• -, -
  • |
  • ٢٠ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

غیرعلاقائی عناصر کے افغانستان میں متحرک ہونے...

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان اور اس کے گرد و نواح میں غیرعلاقائی عناصر کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر تشویش ہے،روسی میڈیا کے مطابق افغانستان پر ماسکو فارمیٹ کے ایک روزہ اجلاس میں روس، چین، پاکستان، ایران کے نمائندے اور طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی شریک ہوئے،اجلاس میں افغانستان میں غیر علاقائی عناصر کی بڑھتی شمولیت پر روس نے تشویش کا اظہار کیا،اس موقع پر روسی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ طالبان دہشت گرد گروہوں اور خاص طور داعش کا مقابلہ کرنے میں غیرموثر رہے،روسی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ طالبان بھی افغانستان کے شدید اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں ، نسلی گروہوں کی شمولیت کے بغیر افغانستان میں امن ممکن نہیں،اس موقع پر روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کو تسلیم کرنا جامع حکومت کے قیام کی بنیاد پر ہوسکتا ہے، ممالک جنہوں نے افغان عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، انہیں اب تعمیر نو کا زیادہ سے زیادہ بوجھ اٹھانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کا افغان بینک کے اثاثوں کو منجمد کرنا نقصان دہ ہے اور اس سے صرف صورت حال صرف بگڑ رہی ہے اور عام افغانوں کے پہلے سے ہی مشکل حالاتِ زندگی کو مزیدہ پیچیدہ بنا رہا ہے،افغان وزیرخارجہ نے کہا کہ دیگر ممالک بھی چین کی طرح اپنے سفیر کابل میں بھیجیں،روسی وزارت خارجہ کی جانب سے اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے افغانستان میں دہشت گردوں بالخصوص داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں سے پیدا ہونے والی سکیورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہالینڈ میں طالبعلم نے فائرنگ کرکے 3افراد کو...

ہالینڈ میں مسلح طالب علم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کر کے 3افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا،عالمی میڈیا کے مطابق 32سالہ طالبعلم نے ایک اپارٹمنٹ پر فائرنگ کرکے 39سالہ خاتون اور ان کی 14سالہ بیٹی کو قتل کردیا اور گھر کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی،بعد ازاں وہ ایک ہسپتال پہنچا اور 43سالہ مرد لیکچرار کو بھی گولیاں مار دیں، ہسپتال میں فائرنگ کے وقت کئی نوجوان انٹرویو دینے آئے ہوئے تھے، لیکچرار نے دوران علاج دم توڑ دیا،پولیس نے مسلح طالبعلم کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا، ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم اتنا بتایا گیا ہے کہ وہ ایراسمس یونیورسٹی کا طالب علم تھا اور جس اپارٹمنٹ میں فائرنگ کی اسی کے بلڈنگ ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی تاریخ میں طویل عرصے تک سینیٹر رہنے وا...

امریکا کی سیاسی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک سینیٹر رہنے والی خاتون رکن سینیٹر ڈایان فائن سٹین 90برس کی عمر میں انتقال کر گئیں،امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تین دہائیوں تک ڈیموکریٹک سینیٹر رہنے والی ڈایان فائن سٹین گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھیں،ان کا انتقال واشنگٹن میں ان کے گھر پر ہی ہوا،سینیٹر ڈایان فائن سٹین نے تین دہائیوں تک امریکی سینیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں اور سینیٹر منتخب ہونے سے قبل وہ میئر سان فرانسسکو کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی تھیں ،ڈایان فائن سٹین نے پہلی مرتبہ 1992کے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا اور ان کا شمار کیلیفورنیا کی اہم سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا، انہیں کیلی فورنیا میں ڈیموکریٹس کا چہرہ تصور کیا جاتا تھا اور ان کا اثر و رسوخ کیپیٹل ہل میں بھی محسوس کیا جاتا تھا،ڈایان فائن سٹین کے انتقال کے بعد کیلی فورنیا کے ڈیموکریٹ گورنر گیون نیوسم کو اختیار مل گیا ہے کہ وہ ڈایان فائن سٹین کی جگہ کسی پارٹی رکن کو منتخب کریں تاکہ 2025تک چیمبر میں ڈیموکریٹس کی سبقت برقرار رہے،گورنر کیلیفورنیا میڈیا میں اعلان کر چکے ہیں کہ اگر ڈایان فائن سٹین اپنی نشست چھوڑتی ہیں تو ان کی جگہ کسی سیاہ فام خاتون کو منتخب کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ ،بھارتی ہائی کمشنر کوگوردوارے میں دا...

برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر وکرم دورائیسوامی کو گلاسگو میں واقع گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر احتجاج کرتے ہوئے سکھ افراد بھارتی ہائی کمشنر کے سامنے آگئے،سکھوں نے بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے سے واپس جانے پر مجبور کردیا،یاد رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پچھلے دنوں بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کریاور قتل کے احتساب کو یقینی بنائے ،کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کینیڈا بھارت کو اشتعال نہیں دلا رہا نہ مسائل پیدا کر رہا ہے، یہ معاملہ قانون کی حکمرانی کا ہے،واضح رہے کہ آزاد خالصتان کے رہنما ہردیپ سنگھ کو 18 جون 2023 میں کینیڈا میں گوردوارے کے باہر قتل کردیا گیا تھا،کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کینیڈا میں بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کردیا جس کے جواب میں بھارت نے بھی کینیڈا کے سینئر سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیاتھا،دوسری جانب سکھ رہنما کے قتل کے ردعمل میں کینیڈا، امریکہ اور مختلف مغربی ریاستوں میں سکھ برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد پر پابند...

امریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد پر پابندی کی کوشش ناکام ہوگئی، شیلا جیکشن لی اور باربرالی نے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے حق میں دلائل دیئے،ریاست ٹینیسی کے ری پبلکن اینڈی اوگلز نے پاکستان کی امداد پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کی تاہم ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے 298اراکین نے اقدام کے خلاف جبکہ 132اراکین نے حمایت میں ووٹ دیا،کانگریس ممبران شیلا جیکسن اور باربرا لی نے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے حق میں دلائل دیئے،باربرا لی نے کہا کہ خطے میں استحکام، انتہا پسندی سے نمٹنے اور امن و سلامتی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی امداد ضروری ہے،ان کا کہنا تھا مالی سال 2024میں پاکستان کیلئے 135ملین ڈالر مختص کئے گئے تھے جو معاشی معاونت، انسداد منشیات، فوجی تعلیم و تربیت، انسداد دہشتگردی اور صحت کے پروگرام پر خرچ کئے جائیں گے،شیلا جیکسن کا کہنا تھا کہ افغان جنگ میں بہت سے پاکستانی فوجیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، ہمارا تعاون ہماری مشترکہ جمہوری اقدارمیں جڑا ہے، دوطرفہ تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،انہوں نے کہا کئی دہائیوں سے پاک امریکا کثیرالجہتی اور متنوع تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک نے دفاع، انسداد دہشتگردی، تجارت، سرمایہ کاری اور زراعت میں تعاون کو فروغ دیا، توانائی، آب و ہوا، صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون نے فروغ پایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرامن لوگوں پر حملہ گھنائونا عمل ، اقوام متح...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں گزشتہ روز ہونے دہشتگرد حملوں کی مذمت کی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مذمت بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ میں جمعہ کو پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتا ہوں،انتونیو گوتریس نے کہا کہ دہشتگرد حملوں میں پرامن، مذہبی تقریبات کے دوران لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جو کہ ایک گھنائونا عمل ہے، حملوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیس بک اورٹویٹرنے مودی سرکار کے دبائو پر کشم...

امریکی جریدے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور ایکس (ٹویٹر)نے مودی سرکار کے دبائو پر پروپیگنڈیاور نفرت انگیز تقاریر کی اجازت دی تھی، اس نیٹ ورک کو سری نگر میں مقیم بھارتی فوج کی چنار کور چلاتی تھی،واشنگٹن پوسٹ نے تقریبا تین برس قبل سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والی ایک وسیع کارروائی سے کا پردہ چاک کیا ہے، جس میںبھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے کریک ڈائون کی تعریف کرنے اور کشمیری صحافیوں پر علیحدگی پسندی اور بغاوت کا الزام لگانے کے لیے سینکڑوں جعلی اکائونٹس کا استعمال کیا گیا تھا،امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب فیس بک کے امریکہ میں مقیم سپروائزر نے بھارت میں اپنے ساتھیوں کو نیٹ ورک کے صفحات حذف کرنے کی ہدات کی تو نئی دہلی کے دفتر کے ایگزیکٹوز نے حکومتی ردعمل اور قانونی نتائج کے خوف سے ایسا کرنے سے انکار کردیا، فیس بک کے اعلی عہدیداروںکی مداخلت اور جعلی اکائونٹس کو حذف کرنے کے حکم تک یہ سلسلہ جارہا،رپورٹ کے مطابق اسی طرح ایکس (ٹویٹر)نے بھی مودی سرکار کے دبائو میں قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی، ملازمین کی حفاظت سے متعلق خدشات کی وجہ سے اپنا نقطہ نظر تبدیل کیا،واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فیس بک نے بالآخر چنار کور کے جعلی اکائونٹس بند کر دیئے لیکن بھارتی فوج کو ہزیمت سے بچانے کے لیے ہٹانے کا انکشاف نہیں کیا۔اور اسی طرح ٹویٹر نے بھی خاموشی سے چنار کور کے نیٹ ورک کو ہٹا دیا ،رپورٹ میں کہا گیاہے کہ فیس بک کی جانب سے یہ معاملہ کشمیر پر بھارت کے دبائو میں اصولوں پر سمجھوتا کرنے کی صرف ایک مثال ہے۔ فیس بک دوسرے ممالک میں غیر مستند نیٹ ورکس کے خاتمے کی اطلاع تو دیتا رہا لیکن اپنی سہ ماہی رپورٹ میں بھارت کا ذکر نہیں کیا۔،واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ نے بھارت میں جمہوری اصولوں کے خاتمے کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا لیکن بائیڈن انتظامیہ نے عوامی سطح پر مودی حکومت پر تنقید کرنے سے گریز کیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معروف شاعر و مزاح نگار پطرس بخاری کا125یوم پ...

معروف شاعر و مزاح نگار پطرس بخاری کا125یوم پیدائش یکم اکتوبر کو منایا جائے گا۔اس موقع پر ادبی تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گاجس میں پطرس بخاری کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔پطرس بخاری یکم اکتوبر1898ء کو پیدا ہوئے ان کا اصل نام سید احمد شاہ بخاری تھا لیکن وہ اپنے قلمی نام پطرس بخاری سے مشہور ہوئے۔وہ بیک وقت صحافی، ادیب، مصنف، مزاح نگار اور ممتاز شاعر بھی تھے وہ پاکستان کے وزیر اعظم خان لیاقت علی خان کے سپیچ رائٹر بھی رہے۔ان کی مشہور تصنیف میں پطرس کے مضامین بے حد مقبول ہیں انہوں نے امریکی جامعات میں انگلش پڑھائی وہیں وفات پائی اور دفن ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کا 128واں ی...

شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کا 128واں یوم پیدائش یکم اکتوبر کو منایا جائے گا۔ملک بھر میںمسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرے اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا، سیاسی قائدین اور مقررین شہید ملت خان لیاقت علی خان کی تاریخ ساز خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے دیرینہ رفیق،تحریک پاکستان کے ہراول دستے کے رہنما نواب زادہ لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1895ء کو پیدا ہوئے، آپ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ رہے ہیںآپ کو16اکتوبر1951کو راولپنڈی کے کمپنی باغ موجودہ میں شہید کر دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے این ایف نے سبزیوں کی آڑ میں بیرون ملک منش...

اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے سبزیوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، ترجمان اے این ایف کے مطابق دوحہ کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے 3من سے زائد چرس برآمد کی ہے،تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی 125 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے،ترجمان اے این ایف کے مطابق کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کے لیے بک کیا گیا تھا، منشیات قبضے میں لے کر ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی آئی اے کا مدینہ سے آنیوالا طیارہ تبدیل، 6...

قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی مدینہ سے آنے والی پرواز کا طیارہ تبدیل ہونے سے 60مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا،قومی ایئر لائن ذرائع کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں کو اب 6 اکتوبر کی پرواز پر بک کیا گیا ہے،قومی ایئر لائن کے ذرائع کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں کی جانب سے مدینہ ایئرپورٹ پر احتجاج کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 744 کے لیے پہلے بوئنگ 777 طیارہ تھا جس کے بعد اب ایئر بس 320 طیارہ بھیجا جا رہا ہے، بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے طیارہ تبدیل کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی نمائندہ خصوصی کی کالعدم ٹی ٹی پی کے ح...

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کالعدم تحریک طالبان( ٹی ٹی پی )کی دہشت گرد کارروائیوں کے حوالے سے پاکستانی موقف کی تائید کی ہے ،امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان خطے کے امن کے لیے شدید ترین خطرہ ہے ، ٹی ٹی پی کی جانب سے افغان سرزمین کواستعمال کرکے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اورٹی ٹی پی آپریشنل اورمالی معاونت میں ایک پیج پرہیں، افغان طالبان ٹی ٹی پی کولاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کرتے آئے ہیں،تھامس ویسٹ نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سکیورٹی مسائل کی نشاندہی،افغان مہاجرین معاملے پرانتہائی مددگار رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انتشار انگیز تقاریر کرنے کے کیس، عدالت نے مر...

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو انتشار انگیز تقاریر کرنے کے کیس میں دوبارہ عدالت طلب کر لیا،لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کیخلاف انتشار انگیز تقاریر کرنے کے کیس کی سماعت جج عبہر گل خان نے کی ،عدالت کی جانب سے جاوید لطیف، مریم اورنگزیب سمیت تمام ملزمان کو 11بجے تک پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا،عدالت میں سہیل خان ایم ڈی پی ٹی وی اور راشد بیگ پروڈیوسر پی ٹی وی کی جانب سے وکیل ذیشان غنی پیش ہوئے جبکہ مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی جانب سے وکیل پیش نہ ہوئے،انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے مریم اورنگزیب ، جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ،عدالت نے پولیس کی ملزمان کو ڈسچارج کرنے کی استدعا مسترد کردی تھی،قبل ازیں عدالت نے ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کو انتشار انگیز تقاریر کرنے کے کیس میں گزشتہ روز طلب کیاتھا،واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف لاہور کے تھانہ گرین ٹائون مین 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا، اور ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان پر ریاست مخالف تقریر اور بیانات کا الزام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خاور مانیکا کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست...

بشری بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کے 8روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی،اوکاڑہ کی مقامی عدالت کے جج نعیم شوکت کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی اور درخواست پر دوبارہ سماعت 2اکتوبر کے لئے مقرر کر دی گئی ہے،واضح رہے کہ خاور مانیکا نے 8روزہ جسمانی ریمانڈ کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے، وہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پنجاب کی حراست میں ہیں،قبل ازیں اوکاڑہ کی مقامی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ قبرستان کی جگہ شادی ہال بنانے کی خبر بے بنیاد ہے، تاہم دکانیں ہماری ہیں،خاور مانیکا کو ناجائز تعمیرات کے الزام میں لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، خاور فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے اینٹی کرپشن میں رواں سال جون میں ایک فوجداری ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کی ک...

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں اور درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دے دیا گیا،تین رکنی فل بنچ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 4اکتوبر کو سماعت کرے گا، جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال بنچ کا حصہ ہیں،درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی کارروائی کا کوئی اختیار نہیں، الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے بلکہ ایک ادارہ ہے، توہین عدالت کا اختیار آئین کے تحت صرف عدالت کو حاصل ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری توہین عدالت کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم کو برطانوی وزیر خارجہ کا ٹیلی...

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا ٹیلی فونک رابطہ ، مستونگ اور ہنگو میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی،جیمز کلورلی نے دہشتگردی کے واقعات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید کا اظہار کیا،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے برطانوی حکومت کے دہشت گردی واقعات پراظہار یک جہتی پر شکریہ ادا کیا،انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی واقعات میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لائیں گے اور ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈکوسال 2023 کی...

گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ نے کیلنڈر سال 2023 کی پہلی ششماہی کے لیے اپنی مالیاتی کا اعلان کیاجس کے منافع میں زبردست کمی واقع ہوئی،ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا مجموعی منافع 1.59 بلین رہاجو پیداواری لاگت میں عکاسی کرتا ہے۔ کرنسی کی قدر میں نمایاں کمی، افراط زر اور ایندھن کی قیمتوں کی وجہ سے پیداوار لاگت آئی۔ اس مدت کے دوران ریٹنگ 2.56 بلین روپے سے 717.1 ڈالر تک گر گئی، جس میں 72.2 فیصد کی شرح میں کمی درج کی گئی۔ ٹیکس سے پہلے کا منافع بھی 84.07 فیصد کم ہو کر 350.9 ڈالر کا منافع ہو گیا جو قیمت سال کے 2.20 بلین روپے ہے۔اسی طرح کمپنی نے گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 631.2 روپے کے خالص منافع کے مقابلے میں زیر جائزہ مدت کے دوران 321.83 روپے کا حیران کن نقصان پہنچایا،موجودہ تناسب 2021 میں 2.28 ہو گیا لیکن 2022 میں 1.82 ہو گیا۔ موجودہ حالات میں اس مدت کے دوران موجودہ واجبات میں کمی کی عکاسی کرتے ہیں۔مجموعی منافع کا تناسب کم سے کم 21.08فیصدہو گیا اور 2020 میں بڑھ کر 21.47فیصدہو گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فروخت سے منافع حاصل کرنے والے وقت کے ساتھ پیداواری لاگت میں تبدیلی کے بغیرمعمولی کمی واقع ہوتی ہے۔،کمپنی نے 2018 میں 9.50فیصد خالص منافع کا تناسب درج کیا، لیکن 2019 میں گر کر 8.3فیصد رہ گیا۔ خالص منافع کا تناسب اپنی رفتار کو دوبارہ حاصل کیا اور 2020 میں 9.6فیصد اور 2021 میں 14.61فیصد ہو گیا۔ 2022 میں، کمپنی کا خالص منافع 5.89 فیصد تک ہوا،گلیکسو سمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ آپریٹنگ منافع کا تناسب وقت کے ساتھ مختلف ہوتا ہے۔ خالص فروخت میں 1 کی شرح میں 202 کی وجہ سے 20.70 فیصد سب سے زیادہ آپریٹنگ منافع دیکھا گیا۔ سب سے کم منافع کا تناسب 2019 میں 13.37 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ کروناوبائی بیماری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالی سال 23 میں گندھارا ٹائر کی آمدنی اور من...

گندھارا ٹائر اور ربڑ لمیٹڈ نے مالی سال 23 میں15.1 بلین روپے کی خالص فروخت کی اور 2.3 بلین روپے کا مجموعی منافع کمایا۔ تاہم کمپنی نے مالی سال 23 میں 167 ملین روپے کا خالص نقصان اور خالص نقصان کا تناسب 1.1 فیصد پوسٹ کیااور 1.37 روپے فی حصص کا خسارہ ظاہر کیا،ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 22 کے مقابلے میں، آٹو پارٹس بنانے والی کمپنی کی آمدنی مالی سال23 میں 18.5 بلین روپے سے 15.1 بلین روپے تک 19.2 فیصد کم ہو گئی۔ اسی طرح، مالی سال 22 میں پوسٹ کیے گئے 2.3 بلین روپے کے مجموعی منافع میں 6.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی،مالی سال 22 میں اعلان کردہ 356 ملین کے خالص منافع کے مقابلے، اسے مالی سال 23 میں 167 ملین روپے کا خالص نقصان اٹھانا پڑا۔ کمپنی 7 مارچ 1963 کو پاکستان میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کی گئی تھی اور بعد میں اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ یہ کمپنی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے۔ یہ آٹوموبائل پارٹس اور لوازمات کے شعبے میں چوتھی سب سے بڑی فرم ہے، جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن روپے 2.8 بلین ہے۔ یہ فرم آٹوموبائل اور موٹر سائیکلوں کے ٹائروں اور ٹیوبوں کی تیاری اور تجارت میں مصروف ہے،گزشتہ چار سالوں کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی نے 2022 میں سب سے زیادہ ریونیو کمایا۔ 2023 میں کمپنی کی فروخت میں ایک ہی کمی آئی۔ مالی سال22 میں 18.5 بلین روپے کی فروخت سے، کمپنی کی آمدنی گھٹ کر 15 روپے رہ گئی۔ تاہم، جی ٹی وائی آر نے مالی سال 20 میں 8.7 بلین روپے اور مالی سال 21 میں 13.9 بلین روپے کی فروخت کی۔ خالص منافع کے حوالے سے، کار ساز کی تاریخی کارکردگی میں پچھلے چار سالوں میں اتار چڑھاو آیا،کمپنی کو 2020 میں 332 ملین روپے کا خالص نقصان ہوا۔ 2022 میں، کمپنی نے 356 ملین روپے کا خالص منافع کمایا، جو 2023 میں کم ہو کر 167 ملین روپے تک جا پہنچا۔ تاہم، کمپنی کو مالی سال 20 اور مالی سال 23 میں فی حصص کا نقصان ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کھاد کی قیمتوں میں اضافے سے فوڈ سیکیورٹی خطر...

کھادوں کی آسمان چھوتی قیمتیں پاکستان کے زرعی شعبے اور اس کی معیشت کے لیے سنگین خطرہ ہیں،ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال23 کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے خریف کے لیے کھاد کی کھپت بہت کم رہی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں یوریا اور ڈی اے پی کی پیداوار میں بالترتیب 1.3 اور 44.7 فیصد کمی ہوئی۔کھاد کی کھپت میں کمی کی وجہ کسانوں کی کم مانگ بتائی جا سکتی ہے کیونکہ خریف کے موسم میں زرعی زمین زیر آب رہی۔مزید برآںچونکہ پاکستان زیادہ تر کھاددرآمد کرتا ہے اس لیے مقامی قیمتیں بین الاقوامی سطح پر مارکیٹ کے رجحانات کی پیروی کرتی ہیں۔ امونیا کی پیداوار میں کمی اور یوکرین کے بحران کی وجہ سے سپلائی میں رکاوٹ جیسے عوامل نے قیمتوں میں اضافہ کیا۔یوریا کی قیمتوں میں بھی پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے اضافہ ہوا لیکن پیداوار میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں نہیں آئی کیونکہ یوریا اب بھی ڈی اے پی کے مقابلے میں نسبتا سستی ہے،پیداوار کی حوصلہ افزائی کے لیے فرٹیلائزر سیکٹر میں سبسڈی کی تقسیم مالی سال 23 کی پہلی ششماہی میں بڑھ کر 6.7 بلین روپے ہو گئی جو کہ مالی سال 22 کی پہلی سہ ماہی میں 6 ارب روپے تھی۔پاکستان میں زرعی شعبہ جو کہ ملک کے جی ڈی پی میں تقریبا 22.9 فیصد کا حصہ ڈالتا ہے، اس وقت کھاد کی آسمان چھوتی قیمتوں کی وجہ سے ایک اہم چیلنج کا سامنا کر رہا ہے۔ قیمتوں میں اس اضافے کا زرعی نمو پر گہرا اثر پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے پیداوار میں کمی آتی ہے ،نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے بلال اقبال نے کہا کہ کھادوں کی غذائیت اور معدنی مواد فصلوں کی نشوونما کے لیے اہم ہے۔گندم، کپاس، چاول، گنا اور سبزیاں پاکستان کی اہم زرعی فصلیں ہیں۔ گندم کو خاص طور پر دیگر فصلوں کے مقابلے میں وافر مقدار میں کھاد کی ضرورت ہوتی ہے۔

کھادیں زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرتی ہیں، اس طرح پیداوار اور منافع میں اضافہ ہوتا ہے۔ فصل کے اضافی استعمال کے بغیر، پودوں کی ترقی اور فصل کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھادوں کی قیمتیں غیر معمولی سطح تک بڑھ رہی ہیںجس سے غذائی تحفظ اور معاشی استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔کھاد کی قیمتوں میں اضافے کو کئی ملکی اور بین الاقوامی عوامل سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔،عالمی سطح پر کھاد کی پیداوار میں استعمال ہونے والے خام مال کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر پاکستان کی کھاد کی منڈی پر پڑا ہے۔ قدرتی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیںجو کھاد کی تیاری میں ایک اہم کردار ہے، نے مقامی پروڈیوسروں کے لیے سستی قیمتوں کو برقرار رکھنا مشکل بنا دیا ہے۔ توانائی کی کمی نے اس مسئلے کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔ غیر متوازن بجلی کی فراہمی اور ناکافی انفراسٹرکچر نے پیداواری لاگت میں اضافہ کیا ہے جو ناگزیر طور پر آخری صارفین یعنی کسانوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ کھادوں کے اتار چڑھا ومیں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے کیونکہ کسان یا تو کھاد کا استعمال کم کر دیتے ہیں یا کم لاگت والے متبادل کی طرف جاتے ہیںجس کے اکثر بہترین نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ یہ تبدیلی نہ صرف فصل کی پیداوار کو متاثر کرتی ہے بلکہ پیداوار کے مجموعی معیار کو بھی متاثر کرتی ہے،اس بحران سے نمٹنے کے لیے ایک کثیر الجہتی نقطہ نظر کی فوری ضرورت ہے۔ سب سے پہلے حکومت کو کسانوں پر کھاد کی بڑھتی ہوئی لاگت کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔ اس میں سبسڈیز یا ٹارگٹ سپورٹ شامل ہو سکتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ضروری کھادیں سستی رہیں۔ توانائی کی فراہمی اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے اقدامات کو ترجیح دی جانی چاہیے تاکہ مقامی کھاد تیار کرنے والوں کے لیے پیداواری لاگت کو کم کیا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کی کیش لیس معیشت اسٹیٹ بینک کی مانیٹری...

کیش لیس معیشت میں تیزی سے منتقلی کا حکومتی منصوبہ مرکزی بینک کی منی سپلائی اور شرح سود کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دے گا۔یہ بات اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے سابق ممبر وسیم شاہد ملک نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ ماضی میں مانیٹری پالیسی کے نتائج اسٹیٹ بینک کی طرف سے کی گئی پالیسی تبدیلیوں کے لیے غیر حساس رہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ کیش لیس معیشت میںزیادہ تر لین دین الیکٹرانک طریقے سے کیے جاتے ہیںجس سے پیسے کے بہا وکی واضح ڈیجیٹل ٹریل ہوتی ہے۔ اس سے اسٹیٹ بینک کو رقم کی سپلائی اور اس کی رفتار کے بارے میں زیادہ درست اور حقیقی وقت کا اندازہ ہو سکے گا،بہتر ڈیٹا کے ساتھ بینک اپنی مانیٹری پالیسیوں کو ٹھیک کرنے کے قابل ہو جائے گا۔اس سلسلے میں وسیم نے پاکستان میں مہنگائی کو کم کرنے میں شرح سود کی نااہلی کی مثال دی۔ستمبر 2021 سے اپریل 2023 تک اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں 1,400 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا جو اسے 22 فیصد کی سطح پر لے آیا،اسی طرح مالی سال 2023 کے جولائی سے اپریل کے دوران، مجموعی پالیسی ریٹ میں 725 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ تاہم اسی مدت کے دوران افراط زر میں کوئی کمی کا رجحان نہیں دکھایا گیا۔ انہوں نے اس بے اثری کی وجہ کیش لیس معیشت کی عدم موجودگی کو قرار دیا۔

درحقیقت پاکستان کی مانیٹری پالیسی کی طویل عرصے سے غیر موثریت بنیادی طور پر گردش میں موجود رقم کے بارے میں بہتر ڈیٹا کی عدم دستیابی کا نتیجہ ہے۔،یکے بعد دیگرے حکومتوں نے شرح سود کی سطح کو تبدیل کرکے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔ تاہم بینکنگ سسٹم کے دائرہ کار سے باہر لین دین کی سرگرمیوں کا بنیادی مسئلہ اپنی جگہ پر برقرار ہے ۔انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان میں کیش لیس لین دین ایک ڈیجیٹل ریکارڈ چھوڑے گا جس سے کاروباروں اور افراد کے لیے غیر رپورٹ شدہ اقتصادی سرگرمیوں میں مشغول ہونا زیادہ مشکل ہو جائے گا۔ غیر رسمی معیشت میں اس کمی سے اسٹیٹ بینک کو رقم کی فراہمی پر مزید کنٹرول حاصل کرنے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آن لائن اسٹورز جیسے پاک ویلز،او ایل اکس درازاور زمین ڈاٹ کام کا بڑھنا گردش میں موجود نقدی پر حقیقی وقت کا ڈیٹا حاصل کرنے کے حوالے سے ایک مثبت علامت ہے،کیش لیس معیشت کو فروغ دینے کے لیے انہوں نے حکومت کو ای بینکنگ اور مالیاتی خواندگی کو فروغ دینے اور سائبر سیکیورٹی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کا مشورہ دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

براہمداغ بگٹی سے قبائلی دشمنی نہیں، ایک ہی ا...

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے براہمداغ بگٹی سے قبائلی دشمنی نہیں بس ایک ہی اختلاف ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 6دہشتگرد تنظیمیں ہیں، ان میں سے ایک کا سربراہ براہمداغ بگٹی ہے،سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان کی براہمداغ بگٹی سے قبائلی دشمنی نہیں ہے، بس ایک ہی اختلاف ہے کہ وہ پاکستان توڑنا چاہتا ہے جبکہ میں پاکستان کو بچانا چاہتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی نے 9مئی کے واقعات پر جے آئی ٹی کی...

پاکستان تحریک انصاف نے 9مئی واقعات کا الزام چیئرمین پی ٹی آئی، قائدین اور کارکنان پرعائد کرنے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)کی رپورٹ کو مسترد کردیا،پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات کا تحریک انصاف خصوصا چیئرمین پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، من گھڑت رپورٹ 9مئی واقعات کے حقیقی ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش ہے،ترجمان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری کے بعد سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات کی مذمت کی تھی، 9 مئی کی گرفتاری کو بھی سپریم کورٹ نے مکمل غیرآئینی اور غیر قانونی قرار دیا تھا،ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ آزادانہ تحقیقات تک جعلی جے آئی ٹی رپورٹس کی کوئی حیثیت نہیں، جے آئی ٹی کی من گھڑت رپورٹ کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کریں گے،انہوں نے کہا کہ 9مئی کے حقیقی ذمہ داروں کے تعین کیلئے قانونی، آئینی و سیاسی راستہ اختیار کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلاول بھٹو نے سکرنڈ واقعے پر شفاف تحقیقات کا...

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکرنڈ واقعے میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگران حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا،سکرنڈ میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 4افراد کی ہلاکت کے خلاف سکرنڈ بائی پاس پر لاشیں رکھ کر لواحقین کی جانب سے 20گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والا دھرنا ہلاکتوں پر مقدمے کے اندراج کے بعد ختم کردیا گیا تھا،مظاہرین کے مطالبے پر 4افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا جس کے بعد لواحقین کی جانب سے سکرنڈ بائی پاس پر دھرنا ختم کرکے مقتولین کی نمازجنازہ ادا کردی گئی تھی، جس میں سیاسی، سماجی رہنمائوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،دوسری جانب نگران وزیراعلی سندھ مقبول باقر کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کے بعد 3 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا،نگران وزیراعلی مقبول باقر کا کہنا تھا کہ سکرنڈ واقعے کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاستدان اور جرنیل زور لگا رہے ہیں لیکن ملک...

جمعیت علما اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ بنانے والا آیا اور ملکی معیشت 47 ویں نمبر پر چلی گئی، اب سیاستدان اور جرنیل بھی زور لگا رہے ہیں لیکن ملک مشکلات سے نہیں نکل رہا،فیصل آباد میں ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیرت اور صورت کے حساب سے حضرت محمد جیسا کوئی دوسرا پیدا نہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پرحاصل کیے گئے ملک میں ناحق خون بہہ رہا ہے، انسانیت کو آج امن چاہیے، مستونگ میں میلاد النبی کے جلوس پر دھماکے کرنے والے دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ دہشتگرد کی دہشتگردی کا مقصد عالمی سطح پرپاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے، امریکا نے اپنا اسلحہ بیچنے کیلئے جنگ مسلط کرکے ہمیں اپنی منڈی بنایا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ 2018میں ملک کی مجموعی ترقی کی شرح 6فیصد تھی لیکن ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے اسے منفی صفر کردیا اور اس ماحول میں بندوق اٹھانا، حملے کرنا، نمازیوں پر حملہ کرکے دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ یہاں سرمایہ کاری نہ کرو یہاں حالات ٹھیک نہیں ہیں،مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ نے ٹائیگرز کے ذریعے دفاعی اداروں پر حملہ کیا، فتنہ فتنہ ہے کبھی کہتا کہ امریکا نے سازش کی، کبھی کہتا ہے کہ نہیں کی، ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں کہ جو ہوئی تھی اس کو بھی ڈوبا دیا، اب سیاستدان اور جرنیل بھی زور لگا رہے ہیں لیکن ملک مشکلات سے نہیں نکل رہا، اب چین اور سعودی عرب بھی کہتے ہیں کہ اگر یہ دوبارہ آگیا تو ہمارے پیسے ڈوب جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیض آباد دھرنے والوں کے خلاف کارروائی ہماری...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فیض آباد میں دھرنے والوں کے خلاف کارروائی ہماری حکومت کی مرضی سے نہیں ہوئی تھی، عدالت نے انہیں منتشر کرنے کا حکم دیا تھا، ہم انہیں سکیڑ کر منتشر کرنا چاہتے تھے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پولیس آپریشن بھی بد دلی سے ہوا،انہوں نے کہا کہ یہ معاملات جیسے نظر آتے ہیں اس سے زیادہ سنجیدہ ہیں، ان پر ٹی وی پر تبصرہ نہیں ہونا چاہیے، ہاں اگر عدالت بلائے تو اس کے سامنے حقائق رکھ دیں گے،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے موقع پر کوئٹہ گئے تو وہاں سے پوری اسمبلی غائب تھی،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو جواب دینا چاہیے کہ ہمارا موقف اگر تبدیل ہوا ہے تو کیوں ہوا ہے؟انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 16 مہینے کی کارکردگی کا ن لیگ کے ووٹ پر اثر پڑے گا، ووٹر جو سوال کرتا ہے ان کے جواب ہمارے پاس نہیں ہیں، ملک کی ضرورت یہ ہے کہ ہم آج آگے کی بات کریں۔ جو ہوا سو ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوسف رضا گیلانی نے نیب قانون کی بحالی کو الی...

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نیب قانون کی بحالی کو الیکشن کی لیول پلیئنگ فیلڈ قرار دے دیا،سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب قانون کی بحالی کے بعد سابق صدر، تمام سابق وزرائے اعظم، چاہے وہ جیل میں ہیں یا ملک سے باہر، سب ایک صف میں کھڑے ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ الیکشن میں زیادہ رہنمائوں کی شمولیت سے الیکشن کی ساکھ بڑھے گی، نواز شریف آئیں، ہم ان کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں،یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہیں ایسا کوئی شک نہیں ہے کہ الیکشن جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں نہیں ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان بھی کر دے تو لوگوں میں اضطراب ختم ہوجائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پختونخوا کے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست...

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)خیبر پختونخوا نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی دوسری فہرست جاری کر دی،سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری فہرست میں 30دہشتگردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں جن کا تعلق بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع سے ہے،فہرست میں بنوں اور لکی مروت کے 13، 13دہشتگرد شامل ہیں، دہشتگردوں کے سر کی قیمتیں 3لاکھ سے 50لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہیں،سی ٹی ڈی کے پی کی جاری فہرست کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد حبیب اللہ کے سر کی قیمت 50لاکھ مقرر کی گئی ہے جبکہ بنوں کے دہشتگرد کمانڈر مولوی نعمت اللہ کے سر کی قیمت 40لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش نا...

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کارروائی کی اور کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی،آئی ایس پی آر کے مطابق سمبازہ کے قریب ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغانستان سے پاکستان میں آ رہے تھے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3دہشتگرد ہلاک اور چند زخمی ہو گئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران 4 جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا، حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا، ایران اور یو اے ای سمیت مختلف ممالک...

امریکا، ایران، متحدہ عرب امارات اور کویت سمیت مختلف ممالک نے مستونگ اور ہنگو میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کردیا،پاکستان میں خودکش دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ حملوں میں نمازی اور عام افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں،پاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی ہوئی، نازک صورت حال میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا مقصد مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنا ہے، دہشتگردی اور انتہا پسندی سے لڑنے کیلئے پاکستان سے تعاون کو تیار ہیں،متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اورعوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا جبکہ کویت کے امیر اور وزیراعظم کی جانب سے بھی پاکستان میں خودکش حملوں اور دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موجودہ صورتحال میں لگ رہا ہے کہ عمران خان کا...

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے میں حکومت چاہتی ہے کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے اور سابق وزیر اعظم کی ممکنہ گرفتاری اور جیل بھیجنے کے بارے میں حکومت نے وزارت قانون سے رائے بھی طلب کی ہے، پاکستان کی موجودہ صورتحال میں لگ رہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا مقابلہ فوج سے نہیں بلکہ ریاست سے ہے، لندن میںبرطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ انھوں نے وزارت قانون سے اس بارے میں رائے لی ہے کہ جب نواز شریف واپس آئیں گے تو قانون کے مطابق نگراں حکومت کا انتظامی رویہ کیا ہونا چاہیے، وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ میں نے عمران خان کی سزا کے بارے میں جو اشارتا بات کی اس کا مقصد یہ تھا کہ عدالتی نظام میں جتنے بھی مواقع ہیں اگر انھیں استعمال کرنے کے بعد بھی قوانین کے تحت انھیں الیکشن سے روکا گیا، تو یہ ہمارے مینڈیٹ سے باہر ہو گا کہ ہم انھیں کوئی ریلیف دے سکیں۔ قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا،نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر عدالتوں سے کوئی ریلیف نہ ملا تو پھر بدقسمتی سے عمران خان کو ان نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،نوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف جو فیصلہ آیا تھا وہ ایک فردِ واحد کے خلاف فیصلہ تھا۔ جس پر کچھ نے شادیانے بجائے لیکن اسی سیاسی شخص کی جماعت نے اگلے انتخابات میں 90کے قریب نشستیں بھی حاصل کی تھیں،انتخابات میں حکومت کی غیرجانبداری کو یقینی بنانے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں نگران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ قطعا کوئی سختی نہیں برتی جائے گی، ان لوگوں کے ساتھ قانون کے مطابق ضرور نمٹا جائے گا جو منفی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں اور وہ مخصوص افراد ہیں جو پچیس کروڑ کی آبادی میں پندرہ سو، دو ہزار بنتے ہوں گے، ان کو پاکستان تحریک انصاف سے جوڑنا کوئی منصفانہ تجزیہ نہیں ہو گا،انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف ہونے والی کارروائی کا جنرل ضیا کے زمانے میں پیپلز پارٹی کے خلاف ہونے والی کارروائی یا پرویزمشرف کے زمانے میں مسلم لیگ کے خلاف ہونے والی کارروائی سے موازنہ کرنا ایک بیہودہ تجزیہ اور غلط بات ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت عالمی دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے پاکستا...

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بھارت عالمی دہشت گرد تنظیموں کو ڈالر دے کر پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہے، بھارت اپنا یہ گھنائونا کھیل صرف پاکستان کیخلاف ہی نہیں کھیل رہا بلکہ اس کی ان سازشوں سے کینیڈا بھی محفوظ نہیں رہا، حال میں ہی کینیڈا میں سکھ رہنمائوں کو قتل کرنے میں "مودی سرکار" اور "را" براہ راست ملوث پائے گئے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان علما کونسل مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے، پاکستان کے علما و مشائخ اور عوام دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان اور سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ ہیں،انہوں نے کہا کہ 12ربیع الاول کے مقدس موقع پر معصوم اور نہتے مسلمانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والوں کا کوئی مذہب نہیں، بے گناہ انسانیت کو قتل کرنے والے اسلام، پاکستان اور انسانیت کے دشمن ہیں،طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے جو ہر وقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے رہتا ہے، ایسے دہشت گردی کے واقعات کروا کر ہماری اور دنیا کی توجہ اپنے اندرونی اور بیرونی مسائل سے ہٹانا چاہتا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت اپنا یہ گھنائونا کھیل صرف پاکستان کیخلاف ہی نہیں کھیل رہا بلکہ اس کی ان سازشوں سے کینیڈا بھی محفوظ نہیں رہا، حال میں ہی کینیڈا میں سکھ رہنمائوں کو قتل کرنے میں "مودی سرکار" اور "را" براہ راست ملوث پائے گئے ہیں،حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اس وقت بھارت دنیا میں ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر جانی جاتی ہے، بلوچستان کے اندر دہشت گردی کرانے کے ناقابل تردید ثبوت پاکستان پہلے بھی دنیا کو دکھا چکا ہے،چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ کلبھوشن یادیو رنگے ہاتھوں بلوچستان میں دہشت گردی کرتے ہوئے پکڑا جا چکا ہے، ریاست پاکستان، سلامتی کے ادارے، سیاسی و مذہبی قائدین اور عوام الناس دشمن کی اس سازش کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالاکنڈ،پک اپ وین کھائی میں جاگری، بچہ جاں ب...

پک اپ وین کھائی میں گرنے سے بچہ جاں بحق جبکہ 14افراد زخمی ہوگئے،افسوسناک واقعہ بٹ خیلہ میں پیش آیا جہاں پک اپ وین کھائی میں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 14 افراد شدید زخمی ہوگئے،اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ پک اپ وین کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، زخمیوں میں 8بچے اور 6خواتین شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن م...

سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی)بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے،چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے بشیر میمن کو سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے استقبال کے لئے سندھ استقبالیہ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا، چیف آرگنائزر نے 12رکنی استقبالیہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا،استقبالیہ کمیٹی میں محمد زبیر، نہال ہاشمی، کھئیل داس کوہستانی شامل، شاہ محمد شاہ، علی اکبر، ڈاکٹر درشن، جام کرم علی اور زاہدہ بھنڈ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 48گھنٹوں میں اپنا پہلا اجلاس منعقد کر کے رپورٹ کرے گی، کمیٹی نواز شریف کے استقبال کی تمام تیاریوں کا پلان مرتب کر کے چیف آرگنائزر کو دے گی،کمیٹی 21اکتوبر کو کارکنان کو سندھ سے لاہور لانے کے انتظامات کرے گی، کمیٹی 48گھنٹوں میں میٹنگ کر کے پلان مرتب کرے گی، استقبالیہ کمیٹی مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کی پابندی کروائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

12 سال سے کرایہ نہ ملنے پر انصاف ہائوس کراچی...

انصاف ہائوس کراچی کے مالک نے بارہ سال سے کرایہ نہ ملنے پرعدالت سے رجوع کرلیا،پاکستان تحریک انصاف کے کراچی مرکزی دفترانصاف ہاس کامعاملہ، صدرمملکت عارف علوی سمیت پی ٹی آئی قیادت پرمعاہدے کی خلاف ورزی کے قانون کی تلوارلٹکنے لگی، دفترکامعاہدہ جگہ کی ملکیت کمپنی سے عارف علوی، مرحوم نعیم الحق اور سابق گورنرعمران اسماعیل نے کیا تھا،معاہدے کے ضمانتی کے طور پر سابق رکن سندھ اسمبلی ثمر علی خان اور فردوس شمیم نقوی نے دستخط کیے تھے ، انصاف ہائوس کراچی جس مکان پلاٹ نمبر G-16پی ای سی ایچ ایس بلاک 6پربنا ہے وہ نجی کمپنی کی ملکیت ہے،مالک کی جانب سے صدر مملکت عارف علوی اور پی ٹی آئی رہنمائوں پرسندھ رینٹل آرڈینس 1969 کے سیکشن پندرہ کے تحت کیس کیا گیا، عدالت کی جانب سیعارف علوی،عمران اسماعیل اورنعیم الحق کونوٹس بھی جاری ہوچکے ہیں،معاہدے کے تحت عارف علوی، عمران اسماعیل اور نعیم الحق ماہانہ ایک لاکھ روپے کرایہ ادا کرنے کے پابند ہیں تاہم صدرمملکت اور پی ٹی آئی قیادت نے بارہ سال سے مالک مکان کو کرایہ ادا نہیں کیا،جولائی 2023تک کرایے کی رقم ایک کروڑ 39لاکھ بن چکی ہے، مالک مکان سے معاہدے کے تحت انصاف ہائوس میں کوئی سیاسی سرگرمی بھی نہیں کی جاسکتی، انصاف ہائوس میں صرف عوامی خدمات کی جائیں گی،قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ صدرعارف علوی سمیت دیگررہنما انصاف ہائوس میں سیاسی سرگرمی کرکے بھی معاہدے سے منحرف ہوئے، کیس مالک مکان کے جیتنے کی صورت میں عارف علوی،عمران اسماعیل اور ضمانتی افراد پر نااہلی کا کیس بھی کیا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد ہون...

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لانے اور امیر طبقے پر مزید ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کردیا، نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لا کر مستحکم گروتھ حاصل کی جا سکتی ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے بریفنگ میں پاکستان کے بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب انتہائی کم ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں امیر طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جانا چاہیے۔ آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسی مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے جس سے مہنگائی میں کمی ہو سکے،ان کا کہنا تھا کہ جولائی میں آئی ایم ایف معاہدے کا مقصد پاکستان کی معیشت میں استحکام لانا ہے، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور استعداد کار میں بہتری لا کر مستحکم گروتھ حاصل کی جا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسلم لیگ ن نے ملکی معیشت کو مضبوط کیا، 5سالہ...

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملکی معیشت کو مضبوط کیا، 5سالہ دور میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، دہشت گردی پر قابو پایا،لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، 2013 میں دہشتگردی عروج پر تھی، ہم نے ضرب عضب اور ردالفساد میں پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشتگردی پر قابو پایا،اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک چائنہ کی طرف سے نواز شریف کو تحفہ دیا گیا، نواز شریف کا ٹارگٹ ملک کی معیشت کو مضبوط کرنا تھا، ہماری کوشش ہے قوم میاں نواز شریف کو بھاری اکثریت میں ووٹ ڈالے، ہماری اکثریت ہو گی تو ہم مشکل فیصلہ کر سکیں گے،سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 2018 میں مسلم لیگ ن حکومت بنا سکتی تھی، نواز شریف نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو عزت دی، نواز نے پہلے بھی اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اور آج بھی ان کا اللہ پر یقین ہے، ملک کو تباہ کرنے والوں سے انتقام اللہ لے گا،اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والے افراد بہت کم عرصہ میں بے نقاب ہوگئے ہیں، نواز شریف کی تمام توانائیاں ملک کی بہتری کے لیے ہوں گی، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف نیب کے بے بنیاد مقدمات بنائے گئے جن کی کوئی اہمیت نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی حکومت کا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لگ...

وفاقی حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لگژری آئٹمز کی درآمدپر پابندی عائد کرنے کافیصلہ کر لیا،وزارت تجارت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے زریعے برآمد کیے جانے والی لگژری اشیا پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ٹائرز، فیبرکس، کاسمیٹکس اور ٹائلز سمیت متعدد اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق صرف ایک سال میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 2.5ارب ڈالر اضافے سے 6.71ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ نے پاکستان کی جانب سے درآمد پر پابندی کے اثرات کوزائل کردیا ہے،اس حوالے سے بتایا گیا کہ جن اشیا کی درآمد پر پابندی یا ڈیوٹی بڑھائی جاتی ہے وہی اشیا ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے منگوائی جارہی ہیں، افغانستان میں ڈیوٹی کم ہونے کیباعث بیشتر اشیا اسمگلنگ کے ذریعے پاکستان میں فروخت کردی جاتی ہیں،ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے ریوالونگ انشورنش اور بینک گارنٹی اشیا کی 100فیصد مالیت پروصول کرنے کی سفارش کردی ہے اور ایف بی آر کو اففان ٹرانزٹ ٹریڈ پر 10فیصد پراسینگ فیس بھی عائد کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہنگو، تھانے کی مسجد میں خودکش دھماکے کا مقدم...

خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو کے تھانے کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق ہنگو کے دوآبہ تھانے کی مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی ایف آئی آر تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں نامعلوم دہشتگردوں نامزد کیا گیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران ہنگو کے تھانہ دوآبہ کی مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 12زخمی ہو گئے، دھماکے کی وجہ سے مسجد زمین بوس ہو گئی،نگران وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے دھماکے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریسکیو اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی اور کہا کہ متعلقہ اداروں کے حکام خود اپنی نگرانی میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں،وزیر اعلی محمد اعظم خان نے ہنگو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگردوں کا...

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق مردان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک جبکہ پارا چنار میں کارروائی کے دوران لانس نائیک وطن پر قربان ہو گیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر مردان کے جنرل ایریا کاٹلنگ میں آپریشن کیا، آپریشن میں دہشت گردوں کا سرغنہ فیصل مارا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کئی کارروائیوں میں مطلوب تھا ، دہشت گرد سے اسلحہ و بارود برآمد ہوا،دوسری جانب پارا چنار میں بھی دہشت گردوں کا سکیورٹی فورسز سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک غیرت خان شہید ہو گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مستونگ دھماکے سے متعلق حقائق سامنے لائے جائی...

نگران وزیراعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے،علی مردان ڈومکی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات درست سمت میں جارہی ہیں، دھماکے کے شدید زخمیوں کو علاج کے لئے کراچی منتقل کیا جائے گا،دوسری جانب نگران وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق پہلے سے کوئی تھریٹ نہیں تھی،ادھر بلوچستان بار کونسل کی جانب سے ہفتہ کوصوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیاگیاجبکہ بلوچستان میں 3روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس،چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قصور...

سائفر کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آ گئی، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دے دیا،وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے کیس سے متعلق چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دیا گیا ہے،ایف آئی اے نے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو ٹرائل کر کے سزا دینے کی استدعا کی ہے،ذرائع کے مطابق اسد عمر ایف آئی اے کی ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں جبکہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے گواہ بن گئے جن کا 161اور 164کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے، چالان میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور سٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا، سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی گئی،خصوصی عدالت میں جمع کروائے گئے چالان کے مطابق سیکرٹری خارجہ اسد مجید اور سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی گواہوں میں شامل ہیں، ان کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ فیصل نیاز ترمذی بھی ایف آئی اے کے گواہوں میں شامل ہیں، سائفر وزارت خارجہ سے لے کر وزیراعظم کے پاس پہنچنے تک پوری چین کو گواہوں میں شامل کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مستونگ،میلادالنبی ۖکے جلوس سے قبل خودکش دھما...

مستونگ میں جشن میلاد النبی کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب خودکش دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت کم سے کم 50افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی محمد نواز گشکوری بھی شامل،مستونگ کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ ، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، سیاسی جماعتوں کا اظہار مذمت، تین روزہ سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا،اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کے مطابق دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا، جہاں لوگ عیدمیلاد النبی کے جلوس میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہورہے تھے۔ دھماکے میں 45موقع پر جاں بحق ہوئے جس کے بعد اموات میں اضافہ ہوگیا۔ حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کیونکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی محمد نواز گشکوری بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مدینہ مسجد سے جمع ہونے کے بعد لوگوں نے جلوس میں شرکت کرنا تھی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں جہاں سے زخمیوں کو نواب غوث بخش اسپتال منتقل کر دیا گیا،حکام کے مطابق مستونگ کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد مستونگ کے علاوہ کوئٹہ کے سول اسپتال میں بھی ا یمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق تمام ڈاکٹرز ، فارماسسٹ ، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایمرجنسی ڈیوٹی پر طلب کرلیے گئے ہیں،ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر رشید کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،نگراں وزیراعلی بلوچستان نے مستونگ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تخریب کار عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ہمیں اپنی صفوں میں دہشت گردی کے خلاف مکمل اتحاد پیدا کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جواں مردی سے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ قوم کو اپنے بہادر شہدا کی قربانیوں پر فخر ہے۔ ہمارے سکیورٹی اداروں نے ہمیشہ ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے قربانیاں دی ہیں،نگران وزیر داخلہ بلوچستان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بارے میں تحقیقات ہورہی ہیں، ابتدائی شواہد اور تحقیقات کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا،نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے مطابق حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ریسکیو ٹیموں کو مستونگ روانہ کردیا گیا ہے ۔ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ میں دھماکا ناقابل برداشت ہے ۔ غیر ملکی آشیرباد سے دشمن بلوچستان میں مذہبی رواداری اور امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے،آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کے مطابق مستونگ دھماکے میں ڈی ایس پی نے خودکش بمبار کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقصد صوبے میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان کی تمام تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی،صوبائی حکومت نے بلوچستان میں سانحہ مستونگ پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ نگراں وزیر اطلاعات کے مطابق سوگ منانے کا مقصد شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی ہے۔تین روزہ سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا،نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مستونگ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، سابق صدر پاکستان آصف زرداری، نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور گورنر بلوچستان نے مستونگ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،پاکستان تحریک انصاف، جمعیت علما اسلام، ایم کیو ایم پاکستان، عوامی نیشنل پارٹی نے بھی دھماکے کی مذمت کی اور اموات پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں عید میلاد النبیۖ مذہبی عقیدت و ا...

رحمت دو عالم، حضور پرنور، حضرت محمد مصطفی ۖکی ولادت باسعادت کا دن، ملک بھر میں عید میلاد النبی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی،مقدس دن کے موقع پر مساجد، گھروں، گلیوں، شاہراہوں اور بازاروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، رنگ برنگی روشنیوں سے سجی عمارتیں دلکش منظر پیش کرتی رہیں، مختلف علاقوں کو نعلین مبارک اور سبز پرچموں سے سجایا گیا،ملک کے ہر کونے میں فضا معطر رہی اور سب نے اپنے اپنے انداز میں خاتم النبین، رحم اللعالمین، وجہ تخلیقِ دو جہاں، پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ۖ سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا،آقائے دو جہاں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی کے جشن ولادت کے روز صبح بہاراں ا آغاز بارگاہ رسالت میں ہدیہ درود و سلام اور اجتماعی دعائوں سے ہوا جس میں ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی گئیں،دن کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی اس کے علاوہ ولادت النبی کے حوالے سے ملک بھر میں جلوس و ریلیاں بھی نکالی گئیں،جماعت اہلسنت کراچی کے زیراہتمام مرکزی جلوس علامہ سید شاہ عبدا لحق قادری دیگر علما ومشائخ کی قیادت میں نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوا جو براستہ ایم اے جناح روڈ نشتر پارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا،لاہور میں میلاد النبی کا جلوس نوری مسجد ریلوے سٹیشن سے شروع ہو کر مختلف راستوں پر گامزن ہوتا ہوا داتا دربار پر اختتام پذیر ہوا، جشن عید میلادالنبی کے حوالے سے ملک بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے،پنجاب بھر میں بھی عیدِ میلاد النبی کی تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی، سنٹرل پولیس آفس اور حساس اضلاع کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کنٹرول رومز قائم کیے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی جانب سے شہدا کے بچوں کو پارٹی او...

بیجنگ (شِنہوا)  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی  کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے شہدا کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اپنے بہادر والدین کے نقش قدم پر چلیں اور خود کو پارٹی اور عوام کے وفادار محافظوں کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے لئے وقف کر دیں۔

چین کے صدر اور  مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ایک خط میں ان 8 ایسے بچوں کو جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی جو اس وقت چین کی پیپلز پبلک سیکورٹی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

 
۲۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر شی جن پھنگ کی یونیسکو کی سربراہ سے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی ڈائریکٹر جنرل آندرے ازولے سے ملاقات کی ہے۔

 

 

چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی صدر شی جن پھنگ اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی ڈائریکٹر جنرل آندرے ازولے سے ملاقات کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر شی جن پھنگ کی یونیسکو کی سربراہ سے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی ڈائریکٹر جنرل آندرے ازولے سے ملاقات کی ہے۔

 

 

چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چینی صدر شی جن پھنگ اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی ڈائریکٹر جنرل آندرے ازولے سے ملاقات کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۲۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی امن اور مشترکہ ترقی کے فروغ پر کار...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین کھلے پن کی بنیادی ریاستی پالیسی پر کاربند رہے گا، کھلے پن کی حکمت عملی پر سختی سے عمل کرے گا، حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے کے لئے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور تمام ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کرنے کے لئے تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی حاصل کرے گا۔

لی نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 52 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے چین میں تعینات نئے سفارت کاروں اور نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

چین میں سفارت کاروں اور نمائندوں کو ان کے نئے عہدوں پر فائز ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے لی نے کہا کہ چین مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

لی نے کہا کہ چینی حکومت ملک میں فرائض سرانجام دینے والے سفارتکاروں اور نمائندوں کو مدد اور سہولت فراہم کرے گی۔ یہ امید کی جاتی ہے کہ آپ چین اور باقی دنیا کے درمیان باہمی تفہیم، باہمی اعتماد اور تعاون کو آسان بنانے کے لئے پل  کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی امن کو برقرار رکھنے اور اپنی خارجہ پالیسی کے تحت مشترکہ ترقی کو فروغ دینے پر کاربند رہا ہے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لئے پرعزم ہے۔ 

انہوں نےکہا کہ ہم عالمی امن اور ترقی میں مزید یقین، استحکام اور مثبت توانائی پیداکرنے کے لئے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

 
۲۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی امن اور مشترکہ ترقی کے فروغ پر کار...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین کھلے پن کی بنیادی ریاستی پالیسی پر کاربند رہے گا، کھلے پن کی حکمت عملی پر سختی سے عمل کرے گا، حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے کے لئے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور تمام ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد فراہم کرنے کے لئے تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی حاصل کرے گا۔

لی نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 52 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے چین میں تعینات نئے سفارت کاروں اور نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

چین میں سفارت کاروں اور نمائندوں کو ان کے نئے عہدوں پر فائز ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے لی نے کہا کہ چین مختلف ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ دوستانہ تعاون کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

لی نے کہا کہ چینی حکومت ملک میں فرائض سرانجام دینے والے سفارتکاروں اور نمائندوں کو مدد اور سہولت فراہم کرے گی۔ یہ امید کی جاتی ہے کہ آپ چین اور باقی دنیا کے درمیان باہمی تفہیم، باہمی اعتماد اور تعاون کو آسان بنانے کے لئے پل  کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی امن کو برقرار رکھنے اور اپنی خارجہ پالیسی کے تحت مشترکہ ترقی کو فروغ دینے پر کاربند رہا ہے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لئے پرعزم ہے۔ 

انہوں نےکہا کہ ہم عالمی امن اور ترقی میں مزید یقین، استحکام اور مثبت توانائی پیداکرنے کے لئے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

 
۲۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیبیا میں سیلاب سے 16 ہزار سے زائد بچے بے گھ...

اقوام متحدہ (شِنہوا) لیبیا کے مشرقی علاقے میں طوفان دانیال کے بعد 16 ہزارسے زائد بچے بے گھر ہوئے ہیں اور انہیں نفسیاتی امراض لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کے مطابق صحت، اسکول کی تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی جیسی ضروری خدمات میں کمی سے بہت سے بچے متاثر ہوئے ہیں۔

اگرچہ ہلاک شد گان میں بچوں کی تعداد کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم یونیسیف کو خدشہ ہے کہ اس آفت میں سینکڑوں بچے لقمہ اجل بن سکتے ہیں کیونکہ بچے آبادی کا تقریباً 40 فیصد ہیں۔

یونیسکو نے بتایا کہ صحت و تعلیم کا بنیادی ڈھانچہ بڑے پیمانے پر تباہ ہوا ہے جس سے بچوں تعلیم میں ایک بار پھر خلل پڑنے اور مہلک بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔

آبی وسائل اور نکاسی آب نیٹ ورک کو نقصان کے سبب پانی کی فراہمی  مسائل سے دوچار ہے جس سے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور زیرزمین پانی کے آلودہ ہونے کا خدشہ ہے۔  صرف درنا میں پانی کا 50 فیصد نظام تباہ ہوچکا ہے۔

یونیسیف بحران کے دوسرے دن سے ہی لیبیا کے مشرقی خطے میں بچوں کی فعال طریقے سے مدد کر رہا ہے۔

 
۲۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ فوجی تعلقات کو درست راستے پر واپس لائ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کو درست راستے پر واپس لانے کئے اقدامات کو عملی شکل دی جا ئے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے ایک پریس کانفرنس میں یہ بات امریکی معاون وزیر دفاع برائے بحرہند و بحرالکاہل سلامتی امور ایلی ریٹنر کے بیان بارے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

امریکی معاون وزیر دفاع نے کہا تھا کہ دونوں افواج میں ایگزیکٹیو سطح پر واضح اور مستقل رابطوں کا فقدان ہے۔

وو نے کہا کہ چینی اور امریکی افواج نے سفارتی ذرائع کے ذریعے واضح اور مئو ثر رابطے برقرار رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس مواصلاتی ذرائع کا کوئی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ امریکہ میں حقائق کا سامنا کرنے اور اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

 
۲۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں