بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے امریکہ کی جانب سے ویغور جبری مشقت کی روک تھام کے ایکٹ کی فہرست میں تین چینی کمپنیز کا نام شامل کرنے پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مخالفت کر دی۔
وزارت کے ترجمان نے کہا کہ اس اقدام میں حقائق اور شفافیت کا فقدان ہے جو کہ معاشی جبر کی عمدہ مثال ہے۔
ترجمان کے مطابق سنکیانگ سپلائی چین بزنس ایڈوائزری اور امریکہ کی جانب سے جاری کردہ اضافی دستاویزات نے چین کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت کی ہے اور انسانی حقوق کے نام پر چینی کمپنیز کو دبایا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سنکیانگ میں کوئی جبری مشقت نہیں ہے۔ امریکہ سنکیانگ کی خوشحالی اور استحکام کو کمزور کر رہا ہے، سنکیانگ میں کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور انسانی حقوق کے نام پر مختلف نسلی گروہوں سےتعلق رکھنے والے سنکیانگ کے باشندوں کے حقوق پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو فوری طور پر اس طرح کے غلط طریقہ کار بند کرنا چاہئے۔
ترجمان نے کہا کہ چین ضروری اقدامات اٹھائے گا اور چینی کمپنیز کے قانونی حقوق اور مفادات کو ثابت قدمی سے برقرار رکھے گا۔
براٹیسلاوا (شِنہوا) سلوواکیہ میں چین کے نئے سفیر کائی گی نے کہا ہے کہ چین سلوواکیہ کے ساتھ باہمی احترام، مساوات، باہمی فائدے اور ہمہ جہت تعاون کے اصولوں کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
با ہمی تعلقات پر آئندہ سلوواکیہ کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا کو ئی فرق نہیں پڑے گا۔
کائی نے یہ بات چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوستانہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہمارے ممالک اور عوام کے بنیادی مفاد میں ہے۔
سلوواکیہ کی نیشنل کونسل کے اسپیکر بورس کولر، ڈپٹی اسپیکر پیٹر پیکولینسکی، سلوواکیہ کی وزارت خارجہ اور یورپی امور کے سیکرٹری جنرل پاول سیکورسن اور سلوواکیہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے استقبالیہ میں شرکت کی۔
کائی نے کہا کہ چین اور سلوواکیہ کے روایتی دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات ہیں ۔
کائی نے مزید کہا کہ سلوواکیہ اب چین کا چوتھا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور وسطی اور مشرقی یورپ میں درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے جبکہ چین یورپی یونین کے باہر سلوواکیہ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔سلوواکیہ میں پارلیمانی انتخابات 30 ستمبر کو ہوں گے۔
مکاؤ (شِنہوا) ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی) کی چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ نوول کرونا وائرس وبا کے بعد سیاحتی شعبے کی بحالی اچھی ہے جبکہ آئندہ 3 سے 5 سال میں چین دنیا کی سب سے بڑی سفری اور سیاحتی منڈی بن جائے گا۔
ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کی صدر اور چیف ایگزیٹو جولیا سمپسن نے چین کے مکاؤ میں حال ہی میں منعقدہ گلوبل ٹورازم اکانومی فورم (جی ٹی ای ایف) کے دوران شِنہوا کو ایک انٹرویو میں کہا کہ چین بالآخر دوبارہ کھل گیا ہے اور ہم اس کی مکمل بحالی دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وبائی امراض سے قبل دنیا میں کمائے جانے والے ہر 10 میں سے ایک ڈالر سفروسیاحت سے آتا تھا۔ عالمی معیشت میں اس کا حصہ 10 فیصد تھا اور ہر 10 میں سے ایک ملازمت اس شعبے میں تھی، تاہم وبا کے سبب بہت سی ملازمتیں ختم ہوئیں اور کاروبار بند ہوئے۔
ہمیں 2023 کے اختتام تک تقریباً 100 کھرب امریکی ڈالر کی آمدن پر واپس لوٹنا چاہئے جو یہ شعبہ عالمی سطح پر کمارہا تھا۔ ۔
فورم کا انعقاد 20 سے 23 ستمبر کو ہوا تھا جس کا مقصد حکومتوں، مقامات اور کاروباری اداروں کے نمائندوں یکجا کرنا تھا۔ فوم کا موضوع "منزل 2030، کاروبار اور ترقی کے لئے سیاحت کی طاقت کا استعمال" تھا۔
ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے کے مطابق بین الاقوامی سیاحت اپنی تاریخ کے بدترین بحران سے بحالی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ جنوری سے جولائی 2023 کے درمیان سیاحت وبائی امراض سے قبل کی سطح کے 84 فیصد تک پہنچ چکی تھی۔
تنظیم نے رواں ہفتے ایک اعلامیہ میں بتایا تھا کہ چین میں نوول کرونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات بہتر بنائے گئے اور انہیں ایڈجسٹ کیا ہے۔ اسی طرح دیگر ایشیائی مارکیٹس اور مقامات کو دوبارہ کھولنے سے خطے میں اور دنیا کے دیگر حصوں میں سفر کو فروغ ملے گا۔
سمپسن نے چین کے سفروسیاحت بارے نقطہ نگاہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین ایک اہم مارکیٹ ہے جس کی مالیت 18 کھرب امریکی ڈالر ہے۔ وبائی مرض کے دوران اس نے اپنی کچھ مالیت گنوادی تھی تاہم یہ یہ منڈی دوبارہ کھل گئی ہے اور چینی دوبارہ سفر کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ چین کے دورے پر آرہے ہیں۔ اس کا آنے والا منظرنامہ بہت اچھا ہے۔

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ اگست کے آخر تک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے چین کے جامع قرضوں کا توازن 278 کھرب یوآن (تقریباً 38.7 کھرب امریکی ڈالرز) رہا۔
پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) کے مطابق قرضوں کی شرح نمو مسلسل تین سال سے 20 فیصد سے اوپر رہی ہے۔
پی بی او سی نے کہا کہ قرضوں سے اگست کے آخر تک 6کروڑ 2 لاکھ 25 ہزار چھوٹے کاروباروں کی مدد ہوئی تھی۔
اگست میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے نئے قرضوں کی اوسط شرح سود 4.48 فیصد رہی جو 2018 کے اختتام کے مقابلے میں 1.7 فیصد پوائنٹس کم ہے۔
بینک کے ڈپٹی گورنر لیو گوچھیانگ نے کہا کہ جامع ما لیات کا معیار مالیاتی ترقی کے معیار کی ایک اہم علامت ہے۔
انہوں نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو مالی مدد بڑھانے، زراعت سے متعلق مالیاتی خدمات کی بنیاد کو مستحکم کرنے، جامع ما لیات کی کوریج کو وسعت دینے اور صارفین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کی کوششوں پر زور دیا۔
ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں لوگ برف کی طرز کے کانس گھاس کے پھولوں، نیلے آسمان اور سفید پھولوں کے بہترین امتزاج سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
کانس گھاس کے پھول کو مقامی زبان میں کاش فل کہا جاتا ہے۔ یہ اس جنوبی ایشیائی ملک میں ٹھنڈی ہوا کے ساتھ خزاں کی آمد کا اعلان بھی ہے۔
بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں لوگ کانس گھاس کے خوبصورت پھول سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں ایک خاتون کانس گھاس کے خوبصورت پھول سے لطف اندوز ہورہی ہے۔ (شِنہوا)
بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں لوگ کانس گھاس کے خوبصورت پھول سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)
بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں لوگ کانس گھاس کے خوبصورت پھول سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)
بنگلہ دیش، ڈھاکہ میں ایک جوڑا کانس گھاس کے خوبصورت پھول کے ساتھ سلیفی بنارہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں 10 واں بیجنگ شیانگ شان فورم 29 سے 31 اکتوبر تک منعقد ہوگا جس میں گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو کے تحت اہم تعاون کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے بتایا کہ رواں سال کا فورم تمام فریقین کو سیکیورٹی تعاون آگے بڑھانے بارے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا مساوی موقع مہیا کرے گا۔
وو نے بتایا کہ 40 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے فورم میں شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں۔
2006 میں قائم ہونے والا یہ فورم دنیا کے سب سے اہم سیکیورٹی ڈائیلاگ پلیٹ فارمز میں سے ایک بن چکا ہے۔
چین، دارالحکومت بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک عظیم استقبالیہ سے چین کے صدر،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے واجب الادا بیرونی قرض رواں سال جون کے اختتام پر24.3 کھرب امریکی ڈالر رہے۔
ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کی نائب سربراہ وانگ چھون ینگ نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار مارچ کے اختتام پر واجب الادا قرض سے 2 فیصد یا 57.1 ارب امریکی ڈالر کم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شرح تبادلہ اس کمی کی بنیادی وجہ ہے جس کے سبب رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں بیرونی قرض میں 54.5 ارب امریکی ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔
انہوں نے کہا ملک کی طویل مدتی ترقی کے بنیادی اصولوں میں کوئی تبدیلی نہ ہو نے کے سبب معیشت کی بحالی اور بہتری جاری رہے گی جس کے باعث چین کے بیرونی قرض کی سطح مستحکم رہے گی۔
چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں چین کی وو یو (بائیں) چین اور ازبکستان کے درمیان باکسنگ ویمنز 50-45 کلوگرام کوارٹر فائنل جیتنے کا جشن منا رہی ہیں۔ (شِنہوا)

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل آف شوٹنگ میں پاکستانی کشمالہ طلعت مقابلہ کر رہی ہیں۔ (شِنہوا)

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں ویمنز سنگلز راؤنڈ آف 32 ٹیبل ٹینس میچ میں پاکستان کی حور فواد اور چین کی سن ینگ شا (اوپر) کے درمیان مقابلے کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں ٹینس کے ویمن سنگلز فائنل کے بعد چینی ٹیم کا تصاویر کے لئے ایک انداز ۔(شِنہوا)

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل آف شوٹنگ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی کشمالہ طلعت اپنا تمغہ دکھا رہی ہیں۔ (شِنہوا)

چین، دارالحکومت بیجنگ میں یونیسکو پرائز فار گرلز اینڈ ویمن ایجوکیشن 2023 کی ایوارڈ تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ اور اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی خصوصی ایلچی پھنگ لی یوآن اور یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آندرے ازولے چائنہ چلڈرن اینڈ ٹین ایج فنڈ (سی سی ٹی ایف) اور پاکستان الائنس فار گرلز ایجوکیشن (پیج) کے ایوارڈ یافتہ نمائندوں کو ایوارڈز دے رہی ہیں۔ (شِںہوا)

مالٹا(شِنہوا) مالٹا میں چائنہ کلچرل سینٹر نے چینی وسط خزاں تہوار کی ایک پرجوش تقریب کی میزبانی کی جس میں موسیقی، مون کیک میکنگ اینڈ ٹیسٹنگ ، لالٹین بنانے اور خطاطی سمیت متعدد سرگرمیوں کی نمائش کی گئی۔
اس تقریب میں 100 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں مالٹا کے رہائشی اور مالٹا میں سمندر پار چینی شامل تھے۔ شر کاء نے رقص، گانوں، چینی شاعری ، مارشل آرٹس اور پیانو سولو کی کار کردگی کے مظا ہرے کو خوب سراہا۔
11سالہ میکیلا بورگ نے چینی وسط خزاں تہوار سے متعلق ایک چینی گانا گایا۔ اس کے بعد بورگ نے شِنہوا کو بتایا کہ انہوں نے پہلی مر تبہ چینی گا نا گا یا۔انہوں نے چینی گانے کی دھن اور معنی دونوں کی بھرپور تعریف کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں چینی وسط خزاں تہوار جیسی چینی ثقافت سے واقعی محبت ہے اور یہ کہ وہ مستقبل میں چین کا دورہ کرنا چاہتی ہیں۔
چائنہ کارنر کے بانی اور سینٹ مارگریٹ کالج سیکنڈری اسکول میں سائنس کے استاد مارٹن ازوپارڈی نے اپنے دو طالب علموں کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے جولائی میں چین میں موسم گرما کے کیمپ کے لئے تقریباً دو ہفتے گزارے۔ ازوپارڈی نے کہا کہ سمر کیمپ نے مالٹا کے طالب علموں کو چینی ثقافت میں مشغول ہونے کا موقع فراہم کیا۔

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دفاعی ترجمان نے امریکہ کی جانب سے تیار کردہ نام نہاد سائبر اسپیس خطرے کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ چین کو بے بنیاد طور پر بدنام کرنا بند کرے اور سائبر اسپیس کو مسلح کرنے سے گریز کرے۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے یہ تبصرہ امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ سائبر حکمت عملی کی سمری کے جواب میں کیا جس میں چین کو سائبر اسپیس کے لئے وسیع اور عمومی خطرہ قرار دیا گیا تھا۔
وو نے کہا کہ سائبر اسپیس کو ابہام سے بھرپور میدان جنگ کی بجائے انسانیت کے فائدے کے لیے ایک نیا میدان سمجھا جانا چاہئے۔
وو نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ سائبر سیکورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین اور سعودی عرب چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں اکتوبر میں انسداد دہشت گردی کی مشترکہ بحری تربیت کا انعقاد کریں گے۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے بتایا ہے کہ تربیت میں سنیپنگ حکمت عملی، بوٹ ہینڈ لنگ ، ہیلی کاپٹر لینڈنگ اور مشترکہ ریسکیو سمیت دیگر امور کا احاطہ کیا جائے گا۔ تربیت کا محور بیرون ملک سمندری انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں ہوں گی۔
وو کے مطابق یہ دونوں بحری افواج کی جانب سے منعقدہ اپنی نوعیت کی دوسری مشترکہ تربیت ہوگی جس کا مقصد دونوں افواج کے درمیان عملی اور دوستانہ تعاون کو وسیع کرنا اور حقیقی جنگی تربیت کی سطح بہتر بنانا ہے۔

نان چھانگ (شِنہوا) پا کستانی طالب علم فہد کبیر نے پنگ پونگ گیند کی جسامت کے برابر سبز آٹے کو لکڑی کے سانچے میں ڈالا اور اسے کچھ اوپر اور کچھ نیچے کی جانب موڑا ۔ کچھ ہی دیر میں آٹے نے مون کیک کی شکل اختیار کرلی۔ اس پر چینی کردار "فو" بھی چھپا ہوا تھا جو سانچے کے ذریعے اس پر نقش کیا گیا تھا۔
چینی زبان میں فو کا مطلب خوشی ، اچھی قسمت ، اور نیک خواہشات ہیں۔ اس کی اہمیت یوں بڑھ جاتی ہے کہ اسے چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کے شہر نان چھانگ میں میں 1620 کی دہائی میں پیدا ہونے والے ایک چینی مصور بڈا شان رین کے بنائے خطاطی کے فن پارے سے لیا گیا تھا۔
فہد نے بتایا کہ وہ 7 برس سے چین میں مقیم ہیں اور موسم خزاں کے کئی تہوار گزارے ہیں۔ ہر سال اسکول میں ہمیں مون کیک دیا جاتا ہے تاہم یہ پہلا موقع ہے جب میں نے اپنے ہاتھوں سے اور اس طرح کے چینی ذائقے کے ساتھ مون کیک بنائے ہیں۔
جیانگ شی میں جیانگ شی یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن میں 7 برس سے زائد عرصہ زیرتعلیم رہنے والے فہد نے اس عرصے میں بہت سے مون کیک کھائے ہیں۔ یہ وسط خزاں تہوار کی ایک روایتی پیسٹری ہے۔ وہ گری والے میوے اور خشک میوے سے تیار کیک کو ترجیح دیتے ہیں تاہم انہیں اس رواج کے پیچھے چھپی کہانی جاننے کا ہمیشہ اشتیاق رہا ۔
فہد کو مون کیک کے تجربے سے روشناس کرانے والے دوست نے بتایا کہ چینی افراد مون کیک پر خوش بختی کی علامت نقش کرتے ہیں جو بعد میں وسط خزاں تہوار کے دوران شیئر کئے جاتے ہیں، یہ دعائیں ایک علامت ہے جیسے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ بھی شیئر کیا جاتا ہے۔
فہد کبیر ہاتھ سے بنا روایتی مون کیک تیارکررہے ہیں۔ (شِںہوا)
فہد کے دوست نے مزید بتایا کہ ماضی میں لوگ لکڑی کے سانچے میں مون کیک بناتے تھے جو چینی عوام کے انتہائی سادہ خیالات اور اقدار کے ساتھ ساتھ بہتر زندگی کی امید بھی ہے۔ وہ زندگی کو فنون کے ساتھ جوڑتے ہیں۔ برسوں گزرنے کے باوجود اس کی کشش کم نہیں ہوئی ہے۔
فہد نے دیکھا کہ اس کردار کے علاوہ سانچوں میں خرگوش کا سانچہ بھی شامل ہے۔
پیسٹری شیف من ڈینگ بن نے فہد کو بتایا کہ "یہ جیڈ خرگوش کی وسط خزاں کی کہانیوں میں سے ایک ہے۔ خرگوش کی تصویر اکثر وسط خزاں کے مون کیکس پر نظر آتی ہے جو عموماً ادویاتی موادہے۔"
پورا چاند وسط خزاں کے تہوار کے دوران چینیوں کے لیے ایک روحانی قوت رہا ہے، اور چینی افسانوی داستانوں کے مطابق، چاند کے محل میں ایک دیوی قیام پذیر تھی، جس کے پاس ایک جیڈ خرگوش تھا جو دوائیوں کو کوٹ سکتا تھا، جو لمبی عمر کی امید کی نمائندگی کرتا ہے۔
اپنے ہاتھ سے تیار کردہ مون کیک کو پکانے کے لئے شیف کے حوالے کرنے سے قبل فہد نے پاکستان میں اپنے اہلخانہ کو ویڈیو کال کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے ملک پاکستان میں وسط خزاں تہوار نہیں ہوتا لیکن ہمارےعید الفطر جیسے تہوار ہیں جو خاندانوں کے ملاپ کا تہوار ہے۔
ان کے بائیں ہاتھ میں مون کیک اور دائیں ہاتھ میں موبائل تھا، انہوں نے اپنے والد سے کہا کہ بابا، یہ وہ مون کیک ہے جو میں نے ابھی بنایا ہے۔ میں آپ کے ساتھ اشتراک کرنا چاہتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ ایک دن یہ مون کیک میں گھر پر بناؤں اور ہم سبھی خاندان کے افراد مل کر کھانا کھائیں گے۔ میں آپ سب کو یاد کرتا ہوں۔''

چین ، مشرقی صوبے شان ڈونگ کے چھوفو میں عالمی تہذیبوں پر منعقدہ 9 ویں نی شان فورم کے دوران شان ڈونگ یونیورسٹی آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن سے الحاق شدہ اسپتال کا عملہ فٹنس کے لئے ایک مارشل آرٹ " بدوآن جن پیش کر رہا ہے۔(شِنہوا)
انڈونیشیاکے جزیرے وسطی سولاویسی کے شہر پالو میں لوگ28ستمبر2018 کو آنےوالے تباہ کن زلزلے کی پانچویں برسی کی تقریب میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعا کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
کوالالمپور (شِنہوا) ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعاون سے ملائیشیا آزاد اور مسابقتی ٹیکنالوجی کی ترقی کرنے کا حامل ہوا ہے۔
انور نے ملائیشیا آئی سی ٹی سمٹ 2023 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کے سنگل فائیو جی نیٹ ورک فراہم کنندہ کے ابتدائی ماڈل کو ڈبل ماڈل میں تبدیل کرکے ملائیشیا نے ملک میں چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کی زیادہ مئو ثر شرکت کی راہ کھول دی ہے۔
انور نے کہا کہ یہ تکنیکی تعاون شہری اور دیہی شہریوں کے درمیان فرق کو ختم کرے گا اور ملک کے نئے صنعتی ماسٹر پلان 2030 کے حصول کی مہم میں معاون ہو گا جس سے مجموعی اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔
ہواوے کے ایشیا بحرالکاہل کے سربراہ لین بائی فینگ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنی ڈیجیٹل طور پر جدت ساز اور سرسبز ملائیشیا کی تعمیر میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے مکمل تعاون کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی آئی سی ٹی لیڈر کی حیثیت سے ہواوے فائیو جی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل توانائی وغیرہ کو فروغ دینے کے لیے اپنی تکنیکی صلاحیتوں، صنعتی حل اور ماحولیاتی نظام سے فائدہ اٹھائے گا۔ اس کے علاوہ مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دے کر ملائیشیا کے معاشرے میں اپنا حصہ ڈالا جا ئے گا۔

بیجنگ(شِنہوا) چین کی آبی گزرگاہوں سے ہونے والی کارگو نقل وحمل میں رواں سال کے کے پہلے آٹھ مہینوں میں مسلسل اضافہ ہوا اور مجموعی مال برداری کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق، اس عرصے کے دوران ملک میں آبی گزرگاہوں کے ذریعے کل 6ارب 2کروڑ ٹن کارگو منتقل کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق صرف اگست میں چین کی آبی گزرگاہوں سے81کروڑ15لاکھ 10ہزارٹن کارگوکی ترسیل کی گئی۔
جنوری تا اگست کے دوران، شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں صوبائی سطح کے علاقوں کے لحاظ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں 35.2 فیصد اضافہ ہوا اس کے بعد صوبہ لیاؤننگ اور شانشی رہے ہیں۔
یروشلم(شِنہوا) اسرائیل نے سرحدی مظاہروں کے باعث دو ہفتوں تک بند رکھنے کے بعد غزہ پٹی کے ساتھ مرکزی کراسنگ پوائنٹ جمعرات کو دوبارہ کھول دیاہے۔
فلسطینیوں کے ساتھ تعاون کے لیے اسرائیلی وزارت دفاع کے ذیلی ادارے،حکومتی سرگرمیوں کے رابطہ کاری دفتر(سی اوجی اے ٹی) نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ غزہ اور اسرائیل کے درمیان پیدل چلنے والوں کے لیے واحد گزرگاہ ، ایریز کراسنگ فلسطینی کارکنوں کے لیے اسرائیل میں داخل ہونے کے لیے دوبارہ کھول دی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کراسنگ کا کھلا رہنا صورتحال کے جائزے اور سلامتی کے استحکام پر منحصر ہے۔
اسرائیل نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے 15 ستمبر کو یہودیوں کے نئے سال کی تعطیل کے موقع پر کراسنگ کو بند کر دیاتھا۔
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف کوشوں میں پاکستان کے لیےعالمی برادری سے وسیع پیمانے پرتعاون کا مطالبہ کیاہے۔
پاکستان میں 2022 کے سیلاب پر جنرل اسمبلی کو بریفنگ میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے بڑے پیمانے پر تعاون کی ضرورت ہے اور وہ اس کا مستحق ہے۔ یہ ملک گرین ہاؤس گیسوں کے 1 فیصد سے بھی کم اخراج کا ذمہ دار ہے۔ لیکن اس کے لوگوں کے دیگر علاقوں کے لوگوں کے مقابلے میں موسمیاتی اثرات سے مرنے کے امکانات 15 گنا زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی افراتفری اور ہمارے فرسودہ اور غیر منصفانہ عالمی مالیاتی نظام کا دوہرا شکار ہے جس نے درمیانی آمدنی والے ممالک کو موافقت اور لچک میں سرمایہ کاری کے لیے انتہائی ضروری وسائل تک رسائی سے روکا ہوا ہے۔اور یہ کہ سیلاب سے وہاں مجموعی طور پر تقریباً 1ہزار 700 افراد ہلاک ہوئے ، 80 لاکھ بے گھر اور 3کروڑ30 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔
سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر، اقوام متحدہ نے فوری امداد اور تحفظ کے لیے81کروڑ60لاکھ ڈالر اکٹھے کرنے کامنصوبہ بنایا جس میں سے69 فیصد فنڈ فراہم ہوا ہے۔

بیجنگ(شِنہوا) چین کے مشرقی شہرشنگھائی میں 5 سے 10 نومبر تک منعقد ہونے والی چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے لیے میڈیا رجسٹریشن جمعرات سے شروع ہو گئی۔
منتظمین کے مطابق رجسٹریشن 20 اکتوبر تک سی آئی آئی ای ویب سائٹ یا سی آئی آئی ای ایپ پر کھلی رہے گی۔
سی آئی آئی ای دنیا کی پہلی درآمدی نمائش ہے جس کی گزشتہ نمائشیں انتہائی کامیاب رہی ہیں۔
شنگھائی(شِنہوا) چائنہ ایسٹرن ایئرلائنزنے کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ (کومیک) کے ساتھ 100اضافی سی 919 طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے، جو چینی ساختہ مسافر بردار طیاروں کا سب سے بڑا سنگل آرڈر ہے۔
منصوبے کے مطابق، ایئر لائن کمپنی کی طرف سے خریدے گئے نئے سی 919 طیارے 2024 سے 2031 کے درمیان فراہم کیے جائیں گے۔
بیجنگ(شِنہوا) دنیا کے سب سے بڑے درآمدی وبرآمدی میلوں میں سے ایک چین کے کینٹن میلے کا134واں سیشن 15 اکتوبر سے 4 نومبر تک جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے دارالحکومت گوانگ ژومیں منعقد ہوگا،جس میں دنیا بھر سےکاروباری ادارے اور خریدار شرکت کریں گے۔
نائب وزیر تجارت گوو تھنگ تھنگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ میلے کا آن لائن پلیٹ فارم ایک ہی وقت میں نمائش کنندگان اور خریداروں کے لیے خدمات پیش کرے گا۔
گو نے مزید کہا کہ گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں، اس سال نمائشی رقبے کو 50ہزار مربع میٹر تک بڑھایا جائے گا اور شرکاء کی تعداد میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
1957 میں شروع کیے گئے سال میں دو بار منعقد ہونے والے اس میلے کو چین کی غیر ملکی تجارت کا ایک بڑا پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی صدرشی جن پھنگ نے اپنی قوم پر زور دیاہے کہ وہ ایک مضبوط چین کی تعمیر اور قومی تجدید کوحقیقت کاروپ دینے کی انتھک کوششوں میں مضبوط اعتماد اور متحد ہو کرکوشش کریں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین صدرشی نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 74ویں سالگرہ منانے کے لیے بیجنگ میں منعقدہ ایک عظیم الشان استقبالیہ تقریب میں کہا کہ ہماری طاقت اتحاد میں ہے اور اعتماد سونے سے زیادہ قیمتی ہے۔
صدر شی نے کہا کہ مستقبل روشن ہے اور قوم کو مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ سے الزام تراشیوں کا سلسلہ اور انسانی حقوق کی آڑ میں اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی نے26 ستمبرکواعلان کیا ہے کہ اس نے سنکیانگ میں "جبری مشقت" کے حوالے سے تین چینی کمپنیوں کو فہرست میں شامل کیا ہے۔
اس کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ چین نے بار بار واضح کیا ہے کہ سنکیانگ میں "جبری مشقت" کا الزام ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے لوگوں کی طرف سے چین کے خلاف پھیلایا گیا ایک بہت بڑا جھوٹ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ اس حقیقت کے بالکل برعکس ہے کہ سنکیانگ میں تمام نسلی پس منظر کے لوگوں کے حقوق اور مفادات کا مؤثر طریقے سے تحفظ کیا جارہاہے۔
وانگ نے کہا کہ امریکہ اس جھوٹ کو بنیاد بنا کر نام نہاد ویغور جبری مشقت کی روک تھام کے ایکٹ" پر عملدرآمد کرنے کے لیے چینی اداروں کو بلیک لسٹ اورمزید چینی کمپنیوں کا پیچھا کر رہاہے۔

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے خواتین اور بچوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کوفروغ دینے کے لیے نئے اور زیادہ سے زیادہ تعاون کے لیے لگن اور زیادہ کوششوں کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر شی نے ان خیالات کااظہارخواتین اور بچوں کے لیے ملکی کوششوں کے بارے میں اپنی حالیہ ہدایات میں کیا۔