• Columbus, United States
  • |
  • ٢٩ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

بائیڈن کا کسنجر کے انتقال پر اظہارتعزیت

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق امریکی وزیرخارجہ ہنری کسنجر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آنجہانی کے ساتھ  اپنے اکثرشدید اختلافات کا ذکر کیا، جن کا ایک روز قبل 100 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ پہلی ملاقات کے وقت وہ سینیٹر اور کسنجر وزیر خارجہ تھے اور وہ اس ملاقات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے جب کسنجردنیا کی صورتحال پر بریفنگ دے رہے تھے۔

بائیڈن نے کہا کہ پورے کیریئر کے دوران، ہمارے درمیان  اکثر اختلاف رہا  اور اکثر شدید قسم کا اختلاف  ۔ لیکن اس پہلی بریفنگ میں کسنجر کی ذہانت اور گہرا اسٹریٹجک فوکس واضح تھا۔

انہوں نے کسنجر کے اہل خانہ اور ان سے محبت کرنے والوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے سبکدوش ہونے کے طویل عرصے کے بعد بھی  انہوں نے کئی نسلوں میں سب سے اہم پالیسی بحث میں اپنے خیالات اور نظریات پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور امریکی سائنسدانوں نے مکئی کے نئے آ...

ووہان (شِنہوا) چینی اور امریکی سائنسدانوں کی ایک مشترکہ ٹیم نے مکئی کی جدید فصل کے ایک نئے آباؤ اجداد کی نشاندہی کی ہے، جس سے موجود فصل کے جنگلاتی  رشتہ داروں کی مستقبل کی افزائش میں استعمال کیے جانے کی صلاحیت کا پتہ چلتا ہے۔ سائنس جریدے میں جمعہ  کو شائع ہونے والی اس تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جدید مکئی کی ابتداء قدیم مکئی اور میکسیکو کے پہاڑی علاقوں میں پائے جانے والی ٹیوسینٹ گھاس  کے مرکب سے گھریلو استعمال کے  تقریباً 4ہزار سال بعد ہوئی تھی۔ مکئی کی ابتدا تقریباً ایک صدی سے متنازعہ تھی اور حالیہ  تحقیق میں کہا گیا تھا کہ ہوسکتا ہے میکسیکو میں پائی جانے والی زیامیز ایس ایس پی سے اس کی ابتدا ہوئی ہو۔

ہواژونگ ایگریکلچرل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ڈیوس کے محققین نے مکئی کی 1ہزار سے زائد اقسام اور متعلقہ انواع کے جینیاتی ڈیٹا کا جائزہ لیا تاکہ اس زرعی فصل  کی پیچیدہ اصلیت کو واضح کیا جا سکے۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی ایم ڈبلیو او مرسیڈیز بینز چین میں تیز رفت...

برلن (شِنہوا) بی ایم ڈبلیو او مرسیڈیز بینز چین میں برقی کاروں کے لیے تیز رفتار چارجنگ نیٹ ورک بنانے کے لیے مشترکہ منصوبہ (جے وی) شروع کریں گے۔

جرمن کار سازاداروں نے ایک مشترکہ پریس ریلیز میں کہا کہ مساوی شراکت داروں کے طور پر، مرسڈیز بینز اوربی ایم ڈبلیو  بریلیئنس آٹو موٹیو( بی بی اے) چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی) مارکیٹ کے بارے میں چارجنگ کی اپنی معلومات اور گہری سمجھ بوجھ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

پہلے چارجنگ اسٹیشن اگلے سال کے اوائل سے اہم ترین چینی این ای وی علاقوں میں کام شروع کردیں گے۔ 2026 کے آخر تک، مشترکہ منصوبے کے تحت 7ہزارچارجنگ پوائنٹس کے ساتھ 1ہزار اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

فاسٹ چارجنگ نیٹ ورک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ کمپنیوں نے زور دیا کہ "جہاں حالات اجازت دیتے ہیں،" بجلی براہ راست قابل تجدید ذرائع سے حاصل کی جائے گی۔ معاہدہ تاحال ریگولیٹری اداروں کی منظوری سے مشروط ہے۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت ناکامی سے دو...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے امریکی ایوان کی خارجہ امور کمیٹی کی جانب سے نام نہاد ہانگ کانگ اکنامک اینڈ ٹریڈ آفس سرٹیفیکیشن ایکٹ کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کر دیا ہے، اس ایکٹ کو کچھ چین مخالف قانون سازوں نے تجویز کیا ہے۔ دفتر کے ترجمان نے کہا کہ اس ایکٹ میں امریکہ میں اکنامک اینڈ ٹریڈ آفسز (ای ٹی اوز) کی مراعات اور استثنیٰ کو منسوخ اور ای ٹی اوز کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جو ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے اندرونی امور میں مداخلت ہے۔ دفتر نے امریکہ  پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اس اقدام کوواپس اور ایکٹ پر مزید پیش رفت کو روک دے۔  ترجمان نے کہا کہ مرکزی حکومت کی مکمل حمایت اور معاشرے کے تمام شعبوں کی مشترکہ کوششوں سے ہانگ کانگ "ایک ملک، دو نظام" کے درست راستے پر ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ایک عالمی مالیاتی، جہاز رانی اور تجارتی مرکز کے طور پر ہانگ کانگ کی پوزیشن کو مستحکم کیا گیا ہے اور اس کی آزادی اور کھلے پن کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کے کاروباری ماحول کو مزید بہتر کیا گیا ہے اور قانون کی حکمرانی پر اس کا واضح موقف ہے۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی خدمات کی تجارت میں پہلے 10 ماہ میں 8....

بیجنگ (شِنہوا) چین کی خدمات کی تجارت میں رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں  گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.7 فیصد اضافہ ہوا۔

جمعہ کو وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا اکتوبر کے دوران سروس ٹریڈ ویلیو53کھرب 40ارب  یوآن (تقریباً 751ارب 65  کروڑ ڈالر) سے تجاوز کر گئی۔

مجموعی طور پر، خدمات کی درآمدات گزشتہ سال سے 23.5 فیصد بڑھ کر31کھرب 60کروڑ یوآن تک پہنچ گئیں، جبکہ خدمات کی برآمدات ایک سال پہلے کے مقابلے میں 7.4 فیصد کم ہو کر 21کھرب 80ارب یوآن ہو گئیں۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،انٹرنیشنل ٹرانسپورٹیشن ایکسپو میں 58ارب...

ہانگژو(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں پانچویں ژی جیانگ انٹرنیشنل انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹیشن انڈسٹری ایکسپو کی افتتاحی تقریب کے دوران 58ارب 80کروڑ یوآن (تقریباً 8ارب 27کروڑ ڈالر) کی سرمایہ کاری کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن انڈسٹری کے منصوبوں پر دستخط کیے گئے۔

صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ  کے مطابق، جمعہ سے اتوار تک جاری رہنے والی ایکسپو  کے دوران مجموعی طور پر 51 جامع ٹرانسپورٹیشن انڈسٹری کے منصوبوں پر دستخط کیے گئے۔

یہ  منصوبے  ریل ٹرانزٹ، گرین ٹرانسپورٹیشن، ڈیجیٹل لاجسٹکس، سمارٹ پورٹس، نقل و حمل سے متعلق خدمات اور دیگر شعبوں سے متعلق ہیں۔

ایکسپو کے گزشتہ  چار ایڈیشنز میں اندرون و بیرون ملک سے 2ہزارسے زیادہ بڑے کاروباری اداروں نے شرکت اور تقریباً 200 ارب یوآن کے صنعتی منصوبوں پر دستخط اور ٹرانسپورٹ شعبے میں 1ہزارسے زیادہ نئی مصنوعات کی نمائش کی گئی تھی۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے نئے فضائی حملوں میں...

غزہ(شِنہوا) غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے نئے فضائی حملوں میں کم از کم 32 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

طبی ذرائع نے جمعہ کو شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 32 فلسطینی جاں بحق  اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے متعدد شہروں میں متعدد گھروں اور پرہجوم علاقوں پر بمباری کی۔

بیان میں بین الاقوامی برادری کو "بچوں اور خواتین کے خلاف جاری جنگ" کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے غیر ملکیوں کیلئے نیا مستقل رہائشی شنا...

بیجنگ (شِنہوا) قومی امیگریشن انتظامیہ نے عوامی جمہوریہ چین میں غیرملکی مستقل رہائشی شناختی کارڈ کے ایک نیا ورژن کا اجراء شروع کردیا ہے۔

قومی امیگریشن انتظامیہ نے بتایا کہ پہلے روز 50 نئے کارڈز کی پہلی کھیپ غیرملکیوں کو جاری کی گئی جن کی مستقل رہائش کی درخواستیں منظور کی گئی تھیں۔

نئے کارڈ کے حامل افراد کا تعلق امریکہ، جرمنی، برطانیہ، فرانس اور روس سمیت 20 سے زائد ممالک سے ہے اور انہوں نے چین کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

ان میں غیر ملکی اعلیٰ سطح کے انتظامی اور تکنیکی اہلکار شامل ہیں جو طویل عرصے سے چین میں کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں غیرملکی پروفیسرز اور اسکالرزبھی شامل ہیں جو عرصہ دراز سے اہم یونیورسٹیز اور تحقیقی اداروں میں تدریس اور تحقیق کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

موجودہ ورژن میں کارڈ کا بنیادی انداز برقرار رکھا گیا ہے، نئے کارڈ میں چینی قومی پرچم کی علامت کے طور پر پانچ ستاروں والے عناصر شامل کئے گئے ہیں اور اس کے خاکے کو بہتر بنایا گیا ہے۔

نئے کارڈ میں جعلسازی کی روک تھام کی جدید ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے اور کوائف محفوظ کرنے اور ایپلی کیشن مینجمنٹ سروس تک رسائی کو بہتر کیا گیا ہے۔

قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق نئے کارڈ کا اجراء ملک میں اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی خدمت کرنے اور چین میں کام کرنے اور رہنے والے غیر ملکی ہنرمند افراد کو بہتر خدمات فراہم کرنے کا ایک خصوصی اقدام ہے۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ ۔ چین ۔ وانگ یی ۔ عرب اور اسلامی...

نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے صدردفتر میں چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کی۔ (شِنہوا)

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ سپلائی چین نمائش ۔ سبز زراعت چ...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں چائنہ عالمی سپلائی چین نمائش کے دوران سبز زراعت چین کے نمائشی زون میں لوگ پودوں کا تحفظ کرنے والے ایک ڈرون کی تصویر لے رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہونان ۔ ہینگ یانگ ۔ عالمی یوم ایڈز

چین، وسطی صوبے ہونان کے شہر ہینگ یانگ کی یونیورسٹی آف ساؤتھ چائنہ میں ایڈز بارے آگاہی کی ایک تقریب میں طلباء اور رضاکار شریک ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہونان ۔ ہینگ یانگ ۔ عالمی یوم ایڈز

چین، وسطی صوبے ہونان کے شہر ہینگ یانگ کی یونیورسٹی آف ساؤتھ چائنہ میں ایڈز بارے آگاہی کی ایک تقریب میں طلباء اور رضاکار شریک ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ ۔ آکلینڈ ۔ چینی ثقافتی تقریب

نیوزی لینڈ ، آکلینڈ میں "ثقافتی چین، شاندار سیچھوان" تقریب میں ایک خاتون چائے کے لمبے  برتن کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے۔(شِنہوا)

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ ۔ آکلینڈ ۔ چینی ثقافتی تقریب

نیوزی لینڈ ، آکلینڈ میں "ثقافتی چین، شاندار سیچھوان" تقریب میں ایک خاتون چائے کے لمبے  برتن کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے۔(شِنہوا)

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارت ۔ دبئی ۔ کوپ 28 ۔ چین پویلین

متحدہ عرب امارات ، دبئی میں کوپ 28 کے صدر سلطان احمد الجابر (درمیان ) چینی پویلین کا دورہ کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارت ۔ دبئی ۔ کوپ 28 ۔ چین پویلین

متحدہ عرب امارات ، دبئی میں کوپ 28 کے صدر سلطان احمد الجابر (درمیان ) چینی پویلین کا دورہ کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، جی نان کے شان وانگ کنڈرگارٹن میں روایت...

جی نان (شِنہوا) روایتی چینی ثقافت سے بچوں کو آگاہی دینے کے لئے شان وانگ کنڈر گارٹن میں کئی ورکشاپس قائم کی گئی ہیں۔ بچے اپنی دلچسپی کے مطابق اساتذہ سے مختلف فنون جیسے شیڈو پلے ، روایتی چینی مصوری اور ٹائی ڈائی تکنیک جیسے فن کی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

چین ، مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر جی نان کے شان وانگ کنڈر گارٹن میں استانی لی تیان یی بچوں کو کاغذ کی پلیٹس پر نیلے اور سفید چینی مٹی کے برتنوں کے نمونے بنانے بارے بتا رہی ہے۔ (شِںہوا)

چین ، مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر جی نان کے شان وانگ کنڈر گارٹن میں استانی ژو چھنگ من بچوں کو شیڈو پلے کرنے بارے بتا رہی ہے۔(شِںہوا)

چین، مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر جی نان کے شان وانگ کنڈر گارٹن میں استانی چھن وین جن بچوں کو کلوسن تکنیک بارے بتا رہی ہے۔ (شِںہوا)

چین، مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر جی نان کے شان وانگ کنڈر گارٹن میں استانی ہو ہوئی شین بچوں کو کڑھائی اور بنائی بارے بتا رہی ہے۔(شِںہوا)

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شِنہوا کے صدر کی خبر رساں ادارے رائٹرز کی سر...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں شِںہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے رائٹرز نیوز ایجنسی کی سربراہ سو بروکس سے ملاقات کی جس میں دونوں فریقین کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے کا عمل بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔

فو نے چین میں 5 ویں عالمی ورلڈ میڈیا سربراہ اجلاس میں شرکت پر بروکس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ رائٹرز شِنہوا کے ساتھ شراکت قائم کرنے والی پہلی بڑی مغربی نیوز ایجنسی ہے۔

فو نے کہا کہ 1957 میں خبروں میں تعاون کا معاہدہ ہوا تھا جس کے بعد دونوں فریقین نے خبروں کے تبادلے اور فوٹو ایجنسی پر بامعنی تعاون کیا۔

فو نے اس بات کا ذکر کیا کہ دونوں تنظیمیں عالمی میڈیا سربراہ اجلاس کے آغاز کرنے والی سربراہ اجلاس پریزیڈیم کی رکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کو تبادلے اور باہمی سیکھنے کو عمل مضبوط بنانا اور موبائل انٹرنیٹ کے دور میں خبروں کی ترسیل ، رہنمائی ، اثرورسوخ اور ساکھ بڑھانے کی مشترکہ کوششیں کرنی چا ہئیں۔

اس موقع پر بروکس نے کہا کہ رائٹرز ایجنسی شِنہوا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور نئی ٹیکنالوجیز کے میڈیا اطلاق اور عالمی میڈیا سربراہ اجلاس کے فریم ورک کے تحت تعاون مضبوط بنانے جیسے شعبوں میں شِںہوا کے ساتھ تبادلے وسیع کرنے کی خواہش مند ہے۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ہائی نان میں پہلے چین۔عرب نوجوان ترقیات...

ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں پہلے چین ۔ عرب نوجوان ترقیاتی فورم کا انعقاد کیا گیا۔

اس فورم میں 200 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں 22 عرب ریاستوں کے سفارتی نمائندوں اور سفارت کاروں کے علاوہ چین اور عرب ریاستوں کے نوجوانوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔ فورم کا اہتمام آل چائنہ یوتھ فیڈریشن اور ہائی نان کی صوبائی حکومت نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

چین، الجزائر، سعودی عرب، عراق، مراکش اور شام سے تعلق رکھنے والے 6 مہمانوں نے چین اور عرب ریاستوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون بڑھانے، دونوں فریقوں میں نوجوانوں کے تبادلوں کا پلیٹ فارم تعمیر کرنے اور ثقافتی تبادلوں میں مکمل کردار نبھانے جیسے موضوعات پر تقاریر کیں۔

فورم میں نوجوانوں کے نمائندے ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کے کاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ سانیا یاژو بے سائنس و ٹیکنالوجی شہر اور ہائی نان ٹراپیکل رین فاریسٹ نیشنل پارک کا دورہ بھی کریں گے۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ابتدائی 10 ماہ میں سرکاری کاروباری ادا...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں سرکاری ملکیتی اداروں  اور ریاستی شراکت داری کاروباری اداروں کی آمدن اور منافع میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اس مدت میں ان اداروں کی مشترکہ کاروباری آمدن 689.7 کھرب یوآن (تقریباً 97.1 کھرب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 3.9 فیصد زائد ہے۔

ان کا مجموعی منافع گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.1 فیصد بڑھ کر 38.3 کھرب یوآن ہوگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے اختتام تک ان اداروں کے اثاثوں اور واجبات کا تناسب 0.3 فیصد پوائنٹس اضافے سے 64.8 فیصد ہوگیا تھا۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسجد حرام میں شیخ فیصل غزاوی نے خطبہ جمعہ می...

مسجد حرام میں شیخ فیصل غزاوی نے خطبہ جمعہ میں کہا ہے کہ اے اللہ فلسطین کے مظلوموں کی حفاظت فرما۔ انہیں فتح، عزت، فتح اور طاقت عطا فرما۔ ان کے معاملات کی ذمہ داری سنبھال، ان کی مشکلات کو دور فرما، ان کی پریشانیوں کو دورفرما، ان کی کمزوری پر رحم فرما، ان کی ٹوٹ پھوٹ کو دور فرما، ان کی بیماریوں کو شفا دے، آزمائش میں پڑنے والوں کو عافیت عطا فرما اور ان میں شہدا کو قبول فرما۔ ان کی مخالفت کرنے والوں پر مصیبتیں نازل فرما۔قیامت کے دن سب سے بڑے کاموں میں سے ایک یہ ہے کہ راز کھل جائیں گے اور جو کچھ چھپایا گیا تھا وہ ظاہر ہو جائے گا۔قیامت کے دن جو کچھ دلوں میں تھا، خواہ اچھا ہو یا برا، لوگوں کے چہروں پر ظاہر ہو گا۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس اہم لمحے کی عظمت کو محسوس کریں، جہاں ہم جوابدہ ہوں، اور چھپے ہوئے پہلو سامنے آئیں۔جو لوگ یقین رکھتے ہیں کہ وہ جہاں بھی ہیں اللہ انہیں دیکھتا ہے، اور وہ ان کے ظاہر و باطن سے باخبر ہے، انہیں اب ہوشیاری سے کام لینا چاہیے۔ غفلت اور نافرمانی سے بچو، ہدایت و نصیحت کو اپناو، اور ایسے کاموں سے بچنے کی کوشش کرو جو شرم و ندامت کا باعث ہوں۔

جن کو اللہ تعالی نے تنہائی کے لمحات میں چھپا رکھا ہے انہیں بے نقاب کیے بغیر ہوشیار رہو۔ فحاشی کو دیکھ کر گناہوں پر اڑے رہنے سے بچو، ممنوعہ باتوں کو سن کر جھوٹ میں ملوث ہونے سے بچو۔ یاد رکھو، تمہارے راز جو اب صرف اللہ کو معلوم ہیں، ایک دن کھل جائیں گے۔اللہ تعالی فرماتا ہے وہ لوگوں سے اپنی برائیوں اور اعمال کو چھپاتے ہیں، لیکن وہ اللہ سے نہیں چھپا سکتے، اور جب وہ رات ایسے گزارتے ہیں تو وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے۔. اللہ اپنے بندوں کو ظاہر اور پوشیدہ دونوں گناہوں کو ترک کرنے کا حکم دیتا ہے۔ جیسا کہ فرماتا ہے: "اور جو گناہ ظاہر ہو اور جو پوشیدہ ہو اسے چھوڑ دو۔ بے شک جو لوگ گناہ کماتے ہیں ان کو اس کا بدلہ دیا جائے گا جو وہ کرتے تھے۔بہت سے لوگ بے شمار گناہوں خصوصا دل کے گناہوں جیسے تکبر، بغض، دکھاوا، حسد، بغض اور شہرت و نمود کی خواہش سے بے خبر ہیں۔ وہ ان میں سے بہت سے گناہوں کو سمجھے بغیر جمع کر لیتے ہیں، جو علم سے روگردانی اور دین میں بصیرت کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔بعض لوگ ان کو گناہ کی حالت میں دیکھ کر اللہ سے زیادہ ڈرتے ہیں، حالانکہ ان سے چھپی یا ظاہر کی ہر چیز کا حساب لیا جائے گا۔مومن اللہ کے لیے اعمال میں اخلاص کے لیے کوشش کرتا ہے، اپنے رب کے ساتھ اپنے تعلق کی نگرانی کرتا ہے، اور نافرمانی کے نتائج سے ڈرتا ہے۔اے اللہ مظلوموں، اپنی راہ میں لڑنے والوں اور سرحدوں پر تعینات لوگوں کی مدد فرما۔ ہمارے ملک کو تمام مسلم سرزمینوں سمیت محفوظ، محفوظ، خوشحال اور کشادہ بنا دے۔.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیفا انڈر17فٹ بال ورلڈ کپ، جرمنی اور فرانس ک...

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام انڈونیشیا میں جاری فیفا انڈر17فٹ بال ورلڈ کپ میں بروز ہفتہ(آج) جرمنی اور فرانس کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا،اس سے قبل جرمنی کی انڈر 17ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میچ میں ارجنٹائن کی انڈر 17ٹیم کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 2-4گول سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں فرانس کی ٹیم نے مالی کو 1-2گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا،میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ یکم دسمبر کو ارجنٹائن اور مالی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،یہ پہلا موقع ہے جب انڈونیشیا نے فیفا انڈر 17ورلڈ کپ کی میزبانی کی اور پہلی بار فیفا انڈر 17ورلڈ کپ جنوب مشرقی ایشیا میں منعقد کیا گیا ہے،ملائیشیا میں 1997فیفا ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ اور تھائی لینڈ میں 2012فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے بعد یہ تیسرا موقع ہے کہ اس خطے میں فیفا ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے ،فیفا انڈر17فٹ بال ورلڈ کپ کا انیسواں 2021میں ہونا تھا جو عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا اور چار سال کے بعد کھیلاجا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ م...

پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ میں کوارٹر فائنل مقابلے ہفتہ کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ گزشتہ روز پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ائیر کموڈور عامر نواز نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت ملائیشیا، مصر اور ہانگ کانگ کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل(آج) 2دسمبر کو،سیمی فائنل 3 دسمبر کو اور فائنل مقابلے 4نومبر کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ میں 32، 32مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

51 ویں قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ (آج) سے شروع...

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 51ویں قومی 5ویں یوتھ اینڈ جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2 دسمبر (آج)سے شروع ہو گی۔ گزشتہ روز پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ شاہجہان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 8دسمبر تک جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ سے ڈنیڈن روان...

پاکستان کی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ میں 6روزہ قیام کے دوران نیوزی لینڈ الیون کے خلاف دو پریکٹس میچ اور دو پریکٹس سیشنوں میں شرکت کے بعد ڈنیڈن روانہ ہو گئی،پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 3سے 18دسمبر تک کھیلی جائے گی،اس سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے برٹ سٹکلف اوول لنکن میں نیوزی لینڈ الیون کو منگل کو کھیلے گئے ون ڈے پریکٹس میچ میں 57رنز سے شکست دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کامران، را ئوافتخار اور سلمان بٹ چیف سلیکٹر...

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ ممبرز کی تقرری کردی،سابق کرکٹرز کامران اکمل، را ئوافتخار انجم اور سلمان بٹ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ مقرر کیے گئے ہیں،پی سی بی کے مطابق تینوں کنسلٹنٹ فوری طور پر کام کا آغاز کریں گے، پہلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف 5ٹی 20میچز کی سیریز ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سلیکشن ڈیوٹی نہ ہونے پر تینوں کنسلٹنٹ سکلز کیمپ کی اضافی ذمے داریاں بھی نبھائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلوی وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ سکواڈ کو د...

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البنیز نے پاکستان کرکٹ سکواڈ کو دعوت پر مدعو کر لیا،ذرائع کے مطابق آسٹریلوی وزیر اعظم نے کینبرا میں قومی سکواڈ کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے جس پر سکواڈ 5دسمبر کو وزیر اعظم ہائوس جائے گا،آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو بھی مدعو کیا ہوا ہے،ذرائع کے مطابق ذکا اشرف باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے میلبرن جائیں گے جہاں وہ آسٹریلوی کرکٹ حکام سے مختلف امور پر بات بھی کریں گے،پاکستان کرکٹ ٹیم بھی کینبرا پہنچ چکی ہے جہاں 6دسمبر سے وہ پرائم منسٹر الیون کے خلاف فرسٹ کلاس میچ کھیلے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صومالی قزاقوں نے ایران کا دوسرابحری جہاز اغو...

صومالیہ کے کھلے سمندر میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران بحری قزاقوں نے ایران کا دوسرا بحری جہاز اغوا کر لیا ہے،صومالیہ کے صوبے کاندالہ کے وزیر اعلی احمد یوسف خورشے نے کہا ہے کہ صوبہ پٹ لینڈ میں قزاقوں نے ایرانی پرچم بردار بحری جہاز اغوا کر لیا ہے،خورشے نے جہاز کے عملے کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم یہ ضرور کہا ہے کہ عملے کی پوری ٹیم غیر ملکیوں پر مشتمل ہے،واضح رہے کہ صومالیہ میں 25نومبر کو بھی صومالی اور آئر ش شہریوں پر مشتمل 16رکنی عملے والا ایرانی پرچم بردار جہاز اغوا کر لیا گیا تھا،قزاقوں نے عملے کی رہائی کے لئے 4لاکھ ڈالر تاوان کا تقاضا کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلادیش کی اپوزیشن جماعت کا انتخابات کے بائ...

جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے بعد بنگلادیش کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بنگلا دیش نیشنل پارٹی نے بھی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،بنگلا دیش نیشنل پارٹی کے ترجمان کا مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا شیخ حسینہ واجد کے ساتھ کسی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، انتخابات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں، اب کسی مضحکہ خیز انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے،ترجمان بی این پی کا کہنا تھا وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ دو انتخابات میں بھی دھاندلی کی، اکتوبر سے اب تک پارٹی کے 18ہزار سے زائد رہنما اور حامی گرفتار کیے جا چکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں ایئرپورٹ کے بعد 20اسکولوں کو دھماک...

بھارتی پولیس کو ریاست کرناٹک کے 20اسکولوں میں بم رکھنے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں پولیس کو ایک میل موصول ہوئی جس میں ان 20اسکولوں کے نام بتائے گئے تھے جہاں بم رکھے گئے تھے اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اسکولوں کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی،دوسری جانب ان اسکولوں کو بھی ای میل کی گئی تھی جس پر انتظامیہ نے والدین کو مطلع کرکے فوری طور پر اسکول کو خالی کردیا۔ اسی دوران پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا،پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی ٹیم ای میل بھیجنے والے کا سراغ لگا رہی ہے، ہم ایسی صورت حال میں اس دھمکی کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، سرچ آپریشن جاری ہے،والدین اور میڈیا سے تعاون کی درخواست ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میرے قتل کی سازش پر امریکی الزامات نریندر مو...

مودی سرکار کے ہاتھوں قتل سے بال بال بچنے والے خالصتان تحریک کے رہنما گورپتونت سنگھ پنوں نے امریکی الزامات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر فرد جرم قرار دے دیے،خالصتان تحریک کے رہنما گورپتونت سنگھ پنوں نے امریکا میں اپنے قتل کی سازش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مجھے ہر صورت قتل کرنے کے درپے ہے، لیکن ہم اپنی تحریک چلاتے رہیں گے اور میرے قتل سے بھی خالصتان تحریک ختم نہیں کی جاسکے گی،گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ امریکی الزامات دراصل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر فرد جرم ہیں، مجھے قتل کرنے کی سازش بھارتی حکومت نے کی تھی،خالصتان تحریک کے رہنما نے کہا کہ قتل کی سازش کی باتیں امریکا اور کینیڈا کے لیے نئی ہوں گی، حق خود ارادیت کی تحریک والوں کے لیے قتل کی سازش حیران کن نہیں ہے، نکھل گپتا کو جانتا ہوں نہ قتل کی سازش کرنے والے بھارتی اہلکار کو جانتا ہوں،گورپتونت سنگھ پنوں موت سے نہیں ڈرتا، آزادی کی تحریک چلاتا رہوں گا، بھارت کی کوشش ہے کہ خالصتان کے حامیوں کو دہشتگرد قرار دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کیمیائی ہتھی...

پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم کی 28ویں کانفرس کے چیئرمین منتخب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشن کی سالانہ کانفرس کا نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں انعقاد کیا گیا۔ پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو کیمیائی ہتھیاروں روک تھام کی عالمی تنظیم میں بطور چیئر پرسن منتخب کرلیا گیا،رپورٹ کے مطابق 193ممبران ممبران پر مشتمل کانفرس نے ایک سال کے لئے چیئر پرسن کا انتخاب کرنا ہوتا ہے، ہر سال چیئر پرسن ممبران ممالک میں سے منتخب کیا جاتا ہے،اس سال ایشیا کی باری تھی اور ایشیائی گروپ نے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو نامزد کیا تھا، جس کو کانفرس نے منتخب کیا، کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کنونشن ، پیداوار، بڑھا اور ذخیرہ اندوزی کے کیمیکل ویپن کنونشن کی 193ممبر ریاستوں نے توثیق کی ہے، یہ کنونشن ہراقسام کے ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے ایک جامع معاہدہ سمجھا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کیل...

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے ،دبئی میں عالمی موسمیاتی کانفرنس آف پارٹنر 28سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی درجہ حرارت پر کنٹرول ناگزیر ہوگیا، پیرس موسمیاتی معاہدے سے دور ہیں لیکن ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ،ہم پیرس موسمیاتی معاہدے کے مقاصد سے میلوں دور ہیں،انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی، گرین ہاس گیسوں کے اخراج کو روک کر زمین کی حفاظت کرنا ہوگی،انتونیو گوتریس نے کہا کہ فوسل ایندھن کو جلانا بند کیا جانا چاہیے، فوسل فیول کمپنیاں فرسودہ کاروباری ماڈل کو دگنا نہ کریں ، حکومتیں فوسل فیول سبسڈی ختم کریں، منافع پر ونڈفال ٹیکس اپنائیں،ان کاکہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنا ہونگے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پ...

برطانوی بادشاہ چارلس سوئم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی آنیوالی نسلوں کیلئے ایک خطرناک مسئلہ ہے ،اسوقت دنیا کو سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،دبئی میں اقوام متحدہ کے 28ویں موسمیاتی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بادشاہ چارلس سوئم نے کہا کہ کاپ 28کے انعقاد پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتاہوں، پیرس ایگریمنٹ میں اقوام عالم نے ایک بڑے مسئلے پر غور کیا ، کامن ویلتھ میں بھی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک نتائج بھگتے ہیں، سیلاب کے باعث پاکستان کو شدید نقصان اٹھانا پڑا، ہمیں قدرتی ماحول کو بچانے کیلئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے،بادشاہ چارلس سوئم کاکہنا تھا کہ مستقبل میں زیروکاربن کی پالیسی کو اپنانا ہوگا، دنیا کو گرین ٹیکنالوجی کی جانب منتقل ہونا ہوگا اور پائیدار مستقبل کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے،ان کاکہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے کام کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوپ 28کانفرنس،عالمی ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹن...

دبئی میں ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے فنڈز کا اعلان کر دیا گیا،کوپ 28کانفرنس میں متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی فنڈز میں 10کروڑ ڈالر، چاپان نے 1کروڑ ڈالر، جرمنی نے 10کروڑ ڈالر اور برطانیہ نے 6 کروڑ پانڈ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکا 1کروڑ 70لاکھ ڈالر سے زائد رقم ماحولیاتی فنڈز میں دے گا،کوپ 28کانفرنس میں ہونے والے معاہدے کے مطابق امیر ممالک ترقی پذیر ممالک کی مالی مدد کریں گے، فنڈز سے کمزور ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے نمٹنے میں مدد ملے گی،کوپ 28کے صدر سلطان احمد الجابر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مل جل کر مشتر کہ لائحہ عمل بنانا ہے، مل کر ہی 2050 تک نیٹ زیرو کاربن اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے جیانگ سو میں ہیٹ اسٹوریج اسٹیشن میں س...

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر چھانگ ژو کے ایک جدید ہیٹ اسٹوریج اسٹیشن نے کام شروع کردیا ہے جو کہ صنعتی فضلے سے حرارت نکال سکتا ہے اور اعلیٰ درجہ حرارت پر بھاپ کو ذخیرہ کرسکتا ہے۔

چائنہ  اسٹیٹ گرڈ کا تعمیر کردہ یہ اسٹیشن بھاپ ذخیرہ کرنے کی کٹنگ ایج ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو صنعتی گندے پانی اور فضلہ گیس سے بچی ہوئی حرارت نکال کر تقریباً 160 ڈگری سینٹی گریڈ پر بھاپ پیدا کرکے اسے ذخیرہ کرسکتا ہے جو ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے کاروباری ادارے استعمال کرسکتے ہیں۔

اسٹیٹ گرڈ چھانگ ژو پاور سپلائی کمپنی سے وابستہ یوآن جون چھیو نے بتایا کہ اسٹیشن توانائی کے پائیدار استعمال کے فروغ میں مدد کرسکتا ہے اور اس پورے عمل میں روایتی صنعتوں میں کاربن ختم کرنے کے لئے شمسی توانائی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ایک مقامی ٹیکسٹائل کمپنی کی چیئرپرسن ژینگ مان شیانگ نے بتایا کہ ان کی کمپنی کو بڑی مقدار میں بھاپ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر سے فراہم کردہ بھاپ پر انحصار کرتے تھے۔ اس نئے ہیٹ اسٹوریج اسٹیشن کے آغاز سے ہماری فی ٹن بھاپ کی لاگت میں کم از کم 80 یوآن (تقریباً 11.3 امریکی ڈالر) کی کمی ہوگی جس سے توانائی کی مد میں سالانہ 10 لاکھ یوآن سے زائد کی بچت ہوگی۔

چھانگ ژو ایک پیداواری مرکز ہے جو کہ توانائی کی مئوثر ٹیکنالوجیز کے اطلاق کو فعال طور پر فروغ دیکر مجموعی طور پر توانائی کی کھپت کی شدت میں کمی کررہا ہے جس سے توانائی استعمال کی صلاحیت بہتر ہورہی ہے۔

چھانگ ژو میں 2022 میں فی یونٹ جی ڈی پی توانائی کی کھپت میں 11.1 فیصد کمی ہوئی تھی جس سے صوبہ اس شعبے میں اول درجے پر آگیا تھا۔

صنعتی شعبے میں توانائی کی بچت کی صلاحیت مزید بہتر کرنے اور توانائی کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ کے لئے جیانگسو نے ایک "صنعتی شعبے میں توانائی کی بچت اور تکنیکی تبدیلی کا 3 سالہ ایکشن پلان" متعارف کرایا تھا۔

منصوبے کے تحت 2025 تک صوبے کے 2 کروڑ یوآن سے زائد سالانہ آمدن والے بڑے صنعتی اداروں کی ویلیو ایڈڈ فی یونٹ توانائی کی کھپت میں  2020 کی سطح سے 17 فیصد سے زائد کی کمی کی جائے گی۔

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ایچ آئی وی انفیکشن، اموات کی شرح عال...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں ایچ آئی وی انفیکشن اور اموات کی شرح عالمی سطح پر کم تر سطح تک آ گئی ہے۔

چینی مرکز برائے امراض کی روک تھام و تدارک (سی ڈی سی) کے مطابق 2022 کے اختتام پر چین میں تقریباً 12 لاکھ 20 ہزار افراد میں ایچ آئی وی / ایڈز کی تشخیص ہوئی۔ چین میں 1985 میں پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد اب تک اس سے 4 لاکھ 18 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔

قومی صحت کمیشن کے نائب سربراہ اور قومی انتظامیہ برائے امراض کی روک تھام  کے سربراہ وانگ ہی شینگ نے کہا کہ چین میں برسوں کی کوششوں کے بعد ایڈز جیسی بڑی متعدی بیماریوں کی روک تھام و تدارک کے نظام میں بہتری آئی ہے اور اس کی روک تھام صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

ملک بھر میں ایچ آئی وی اسکریننگ لیبارٹریوں اور جانچ مراکز کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

چین نے ایک قومی ایچ آئی وی / ایڈز علاج اور ادویات کی فراہمی کا نظام قائم کیا ہے جو 2 ہزار 517 کاؤنٹیز کا احاطہ کرتا ہے۔ 90 فیصد سے زیادہ ایچ آئی وی مریضوں نے اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی سے استفادہ کیا ہے جبکہ 95 فیصد سے زیادہ کا کامیاب علاج کیا گیا ہے۔

ایچ آئی وی/ ایڈز کی روک تھام میں خاطر خواہ پیشرفت بھی ہوئی ہے۔ چین میں 2022 میں ماں سے بچے میں ایچ آئی وی کی منتقلی کی شرح کم ہو کر 3 فیصد رہ گئی تھی۔

لوگوں میں ایچ آئی وی کی روک تھام و تدارک بارے شعور میں بھی اضافہ ہوا ہے، نوجوان طالب علموں میں ایچ آئی وی وبا کا تیز رفتار اضافہ رک گیا ہے۔

ہرسال یکم دسمبر کو ایڈز کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ 

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دریائے یانگسی طاس کی مربوط ترقی میں نئی کامی...

شنگھائی (شِںہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے دریائے یانگسی طاس کی مربوط ترقی میں نئی بڑی کامیابیاں حاصل کرنے اور جدیدیت کے حصول میں خطے کے قائدانہ اور مثالی کردار کے فروغ کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات دریائے یانگسی طاس کی مربوط ترقی کو آگے بڑھانے بارے ایک سمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

 

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے دریائے یانگسی طاس کی مربوط ترقی کو آگے بڑھانے بارے ایک سمپوزیم کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔ (شِنہوا)

 
۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سکھ رہنمائوں کے قتل اور سازش پر بھارت کے خلا...

امریکا میں بھارتی شخص پر سکھ رہنما کے قتل کی سازش کی فردِ جرم کے بعد کینیڈا نے بھی بھارت سے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس کی تحقیقات میں مزید تعاون کا مطالبہ کردیا،کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ امریکا میں بھارتی شخص پر فردِ جرم معاملے کی سنگینی کا ثبوت ہے اور بھارت کو یہ معاملہ سنجیدگی سے لینا ہوگا،کینیڈا کا کہنا ہے کہ اس کے ملک میں سکھ رہنما ہردیپ کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا میں سکھ شہریوں کا قتل سنجیدہ معاملہ،...

امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے بھارت کی جانب سے امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر تشویش کا اظہار کیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ سکھ رہنماں کے قتل کی بھارتی سازش پر تشویش ہے، امریکی سرزمین پر سکھ شہریوں کا قتل عام سنجیدہ معاملہ ہے،جان کربی نے مزید کہا ہے کہ بھارت کی ناکام سازش اور ہدایت کی تحقیقات جاری ہے، بھارتی حکومت اور را نکھل گپتا سے مل کر خالصتان سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنا چاہتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فورسز مغربی کنارے کے شہر جنین میں ت...

ڈاکٹرز ودآئوٹ بارڈرز کے سربراہ کرسٹوس کرسٹو نے کہا کہ اسرائیلی فورسز مغربی کنارے کے شہر جنین میں تنظیم کی طبی ٹیموں کے ہسپتال میں کام میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں،مغربی کنارے سے واپسی کے بعد اردن کے دارالحکومت عمان میں ایک پریس کانفرنس میں کرسٹو نے جنین کیمپ سمیت مغربی کنارے کے شہروں اور کیمپوں میں فلسطینیوں پر آباد کاروں کے حملوں میں نمایاں اضافے کی نشاندہی کی،کرسٹو نے کہا کہ اسرائیلی افواج کے حملے کے دوران ایم ایس ایف کی طبی ٹیموں کو معطل کر دیا گیا اور ان کے کام میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، فلسطینیوں کو طبی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا گیا،ڈاکٹرز ودآئوٹ بارڈرز کے سربراہ نے غزہ کی پٹی میں صحت کی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صورت حال کسی بھی ایسے انسانی بحران کی حد سے تجاوز کر گئی جس کا تنظیم نے اس سے پہلے مشاہدہ کیا ہو،کرسٹو نے کہا اسرائیل نے 7ہفتوں کے دوران بچوں اور خواتین سمیت خاندانوں کو قتل کیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں ہے اور 10لاکھ سے زیادہ افراد افراتفری اور غیر انسانی صورت حال میں زندگی کاٹ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ڈاکٹرز ودآئوٹ بارڈرز کے متعدد ملازمین کو تشدد کرکے قتل کیا، اس سفاکیت کو کسی بھی طرح قانونی اور اخلاقی طور پر جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، کرسٹو نے مطالبہ کیا کہ مجرم کو بغیر سزا کے نہ چھوڑا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس یرغمالی رہا کرنے پر حماس کا شکر گزار

روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے کہا ہے کہ روسی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر،ہم، فلسطین تحریکِ مزاحمت 'حماس' کا شکریہ ادا کرتے ہیں،زاہرووا نے کہا کہ حماس کے ساتھ طے شدہ سمجھوتے کی رو سے 29نومبر کو، غزہ میں یرغمال بنائی گئی، روسی خواتین یلینا ترافانووا اور ایرینی تاتی کو رہا کر دیا گیا ہے، ہماری خاص طور پر اور اصرار کے ساتھ کی گئی درخواستوں کا مثبت جواب دینے پر ہم حماس کے شکر گزار ہیں،زاہرووا نے کہا کہ ہم، غزہ میں زیرِ حراست دیگر روسی شہریوں کی بھی جلد از جلد رہائی کے لئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں،واضح رہے کہ حماس نے 29نومبر کو جاری کردہ بیان میں 2روسی یرغمالیوں کو رہا کرنے اور ریڈ کریسنٹ کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سکاٹ لینڈ کی لیبر پارٹی آئندہ ہفتے غزہ جنگ ب...

سکاٹ لینڈ کی لیبر پارٹی آئندہ ہفتے غزہ جنگ بندی کے حق میں ووٹ دے گی،لیبرپارٹی لیڈر انس سرورجنگ بندی کال پرکیرسٹارمر پر مزید دبائو ڈالیںگے،پارٹی رہنما کیئراسٹارمر پر پارٹی کی جانب سے مزید دبائو ڈالا جائے گا،جنہوں نے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت میں کوئی واضح بیان نہیں دیا،سٹارمر کو اپنے فرنٹ بنچ سے بغاوت کا سامنا ہے کیونکہ ان کے کچھ ممبران پارلیمنٹ حماس اور اسرائیل کے درمیان خونریز جنگ میں جنگ بندی کی حمایت کرنا چاہتے ہیں،انس سرور نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو ضروی سامان کی فراہمی کو روکنے کا کوئی جواز نہیں بنتا،اسی حوالے سے لیبر پارٹی کے رہنما سٹارمر نے کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی قواتین کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہسپانوی وزیر اعظم کے غزہ سے متعلق بیان کا اس...

ہسپانوی وزیر اعظم کی جانب سے غزہ میں بربریت کیخلاف آواز اٹھانے پر اسرائیل برا مان گیا، اسرائیل نے سپین سے اپنا سفیر واپس بلا لیا،ایک انٹرویو میں ہسپانوی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ غزہ کی جو ویڈیوز اور تصاویر سامنے آ رہی ہیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں بچے مر رہے ہیں، ہمیں اس حوالے سے سخت تحفظات اور شکوک ہیں کہ اسرائیل عالمی قوانین کی پاسداری کر رہا ہے یا نہیں، یورپی یونین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے تاکہ خطے میں امن کے قیام میں مدد مل سکے،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہسپانوی وزیر اعظم کے اس بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کیا اور تل ابیب میں موجود ہسپانوی سفیر کو بھی احتجاج کیلئے طلب کیا، یہ گزشتہ 10روز میں ہسپانوی سفیر کی دوسری بار طلبی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل نے عارضی جنگ بندی کے خاتمے پر غزہ پر...

اسرائیل نے حماس سے عارضی جنگ بندی کے خاتمے پر غزہ پر دوبارہ وحشیانہ حملے شروع کردئیے جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید ہوگئے،فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع ختم ہوتے ہی اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ کا رخ کیا اور وحشیانہ بمباری کی جس میں اب تک 32فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ کے مغربی علاقے میں بمباری جارہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق اسرائیل نے حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ قطر اور مصر کی ثالثی میں 24نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں عارضی جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے دوران حماس نے 100سے زائد قیدیوں جبکہ اسرائیل نے 240فلسطینیوں کو رہا کیا تھا،اکتوبر 7سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 15ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، امریکا نے غزہ پر حملوں کے لیے اسرائیل کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی یومِ یکجہتی پر دن...

فلسطینی عوام کے ساتھ عالمی یومِ یکجہتی کے موقع پر دنیا بھر میں مظاہرے ، اسرائیل اور 'حماس' کے درمیان فائر بندی کی اپیل کی گئی ہے، بر ازیل میں مظاہرین کا فلسطین کے پرچم تھامے امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ ،امریکہ قومی اسمبلی کے اراکین نے بھوک ہڑتال کرنے والوں کی عیادت کی، ،اسپین ، پیرس،ٹوکیو، بگوٹا، جمہوریہ چیک ، بوسنیا میں بھی فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے، اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی ضمیر جھنجھوڑا، تفصیلات کے مطابق برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنریو میں مظاہرین نے فلسطین کے پرچموں کے ساتھ امریکہ کے قونصل خانے کی طرف مارچ کیا،امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں فلسطین کی حمایت میں ایک ایکٹیوسٹ گروپ کی بھوک ہڑتال شروع ہوئے تین روز گزر گئے ،امریکہ قومی اسمبلی کے اراکین نے بھوک ہڑتال کرنے والوں کی عیادت کی اور جاری کردہ بیان میں غزہ میں فوری اور پائیدار فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے، احتجاجی مظاہرے میں پولیس نے مداخلت کی اور بعض مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے،اسپین میں بھی فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں،

مظاہرین نے'' اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کو جیل میں ڈالو اور فلسطین کو آزاد کرو''کے نعرے لگائے،فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی سینکڑوں طالبعلم تاریخی سوربون یونیورسٹی کے سامنے جمع ہوئے اور فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا، طالبعلموں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ پر جاری حملے فوری طور پر بند کئے جائیں ،جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے احتجاجی مظاہرے میں بھی غزہ میں پائیدار فائر بندی کی اپیل کی گئی،کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں بھی ہزاروں افراد کی شرکت سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے ، انہوں نے ''نسل کشی بند کرو''کے نعرے بھی لگائے،جمہوریہ چیک میں بھی آزاد فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی گئی،بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو کے ایک ہائی اسکول میں نہایت پر معنی مظاہرہ کیا گیا،اسکول کے طالبعلموں نے اپنے منہ کو "رکو" کی تحریر والی ٹیپ کے ساتھ بند کر رکھا تھا۔ مظاہرے میں انہوں نے سوال کیا کہ "کوئی ہے جو میری آواز سن رہا ہو؟"قاراباغ اور کروشیا میں بھی فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے مظاہرے کئے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی چاول کی پیداوار اوربرآمدات میں کم...

پاکستان کی چاول کی پیداوار 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 21.5 فیصد کم ہو کر 7.3 ملین ٹن رہ گئی جو اس سے قبل کے مالی سال میں 9.3 ملین ٹن تھی، اس طرح ملک کی برآمدات اور غیر ملکیوں پر دبا وپڑا۔ پاکستانی چاول کی دنیا میں بہت مانگ ہے اور یہ زرمبادلہ کمانے کے اہم ترین ذرائع میں سے ایک ہے۔ تاہم، مالی سال 23 میں چاول کی پیداوار میں کمی پاکستان کے زرعی شعبے کو درپیش چیلنجوں کو نمایاں کرتی ہے۔ نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے سائنسی افسرڈاکٹر عابد مجید ستی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ چاول گندم کے بعد دوسری اہم ترین غذائی فصل ہے اور کپاس کے بعد دوسری اہم ترین برآمدی اجناس ہے۔ یہ شعبہ زرعی شعبے کی ویلیو ایڈڈ میں 1.9فیصداور ملک کے جی ڈی پی میں 0.4فیصدکا حصہ ڈالتا ہے،پیداوار میں یہ کمی کئی عوامل کی وجہ سے ہے، جن میں موسم کی خراب صورتحال سے لے کر زرعی انتظام میں درپیش چیلنجز شامل ہیں، جس کی ایک بنیادی وجہ 2022 میں پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب تھے۔ ان سیلابوں نے چاول کی فصل کو کافی نقصان پہنچایا، جس کی وجہ سے پیداوار میں نمایاں کمی اور اس کے نتیجے میں برآمدات کے حجم کو متاثر کیا۔اس کے علاوہ، پانی کے انتظام اور وسائل کی تقسیم سے متعلق مسائل نے چاول کے کسانوں کو درپیش چیلنجوں کو مزید بڑھا دیا ہے۔عابد مجید نے مزید کہاکہ چاول کی گرتی ہوئی پیداوار کے اثرات صرف ملکی محاذ تک ہی محدود نہیں ہیں۔

پاکستان، جو دنیا کے سب سے بڑے چاول برآمد کنندگان میں سے ایک ہے، اپنی برآمدات کے حجم میں کمی دیکھ رہا ہے۔ برآمد کے لیے چاول کی دستیابی میں کمی سے غیر ملکی زرمبادلہ کی آمدنی میں کمی کا باعث بنی۔یہ صورتحال ممکنہ طور پر بیرونی قرضوں پر انحصار بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے، جس سے ملک کی مالیاتی پوزیشن پر اضافی دبا پڑے گا۔انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو کسانوں اور معیشت دونوں پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زرعی اصلاحات، پانی کے انتظام کے بہتر طریقے، اور موسمیاتی لچکدار فصلوں کی اقسام کا تعارف مستقبل کے چیلنجوں کے خلاف اس شعبے کی لچک کو بڑھانے کے لیے ضروری ہے۔ویلتھ پاک کی ریسرچ کے مطابق، مالی سال 23 کے جولائی تا مارچ کی مدت کے دوران فوڈ گروپ کی برآمدات 3.4 فیصد کم ہو کر 3.8 بلین ڈالر ہو گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.9 بلین ڈالر تھیں۔ فوڈ گروپ کے اندر، چاول کی برآمدات میں مقدار اور قیمت دونوں میں بالترتیب 18.8فیصد اور 10.9فیصد کی کمی واقع ہوئی۔زیر جائزہ مدت کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں مقدار اور قیمت دونوں میں بالترتیب 21.5فیصد اور 7.2فیصد کمی واقع ہوئی۔ افغانستان کو چاول کی برآمدات میں بڑی کمی دیکھی گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جدید مشینوں نے فیصل آباد کے روایتی پاور لومز...

جدید شٹل لیس اور سلزر لومز فیصل آباد میں روایتی پاور لومز کی جگہ لے رہے ہیںجسے پاکستان کا ٹیکسٹائل حب سمجھا جاتا ہے۔ضلع کے مختلف حصوں میں ہزاروں پاور لومز ہیں۔ تاہم، لوگوں نے جدید مشینری میں سرمایہ کاری شروع کر دی ہے، جس سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور ضیاع، محنت اور بجلی کی کھپت پر اٹھنے والی لاگت میں کمی آئی ہے۔جدید لومز کی آمد کی وجہ سے نہ صرف کھپت بلکہ دھاگے کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں، جس سے چھوٹے کرگھے چلانے والے مالکان کے لیے چیزیں مشکل ہو رہی ہیں۔دھاگے کی قلت نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے تاجروں اور پاور لوم مالکان کے لیے مسائل کی ایک بہتات پیدا ہو گئی ہے۔زاہد منا، ایک یارن بروکر نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ پاور لومز کے مقابلے میں جدید مشینیں ہزاروں میٹر کپڑا بننے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔دھاگے کی قیاس آرائی میں ملوث لوگ صرف نرخ بڑھانے کے لیے جعلی قلت پیدا کر رہے ہیں۔ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ حکومت سوت کی قیاس آرائی پر مبنی تجارت کے موجودہ رجحان پر لگام ڈالے کیونکہ یارن کا شعبہ پہلے ہی قلت کا شکار ہے۔فیصل آباد اپنے پاور لوم سیکٹر اور یارن مارکیٹ کی وجہ سے ٹیکسٹائل کے کاروبار کا ایک بڑا مرکز بن کر ابھرا ہے۔ اربوں روپے کا کاروبار ہو رہا ہے۔ تاہم، تجارت میں اب بھی کاروبار کے جدید طریقوں کا فقدان ہے۔مختلف شہروں سے لوگ، جہاں ٹیکسٹائل کا کاروبار موجود ہے، اس بازار میں سوت کی مختلف اقسام کی خریداری کے لیے آتے ہیں جن میں سوتی، پالئییسٹر کاٹن، اور ویسکوز شامل ہیں۔دھاگے کے ایک تاجر عاطف علی نے بتایا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مزدوروں کی اجرتوں کی وجہ سے 50 فیصد سے زیادہ اسپننگ ملیں اپنی پوری صلاحیت سے نہیں چل رہی ہیں۔

تاہم، قیاس آرائی پر مبنی خریداری میں ملوث کچھ منفی عناصر سوت کے نرخوں کو بڑھا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ سوت کی ترسیل کو یقینی بنانے کے بجائے صرف ادائیگیوں کے بعد ہی یارن کی خریداری کی رسیدیں جاری کرتے ہیں۔ اس طرح کے طریقوں کی وجہ سے، نئے آنے والے مارکیٹ میں اپنی محنت سے کمائی گئی رقم کھو رہے ہیں۔ہم ابھی تک ٹیکسٹائل سیکٹر کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کی پوزیشن میں ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہمیں مارکیٹ کو منفی عناصر سے پاک کرنا ہوگا۔نثار کالونی میں پاور لومز لگانے والے شفقت علی نے کہا کہ بلاشبہ سلزر اور شٹل لیس لومز سے پیداوار بہترین تھی لیکن روایتی لوم فیکٹری مالکان کی اکثریت انہیں خریدنے کی پوزیشن میں نہیں تھی۔.انہوں نے کہا کہ پاور لومز جدید مشینری سے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں اور حکومت کو ان دہائیوں پرانے پاور لومز کو تبدیل کرنے کے لیے ایک سکیم شروع کرنی چاہیے۔ جدید مشینری کی زیادہ پیداوار کی وجہ سے وہ دھاگے کی اپنی مانگ کو پورا کرنے کے قابل تھے۔ انہوں نے کہا کہ جدید مشینری کے ذریعے تیار کیا گیا کپڑا ناقص معیار کے دھاگے کا استعمال کرتے ہوئے پاور لومز کے تیار کردہ کپڑوں کے مقابلے میں شاندار معیار کا ہے۔ایک سرمئی کپڑے کے تاجر سہیل احمد نے اعتراف کیا کہ جدید مشینری پر بنے ہوئے کپڑے کا معیار بہترین ہے اور اس نے بچا ہوا کپڑا برآمد کنندگان کو فروخت کر کے خوب منافع کمایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سبسڈی کو کم کرنے سے مالیاتی چیلنجوں سے نمٹنے...

وفاقی حکومت کی آمدنی اور اخراجات کے درمیان فرق ملک کو درپیش معاشی چیلنجوں میں معاون ہے۔ اسے ختم کرنے کے لیے، حکومت کو فی الحال موجود رجعتی سبسڈی کو کم کرکے مالی اخراجات کو معقول بنانے کی ضرورت ہے۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، کراچی میں قائم اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے سینئر ریسرچر اکنامسٹ، فیضان افتخار نے کہا کہ صرف ٹارگٹڈ سبسڈیز جن کی معاشی افادیت حقیقی نمو کے لحاظ سے ان کی اپنی قدر سے زیادہ ہوتی ہے، اقتصادی طور پر ممکن ہے۔ اس کے برعکس، ملک مقبول فیصلوں پر پیش گوئی کی گئی سبسڈی کو بڑھانے میں مصروف ہے۔وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں سبسڈیز کے لیے 1100 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ موجودہ مالیاتی فریم ورک اخراجات میں ہم آہنگی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے، جو کہ جی ڈی پی کا نمایاں 19.7 فیصد ہے، جب کہ محصولات کی پیداوار جی ڈی پی کے صرف 10.5 فیصد سے پیچھے ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب کہ ملک بار بار مالیاتی خسارے سے دوچار ہے جو ترقیاتی منصوبوں کی مالی اعانت کی اس کی صلاحیت کو محدود کرتا ہے، مختلف کاروباروں اور بااثر طبقے کو غیر پیداواری سبسڈی فراہم کرنے کی مستقل روایت جاری ہے۔ریاستی سبسڈی سے غیر ضروری فائدہ اٹھانے والے کچھ اہم شعبوں کا ذکر کرتے ہوئے-

انہوں نے کہاکہ توانائی کے شعبے کے منصوبوں، رئیل اسٹیٹ انٹرپرائزز، اور کارپوریٹ اداروں کو ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے جو بنیادی طور پر امیروں کو فائدہ پہنچاتے ہیں، بشمول کارپوریٹ سیکٹر، بااثر زمیندار، اور سیاسی اشرافیہ کی رقم 17.4 بلین ڈالر ہے۔یہ تعداد ملک کی اقتصادی پیداوار کے تقریبا 6 فیصد کے برابر ہے۔فیضان نے مزید کہا کہ ٹارگٹڈ سبسڈیز اس بات کو یقینی بنائے گی کہ امداد ان لوگوں تک پہنچے جنہیں اس کی حقیقی ضرورت ہے، ایسے بااثر افراد یا اداروں پر فضول خرچی سے گریز کریں جو مالی امداد کے مستحق نہیں ہیں۔ موجودہ مالیاتی فریم ورک کے اندر اخراجات غیر پائیدار معلوم ہوتے ہیں، جو جی ڈی پی کے نمایاں 19.7 فیصد کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ محصولات کی پیداوار جی ڈی پی کے محض 10.5 فیصد پر پیچھے رہ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف آئی ایم ایف کی ہدایت پر پیٹرولیم سیکٹر کو دی جانے والی سبسڈی میں کمی کی گئی ہے۔مالی سال 2023-24 کے لیے پیٹرولیم سیکٹر کے لیے مختص کردہ سبسڈیز کو 47.4 فیصد کم کرکے 53.6 بلین روپے کردیا گیا ہے۔ اس مختص کے اندر گھریلو صارفین کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔فیضان نے خسارے میں چلنے والے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کو سبسڈی کی توسیع کی مخالفت کی۔ مالیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے، حکومت موجودہ رجعت پسند سبسڈیوں کو کم کرکے مالی اخراجات کو ہموار کرنا چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی پاکستان کی ٹیکن...

پاکستان کو اپنی معیشت کو متنوع بنانے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے نئے، زیادہ ترقی کرنے والے شعبوں کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی میں اسٹریٹجک پلاننگ کے ڈائریکٹر حمزہ سعید نے کہا کہ یہ اسٹریٹجک تبدیلی معیشت کو بیرونی جھٹکوں سے زیادہ لچکدار بنائے گی اور جدت، روزگار کی تخلیق اور دیرپا اقتصادی ترقی کو بھی فروغ دے گی۔ویلتھ پاک کے ساتھ ایک انٹرویو میں، انہوں نے کہاکہ تیزی سے ابھرتے ہوئے عالمی منظر نامے میں، دنیا بھر کی قومیں معاشی تقدیر کی تشکیل میں ٹیکنالوجی کے اہم کردار کو تسلیم کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر انفارمیشن ٹیکنالوجی خود کو موقع کی روشنی کے طور پر پیش کرتی ہے۔ عالمی ڈیجیٹل انقلاب نے کاروبار کے کام کرنے کے طریقے کو تبدیل کر دیا ہے، جدت طرازی، ملازمتوں کی تخلیق اور اقتصادی ترقی کے لیے راستے پیدا کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کرکے، اختراع کے کلچر کو فروغ دینے اور ہنر مند افرادی قوت کو پروان چڑھانے سے پاکستان اس شعبے کی وسیع صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔سعید نے کہا کہ پاکستان نے اپنے بھرپور ٹیلنٹ اور غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کے ساتھ اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے قیام کے ذریعے معاشی بحالی کی طرف ایک تبدیلی کا سفر شروع کیا ہے تاکہ آئی ٹی کے شعبے میں اس ملک کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے۔ اتھارٹی غیر ملکی سرمایہ کاروں، مقامی کمپنیوں اور تعلیمی اور تربیتی اداروں کے لیے جگہ پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔اس کے علاوہ، حکومت نے ٹیکنالوجی کو اپنانے، ڈیجیٹل خواندگی کو بڑھانے اور ای گورننس کو ہموار کرنے کے لیے ڈیجیٹل پاکستان مہم اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کے قیام جیسے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔

اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان بزنس ٹو بزنس تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہے اور برآمدات پر مبنی پالیسی متعارف کرانے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔ آزاد تجارتی معاہدوں کے ذریعے، خاص طور پر چین کے ساتھ، پاکستان نے تجارتی شراکت داری کی ایک اہم سطح حاصل کی ہے۔سعید نے نشاندہی کی کہ ہندوستان کے آئی ٹی سیکٹر کو اس کی صنعت میں نمایاں شراکت کے لیے عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ بھارت میں ایپل کے اسٹورز کا حالیہ کھلنا ٹیکنالوجی اور کنزیومر الیکٹرانکس مارکیٹ میں ملک کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی آبادی ایک اثاثہ بن رہی ہے۔ پاکستان کو معیاری تعلیم اور تکنیکی تربیت کے پروگراموں میں سرمایہ کاری کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ڈیٹا اینالیٹکس، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی جیسے شعبوں میں ہنر مند پیشہ ور افراد کا ایک مجموعہ تیار کیا جا سکے۔سینئر تجارتی ماہر معاشیات ڈاکٹر غلام صمد نے پاکستان کے برآمدی پورٹ فولیو میں تنوع کی ضرورت پر روشنی ڈالی ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کی ایک تنگ رینج پر انحصار نے پاکستان کی اپنی برآمدات کو نمایاں طور پر بڑھانے کی صلاحیت کو محدود کر دیا ہے۔ پائیدار جی ڈی پی کی نمو حاصل کرنے کے لیے، ہمیں متنوع اور اعلی ترقی والے شعبوں کو اپنانا چاہیے۔ ٹیکنالوجی، اپنی عالمی طلب اور تبدیلی کے اثرات کے ساتھ، تنوع کی پیشکش کرتی ہے جس کی پاکستان کو فوری ضرورت ہے۔وہ ممالک جو ٹیک ایجاد کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہیں نہ صرف اپنی برآمدی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہیں بلکہ عالمی منڈی میں اپنے آپ کو قائد کے طور پر بھی پوزیشن دیتے ہیں۔ پاکستان کی برآمدی صلاحیت طویل عرصے سے مضبوط ٹیک سیکٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ دسمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں