• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

چین ۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ ایتھلیٹکس

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری  19 ویں ایشیائی کھیلوں کے دوران مردوں کے جیولین تھرو کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی محمد یاسر مقابلہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ ایتھلیٹکس

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری  19 ویں ایشیائی کھیلوں کے دوران مردوں کے جیولین تھرو کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی محمد یاسر مقابلہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ ایتھلیٹکس

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری  19 ویں ایشیائی کھیلوں کے دوران مردوں کے جیولین تھرو کے فائنل میں پاکستانی کھلاڑی محمد یاسر مقابلہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ھمدرد یونیورسٹی کے کمپیوٹر آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے...

ھمدرد یونیورسٹی کے کمپیوٹر آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے سٹوڈنٹس نے اپنے سپرویزر کے زیرے نگرانی مکمل ہونے والے فائنل ائیر پروجیکٹس کا کامیابی سے دفاع کیا۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ ۴ اکتوبر ۲۰۲۳ کو ڈیپارٹمنس آف کمپیوٹر آرٹس نے اپنے سٹوڈنٹس کے لئے فائنل ائیر پروجیکٹس کے ویوا کا انعقاد کیا، جن کے باہر کے ممتاعن میں فاطمہ جناح ویومن یونیورسٹی کی کمپیوٹر آرٹس ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ افشاں جمال نے بطور بیرونی ممتعن شرکت کی۔ انٹر نل ایگزیمینر ز میں فکلٹی آف اینجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایسوسیٹ ڈین ڈاکٹر حسن رضا، چئرمین ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ ڈاکٹر اصغر خان ، پروجکیٹ سپرویزر انچارج آف ڈیپارٹمنٹ ماریہ ضیا، لیکچررنسیم انور خٹک اور لیکچررمقدس ناز نے شرکت کی۔

اس دوران ایکسٹرنل ممتعن افشاں جمال نے بچوں کے پروجیکٹس کا بغور مطالعہ کیا اور بچوں کے کام کو بخوبی سراہا۔ اسوسیٹ ڈین فسٹ ڈاکٹر حسن رضا نے بچوں کے پروجیکٹس کے کامیاب مقالے پر ان کو مبارک باد دی اور مستقبل میں اس طرح کے کامیاب پروجیکٹس کے انعقاد کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا کہ فسٹ کی طرف سے ہر قسم کی سہولیات مہیا کی جائے گی۔ انچارج ڈیپارٹمنٹ ماریہ ضیا کا کہنا تھا کے کیمپوٹر آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے فکلٹی کے دن رات محنت کے نتیجے میں بچوں کے یہ پروجیکٹس پایہ تکمیل تک جا پہنچے ہیں۔ اس دوران اسوسیٹ ڈین اور دیگر فکلٹی ممبران نے کامیاب ہونے والے تمام طلباہ کے محنت کو سراہا اور سب کو کامیاب ہونے پر مبارک باد دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق فرانسیسی خاتون اول چار سال سے چھاتی کے...

سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کی اہلیہ سابق فرانسیسی خاتون اول نے انکشاف کیا ہے کہ وہ چار سالسے چھاتی کے کینسرمبتلا ہیں ،نہوں نے کہا اس کی سرجری، ریڈی ایشن تھراپی اور ہارمون تھراپی ہوئی ہے، خوش قسمت تھی کینسر ابھی تکبگڑا نہیں تھا۔ اس کی وجہ انفیکشن کا جلد پتہ لگانا ہے۔ اس لیے کہ وہ ہر سال ایک ہی دن چھاتی کے کینسر کے معائنے کراتی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسپین کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں...

اسپین کے کناری جزائر میں کل سے لگی جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور 3ہزار افراد کو علاقے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، اسپین کے جنوب اور مراکش کے مغرب میں واقع کناری جزائر کے جنگلات میں کل آگ لگ گئی تھی،جزیرہ ٹینرائف انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں سے سانٹا ارسولا سے 2ہزار 400اور لا وروٹاوا سے 600شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے کی کوششوں میں 7ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس نے نائجر سے انخلا شروع کر دیا

فرانس نے نائجر سے اپنی یونٹوں کا انخلا شروع کر دیا ہے،فرانس جنرل اسٹاف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نائجر کے ساتھ فوجی تعاون ختم ہونے کی وجہ سے فرانس کے صدر نے 24ستمبرکو، اس ملک میں تقریبا 10سال سے فرائض پر مامور ،فرانسیسی فوجیوں کے انخلا کا حکم جاری کر دیا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ نائجر سے فرانس کی فوجی یونٹوں کا انخلا سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا،واضح رہے کہ نائجر میں 26جولائی کو صدارتی محافظ دستے نے صدر محمد بازوم کو حراست میں لے لیا تھا اور اسی شام فوجیوں نے ملکی انتظام سنبھالنے کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپانی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 150کی...

جاپانی کرنسی کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 150کی سطح تک گرگئی،جاپانی میڈیا کے مطابق نیویارک میں تقریبا ایک سال میں پہلی بار جاپانی کرنسی کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 150کی سطح تک گر گئی جبکہ ٹوکیو منڈی میں ایک ڈالر کی قدر 149ین کی نچلی سطح کے آس پاس رہی،تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جاپانی حکومت اور بینک آف جاپان ین کی قدر میں مزید کمی کو روکنے کے لیے مداخلت کریں گے تاہم جاپانی وزارت خزانہ کے غیر ملکی زر مبادلہ پالیسی کے انچارج نے اس بارے میں تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے،دوسری جانب بین الاقوامی امور کے جاپان کے نائب وزیر خزانہ کاندا ماساتو نے منڈی کے رجحان کے خلاف خبردار کیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ اتار چڑھا کا مناسب جواب دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حکومت کا موقف برقرار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کی جیل میں قید سکھ رہنما امرت پال سنگھ...

بھارت کی جیل میں قید سکھ رہنما امرت پال سنگھ نے بھوک ہڑتال کا اعلان کرکے مودی سرکار کو دن میں تارے دکھا دیئے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی بھوک ہڑتال میں جیل کے باقی قیدی بھی شامل ہوگئے ہیں۔ اتنی زیادہ تعداد میں قیدیوں کی بھوک ہرتال سے جیل انتظامیہ کے ہاتھ پائوں پھول گئے ہیں،امرت پال سنگھ نے وکیل سے ملاقات نہ کرائے جانے پر بھوک ہرتال کررکھی ہے۔ اعلی پولیس افسران بھوک ہڑتال ختم کرانے کیلئے امرت پال سنگھ کی منت سماجت کررہے ہیں،سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو اسی سال مارچ میں بھارتی حکام نے گرفتار کیا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سکھوں کی آواز دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ریاست سِکم میں سیلاب سے 14افراد ہلاک،...



بھارتی ریاست سِکم میں بادل پھٹنے کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق سیلاب کی وجہ سے مختلف حادثات میں 26افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ 23بھارتی فوجی اہلکار سمیت 102افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے،حکام نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے 11پل پانی میں بہہ گئے جس کی وجہ سے 22ہزار افراد کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے ریاست میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے سِکم سمیت پڑوسی ریاستوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اور اس دوران پروازیں بھی متاثر ہوں گی۔

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کا افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا ف...

افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ ہم پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پالیسی پر نظر ثانی کریں،میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت کا یہ ردعمل نگراں حکومت کی جانب سے پاکستان کے افغان شہریوں کو الٹی میٹم دیے جانے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بغیر دستاویزات کے رہ رہے تمام افغان شہریوں کو 31اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی جاتی ہے ورنہ قید ہوگی یا انہیں ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی الیکٹرانک انفارمیشن پیداوار میں 5.8 ف...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ صنعت میں اگست کے دوران مستحکم ترقی ہوئی ہے اور اس شعبے کی بڑی کمپنیز کی ایڈڈ ویلیو میں گزشتہ سال کی نسبت  5.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران بڑی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ کمپنیز کی ایڈڈ ویلیو میں گزشتہ سال کی نسبت  0.9 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ اضافہ جنوری سے جولائی کی مدت میں 0.1 فیصد کی شرح نمو سے زیادہ ہے۔ وزارت کے مطابق برآمدات کے ساتھ ساتھ اس شعبے کی بڑی کمپنیز کی آمدنی اور منافع میں پہلے سات ماہ کے مقابلے میں بحالی کے اشارے ملے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق  جنوری سے اگست کی مدت کے دوران اس شعبے میں فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت  9.5 فیصد اضافہ ہوا جو تمام صنعتوں میں سرمایہ کاری کی مجموعی شرح نمو سے 0.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

 
۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کا نماز سکھانے وال...

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی مسلمانوں سے نفرت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک اسکول میں گھس کرنماز سکھانے والے ٹیچر پر بدترین تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ہندو انتہا پسندوں اور مقامی حکومتی اہلکاروں نے اسکول کو معافی مانگنے پر مجبور بھی کیا،اسکول انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالب علموں کو مختلف مذاہب کے بارے میں آگہی دینے کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں دیگر مذاہب کے ساتھ ساتھ نماز کا طریقہ بھی بتایا گیا تھا۔ ہندو بچوں کو زبردستی نمازپڑھنے پر مجبور نہیں کیا گیا،احمد آباد کے مسلمان دشمن سرکاری اہلکاروں نے ٹیچر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا۔ ٹیچر پر انتہا پسند ہندو غنڈوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، آر ایم بی کے عالمی ادائیگی حصص میں اضا...

بیجنگ(شِنہوا)چینی کرنسی رین منبی (آر ایم بی) یا یوآن نے اگست  کے دوران عالمی ادائیگیوں میں اپنے  حصے میں اضافہ کیا ہے۔

مالیاتی پیغام رسانی کی خدمات فراہم کرنے والی عالمی کمپنی سوسائٹی فار ورلڈ وائیڈ انٹر بینک فنانشل ٹیلی کمیونیکیشن (سوئفٹ) کے مطابق آر ایم بی کا عالمی حصہ جولائی میں 3.06 فیصد سے بڑھ کر اگست میں 3.47 فیصد ہو گیا جس کے مطا بق آر ایم بی پانچویں سب سے زیادہ فعال کرنسی رہی۔

آر ایم بی ادائیگیوں کی قدر میں بھی گزشتہ مہینے کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہوا  جبکہ عام طور پر  تمام ادائیگیوں کی کرنسیز میں 4.02 فیصد کا اضافہ ہوا۔

یورو زون کو چھوڑ کر بین الاقوامی ادائیگیوں کے لحاظ سے  آر ایم بی 2.59 فیصد کے حصے کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کا ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ آف شور آر ایم بی ٹرانزیکشنز کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جس میں 73.16 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے بعد برطانیہ 5.51 فیصد اور سنگاپور 3.81 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

 
۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت جاری،...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2کشمیری نوجوان شہید ہوگئے،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی،قابض بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2نوجوان شہید ہوگئے،شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت امین بٹ اور ثاقب احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں طالب علم تھے اور اپنے اپنے گاوں سے آکر یونی ورسٹی کے قریب ایک گھر میں کرائے پر رہ رہے تھے،نوجوانوں کی شہادت پر علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی جس پر کشمیری پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین کی چینی الیکٹرک گاڑیوں بارے تحقی...

بیجنگ (شِنہوا) یورپی یونین کمیشن کی جانب سے چینی الیکٹرک مسافر گاڑیوں بارے اینٹی سبسڈی تحقیقات شروع کرنے کے فیصلے کی چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز نے مذمت  اور سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے عالمی صنعتی اور سپلائی چین بری طرح متاثر ہوگی۔

ایسویسی ایشن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی متعدد آٹوموبائل کمپنیوں کے لئے چین سب سے بڑی غیر ملکی مارکیٹ ہے جنہوں نے چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں ترقی کا مشاہدہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ چینی الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں شدید مسابقت موجود ہے اور وہ تعاون یا تحفظ میں سبسڈی پر انحصار نہیں کرتی ۔

ایسوسی ایشن کے مطابق یورپی یونین کی شروع کردہ یہ تحقیقات تحفظ پسندی کا ایک  واضح عمل جس میں اس حقیقت کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے کہ یہ یورپی یونین اور باقی دنیا میں الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں ترقی کی رفتار سست کرکے کاربن ختم کرنے عالمی ہدف کے حصول میں رکاوٹ بنے گی۔

مز ید کہا گیا ہے کہ چین اور یورپی یونین کی گاڑیوں کی صنعتیں حریف کی بجائے شراکت دار ہیں اور انہیں ترقی میں تحفظ پسندی کے بجائے منصفانہ مسابقت درکار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق چینی گاڑیوں کی صنعت مختلف طریقوں سے تعاون مستحکم کرنے اور اسے وسعت دینے میں اپنے یورپی ہم منصب کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار ہے۔

 
۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میڈرڈ میں چین۔ اسپین ثقافتی تبادلے کی تقریبا...

میڈرڈ(شِنہوا) ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں حال ہی میں دو تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد اسپین اور چین کے درمیان خاص طور پر ادب اور اشاعت کے شعبوں میں ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔

ہسپانوی کتب میلے کے دسویں ایڈیشن کے ایک حصے کے طور پر  منعقد ہونے والے چائنہ۔ ہسپانوی تہذیبی تبادلے، باہمی سیکھنے اور ادب کی اشاعت کے فورم اورچینی و مغربی کلاسیکی ادب کے کاموں کے لئے  میوچوئل ٹرانسلیشن  سیمینار میں دونوں ممالک کے متعدد شرکا نے شرکت کی جن میں سرکاری حکام اور اشاعتی و ادبی حلقوں کے ماہرین شامل تھے۔

پیپلز ایجوکیشن پریس آف چائنہ کے ڈائریکٹر ہوانگ چھیانگ نے کہا کہ اگر آپ کسی قوم یا ملک کو مکمل طور پر سمجھنا چاہتے ہیں تو  آپ کو ان کی کتابسں کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔

چونکہ اس سال چین ۔اسپین سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ ہے  اس لئے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کی اشاعتی برادریوں نے کاپی رائٹ اور انٹلیکچوئل پراپرٹی جیسے پہلوؤں پر قریبی روابط برقرار رکھے ہیں  اور  یہ تقریبات دوطرفہ ثقافتی تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے نئے مواقع پیش کرتی ہیں۔

ہسپانوی مصنف اور ماہر اقتصادیات جولیو سیبالوس نے کہا کہ میں دو دہائیوں سے چین میں رہا ئش پزیر ہوں۔

چین میں اپنے تجربات  سے متعلق اپنی کتاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ جن لوگوں نے تقریباً 20 سال تک میری مہمان نوازی کی  ہے وہ پڑھ سکیں کہ میں ان کے  ملک کو کس نظر سے  دیکھتا ہوں۔

ہسپانوی مصنفہ انجیلا والوی نے شِنہوا کو بتایا کہ میں نے کلاسیکی چینی نظموں کے  ترجمے خود کیے ہیں کیونکہ میرے خیال میں چینی کلاسیکی شاعری انسانیت کے لیے عظیم تحفوں میں سے ایک ہے۔

 
۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میڈرڈ میں چین۔ اسپین ثقافتی تبادلے کی تقریبا...

میڈرڈ(شِنہوا) ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں حال ہی میں دو تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد اسپین اور چین کے درمیان خاص طور پر ادب اور اشاعت کے شعبوں میں ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔

ہسپانوی کتب میلے کے دسویں ایڈیشن کے ایک حصے کے طور پر  منعقد ہونے والے چائنہ۔ ہسپانوی تہذیبی تبادلے، باہمی سیکھنے اور ادب کی اشاعت کے فورم اورچینی و مغربی کلاسیکی ادب کے کاموں کے لئے  میوچوئل ٹرانسلیشن  سیمینار میں دونوں ممالک کے متعدد شرکا نے شرکت کی جن میں سرکاری حکام اور اشاعتی و ادبی حلقوں کے ماہرین شامل تھے۔

پیپلز ایجوکیشن پریس آف چائنہ کے ڈائریکٹر ہوانگ چھیانگ نے کہا کہ اگر آپ کسی قوم یا ملک کو مکمل طور پر سمجھنا چاہتے ہیں تو  آپ کو ان کی کتابسں کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔

چونکہ اس سال چین ۔اسپین سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ ہے  اس لئے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کی اشاعتی برادریوں نے کاپی رائٹ اور انٹلیکچوئل پراپرٹی جیسے پہلوؤں پر قریبی روابط برقرار رکھے ہیں  اور  یہ تقریبات دوطرفہ ثقافتی تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے نئے مواقع پیش کرتی ہیں۔

ہسپانوی مصنف اور ماہر اقتصادیات جولیو سیبالوس نے کہا کہ میں دو دہائیوں سے چین میں رہا ئش پزیر ہوں۔

چین میں اپنے تجربات  سے متعلق اپنی کتاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ جن لوگوں نے تقریباً 20 سال تک میری مہمان نوازی کی  ہے وہ پڑھ سکیں کہ میں ان کے  ملک کو کس نظر سے  دیکھتا ہوں۔

ہسپانوی مصنفہ انجیلا والوی نے شِنہوا کو بتایا کہ میں نے کلاسیکی چینی نظموں کے  ترجمے خود کیے ہیں کیونکہ میرے خیال میں چینی کلاسیکی شاعری انسانیت کے لیے عظیم تحفوں میں سے ایک ہے۔

 
۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیلابوں کے خطرات والے علاقوں میں انسانی آباد...

عالمی بینک کے ماہر معاشیات کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سیلاب کے انتہائی خطرے والے علاقوں میں انسانی آبادی کے پھیلائو میں نسبتا زیادہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے ماہر معاشیات جون رینٹشلر کی سربراہی میں تیار کی جانے والی تحقیقی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ سیلاب کے خطرات والے علاقوں میں انسانی آبادکاری میں اضافہ 1985کے بعد سے محفوظ علاقوں میں اس رجحان کے مقابلہ میں کہیں زیادہ ہے،جون رینٹشلر کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب انسانی بستیوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے مطابق ڈھالا جانا چاہیے، بہت سے ممالک انسانی آبایوں کے ممکنہ سیلابوں سے متاثر ہونے کے امکانا ت میں تیزی سے اضافہ کر رہے ہیں،اس تحقیق میں دنیا کے مختلف حصوں میں آنے والے سیلابوں کے نقشوں کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر انسانی آبادی کے پھیلا ئوکو ٹریک کرنے والی سیٹلائٹس کے ذریعے گزشتہ 30سال کے دوران لی گئی تصاویر کا تجزیہ کیا گیا،تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 2015تک آبادکاری والے تمام علاقوں میں سے 20فیصدعلاقے درمیانے یا زیادہ سیلاب کے خطرات والے تھے، جو تین عشریقبل 17.9فیصد تھے،انسانی آبادی والے علاقوں کا یہ تناسب تقریبا 76ہزار 400مربع کلومیٹر انسانی آبادی کے برابر ہے جو گریٹر لندن کے حجم سے 48گنا زیادہ ہے ،سائنسی جریدے میں شائع ہونے والے مقالے میں خبردار کیا گیا ہے کہ زیادہ خطرے والے علاقوں میں پھیلتی ہوئی یہ بستیاں سیلاب کی زد میں ہیں، ساتھ ہی مستقبل میں ہونے والے نقصانات اور سیلاب سے بچا کے لیے سرمایہ کاری میں اضافے کی ضرورت ہے،رپورٹ کے مطابق ایسے علاقوں میں مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل کا خطہ ، خاص طور پر چین کے ساتھ ساتھ ویتنام اور بنگلہ دیش میں شہری توسیع والے علاقے خاص طور سے قابل ذکر ہیں ، ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں تباہ کن سیلاب کے خطرے میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ گرم ماحول زیادہ نمی رکھتا ہے، جس سے بارش کے واقعات ممکنہ طور پر زیادہ طاقتور ہوتے ہیں، سیلاب کے واقعات جو کبھی ہر 100سال یا اس سے زیادہ کا امکان سمجھا جاتا تھا اب تیزی سے عام ہو رہے ہیں،رپورٹ میں کہا گیا کہ آبادکاری کے رجحان کو سمجھنا شہری آبادیوں کے پھیلا کے حوالے سے پالیسیوں کو تبدیل کرنے کا پہلا قدم ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، جنوری تا اگست شاہراہوں اور آبی گزر گا...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران سڑک اور آبی گزر گا ہوں سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق  اس مدت کے دوران 2.97 ارب مسافر دورے  ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 19.7 فیصد زائد ہے۔

اسی عرصے میں چین کی آبی گزرگاہوں سے مجموعی طور پر 18 کروڑ 41 لاکھ 40 ہزار مسافر دورے ہوئے جو ایک برس قبل کی اسی مدت کی نسبت  123.3 فیصد زائد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق چین  میں صرف اگست میں سڑکوں اور آبی گزرگاہوں سے بالترتیب 41 کروڑ 62 لاکھ 50 ہزار اور 3 کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار مسافر دورے ہوئے۔

 
۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ہم خیال ممالک کا عمر رسیدہ افراد کے...

جنیوا(شِنہوا) چین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 54 ویں اجلاس میں 80 ممالک کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں عمر رسیدہ افراد کے لیے بہتر سماجی تحفظ کے نظام پر زور دیا گیا ہے۔

مشترکہ بیان دیتے ہوئے جنیوا میں چینی مشن کے سربراہ چھن شو نے کہا کہ دنیا بھر میں عمر رسیدہ افراد کی آبادی میں اضافے کے ساتھ سماجی معاونت کے نظام میں کوتاہیاں زیادہ نمایاں ہو رہی ہیں۔ان میں سماجی تحفظ کی پالیسی کی پائیداری، بڑھاپے میں دیکھ بھال اور  علاقائی تفریق کی بنیاد پر معاونت اور عمر رسیدہ افراد کے خلاف عمر کی بنیاد پر امتیازی سلوک شامل ہیں۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سماجی تحفظ کا حق تمام افراد کے لئے انسانی وقار کی ضمانت دینے میں مرکزی اہمیت کا حامل ہے جب انہیں ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو انہیں اپنے انسانی حقوق کو مکمل طور پر سمجھنے کی صلاحیت سے محروم کرتے ہیں۔

بیان میں  زور دے کر کہا گیا ہے کہ عمر رسیدہ افراد سمیت ہر کسی کو سماجی تحفظ کا حق ہے  تاکہ وہ وقار کے ساتھ رہ سکیں اور معاشرے میں مکمل طور پر حصہ لے سکیں۔

مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سماجی تحفظ کے نظام میں بہتری اور عمر رسیدہ افراد کے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ پر تمام ممالک میں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 
۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ہم خیال ممالک کا عمر رسیدہ افراد کے...

جنیوا(شِنہوا) چین نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 54 ویں اجلاس میں 80 ممالک کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں عمر رسیدہ افراد کے لیے بہتر سماجی تحفظ کے نظام پر زور دیا گیا ہے۔

مشترکہ بیان دیتے ہوئے جنیوا میں چینی مشن کے سربراہ چھن شو نے کہا کہ دنیا بھر میں عمر رسیدہ افراد کی آبادی میں اضافے کے ساتھ سماجی معاونت کے نظام میں کوتاہیاں زیادہ نمایاں ہو رہی ہیں۔ان میں سماجی تحفظ کی پالیسی کی پائیداری، بڑھاپے میں دیکھ بھال اور  علاقائی تفریق کی بنیاد پر معاونت اور عمر رسیدہ افراد کے خلاف عمر کی بنیاد پر امتیازی سلوک شامل ہیں۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سماجی تحفظ کا حق تمام افراد کے لئے انسانی وقار کی ضمانت دینے میں مرکزی اہمیت کا حامل ہے جب انہیں ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو انہیں اپنے انسانی حقوق کو مکمل طور پر سمجھنے کی صلاحیت سے محروم کرتے ہیں۔

بیان میں  زور دے کر کہا گیا ہے کہ عمر رسیدہ افراد سمیت ہر کسی کو سماجی تحفظ کا حق ہے  تاکہ وہ وقار کے ساتھ رہ سکیں اور معاشرے میں مکمل طور پر حصہ لے سکیں۔

مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سماجی تحفظ کے نظام میں بہتری اور عمر رسیدہ افراد کے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ پر تمام ممالک میں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 
۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی سینیٹرز کا اسرائیل سعودیہ ممکنہ معاہد...

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان معمول کے تعلقات قائم کرنے کے ممکنہ معاہدے پر 20امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرز نے جہاں حمایت کا اظہار کیا وہیں سعودی عرب کو اس کی سلامتی سے متعلق کسی قسم کی کوئی ضمانت دینے یا جوہری تعاون دینے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر کو لکھے گئے خط میں ان سینیٹرز نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر بائیڈن انتظامیہ سعودی عرب کے مطالبات کو پورا کرنے کے بدلے میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات بحال کے لیے تاریخی معاہدہ کرتی ہے تو وائٹ ہائوس کو کانگریس کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،عالمی منظر نامے پر ہونے والی اس اہم پیش رفت سے متعلق بات چیت آگے بڑھ رہی ہے لیکن امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس سلسلے میں ابھی بہت کام باقی ہے،امریکی صدر کے ساتھی ڈیموکریٹس کی تجاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی معاہدے میں اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے آپشن کو محفوظ رکھنے کے لیے بامعنی شقیں شامل ہیں،دوسری جانب اسرائیل کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ فلسطینیوں کو دی جانے والی کسی بھی بڑی رعایت کے خلاف مزاحمت کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا ضبط شدہ ایرانی ہتھیار یوکرین کو بھیجے...

امریکا کی جانب سے گزشتہ سال ضبط کیے گئے ایرانی گولہ بارود کے ایک ملین رائونڈز یوکرین کو بھیجیں جائیں گے ،عرب میڈیا کے مطابق یہ گولہ بارود گزشتہ سال کے آخر میں ایرانی پاسداران انقلاب سے یمن میں حوثیوں کو منتقل کرنے کے دوران ضبط کیا گیا تھا،امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام)کا کہنا ہے کہ ایران کے ضبط شدہ گولہ بارود میں سے 7.22ایم ایم کے 1.1ملین رائونڈز یوکرین بھیجے جائیں گے،امریکی حکام نے ماضی میں انکشاف کیا تھا کہ واشنگٹن ہزاروں ضبط کیے گئے ایرانی ہتھیار اور گولہ بارود یوکرین کو منتقل کرے گا،اس اقدام سے یوکرین کی فوج میں ہتھیاروں کی شدید قلت کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے، یوکرین امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے مزید فنڈز اور سامان بھیجنے کا انتظار کر رہا ہے، یہ واضح نہیں ہے کہ امریکہ ان ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے کس قانونی فریم ورک پر انحصار کرے گا، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اقوام متحدہ کا مطالبہ ہے کہ ضبط کیے گئے ہتھیاروں کو تلف یا ذخیرہ کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا، مقروض طلبا کیلئے 9ارب ڈالر کا ریلیف...

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے مقروض طلبا کیلئے 9ارب ڈالر کا ریلیف پیکیج دینے کا اعلان کر دیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے ایک لاکھ پچیس ہزار طلبا کو مالی ریلیف دینے کی منظوری دی ہے جس کے تحت طلبا کو قرضوں میں 9ارب ڈالر کا ریلیف دیا جائے گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ایک لاکھ 25ہزار قرض دہندگان طلبا کو 9ارب ڈالر کا ریلیف دے گی، شہریوں اور طالبعلموں کو سہولیات دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کی دہشتگردی مقدمے م...

پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کی دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی گئی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے علی وزیر کی تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔ وکیل عطا اللہ کنڈی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ 3 سال تک علی وزیر کو گرفتار نہ کرنے کی کوئی وضاحت تفتیشی افسر کے پاس نہیں، علی وزیر کو جب گرفتار کیا تھا تو تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا۔ جج ابوالحسنات نے فیصلے میں کہا کہ پولیس علی وزیر کو گرفتار کرنے کے حوالے سے کوئی جواز پیش نہیں کر سکی اس لئے پی ٹی ایم رہنما کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی جے پی الیکشن سے پہلے مقبوضہ کشمیر کے معدن...

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی اگلے انتخابات سے قبل مقبوضہ کشمیر کے زیادہ تر معدنی ذخائر کو بیچنا چاہتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے کشمیریوں پر لوٹ مار کا بازار گرم ہے، رائٹرز نے بھارتی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میں رواں سال بڑے پیمانے پر لیتھیئم ذخائر دریافت ہوئے تھے، مقبوضہ کشمیر میں دریافت ہونے والے لیتھیئم کے ذخائر دنیا کے ساتویں بڑے ذخائر ہیں۔ مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے وسائل ان کی مرضی کے بغیر استعمال کر رہا ہے، بھارت کشمیریوں کا نہ صرف خون بہا رہا ہے بلکہ کشمیریوں کے وسائل پر بھی قابض ہے، عالمی دنیا بھارت کو پاپند کرے کہ کشمیریوں کے وسائل پر کشمیریوں کو حق دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دہشتگردی کی حالیہ لہر چیئرمین پی ٹی آئی کے د...

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر چیئرمین پی ٹی آئی کے دور سے شروع ہوئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مقف ہمیشہ متواتر رہا ہے، جو جنوری کا بیان دے دیا ہے میرا خیال ہے اسے ماننا چاہیے، اعلان کرتا ہوں اپنے پرانے حلقے سے الیکشن لڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملکی مفاد کے خلاف ہیں اور جنہوں نے ملٹری تنصیاب پر حملہ کیا ان کے علاوہ باقیوں پر کوئی پابندی نہیں، جب کلین ہوں گے تو وہ الیکشن میں حصہ لیں گے ورنہ سب ایک جیسے ہیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم جب دوسرے ممالک میں جاتے ہیں تو ویزہ لیتے ہیں، جو ملک میں غیر قانونی مقیم ہیں ان کے خلاف ہم بھی حکومت کے ساتھ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تعلیم یافتہ معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کا کل...

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہذب اور تعلیم یافتہ معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ درس و تدریس شیوہ پیغمبری ہے، اس شعبے سے وابستہ ہونا باعث سعادت و اعزاز ہے، اللہ تعالی نے انسانوں کو جہالت کے اندھیروں سے نکالنے اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے انبیا کرام کو مبعوث فرمایا جنہوں نے درس و تدریس کے ذریعے انسانیت کو جہالت کی پستیوں سے نکال کر آسمان کی بلندیوں تک پہنچایا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں جو نوجوان نسل کی ذہنی نشونما میں سیڑھی کا کردار ادا کرتے ہیں، ہمارا مذہب علم کے حصول کو نہایت اہمیت دیتا ہے اور اساتذہ کے ادب و احترام کی تلقین کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن ان عظیم ہستیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جو جاں فشانی، خلوص اور لگن سے ایک تعلیم یافتہ معاشرے کی تعمیر کرتے ہیں، ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے اساتذہ کے حقوق کا تحفظ اور ان کو جائز مقام دینا ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ش...

احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن تحقیقات میں مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔ احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی۔ عدالت نے مونس الہی کا اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب نے مونس الہی کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم مونس الہی گرفتاری سے چھپ رہا ہے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزم مونس الہی کو اشتہاری قرار دیا جائے۔ احتساب عدالت نے مونس الہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ چیئرمین نیب نے بھی 11 اگست کو مونس الہی کا ورانٹ گرفتاری جاری کیا، ملزم پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس ، عمران خان نے سزا کیخلاف متفر...

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے الیکشن کمیشن کی نااہلی کے نوٹی فکیشن کو معطل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ عدالت سے توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل میں ترمیم کر کے ریاست کو فریق بنانے کی اجازت دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزاکاالعدم قرار دینے کی اپیل میں ترمیم کرکے ریاست کو فریق بنانے کی اجازت دی جائے۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے اپیل میں ریاست کو فریق نہ بنانے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا ۔ متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صرف سزا معطل کی 5 اگست کا مکمل فیصلہ معطل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں سزا کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ سزا کا آرڈر معطل ہونے کے باعث اپیل پر فیصلے تک الیکشن کمیشن سے نااہلی کے نوٹی فکیشن کو بھی معطل کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن 9ا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن 9اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدعوام کو ڈاک کے نظام، ڈاک ٹکٹوںاور یادگاری ٹکٹوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ڈاک کے نظام کو عوامی خدمت کے قدیم ترین اداروں میں شمار کیا جاتا ہے ڈاک کا نظام انتہائی قدیم ہے9اکتوبر1874ء کو عالمی سطح پر یونیورسل پوسٹل یونین کا قیام عمل میں آیا اس یونین میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی191ممالک شامل ہیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ہی اگرچہ جدید ٹیکنالوجی انٹر نیٹ،کمپیوٹر اور موبائل وغیرہ نے زندگی کو تیز تر کر دیا ہے لیکن آج بھی ڈاک کا نظام دنیا بھر میں رائج ہے اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں مسکن سے وابستگی'رہائش کا عالمی...

دنیا بھر میں مسکن سے وابستگی'رہائش کا عالمی دن 7اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد تیزی سے شہروں کی طرف آبادی کی منتقلی اور ماحول اور انسانی غربت پر اس کے اثرات کو اجاگر کرنا ہے۔ رواں برس دن کا موضوع ہے''فرق کو سمجھیں، کوئی فرد اور کوئی جگہ پیچھے نہ رہے''رہائش کا عالمی دن ہر برس اکتوبر کے پہلے سوموار کو منایا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کے تحت یہ دن منانے کا مقصد قصبوں اور شہروں کی صورت حال کو اجاگر کرنا ہے اور ہر فرد کے لئے مناسب رہائش کے بنیادی حق کو فروغ دینا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

750 روپے مالیت کے قومی بانڈز کی قرعہ اندازی...

750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16اکتوبربروز سوموار کو ہو گی ۔یہ رواں سال کی32ویں اور مجموعی طور پر96ویں قرعہ اندازی ہے۔ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام ترجمان کے مطابق مذکورہ قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسرا انعام 5لاکھ روپے کی3اور تیسرا انعام9300روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان پیر کی صبح9 بجے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے اہم افراد شرکت کریں گے۔انہوں نے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چنا کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیپلزپارٹی پنجاب سمیت پورے ملک میں تمام جماع...

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ اکثر سننے میں آتا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں نہیں ہے یہ پروپیگنڈہ ہیآنے والے وقت میں پیپلزپارٹی کا پورے پنجاب میں بھرپور مقابلہ ہوگاتمام سیٹوں پر بھرپور الیکشن لڑا جائے گا۔فیصل آبادمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں ایک ہی پارٹی ہے جو ملک کیلئے کچھ کرسکتی ہییہ لوگوں کی پارٹی ہے یہ پارٹی لوگوں کو انکا حق دلوائے گی بلاول بھٹو کا جتنا لوگوں کے ساتھ لگاو ہے اتنا کسی کا بھی نہیں ہیپیپلزپارٹی ہر طبقہ کیلئے یکساں ہے کوئی فرق نہیں ہیراجہ ریاض میرے دوست بھی ہیں پنجاب میں لوگ الیکشن میں لڑتے ہیں جیت کیلئے لڑتے ہیں راجہ ریاض شائد سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ ن جیتے گی اس لئے وہ ن لیگ میں گئیاسٹیبلشمنٹ کی ہمدردی یہ نہیں کہاں سکتا ن لیگ سے بڑھ رہی ہیں اسٹیبلشمنٹ کسی بھی وقت کسی کے ساتھ دے سکتی ہیالیکشن ہوں گئے انھیں روکنا مشکلل ہے کئیر ٹیکر حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی ایسے میں بیرون ملک بھی کئیر ٹیکر کے ساتھ زیادہ دیر تک کام نہیں کرسکتی نواز شریف آئیں زرداری صاحب نے انھیں پہلے بھی بولا تھا آئیں اکھٹے جیل جاتے ہیں سیاست دانوں کی سیاست جیل کے بغیر نامکمل ہوتی ہینواز شریف آئیں اپنے کیسز کا سامنا کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کا نیب ترامیم کیس فیصلے کے خلاف نظرثان...

وفاقی حکومت نے قومی احتساب بیورو(نیب)ترامیم کیس فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، نظرثانی درخواست 13 اکتوبر تک دائر کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو نیب ترامیم کیس کیخاف دائر درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دی تھیں۔ خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف پی ٹی آئی کی آئینی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اس پر فیصلہ دے دیا تھا۔ اکثریتی فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے مقدمات بحال کیے جاتے ہیں۔ عدالت نے 50 کروڑ کی حد سے کم ہونے پر ختم ہونے والے تمام مقدمات بحال کردیے اور انہیں احتساب عدالت میں بھیجنے کا حکم دے دیا، نیب کو سات دن میں تمام ریکارڈ متعلقہ عدالتوں بھیجنے کا حکم بھی جاری کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ کی ونڈ پاور پاکستان کی توانائی کی ضروری...

کوئلے، تیل اور گیس کے وسیع ذخائر کے علاوہ، جنوب مغربی صوبہ سندھ میں ہوا کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے، جو پاکستان جیسے توانائی کی کمی کے شکار ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔ سندھ حکومت نے نجی سرمایہ کاروں کے لیے ونڈ فارمز کو انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز کے طور پر لگانے کے لیے ایک پالیسی بنائی ہے، اور انھیں ونڈ کوریڈور میں مناسب زمینیں فراہم کی ہیں۔ فی الحال، آئی پی پی ایس ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 32 منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور یہ عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں۔ایسے پاور پراجیکٹس کے لیے زمین "لینڈ گرانٹ پالیسی" کے تحت فراہم کی گئی ہے جو تمام مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور پاور پروڈیوسرز کو ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا خیرمقدم کرتی ہے۔صوبے کے جنوبی حصے مثالی طور پر ہوا کے ذرائع سے زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کے لیے واقع ہیں۔ زون-1 کراچی زون ہے، جو 50 میٹر کی بلندی پر ہے۔ ڈیفنس ہاسنگ اتھارٹی کراچی اور ہاکس بے میں ہوا کی اوسط رفتار بالترتیب 5.9 اور 5.4 میٹر فی سیکنڈ ہے۔مون سون کے موسم کے دوران، ڈی ایچ اے کراچی اور ہاکس بے کے لیے ہوا کی اوسط رفتار سب سے زیادہ جولائی میں واقع ہوئی۔ ڈی ایچ اے کراچی کے لیے ریکارڈ کی گئی زیادہ سے زیادہ رفتار 9.0 میٹر فی سیکنڈ ہے، جب کہ ہاکس بے کے لیے زیادہ سے زیادہ رفتار 7.1 میٹر فی سیکنڈ ریکارڈ کی گئی۔زون 2 میں چھ علاقے ہیں، یعنی چوہڑ جمالی؛ گھارو; جاتی; کیٹی بندر؛ میرپور ساکرو؛ سجاول; اور شاہ بندر۔

چوہڑ جمالی کو کلاس 2 کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے، جبکہ باقی چھ کو کلاس 3 کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے۔ چوہڑ جمالی میں زون 2 میں ہوا کی اوسط رفتار سب سے کم 5.8m/s ہے، جبکہ کیٹی بندر میں سب سے زیادہ اوسط 7.1m/s ہے۔اسی طرح گھارو اور میرپور ساکرو میں ہوا کی رفتار سب سے کم اور سب سے زیادہ ماہانہ ہے۔زون 3 دو علاقوں پر مشتمل ہے، گولارچی اور تلہار، جنہیں ہوا کی اوسط رفتار کے مطابق کلاس 3 میں درجہ بندی کیا گیا ہے۔ 50m اونچائی پر، گولارچی میں ہوا کی اوسط رفتار 6.7m/s اور تلہار میں 6.3m/s ہے۔ تلہار میں جون میں زیادہ سے زیادہ رفتار 10.3 میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ گئی لیکن گولارچی میں جون اور جولائی میں زیادہ سے زیادہ رفتار 9.4 میٹر فی سیکنڈ رہی۔زون-4 تین علاقوں پر مشتمل ہے، یعنی جامشورو؛ نوری آباد؛ اور تھانو بولا خان۔ ہوا کی رفتار کے نتیجے میں جامشورو کو کلاس 6 ونڈ ایریا، نوری آباد کو کلاس 4 اور تھانہ بولا خان کو کلاس 2 میں درجہ بندی کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل ٹریڈ ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی میں ہوا سے توانائی استعمال کرنے کی کافی صلاحیت موجود ہے۔ حکومت پاکستان نے سندھ اور بلوچستان کے جنوبی ساحلی علاقوں کے ساتھ ونڈ پاور انرجی کوریڈور تیار کیا ہے۔پاکستان کے محکمہ موسمیات کی طرف سے فراہم کردہ ہوا کے اعداد و شمار 60 کلومیٹر گھارو-کیٹی بندراور 180 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کی پیمائش کرتے ہیں، جس میں ونڈ ٹربائنز کے ذریعے 50,000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔اس وقت 26 نجی ونڈ پراجیکٹس ہیں جو تقریبا 1335 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، 510 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ 10 ونڈ پراجیکٹس مالیاتی قریب پہنچ چکے ہیں اور زیر تعمیر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے پاک چین صاف...

کاربن کے اخراج کو کم کرنا صاف توانائی کے شعبے میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم امکانات رکھتا ہے ۔چائنا سٹڈی سینٹر، انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کے سینئر محقق محمد علی بیگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کی جانب تیزی سے پیش رفت کرنے کے لیے، پاکستان کو مالی اور تکنیکی مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبے تکنیکی اور مالی تعاون فراہم کرنے میں اہمیت رکھتے ہیں۔انہوں نے بہاولپور میں قائداعظم سولر پارک کو سی پیک کے تحت صاف توانائی کے کامیاب منصوبوں کی ایک مثال کے طور پر پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم سولر پاور پلانٹ، 1,000 میگاواٹ کی صلاحیت کے ساتھ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حصے کے طور پر پاکستان میں کام کرنے والی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سہولت ہے۔وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی ویب سائٹ پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق 1000 میگاواٹ کی کل صلاحیت میں سے 400 میگاواٹ نیشنل گرڈ میں شامل کر دی گئی ہے جبکہ بقیہ 600 میگاواٹ عملدرآمد کے مرحلے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کی طلب اور رسد کے درمیان فرق سرمایہ کاری، تجارت اور گھریلو پیداوار میں نمایاں طور پر رکاوٹ بن رہا ہے، جس سے معاشی جمود کا شکار ہے۔پاکستان کی فی کس توانائی کی کھپت 417.99 کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گئی ہے، جو توانائی کے بحران کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔مزید برآں، محمد علی بیگ نے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی مثال دی - ایک راک فل گریویٹی ڈیم جس کی 720 میگاواٹ کی نصب صلاحیت ہے۔ چین کی 'تھری گورجز کارپوریشن' کے زیر اہتمام یہ منصوبہ صاف اور سستی توانائی فراہم کرنے میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تک، گوادر نے 7,000 سولر پینلز کی تنصیب دیکھی ہے - ایک اہم پیشرفت جو کئی دہائیوں سے جاری توانائی کے بحران سے نبرد آزما مقامی کمیونٹی کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کر رہی ہے۔مزید برآں، سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں 100 میگاواٹ کے جھمپیر ونڈ انرجی پروجیکٹ نے انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا حصہ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 1,124 میگاواٹ کے کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور سندھ میں کاچو ونڈ پاور پراجیکٹ سے توانائی کے شعبے میں غیر قابل تجدید توانائی کا حصہ کم ہونے کی توقع ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک لازمی جزو، پاکستان کی صاف توانائی کی پیداوار کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے 2023 کی پہلی ششماہی م...

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے 2023 کی پہلی ششماہی کے لیے 38.1 بلین روپے کے ریکارڈ منافع بخش ٹیکس کا اعلان کیا، جس میں 73 فیصد سے زیادہ متاثر کن اضافہ ہوا ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جمع کرائے گئے مالیاتی نتائج کے مطابق، بینک نے 18.8 بلین روپے کا منافع بعد از ٹیکس گزشتہ سال کی اسی مدت میں 8.1 بلین روپے کے مقابلے میں رپورٹ کیا۔ایس سی بی پی ایل نے 2023 کے پہلے چھ مہینوں کے لیے 4.85 روپے فی شیئر آمدنی کا اعلان کیا۔خالص مارک اپ آمدنی 150 فیصد اضافے کے ساتھ 42.5 بلین روپے تک پہنچ گئی، جو فعال بیلنس شیٹ مینجمنٹ، بلند شرح سود اور قیمتوں کے نظم و ضبط کی عکاسی کرتی ہے۔تاہم پہلی ششماہی کے لیے غیر مارک اپ سود کی آمدنی 4.1 بلین روپے تک پہنچ گئی، جو کہ سال بہ سال 60فیصد کی کمی کی نمائندگی کرتی ہے۔مزید برآں، آپریٹنگ اخراجات افراط زر کے مطابق 27 فیصد بڑھ کر 8.5 بلین روپے ہو گئے، جبکہ خرابیاں 99 فیصد کم ہو کر 12 ملین روپے کی خالص ریلیز پر پہنچ گئیں، کیونکہ بینک نے خطرے سے متعلق محتاط انداز اپنایا اور خراب قرضوں کی وصولی کی۔بینک کی کل آمدنی 70 فیصد بڑھ کر 46.6 بلین روپے ہوگئی۔ریکارڈ کارکردگی بینک کی لچک، ٹھوس بنیادوں اور اس کی اسٹریٹجک ترجیحات کو حاصل کرنے کی جانب پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔ تاریخی تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے چار سالوں میں، بینک نے 2022 میں سب سے زیادہ مارک اپ کمایا۔ بینک کی سودی آمدنی، جو کہ آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے، نے اس عرصے میں ایک مضبوط کارکردگی دکھائی۔ تاہم، بینک کو 2020 اور 2021 میں اپنی مارک اپ آمدنی میں دو گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ایس سی بی پی ایل نے 2019 میں 39.1 بلین روپے، 2020 میں 40.9 بلین روپے، 2021 میں 37.3 بلین روپے اور 2022 میں 62.6 بلین روپے کی کل آمدنی حاصل کی۔ بینک نے 2019 میں 16.1 بلین روپے، 2020 میں 13.1 بلین روپے اور 2021 میں 13.7 بلین روپے کا خالص منافع کمایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں ماحولیات اور معیشت کو فروغ دینے...

پاکستان کو فوری طور پر اپنے جنگلات کا احاطہ بڑھانے کی ضرورت ہے، جس سے نہ صرف موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی، بلکہ معیشت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔فی الحال، مجموعی طور پر جنگلات کا احاطہ صرف 4.5 فیصد ہے، جس کا نتیجہ خشک آب و ہوا اور تمام پہلوں سے نہ ہونے کے برابر آمدنی ہے۔ ویلتھ پاک کے مطابق کاربن کریڈٹ مارکیٹ تیزی سے سرمایہ کاروں کے لیے ہاٹ سپاٹ بن رہی ہے اور پاکستان معیار پر عمل کرتے ہوئے اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔زمینی جنگلات کی اہمیت کے بارے میں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، فاریسٹری پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ سرکل، پشاور کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر اعتزاز محفوظ نے کہا کہ جنگلات دنیا بھر میں زیادہ قیمتی ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ یہ کاربن کو ذخیرہ کرتے ہیں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے میں مدد کرتے ہیں۔پاکستان کو مزید پروگرام شروع کرنے کی سخت ضرورت ہے جیسے کہ 10 بلین درختوں کی شجرکاری کے منصوبے کا نظم و ضبط والا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات کسی ملک کی معیشت، ماحولیات اور ماحولیات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان میں جنگلات، ماحولیاتی نظام اور جنگلی حیات کا بھرپور تنوع ہے۔ اس کے جنگلات میں لکڑی اور غیر لکڑی دونوں قسمیں شامل ہیں، جو ماحولیات اور معیشت کے لیے مختلف فوائد فراہم کرتی ہیں۔ ان فوائد میں سے کچھ دواوں کے پودے اور جڑی بوٹیاں، شہد، مسوڑھوں، گری دار میوے، چارہ، لکڑی اور ایندھن ہیں۔ اعتزاز نے کہا کہ جنگلات مٹی کے کٹا واور لینڈ سلائیڈنگ کو روکتے ہیں، پانی کے بہا وکو منظم کرتے ہیں، پانی اور ہوا کے معیار کو بہتر بناتے ہیں، اور زمین کی زرخیزی کو برقرار رکھتے ہیں۔جنگلات انسانوں اور جانوروں کے لیے قدرتی اور کم خرچ پانی صاف کرتے ہیں۔

وہ پائیدار بایوماس توانائی بھی پیدا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مناسب انتظام اور زمین کی تزئین کے ساتھ جنگلات سیاحوں اور مہم جوئی کو اپنی طرف متوجہ کر سکتے ہیں۔وسیع قومی مفاد کے لیے زمینی جنگلات کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے، پاکستان کو چند کلیدی خطوط پر زور دینا چاہیے، یعنی کمیونٹی کی شمولیت، جنگلات کا تحفظ، تجاوزات سے بچا، اور غیر قانونی کٹائی شجرکاری کو فرض سمجھنا چاہیے۔ تب ہی جنگلات باقی رہیں گے۔ تحقیق اور نگرانی میں سرمایہ کاری بھی بہت ضروری ہے، کیونکہ اس سے کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ کے مواقع مل سکتے ہیں۔ اعتزاز نے زور دیا کہ ماحولیاتی کارروائی اور پائیدار ترقی پر بین الاقوامی تعاون کو بھی آگے بڑھایا جانا چاہیے۔زمینی جنگلات کی ماحولیاتی اور معاشی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے سندھ میں قائم انڈس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زین داود پوٹو نے کہا کہ پاکستان میں زمینی جنگلات کسی نعمت سے کم نہیں، لیکن بدقسمتی سے اس اہم شعبے کو نظر انداز کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے قومی اور عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔جنگلات نہ صرف کام کے مواقع میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ معیشت اور محصولات کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ وہ محفوظ ماحول کی ضمانت دیتے ہیں اور جنگلی حیات کے مسکن اور پناہ گاہیں بھی ہیں۔جنگلات کے قانون کے صحیح نفاذ کی ضرورت ہے تاکہ حکومت اور عوام دونوں اپنے کردار اور ذمہ داریوں اور فوائد سے آگاہ ہوسکیں۔ جب لوگ جنگلات کی اہمیت کے بارے میں جانیں گے تو وہ ان کی حفاظت کریں گے اور سرمایہ کاری کریں گے۔

داد پوٹو نے کہا کہ اس طرح سے، حکومت اور نجی شعبے دونوں لوگوں کو مختلف مقاصد کے لیے جنگلاتی مصنوعات سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں تربیت دینے کا منصوبہ بھی بنا سکتے ہیں۔داود پوٹو، جو کہ 2005 سے جنگلات کے مختلف پہلوں جیسے کہ جنگلات کی تنزلی، جنگلات کی افزائش، بیج لگانے، تحفظ اور معاشی اور ماحولیاتی فوائد کے بارے میں ایک ماسٹر ٹرینر ہیں، نے کہا کہ لوگوں کو جنگلات کے رقبے میں اضافے اور تحفظ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے چین کو پاکستان کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر بیان کیا تاکہ وہ اپنے جنگلات کے رقبے کو بہتر بنانے اور اس کی مصنوعات سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے پیروی کرے۔ چین تیزی سے اپنے جنگلات کا احاطہ کر رہا ہے، جو اس کے لوگوں کے لیے ایک پائیدار آمدنی فراہم کرتا ہے۔داود پوٹو نے کہا، 90 کی دہائی کے اواخر میں چائنا گرین فار گرین پروگرام نے حیرت انگیز کام کیا، جس نے بڑے علاقوں کو گھاس کے میدانوں اور شجرکاری کی پناہ گاہوں میں تبدیل کر دیا۔ چینی مہارت حاصل کی جا سکتی ہے لیکن پاکستان کو سرسبز بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک مناسب پالیسی فریم ورک بنانا ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صرف افغان نہیں، تمام غیر قانونی مقیم افراد ک...

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان صرف افغان مہاجرین نہیں بلکہ تمام غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی کرر ہا ہے، بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں مصروف رہتا ہے، پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھی بھارت ملوث ہے، سازگار ماحول پیدا کرنا بھارتی حکومت کی ذمے داری ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی میزبان ملک کا فرض ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے خلاف نہیں بلکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کے خلاف ہے، پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ پاکستان نے لاکھوں مہاجرین کی کھلے دل سے برسوں میزبانی کی ہے۔ پاکستان افغان مہاجرین کے خلاف نہیں بلکہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مہاجرین سمیت تمام غیرقانونی رہائش پذیر باشندوں کے خلاف کارروائی کررہا ہے، کسی خاص شہریت کے خلاف نہیں ہیں ۔ پاکستان اس حوالے سے افغان عبوری حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا۔ پاکستان اور افغان وزرائے خارجہ کی تبت میں بین الاقوامی کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ملاقات ہوگی، جس میں دوطرفہ معاملات پر خصوصی گفتگو کی جائے گی۔ ملک میں انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی الیکشن مبصرین کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تعاون کرے گی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور جی سی سی کے درمیان مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوئے ہیں۔ فریقین کے مابین آزادانہ تجارتی معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان نے جینوا میں او آئی سی گروپ کے ساتھ مل کر نفرت، منافرت اور امتیاز کے خاتمے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی قابض فوج کا جموں و کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ ستمبر کے مہینے میں 13 بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا گیا ہے۔ یہ مظالم جینوا کنونشن، اقوام متحدہ کے طے کردہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاپتہ افراد کے مقدمات کی جلد سماعت کیلئے سپر...

سپریم کورٹ آف پاکستان میں لاپتہ افراد کے مقدمات کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ جلد سماعت کی درخواست ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ جنجوعہ نے دائر کی۔ آمنہ جنجوعہ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کیس کی سماعت کئی سال سے مقرر نہیں ہو سکی، انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر مقدمہ آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن کیس،تیمور جھگڑا،...

اینٹی کرپشن عدالت نے سابق صوبائی وزرا کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں ۔ غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن کے کیس میں سابق صوبائی وزرا کامران بنگش اور تیمور جھگڑا اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے ۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث سیشن جج اشفاق تاج نے کیس کی سماعت کی ، سیشن جج نے عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کو 90، 90 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ ذرائع کے مطابق کامران بنگش اور تیمورجھگڑا پرغیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کا الزام ہے، ہائیکورٹ نے دونوں کو متعلقہ عدالتوں سے رجوع کا حکم دیا تھا ۔ دونوں صوبائی وزرا 9 مئی واقعات کے بعد روپوش تھے ، ہائیکورٹ کی جانب سے گرفتار نہ کرنے کے حکم کے بعد دونوں سامنے آگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسٹیٹ بینک کو ایکسچینج کمپنیز کی فرنچائزز کے...

پشاور ہائیکورٹ نے اسٹیٹ بینک کو ایکسچینج کمپنیز کی فرنچائزز کے لائسنسز منسوخی سے روک دیا۔ ہائیکورٹ میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیز کی فرنچائزز کے لائسنسز منسوخی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کل سے کمپنیوں کی فرنچائزز کے لائسنس منسوخ کرنے جارہا ہے، جو فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے خلاف ہے۔ وکیل اسٹیٹ بینک نے دلائل دیے کہ ان فرنچائزز کی وجہ سے ڈالر کی قیمت 300 سے اوپر گئی تھی اور اسٹیٹ بینک اس کو ریگولیٹ کرنا چاہتا ہے، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئندہ سماعت تک فرنچائز کمپنیز کے لائسنسز منسوخی سے روکتے ہوئے اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آزاد کشمیر میں مہنگائی کے خلاف مکمل شٹرڈاون...

آزاد کشمیر بھر میں مہنگائی کے خلاف مکمل شٹرڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی ۔ آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں بجلی کے بلوں میں ٹیکسز، پٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال جاری ہے، مرکزی شاہرات رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کر دی گئیں۔ ہڑتال کے باعث مارکیٹیں، بازار اور دیگر کاروباری مراکز بھی بند ہیں، میرپور اور پونچھ یونیورسٹی میں ہونے والے پرچے بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ ادھر عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر وادی نیلم کے ضلعی ہیڈکواٹر آٹھ مقام سمیت سب ڈویژن شاردہ کیل کنڈل شاہی میں بھی ہڑتال کے باعث تجارتی مراکز، مارکیٹیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث دفاتر میں سرکاری امور متاثر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیض آباد دھرنا کیس،ایم کیو ایم کی نظرثانی وا...

فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان نے بھی سپریم کورٹ میں دائر نظرثانی درخواست واپس لینے کی درخواست دائر کر دی۔ عدالت عظمی میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ محمود اے شیخ نے دائر کی۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر نظرثانی پر کارروائی نہیں چاہتے۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم سے قبل وفاق، آئی بی، الیکشن کمیشن اور پیمرا سمیت پی ٹی آئی بھی درخواستیں واپس لے چکی ہے جبکہ شیخ رشید کے وکیل نے مقدمے میں التوا کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کا گھر میں گاڑی دھونے پر 3000...

لاہور ہائیکورٹ نے گھر میں گاڑی دھونے پر 3000 روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے لاہور شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر ایل ڈی اے کے وکیل پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کا سیزن شروع ہوچکا ہے، اس کے لیے چھ ماہ پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ نگران حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں پتہ نہیں اتنی کیا جلدی ہے، اس حکومت کا کیا مسئلہ ہے سمجھ سے باہر ہے، جو کام کرنے والے ہیں وہ ہو نہیں رہے اور اتنے پروجیکٹ کے لیے اربوں روپے پتہ نہیں کہاں سے آرہے ہیں۔ عدالت نے شہر میں گاڑی غلط پارک کرنے والوں کو 5000 روپے اور گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 3000 جرمانہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ جرمانہ واسا کے خزانے میں جائے گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں پانی کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہوتا جارہا ہے، ایل ڈی اے ہاوسنگ سوسائٹیز کے رجسٹرار کو احکامات سے متعلق آگاہ کردے۔ جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت میں تجویز پیش کی کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 2000 جرمانہ بڑھانے کا حکم دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ پشاور...

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ پشاور منسوخ ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا گیا۔ گورنر ہاوس پشاور میں ہونے والا پروگرام بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ن لیگ نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی، ش...

مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی، تاجروں کے ساتھ میاں نواز شریف کا دل کا رشتہ ہے، قائد ن لیگ نے تاجروں کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا، تاجر کبھی بھی آپ کا اور بڑے میاں کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے۔مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف سے لاہور اور پنجاب ٹریڈرز ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور نمائندوں نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال اور معیشت کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی ہے۔ اس موقع پر تاجروں نے درپیش معاشی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا، تاجروں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے پر بطور وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ تاجروں نے شہباز شریف کی میثاق معیشت کی تجویز کی بھرپور تائید و حمایت کی اور کہا کہ تاجر برادری دل و جان سے میاں نواز شریف کا استقبال کرے گی۔ تاجر رہنماں کا کہنا تھا کہ تاجروں کے ساتھ میاں نواز شریف کا دل کا رشتہ ہے، قائد ن لیگ نے تاجروں کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا، تاجر کبھی بھی آپ کا اور بڑے میاں کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا 2018 سے 2022 کے چار سال بڑے صبر آزما تھے، معاشی ظلم کا شکار ہوئے، پاکستان کے مسائل کا حل اب صرف نواز شریف کے پاس ہے، پاکستان کی معیشت کو اب صرف وہ ہی ٹھیک کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد، سی ڈی اے اور انتظامیہ کا آپریشن،...

وفاقی دارالحکومت میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)اور انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی افغان بستی کو مسمار کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آباد کے مارگلہ ٹان میں غیر قانونی افغان بستی مسمار کردی۔ انتظامیہ کے مطابق علاقے میں موجود غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا۔ سی ڈی اے نے بتایا کہ موہریاں موچی موہڑا میں افغان شہریوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔ آپریشن کرنے پر غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔ اسلام آباد پولیس نے مزاحمت کرنے والوں کو منتشر کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں