• Columbus, United States
  • |
  • ٢٠ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

چین-ہانگ ژو-ایشین گیمز-باکسنگ

چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری19ویں ایشین گیمزمیں چین اورعوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے) کے درمیان خواتین باکسنگ مقابلے میں 45 تا50 کلوگرام کے کیٹگری کے ابتدائی راؤنڈ 16 کے دوران چین کی وو یو (سرخ) ڈی پی آر کے کی کانگ سوہیانگ سے مقابلہ کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-اندرونی منگولیا- سرخ مرچ- فصل کٹائی

چین کےشمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے ہانگ جن بینر کے بالاگونگ ٹاؤن میں فصل کٹائی کے میلے کے دوران خواتین سرخ مرچ جمع کرنے کے مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں۔(شِنہوا)

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی سینیٹ نےقلیل مدتی اخراجات کے بل کی من...

واشنگٹن(شِنہوا)  امریکی سینیٹ نے ہفتہ کی رات تک حکومتی شٹ ڈاؤن سے بچنے کے  لیے  گزشتہ روز ایک قلیل مدتی اخراجات کی منظوری دے دی ہے، تاہم اس بل کے ایوان نمائندگان سے منظور ہونے کی کوئی ضمانت نہیں۔

دو طرفہ سیاسی مفاہمت کا غیر معمولی مظاہرہ کرتے ہوئے ،ڈیموکریٹس اکثریتی سینیٹ نے 19 کے مقابلے میں 77ووٹوں سے بل کی منظوری دی۔

بل میں یوکرین کے لیے6ارب 10کروڑ ڈالر کی امداد اور تقریباً 6 ارب ڈالر ملک میں آنے والی قدرتی آفات کے اثرات میں کمی کے لیے رکھے گئے ہیں۔

 توقع ہے کہ اخراجات میں کمی کے جی اوپی کے مطالبے کے برعکس حکومت کو 17 نومبر تک پہلے کی طرح فنڈنگ فراہم کی جائے گی۔

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے مرکزی بینک کا حقیقی معیشت کے لیے بھرپ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کامرکزی بینک ملکی طلب میں اضافے اور حقیقی معیشت کے لیے بھرپور مدد فراہم کرنے کے لیے میکرو اکنامک ضابطوں کو مضبوط کرے گا، کیونکہ ملک کی اقتصادی بحالی میں تیزی آ رہی ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ  عالمی معیشت  کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری میں سست روی کے باعث بیرونی ماحول زیادہ پیچیدہ اور سنگین ہوتا جا رہا ہے  اور اب بھی بلند افراط زر اور ترقی یافتہ ممالک میں شرح سود کے بلند رہنے کی توقع ہے۔

پی بی او سی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے تیسری سہ ماہی کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں مرکزی بینک نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی کی رفتارتیز ہو رہی ہے، لیکن اسے اب بھی ناکافی طلب جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پی بی او سی مسلسل مدد فراہم کرتے ہوئے اقتصادی رفتار میں اضافہ کرے گا، میکرو اکنامک ریگولیشن کی مضبوطی کے عمل کو تیز اورایک اہدافی طریقے سے محتاط مالیاتی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے کاؤنٹرسائیکلیکل اور کراس سائیکلکل ایڈجسٹمنٹ کرے گا۔

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی پی پی نے ہمیشہ تائیوانی ہم وطنوں کے مفادا...

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان کہاہے کہ  یہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام ہمیشہ تاریخ کے غلط رخ پر کھڑے رہے ہیں اورانہوں نے  تائیوان کے عوام کے مفادات اور فلاح و بہبود کے خلاف اقدامات اٹھائے۔

 ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے ان خیالات کااظہارایک پریس کانفرنس میں آبنائے پار انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ پر ایک حالیہ دستاویز پر ڈی پی پی کی تنقید پراپنےردعمل میں کیا۔

ترجمان نے کہا کہ  ڈی پی پی حکام کا ردعمل اس بار بھی وہی تھا جو 2010 میں دستخط کیے گئے اقتصادی تعاون کے فریم ورک معاہدے پر تھا۔

جزیرے پر پائے جانے والے عوامی جذبات کا حوالہ دیتے ہوئے، ترجمان نے کہا کہ اس دستاویز کو بڑے پیمانے پر تائیوان کے لوگوں کے لیے ایک اعزاز کے طور پر دیکھا جاتا ہے، دستاویز میں مین لینڈ کی خیر سگالی اور خلوص کا مظاہرہ کیاگیا  اور اس کے آبنائے پار تعلقات کی پرامن ترقی پر دور رس اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

تاہم، ڈی پی پی حکام نے ایک "دفاعی رپورٹ" اسی دن جاری کی جب مین لینڈ کی جانب سے مربوط ترقیاتی دستاویز جاری کی گئی تھی۔

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کی طرف سے چینی اداروں کو ایکسپورٹ کنٹ...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ کی طرف سے  نام نہاد فوجی سرگرمیوں میں ملوث ہونے یا ایران اور روس کے ساتھ تعلقات کے الزام میں کچھ چینی اداروں کو برآمدی کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

 وزارت تجارت کے ترجمان نےبدھ کو کہاکہ امریکہ  نے اپنے قومی سلامتی کے تصور کو وسیع کرتے ہوئے برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا ہے اور غیر امریکی اداروں اور افراد کو دبانے کے لیے اپنی ریاستی طاقت کا استعمال کیا  اور یہ سب اقتصادی دباو اور یکطرفہ غنڈہ گردی کی مخصوص کارروائیاں ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین ان کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا بھرپورتحفظ کرے گا ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو اپنے غلط طرز عمل کو فوری طور پر درست  اور چینی کمپنیوں اور افراد پر بے بنیاد دباوڈالنا بند کرنا چاہیے۔

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین جوہری توانائی کے فعال اور زیر تعمیر یونٹ...

شینزین (شِنہوا)چین عالمی سطح پر فعال یا زیر تعمیر نیوکلیئر پاور یونٹس کا حامل دوسرا بڑا ملک ہے۔

چائنہ نیوکلیئرانرجی ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار وانگ بنگ ہوا نے  جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شینزین میں ایک اجلاس میں بتایا کہ چینی مین لینڈ پر55 نیوکلیئر پاور یونٹس کام کر رہے ہیں جن کی مشترکہ تنصیبی صلاحیت 57 گیگاواٹ ہےجبکہ 24 یونٹس زیر تعمیر ہیں جن کی کل نصب شدہ صلاحیت 27.8 گیگاواٹ ہے۔

وانگ نے کہا کہ چینی مین لینڈ نے 2021 سے اب تک 21 نئے نیوکلیئر پاور یونٹس کی منظوری دی ہےجبکہ مستقبل قریب میں سالانہ چھ سے آٹھ نیوکلیئر پاور یونٹس کومنظوری دیئے جانے کی امید ہے۔

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کاروباری اداروں کے لیے ٹیکس اور فیس کی م...

بیجنگ(شِنہوا)  چین کاروباری اداروں پر بوجھ کو کم کرنے اور کاروباری ترقی میں تعاون جاری رکھنے کے لیے متعدد ترجیحی ٹیکس اور فیس پالیسیوں میں توسیع کرے گا۔

 وزارت خزانہ نے بدھ کوکہا کہ یکم جنوری 2024 سے31 دسمبر 2027 کے درمیان بعض وبائی امراض سے بچاؤ کی ادویات اور طبی آلات  رجسٹریشن فیس سے مستثنیٰ رہیں گے ۔

وزارت نے مزید کہا کہ مقامی آبی ذخائر پر اہلکاروں کی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والے فنڈز کے لیے معاون پالیسیوں کو اسی مدت کے دوران بڑھایا جائے گا۔

وزارت کے مطابق، ہیٹنگ سپلائرز کے لیے ترجیحی پالیسیاں 2017 میں ہیٹنگ سیزن کے اختتام تک جبکہ  اشاعتی کمپنیوں کے لیے سازگار پالیسیاں 31 دسمبر 2027 تک جاری رہیں گی۔ 

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا امریکہ اور...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفترنے امریکی محکمہ خارجہ اورامریکی اوربرطانوی سیاست دانوں کے ایچ کے ایس اے آرمیں کچھ عدالتی مقدمات پرغیر ذمہ دارانہ تبصروں پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سختی سے مستردکردیا ہے۔

بیرونی قوتوں سے فوری طورپر ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے چین مخالف جمی لائی کے لیے حمایت کا اظہارکرتے ہوئے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کی توہین کی۔  ترجمان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کی بنیاد قانون کی پاسداری، قانون پر عمل درآمد اور قانون شکنی کرنے والوں کا احتساب ہے۔ ترجمان نے کہا کہ  ہانگ کانگ میں چین مخالف تخریبی سرگرمیوں کے منصوبہ ساز اور ان کو ہوا دینے کے طور پر، اور امریکہ اور کچھ دوسرے مغربی ممالک کی چین مخالف قوتوں کے "ایجنٹ" اور "موہرے " کے طورپر،لائی نے غیرملکی مداخلت پرفخر کیا،سیاسی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی،علیحدگی پسندانہ تبصروں کوفروغ دیا اور ہانگ کانگ کے 70 لاکھ سے زیادہ باشندوں کے بنیادی مفادات کی قیمت پر غیر ملکی پابندیوں کا مطالبہ کیا۔

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس ک...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 78 ویں اجلاس کی عمومی بحث اختتام پذیر ہوگئی ۔جس کے دوران عالمی رہنماؤں نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانیت کو درپیش چیلنجوں کے حل کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نے اپنے اختتامی کلمات میں دنیا میں امن، خوشحالی اور پائیداری لانے کے لیے اقوام متحدہ کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ  اقوام متحدہ کی توجہ موجودہ وقت کے اجتماعی چیلنجز پر مرکوز ہے۔

ابتدائی اعداد و شمارکے مطابق  رواں سال کے ایک ہفتہ طویل اجلاس  میں وبا کے آغاز کے بعد سے نیویارک میں یہ عالمی رہنماؤں کا ذاتی حیثیت میں سب سے بڑا اجتماع تھا۔

اجلاس میں تقریباً 88 سربراہان مملکت، 42 سربراہان حکومت اور 650 سے زائد وزراء نے شرکت کی ۔ اعلیٰ حکام نے اس بڑے پیمانے پر ٹرن آؤٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 2ہزار سے زیادہ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

19 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں عام بحث کا آغاز ہوا، جس میں موجودہ مشکل وقت میں عالمی اعتماد اور یکجہتی کی بحالی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران، ریاستی اور حکومتی سربراہان نے موسمیاتی تبدیلی کے فوری خطرے سے لے کر مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال کے خدشات تک کئی چیلنجز کو اجاگر کیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار اور ادارے کو اس مقصد کے لیے موزوں بنانے کے لیے اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نئے دور میں فروغ پاتے ہوئے چینی مطالعہ پر ما...

بیجنگ (شِںہوا) بیجنگ میں تین روز تک جاری رہنے والے ایک سیمینار میں تقریباً 40 ماہرین اور اسکالرز نے نئے دور میں چینی مطالعہ میں ترقی کی رفتار تیز کرنے پر گفتگو کی ہے۔

سیمینار کا موضوع چینی ثقافتی خصوصیات اجاگر کرنے اور نئے دور میں چینی مطالعات کی ترقی کو تیز کرنا تھا۔

سیمینارمیں مقامی علم کی عالمی اہمیت سے لیکر ثقافتی سافٹ پاور میں اضافے تک  مختلف موضوعات کا احاطہ کرتے ہوئے ان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس بحث و مباحثہ میں تبت بارے تاریخی اور معاصر خصوصیات کے ساتھ ساتھ قدیم چین کی چھی اور لو ریاستوں اور آج کے صوبہ شان ڈونگ کی چھی لو ثقافت یا روایتی ثقافت کی تاریخی ترقی اور معاصر اقدار پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔

سیمینار نے تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیز کے ماہرین اور اسکالرز کو اپنے وسیع علاقائی مطالعات پیش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جو نئے دور میں چین کے مطالعات کی تیز تر ترقی میں کردار ادا کرتے ہیں۔

سیمینار کی میزبانی چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے سینٹر فار کلچرل ڈیویلپمنٹ اینڈ پروموشن کی۔

سیمینار کے شرکاء نے تسلیم کیا کہ مقامی مطالعات نئے دور میں چین کے مطالعہ کا ایک حصہ ہے اور یہ چینی مطالعہ کی ترقی میں بڑے پیمانے پرمواد مہیا کرتے ہیں۔ یہ رائے عام ہے کہ چینی ثقافت نے نئے دور میں چینی مطالعہ کی بھرپور ترقی میں نئی توانائی اور رفتار کے ذرائع مہیا کئے ہیں۔

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، 2022 کے دوران بڑی تعداد میں صنعتی روبو...

فرینکفرٹ (شِںہوا) چین نے سال 2022 کے دوران 2 لاکھ 90 ہزار 258 صنعتی روبوٹس نصب کئے ہیں جو گزشتہ برس سے 5 فیصد زائد اور ایک بلند تر ین سطح ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف روبوٹکس (آئی ایف آر) کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق اس ایشیائی ملک میں دنیا میں سب زیادہ سالانہ تنصیبات ہوئیں اور وہ فہرست میں شامل دیگر ممالک سے بہت آگے ہے۔ چین دنیا میں صنعتی روبوٹس کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف روبوٹکس نے بتایا کہ یہ تازہ ترین اضافہ قابل ذکر ہے۔  چین 2021 میں بھی سرفہرست تھا  اور 2020 کے مقابلے میں ان 57 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

فہرست میں چین کے بعد جاپان، امریکہ، جنوبی کوریا اور جرمنی کا نمبر آتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے جس کے سبب صنعتی روبوٹس کی تعداد میں اضافے کا رجحان (2017 اور 2022 کے درمیان 13 فیصد سالانہ تھا ) 2023 میں جاری رہنے کا امکان نہیں ہے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف روبوٹکس فرینکفرٹ میں 1987 میں قائم ہوئی تھی اور اس کے 20 ممالک میں ار اکین کی تعداد 90 سے زائد ہے۔

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا مزید امریکی کمپنیز کے لئے ملک میں سرم...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے سابق امریکی وزیر خزانہ ہنری پالسن سے ملاقات میں کہا ہے کہ چین مزید امریکی کمپنیز کو چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے تاکہ ترقی کے مواقع کا تبادلہ کیا جاسکے۔

ہان نے واضح کیا کہ چین۔امریکہ تعلقات آج دنیا میں سب سے اہم دو طرفہ تعلقات ہیں۔

ہان نے کہا کہ دونوں ممالک میں سے ایک سب سے بڑا ترقی پذیر ملک اور دوسرا سب سے بڑا ترقی یافتہ ملک ہے ۔دونوں کو تمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانا چاہئے، دنیا کی معاشی بحالی کو مل کر آگے بڑھاتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹنا چاہئے۔

ہان نے کہا کہ چین ہمیشہ سے امریکہ کے ساتھ تعلقات بارے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور فائدہ مند تعاون کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہے۔ یہ امید کی جاتی ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کو بامعنی اور مستحکم ترقی کی راہ پر واپس لانے کے لئے کام کرسکتا ہے۔

اس سال کے آغاز سے ہی چین کی معیشت معمول کی بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چین اقتصادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

ہان نے کہا کہ ہم مزید امریکی کمپنیز کو چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں تاکہ ترقی کے مواقع کا ایک ساتھ تبادلہ کیا جا سکے۔

پالسن نے کہا کہ انہیں چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات پر اعتماد ہے، امریکہ اور چین کے تعلقات دنیا پر اہم اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

 دونوں ممالک کو رابطے اور مکالمے کو برقرار رکھنا چاہئے، لوگوں کے درمیان تبادلوں اور اقتصادی و تجارتی تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنا چاہئے۔

ملائیشیا۔ کوالالمپور۔ وسط خزاں تہوار۔ سجاوٹ

ملائیشیا، کوالالمپور کے کوائی چھائے ہونگ میں ایک خاتون آمدہ وسط خزاں تہوار کے لئے نصب کردہ لالٹینز کی تصاویر بنارہی ہے۔ (شِںہوا)

نیوزی لینڈ۔ کرائسٹ چرچ ۔ کنسرٹ ۔ روایتی چینی...

نیوزی لینڈ، کرائسٹ چرچ میں روایتی چینی موسیقی کے ایک کنسرٹ میں موسیقار فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین۔ ہانگ ژو۔ ایشیائی کھیل ۔ والی بال

چین مشرقی صوبے ژےجیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مردوں کے والی بال کلاسیفکیشن 5 ویں ۔ 6 ویں میچ میں پاکستانی کھلاڑی مصورخان جشن منارہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین مشرقی صوبے ژےجیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مردوں کے والی بال کلاسیفکیشن 5 ویں ۔ 6 ویں میچ میں پاکستانی کھلاڑی مراد جہاں مقابلہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین مشرقی صوبے ژےجیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مردوں کے والی بال کلاسیفکیشن 5 ویں ۔ 6 ویں میچ کے بعد  پاکستانی کھلا ڑی جشن منا رہے ہیں ۔ (شِنہوا)

سینئر چینی سفارتکار کی سی او پی 28 کے نامزد...

بیجنگ (شِنہوا)  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کوپ 28 کے نامزد صدر سلطان الجابر سے ملاقات کی ہے۔ 

سینٹرل کمیشن فار فارن افیئرز کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات مضبوط اور مستحکم ترقی کی رفتار کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کو سمجھنے اور اس کی حمایت جاری رکھنے، اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر، باہمی فائدہ مند تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے اور چین اور متحدہ عرب امارات کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو اعلیٰ سطح پر لے جانے کا خواہاں ہے۔

وانگ نے متحدہ عرب امارات کو برکس خاندان میں نئے اراکین کے پہلے گروپ میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ برکس تعاون کو نئی توانائی فراہم کرے گا اور چین اور متحدہ عرب امارات کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے لئے نئے امکانات فراہم کرے گا۔

وانگ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے جامع اسٹریٹجک شراکت دار کی حیثیت سے چین یہ دیکھ کر خوش ہے کہ متحدہ عرب امارات بین الاقوامی اور علاقائی امور میں بڑا کردار ادا کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے خصوصی مندوب برائے موسمیاتی تبدیلی جابر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور چین کے درمیان مضبوط باہمی اعتماد اور تعاون کی مضبوط بنیاد ہے اور متحدہ عرب امارات دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی دوستی کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے لئے پرعزم ہے۔

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی ایشیائی کھیلوں م...

ہانگ ژو (شِںہوا) ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں خواتین کرکٹ میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کا مقابلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا۔

ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں پاکستانی ٹیم کا یہ آخری میچ بھی تھا ۔اس سے قبل ہونے والے سیمی فائنل میں پاکستان کو سری لنکا سے شکست ہوئی اور فائنل میں نہ پہنچ سکا۔

اس تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ میں اسٹیڈیم دنیا بھر کے تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا۔ انہوں نے نہ صرف جوش و خروش کے ساتھ میچ کو دیکھا بلکہ میدان میں بھی ماحول گرمایا۔

پاکستانی ٹیم کی کپتان ندا رشید کا کہنا تھا کہ کرکٹ پاکستان کا قومی کھیل ہے اور ہر پاکستانی کو کرکٹ سے لگاؤ ہے ۔ ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں انہوں نے دیکھا کہ تماشائی میچز سے بہت لطف اندوز ہورہے تھے اور انہوں نے ہما ری حمایت بھی کی۔ جب بھی میدان پر کوئی رن بنایا جاتا یا کوئی شاندار ہٹ لگا ئی جاتی تو شائقین کی خوشی ہما ری لئے حوصلہ افزا رہی۔

جنوبی ایشیا میں پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش  کرکٹ کے روایتی مراکز ہیں۔

کانسی کے تمغے کے حصول کے لئے سخت  مقابلہ ہوا۔ 

پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 64 رنز بنائے تاہم یہ مخالف کے لئے مشکل ہدف نہ تھا۔

اس کے بعد بنگلہ دیش نے بیٹنگ کی جس میں پاکستان کو اپنے حریف کو 64 رنز تک محدود کرنے کی ضرورت تھی۔

میچ کے اختتام تک مقابلہ سخت رہا،  میچ کا اختتام بنگلہ دیشی بلے باز نے 4 رنز کے لئے باؤنڈری لگاکر کیا جس کے بعد بنگلہ دیش نے 65 رنز سے کامیابی حاصل کرکے کانسی کا تمغہ جیتا۔

میچ ہارتے وقت پاکستانی ٹیم کی رکن صدف شمس کارکردگی سے مایوس تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آج  ہمارا خراب دن تھا۔ میچ جیتنے کے لیے کیچ پکڑنے کی صلاحیت اچھی ہونی چاہیئے ۔ ہم نے بہت سے مواقع ضائع کئے جس کی ہمیں قیمت  چکانی پڑی ۔

صدف شمس نے کہا کہ انہیں محسوس ہوا ہے کہ ایشیائی کھیل سیکھنے کا ایک اچھا موقع تھا۔  مقابلے میں شریک ٹیمیں بہت مضبوط تھیں اور ٹورنامنٹ سے ہم نے دباؤ سے نمٹنے اور رفتار میں تبدیلیوں کے تحت ڈھلنے میں اپنی صلاحیتیں بہتر کی ہیں ۔

ہم ابھی نوجوان ہیں اور کھیل میں واپس آئیں گے۔ امید ہے کہ ہمیں مستقبل میں چین آنے اور کھیلنے کا مزید موقع ملے گا اور چینی تماشائیوں کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ایک رکن ام ہانی نے کہا کہ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا ایشیائی کھیل کا سفراگرچہ ختم ہوگیا ہے تاہم پھر بھی ان کا ایشیائی کھیلوں کا سفر نہ صرف مسابقتی مقابلہ بلکہ دوستی کو آگے بڑھانے کا ذریعہ بھی تھا۔ یہاں کے رضاکار ہر روز اپنے چہروں پر مسکراہٹ سجائے ہمارا استقبال کرتے تھے۔ کھیل کے بعد ہم اکثر ان کے ساتھ ایشیائی کھیلوں کے بیجز کا تبادلہ کرتے تھے جو ہماری دوستی کی علامت ہے۔ ام ہانی ایشیائی کھیلوں میں پہلی بار شریک ہوئی تھیں۔

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ محتشم رشید ہر میچ سے قبل اسٹیڈیم پہنچ جاتے تھے۔ جب انہیں علم ہوا کہ ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبان ژے جیانگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اب کرکٹ کے منتخب کورسز پیش کررہی ہے تو انگوٹھے کا نشان دکھاتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ  مستقبل میں چین میں کرکٹ کا فروغ جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس متاثر کن کھیل سے محبت کریں۔ یہ ایک ز بردست کھیل ہے۔

کرکٹ گوانگ ژو 2010 ایشیائی کھیلوں سے اس کا حصہ بنا تھا تاہم جکارتہ 2018 کے ایشیائی کھیلوں میں یہ شامل نہ تھا۔ایشیائی کھیلوں میں 9 برس کے بعد واپسی پر ہر کرکٹ ٹیم نے اپنے طرز کی کرکٹ کھیلی ۔

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی میچ میں مقابلہ کر رہی ہیں۔ (شِںہوا)
 
چین اور ناروے کا موسمیاتی تبدیلی بارے تعاون...

اوسلو(شِنہوا)ناروے کی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ چین اور ناروے کے درمیان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور دیگر شعبوں میں تعاون درست سمت میں گامزن ہے۔

ناروے کی وزارت خارجہ کے اسٹیٹ سیکریٹری آندریاس موٹزفیلڈ کروک نے اس بات پر زور دیا کہ ناروے اور چین نے موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں وسیع پیمانے پر تعاون کیا ہے حالانکہ اس محاذ پر چیلنجز ہمیشہ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں دیگر چیلنجز کا سامنا ہے جن میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات سے جڑے مسائل سب سے آگے ہیں، یہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں ناروے اور چین نے کئی سالوں سے کافی تعاون کیا ہے۔

عوامی جمہو ریہ چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر ناروے میں چینی سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ کے دوران کروک نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ مسلسل ایسا کرتے ہوئے ہم پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔ 

کروک نے حالیہ دہائیوں میں غربت کے خاتمے میں چین کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران چینی حکومت نے غربت کے خاتمے میں بہت بڑی پیش رفت کی ہے۔ چین اب ایک ترقی یافتہ، نفیس اور خوشحال قوم ہے۔ یہ تبدیلی قابل ذکر ہے۔

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق، شادی ہال میں آتشزدگی سے کم از کم 100...

بغداد (شِنہوا) عراق کی وزارت صحت نے ابتدائی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے شمالی صوبے نینوا کے قصبے الہمدانیہ میں ایک شادی ہال میں آ تشزدگی سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سرکاری عراقی خبر رساں ایجنسی (آئی این اے) کے مطابق عراقی سول ڈیفنس نے کہا  ہے کہ یہ واقعہ ہال کی عمارت میں پیش آیا جو انتہائی آتش گیر تعمیراتی مواد سے بنا ئی گئی تھی۔

آئی این اے نے کہا  ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ عمارت کے اندر آتش بازی کی وجہ سے لگی اور آگ لگنے کی وجہ سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ہیفے میں بین الاقوامی باغبانی نمائش کا...

ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے میں 14 ویں چائنہ (ہیفے) بین الاقوامی باغبانی نمائش کا آ غاز ہو گیا۔ نمائش میں 38 شہروں نے اپنے باغات کی خصوصیات پیش کی ہیں۔

چین ، مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ہیفے میں منعقدہ 14 ویں چائنہ (ہیفے) بین الاقوامی باغبانی نمائش کے دوران شی آن باغ میں فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین ، مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ہیفے میں منعقدہ 14 ویں چائنہ (ہیفے) بین الاقوامی باغبانی نمائش کے دوران لوگ جرمنی کے اوسابروک باغ کا دورہ کررہے ۔ (شِںہوا)

چین ، مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ہیفے میں منعقدہ 14 ویں چائنہ (ہیفے) بین الاقوامی باغبانی نمائش کے دوران لوگ ایک باغ کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

چین ، مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ہیفے میں منعقدہ 14 ویں چائنہ (ہیفے) بین الاقوامی باغبانی نمائش کے دوران لوگ کمبوڈیا کے نوم پنہ باغ کا دورہ کررہے ۔ (شِںہوا)

چین ، مشرقی صوبے انہوئی کے شہر ہیفے میں منعقدہ 14 ویں چائنہ (ہیفے) بین الاقوامی باغبانی نمائش کے دوران لوگ یانگ ژو باغ کا دورہ کررہے۔(شِںہوا)

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے صنعتی منافع میں زبردست اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کی بڑی صنعتی کمپنیز کے منافع میں اگست کے مہینے کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 17.2 فیصد زیادہ ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق اس کا موازنہ جولائی میں 6.7 فیصد اور جون میں 8.3 فیصد کمی سے کیا گیا۔

سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران کم از کم دو کروڑ  یوآن (تقریباً 27 لا کھ 90 ہزار  امریکی ڈالرز) کی سالانہ مرکزی کاروباری آمدنی والی بڑی صنعتی کمپنیز کا منافع 46.6 کھرب  یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی نسبت  11.7 فیصد کم ہے۔

اس میں کمی کی رفتار پہلے سات ماہ کے مقابلے میں 3.8 فیصد پوائنٹس کم ہوئی ہے۔

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے اپنا جدید ترین ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ل...

جیوچھوان (شِنہوا) چین نے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اپنا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔

سیٹلائٹ یاؤ گان 33۔ صفر 4 بدھ کے روز صبح 4 بجکر 15 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانگ مارچ ۔4C کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا جو کامیابی سے طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا۔

یہ سیٹلائٹ سائنسی تجربات، زمینی وسائل کے سروے، فصلوں کی پیداوارکے تخمینے، آفات کی روک تھام اور امدادی کاموں میں استعمال کیا جائے گا۔

یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ کا 489 واں فلائٹ مشن تھا۔ 

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس پارلیمانی فورم علاقائی و بین الاقوامی س...

تہران (شِنہوا) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیبات نے کہا ہے کہ برکس پارلیمانی فورم علاقائی و بین الاقوامی سطح پر بہت موٴثر ہے۔

ایرانی پارلیمان کی خبر رساں ایجنسی آئی سی اے این اے کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار تہران سے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نے قالیبات کے حوالے سے کہا کہ ایران کثیرالجہتی اصولوں کی بنیاد پر اور علاقائی و بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے فورم میں شرکت کرتا ہے۔

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ یہ فورم برکس اور افریقی ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا جس سے ایران کو جنوبی افریقہ اور دیگر افریقی ممالک سمیت برکس کے رکن ممالک کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔

قالیبات نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی نئی برکس رکنیت توانائی، نقل و حمل اور سائنس کے شعبوں میں ملک کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقائی و بین الاقوامی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے  تیار کر سکتی ہے۔

فلسطینی عہدیدار کو ہانگ ژو ایشیائی کھیل کی ا...

غزہ (شِنہوا) ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کی تعریف کرتے ہوئے ایک فلسطینی عہدیدار نے امید ظاہر کی کہ یہ چین کے ساتھ فلسطینی عوام کے لئے اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کا "سنہری موقع" ہوگا۔

ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کا آغاز ہفتے کو ہوا تھا اور یہ 8 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ افتتاحی تقریب نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔

افتتاحی تقریب میں ایک بے مثال ڈیجیٹل مشعل روشن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مشعل برداروں نے دریائے چھیانگ تانگ پر ڈیجیٹل شعلے کو ڈیجیٹل انسانی شکل میں تبدیل کیا اور اس کے بعد سوئمنگ اولمپک چیمپیئن وانگ شون کے ساتھ ملکر مشعل روشن کی ۔ وانگ شون اسٹیڈیم میں اصلی مشعل لیکر دوڑنے والے 6 کھلاڑیوں میں آخری کھلاڑی تھے۔

فلسطینی اولمپک کمیٹی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد العمسی نے کہا کہ "افتتاحی تقریب بہت متاثر کن تھی اور ڈیجیٹل مشعل کو روشن کرنے میں صداقت، تاریخ اور تکنیکی ترقی کو یکجا کیا۔

انہوں نے شِنہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں  کہا کہ مشعل روشن کرنے کا عمل اور افتتاحی تقریب انتہائی کامیاب رہی۔ یہ بیجنگ اور گوانگ ژو کے بعد تیسرا موقع ہے کہ اس نے حیرت انگیز اور زبردست تنظیم کا نیا معیار قائم کیا۔

عہدیدار نے کہا کہ چین میں تیسری بار منعقدہ اس اہم بین الاقوامی ایونٹ کا حصہ بننے پر فلسطینی شہر یوں کو بہت فخر ہے۔ چین  ایک ایسا ملک ہے جو فلسطین کو خلوص دل سے گلے لگاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 100 سے زائد فلسطینی کھلاڑی اس وقت چین میں موجود ہیں اور یہ ہمارے لیے چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کا سنہری موقع ہوگا جو فلسطین میں خصوصی حیثیت کا حامل ہے۔

ناروے کی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ چین اور ناروے کے درمیان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور دیگر شعبوں میں تعاون درست سمت میں گامزن ہے۔ ناروے کی وزارت خارجہ کے اسٹیٹ سیکریٹری آندریاس موٹزفیلڈ کروک نے اس بات پر زور دیا کہ ناروے اور چین نے موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں وسیع پیمانے پر تعاون کیا ہے حالانکہ اس محاذ پر چیلنجز ہمیشہ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں دیگر چیلنجز کا سامنا ہے جن میں موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات سے جڑے مسائل سب سے آگے ہیں، یہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں ناروے اور چین نے کئی سالوں سے کافی تعاون کیا ہے۔ عوامی جمہو ریہ چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر ناروے میں چینی سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ کے دوران کروک نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ مسلسل ایسا کرتے ہوئے ہم پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔ کروک نے حالیہ دہائیوں میں غربت کے خاتمے میں چین کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران چینی حکومت نے غربت کے خاتمے میں بہت بڑی پیش رفت کی ہے۔ چین اب ایک ترقی یافتہ، نفیس اور خوشحال قوم ہے۔ یہ تبدیلی قابل ذکر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق، شادی ہال میں آتشزدگی سے کم از کم 100 ا...

عراق کی وزارت صحت نے ابتدائی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے شمالی صوبے نینوا کے قصبے الہمدانیہ میں ایک شادی ہال میں آ تشزدگی سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سرکاری عراقی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ یہ واقعہ ہال کی عمارت میں پیش آیا جو انتہائی آتش گیر تعمیراتی مواد سے بنا ئی گئی تھی۔ آئی این اے نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ عمارت کے اندر آتش بازی کی وجہ سے لگی اور آگ لگنے کی وجہ سے عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے اپنا جدید ترین ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ل...

چین نے شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اپنا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔ سیٹلائٹ یا گان 33۔ صفر 4 بدھ کے روز صبح 4 بجکر 15 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانگ مارچ ۔4 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا جو کامیابی سے طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا۔ یہ سیٹلائٹ سائنسی تجربات، زمینی وسائل کے سروے، فصلوں کی پیداوارکے تخمینے، آفات کی روک تھام اور امدادی کاموں میں استعمال کیا جائے گا۔ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ کا 489 واں فلائٹ مشن تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ہیفے میں بین الاقوامی باغبانی نمائش کا...

چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے میں 14 ویں چائنہ (ہیفے) بین الاقوامی باغبانی نمائش کا آ غازہوگیا۔ نمائش میں 38 شہروں نے اپنے باغات کی خصوصیات پیش کی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے صنعتی منافع میں زبردست اضافہ

چین کی بڑی صنعتی کمپنیز کے منافع میں اگست کے مہینے کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 17.2 فیصد زیادہ ہے۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق اس کا موازنہ جولائی میں 6.7 فیصد اور جون میں 8.3 فیصد کمی سے کیا گیا۔ سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران کم از کم دو کروڑ یوآن(تقریبا 27 لا کھ 90 ہزار امریکی ڈالرز)کی سالانہ مرکزی کاروباری آمدنی والی بڑی صنعتی کمپنیز کا منافع 46.6 کھرب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 11.7 فیصد کم ہے۔ اس میں کمی کی رفتار پہلے سات ماہ کے مقابلے میں 3.8 فیصد پوائنٹس کم ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس پارلیمانی فورم علاقائی و بین الاقوامی س...

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیبات نے کہا ہے کہ برکس پارلیمانی فورم علاقائی و بین الاقوامی سطح پر بہت موثر ہے۔ ایرانی پارلیمان کی خبر رساں ایجنسی آئی سی اے این اے کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار تہران سے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نے قالیبات کے حوالے سے کہا کہ ایران کثیرالجہتی اصولوں کی بنیاد پر اور علاقائی و بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے کے مقصد سے فورم میں شرکت کرتا ہے۔ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ یہ فورم برکس اور افریقی ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا جس سے ایران کو جنوبی افریقہ اور دیگر افریقی ممالک سمیت برکس کے رکن ممالک کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے کا موقع ملے گا۔ قالیبات نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی نئی برکس رکنیت توانائی، نقل و حمل اور سائنس کے شعبوں میں ملک کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقائی و بین الاقوامی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار کر سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی عہدیدار کو ہانگ ژو ایشیائی کھیل کی ا...

ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کی تعریف کرتے ہوئے ایک فلسطینی عہدیدار نے امید ظاہر کی کہ یہ چین کے ساتھ فلسطینی عوام کے لئے اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کا "سنہری موقع" ہوگا۔ ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کا آغاز ہفتے کو ہوا تھا اور یہ 8 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ افتتاحی تقریب نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ افتتاحی تقریب میں ایک بے مثال ڈیجیٹل مشعل روشن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مشعل برداروں نے دریائے چھیانگ تانگ پر ڈیجیٹل شعلے کو ڈیجیٹل انسانی شکل میں تبدیل کیا اور اس کے بعد سوئمنگ اولمپک چیمپیئن وانگ شون کے ساتھ ملکر مشعل روشن کی ۔ وانگ شون اسٹیڈیم میں اصلی مشعل لیکر دوڑنے والے 6 کھلاڑیوں میں آخری کھلاڑی تھے۔ فلسطینی اولمپک کمیٹی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل محمد العمسی نے کہا کہ "افتتاحی تقریب بہت متاثر کن تھی اور ڈیجیٹل مشعل کو روشن کرنے میں صداقت، تاریخ اور تکنیکی ترقی کو یکجا کیا۔ انہوں نے شِنہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ مشعل روشن کرنے کا عمل اور افتتاحی تقریب انتہائی کامیاب رہی۔ یہ بیجنگ اور گوانگ ژو کے بعد تیسرا موقع ہے کہ اس نے حیرت انگیز اور زبردست تنظیم کا نیا معیار قائم کیا۔ عہدیدار نے کہا کہ چین میں تیسری بار منعقدہ اس اہم بین الاقوامی ایونٹ کا حصہ بننے پر فلسطینی شہر یوں کو بہت فخر ہے۔ چین ایک ایسا ملک ہے جو فلسطین کو خلوص دل سے گلے لگاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 100 سے زائد فلسطینی کھلاڑی اس وقت چین میں موجود ہیں اور یہ ہمارے لیے چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کا سنہری موقع ہوگا جو فلسطین میں خصوصی حیثیت کا حامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس میں خواتین کھلاڑیوں کے حجاب پرپابندی ،...

اقوام متحدہ نے سیکولرازم کے نام پر فرانس کی جانب سے اگلے سال منعقد ہونیوالے اولمپک کھیلوں کے دوران فرانسیسی کھلاڑیوں کو حجاب پہننے سے روکنے کے جواب میں خواتین پرلباس کا ضابطہ اخلاق مسلط کرنے یا ان پر پابندی عائد کرنے کی اصولی مخالفت کی تجدید کی ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس نے آئندہ سال منعقد ہونے والے پیرس اولمپکس کے خواتین کھلاڑیوں کو حجاب پہننے سے روک دیا ہے ، یہ فیصلہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران فرانسیسی حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلوں میں سے ایک ہے جن میں مخصوص مقامات پر حجاب پر پابندی لگائی گئی تھی،فرانسیسی حکومت کے اس بیان کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیاہے ، ہائی کمشنربرائے انسانی حقوق کی ترجمان مارٹا ہرٹاڈو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عام طور پر انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کا خیال ہے کہ کسی کو بھی خواتین کو یہ حکم نہیں دینا چاہیے کہ انہیں کیا پہننا چاہیے یا کیا نہیں پہننا چاہیے،انہوں نے یاد دلایا کہ خواتین کے خلاف ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خاتمے سے متعلق کنونشن تمام فریقین کواس معاملے میں فرانس کو کمتری یا برتری کے خیال کی بنیاد پر کسی بھی سماجی یا ثقافتی ماڈل میں ترمیم کرنے کے لیے ضروری تمام مناسب اقدامات کرنے کا پابند کرتا ہے،اقوام متحدہ کے عہدیدار نے زور دیا کہ یہ امتیازی طرز عمل نقصان دہ نتائج کا حامل ہو سکتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیار کے مطابق مذاہب یا عقائد کے اظہار پر پابندیاں جیسے کہ لباس کا انتخاب، صرف انتہائی مخصوص حالات میں قابل قبول ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے ٹی پی زوہائی ٹینس چیمپئن شپ،کیرن خچانوف ن...

روسی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کیرن خچانوف نے جاپان کے ٹینس کھلاڑی یوشی ہیتو نیشیوکاکو شکست دے کر اے ٹی پی زوہائی ٹینس چیمپئن شپ جیت لی ،مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں روسی کیرن خچانوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جاپان کے یوشی ہیتو نیشیوکا کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(2-7)اور1-6سے مات دے کر چیمپئن شپ جیت لی ،انجری مسائل کے باعث عدم موجودگی کے نتیجے میں کیرن خچانوف رواں سال میں فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد سے اپنا دوسرا ٹورنامنٹ کھیل رہے تھے،27سالہ کیرن خچانوف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جاپان کے یوشی ہیتو نیشیوکا کو ہرا کر نہ صرف مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ 2018کے بعد کوئی اے ٹی پی ٹائٹل جیتا ہے، یوں اس فتح کے بعد کیرن خچانوف کے کیریئر ٹائٹلز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیلی اسٹار فٹبالر رونالڈو نے تیسری شادی ک...

برازیل کے فٹبال لیجنڈ رونالڈو لوئس نزاریو 33سالہ برازیلین ماڈل سیلینا لاکس کے ساتھ باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے،برازیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فٹبال لیجنڈ رونالڈو اور 33سالہ سیلینا لاکس 7سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے تھے تاہم کچھ روز قبل شادی کا فیصلہ کیا۔ اسٹار فٹبالر کی میلین ڈومینگیس اور ڈینییلا سیکاریلی کے ساتھ طلاق کے بعد یہ تیسری شادی ہے،دوسری جانب سیلینا نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر لکھا آج ہم اپنے خاندانوں کو مذہبی جشن کے لیے اکٹھا کررہے ہیں جس کے ساتھ بہت سی تقریبات کا آغاز ہوتا ہے،رونالڈو نے برازیل کی نمائندگی کرتے ہوئے 98میچز میں حصہ لیا جس میں انہوں نے 62گولز اسکور کیے، لیجنڈری فٹبالر نے سال 2002میں اپنی ٹیم کو پانچواں فیفا ورلڈکپ ٹائٹل جیتنے میں بھی مدد کی۔