• Columbus, United States
  • |
  • ٢٩ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

ملبے تلے 6500 سے زیادہ فلسطینی غزہ میں ابھی...

فلسطینی حکومت کے پریس آفس نے کہا ہے کہ چھ ہزار پانچ سو سے زیادہ فلسطینی طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ فلسطینی حکومت کے پریس آفس نے کہا ہے کہ غزہ پر سات اکتوبر سے شروع ہونے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں پندرہ ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں چھ ہزار ایک سو پچاس بچے اور چار ہزار سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں سینتیس ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔فلسطین کے استقامتی گروہوں نے سات اکتوبر کو طوفان الاقصی کے نام سے قدس کی غاصب حکومت کے خلاف ایک آپریشن شروع کیا تھا اور اس حکومت نے اپنی شکست کا بدلہ لینے اور استقامتی گروہوں کے آپریشن کو روکنے کیلئے غزہ پٹی کی تمام گزرگاہوں کو بند کر دیا اور ان پر بمباری کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر احتجاج ک...

امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران ایک خاتون نے خود کو آگ لگا لی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی قونصل خانے کے باہر ایک خاتون نے جنگ بندی اور فلسطینیوں کے لیے احتجاج میں خود کو آگ لگائی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون نے خود کو فلسطینی جھنڈے میں لپیٹا ہوا تھا اور پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔ موقع پر موجود سیکیورٹی گارڈ نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو وہ خود بھی زخمی ہوگیا۔خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے اس معاملے کو سیاسی احتجاج کا انتہائی اقدام قرار دیا ہے۔ اٹلانٹا کے پولیس چیف ڈیرن شئیربام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قونصلیٹ کی عمارت محفوظ ہے اور اسے کوئی خطرہ نہیں ، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک سیاسی احتجاج تھا۔ اٹلانٹا فائر چیف روڈرک اسمتھ نے بتایا کہ سیکیورٹی گارڈ کی کلائی اور ٹانگ جھلس گئی۔ اسرائیل کے قونصل جنرل کے افسر انات سلطان داڈون نے بیان کہا کہ سفارتی مشن کے دروازے پر خود سوزی کے بارے میں جان کر افسوس ہوا، اس طرح خوفناک انداز میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنا افسوسناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور،چھینے گئے موبائلوں کی نشاندہی کیلئے ای...

پشاور میں چوری یا چھینے گئے موبائل فونز کی خرید و فروخت کی نشاندہی کے لیے موبائل ایپ متعارف کروادی گئی۔ پولیس کی جانب سے پشاور میں شہریوں کی سہولت کیلئے فائنڈ مائی سیل فون(ایف ایم سی) کے نام سے موبائل ایپ متعارف کروائی گئی ہے۔ پولیس کا دعوی ہے کہ اس ایپ کی بدولت وارداتوں میں کمی ممکن ہو سکے گی، ایپ سے چوری یا چھینے گئے موبائل فونز کی خریدوفروخت روکنے میں مدد ملے گی۔سی سی پی او نے بتایا کہ فائنڈ مائی سیل فون ایپ پر موبائل ڈیلرز کی رجسٹریشن کیلئے فارم کا اجرا کردیا گیا ہے، رجسٹرڈ دکانداروں کے پاس چھینے گئے یا چوری شدہ موبائل فونز کا ڈیٹا آجائے گا۔ سی سی پی او کے مطابق ایپ کے ذریعے موبائل فروخت کرنے والے کا نام، ولدیت، شناختی کارڈ اور فروخت کنندہ کی تصویر محفوظ کی جائیگی۔ اس کے علاوہ ڈیٹا پشاورپولیس،کنٹرول روم اور متعلقہ تھانہ کی ایپ پربھی الرٹ میں آجائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہلال احمر پاکستان، بلوچستان میں سیلاب متاثرہ...

ہلال احمر پاکستان کی جانب سے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر سیلاب متاثرہ و مستحق گھرانوں میں امدادی سامان کی تقسیم مرحلہ وار جاری ہے۔چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کی ہدایت پر بلوچستان برانچ کے چیئرمین ٹکری شفقت لانگو ،ہیڈ آف ریسپانس ذوالفقار احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ مہروزالدین مری نیسہراب گدر اور وڈھ خضدار میں 400مستحق گھرانوں میں ونٹر پیکج کی تقسیم مکمل کر لی ہے۔اس سے قبل ضلع قلات کے گاں منگوچر کے 200 گھرانوں میں گرم کمبل،جیکٹس،لالٹین،بچوں کیگرم کپڑے،انگیٹھیاں،قالین،صابن و دیگر اشیا شامل تھیں۔اسی طرح کوئٹہ کے نواح میں گاں حاجی عبد الباسط لہڑی میں بھی 200 گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جا چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پارٹی انتخاب اس طرح نہیں ہوتے، پرویزخٹک کا ر...

پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر علی خان کے بلا مقابلہ چئیرمین پی ٹی آئی منتخب ہونے پر پرویزخٹک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا،پارٹی انتخاب اس طرح نہیں ہوتے،2012میں ٹھیک پارٹی انتخاب ہوئے۔ سابق رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک کا سما سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ کیسا الیکشن ہے جہاں ووٹر ہے اور نہ کسی کو موقع دیا گیا،یہ صرف لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکا گیا،اس طرح ڈکٹیشن ہو تو پھر کہاں جمہوریت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا دو تین الیکشن پہلے بھی اسی طرح جعلی کاغذوں پر ہوئے،جعلی ریکارڈ بناکر جعلی الیکشن کرائے گئے،سمجھ نہیں آرہی پی ٹی آئی کے لوگ کہاں گئے؟انہیں آنکھیں بند کرکے منتخب کیاگیا، پتہ نہیں چلاکیسا الیکشن تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج ک...

تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے۔ اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگی کے پیش نظر الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی جائے گی، آج ہفتے کو الیکشن کمیشن آفس بند ہوتا ہے لہذا آئندہ چند دنوں میں چیلنج کریں گے۔ اکبر ایس بابر نے دعوی کیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ہم پی ٹی آئی کا حصہ اور بانی رہنما ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم کے سامنے انٹرا پارٹی الیکشن میں ہونے والی بے ضابطگیاں رکھوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست...

مردان کی مقامی عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ مردان کی سیشن عدالت میں سانحہ 9مئی کیس میں اسدقیصر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے اسد قیصر کی رہائی کا حکم دے دیا۔ سیشن جج محمد زیب خان نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے اور 2شخصی ضمانتیں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے اسد قیصرکی رہائی کا حکم دیدیا۔ اسد قیصر کو9 مئی کیس میں چارسدہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت میں مزید اضاف...

سردیاں شروع ہوتے ہی ناجائز منافع خوروں کی بھی چاندی ہوگئی، مرغی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اس کے انڈے بھی عوام کی پہنچ سے دور کردیے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں انڈوں کے بیوپاریوں نے سرد ہوا چلتے ہی فی درجن ریٹ میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ آئے روز دام بڑھتے جا رہے ہیں لیکن قیمتوں کو چیک کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ کراچی میں فی درجن انڈے کی قیمت 370روپے سے زائد وصول کی جارہی ہے جبکہ دیسی انڈے بھی 600روپے درجن فروخت کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب انڈے کا سرکاری ریٹ 290 روپے فی درجن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جانب سے پاکستان کو دیئے گئے 25 لائٹنن...

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو دیئے گئے 25 لائٹننگ ڈیٹیکٹرز مختلف علاقوں میں نصب کر دیئے گئے ہیں ،اس کا بنیادی مقصد پی ایم ڈی کی آسمانی بجلی کی وارننگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ۔پی ایم ڈی میں سیسمولوجی ڈویژن کے ڈائریکٹر زاہد رفیع نے گوادر پرو کو بتایا کہ چین نے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالر مالیت کے 25 ویدر ڈیٹیکٹرز فراہم کردیئے ہیں تاکہ انتہائی کم فریکوئنسی(وی ایل ایف/وی ایف) لائٹننگ نیٹ ورک قائم کیا جاسکے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد محکمہ موسمیات(پی ایم ڈی)کی آسمانی بجلی کی وارننگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور آسمانی بجلی گرنے سے جان و مال دونوں پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنا ہے۔ زاہد رفیع نے گوادر پرو کو بتایا کہ یہ ڈیٹیکٹر پاکستان کے مختلف علاقوں میں نصب ہیں جہاں آسمانی بجلی گرنے سے جان و مال کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے یہ تعاون ایک قیمتی تحفہ ہے جسے پاکستان پہلی بار استعمال کرے گا۔ یہ تعاون تیاریوں اور جوابی صلاحیتوں کو بڑھانے میں پاک چین شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ڈیٹیکٹرز کے حوالے سے ستمبر 2023 میں بیجنگ میں پی ایم ڈی اور چائنیز اکیڈمی آف سائنسز(آئی ای ای سی اے ایس ) کے انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے۔ادر پرو کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ایم ڈی صاحبزادہ خان کی سربراہی میں چار رکنی وفد نے آئی ای ای سی اے ایس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یاہوا لی کے ساتھ پاکستان میں وی ایل ایف/ ایل ایف لائٹنگ کا سراغ لگانے والے نیٹ ورک کے قیام کو شروع کرنے اور فروغ دینے کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا تاکہ پی ایم ڈی کی بجلی کی وارننگ کی صلاحیت کو بہتر بنایا جاسکے اور آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کو کم کیا جاسکے۔ زاہد رفیع نے کہا کہ یہ ایم او یو پر عمل درآمد کا پہلا مرحلہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلس...

حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیرقانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔ یکم دسمبر 2023 کو جانے والے 3776 افغان شہریوں میں 1232 مرد، 1178 خواتین اور 1366 بچے اپنے ملک چلے گئے یکم دسمبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 402,312 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے افغانستان روانگی کے لیے 121 گاڑیوں میں 612 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ پاکستان کا افغان باشندوں کے لیے جذبہ خیرسگالی،ملکی سالمیت اور استحکام کے پیشِ نظر حکومت پاکستان نے غیرقانونی افغان باشندوں کو اپنے ملک واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ حکومتی فیصلے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں افغان باشندوں کے رضاکارانہ انخلا کا سلسلہ شروع ہوگیا ،پاکستان نے بغیر کسی زور و زبردستی کے افغان باشندوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا اور ان کو دیگر ممالک میں منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے 295 افغان باشندوں کو کینیڈا جانے مین مدد کی جہاں انہیں 33 مختلف شہروں میں رہائش بھی فراہم کی جائے گی۔ پاکستان سے سینکڑوں افغان باشندوں کو برطانیہ منتقل کرنیکا سلسلہ بھی جاری ہے،عالمی سطح پر پاکستان کے افغان باشندوں کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اقدامات کو خوب پزیرائی حاصل ہوئی۔ حکومت پاکستان کینیڈا میں مقیم افغان باشندوں کو ضروریات زندگی کی تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ برطانیہ،امریکہ اور کینیڈا میں افغان باشندوں کی آبادکاری کے لیے پاکستان کی جاری حمایت اور کاوشیں اس کی خیر سگالی اور ہمدردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیرسٹرگوہرعلی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئ...

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں سابق وزیراعظم عمران خان کے نامزد کردہ بیرسٹرگوہرعلی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہوگئے۔ چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف نیازاللہ نیازی کا کہنا ہے کہ بیرسٹرگوہرعلی خان چیئرمین پی ٹی آئی جبکہ عمر ایوب مرکزی جنرل سیکرٹری ہونگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی اور قریشی کیخلاف سائفر کیس...

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ ہفتہ کو سماعت میں پی ٹی آئی چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کی حاضری لگائی گئی جس کے بعد خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت 4 دسمبر تک کے لیے ملتوی کردی۔ ایف آئی اے ٹیم ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل پہنچی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا، پراسیکیوٹر شاہ خاور، ذوالفقارعباس نقوی ایڈووکیٹ اور سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشری بی بی، بہنیں اور شاہ محمود کی فیملی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی جبکہ ہفتہ کو کی سماعت میں میڈیا نمائندگان اور عوام کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیرِ خارجہ کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی سماعت ملتوی کر دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سکھ رہنماوں کی ٹارگٹ کلنگ،بھارت کیخلاف امریک...

بھارت کی خفیہ ایجنسی "را" کی جانب سے خالصتان کے سکھ رہنماوں کو قتل کرنے کی سازش کیخلاف امریکا اور کینیڈا ایک پیج پر آ گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اگست کے مہینے سے ہم دنیا بھر میں اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر بھارت پر لگے سنگین الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ بھارتی حکومت کے ایجنٹس کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہیں، بھارت کو معاملے کو سنجیدگی سے لینے اور اس پر تعاون کرنے کی ضرورت ہے، کینیڈین شہریوں کو محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا میں خالصتان تحریک کے رہنما کے قتل کی سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزامات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں، ہم نے سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارتی شہری کے ملوث ہونے کے معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا ہے کہ قتل کی سازش کے معاملے پر بھارتی حکومت کی جانب سے تفتیش کرانے کے وعدے کا پورا ہونے کا انتظار ہے، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ بھارتی حکومت کی تفتیش میں کیا بات سامنے آتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار کے ملوث ہونے کا شواہد کے ساتھ انکشاف کیا تھا، مئی 2023 میں مودی سرکار نے اپنے ایجنٹس کو تحریک خالصتان کے سرگرم رہنماں کے قتل کیلئے تعینات کروایا، ثبوت ہاتھ آنے پر امریکی ایجنسیوں نے نکھل گپتا کو 30 جون کو چیک ری پبلک سے گرفتار کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلادیش نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے بائی...

جماعت اسلامی کے بعد بنگلا دیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنل پارٹی نے بھی عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ دو انتخابات میں دھاندلی کی، اکتوبر سے اب تک پارٹی کے 18ہزار سے زائد رہنما اور حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا لہذا ہم شیخ حسینہ واجد کے ساتھ کسی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے اور انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش میں انتخابات 7 جنوری 2024 کو شیڈول ہیں، جماعت اسلامی بنگلا دیش سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا کا پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ مدار...

جنوبی کوریا نے اپنا پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا، سیٹلائٹ سپیس ایکس فیلکن نائن راکٹ لے کر روانہ ہوا ، اس مصنوعی سیارے کی مدد سے شمالی کوریا پر نظر رکھی جا سکے گی۔ اس حوالے سے جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کے لانچ کے ایک گھنٹہ بعد اس کا زمینی اسٹیشن کے ساتھ کامیابی سے رابطہ قائم ہوگیا ہے۔ جنوبی کوریا کی جانب سے سیٹلائٹ کو مدار میں ایسے وقت میں بھیجا گیا ہے جب شمالی کوریا نے کامیابی سے اپنا فوجی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کیا ہے۔ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے کامیابی کے ساتھ اپنا پہلا جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کیا تھا، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکی اور جنوبی کوریا کی فوجی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ پر مسلم دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،طی...

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے متحدہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں حماس اسرائیل جنگ کے دوبارہ آغاز پر بات چیت ہوئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور متحدہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات کوپ 28 سمٹ کے دوران سائیڈ لائن پر ہوئی، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ کے معاملے پر مسلم دنیا کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں ہر صورت انسانی امداد پہنچانے کا سلسل...

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اسرائیل کی جانب سے امداد سامان کی ترسیل روکنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ غزہ میں ہر صورت انسانی امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل اسی سطح پر ہونی چاہیے جیسے جنگ بندی کے دنوں میں ہو رہی تھی بلکہ اس سے بھی زیادہ امداد پہنچانے کی ضرورت ہے۔جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ غزہ کے لوگوں کو کھانے، پانی اور دواوں سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی اشیا کی اشد ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنگ بندی کے خاتمے کے بعداسرائیل کی غزہ پروحش...

عارضی جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری سے 186 فلسطینی شہید جبکہ 589 زخمی ہوگئے، اسرائیل کا دمشق کے مضافاتی علاقے اور لبنانی سرحد پر بھی حملہ، 3 لبنانی شہری شہید ہو گئے، اسرائیل نے رفاح سے فلسطینیوں کی امداد بھی بند کردی ،غزہ پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں حماس نے بھی اسرائیلی شہروں پردرجنوں جوابی راکٹ حملے کیے جس کے باعث تل ابیب میں بھی سائرن بج اٹھے، شامی علاقے پر اسرائیلی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے روس نے کہا ہے کہ دمشق پر اسرائیلی حملہ شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی اورعالمی قانون کی خلاف ورزی ہے،اقوام متحدہ میں کمشنر انسانی حقوق وولکر ترک نے غزہ میں بمباری پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ کے خلاف جنگ تباہ کن ہے، اب اسے روکنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع کے لیے ہونے والی بات چیت تاحال بے نتیجہ ثابت ہوئی ہے اور غزہ میں دوبارہ شروع ہونے والی جھڑپیں ہفتہ کو دوسرے روز بھی جاری رہیں ، اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمال اور جنوب میں 200 اہداف کونشانہ بنایا ہے ۔ جنوبی غزہ میں خان یونس کے مشرقی علاقے شدید بمباری کی زد میں آئے کیونکہ جنگ بندی کی ڈیڈ لائن گزشتہ روز صبح طلوع ہونے کے فورا بعد ختم ہو گئی تھی۔

غزہ میں ہسپتالوں کے مناظربھی خوفناک فلموں جیسے ہیں ، اسرائیل کے تازہ حملوں سے لگتاہے کہ دوبارہ بچوں کے قتل عام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے جواب میں حماس نے بھی اسرائیلی شہروں پردرجنوں جوابی راکٹ حملے کیے جس کے باعث تل ابیب میں بھی سائرن بج اٹھے۔ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے اور لبنانی سرحد پر بھی حملہ کرتے ہوئے 3 لبنانی شہریوں کو شہید کردیا جبکہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے رفاح سے فلسطینیوں کی امداد بھی بند کردی ہے۔ لبنان کی سرحد کے قریب متعدد اسرائیلی قصبوں میں ممکنہ طور پر راکٹوں کے گھرنے کے خدشہ سے سائرن بجائے گئے ، میڈیارپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے ایک گھنٹے میں اسرائیل پر 5 حملے کئے۔ شامی علاقے پر اسرائیلی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے روس کا کہنا ہے کہ دمشق پر اسرائیلی حملہ شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی اورعالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ میں کمشنر انسانی حقوق وولکر ترک نے غزہ میں بمباری پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ کے خلاف جنگ تباہ کن ہے، اب اسے روکنا ہوگا۔ ترجمان اقوام متحدہ سٹیفن ڈوجرک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں جنگ دوبارہ شروع ہونے سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے اور غزہ پہنچنے والی امدادکی بھی کوئی خبرنہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور،تیز رفتار ٹرالر نے سڑک پر کھڑی بھکارن...

لاہور میں تیز رفتار ٹرالر نے بھیک مانگنے والی کم سن بچی کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔ ٹریفک کا افسوسناک حادثہ لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر سڑک پر موجود کمسن بچی پر چڑھ دوڑا، حادثے کے باعث بچی موقع پر دم توڑ گئی، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئے اور بچی کی لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت زینت کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شجاع آباد،دھند کے باعث گاڑیوں میں تصادم، دو...

بنگالہ موڑ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ افسوس ناک حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جہاں بنگالہ موڑ کے قریب کیری ڈبہ ، ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں دو خواتین سمیت 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کوسول ہسپتال منتقل کر دیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خدیجہ شاہ کی نظر بندی اور توہین عدالت کی درخ...

لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظر بندی اور آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ جسٹس علی باقر نجفی 5 دسمبر کو درخواستوں پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی۔ یاد رہے کہ خدیجہ شاہ نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کررکھا ہے جبکہ انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج کرنے پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلاؤ گھیراؤکیس،صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرف...

عدالت نے زمان پارک کے باہر جلاو گھیراو اورتشدد کے مقدمے میں پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے 2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض صنم جاوید کی ضمانت منظور کی۔ ملزمہ کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں زمان پارک کے باہر جلاو گھیراو اورتشدد کا مقدمہ درج ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلا گھیرا اور تشدد کے مقدمے میں صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی در...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل ) سے نکالنے کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق دوران سماعت بتایا گیا کہ کریمنل کیسز کے تفتیشی افسر کی سفارش پر ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پی سی ایل پر ڈالا گیا ، تفتیشی افسر سے اس بابت ریکارڈ طلب کیا تو پیش نہ کیا جاسکا ، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں اور کتنے ملزمان کا نام پی سی ایل پر ہے،جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت کے سوال پر کوئی جواب دینے میں ناکام رہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے کہا کہ 20جولائی 2023 کا فیصل مقبول شیخ کی درخواست پر جاری فیصلہ بھی اسی نوعیت کا ہے ، فیصل مقبول شیخ کیس کے فیصلے کو کہیں چیلنج نہیں کیا گیا،یہ فیصلہ حتمی شکل اختیار کر چکا ہے۔ عدالت میں سرکاری وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری نے گرفتاری کے بعد قانون کے مطابق ضمانت لی، ڈاکٹر شیریں مزاری کو 7میں سے پانچ مقدمات میں ضمانت ملی، 2 میں ڈسچارج کردیا گیا ۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزار ڈاکٹر شیریں مزاری کسی مقدمے میں مفرور یا اشتہاری بھی نہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ایک ہفتے میں نام پی سی ایل سے نکال کر رپوٹ جمع کرائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن...

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 14 دہشت گرد گرفتارکرلیے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور،خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ بہاولپور ،گجرات اور ساہیول میں کی گئیں ، لاہور سے ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا گیا ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے کالعدم تنظیم کے گرفتار کمانڈر کے قبضے سے بارودی مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، 15حفاظتی فیوز، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محسن نقوی کی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اپ گ...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اپ گریڈیشن پراجیکٹ31جنوری تک مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپ گریڈیشن کے کام میں معیار کوہر صورت یقینی بنایا جائے، کوالٹی ورک پرکسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ہفتہ کو علی الصبح ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا ،31جنوری تک اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دے دی۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے دو گھنٹے تک ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا، وزیراعلی محسن نقوی فرش پر لگائی گئی ٹائلز کی کوالٹی دیکھ کر برہم ہوگئے اور یکساں معیار کی ٹائلز لگانے کاحکم دے دیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ اپ گریڈیشن کے کام میں معیار کوہر صورت یقینی بنایا جائے، کوالٹی ورک پرکسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے ہسپتال کی پرانی بلڈنگ، اوپی ڈی اور مختلف وارڈز میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔، وزیراعلی بیسمنٹ، گرانڈ فلور اور فرسٹ فلور پر گئے اور تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ منصوبے کو وقت سے پہلے مکمل کریں گے، اپ گریڈیشن پر 24 گھنٹے کام جاری ہے، ہسپتال کے اولڈ اور نیو بلاک پر کام طے شدہ وقت سے پہلے مکمل کر رہے ہیں، اولڈ بلاک کا 33 فیصد کام مکمل ہو چکا، یکم دسمبر تک 26 فیصد کام مکمل ہونا تھا۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت ہسپتال کے اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ، وزیر اعلی محسن نقوی کو اپ گریڈیشن کے کام پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعلی محسن نقوی نے ہولی فیملی ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کام کو جلد مکمل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر ناصر جمال، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ضمانتیں خارج کرنے کا معاملہ،چیئرمین پی ٹی آئ...

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جناح ہاوس حملہ سمیت 9 مئی کے دیگر مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ(کل) 4 دسمبر کو سماعت کرے گا جس کی رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اے ٹی سی کی جانب سے ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کر رکھا ہے جبکہ سابق وزیراعظم نے لاہور ہائیکورٹ سے خارج ضمانتوں کو بحال کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس، احد چیمہ کی ب...

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ لاہور کی احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب لاہور نے احدچیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دائر کیا تھا جس میں احد چیمہ نے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔ نیب کی جانب سے وارث علی جنجوعہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جو 8 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویز الہی، مونس کیخلاف ٹھیکوں میں کک بیکس ک...

چودھری پرویز الہی اور مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف گجرات ٹھیکوں میں کک بیکس کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں جس کے بعد نیب نے 1 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا۔ نیب ریفرنس میں سابق وزیر اعلی پرویز الہی اور انکے بیٹے مونس الہی کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہی اور مونس الہی سمیت دیگر ملزمان قومی خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے ہیں، پرویز الہی نے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کک بیکس اور رشوت وصول کی۔ نیب ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ مونس الہی کے سیکرٹری سہیل اعوان اور دو سابق سرکاری ملازمین پرویز الہی اور دیگر کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، پرویز الہی اور مونس الہی نے گجرات کے لیے غیر قانونی طور پر 116 ترقیاتی سکیمیں منظور کرائیں۔ ریفرنس کے مطابق پرویز الہی اور مونس الہی نے من پسند ٹھیکے داروں کو کنٹریکٹ دلوا کر رشوت حاصل کی، پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان نے ملکر رشوت اور کک بیکس کی مد میں 1 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا مالیاتی فائدہ لیا۔ نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہی نے سب سے زیادہ 74 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد رقم رشوت اور کک بیکس کی مد میں وصول کی، مونس الہی کا اکانٹنٹ کک بیکس کی رقم مونس الہی اور انکی فیملی کے اکانٹس میں جمع کراتا رہا۔ ریفرنس کے مطابق پرویز الہی کی وزارت اعلی کے دوران مونس الہی نے 10 لاکھ 61 ہزار یوروز اپنے غیر ملکی بینک اکانٹ میں جمع کرائے، سابق وزیراعلی کی وزارت اعلی کے دوران انکے فیملی ممبران نے 304 ملین سے زائد رقم اپنے ذاتی اکاونٹس میں جمع کرائی۔ نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان تفتیش میں قصوروار پائے گئے ہیں، احتساب عدالت ٹرائل کر کے ملزمان کو سزا دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر-رفح کراسنگ-غزہ-امداد

غزہ کی پٹی سے رفح کراسنگ کے ذریعے ایک ٹرک واپس مصرداخل ہورہا ہے۔(شِنہوا)

 

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ -غزہ-خان یونس۔ دوبارہ لڑائی کا آغ...

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں حماس کے خلاف دوبارہ لڑائی شروع کرنے کے بعد لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی -غزہ-خان یونس۔ دوبارہ لڑائی کا آغا...

جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں اسرائیل کی جانب سے حماس کے خلاف دوبارہ لڑائی شروع کرنے کے بعد لوگ اپنے گھروں سے بھاگ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہانگ کانگ - انسان بردار خلائی پروگرام- ن...

چینی خلاباز وانگ یاپھنگ، لیو بومنگ، چھین ڈونگ اور ژانگ لو کا  ہانگ کانگ سائنس میوزیم میں نوجوانوں کے ساتھ گروپ فوٹو۔ (شِنہوا)

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین -چھونگ چھنگ-پرائمری سکول-کلچر-چہرہ-تبدیل...

لوک فنکار لی یونگ چین کے جنوب مغربی  چھونگ چھنگ  کی دیان جیانگ کاؤنٹی کے ووآن پرائمری اسکول میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گریفائٹ کی بعض مصنوعات پر برآمدی کنٹرول معمو...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت تجارت (ایم او سی ) نے کہا ہے کہ گریفائٹ کی بعض مصنوعات پر برآمدی کنٹرول کا استعمال معمول کا ایک بین الاقوامی عمل اور متعلقہ پالیسیوں میں چین کی جانب سے آئندہ کی جانے والی ایڈجسٹمنٹ کا ہدف کوئی مخصوص ملک یا علاقہ نہیں ہے۔ چین نے  جمعہ سے مصنوعی گریفائٹ مواد اور انتہائی خالص،انتہائی مضبوط  اور اعلی کثافت کی حامل متعلقہ مصنوعات کے ساتھ ساتھ قدرتی فلیک گریفائٹ اور اس کی مصنوعات کی برآمد پر تاحکم ثانی  پابندی لگانےکا اعلان کیا ہے۔ ایم او سی کی ترجمان شو جوئی تنگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین نے 2006 سے بیٹری اینوڈ مواد سمیت گریفائٹ مصنوعات کی برآمد پر عارضی کنٹرول نافذ کر رکھا ہے تاکہ بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریوں کو پورا اور اپنی قومی سلامتی اور مفادات کا تحفظ کیا جاسکے، آنے والے نئے اقدامات کے ذریعے موجودہ قواعد میں بہتری لائی گئی ہے  اور حقیقت میں کچھ کم حساس مصنوعات پر سے کنٹرول ختم کیا گیا ہے۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی فوج امریکی ہم منصب کے ساتھ مل کر کام کر...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ چینی فوج دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے امریکی ہم منصب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے کہا کہ چین دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق، دونوں ممالک برابری اور احترام کی بنیاد پر، دونوں فوجوں، چین-امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے دوبارہ شروع کریں گے۔ دفاعی پالیسی تعاون مذاکرات اور چین-امریکہ ملٹری میری ٹائم مشاورتی معاہدے کے اجلاس اور تھیٹر کمانڈروں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کا انعقادکریں گے۔ وو نے کہا کہ دونوں ممالک کے دفاعی حکام اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی میں ہیں۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی فوج امریکی ہم منصب کے ساتھ مل کر کام کر...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ چینی فوج دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے امریکی ہم منصب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے کہا کہ چین دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق، دونوں ممالک برابری اور احترام کی بنیاد پر، دونوں فوجوں، چین-امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے دوبارہ شروع کریں گے۔ دفاعی پالیسی تعاون مذاکرات اور چین-امریکہ ملٹری میری ٹائم مشاورتی معاہدے کے اجلاس اور تھیٹر کمانڈروں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کا انعقادکریں گے۔ وو نے کہا کہ دونوں ممالک کے دفاعی حکام اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے اور ہم آہنگی میں ہیں۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی نئی ترقی یورپ اور باقی دنیا کے لیے نئ...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اس کی نئی ترقی یورپ اور باقی دنیا کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی ،امید ہے کہ یورپی یونین اس کی  ترقی اور ملکی و خارجہ پالیسیوں کا جامع اور معروضی انداز میں مشاہدہ کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں یورپی یونین نے چین کو اس کی اقتصادی سست روی، خراب کاروباری ماحول، گنجائش سے زیادہ، تجارت میں عدم توازن اور چین پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کے حصول پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے  چین کے ساتھ ڈیکپلنگ کے بجائے"ڈی-رسک"  پر زور دیا ہے۔

اس کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی اقتصادی بحالی میں مشکلات کے باوجود، چین اپنی معیشت کو مستحکم کرنے اور بہتر بنانے کی جانب بہتر رفتار برقرار رکھے ہوئے ہے، جو آسان نہیں ہے۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی نئی ترقی یورپ اور باقی دنیا کے لیے نئ...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اس کی نئی ترقی یورپ اور باقی دنیا کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی ،امید ہے کہ یورپی یونین اس کی  ترقی اور ملکی و خارجہ پالیسیوں کا جامع اور معروضی انداز میں مشاہدہ کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں یورپی یونین نے چین کو اس کی اقتصادی سست روی، خراب کاروباری ماحول، گنجائش سے زیادہ، تجارت میں عدم توازن اور چین پر مبنی بین الاقوامی آرڈر کے حصول پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے  چین کے ساتھ ڈیکپلنگ کے بجائے"ڈی-رسک"  پر زور دیا ہے۔

اس کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔ ترجمان نے کہا کہ عالمی اقتصادی بحالی میں مشکلات کے باوجود، چین اپنی معیشت کو مستحکم کرنے اور بہتر بنانے کی جانب بہتر رفتار برقرار رکھے ہوئے ہے، جو آسان نہیں ہے۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی طالب علم اے آئی طبی تشخیص اور ٹی سی...

نان چھانگ(شِنہوا)  مریض کی زبان اسکین کرنے کے بعد، کیپسول نما  ایک "اے آئی ڈاکٹر" ڈیٹا کو کلاؤڈ پر اپ لوڈ کرے گا۔ نسخہ جاری ہونے کے بعد، آٹو ڈیکوکشن مشین مریضوں کے لیے جڑی بوٹیوں کی ادویات کو موثر اور سائنسی طریقے سے تیار کرنے میں مدد کرے گی، تاکہ موثر علاج کو  یقینی بنایا جا سکے۔ 

چین کے صوبے جیانگشی میں  شنگھائی تعاون تنظیم فورم 2023 میں روایتی ادویات  سے متعلق جاری نمائش کے دوران، شرکا جدید ٹیکنالوجی اور روایتی ادویات کے امتزاج میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔

بدھ سے جمعہ تک چین کے صوبے جیانگشی میں جاری  شنگھائی تعاون تنظیم فورم 2023 میں روایتی ادویات  سے متعلق جاری نمائش کے دوران، ایک پاکستانی طالب علم فہد کبیر نبض چیک  کراتے  ہوئے۔(شِنہوا)

روایتی چینی ادویات کا علم حاصل کرنے والے ایک پاکستانی طالب علم فہد کبیر نے کہا کہ  اپ لوڈ کردہ بگ ڈیٹا کی مدد سے میری  نبض کی  رفتار خود بخود پلس ڈی ٹیکٹر کے ذریعے  معلوم کی جاسکتی ہے 'اے آئی ڈاکٹر' بہتر تشخیص اور علاج میں مدد کرسکتا ہے۔"جدید ٹیکنالوجی روایتی ادویات کو مزید "ذہین" بننے میں کس طرح مدد کرتی ہےیہ جاننا انتہائی دلچسپ ہے۔

موثر اور آسان طبی علاج کا تجربہ کرتے ہوئے، فہد کو ٹریسنگ سسٹم کا بھی علم ہے  جو ادویات کے مواد کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ روایتی چینی میڈیسن سائنس ٹیک انوویشن سٹی کے اسٹاف ورکر زینگ جی نے کہا کہ ڈاکٹرز کی تجویز کردہ جڑی بوٹیاں ڈیجیٹل مینجمنٹ پلیٹ فارم پر تلاش کی جا سکتی ہیں۔

بدھ سے جمعہ تک چین کے صوبے جیانگشی میں جاری  شنگھائی تعاون تنظیم فورم 2023 میں روایتی ادویات  سے متعلق جاری نمائش کے دوران، ایک پاکستانی طالب علم فہد کبیر نمائش کے لیے رکھی گئی  ادویات کے مواد کو دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری صحت رحمان شاہ نے شِنہوا کو بتایا کہ روایتی ادویات پر شنگھائی تعاون تنظیم فورم میں دنیا میں روایتی ادویات کو فروغ دینے کا پلیٹ فارم  قائم کیا ہے۔ چین اور پاکستان کے درمیان روایتی ادویات کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔ 

رحمان شاہ کے مطابق مستقبل میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلباء روایتی چینی ادویات سیکھنے کے لیے چین آئیں گے۔ 

 
 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی طالب علم اے آئی طبی تشخیص اور ٹی سی...

نان چھانگ(شِنہوا)  مریض کی زبان اسکین کرنے کے بعد، کیپسول نما  ایک "اے آئی ڈاکٹر" ڈیٹا کو کلاؤڈ پر اپ لوڈ کرے گا۔ نسخہ جاری ہونے کے بعد، آٹو ڈیکوکشن مشین مریضوں کے لیے جڑی بوٹیوں کی ادویات کو موثر اور سائنسی طریقے سے تیار کرنے میں مدد کرے گی، تاکہ موثر علاج کو  یقینی بنایا جا سکے۔ 

چین کے صوبے جیانگشی میں  شنگھائی تعاون تنظیم فورم 2023 میں روایتی ادویات  سے متعلق جاری نمائش کے دوران، شرکا جدید ٹیکنالوجی اور روایتی ادویات کے امتزاج میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں۔

بدھ سے جمعہ تک چین کے صوبے جیانگشی میں جاری  شنگھائی تعاون تنظیم فورم 2023 میں روایتی ادویات  سے متعلق جاری نمائش کے دوران، ایک پاکستانی طالب علم فہد کبیر نبض چیک  کراتے  ہوئے۔(شِنہوا)

روایتی چینی ادویات کا علم حاصل کرنے والے ایک پاکستانی طالب علم فہد کبیر نے کہا کہ  اپ لوڈ کردہ بگ ڈیٹا کی مدد سے میری  نبض کی  رفتار خود بخود پلس ڈی ٹیکٹر کے ذریعے  معلوم کی جاسکتی ہے 'اے آئی ڈاکٹر' بہتر تشخیص اور علاج میں مدد کرسکتا ہے۔"جدید ٹیکنالوجی روایتی ادویات کو مزید "ذہین" بننے میں کس طرح مدد کرتی ہےیہ جاننا انتہائی دلچسپ ہے۔

موثر اور آسان طبی علاج کا تجربہ کرتے ہوئے، فہد کو ٹریسنگ سسٹم کا بھی علم ہے  جو ادویات کے مواد کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ روایتی چینی میڈیسن سائنس ٹیک انوویشن سٹی کے اسٹاف ورکر زینگ جی نے کہا کہ ڈاکٹرز کی تجویز کردہ جڑی بوٹیاں ڈیجیٹل مینجمنٹ پلیٹ فارم پر تلاش کی جا سکتی ہیں۔

بدھ سے جمعہ تک چین کے صوبے جیانگشی میں جاری  شنگھائی تعاون تنظیم فورم 2023 میں روایتی ادویات  سے متعلق جاری نمائش کے دوران، ایک پاکستانی طالب علم فہد کبیر نمائش کے لیے رکھی گئی  ادویات کے مواد کو دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری صحت رحمان شاہ نے شِنہوا کو بتایا کہ روایتی ادویات پر شنگھائی تعاون تنظیم فورم میں دنیا میں روایتی ادویات کو فروغ دینے کا پلیٹ فارم  قائم کیا ہے۔ چین اور پاکستان کے درمیان روایتی ادویات کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔ 

رحمان شاہ کے مطابق مستقبل میں زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلباء روایتی چینی ادویات سیکھنے کے لیے چین آئیں گے۔ 

 
 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-جیانگشی-ایس سی او-روایتی چینی ادویات-اے...

بدھ سے جمعہ تک چین کے صوبے جیانگشی میں جاری  شنگھائی تعاون تنظیم فورم 2023 میں روایتی ادویات  سے متعلق جاری نمائش کے دوران، ایک پاکستانی طالب علم اپنے چہرے کو "اے آئی  ڈاکٹر" ڈیوائس میں ڈال رہے ہیں جو ان کے چہرے اور زبان کی تصاویر کے ذریعے ڈیٹا کا تجزیہ کر سکتا ہے۔(شِنہوا)

 

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-جیانگشی-ایس سی او-روایتی چینی ادویات-اے...

بدھ سے جمعہ تک چین کے صوبے جیانگشی میں جاری  شنگھائی تعاون تنظیم فورم 2023 میں روایتی ادویات  سے متعلق جاری نمائش کے دوران، ایک پاکستانی طالب علم فہد کبیر نمائش کے لیے رکھی گئی  ادویات کے مواد کو دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-جیانگشی-ایس سی او-روایتی چینی ادویات-اے...

بدھ سے جمعہ تک چین کے صوبے جیانگشی میں جاری  شنگھائی تعاون تنظیم فورم 2023 میں روایتی ادویات  سے متعلق جاری نمائش کے دوران، ایک پاکستانی طالب علم فہد کبیر نبض چیک  کراتے  ہوئے۔(شِنہوا) 

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سفیر کا برطانیہ کے ساتھ مضبوط کاروبار...

مانچسٹر، برطانیہ (شِنہوا) برطانیہ میں چین کے سفیر ژینگ ژیگوانگ نے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط بنانے اوریکساں فوائد کا حصول جاری رکھیں۔

ژینگ نے یہاں چھٹے چین-برطانیہ اقتصادی وتجارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں، چین-برطانیہ اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مستحکم پیش رفت ہوئی ہے، لیکن اس کے باوجود بہت زیادہ مواقع کوزیراستعمال لانا باقی ہے۔چینی سفیر نے دونوں ممالک کے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اعتماد کے ساتھ مواقع سے فائدہ اٹھائیں، اہم شعبوں میں باہمی فائدے کے لیے تعاون پر توجہ اور مقامی تعاون کے نئے نتائج کے لیے جدید راستے اختیار کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اعلیٰ معیارکے  معاشی کھلے پن کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم اور اقتصادی عالمگیریت کو مزید وسیع ، جامع، متوازن اور سب کے لیے فائدہ مند بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ 

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سفیر کا برطانیہ کے ساتھ مضبوط کاروبار...

مانچسٹر، برطانیہ (شِنہوا) برطانیہ میں چین کے سفیر ژینگ ژیگوانگ نے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مضبوط بنانے اوریکساں فوائد کا حصول جاری رکھیں۔

ژینگ نے یہاں چھٹے چین-برطانیہ اقتصادی وتجارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں، چین-برطانیہ اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مستحکم پیش رفت ہوئی ہے، لیکن اس کے باوجود بہت زیادہ مواقع کوزیراستعمال لانا باقی ہے۔چینی سفیر نے دونوں ممالک کے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اعتماد کے ساتھ مواقع سے فائدہ اٹھائیں، اہم شعبوں میں باہمی فائدے کے لیے تعاون پر توجہ اور مقامی تعاون کے نئے نتائج کے لیے جدید راستے اختیار کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اعلیٰ معیارکے  معاشی کھلے پن کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم اور اقتصادی عالمگیریت کو مزید وسیع ، جامع، متوازن اور سب کے لیے فائدہ مند بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے۔ 

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی شہر بنگلورو میں بم کی دھمکیاں ملنے پر...

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کے جنوبی شہر بنگلورو میں جمعہ کو درجنوں اسکولوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد طلباء کو چھٹی دے  دی گئی  اور پولیس کو طلب کرلیا گیا۔

ای میلز پر موصول ہونے والی دھمکیوں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسکولوں کے احاطے میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے تلاشی کے لیے متعدد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسنفر ڈاگ اسکولوں میں بجھوائے۔ تاہم ابھی تک کوئی بھی مشتبہ چیز نہیں ملی پولیس کے مطابق یہ دھمکی ایک دھوکہ لگتا ہے۔ ایک مقامی ٹیلی ویژن نیوز چینل نے بتایا کہ تقریباً 60 اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھیں۔رپورٹس کے مطابق  خطرات کے پیش نظر 5ہزار سے زیادہ بچوں کو ہنگامی طور پر نکالا گیا اور کئی ایک  سکولوں نے بچوں کو واپس گھر بجھوادیا۔ یہاں تک کہ جن اسکولوں کو دھمکی نہیں ملی تھی، انہوں نے والدین کو اپنے بچوں کو گھر واپس لے جانے کی اجازت دی۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمیونٹی کی زیرقیادت کوششوں سے افریقہ سے ایچ...

نیروبی(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نےکہا ہے کہ  2030 تک افریقہ میں ایچ آئی وی/ایڈز کے خاتمے کے ہدف کا حصول  کمیونٹی کی زیرقیادت روک تھام اور علاج کے بہتر تعاون پر منحصر ہوگا۔

ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر افریقہ کے لیے ڈبلیو ایچ او کے علاقائی ڈائریکٹر ماتشی دیسو موئٹی نے کہا کہ ایڈزکے  وائرس سے متاثرہ افراد کی جلد تشخیص، علاج اور دیکھ بھال کو فروغ دینے کے لیے مقامی کمیونٹیز کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

موئٹی نے کہا کہ 2023 کا عالمی یوم ایڈز "کمیونٹیز کو قیادت کرنے دیں" کے تھیم کے تحت منایا جارہا ہے، جس سے 2030 تک براعظم افریقہ  میں ایڈز سے پاک اہداف حاصل کرنے کے لیے ان کی  مستعدی ، لگن اور جدت کو بروئے کار لانے کی ضرورت کو تقویت ملے گی۔

موئٹی کے مطابق، کمیونٹیزکی مضبوط قیادت ،بیداری کی مہمات، علاج تک تاحیات رسائی، اور اس بیماری کوباعث شرم سمجھنےکے خلاف کوششیں افریقہ میں ایچ آئی وی انفیکشن اور اموات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سی ایچ این انرجی کے سابق ڈپٹی جنرل...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں سی ایچ این انرجی انوسٹمنٹ گروپ (سی ایچ این  انرجی) کے سابق ڈپٹی جنرل منیجر لی ڈونگ پر رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے جمعہ کو بتایا کہ لی کا مقدمہ جیانگ شی صوبے کے شہر یی چھون  کے پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں دائر کیا ہے۔

استغاثہ نے لی پر الزام لگایا کہ اس نے اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے فوائد حاصل کیے اور اس کے بدلے میں خاص طور پر بھاری رقم اور قیمتی چیزیں قبول کیں۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی جج نے ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے کو مع...

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی ریاست مونٹانا کے ایک جج نے ریاستی حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک  پر پابندی کے فیصلے کو معطل کردیا ہے۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج ڈونالڈ مولوئے،نے ریاستی پابندی کے خلاف ٹک ٹاک اور دیگر پانچ درخواستوں گزاروں کے مقدمات کی سماعت کی،عدالت نے اپنے ابتدائی حکم نامہ میں کہا کہ یہ اقدام ضروری ہے  کیوںکہ یہ ریاستی آئین اور قانون کے خلاف اٹھایاگیا ہے۔

عدالت کی طرف سے جاری کردہ 48 صفحات پر مشتمل فیصلے میں جج نے اتفاق کیا کہ قانون یکم جنوری 2024 سے نافذ نہیں ہو سکتا، کیونکہ یہ حتمی فیصلہ ہونے تک شیڈول تھا۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفیر کی عالمی نظم و نسق اور ترقی میں رک...

ویانا(شِنہوا) چین نے عالمی گورننس  اور سماجی و اقتصادی ترقی کے حوالے سے  بین الاقوامی تعاون میں شدید رکاوٹ ڈالنے والے یکطرفہ دباو کی مذمت کی۔

ویانا میں"یکطرفہ دباو کے اقدامات اور ریاستوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر ان کے منفی اثرات" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ (یو این) اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں چین کے مستقل نمائندے لی سونگ نے کہا کہ  یکطرفہ دباو کے اقدامات کثیرالجہتی اور ترقی پذیر ممالک کے دشمن ہیں۔

یہ تقریب اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی کی تنظیم (یو این آئی ڈی او) کی جاری جنرل کانفرنس کے موقع پر منعقد کی گئی ہے جوجمعہ تک جاری رہے گی۔

لی نے کہا کہ یہ اقدامات مطلق بالادستی، یکطرفہ اور طاقت کی سیاست پر مبنی ہیں، جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور اصولوں ، بین الاقوامی قانون اور کثیرالجہتی اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہیں۔

لی نے کہا کہ یکطرفہ دباو کے اقدامات نے ان ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی کو شدید متاثر کیا ہے جو ان سے متاثر ہیں اس سے  متعلقہ ممالک کے لوگوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی  کی گئی ہے۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں