• Columbus, United States
  • |
  • ١٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

مصر نے غزہ کے پناہ گزینوں کو محفوظ راہداری ف...

مصر نے غزہ کے پناہ گزینوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے سے انکار کردیا۔،مصری سکیورٹی حکام کے مطابق مصر کی امریکا سمیت دیگر فریقین سے غزہ کو رفاہ بارڈر کے ذریعے انسانی امداد فراہم کرنے کے منصوبوں پر بات جاری ہے لیکن فی الحال غزہ سے مصر میں کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی،واضح رہے کہ غزہ سے نکلنے کے واحد راستے غزہ اور مصر کے درمیان رفاہ بارڈر کو اسرائیلی بمباری کے باعث بند کردیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین نے حماس حملے میں اسرائیلی تباہی...

یورپی یونین نے حماس کے اسرائیل پر تباہ کن حملے کے بعد اسرائیلی تباہی چھپانے کے لیے میٹا پر دبائو ڈالنا شروع کردیا،برطانوینشریاتی ادارے کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کے بانی کو قانون کے مطابق جواب دینے کیلئے 24گھنٹوں کا وقت دیا گیا ہے،یورپی یونین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسرائیل پر حماس کے حملے کے حوالے سے غلط معلومات دکھائی گئی ہیں جس میں بڑی تعداد میں تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل ہیں،میٹا کے ترجمان نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد فوری طور پر ایک خصوصی آپریشن سینٹر قائم کیا جس میں عبرانی اور عربی بولنے والے شامل ہیں تاکہ اس تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال پر نگرانی رکھتے ہوئے اس کا جواب دیا جا سکے،انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں پلیٹ فارمز کو محفوظ رکھنے کے لیے 24گھنٹے کام کررہی ہیں جو ہماری پالیسیوں یا مقامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مواد پر کارروائی کررہی ہیں جب کہ اس حوالے سے غلط معلومات کے پھیلائو کو محدود کرنے کے لیے بھی کام کیا جارہاہے، یورپی یونین نے سوشل ویب سائٹ ایکس پر بھی اس حوالے سے دبائو ڈالا ہے جس کے بعد حماس نے منسلک تمام اکائونٹس ختم کردیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماس حملے کی منصوبہ بندی کی اطلاعات تھیں مگر...

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اسے حماس کے حملے کی منصوبہ بندی کا علم تھا مگر اس کی شدت کا اندازہ نہیں تھا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں دعوی کیا کہ اسرائیلی فوج کو حماس کے حملے سے پہلے اس کی منصوبہ بندی کی انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوچکی تھیں اور حملے سے چند گھنٹے پہلے یہ ظاہر ہورہا تھا،اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ حماس کے حملے کی انٹیلی جنس اطلاعات تھیں مگر ہمیں حملے کی شدت کا اندازہ نہیں تھا،فوجی ترجمان نے کہا کہ حماس کے حملے کی منصوبہ بندی کی انٹیلی جنس اطلاعات کسی ممکنہ حملے کا خطرہ نہیں تھیں تاہم اسرائیلی فوج اس معاملے کو لے کر تحقیقات کررہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کا محاصرہ ختم اور شہریوں کیلئے امداد کی...

عرب وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بند کرانے کیلیے عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم اور شہریوں کیلیے امداد کی اجازت دی جائے،عرب میڈیا کے مطابق عرب وزرائے خارجہ نیقاہرہ میں ہنگامی اجلاس کے اختتام پر کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے پر فریقین کی مذمت کرتے ہیں،عرب لیگ کے معاون سیکرٹری جنرل حسام زکی نے اجلاس کے اختتام پر بارہ دفعات پر مشتمل قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا کہ غزہ کے خلاف جنگ فورا بند کی جائے، تمام فریق ضبط و تحمل سے کام لیں،انہوں نے کہا کہ جنگ جاری رہنے کی صورت میں انسانی مسائل اور المناک صورتحال سے خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری سے کہا گیا کہ وہ جنگ بند کرانے اور خطے کو خطرے سے بچانے کے لیے فوری اقدام کرے،عرب وزرائے خارجہ نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے، انسانی امداد کی ترسیل کی فوری اجازت دینے کا مطالبہ کیا،اجلاس میں غزہ پٹی کا پانی اور بجلی منقطع کرنے سے متعلق اسرائیلی فیصلے کو منسوخ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔اجلاس میں فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین پر ثابت قدمی پر ان کی حمایت اور فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کسی بھی کوشش کے سنگین نتائج سے خبردار کیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ فلسطینی علاقوں کی تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے اجلاس مسلسل جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی جارحیت پرحماس کی جوابی کارروائیاں ،...

اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس کے الاقصی آپریشن میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1300سے تجاوز کرگئی جبکہ 3ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں ،اسرائیلی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے حماس نے بھی تل ابیب، عسقلان، اشدود اور سیدروت پر راکٹ برسا دیے،غیرملکی میڈیا کے مطابق حملوں میں 22امریکی اور 188اسرائیلی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں کئی اہداف کو نقصان پہنچنے کا بھی اعتراف کیا ہے ،اسرائیل کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جرمنی نے بھی اپنے 5ہزار شہریوں کو اسرائیل چھوڑنے کا حکم دیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل میں موجود برطانوی وزیرفلسطینی حملے ک...

حماس کے حیران کن حملے کے بعد اسرائیل سے اظہار ہمدردی کیلئے آنے والے برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیورلی سائرن بجنے پر اپنی جان بچا کر بھاگ نکلے،عرب میڈیا کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیورلی دورہ اسرائیل کے موقع پر اپنے ہم منصب کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران راکٹ حملے کا سائرن بجنے لگا جسے سن کر فورا بھاگ کھڑے ہوئے،انٹرنیٹ پر ایک وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیل کے علاقے اوفاکیم میں سائرن بجنے کے بعد برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی ایک عمارت میں پناہ لینے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے پانچویں روز حماس اور تحریک اسلامی جہاد نے بن گوریان ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کرنے کا اعلان کیا، اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے کے اطراف آبادی کے مراکز میں سائرن بجا دئیے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیمز کلیورلی بدھ کو اسرائیل اور مغربی کنارے میں دو ریاستی حل کے مقصد سے مذاکرات کو بحال کرنے کی کوشش میں پہنچے تھے،برطانوی دفتر خارجہ کے ترجمان کاکہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے اسرائیل کے سینئر رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں تاکہ اسرائیل کے حق کے لیے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کیا جاسکے ، انہوں نے برطانیہ اور اسرائیل کے درمیان جاری سیکورٹی، فوجی اور سفارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اماراتی صدر شیخ محمد بن زید اور امریکی صدر ج...

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اور امریکا کے صدر جوبائیڈن کا ٹیلی فون پر رابطہ ، دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان خطے میں بڑھتے تشدد اور کشیدگی پر قابو پانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں مشرقِ وسطی میں امن، استحکام اور سلامتی کے حصول کے لیے سیاسی امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا،دونوں صدور نے تحمل اور کشیدگی فوری کم کرنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی ہم آہنگی پر بھی غور کیا،امریکی اور اماراتی صدور نے مشرق وسطی میں شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دینے اور انسانی امداد کی ترسیل قابل بنانے کے لیے محفوظ راہداری کھولنیکی ضرورت پر زور دیا،متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ولادیمیر پیوٹن کی اسرائیل حماس جھڑپوں میں ثا...

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیل حماس جھڑپوں میں ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ فلسطین کی سرزمین فلسیطینیوں کی ہے اور انھیں ایک آزاد ریاست کا مکمل حق حاصل ہے،عالمی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے حماس اسرائیل جھڑپوں سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین مذاکرات کے میز پر آئیں جس کے لیے ہم ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں،ولادیمیر پوٹن نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ فریقین جنگ کو طول دینے کے بجائے سب کے لیے قابل قبول امن مذاکرات کے حل کی طرف آئیں گے۔ جنگ کو ہر قیمت پر پھیلنے سے روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے ورنہ اس کا اثر بین الاقوامی صورتحال پر پڑے گا، روسی صدر نے کہا کہ فلسطینی جس سرزمین پر رہتے ہیں وہ تاریخی طور پر ان کی اپنی سرزمین ہے۔ فلسطینیوں کو اپنی ایک آزاد ریاست کے قیام کا پورا حق حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر پاکستان کا مستقبل کا تجارتی مرکز

گوادر پاکستان کا مستقبل کا تجارتی مرکز ہے، گوادر ڈیپ پورٹ علاقائی اور عالمی تجارت میں بڑا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، رواں سال کی پہلی ششماہی میں گوادر پورٹ نے 1,162 ٹی ای یو ز کے کنٹینر تھروپٹ اور 506,800 ٹن کے بلک کارگو تھروپٹ کو مکمل کیا۔ گوادر پرو کے مطابق جنوب مغربی پاکستان میں واقع گوادر ڈیپ واٹر پورٹ پر کارگو لوڈنگ اور ان لوڈنگ کا عمل منظم انداز میں جاری ہے جس کے ساتھ بحیرہ عرب کی ہوائیں اور سائرن کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ بندرگاہ سے منسلک ایسٹ بے ایکسپریس وے پر ، ٹرک اس ابھرتی ہوئی بندرگاہ سے ملک کے تمام حصوں تک گاڑی چلا رہے ہیں۔ معاون ہوائی اڈے اور پانی کی فراہمی کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں یا مکمل ہونے والے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق سی پیک کا اہم حصہ ہونے کے ناطے گوادر ڈیپ پورٹ علاقائی اور عالمی تجارت میں بڑا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ زرعی مصنوعات کے بلک کارگو سے لے کر کھاد اور معاش کی فراہمی جیسے کنٹینرائزڈ سامان، مائع پیٹرولیم گیس جیسی بنیادی مصنوعات، پورٹ اسٹیوڈور احمد تک، گہری حرکت میں تھے، "اس سال کے آغاز سے کاروباری حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ہم سب پہلے سے کہیں زیادہ مصروف ہیں۔ کے ٹریڈ سیکیورٹیز لمیٹڈ (کے اے ایس بی)کی تازہ ترین رپورٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں گوادر پورٹ نے 1,162 ٹی ای یو ز کے کنٹینر تھروپٹ اور 506,800 ٹن کے بلک کارگو تھروپٹ کو مکمل کیا۔ گوادر پرو کے مطابق اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک گلوبل سلک روٹ ریسرچ الائنس کے بانی چیئرمین نے زور دے کر کہا کہ "سمندری، زمینی اور فضائی رابطوں کے ذریعے، گوادر بندرگاہ تیزی سے علاقائی لاجسٹکس کا مرکز بن رہی ہے، جو مشرق وسطی، وسطی ایشیائی ممالک اور چین کے ساتھ مثر طریقے سے منسلک ہو رہی ہے، جس سے پاکستان اور علاقائی ممالک کی مربوط ترقی کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ کے اے ایس بی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گوادر بندرگاہ ہونے کے علاوہ چین کے مغربی اقتصادی زونز کو سمندر سے جوڑتا ہے، جیسے کاشغر جو شنگھائی بندرگاہ سے 4500 کلومیٹر دور ہے لیکن گوادر سے صرف 2033 کلومیٹر دور ہے۔

گوادر پرو کے مطابق رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین سے 60 فیصد تیل درآمدات مشرق وسطی سے ہوتی ہیں اور گوادر بندرگاہ کھلنے سے سمندری فاصلہ 16 000 کلومیٹر سے کم ہو کر 5000 کلومیٹر اور دورانیہ 45 دن سے کم ہو کر 10 دن رہ جائے گا۔ پاکستان کو اس موقع سے فائدہ ہوگا کیونکہ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ سی پیک گوادر بندرگاہ کے ذریعے سالانہ 70 بلین امریکی ڈالر کی ٹرانزٹ آمدنی پیدا کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق اب تک گوادر پورٹ فری زون کو انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے 2281 ایکڑ اراضی مختص کی جاچکی ہے۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ (600) مکمل ہو چکا ہے۔ فری زون میں 46 ادارے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ 3 کمپنیوں نے پیداوار شروع کر دی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق رپورٹ میں نقل و حمل کے حوالے سے 19 کلومیٹر طویل ایسٹ بے ایکسپریس وے کا افتتاح 22 جون 2022 کو کیا گیا تھا جس نے فری زون کو قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک سے جوڑ دیا ہے تاکہ درآمد، برآمد اور ٹرانزٹ سامان کی ہموار لاجسٹک نقل و حمل ممکن ہوسکے۔ گوادر فشریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اکبر رئیس نے اشارہ دیا کہ ایکسپریس وے کا افتتاح گوادر پورٹ کی تجارت کے لئے ایک اہم لاجسٹک چینل فراہم کرتا ہے جس سے ماہی گیروں کی اکثریت مستفید ہوتی ہے۔ ''یہ سڑک ہمارے لیے بہت اہم ہے، کیوں کہ تعمیر شدہ بریک واٹر مچھلی پکڑنے والی کشتیوں کو سمندری طوفانوں اور طوفانوں سے بچاتا ہے۔ اس سڑک سے بندرگاہ اور بڑے شہروں کے درمیان سامان کی نقل و حمل ہموار ہو جائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق گوادر، جس کا اردو میں مطلب "ہوا کا دروازہ" ہے، اور اب سی پیک نے ترقی کے دروازے کھول دیے ہیں۔ تجارتی مرکز کے طور پر بندرگاہ کی پیش قدمی نہ صرف سمندر میں ظاہر ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) کے مکمل طور پر آپریشنل ہونے کے ساتھ ہی یہ عالمی تجارت اور رابطے میں تبدیلی لانے والی قوت کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔ "نئے ہوائی اڈے کو مکمل طور پر استعمال میں لانے کے بعد، پیک شدہ لابسٹروں کو اگلی صبح چین بھیجا جا سکتا ہے!" گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین ناگمان عبدل کو فوری طور پر امید ہے کہ مستقبل میں نئے ہوائی اڈے سے چین کو لوبسٹر برآمد کیے جائیں گے۔ نئے ہوائی اڈے کے مکمل طور پر آپریشنل ہونے کے بعد ، یہ گوادر پورٹ اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے ساتھ ساتھ سمندر ، زمین اور ہوا کے ذریعے ایک جدید سہ جہتی نقل و حمل کا نیٹ ورک تشکیل دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

12 اکتوبر 1999 کو ملک کے ایک منتخب وزیر اعظم...

مسلم لیگ(ن)کے مرکزی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر 1999 کو ملک کے ایک منتخب وزیر اعظم کے اقتدار کا تختہ الٹا گیا تھا اور جنرل پرویز مشرف نے غیر آئینی اقدامات اٹھا کر 22 کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی تھی مسلم لیگ نواز پرویز مشرف کے غیر آئینی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے نواز شریف نے ملک و قوم کے لئے بڑی قربانیاں دیں ہیں اٹک سے لانڈھی تک جیلیں کاٹی ہیں جلا وطنی کاٹی مگر ان کے پایہ استقلال میں کوئی جنبش نہ آئی 1999میں پاکستان معاشی ترقی کر رہا تھا انڈیا میں ہمارے معاشی ریفارمز کو اختیار کیا گیا اور ترقی کی ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا مگر بدقسمتی سے ہر دور اقتدار میں ان کو زبردستی اقتدار سے الگ کیا گیا 2018کیعام انتخابات میں مسلم لیگ نواز کے مینڈیٹ کو چوری کرکے ایک ایسے شخص کو اقتدار کی کرسی پر بیٹھا دیا گیا جس نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا آج قوم جن مسائل اور مشکلات سے گزر رہی ھے اس کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 113پاکستان مسلم لیگ نواز کے سنیر رھنما و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 139حاجی طارق محمود ڈوگر کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ نواز نے ریاست بجانے کے لیے سیاست کی قربانی دی اور پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے دن رات کام کیا کبھی بھی ملک جادو ٹونے پر نہیں چلتے اس کے لیے تجربہ کار ٹیم اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہوتی ھے نواز شریف کی وطن واپسی کا سفر شروع ہو چکا ھے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے نواز شریف ملک و قوم کا مقدر سنوارنے کے لیے وطن واپس آ رھے ھیں سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے لیگی کارکنان کو ہدایت جاری کیں کہ وہ آج پرویزی آمریت کے خلاف یوم سیاہ منائیں اپنے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے اور اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے اپنے حلقہ میں احتجاج کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیپلز پارٹی لاہور نے انتظامیہ سے 18 اکتوبر ک...

پاکستان پیپلز پارٹی لاہور نے انتظامیہ سے 18 اکتوبر کو شیڈول جلسے کی اجازت طلب کر لی۔ پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے چیف سیکرٹری کو خط لکھا جس میں درخواست کی گئی ہے کہ ٹان شپ مین بازار میں ہونے والے جلسے کیلئے سکیورٹی فراہم کی جائے، جلسے سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلال بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں جلسے میں شریک لیڈرشپ اور شرکا کیلئے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے، درخواست کی کاپیاں ہوم سیکرٹری، آئی جی، ڈی سی، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی سکیورٹی اور ٹریفک کو بھی ارسال کر دی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گورنر سندھ سے میئر کراچی کی ملاقات، اہم امور...

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے ملاقات جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں شہری نفرا اسٹرکچر کی بحالی، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔ گورنر سندھ نے میئر کراچی کے ہمراہ امید کی گھنٹی پر سائلین سے مسائل معلوم کیے، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ نے گورنر سندھ سے فیس اور ڈگری کا مسئلہ حل کرنے کی درخواست کر دی، کامران ٹیسوری نے میئر کراچی کو اس معاملہ کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے لئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ سڑکوں کی تعمیر اور پارکوں کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے، مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات مثالی ہیں، ان اقدامات سے عام آدمی کو بہت فائدہ ہورہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگراں وزیراعظم کا وزرا اور سرکاری افسران کے...

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران وفاقی وزرا اور اعلی سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزرا کو غیرضروری طور پر بیرون ملک دورے کرنے سے منع کردیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صرف انتہائی ناگزیرغیرملکی دورے کیے جائیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صرف ایسے ناگزیر دورے کیے جائیں جہاں پراسپانسر متعلقہ ملک یا ادارہ ہو، غیرملکی دوروں سے قبل مجازاتھارٹی سے باقاعدہ اجازت لی جائے اور ہردورے کے اغراض ومقاصد سے بھی آگاہ کیا جائے۔ وزیراعظم کو بعض وزرا،اعلی سرکاری افسران کے غیرملکی دوروں کی رپورٹ پیش کردی گئی، دوروں کی وجہ سے وفاقی وزارتوں اورپاک سیکرٹریٹ میں کام متاثر ہونے لگا۔ کئی اعلی افسران بچوں سے ملنے کیلئے سرکاری ٹورز بناکر بیرون ملک گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیس اورپٹواری کا شاہی سسٹم ختم ہونا چاہیے،...

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے 70 تولہ سونا کمیٹی کے کیس میں ریماکس دیے کہ لگتا ہے پولیس کرائے کی پولیس بن گئی ہے اور ریاست کرپشن اور اسمگلنگ کرنے میں معاونت کرتی ہے۔ سونے کی کمیٹی نکلنے پر سونا فراہم نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نیکی۔ دوران سماعت عدالت نے غیر معیاری تفتیش پر پراسیکیوشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کمیٹی گرفتار ملزم نے بنائی اور تفتیش اہلخانہ سے ہوئی۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 10 گرام سونے کی کمیٹی نکلنے پر سونا ادا نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ گرفتار سنار نے کتنا سونا کمیٹی کے ذریعے دینا تھا؟ مدعی نے بتایا کہ کہ کمیٹی سے نکلنے والا 70 تولہ سونا نہیں دیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ڈیڑھ کروڑ مالیت سونے کا کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا گیا، یہ سونا کہاں سے آتا ہے؟ اس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ ریاست کرپشن اور اسمگلنگ کرنے میں معاونت کرتی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا اس کیس میں اصل ملزم تو پولیس کو بنانا چاہیے، پولیس والا سونے کا صرف اپنے مطلب کیلئے ہی پوچھے گا، لگتا ہے پولیس اب کرائے کی پولیس بن گئی، پولیس کی اب اپنی عزت نہیں رہی، ادارے کی عزت ہونی چاہیے، پولیس اورپٹواری کا شاہی سسٹم ختم ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے سونے کی کمیٹی میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوات،فلائنگ کوچ کو حادثہ، بچوں اور خواتین سم...

 کبل کوٹلء کے مقام پر شادی میں شرکت کیلئے جانیوالی فلائنگ کوچ سڑک سے نیچے جاگری، جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 27 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال کبل منتقل کر دیا۔ ریسکیو نے 22 شدید زخمیوں کو کبل سے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ججز کی عدم تعیناتی کیس، چیف جسٹس سندھ ہائیکو...

 سندھ ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے، ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور سپیشل عدالت میں ججز کی عدم تعیناتی کے کیس میں احکامات کے باوجود تحریری جواب جمع نہ کرانے پر صوبائی اور وفاقی حکومت پر برہم ہو گئے۔ قائمقام چیف جسٹس عرفان سعادت خان نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ سپیشل عدالت میں ججز کی تعیناتی کے لیے تحریری جواب طلب کیا تھا، ہمیں صرف ہاں یا نہ میں جواب دیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ نے عدالتی احکامات پر جواب تیار کیا؟ سندھ ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس نے کہا کہ آپ دونوں نے کہا تھا آئندہ سماعت پر جواب لے کر آئیں گے، دونوں حضرات جواب لے کر نہیں آئے، وفاقی اور صوبائی حکومت کو ہفتے کی مہلت دے رہے ہیں، تحریری جواب جمع کرائیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ گودام رجسٹریشن کے لیے سندھ گوڈان رجسٹریشن ایکٹ 1996 لایا گیا، گودام رجسٹریشن ایکٹ نافذ کر کے عوام کو ذخیرہ اندوزوں سے نجات دلائی جائے گی۔ بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت کا نیشنل ہائی وے کو سپر ہائی وے سے ملا...

سندھ ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کو سپر ہائی وے سے ملانے والا لنک روڈ فوری کھولنے کا حکم دے دیا۔ قائمقام چیف جسٹس عرفان سعادت خان نے کہا کہ سندھ حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز تمام کوششیں کرتے ہوئے سڑک بحال کریں، ہم حکومت کو سڑک فوری کھولنے کا حکم دے رہے ہیں۔ عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ لنک روڈ کھول دیا گیا ہے اور انہوں نے چیف سیکرٹری کا تحریری جواب بھی جمع کرا دیا۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق تصویری شواہد ہیں، روڈ سے ٹریفک بحال نہیں ہوا اور راستے بند ہیں، لنک روڈ کو ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کر کے بند کر رکھا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق لنک روڈ بند ہونے سے کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے، ٹرانسپورٹرز اور انتظامیہ کی جانب سے تنازع چل رہا ہے، ہمیں مسائل درپیش ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ چیف سیکرٹری اور دیگر کو لنک روڈ فوری کھولنے کا حکم دیا جائے۔ قائمقام چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست نمٹا رہے ہیں، عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہوا تو توہین عدالت کی درخواست دائر کی جاسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشری بی بی کی گرفتاری سے متعلق درخواست قبل ا...

 احتساب عدالت نے توشہ خانہ اور 190 ملین پانڈ سکینڈل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی گرفتاری سے سے پہلے آگاہ کرنے کی درخواست نمٹا دی، عدالت نے بشری بی بی کی گرفتاری سے متعلق درخواست کو قبل از وقت قرار دے دیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پانڈ سکینڈل کیس کی سماعت کی، اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی، وکیل صفائی اور پی ٹی آئی وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی لطیف کھوسہ نے گرفتاری سے متعلق اعلی عدلیہ کے فیصلے احتساب عدالت میں جمع کروا دیئے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ جیسے اعلی عدلیہ نے فیصلے کیے، ویسا ہی فیصلہ آپ سے بھی چاہتا ہوں۔ اپنے دلائل میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب قانون میں ایسی کوئی شک موجود نہیں، مظفرعباسی نے گرفتاری سے متعلق آصف علی زرداری کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کہیں نہیں لکھا کہ ملزم کو گرفتاری کے حوالے سے آگاہ کیا جائے۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ جس کا حوالہ وکیل لطیف کھوسہ نے دیا،

اس کو میرے عدالتی حوالے نے غلط قرار دیا ہے۔ اس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ گرفتاری پر نیب کو چھپن چھپائی نہیں کھیلنی چاہیے، اگر گرفتاری مطلوب نہیں تو بشری بی بی کی ضمانت کنفرم کر دیں، سابق خاتون اول تو ہر قانونی حق استعمال کر سکتی ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ درخواستِ قبل از گرفتاری پہلے سے خدشے کا اظہار ہے، لہذا آج بھی کہہ رہے کہ بشری بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔ احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد گرفتاری سے قبل بشری بی بی کو آگاہ کرنے اور ان کی گرفتاری کے نقطے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بعدازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بشری بی بی کی گرفتاری سے پہلے آگاہ کرنے کی درخواست نمٹا دی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ نیب کو بشری بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، نیب گرفتاری سے قبل ملزم کو آگاہ کرنے کا پابند نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی برادری پاکستان کیساتھ ملکر غزہ میں سیز...

دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کے ساتھ مل کر غزہ میں سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل امتیازی سلوک اپنا رہا ہے، غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیلی بمباری سے معصوم جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، غذائی اشیا روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت ورلڈ کپ کا میزبان ہے، سکیورٹی مہیا کرنا بھی بھارتی ریاست کی ذمہ داری ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سازگار ماحول فراہم کرنا بھی بھارت کی ذمہ داری ہے،، پاکستان کا غیرقانونی افغان مہاجرین یا دیگر باشندوں کو واپس بھیجنا قومی مفاد میں ہے، فیصلہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا، کچھ عناصر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل امتیازی سلوک اپنا رہا ہے، غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،

اسرائیلی بمباری سے معصوم جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، غذائی اشیا روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں قیام امن وقت کی اہم ضرورت ہے، عالمی برادری پاکستان کے ساتھ ملک کر غزہ میں سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے، پاکستانی فلسطینی مسئلے کے مضبوط حامی ہیں، وفاقی کابینہ نے بھی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے، پاکستان او آئی سی کا مستقل رکن ہے اور او آئی سی کا خصوصی اجلاس بلانے کیلئے کوشش کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ورلڈ کپ کا میزبان ہے، سکیورٹی مہیا کرنا بھی بھارتی ریاست کی ذمہ داری ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سازگار ماحول فراہم کرنا بھی بھارت کی ذمہ داری ہے، زینب عباس کے خلاف بے جا ٹویٹ پر کیس درست اقدام نہیں ہے، بلا جواز کیس میں زینب کو گھسیٹا جا رہا ہے۔ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر بھارت سے رابطے میں ہیں، ہم بھارت سے پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو جلد ویزوں کے اجرا کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کرے گا،

یکم نومبر سے غیرقانونی باشندوں و مہاجرین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کالعدم و دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی پر افغان حکومت کی کوششوں کا خیرمقدم کریں گے، پاکستان کا غیرقانونی افغان مہاجرین یا دیگر باشندوں کو واپس بھیجنا قومی مفاد میں ہے، فیصلہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر کیا گیا، کچھ عناصر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے سائفر کے حوالے سے سوال پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے اور اس کا تعلق قومی سلامتی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہولناک زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں ہولناک زلزلے پر غمزدہ ہے، ہلاکتوں اور نقصانات پر بھی افسوس ہے، پاکستان اس آفت میں افغانستان کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کا یقین دلاتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ دو روزہ دورے پر چین جائیں گے، چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر بی آر آئی آئی اجلاس میں شرکت کریں گے، بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا انعقاد 17 سے 18 اکتوبر کو ہوگا، وزیراعظم سائیڈ لائن میں عالمی رہنماں اور معاشی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے، چین میں سی پیک کے حوالے سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سرمایہ کاروں ک...

اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور قومی سلامتی کو بڑھانے کی کوششوں میںپاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام اور ترقی پر بھرپور زور دیا ہے۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشی ایٹو بورڈ آف انویسٹمنٹ ذوالفقار علی نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں کئی اہم رکاوٹوں کا سامنا ہے، جس نے قوم کی اپنی اقتصادی صلاحیت کو مکمل طور پر استعمال کرنے کی صلاحیت کو روکا ہے۔ یہ چیلنجز مختلف ہیں، جن میں سیاسی، سیکورٹی، بیوروکریٹک، اور اقتصادی پہلو شامل ہیں، اور اجتماعی طور پر پاکستان کی خاطر خواہ ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کی صلاحیت میں رکاوٹ ہیں۔ان چیلنجوں سے نمٹنے اور ایف ڈی آئی کو فروغ دینے کے لیے، حکومت نے حال ہی میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے اور معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کی جستجو میں یہ ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے مزید کہا خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد سرمایہ کاروں کے لیے سنگل ونڈو فراہم کرکے، تمام سرکاری محکموں کے درمیان تعاون قائم کرکے، اور تیزی سے پراجیکٹ کی ترقی کے ذریعے ایف ڈی آئی کو راغب کرنا اور سہولت فراہم کرنا ہے۔پاکستان میں زراعت، کان کنی اور معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور دفاعی پیداوار میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔

آئی ٹی کی برآمدات کو فروغ دینے، اس شعبے میں مشترکہ منصوبوں کی حوصلہ افزائی اور اس شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے پالیسی وضع کی جا رہی ہے۔ مزید برآں، دفاعی پیداوار کی صنعت میں کافی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل فریم ورک میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان کے سفارت کار ویزے کے عمل کو ہموار کریں گے، غیر ملکی کاروباری افراد کو ملک میں داخل ہونے میں سہولت فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے چیمبرز آف کامرس یا کاروباری انجمنیں کسی غیر ملکی تاجر کو دستاویز جاری کرتی ہیں تو وہ آسانی سے ویزا حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ایف ڈی آئی کو راغب کرنے کے لیے انفراسٹرکچر اور کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانا بھی ضروری ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے چین اور دیگر خطوں کے ساتھ پاکستان کے رابطوں کو بڑھانے کے لیے سی پیک کا بھی فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سرمایہ کاری کے مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کوششیں کی ہیں، لیکن اپنی مکمل اقتصادی صلاحیت کو کھولنے اور عالمی منڈی میں ایف ڈی آئی کے لیے مقابلہ کرنے کے لیے مسلسل پیش رفت ضروری ہے۔جون میں 114 ملین ڈالر کی چار ماہ کی کم ایف ڈی آئی کے ساتھ، پورے مالی سال 2023 کے لیے معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری 1.45 بلین ڈالر کی چار سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ایف ڈی آئی میں مالی سال23 میں حیران کن طور پر 25فیصد کی کمی واقع ہوئی جبکہ مالی سال22 میں 1.93 بلین ڈالر تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ نے بڑھتی ہوئی دیہی غربت سے نمٹنے کے لیے...

سندھ حکومت نے صوبے میں خصوصا دیہی علاقوں میں غربت کی بڑھتی ہوئی سطح سے نمٹنے میں مدد کے لیے زرعی تبدیلی کے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچرل پروڈکٹیوٹی پراجیکٹ کا مقصد آبپاشی کے پانی کی ترسیل کو بہتر بنانے اور آن فارم افزائش کو لاگو کرنا ہے۔ محکمہ خوراک سندھ کے ڈائریکٹر ریاض حسین کے مطابق، زیادہ زرعی پانی کی پیداواری صلاحیت کسانوں کو پانی کی اسی مقدار سے زیادہ پیسہ کمانے کی اجازت دے گی، ممکنہ طور پر پانی کو دیگر استعمال کے لیے مفت فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے کچھ حصوں میں زرعی پانی کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے کسان تنظیمیں بنائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ قانونی اور پالیسی تبدیلیوں میں بھی معاونت کرے گا تاکہ سندھ کے محدود آبی وسائل کے مربوط اور شراکتی انتظام کے لیے انٹیگریٹڈ آبی وسائل کے انتظام کے اصولوں پر عمل کیا جا سکے۔سیلاب کے بعد ایک بحال شدہ زرعی پیداواری نظام اس شعبے میں مستقبل کی تبدیلی کی بنیاد رکھے گا۔ریاض حسین نے کہا کہ اس منصوبے سے 385,000 گھرانوں تقریبا 1.9 ملین افرادکو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ایک اندازے کے مطابق ان گھرانوں میں سے 99فیصد یا تو چھوٹے یا درمیانے درجے کے کسان ہیں جن کے پاس 25 ایکڑ یا 10 ہیکٹر سے کم اراضی ہے جن کی آمدنی عام طور پر کم ہے۔ یہ گھرانے بے زمین زرعی کارکنوں کے لیے نمایاں روزگار بھی فراہم کرتے ہیں، جو غیر متناسب طور پر خط غربت سے نیچے آتے ہیں۔ یہ پروجیکٹ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کو ہدف بناتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ منصفانہ طور پر حصہ لے سکیں اور اس منصوبے سے فائدہ اٹھا سکیں۔عالمی بنک کی ایک حالیہ رپورٹ میں پاکستان خصوصا صوبہ سندھ میں غربت کے واقعات کو ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 950 ملین پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔بگڑتے ہوئے معاشی حالات، خاص طور پر سندھ کے دیہی علاقوں میں، 2022 میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے مزید لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا ہے۔سندھ کی تقریبا 37 فیصد دیہی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرتی ہے، اور سیلاب زدہ اضلاع میں یہ شرح اس سے بھی زیادہ ہے، جو کہ ملک کی بلند ترین شرح نمو میں سے کچھ کا بھی تجربہ کرتے ہیں۔زراعت اور خوراک کا شعبہ سندھ کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی 2022 کے سیلاب سے تباہ ہو گیا ہے۔ سیکٹر میں بحالی کے لیے تعاون کے بغیر، مختصر مدت میں ملازمتیں اور ذریعہ معاش متاثر ہو سکتے ہیں۔محکمہ زراعت سندھ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سیلاب نے 4.4 ملین ایکڑ زرعی اراضی کو تباہ کر دیا اور آبپاشی اور سیلاب سے بچا کے نظام کو نقصان پہنچایا، جس سے 5.1 ملین ہیکٹر کھیتی زمین پر نصف ملین سے زیادہ کسانوں کی خدمت ہوئی۔ 530 سے زیادہ آبپاشی اور 230 نکاسی آب کے نظام، جو ایک اندازے کے مطابق 7,300 کلومیٹر کی نہروں کی نمائندگی کرتے ہیں، بھی تباہ ہو چکے ہیں۔ تقریبا 90 سیلاب سے بچا کے ڈھانچے بہہ گئے، جس سے زرعی اراضی اور لاکھوں گھرانے مستقبل میں آنے والے سیلابوں کا شکار ہو گئے۔زیادہ تر کسانوں نے اپنی فصلیں اور اپنی آمدنی کھو دی ہے۔ ان میں سے بہت سے لوگ مزید قرضوں میں ڈوب گئے ہیں کیونکہ وہ اکثر سیزن کے آغاز میں زرعی سامان جیسے بیج، کھاد اور زمین کی تیاری کے لیے کریڈٹ پر انحصار کرتے ہیں۔ بہت سے چھوٹے کسان گھریلو خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی فصل کی پیداوار پر بھی انحصار کرتے ہیں۔ فصلوں کی بڑے پیمانے پر تباہی اور مویشیوں کا نقصان سندھ میں غذائی تحفظ پر مجموعی دباو ڈال رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بورڈ آف انویسٹمنٹ غیر ملکی براہ راست سرمایہ...

بورڈ آف انویسٹمنٹ نے ملکی اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے سات ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی ہے۔ ترجیحی شعبوں میں فوڈ پروسیسنگ، لاجسٹکس، ٹیکسٹائل، آٹوموبائل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہاوسنگ اور تعمیرات، اور سیاحت اور مہمان نوازی شامل ہیں۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، بورڈ آف انویسٹمنٹ کی ایڈیشنل سیکرٹری عنبرین افتخار نے کہا کہ سرمایہ کاری کا ادارہ بہترین اہلیت، تحفظات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ نے مقامی سرمایہ کاروں کی قومی معیشت میں حصہ ڈالنے کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سرمایہ کاری کے فریم ورک کے متنوع پہلووں کا مقصد سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانا ہے۔"ان ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کو مزید دلکش بنانے کے لیے، ٹیکس میں وقفے، کم ضابطے، آسان اجازت نامہ اور لائسنسنگ کے عمل سمیت متعدد مراعات اور سہولیات پیش کرتا ہے۔ مخصوص مراعات سیکٹر اور سرمایہ کاری کے پیمانے کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ عنبرین افتخار نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ پالیسیوں اور اصلاحات کو نافذ کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے جو پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھاتی ہیں۔ طریقہ کار، بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا، برابری کے میدان کو یقینی بنانا، اور ٹیکس مراعات کی پیشکش ملک میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے کچھ اقدامات ہیں۔" انھوں نے لاجسٹک سیکٹر میں دستیاب مخصوص مراعات کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی جہاز کے پرزوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی سے استثنی دیا گیا تھا، جس میں انجن، سمیلیٹر، اسپیئر پارٹس، مینٹیننس کٹس، مینٹیننس، مرمت اور اوور ہال ورکشاپ کے قیام کے لیے درکار سامان، نئے ہوائی اڈے کے قیام کے لیے درآمد کی جانے والی مشینری، آلات، فرنیچر اور فکسچر شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کارگو، جہاز کے اسپیئرز اور آلات کی نقل و حمل کے لیے کنٹینرز کی درآمد بھی سیلز ٹیکس سے مستثنی ہے۔" انہوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ٹیکنالوجی کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، بورڈ آف انویسٹمنٹ نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ٹیلی کمیونیکیشن ایکویپمنٹ اور الیکٹرانک مینوفیکچرنگ جیسی صنعتوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، بورڈ آف انویسٹمنٹ کا مقصد ٹیکنالوجی کے عالمی اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا ہے۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کی کوششوں کا مقصد اعتماد پیدا کرنا اور ایک پرکشش سرمایہ کاری کے طور پر پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینا ہے۔ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں مالی سال24 کے جولائی تا اگست کی مدت کے دوران 16.1 فیصد یا 32.5 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رپورٹ کیا کہ پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 234 ملین ڈالر کی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری حاصل کی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 201 ملین ڈالر تھی۔ زیر جائزہ مدت کے دوران، 112 ملین ڈالر کے اخراج کے مقابلے میں ایف ڈی آئی کی آمد 345.3 ڈالرتھی۔غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری پورٹ فولیو سرمایہ کاری اور غیر ملکی عوامی سرمایہ کاری پر مشتمل پاکستان میںکل غیر ملکی سرمایہ کاری مالی سال 24 کے جولائی تا اگست کے دوران 48 فیصد یا84ملین ڈالر اضافے سے 260.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں معاشی ڈیجی...

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ڈیجیٹل تبدیلی کو تحریک دینے کی پاکستان کی کوششیں کاروباری ماحول کو بہتر بنائے گی، اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرے گی، اس طرح معیشت کی پائیدار ترقی کی رفتار تیز ہو گی۔ سی پیک سینٹر آف ایکسی لینس میں سماجی و اقتصادی ترقی کے ماہرعدنان خان نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا ابتدائی مرحلہ (2015-2020) بنیادی طور پر توانائی کے بحران اور کنیکٹیویٹی چیلنجز سمیت رکاوٹوں اور فوری مسائل سے نمٹنے سے متعلق تھا۔ دوسرے مرحلے کا فوکس کافی وسیع ہے کیونکہ یہ صنعت کے تعاون، برآمدی تنوع اور فروغ، ترقی کی رفتار اور توسیع کو نمایاں کرتا ہے۔سی پی ای سی کے عہدیدار نے انکشاف کیا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت صنعتی اور زراعت کے شعبوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کی ترقی پر چار نئے مشترکہ ورکنگ گروپس ہیں۔ دنیا بھر میں، ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی کاروبار کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے جب کہ ٹیکنالوجی سے چلنے والی جدت پیداواری ترقی کے لیے اہم محرک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان روایتی اور ڈیجیٹل دونوں شعبوں میں زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ کراس بارڈر آپٹیکل فائبر، جو گلگت بلتستان اور راولپنڈی کے درمیان بچھایا گیا تھا، اب سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت اسے کراچی اور گوادر تک بڑھایا جا رہا ہے۔ چین پاکستان کو مصنوعی ذہانت سے متعلق منصوبے شروع کرنے میں بھی مدد کرے گا۔چین کی ڈیجیٹل اکانومی اور نئی ڈیجیٹل ابھرتی ہوئی مارکیٹ ملک کی ترقی کے لیے تیزی سے ترقی کرنے والے راستے کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ اقتصادی بحالی میں بھی بہت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو ڈیجیٹل اختراعات کو آگے بڑھانے میں چین کے تجربے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ڈیجیٹائزیشن کی جانب پاکستان کی پیش رفت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف لاجسٹک اینڈ ٹرانسپورٹ کے اعزازی سیکریٹری کوکب اکرام مغل نے بتایا کہ دنیا تیزی سے پیپر لیس ماحول اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی طرف بڑھ رہی ہے، اور پاکستان کو بھی اس کی پیروی کرنی چاہیے۔ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو درپیش ایک بڑا چیلنج ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا ناکافی ہے۔کچھ پڑوسی ممالک کے مقابلے میں، پاکستان کی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری نسبتا کم رہی ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے، حکومت اور نجی شعبے کو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو وسعت دینے اور اپ گریڈ کرنے میں نمایاں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ چینی اور پاکستانی سکالرز نے سی پیک سینٹر فار ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی ہے تاکہ سی پیک منصوبوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور شفافیت کو بڑھانے میں مدد ملے۔ مرکز کا مقصد میگا پراجیکٹ کے تحت اٹھائے گئے مختلف اقدامات کی پیشرفت اور نتائج کو منظم کرنے اور ان کی نگرانی کے لیے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے مزید سرمایہ کاروں اور کاروباروں کو سی پیک کی طرف راغب کرنا ہے۔مزید برآں، پاکستان ویژن 2025 کا مقصد علم پر مبنی معیشت کو وسعت دینے اور سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ملک کو تیز رفتار ڈیجیٹلائزیشن ایکو سسٹم کے لیے ایک اسٹریٹجک قابل بنانا ہے۔ ڈیجیٹائزیشن پالیسی کے آغاز کے بعد سے، پاکستان نے گزشتہ تین سالوں کے دوران اپنی آئی ٹی برآمدات میں 70 فیصد اضافہ دیکھا ہے، جس سے ٹیک سیوی جنریشن کے لیے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے ہیں، جن کی عمر زیادہ تر 30 سال سے کم ہے، جو پاکستان کی کل آبادی کا 64 فیصد ہیں۔پاکستان میں سنٹر آف اکنامک ریسرچ کے مطابق، پائیدار ترقی کے لیے ملکی معیشت کو تیزی سے ڈیجیٹل کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا بھر میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن...

ترجمان پیسکو نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اب تک 9ہزار 700سے زائد کنڈے ہٹا لیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز مزید 183بجلی چور پکڑے گئے، اب تک 43 انڈسٹریل، 15 زرعی اور441 کمرشل غیر قانونی کنکشنز اتار دیے گئے ہیں۔ ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف 3547 سے زائدمقدمات درج ہوئے ہیں اور 1518 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے۔ پیسکو ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کی مد میں 34کروڑ35لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مہنگی بجلی کی فراہمی، کے الیکٹرک پر 20کروڑ ر...

نیپرا نے عوام کو مہنگی بجلی بیچنا ثابت ہونے پر کے الیکٹرک کو ذمے دار قرار دیتے ہوئے 20کروڑ روپے جرمانہ برقرار رکھا۔ نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی نظرثانی اپیل پر فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی نااہلی کا بوجھ اہل کراچی پر منتقل نہیں کرسکتے۔ فیصلے کے مطابق کے الیکٹرک نے سستے اور بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس چلانے میں جان بوجھ کر تاخیر کی، ناقص کارکردگی والے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کی گئی اور کے الیکٹرک کراچی میں بجلی کی لوڈشنگ کا باعث بھی بنا۔ نیپرا نے مہنگی بجلی بیچنے کے معاملہ پر کے الیکٹرک سے متعلق ستمبر 2021 اور مئی 2022 کے فیصلوں کو برقرار رکھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف کیساتھ شیئر پلان میں 2 ایل این ج...

آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر پلان میں 2 ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نگران حکومت کے دوران حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری نہیں کی جائے گی، پاور پلانٹ کی نجکاری کا پراسس نگران دور حکومت میں مکمل نہیں ہو سکتا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی کمٹمنٹ تھی، آئی ایم ایف نے پاور پلانٹس سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا مطالبہ کیا ہے، پاور پلانٹس کی نجکاری نہ ہونے پر آئی ایم ایف اقتصادی جائزے میں سخت مطالبات کر سکتا ہے۔ ذرائع نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تجویز تھی پاور پلانٹس کی نجکاری سے فارن ریزور میں اضافہ ہوگا، دونوں پاور پلانٹس کی نجکاری کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس کی 9 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں ہونے...

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی 9 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو چالان نقول فراہم کرنے کیلئے سماعت مقرر کی گئی تھی، عدالت نے ملزمان کو چالان نقول فراہمی کیلئے کمرہ عدالت میں لانے کی ہدایت کی، تاہم، پی ٹی آئی وکلا کے مطابق ٹرائل ان کیمرانہیں ہونا چاہیے، جیل میں کمرہ عدالت چھوٹا ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفرکیس کی درخواست ضمانت زیر التوا بھی ہے۔ حکم نامے کے مطابق پی ٹی آئی وکلا سماعت روکنے کیلئے کوئی عدالتی حکم سامنے نہیں لا سکے اور وکلا نے سائفرکیس کی سماعت میں معمول کے مطابق دلائل دینے کی استدعا کی جبکہ عدالت نے ملزمان کو گزشتہ سماعت کے فیصلے کے مطابق نقول وصولی کا حکم دیا۔ شاہ محمود قریشی کے وکلا نے اوپن کورٹ میں سماعت سننے کی نئی درخواست دائر کی۔ اڈیالہ جیل میں ٹرائل سے متعلق شاہ محمود قریشی نے وزارتِ قانون کا نوٹیفیکیشن کالعدم قراردینے کی بھی درخواست دائر کی جس پر وزارت قانون کو حکم دیا گیا کہ ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کے نوٹیفیکیشن کے حوالے سے وضاحت دے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی لیکن عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر انحصار کرے گی، عدالت نے ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کیں اوردستخط کرنے بھی کی ہدایت کی تاہم، وکیل صفائی شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان چالان کے نقول پر دستخط نہیں کریں گے۔ حکم نامے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی چالان کی نقول پر دستخط کرنے سے انکار کیا، قانون کے مطابق چالان نقول فراہم کردی ہیں، آئندہ سماعت پردستخط کا حکم دیا جاتا ہے اگر نقول پر دستخط نہ ہوئے تو دستخط غیر موثر سمجھے جائیں گے کیونکہ چالان وصول ہوچکا ہے۔ حکم نامے کے مطابق جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اڈیالہ جیل میں سیل کا دورہ کیا اور سیل کے سامنے قائم دیوار کو توڑنے کا حکم دیا جبکہ سپریٹینڈنٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو چہل قدمی کیلئے جگہ فراہم کی ہوئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے باجود وسیع جگہ کے مزید سیل کی توسیع کی درخواست کی۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ 17 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور سختی سے قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کی نااہلی سپریم کورٹ کی ابزرویشن ک...

سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف کی نااہلی سپریم کورٹ کی ابزرویشن کے بعد ختم ہوگئی ہے۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پارلیمان کے بنائے ہوئے قانون کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، سپریم کورٹ نے اس بات کا احاطہ کیا ہے کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔ سپریم کورٹ نے اس قانون کو برقرار رکھا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اپیل کے معاملے پر سپریم کورٹ نے بھی اپنا مختلف فیصلہ دیا ہے ، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نواز شریف کے معاملے پر یہ اپیل اتنی اہم نہیں ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد تاحال وہ معاملہ چیلینج نہیں ہوا اور وہ رائج الوقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی سپریم کورٹ کی ابزرویشن کے بعد ختم ہوگئی ہے، نااہلی کے حوالے سے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد نواز شریف اب اہل ہیں جبکہ باقی نیب سے متعلق جو نواز شریف کے کیسز ہیں جب نواز شریف وطن واپس لوٹیں گے تو میرٹ پر انہیں دیکھا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈالر اسمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات کے مثبت...

ڈالر اسمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، ستمبر میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں عسکری و سول قیادت نے اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن کا حکم جاری کیا۔ 6 ستمبر سے حکومت اور عسکری قیادت نے ڈالر اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مشترکہ ایکشن کا آغاز کیا، ایکشن کے دوران ملک سے بیشمار سمگلروں کی گرفتاری اور ڈالروں کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔ اگست 2023 میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا جو حکومتی کاوشوں سے 335 سے 280 پر آچکا ہے۔بزنس ریکارڈر کے مطابق اگست کے اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 7.6 ارب تک گر چکے تھے تاہم ستمبر کے ایکشن کے بعد ایف آئی اے نے 90 کروڑ ڈالر سے زائد اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے، ایکشن کے تیسرے روز ہی روپے کی قدر 7 فیصد بڑھ گئی۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ایک ہی دن روپے کی قدر میں 11 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر مزید 91...

پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 91 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 51 پیسے پر بند ہوا تھا، مجموعی طور پر امریکی کرنسی کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 28 روپے 35 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے چیئرمین پی ٹی آئی کی...

انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ اور الیکشن کمیشن احتجاج کیس سے متعلق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں سماعت ہوئی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں اسد عمر پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل جان محمد اور پراسیکیوٹر راجا نوید بھی اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی جان محمد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے عدالت پروڈکشن کی درخواست دائر کر دی اور کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اِن کیسز میں ضمانت پر ہیں، جیل ٹرائل نہیں ہو سکتا۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ریاست کی ذمے داری ہے کہ جیل سے عدالت لانے کے انتظامات کو دیکھا جائے، ملزم کو عدالت میں پیش کرنا پولیس کی ذمے داری ہوتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ٹرائل کیلئے جیل سے کورٹ تو لانا پڑے گا، چیئرمین پی ٹی آئی خود عدالت آئیں گے اور ہاں یا نہ کریں گے، عدالت احکامات جاری کرے تو پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کی پابند ہے۔ وکیل صفائی جان محمد نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ضمانت پر ہیں، جیل میں کیسے رکھا جا سکتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی ہر تاریخ پر پیش ہوئے ہیں، وہ ٹرائل کورٹ میں بھی پیش ہوتے رہے ہیں۔ عدالت میں پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے حوالے سے عدالت نے موجودہ صورتحال کو دیکھنا ہے، ماضی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی کی وجہ سے کئی دیگر مقدمات درج ہو چکے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تو خود کہتی رہی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے، پی ٹی آئی پہلے کہتی تھی جان کو خطرہ ہے، آج کہتی ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرو۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کرنے کی استدعا بھی کی۔ اس موقع پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت طلب کرنے کی صورت میں سکیورٹی صورتحال تو پیدا نہیں ہوگی۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ سپرنٹنڈنٹ جیل وزارتِ داخلہ سے مشاورت کر کے رپورٹ پیش کریں۔ اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے 24 اکتوبر تک رپورٹ طلب کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اگر مجھے عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح کو...

پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر مجھے عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح کوئی ایسا کام کرنا ہوتا تو کرچکا ہوتا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کاکل کافیصلہ کیسے دیکھتے ہیں؟ اس پر اسد عمر نے عدالت کا فیصلہ درست قرار دیا۔ صحافی نے پوچھا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے؟ اسد عمر نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد یہ اچھا سوال ہے کہ نواز شریف واپس آئیں گے یا نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف کیوں خوش ہیں؟ یہ میرا معصومانہ سوال ہے آپ سے، ایک فیصلے پر تحریک انصاف بھی خوش ہے اور شہباز شریف بھی خوش ہیں۔ صحافی نے سوال کیا کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اندر ہیں اور آپ کو ریلیف مل گیا ہے، اس پر اسد عمر نے کہا کہ سائفر کیس میں الزام یہ ہے کہ جنہیں ملا انہوں نے ٹھیک استعمال نہیں کیا، ہمارا ماننا ہے کہ قانونی استعمال کیا ہے، سائفر چار لوگوں میں آتا ہے وزیراعظم، وزیر خارجہ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی، پلاننگ منسٹر کہاں سے آگیا ایف آئی آر میں، میرا صرف نام آیا ہے۔ صحافی نے پوچھاکہ عثمان ڈار اور صداقت عباسی کی طرح کیا آپ بھی پروگرام میں جائیں گے، اس پر اسد عمر نے کہا کہ اگر مجھے کوئی ایسا کام کرنا ہوتا تو کر چکا ہوتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ٹرائل رو...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا کر دیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر ختم کرنے اور ٹرائل روکنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ وکیل چیئرمین پی ٹی آئی سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دئیے ہوئے کہا کہ معاملہ ہائیکورٹ میں چل رہا ہے اور فیصلہ محفوظ ہے، لاہور ہائیکورٹ نے بھی ایف آئی اے کے کیس میں حکم امتناع جاری کیا ہوا ہے، سائفر کیس ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنے، فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست ہے۔ وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا ہم نے بار بار کہا کہ جلدی نہ کی جائے معاملہ ہائیکورٹ میں چل رہا ہے، ہمیں آفیشل سیکریٹ ایکٹ سے متعلق کافی خدشات ہیں، کون سی سکیورٹی کا خطرہ ہے یا سیکریسی لیک ہو رہی ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ بھٹو صاحب نے بھی راجہ بازار میں تقریر میں ایسے ہی بتایا تھا تو کیا ہوا، میرے مکل قومی ہیرو ہیں اور دنیا جانتی مانتی ہے اب وہ بے گناہ جیل میں ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا آج صرف متفرق درخواست لگی ہے، آپ کہیں تو میں مین کیس کے ساتھ لگا لوں، جس پر سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ بالکل آپ سائفر کیس اخراج کی درخواست کے ساتھ لگا دیں لیکن 17 تاریخ سے پہلے لگائیں۔ جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا اس روز یعنی 17 اکتوبر کو کیا ہونا ہے؟ جس پر وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا 17 اکتوبر کو بڑی بدمزگی ہونی ہے، ٹرائل چل رہا ہے، فرد جرم عائد ہونی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا میں دیکھ لیتا ہوں اور اس پر آرڈر بھی کردوں گا، 17 اکتوبر سے پہلے کیس لگادوں گا۔ بعد ازاں عدالت نے ٹرائل روکنے کی درخواست سائفر کیس اخراج مقدمہ کی درخواست کے ساتھ یکجا کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میانوالی، گاڑی نہر میں گرنے سے سرائیکی گلوکا...

میانوالی میں گاڑی نہر میں گرنے سے سرائیکی گلوکار سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو کے مطابق میانوالی کے علاقے واں بچھراں پکہ گھنجیرہ کے قریب رات گئے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ نہر میں گرنے والی گاڑی اور تمام افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں معروف سرائیکی گلوکارشرافت علی خیلوی بھی شامل ہیں۔ پولیس نیبھی موقع پر پہنچ کرحادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا اورمزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔حادثہ میں گلوکارکی گاڑی سیملنے والی نقدی سے بھرا بیگ پولیس نے لواحقین کے حوالے کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایندھن کا بحران یا انتظامی مسائل، پی آئی اے...

قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کی 8 پروازیں منسوخ ہو گئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق تربت کی پروازیں پی کے501 اور پی کے 502 منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور پی کے 303 پرواز بھی منسوخ ہو گئی۔ کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 اور واپسی کی پی کے 311، کراچی سے اسلام آباد کی پی کے 368 اور واپسی کی پرواز پی کے 369 بھی روانہ نہیں ہو گی۔ لاہور سے دمام کی پرواز پی کے 247 کی روانگی میں پونے 8 گھنٹے تاخیر متوقع ہے جبکہ دبئی سے کراچی کی پرواز پی کے 208 کی روانگی میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ اسی طرح لاہور سے ریاض کی پرواز پی کے 725 کی روانگی میں 9 گھنٹہ 25 منٹ جبکہ جدہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 742 کی آمد ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار

عالمی بینک کی جانب سے تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 40 فیصد بچے غذائی عدم تحفظ سے دوچار ہیں۔ پاکستان میں بچوں کی صحت کے بارے میں عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 40 فیصد بچے غذائی عدم تحفظ سے دوچار ہیں، 5 سال سے کم عمر بیشتربچوں کے لیے صاف پانی دستیاب نہیں اور بیت الخلا کی سہولت بھی نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیدائش کے بعد پہلے 1000 دن بچے کی ذہنی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے، پیدائش کے بعد پہلے 1000 دن میں بچے کا 80 فیصد ذہن بنتا ہے تاہم پاکستان میں 5 سے کم عمر بیشتر بچے کے ساتھ مویشی بھی پلتے ہیں۔ عالمی بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 5 سال سے کم بچوں کی اموات میں 45 فیصد وجہ خوراک کی کمی ہے،خوراک کی کمی کا شکار بچے مٹی کھانے کی عادت کا شکار ہوجاتے ہیں،خوراک کی کمی کا شکار بچے ایسی مٹی بھی کھا جاتے ہیں جس میں مویشیوں کا فضلا بھی شامل ہوتا ہے۔ عالمی بینک نے روز دیا کہ پاکستان میں خوراک کی کمی کا بچوں کا مکمل ڈیٹا اکھٹا کیا جانا ضروری ہے، اور بچوں کی خوراک پر ہنگامی بنیادوں پر پروگرامز شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ پاکستان میں وفاق اور صوبے بچوں کی صحت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر پروگرامز کا آغاز کریں، آیندہ 15 سال تک بچوں کی صحت کیلئے سالانہ 3 سے 4 ارب ڈالرخرچ کرنیکی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کا دورہ، تعم...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے جمعرات کو علی الصبح مزار بی بی پاکدامن کا دورہ کیا اور تزئین و آرائش، توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کو کشادہ کرنے کیلئے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کامعائنہ کیا، وزیراعلی نے توسیعی پراجیکٹ کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا اور مزار کے مرکزی حصے اور گنبد کی تزئین و آرائش کے کام کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے تزئین و آرائش اور توسیعی منصوبے پرکام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا، انہوں نے مزار کے مرکزی احاطے کی تزئین و آرائش کو بھی جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلی پنجاب نے مزار کی تزئین و آرائش کے کام کے حوالے سے نیئر علی دادا اورسیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو ہدایات دیں۔ محسن نقوی نے مزار پرحاضری دی اور ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام،سالمیت اور امن کے لیے دعا کی، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے مزار کی تزئین و آرائش اور توسیعی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی، معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا نے مزارکے اندورنی حصے کو بہتر بنانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ بریفنگ کے دوران وزیراعلی کو بتایا گیا کہ مزار کی تزئین و آرائش اور توسیعی پراجیکٹ کا تقریبا 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، اگلے ماہ کے وسط تک مزار کی تزئین و آرائش اور توسیعی پراجیکٹ کو مکمل کرلیا جائے گا۔ صوبائی وزرا عامر میر، اظفر علی ناصر، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا، سیکرٹریز تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری اوقاف، کمشنر و ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے لبرٹی جلسے کا معاملہ،عدالت کی ڈ...

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی میں جلسے کی اجازت کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر کو (آج) جمعہ تک فیصلے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے پی ٹی آئی کو لبرٹی چوک پر جلسہ کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے وکیل پنجاب حکومت سے استفسار کیا کہ بتائیے کیا مسئلہ ہے، ابھی تک اجازت کیوں نہیں دی۔ جسٹس راحیل کامران نے ڈپٹی کمشنر کو (آج) جمعہ تک درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر(آج) جمعہ تک فیصلہ کر کے بتائیں کہ اجازت دینی ہے یا نہیں، اگر اجازت نہیں دینی تو کن وجوہات کی بنا پر نہیں دینی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری عظیم اللہ کی جانب سے جلسے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ 15 اکتوبر کو لبرٹی چوک پر جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی، ڈپٹی کمشنر نے درخواست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پاکستان تحریک انصاف کو لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین اسرائیل تنازعہ میں 14 امریکی ہلاک ہو...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعہ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی شہریوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے.

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ خدشہ ہے کہ امریکی شہریوں کوحماس کے عسکریت پسندوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے اسٹیٹ ڈائننگ روم سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ ہمارے اہم شراکت داروں کی قومی سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فوری کارروائی کرے" جبکہ اس فنڈنگ کا تعلق پارٹی یا سیاست سے نہیں بلکہ یہ ہماری دنیا اور امریکہ کی سلامتی سے متعلق ہے۔

امریکی نائب صدر کملا ہیرس اور سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کے ہمراہ صدر نے خطاب میں کہا کہ ان کی انتظامیہ گولہ بارود اورانٹرسیپٹرزسمیت اسرائیل کی اضافی فوجی امداد میں اضافہ کر رہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اسرائیل کو اپنے شہروں اور اپنے شہریوں کے دفاع کے لیے ان اہم اثاثوں کی قلت کا سامنا نہ کرنے پڑے۔

بائیڈن نےکہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ فون پر بات کی ہے جو ہفتے کے روز تنازعہ میں شدید اضافے کے بعد سے دونوں کے درمیان تیسری  فون کال  تھی۔ بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے کہا اگرامریکہ کوایسے حالات درپیش ہوں تو ہمارا ردعمل تیز، فیصلہ کن اور زبردست ہوگا۔

 
۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصری صدر اور عمانی سلطان کا فلسطین اسرائیل ک...

قاہرہ(شِنہوا)مصرکے صدرعبدالفتاح السیسی اور عمان کے سلطان ہیثم بن طارق السید نے  فلسطین اور اسرائیل کے درمیان موجودہ کشیدگی میں پیش رفت پر بدھ کو تبادلہ خیال کیا۔

مصری ایوان صدر کے ایک بیان کے مطابق ٹیلی فون پر گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور استحکام پر جاری کشیدگی کے سنگین اثرات اور تنازعات کے نتیجے میں انسانی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے فریقین پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تشدد کو کم کرنے پر زور دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دو ریاستی حل پر مبنی فلسطینی نصب العین کے منصفانہ، جامع اور مستقل حل تک پہنچنے کے لیے کوششوں کو آگے بڑھانا چاہیے جس سے خطے کے تمام ملکوں کے لیے سلامتی اور استحکام حاصل ہوسکے۔

 
۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شام-دمشق-فضائی حملے-احتجاج

شام کے شہر دمشق میں فلسطینی پناہ گزین غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی-غزہ شہر-اسرائیل-غزہ تنازعہ

غزہ شہر کی بندرگاہ پر اسرائیلی حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی-غزہ شہر-اسرائیل-غزہ تنازعہ

غزہ شہر  پر اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-جیانگ شی-جیوجیانگ-شی جن پھنگ-معائنہ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ چینی صوبہ جیانگ شی کے جیو جیانگ میں سینو پیک جیو جیانگ کمپنی کا معائنہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-جیانگ شی-جیوجیانگ-شی جن پھنگ-معائنہ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ چینی صوبہ جیانگ شی کے شہر جیو جیانگ میں واقع دریائے یانگ ژی کے قومی ثقافتی پارک کا معائنہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں2ہزار سال پرانی کاریگروں کے کام کرنے...

جینان(شِنہوا)  چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر ژوچھینگ کےمقامی حکام نےجنگجو ریاستوں کے عہد(475 سے221قبل مسیح) سے تعلق رکھنے والی ماہر کاریگروں کے کام کرنے کی جگہ  دریافت کی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق  ورکشاپ کی عمارت کی بنیادیں ژو ریاست کے قدیم دارالحکومت کے کھنڈرات میں واقع ہیں ،خیال کیا جاتا ہے کہ یہ چھن عہد (221سے 207 قبل مسیح ) اور ہان عہد (202 قبل مسیح سے 220 عیسوی ) کے دوران ایک مقامی سرکاری دفتر میں تبدیل کردی گئی تھی۔

کھدائی کے دوران ورکشاپ کی جگہ سے مٹی کی 821  مہریں، مٹی کے 243 برتنوں کے علاوہ مٹی کے برتنوں کے ٹکڑوں اور مقامی اہلکاروں کے زیر استعمال مہریں بھی دریافت ہوئی ہیں۔

 
۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی مالی حالت مزید خراب ہو گئی ہ...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا کہ تیسری سہ ماہی کے اختتام تک رواں سال اقوام متحدہ  کی مالی حالت مزید خراب ہو گئی ہے۔

2022 میں 71.9 فیصد اور 2021 میں اسی مدت کے 82.7 فیصد کے مقابلے میں رواں سال صرف 64 فیصد واجبات جمع ہوئے ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کو بتایا کہ یہ ایک انتہائی تشویشناک رجحان شروع ہوا ہے جس میں سال کے آخر میں ادائیگیاں کی جارہی ہیں، جس سے ایک انتہائی مشکل انتظامی مسئلہ کا تصورکیاجاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اخراجات کو آمدنی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے، ستمبر کے آخر تک واجبات ملنے کی امید میں جولائی کے وسط میں کیش مینجمنٹ کےعارضی اقدامات متعارف کرائے گئے تھے تاہم  بدقسمتی سے ستمبر میں اضافی اقدامات کو متعارف کرانا پڑا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کا اجلاس نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفترمیں ہوا۔(شِنہوا)

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ماضی قریب کی طرح، پروگرام مینیجر پروگرام کی ترسیل پر منفی اثرات کو کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ نقد رقم کے تحفظ کے طویل اقدامات، بشمول ملازمتوں کی معطلی سے کچھ  اہداف کا حصول  متاثرہوسکتا ہے۔

 
۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ کے ڈاشنگ ہوائی اڈے پر رواں سال مسافروں...

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ کے ڈاشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافروں کی آمدورفت اس سال 3 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے مطابق بدھ کی صبح تک ڈاشنگ ہوائی اڈے پر تقریباً 5 لاکھ 70 ہزار ٹن کارگو اور ڈاک کی ترسیل  کی گئی۔

25 ستمبر 2019 کو آپریشن شروع کرنے کے بعد سے ہوائی اڈے پر کُل 8 کروڑ45 لاکھ 50 ہزار مسافروں کی آمد و رفت ریکارڈ کی گئی۔

 
۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کا افغانستان میں تباہ کن زلزل...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے افغان نگران حکومت کے قائم مقام وزیر اعظم محمد حسن اخوند کو ملک میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں لی چھیانگ نے کہا کہ وہ افغانستان کے صوبہ ہرات میں آنے والےتباہ کن زلزلے سے ہونے والے بھاری جانی نقصان پر افسردہ ہیں۔

چینی وزیراعظم نے اپنی حکومت اور عوام کی جانب سے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کے گا تاکہ افغان عوام کو مشکلات جلد از جلد حل کرنے میں مدد مل سکے۔

 
۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کا افغانستان میں تباہ کن زلزل...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے افغان نگران حکومت کے قائم مقام وزیر اعظم محمد حسن اخوند کو ملک میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں لی چھیانگ نے کہا کہ وہ افغانستان کے صوبہ ہرات میں آنے والےتباہ کن زلزلے سے ہونے والے بھاری جانی نقصان پر افسردہ ہیں۔

چینی وزیراعظم نے اپنی حکومت اور عوام کی جانب سے سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کے گا تاکہ افغان عوام کو مشکلات جلد از جلد حل کرنے میں مدد مل سکے۔

 
۱۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں