قاہرہ(شِنہوا)عرب لیگ (اے ایل) میں فلسطین کے مستقل نمائندے مہند العکلوک نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اسرائیل کے ساتھ جاری تباہ کن تنازعہ پر عرب ریاستوں سے مضبوط سیاسی اور انسانی حمایت کے خواہشمند ہیں۔
شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں اکلوک نے عرب ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں میں اپنا اثر و رسوخ اور اپنے سفارتی، سیاسی، اقتصادی اور قانونی ذرائع استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور فلسطینی عوام کی حمایت اور تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
عرب لیگ بدھ کو وزرائے خارجہ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد کررہا ہے جس میں جاری تباہ کن فلسطین اسرائیل تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اکلوک کو توقع ہے کہ عرب لیگ کے اجلاس سے اسرائیل اور عالمی برادری کو کئی پیغامات بھیجے جائیں گے، جن میں فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے اور ان کے مکانات کو مسمار کرنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
ہفتے کے روز غزہ پر کنٹرول کرنے والے حماس کے عسکری گروپ نے غزہ کے انکلیو سے ملحقہ اسرائیلی قصبوں پر ہزاروں راکٹوں کے ساتھ اچانک حملہ کیا جس پر اسرائیل نے غزہ پر جوابی حملے شروع کر دیے۔ لڑائی میں دونوں طرف سے بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں سے غزہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 830 ہوئی گئی ہے جبکہ 4 ہزار 250 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تاہم اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے مطابق حماس کے جنگجوؤں کی تقریباً 15 سو لاشیں جنوبی اسرائیل سے ملی ہیں۔
غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد تباہ شدہ عمارت کے پاس سے ایک شخص گزر رہا ہے۔(شِنہوا)
اکلوک نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔
ادھر اسرائیل کے سرکاری کان ٹی وی کے مطابق اسرائیل میں حماس کے حملوں میں کم از کم 1 ہزار آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے تائیوان کے کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول کے لیے مین لینڈ کی ترقی کے نئے ماڈل میں بہتر طور پرضم ہوں۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے یہ بیان بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران ہائی ٹیک ریسرچ اور کاروباری اداروں کی ترقی میں معاون حالیہ پالیسی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئےدیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وزارت خزانہ اور کچھ دیگر محکموں کی طرف سے جاری کردہ پالیسی مین لینڈ پر رجسٹرڈ تمام متعلقہ اداروں بشمول تائیوان سے تعلق رکھنے والے اداروں کا احاطہ کرتی ہے ترجمان نے کہا کہ مین لینڈ پالیسیوں اور اقدامات کو بہتر بنانا جاری رکھے گا جس سے تائیوان کے ہم وطنوں اور ان کے کاروبارکو فائدہ پہنچے، بہتر کاروباری ماحول پیدا ہواور تائیوان کے کاروباری اداروں کومین لینڈ پر بہتر ترقی کرنے میں مدد ملے۔
ترجمان نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ تائیوان کے کاروباری ادارے ان سازگار پالیسیوں کا بہتر استعمال کریں گے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل نے کم آمدنی والی آبادی کی متحرک نگرانی اور کثیر درجاتی اور درجہ بندی پر مبنی سماجی امداد کے ساتھ ساتھ بزرگوں کے لیے خوراک کےامدادی ایکشن پلان اور پیٹنٹ نفاذ کو فروغ دینے کے رہنما اصولوں کی منظوری دی ہے۔
وزیر اعظم لی چھیانگ کی زیر صدارت ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کے مطابق، لوگوں کے ذرائع معاش کے بہتر تحفظ کے لیے سماجی امداد کے کاموں کو زیادہ درست، فوری اور موثر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ تمام سطحوں پر حکومتوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے، ضرورت مند لوگوں کی مدد کو مضبوط بنانا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ادائیگیاں اور مراعات وقت پر اور پایہ تکمیل تک پہنچی ہوں۔ مشکلات میں گھرے لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور عوام کے لیے محفوظ اور شدید موسم سے بچاو کے لیے مزید کوششیں کی جانی چاہیے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ مقامی حکومتوں کو بزرگ شہریوں کے لیے کھانے کی امداد کے حوالے سے علاقے کے لحاظ سے مخصوص خدمات تیار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے دیہی علاقوں پر مبنی پالیسی کی حمایت کرنی چاہئے۔
چھانگشا(شِنہوا) چین کے خود تیار کردہ ہائبرڈ چاول کوگزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران ملک بھر میں 60کروڑ ہیکٹر رقبے پر کاشت کیا گیا ہے، جس سے چاول کی کل پیداوار 800 ارب کلوگرام تک بڑھانے میں مدد ملی ہے۔ چاول چینی شہریوں کے لیے اہم ترین غذاؤں میں سے ایک ہے۔ چینی سائنسدان یوآن لانگ پھنگ، جسے بڑے پیمانے پر "ہائبرڈ چاول کا باپ" کے نام سے جانا جاتا ہے ان کی تحقیقی ٹیم نے 1973 میں دنیا کی پہلی اعلیٰ پیداوار والے ہائبرڈ چاول کی کامیابی کے ساتھ کاشت کی تھی۔ ہائبرڈ چاول کی کاشت کے تازہ ترین اعداد و شمار کو یوآن کی کامیاب ہائبرڈ رائس ریسرچ کی 50 ویں سالگرہ کی یاد میں بدھ کو وسطی صوبے ہونان میں منعقدہ ایک بین الاقوامی سیمینار کے دوران جاری کیا گیا۔
کیپ ٹاؤن(شِنہوا)جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر لیچیسا تسنولی نے کہا ہے کہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) نے مختلف شعبوں میں افریقہ اور چین کے درمیان تعاون کو مستحکم کیا ہے اسی وجہ سے یہ دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کی تعمیر کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
چینی میڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں، تسنولی نے اس منصوبے کی اہمیت اور چین اور افریقی ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات پر اس کے اثرات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تسنولی نے کہا کہ اس منصوبے نے چین کے ساتھ ہمارے تعلقات پر مرتب ہونے والے اثرات میں اضافہ کیا ہے "درحقیقت، اس سے پورے براعظم کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں خود چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہماری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی اور ممباسا کے ساحلی شہر سمیت افریقی براعظم میں تعمیر ہونے والی ریلوے لائنوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس منصوبے کے تحت نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیا۔

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین ایک دوست اور پڑوسی ہونے کے ناطے، سری لنکا کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کا قریب سے مشاہدہ اور اسکی اقتصادی اور سماجی ترقی میں ہر ممکن مدد کر رہا ہے۔
ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران سری لنکا کے قرضوں کی تنظیم نو اور دو طرفہ ڈیبٹ ٹریٹمنٹ میں پیش رفت کے لیے چین کے تعاون کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔
وانگ نے بتایا کہ گزشتہ سال سے، چین کے متعلقہ مالیاتی ادارے سری لنکا کے ساتھ قرضوں کے معاملے پر قریبی رابطے میں ہیں، دو طرفہ مشاورت کا عمل جاری ہے اور سری لنکا کو آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے بروقت فنانسنگ سپورٹ دستاویز فراہم کی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چینی مالیاتی ادارے نے قرض دہندگان کے تمام اجلاسوں میں بطور مبصر حصہ لیا اور دوسرے قرض دہندگان کے ساتھ دوستانہ رابطے کو برقرار رکھا ہے تاکہ ان کے ساتھ ڈیبٹ ٹریٹمنٹ کے حوالے سے پیشرفت کا تبادلہ کیا جا سکے۔

میلبورن، آسٹریلیا (شِنہوا) آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیاؤ چھیان نے کہاہے کہ چین اور آسٹریلیا کو نہ صرف دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور مثبت رفتار کو برقرار رکھنا چاہیے بلکہ مسلسل بہتری اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے استحکام سے آگے جاناچاہیے، کیونکہ یہ تعلقات ایک نئی شروعات کے ایک اہم موڑ پر ہیں۔
شیاؤ نے ان خیالات کا اظہارمیلبورن میں ایشیا سوسائٹی آسٹریلیا کے زیر اہتمام ایشیا بریفنگ لائیو2023 میں کیا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک میں مختلف شعبوں اور مختلف سطحوں پر تبادلے اور دورے ہوئے اور 2023 میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت سآمنے آئی چینی سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال چین اور آسٹریلیا کے تعلقات میں استحکام رہا۔ یہ سال چین اور آسٹریلیا کے لیے تبادلوں، بات چیت اور بہتری کا سال ہے۔ انہوں نے چین-آسٹریلیا تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے اپنی تین توقعات کا اظہار کیا۔
ان میں سب سے پہلا باہمی تفہیم سے متعلق ہے جس کے حوالے سے چینی سفیر نے کہا کہ چین آسٹریلیا کو دوست سمجھتا ہے۔ آسٹریلیا کے لیے چین کو ایک خطرہ کے طور پر دیکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔دوسرا، عملی تعاون کی توسیع ہے انہوں نے کہا کہ چین آسٹریلیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے دوطرفہ عملی تعاون سے دونوں ممالک کے لوگوں کو فائدہ ہوا اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کا بھی امید افزا امکان ہے۔تیسرا، اختلافات کو مناسب طریقے سے طے کرنا ہے۔ چینی سفیرنے تعاون پر توجہ مرکوز کرنے، باہمی احترام کی بنیاد پر اختلافات کو حل کرنے اور باہمی تعلقات کی مزید بہتری اور ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا اور کہا کہ اختلافات کو تعاون کی رفتار میں رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہئے۔

ہیفے (شِنہوا) چینی سائنس دانوں نے 255 دریافت شدہ فوٹونز کے ساتھ "جیوژہانگ 3.0" نامی کوانٹم کمپیوٹر کا پروٹو ٹائپ متعارف کرادیا ہے،جس سے ایک بار پھر فوٹوونکس کوانٹم کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی کے دائرہ کار کو وسعت ملی ہے۔
چین کےمعروف کوانٹم طبیعیات دان پان جیان وی کی سربراہی میں، تحقیقی ٹیم نے کوانٹم کمپیوٹنگ کا یہ کارنامہ کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے، اور اس رفتار کو حاصل کیا ہے جو دنیا کے موجودہ تیز ترین سپر کمپیوٹرز کے مقابلے میں گاوسیان بوسن سیمپلنگ (جی بی ایس ) مسائل کو حل کرنے میں 10ہزار ارب گنا تیز ہے۔گاوسیان بوسن سیمپلنگ جو کہ ایک کلاسیکی طور پر ناقابل تسخیر مسئلہ ہے، کو اس تحقیق میں استعمال کیا گیا تاکہ بہتر طریقے سے طے شدہ کاموں کو حل کرنے میں کوانٹم کمپیوٹیشنل اسپیڈ اپ کا مظاہرہ کرنے کا ایک انتہائی موثر طریقہ فراہم کیا جا سکے۔ یہ تحقیق بدھ کو بیجنگ ٹائم کے روزنامے فزیکل ریویو لیٹرز میں آن لائن شائع ہوئی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے اور یورپی کمیشن کے نائب صدر جوزپ بوریل 12 سے 14 اکتوبر تک چین کا دورہ کریں گے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بدھ کو اعلان کیا کہ بوریل یہ دورہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
اس دورے کے دوران دونوں فریق چین-یورپی یونین کے اعلیٰ سطحی سٹریٹجک مذاکرات کے 12ویں دور کا انعقاد کریں گے۔

فلسطین کے معصوم بہن بھائیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف 12 اکتوبر جمعرات کو کوٹلی سمیت آزاد کشمیر بھر میں عظیم الشان ریلیاں نکالی جائیں گی جن میں عوام سے بھر پور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی نعیم اختر چوہدری کے مطابق مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے شہر کے مختلف مقامات سے ریلیوں کا آغاز ہو گا جو آبشار چوک پہنچیں گی اور وہاں جلسہ عام منعقد ہو گا جہاں مختلف سیاسی ،سماجی اور دینی شخصیات سمیت تاجر برادری وکلاء اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے نمائندے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرینگے۔ پہلی ریلی ڈی سی آفس کوٹلی سے آبشار چوک پہنچے گی۔دوسری ریلی شہید چوک کوٹلی سے آبشار چوک آئے گی جبکہ تیسری ریلی رولی کراس سے آبشار چوک پہنچے گی۔ضلعی انتظامیہ نے فلسطین کے بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عوام الناس سے ریلیوں اور جلسہ میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی کمپنی بیجنگ ہواڈو یوکو پولٹری انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ نے جون 2023 میں تنزانیہ کو 15 ہزار 500 لیئرز اور 1 ہزار وائڈ فیدر بوائلر مرغیاں برآمد کیں تھی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ چین کے مرغی پالنے والوں نے تنزانیہ کو بریڈرز برآمد کئے تھے۔
چینی کمپنی کے عملے نے برآمد سے قبل تنزانیہ میں ماحول، چارے، ویکسین اور دیگر عوامل کی جانچ پڑتال کی تھی اور بعد میں مرغیوں کی آمد کے بعد اس بارے تکنیکی رہنمائی مہیا کی۔
چین ، دارالحکومت بیجنگ کے ضلع پھنگ گو میں بیجنگ ہواڈو یوکو پولٹری انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ میں عملہ کا رکن اعلی پیداواری لیئر کے چوزے کا وزن چیک کررہا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، دارالحکومت بیجنگ کے ضلع پھنگ گو میں بیجنگ ہواڈو یوکو پولٹری انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ میں عملہ اعلیٰ پیداواری لیئر کے چوزے منتخب کررہا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، دارالحکومت بیجنگ کے ضلع پھنگ گومیں بیجنگ ہواڈو یوکو پولٹری انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ میں ایک ٹیکنیشن انڈے چیک کررہی ہے۔ (شِنہوا)
چین ، دارالحکومت بیجنگ کے ضلع پھنگ گو میں بیجنگ ہواڈو یوکو پولٹری انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ کی ایک لیب میں ٹیکنیشنز کام کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2013 میں "شاہراہ ریشم کے ساتھ اقتصادی پٹی" کی تعمیر کا خاکہ پیش کیا تھا جو 21 ویں صدی کی سمندری شاہراہ ریشم کی تجویز کے ساتھ ملکر بالآخر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) بن گیا۔
چین- قازقستان (لیان یون گانگ) ترسیل تعاون مرکز 2014 میں شروع کیا گیا تھا جو کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت پہلا ادارہ جاتی منصوبہ تھا۔
یہ ہورگوس-مشرقی گیٹ خصوصی اقتصادی خطہ اور مغربی چین اور مغربی یورپ کے بین الاقوامی نقل و حمل راہداری میں بطور خشک بندرگاہ کام کرتا ہے جس کے سبب یہ وسط ایشیا کے ممالک کی مصنوعات کو بندرگاہوں تک پہنچانے میں ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
چین، مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر لیان یون گانگ کا ایک نظارہ ۔ (شِںہوا)
قازقستان کے شہر الماتے کا ایک منظر۔ (شِنہوا)
قازقستان کے شہر الماتے میں ٹی وی ٹاور دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین، مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر لیان یون گانگ کا ایک نظارہ۔ (شِںہوا)

بیجنگ (شِںہوا) چین میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی سرگرمیوں میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی ایک رپورٹ کے مطابق اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیویلپمنٹ انڈیکس تیسری سہ ماہی میں 89.2 رہا جو دوسری سہ ماہی کی نسبت 0.2 زائد ہے۔ یہ آٹھ اہم صنعتوں کے 3 ہزار چھوٹے اور درمیانے درجے اداروں کے سروے کی بنیاد پر مشتمل ہے۔
تمام 8 شعبوں کے ذیلی اشاریے 100 کی تیزرفتار ترقی کی سطح سے کم رہے تاہم نقل و حمل ، ڈاک اور ذخیرے کی صنعت ، اطلاعات کی ترسیل، کمپیوٹر خدمات اور سافٹ ویئر صنعت ، رہائش اور کھانے پینے کی صنعت میں گراوٹ کا رجحان ترقی کے رجحان میں بدل گیا۔
ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ تیسری سہ ماہی کے اعداد و شمار میں مثبت پہلوؤں میں اضافہ ہوا تاہم بحالی کی بنیاد غیرمستحکم رہی۔
ایسویسی ایشن نے ٹھوس اقتصادی ترقی کے حصول میں میکرو اکنامک ایڈجسٹمنٹ اور کنٹرول کے ساتھ ساتھ کاؤنٹر سائیکلیکل ریگولیشن میں زیادہ سے زیادہ کوششوں پر زور دیا ہے۔
ہرات ، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کی نگران حکومت کے قائم مقام وزیر برائے صحت عامہ قلندر عباد نے کہا ہے کہ افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے ادویات اور دیگر طبی سازوسامان کی ضرورت ہوگی۔
افغان وزیر نے صوبہ ہرات کے اسپتالوں کا دورہ کرنے کے بعد شِنہوا سے گفتگو میں کہا کہ "اگر ہم اس مسئلہ کو طویل مدتی نگاہ جیسے ایک ماہ، دو ماہ، تین ماہ یا چھ ماہ تک دیکھیں تو ہمیں طبی سازوسامان اور ادویات کی اشد ضرورت ہے۔
چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق ہفتے کو مغربی افغانستان کے صوبہ ہرات کے ضلع زندہ جان میں زلزلے کے 2 طاقتور جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 تھی جس کے بعد کئی آفٹرشاکس آئے۔ زلزلے سے کم از کم 2 ہزار 53 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔
افغانستان کے مغربی صوبے ہرات کے ضلع زندہ جان میں تباہ کن زلزلے میں جاں بحق افراد کی اجتماعی تدفین کی جارہی ہے۔ (شِںہوا)
وزیر نے کہا کہ 12 یا 13 گاؤں مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ زندہ بچ جانے والی افراد "شہر میں آئی ڈی پیز (اندرونی طور پر بے گھر افراد) کی زندگی بسر کررہے ہیں۔
افغان وزیر قلندرعباد نے جاں بحق افراد کی درست تعداد بتائے بغیر شِنہوا سے کہا کہ تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور اسپتالوں کے تمام شعبے اور وارڈ 24 گھنٹے طبی خدمات مہیا کررہے ہیں۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ حکومت ہرات کے زلزلہ متاثرین کو طبی خدمات کے ساتھ ساتھ انسانی امداد اور پناہ گاہیں بھی مہیا کرے گی۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں ستمبر کے اختتام تک گاڑیوں کی ملکیت 43 کروڑ یونٹس تک پہنچ گئی تھی جس میں اندراج شدہ نئی توانائی گاڑیوں کی تعداد 1 کروڑ 82 لاکھ 10 ہزار رہی۔
وزارت عوامی تحفظ کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق تمام اندراج شدہ نئی توانائی گاڑیوں میں 1 کروڑ 40 لاکھ 10 ہزار الیکٹرک گاڑیاں تھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران چین میں 51 لاکھ 90 ہزار نئی توانائی گاڑیوں کے اندراج ہوۓ جو گزشتہ برس کی اس مدت کی نسبت 40 فیصد زائد اور تمام نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا 28.6 فیصد ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق ملک کے 90 شہروں میں 10 لاکھ سے زائد گاڑیاں ہیں جبکہ ان میں سے 25 شہروں میں گاڑیوں کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے۔
چھنگ دو ، بیجنگ اور چھونگ چھنگ میں ہر ایک شہر میں گاڑیوں کی تعداد 60 لاکھ یونٹس سے زائد ہوچکی ہے۔
اقوام متحدہ (شِںہوا) چین نے چھٹی مرتبہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت حاصل کرلی ہے جس کے بعد وہ کونسل میں سب سے زیادہ مرتبہ منتخب ہونے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔
چین اس سے قبل 2012-2006 (2009 میں دوبارہ منتخب)، 2016-2014، 2019-2017 اور 2023-2021 میں انسانی حقوق کونسل کا رکن بن چکا ہے۔
یہ ان 15 ممالک میں سے ایک ہے جو یکم جنوری 2024 سے شروع ہونے والی 3 سالہ مدت کے لیے 47 رکنی کونسل میں خدمات انجام دیں گے۔ ان کا انتخاب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کیا ہے۔
خفیہ رائے شماری سے برونڈی، آئیوری کوسٹ، گھانا، ملاوی (افریقہ کے لیے) چین، انڈونیشیا، جاپان، کویت (ایشیا بحرالکاہل کے لیے) البانیہ، بلغاریہ (مشرقی یورپ کے لیے) برازیل، کیوبا، ڈومینیکن ریپبلک (لاطینی امریکہ اور کیریبین کے لئے) فرانس ، ہالینڈ (مغربی یورپ اور دیگر ریاستوں کے لئے) منتخب ہوئے۔
مشرقی یورپ کے گروپ میں روس اور لاطینی امریکہ اور کیریبین گروپ میں پیرو ہار گئے۔ روس درکار 97 ووٹوں حاصل کرنے میں ناکام رہا جبکہ پیرو کے حق میں 108 ووٹ پڑے تاہم گروپ کے دیگر 3 حریفوں نے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
افریقہ، ایشیا بحرالکاہل، مغربی یورپ اور دیگر ریاستوں کے گروپس میں امیدوار مقابلہ نہ ہونے کے سبب باآسانی کامیاب ہوگئے۔
چین، آئیوری کوسٹ، کیوبا، فرانس اور ملاوی دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔
رواں سال کے اختتام پر 10 ممالک انسانی حقوق کونسل کو خیرباد کہہ دیں گے ان میں گیبون، سینیگال (افریقہ کے لیے) نیپال، پاکستان، ازبکستان (ایشیا بحرالکاہل کے لیے) جمہوریہ چیک ، یوکرین (مشرقی یورپ کے لئے) بولیویا، میکسیکو (لاطینی امریکہ اور کیریبین کے لئے) اور برطانیہ (مغربی یورپ اور دیگر ریاستوں کے لئے) شامل ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کا تیسرا فورم 17 اور 18 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون ینگ نے بتایا کہ چینی صدر شی جن پھنگ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اہم خطاب کریں گے ۔ فورم میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لئے استقبالیہ ضیافت اور دیگر تقریبات بھی منعقد ہوں گی۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ تیسرے فورم کا موضوع " "اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون ، مشترکہ ترقی و خوشحالی کے لئے یکجا ہونا " ہے۔

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ عوامی استغاثہ نے مشرقی صوبے جیانگ شی کے سابق سینئر قانون ساز ین مائی گن کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
ین اس سے قبل جیانگ شی صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ارکان گروپ کے ڈپٹی سیکرٹری اور قائمہ کمیٹی کے نائب ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
قومی نگراں کمیشن نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ین کا مقدمہ جانچ پڑتال اور قانونی چارہ جوئی کے لیے استغاثہ حکام کو منتقل کردیا تھا۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ کے مطابق مقدمہ کی مزید کارروائی جاری ہے۔
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف شاندار جیت پر پاکستانی ٹیم اورقوم کو مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے تاریخ رقم کی۔ قومی کھلاڑیوں نے سری لنکا کو آوٹ کلاس کرکے قوم کے دل جیت لئے۔ پاکستانی بلے بازوں نے بڑے ہدف کو حاصل کرکے جیت اپنے نام کی۔ میرا یقین ہے کہ ٹیم ورک کا رزلٹ ہمیشہ مثبت آتا ہے۔
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے 8گھنٹوں میں دو ڈویژن کے برق رفتار دورے کیا اور گوجرانوالہ کے بعدگجرات پہنچ گئے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے گجرات میں تھانہ لاری اڈہ اورعزیز بھٹی شہید ہسپتال کے دورے کیے۔مریضوں کی شکایات اوربدانتظامی پر ایم ایس کو تبدیل کردیا گیا ۔شہر کی انتظامیہ بھی دورے سے لاعلم رہی۔وزیراعلیٰ تھانہ لاری اڈاپہنچے ،تھانے کی عمارت خستہ حالی کاشکار تھی اور صفائی نہ ہونے کے برابرتھی۔فرنٹ ڈیسک کا آپریٹر غائب تھا ۔فرنٹ ڈیسک آپریٹر وزیراعلیٰ کی آمد کے 15منٹ بعد پہنچا۔ تھانے میں سائلین کی رہنمائی کے لیے کوئی بینر تک آویزاں نہیں تھا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈی پی او اور ڈی ایس پی کو فوری طلب کر لیا اور فوری طورپر تھانے کی عمارت کی بحالی کے احکامات دیئے۔تھانے میں ریکارڈ کھلا پڑا تھا اور مال خانہ کی حالت بھی ابتر تھی۔وزیراعلی نے تھانے میں سائلین سے مسائل بھی معلوم کئے۔وزیراعلی محسن نقوی نے چار دن سے موٹر سائیکل چوری کے کیس پر پیشرفت نہ ہونے پربرہمی کا اظہار کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر پراگرس کو چیک کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک کے باہر سائلین کیلئے معلوماتی بینر آویزاں کرنے کا حکم دیا۔
بعدازاںنگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اچانک گجرات کے عزیز بھٹی ہسپتال پہنچ گئے۔ہسپتال میں بیڈز پر کھٹمل، گندگی،بدانتظامی اورمریضوں کی شکایات پر ایم ایس تبدیل کردیاگیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو گجرات طلب کرلیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو ہسپتال کا دورہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ ہسپتال کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں اورلواحقین کی طرف سے ادویات لانے اورٹیسٹ باہر سے کروانے پربرہمی کا اظہار کیااورانہوںنے باہر سے ادویات لانے اورٹیسٹ کروانے والے مریضوں کو پیسے واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتال میں باہر سے ادویات منگوانا اورٹیسٹ کروانا قعطاً ناقابل برداشت ہے۔ہسپتال کے وارڈز میںایئرکنڈیشنڈ بنداورجہاں اے سی چل رہے تھے وہاں دروازے ،کھڑکیاں کھلی تھیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال کے مختلف وارڈ دیکھے اورمریضوں کی عیادت کی ۔سی ٹی سکین مشین کا معائنہ کیا اوررشیدہ شفیع ٹراما سینٹر بھی گئے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی اپ گریڈیشن 40کروڑ سے جاری ہے۔10کروڑ سے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا سیوریج سسٹم تبدیل کیا جائے گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے اجلاس میں اس وقت صورتحال انتہائی دلچسپ پیدا ہوگئی جب سینیٹر کی جانب سے پی آئی اے کے حکام سے کہا گیا کہ ہندوستان سے ایک طیارہ آیا تھا جو پاکستانی زمین پر اترا ا س نے اربوں روپے کی کرنسی بیگو ں ڈال کر کہاں لے جا ئی گئی تو اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہدایت اللہ نے بھی متعلقہ حکام سے استفسار کیا تو وہ نگران وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن کی اجلاس میں موجود نہ ہونے پر سینیٹر شیری رحمان ،سینیٹر سلیم منڈی والا ،سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سخت براہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر کا اجلاس میں نہ آنا ایک المیہ ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے تباہ ہورہا ہے اس سے نیلام کردیا جائے یا پھر اس میں اصلاحات کی جائیں اس موقع پر سینیٹر نے سیکرٹری سول ایو ی ایشن سمیت دیگر حکام سے پوچھا کہ جو رقم بیگوں میں باہر لے جانے کے تبصرے ہورہے ہیں اور ہندوستان کا جہاز تھا اس میں لے جائے گئی اس میں رقم کتنی تھی کون لے کر گیا کس کے کہنے پر گئی بیگوں سے بھر ے ہوئے پیسے کہاں گئے قوم کا پیسہ باہر کیوں گیا جہاز نے کس کے کہنے پر پاکستانی زمین اتارا گیا اس کی فوٹیج پارلیمان کو فراہم کی جائے ، جس پر سیکرٹری سمیت دیگر حکام نے کہا کہ اس کی ہمارے پاس کسی قسم کی کوئی فوٹیج نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں بہتر حکمت عملی اختیار کریں گے سینیٹر ز نے زوردیا کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی مکمل فوٹیج اداروں کے پاس ہونے چاہیے ۔
دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ادویات کی کمی اور عدم فراہمی کے باعث امراض قلب ، دمہ ، ہیپاٹائٹس بی سی سمیت دیگر امراض میں مبتلا غریب مریضوں کے زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ، فارمیسی پر تعینات عملے کا مریضوں کیساتھ ناروا سلوک ای ڈی سمیت اعلیٰ افسران دفاتر سے غیر حاضر ڈاکٹر مسیحا کے بجائے حاکم بن گئے مریضوں کیساتھ آئے روز تلخ کلامی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی شعبہ (ڈسپینسری ) میں ادویات نہیں مل رہی ڈاکٹرز پرچی پر نسخہ تحریر کردیتے ہیں جبکہ فارمیسی میں تعینات عملہ مریضوں کیساتھ انتہائی توہین آمیر رویہ اختیار کررہا ہے ،پمز ہسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے آنے کے بعد پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت عملہ غائب ہوتا ہے ،انتظامیہ کے افسران اور ڈاکٹر اپنے فرائض منصبی ادا نہیں کررہے انہوں نے بتایا کہ آئے روز ڈاکٹروں ، انتظامیہ اور مریضوں کیساتھ لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوتے ہیں ای ڈی کیساتھ ملاقات کیلئے یا شکایات کرنے کیلئے کسی قسم کی مریضوں کو گنجائش نہیں کوئی شنوائی کرنے والا نہیں ، نہ ادویات مل رہی ہے اور نہ ہی انتظامی امور سے متعلق ہسپتال کے اندر کوئی بہتر طریقہ کار رائج ہے ڈاکٹر کی جانب سے جو پرچی پر جو نسخہ لکھا جاتا ہے وہ ادویات میں ہمیں ملتی بھی نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ فارمیسی میں تعینات عملہ انتہائی بد تمیزی سے پیش آتا ہے آئے روز ہاتھا پھائی اور گالم گلوچ تک نوبت آتی ہے پمز ہسپتال کا عملہ حکومت نہ ہونے کے باعث مریضوں کیساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرتا ہے اس سلسلے میں پمز ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر انیزہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی کا فون سننے کی پابند نہیں ہوں میں صرف ان لوگوں کا فون اٹھاتی ہوں جن کا نمبر میرے پر سیو ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملے پر اگر کسی نے کسی واقعہ سے متعلق ردعمل لینا ہے تو اس سے میرے پاس آنا ہوگا انہوں نے کہا کہ سب کے فون چھٹی والے دن میں نہیں اٹھاتی ۔
پی پی پی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ شائقین کرکٹ اور پاکستانی صحافیوں کو ویزہ نہ دینا بھارت کا پاکستان کیخلاف بغض ہے اور اس سے بھارت کا وقار بین الااقوامی سطح پر مجروح ہوا ہے ،کامیابی کا تسلسل پاکستانی ٹیم کو جاری رکھنا ہوگا پارلیمنٹ ہاؤس میں سول ایوی ایشن کی کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سری لنکا کیخلاف تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ بنایا ہے پاکستانی قوم جشن منارہی ہے ، بھارت بین الااقوامی سطح پر دنیا کے تمام ممالک کی میزبانی کررہا ہے اس میں پاکستانیوں اور سپورٹس جرنلٹس کو ویزہ جاری نہ کرنا انتہائی غلط اقدام ہے ،بھارت کو اپنے آپ کو متنازع بنایا ہے اس سے اس کا وقار مجروح ہوا ہے جب وہ میزبانی کررہا ہے تو ا س سے مہمانوں کو بلا تفریق اہتمام کرناچاہیے اور سفری سہولیات فراہم کرنی چاہیے ، وہ ورلڈ کپ کا میز بان ہے اور چھوٹے چھوٹے منفی اقدامات سے اس کا وقار قومی سطح پر بری طرح متاثر ہوا ہے پاکستان کی دشمنی میں وہ پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کررہا ہے یہ غلط اقدام ہے ،
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں رکان کمیٹی نے پی آئی اے کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا جبکہ کمیٹی نے پی آئی اے کی صورتحال سے متعلق آئندہ اجلاس میں بریفنگ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین سینیٹر ہدایت اللہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ، اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز ، سینیٹر فیصل سلیم رحمان ، سینیٹر شیری رحمان دیگر شریک ہوئے ،ارکان کمیٹی نے پی آئی اے کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا جبکہ کمیٹی نے پی آئی اے کی صورتحال سے متعلق آئندہ اجلاس میں بریفنگ لینے کا فیصلہ کرلیا، اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آئندہ میٹنگ میں ان معاملات پر ان سے بریفنگ لیں گے ۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہا پی آئی اے کا ہرروز سن رہے ہیں ہر روز، روز بدتر ہے، بزنس اور سروائیول پلان کیا ہے ان کے پاس؟ کوئی کہتا ہے پیٹرول کی شارٹیج ہے،کوئی کہتا ہے پیٹرول نہیں دوں گا، بچے کہتے ہیں پی آئی اے کا ٹکٹ نہ دیں، دوسری ایئرلائنز کا دیں۔ سینیٹر فیصل سلیم رحمان نے کہا کہ منسٹر صاحب ہمیں اپنی شکل ہی دکھا دیں، منسٹر صاحب کبھی کسی ایک میٹنگ میں آجائیں گے؟۔ نے انہوں کہا کہ پی آئی اے کو تباہ کردیا گیا ہے دوسال سے مسلسل میٹنگ میں آرہی ہوں سینیٹرز کو الفاظ کو گورک دھندے میں الجھا دیا گیا ہے آئیں بائیں شائیں کررہے ہیں سوال کوئی اور ہوتا جواب کوئی اوردیا جاتا ہے اگر پی آئی کو چلا نہیںسکتے تو ہمیں بتائیں کہ کیا کرنا چاہیے بیوروکریسی ہمیں مطمئن نہیں کرسکی ادارے کو پرائیوٹائز کرنا ہے تو بھی بتائیں ، ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ فیول کی قیمتیں بڑھ جانے کے باعث انہیں چلانا مشکل ہوگیا ہے انہوں نے بتایا کہ ملک کے اندر تیرا فلائنگ کلب ہے جنہیں معاشی بحران کے باعث بند کردیا گیا ہے مرکز اور صوبوں کی جانب سے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا جارہا ہے جس پر سلیم مانڈی والانے کہا کہ یہ کلب میرے نوجوان نسل کیلئے نرسنگ کی حیثیت رکھتے ہیں اگر اس کو بند کردیا گیا تو میری نسل کہاں پر سیکھی گی بند کرنے سے مسائل حل نہیں ہونگے بلکہ مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا نئی نسل کو امریکہ، کینیڈا اور یورپ میں سیکھنے کیلئے جانا ہوگا ، سول ایوایشن سے متعلقہ حکام سنجیدگی کا مظاہرہ کریں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فلائنگ کلب جو بند ہوئے ہیں انہیں دوبارہ سے چلانے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے ۔
چین کی ووہان ٹیکسٹائل یونیورسٹی نے پاکستان میں ٹیکسٹائل مینجمنٹ کے موضوع پر دو ہفتوں پر مشتمل ورکشاپ کا افتتاح کردیا، یہ ورکشاپ کیلئے چین کی وزارت تجارت کی طرف سے اسپانسر اور صوبہ ہوبئی کے تعلیم اور کامرس محکموں کی طرف سے تعاون کیا گیا ہے، اس ورکشاپ میں پاکستان سے 40 صنعتی پیشہ ور افراد شرکت کر رہے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں متعلقہ ٹیکسٹائل انٹرپرائزز کے ساتھ چین کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی اور جدت طرازی کے تجربے، چین میں جدید ٹیکسٹائل انٹرپرائزز کے پروڈکشن مینجمنٹ کے تجربے اور ہیلتھ کیئر میں ٹیکسٹائل ایپلی کیشنز کے تازہ ترین تحقیقی نتائج کا اشتراک کرنا ہے۔ سیمینار سے پاکستان میں ٹیکسٹائل انٹرپرائزز کی پیداواری مینجمنٹ کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ گوادر پرو کے مطابق خاص طور پر اس سے میڈیکل اور ہیلتھ کیئر ٹیکسٹائل مواد میں پاکستان کی ایپلی کیشن اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کی تعمیر کو تقویت ملے گی۔ یہ چین اور پاکستان کے درمیان ٹیکسٹائل کی صنعت میں پیشہ ور افراد کو جوڑنے اور تبادلے کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی تعمیر کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق شرکا کو مستقبل قریب میں چین میں ایک آف لائن سیمینار میں شرکت کا موقع ملے گا۔ بین الاقوامی دفتر کے ڈائریکٹر اور ووہان ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے کالج آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کے ڈین جی چن نے ٹیکسٹائل کے شعبے میں بی آر آئی ممالک کے ساتھ چین کے تعاون کا جائزہ پیش کیا۔ گوادر پرو کے مطابق پروفیسر لی نے چین کی اصلاحات، کھلے پن اور جدید کاری کے راستے کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے ایک تصویر پیش کی کہ کس طرح چین ایک غریب زرعی ملک سے نکل کر جدت طرازی اور معاشی جدت طرازی میں عالمی رہنما بن گیا۔سیمینار 23 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
چین کی اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی جانب سے جاری کردہ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران بی آر آئی تعاون نے شریک ممالک کو حقیقی فوائد فراہم کیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے عوامی مفاد اور تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر اس کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور اس کے ٹھوس نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق 'دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری کا ایک اہم ستون' کے عنوان سے وائٹ پیپر میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران بی آر آئی کی کامیابیوں کو پیش کیا گیا ہے تاکہ بین الاقوامی برادری کو اس اقدام کی اہمیت کے بارے میں بہتر تفہیم دی جاسکے، اس کے تحت اعلی معیار کے تعاون کی سہولت فراہم کی جاسکے اور بالآخر زیادہ سے زیادہ ممالک اور عوام کو فوائد فراہم کیے جاسکیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق آئی ٹی میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران مختلف شعبوں میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون پیش کیا گیا ہے، جن میں پالیسی کوآرڈینیشن، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، تجارت، مالی انضمام، لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے وغیرہ میں سہولت فراہم کرنے والے منصوبے شامل ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ اقتصادی راہداریوں اور بین الاقوامی راستوں کی تعمیر میں خاطر خواہ پیش رفت ہو رہی ہے۔ مثال کے طور پر پاکستان کو لیجیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ پشاور-کراچی موٹروے (سکھر-ملتان سیکشن)، قراقرم ہائی وے فیز ٹو (حویلیاں-تھاکوٹ سیکشن) اور لاہور اورنج لائن میٹرو ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔ ساہیوال، پورٹ قاسم، تھر اور حب جیسے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس محفوظ اور مستحکم طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ مہرا ڈی سی ٹرانسمیشن پروجیکٹ کام کر رہا ہے۔ اور کلوت ہائیڈرو پاور اسٹیشن پاور گرڈ سے جڑا ہوا ہے۔ رشکئی اسپیشل اکنامک زون جامع ترقی کے مرحلے میں پہنچ چکا ہے، پاکستان میں گوادر پورٹ نے بڑی پیش رفت دیکھی ہے اور لاجسٹکس سینٹر اور صنعتی اڈہ بننے کے ہدف کی جانب بڑھ رہا ہے۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق بی آر آئی 21 ویں صدی کا ایک طویل مدتی، بین الاقوامی اور منظم عالمی منصوبہ ہے۔ یہ ایک طویل سفر پر اپنا پہلا قدم اٹھانے میں کامیاب رہا ہے۔ مقالے میں کہا گیا ہے کہ اس نئے نقطہ آغاز سے جاری رکھتے ہوئے بی آر آئی زیادہ تخلیقی صلاحیتوں اور توانائی کا مظاہرہ کرے گا، زیادہ کھلا اور جامع ہوگا اور چین اور باقی دنیا دونوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ قانون نہ ہونے سے بہتر تھا ہم مقبوضہ کشمیر میں ہوتے۔ نور زمان نامی شہری کے لاپتا ہونے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان نے کی، جس میں ایس ایچ او حیات آباد اور تاتارا عدالت کے طلب کرنے پر پیش ہوئے۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ میرا مکل لاپتا ہے، پولیس لا علمی کا اظہار کررہی ہے۔ پولیس کو پتا ہی نہیں تو پھر کس نے میرے مکل کو غائب کیا؟۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پولیس کو قانون کی پاسداری کرنی ہوگی۔ قانون پر عمل نہیں کریں گے تو کوئی محفوظ نہیں ہو پائے گا۔ قانون نہ ہونے سے بہتر تھا ہم مقبوضہ کشمیر میں ہوتے۔ گرفتار کریں، ناقابل ضمانت دفعات لگائیں، لیکن ایسا نہ کریں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ ہفتے آئی جی کو بلایا ہے، ان سے پوچھیں گے کہ یہ کیا ہورہا ہے۔ پولیس کی بے شمار قربانیاں ہیں، اس طرح ان کی قربانیوں کو فراموش نہ کریں۔ ایسے نہ کریں ورنہ آپ کے افسران بھی آپ کو بچا نہیں پائیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے ڈی ایس پی کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں ںے 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ عمران خان نے درخواست میں کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے لکھا کہ کیس کی نقول وصول کرلیں حالانکہ نقول وصول نہیں کیں، جیل سماعت کے خلاف ہائی کورٹ کے فیصلے کا بھی ٹرائل کورٹ نے انتظار نہیں کیا، 9 اکتوبر کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کے شریک ملزمان کو آشیانہ اقبال ریفرنس میں بری کردیا گیا۔ احتساب عدالت لاہور نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آشیانہ اقبال ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے شریک ملزمان کامران کیانی اور ندیم ضیا کو بری کردیا ۔ واضح رہے کہ شریک ملزمان کامران کیانی اور ندیم ضیا نے بعد میں تفتیش جوائن کرلی تھی جب کہ دونوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کرنے یا نہ کرنے کے نقطے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ عدالت نے کامران کیانی اور ندیم ضیا کی حد تک فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج جاری کردیا گیا اور وکلا کے دلائل اور نیب رپورٹ کی روشنی میں شہباز شریف کے شریک ملزمان کامران کیانی اور ندیم ضیا کو آشیانہ اقبال ریفرنس سے بری کردیا۔
بیجنگ میں اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی طرف سے "دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو: مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری کا ایک اہم ستون" کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر سے متعلق پریس کانفرنس کے انعقاد کا منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ میں اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی طرف سے "دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو: مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری کا ایک اہم ستون" کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر سے متعلق پریس کانفرنس کے انعقاد کا منظر۔(شِنہوا)
چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کیلیے الیکشن کمیشن نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ سیکورٹی کے بہانے باقی عدالتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیا جارہا، پروڈکشن آرڈر جاری کریں تاکہ چیئرمین پی ٹی آئی یہاں پیش ہوں۔ ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تو پہلے یہاں آتے نہیں تھے اب پروڈکشن آرڈر کا کہہ رہے ہیں، آپ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں، پروڈکشن آرڈر ہم جاری کر دیتے ہیں اور سیکیورٹی کیلئے آئی جی جیل خانہ جات کو لکھ دیتے ہیں۔ ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ہم فرد جرم عائد کردیں گے۔ کمیشن نے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حق خود ارادیت ملنا چاہیے،یاسین ملک اور شبیر شاہ سمیت دیگرحریت قیادت پابند سلاسل ہے،جموں و کشمیر کے مسئلے کا واحد حل سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے۔بدھ کے روزاسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر پر نمائندہ خصوصی اوآئی سی سیکرٹری جنرل یوسف محمدالدوبیے کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ نمائندہ خصوصی اوآئی سی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا،مقبوضہ کشمیر پر بھارت غیرقانونی طور پر قابض ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بھارتی حکومت کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑرہی ہے،کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ یاسین ملک اور شبیر شاہ سمیت دیگرحریت قیادت پابند سلاسل ہے،5اگست کے بھارتی اقدامات کی ہر فورم پر مذمت کی،بھارت کسی بھی صورت کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے مسئلے کا واحد حل سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد ہے،بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔اس موقع پر نمائندہ خصوصی اوآئی سی کا کہنا تھاکہ اوآئی سی میں جموں وکشمیر کے مسئلے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے،کشمیر کا مسئلہ بہت نازک ہے،مسئلہ کشمیر اوآئی سی فورم پر زیربحث رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کا مقصد مسئلہ کشمیر کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کرنا تھا،مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے حل طلب مسئلہ ہے،گزشتہ چاردہائیوں سے اوآئی سی مسئلہ کشمیر پر توجہ دیئے ہوئے ہے،بھارت 5اگست کے بعد اٹھائے ہوئے اقدامات واپس لے۔