• Columbus, United States
  • |
  • ٠٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | چین

چینی صدر چین-امریکہ سربراہ ملاقات اور ایپک ا...

بیجنگ (شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر چین-امریکہ سربراہ ملاقات اورسان فرانسسکو میں 30 ویں ایپک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ سے امریکہ روانہ ہوگئے۔

صدر شی کے وفد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹرکائی چھی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی شامل ہیں۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر چین-امریکہ سربراہ ملاقات اور ایپک ا...

بیجنگ (شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر چین-امریکہ سربراہ ملاقات اورسان فرانسسکو میں 30 ویں ایپک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ سے امریکہ روانہ ہوگئے۔

صدر شی کے وفد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹرکائی چھی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کےسیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی شامل ہیں۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبے جیانگ سو میں اگلے سال کھیلوں کے50...

نانجنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں اگلے سال 500 کلومیٹر طویل فٹنس ٹریلز اور کم از کم 50 کھیلوں کے پارکس یا اسکوائرز کی تعمیر اور کم از کم کھیلوں کے 100 مقامات کوکم یا بغیر داخلہ فیس کے عوام کے لیے کھولنے کا منصوبہ ہے۔

صوبائی محکمہ کھیل نے ژانگ جیاگانگ شہر میں فٹنس اور جسمانی سرگرمیوں کے لیے سرکاری سہولیات کے نظام کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے گزشتہ روزمنعقدہ ایک قومی اجلاس میں اس منصوبے کا اعلان کیا۔ جیانگ سو اسپورٹس بیورو کے ڈائریکٹر چھین شاوجون نے بتایا کہ صوبے میں اس وقت3لاکھ17ہزار900 کھیلوں کے مقامات ہیں، جن میں فی کس کھیلوں کے مقام کا رقبہ 4.03 مربع میٹر تک ہے۔جیانگ سو اسپورٹس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژانگ ہائی تاؤ کے مطابق، 2024 میں جیانگ سو فٹنس گیمز کے نویں ایڈیشن میں عوام میں مقبول 33 ایونٹس شامل ہوں گے ان کا تعین آن لائن ووٹنگ اور اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے ذریعے کیا جائے گا۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں قدرتی گیس کی کھپت میں جنوری تا ستمبر...

بیجنگ(شِنہوا) ماحول دوست  ترقی حاصل کرنے کی کوششوں کے تحت 2023 کی پہلی تین سہ ماہی میں چین میں قدرتی گیس کی کھپت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق، اس عرصے کے دوران قدرتی گیس کی کھپت 288 ارب 75کروڑ کیوبک میٹر رہی، جو گزشتہ سال سے 7 فیصد زیادہ ہے۔صرف ستمبر میں قدرتی گیس کی کھپت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.8 فیصد اضافے سے29ارب61 کروڑ کیوبک میٹر تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق  جنوری سے اگست تک، قدرتی گیس کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں5.7 فیصد بڑھ کر152ارب 10کروڑ  کیوبک میٹر رہی۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سابق سینئرسیاسی مشیر رشوت لینےپرگرفت...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں سابق سینئر سیاسی مشیر ژو کونگ جیو کو رشوت لینے کے شبے میں گرفتارکر لیا گیا ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے منگل کو ایک بیان میں  کہا کہ ژو کا مقدمہ قومی نگرانی کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونےکے بعد استغاثہ ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ژو چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی ژی جیانگ صوبائی کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے رکن اور کمیٹی کے نائب چیئرپرسن تھے۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراقی شیعہ ملیشیا نے شام میں امریکی فوجی اڈے...

بغداد(شِنہوا)  عراقی شیعہ ملیشیا نے شام  کے مشرقی علاقے میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔  "عراق میں اسلامی مزاحمت" نامی ایک مسلح گروپ نے ایک آن لائن بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں کی جانب سے شام کے صوبہ دیر الزور کے مشرقی دیہی علاقوں میں العمر آئل فیلڈ کی طرف بوبی ٹریپ ڈرون بھیجا گیا جس نے   اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔  دریں اثنا، برطانیہ میں قائم  سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے مزید تفصیلات بتائے بغیر تصدیق کی کہ العمر آئل فیلڈ میں امریکی اڈے پر منگل کی شب حملہ کیا گیا۔ 

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ - غزہ - عملے کی ریکارڈ ہلاکتیں...

غزہ میں  ہلاک ہونے والے اقوام متحدہ کے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اقوام متحدہ کا جھنڈا اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرپرسرنگوں ہے۔(شِنہوا)

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر شی جن پھنگ کی ایشیا بحرالکاہل تعاون...

بیجنگ (شِنہوا) رواں ہفتے سان فرانسسکو میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اپیک) کے اقتصادی رہنماؤں کا 30 واں اجلاس ہورہا ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ چین ۔ امریکہ سربراہ کانفرنس اور اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

امریکہ یہ دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ چینی صدر ایشیا بحرالکاہل کے اقتصادی تعاون کو کتنی اہمیت دیتے ہیں، مختلف مواقع پر چینی صدر شی جن پھگ نے علاقائی اور عالمی ترقی آگے بڑھانے میں ا یپک سے اپنی توقعات کا اظہار کیا ہے۔

ایک یادگار لمحہ 10 نومبر 2014 کی شب تھا جب چینی صدر شی اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوآن نے بیجنگ کے مشہور نیشنل ایکواٹک سینٹر یا واٹر کیوب میں ا یپک اجلاس میں شرکت کرنےوالے بیجنگ آئے مہمانوں کے لیے ایک عظیم الشان ضیافت کا اہتمام کیا تھا۔

اس موقع پر شی جن پھنگ نے ا یپک پر اپنی بصیرت واضح کرنے کے لیے مہمانوں کو بتایا کہ چین نے واٹر کیوب کو عشائیہ کے لئے اس لئے منتخب کیا تھا کہ چینی ثقافت میں پانی بہت بڑی علامت ہے۔ عشائیہ میں شریک تمام مہمانوں نے چینی لباس زیب تن کررکھے تھے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دو ہزار برس قبل چینی فلاسفر لاؤ تزو نے کہا تھا کہ سب سے بڑی بھلائی پانی کی مانند ہے جو تمام مخلوقات کو اس کا مقابلہ کئے بغیر فائدہ پہنچاتی ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ ا یپک کی رکن معیشتیں بحرالکاہل کے پانی سے ایک دوسرے کے قریب آئی ہیں۔ بحرالکاہل کو امن، دوستی اور تعاون کا سمندر بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، ایک ایسا سمندر جو ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں امن، ترقی، خوشحالی اور پیشر فت کا باعث بنے۔

اس طرح کی بصیرت سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے چین نے ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کے ایک فعال حامی کی حیثیت سے کام کیا جس سے خطے کی ترقی میں زبردست تحریک پیدا ہوئی اور عوامی فلاح و بہبود کو بہت بہتر بنایا گیا ۔

چینی صدر نے ا یپک کے اقتصادی رہنماؤں کے ہر اجلاس میں شرکت کی یا اس کی صدارت کی۔  انہوں نے گزشتہ دہائی میں مختلف مواقع پراہم تقاریر کیں اور ایک سے زیادہ بار انہوں نے اپنا پیغام پہنچانے کے لئے بحر الکاہل کے استعارے کا استعمال کیا۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر شی جن پھنگ کی ایشیا بحرالکاہل تعاون...

بیجنگ (شِنہوا) رواں ہفتے سان فرانسسکو میں ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اپیک) کے اقتصادی رہنماؤں کا 30 واں اجلاس ہورہا ہے ۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ چین ۔ امریکہ سربراہ کانفرنس اور اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔

امریکہ یہ دورہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ چینی صدر ایشیا بحرالکاہل کے اقتصادی تعاون کو کتنی اہمیت دیتے ہیں، مختلف مواقع پر چینی صدر شی جن پھگ نے علاقائی اور عالمی ترقی آگے بڑھانے میں ا یپک سے اپنی توقعات کا اظہار کیا ہے۔

ایک یادگار لمحہ 10 نومبر 2014 کی شب تھا جب چینی صدر شی اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوآن نے بیجنگ کے مشہور نیشنل ایکواٹک سینٹر یا واٹر کیوب میں ا یپک اجلاس میں شرکت کرنےوالے بیجنگ آئے مہمانوں کے لیے ایک عظیم الشان ضیافت کا اہتمام کیا تھا۔

اس موقع پر شی جن پھنگ نے ا یپک پر اپنی بصیرت واضح کرنے کے لیے مہمانوں کو بتایا کہ چین نے واٹر کیوب کو عشائیہ کے لئے اس لئے منتخب کیا تھا کہ چینی ثقافت میں پانی بہت بڑی علامت ہے۔ عشائیہ میں شریک تمام مہمانوں نے چینی لباس زیب تن کررکھے تھے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دو ہزار برس قبل چینی فلاسفر لاؤ تزو نے کہا تھا کہ سب سے بڑی بھلائی پانی کی مانند ہے جو تمام مخلوقات کو اس کا مقابلہ کئے بغیر فائدہ پہنچاتی ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ ا یپک کی رکن معیشتیں بحرالکاہل کے پانی سے ایک دوسرے کے قریب آئی ہیں۔ بحرالکاہل کو امن، دوستی اور تعاون کا سمندر بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، ایک ایسا سمندر جو ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں امن، ترقی، خوشحالی اور پیشر فت کا باعث بنے۔

اس طرح کی بصیرت سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے چین نے ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون کے ایک فعال حامی کی حیثیت سے کام کیا جس سے خطے کی ترقی میں زبردست تحریک پیدا ہوئی اور عوامی فلاح و بہبود کو بہت بہتر بنایا گیا ۔

چینی صدر نے ا یپک کے اقتصادی رہنماؤں کے ہر اجلاس میں شرکت کی یا اس کی صدارت کی۔  انہوں نے گزشتہ دہائی میں مختلف مواقع پراہم تقاریر کیں اور ایک سے زیادہ بار انہوں نے اپنا پیغام پہنچانے کے لئے بحر الکاہل کے استعارے کا استعمال کیا۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ -غزہ- فلسطین- اسرائیلی تنازعہ

غزہ کی وسطی پٹی میں بوریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے پر ایک شخص کھڑا ہے۔(شِنہوا)

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چلی- سینتیاگو- چین- الیکٹرک بس- پین امریکن گ...

پین امریکن گیمز 2023 کے لیے چین کی جانب سے فراہم کردہ الیکٹرک بس  چلی کے شہر سینتیاگو کے نیشنل اسٹیڈیم سے گزر رہی ہے۔(شِنہوا)

 

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ -غزہ - فلسطین -اسرائیل تنازعہ-بے...

غزہ کی جنوبی پٹی کے شہر خان یونس میں بے گھر افراد ایک عارضی پناہ گاہ میں بیٹھے ہیں۔(شِنہوا)

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ - غزہ - عملے کی ریکارڈ ہلاکتیں...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس (بائیں سے دوسرے ) اور اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ محمد (بائیں سے پہلی) اور جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس (بائیں سے تیسرے)غزہ میں ہلاک ہونے والےیو این  کارکنوں کی یاد میں ایک لمحے کی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔(شِنہوا)

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قرن افریقہ کوشدید موسمی حالات اورخوراک کےعدم...

ادیس ابابا(شِنہوا)  عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ قرن افریقہ کے ممالک کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ خطے میں شدید موسمی حالات اور خوراک کی عدم تحفظ  کی صورتحال برقرار ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے قرن افریقہ غذائی عدم تحفظ  اور صحت کی صورتحال سے متعلق جاری اپنی تازہ ترین رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ قرن افریقہ کے ممالک ایک ساتھ انتہائی موسمی واقعات، بڑے پیمانے پر غذائی عدم تحفظ اور صحت کے بحرانوں سےدوچار ہیں۔

 

ایتھوپیا کے قحط زدہ صومالی علاقے میں ایک چرواہا اپنے مویشیوں کو لے کر جارہا ہے۔(شِنہوا)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطہ خشک سالی اور سیلابوں  سمیت شدید موسمی اثرات کا سامنا کرتا رہا ہے اور ان واقعات کے اثرات ال نینو کے آغاز سے مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، خطے میں 6کروڑ10 لاکھ سے زیادہ لوگ بحران اور اس سے زیادہ سنگین حالت میں ہیں، جنہیں خوراک کی شدید عدم تحفظ کی بلند سطح کا سامنا ہے۔ 

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین انسانی ترقی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار...

بیجنگ (شِنہوا)چینی ماہرین نے کہا ہے کہ ان کا ملک انسانی ترقی اور پائیدار ترقی کے اہداف میں پیش رفت کرنے کے حوالے سے ایک کلیدی ملک رہا ہے اور مستقبل میں بھی اس کا یہی کردار رہے گا۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) اور تسنگھوا یونیورسٹی کے چائنہ انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ پلاننگ کی جانب سے منعقدہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے  تسنگھوا یونیورسٹی  کےنائب صدر پھینگ گانگ نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں میں، چین نے انتہائی غربت میں رہنے والے لوگوں کی تعداد میں عالمی سطح پر تقریباً تین چوتھائی کمی کی ہے،جس کے بغیر اقوام متحدہ کا ملینیم ڈیولپمنٹ گول 1 کامیابی سے حاصل نہیں ہو سکتا تھا۔

انسٹی ٹیوٹ کے وائس ڈین یانگ یونگ ہینگ نے اظہار خیال کرتے کہا کہ 1990 میں یو این ڈی پی کی جانب سے ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس (ایچ ڈی آئی) شائع کرنے کے بعد سے چین وہ پہلا ملک ہے جو کم انسانی ترقی کی کیٹیگری سے  اعلیٰ انسانی ترقی کی کیٹیگری میں چلا گیا ہے۔ چین کا ایچ ڈی آئی 2021 میں 0.768 تک پہنچ گیاتھا۔

یانگ نے کہا کہ چین ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں کوویڈ-19 کی وبا  دوران ایچ ڈی آئی  میں اضافہ ہوا۔ اس کے برعکس، 2021 میں، 196 ممالک اور خطوں میں سے 156 میں ایچ ڈی آئی میں وبا سے پہلے کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی۔

یو این ڈی پی کے ایشیا و بحرالکاہل کے علاقائی بیورو کے ڈائریکٹر کنی وگناراجا نے کہا کہ انسانی ترقی کا مطلب لوگوں کے مواقع اور انتخاب کو وسعت دینا، ان کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانا اور آنے والی نسلوں کی زندگیوں کی حفاظت کرنا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ دیگر مسائل کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور توانائی کی منصفانہ منتقلی کو تیز کیا جائے۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ سان فرانسسکو ۔ اپیک ۔ بین الاقوامی...

امریکہ ، سان فرانسسکو میں اپیک 2023 کے بین الاقوامی میڈیا مرکز میں ایک صحافی کام کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہائی نان ۔ ہائیکو ۔ امریکی ڈیزائنر

چین ، جنوبی صوبے ہائی نان کے شہرہائیکو میں امریکی تارکین وطن نکی جانسن اپنی دکان پر دستکاری کا نمونہ تیار کررہی ہے۔ (شِنہوا)

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ ژے جیانگ ۔ امن اور دوستی...

چین، مشرقی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہرژانگ جیانگ میں " امن اور دوستی 2023" مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر لی گئی تصویر۔ (شِنہوا)

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ شی ۔ ڈونگ شینگ ۔ ویتنامی ۔ لائیو...

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے علاقے ڈونگ شینگ میں ویتنام کی ای کامرس اینکر لونگ تھی ہونگ تھام شاپنگ لائیو اسٹریمنگ کر رہی ہے۔ (شِںہوا)

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان۔ قالین صنعت ۔ چینی مارکیٹ

افغانستان، کابل میں ایک مزدور قالین کی بنائی کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان۔ قالین صنعت ۔ چینی مارکیٹ

افغانستان، کابل میں ایک مزدور قالین کی بنائی کر رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا آبنائے پار کاروباری شخصیات کی سا...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے آبنائے تائیوان کے کاروباری افراد کی سالانہ کانفرنس 2023 کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔

یہ سالانہ کانفرنس آبنائے پار کاروباری افراد کے سربراہ اجلاس کی 10 ویں سالگرہ پر چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر نان جنگ میں شروع ہوئی ہے۔

چینی صدر نے کہا ہے کہ یہ سربراہ اجلاس آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے کاروباری اداروں اور افراد کے درمیان رابطوں اور تعاون کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔اس کے ساتھ یہ اقتصادی تعاون کے فروغ اور آبنائے میں مربوط ترقی کو وسیع کرنے میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔

چینی صدر نے کہاکہ آبنائے میں تمام شعبوں میں اقتصادی تبادلے و تعاون آسان بنانے اور مربوط ترقی کے فروغ کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ ایسے نظام اور پالیسیاں بہتر بنانے کے لئے مزید کام کیا جائے گا جو تائیوان کے ہم وطنوں کی فلاح و بہبود میں کردار ادا کرتے ہیں  جس سے تائیوان کے ہم وطنوں اور کاروباری اداروں کو نئے ترقیاتی نمونے میں ضم کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول میں مدد ملے گی۔

انہوں نے دونوں اطراف کے کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ چینی قوم کے مجموعی مفادات کا تحفظ کریں، تاریخ کے رجحانات کے ساتھ ہم آہنگ رہیں اور وقت کی ذمہ داریاں نبھائیں تاکہ آبنائے پار تعلقات کی پرامن اور مربوط ترقی کو فروغ دیا جاسکے اور چین کے اتحاد اور چینی قوم کی تجدید شباب کوعملی جامہ پہنایا جاسکے۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، گھروں پر شمسی توانائی کی تنصیب شدہ صل...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ستمبر کے اختتام تک گھروں میں نصب شمسی توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت تقریباً 10 کروڑ 50 لاکھ کلو واٹ تک پہنچ گئی  جو کہ ملک کے دیہی علاقوں میں 50 لاکھ سے زائد گھرانوں کا احاطہ کرتی ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں چین میں ترسیل کی جانے والی شمسی توانائی گھروں میں پیدا کی جارہی ہے ۔اس نے بجلی کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی یقینی بنانے  اور توانائی کی سبز تبدیلی کے فروغ کے ساتھ ساتھ کسانوں کی آمدن بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پہلی 3 سہ ماہی میں گھریلو شمسی توانائی کی نئی تنصیب شدہ صلاحیت 3 کروڑ 29 لاکھ 80 ہزار تھی جو ترسیل کردہ شمسی توانائی کی نئی نصب شدہ صلاحیت کا تقریباً نصف ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار ابتدائی 9 ماہ میں چین کی شمسی توانائی کی کل نصب شدہ صلاحیت کے ایک چوتھائی سے زائد کے مساوی ہیں۔

قومی توانائی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کے تخمینوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ چینی دیہی گھرانوں میں شمسی توانائی پیدا کرنے میں بڑی صلاحیت موجود ہے کیونکہ 8 کروڑ سے زائد دیہی گھروں کی چھتوں کا رقبہ 27.3 ارب مربع میٹر ہے جسے شمسی توانائی کے پیداواری آلات سے لیس کیا جاسکتا ہے۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں الٹرا ہائی اسپیڈ نیکسٹ جنریشن انٹرنی...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے دنیا کا انتہائی تیزرفتار نیکسٹ جنریشن انٹرنیٹ بیک بون لانچ کردیا ہے جس کی بینڈوتھ 1200گیگا بٹس فی سیکنڈ (1.2 ٹیرا بٹس) ہے۔

بیجنگ کی سنگھوا یونیورسٹی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے مطابق سنگھوا یونیورسٹی، چائنہ موبائل، ہواوے اور CERNET.com کارپوریشن کی تیار کردہ  الٹرا ہائی اسپیڈ نیکسٹ جنریشن انٹرنیٹ بیک بون بیجنگ، ووہان اور گوانگ ژو کے تین شہروں کو ملانے والے 3 ہزار کلومیٹر سے زائد کے طویل ٹرانسمیشن نیٹ ورک پر مشتمل ہے۔

ایف آئی ٹی آئی بیک بون نیشنل فیوچر انٹرنیٹ ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر (ایف آئی ٹی آئی) منصوبے کی ایک بڑی تکنیکی کامیابی ہے۔ اس کی آزمائش رواں سال 31 جولائی سے شروع ہوئی تھی ۔اس کے بعد سے اب تک یہ مستحکم اور قابل اعتماد طریقے سے کام کررہی ہے اور اس نے کامیابی سے مختلف آزمائشیں مکمل کی ہیں۔

ایف آئی ٹی آئی بیک بون چین کی مقامی طور پر تیار کردہ نیکسٹ جنریشن انٹرنیٹ کور روٹر 1.2 ٹیرا الٹرا ہائی اسپیڈ آئی پی وی 6 انٹرفیس اور الٹرا ہائی اسپیڈ ملٹی پاتھ ایگریشن جیسی اہم ٹیکنالوجیز کی بنیاد پر کام کر رہی ہے۔

ایف آئی ٹی آئی بیک بون کے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر دونوں مقامی ساختہ ہیں۔

سنگھوا یونیورسٹی سمیت 40 چینی یونیورسٹیز کی تیار کردہ ایف آئی ٹی آئی آئی پی وی 6 ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔

اس کے اعلی کارکردگی کے حامل بیک بون کے نیٹ ورک کے بنیادی نوڈز ملک بھر کے 35 شہروں میں 40 یونیورسٹیز کو دیئے گئے ہیں۔

ایف آئی ٹی آئی کے اعلیٰ کارکردگی کے حامل بیک بون نیٹ ورک نے اپریل 2021 میں آپریشن شروع کیا تھا جس نے اندرون اور بیرون ملک دونوں میں آئی پی وی 4 / آئی پی وی 6 ٹیسٹ سہولیات کے ساتھ انٹرکنکشن حاصل کیا۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں بڑے پیما...

شنگھائی (شِنہوا) چین میں امریکی سفیر نکولس برنز نے کہا ہے کہ حالیہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں امریکی سرکاری وفد اور کاروباری اداروں کی شرکت چین کے ساتھ زیادہ مستحکم اور نتیجہ خیز تعلقات میں امریکی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔

اس نمائش کا آغاز 2018 سے ہوا تھا، اس مرتبہ پہلے کی نسبت زیادہ امریکی اداروں نے اس میں شر کت کی، 200 سے زیادہ امریکی کاروباری ادارے اور نمائش کنندگان اس میں یکجا ہوئے،اس میں سے 17 نمائش کنندگان نے پہلی بار امریکی حکومت کی سربراہی میں نمائش کے دوران امریکی خوراک و زراعت پویلین قائم کیا۔

برنز نے سی آئی آئی ای کے دوران شِںہوا کے ساتھ ایک امشترکہ انٹرویو میں بتایا کہ امریکہ نے محسوس کیا ہے کہ اس کے معاشی وجوہات کے سبب شنگھائی میں موجودگی ضروری ہے تاکہ عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ نتیجہ خیز تعلقات ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس رواں سال کاروبار اور نمائش کنندگان کی سب سے زیادہ تعداد ہے، یہ کسی بھی دوسرے ملک سے کہیں زیادہ ہے اور یہ تعلقات کے لئے امریکی عزم کا اعادہ ہے۔

امریکی سفیر برنز نے دو طرفہ تجارت کو معیشت کے بہت اہم شعبوں میں توسیع قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین اب امریکہ کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے اقتصادی اور تجارتی تعلقات اہم ہیں۔ 2022 میں دو طرفہ تجارت 1970 کی دہائی کے بعد سے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقہ بن...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چینی مندوب نے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقہ قائم کرنے میں تعاون  کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوآنگ نے کہا کہ موجودہ تناظر میں عالمی برادری کو جوہری ہتھیاروں اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دیگر ہتھیاروں (ڈبلیو ایم ڈیز) سے پاک مشرق وسطیٰ زون کے قیام میں تعاون کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنی چا ہئیں ۔یہ عمل مشرق وسطیٰ میں علاقائی ممالک کے درمیان مصالحت و تعاون آسان بنانے اور مشرق وسطیٰ میں امن عمل آگے بڑھانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

جوہری ہتھیاروں اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دیگر ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطیٰ زون کے قیام پر کانفرنس کے چوتھے سیشن سے خطاب میں گینگ نے کہا کہ جوہری ہتھیار اور دیگر ڈبلیو ایم ڈیز مشرق وسطی میں اعتماد کے فقدان کا سبب بننے والا ایک اہم عنصر ہےجس سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچا ہے۔

چین جوہری ہتھیاروں اور دیگر ڈبلیو ایم ڈیز سے پاک مشرق وسطیٰ  کے قیام کا حامی ہے اور سمجھتا ہے کہ اس اقدام سے ڈبلیو ایم ڈیز کا پھیلاؤ روکنے، جوہری عدم پھیلاؤ کے بین الاقوامی نظام کے اختیار ،اس کے بااثرہونے کا تحفظ اور اسلحے کی دوڑ اور تنازعات کا خطرہ کم کرنے میں مدد ملے گی جس سے طویل مدتی علاقائی امن و سلامتی برقرار رکھنے کا ایک اہم میکانزم مہیا ہوگا۔

گینگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین کو بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جانب بڑے پیمانے پر شہری اموات دیکھ کر دکھ ہوتا ہے اور غزہ کی پٹی میں بڑھتے انسانی بحران کو دیکھنا دل دہلا دینے والا ہے۔ تشدد حقیقی سلامتی نہیں لاسکتا جبکہ طاقت کے استعمال سے دیرپا امن قائم نہیں ہوگا۔

سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی نہ صرف علاقائی ریاستوں بلکہ عالمی استحکام کے مفاد میں بھی ہے۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقہ بن...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چینی مندوب نے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقہ قائم کرنے میں تعاون  کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوآنگ نے کہا کہ موجودہ تناظر میں عالمی برادری کو جوہری ہتھیاروں اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دیگر ہتھیاروں (ڈبلیو ایم ڈیز) سے پاک مشرق وسطیٰ زون کے قیام میں تعاون کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنی چا ہئیں ۔یہ عمل مشرق وسطیٰ میں علاقائی ممالک کے درمیان مصالحت و تعاون آسان بنانے اور مشرق وسطیٰ میں امن عمل آگے بڑھانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

جوہری ہتھیاروں اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دیگر ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطیٰ زون کے قیام پر کانفرنس کے چوتھے سیشن سے خطاب میں گینگ نے کہا کہ جوہری ہتھیار اور دیگر ڈبلیو ایم ڈیز مشرق وسطی میں اعتماد کے فقدان کا سبب بننے والا ایک اہم عنصر ہےجس سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچا ہے۔

چین جوہری ہتھیاروں اور دیگر ڈبلیو ایم ڈیز سے پاک مشرق وسطیٰ  کے قیام کا حامی ہے اور سمجھتا ہے کہ اس اقدام سے ڈبلیو ایم ڈیز کا پھیلاؤ روکنے، جوہری عدم پھیلاؤ کے بین الاقوامی نظام کے اختیار ،اس کے بااثرہونے کا تحفظ اور اسلحے کی دوڑ اور تنازعات کا خطرہ کم کرنے میں مدد ملے گی جس سے طویل مدتی علاقائی امن و سلامتی برقرار رکھنے کا ایک اہم میکانزم مہیا ہوگا۔

گینگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین کو بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جانب بڑے پیمانے پر شہری اموات دیکھ کر دکھ ہوتا ہے اور غزہ کی پٹی میں بڑھتے انسانی بحران کو دیکھنا دل دہلا دینے والا ہے۔ تشدد حقیقی سلامتی نہیں لاسکتا جبکہ طاقت کے استعمال سے دیرپا امن قائم نہیں ہوگا۔

سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی نہ صرف علاقائی ریاستوں بلکہ عالمی استحکام کے مفاد میں بھی ہے۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی کے ساحل پر غروب آفتاب کے شاندار مناظر

کراچی (شِنہوا) پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور اہم بندرگاہ کراچی بحیرہ عرب کے مشرقی ساحل پر واقع ہے۔

ریت کے لامتناہی سلسلے کے ساتھ اس کے چمکدار ساحل مقبول ترین تفریحی مقامات میں سے ایک ہیں جہاں سیاحوں کو سنہری دھند میں  غروب آفتاب کے شاندار نظاروں کو سراہنے کا موقع ملتا ہے۔

 

کراچی کے ساحل پر ایک اونٹ مالک گاہکوں کا منتطر ہے ۔ (شِنہوا)

کراچی کے ساحل پر ایک شخص غروب آفتاب سے لطف اندوز ہورہا ہے۔ (شِںہوا)

کراچی کے ساحل پر غروب آفتاب کے وقت پرندے محو پرواز ہیں۔ (شِنہوا)

کراچی کے ساحل پر ایک شخص الیکٹرک گاڑی چلارہا ہے ۔ (شِنہوا)

کراچی کے ساحل پر ایک اونٹ مالک کو گزرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنی میں میڈیکا 2023 میں 1 ہزار 400 سے زائد...

ڈوسل ڈورف (شِنہوا) جرمنی میں میڈیکا 2023 میڈیکل ٹیکنالوجی تجارتی میلہ شروع ہوگیا جس میں 1 ہزار 400 سے چینی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے میڈیکل بزنس ٹو بزنس (بی 2 بی) تجارتی میلے  میں سے ایک اس ایونٹ میں تقریباً 70 ممالک اور خطوں سے 5 ہزار 500 نمائش کنندگان میں سے 25 فیصد سے زیادہ چینی ادارے ہیں۔

چینی نمائش کنندگان عالمی طبی مارکیٹ کو جامع اور مختلف نوعیت کے طبی حل فراہم کرتے ہیں  اور یہ عالمی طبی آلات صنعت میں ایک اہم قوت کے طور پر موجود ہیں۔

یورپ میں پہلی مرتبہ چین کے جنوبی شہر شین ژین میں قائم طبی پیداوار کے ادارے سونو اسکیپ نے ریڈیالوجی اور گائنا کالوجی کے لیے بالترتیب نئے ہائی اینڈ کلر ڈوپلر الٹرا ساؤنڈ تشخیصی نظام ایس 80 ایلیٹ اور پی 80 ایلیٹ نمائش کے لئے پیش کئے ہیں۔ یہ الٹرا ساؤنڈ تصاویر کو زیادہ مئو ثر اور درست طریقے سے حاصل کرکے  ان کی تشریح  کرسکتے ہیں۔

 

جرمنی کے شہر ڈوسل ڈورف میں میڈیکا 2023 کے دوران ہوٹ جین کے بوتھ پر لوگ معلومات حاصل کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

بیجنگ ہوٹ جین بائیوٹیک کمپنی لمیٹڈ کے لین چھانگ چھنگ نے بتایا کہ ڈوسل ڈورف میں منعقدہ یہ میلہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں پریکٹیشنرز ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔ ہم لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے زیادہ سستی اور درست کلینیکل تشخیص کے حل کی فراہمی کے لئے ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

میلے کے منتظیم کے مطابق میڈیکل امیجنگ، لیبارٹری ٹیکنالوجی، تشخیص، طبی معلومات ٹیکنالوجی، موبائل ہیلتھ ، فزیوتھراپی ، آرتھوپیڈک ٹیکنالوجی اور طبی استعمال کے شعبوں سے جدید مصنوعات اور خدمات کی  وسیع اقسام یہاں پیش کی گئی ہیں۔

یہ تجارتی میلہ 16 نومبر تک جاری رہے گا۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنی میں میڈیکا 2023 میں 1 ہزار 400 سے زائد...

ڈوسل ڈورف (شِنہوا) جرمنی میں میڈیکا 2023 میڈیکل ٹیکنالوجی تجارتی میلہ شروع ہوگیا جس میں 1 ہزار 400 سے چینی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے میڈیکل بزنس ٹو بزنس (بی 2 بی) تجارتی میلے  میں سے ایک اس ایونٹ میں تقریباً 70 ممالک اور خطوں سے 5 ہزار 500 نمائش کنندگان میں سے 25 فیصد سے زیادہ چینی ادارے ہیں۔

چینی نمائش کنندگان عالمی طبی مارکیٹ کو جامع اور مختلف نوعیت کے طبی حل فراہم کرتے ہیں  اور یہ عالمی طبی آلات صنعت میں ایک اہم قوت کے طور پر موجود ہیں۔

یورپ میں پہلی مرتبہ چین کے جنوبی شہر شین ژین میں قائم طبی پیداوار کے ادارے سونو اسکیپ نے ریڈیالوجی اور گائنا کالوجی کے لیے بالترتیب نئے ہائی اینڈ کلر ڈوپلر الٹرا ساؤنڈ تشخیصی نظام ایس 80 ایلیٹ اور پی 80 ایلیٹ نمائش کے لئے پیش کئے ہیں۔ یہ الٹرا ساؤنڈ تصاویر کو زیادہ مئو ثر اور درست طریقے سے حاصل کرکے  ان کی تشریح  کرسکتے ہیں۔

 

جرمنی کے شہر ڈوسل ڈورف میں میڈیکا 2023 کے دوران ہوٹ جین کے بوتھ پر لوگ معلومات حاصل کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

بیجنگ ہوٹ جین بائیوٹیک کمپنی لمیٹڈ کے لین چھانگ چھنگ نے بتایا کہ ڈوسل ڈورف میں منعقدہ یہ میلہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں پریکٹیشنرز ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔ ہم لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے زیادہ سستی اور درست کلینیکل تشخیص کے حل کی فراہمی کے لئے ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

میلے کے منتظیم کے مطابق میڈیکل امیجنگ، لیبارٹری ٹیکنالوجی، تشخیص، طبی معلومات ٹیکنالوجی، موبائل ہیلتھ ، فزیوتھراپی ، آرتھوپیڈک ٹیکنالوجی اور طبی استعمال کے شعبوں سے جدید مصنوعات اور خدمات کی  وسیع اقسام یہاں پیش کی گئی ہیں۔

یہ تجارتی میلہ 16 نومبر تک جاری رہے گا۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور نیپال کو ملانے والی نئی زمینی بندرگا...

لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود اختیار خطے اور نیپال کے درمیان  گیٹ وے کے طور پر کام کرنے والی ایک نئی زمینی بندرگاہ نے کام شروع کردیا ہے۔

ژام ، گائی رونگ اور بورانگ بندرگاہوں کے بعد لیک ٹسے بندرگاہ چین کے شی زانگ میں چوتھی زمینی بندرگاہ ہے ۔

اس زمینی بندرگاہ پر مجموعی طور پر 40 کروڑ یوآن (تقریباً 5 کروڑ 57 لاکھ امریکی ڈالرز) سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ شی گازی کی کاؤنٹی ژونگ با میں واقع لیک ٹسے بندرگاہ شی زانگ میں اب تک کی بلندترین بندرگاہ ہے اور عرصہ دراز سے چین اور نیپال کے درمیان نمک اور اناج کے تجارتی مرکز کے طور پر کام کرتی رہی ہے۔

شی گازی کے میئر وانگ فینگ ہانگ کے مطابق اس کا افتتاح جنوبی ایشیا کے گیٹ وے شی زانگ میں ہمہ جہتی کھلے پن کا نمونہ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ چین ۔ نیپال کے درمیان اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے فروغ میں مدد دینے کے لئے بہت اہم ہے۔

 
۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وومن باسکٹ بال یورپی چیمپیئن شپ کوالیفائنگ م...

ترک خواتین کی قومی باسکٹ بال ٹیم نے سال 2025یورپی چیمپیئن شپ کے کوالیفائنگ مقابلوں کے ایف گروپ کے دوسرے میچ میں آئس لینڈ کو 65کے مقابلے میں 72پوائنٹس سے ہرا دیا ،اتھروٹامڈ اسٹاڈ میں کھیلے گئے اس میچ کے پہلے ہاف میں ترکیہ کو آئس لینڈ کے خلاف برتری حاصل رہی ، دوسرے ہاف میں بھی یہ سلسلہ برقرار رہا اور ترک ٹیم کو 65کے مقابلے میں 72پوائنٹس سے برتری حاصل رہی ،ترکیہ کو اپنے گروپ میں دونوں مقابلوں میں برتری حاصل رہی ہے جبکہ آئس لینڈ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ،پاکستان کے موجودہ پیسرز نرم مزاج ہیں،...

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بیٹر محمد کیف نے آئی سی سی ورلڈکپ 2023میں پاکستانی ٹیم میں جیت کی کوئی چمک نظر نہیں آئی، گرین شرٹس کے پیسرز بہت نرم مزاج تھے،سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس)پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے لکھا کہ پاکستانی تیز گیندباز بہت نرم مزاج نظر آئے، وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر حریف کو ڈراتے تھے، کبھی کچھ بول بھی دیتے تھے لیکن بابر، حارث، شاہین ان میں وہ چمک نہیں تھی!وہ بہت دوستانہ لگ رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ 2023کے دوران پاکستان کی خراب کارکردگی...

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023کے دوران پاکستان کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار سسٹم کو نہیں ٹھہرانا چاہیے،مقامی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ میں بابراعظم کی کپتانی سے ذرا برابر متاثر نہیں ہوں، انہیں اپنی سوچ بدلنا ہوگی، 5اور 6افراد کو پاکستان کرکٹ چلانے کی ذمہ داری دی گئی ہے، کپتان بھی ان میں سے ایک ہیں۔1992میں عمران خان کی قیادت میں ہم نے ورلڈکپ جیتا، یہی سسٹم تھا، 1999میں ہماری ٹیم فائنل تک پہنچی، 2009کا ٹی20ورلڈکپ جیتا اور 2017کی چیمپئنز ٹرافی بھی اسی سسٹم میں رہ کر جیتی گئی تھی،بابراعظم 4سال سے کپتان ہیں، انہوں نے اپنی ٹیم مکمل طور پر خود بنائی، بٹلر ہمارے سسٹم کا حصہ نہیں تو پھر انگلینڈ نے اتنا برا کیوں کھیلا؟ کیا انگلینڈ کے نظام کو بھی تبدیلی کی ضرورت ہے؟ 2015کی شکست کے بعد مورگن نے کہا کہ میں اس برانڈ کی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، مجھے یہ 25کھلاڑی چاہیے۔سسٹم جوں کا توں رہا، کپتان ہی ہے جس نے اپنا مائنڈ سیٹ بدلا، جب تک کپتان کا مائنڈ سیٹ نہیں بدلے گا، سسٹم کچھ نہیں کرسکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،مصری کھلاڑی کا اسر...

مصری کھلاڑی محمود محسن نے تلوار بازی کے ورلڈ کپ میں اسرائیلی کھلاڑی کو شکست دینے کے بعد ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں تلوار بازی کے ورلڈ کپ کے مقابلے میں اسرائیلی کھلاڑی کو مصری حریف نے دہری ذلت کا شکار کر دیا،مصری کھلاڑی محمود محسن نے اسرائیلی کھلاڑی ڈینیئل فریڈ مین کو صفر کے مقابلے میں 5سے شکست دی،اسرائیلی کھلاڑی نے اپنے مصری حریف سے ہاتھ ملانے کیلئے ہاتھ بڑھایا لیکن محمود محسن نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا اور پیٹھ پھیر کر اپنے راستے پر چل پڑے، اسرائیلی کھلاڑی میچ ریفری کو شکایت کرتا بھی نظر آیا اور 23سالہ مصری محمود محسن کے رویہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا،مصری آرمڈ فورسز فیڈریشن کے ایک ذرائع نے قومی ٹیم کے کھلاڑی محمود محسن کو سزا کے امکان کے بارے میں کہا کہ محمود محسن کو بین الاقوامی آرمز فیڈریشن کی جانب سے سزا نہیں دی جائے گی کیونکہ فیڈریشن کے کچھ قوانین میں 3ماہ قبل ترمیم کی گئی تھی،نئے قوانین میں مصافحہ نہ کرنے اور اس کی جگہ تلوار سے مصافحہ کرنے کا امکان بھی شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محمد آصف نے بابر کی جگہ عبداللہ شفیق کو کپتا...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کپتان بابر اعظم کو تمام فارمیٹس میں کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے اوپنر عبداللہ شفیق کو کپتانی کیلئے بہترین انتخاب قرار دے دیا،کرکٹ ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ عبداللہ شفیق نے حالیہ دنوں میں زبردست کھیلا ہے تاہم وہ اپنی شاٹ سلیکشن پر مزید محنت سے پاکستان کرکٹ میں طویل عرصے تک کپتان کے طور پر بہت کامیاب ہو سکتے ہیں،سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سرفراز احمد کو کپتان مقرر کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ریورس گیئرز کا سہارا لینے کی بالکل ضرورت نہیں، پاکستان کو اگلے 10سال کے لیے منصوبہ بندی کرنی چاہیے،محمد آصف نے کہا کہ عبداللہ شفیق واحد نوجوان کھلاڑی ہیں جو مستقبل میں کامیاب کپتان بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بابر اعظم کو ہی دورہ آسٹریلیا پر ٹیم کی قیاد...

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو ہی دورہ آسٹریلیا پر ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے،کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس فیصلہ کرنیکا وقت ہے، مجھے اس ٹیم سے کافی امید تھی، ہم نے اسکلز کے مطابق پرفارم نہیں کیا، ورلڈکپ کے بعد اس طرح کا ماحول ہوتا ہے،شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آپ کو گراس روٹ پر کرکٹ پر کام کرنیکی ضرورت ہے، بابراعظم کو ہی آسٹریلیا کے ٹور پر قیادت کرنی چاہیے، بڑے ایونٹ میں آپ کو دبائو لینا ہوتا ہے، آپ اتنی غلطیاں کریں گے تو پھر آپ نہیں جیت سکتے،سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ہم نے کافی وقت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر توجہ دی ہے، ہم نے ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کم کھیلی،راشد لطیف نے کہا کہ ورلڈکپ میں ہمارے فاسٹ بولرز نے اچھی بولنگ نہیں کی، اسپنرز اگر اچھے ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا،صرف کھلاڑیوں سے نہیں بلکہ کھلانے والوں سے بھی سوال ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بابر اعظم جتنی سپورٹ یونس ، شاہد اور مصباح ک...

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم اور ان کی ٹیم کو پاکستانی شائقین کی جانب سے بے حد سپورٹ ملتی ہے،کراچی میں ایک تقریب میں پاکستان کے لیجنڈ سابق کرکٹرز نے شرکت کی جن میں شاہد آفریدی، کامران اکمل، مصباح الحق، عمر گل، سعید اجمل، راشد لطیف اور شعیب ملک شامل تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا 'بابر اعظم اور ان کی ٹیم کو تین سال جتنا سپورٹ آپ لوگوں کی طرف سے پاکستان کی عوام کی طرف سے انہیں ملا اگر یہ ہی سپورٹ یونس بھائی، شاہد بھائی اور مصباح کو ملتی تو یہ بھی کوئی ورلڈکپ یا بڑا ایونٹ اپنے نام کرتے،کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان ٹیم جیتنے کے ارادے سے کھیلی ہی نہیں جس کی وجہ سے اس ورلڈکپ میں نقصان اٹھانا پڑا، آپ ٹی ٹوئنٹی کی سلیکشن ختم کریں، ٹیم کا انتخاب ون ڈے کے طور پر کریں گے تو ہمیں ایسے بڑے ایونٹ میں مار نہیں کھانی پڑے گی،انہوں نے کہا کہ بابر کو کپتانی کے چار سال ملے ہیں، میں بھائی کے طور پر بات کررہا ہوں ، سب جانتے ہیں میرا اس سے کیا رشتہ ہے، اگر سب چاہتے ہیں کہ بابر 24،25ہزار رنز کرے تو اسے دبائو ہٹانے کے لیے کپتانی ایک طرف کرنی پڑے گی ، جب ایسا ہوگا تو وہ بطور کھلاڑی اور اچھا پرفارم کرے گا،سابق وکٹ کیپر بیٹر نے مسکراتے ہوئے آل رائونڈر افتخار احمد کو کپتانی کے لیے بہترین آپشن قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق بھارتی کرکٹر کپل دیوبابراعظم کی حمایت م...

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کی ناقص پرفارمنس کے بعد بابراعظم پر ہونے والی تنقید کے بعد سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو کپتان کی حمایت میں سامنے آگئے،یوٹیوب پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے اس بات پر زور دیا کہ صرف موجودہ کارکردگی کی بنیاد پر ان کا فیصلہ کرنا غیر منصفانہ ہوگا،انہوں نے بابراعظم کی سابقہ کامیابیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف 6ماہ قبل ہی پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچایا تھا، اگر آپ کہتے ہیں کہ بابر اعظم کپتانی کیلئے صحیح انتخاب نہیں تو آپ صرف ان کی موجودہ کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں،کپل دیو نے کہا کہ جب کوئی صفر پر آئوٹ ہوتا ہے تو 99فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ اسے ڈراپ کر دیا جائے، اگر کوئی عام کھلاڑی آتا ہے اور شاندار سنچری بناتا ہے تو وہ اسے سپر اسٹار کہتے ہیں، لہذا صرف موجودہ کارکردگی کو نہ دیکھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں الٹرا ہائی اسپیڈ نیکسٹ جنریشن انٹرنی...

چین نے دنیا کا انتہائی تیزرفتار نیکسٹ جنریشن انٹرنیٹ بیک بون لانچ کردیا ہے جس کی بینڈوتھ 1200گیگا بٹس فی سیکنڈ (1.2 ٹیرا بٹس)ہے۔ بیجنگ کی سنگھوا یونیورسٹی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے مطابق سنگھوا یونیورسٹی، چائنہ موبائل، ہواوے اور CERNET.comکارپوریشن کی تیار کردہ الٹرا ہائی اسپیڈ نیکسٹ جنریشن انٹرنیٹ بیک بون بیجنگ، ووہان اور گوانگ ژو کے تین شہروں کو ملانے والے 3 ہزار کلومیٹر سے زائد کے طویل ٹرانسمیشن نیٹ ورک پر مشتمل ہے۔ ایف آئی ٹی آئی بیک بون نیشنل فیوچر انٹرنیٹ ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر (ایف آئی ٹی آئی) منصوبے کی ایک بڑی تکنیکی کامیابی ہے۔ اس کی آزمائش رواں سال 31 جولائی سے شروع ہوئی تھی ۔اس کے بعد سے اب تک یہ مستحکم اور قابل اعتماد طریقے سے کام کررہی ہے اور اس نے کامیابی سے مختلف آزمائشیں مکمل کی ہیں۔ ایف آئی ٹی آئی بیک بون چین کی مقامی طور پر تیار کردہ نیکسٹ جنریشن انٹرنیٹ کور روٹر 1.2 ٹیرا الٹرا ہائی اسپیڈ آئی پی وی 6 انٹرفیس اور الٹرا ہائی اسپیڈ ملٹی پاتھ ایگریشن جیسی اہم ٹیکنالوجیز کی بنیاد پر کام کر رہی ہے۔ ایف آئی ٹی آئی بیک بون کے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر دونوں مقامی ساختہ ہیں۔ سنگھوا یونیورسٹی سمیت 40 چینی یونیورسٹیز کی تیار کردہ ایف آئی ٹی آئی آئی پی وی 6 ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔اس کے اعلی کارکردگی کے حامل بیک بون کے نیٹ ورک کے بنیادی نوڈز ملک بھر کے 35 شہروں میں 40 یونیورسٹیز کو دیئے گئے ہیں۔ایف آئی ٹی آئی کے اعلی کارکردگی کے حامل بیک بون نیٹ ورک نے اپریل 2021 میں آپریشن شروع کیا تھا جس نے اندرون اور بیرون ملک دونوں میں آئی پی وی 4 / آئی پی وی 6 ٹیسٹ سہولیات کے ساتھ انٹرکنکشن حاصل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں بڑے پیما...

چین میں امریکی سفیر نکولس برنز نے کہا ہے کہ حالیہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں امریکی سرکاری وفد اور کاروباری اداروں کی شرکت چین کے ساتھ زیادہ مستحکم اور نتیجہ خیز تعلقات میں امریکی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ اس نمائش کا آغاز 2018 سے ہوا تھا، اس مرتبہ پہلے کی نسبت زیادہ امریکی اداروں نے اس میں شر کت کی، 200 سے زیادہ امریکی کاروباری ادارے اور نمائش کنندگان اس میں یکجا ہوئے،اس میں سے 17 نمائش کنندگان نے پہلی بار امریکی حکومت کی سربراہی میں نمائش کے دوران امریکی خوراک و زراعت پویلین قائم کیا۔ برنز نے سی آئی آئی ای کے دوران شِںہوا کے ساتھ ایک امشترکہ انٹرویو میں بتایا کہ امریکہ نے محسوس کیا ہے کہ اس کے معاشی وجوہات کے سبب شنگھائی میں موجودگی ضروری ہے تاکہ عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ نتیجہ خیز تعلقات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس رواں سال کاروبار اور نمائش کنندگان کی سب سے زیادہ تعداد ہے، یہ کسی بھی دوسرے ملک سے کہیں زیادہ ہے اور یہ تعلقات کے لئے امریکی عزم کا اعادہ ہے۔ امریکی سفیر برنز نے دو طرفہ تجارت کو معیشت کے بہت اہم شعبوں میں توسیع قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین اب امریکہ کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے اقتصادی اور تجارتی تعلقات اہم ہیں۔ 2022 میں دو طرفہ تجارت 1970 کی دہائی کے بعد سے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

4مشرق وسطی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقہ بن...

چینی مندوب نے مشرق وسطی میں جوہری ہتھیاروں سے پاک علاقہ قائم کرنے میں تعاون کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوآنگ نے کہا کہ موجودہ تناظر میں عالمی برادری کو جوہری ہتھیاروں اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دیگر ہتھیاروں (ڈبلیو ایم ڈیز) سے پاک مشرق وسطی زون کے قیام میں تعاون کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنی چا ہئیں ۔یہ عمل مشرق وسطی میں علاقائی ممالک کے درمیان مصالحت و تعاون آسان بنانے اور مشرق وسطی میں امن عمل آگے بڑھانے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جوہری ہتھیاروں اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے دیگر ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطی زون کے قیام پر کانفرنس کے چوتھے سیشن سے خطاب میں گینگ نے کہا کہ جوہری ہتھیار اور دیگر ڈبلیو ایم ڈیز مشرق وسطی میں اعتماد کے فقدان کا سبب بننے والا ایک اہم عنصر ہیجس سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچا ہے۔ چین جوہری ہتھیاروں اور دیگر ڈبلیو ایم ڈیز سے پاک مشرق وسطی کے قیام کا حامی ہے اور سمجھتا ہے کہ اس اقدام سے ڈبلیو ایم ڈیز کا پھیلا روکنے، جوہری عدم پھیلا کے بین الاقوامی نظام کے اختیار ،اس کے بااثرہونے کا تحفظ اور اسلحے کی دوڑ اور تنازعات کا خطرہ کم کرنے میں مدد ملے گی جس سے طویل مدتی علاقائی امن و سلامتی برقرار رکھنے کا ایک اہم میکانزم مہیا ہوگا۔ گینگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین کو بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جانب بڑے پیمانے پر شہری اموات دیکھ کر دکھ ہوتا ہے اور غزہ کی پٹی میں بڑھتے انسانی بحران کو دیکھنا دل دہلا دینے والا ہے۔ تشدد حقیقی سلامتی نہیں لاسکتا جبکہ طاقت کے استعمال سے دیرپا امن قائم نہیں ہوگا۔ سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطی میں امن و سلامتی نہ صرف علاقائی ریاستوں بلکہ عالمی استحکام کے مفاد میں بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی کے ساحل پر غروب آفتاب کے شاندار مناظر

پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور اہم بندرگاہ کراچی بحیرہ عرب کے مشرقی ساحل پر واقع ہے۔ ریت کے لامتناہی سلسلے کے ساتھ اس کے چمکدار ساحل مقبول ترین تفریحی مقامات میں سے ایک ہیں جہاں سیاحوں کو سنہری دھند میں غروب آفتاب کے شاندار نظاروں کو سراہنے کا موقع ملتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنی میں میڈیکا 2023 میں 1 ہزار 400 سے زائد...

جرمنی میں میڈیکا 2023 میڈیکل ٹیکنالوجی تجارتی میلہ شروع ہوگیا جس میں 1 ہزار 400 سے چینی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑے میڈیکل بزنس ٹو بزنس (بی 2 بی) تجارتی میلے میں سے ایک اس ایونٹ میں تقریبا 70 ممالک اور خطوں سے 5 ہزار 500 نمائش کنندگان میں سے 25 فیصد سے زیادہ چینی ادارے ہیں۔ چینی نمائش کنندگان عالمی طبی مارکیٹ کو جامع اور مختلف نوعیت کے طبی حل فراہم کرتے ہیں اور یہ عالمی طبی آلات صنعت میں ایک اہم قوت کے طور پر موجود ہیں۔ یورپ میں پہلی مرتبہ چین کے جنوبی شہر شین ژین میں قائم طبی پیداوار کے ادارے سونو اسکیپ نے ریڈیالوجی اور گائنا کالوجی کے لیے بالترتیب نئے ہائی اینڈ کلر ڈوپلر الٹرا سانڈ تشخیصی نظام ایس 80 ایلیٹ اور پی 80 ایلیٹ نمائش کے لئے پیش کئے ہیں۔ یہ الٹرا سانڈ تصاویر کو زیادہ مئو ثر اور درست طریقے سے حاصل کرکے ان کی تشریح کرسکتے ہیں۔ بیجنگ ہوٹ جین بائیوٹیک کمپنی لمیٹڈ کے لین چھانگ چھنگ نے بتایا کہ ڈوسل ڈورف میں منعقدہ یہ میلہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے جہاں پریکٹیشنرز ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔ ہم لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے زیادہ سستی اور درست کلینیکل تشخیص کے حل کی فراہمی کے لئے ہم خیال شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ میلے کے منتظیم کے مطابق میڈیکل امیجنگ، لیبارٹری ٹیکنالوجی، تشخیص، طبی معلومات ٹیکنالوجی، موبائل ہیلتھ ، فزیوتھراپی ، آرتھوپیڈک ٹیکنالوجی اور طبی استعمال کے شعبوں سے جدید مصنوعات اور خدمات کی وسیع اقسام یہاں پیش کی گئی ہیں۔ یہ تجارتی میلہ 16 نومبر تک جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور نیپال کو ملانے والی نئی زمینی بندرگا...

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود اختیار خطے اور نیپال کے درمیان گیٹ وے کے طور پر کام کرنے والی ایک نئی زمینی بندرگاہ نے کام شروع کردیا ہے۔ ژام ، گائی رونگ اور بورانگ بندرگاہوں کے بعد لیک ٹسے بندرگاہ چین کے شی زانگ میں چوتھی زمینی بندرگاہ ہے ۔ اس زمینی بندرگاہ پر مجموعی طور پر 40 کروڑ یوآن (تقریبا 5 کروڑ 57 لاکھ امریکی ڈالرز) سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ شی گازی کی کانٹی ژونگ با میں واقع لیک ٹسے بندرگاہ شی زانگ میں اب تک کی بلندترین بندرگاہ ہے اور عرصہ دراز سے چین اور نیپال کے درمیان نمک اور اناج کے تجارتی مرکز کے طور پر کام کرتی رہی ہے۔ شی گازی کے میئر وانگ فینگ ہانگ کے مطابق اس کا افتتاح جنوبی ایشیا کے گیٹ وے شی زانگ میں ہمہ جہتی کھلے پن کا نمونہ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ چین ۔ نیپال کے درمیان اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے فروغ میں مدد دینے کے لئے بہت اہم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے مت...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے متاثرہ افراد کا عالمی دن15نومبر کومنایاجائے گااس دن کے منانے کا مقصد ان لوگوں کی یاد تازہ کرنا ہے جو کہ ٹریفک حادثات میں اپنے پیاروں سے بچھڑ چکے ہیں یا زخمی ہو کر معذوری کی زندگی بسرکررہے ہیں۔اس دن کی مناسبت سے ٹریفک حادثات میں جہان فانی سے رخصت ہو جانے اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں ان کے دوست،عزیز رشتہ داروں،ٹریفک پولیس اور سماجی تنظیموں کی جانب سے مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی فیصل آبادمیں ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر 6سیکنڈ بعد ایک شخص ٹریفک حادثہ سے متاثر ہونے والوں میں شامل ہوتا ہے پاکستان میں ٹریفک حادثات ہر سال13ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوتے ہیں جبکہ50ہزار کے لگ بھگ زخمی اور معذور ہوجاتے ہیں۔پاکستان میںٹریفک کے نظام کی مناسب مانیٹرنگ نہ ہونے،اوورلوڈنگ،ان فٹ گاڑیاں اور اناڑی ڈرائیورزقیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ ،24 قیراط سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 800 روپے ہوگئی،جبکہ 10 گرام کے 24 قیراط کے نرخ 1 لاکھ 82 ہزار 442 روپے ہے،اس کے علاوہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت1 لاکھ 67 ہزار 238 روپے پر ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 1 ہزار 965 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 800روپے تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب اسموگ،گھر سے کام، آن لائن اسکولنگ اور...

پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کے لیے مختلف اقدامات پر غور شروع کردیا۔نگران وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ اسموگ سے نمٹنے کیلئے بدھ کے روز ورک فرام ہوم، آن لائن اسکولنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بننے والی گاڑیوں کے مالکان پر جرمانہ ہوگا جب کہ انڈسٹری، بھٹہ مالکان اور زرعی زمینوں پر فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاون کریں گے، گزشتہ ہفتے جو اقدامات اٹھائے ان کے بہتر نتائج برآمد ہوئے اور اسی لیے اسموگ کو کم کرنے کیلئے مزید کوششیں کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب نگران وزیراعلی پنجاب نے اسموگ کی صورت حال پر(آج) بدھ کو اجلاس طلب کر لیا جس میں اسموگ کے تدارک کے لیے سخت فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیپلزپارٹی کیخلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے، کو...

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے ہیں لیکن ان کی کوئی پرواہ نہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے حالیہ بیان میں تھر کے عوام سے اظہار تشکر کیا ہے اور تھر میں عظیم الشان جلسہ کے انعقاد پر جیالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کا شاندار استقبال کر کے تھر کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ تھر کے عوام اپنی بہن محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو نہیں بھولے، کچھ لوگ اقتدار کیلئے اتحادی بناتے ہیں لیکن ہمارے لئے عوام ہی کافی ہے۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ماضی میں بھی اتحاد بنے لیکن ان کی کوئی پرواہ نہیں، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا فلسفہ عوام کے قدموں میں سیاسی جنت ہے ہمارے لئے مشعل راہ ہے، عام انتخابات میں پی پی کراچی سے خیبر پختونخوا تک کامیابی حاصل کریگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیپلزپارٹی کارکردگی میں سب جماعتوں میں آگے ہ...

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی و سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے منشور میں سب سے پہلے قائد عوام کے اصول ہیں،پی پی کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کا جواب ہم نے تھرمیں دے دیا ہے،مٹھی میں این آئی سی ای ٹی کاہسپتال کھول دیا ہے،تھرفائونڈیشن چاہتی ہے کہ اسلام کوٹ،نگرپارکراور مٹھی میں ہسپتال قائم کیے جائیں،پیپلزپارٹی نے ثابت کردیا کہ وہ ڈیلورکرسکتی ہے،کارکردگی میں پاکستان پیپلزپارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے آگے ہے،تھرپارکراین ای ڈی یونیورسٹی کیمپس کا کام شروع ہوگیا ہے،غربت،مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث کوئی امید ہی نظر نہیں آتی،بی بی اورآصف زرداری کی حکومت میں کابینہ کا پہلا ایجنڈا مہنگائی تھا،اسلام آباد میں بیٹھنے والوں کو زمینی حقائق کا معلوم نہیں ۔منگل کے روز مٹھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی و سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ روز تھر کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تھر کے عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق کا ثبوت دیا،قائد عوام شہیدبینظیر بھٹو کے وفادار آج میرا ساتھ نبھا رہے ہیں،ہماری کردار کشی کی گئی کہ پاکستان پیپلزپارٹی ڈیلورنہیں کرسکتی،ڈویلپمنٹ میں کمزور ہے،یہ تاثردیا گیا کہ پیپلزپارٹی بزنس کے خلاف ہے،یہ تمام پیپلزپارٹی کے خلاف غلط اورجھوٹے پروپیگنڈے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ہیومن ڈویلپمنٹ کیلئے مثال قائم کررہے ہیں،پیپلزپارٹی حکومت بننے سے پہلے بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہورہا تھا،پیپلزپارٹی نے ثابت کردیا کہ وہ ڈیلورکرسکتی ہے،کارکردگی میں پاکستان پیپلزپارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے آگے ہے،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن)کے مقابلے میں ڈیلور کرنے میں پیپلزپارٹی آگے ہے۔بلاول بھٹونے کہا کہ پیپلزپارٹی کے منشور میں سب سے پہلے قائد عوام کے اصول ہیں،پی پی کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کا جواب ہم نے تھرمیں دے دیا ہے،مٹھی میں این آئی سی ای ٹی کاہسپتال کھول دیا ہے،

تھرفائونڈیشن چاہتی ہے کہ اسلام کوٹ،نگرپارکراور مٹھی میں ہسپتال قائم کیے جائیں،تھرپارکر میں گزشتہ چند سال میں بہت تیزی سے ترقی ہوئی ہے،اگلے چند سالوں میں تھرپارکر میں مزید ترقی ہوگی،تھر میں آراوپلانٹس اور رائلٹی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوا،وفاق اور صوبے کی ٹسل کے نتیجے میں وہ کام سست روی کا شکارہوئے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ میری شکایت رہی کہ نگراں حکومت میں تبدیلیاں ہوئیں،اور منصوبے متاثر ہوئے،تھرپارکر آراوپلانٹ کا منصوبہ بھی اسی وجہ سے سست روی کا شکار ہوا،سندھ بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے پکے گھر بنانا بھی سست روی کا شکار ہوئے،سیلاب متاثرین کیلئے سکولوں کی بحالی بھی سست روی کا شکارہے،ہم نے وفاق کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ مکمل کرنا تھا،ہماری حکومت ختم ہونے سے پہلے طے ہوا تھا کہ یہ فنڈز ان منصوبوں پر استعمال ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ماں بچہ کیلئے کیش ٹرانسفر پروگرام کا آغاز کیا،ایساتاثر دیا جاتا ہے کہ جیسے صرف تھرپارکر میں ہی بچے مرتے ہیں،پورے پاکستان میں تعلیم میں توجہ کم رہی ہے،تھرپارکراین ای ڈی یونیورسٹی کمیپس کا کام شروع ہوگیا ہے،ہم پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن پرکام کرناچاہ رہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ غربت،مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث کوئی امید ہی نظر نہیں آتی،بی بی اورآصف زرداری کی حکومت میں کابینہ کا پہلا ایجنڈا مہنگائی تھا،اسلام آباد میں بیٹھنے والوں کو زمینی حقائق کا معلوم نہیں ہے،ضروری ہے کہ پیپلزپارٹی کے زیادہ سے زیادہ نمائندوں کو منتخب کیا جائے،مینٹل ہیلتھ کی ڈومین میں ہم نے انویسٹ نہیں کیا، ایک تو مینٹل ہسپتال موجودنہیں جبکہ دوسرا لوگ اپنا علاج کراتے نہیں،مینٹل ہیلتھ کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے پاس علاج ہے،کراچی میں مینٹل ہیلتھ ایشوز کو ایڈریس کرنے کیلئے سینٹرز قائم کرینگے،اس وقت معاشی بحران ہے امیدنظر نہیں آتی کہ مسائل کب حل ہونگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں