• Columbus, United States
  • |
  • ٢٠ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

افغانستان میں 450 ضرورت مند خاندانوں میں چین...

زرنج، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کےمغربی صوبے نمروز میں 450 ضرورت مند خاندانوں میں چین کی طرف سے دی گئی امداد تقسیم کی گئی۔

 قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے صوبائی ڈائریکٹر محمد قاسم محمد نے جمعرات کو بتایا کہ ہر خاندان کو 50 کلو چاول کا ایک ایک تھیلا دیا گیا ہے اور یہ کہ  آنے والے دنوں میں 1ہزار سے زیادہ ضرورت مند خاندانوں میں مزید امداد تقسیم کی جائے گی۔

چین نے گزشتہ دو سالوں کے دوران جنگ سے تباہ حال ملک کوگرم کپڑے، کمبل، خیمے، انسداد کوویڈ- 19 ویکسین اور کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر امداد فراہم کی ہے۔

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کو ون چائنہ اصول کی حقیقی پابندی کرن...

شکاگو(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ  آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے سے پہلے امریکہ کی جانب سے ون چائنہ  اصول کی حقیقی پابندی کی جانی چاہیے۔

 شکاگو میں چینی قونصل جنرل ژاؤ جیان نےامریکی ریاست مینیسوٹا کے سب سے بڑے اخبار سٹار ٹریبیون میں شائع ہونے والے ایک دستخط شدہ مضمون میں کہاکہ  1949 کے بعد آبنائے تائیوان میں سیاسی تصادم چینی خانہ جنگی کا تسلسل تھا۔ ژاؤ نے کہا کہ  لیکن دونوں فریقوں نے اس بات کو برقرار رکھا ہے کہ  چین صرف ایک ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے اوردوبارہ اتحاد کے لیے پرعزم ہیں، حالانکہ وہ ایسا کرنے کے طریقہ پر اختلاف رکھتے ہیں۔ژاؤ نے کہا کہ کشیدگی اس لیے پیدا ہوئی ہے کیونکہ تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام نے، اقتدار میں آنے کے بعد سے،  ون چائنہ کے اصول کو کھلے عام چیلنج کیا اوروہ  "ڈی سینکائزیشن" اور "بڑھتی ہوئی آزادی" کو آگے بڑھاتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت نے ون چائنہ کے اصول کو مسلسل نظر انداز اور اسے کم اہمیت دی  ہے، تائیوان کے ساتھ سرکاری رابطوں کو اپ گریڈ کیا اور ہتھیاروں کی فروخت کے ساتھ صرف تائیوان کی اشتعال انگیز سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

چین-جرمنی اعلیٰ سطحی مالیاتی مذاکرات یکم اکت...

بیجنگ(شِنہوا)چین اورجرمنی کے درمیان پائے جانے والے اتفاق رائے کے مطابق تیسرے چین-جرمنی اعلیٰ سطحی مالیاتی مذاکرات یکم اکتوبر کو جرمنی میں منعقد ہوں گے۔

 وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کوبتایا کہ ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم اور ڈائیلاگ کے چینی رہنما ہی لیفینگ جرمنی کے وفاقی وزیر خزانہ کرسچن لِنڈنر کے ساتھ مذاکرات کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

چین اور یورپی یونین شراکت دار ہیں، حریف نہیں...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہیں۔

انہوں نے ہنگری کے وزیرخارجہ پیٹر سجارتو سے فون پر گفتگو میں کہا کہ ہنگری پہلا یورپی ملک تھا جس نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں چین کے ساتھ بین الحکومتی تعاون کی دستاویز پر دستخط کئے تھے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین اور ہنگری کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات میں ایک اچھی مثال قائم ہوئی ۔

چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں ہنگری کی شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین ہنگری کے ساتھ باہمی اعتماد اور دوستی کو آگے بڑھانے اور چین ہنگری تعلقات کی ترقی میں نئے اسٹریٹجک منصوبے بنانے کو تیار ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین ہنگری کے ساتھ ملکر ہنگری-سربیا ریلوے کی کامیاب تعمیر کو یقینی بنانے اور مشترکہ طور پر چین- ہنگری عملی تعاون کا کامیاب ماڈل بنانے کو تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی الیکٹرک گاڑیوں بارے یورپی یونین کی اینٹی سبسڈی تحقیقات بین الاقوامی تجارت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے ،یہ ممکنہ طور پر عالمی آٹوموٹو انڈسٹریل چین اور سپلائی چین میں رکاوٹ پیدا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ چین سبز، کم کاربن اور پائیدار ترقی بارے اپنے عزم پر قائم ہے جو یورپی یونین کی ترقی کے عین مطابق ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  پیداواری صنعت کی ترقی تحفظ پسندی پر نہیں بلکہ منصفانہ مسابقت میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگری اور چین کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون سے اہم نتائج حاصل  ہوئے جس سے ہنگری کو بہت فائدہ ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ ہنگری بین الاقوامی تعاون سے متعلق تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں فعال طور پر شرکت کرے گا۔ دونوں فریقوں کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو وسعت دینے کا عمل جاری رہے گا۔ اور ہنگری- سربیا ریلوے کی تعمیر میں ٹھوس پیشرفت کی جائے گی تاکہ دوطرفہ تعلقات میں  مزید ترقی فروغ پاسکے۔

چین قومی مفادات، عوام کی صحت کے تحفظ کی صلاح...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی حکومت اپنے قومی مفادات اور لوگوں کی صحت کے تحفظ اور سمندری ماہی گیری کے شعبے کی مضبوط ترقی کی صلاحیت اور عزم رکھتی ہے۔

ترجمان وانگ وین بن نے ان اطلاعات کے جواب میں باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کہا کہ چینی حکومت اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے پانی کی سمندری تابکاری کی نگرانی کر رہی ہے۔

وانگ نے کہا کہ سمندر میں تابکاری کی سطح کی نگرانی، جاپان سے آبی درآمدات پر ہنگامی اقدامات اور آبی مصنوعات کی جوہری آلودگی کے خطرے کی نگرانی جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا جواب دینے اور قومی مفادات اور عوامی فلاح و بہبود کے تحفظ کے لئے جائز اور معقول اقدامات ہیں۔

وانگ نے کہا کہ پانی کا اخراج کئی دہائیوں تک جاری رہے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس بارے میں بہت غیر یقینی صورتحال برقرار ہے کہ آیا صفائی کے بعد آلودہ پانی معیار کے مطابق ہوگا یا نہیں۔

وانگ نے کہا کہ میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ چینی حکومت ہمارے قومی مفادات اور لوگوں کی صحت کے تحفظ اور سمندری ماہی گیری کے شعبے کی مضبوط ترقی کے تحفظ کے لئے ہر ضروری کام کرنے کی صلاحیت اور عزم رکھتی ہے۔

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کانگو کے صدر کا چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط...

برازاویل (شِنہوا)  کانگو کے صدر ڈینس ساسو نگوسو نے اپنی جامع اسٹریٹجک اور تعاون پر مبنی شراکت داری کو اعلیٰ سطح تک لے جانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریہ کانگو اور چین اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔

کانگو کے صدر نے چین کی نئی سفیر لی یان کی جانب سے پیش کردہ سفارتی دستاویزات وصول کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کی تعریف کی۔

کانگو اور چین کے صدر ساسو نگوسو نے کانگو اور چین کے درمیان دوستی کو پائیدار قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں جو خوشحالی اور مشکلات دونوں میں شریک ہیں۔

انہوں نے 2024 میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کا ذکر کیا۔

  نگوسو نے اس سنگ میل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں ایک نیا باب شروع کرنے اور ان کی جامع اسٹریٹجک اور تعاون پر مبنی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عہد کیا۔

لی نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی قیادت میں دوطرفہ تعلقات میں مسلسل بہتری آئی ہے۔

انہوں نے اپنے دور میں کانگو کی جانب سے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم معاہدوں پر مکمل عملدرآمد اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

2022 کے دوران بیرون ملک براہ راست سرمایہ کار...

بیجنگ (شِنہوا) چین بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک رہا ہے جس کے لحاظ سے 2022 کے دوران یہ حجم 163.12 ارب امریکی ڈالرز رہا۔ عالمی سطح پر مجموعی سرمایہ کاری میں اس کا حصہ مسلسل 7 برس سے 10 فیصد سے زائد ہے۔

وزارت تجارت، قومی ادارہ شماریات اور ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کی جاری کردہ مشترکہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے اختتام تک چین کی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری 27.5 کھرب ڈالر تک پہنچ چکی جس کے سبب وہ مسلسل 6 برس سے عالمی سطح پر صف اول کے تین مما لک میں اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس مختلف شعبوں میں بیرون ملک براہ راست سرمایہ کی گئی ۔

لیزنگ اور تجارتی خدمات ، پیداوار، مالیات، تھوک ، پرچون ، کان کنی اور نقل و حمل سمیت ہر شعبے میں مجموعی طور پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 2022 کے اختتام تک چینی مین لینڈ کے سرمایہ کاروں نے 6 براعظموں کے 190 ممالک اور خطوں میں 47 ہزار کمپنیز قائم کیں  جن میں 16 ہزار  بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک میں تھیں۔

چین کی بیرون ملک براہ راست سرمایہ کاری نے میزبان ممالک اور خطوں کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک براہ راست چینی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں نے گزشتہ برس کے اختتام تک تقریباً 25 لاکھ غیرملکیوں کو ملازمتیں فراہم کیں اور 2022 میں ان علاقوں میں اپنے علاقوں 75 ارب ڈالر ٹیکس کی مد میں دیئے۔

گزشتہ برس بیرون ملک کام کرنے والے غیر مالیاتی اداروں کو فروخت سے ہونے والی آمدن 14.4 فیصد اضافے سے 35 کھرب ڈالرز رہی۔

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا آبنائے تائیوان کے ساتھ اپنی تیزترین...

فوژو (شِنہوا) چین کی تیز ترین سمندر پار تیز رفتار ریل نے  آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جس میں آبنائے تائیوان کے مغربی ساحل پر ٹرینیں زیادہ سے زیادہ 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ایک فوشینگ ٹرین جی 9801 چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے دارالحکومت فوژو سے صبح 9 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوئی جس کے ساتھ 277 کلومیٹر طویل فوژو-شیامین -ژانگ ژو تیز رفتار ریلوے کا بھی آغاز ہوگیا ۔

ملک کے ریلوے آپریٹر چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ چین کی پہلی سمندر پار تیز رفتار ریلوے ہے جس کی ڈیزائن کردہ رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

یہ ریلوے کا تازہ ترین بڑا بنیادی ڈھانچہ منصوبہ ہے جو ریلوے نے فوجیان میں رابطے بڑھانے کے لئے شروع کیا  ہے۔ پہاڑی خطہ ہونے کے سبب اس علاقے میں نقل و حمل کے مواقع اور ان کی صلاحیت طویل عرصے سے بہت محدود ہے۔ یہ ٹرین فوژو، پوتیان، چھوان ژو ، شیامین اور ژانگ ژو شہروں میں رکے گی۔

نئی ٹرین سے صوبے کے اقتصادی مرکز اور سیاحتی مرکز فوژو اور شیامین کے درمیان سفر کا دورانیہ ایک گھنٹے سے بھی کم ہوجائے گا۔ اس وقت تیز ترین ٹرین کا سفر تقریباً 1 گھنٹے اور 20 منٹ کا ہے۔

ریلوے میں سمندر کے اوپر 19.9 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک پر ایک حیرت انگیز سمندری نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہ 3 ساحلی خلیج چھوان ژو ، مائی ژو اور انہوئی کو پلوں کے ذریعے عبور کرتا ہے ۔ اس کے بارے انجینئرز کا کہنا ہے کہ ان کی تعمیر غیر معمولی طور پر مشکل تھی۔

چین ریلوے سی یوآن سروے اینڈ ڈیزائن گروپ کمپنی لمیٹڈ کے پروجیکٹ منیجر لی پھنگ ژو نے بتایا کہ اس ریلوے لائن میں دیگر تیز رفتار ریل منصوبوں کی تعمیر کے دوران پیش آنے والے تقریباً تمام چیلنجز کو دور کیا گیا ہے۔

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی چین کے ای کامرس کے تیزرفتارمواقع سے...

نانجنگ(شِنہوا)  " آپ سب کو خوش آمدید۔ میں نام ساجد ہے۔ آج میں آپ کے ساتھ ایک بالکل نیا پروڈکٹ شیئر کرنا چاہوں گا۔" کلیم ساجد عموماً لائیو سٹریمنگ کا اِن ابتدائیہ کلمات کے ساتھ  لائن آغاز کرتے ہیں۔ساجد کے چینی زبان میں اس روانی کے ساتھ  تفصیلی تعارف اور خوشگوار انداز کی وجہ سے  ٹک ٹاک کے چینی ورژن دویوین پر اس کے فالوور کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ 

  ساجد پاکستان کے ایک کاشتکار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، الگ تھلگ مقام اور جدید مواصلات کی کمی کے باوجود، اس نے اکثر دوسروں سے چین کے بارے میں سنا تھا، چین کے بارے میں اس کے ابتدائی تاثرات "ایک امن پسند قوم" اور "پاکستان کا ایک اچھا دوست" کے تھے۔ 

  2006 میں، ساجد چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کی نانجنگ یونیورسٹی آف ایروناٹکس اینڈ ایسٹروناٹکس کے بین الاقوامی طالب علم کے طور پر پاکستان سے چین آئے۔ 

  پہلی بار چین پہنچنے پر اسے زبان کی دشواری ، غیر مانوس ماحول اور مختلف غذائی عادت جیسے  بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم، اس نے ان چیلنجزکی وجہ سے ہارنہیں مانی۔۔ اس کے بجائے، اس نے دوسرے لوگوں کے ساتھ بات چیت کو اپنایا جس سے اس کی چینی بول چال کی صلاحیت  تیزی سے بہتر ہوگئی۔ 

ساجد نے کہاکہ  "مجھے اب بھی یاد ہے کہ اسکول میں ہاسٹل کا عملہ ہمارے ساتھ کتنا گرم جوش اور دوستانہ تھا۔ کبھی کبھی وہ ہمیں سیب اور پانی دیتے تھے۔"  "چینی زبان سیکھنے کا میرا ایک مقصد ان کا شکریہ ادا کرنا بھی تھا ۔" 

  گریجویشن کے بعد ساجد نے کچھ عرصہ شنگھائی میں تجارتی مینیجر کے طور پر کام کیا۔ 2019 میں، اس نے چین کی ای کامرس کی تیزرفتارترقی کو دیکھتے ہوئے سوچھیان میں باتیی میڈیا کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

ساجد نے کہا کہ "میں نے محسوس کیا کہ چین کی ایکسپریس ڈیلیوری کافی تیز ہے۔ اور یہاں بہت سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم موجود ہیں۔ اس طرح میں نے ای کامرس کے کاروبار میں دلچسپی لی اور لائیو سٹریمنگ کے ساتھ ساتھ سرحد پار ای کامرس کے بارے میں جاننا شروع کیا۔ " ساجد عموماً چینی مصنوعات پاکستان برآمد کرتے ہیں اور بیرون ملک سے چین میں مصنوعات متعارف کراتے ہیں۔ 

  اس سال بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آرآئی) کی 10 ویں سالگرہ ہے، جو ساجد کے خیال میں پاکستان کے لیے بہترین موقع ہے۔

ساجد نے کہا کہ "بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی) کی بدولت پاکستان کا کاروباری ماحول اور بنیادی ڈھانچہ بہتر ہوا ہے۔" مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوئے۔ بہترین سڑکیں بنائی گئی ہیں، اس لیے مقامی کسانوں نے اپنی پیداوار کو بڑھایا کیونکہ انہیں یقین ہے کہ یہ شاہراہیں ملک میں ان کی مصنوعات کی فروخت میں سہولت فراہم کریں گی۔ 

چین میں تقریباً 20 سال رہنے کے بعد ساجد اکثر چین کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلیوں کو اپنے خاندان کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ 

ایک آن لائن مختصر ویڈیو میں ساجد نے اپنے تجربے اور احساسات کا اظہارکرتے کہا کہ  "چین کی تیز رفتار ریلوے بہت صاف ستھری اور آرام دہ ہے۔ اس میں کام کرنے والے اٹینڈینٹ بہت شائستہ ہیں۔ میں نے یہ کپ ٹرین میں رکھا ہے مجال ہے کہ  پورے راستے اس سے پانی باہرگرا ہو۔"

  ساجد نے چین اور پاکستان کے درمیان دوستی کی بھی حوصلہ افزائی کی اور چین کے بعض علاقوں میں قدرتی آفات آنے پر مدد بھی کی ہے۔ 

  اس سال جب چین کے کچھ علاقوں میں سیلاب آیا تو ساجد اور ان کی اہلیہ نے ان علاقوں میں فوری نوڈلز، منرل واٹر اور دیگر سامان عطیہ کیا۔ 

  ساجد نے کہاکہ  "چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں اور وہ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے  ایک دوسرے کا ساتھ دینے کے لیے تعاون بھی کرتے ہیں۔" 

ساجد نے کہا کہ  "میں کئی سالوں سے چین میں ہوں۔ میرا سب سے بڑا خواب چین اور پاکستان کے درمیان ایک پل بنانا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔" 

چین -جیانگ سو-پاکستانی تارک وطن -ای کامرس

پاکستانی تارک وطن  کلیم ساجد کوجیانگ سو صوبے کے شہر سوچھیان میں اپنے دوستوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

چین میں پاکستانی تارک وطن کلیم ساجد اپنے لائیو-اسٹریمنگ روم میں کام کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-تائیکوانڈو

19ویں ایشین گیمز میں تائیکوانڈو مردوں کے +80 کلوگرام مقابلے کی ایوارڈ تقریب میں سونے کا تمغہ جیتنے والے چین کے سونگ ژاؤشیانگ (بائیں سے دوسرے)، چاندی کا تمغہ جیتنے والے ایران کے آرین سلیمی (بائیں سے پہلے)، کانسی کا تمغہ جیتنےوالے چینی تائی پے کےلی مینگ این(دائیں سے دوسرے) اورقازقستان کے سمائیل ڈوئسبے اپنے تمغوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

چین-ہانگژو-ایشین گیمز-باکسنگ

19ویں ایشین گیمز میں چینی باکسر ژانگ جیاماؤ (دائیں)  مردوں کی 46-51 کلوگرام کیٹیگری  کے ابتدائی راؤنڈ آف 16 کے دوران ویتنام کے نگوین من کوونگ کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

چین ۔ ہانگ ژو۔ ایشیائی کھیل ۔ تیراکی

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی 50 میٹر فری اسٹائل ہیٹ آف سوئمنگ میں چین کی ژانگ یو فائی مقابلہ کر رہی ہیں۔ (شِنہوا)

سی پیک سے پاکستان میں تعلیم اور معیار زندگی...

اسلام آباد (شِنہوا) سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) کے تحت منصوبوں سے گزشتہ 10 سالوں کے دوران پاکستان میں روزگار، تعلیم، طبی دیکھ بھال اور پینے کے پانی کی صورتحال میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔

چیئرمین کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صادق سنجرانی نے  پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ سے ملاقات کی اور ترقی اور خوشحالی کے لئے سی پیک منصوبوں کی تبدیلی کے اثرات کو تسلیم کیا۔

چیئرمین نے کہا کہ سی پیک کے تحت حاصل ہونے والی پیشرفت چین کی ایک کمیونٹی کی تعمیر کے تصور سے فائدہ اٹھاتی ہے جوانسانیت  کے لئے  مشترکہ مستقبل کی حامل ہو۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ چین کو اپنا قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار سمجھتا ہے اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوستانہ تبادلوں اور عملی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

ملاقات کے دوران جیانگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد کیا جا سکے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ پاکستان کمیونٹی کی تعمیر میں تیزی لائی جا سکے۔

چین کی غیرملکی سرمایہ کاری بارے منفی فہرست 8...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی غیرملکی سرمایہ کاری بارے منفی فہرست میں 2013 کے بعد سے 80 فیصد سے زیادہ کی کمی آئی ہے۔ منفی فہرست میں کمی کا نقطہ نظر پہلی بار شنگھائی میں قائم چین کے اولین آزمائشی آزاد تجارتی خطے میں اپنایا گیا تھا۔

وزارت تجارت میں شعبہ آزمائشی آزاد تجارتی علاقے اور آزاد تجارتی بندرگاہوں کے سربراہ یانگ ژینگ وائی نے بتایا کہ منفی فہرست سکڑنا مختلف شعبوں کے بارے چین کے کھلے پن میں پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اب  صرف زراعت میں بیج کے شعبے میں پابندیاں رہ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد تجارتی علاقوں میں اشیاء سازی بارے منفی فہرستیں ختم ہوچکی ہیں جبکہ خدمات کا شعبہ زیادہ غیر ملکی کنٹرول یا مکمل طور پر غیر ملکی ملکیت والے کاروبار کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

اب پہلی بار چین آنے والے غیرملکی کاروباری ادارے منفی فہرستیں چیک کرنے کے عادی ہوچکے ہیں۔

 10 برس قبل چین کے لیے منفی فہرست کا نقطہ نظر بالکل نیا تھا اور آزمائشی آزاد تجارتی علاقے کے قیام کی ایک بڑی وجہ اس طرح کے نقطہ نگاہ کی آزمائش تھی۔

انہوں نے کہا کہ 2017 میں غیر ملکی سرمایہ کاری بارے منفی فہرستوں کو ملک بھر میں فروغ دیا گیا تھا جو کھلے پن میں تیزی کو ظاہر کرتا ہے۔

چین میں 21 آزاد تجارتی علاقے اور ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ ہے ۔ 2022 میں ملک کی کل درآمدات اور برآمدات میں ان 21 آزاد تجارتی علاقوں کا حصہ تقریباً 18 فیصد تھا۔

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ائیر بس کی دوسری فائنل اسمبلی لائن ک...

تیان جن (شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں ائیر بس نے اپنی دوسری فائنل اسمبلی لائن کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جو کہ یورپی طیارہ ساز کمپنی کی چینی مارکیٹ میں توسیع کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ائیر بس نے اپریل 2023 میں تیان جن فری ٹریڈ زون انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے بعد یہ سنگ بنیاد ایک سنگ میل ہے۔

ا ئیر بس نے ایک بیان میں کہا کہ توسیعی منصوبہ 2025 کے اختتام تک کام شروع کردے گا۔

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سینئر عہدیدار کی...

بیجنگ (شِنہوا)  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی بیجنگ میونسپل کمیٹی کے سیکرٹری ین لی نے  بیجنگ میں ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے پولِٹ بیورو کے رکن اور ہنوئی میونسپل کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کمیٹی کے سیکرٹری دین تیئن ڈونگ سے بات چیت کی۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن ین نے کہا کہ چین اور ویتنام اچھے دوست اور اچھے شراکت دار ہیں جو ایک ہی وژن اور تقدیر کے حامل ہیں اور دونوں جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز کی اسٹریٹجک رہنمائی چین۔ ویتنام تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کی مضبوط ترین ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں فریق اس ملاقات کو دونوں جماعتوں کے جنرل سیکرٹریز کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے، دونوں دارالحکومتوں کے مابین تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ویتنام کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے کے موقع کے طور پر لیں گے۔

دین تیئن ڈونگ نے کہا کہ ویتنام دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے چین کے ساتھ جماعتوں کے ما بین تبادلوں اور مقامی تعاون کو مضبوط بنانے کی امید کرتا ہے۔

چین، چھونگ چھنگ میونسپل کارپوریشن کے سابق سی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سپریم پیپلز پروکیور یٹوریٹ (ایس پی پی) نے چھونگ چھنگ میونسپل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین ژینگ ہونگ کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

ژینگ چھونگ چھنگ میونسپل فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے سابق چیئرمین بھی تھے۔

نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ژینگ کا کیس جانچ پڑتال اور استغاثہ کے لیے پروکیوریٹریل حکام کو منتقل کر دیا گیا تھا۔

ایس پی پی نے کہا ہے کہ اس کیس پر تحقیقات جاری ہیں۔

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ، قندھار میں انار کی فصل تیار

قندھار، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے ایک باغ میں کسان انار کی کٹائی میں مصروف ہیں۔

انار کی پیداوار کا ملک کے زرعی شعبے میں نمایاں حصہ ہے۔

انار بہت سے صوبوں خاص کر قندھار میں پھلوں کی ایک اہم فصل اور افراد کا ذریعہ معاش ہے۔

افغانستان ، صوبہ قندھار میں افغان کسان ایک باغ میں تازہ انار پیک کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

افغانستان ، صوبہ قندھار کے ایک باغ میں تازہ انار دیکھےجاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

افغانستان ، صوبہ قندھار میں افغان کسان ایک باغ میں درخت سے تازہ انار توڑرہے ہیں۔ (شِنہوا)

افغانستان ، صوبہ قندھار کے ایک باغ میں تازہ انار دیکھےجاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

افغانستان ، صوبہ قندھار میں ایک افغان کسان ایک باغ میں تازہ انار دکھا رہا ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان ، صوبہ قندھار میں افغان کسان ایک باغ میں تازہ انار پیک کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاورمیں10اکتوبرسے آل خیبر خیبر پختونخواووشو...

خیبر پختونخواووشو،کنگفو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 10اکتوبر سے آل خیبر پختونخواووشوچمپئن شپ منعقد کی جائے گی،نیشنل سوسائٹی فار سپورٹس ڈویلپمنٹ(این ایس ایس ڈی)کے تعاون سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کھیلے جانیوالے اس میگا ایونٹ میں صوبے بھر سے بہترین فائٹرزشریک ہونگے۔صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور انٹر نیشنل کوالیفائڈکوچ نجم اللہ صافی نے کہاکہ ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ خیبر پختونخوامیں چائنیز مارشل آرٹس کھیل ووشو،کنگفوکو فروغ حاصل ہوں،اور اس مقصد کیلئے وقتاًفوقتاًمختلف ایجز گروپ کے مقابلے تواتر کیساتھ منعقد کیے جارہے ہیں ،جس سے یقیناًخیبر پختونخوامیں ووشوکوکافی پذیر ائی ملی ہے ۔انکاکہناتھا کہ خیبر پختونخوامیں کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کیلئے کام کرنیوالی غیر سرکاری تنظیم نیشنل سوسائٹی فار سپورٹس ڈویلپمنٹ (این ایس ایس ڈی )کے تعاون سے اگلے ماہ 10اکتوبر سے آل خیبر پختونخواووشوچمپئن شپ منعقد کی جارہی ہے جس میں پشاور،ملاکنڈ،بنوں،ڈی آئی خان،کوہاٹ،ہزارہ اور مردان سے مرد وخواتین کھلاڑی شریک ہونگی۔اس میگا ایونٹ کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا کی آخری ون ڈے میں بھارت کو 66 رنز س...

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں 66رنز سے شکست دے دی،راجکوٹ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 352رنز بنائے،مچل مارش 96رنز کی اننگ کھیل نمایاں رہے جبکہ سٹیون سمتھ نے 74، مارنس نے 72اور ڈیوڈ وارنر نے 56رنز کی اننگ کھیلی،بھارت کی طرف سے جسپریت بمراہ نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ کلدیپ یادیو نے 2اور محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی،353کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 49.4اوورز میں 286رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میچ میں 66رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،کپتان روہت شرما 81رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ ویرات کوہلی نے 56اور شیریاس نے 48رنز بنائے،آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں،فاتح ٹیم کے کھلاڑی گلین میکسویل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ،بھارتی ٹیم کے کھلاڑی شمبن گل 178رنز بنانے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔خیال رہے کہ بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشین گیمز، ایتھلیٹکس فیڈریشن نے دونوں خواتی...

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ڈوپ ٹیسٹ کے نتائج نہ ملنے کی بنیاد پر ایشین گیمز میں شرکت کیلئے روکے جانے والی دونوں خواتین ایتھلیٹس کو چین جانے کی اجازت دے دی،پاکستان اسپورٹس بورڈ کی مشاورت کے بعد عروج کرن اور صاحب اسرا کو ایونٹ میں شرکت کا گرین سگنل مل گیا،دونوں پلیئرز آج ایتھلیٹکس کے ایونٹ میں شرکت کیلئے دستیاب ہوں گی،صاحب اسرا کو ایشین گیمز میں 400میٹرز جبکہ عروج کرن کو 100میٹرز کے مقابلوں میں شرکت کرنی ہے ، اس سے قبل دونوں کو منگل کی شام اسلام آباد سے روانہ ہونا تھا تاہم انہیں روانگی سے روک دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم اسپنر کے ورلڈکپ س...

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا،کینگروز ٹیم کے اہم اسپنر ایشٹن اگر پنڈلی کی انجری سے نجات نہیں پا سکے جس باعث ان کا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا امکان ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشٹن اگر کو انجری جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہوئی، ایشٹن اگر کی جگہ تنویر سنگھا کو شامل کیا جا سکتا ہے جو بھارت کے خلاف حال ہی میں کھیلی گئی 3ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے،آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے، آسٹریلین ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر پیٹ کمنز کریں گے جبکہ ابتدائی اسکواڈ میں ایشٹن اگر کا نام بھی شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خوفناک حادثے کا شکار ہونیوالے انگلش کرکٹر فل...

انگلینڈ کیسابق کرکٹر اینڈریو فلنٹوف کا انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچنگ پینل میں شامل ہونے کاامکان ہے ،انگلینڈ اور بھارت کیدرمیان ٹیسٹ سیریز 25جنوری سے شروع ہوگی جس کیلئے اینڈریو فلنٹوف کو کوچنگ پینل میں شامل کیا جاسکتا ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق فلنٹوف جنوری میں بھارت کے خلاف 5ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کوچنگ کرسکتے ہیں، انگلینڈ کرکٹ بورڈ فلنٹوف کو معاوضے کے عوض کوئی رول دینا چاہتاہے،انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچ میتھیو موٹ کا کہنا ہے کہ اینڈریو فلنٹوف مستقبل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیساتھ کا م کریں گے، ہمیں ان کی موجود گی سے اچھا لگے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈ کپ،جنوبی افریقی کپتان کا بھارت سے وطن و...

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما بھارت سے وطن واپس جائیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیمبا باووما خاندانی وجوہات کی بنا پر وطن واپس جا رہے ہیں، وہ ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز نہیں کھیلیں گے،جنوبی افریقہ کے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچز شیڈول ہیں جن میں ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے، جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم رواں ہفتے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سری لنکن کرکٹر دانشکا ریپ کیس میں الزام ثابت...

سری لنکن کرکٹر دانشکا گونا تھیلاکا ریپ کیس میں مجرم قرار نہیں پائے جس کی بنا پر انہیں بردی کر دیا گیا،آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹر کے ریپ کیس کی سماعت سڈنی کی عدالت میں ہوئی اور عدالت نے کرکٹر کو ریپ کیس کے الزام میں بری الزمہ قرار دے دیا،ریپ کیس کے حوالے سے شکایت کنندہ ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکی، کیس میں رضامندی کے بغیر مراسم قائم کرنے کو ثابت نہ کیا جا سکا،سری لنکن کرکٹر کو عدالت نے پولیس انٹرویو میں سچا قرار دیا ہے، شکایت کنندہ نے جان بوجھ کر جھوٹی گواہی دی جس کے لیے انہیں متحرک کیا گیا،واضح رہے کہ دانشکا گونا تھیلاکا کو گزشتہ برس نومبر میں ریپ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، دانشکا سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ساتھ ٹی 20ورلڈکپ کے لیے سڈنی میں موجود تھے،دانشکا گونا تھیلاکا پر ریپ کیس میں چار مختلف الزامات تھے، کرکٹر کے کیس میں تین الزامات کو پہلے ہی ختم کر دیا گیا تھا، دانشکا کو اب واحد الزام سے بھی بری کیا گیا ہے،آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کیس میں زبردستی اور رضامندی کے بغیر تعلق قائم کرنے اور اس دوران جھوٹ بولنے کو ثابت نہیں کیا جا سکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انجری سے چھٹکارہ پانے والے کین ولیمسن کا پاک...

انجری سے چھٹکارہ پانے والے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا ون ڈے ورلڈکپ سے قبل پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنے کا امکان ہے،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ 29ستمبر کو (آج)حیدر آباد دکن میں شیڈول ہے، کین ولیمسن گھٹنے کی انجری کے باعث 6ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں،کین ولیمسن نے بھارت روانگی سے قبل گفتگو میں کہا کہ پلان یہی ہے وارم اپ میچز کا حصہ بنوں، میری شدید خواہش ہے کہ جتنا بھی ہو میں میچز کا حصہ بنوں، اس وقت سب کچھ بیٹنگ، رننگ اور فیلڈنگ اچھی جا رہی ہے،ولیمسن نے کہا کہ میں اس وقت بہت زیادہ بوجھ محسوس نہیں کر رہا، ورلڈ کپ میچز میں اب کم وقت ہے اس لیے میں پہلے وارم اپ میچز کھیل کر دیکھنا چاہتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشن ورلڈ کپ،گرین شرٹس نے بھارت پہنچتے ہی کمر...

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے کمر کس لی،بھارت کی جانب سے ویزوں کے اجرا میں تاخیر کے باعث طے شدہ شیڈول کے بعد بھارت پہنچنے والی قومی کرکٹ ٹیم نے بھارتی شہر حیدرآباد میں ٹریننگ سیشن میں بھرپور حصہ لیا،راجیو گاندھی سٹیڈیم میں کی جانے والی اس آپشنل ٹریننگ میں ایکشن میں نظرآنے والے کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رئوف، افتخار احمد، سلمان علی آغا اور فخر زمان شامل تھے،محمد حارث، وسیم جونیئر اور زمان خان نے بھی ٹریننگ میںحصہ لیا،کھلاڑیوں نے سٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقوں کے علاوہ نیٹس میں جم کر بیٹنگ اور بالنگ کا سیشن کیا،واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی،پاکستان ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ 6اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 14اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انگلش پریمیئر لیگ میں مزید 8میچوں کا فیصلہ 3...

انگلش پریمیئر لیگ میں 30ستمبر کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا ، پہلا میچ آسٹن ولا اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیموں کے درمیان ولا پارک، برمنگھم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں آرسنل اور بورن ماتھ کی ٹیمیں وائٹیلٹی سٹیڈیم، بورن ماتھ میں آمنے سامنے ہوں گی،تیسرا میچ لوٹن ٹان اور ایورٹن کے درمیان گوڈیسن پارک، لیورپول میں ، چوتھا میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں نیو کیسل یونائیٹڈ اور برنلے کی ٹیمیں سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ،چھٹا میچ ویسٹ ہیم یونائیٹد اور شیفیلڈ یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان لندن سٹیڈیم ، لندن اور ساتویں میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور وولور ہیمپٹن کی ٹیمیں مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی جبکہ 30 ستمبر کا آٹھواں اور آخری میچ ٹوٹنہم ہاٹ اور لیور پول کی ٹیموں کے درمیان ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا،یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15جون 2023کو کیا گیا تھا،مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر تاحال 18پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشین گیمز ٹینس ایونٹ ، یوسوکے وتانوکی مینز...

19ویں ایشین گیمز کے ٹینس ایونٹ میں جاپان کے ٹینس کھلاڑی یوسوکے وتانو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے، مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں جاپان کے یوسوکے وتانوکی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،انہوں نے جنوبی کوریا کے حریف کھلاڑی ہانگ سیونگ چن کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 1-6سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشین گیمز،قومی ٹیم کی مسلسل تیسری فتح ، ازب...

چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے تیسری جیت اپنے نام کرلی ہے ،پاکستان ٹیم نے اپنے پول کے تیسرے میچ میں ازبکستان کو 2کے مقابلے میں 18گول سے شکست دے دی ، قومی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی اپنی گرفت بنالی تھی اور پے در پے گول سکور کیے،پاکستان کی جانب سے ازبکستان کے خلاف میچ میں ارباز احمد نے 5، رانا وحید اور افراز نے 3، 3، عمر بھٹہ اور عبدالرحمن نے 2، 2جبکہ ارشد لیاقت، رومان خان اور سفیان خان نے 1، 1گول سکور کیا،پاکستان ہاکی ٹیم اپنے 3پول میچز میں اب تک 34گول سکور کر چکی ہے،پاکستان ہاکی ٹیم 3میچز جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر تاحال پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ بھارت 2میچز کے بعد دوسرے اور جاپان تیسرے نمبر پر موجود ہے،واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم پول اے میں اپنا چوتھا میچ 30ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی جبکہ پانچواں اور آخری پول میچ 2اکتوبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی،ایشین گیمز کے ہاکی کے مقابلوں میں 12ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو 2 پول میں تقسیم کیا گیا ہے،پاکستان سمیت بھارت ، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمیں پول اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا، ملائشیا، چین، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچنے...

آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ائیرپورٹ پر مداحوں نے شاندار استقبال کیا،سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس)پر ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیر پورٹ پہنچنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا مداحوں نے شاندار استقبال کیا جبکہ ہوٹل کے باہر بھی ہزاروں شائقین کرکٹ کرکٹرز کی ایک جھلک دیکھنے کو بیتاب نظر آئے،ائیرپورٹ پر بھارتی حکام نے استقبال کرتے ہوئے قومی کرکٹرز کو شال پیش کیں جبکہ پھول بھی نچھاور کیے،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے ایکس پر ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں مداح پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ائیرپورٹ پر مداحوں کے استقبال پر انہیں ہاتھ ہلاکر جواب دیا جبکہ شاہین آفریدی سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار کے ساتھ خوشگپیاں کرتے دیکھائی دے رہے ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔