• Columbus, United States
  • |
  • ٢٨ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

کراچی،شاپنگ مال میں آتشزدگی، جاں بحق افراد ک...

شہر قائد کے علاقے عائشہ منزل کے قریب آگ سے متاثرہ رہائشی عمارت سے ایک اور نعش نکال لی گئی، واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5ہوگئی،ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی دم گھٹنے اور جھلسنے سے جاں بحق ہوا، نعش شاپنگ مال کی پہلی منزل سے ملی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی(ایس بی سی اے)نے متاثرہ عمارت کو سیل کر دیا ہے، عمارت میں داخلے سے روکنے کیلئے پولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے، عرشی سینٹر کی عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے، معائنے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ عمارت استعمال کے قابل ہے یا نہیں،ترجمان کے مطابق کہ کولنگ کے عمل کے بعد ایس بی سی اے کی کمیٹی عمارت کا معائنہ کرے گی، کمیٹی عمارت کے معائنے کے بعد رپورٹ پیش کرے گی،واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی نے رہائشی عمارت کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا، آگ سے جھلس کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ 50سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ،پی آئی اے نجکاری کیخلاف درخوا...

لاہور ہائیکورٹ نے قومی ایئر لائنز (پی آئی اے)کی نجکاری کیخلاف درخواستوں پر فریقین کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف نبیل احمد جاوید کاہلوں کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت نجکاری کے معاملے پر پی آئی اے کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا جبکہ دیگر فریقین نے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت طلب کر لی،بعدازاں عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے تمام فریقین کو جواب جمع کروانے کی مہلت دے کر سماعت 20دسمبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالتی حکم پر شیریں مزاری نام پاسپورٹ کنٹرول...

عدالت کے حکم پر سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا،ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا میمورنڈم جاری کردیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے آگاہ کردیا گیا اور ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس تعمیلی رپورٹ بھی جمع کرائی گئی ہے،واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ جاری کیا تھا جس کے بعد شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گیا،عدالت نے شیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نام نکال کر عدالت میں تعمیلی رپورٹ جمع کرانیکی ہدایت کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضما...

توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر دلائل مکمل ہوگئے،راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی،درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سماعت 11دسمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناپ تول میں کمی قوم کے زوال کی وجہ بنی،نیب ا...

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ ناپ تول میں کمی قوم کے زوال کی وجہ بنی،قومی احتساب بیورو(نیب) مالی بدعنوانی کے ساتھ اختیارات کے غلط استعمال کو بھی روکے،پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال مالی بدعنوانی سے بھی بڑی بدعنوانی ہے،انہوں نے کہا کہ معاشی عدم استحکام سے قومیں خراب ہوتی ہیں،ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ ناپ تول میں کمی قوم کے زوال کی وجہ بنی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

این ایل سی کی بذریعہ روڈ کرغستان تک سامان کی...

علاقائی رابطوں کے سلسلے میں اہم سنگ میل عبور ہوگیا، نیشنل لاجسٹک سیل نے بذریعہ سڑک کرغزستان تک سامان کی کامیاب ترسیل کی ہے،اقوام متحدہ کے ٹرانسپورٹ انٹرنیشن آکس روٹیر سسٹم کے تحت پاکستان سے کرغزستان کے راستے دو ٹرکوں پر مشتمل پہلا برآمدی کارگو روانہ ہوا۔ یہ ٹرک ادویات لے کر بشکیک پہنچ گئے ہیں،بشکیک پورٹ پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم کا کہنا تھا کہ کارگو کی کامیابی پر این ایل سی مبارکباد کا مستحق ہے، اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا،واپسی پر یہ ٹرک کرغزستان سے مختلف مصنوعات پاکستان لائیں گے۔ اس سے قبل این ایل سی کے دو ٹرک پاکستان سے آم کے جوس اور دیگر سامان لے کر کرغزستان کے راستے قازقستان بھی روانہ ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جموں و کشمیر بین الاقوامی تسلیم شدہ متنازع ع...

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل دو ریاستوں پر مشتمل ہے اورپاکستان القدس شریف بطور دارالحکومت 1967سے پیشگی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے،جموں و کشمیر بین الاقوامی تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، مسئلہ کشمیرکے پرامن،کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل تک کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان اور امریکی حکام کی ملاقاتوں میں دونوں اطراف کے تحفظات پربات کی گئی، عافیہ صدیقی سے متعلق بیانات سنجیدہ نوعیت کے ہیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیریت ہماری اولین ترجیح ہے،وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ معاملہ امریکی محکمہ خارجہ سے اٹھاکر تحقیقات کرائی جائیں،صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا غزہ میں صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے، غزہ میں کوئی بھی جگہ عوام کے لیے محفوظ نہیں ہے، پاکستان غزہ میں مسلسل اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں شہریوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، یو این سیکرٹری جنرل کی اس صورتحال کو ختم کرنیکی آوازکے ساتھ ہیں، ہم اسرائیل کے پشت پناہوں کو بھی کہتے ہیں کہ اسرائیل کو تشدد روکنے اور قیام امن کے لیے راضی کریں،ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا ہم القدس الشریف بطور دارالحکومت 1967سے پیشگی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کے قیام کے حامی ہیں، فلسطین کا حل دو ریاستوں پر مشتمل ہے،مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا جموں و کشمیر بین الاقوامی تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، پاکستان نے کبھی مقبوضہ کشمیر پربھارتی قبضہ تسلیم نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5اگست 2019کے یکطرفہ و غیر قانونی اقدامات سے کشمیرکا ڈھانچہ تبدیل کرنے کی کوشش کی

یہ اقدامات انسانی قوانین اور جینوا کنونشنزکی سرعام خلاف ورزی ہیں، مسئلہ کشمیرکے پرامن،کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل تک کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے،افغان وزیر داخلہ سمیت بڑی تعداد میں افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی پاسپورٹ کے استعمال سے متعلق سوال پر ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا افغان وزیرکے پاکستانی پاسپورٹ کے استعمال پر رپورٹ دیکھی ہے، اس معاملے پر حقائق کے بعد جواب دیا جائے گا،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا ہمیں امریکی حکام سے افغان شہریوں کی امریکا منتقلی سے متعلق اپ ڈیٹ لسٹ ملی ہے، انٹیلی جنس سے متعلقہ معلومات انٹیلی جنس چینلزکے ذریعے ہی دی جاتی ہیں،ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان اور امریکی حکام کی ملاقاتوں میں دونوں اطراف کے تحفظات پربات کی گئی، ہم بھی ان امور پربات کریں گے جن پر ہمیں اعتراضات ہیں،امریکا کی بدنام زمانہ جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا عافیہ صدیقی سے متعلق بیانات سنجیدہ نوعیت کے ہیں،وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ معاملہ امریکی محکمہ خارجہ سے اٹھاکر تحقیقات کرائی جائیں، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیریت ہماری اولین ترجیح ہے،ممتاز زہرا بگلوچ کا کہنا تھا پاکستان نے امریکاکے ساتھ بات چیت کا عزم کر رکھا ہے اور رواں ہفتے اعلی امریکی عہدیدار پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، یہ دورے پاک امریکا تعلقات کی کثیرالجہتوں سے متعلق ہیں، ان دوروں کا محور صرف افغانستان نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پڑھے لکھے نوجوان ملک کا مستقبل، تعلیم کے بغی...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پڑھے لکھے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، جدید تعلیم کا حصول ہماری ترجیح ہے،تعلیمی نظام کی کامیابی پر اساتذہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،کیڈٹ کالج کوہاٹ میں 58ویں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ یوم والدین کی تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز کا باعث ہے، بچوں کی تعلیم کے حوالے سے والدین کا کردار بھی اہم ہے، والدین کی ذمہ داری ہے کہ اولاد کو بہترین تربیت دیں،انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج کوہاٹ میرا مادر علمی رہا ہے، کیڈٹ کالج کا میٹرک اور انٹر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنا قابل تعریف ہے،کیڈٹ کالج کوہاٹ کی تعلیمی فضیلت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کیڈٹس پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دیں اور اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے دستیاب وقت اور سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں،انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ پڑھے لکھے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، آپ زندگی میں جس چیز کا ارادہ کرتے ہیں وہ حاصل کر لیتے ہیں، جو وقت گزر چکا وہ واپس نہیں آتا، تعلیم کی جامع سکیم کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج کوہاٹ ریٹائرڈ بریگیڈیئر طفیل محمد خان نے کہا کہ ہمارا عزم کیڈٹس کو صحت مند تعلیم سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں آنے والے زندگی کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بن سکیں،قبل ازیں نگران وزیراعظم نے کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی تقریب میں پریڈ کا معائنہ بھی کیا، اس موقع پر انوار الحق کاکڑ کو سلامی پیش کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کا سوڈان میں تنازعہ کے دونوں فریقوں پ...

امریکا نے سوڈان میں تنازعہ کے دونوں فریقوں پر جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ریپڈ سپورٹ فورسز کو نسلی صفائی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بللنکن نے ایک بیان میں کہا کہ "یہ بات میرے لیے واضح ہو گئی ہے کہ سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے ارکان نے سوڈان میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے"۔ انہوں نے "ریپڈ سپورٹ فورسز اور ملیشیاں کے ارکان پر یہ الزام لگایا کہ وہ "انسانیت کے خلاف جرائم اور نسلی صفائی کی کارروائیوں" کا ارتکاب کرتی ہیں،بلنکن نے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز پر زور دیا کہ "اب اس تنازعے کو روکیں، بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کریں اور مظالم کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں،عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں سوڈانی فوج اور ان کے سابق نائب محمد حمدان دقلو کی قیادت میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ گذشتہ اپریل سے جاری ہے،آرمڈ کنفلیکٹ لوکیشنز اینڈ ایونٹس ڈیٹا پروجیکٹ (ACLED)کے اندازوں کے مطابق جنگ کے نتیجے میں دس ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں، اقوام متحدہ کے مطابق، اس کی وجہ سے تقریبا 60لاکھ افراد ملک کے اندر یا پڑوسی ممالک میں بے گھر ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوپ28،ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ پاکستان جیس...

ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ پاکستان جیسے ملکوں کیلئے امیر ممالک نے اب تک مجموعی طور70کروڑ ڈالر کا وعدہ کیا ہے، جو ہونے والے نقصان کے صفر عشاریہ دو فیصد سے بھی کم ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ ممالک سے وعدہ کیے جانے والی رقم سے زیادہ ان کا نقصان ہے، ایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ 400بلین ڈالر سالانہ سے ذائد ہے، جو بڑھ رہا ہے،کوپ 28کے میزبان ملک متحدہ عرب امارات کی جانب سے 100ملین ڈالر کے وعدہ کیا گیا، اس کے بعد اٹلی اور فرانس نے 108ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا جبکہ امریکا نے سب سے زیادہ گرین ہاس گیس کا اخراج کرنے والا ملک ہے، اس نے اب تک صرف 17.5ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ جاپان، جو امریکا اور چین کے بعد تیسری بڑی معیشت ہے، اس نے 10ملین ڈالر کی پیشکش کی ہے،کلائمیٹ ایکشن نیٹ ورک انٹرنیشنل میں عالمی سیاسی حکمت عملی کے سربراہ ہرجیت سنگھ کا کہنا کہ سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والے ملک امریکا کی جانب سے معمولی تعاون کیا گیا، جو ترقی پذیر دنیا کی حالت زار سے مسلسل لاتعلقی کا اشارہ ہے،اس کے علاوہ ڈنمارک 50ملین، آئرلینڈ اور یورپی یونین 27ملین، ناروے 25ملین، کینیڈا 12ملین اور سلووینیا 1.5ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے ماہرین ماحولیاتی کے مطابق فنڈز میں اضاف ساتھ ہی گرانٹس دینی چاہیں کیونکہ چند ممالک نے مزید تفصیلات جاری کی ہیں،عالمی اسٹاک ٹیک مذاکرات میں اب تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے، جو اس بات میں اہم کردار ادا کرے گا کہ زمین کا درجہ حرارت 1.5سینٹی گریڈ تک کیسے رکھا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیرقانونی تارکین وطن کو روانڈا بھیجنے کے معا...

برطانیہ میں غیرقانونی تارکین وطن کو روانڈا بھیجنے کے معاملے پر برطانوی وزیر امیگریشن رابرٹ جینرک مستعفی ہوگئے،رابرٹ جینرک نے وزیراعظم رشی سونک کی جانب سے روانڈا پالیسی بچانے سے متعلق بل پیش کیے جانے پر اپنا استعفی پیش کیا،نئے قانون کے تحت وزرا کو اس بات کا حق نہیں ہوگا کہ وہ اس بین الاقوامی قانون کو منسوخ کر سکیں جس کے تحت برطانیہ پناہ گزینوں کو وسطی افریقا نہیں بھیج سکتا،رابرٹ جینرک دائیں بازو کے اس گروپ کا حصہ ہیں جس کا خیال ہے کہ نزدیک برطانیہ یکطرفہ طور پر پناہ گزینوں کو افریقا بھیج سکتا ہے،مستعفی وزیر رابرٹ جینرک برطانیہ کو یورپین کنونشن آن ہیومن رائٹس سے نکلنے کی بھی تجویز دے چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا نے جاپان حادثے کے بعد آسپری طیاروں کی...

امریکی حکام کی جانب سے آسپری ہیلی کاپٹروں کی پوری فلیٹ کو گرائونڈ کردیا گیا،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے جاپان کے ساحلے علاقے میں حادثے کا شکار ہونے والے امریکی طیارے میں فنی خرابی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہیلی کاپٹروں کی پوری فلیٹ کو گرائونڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،امریکی ائیر فورس اور نیوی کے حکام کا کہنا تھا کہ جاپان میں پیش آنے والے حادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں تاہم آسپری ہیلی کاپٹروں کی فلیٹ کو گرانڈ کرنے کا فیصلہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ کا نیا امیگریشن قانون خاندانوں کو تق...

برطانیہ کا نیا امیگریشن قانون خاندانوں کو تقسیم کرنیکا باعث بن سکتا ہے،گزشتہ دنوں برطانوی حکومت کی جانب سے برطانیہ میں آنیوالوں کی تعداد کم کرنے کیلئے قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،برطانوی وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے پارلیمنٹ میں نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے ہنر مندوں کو والدین اور بچے لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی،حکومتی فیصلے پر برطانوی میڈیا کی جانب سے کہا جارہا ہیکہ برطانیہ کا نیا امیگریشن قانون خاندانوں کو تقسیم کرنیکا باعث بن سکتاہے،برطانوی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے مطابق اسپانسرکرنیکے لیے سالانہ آمدنی 38ہزار 700پائونڈ ہونی چاہیے جس سے 70فیصد کارکن اپنے خاندان برطانیہ نہیں لاسکیں گے، اگر پارٹنر پہلے ہی برطانیہ میں ہے تو دونوں کی آمدنی کو مد نظر رکھا جاناچاہیے،برطانوی میڈیا نے کہا کہ ڈاننگ اسٹریٹ نے بھی نئے امیگریشن قانون کو اب تک کی سب سے بڑی پابندی قراردیا ہے،ہوم سیکرٹری نے پیرکو امیگریشن میں کمی لانے کے لیے 5نکاتی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، 26سالہ ڈاکٹر شاہانہ نے سسرال والوں کی...

بھارتی ریاست کیرالہ میں 26سالہ ڈاکٹر شاہانہ نے سسرال والوں کی طرف سے جہیز کی بھاری مانگ پر خودکشی کرلی،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر شاہانہ کی پسند کی شادی ہورہی تھی لیکن خوشیوں والے گھر میں اس وقت صفِ ماتم بچھ گئی جب شاہانہ کے بوائے فرینڈ نے شادی سے انکار کردیا کیونکہ شاہانہ کے گھر والے مطلوبہ جہیز نہیں دے سکتے تھے،پولیس نے لڑکے کے خلاف خودکشی پر اکسانے اور جہیز کی روک تھام کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے،اس کے علاوہ مرحومہ کے لواحقین کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں،مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر شاہانہ اپنی والدہ اور دو بہن بھائیوں کے ساتھ رہتی تھیں، اس کے والد دو سال پہلے انتقال کرگئے تھے،شاہانہ ڈاکٹر ای اے رویس نامی شخص کے ساتھ تعلقات میں تھیں اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا،لڑکی کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر رویس کی فیملی نے جہیز میں 150تولہ سونا، 15ایکڑ زمین اور بی ایم ڈبلیو گاڑی کا مطالبہ کیا تھا، جب ڈاکٹر شاہانہ کے گھر والوں نے کہا کہ وہ مطالبہ پورا نہیں کر سکتے تو اس کے بوائے فرینڈ کے گھر والوں نے شادی منسوخ کردی،اس انکار کی وجہ سے شاہانہ کافی مایوس اور افسردہ تھی جس کے بعد اس نے خودکشی کرلی،پولیس کے مطابق شاہانہ کی لاش کے پاس سے ایک نوٹ ملا جس میں اس نے لکھا تھا کہ 'ہر کسی کو صرف پیسہ اور دولت ہی چاہیے'۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا افغان طالبان سے دہشتگرد گروپوں کیخلاف...

چین نے افغانستان کی طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پڑوسیوں سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات ٹھیک کریں،اپنے ایک بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طالبان حکومت کو دنیا میں تسلیم کرانے کیلئے سیاسی اصلاحات، سکیورٹی اور ہمسایہ ملکوں سے تعلقات میں بہتری کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو بین الاقوامی برادری سے خارج نہیں کرنا چاہیے،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان میں جامع سیاسی ڈھانچہ، معتدل اور مستحکم ملکی و خارجہ پالیسی تشکیل اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا، مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 3شہریوں کو...

امریکا میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 3شہریوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکا کی نواڈا یونیورسٹی کے لاس ویگاس کیمپس میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے شہریوں پر اندھا دھند گولیاں چلا دیں، فائرنگ کے نتیجے میں 3شہری موقع پر دم توڑ گئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے حملہ آور کو بھی مار دیا، شوٹر کے حملے کا مقصد واضح نہیں ہو سکا، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیوٹن کو روس کا دوبارہ صدر نہیں بننا چاہیے،ج...

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پیوٹن کو روس کا دوبارہ صدر نہیں بننا چاہیے،جوبائیڈن نے یوکرین کے لئے نئی امداد کے اعلان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیوٹن کو صدر بننے کی اجازت نہیں دے سکتے، اگر پیوٹن صدر بنا تو نیٹو ممالک پر حملے ہوں گے،امریکی صدر جوبائیڈن نے ریپبلکنز کو پیوٹن کے خلاف مل کر چلنے کی پیشکش بھی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی صدر پیوٹن کی شہزادہ محمد بن سلمان سے مل...

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی، اس دوران دونوں رہنمائوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی، روس یوکرین جنگ کے علاوہ مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،سعودی ولی عہد سے گفتگو کے دوران صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا، خطے میں جو ہو رہا ہے اس پر بات چیت ضروری ہے، ملاقات کے موقع پر روسی صدر نے سعودی ولی عہد کو دورہ ماسکو کی دعوت بھی دی جبکہ صدر پیوٹن کی دعوت پر شہزادہ محمد بن سلمان نے شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی ریزرو فورس کا میجر غزہ میں ہلاک

اسرائیلی ریزرو فورس کا میجر عدی شانی غزہ کے شمال میں حماس سے جھڑپ میں ہلاک ہو گیا،فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں حماس کے رہنما یحیی سنوار کے خالی مکان کا محاصرہ کیا ہے،دوسری جانب اسرائیلی فوجی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ خان یونس شہر پر اسرائیلی فوج کا قبضہ ہے،اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارا کام یحیی سنوار تک پہنچنا اور اسے ختم کرنا ہے،علاوہ ازیں اسرائیل نے حماس کے 11میں سے 5اہم کمانڈرز کو شہید کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ سے اسرائیلی فورسز کا انخلا سیکیورٹی خلا...

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ جنگ کے بعد غزہ سے اسرائیلی فورسز کا انخلا سیکیورٹی خلا پیدا کرے گا،انہوں نے بریفنگ میں کہا غزہ سے فورسز کا فوری انخلا اسرائیل اور فلسطینی عوام سمیت کسی کے مفاد میں نہیں ہے، امریکا واضح کر چکا ہے کہ اسرائیل غزہ پر دوبارہ قبضہ نہیں کرے گا،میتھیو ملر نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ جنگ کے بعد غزہ میں اسرائیلی بفر زون کو مسترد کرتی ہے، الناصر اسپتال پر حملے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا فلسطینی عوام بچوں اور دنیا کے لیے یہ ایک المیہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ تنازع میں بچوں سمیت اب تک بہت زیادہ فلسطینی مارے گئے ہیں، اسرائیل پر زور دیا ہے کہ جانی نقصان کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی سیون ورچوئل اجلاس کا اعلامیہ جاری،فلسطین...

جی سیون رہنمائوں نے فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرلیا،جی سیون گروپ کے ورچوئل اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل کو منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے قابل بنائے گا،اجلاس میں جی سیون رہنمائوں میں اگلے سال سے روسی ہیروں کی درآمد محدود کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، یہ اقدام یوکرین جنگ پر روس کے خلاف پابندیاں سخت کرنیکی پالیسی کاحصہ ہے،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری تک روس میں تیار اور پروسس شدہ غیرصنعتی ہیروں پر درآمدی پابندیاں متعارف کرائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج کا 2ماہ کے دوران غزہ پر 10ہزار...

اسرائیلی فوج نے دو ماہ کے دوران غزہ پر دس ہزار فضائی حملے کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے حملوں میں مزید تیزی لانے کا اعلان کر دیا ہے،اسرائیل کی جانب سے غزہ کے شمال و جنوب کے رہائشی علاقوں، ہسپتالوں، سکولوں اور اقوام متحدہ کے شیلٹرز پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے،دوسری جانب اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کی سرنگوں میں پانی چھوڑ دیا گیا، اس حوالے سے پہلی مرتبہ تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں، اسرائیل نے ساحل سمندر کے پناہ گزین کیمپ کے شمال میں تقریبا ایک میل کے فاصلے پر کم از کم پانچ پمپوں کی تنصیب مکمل کر لی ہے،اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلون لیوی نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک حماس کی القسام بریگیڈز کے کم از کم نصف رہنمائوں کو مار دیا گیا ہے،اس سے قبل اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس کو ایک "فوری کال"بھیجی جس میں 7اکتوبر سے حماس کے زیر حراست یرغمالیوں تک پہنچنے کیلئے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے جرائم عروج ک...

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے جرائم عروج کو پہنچ چکے ہیں،کمشنر انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا کہ جنوبی غزہ میں کٹے پھٹے فلسطینیوں کو جمع کر کے بم برسائے جا رہے ہیں، امن کا واحد راستہ اسرائیل کے قبضے کے خاتمے میں ہے،وولکر ترک کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے، اسی لئے دورے کی اجازت نہیں دے رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی وزیر اعظم کو حماس کی قید سے رہا ہوئ...

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو حماس کی قید سے رہائی پانے والے اسرائیلی شہریوں سے ملاقات میں سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق رہا ہونے والے اسرائیلیوں کی نیتن یاہو سے بات چیت ایک اسرائیلی ویب سائٹ نے جاری کی، گفتگو کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے حماس پر دبائو بڑھا اور ہمارے لوگوں کو رہا کیا گیا،اسرائیلی وزیر اعظم کی بات کا جواب دیتے ہوئے ایک قیدی کے رشتہ دار نے کہا کہ یہ بکواس ہے، اس پر نیتن یاہو نے غصے میں جواب دیا کہ جو کچھ میں کہہ رہا ہوں وہی حقیقت ہے،رہا ہونے والی ایک خاتون قیدی جس کا شوہر اب بھی حماس کی قید میں ہے نے کہا کہ ہمیں جہاں رکھا ہوا تھا وہاں پر اسرائیلی طیارے بم باری کرتے تھے، بمباری میں کچھ اسرائیلی قیدی زخمی بھی ہوئے، اس کے علاوہ جب حماس قیدیوں کو غزہ لے جا رہی تھی تب بھی اسرائیل نے ان پر ہیلی کاپٹروں سے گولیاں برسائیں، فلسطینی قیدیوں کو ایک دو ماہ میں نہیں، فوری رہا کیا جائے،ایک اور سابق قیدی نے بتایا کہ ہم لوگ مسلسل اسرائیلی بمباری کی زد میں تھے، قیدیوں کو گدھوں اور چھکڑوں میں بٹھا کر ایک سے دوسری جگہ لایا جاتا رہا، بمباری سے ان کی جانوں کو خطرہ ہے، ایک اور خاتون نے کہا کہ حماس کی قید میں اسرائیلی ادھار پر زندگی بسر کر رہے ہیں، ایک موقع پر حاضرین نے نیتن یاہو کی موجودگی میں شرم کرو، شرم کرو جیسے الفاظ بھی استعمال کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حزب اللہ کو سرحد سے دور رکھنے کے لیے تمام وس...

اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اسرائیل حزب اللہ کو دریائے لیطانی کے شمال میں دھکیلنے کے لیے اپنے تمام ذرائع بشمول فوجی ذرائع استعمال کرے گا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اس اقدام کا مقصد سفارتی تصفیہ تک پہنچنا ہے،گیلینٹ نے لبنانی سرحد کے قریب واقع میئرز اور ٹان کونسلوں کے سربراہوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں عہد کیا کہ گذشتہ سات اکتوبر کوحماس کے ساتھ جنگ شروع ہونے کے بعد بے دخل کیے گئے اسرائیلی اس وقت تک اپنے گھروں کو واپس نہیں جائیں گے جب تک حزب اللہ کو دریائے لیطانی کے شمال کی طرف دھکیل نہیں دیا جاتا،انہوں نے نہاریہ قصبے میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہا کہ اسرائیل کے لیے بہترین آپشن یہ ہے کہ وہ ایک سفارتی تصفیہ تک پہنچ جائے جو قرارداد 1701کے نفاذ کی طرف لے جائے، جس نے 2006میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ کا خاتمہ کیا تھا،اخبار کے مطابق انہوں نے وضاحت کی کہ اگر سفارت کاری کامیاب نہیں ہوتی ہے تو اسرائیل حزب اللہ کو دریائے لیطانی کے شمال میں پیچھے ہٹانے کے لیے فوجی کارروائیوں سمیت "اپنے اختیار میں تمام ذرائع استعمال کرے گا،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701حزب اللہ کو دریائے لیطانی کے جنوب میں فوجی موجودگی برقرار رکھنے سے روکتی ہے، جو لبنان اسرائیل سرحد کے شمال میں تقریبا 30کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، لیکن حزب اللہ باقاعدگی سے سرحد کے قریب کے علاقوں سے اسرائیل پر حملے کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کیلئے مزی...

امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کیلئے مزید اربوں ڈالر کی ہنگامی امداد روک دی جس سے روس کے خلاف لڑائی کی حکمت عملی پر سوالیہ نشان بن گئے،امریکی سو رکنی ایوان میں بل منظور ہونے کیلئے 60ووٹ درکار تھے تاہم سینیٹ میں امداد کے حق میں صرف 49اور مخالفت میں 51ووٹ پڑے، ریپبلکن ارکان نے مطالبہ کیا کہ پہلے میکسیکو سرحد پر امیگریشن کنٹرول کرنے کا عمل بہتر بنایا جائے،سینیٹ میں پیش کیا جانے والا بل یوکرین اور اسرائیل کی امداد کیلئے 110اعشاریہ 5ارب ڈالر امداد سے متعلق تھا، جس میں یوکرین کی فوجی امداد کیلئے 50 ارب ڈالر مختص کیے گئے تھے،بل میں یوکرین کی اقتصادی اورانسانی امداد کیلئے بھی رقم رکھی گئی تھی جبکہ 14ارب ڈالر غزہ میں جاری اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کیلئے رکھے گئے تھے،سابق صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند سینیٹر برنی سینڈرز نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیتے ہوئے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی عمل قرار دیا،یوکرین کی امداد کو ایوان میں بھی مخالفت کا سامنا ہے جہاں اسپیکر مائیک جانسن سمیت کئی ریپبلکن اراکین یوکرین کی امداد کی مخالفت میں ووٹ ڈال چکے ہیں،صورتحال پر صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ یاد رکھیں کہ تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی جنہوں نے آزادی کے مقصد سے منہ موڑ لیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج غزہ میں ہر جگہ موجود ، حماس رہن...

اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے ویڈیو بیان میں حماس کو دھمکی دے دی،اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں ہر جگہ موجود ہے، حماس کے سرکردہ رہنما یحیی سنوار کی رہائش گاہ تک پہنچ گئی، یحیی سنوار کو جلد ڈھونڈ لیں گے،قبل ازیں اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ جب تک میں وزیراعظم ہوں فلسطینی اتھارٹی کبھی غزہ کی قیادت نہیں کر سکے گی، حماس کا خاتمہ ہمارا بنیادی مقصد ہے، حماس کا خاتمہ اور غزہ سے دہشتگردی کو مٹا کر دم لیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ،اسرائیلی فضائیہ کے رفاہ میں پناہ گاہ پر...

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، حملوں میں 9سے زائد فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رفاہ میں صیہونی فورسز کی جانب سے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ پر بم برسائے جا رہے ہیں، اسرائیلی حملوں میں 9سے زائد افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، فلسطینی پناہ گاہ پر 3 دفعہ بم برسائے گئے، حملے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی،حکام کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں بھی بمباری سے مزید 4فلسطینی شہید ہوئے ہیں، مجموعی طور پر اب تک اسرائیلی حملوں میں 16ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 43ہزار سے زائد رخمی ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے سابق وزیراعظم ملک فیروز خان نون ک...

پاکستان کے سابق وزیراعظم ملک فیروز خان نون کی 53ویں برسی 9 دسمبر کو منائی جائے گی وہ پاکستان کے وزیر خارجہ،وزیر اعظم اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ملک فیروز خان نون صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے علاقے بھلوال میں ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔قیام پاکستان کے بعد سر فیروز خان نون نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے متعدد مسلم ممالک کے دورے کیے اس دوران ملک فیروز خان نون نے مسلم حکمرانوں کو قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور اس ملک کے مسائل سے آگاہ کیا۔ملک فیروز خان نون صوبہ پنجاب میں صوبائی وزیر تعلیم اور صحت اور گورنر مشرقی پاکستان بھی رہ چکے ہیں 1953ء سے 1955ء تک وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے بعد ازاں1956ء میں وہ ملک کے وزیر خارجہ مقرر ہو گئی16دسمبر 1957ء کو وہ پاکستان کے ساتویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے 7اکتوبر 1958ء تک اس ملک کے وزیر اعظم رہے جس کے بعد ملک میں صدر اسکندر مرزا نے پہلا مارشل لاء نافذ کیا جس سے ملک فیروز خان نون کی حکومت ختم ہو گئی۔ملک فیروز خان نون9دسمبر1970ء کو 77برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کا98واں یو...

اردو ادب کے معروف شاعر ناصر کاظمی کا98واں یوم پیدائش 8دسمبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں مختلف شہروںکے ادبی حلقوں میں سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔صحافی اور دانشورناصر کاظمی8دسمبر1925ء کو انبالہ میں پیدا ہوئے ان کا پورا نام سیّد ناصر رضاکاظمی ہے تقسیم ہند کے بعد ناصر کاظمی نے انبالہ سے ترک سکونت اختیار کی اور لاہور رہائش پذیر ہو گئے انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنے کیرئر کا آغاز کی وہ معروف ادبی جریدوں ''اوراق نو'' ''ہمایوں'' اور ''خیال'' کے ایڈیٹر بھی رہے۔ناصر کاظمی نے میر تقی میر سے متاثر ہو کر شاعری کاآغاز کیا وہ شاعری کے علاوہ نثر نگاری اور غزل نگاری بھی کرتے تھے انہوں نے متعدد انگریزی ادب کے تراجم بھی کیے۔ان کی شاعری کی کتب میں پہلا مجموعہ کلام ''برگ نے'' بے حد مقبول ہوا جبکہ پہلی بارش،نشاط خواب،سر کی چھایا،خشک چشمے کے کنارے اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ناصر کاظمی 2مارچ 1972کو 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہوراداکارہ رانی کے...

پاکستانی فلم انڈسٹری کی مشہوراداکارہ رانی کے مداح ان کی 77ویں سالگرہ 8دسمبر کو منائیں گے۔ 8 دسمبر1946 کو لاہور میں جنم لینے والی رانی کا اصل نام ناصرہ تھا مگر1962میں انہوں نے رانی کے نام سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ان کی یادگار فلموں میں انجمن، تہذیب، امراو جان ادا، ثریا بھوپالی، بہارو پھول برسائو اور ناگ منی شامل ہیں جبکہ فلم کے بعد انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی یاد گار کردار ادا کیے جنہیں عوام میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی۔اداکار رانی نے ہدایتکارحسن طارق سے علیحدگی کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز سے بھی شادی کی تھی،لاکھوں دلوں کو موہ لینے والی اداکارہ رانی کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 27 مئی1993کو46برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔ وہ ایک اعلیٰ پائے کی فنکارہ تھیں جن کے ذکر کے بغیر پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ ہمیشہ ادھوری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

2023 کے پہلے نو مہینوں میںاینگرو پاورجن قادر...

اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ کا منافع رواں کیلنڈر سال 2023 کے پہلے نو مہینوں میں 77.4 فیصد نمایاں طور پر بڑھ کر 2.44 ملین روپے ہو گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.37 ملین روپے تھا۔ پاور کمپنی کی خالص آمدنی 10.9 ملین روپے تک بڑھ گئی جو 7.56 ملین روپے سے 44.1 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی نے آمدنی میں اس اضافے کو اس کی اعلی میرٹ آرڈر پوزیشن اور بہتر ترسیل کو قرار دیا۔ مزید برآںسیلز ریونیو میں اضافے کو ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی توانائی کی ادائیگیوں سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔کمپنی کا مجموعی منافع 72.08 فیصد بڑھ کر 2.58 ملین روپے ہو گیا جو 1.56 ملین روپے تھا۔کمپنی کے انتظامی اخراجات 20.62 فیصد بڑھے اور 218,330 روپے کے مقابلے میں 263,350 روپے رہے۔زیر جائزہ مدت کے دوران، آپریٹنگ منافع 1.27 ملین روپے سے 81.53 فیصد بڑھ کر 2.3 ملین روپے ہو گیا۔ٹیکس سے پہلے کے منافع نے 2.44 ملین روپے تک 77.18 فیصد اضافہ دکھایا۔کمپنی کا خالص منافع مارجن 22.40فیصدرہا جو پچھلے سال 18.21فیصدتھا۔فی حصص آمدنی 4.25 روپے کے مقابلے میں 7.54 روپے رہی۔اینگرو پاورجن قادر پور نے ستمبر 2023 میں اپنے غیر موجودہ اثاثوں میں 3.26 فیصد کمی کی اطلاع دی ہے جو دسمبر 2022 میں رجسٹرڈ 11.3 ملین روپے کے مقابلے میں 10.9 ملین روپے رہ گئی ہے۔موجودہ اثاثوں کی طرف، کمپنی نے دسمبر 2022 میں 12.82 ملین روپے کے مقابلے ستمبر 2023 میں 0.91 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھا جس سے 12.94 ملین روپے ہو گئے۔

کمپنی نے ستمبر 2023 کے آخر میں کل اثاثوں میں 23.9 ملین روپے رجسٹر کیے جو دسمبر 2022 میں 24.16 ملین روپے تھے۔2023 کے آخر میں، کمپنی نے 15.06 ملین روپے کی کل ایکویٹی کا اعلان کیاجو دسمبر 2022 کے آخر میں ریکارڈ کیے گئے 13.1 ملین روپے سے 14.93 فیصد زیادہ ہے۔اسی طرح اینگرو پاورجن قادر پور کی کل واجبات ستمبر 2023 میں کم ہو کر 8.8 ملین روپے ہو گئے جو دسمبر 2022 میں 11.05 ملین روپے تھے۔ کل واجبات میں یہ کمی کمپنی کی صحت مند مالی پوزیشن کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ اس نے قرض لیے بغیر اپنے آپریشنز کی مالی اعانت کی۔کمپنی نے اپنے بنیادی کاموں کو منظم کیا ہے اور اس مدت کے دوران اپنے اخراجات کی نگرانی کی ہے۔ کمپنی کے پاس ستمبر 2023 کے آخر میں کل ایکویٹی اور واجبات 23.9 ملین روپے تھے جو دسمبر 2022 میں 24.16 ملین روپے تھے۔اینگرو پاورجن قادر پور نے آپریٹنگ سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی خالص نقدی میں 41.28 فیصد کمی کی جو ستمبر 2022 میں رجسٹرڈ 5.03 ملین روپے کے مقابلے میں ستمبر 2023 میں 2.95 ملین روپے تک پہنچ گئی۔کمپنی نے ستمبر 2022 کے آخر میں سرمایہ کاری کی سرگرمیوںکے لیے 138,966 روپے کی نقد رقم کا استعمال کیاجبکہ ستمبر 2023 میں کمپنی 216.18 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتے ہوئے، 161,446 روپے کی خالص نقدی پیدا کرنے میں کامیاب رہی۔تاہم، کمپنی نے ستمبر 2022 اور ستمبر 2023 میں بالترتیب 3.85 ملین روپے اور 1.24 ملین روپے کی مالیاتی سرگرمیوں میں استعمال کیاجو 67.62 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ نقد اور نقدی کے مساوی میں خالص اضافہ ستمبر 2023 میں 79.76 فیصد بڑھ کر 1.86 ملین روپے ہو گیا جو ستمبر 2022 میں 1.039 ملین روپے تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترقیاتی منصوبے قرضوں کی ادائیگی میں مدد کر س...

پاکستان کے ملکی اور بیرونی قرضے خطرناک حد تک پہنچ گئے ہیں کیونکہ ملک ادائیگیوں اور اخراجات سے دوچار ہے۔ حکومت کو سرمائے کی تشکیل اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دینی ہوگی جو اس کی جی ڈی پی کو وسعت دیں گے اور قرض کی ادائیگی کی صلاحیت کو مضبوط کریں گے۔یہ بات بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سابق چیئرمین اور معروف معاشی ماہر ہارون شریف نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔عالمی مالیات کے پیچیدہ دائرے میںپاکستان خود کو قرضوں کے ایک چیلنجنگ بحران میں پھنسا ہوا پاتا ہے۔ ملک کا قرض اس کی جی ڈی پی کا 80 فیصد تک بڑھ گیا ہے اور حکومت اپنا قرض ادا کرنے میں ناکام ہے۔ اس نازک صورتحال نے خطرے کی گھنٹی بجائی ہے جس سے پاکستان کے معاشی مستقبل کی طویل مدتی پائیداری کے بارے میں جائز خدشات جنم لے رہے ہیں۔ سب سے زیادہ ترقی یافتہ معیشتوں میں ترقی پذیر معیشتوں کے مقابلے قرض سے جی ڈی پی کا تناسب بہت زیادہ ہے۔ 2019 میں امریکہ کا قومی قرض سے جی ڈی پی کا تناسب 108 فیصد تھاجب کہ جاپان کا دنیا میں سب سے زیادہ تناسب 234 فیصد ہے۔شریف نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان کا قرض اس وقت مسائل کا شکار ہو جاتا ہے یا غیر پائیدار ہو جاتا ہے جب اسے موجودہ اخراجات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ترقیاتی شعبے کا حکومت کے بجٹ کا صرف 10 فیصد حصہ ہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حکومت کی طرف سے لیا گیا زیادہ تر قرض موجودہ اخراجات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

یہی چیز پاکستان کے قرضوں کا مسئلہ بناتی ہے۔تاہم جب اسے ترقیاتی سرگرمیوں یا سرمائے کی تشکیل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، تو اسے پائیدار سمجھا جاتا ہے کیونکہ انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری مستقبل کے فوائد پیدا کرے گی اور معیشت میں اپنا حصہ ڈالے گی۔انہوں نے کہا کہ زیادہ قرضوں کی آمد اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے وسائل کے ناکافی استعمال کی وجہ سے پاکستان نے نہ صرف اصل میں ادا کرنے کے لیے بہت سارے قرضے جمع کیے ہیں بلکہ سود کے ساتھ قرض کی ادائیگی بھی کی ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ سرمایہ سازی اور ترقیاتی منصوبوں کی طرف ادھار لیے گئے فنڈز کی اسٹریٹجک ری ڈائریکشن کو پاکستان کی معاشی استحکام اور وقت کی ضروریات کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔حکومت کو ایسے منصوبوں کو ترجیح دینی چاہیے جو اقتصادی ترقی اور پیداواری صلاحیت پر خاطر خواہ اثر ڈالیں۔ اس میں انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال میں سرمایہ کاری شامل ہے۔ فنڈز کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پراجیکٹ کے جائزے کے سخت عمل ہونے چاہئیں۔گھریلو محاذ پر، اس نے حکومتی اخراجات کو محصولات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، ہوشیار مالیاتی انتظام کی وکالت کی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کو بڑھانے اور غیر ضروری اخراجات کو روکنے کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات ایک زیادہ پائیدار اقتصادی ماڈل میں حصہ ڈال سکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بڑے پیمانے پر جوار کی کاشت اور ویلیو ایڈیشن...

پاکستان میں بڑے پیمانے پر جوار کی کاشت اور ویلیو ایڈیشن سے ملک کے زرعی شعبے کو ترقی دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ صرف جوار سے ایتھنول نکالنے سے ہی ملک کو اس کے درآمدی بل میں زبردست کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے، اس طرح قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوتی ہے ۔سینئر سائنسدان اور ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے انچارج ڈاکٹر قمر شکیل نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چارہ حاصل کرنے کے لیے پاکستان میں ایک وسیع رقبے پر جوار یا جھاڑو مکئی کاشت کی جاتی ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں کسان اس کی صنعتی قدر سے واقف نہیں ہیں۔ درحقیقت ملک میں اس کی ویلیو ایڈڈیشن سے متعلق کوئی مناسب کام کبھی نہیں کیا جاتا۔ لہذاکسانوں کو جوار کے ویلیو ایڈڈ فوائد کے بارے میں بیداری لانے کی اشد ضرورت ہے۔ ڈاکٹر شکیل نے کہا کہ پاکستان میں جوار کی دو قسم کی فصلیں ملٹی کٹ اور سنگل کٹ ہیں۔ ملٹی کٹ فصل مارچ سے جولائی تک کاشت کی جاتی ہے۔ فصل 70 سے 75 دنوں میں تیار ہو جاتی ہے جس سے فی ایکڑ تقریبا 700 سے 800 من بیج حاصل ہوتا ہے۔ نومبر اور دسمبر تک کثیر کٹی فصل سے کم از کم تین سے چار کٹائی کی جا سکتی ہے۔ سنگل کٹ کی فصل جولائی میں کاشت کی جاتی ہے اور اکتوبر اور نومبر میں کٹائی جاتی ہے۔ اوسط پیداوار 12 سے 14 من بیج ہے۔ مناسب دیکھ بھال کے ساتھ، 20 سے 25 من بیج کی پیداوار بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملٹی کٹ فصل زیادہ تر چارے کے لیے یا سرکہ تیار کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے جبکہ سنگل کٹ فصل کے بیج تجارتی طور پر الکحل اور ایتھنول نکالنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

جوار کا بیج مارکیٹ میں 4000 سے 6000 روپے فی کلو تک فروخت ہوتا ہے۔ شکیل نے کہا کہ مکئی جیسی دیگر فصلوں کے مقابلے اس کی لاگت کی تاثیر، کم سے کم پانی کی ضروریات، زیادہ پیداواراور موسم اور کیڑوں کے خلاف لچک کی وجہ سے جوار کو پورے پاکستان میں کاشت کیا جا سکتا ہے۔ سورگم کے پودوں کی اوسط اونچائی 12 سے 14 فٹ ہوتی ہے۔ مکئی کی ایک ایکڑ کاشت پر 20,000 سے 22,000 روپے لاگت آتی ہے اور جوار کی فی ایکڑ لاگت تقریبا 2,000 روپے ہے۔ سائیلج کے لیے مکئی 350 سے 500 روپے فی من اور جوار 500 سے 800 روپے فی من فروخت ہوتی ہے جو کہ بہت بڑا فرق ہے۔ زرعی سائنسدان نے کہا کہ قیمت میں اضافے اور نکالنے کے مقاصد کے لیے مناسب ٹیکنالوجی اور نکالنے والی مشینری کی ضرورت ہے۔ ملک میں اس صنعت کا قیام منافع بخش ثابت ہوگا۔ چارے کے علاوہ جوار کی ضمنی مصنوعات جیسے سرکہ، الکحل اور ایتھنول بڑے پیمانے پر مختلف صنعتی مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ چین پاکستان کے لیے ایک بہترین منڈی ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ پہلے سے ہی جوار کے بیجوں کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔ شکیل نے کہا کہ ایتھنول یا بائیو فیول آٹوموبائل اور دیگر صنعتی مقاصد میں استعمال کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس سے ایتھنول کے درآمدی بل کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔جوار کے پودوں اور بیجوں کی عالمی مارکیٹ میں 2021 میں 11.8 بلین ڈالر سے 2027 تک 3.8 فیصد کی کمپانڈ سالانہ شرح نمو کی توقع ہے۔ 2022 میں 93.78 بلین ڈالر سے بڑھ کر 4.20 فیصد کے سی اے جی آر سے 130.33 بلین ڈالر ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری...

چینی کی برآمدات کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان میں چینی کے اعلی درجے کے پیداواری یونٹس کے قیام کے لیے چینی تعاون اہم ہے۔ اس سے زرعی شعبے اور مقامی شوگر انڈسٹری کو بھی تقویت ملے گی ۔صدر پاک چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری معظم گھرکی نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے گنے کی زیادہ پیداوار کے لیے ٹشو کلچر کو مقبول بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے چینی اکیڈمی آف ٹراپیکل ایگریکلچر سائنس سے مزید تعاون حاصل کرنے پر زور دیا۔ یہ ادارہ دنیا بھر کے سائنسدانوں کو تربیت دے رہا ہے، اور پاکستان کو ٹشو کلچر کے لیے مزید تعاون حاصل کرنا چاہیے۔ معظم نے کہا کہ گنے کی زیادہ پیداوار چینی پیدا کرنے کا پہلا قدم ہے۔ چینی کوآرڈینیشن کے ساتھ گنے کی پیداوار اور یونٹس کے قیام کے بارے میں ویلتھ پی کے سے بات کرتے ہوئے، چیف سائنٹسٹ شوگر کین، پنجاب ڈاکٹر محمد ظفر نے کہا کہ ملک میں چینی کی پیداوار کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی اشد ضرورت ہے۔ ٹیکنالوجی کو اپنانے کے ساتھ ساتھ گنے کی پیداوار بھی اہم ہے، انہوں نے کہا کہ گنے کی ایک قسم متعارف کرانے میں تقریبا 12 سال لگتے ہیں۔ اگر ہم گنے کو درآمد کریں اور موافقت کریں تو اس میں کم وقت لگتا ہے۔ پاکستان میں چینی اور برازیلی اقسام اپنی آزمائش کے پہلے سال میں ہیںجبکہ کامیاب آسٹریلوی اقسام منظوری کے مراحل میں ہیں۔ سندھ کے ساحلی علاقوں ٹھٹھہ، بدین یا سجاول میں اس کی پیداوار اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔ پاکستان کے مختلف حصوں میں ریکوری کا تناسب مختلف ہے، پنجاب میں گنے کی پیداوار بہت بہتر ہے۔ یہ 71 سے 72 ٹن یا 822 من فی ایکڑ ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں 70 ٹن فی ہیکٹر پیداوار ہوتی ہے۔ اگر کسان ہماری ہدایات پر عمل کریں تو اسے دیگر علاقوں میں ہماری اقسام کے ساتھ بڑھایا جا سکتا ہے۔پاکستانی چینی میں 99.9 فیصد سوکروز ہوتا ہے۔ مغربی ممالک زیادہ تر 70 سے 80 فیصد سوکروز کے ساتھ بران شوگر پیدا کرتے ہیں جو لبلبہ کے لیے نقصان دہ نہیں ہے۔ عالمی سطح پرایتھنول بھی بائیو فیول کے طور پر استعمال کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو پاکستان میں یونٹس کے قیام میں پہل کرنی چاہیے۔ ایک یونٹ سے بھوری اور سفید دونوں شوگر تیار کی جا سکتی ہیں۔ ہماری ریفائنڈ چینی کی برآمد پہلے سے ہی اچھی اور منافع بخش ہے۔ ڈاکٹر راشد علی بلوچ خیرپور شوگر ملز سندھ نے کہا کہ یہ ایک اچھا قدم ہے جس سے ملک سے معیاری چینی کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔ موجودہ یونٹس کو بھی اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شوگر ملوں کی گنے کی کرشنگ کی صلاحیت تقریبا 15,000 سے 16,000 ٹن یومیہ ہے، لیکن حمزہ شوگر ملز جیسی چند ایک کے پاس یومیہ 20,000 ٹن گنے کی کرشنگ کی صلاحیت ہے۔سندھ میں گنے کی باقاعدہ کرشنگ کی گنجائش 10,000 سے 12,000 ٹن یومیہ سے زیادہ نہیں ہے۔ روزانہ تقریبا 300,000 من گنے کی کرشنگ کی جاتی ہے جبکہ ہر مل سالانہ تقریبا دو کروڑ من گنے کی کرشنگ کرتی ہے۔80 کی دہائی میں، شوگر ملیں مئی اور جون تک کام کرتی تھیں، لیکن ملیں اب نومبر 15 سے مارچ کے وسط تک چلتی ہیں۔شوگر کین ایکٹ کے مطابق، اکتوبر میں کرشنگ شروع ہونی چاہیے لیکن سرد موسم میں سوکروز تیار ہونے میں تاخیر ہوتی ہے۔ موسم ٹھنڈا ہونے سے پہلے، گنے کم سوکروز پیدا کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں چینی کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔"عام طور پر، 100 کلو گرام 2 من گنے سے سات کلو گرام چینی برآمد ہوتی ہے۔ 7 من گنے کی قیمت مینوفیکچرنگ، پروسیسنگ پر اٹھنے والے اخراجات کو چھوڑ کر 1,062 روپے ہے۔ نومبر کے آخر میں گنے کی کٹائی کے لیے 100 کلو گرام جوس سے 10 کلو چینی حاصل کرنے کے لیے زیادہ سوکروز نکالنے کو ترجیح دی جاتی ہے۔مارچ کے بعد سوکروز کی سطح دوبارہ کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملیں مارچ کے وسط تک فعال رہتی ہیں۔ چینی ہم آہنگی کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنا ایک اچھا قدم ہوگا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون،خاتون سمیت...

اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 10کارروائیوں میں 425 کلو منشیات برآمد کر کے خاتون سمیت 7ملزمان کو گرفتار کر لیا،اے این ایف کے ترجمانکے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر 2مسافروں کے ٹرالی بیگ سے ڈھائی کلو گرام آئس برآمد ہوئی ہے جبکہ کراچی میں کوریئر آفس سے برطانیہ کے لیے بک پارسل سے 3کلو ہیروئن اور 240گرام آئس برآمد ہوئی ہے،ترجمان نے بتایا کہ ٹی چوک راولپنڈی میں 1کلو 40گرام ہیروئن اور سوا کلو آئس برآمد کر کے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی کے قریب رکشہ میں چھپائی گئی 66کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، سپر ہائی وے پر دو انورٹرز میں چھپائی گئی 32 کلو 400گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ جناح کالونی کے قریب ایک شخص کے بیگ سے 9کلو 600گرام چرس برآمد ہوئی ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ نوشکی روڈ پر مستونگ کے ایک مکان سے 100کلو چرس اور 200کلو افیون برآمد ہوئی ہے، اس کے علاوہ زخہ خیل خیبر کے علاقے میں چھپائی گئی 9کلو چرس اور طورخم کے غیر آباد علاقے سے 690گرام آئس برآمد کی ہے،اے این ایف کے ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی...

سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا،واثق قیوم عباسی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، میرے سیاسی کیرئیر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا،سابق ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ ریاست اور اداروں کے ساتھ محاذ آرائی ناقابل برداشت ہے، ریاستی اداروں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کی اور قوم کو گمراہ کرنے والے بیانیے کی نفی کرتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کالطیف کھوسہ اور بشری بی...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے لطیف کھوسہ اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی لیک آڈیو کے فارنزک کا حکم دے دیا۔لطیف کھوسہ اور بشری بی بی کی آڈیو لیک کیس کی سماعت کے دوران سماعت عدالت نے کہا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ سب سے پہلے آڈیو کہاں سے جاری ہوئی، جسٹس بابر ستار نے درخواست کی کاپی ڈی جی آئی ایس آئی کو بھجوانے کا بھی حکم دیا، نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ ڈی جی آئی ایس آئی بھی رپورٹ دیں کہ آڈیو کس نے ریلیز کی، عدالت نے ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کو بھی نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ پیمرا بتائے لوگوں کی نجی گفتگو کیسے ٹی وی چینلز پر نشر ہو رہی ہے؟جسٹس بابر ستار نے درخواست پر عائد اعتراضات بھی ختم کر دیئے اور کہا کہ درخواست پر رجسٹرار آفس کا کیا اعتراض ہے؟اس موقع پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ اعتراض ہے کہ الگ درخواست دائر کریں، متفرق درخواست کیسے کر سکتے ہیں؟ آڈیو لیکس کیس میں متفرق درخواست دائر ہو سکتی ہے، وکیل اور موکل کے درمیان گفتگو پر استحقاق ہوتا ہے،جسٹس بابر ستار نے کہا کہ بگ باس سب سن رہا ہوتا ہے آپ کو تو پتہ ہونا چاہیے، جسٹس بابر ستار کی اس بات پر عدالت میں قہقہے لگ گئے،انہوں نے کہا کہ آڈیو کون ریکارڈ کر رہا ہے؟ اس پر لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ سب کو پتہ ہے کون ریکارڈ کرتا ہے جس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ مفروضے پر تو نہیں چل سکتے،وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ میرا نہیں پورے ملک کے وکلا کا مسئلہ ہے، وکیل موکل سے آزادی سے بات نہ کر سکے تو نظام انصاف کیسے چلے گا؟جسٹس بابر ستار نے پوچھا کہ کیا آڈیو سوشل میڈیا پر آئی ہے؟ سب سے پہلے ٹوئٹر پر آئی یا کہیں اور؟ لطیف کھوسہ نے کہا کہ آڈیو تمام ٹی وی چینلز نے بھی نشر کی ہے،عدالت نے کہا ہے کہ یہ معلوم ہو جائے کہ ریلیز کہاں ہوئی ہے تو پتہ چل سکتا ہے کہ ریکارڈ کس نے کی،لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پیمرا ویسے تو کسی کا نام لینے پر بھی سکرین بند کر دیتا ہے، اب مجھ سے کوئی بات نہیں کرتا کہ آپ کا فون ہی محفوظ نہیں ہے،بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 11دسمبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائی کورٹ ،غیر قانونی تارکینِ وطن...

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کے نام انتخابی فہرستوں سے نکالنے کے احکامات جاری کیے جائیں،انتخابی فہرستوں کی درستگی تک انتخابی شیڈول جاری کرنے سے روکنے کی شہری آفتاب عالم ورک کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ کثیر تعداد میں افغان باشندوں کو غیر قانونی شناختی کارڈ جاری کیے گئے، ملک بھر میں افغان باشندوں کو واپس افغانستان جانے کا حکم دیا گیا، خبروں میں آیا ہے کہ سعودی عرب اور دیگر ملکوں میں ہزاروں جعلی شناختی کارڈ افغانیوں کو جاری ہوئے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کا نادرا کے ریکارڈ میں اندراج کیا گیا جو انتخابی فہرستوں میں شامل ہیں، ایسے افراد جنہوں نے فراڈ سے قومی شناختی کارڈز بنوائے ان کے نام انتخابی فہرستوں سے حذف کیے جائیں،درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کے نام انتخابی فہرستوں سے نکالنے کے احکامات جاری کیے جائیں، پاکستان میں رہنے والے غیر قانونی مہاجرین کے شناختی کارڈز منسوخ اور بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

190ملین پائونڈز ریفرنس،شریک ملزمان کو اشتہار...

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190ملین پائونڈز ریفرنس میں شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،حکم نامے کے مطابق ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم عدالت میں پیش ہوئے اور رپورٹ جمع کرائی، ریفرنس میں شریک ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہوسکی، ملزمان مرزا شہزاد اکبر، ضیا المصطفی نسیم کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہو سکی،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزم سید ذوالفقار بخاری اور فرحت شہزادی کے وارنٹ گرفتاری کی بھی تعمیل نہ ہو سکی، رپورٹ کے مطابق ملزمان جان بوجھ کر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہونے دے رہے اور خود کو چھپا رکھا ہے، ملزمان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے دینے کا مقصد قانونی نظام کو فرسٹریٹ کرنا ہے،عدالتی حکم نامے کے مطابق عدالت اس حوالے سے مطمئن ہے کہ ملزمان مفرور ہیں اور گرفتاری سے بچنے کے لیے چھپے ہوئے ہیں، عدالت سی آر پی سی کی سیکشن 87کے تحت مفرور ملزمان کیخلاف اشتہاری کے نوٹسز جاری کرتی ہے،حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان کے حوالے سے ان کی رہائش گاہوں کے باہر اشتہارات چسپاں کیے جائیں، ملزمان کے آبائی اور رہائشی علاقوں میں بھی اشتہارات کو اونچی آواز میں پڑھا جائے، ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دیئے جانے کی مزید کارروائی 6جنوری 2024کو ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ ، موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیش...

سپریم کورٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات 18دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی تاہم تعطیلات کے دوران اہم کیسز کی سماعت ہو گی،نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات میں دفاتر کھلے رہیں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران کمیٹی کے مقرر کردہ کیسز کی بھی سماعت ہو سکے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منظور پشتین 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے...

منظور پشتین کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں منظور پشتین کے خلاف تھانہ ترنول میں درج مقدمہ کے معاملے پر سماعت ہوئی جبکہ منظور پشتین کو خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو پیش کیا گیا،دوران سماعت پولیس کی جانب سے منظور پشتین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر منظور پشتین کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ بلوچستان میں منظور پشتین کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، جلسہ کرنا ہمارا حق ہے،وکیل نے مزید کہا کہ منظور پشتین کو بلوچستان سے اغوا کیا گیا اور آج 3دن بعد پیش کیا گیا ہے، میرے مکل کا جسمانی ریمانڈ نہیں بنتا،بعدازاں خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پولیس کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے منظور پشتین کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی جی نیب میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کا تبادلہ،...

ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی)نیب میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کا تبادلہ کر دیا گیا،میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کو ڈی جی نیشنل ٹیلنٹ پول تعینات کر دیا گیا ہے، میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم تین سال کے لیے نئے ڈی جی کی تعیناتی تک فرائض ادا کریں گے،ڈی جی نیشنل ٹیلنٹ پول کے عہدے کو گریڈ 20سے 21میں ترقی دے دی گئی ہے جس کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن 8فروری کو ہی ہونگے،مرتضی سولنگی

نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن 8فروری کو ہیں اس پر کوئی دوسری رائے نہیں،ایک بیان میں مرتضی سولنگی نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں امن و امان کے مسائل ہیں، ملک میں اس سے زیادہ خراب صورتِ حال رہی ہے الیکشن ہوئے ہیں،نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اس سے پہلے سردی کی بات کرتے تھے، دسمبر میں بھی انتخابات ہوئے ہیں، فروری سے زیادہ سردی دسمبر میں ہوتی ہے ، الیکشن کے قریب خود کو مظلوم ثابت کرنا ہر سیاسی جماعت کی مجبوری بن جاتی ہے، ن لیگ شکایت کرتی ہے کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہا، پیپلز پارٹی بھی شکایت کرتی ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہا، اگر کوئی جائز شکایت ہے تو میڈیا، عدالت اور الیکشن کمیشن فورمز ہیں،وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی بنیادیں جب تک ٹھیک نہیں ہوں گی، مسائل حل نہیں ہوں گے، معیشت ایک دن میں خراب نہیں ہوئی ٹھیک بھی ایک دن میں نہیں ہو گی،ان کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد کی بریفنگ دیکھ لیں معاملات تیزی سے بہتری کی طرف جارہے ہیں، نجکاری فہرست وہی ہے جو گزشتہ حکومت ہمیں دے کر گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی، آئل ٹینکر الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، ل...

راولپنڈی میں پرانے ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی،آئل ٹینکر میں آگ کے باعث سڑک پر ٹریفک کی آمد ور فت معطل کر دی گئی، پولیس نے آگ پھیلنے کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف راستے بند کر دیئے، ریسکیو 1122کی فائر بریگیڈ ٹیموں کو موقع پر طلب کیا گیا،ریسکیو ٹیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آئل ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہو گیا، ٹینکر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا تیل بھی ضائع ہو گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور وائس چیئرمین...

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں نو منتخب عہدیداروں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوئے، سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی مرکزی صدر جبکہ فردوس شمیم نقوی کو مرکزی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے،قاسم خان سوری، سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور مشتاق احمد غنی بھی پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدور مقرر کیے گئے ہیں،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریوں سے آگاہ ، شفا...

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ شفاف اور پرامن انتخابات کیلئے پوری طرح تیار اور پر عزم ہیں،قومی ووٹرز ڈے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی تمام آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار اور پر عزم ہیں، الیکشن کمیشن آپ کو یقین دلاتا ہے کہ الیکشن کے دوران آپ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا،سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ آپ مکمل رازداری اور شفافیت کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر کمیشن عوام الناس سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ملک و قوم کے روشن مستقبل کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں،انہوں نے کہا کہ عوام کو یاد رکھنا چاہیے کہ آپ کے ہاتھوں میں ووٹ کی طاقت ہے، اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں، انتخابات کے سلسلے میں بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے وہ انتخابی عمل میں بھر پور حصہ لیں، یہ عوام کا حق بھی ہے اور قومی فرض بھی،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس وقت آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ و ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن چند دنوں میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرنگ افسران اور اسسٹنٹ افسران کا نوٹیفکیشن جاری کر نے جا رہا ہے،چیف الیکشن کمشنر نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا ہے کہ چند روز میں الیکشن شیڈول دے دیا جائے گا، پورے ملک میں پولنگ 8فروری 2024 کو ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمی چیف کا پشاور کا دورہ ، سکیورٹی کی مجموع...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج خون کے آخری قطرے تک وطن کی حفاظت کرے گی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کے دوران بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ پیش کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور افسران و جوانوں کی بے مثال کارکردگی کوسراہا،اس موقع پر آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے، کامیابی پاکستان کا مقدر ہے اور پاک فوج مادر وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کا بے لوث اور مقدس فرض خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گی ،آرمی چیف نے پہلی بار منعقد ہونے والی قومی ورکشاپ خیبرپختونخوا (NWKP-1)کے شرکا سے بھی خصوصی خطاب کیا،شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کو خیبر پختونخوا کے غیور عوام کی پرعزم حمایت کے باعث ہی صوبے میں استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت حاصل ہوئی ہے ،پاکستان کی خوشحالی کو خیبرپختونخوا سے جوڑتے ہوئے آرمی چیف نے زور دیا کہ پاکستان کے امن اور استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جا رہا ہے،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نئے ضم شدہ اضلاع میں اقتصادی ترقی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا،جنرل سید عاصم منیر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں، ان کی وطن واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے، غیر قانونی غیر ملکیوں کو طے شدہ اصولوں کے مطابق باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی مڈغاسکرکے صدرکو دوبارہ منتخب ہون...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے  آندرے نیرینا راجویلینا کو مڈغاسکر کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ چین کی مڈغاسکر کے ساتھ روایتی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ان کی مشترکہ رہنمائی میں دو طرفہ تعلقات تیزی سے آگے بڑھے ہیں، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کے نتیجہ خیز فوائد سامنے آئے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعقلہ  مسائل پر ایک دوسرے کی مضبوط حمایت کی ہے۔  صدر شی نے کہا کہ وہ دوطرفہ  تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور چین-مڈغاسکر جامع تعاون پر مبنی شراکت داری کی زیادہ سے زیادہ ترقی کے لیے صدر راجویلینا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں  ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچ سکے۔

 
۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی حملوں کی وجہ سے شمالی غزہ کا آخری ہ...

غزہ(شِنہوا)جنگ سے تباہ حال  شمالی غزہ کی پٹی کے آخری آپریٹنگ ہسپتال نے بدھ کو ایندھن کی قلت اور شدید اسرائیلی حملوں کی وجہ سے علاج معالجے کی خدمات روک دی ہیں۔

 غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کمال عودوان ہسپتال میں  بار بار کے  اسرائیلی حملوں  اور جنریٹرز کو چلانے کے لیے درکار ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے خدمات معطل کردی ہیں۔

 البرش نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا  قصبے میں ہسپتال کا محاصرہ کررکھا ہے اور اسے فضائی حملوں  اور توپ خانے سے نشانہ بنایاجارہا ہے۔

 
۶ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں