صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی سموگ کو کم نہ کیا جا سکا، شہر میں سموگ اے کیو آئی 414 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سموگ شہر کا روگ بن گئی ، بدھ کو لاہور کے علاقے کینٹ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 517 جبکہ عامر ٹان اور مال روڈ کے علاقے کا اے کیو آئی 477 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں آلودگی کم کرنے کے لیے مصنوعی بارش کا منصوبہ چار سے چھ ہفتوں کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔ منصوبے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کئی وجوہات سے منسلک ہے جن میں تکنیکی مشکلات اور پراجیکٹ کے ماہرین کی غیر اطمینان بخش کارکردگی شامل ہے، مصنوعی بارش برسانے کیلئے طیاروں کی عدم دستیابی تاخیر کی ایک اہم وجہ ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لییرات 10 بجے تجارتی سرگرمیاں بند کروانے کا حکم جاری کیا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انتخابات میں میرے سمیت جو بھی عوام سے ووٹ مانگنے جائے گا اس کو لگ پتا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہہ دیا ہے کہ الیکشن ہونے جارہے ہیں، میری کیا اوقات میں الیکشن کے بارے میں کچھ کہہ دوں، عوام میں جذبہ نہیں ہے، بھوک، ننگ اور مہنگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے گھروں کے باہر بجلی بل لٹکائے ہوئے ہیں، عوام نے آٹے کا تھیلا اور بچوں کی فیس بھی گھر کے باہر لٹکائی ہوئی ہے، غریبوں کے حالات زندگی ان کی بس سے باہر ہوگئے ہیں، میں سکول دور سے الیکشن لڑتا آرہا ہوں، الیکشن میں جو جذبہ ہوتا ہے وہ عوام میں نہیں ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ میں 10 تاریخ سے الیکشن مہم شروع کررہا ہوں، میرا اتحاد اللہ کے ساتھ ہے، اللہ مجھے دونوں سیٹیں جتائے گا، قلم دوات سے راولپنڈی کی دونوں سیٹیں نکلیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اچھی خبر یہ ہے آج میری آبپارہ میں بھی ضمانت کنفرم ہو گئی ہے، 30 تاریخ کو لاہور ہائیکورٹ روالپنڈی بنچ میں پتا چلے گا کتنے کیسز ہیں، مجھ پر ٹوٹل 68 کیسز بنے ہیں، اللہ مجھے کامیابی دے گا، مجھ پر بنے تمام کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں۔
سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن ،شہبازشریف نے کہا ہے کہ کسی کوعلم نہیں تھا کہ تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائے گی،مجھے صاف پانی کیس میں بلایا گیا اورآشیانہ میں گرفتار کیا گیا، جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کرو مجھے انصاف ملا، میں نے بیٹے کی شوگر ملز کے لیے گندا نالا بنایا، یہ گندا نالا ایک ایم پی اے کی تحریری درخواست پر تعمیر کرایا، میرے دور میں صاف پانی کے ہزاروں پروجیکٹ لگائے، یہ مل ہماری وراثتی شوگر مل ہے وہ میں نے بیٹے کو ٹرانسفر کر دی ہے ۔ بدھ کو سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف رمضان شوگر مل ریفرنس میں لاہور کی احتساب عدالت کے روبرو پیش ہو گئے۔ احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں شہباز شریف کو طلب کیا تھا ، احتساب عدالت رمضان شوگر مل ریفرنس شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس پرسماعت ہوئی، شہباز شریف نے عدالت پیش ہوکرحاضری مکمل کروائی۔ جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے کیس پر سماعت کی، شہباز شریف نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ مجھے صاف پانی کیس میں بلایا گیا اورآشیانہ میں گرفتار کیا گیا، جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کرو مجھے انصاف ملا اب پھر مجھے گندے نالے کیس میں گرفتار کر لیا گیا، میں کیس کے میرٹ پر گفتگو نہیں کروں گا وہ میرا وکیل کرے گا، یہ مقدمہ بہت سال سے چل رہا ہے۔ سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں نے بیٹے کی شوگر ملز کے لیے گندا نالا بنایا، یہ گندا نالا ایک ایم پی اے کی تحریری درخواست پر تعمیر کرایا، میرے دور میں صاف پانی کے ہزاروں پروجیکٹ لگائے، یہ مل ہماری وراثتی شوگر مل ہے وہ میں نے بیٹے کو ٹرانسفر کر دی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں کچھ حقائق عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ، میرے دور میں پنجاب میں اربوں کھربوں کے ترقیاتی کام کیے، رمضان شوگر مل کا میں نہ ڈائریکٹر ہوں نا شئیر ہولڈر ہوں، 2014 میں سندھ حکومت نے گنے کی قیمت کم کر دی، پنجاب کے کسانوں نے اپیلیں کی سب کچھ کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ بارہ روپے سندھ حکومت نے اپنے خزانے سے کسانوں کو دینے کا فیصلہ کیا، میں نے صاف کہ دیا کہ یہ بیواوں اور طالب علموں کا پیسہ ہے، میں نے سرکاری خزانے سے رقم دینے سے انکار کیا
حالانکہ میرے اپنے بچوں بھتیجوں کی بھی شوگر مل تھیں، مجھے چیف سیکرٹری نے لکھا کہ چینی کی بہتات ہے ہم اسے ایکسپورٹ کر دیتے ہیں ، وفاقی حکومت نے شوگر ملز کو ایکسپورٹ کی اجازت دی، میں نے پنجاب کے سرکاری خزانے سے شوگر ملوں کو پیسے دینے سے انکار کیا اور عوام کا پیسا بچایا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایتھنول پر میں نے ایکسائز ڈیوٹی لگائی، ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا، ڈھائی ارب روپے ہائیکورٹ کے اکاونٹ میں جمع کرائے گئے جبہکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ایتھنول ہر ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی۔ شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ ایک خطاکار انسان ہوں آج تک ٹی اے ڈی اے نہیں لیا، بیرون ملک کے ٹکٹس اور ہوٹل جیب سے خرچ کرتا ہوں، سولہ کروڑ کا شاید نالہ بناہے یہ کیس جھوٹا ہے۔ احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کہ کیا اس ریفرنس میں پہلے شہباز شریف کا نمائندہ پیش ہوتا تھاجس پر نیب نے کہا کہ جی اس میں شہباز شریف کا نمائندہ پیش ہوتا تھا آپکے حکم کی تعمیل کی ہے۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔ مسلم لیگ ن کے صدر کی پیشی کے موقع پر عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ احتساب عدالت پیشی کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نواز شریف اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں اور میں انصاف کے لیے لاہور کی عدالت میں پیش ہوا، ہمیں عدلیہ کا بے حد احترام ہے ،ہمیشہ کیا۔ سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ 9 مئی کے آلہ کاروں کی سہولت کاری ملک دشمنی ہے، 9 مئی کو ایک سازش کی گئی، 9 مئی کو فوج میں تختہ الٹنے کی سازش کی گئی، غداری تو کوئی جمہوری حکومت بھی برداشت نہیں کرتی۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ نواز شریف ان شا اللہ انتخابی مہم میں اپنے منشور کا اعلان کریں گے، الیکشن بروقت ہونے چاہئیں، ہم پوری تیاری کے ساتھ انتخابی مہم میں داخل ہو رہے ہیں۔
یروشلم(شِنہوا)اسرائیل کی دفاعی الیکٹرانکس کمپنی ایلبت سسٹمز کینیڈا کے ری فیولنگ اور فوجی ٹرانسپورٹ طیاروں کے نئے بیڑے کے لیے جدید لیزر دفاعی نظام فراہم کرے گی۔
کمپنی کے اعلان کے مطابق ایلبت کا ڈائریکٹ انفراریڈ کاونٹر میژرز(ڈی آئی آر سی ایم) اور انفراریڈ(آئی آر)میزائل وارننگ سسٹم ایئربس ا ے330 ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ (ایم آر ٹی ٹی) ہوائی جہاز میں نصب کیے جائیں گے۔ ایلبت کے ڈی آئی آر سی ایم سسٹمز کو ہوائی جہاز کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے بچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،یہ میزائل ہدف کے حرارتی منبع جیسے ہوائی جہاز کے انجن یا ایگزاسٹ سے خارج ہونے والی تابکاری کا پیچھا کرتے ہوئے اپنے ہدف کو نشانہ بناتے ہیں۔
ڈی آئی آر سی ایم سسٹم میزائل کے لانچ ہونے کے لمحے سے ہی اس کا پتہ لگاتا ہے اور ٹریک کرتا ہے اور پھر ایک لیزر بیم خارج کرکے میزائل کو جام کر دیتا ہے۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اس ہفتے ہونے والی کوپ28 موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں کو "نازک ٹپنگ پوائنٹ" کا سامنا کرنے سے پہلے گلوبل وارمنگ کی خطرناک پیشرفت کو روکنے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں کو بریفنگ دی ،رواں ہفتے کے آخر میں انہوں ںے انٹارکٹیکا میں برف پگھلنے کا مشاہدہ کیا جو کہ 1990 کی دہائی کے اوائل کی رفتار سے تین گنا زیادہ ہے۔
کوپ28 ماحولیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقین کی کانفرنس کا 28 واں اجلاس ہے، 30 نومبر سے 12 دسمبر تک دبئی میں منعقد ہو رہی ہے۔
حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ قطب جنوبی پر سمندری برف کی موجودہ حد رواں موسم کے اوسط سے 15 لاکھ مربع کلومیٹرکم ہے، جو کہ پرتگال، اسپین، فرانس اور جرمنی کے مجموعی مشترکہ رقبے کے برابر ہے۔
گوتریس نے کہا کہ انٹارکٹیکا میں جو کچھ ہورہا ہے وہ وہاں نہیں ہوتا تھا،ہم ایک دوسرے سے جڑی ہوئی دنیا میں رہتے ہیں۔ سمندری برف کے پگھلنے کا مطلب سطح سمندر کا بڑھنا ہے۔ اور اس سے پوری دنیا میں ساحلی کمیونٹیز کی زندگیوں اور معاش کو براہ راست خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اس کے نقصانات خوراک اور پانی کے وسائل پر سیلاب اور کھارے پانی کے اثرات سے زیادہ ہوں گے، جس سے دنیا بھر میں چھوٹے جزائر اور متعدد ساحلی شہروں کی پائیداری متاثر ہوگی۔
بیجنگ (شِنہوا)چین نے 2023 میں تحقیق کے اہم شعبوں اور ابھرتے ہوئے عنوانات کے بارے میں رپورٹس جاری کرتے ہوئے ایسے 128 تحقیقی شعبوں کا انتخاب کیا جنہوں نے رواں سال کے دوران فعال کارکردگی کا مظاہرہ کیا یا تیزی سے ترقی کی ہے۔
"2023 ریسرچ فرنٹ" اینڈ"ریسرچ فرنٹ 2023:فعال شعبہ جات، " کے عنوان سے یہ دونوں رپورٹس مشترکہ طور پر چین کی اکیڈمی آف سائنسزکے ذیلی اداروں انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ڈویلپمنٹ اور نیشنل سائنس لائبریری نے جاری کی ہیں۔
تحقیقی شعبوں میں زرعی سائنس، نباتیات وحیوانیات، ماحولیات وماحولیاتی سائنس، ارتھ سائنس، کلینیکل میڈیسن، حیاتیاتی سائنس، کیمسٹری اور میٹریل سائنس، فزکس، فلکیات وفلکی طبیعیات، ریاضی، انفارمیشن سائنس، معاشیات اور نفسیات جیسے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
کوالالمپور(شِنہوا) ماہرین نے کہا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) کے دائرہ کار اور وسعت میں مسلسل اضافے سے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے بہترین رابطے قائم ہو رہے ہیں۔
بین الاقوامی فورم برائے نئے جامع ایشیا(آئی ایف این آئی اے) 2023 میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ایشیا پیسیفک کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کاکس کے صدر اونگ ٹی کیٹ نے گزشتہ دہائی کے دوران بی آر آئی کی جانب سے حاصل کردہ ٹھوس کامیابیوں کوسراہا۔ اونگ نے کہا کہ 2013 میں تجویزکردہ بی آر آئی میں 152 ممالک اور خطوں میں 3ہزار سے زیادہ پروجیکٹس شامل ہوئے ہیں اور یہ اپنے شراکت دار ممالک کی اقتصادی مسابقت کو تبدیل کرنے میں ایک گیم چینجر منصوبہ ہے، 2019 کی ورلڈ بینک کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ بی آر آئی میں شامل ممالک کی 1.2 اور 3.4 فیصد کے درمیان حقیقی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بی آر آئی ٹرانسپورٹ منصوبے اقتصادی راہداریوں کے ساتھ سفر کے اوقات میں 12 فیصد کمی کر سکتے ہیں، تجارت کو 2.7 فیصد اور 9.7 فیصد کے درمیان فروغ دے کر76لاکھ افراد کو انتہائی غربت سے نکال سکتے ہیں۔ لاؤس اور انڈونیشیا میں کامیاب ریل لائنوں کی تعمیراورملائیشیا میں ایسٹ کوسٹ ریل لنک (ای سی آر ایل) کی جاری تعمیر کا حوالہ دیتے ہوئے ملائیشیا میں چینی سفارت خانے کے منسٹر قونصلر لِن شی گوانگ نے کہا کہ بی آر آئی تعاون عالمی خوشحالی کے لیے چینی طریقہ کار فراہم کررہا ہے، ملائیشیا میں اس سے رابطوں میں بہتری اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
کیف (شِنہوا)یوکرین میں شدید سرد موسم کی وجہ سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔
وزیر داخلہ ایہور کلیمینکو نے منگل کو ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تیز ہواؤں کے ساتھ آنے والے موسم سرما کے طوفان سے ملک کے جنوبی اوڈیسا کے علاقے میں پانچ اور پڑوسی علاقے مائیکولائیو کے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ دیگر اموات کیف اور مشرقی خارکیف کے علاقے میں ہوئیں۔ منگل کی صبح تک، یوکرین کے 11 علاقوں کے 411 قصبوں اور شہروں میں بجلی منقطع رہی کیونکہ برفانی طوفان نے پاور گرڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی عوامی سلامتی کی وزارت نے حالیہ برسوں میں سائبر تشدد کے واقعات میں اضافے کے تناظر میں سائبر تشدد کے متعدد عام مجرمانہ مقدمات کی عوام کے لیے تفصیلات جاری کی ہے۔
ایسے ہی ایک کیس میں، سزا معطلی کے لیے پروبیشن مدت کے دوران،ژانگ نامی ایک مجرم نے متاثرہ شخص کے ساتھ ہیرا پھیری جاری رکھنے کی کوشش میں، لوکیٹر اور وائر ٹیپس کے ذریعے غیر قانونی طور پر متاثرہ شخص کی نجی معلومات حاصل کیں، متاثرہ شخص کی نامناسب ویڈیوز پھیلانے کے لیے آن لائن اسپامرز کی خدمات حاصل کیں۔جس کے نتیجے میں متاثرہ شخص پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا شکارہوا۔
وزارت نے کہا کہ ژانگ کو ذاتی معلومات کے غلط استعمال، پریشانی پیدا کرنے اور جان بوجھ کر حملہ کرنے کے جرم میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
کولمبو(شِنہوا) سری لنکا نے چین، بھارت، انڈونیشیا، روس، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور جاپان کے رہائشیوں کے لیے فوری طور پر ویزا فیس معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امیگریشن اینڈ ایمیگریشن محکمے کی جانب سے منگل کو میڈیا کو بھیجے گئے ایک بیان کے مطابق یہ اسکیم 31 مارچ 2024 تک قابل عمل رہے گی جو سیاحتی صنعت کی تعمیر نو کے لیے ایک پائلٹ پروگرام کا حصہ ہے۔ مذکورہ ممالک کے افراد جن کے پاس سفارتی، سرکاری، سرکاری امور، سروس اور عام پاسپورٹ ہیں وہ اس اسکیم کے لیے اہل ہیں۔محکمہ نے کہا کہ مذکورہ ممالک کے افراد کو سری لنکا پہنچنے سے پہلے مفت الیکٹرانک ٹریول اتھرائزیشن (ای ٹی اے ) کے لیے درخواست دیناہو گی۔
ہاربن(شِنہوا) چین کےشمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شوانگ یاشان شہر میں منگل کی سہ پہر ہونے والے کوئلے کی کان کے حادثے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ دوپہر 2 بجکر 40 منٹ پرحئی لونگ جیانگ لونگ مے شوانگ یاشان مائننگ کمپنی کی شوانگ یاشان کوئلے کی کان میں ایک چٹان کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔
تلاش اور بچاؤ کا کام مکمل کرتے ہوئے حادثے کی وجوہات کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
سیکرامینٹو، امریکہ(شِنہوا) امریکہ میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کے حوالے سے ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر ہتھیار خاندان کے افراد یا رشتہ داروں کے چرائے گئے تھے۔
جریدے جاما پیڈیاٹرکس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 1990 اور 2016 کے درمیان ملک میں 262 نوعمرافراد کی جانب سے 253 اسکولوں میں کی گئی فائرنگ کے واقعات کا تجزیہ کیا گیا۔
محققین نے کہا کہ ان کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ اسکول کی فائرنگ میں کس قسم کے آتشیں اسلحے کا استعمال کیا جاتا ہے، اور آتشیں اسلحہ کیسے حاصل کیا جاتا ہے،کیونکہ بندوق سے تشدد کی تحقیق میں ان دو موضوعات پربہتر طور سے غور نہیں کیا گیا۔
مطالعہ کے مطابق، 19 سال یا اس سے کم عمر کے 262 شوٹرز میں سے، 51.8 فیصد نے اپنے خاندان کے افراد یا رشتہ داروں، بنیادی طور پر اپنے والدین سے آتشیں اسلحہ حاصل کیا۔
ان میں سے 30 فیصد نے اسلحہ غیر قانونی بازاروں سے حاصل کیا جب کہ 22 فیصد نے دوستوں یا جاننے والوں سے اسلحہ حاصل کیا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے غزہ میں جنگ بندی اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے سازگار تمام کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہارفلسطین-اسرائیل مسئلے پر باقاعدہ پریس بریفنگ میں غزہ کی موجودہ صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔
اطلاعات کے مطابق حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے میں امداد سے متعلق شرائط کی خلاف ورزی اور مسلسل فائرنگ کا الزام لگاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی میں اس وقت تک تاخیر کرے گا جب تک کہ اسرائیل امدادی ٹرکوں کو شمالی غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد فوری طور پر غزہ کی پٹی پر حملے اور کارروائیاں دوبارہ شروع کردے گی اور یہ کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کو ختم کرنے تک لڑائی جاری رہے گی۔
وانگ نے کہا کہ جب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے، دونوں فریقوں نے قیدیوں کے تین گروپوں کو رہا کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امن کی طرف قدم چاہے چھوٹے ہی کیوں نہ ہوں، حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے مشکلات خواہ کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہوں، ہر ممکن کوشش سے اس پر قابو پانا چاہیے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے غزہ میں جنگ بندی اور حالات کو معمول پر لانے کے لیے سازگار تمام کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہارفلسطین-اسرائیل مسئلے پر باقاعدہ پریس بریفنگ میں غزہ کی موجودہ صورتحال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔
اطلاعات کے مطابق حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے میں امداد سے متعلق شرائط کی خلاف ورزی اور مسلسل فائرنگ کا الزام لگاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی میں اس وقت تک تاخیر کرے گا جب تک کہ اسرائیل امدادی ٹرکوں کو شمالی غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد فوری طور پر غزہ کی پٹی پر حملے اور کارروائیاں دوبارہ شروع کردے گی اور یہ کہ تمام یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کو ختم کرنے تک لڑائی جاری رہے گی۔
وانگ نے کہا کہ جب سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے، دونوں فریقوں نے قیدیوں کے تین گروپوں کو رہا کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امن کی طرف قدم چاہے چھوٹے ہی کیوں نہ ہوں، حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے مشکلات خواہ کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہوں، ہر ممکن کوشش سے اس پر قابو پانا چاہیے۔
جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کے آبنائے سنڈا کے پانیوں میں اناک کراکاٹاؤ آتش فشاں منگل کی صبح پھٹ پڑا، جس سے آتش فشاں راکھ کا بادل تقریباً 1 کلومیٹر بلندی تک پھیل گیا ہے۔
آتش فشاں کے آبزرویشن پوسٹ آفیسراینگی نوریو ساپوترو نے بتایا کہ آتش فشاں مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 29 منٹ پر پھٹا جو 130 سیکنڈ تک راکھ اگلتا رہا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سرمئی سے سیاہ رنگ کی راکھ کا رخ شمال کی طرف ہے۔
ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ ایکسچینجز اینڈ کلیئرنگ لمیٹڈ (ایچ کے ای ایکس) نے بالترتیب 2024 اور 2040 تک کاربن غیر جانبداری اور خالص صفراہداف حاصل کرنے کے عہد کا اعلان کیا ہے۔
2040 کے خالص صفر کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، ایچ کے ای ایکس نے کہا کہ وہ توانائی کے موثر استعمال کو بہتر بنا کر، قابل تجدید ذرائع سے بجلی کے استعمال اور جہاں تک ممکن ہولو کاربن پروکیورمنٹ کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کو ڈیکاربنائز کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ایچ کے ای ایکس کی چیئرپرسن لورا چھا نے کہا کہ ہمارے اصل ہدف سے 10 سال پہلے، 2040 تک خالص صفر کاربن حاصل کرنے کا ہمارا عزم، موسمیاتی تبدیلیوں سے بروقت نمٹنے کے لیے ہمارے جاری عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ایچ کے ای ایکس نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ اپنی ویلیو چین میں کام کرتا رہے گا تاکہ ڈیکاربونائزیشن کے لیے سائنس پر مبنی اہداف حاصل کرنے میں ان کی مدد کی جا سکے۔
ماسکو (شِنہوا) روسی بحریہ کے بیڑے میں ڈیزل الیکٹرک آبدوز موزہسک کو شامل کیا جارہا ہے جسے بحرالکاہل کے بحری بیڑے میں منتقل کیا جائے گا۔
روس کی آر آئی اے نووستی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 28 نومبر2023 کو، پروجیکٹ 636 کی بڑی ڈیزل الیکٹرک آبدوز موزہسک پر روسی فیڈریشن کا بحری پرچم لہرانے کی پروقار تقریب ایڈمرلٹی شپ یارڈ میں منعقد ہوگی۔
سینٹ پیٹرزبرگ کے ایڈمرلٹی شپ یارڈ میں تیار کردہ موزہسک، پیسیفک فلیٹ کے لیے پروجیکٹ 636 سیریز کی چھ آبدوزوں میں سے پانچویں آبدوز ہے۔ جسے اس سال اپریل میں لانچ کیا گیا تھا۔
ایڈمرلٹی شپ یارڈ اب اس منصوبے کی چھٹی آبدوز یاکوتسک کی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے۔ موزائیسک اور یاکوتسک کو اگست 2021 میں ایک ساتھ شروع کیا گیا تھا۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ مقننہ نے31ویں چائنہ پیپلز کانگریس جرنلزم ایوارڈزجیتنے والوں کا اعلان کردیا ہے۔
اس سال کے ایوارڈز کےلیے ملک بھر کے میڈیا اداروں سے 304 خبروں کے اندراجات وصول کیے گئے تھے۔
ایوارڈ یافتہ کاموں میں عوامی جمہوریت، نیشنل پیپلز کانگریس کے امور میں پیش رفت اور مقامی عوامی کانگریس اور ان کے نائبین کے جدید طریقہ کار سمیت دیگرموضوعات کا احاطہ کیا گیا تھا۔
بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2013 سے 2022 تک غیر معیاری خوراک تیار کرنے یا بیچنے یا زہریلا یا نقصان دہ کھانا تیار کرنے یا فروخت کرنے کے جرم میں 62 ہزارسے زائد افراد کو سزا سنائی گئی ہے۔
یہ جرائم پیشہ افراد 45 ہزار سے زائد کیسز میں ملوث تھے۔ سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے مطابق، ان میں سے کچھ کو قید کے علاوہ بھاری جرمانے ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ جعلی یا ناقص مصنوعات تیار کرنے یا بیچنے کے جرائم پر فوڈ سیفٹی کی خلاف ورزی کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد کو سزا دی گئی ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین اپنے لوگوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے اور شہروں کی پائیدار ترقی کے لیے کسی بھی کمزور روابط کو بہتر بنانے کے لیے شہری آبادیوں میں خدمات کے بنیادی ڈھانچے کا اچھی طرح سے جائزہ اور اسے بہتر بنائے گا۔ وزارت برائے ہاؤسنگ وشہری-دیہی ترقی کے مطابق، 2024 سے پریفیکچر سطح پر یا اس سے اوپر کے شہروں کی آبادیوں میں خدمات کی سہولیات کے لیے جامع چیکنگ کرنے کا منصوبہ ہے۔ بزرگوں اور بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات کے ساتھ ساتھ عوامی اور ثقافتی سرگرمیوں میں شہری سہولیات سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی جائے گی۔ ان مسائل کو متعلقہ معلوماتی پلیٹ فارم پر ریکارڈ اور متحرک طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
وزارت 2018 سے پائلٹ شہروں میں خدمات کی تشخیص کے لیے رہنمائی کررہی ہے۔جس کے تحت، پرانے شہری رہائشی علاقوں کی تزئین و آرائش کے ساتھ ان شعبوں میں 56ہزار کمیونٹی سروس سہولیات بشمول بزرگ اور بچوں کی دیکھ بھال کی سہولیات شامل کی گئی ہیں، جس سے 3کروڑ 80لاکھ سے زیادہ گھرانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
بیجنگ (شِںہوا) چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے جاری کردہ تازہ انیشی ایٹو کے مطابق چین عالمی صنعتی اور سپلائی چین میں استحکام اور ہموار بہاؤ کو مستحکم طریقے سے برقرار رکھے گا۔
چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے صدر رین ہونگ بن نے بیجنگ میں چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش اور عالمی سپلائی چین اختراع اور ترقیاتی فورم کی افتتاحی تقریب میں صنعتی اور سپلائی چین میں رابطے کے لئے بیجنگ انیشی ایٹو کی تشہیر کی۔
اینشی ایٹو میں کہا گیا ہے کہ عالمی صنعتی اورسپلائی چین میں لچک اور استحکام برقرار رکھنا عالمی اقتصادی ترقی کے فروغ میں ایک اہم ضمانت ہے اور یہ دنیا بھر کے لوگوں کے مشترکہ مفادات کو پورا کرتی ہے۔
اس میں مارکیٹ اصول برقرار رکھنے اور صنعتی و سپلائی چین پر بین الاقوامی تعاون کو گہرا کرنے بارے ٹھوس اقدامات کا کہا گیا ہے۔ اس میں دنیا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولت کاری کو آگے بڑھانے ، تجارت اور سرمایہ کاری میں رکاوٹیں کم کرنے کے لئے ملکر کام کرے۔
چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے مطابق یہ نمائش دنیا کی پہلی قومی نمائش ہے جس کا موضوع "مشترکہ مستقبل کے لئے دنیا کے رابطے " ہے۔ اس کا مقصد اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے بارے ایک نیا پلیٹ فارم تخلیق کرنا اور ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کے فروغ کا ایک نیا طریقہ بنانا ہے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین نے اپنا پہلا ہائی آربیٹ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا ابتدائی سیٹ اپ مکمل کرلیا ہے۔
چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے مطابق ہائی تھروپٹ مواصلاتی سیٹلائٹس کا ایک گروپ لانچ کرنے کے بعد ہائی آربیٹ سیٹلائٹ انٹرنیٹ چین کے تمام علاقوں اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے شراکت دار ممالک کے اہم علاقوں کا احاطہ کرتا ہے۔
ہائی تھروپٹ سیٹلائٹس میں وسیع بینڈوتھ اور تیز ٹرانسمیشن ویڈیو ڈاؤن لوڈز اور ویڈیو کالز کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
چین کے ہائی تھروپٹ سیٹلائٹس کی مجموعی صلاحیت 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت (2021-2025) کے اختتام تک 500 گیگابٹ فی سیکنڈ سے زائد ہوجائے گی۔
اس وقت ملک کے ہائی تھروپٹ سیٹلائٹ ہوا بازی، بحری جہازرانی ، ہنگامی حالات ، توانائی، اور جنگلات اور گھاس جیسی صنعتوں میں تیز رفتار نیٹ ورک مواصلات اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ تک رسائی کی خدمات مہیا کررہے ہیں۔
نیویارک (شِںہوا) عالمی شہرت یافتہ سرمایہ کار اور مالیاتی مبصر جم راجرز نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے کھلے پن کے ساتھ چینی عزم سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔
شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ زوم انٹرویو میں بی لینڈ انٹرسٹس انکارپوریٹڈ کے چیئرمین اور راجرز انٹرنیشنل کموڈیٹیز انڈیکس کے خالق راجرز نے سان فرانسسکو میں ایپیک اجلاس کے بعد چین بارے اپنے مشاہدات شیئر کیے۔
راجرز نے کہا کہ حالیہ دونوں میں انہوں نے چین بارے جو کچھ بھی پڑھا ہے وہ یہ ہے کہ بیجنگ کھلے پن اور بیرونی دنیا کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا۔
چین کے کھلنے پن کے بعد تقریباً 40 برس قبل چین کے اپنے پہلے دورے کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے دیگر ممالک پر چین کی ترقی کے گہرے اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ اس نے جنوبی کوریا کے ساتھ کیا کیا ہے۔ چین کے ساتھ اس کی تجارت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ جاپان اور امریکہ سمیت ہر کوئی چین میں ہونے والی تر قی سے بہت زیادہ متاثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً 40 برس پہلے امریکہ کی چین کے ساتھ کوئی تجارت نہیں تھی۔ اب چین کے ساتھ ہماری تجارت بہت بڑی ہو چکی ہے جس سے چین اور امریکہ دونوں کو خاطر خواہ منافع حاصل ہورہا ہے۔
ہانگ کانگ (شِںہوا) جنوبی بحرالکاہل کا ملک فجی آئندہ 2 دہائی کے دوران چین کے تعاون سےچاول میں خود کفالت حاصل کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔
ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق فجی میں چاول کی کاشت کا نیا جوش و خروش نوول کرونا وائرس وبا کے سبب پیدا ہوا۔ اس دوران سپلائی چین میں خلل پڑا جس کے بعد یہ واضح ہوا کہ بنیادی اناج کی درآمدات کے انحصار سے غذائی تحفظ خطرے میں پڑسکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی فجی کے لئے چاول کی ترقیاتی امداد کا مقصد نئے اعلیٰ نسل کے بیجوں اور ٹیکنالوجی پر مبنی چاول کاشت کرنے کی تکنیک کا استعمال ہے تاکہ ان مسائل پر قابو پایا جاسکے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری 2015 سے اب تک چین نے فجی میں چاول کی 5 مقامی اقسام کی دوبارہ کاشت میں مدد کی ہے اور چاول کی 16 چینی اقسام متعارف کرائی ہیں۔ اس کے علاوہ چین نے 4 ہزار سے زائد مقامی زرعی عہدیداروں اور کاشتکاروں کو بھی تربیت فراہم کی ہے۔
رپورٹ میں چینی زرعی ٹیکنیشن چھن ہوا زاؤ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چاول کی کاشت کے مشینی طریقوں سے فجی کی زرعی صنعت کو ٹیکنالوجی پر مبنی شعبے میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی اور اس طرح فجی زیادہ سے زیادہ نوجوان کو کاشتکاری پر راغب کر جاسکے گا۔
چھن نے کہا کہ اعلیٰ پیداوار اور اعلیٰ معیار کے چاول کی اقسام کا استعمال اور سائنسی کاشت جیسے اقدامات سے اعلیٰ پیداوار دینے والے چاول کاشت کئے جاسکتے ہیں تاکہ فجی میں چاول کے زیادہ سے زیادہ کاشتکار اس سے مستفید ہوسکیں۔
ہانگ کانگ (شِںہوا) جنوبی بحرالکاہل کا ملک فجی آئندہ 2 دہائی کے دوران چین کے تعاون سےچاول میں خود کفالت حاصل کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔
ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق فجی میں چاول کی کاشت کا نیا جوش و خروش نوول کرونا وائرس وبا کے سبب پیدا ہوا۔ اس دوران سپلائی چین میں خلل پڑا جس کے بعد یہ واضح ہوا کہ بنیادی اناج کی درآمدات کے انحصار سے غذائی تحفظ خطرے میں پڑسکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی فجی کے لئے چاول کی ترقیاتی امداد کا مقصد نئے اعلیٰ نسل کے بیجوں اور ٹیکنالوجی پر مبنی چاول کاشت کرنے کی تکنیک کا استعمال ہے تاکہ ان مسائل پر قابو پایا جاسکے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری 2015 سے اب تک چین نے فجی میں چاول کی 5 مقامی اقسام کی دوبارہ کاشت میں مدد کی ہے اور چاول کی 16 چینی اقسام متعارف کرائی ہیں۔ اس کے علاوہ چین نے 4 ہزار سے زائد مقامی زرعی عہدیداروں اور کاشتکاروں کو بھی تربیت فراہم کی ہے۔
رپورٹ میں چینی زرعی ٹیکنیشن چھن ہوا زاؤ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چاول کی کاشت کے مشینی طریقوں سے فجی کی زرعی صنعت کو ٹیکنالوجی پر مبنی شعبے میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی اور اس طرح فجی زیادہ سے زیادہ نوجوان کو کاشتکاری پر راغب کر جاسکے گا۔
چھن نے کہا کہ اعلیٰ پیداوار اور اعلیٰ معیار کے چاول کی اقسام کا استعمال اور سائنسی کاشت جیسے اقدامات سے اعلیٰ پیداوار دینے والے چاول کاشت کئے جاسکتے ہیں تاکہ فجی میں چاول کے زیادہ سے زیادہ کاشتکار اس سے مستفید ہوسکیں۔
گوانگ ژو (شِںہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں شین ژین اور ژونگ شان شہروں کے درمیان سمندر پار شاہراہ کا منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔
گوانگ ڈونگ صوبائی کمیونیکیشن گروپ کمپنی لمیٹڈ نے کہا کہ کنکریٹ کی آخری بھرائی منگل کو کی گئی تھی۔ تقریباً 6.8 کلومیٹر پر پھیلی زیرآب ٹیوب سرنگ پر کام اپنے اختتام کے نزدیک ہے۔
یہ سرنگ شین ژین اور ژونگ شان کو ملانے والی 24 کلومیٹر طویل شاہراہ کا حصہ ہے جو دریائے پرل کے دونوں جانب واقع ہے۔
شین ژین -ژونگ شان شاہراہ گوانگ ڈونگ- ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا میں نقل و حمل کا ایک اہم منصوبہ ہے۔
یہ ایک زیر آب سرنگ، 2 پل اور 2 مصنوعی جزائر پر مشتمل ہے جو اسے دنیا میں مشکل ترین سمندر پار منصوبوں کے مجموعہ میں سے ایک بناتا ہے۔
اس سمندرپار شاہراہ کو 2024 میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ ایک بار فعال ہونے کے بعد شین ژین اور ژونگ شان کے درمیان سفر کا دورانیہ تقریباً 20 منٹ رہ جائے گا جو اس وقت 2 گھنٹے ہے۔
گوانگ ڈونگ صوبائی کمیونیکیشن گروپ کمپنی لمیٹڈ کے سربراہ ڈینگ شیاؤ ہوا نے بتایا کہ شین ژین -ژونگ شان شاہراہ ہانگ کانگ- ژوہائی- مکاؤ پل جیسے موجودہ ڈھانچوں کے ساتھ گریٹر بے ایریا میں سمندر پار اور دریا پار گزرگاہوں کا ایک نیٹ ورک تشکیل دے گی جس سے شہری رابطوں میں اضافہ ہوگا۔
بیجنگ (شِںہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے چائنہ برطانیہ بزنس کونسل (سی بی بی سی) کے چیئرمین سر شیرارڈ کوپر کولز اور ان کے وفد سے ملاقات کی ہے جو کہ پہلی چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین ایکسپو میں شرکت کے لیے بیجنگ آئے ہیں۔
فریقین نے چین برطانیہ اقتصادی و تجارتی تعاون اور صنعتی و سپلائی چین بارے بین الاقوامی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین ترقی کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے عزم پر قائم ہے اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو مئوثر طریقے سے فروغ دے رہا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ چائنہ برطانیہ بزنس کونسل دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تبادلے اور تعاون کو وسیع کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
چائنہ برطانیہ بزنس کونسل کے ارکان اداروں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی جن میں ایچ ایس بی سی، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور ایسٹرا زینیکا شامل تھے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے چائنہ برطانیہ بزنس کونسل (سی بی بی سی) کے چیئرمین سر شیرارڈ کوپر کولز اور ان کے وفد سے ملاقات کی ہے جو کہ پہلی چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین ایکسپو میں شرکت کے لیے بیجنگ آئے ہیں۔
فریقین نے چین برطانیہ اقتصادی و تجارتی تعاون اور صنعتی و سپلائی چین بارے بین الاقوامی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین ترقی کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے عزم پر قائم ہے اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو مئوثر طریقے سے فروغ دے رہا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ چائنہ برطانیہ بزنس کونسل دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تبادلے اور تعاون کو وسیع کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
چائنہ برطانیہ بزنس کونسل کے ارکان اداروں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی جن میں ایچ ایس بی سی، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور ایسٹرا زینیکا شامل تھے۔
کابل (شِنہوا) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مضافات میں چلغورے کی صفائی میں مصروف یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں میں سے ایک خالہ فاطمہ چین کو بر آمد کئے جانے والے مزید چلغوزے دیکھ کر خوش تھیں۔
چین کو چلغوزے کی برآمد میں اضافے سے افغانستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں کیونکہ لاکھوں افغان اس قیمتی خشک میوے کی صفائی اور اس کی تیاری کا کام کرتے ہیں تاکہ اسے برآمد کیا جاسکے۔
فاطمہ نے اپنے کام کے مقام پر شِںہوا کو بتایا کہ چین کو چلغوزے برآمد کرنے سے ہمارے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ میں یہاں گزشتہ 6 برس سے کام کررہی ہوں اور چین کو چلغوزے برآمد کرکے ہمیں خوشی ہوتی ہے کیونکہ ہم یہاں کام کرتے ہیں اور یہ ہمارا ذریعہ معاش ہے۔
فاطمہ کے شوہر معذور ہیں اور گھرکے اخراجات کا انحصار ان کی یومیہ آمدن پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے گھر میں 8 افراد ہیں وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ گزشتہ 6 برس سے یہاں کام کررہی ہیں تاکہ پکانے کا تیل اور دیگر روزمرہ کی ضروریات خرید کر اپنا گزربسر کرسکیں۔
افغانستان میں چلغوزے کی پیداوار مشرقی جنگلات میں ہوتی ہے۔ اسے جنگ سے تباہ حال ملک کی قیمتی ترین برآمدی اشیاء میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں ایک کلو گرام چلغوزے کی قیمت آج کل 3 ہزار افغانی (تقریباً 43 امریکی ڈالر) ہے تاہم غیرملکی منڈیوں میں اس کی قیمت دوگنا ہے۔
افغانستان کے مشرقی شہر خوست میں افغان کسان فروخت کے لیے چلغوزے تیارکررہے ہیں۔ (شِںہوا)
تاہم رواں سال چلغوزے کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے۔
افغانستان اوسطاً 5ہزار ٹن سے زائد چلغوزے سالانہ برآمد کرتا ہے جن میں سے زیادہ تر ہمسایہ ملک چین کو جاتا ہے۔
کابل کے ایک مقامی تاجر شیر علی زدران نے بتایا کہ اگرچہ رواں سال چلغوزے کی فصل گزشتہ برس کی نسبت کم ہے تاہم قیمت زیادہ ہے۔ چلغوزے کا 90 فیصد چین جبکہ 10 فیصد دوسرے ممالک اور خطوں کو برآمد کیا جائے گا۔
زادران نے شِنہوا کو بتایا کہ رواں سال تقریباً 3 ہزار ٹن چلغوزہ برآمد کیا جائے گا جس میں 2 ہزار 600 یا 2 ہزار 700 ٹن چین اور باقی عرب ممالک، کینیڈا اور یورپ کو برآمد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ معاہدہ ہونے کے بعد ملک میں چلغوزے کی برآمدات شروع ہوچکی ہے جس سے متعدد افراد کو روزگار ملا۔ کئی کمپنیاں (چلغوزہ صنعت) اور سینکڑوں لوگ براہ راست (صنعت میں) اور ہزاروں دیگر بالواسطہ طور پر کام کررہے ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے گروپ مطالعہ اجلاس کی صدارت کے دوران غیر ممالک سے متعلق قانونی نظام کی ترقی مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے چینی جدیدیت آگے بڑھانے کے لئے قانون پر مبنی حکمرانی کے حالات اور سازگار بیرونی ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خارجہ امور میں قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے سے ایک مضبوط قوم کی تعمیر اور جدیدیت کے چینی راستے سے قومی تجدید شباب میں پیشرفت کی طویل مدتی ضرورت پوری ہوتی ہے۔
انہوں نے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے اور بیرونی خطرات اور مشکلات سے نمٹنے میں غیر ملکی قانونی نظام کی ترقی کی فوری اہمیت پر زور دیا۔
اس مسئلے کی اہمیت اور فوری ضرورت پر توجہ مبذول کراتے ہوئے چینی صدر نے غیر ملکیوں بارے قانونی نظام اور صلاحیت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا جو اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی ضروریات کو پورا کرے۔
ووہان یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے لیکچر دیا جس کے بعد سیاسی بیورو کے ارکان نے بحث کی۔
جرمنی میں سرد موسم اور برف باری کے باعث ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،سڑکوں پر برف جمنے سے کئی ٹریفک حادثات رونما ہوئے اور گاڑیاں پھنس گئیں۔کوبلینز محکمہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رائن لینڈ-پلفالز ریاست میں دو کاروں کے تصادم کے نتیجے میں ایک 54سالہ خاتون کی موت ہو گئی اور ایک 69سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ شاہراہوں پر برف جمنے کی وجہ سے بہت سے ٹریفک حادثات رونما ہوئے اور ویزباڈن اور نورود شہروں کے درمیان گاڑیوں کی 3کلومیٹر لمبی قطار بن گئی،جرمن محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہے گا اور خاص طور پر ملک کے وسطی علاقوں سے مشرق تک نچلی سطح پر برف باری کا امکان ہے۔
چڑیا گھر میں کالے بھالو کے حملے سے جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والا ہلاک ہوگیا۔،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں قائم اندرا گاندھی زولوجیکل پارک میں پیش آیا،ہلاک ہونے والے 23سالہ زو کیپر کا نام ناگیش بابو تھا جو چڑیا گھر میں جانوروں کی دیکھ کا کام کرتا ہے لیکن اپنی غفلت کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمالیا کے کالا ریچھ کی نسل کے بھالو جس کی عمر 15 سال بتائی گئی ہے نے زو کیپر پر حملہ اس وقت کیا جب وہ چڑیا گھر کے نائٹ ہائوس کے تمام دروازے کھول کر اس کے اندر گیا کہ اتنے میں بھالو بھی نائٹ ہائوس کے اندر آگیا اور اس نے زو کیپر پر بدترین حملہ کیا،چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق زو کیپر زمین پر مردہ پایا گیا اور اس کے سر، ہاتھ اور سینے پر شدید زخم آئے ہوئے تھے جس کے باعث اس کی موت موقعے پر ہی ہوگئی،محکمہ جنگلات کی جانب سے زو کیپر ناگیش بابو کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے 10لاکھ امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو تجارتی بحری جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش یمنی حوثیوں نے نہیں بلکہ صومالی قزاقوں نے کی تھی، پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ ہم جائزہ لے رہے ہیں لیکن ابتدائی اشارے یہ بتاتے ہیں کہ یہ پانچ افراد صومالی ہیں۔ یہ واضح ہے کہ یہ واقعہ بحری قزاقی سے منسلک ہے۔
نائجیریا کی فضائیہ نے ملک کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف فضائی کارروائیوں میں سو سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، فضائی کارروائیوں میں بوکو حرام کے رہنما ابو اسد سمیت سو سے زائد دہشت گرد مارے گئے، آپریشن کے دوران جن کیمپوں میں دہشت گردوں نے پناہ لی تھی انہیں تباہ کر دیا گیا اور بھاری تعداد میں گولہ بارود پکڑا گیا ہے،واضح رہے کہ نائجیریا میں 2000کی دہائی کے اوائل سے2009سے لے کر اب تک بوکو حرام کی طرف سے منظم تشدد کی بڑے پیمانے پر کارروائیوں میں ہزاروں افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے ویلنگٹن میں ایک تقریب کے دوران اپنا قلمدان سنبھال لیا ہے،کرسٹوفر لکسن ایئر نیو زی لینڈ کے سابقہ عہدے داروں میں سے ہیں جنہوں نے اب وزیراعظم کا قلمدان سنبھالا ہے ، لکسن کی زیر قیادت کنزرویٹو نیشنل پارٹی نے چھ ہفتے قبل انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی جس سے قبل جیسینڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی کا چھ سالہ دور اقتدار تھا،لکسن نے کہا ہے کہ یہ عہدہ میرے لیے باعث افتخار اور ذمے داری کا میزان ہے،میری پہلی ترجیح معیشت کو صحیح سمت پر گامزن کرنا ، افراط زر کو قابو میں کرنا اور آسائش زندگی کو بہتر بنانا ہوگا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آذربائیجان کے صدر الہام علی یف اور آرمینیائی وزیر اعظم نکول پشینیان سیٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق، بلنکن نے علی یف اور پشینیان کے ساتھ اپنی بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا،پائیدار امن معاہدے کے لیے علی یف کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے، بلنکن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعات طرفین کے لیے تکالیف کا باعث بنے ہیں،انہوں نے ان امن مذاکرات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرائی،امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے بھی پشینیان سے ملاقات میں امن مذاکرات کی اہمیت کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے آرمینیا سے 21نومبر کو امن معاہدے کے مذاکرات کے لیے براہ راست دو طرفہ مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا،آرمینیا اور آذربائیجان کے سرحدی تعین کمیشن کا اجلاس 30نومبر کو دونوں ممالک کے درمیان سرحدی علاقے میں منعقد ہو گا۔
تھائی لینڈ میں دولہا نے شادی والے دن اپنی دلہن سمیت 4افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق 29سالہ دولہا چترونگ سکسوک اور 44سالہ دلہن کنچنا پچونتھوک کی شادی ہفتے کے روز شمال مشرقی تھائی لینڈ میں ہوئی، دولہا شادی کی تقریب سے اچانک نکلا اور بندوق لے کر واپس آیا اور اپنی بیوی، اس کی 62سالہ ماں اور 38سالہ بہن کو گولیاں مار کے موت کے گھاٹ اتار دیا، گولیاں شادی میں شریک دو مہمانوں کو بھی لگیں جن میں سے ایک کی موت ہو گئی،عینی شاہدین کے مطابق شادی کی پارٹی کے دوران مرنے والے جوڑے کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، چترونگ اپنے اور کنچنا کے درمیان عمر کے فرق کے بارے میں غیر محفوظ محسوس کر رہا تھا،مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ چترونگ واقعے کے وقت نشے میں تھا لیکن اس کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے اس نے پچھلے سال بندوق اور گولیاں قانونی طور پر خریدی تھیں، شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور توقع ہے کہ یہ کیس جلد بند ہو جائے گا۔
نیویارک میں بھارتی سفیرترنجیت سنگھ کو ایک گوردوارے میں سکھوں نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے پر جواب طلب کرلیا،تفصیلات کے مطابق امریکہ میں بھارتی سفیر ترنجیت سنگھ کے خلاف نعرے لگے گئے، ہندوستانی سفیر ترنجیت سنگھ کونیویارک کے گوردوارے میں سکھوں نے آڑے ہاتھوں لیا اور ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہونے پر جواب طلب کیاتاہم بھارتی سفیر عوام کے کسی بھی سوال کا جواب دینے میں بری طرح ناکام دکھائے دیے،سکھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے خطے میں ہمیشہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کو ہوا دی ہے، مودی سرکارقتل و غارت کے زور پر تحریک خالصتان کو دبانا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ جون 2023میں ہندوستان نے کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کروا دیا جبکہ سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کو بھی قتل کرنے کی ہندوستان نے ناکام کوشش کی،امریکہ نے سکھ رہنمائوں کے قتل کے جرم میں ہندوستان کو وارننگ جاری کر دی، کینیڈا اور امریکہ سمیت دیگر فائیو آئیز ممالک نے بھی سکھ رہنمائوں کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔ ہردیب سنگھ کا قتل سکھ کمیونٹی کے خلاف مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔