• Columbus, United States
  • |
  • ٢٠ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

چین میں ائیر بس کی دوسری فائنل اسمبلی لائن ک...

چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں ائیر بس نے اپنی دوسری فائنل اسمبلی لائن کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جو کہ یورپی طیارہ ساز کمپنی کی چینی مارکیٹ میں توسیع کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ائیر بس نے اپریل 2023 میں تیان جن فری ٹریڈ زون انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے بعد یہ سنگ بنیاد ایک سنگ میل ہے۔ ا ئیر بس نے ایک بیان میں کہا کہ توسیعی منصوبہ 2025 کے اختتام تک کام شروع کردے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی غیرملکی سرمایہ کاری بارے منفی فہرست 8...

چین کی غیرملکی سرمایہ کاری بارے منفی فہرست میں 2013 کے بعد سے 80 فیصد سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔ منفی فہرست میں کمی کا نقطہ نظر پہلی بار شنگھائی میں قائم چین کے اولین آزمائشی آزاد تجارتی خطے میں اپنایا گیا تھا۔ وزارت تجارت میں شعبہ آزمائشی آزاد تجارتی علاقے اور آزاد تجارتی بندرگاہوں کے سربراہ یانگ ژینگ وائی نے بتایا کہ منفی فہرست سکڑنا مختلف شعبوں کے بارے چین کے کھلے پن میں پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اب صرف زراعت میں بیج کے شعبے میں پابندیاں رہ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد تجارتی علاقوں میں اشیا سازی بارے منفی فہرستیں ختم ہوچکی ہیں جبکہ خدمات کا شعبہ زیادہ غیر ملکی کنٹرول یا مکمل طور پر غیر ملکی ملکیت والے کاروبار کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ اب پہلی بار چین آنے والے غیرملکی کاروباری ادارے منفی فہرستیں چیک کرنے کے عادی ہوچکے ہیں۔ دس برس قبل چین کے لیے منفی فہرست کا نقطہ نظر بالکل نیا تھا اور آزمائشی آزاد تجارتی علاقے کے قیام کی ایک بڑی وجہ اس طرح کے نقطہ نگاہ کی آزمائش تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں غیر ملکی سرمایہ کاری بارے منفی فہرستوں کو ملک بھر میں فروغ دیا گیا تھا جو کھلے پن میں تیزی کو ظاہر کرتا ہے۔ چین میں 21 آزاد تجارتی علاقے اور ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ ہے ۔ 2022 میں ملک کی کل درآمدات اور برآمدات میں ان 21 آزاد تجارتی علاقوں کا حصہ تقریبا 18 فیصد تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینئر عہدیدار کی و...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی بیجنگ میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری ین لی نے بیجنگ میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے پولِٹ بیورو کے رکن اور ہنوئی میونسپل کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کمیٹی کے سیکرٹری دین تیئن ڈونگ سے بات چیت کی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کیسیاسی بیورو کے رکن ین نے کہا کہ چین اور ویتنام اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں جو ایک ہی وژن اور تقدیر کے حامل ہیں اور دونوں جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز کی اسٹریٹجک رہنمائی چین۔ ویتنام تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کی مضبوط ترین ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں فریق اس ملاقات کو دونوں جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے، دونوں دارالحکومتوں کے مابین تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ویتنام کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے کے موقع کے طور پر لیں گے۔ دین تیئن ڈونگ نے کہا کہ ویتنام دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے چین کے ساتھ جماعتوں کے ما بین تبادلوں اور مقامی تعاون کو مضبوط بنانے کی امید کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، چھونگ چھنگ میونسپل کارپوریشن کے سابق سی...

چین کی سپریم پیپلز پروکیور یٹوریٹ نے چھونگ چھنگ میونسپل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین ژینگ ہونگ کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ ژینگ چھونگ چھنگ میونسپل فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے سابق چیئرمین بھی تھے۔ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ژینگ کا کیس جانچ پڑتال اور استغاثہ کے لیے پروکیوریٹریل حکام کو منتقل کر دیا گیا تھا۔ ایس پی پی نے کہا ہے کہ اس کیس پر تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ، قندھار میں انار کی فصل تیار

افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے ایک باغ میں کسان انار کی کٹائی میں مصروف ہیں۔ انار کی پیداوار کا ملک کے زرعی شعبے میں نمایاں حصہ ہے۔ انار بہت سے صوبوں خاص کر قندھار میں پھلوں کی ایک اہم فصل اور افراد کا ذریعہ معاش ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور گلوکارہ و اداکا...

پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور گلوکارہ و اداکارہ نسیم بیگم کی 29ستمبر کو منائی جائے گی۔ نسیم بیگم 1936 ء میںبھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں۔ انہوںنے موسیقی کا فن اپنے دور کی معروف گلوکارہ مختار بیگم سے سیکھا اور 1958ء میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ان کا پہلا گانا فلم ''بے گناہ'' کیلئے ریکارڈکیا گیا جس کے بول ''نینوں میں جل بھر آئے''تھے۔نسیم بیگم کی آواز لتا منگیشتکر اور سمن کلیانپور سے بے حد مماثلت رکھتی تھی جبکہ انہیں ملکہ ترنم نور جہاں کا نعم البدل بھی تصور کیا جاتا تھا۔ انہوںنے 1960ء سے 1964ء تک بہترین خاتون گلوکارہ کے طور پر 4نگار ایوارڈز جیتے۔ نسیم بیگم نے فلم گلفام، شہید، شام ڈھلے، الہلال،سلمی، زرقا سمیت سینکڑوں فلموں کیلئے بے شمار گیت گائے اور شہرت کی بلندیو ں کو چھوا۔کہیں دو دل جو مل جاتے بگڑتا کیا زمانے کا،نینوں میں جل بھر آئے، ڈولے میرے پائوں، چھو لے میرے جھمکے، سانوریا من بھائیورے، سو بار چمن مہکا سو بار بہار آئی، اس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں دوستو جیسے سدا بہار گیتوں نے بھرپور شہرت دی 1965کی جنگ کے دوران ان کا گایا ہوا قومی نغمہ ''اے راہ حق کے شہیدوں''گا کر خود کو امر کرلیا ان کا یہ ملی نغمہ آج بھی خون کو گرما دیتا ہے۔ نسیم بیگم 35برس کی عمر میں جہان فانی سے رخصت ہوگئیں مگر وہ اپنے گیتوں کی بدولت آ ج بھی پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جشن میلاد النبی کے سلسلے میں وفاقی نظامت تعل...

جشن میلاد النبی کے سلسلے میں وفاقی نظامت تعلیمات کے تعاون سے اسلام آباد ماڈل کالج فارگرلز (پوسٹ گریجویٹ)ایف ٹین ٹو میں انٹر کالجیٹ نعتیہ مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں شہر کے 22ماڈل کالجز کی جماعت ششم تا دھم تک کی طالبات نے حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایف ڈی ای کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل تنویر احمد تھے، ڈائریکٹر ماڈل کالجز عرفان اللہ، ایریا ایجوکیشن آفیسرسائرہ امجد،جی تیرہ ون ماڈل کالج فارگرلز کی پرنسپل شگفتہ اویس،پرنسپل ایف الیون تھری ماڈل کالج فرح خان،آئی ٹین فورماڈل کالج فارگرلز کی پرنسپل فاطمہ مبین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔پرنسپل کالج ایف ٹین ٹو شازیہ شمیم رضوی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، مختلف کالجوں کے شرکا نے نعت رسول مقبول سے پیارے نبی ۖ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ججز کے فرائض نعت خواں سلمی نمود،ماہر تعلیم شمسہ حامد اور سحرش ایوب تھیں۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور سیرت النبی کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی۔انہوں نے مقابلہ جیتنے والوں اور حصہ لینے والوں میں اسناد تقسیم کیں۔ مزید برآں اس مقابلے کے ساتھ ساتھ کالج میں ایک ہفتہ طویل سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں طلبا اور اساتذہ کی طرف سے روزانہ درود پاک کی تلاوت شامل تھی، صبح کی شفٹ کے جونیئر اور سینئر دونوں حصوں میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس کا اختتام دعا، کوئز مقابلوں پر ہوا۔ رحمت العالمین حضرت محمد ۖ کی سیرت سے متعلق شام، صبح اور جونیئر دونوں حصوں میں، سینئر سیکشن میں مضمون نویسی کا مقابلہ (انگریزی اور اردو)اور صبح کی اسمبلی میں تقاریر،حضور پاک کی سیرت کے پہلووں کو اجاگر کیا گیا۔مذکورہ تمام سرگرمیوں کا اہتمام آنحضور ۖسے محبت اوراظہار تشکر کے لیے کیا گیا تھا۔کالج میں زیر تعلیم پریپ سیکشن کے چھوٹے بچوں نے عید میلاد النبی کی تقریبات میں اسم محمد کی خطاطی کی نمائش بھی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیرمملکت فرخ حب...

تحریک انصاف کی جانب سے مغربی پنجاب کے صدر اور سابق وزیرمملکت فرخ حبیب کی جبری گمشدگی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ انتخابات کی آمد سے قبل تحریک انصاف کیخلاف ریاستی جبر میں شدت تحریک انصاف کو انتخابی دوڑ سے باہر کرنے اور الیکشنز کے نام پر سیاسی ڈھونگ رچانے کی شرمناک کوشش ہے، اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان کو جبری لاپتہ کئے جانے کے پیچھے وہی منصوبہ کارفرما ہے جس کی بازگشت نگران وزیراعظم کے بیانات میں گونج رہی ہے، ترجمان نے کہا کہ چیئرمین عمران خان اور تحریک انصاف کو انتخابی دوڑ سے باہر کرنے کیلئے ظلم، جبر اور وحشت کا ہر ہتھکنڈہ آزمایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ جھوٹے، جعلی اور من گھڑت انتقامی مقدمات میں عدالتوں سے ریلیف کے بعد ریاستی مشینری عدالت کو غیرموثر کرنے کیلئے جبری گمشدگیوں کے شرمناک سلسلے پر اتر آئی ہے، ظہورمشوانی، صداقت عباسی، عثمان ڈار، اویس یونس، عبدالکریم خان، حسان نیازی، حیدر مجید اورشیخ رشید احمد کے بعد فرخ حبیب اور ان کے ساتھ اغوا کئے گئے دیگر افراد کو ریاستی لاقانونیت کی بھینٹ چڑھایا گیا ہے، تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ریاستی اغوا کاروں کی جانب سے ملک میں لاقانونیت کے فروغ کی شرمناک کوششوں کو لگام ڈالنے کیلئے فوری نوٹس کی استدعا کرتے ہیں، چیف جسٹس دستور کو ماورائے آئین قوتوں کے شکنجے اور جمہوریت کو غیرجمہوری عناصر کی سازشوں سے بچانے کیلئے اپنے آئینی اختیارات بلاتاخیر بروئے کار لائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے ٹیلنٹڈ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں او...

نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹیلنٹڈ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور اس ٹیلنٹ کے لیے یورپی ممالک ترس رہے ہیں۔ پاکستانی نوجوانوں کو اگر سہولیات فراہم کی جائیں تو جدید ٹیکنالوجی میں پاکستان اقوام عالم کو تسخیر کر سکتا ہے آگے بڑھنے کے لیے نوجوانوں کو جدید سائنسی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی ان خیالات کا اظہار نگران وفاقی وزیر خلیل جارج نے گزشتہ روز نیشنل کالج آف آرٹس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرنیشنل کالج آف آرٹس اسلام آباد کیمپس میں انسانی حقوق کے حوالے سے طلبا و طالبات نے بھی خطاب کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے عوام میں آگہی اور بیداری کی ضرورت ہے، نوجوان کسی بھی ملک کیلئے ایک قیمتی سرمایہ ہیں ، یورپی ممالک ایسے ٹیلنٹڈ نوجوانوں کے لیے ترس رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے نوجوانوں کو آگے نکلنے کے لیے کوئی رستہ ہی نہیں مل رہا، تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکے آگے جا کے ملک انھوں نے سنبھالنا ہے،پاکستان کو آج نوجوانوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔،وفاقی وزیر نے نوجوانوں کی کثیر تعداد ملک سے باہر جانے کے حوالے سے کہا کہ باہر جا کے آپ کو اس ملک کی قدر کا اندازہ ہوگا، اس لئے میرے اپنے ملک کی نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ یہاں پڑھے اور ملک میں رہ کر عوام کی خدمت کریں، کیونکہ اس ملک نے ہمیں شناخت دی ہے اور اس کے بدلے ہم نے بھی کچھ دینا ہے۔،وفاقی وزیر خلیل جارج نے کہا کہ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ ملک کو آگے لے جانے کے لیے خواتین کو معیشت میں آگے لے کے آنا ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عید میلاد النبی کے پُر مسرت اور بابرکت موقع...

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عید میلاد النبیۖ کے پُرمسرت اور بابرکت موقع پر اپنے پیغام میں مسلمانانِ عالم اسلام اور خاص طور پر اہل وطن کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے اس پُر نور مقدس موقع پر اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اس بابرکت دن کی فضلیت وسعادت سے ہر مسلمان کا دل نور سے منور کر دے اور وطن عزیز کو اس مقدس دن کی نسبت سے اپنی رحمتوں سے مالا مال اور درپیش مسائل سے نجات دلائے ،خاتم النبین آنحضرت محمد ۖ صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ بنی نوع انسان اور تمام کائنات کے لئے رحمتہ العالمین بن کر تشریف لائے۔ اس لحاظ سے 12 ربیع ا لا ول کا دن اسلامی تاریخ کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کیلئے عظیم ترین دن کا درجہ رکھتا ہے۔یہ دن تمام انسانوں کو نسلی، علاقائی، طبقاتی، لسانی اور جغرافیائی تعصبات کی دلدل سے نکال کر واحدانیت، امن و محبت اور ا تحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ اخوت ،بھائی چارے اور مساوات کی فضاء قائم کرنے کے لئے اسوہ حسنہ رسول ۖ کی پیروی ناگریز ہے۔ ہماری بقا ء اور دینی و دنیاوی کامیابی کا انحصار اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے، آج اس با سعادت دن کو منانے کا سب سے احسن طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے کردار، گفتار، اخلاق اور عمل سے یہ ثابت کریں کہ ہم رحمتہ العالمین کے اْمتی ہیں اور پیارے پیغمبر کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے اندر اتحاد واتفاق، محبت ورواداری اور احساس جیسے نایاب اوصاف پیدا کریں گے جو ہمارے ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے راہیں ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوں۔ میں اس مقدس اور بابرکت دن کی مناسبت سے تمام شہداء ، غازیوں اور مجاہدوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے وطن عزیز اور ہماری حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لئے لازوال قربانیاں دیں،حضور اکرم ۖ کی زندگی بنی نوع انسان کیلئے مشعلِ راہ ہے اور دنیا وآخرت کی کامیابی کی ضمانت بھی ہے۔میںخدائے بزرگ و برتر کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں اپنی زندگیاں حضور پاک ۖکی تعلیمات کی روشنی میں بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی اپنے پیغام میں قوم کو12 ربیع الاول کے بابرکت اور پر مسرت موقع پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد ی اور کہا کہ اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ہم اپنی زندگیاں اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کریں تو دین و دنیا کی کامیابی یقینی ہے۔ہمیں اپنے اخلاق، اقدار اور روایات کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ڈھالنا چاہیے تاکہ ہم دنیاو آخرت میں سرخرو ہو سکیں۔حضور اکرم ۖ تمام بنی نوع انسان کیلئے رحمت العالمین بن کر آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی غیرمشروط معافی کی د...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر عرفان میمن اسلام آباد کی غیرمشروط معافی کی درخواست مسترد کردی،شہریارآفریدی کی گرفتاری پر ایم پی اوجاری کرتے وقت اختیارات سے تجاوز کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کی غیرمشروط معافی کی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس بابرستار ڈی سی عرفان میمن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیملی اور دوستوں کے ذریعے مجھے اپروچ کروا رہے ہیں ڈی سی صاحب آپ آگ سے کھیل رہے ہیں،جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ کیا میں آپ کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کروں؟ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے اپروچ نہیں کرایا، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ میں کیس سن رہا ہوں اور یہ مجھے کال کروا رہے ہیں،وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ہم عدالت کے رحم و کرم پر ہیں ، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ڈی سی صاحب آپ پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کا الزام ہے، عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کی غیر مشروط معافی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت کی کہ پراسیکیوٹر صاحب شیڈول بنائیں ٹرائل کیسے آگے بڑھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس،وفاق،الیکشن کمیشن...

سپریم کورٹ میں فیض آباد میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے 2017کے دھرنے سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران وفاقی حکومت، تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن نے بھی اپنی اپنی درخواست واپس لے لی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 3رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق اٹارنی جنرل نے روسٹرم پر آ کر دلائل کا آغاز کیا، چیف جسٹس نے کہا کہ شیخ رشید کے وکیل وزیر بن گئے ہیں تو اپنا متبادل مقرر کر کے جائیں، پہلے کچھ باتوں کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں، یہ ریگولر بنچ ہے خصوصی بنچ نہیں، نظرثانی درخواستیں فوری مقرر ہوتی ہیں لیکن یہ چار سال مقرر نہ ہوئیں،چیف جسٹس نے کہا کہ فیصلہ دینے والے ایک جج ریٹائرڈ ہو چکے، اس لئے اس بنچ کے سامنے نہیں لگا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم نظرثانی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ آپ درخواست کیوں واپس لے رہے، کوئی وجہ ہے، اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کوئی خاص وجہ نہیں ہے صرف نظرثانی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں،اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاق اس کیس میں دفاع نہیں کرنا چاہتا،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیا کہ اب کیوں واپس لینا چاہتے ہیں، پہلے کہا گیا فیصلے میں غلطیاں ہیں، اب واپس لینے کی وجوہات تو بتائیں،اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ نظرثانی اپیل جب دائر کی گئی اس وقت حکومت اور تھی، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے تحریری درخواست کیوں دائر نہیں کی، میں اپنا بیان دے رہا ہوں،وکیل پیمرا حافظ احسان نے کہا کہ میں بھی اپنی نظرثانی اپیل واپس لے رہا ہوں، چیف جسٹس نے کہا کہ کس کی ہدایات پر واپس لے رہے ہیں، یوٹیوب چینلز پر تبصرے کئے جاتے ہیں،دوران سماعت پی ٹی آئی نے بھی درخواست واپس لینے کی استدعا کر دی، وکیل پی ٹی آئی علی ظفر نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتے،چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آپ کو درخواست واپس لینے کا اختیار ہے؟ اگر آپ فریق بننا چاہتے ہیں تو عدالت آپ کو اجازت دے گی،

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نہیں، ہم اس کیس میں فریق نہیں بننا چاہتے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پہلے کہا گیا تھا فیصلہ غلطیوں سے بھرا پڑا ہے، اب کیا فیصلے میں غلطیاں ختم ہوگئیں، کیا نظرثانی درخواستیں واپس لینے کی کوئی وجہ ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ جو اتھارٹی میں رہ چکے، وہ ٹی وی اور یوٹیوب پر تقاریر کرتے ہیں، کہا جاتا ہے ہمیں سنا نہیں گیا، اب ہم سننے کیلئے بیٹھے ہیں، آ کر بتائیں، ہم پیمرا کی درخواست زیر التوا رکھیں گے، کل کوئی یہ نہ کہے ہمیں سنا نہیں گیا،شیخ رشید کی جانب سے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کی درخواست کی پیروی جاری رکھنے کی استدعا کی گئی، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے نیا وکیل کرنا ہے یا کور دلائل دینے ہیں، اسے آئندہ سماعت پر دے دینا،درخواست گزار اعجاز الحق کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے تو صرف آئی ایس آئی کی رپورٹ پر کہا تھا کچھ سیاستدانوں نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیئے، ہم نے کسی کا نام نہیں لیا، آپ نے خود سے اخذ کر لیا آپ کا ذکر ہے،چیف جسٹس نے اعجازالحق کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ آپ نے دھرنے کی حمایت نہیں کی، کیا آپ کہہ رہے ہیں کہ آئی ایس آئی کی رپورٹ درست نہیں تھی، کوئی بیان حلفی دے دیں کہ آپ کا موقف درست ہے، اٹارنی جنرل صاحب آپ سمیت سب پر جرمانہ کیوں نہ کیا جائے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی وقت ضائع کیا گیا ملک کو بھی پریشان کئے رکھا، اب آپ سب آ کر کہہ رہے ہیں کہ درخواستیں واپس لینی ہیں، ہم تو بیٹھے ہوئے تھے کہ شاید ہم سے فیصلے میں کوئی غلطی ہوگئی ہو،چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیا کہ ملک صاحب آپ جیسے سینئر آدمی سے یہ توقع نہیں تھی، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا سارے اداروں نے یہ طے کر لیا ہے کہ جو فیصلے میں لکھا گیا وہ ٹھیک ہے، بنیادی حقوق کے تحفظ سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ ہم یہ درخواستیں زیر التوا رکھ لیتے ہیں

کسی نے کچھ کہنا ہے تو تحریری طور پر کہے، یہاں سب خاموش ہیں اور ٹی وی پر کہیں گے کہ ہمیں سنا نہیں گیا،چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب آپ نے یہ سوال کیوں نہیں اٹھایا کہ نظرثانی درخواستیں پہلے کیوں نہ لگیں، الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ لکھیں ناں کہ ہمیں حکم آیا تھا کہ نظرثانی درخواست دائر کی تھی یہ بھی لکھیں کہ حکم کہاں سے آیا تھا، اگر آپ کہنا چاہتے ہیں کہ مٹی پائو، نظر انداز کرو تو وہ بھی لکھیں، 12مئی کو کتنے لوگ مرے تھے، کیا ہوا، اس پر بھی مٹی پائو؟ یہ کہنا ٹھیک نہیں ہوتا نئی حکومت یا پرانی حکومت، حکومت حکومت ہی رہتی ہے پارٹی جو بھی ہو،چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن بھی سابقہ یا موجودہ نہیں ہوتا، یہ ادارہ ہے، ہر ایک کا احتساب ہونا چاہیے، ہم خود سے شروع کر سکتے ہیں، سب سچ بولنے سے اتنا کیوں ڈر رہے ہیں، چند کے علاوہ باقی سب درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں،اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد ہی ہونا چاہیے، چیف جسٹس نے کہا کہ بڑی دلچسپ بات ہے جنہیں نظرثانی دائر کرنا چاہیے تھی، انہوں نے نہیں کی،چیف جسٹس نے کہا کہ تحریک لبیک نے کوئی نظر ثانی دائر نہیں کی، فیصلہ تسلیم کیا، مرحوم خادم رضوی کی اس بات پر تعریف بنتی ہے، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں، غلطیاں تسلیم کرنا بڑی بات ہے، پیمرا کو کہا گیا تھا کہ نظرثانی دائر کرنے یا بورڈ میٹنگ میں فیصلہ ہوا، پاکستان میں یہی چلتا ہے کہ حکم اوپر سے آیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ،کام سے غیر حاضری کی شرح دہائی کی بلن...

ایک نئی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کام کی جگہوں پر غیر حاضری کی شرح پورے برطانیہ میں ایک دہائی میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف پرسنل اینڈ ڈیولپمنٹ (سی آئی پی ڈی)صحت کی ادائیگی کے منصوبے فراہم کرنے والے ادارے سمپلی ہیلتھ کے ساتھ مل کر کمپنیوں سے ایک ایسا کلچر بنانے کا مطالبہ کیا ہے جو کام کی جگہ پر صحت کے مسائل کو سپورٹ کرے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ آج قلیل اور طویل مدتی غیرحاضری کا سب سے بڑا سبب تنائو ہے، 76فیصد افراد نے اپنے جواب میں بتایا کہ گزشتہ برس تنائوکی وجہ سے ہی انہوں نے اپنے کام سے چھٹی لی تھی،طویل مدتی غیر حاضریوں کی اکثر وجہ ذہنی صحت کی خرابی بنی،63فیصد ایسی چھٹیوں کے پیچھے ذہنی صحت کی خرابی کار فرما رہی، قلیل مدتی غیر حاضریوں کے 94فیصد کیسز میں نمایاں وجہ معمولی بیماریاں تھیں، اعداد و شمار کی بنیاد پر بہت سی تنظیموں نے اب صحت اور بہبود کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ ان کمپنیوں کی خدمات میں 69فیصد کمپنیوں میں تمام ملازمین کے لیے تنخواہ کے ساتھ چوٹ کی چھٹی کا منصوبہ شامل ہے، اسی طرح 82فیصد کمپنیوں کے ملازمین کی مدد کا منصوبہ اور 53فیصد کمپنیوں میں فلاح و بہبود کی حکمت عملی لانے کا منصوبہ بھی شامل ہے،حالیہ رپورٹ کے تناظر میں چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف پرسنل اینڈ ڈویلپمنٹ اور سمپلی ہیلتھ نے مزید تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اپنے دفاتر کو کھلے اور معاون ماحول میں تبدیل کریں جو ملازمین کو اپنے براہ راست مینیجرز سے صحت کے مسائل کے بارے میں بات کرنے کی اجازت دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا، ہردیپ کے بعد ایک سکھ رہنما کی جان کو...

کینیڈین میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ایک اور سکھ رہنما کو قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے خبردار کیا تھا کہ اس کی جان کو بھی خطرہ ہے،خبردار کرنا فرض ہے کے عنوان سے ایک دستاویز گورمیت سنگھ تور کو بھیج گئی جو خالصتان کے حامی گروپ سکھ فار جسٹس نے پبلک کردی ہے،گورمیت سنگھ تور نے تصدیق کی ہے کہ سرے پولیس کی نیشنل سیکیورٹی انفورسمنٹ ٹیم 24اگست کو رات ساڑھے گیارہ بجے اس کے گھر آئی اور اسے خبردار کیا تھا،انہوں نے بتایا کہ پولیس کو ایک سے زائد ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے کہ اس کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے تاہم خطرے کی تمام تر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا میں بجٹ پر عدم اتفاق کے سبب حکومتی شٹ...

امریکا کے وفاقی بجٹ پر عدم اتفاق کی وجہ سے حکومتی شٹ ڈائون کے خطرے میں اضافہ ہوگیا ہے۔،تفصیلات کے مطابق امریکا کییکم اکتوبر سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کیلئے وقت کم اور گانگریس میں عدم اتفاق نے حکومتی شٹ ڈائون کے خدشے میں اضافہ کر دیا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کے پاس نئے وفاقی بجٹ پر اتفاق رائے اور حکومت کو کریک ڈائون سے محفوظ رکھنے کیلئے 30ستمبر کی نصف شب تک کا وقت باقی رہ گیا ہے، کانگریس میں ڈیموکریٹس کے زیر کنٹرول سینٹ اور ریپبلکنز کے زیر کنٹرول اسمبلی کے درمیان دھڑے بندی ہو چکی ہے ،اوراس کیساتھ ساتھ انتہائی دائیں بازو کے ریپبلکنز کی حکومتی شٹ ڈائون کو، بجٹ مصارف میں کٹوتیوں کیلئے بطور ہتھکنڈہ استعمال کرنے کی خواہش مسئلے کو پیچیدہ بنا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف آواز بلند کریں...

بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں جن میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متحد ہو جائیں اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کریں،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر پیپلز ریزسٹنس پارٹی ،ریزسٹنس یوتھ فورم جموں و کشمیر، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ ، نوجوانان حریت جموں و کشمیر اور دیگر حریت پسند تنظیموں کی جانب سے ستونوں اور بجلی کے کھمبوں پر چسپاں کئے گئے پوسٹرز میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور بھارتی حکومت کی ہندوتوا دہشت گردی کے خلاف اجتماعی طور پر اٹھ کھڑے ہوں،پوسٹرز میں کہا گیا کہ بھارت کی ہندوتوا حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے اور اس کی ایجنسی را نے سفارت کاروں کے بھیس میں دوسرے ممالک میں دہشت گردی پھیلا کر کشمیری مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں کا قتل عام شروع کر دیا ہے،پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے ہندوتوا حکمران اور ان کی افواج کشمیریوں، مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں، دلتوں اور دیگر اقلیتوں کے سیاسی حقوق سلب کرنے کے علاوہ ان برادریوں کے افراد کو قتل کر رہی ہیں،پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی آواز پر بھارتی فوجی اسٹیبلشمنٹ جبری خاموشی مسلط کر رہی ہے، بھارت میں اقلیتوں پر مودی سرکار کی دہشت گردی اور اب آزاد کشمیر، پاکستان اور کینیڈا میں سکھوں اور کشمیری مسلمانوں کے قتل عام کے پیچھے اس کی ہندوتوا کا ہاتھ ہے،پوسٹرز میں کہا گیا کہ دنیا کو ہندوتوا کے نظریے پر بنائی گئی مودی حکومت کا محاسبہ کرنا چاہیے، کشمیری اور سکھ پرامن طریقوں سے اپنے سیاسی حقوق چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر سکھوں کا بھ...

ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد بڑے پیمانے پر سکھوں کی خالصتان تحریک کا مطالبہ زورپکڑ گیا ہے۔سکھ برادری نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا،عالمی سطح پر سکھوں کے احتجاجی مظاہروں میں شدت دیکھنے میں آرہی ہے۔ کینیڈین وزیراعظم کا بھارت مخالف بیان سکھوں کی مضبوط آواز بن کر سامنے آیا ہے،اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی مظاہرے میں سکھ مظاہرین نے نریندر مودی اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو کڑی سزا دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صیہونی انتہا پسندوں کی کارروائیاں، 6فلسطینی...

اسرائیل میں انتہاپسندانہ کارروائیوں کے نتیجے میں ایک روز میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک ہی خاندان کے 5افراد سمیت 6 فلسطینی اسرائیلی شہریوں کو قتل کردیا گیا،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل میں آباد فلسطینی اقلیتوں کے خلاف انتہاپسندانہ کارروائی میں شمالی اسرائیل کے شہر بسمہ طبعون میں دن دیہاڑے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 3مرد اور 2عورتوں کو قتل کردیا گیا،رپورٹ کے مطابق ابراہم انیشئیٹو نامی یہودی، عرب ایڈووکیسی گروپ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قتل کیے گئے ایک ہی گھر کے مقتولین میں میاں بیوی اور ان کے تین جوان بچے شامل تھے،میڈیا کے مطابق فائرنگ کا دوسرا واقعہ اسرائیل کے ساحلی شہر حائفہ میں پیش آیا جہاں کام پر جاتے ہوئے ایک فلسطینی اسرائیلی شہری پر نقاب پوش مسلح شخص نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا،اسرائیلی پولیس نے دونوں واقعات کو مجرمانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا،پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جبکہ واقعات کے باہمی تعلق کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جائیں گی،ابراہم انیشئیٹو ایڈووکیسی گروپ کے مطابق رواں سال اسرائیل میں قتل کیے گئے فلسطینی اقلیت سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی شہریوں کی تعداد 188 سے تجاوز کر گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان پر سرحد پار سے حملہ کرنیوالے 200عسکر...

افغان طالبان نے پاکستان پر سرحد پار سے حملہ کرنیوالے 200عسکریت پسند پکڑ نے کا دعوی کیا ہے ، طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف پکڑ دھکڑ کی تفصیلات گزشتہ ہفتے کابل میں پاکستان کے اعلی سطح کے وفد کے مذاکرات میں بتائیں، طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے اپنی فورسز کو پاکستان کے خلاف سرحد پار حملوں سے منع کر دیا ہے اور انہیں حرام اور غیر اسلامی قرار دیا ہے،اخوند زادہ نے افغان عوام کو بھی حکم دیا ہے کہ وہ ٹی ٹی پی کیساتھ کوئی تعاون نہ کریں اور نہ ہی اسے عطیات دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے گئے وعدے پورے کر...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے گئے وعدے پورے کرنے چاہئیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں بدترین معاشی بحران پیدا ہوا،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان سے کیے گئے امداد کے وعدوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے 16.4ارب ڈالر کی یقین دہانی کرائی ہے،اقوام متحدہ کے 78ویں جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس )پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی امداد پر زرو دیتے ہوئے اسے عالمی برادری کیلئے اخلاقی فریضہ قراردیا،انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کو ایک سال گزر جانے کے باوجود اب تک لاکھوں بچے بنیادی سہولیات اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کے منتظر ہیں،ڈینس فرانسس کاکہنا تھا کہ یہ ہمارا اخلاقی فریضہ بنتا ہے کہ اس امتحان میں پاکستان اور اس کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں،انہوں نے مزید لکھا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور یو این سسٹم کو بحالی اور تعمیر نو کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کرنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا نے اسرائیل کو ویزا فری ممالک کی فہرست...

امریکا نے اسرائیل کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، فیصلے کے بعد اب اسرائیلی شہری بھی امریکا میں بغیر ویزا داخل ہوسکیں گے ، اسرائیلی شہریوں کا امریکا میں ویزوں کے بغیر داخلہ 30نومبر سے شروع ہوگا،رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدام پر صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، اس سے اسرائیل، امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،فیصلے سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلیوں کیلئے ویزہ فری سفر کا اقدام اسرائیل سے سٹریٹجک شراکت داری کا حصہ ہے، اس اقدام سے اسرائیل میں امریکیوں کو بھی آزاد نقل و حرکت کا موقع ملے گا،امریکی وزیرخارجہ بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے سے خاص طور پر فلسطینی علاقوں میں رہنے والے امریکی شہریوں کا فائدہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سسٹمز لمیٹڈ نے سال 2023کی پہلی ششماہی میں آم...

سسٹمز لمیٹڈ نے جاری کیلنڈر سال 2023کی پہلی ششماہی کے دوران محصولات اور خالص منافع میں زبردست اضافہ کا تجربہ کیا۔ کمپنی کی آمدنی 61.6فیصد بڑھ کر 14.2بلین روپے ہو گئی۔ آمدنی میں یہ نمایاں اضافہ اس عرصے کے دوران ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کمپنی کی آئی ٹی خدمات کی مانگ میں اضافے کی وجہ سے ہے۔ کمپنی نے سافٹ ویئر اور ہارڈویئر ٹریڈنگ میں بھی اضافہ دیکھا،مزید برآں، مجموعی منافع 41.49فیصد بڑھ کر 4.01ارب روپے ہو گیا جو 2.83بلین روپے تھا۔ تاہم مجموعی منافع کے مارجن میں یہ کمی کئی عوامل سے منسوب ہے جیسے افراط زر کی وجہ سے زیادہ معاوضے کی لاگت، کرنسی کی قدر میں کمی جو آن سائٹ وسائل کی لاگت کو متاثر کرتی ہے، لائسنس اور امریکی ڈالر میں ادا کی جانے والی سبسکرپشنز اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مقامی اور غیر ملکی سفر اور کمپنی کے اوور ہیڈز کے اخراجات کو بری طرح متاثر کیا،آپریشنل منافع 2.7 بلین روپے رہا جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.02بلین روپے تھا، جو کہ 33.79فیصد اضافہ ہے۔ اس دوران اعلی مالیاتی لاگت کرنسی کی قدر میں کمی، پالیسی کی شرح میں نمایاں اضافہ اور نئی ذیلی کمپنیوں کے حصول پر لاگت کی وجہ سے ہے۔ ٹیکس سے پہلے کا منافع 70.93فیصد بڑھ کر 5.05بلین روپے ہو گیا جو 2.9بلین روپے تھا۔ اسی طرح، خالص منافع میں 4.82بلین روپے تک 72.7فیصد کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ یہ زبردست اضافہ ٹیکس کے حساب کتاب کے بعد محصولات کی پیداوار کے موثر انتظام کی نشاندہی کرتا ہے،کمپنی کے پاکستان، ایشیا پیسفک، شمالی امریکہ، یورپ اور مشرق وسطی کے 16 ممالک میں صارفین ہیں۔ کمپنی کی آمدنی میں مشرق وسطی اور دیگر خطوں کا حصہ 52فیصدہے، اس کے بعد شمالی امریکہ اور یورپ کا 28فیصد، پاکستان کا 18فیصد اور ایشیا پیسیفک کا 2فیصدہے۔ فی حصص آمدنی گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.00روپے سے بڑھ کر 16.45روپے ہو گئی،سسٹمز لمیٹڈ نے نئی ذیلی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی اس کے غیر موجودہ اثاثے 30جون 2023کو بڑھ کر 12.95بلین روپے ہو گئے جو دسمبر 2022کے آخر میں 10.46بلین روپے تھے، جو کہ 23.79فیصد کی نمو ہے۔

اسی طرح، کمپنی کے موجودہ اثاثوں میں زیر جائزہ مدت کے دوران 24.65 فیصد اضافہ ہوا۔ جیسا کہ اس عرصے کے دوران آپریشنل سرگرمیوں میں اضافہ ہوا، وہ کمپنی کے ورکنگ کیپیٹل میں نمایاں اضافہ کو ظاہر کرتے ہیں۔ نتیجے کے طور پر، موجودہ اور غیر موجودہ اثاثوں میں یہ اضافہ کمپنی کے کل اثاثوں میں 24.32 فیصد اضافے کا باعث بنا۔ کمپنی کی سرمایہ مختص کرنے کی پالیسی کا مقصد سرمایہ کے ضم اور حصول کے ذریعے ترقی میں دوبارہ سرمایہ کاری کرنا تھا،30جون 2023تک، کمپنی کا مشترکہ سرمایہ اور ذخائر دسمبر 2022کے اختتام پر 20.18بلین روپے کے مقابلے میں 23.83بلین روپے رہے، جس میں 18.09فیصد اضافہ ہوا۔ سسٹمز لمیٹڈ کے موجودہ اور غیر موجودہ اثاثوں نے بالترتیب 14.77فیصد اور 45.30فیصدکی نمایاں نمو ظاہر کی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے اس مدت کے دوران اپنی توسیعی سرگرمیوں کی مالی اعانت کے لیے اضافی مختصر اور طویل مدتی ذمہ داریاں لی ہیں۔ کل ایکویٹی اور واجبات 31 دسمبر 2022کو 26.8بلین روپے سے 30جون 2023 کو 24.32فیصد بڑھ کر 33.36بلین روپے ہو گئے،کمپنی کی بنیادی آپریشنل سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، کیونکہ آپریٹنگ سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی خالص نقد رقم گزشتہ سال 695.54ملین روپے کی شکل میں 1.63بلین روپے تک پہنچ گئی۔ 2023کی پہلی ششماہی میں سرمایہ کاری کی سرگرمیوں سے کمپنی کے خالص نقد میں 1.97بلین روپے کا اضافہ ہوا، کیونکہ اس نے ذیلی اداروں اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی۔ پچھلے سال کی اسی مدت میں، کمپنی کے پاس سرمایہ کاری کی سرگرمیوں سے 1.69بلین روپے کا کیش فلو منفی رہا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے اس عرصے کے دوران سرمایہ کاری کے بجائے زیادہ قرض ادا کیا۔ لہذا، مدت کے اختتام پر نقد رقم بڑھ کر 4.10بلین روپے ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرمایہ کاری بورڈ بزنس انٹرپرائزز کو غیر ملکی...

سرمایہ کاری بورڈ انٹرپرائزز کو غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور منصوبوں کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، کیونکہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ بنیادی طور پر سرمایہ کاری کے ذریعے صنعتی ترقی پر مرکوز ہے،سرمایہ کاری بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری خشی الرحمن نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک کے آغاز سے لے کر اب تک چین کی جانب سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ چین کی پوزیشن کو نمایاں کرتا ہے۔ یہ رجحان چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان کے معاشی منظر نامے پر اپنی سرمایہ کاری کے اثرات کو مزید وسعت دینے میں مضبوط دلچسپی کی نشاندہی کرتا ہے،ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کے برعکس، جو حکومت سے حکومت تعلقات پر مبنی تھا، دوسرا مرحلہ بزنس اور عوام سے عوام تعلقات پر مبنی ہو گا۔انہوں نے کہاکہ خصوصی اقتصادی زونز صنعتی پالیسی کے ایک اسٹریٹجک جزو کی نمائندگی کرتے ہیں جو قومی اقتصادی ترقی کو نمایاں طور پر آگے بڑھا سکتے ہیں۔ نتیجے کے طور پر، وہ صنعتی مسابقت کو بڑھانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دینے اور بالآخر کسی قوم کی مجموعی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،پاکستان کو تیز رفتار صنعت کاری کی اشد ضرورت ہے اور خصوصی اقتصادی زونز اس کی صنعت کاری میں مدد کر سکتے ہیں کیونکہ ملک کے پاس سستی اور نوجوان مزدور قوت کے ساتھ ایک گہری مارکیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں راغب کرنے کے لیے مشترکہ طور پر سنجیدہ اقدامات کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دونوں طرف سے بڑے اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے قدرتی وسائل اور کم لاگت والے انسانی وسائل سے فائدہ اٹھا کر چینی صنعتوں کو اپنے ملک میں منتقل کرنے کی طرف راغب کر سکتا ہے کیونکہ چین سے لائٹ مینوفیکچرنگ کی نقل مکانی کو پاکستان میں صنعت کاری اور ساختی تبدیلی کو شروع کرنے کے لیے ایک ٹول کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے،خشی الرحمان نے مزید بتایا کہ 2012سے سرمایہ کاری بورڈ پاکستان میں صنعت کاری کو تیز کرنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔سرمایہ کاری بورڈ کی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے سرمایہ کاری کی ایک بہت ہی آزادانہ پالیسی اپنائی ہے جس میں سرمائے، منافع اور منافع کی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں ہے۔100فیصدغیر ملکی ایکویٹی اور 100فیصدمنافع کی واپسی کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹل گڈز کی درآمد پر ٹیکس کی چھوٹ دستیاب ہے۔تمام شعبے سرمایہ کاری کے لیے کھلے ہیں۔ پالیسی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو وہی حیثیت دی جاتی ہے جو مقامی اور ملکی سرمایہ کاروں کی ہوتی ہے اور مقامی اور ملکی سرمایہ کاروں کو دستیاب تمام سہولیات بھی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مساوی بنیادوں پر فراہم کی جاتی ہیں۔ شاخوں اور رابطہ دفاتر کے قیام کی بھی اجازت ہے،سرمایہ کاری بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے مزید بتایاکہ ہم نے چائنا کونسل فار انٹرنیشنل انویسٹمنٹ پروموشن کے ساتھ مل کر پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے لیے ایک وقف شدہ پاکستان-چین بزنس سرمایہ کاری پورٹل تیار کیا ہے جو دونوں ممالک کے دلچسپی رکھنے والے ممکنہ کاروباروں کو آپس میں ملانے کے قابل بنائے گا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والا کوئی بھی شخص کاروبار کو وسعت دینے اور منتقل کرنے یا خصوصی اقتصادی زونز میں فیکٹریاں لگانے کے لیے ممکنہ شراکت دار تلاش کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی گرتی ہوئی ٹیکسٹائل برآمدات پالیسی...

مالی سال 2023 میں پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں تیزی سے 15 فیصد یا 2.8 بلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور یہ کمی مالی سال 24 میں بھی جاری ہے۔اس کمی کی بنیادی وجوہات میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمت، لیکویڈیٹی کا بحران، درآمدی پابندیاں، پالیسی کا غیر موثر نفاذ، مسابقت اور سپلائی چین میں رکاوٹیں شامل ہیں۔یہ بات آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے رکن ندیم مقبول نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ برآمدی سیکٹر کی راہ میں رکاوٹوں میں سے ایک ناقص قدر میں کمی کی حکمت عملی ہے جو برآمدات کو بڑھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ پاکستان کا ڈالر سے منسلک ان پٹس اور غیر ملکی منڈیوں پر انحصار اسے کرنسی کے اتار چڑھا وکا شکار بناتا ہے جس سے درآمدی مواد کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور برآمد کنندگان کے منافع میں کمی آئی ہے۔کرنسی کے اس اثر کو پورا کرنے اور پیداواری تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے، صنعت کو دو گنا زیادہ ورکنگ سرمائے کی ضرورت ہے۔ندیم مقبول نے کہا کہ آسانی سے دستیاب سرمائے کی کمی اور حد سے زیادہ شرح سود، جو 22 فیصد تک پہنچ گئی ہے، قرض لینے اور برآمدات میں توسیع کو روکتی ہے۔ یہ ڈالر کے لحاظ سے برآمدات کی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے کافی چیلنج ہے۔ ایف بی آر کے ریفنڈز کی وصولی میں تاخیر لیکویڈیٹی کو مزید محدود کرتی ہے، سرمایہ کاری اور ترقی کو روکتی ہے،انہوں نے وضاحت کی کہ ان پالیسیوں کے جامع نفاذ سے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 25 فیصد سے 40 فیصد تک سالانہ اضافہ ہو سکتا ہے۔اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اعتماد کی بحالی، طویل مدتی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور صنعت کی برآمدی صلاحیت کو کھولنے کے لیے پالیسی کا استحکام قائم کرنا اور معاہدے کے وعدوں کا احترام کرنا بہت ضروری ہے۔پاکستان کا برآمدی فاضل بنیادی طور پر ٹیکسٹائل میں ہے جس کی وجہ سے برآمدات کو مزید فروغ دینے کے لیے پیداواری صلاحیت میں اضافے کی ضرورت ہے،

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس مانگ کو پورا کرنے کے لیے ٹیکسٹائل انجینئرنگ ریوائیول فنڈ متعارف کرایا گیا تھاجس کے نتیجے میں 100نئے ٹیکسٹائل یونٹس قائم ہوئے، جن میں سے تقریبا 50فیصدفی الحال کام کر رہے ہیں۔جب مکمل طور پر آپریشنل ہو جائیں گے، تو ان یونٹوں سے 8سے 10بلین ڈالر تک کا اضافی قابل برآمد سرپلس پیدا ہونے کی توقع ہے۔ یہ یونٹس شعبے کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے جدید ترین مشینری پر انحصار کرتے ہیں۔ تاہم، ان منصوبوں کو پھلنے پھولنے کے لیے مسابقتی توانائی کی ضرورت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت، بجلی اور گیس کے کنکشن کی عدم فراہمی کی وجہ سے 5 بلین ڈالر سے زائد انسٹال شدہ صلاحیت غیر استعمال شدہ ہے، جس سے صنعت کی عالمی مسابقت کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے روشنی ڈالی کہ اعلی توانائی کے اخراجات نے آپریٹنگ اخراجات کو نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے جس سے مینوفیکچررز کے لیے مسابقتی رہنا مشکل ہو گیا ہے۔مسابقتی بجلی کے ٹیرف کو ختم کرنے سے برآمدی صنعت کو شدید دھچکا لگا ہے جس سے ادائیگیوں کے توازن اور اقتصادی نقطہ نظر پر اثر پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ پر مبنی کاروبار کراس سبسڈیز اور بجلی کے ٹیرف کے ڈھانچے میں پھنسے ہوئے اخراجات کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیںجس سے وہ مسابقت کے لیے ضروری مدد سے محروم ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی عالمی مسابقت کو برقرار رکھنے کے لیے قابل اعتماد اور سستی توانائی کے ذرائع ناگزیر ہیں۔ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ٹیکس کی وصولی کو بڑھانے کی کوششوں کو ٹیکس چوری اور انڈر رپورٹنگ کو روکنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔

گھریلو فروخت کا انڈر انوائس درآمدات سے موازنہ کرنے سے ٹیکس چوری کے طریقوں کی نشاندہی کرنے اور محصولات کی وصولی کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔ سیلز ٹیکس کی وصولی اور رقم کی واپسی کے نظام میں اصلاحات کرنا بڑھتے ہوئے انوینٹریز اور سرمائے کے اخراجات کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے ،اپٹما کے رکن نے کہا کہ زیرو ریٹنگ سے دستبرداری اور برآمدی شعبوں پر 18فیصدجی ایس ٹی کے نفاذ سے صنعت کو کافی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ویلیو چین کے لیے زیرو ریٹنگ کی بحالی، رقم کی واپسی کے عمل کو تیز کرنا اور گھریلو لین دین کے لیے سیلز ٹیکس کی وصولی صنعت کے مالی بوجھ کو کم کرنے اور برآمدی نمو کو تیز کرنے کے لیے ضروری اقدامات ہیں۔صنعت کے اسٹیک ہولڈرز اور حکومتی اداروں کے درمیان تعاون جدت، سرمایہ کاری کی کشش اور صنعت کی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔،پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی پائیدار ترقی کے لیے ایسی تنظیموں کے ساتھ تعاون اور مسلسل روابط پر زور دینا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ان چیلنجوں پر قابو پا کر اور اہم اصلاحات پر عمل درآمد کر کے، ٹیکسٹائل سیکٹر اپنی مسابقتی برتری کو دوبارہ حاصل کر سکتا ہے، اقتصادی ترقی کو بڑھا سکتا ہے اور ملک کی خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی ائیرپورٹ پر 2ماہ سے کھڑے انڈونیشین طیا...

کراچی ائیرپورٹ پر 2ماہ سے کھڑے انڈونیشیا کے طیارے پر پی آئی اے کے انجینئرز نے کام شروع کردیا،ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کا طیارہ 2ماہ سے کراچی ائیرپورٹ پر کھڑا ہے، یہ انڈونیشیا کی گرودا انٹرنیشنل ائیر لائن کا اے ٹی آر 600-72طیارہ ہے جو 26جولائی کو سری لنکا کے راجا پاکسے ائیرپورٹ ہمبنٹوٹا سے کراچی پہنچا تھا،ائیرپورٹ حکام کے مطابق طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد متحدہ عرب امارات جانا تھا، طیارے نے دبئی کے لیے ٹیک آف کیا تو انجن میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، انڈونیشین طیارے کی مرمت پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز نے کرنی ہے جس کیلئے طیارے کو پارکنگ سے پی آئی اے کے اصفہانی ہینگر منتقل کردیا گیا ہے اور طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کے لیے پی آئی اے کے انجینئرز نے کام شروع کردیا ہے،ائیرپورٹ حکام کے مطابق 9سال پرانا طیارہ کراچی چھوڑ کر عملے کے ارکان انڈونیشیا روانہ ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور، 135انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست ج...

محکمہ انسدادِ دہشت گردی پشاور نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کر دی،سی ٹی ڈی کے مطابق اس فہرست میں 135دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں،سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 50کروڑ روپے رکھی گئی ہے، فہرست میں شامل 2دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ بیشتر دہشت گردوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جعلی بینک اکائونٹس ،توشہ خانہ کیس ، احتساب ع...

جعلی بینک اکائونٹس کیس اور توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت 3نے سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کر لیا ہے،احتساب عدالت نمبر 3نے توشہ خانہ کیس میں آصف علی زرداری کے ساتھ یوسف رضا گیلانی کو بھی طلب کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 24اکتوبر کے لیے نوٹسز جاری کر دیے گئے،عدالت نے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین عدالت کیس،شیریں مزاری کو گرفتار کرنیوا...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کو گرفتار کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت کی،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری سے روک رکھا تھا، ہمارے آرڈرکی جب خلاف ورزی ہو تو ہمارے لئے بڑا مشکل ہوتا ہے،آئی جی اسلام آباد نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی جاری ہے،اس پر جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دئیے کہ بادی النظرمیں اس عدالت کی خلاف ورزی ہوئی، آئی جی اسلام آباد ملوث اہلکاروں کیخلاف کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں، اگرعدالت کارروائی سے مطمئن نہ ہوئی تو اسے مزید آگے بڑھائیں گے،عدالت نے آئی جی اسلام آباد کوملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایک ماہ میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ جو پولیس اہلکارعدالتی حکم کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہماری کارکردگی صفر ہے، ڈاکوں اور ریاست میں ک...

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ ڈاکوں اور ریاست میں کوئی تو فرق ہونا چاہیے، سپریم کورٹ میں زمین کے معاوضے کی کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور سرکاری افسران پر شدید برہمی کا اظہار کیا،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت نے ایک سال قبل حکم جاری کیا تھا، ایک سال بعد بتایا جارہا ہے کہ معاوضے کی ادائیگی کا عمل جاری ہے، نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ہمیں اور آپکو عوام کی جیبوں سے تنخواہیں ملتی ہیں، ہماری کارکردگی صفر ہے، ڈاکوں اور ریاست میں کوئی تو فرق ہونا چاہیے ، عدالتوں کے ساتھ شفاف رویہ ہونا چاہیے ، نظام انصاف سے مذاق کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،سپریم کورٹ نے کہا کہ 17نومبر 2022کو عدالت نے حکم جاری کیا ، پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ ایک متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے، ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی طرف سے جواب جمع کروا دیا گیا، حکومت پنجاب نے بشیراں بی بی کی زمین کی ملکیت کو تسلیم کیا، 26مارچ 1990سے معاوضے کی ادائیگی کا کہا گیا، بشیراں بی بی کی زمین پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق ملکیت تسلیم کی،عدالت نے کہا کہ سوال یہ تھا کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی تعمیر پر بشیراں بی بی کو کتنا معاوضہ دیا جائے گا ، جب حکومت کسی فرد کی ملکیت تسلیم کرے تو سمجھ سے بالاتر ہے معاوضہ کیوں نہیں دیا گیا، لاہور سے کچھ افسران کو سپریم کورٹ بھیجا گیا کہ ہمیں ممبر صاحب نے بھیجا ہے، ہم نے سوال کیا کیوں آئے ہیں، جواب نہیں دیا گیا، سرکاری ملازمین کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، ممبر کے نام کے ساتھ صاحب کا لفظ استعمال کرنا مائنڈ سیٹ کو ظاہر کرتا ہے، دفاتر میں سرکاری ملازمین کیلئے صاحب کا لفظ حکمرانی کو ظاہر کرتا ہے ، آئین میں ایسی کوئی شق موجود نہیں ہے،سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک بشیراں بی بی کو معاوضہ دیا جائے ، اگر معاوضہ نہ دیا گیا تو محکمہ پنجاب کے ممبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کریں گے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ثنا اللہ زاہد نے استدعا کی کہ وکلا کو انکے طریقہ کار کے مطابق سنا جائے، اگر آپ کہتے ہیں تو میں استعفی دے کر چلا جاتا ہوں،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کھلی عدالت میں سماعت ہورہی ہے، ایک سال بعد آکر بتایا کہ ابھی تک معاوضے کی ادائیگی سے متعلق کچھ نہیں کیا گیا، آپ نے عدالت کو شرمندہ کردیا،عدالت نے دو ماہ میں بشیراں بی بی کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رانی پور،کمسن بچی قتل کیس، تیسرا تفتیشی افسر...

سندھ کے ضلع خیر پور کے شہر رانی پور کی حویلی میں کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں ایک اور بار تفتیشی افسر تبدیل کر دیا گیا،رانی پور میں تشدد سے کمسن بچی کی ہلاکت کے کیس میں تفتیشی افسر ڈی ایس پی عبدالقدوس کلوڑ کو ڈی ایس پی سائٹ ایریا تعینات کر دیا گیا،بچی کے والدین کے مطالبے پر عبدالقدوس کلوڑ کو کیس کا تفتیشی افسر مقرر کیا گیا تھا،کمسن بچی کے قتل کے کیس میں اب تک 3تفتیشی افسر تبدیل کیے جا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سانحہ 9مئی،جناح ہائوس حملہ سمیت دیگر 11مقدما...

پراسیکیوشن نے 9مئی کو جناح ہائوس حملہ سمیت دیگر 11مقدمات کے چالان لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرا دیئے ہیں،پراسیکیوشن کی جانب سے سانحہ 9مئی کے مقدمات کے جو چالان عدالت میں جمع کرائے گئے ان مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نامزد ہیں،اس کے علاوہ چالان میں خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان بھی شامل ہیں،پراسیکیوشن نے جناح ہائوس حملہ کیس، عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانہ جلانے اور شیر پا پل پر جلائو گھیرا ئوکے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں داخل کرایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوڈیشل کمپلیکس کی لفٹس، پنکھے، اے سی کام نہی...

جوڈیشل کمپلیکس کی مرمت کے حوالے سے رجسٹرار سجاد علی نے پی ڈبلیو ڈی کو خط لکھ دیا،رجسٹرار سجاد علی نے جوڈیشل کمپلیکس کے مرمتی کام کے لیے پی ڈبلیو ڈی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس کے فرش ٹوٹ چکے ہیں اور آخری منزل کی دیواریں گر چکی ہیں،خط کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کی لفٹس بند ہیں جبکہ پنکھے اور اے سی بھی کام نہیں کر رہے، مالی، الیکٹریشن اور پلمبر جیسے اسٹاف کی بھی ضرورت ہے،رجسٹرار سجاد علی نے پی ڈبلیو ڈی سے جوڈیشل کمپلیکس کی مرمت کرنے کی درخواست کی ہے،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ 2009 سے جوڈیشل کمپلیکس جی الیون کی کوئی سرکاری حیثیت نہیں تھی، جوڈیشل کمپلیکس 2009 سے مارچ 2023 تک کسی سرکاری ادارے کے تحت نہیں تھا،ذرائع کے مطابق وزارتِ قانون نے مارچ 2023 میں جوڈیشل کمپلیکس کی ملکیت پی ڈبلیو ڈی کے سپرد کی تھی، اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کو مارچ 2023 میں سرکاری عمارت نمبر الاٹ ہوا،2009 تا 2023 تک ایک روپے کے سرکاری فنڈ سے بھی جوڈیشل کمپلیکس کی مرمت کا کام نہیں ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال2023-24ک...

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال2023-24کے دوران ترقیاتی بجٹ میں 150سے 200ارب روپے کمی کا امکان ہے،نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزرائے خزانہ کا پی ایس ڈی پی بارے اجلاس ہوا نگران وزیراعلی سندھ، وفاقی و صوبائی سیکریٹری خزانہ و پلاننگ حکام نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں اخراجات کو کم کرنے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا ، وزیر خزانہ نے کہا صوبے کٹوتی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے منصوبوں کی ترجیحات طے کریں، پرائمری بجٹ خسارے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ترقیاتی بجٹ پر کٹوتی لگائی جائے گی، ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بے بنیاد مقدمہ بازی، سپریم کورٹ نے درخواست گ...

سپریم کورٹ نے بے بنیاد مقدمہ بازی پر درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا،چیف جسٹس قاضی فازکی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بے بنیاد اور فضول مقدمہ بازی کا پہلے بھی مظاہرہ کیا گیا،عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ عمومی طور پر لچک کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، درخواست گزار پر ماضی میں بھی جرمانہ ہوا، عدالتی وقت ضائع کرنے پر ایک لاکھ جرمانہ کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے ہرجانے کی رقم فریقین کو ادا کرنے کی ہدایت کی، اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے پر سول کورٹ کا فورم موجود ہے،واضح رہے کہ محمد الیاس نامی شہری نے پراپرٹی سے متعلق قبضہ کیخلاف درخواست دار کی تھی،یاد رہے کہ ہائیکورٹ نے بھی فضول مقدمہ بازی پر درخواست گزارپر 2لاکھ روپے کا ہرجانہ عائد کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کیس سے متعلق دلائ...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کیس سے متعلق دلائل نہ دینے پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کی سرزنش کر دی،سپریم کورٹ میں ٹیکس سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں ہوئی،چیف جسٹس پاکستان نے دلائل نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وکیل فیاض شیرازی سے مکالمے میں کہا کیس کے میرٹ پر دلائل دیں، بتائیں آپ کی درخواست قابل سماعت ہے؟وکیل فیاض شیرازی نے کہا کہ ہمارا کیس زائد المعیاد ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت آپ کا کیس سننا چاہتی ہے اور آپ کہہ رہے ہیں کیس زائد المعیاد ہے، آپ کلرک نہیں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ آپ کا بڑا احترام ہے کیونکہ آپ سینئر وکیل ہیں اور آپ کا بڑا مرتبہ ہے،چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ ایسے کیسز دائر کرنے سے دیگر مقدمات کے فکس ہونے پر اثر پڑتا ہے، ہم آپ کی عزت کریں گے، آپ اس عزت کو خود نقصان نہ پہنچائیں،چیف جسٹس پاکستان نے وکیل کی جانب سے دلائل نہ دینے پر نظرثانی درخواست مسترد کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی(آج) پورے جوش...

ملک بھر میں آج( جمعہ) جشن عید میلاد النبی پورے جوش و خروش سے منایا جائے گا،ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ۖ کی آمد، پورے ملک میں چراغان ، گلیاں محلے سج گئے جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں،سرور کائنات حضرت محمد مصطفیۖ کی آمد آمد ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے،جشن عید میلادالنبیۖ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے،عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں،علما کرام کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفی ۖ سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ آپۖ کی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے، بلکہ آپ ۖ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم کی روضہ رسولۖ پر حاضری، درود...

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے مسجد نبوی میں روضہ رسولۖ پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے،اس موقع پر نبی کریم کے حضور درود و سلام پیش کیا اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی،نگران وزیر اعظم عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ مسجد الحرام میں عمرہ ادا کریں گے جبکہ دورے کے دوران سعودی عرب میں اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹک، ٹریکٹر ٹرالی اورموٹرسائیکل میں تصادم، ب...

راولپنڈی روڈ پنڈی گھیب کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اورموٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اشرف اوربیٹی کی لاشیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیں ،ریسکیو کے مطابق زخمی خاتون کی حالت تشویشناک ہونے پر راولپنڈی ہسپتال ریفرکردیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش و برفب...

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کہیں بارش اور کہیں برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور تیز ہوائوں کا نیا سلسلہ30ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں برفباری کا بھی امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات سے 30 ستمبر تک چترال، دیر، ایبٹ آباد اور گلگت بلتستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ژوب، برکھان، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش متوقع ہے، بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آجائے گی،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور بارش سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا،پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے واپس لاہور...

سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں،شہباز شریف حال ہی میں 2مرتبہ لندن گئے تھے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق گفتگو کی گئی تھی،لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا پروگرام فائنل ہے، ملکی عوام تاریخی استقبال کریں گے، تمام پارٹی رہنما 21اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا ڈبلیو ٹی او اصلاحات میں فعال شرک...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی اصلاحات میں فعال طور پر حصہ لینے اوراعلیٰ سطحی کھلے پن کو بہتر بنانے کیلئے کوششوں پر زور دیا ہے۔

صدرشی نے یہ بات بدھ کو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے گروپ اسٹڈی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ڈبلیو ٹی او کو کثیرالجہتی تعاون کا ایک اہم ستون  اورعالمی اقتصادی نظم و نسق کا ایک اہم مرحلہ قرار دیتے ہوئے صدرشی نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کی ضروری اصلاحات کے نفاذ کے لیے اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

انہوں نے اعلیٰ سطحی کھلے پن کے ساتھ وسیع اصلاحات اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے سمیت ڈبلیو ٹی او کی اصلاحات اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کی تبدیلیوں میں مکمل طور پر حصہ لینے کی کوششوں پر زور دیا۔

صدرشی نے کہا کہ 20 سال سے زائد عرصہ قبل ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کے بعد سے چین دنیا کا سب سے بڑا تاجر اور 140 سے زائد ممالک اور خطوں کے لیے ایک بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا ہے جس نے دنیا کی سالانہ اقتصادی ترقی میں اوسطاً 30 فیصد کا حصہ ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور ڈبلیو ٹی او کے درمیان تعلقات میں تاریخی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جبکہ  چین بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین پر موثر عمل درآمد کر کے اس شعبے میں ایک اہم شراکت دار بن گیا ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین کا ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کا فیصلہ بالکل درست تھا کیونکہ شمولیت سے نہ صرف چین کی اپنی ترقی میں تیزی آئی ہے بلکہ باقی دنیا کواس سے بھی فائدہ پہنچا ہے۔

 
۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسئلہ فلسطین کی حمایت کرنے پرفلسطینی وزیراعظ...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کےوزیر اعظم محمد اشتیہ نےبین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کی حمایت کرنے پر چین کی تعریف کی ہے۔

 محمد اشتیہ نے یہ  تعریفی کلمات رم اللہ میں  چینی دفتر کی طرف سے عوامی جمہوریہ چین کےقیام کی 74ویں سالگرہ کے موقع پرریاست فلسطین کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقتریب میں کہے۔

انہوں نے کہاکہ چین نے فلسطین کے حوالے سے متوازن اور مساوی پالیسی اپنائی ہے اور  ہم اس نہ ختم ہونے والی حمایت کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

 ریاست فلسطین میں چینی دفتر کے سربراہ ژینگ جی شِن نے استقبالیہ تقریب کے دوران کہا کہ چین اور فلسطین اچھے دوست اور شراکت دار ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے پر بھروسہ اورحمایت کرتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ دونوں فریق بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی تعمیر میں تعاون کو فروغ دیتے رہیں گے اور تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔

 انہوں نےمزید کہا کہ چین فلسطین کو انسانی بنیادوں پر امداد، اہلکاروں کے تربیتی پروگرام اورسکالرشپ فراہم کرتا رہے گا اور ایسےمزید ٹھوس اقدامات کرے گا جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔

 
۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے مرکزی بینک کے سابق نائب گورنر کے خلاف...

بیجنگ(شِنہوا)پیپلز بینک آف چائنہ کے سابق نائب گورنر فان یی فی کے خلاف رشوت خوری کے الزام میں سرکاری سطح پرمقدمہ دائرکیا گیا ہے۔

بدھ کو ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ صوبہ ہوبے میں ہوانگ گانگ میونسپل پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے حال ہی میں ہوانگ گینگ کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں فان کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

 یہ مقدمہ فان کے معاملے میں نگرانی کے قومی کمیشن کی تحقیقات کے اختتام کے بعد دائر کیاگیا ہے۔ وہ بینک کیلئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی کمیٹی کے سابق رکن بھی تھے۔

 پرکیوریٹریٹ نے فان پر الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے سرکاری اختیارات یا عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے فائدہ اٹھایا اور اس کے بدلے میں غیر قانونی طور پربڑی رقم اور قیمتی چیزیں وصول کیں۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ رشوت لینے کے جرم کے ارتکاب پر فان کو مجرمانہ طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

 
۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگورنو کاراباخ میں ایندھن ڈپو دھماکے میں ہلا...

ماسکو(شِنہوا) نگورنو کاراباخ کے علاقے میں ایندھن کے ڈپو میں ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد کم سےکم 68 تک پہنچ گئی ہے۔

آرمینیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آرمین پریس نے مقامی صحت حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ تصدیق شدہ  ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی ہےجن میں سے اب تک صرف 21 متاثرین کی شناخت ہوسکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 300 افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ دھماکے کے بعد 105 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

 
۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگ ژو-ایشین گیمز- آرٹسٹک جمناسٹک

چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری19ویں ایشین گیمزمیں خواتین کے آرٹسٹک جمناسٹک کے آل راؤنڈ فائنل میں طلائی تمغہ جیتنے والی چین کی کھلاڑی ژوو تونگ (درمیان)، چاندی کا تمغہ جیتنے والی جاپانی اوکامورا مانا (بائیں) اور کانسی کا تمغہ جیتنے والی عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کی کھلاڑی  کِم سوجونگ ایوارڈ تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگ ژو-ایشین گیمز- آرٹسٹک جمناسٹک

چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری19ویں ایشین گیمزمیں خواتین کے آرٹسٹک جمناسٹک کے آل راؤنڈ فائنل میں طلائی تمغہ جیتنے والی چین کی کھلاڑی ژوو تونگ (درمیان)، چاندی کا تمغہ جیتنے والی جاپانی اوکامورا مانا (بائیں) اور کانسی کا تمغہ جیتنے والی عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کی کھلاڑی  کِم سوجونگ ایوارڈ تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگ ژو-ایشین گیمز-باسکٹ بال

چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری19ویں ایشین گیمزمیں چینی تائی پے اورعوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے) کے درمیان خواتین کے باسکٹ بال کے گروپ سی  کے ابتدائی راؤنڈ میچ  کے بعد دونوں ٹیموں کی کھلاڑی ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگ ژو-ایشین گیمز-باسکٹ بال

چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری19ویں ایشین گیمزمیں چینی تائی پے اورعوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے) کے درمیان خواتین کے باسکٹ بال کے گروپ سی  کے ابتدائی راؤنڈ میچ  کے بعد دونوں ٹیموں کی کھلاڑی ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگ ژو-ایشین گیمز-تائیکوانڈو

چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری19ویں ایشین گیمزمیں مردوں کی 68 کلوگرام کیٹگری میں تائیکوانڈو کے کوارٹر فائنل میں چین کے شیاو چھن منگ (دائیں) ایران کے متین رضائی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگ ژو-ایشین گیمز-تائیکوانڈو

چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری19ویں ایشین گیمزمیں مردوں کی 68 کلوگرام کیٹگری میں تائیکوانڈو کے کوارٹر فائنل میں چین کے شیاو چھن منگ (دائیں) ایران کے متین رضائی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں