ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان سے جمعہ کے روز ایک چارٹرڈ طیارہ امریکی شہر ڈیلاس کے لئے روانہ ہوا جس میں 82 لاکھ 20 ہزار یوآن (تقریباً 16 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر) مالیت کا سرحد پار ای کامرس سامان موجود تھاجس کے ساتھ ہی ایک مکمل نئے مال بردار فضائی روٹ کا آغاز ہوگیا۔
ہائیکو کسٹمز نے کہا کہ یہ امریکہ کے لئے ہائی نان کا پہلا مکمل مال بردار فضائی روٹ ہے جس کی پہلی پرواز صوبائی دارالحکومت ہائیکو کے میلان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی۔
چین نے جون 2020 میں صدی کے وسط تک ہائی نان کو عالمی سطح پر بااثر اور اعلیٰ معیار کی آزاد تجارتی بندرگاہ بنانے کا ایک ماسٹر پلان جاری کیا تھا۔
کسٹمز آفس کے مطابق ہائی نان اپنے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کا استعمال کرتے ہوئے بحرالکاہل اور بحرہند میں ہوا بازی کا علاقائی گیٹ وے مرکز بننے کی کوششیں تیز کررہا ہے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین کے الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ سیکٹر میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران بحالی کی شرح مستحکم رہی۔
وزارت صنعت وتجارت کے مطابق اس شعبے کے بڑے اداروں کی صنعتی ویلیو ایڈڈ میں گزشتہ برس کی نسبت 1.7 فیصد اضافہ ہوا جو رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔
ملک میں موبائل فونز کی پیداوار 1.25 ارب یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 1.6 فیصد زیادہ ہے۔
اس شعبے میں فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 9.6 فیصد بڑھی جو پورے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کی نسبت 0.7 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق اس مدت کے دوران شعبے کے بڑے اداروں کی مشترکہ کاروباری آمدن 121 کھرب یوآن رہی (تقریباً 17 کھرب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 2.9 فیصد کم ہے۔
یہ اعداد و شمار رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران ہونے والی0.5 فیصد پوائنٹس کمی کے نزدیک ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے انٹرنیٹ شعبے میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران کاروباری آمدن اور منافع میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس مدت کے دوران بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کا مجموعی منافع گزشتہ برس کی نسبت 10 فیصد اضافے سے 107.4 ارب یوآن (تقریباً 15.1 ارب امریکی ڈالر) رہا۔
ان کی مشترکہ کاروباری آمدن 14 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 5.9 فیصد زائد ہے۔
آن لائن فروخت کی خدمات فراہم کرنے والے کاروباری اداروں کی انٹرنیٹ کاروبار کی آمدن میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 33.5 فیصد ہوا۔
بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں اور متعلقہ خدمات کی کمپنیوں کی سالانہ کاروباری آمدن کم از کم 2 کروڑ یوآن ہے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران تقریباً 52 ہزار 800 پرانی شہری رہائشی بستیوں میں تزئین و آرائش کا کام ہوا جو لوگوں کا معیار زندگی بہتر کی کوششیں تیز کرنے کا حصہ ہے۔
وزارت تعمیرات اور شہری دیہی ترقی کے مطابق تزئین و آرائش کے ان منصوبوں سے مجموعی طور پر 87 لاکھ گھرانوں کو فوائد پہنچنے کی توقع ہے۔
وزارت نے بتایا کہ ابتدائی 10 ماہ میں شروع کردہ تزئین و آرائش کے منصوبے 2023 میں 53 ہزار پرانی شہری رہائشی بستیوں کی تزئین و آرائش کے سالانہ ہدف کا 99.6 فیصد ہیں۔
اکتوبر کے اختتام تک ژے جیانگ ، شنگھائی ، ہوبے اور جیانگ سو سمیت 24 صوبائی سطح کے علاقوں نے منصوبہ بندی کے تحت اپنی تمام بستیوں کی تزئین و آرائش کے منصوبے شروع کئے ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں اکتوبر کے اختتام تک قابل تجدید توانائی کی تنصیب شدہ مجموعی صلاحیت 1.4 ارب کلو واٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 20.8 فیصد زائد ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق یہ ملک میں بجلی کی کل پیداواری صلاحیت کا 49.9 فیصد ہے۔
ہا ئیڈرو پاور، وِنڈ پاور، فوٹو وولٹک پاور اور با ئیو ماس پاور سے بجلی کی تنصیب شدہ پیداواری صلاحیت بالترتیب 42 کروڑ کلو واٹ، 40 کروڑ 40 لاکھ کلو واٹ، 53 کروڑ 60 لاکھ کلو واٹ اور 4 کروڑ 40 لاکھ کلوواٹ رہی۔
انتظامیہ نے بتایا کہ ملک میں قابل تجدید توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت رواں سال کے اختتام تک 1.45 ارب کلو واٹ سے زائد ہونے کی توقع ہے۔
چین میں قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار 2023 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران 23.3 کھرب کلوواٹ آورز رہی جو اس مدت میں بجلی کی مجموعی پیداوار کا 31.8 فیصد ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں درآمدی ترسیل بہتر ہونے اور تعطیلات کی معیشت نے کھپت میں ترسیل کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کی جس کے سبب ترسیل کی صنعت میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق ابتدائی 10 ماہ کےدوران سماجی ترسیل گزشتہ برس کی نسبت 4.9 فیصد اضافے سے 2783 کھرب یوآن (تقریباً 391.4 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔ ترقی کی شرح ابتدائی 9 ماہ کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زائد تھی۔
فیڈریشن نے بتایا کہ صنعتی مصنوعات کی ترسیل میں گزشتہ برس کی نسبت 4.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدی اشیاء کی ترسیل 13.5 فیصد بڑھی۔
فیڈریشن نے کہا ہے کہ 8 روزہ وسط خزاں تہوار اور قومی دن کی تعطیلات نے معاون اقدامات کی مدد سے کھانے پینے ، ہوٹل اور خوردہ صنعتوں کی کھپت ترسیل کی طلب میں اضافہ کیا۔
صرف اکتوبر کے دوران کھانے پینے بارے ترسیل کی طلب میں گزشتہ برس کی نسبت 17 فیصد اضافہ ہوا جو ستمبر کے مقابلے میں 3.3 فیصد زیادہ ہے۔
فیڈریشن کے مطابق شرح نمو میں مسلسل دو ماہ تک اضافہ ہوا تھا۔
چھونگ چھنگ (شِںہوا) چھونگ چھنگ کے ضلع بائی بائی نے چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ (سی آر سی سی) کے ساتھ ملکر حالیہ برسوں میں ایک سینسر صنعتی پارک کی تعمیر کی ہے۔
پارک کا مقصد ذہین سینسر صنعت میں بڑے پیمانے پر خصوصی، امتیازی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کا فروغ ہے جس کے لئے ترجیحی پالیسیاں، مالی معاونت اور سرمایہ کاری کو متعارف کیا گیا ہے۔
چین ، جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے سینسر صنعتی پارک میں واقع ایک ٹیکنالوجی کمپنی کی جانچ پڑتال ورکشاپ میں عملہ کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے سینسر صنعتی پارک میں واقع ایک ٹیکنالوجی کمپنی کی خودکار چپ ورکشاپ دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)
چین ، جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے سینسر صنعتی پارک میں واقع ایک میٹر کمپنی کی خودکار ورکشاپ دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)
چین ، جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے سینسر صنعتی پارک میں واقع ایک ٹیکنالوجی کمپنی کی جانچ پڑتال ورکشاپ میں عملہ کا ایک رکن کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے پہلے لیانگ ژو فورم کے لئے مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیانگ ژو قدیم شہر کے کھنڈرات چینی تہذیب کی 5 ہزار سالہ تاریخ اور عالمی تہذیبوں کا خزانہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی تہذیب ترقی پذیراورجامع رہی اور اس نے خود کو مسلسل مالا مال کیا ہے اور دیگر تہذیبوں کے جوہروں پر توجہ مرکوز رکھی جس نے عالمی تہذیبوں کو بھی مالا مال کیا۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ باہمی احترام، اتحاد، ہم آہنگی اور بقائے باہمی انسانی تہذیب کی ترقی کا درست راستہ ہے۔
چینی صدر نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ لیانگ ژو فورم کے پلیٹ فارم سے بہترین فائدہ اٹھائیں، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے شراکت دار ممالک کے ساتھ مکالمہ آگاہ بڑھائیں اور گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو کا نفاذ کرتے ہوئے تہذیبوں کے درمیان مزید تبادلے اور باہمی طور پر سیکھنے کے لئے زور دیں۔
انہوں نے مساوات، باہمی سیکھنے، مکالمے اور باہمی ہم آہنگی کا تصور بڑھانے کی کوششوں پر بھی زور دیا تاکہ مختلف تہذیبوں کو ہم آہنگی کے ساتھ رہنے اور ایک دوسرے کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکے اور ساتھ ہی مختلف ممالک کے افراد کے درمیان دوستی اور باہمی افہام و تفہیم اور محبت کو بڑھایا جاسکے۔
پہلا لیانگ ژو فورم چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے صدرمقام ہانگ ژو میں ہورہا ہے جس کا اہتمام وزارت ثقافت و سیاحت اور ژے جیانگ کی صوبائی حکومت نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔
فورم کا موضوع " گلوبل سویلائزیشن انیشی ایٹو پر عملدرآمد، تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی سیکھنے کا فروغ" ہے۔
گوانگ ژو (شِنہوا) چینی سرکاری خبر رساں ادارے شِںہوا نے دیگر ممالک کے میڈیا اداروں اور تنظیموں کے ساتھ خبروں اور عملے کے تبادلے اور دوروں کے ساتھ ساتھ مربوط میڈیا کی ترقی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔
دستخط کی تقریب چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہرگوانگ ژو میں 5 ویں عالمی میڈیا سربراہ اجلاس کے دوران منعقد ہوئی۔ 2 دسمبر سے شروع ہونے والی کانفرنس 8 دسمبر تک جاری رہے گی۔
دستخط کی تقریب میں شِںہوا کے صدر فو ہوا اور ارجنٹائن، فلپائن، روس، برونڈی اور بارباڈوس کی میڈیا تنظیموں اور سرکاری محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پرمیڈیا اداروں کے نمائندوں نے کہا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شِنہوا اور دیگر چینی میڈیا کے ساتھ تبادلوں، باہمی سیکھنے اور عملی تعاون کو مضبوط بنانے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے انہیں چین بارے گہری اور زیادہ جامع سمجھ بوجھ حاصل کرنے اور مختلف ممالک کے درمیان لوگوں کے مابین رابطے بڑھانے ، عالمی امن اور ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
شِنہوا نے اب تک دنیا بھر میں 3 ہزار 600 سے زائد اداروں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جن میں میڈیا ادارے، سرکاری محکمے اور اعلیٰ تعلیم کے ادارے شامل ہیں۔
پانچویں عالمی میڈیا سربراہ کانفرنس میں 101 ممالک اور خطوں سے 450 سے زائد شرکاء شرکت کررہے ہیں جن میں 197 مرکزی میڈیا اداروں، تھنک ٹینکس، سرکاری ایجنسیوں، چین میں سفارتی مشنز کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔
اس کانفرنس کا موضوع " عالمی اعتماد میں اضافہ، میڈیا کی ترقی کا فروغ " ہے۔
گوانگ ژو (شِںہوا) عالمی میڈیا سربراہ کانفرنس کے ایگزیکٹو چیئرمین اور شِںہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں متعدد بین الاقوامی میڈیا اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں۔
قطر نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن سعید الرومیہی ، جاپان کی جیجی پریس کے صدر اور سی ای او ساکائی کاتسوہیکو، سعودی پریس ایجنسی کے صدر فہد بن حسن العقران ، آذربائیجان اسٹیٹ نیوز ایجنسی (اے زیڈ ای آر ٹی اے سی) کے بورڈ کے چیئرمین ووگر علی یوف ، جنوبی کوریا کے جونگ گانگ ایلبو کے صدر اور ایگزیکٹو ایڈیٹر کوہ ہیون کوہن 5 ویں عالمی میڈیا سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے چین میں ہیں۔
فو نے میڈیا رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ سربراہ کانفرنس وبائی امراض کے بعد چین میں منعقدہ سب سے بڑا آف لائن میڈیا فورم اور عالمی میڈیا کے لئے ایک عظیم الشان تقریب بھی ہے۔
فو نے مہمانوں کے ساتھ کانفرنس کے موضوع "عالمی اعتماد میں اضافہ، میڈیا کی ترقی کا فروغ" پر توجہ مرکوز کرنے اور مشترکہ طور پر اس بات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے شِںہوا کی آمادگی ظاہر کی کہ عالمی میڈیا صنعت عالمی چیلنجز سے کیسے نمٹ سکتی ہے اور عالمی امن، خوشحالی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔
گوانگ ژو (شِںہوا) عالمی میڈیا سربراہ کانفرنس کے ایگزیکٹو چیئرمین اور شِںہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں متعدد بین الاقوامی میڈیا اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں۔
قطر نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن سعید الرومیہی ، جاپان کی جیجی پریس کے صدر اور سی ای او ساکائی کاتسوہیکو، سعودی پریس ایجنسی کے صدر فہد بن حسن العقران ، آذربائیجان اسٹیٹ نیوز ایجنسی (اے زیڈ ای آر ٹی اے سی) کے بورڈ کے چیئرمین ووگر علی یوف ، جنوبی کوریا کے جونگ گانگ ایلبو کے صدر اور ایگزیکٹو ایڈیٹر کوہ ہیون کوہن 5 ویں عالمی میڈیا سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے چین میں ہیں۔
فو نے میڈیا رہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ سربراہ کانفرنس وبائی امراض کے بعد چین میں منعقدہ سب سے بڑا آف لائن میڈیا فورم اور عالمی میڈیا کے لئے ایک عظیم الشان تقریب بھی ہے۔
فو نے مہمانوں کے ساتھ کانفرنس کے موضوع "عالمی اعتماد میں اضافہ، میڈیا کی ترقی کا فروغ" پر توجہ مرکوز کرنے اور مشترکہ طور پر اس بات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے شِںہوا کی آمادگی ظاہر کی کہ عالمی میڈیا صنعت عالمی چیلنجز سے کیسے نمٹ سکتی ہے اور عالمی امن، خوشحالی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں منعقدہ انڈرسٹینڈنگ چائنہ کانفرنس 2023 (گوانگ ژو) کے شرکا کو مبارکباد دی ہے۔
مبارکباد کے اپنے خط میں صدر شی نے کہا کہ آج کمزور عالمی بحالی اور بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تنازعات سے انسانیت ایک بار پھر تاریخ کے دوراہے پر آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب سے زیادہ اہم ہے کہ ممالک مختلف عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے، مشترکہ ترقی کو فروغ دینے اور انسانیت کی بھلائی کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین کا مستقبل پوری انسانیت کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے صدر شی نے کہا کہ چین کو سمجھنے کے لیے، چینی جدیدیت کو سمجھنا ضروری ہے۔ چین ایک عظیم ملک کی تعمیر کے عظیم مقصد کو آگے بڑھا رہا ہے اور تمام محاذوں پر قومی تجدید کے لیے اپنے راستے کے ذریعے، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دے رہا ہے۔
دوحہ (شِنہوا) قطر نیوز ایجنسی (کیو این اے)کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن سعید الرمحی نے کہا ہے کہ آئندہ پانچویں عالمی میڈیا سربراہی کانفرنس سے عالمی میڈیا مواصلات، تبادلوں اور تعاون کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم تشکیل پانے کی توقع ہے۔ کیو این اے کے ڈائریکٹر جنرل نے شِنہوا نیوز ایجنسی کے زیر اہتمام پانچویں عالمی میڈیا سمٹ سے قبل شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ میڈیا سمٹ 2009 میں اپنے آغاز کے بعد سے ایک زیادہ منصفانہ، جامع اور ذمہ دار عالمی میڈیا سسٹم کے قیام کے لیے کام کرتے ہوئے، عالمی میڈیا کی تبدیلی کو مسلسل ترقی دے رہی ہے۔ انہوں نے گلوبلائزیشن کے دور میں میڈیا تجربات اور پیش رفت کے اشتراک کے لیے ورلڈ میڈیا سمٹ کے ذریعے پیدا ہونے والے مواقع کو سراہا، انہوں نے مزید کہا کہ سمٹ کا طریقہ کار اتفاق رائے کو فروغ دینے، مشترکہ ترقی کو آگے بڑھانے، نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور میڈیا کے شعبے میں نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سازگار ہے۔
دمشق (شِنہوا) اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں ہفتے کی صبح فوجی مقامات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
شام کے قومی ٹی وی کے مطابق دمشق میں آدھی رات کے بعد متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جو دشمن کی جانب سے میزائل حملہ تھا۔ سرکاری ٹی وی نے بعد میں تصدیق کی کہ یہ دمشق کے نواح میں اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ تھا۔ شامی فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ مقامی وقت کے مطابق رات1بج کر 35 منٹ کے قریب "اسرائیلی دشمن" نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے فضائی حملہ کیا، جس میں دمشق کے آس پاس کے بعض فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
ہانگ ژو (شِنہوا)چین میں ای کامرس کا مرکز ژی جیانگ صوبے میں اب تک5 جی کے 2لاکھ20 ہزار بیس اسٹیشن قائم ہوچکے ہیں۔
صوبائی معیشت و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرلی من نے شاوشنگ میں دریائے یانگسی ڈیلٹا 5جی پلس صنعتی انٹرنیٹ کانفرنس2023 میں بتایا کہ اس وقت ژی جیانگ میں ہر 10ہزار رہائشیوں کے لیے 33 سے زیادہ 5جی بیس سٹیشنزموجود ہیں۔
لی نے مزید کہا کہ صوبے میں 653 صوبائی سطح کی "فیوچر فیکٹریز" اور انٹیلی جنٹ فیکٹریز کام کررہی ہیں اور صوبائی سطح کے 535 صنعتی انٹرنیٹ پلیٹ فارم موجود ہیں۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صومالیہ میں الشباب پر پابندیوں کی تجدید اور صومالی حکومت پر عائد ہتھیاروں کی پابندی ہٹانے کے لیے دو الگ الگ قراردادیں منظور کرلیں۔ قرارداد 2713 میں 15 دسمبر 2024 تک الشباب پر پابندیوں کی تجدید کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں سمندری راستے سے غیر قانونی ہتھیاروں کی درآمد ، چارکول کی برآمد اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات کے اجزاء پر پابندی بھی شامل ہے۔ قرارداد سے 15 جنوری 2025 تک ماہرین پینل کے مینڈیٹ کی تجدید بھی کردی گئی ہے جو پابندیوں کی کمیٹی کی مدد کرتا ہے۔
قرارداد کے حق میں سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے 14 نے ووٹ دیا۔ فرانس نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
سلامتی کونسل نے صومالی حکومت پر ہتھیاروں کی پابندی ختم کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کر لی۔
لاس اینجلس(شِنہوا)ماہرین فلکیات کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی سکوپ کا استعمال کرتے ہوئے ہماری کہکشاں کے انتہائی شدید ماحول میں چٹانی سیارے کی تشکیل والے خطوں میں پانی اور دیگر مالیکیولزکا پہلی بار مشاہدہ کیا ہے۔
ناسا کے مطابق ان نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ زمین جیسے سیارے کی تشکیل کے حالات پہلے کی سوچ کے برعکس ممکنہ طور پر ماحول کی وسیع رینج میں پیدا ہوسکتے ہیں۔
سیارے کی تشکیل پرماحولیات کے اثرات کو سمجھنا سائنس دانوں کے لیے نظام شمی سے باہر کسی ستارے کے گرد گھومنے والے مختلف قسم کے سیاروں کے تنوع کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے اہمیت کا حامل رہا ہے۔ جرمنی کے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ برائے فلکیات کی ٹیم کی سربراہ ماریا کلاڈیا رامیریز-ٹیننس نے کہا کہ ویب واحد ٹیلی سکوپ ہے جس میں ریزولوشن اور بڑے پیمانے پر ستاروں کی پیدائش کے خطوں میں سیاروں کی تشکیل کرنے والی ڈسکوں کا مطالعہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
دوحہ (شِنہوا) قطر نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن سعید الرمحی نے کہا ہے کہ آئندہ پانچویں عالمی میڈیا سربراہی کانفرنس سے عالمی میڈیا مواصلات، تبادلوں اور تعاون کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم تشکیل پانے کی توقع ہے۔ کیو این اے کے ڈائریکٹر جنرل نے شِنہوا نیوز ایجنسی کے زیر اہتمام پانچویں عالمی میڈیا سمٹ سے قبل شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ میڈیا سمٹ 2009 میں اپنے آغاز کے بعد سے ایک زیادہ منصفانہ، جامع اور ذمہ دار عالمی میڈیا سسٹم کے قیام کے لیے کام کرتے ہوئے، عالمی میڈیا کی تبدیلی کو مسلسل ترقی دے رہی ہے۔ انہوں نے گلوبلائزیشن کے دور میں میڈیا تجربات اور پیش رفت کے اشتراک کے لیے ورلڈ میڈیا سمٹ کے ذریعے پیدا ہونے والے مواقع کو سراہا، انہوں نے مزید کہا کہ سمٹ کا طریقہ کار اتفاق رائے کو فروغ دینے، مشترکہ ترقی کو آگے بڑھانے، نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور میڈیا کے شعبے میں نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سازگار ہے۔
دوحہ (شِنہوا) قطر نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن سعید الرمحی نے کہا ہے کہ آئندہ پانچویں عالمی میڈیا سربراہی کانفرنس سے عالمی میڈیا مواصلات، تبادلوں اور تعاون کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم تشکیل پانے کی توقع ہے۔ کیو این اے کے ڈائریکٹر جنرل نے شِنہوا نیوز ایجنسی کے زیر اہتمام پانچویں عالمی میڈیا سمٹ سے قبل شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ میڈیا سمٹ 2009 میں اپنے آغاز کے بعد سے ایک زیادہ منصفانہ، جامع اور ذمہ دار عالمی میڈیا سسٹم کے قیام کے لیے کام کرتے ہوئے، عالمی میڈیا کی تبدیلی کو مسلسل ترقی دے رہی ہے۔ انہوں نے گلوبلائزیشن کے دور میں میڈیا تجربات اور پیش رفت کے اشتراک کے لیے ورلڈ میڈیا سمٹ کے ذریعے پیدا ہونے والے مواقع کو سراہا، انہوں نے مزید کہا کہ سمٹ کا طریقہ کار اتفاق رائے کو فروغ دینے، مشترکہ ترقی کو آگے بڑھانے، نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور میڈیا کے شعبے میں نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سازگار ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں ابتک 117 گرین ہاؤس گیس آبزرویشن سٹیشن قائم کیے جاچکے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے عہدیدار ژانگ شنگ اینگ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرین ہاؤس گیسز کے مشاہدے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے، چین نے 5 سیٹلائٹ لانچ کیے ہیں جو 2016 سے فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی نگرانی کر سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے ایک عالمی سٹیشن اور چھ علاقائی سٹیشنوں کے ساتھ ایک ایٹموسفیرک بیس لائن آبزرویٹری نیٹ ورک بھی قائم کیا ہے۔ پریس کانفرنس میں گرین ہاؤس گیسز سے متعلق ایک اعلامیہ بھی جاری کیاگیا۔
اعلامیہ کے مطابق،2022 میں چین کے زمینی رقبے کے ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ارتکاز میں سالانہ اوسط اضافہ 2013 سے 2022 کے سالانہ اوسط اضافے سے نمایاں طور پر کم ہے۔
دبئی (شِنہوا) چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شیو شیانگ نے کہا ہے کہ ایک بڑے ذمہ دار ترقی پذیر ملک کے طور پر، چین ایک صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے ان خیالات کا اظہار دبئی میں عالمی موسمیاتی ایکشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈنگ نے سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے متحدہ عرب امارات کے لیے صدر شی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سال قبل صدرشی نے دیگر ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ انتہائی سیاسی عزم اور دانشمندی کے ساتھ پیرس معاہدے تک پہنچنے کے لیے کام کیا اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اپنے وعدے کی پاسداری کی ہے اور عالمی موسمیاتی گورننس میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ماحول دوست ترقی، توانائی شعبے کے انقلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے اور ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے۔
دبئی (شِنہوا) چینی نائب وزیراعظم ڈنگ شیو شیانگ نے کہا ہے کہ ایک بڑے ذمہ دار ترقی پذیر ملک کے طور پر، چین ایک صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے ان خیالات کا اظہار دبئی میں عالمی موسمیاتی ایکشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈنگ نے سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے متحدہ عرب امارات کے لیے صدر شی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سال قبل صدرشی نے دیگر ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ انتہائی سیاسی عزم اور دانشمندی کے ساتھ پیرس معاہدے تک پہنچنے کے لیے کام کیا اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اپنے وعدے کی پاسداری کی ہے اور عالمی موسمیاتی گورننس میں اہم کردار ادا کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ماحول دوست ترقی، توانائی شعبے کے انقلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا ہے اور ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کی ہے۔
لانژو (شِنہوا) پیٹرو چائنہ کی ایک شاخ چھانگ چھنگ آئل فیلڈ نے شمال مغربی صوبے گانسو کی ہوان شیان کاؤنٹی میں 10 کروڑ ٹن سے زیادہ معدنی ذخائر کے ساتھ اچھی طرح سے محفوظ ایک وسیع آئل فیلڈ دریافت کی ہے۔ چھانگ چھنگ آئل فیلڈ کمپنی کے ڈپٹی جنرل مینیجر نیو شیاؤبنگ کے مطابق، اب تک، چھانگ چھنگ آئل فیلڈ نے اس علاقے میں5کروڑ2 لاکھ 40ہزار ٹن تیل کے ثابت شدہ اور اندازاً5کروڑ62 لاکھ ٹن تیل کے ذخائر تلاش کیے ہیں۔نیو نے بتایا کہ فی الحال، نئے آئل فیلڈ کی یومیہ خام تیل کی پیداوار 504 ٹن تک پہنچ گئی ہے، اور دریافت شدہ تیل کے ذخائرمیں خام تیل کی پیداواری صلاحیت 5لاکھ ٹن سالانہ ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین اور اردن نے بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے گزشتہ روز بتایا کہ دونوں ممالک پالیسی کوآرڈینیشن، انفراسٹرکچر کنیکٹیویٹی، بلاتعطل تجارت، مالیاتی انضمام اور عوام کے درمیان تعلقات کو فعال طور پر فروغ دیں گے اور اپنے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین کی ایک ٹیم نے زمین کی سطح پر شمسی شعاعوں کی انتہائی درست مانیٹرنگ کا سسٹم تیار کیا ہے۔ یہ مانیٹرنگ سسٹم شمسی توانائی کی پیداوار کی نگرانی اور پیش گوئی ، زرعی پیداوار کا تخمینہ لگانے، انسانی صحت اور کاربن گرفت کے لیے سائنسی اہمیت اور ایپلی کیشن ویلیو کا حامل ہے۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے ایرو اسپیس انفارمیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے آئی آر) کے محققین نے یہ ہائی ریزولوشن ریموٹ سینسنگ پروڈکٹ سیٹ چین کے فینگیون-4 سیریز اور جاپان کے ہماواری-8/9 سمیت جیو سٹیشنری میٹرولوجیکل سیٹلائٹس کے مشاہداتی ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے تیار کیا ہے۔
اے آئی آر کے محقق،ہوسی لیتو نے کہا کہ یہ نظام برف اور برف سے ڈھکے ہوئے علاقوں میں ماحولیاتی گیسوں کے انجذاب اور سطح کی عکاسی کو مدنظررکھتے ہوئے فضا میں بادلوں اور ایروسول کے ذرات کی روشنی کے بکھرنے کا حساب لگانے میں حائل رکاوٹ کو دور کرتا ہے۔
جنیوا(شِنہوا)ڈبلیوایچ او کے عالمی ملیریا پروگرام کے ڈائریکٹرڈینیئل نگامیجے نے کہا ہے کہ چین مغربی بحرالکاہل خطے کا پہلا ملک ہے جسے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ملیریا سے پاک قرار دیا ہے اور یہ کہ بیجنگ عالمی ملیریا کنٹرول پروگرام پر ڈبلیو ایچ او کے ساتھ قریبی تعاون کررہا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے عالمی ملیریا پروگرام کے ڈائریکٹر اور روانڈا کے سابق وزیر صحت نگامیجے نے شِنہوا کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ چین کو ڈبلیو ایچ او کی طرف سےجون 2021 میں ملیریا سے پاک قرار دیا گیا جس سے اسے ایک غیر معمولی حیثیت حاصل ہوئی ، اور وہ 30 سال سے زائد عرصے میں یہ سرٹیفیکیشن حاصل کرنے والا مغربی بحرالکاہل کے علاقے کا پہلا ملک ہے۔
جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت کا بیرونی منظر۔(شِنہوا)
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے گزشتہ روز دبئی میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (کوپ28) کے پہلے دن شائع کی گئی، "ورلڈ ملیریا رپورٹ 2023" موسمیاتی تبدیلی اور ملیریا کے پھیلاؤ کے درمیان تعلق کو اجاگر کرتی ہے۔ درجہ حرارت، نمی اور بارش جیسے عوامل ملیریا پھیلانے والے انوفلیس مچھروں کے رویے اور براہ راست منتقلی اور بیماری کو متاثر کرتے ہیں۔
نگامیجے کے مطابق کیڑے مار ادویات لگی مچھر دانیاں اور حفاظتی ادویات تک رسائی کو بڑھانے میں قابل ذکر پیش رفت کے باوجود، ملیریا کے کیسز کی تعداد 2019 میں23 کروڑ30 لاکھ سے بڑھ کر 2022 میں24کروڑ 90 لاکھ ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ خطرناک اضافہ مختلف عوامل کی وجہ سے ہوا ہے، جن میں آرٹیمیسینن پر مبنی ادویات اور کیڑے مار ادویات کے خلاف بڑھتی ہوئی مزاحمت، انسانی بحران، وسائل کی کمی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور ملیریا کنٹرول پروگرامزپر عمل درآمد میں تاخیر ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) دنیا کی چار بڑی نیوز وائر سروسز کے رہنماؤں نے تبدیلی کے اس دورمیں میڈیا کو درپیش اہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی ہے۔
شِنہوا نیوز ایجنسی، رائٹرز، دی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) اور ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) کے رہنماؤں کے درمیان یہ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات تھی۔شِنہواکے صدر فو ہوا نے بیجنگ میں اس تقریب کی میزبانی کی۔
میڈیا صنعت کو نئی شکل دینے والی جدید ٹیکنالوجی اورصحافتی اخلاقیات کے چیلنج جعلی خبروں کے پھیلاو جیسے عوامل کا حوالہ دیتے ہوئے فو نے کہا کہ عالمی میڈیا کی صنعت ایک اہم تبدیلی سے گزر رہی ہے۔
انہوں نے ورلڈ میڈیا سمٹ (ڈبلیو ایم سی) کے فریم ورک کے تحت چاروں اداروں کے درمیان اعلیٰ سطحی مکالمے اور تعاون کا طریقہ کار قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔
فو نے کہا کہ اس طرح کے مکالمے میں شامل ہو کر، ہم ایک دوسرے کو متاثر کر سکتے ہیں اور باہمی ترقی کو فروغ دے سکتے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین حریف کے بجائے ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں اور چین-یورپی یونین تعاون ایک ایسا مثبت دور ہونا چاہیے جوناک آؤٹ میچ کی طرح کسی ایک کی ناکامی کے بجائے باہمی کامیابی کا باعث بنے۔
ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار روزانہ کی پریس بریفنگ میں فرانس کے جیک ڈیلورس انسٹی ٹیوٹ کی حالیہ رپورٹ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے کیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے لیے چین کو اس کی ترقی کا احساس دلانا ایک ضروری چوائس ہے۔ رپورٹ میں ای یو پر زور دیا گیا ہے کہ وہ "ڈی رسکنگ " کے حوالے سے ہمیشہ منطقی بنیاد پر رہے ، چین کے حوالے سے زیادہ منطقی اور عملی پالیسی برقرار اور توانائی، ماحول دوست شعبے اور ٹیکنالوجی میں یکساں مفاد پر مبنی تعاون کوفروغ دے۔
وانگ نے کہا کہ "رپورٹ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ یورپ میں بصیرت رکھنے والے لوگ چین اور یورپی یونین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے امکانات کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں اور یہ کہ لوگوں میں یہ تعلقات مضبوط بنیادوں پرقائم ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین حریف کے بجائے ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں اور چین-یورپی یونین تعاون ایک ایسا مثبت دور ہونا چاہیے جوناک آؤٹ میچ کی طرح کسی ایک کی ناکامی کے بجائے باہمی کامیابی کا باعث بنے۔
ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار روزانہ کی پریس بریفنگ میں فرانس کے جیک ڈیلورس انسٹی ٹیوٹ کی حالیہ رپورٹ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے کیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے لیے چین کو اس کی ترقی کا احساس دلانا ایک ضروری چوائس ہے۔ رپورٹ میں ای یو پر زور دیا گیا ہے کہ وہ "ڈی رسکنگ " کے حوالے سے ہمیشہ منطقی بنیاد پر رہے ، چین کے حوالے سے زیادہ منطقی اور عملی پالیسی برقرار اور توانائی، ماحول دوست شعبے اور ٹیکنالوجی میں یکساں مفاد پر مبنی تعاون کوفروغ دے۔
وانگ نے کہا کہ "رپورٹ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ یورپ میں بصیرت رکھنے والے لوگ چین اور یورپی یونین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے امکانات کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں اور یہ کہ لوگوں میں یہ تعلقات مضبوط بنیادوں پرقائم ہیں۔
ہنوئی(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور ان کے ویتنامی ہم منصب بوئی تھان سون نے گزشتہ روز یہاں ملاقات کی جس کے دوران سمندر میں امن اور استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ نے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم خیال اور ہم نصیب مستقبل چین ویتنام تعلقات کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک نے اعلیٰ سطحی قریبی تبادلوں اورتعلق داری جیسے رابطے برقرار رکھے ہیں، جو دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ سطح اور خصوصی نوعیت کا بھرپور اظہارہے۔
وانگ نے کہا کہ چین اور ویتنام کا سماجی نظام ایک جیسا اوردونوں ممالک مشترکہ نظریات اور عقائد کے حامل ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ تعلقات کے لیے نئی پوزیشن کا تعین اور نئے اہداف طے کرنے سے نہ صرف تعلقات کی ترقی کے لیے نئے امکانات کھلیں گے بلکہ امن اور انسانیت کی ترقی کے لیے نئی شراکتیں بھی ہوں گی۔
ہنوئی(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور ان کے ویتنامی ہم منصب بوئی تھان سون نے گزشتہ روز یہاں ملاقات کی جس کے دوران سمندر میں امن اور استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ نے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم خیال اور ہم نصیب مستقبل چین ویتنام تعلقات کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک نے اعلیٰ سطحی قریبی تبادلوں اورتعلق داری جیسے رابطے برقرار رکھے ہیں، جو دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ سطح اور خصوصی نوعیت کا بھرپور اظہارہے۔
وانگ نے کہا کہ چین اور ویتنام کا سماجی نظام ایک جیسا اوردونوں ممالک مشترکہ نظریات اور عقائد کے حامل ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ تعلقات کے لیے نئی پوزیشن کا تعین اور نئے اہداف طے کرنے سے نہ صرف تعلقات کی ترقی کے لیے نئے امکانات کھلیں گے بلکہ امن اور انسانیت کی ترقی کے لیے نئی شراکتیں بھی ہوں گی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں سیزن کو کولن منرو اور ایلکس ہیلز بھی چار چاند لگائیں گے۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو نے پی ایس ایل 9 کے لیے خود کو رجسٹر کرالیا ہے۔ اس پہلے انگلینڈ کے ایلکس ہیلز بھی پی ایس ایل کے نئے سیزن کیلئے خود کو رجسٹر کروا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کے لیے ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور میں شیڈول ہیں جس کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کے کئی بڑے ناموں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
ارجنٹائنی کپتان لیونل میسی کی شرٹ نیلامی میں 5.2 ملین ڈالر کی ریکارڈ رقم پائے گی. لیونل میسی نے اپنی شرٹ کو 6 میچز میں زیب تن کیا، یہ نیلام ہونے والی تیسری مہنگی ترین شرٹ ہوگی، اس سے قبل کوبے برائنٹ، لیبورن جیمز یا بیب رتھ کی یادگاری اشیا بھی ریکارڈ قیمتوں پر فروخت ہوچکی ہیں۔ اسپورٹس میں ریکارڈ قیمت پر مائیکل جورڈن کی 1998 فائنل والی جرسی فروخت ہوئی، میسی نے نیلامی کیلیے پیش کردہ شرٹ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے میچز میں استعمال کی تھی۔
آسٹریلوی وزیر اعظم نے پاکستانی ٹیم کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البنیز نے پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کو ملاقات کی دعوت دے دی، مہمان کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان 5 دسمبر کو وزیراعظم ہاوس جائیں گے۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی بورڈ نے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو بھی مدعو کیا ہوا ہے، وہ میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے کے ساتھ کرکٹ حکام سے مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ (آج) اتوار کو کھیلا جائے گا،پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم بہترین ٹیم ہے اسے ہوم گرانڈ پر ہرانا آسان نہیں ہوگا۔ کپتان ندا ڈار نے ڈونیڈن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیریز سے پہلے ہمارے پریکٹس سیشن بہت اچھے رہے ہیں، پریکٹس میچز سے ہمیں فائدہ ہو گا، ہم سیریز کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم بہترین ٹیم ہے، ان کے ہوم گرانڈ پر کھیلنا آسان نہیں لیکن ہمارا بالنگ اٹیک اچھا ہے اور ہم نے سپن اور فاسٹ بالنگ کا شعبہ مضبوط کیا ہے۔ ندا ڈار کا کہنا تھا کہ ان کنڈیشنز میں کھیلنا ایک چیلنج ہے لیکن سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ہم جس طرح کھیلتے ہوئے آرہے ہیں ہمیں اس سلسلے کو برقرار رکھنا ہے، ہماری پوری ٹیم باصلاحیت ہے، کسی ایک کی نشاندہی نہیں کی جا سکتی اور ہمیں سیریز میں بنیادی چیزوں پر فوکس رکھنا ہو گا۔ واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ (آج) اتوار کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کو اولمپک سولیڈرٹری ڈبلیو اے بی سی لیول ون کوچنگ کورس کی میزبانی مل گی ،کورس 11دسمبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق پاکستان میں باسکٹ بال کھیل کی تکنیک اور کوچنگ معیار کو بہتر بنانے کیلے انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (فیبا) کی زیر سرپرستی منعقد ہونیوالے چھ روزہ لیول ون کوچنگ کورس فیبا کوچنگ انسٹرکٹر میلان کوٹارک کی نگرانی میں ہوگا جنہیں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور سمیت محمد سمیع (کورس کوارڈنیٹر) اور ریاض ملک (ہیڈ کوچ) معاونت دینگے جبکہ کورس میں پندرہ کوچز حصہ لینگے ۔خالد بشیر نے بتایا باسکٹ بال کے تازہ قوانین سے باخبر رہنے کی بنیادی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کھیل کی ترقی کیلے کوچنگ کے معیار کو بہتر بنایا جارہا ہے اور اولمپک سلیڈرٹری لیول ون کورس کے ذریعے قومی کوچز کو اپنی صلاحتیں اور کوچنگ معیار کوبہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیڈریشن ملک میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ اور ترقی کیلے پرعزم ہے۔۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ڈرافٹ سے قبل کھلاڑیوں سے رابطوں کے معاملے پر لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے سوشل میڈیا پیغام میں آواز بلند کردی۔ ثمین رانا نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ اپنی فرنچائزز کے لیے اچھی ٹیم بنانا آپ کا حق ہے، اس کے لیے ڈرافٹ میں دستیاب کھلاڑیوں کو منتخب کرنا آپ کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ممکن ہو تو آپ ٹریڈ بھی کرسکتے ہیں، پی ایس ایل فرنچائزز ایک بڑی فیملی ہیں، ہمیں براہ راست کھلاڑیوں کے پاس نہیں جانا چاہیے۔ ثمین رانا نے کہا کہ موجودہ فرنچائز چھوڑنے کے لیے کھلاڑیوں کو پیسے دینے شروع نہیں کردینے چاہئیں، میری عاجزانہ درخواست ہے کہ رشوت کے کلچر کو فروغ نہ دیں۔ ٹوئٹ کے آخر میں ثمین رانا نے 'سوچنا بھی منع ہے' کا ہیش ٹیگ استعمال کیا، البتہ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس کی طرف ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق یو اے ای کا 500 درہم کا نیا نوٹ قومی کرنسی کے تیسرے ایڈیشن کا حصہ ہے اور اسے پولیمر سے تیار کیا گیا ہے۔ نئے نوٹ میں ریاست کی علامتی شخصیات، قابل دید ترقیاتی و ثقافتی، سیاحتی مقامات اور پائیداری کے منفرد نمونے شامل کیے گئے ہیں،یکم دسمبر سے نیا نوٹ لین دین کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ نئے کرنسی نوٹ میں ایک جانب ایکسپو دبئی میں تیراپویلین کی تصویر ہے جو امارات کے وژن اور پائیدار ترقی میں اس کے بین الاقوامی کردار کو اجاگر کرتی ہے۔
کم عمر فلسطینی وی لاگر بمباری کے دوران بھی مسکراتے ہوئے ویڈیو بناتا رہا ،ایک کم عمر فلسطینی وی لاگر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہ ہو گئی جس میں وہ اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی بمباری کے دوران بھی حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بنارہا ہے۔ غزہ میں 7 روز کی عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے دوبارہ بمباری کا سلسلہ شروع کردیا ہے، دوران بمباری کم عمر فلسطینی وی لاگر رمضان محمود کی بہادری کے ساتھ مسکرانے کی ویڈیو زیر گردش ہے۔ رمضان محمود اپنے انسٹاگرام پر مداحوں سے گفتگو کرنے کیلئے ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دروان اسرائیلی بمباری کی آوازیں اس کے بیک گرانڈ میں سنائی دیں۔ وی لاگر اس وقت بالکل بھی خوفزدہ نظر نہیں آیا بلکہ اس دوران ویڈیو میں مسلسل مسکراتا رہا، رمضان کی اس ویڈیو پر لوگ ان کی ہمت کی داد دے رہے ہیں۔ فلسطینی بچے نے یہ ویڈیو جمعہ کے روز بنائی جس میں انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو جمعہ مبارک بھی کہا۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ پر جاری اسرائیلی فوج کی بمباری میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، قطر اور مصر کی ثالثی میں 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں عارضی جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ جنگ بندی کے بعد یکم دسمبر کو بمباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا جس میں جمعہ کی صبح سے شام تک شہید ہونے والوں کی تعداد 109 ہوگئی۔
بنگلہ دیش میں 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے گہرائی 55 کلومیٹر تھی۔ بنگلہ دیش کے نیشنل سنٹر سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر 5 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا،زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔