ابوظہبی ٹی 10کا شاندار آغاز ، ابتدائی میچ میں گلیڈی ایٹرز نے نیویارک اسٹرائیکرز کو ہرادیا ابوظہبی ٹی 10کے 7ویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دکن گلیڈی ایٹرز نے نیو یارک اسٹرائیکرز کے خلاف فتح حاصل کرلی۔ ٹام کوہلر کیڈمور کی یادگار پرفارمنس کی بدولت دیکھنے دفاعی چیمپیئن کو سیزن کا آغاز کرنے میں پہلی فتح ملی ،انہوں نے 33گیندوں پر ناقابل شکست 68رنز کی اننگز کھیلی۔ پولارڈ کی قیادت میں نیو یارک اسٹرائیکرز نے حکمت عملی کے تحت مخالف ٹیم کو کھیلنے کی دعوت دی ۔ گلیڈی ایٹرز نے 10اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 118رنز بنائے۔اسٹرائیکرز نے جواب میں ہدف حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وکٹیں گرنے کے سبب وہ اسے حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔ آخری دو اوورز میں فتح کے لئے 36رنز درکار تھے تاہم اسٹرائیکرز صرف 14رنز بناسکے اور یہ میچ 22 رنز سے ہارگئے۔ دوسرے میچ میں ناردرن واریئرز نے کپتان اینجلو میتھیوز کی ہیٹ ٹرک کی بدولت مورس ویل سیمپ آرمی کو 18رنز سے شکست دیدی ۔ افغانستان کی جانب سے اسپنر قیس احمد نے 2اوورز میں 2وکٹیں حاصل کیں اور 12رنز دیکر وارئیرز کو مقررہ 10اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 103رنز تک محدود کردیا۔اینڈریز گوس (7گیندوں پر 15)کی شاندار شروعات کے باوجود مورس ویل سیمپ آرمی نے جیمز نیشام کی ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں۔ تجربہ کار کپتان معین علی کسی حد تک میچ کو اپنے حق میں کامیاب رہے تاہم میتھیوز نے ٹی 10کی تاریخ میں 7ویں ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنادی۔ میچ سے قبل شاندار افتتاحی تقریب ہوئی جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی کرکٹر سرفراز احمد نے کہاہے کہ بابر بمقابلہ اسمتھ اور اسٹارک بمقابلہ شاہین آسٹریلیا سیریز میں فینز کی توجہ کا مرکز ہوگا،ایک بیان میں سرفراز احمد نے کہا کہ بابراعظم اور اسٹیو اسمتھ دونوں ہی عالمی معیار کے بلے باز ہیں، بینو قادر ٹرافی میں ان دونوں کھلاڑیوں کو لائیو ایکشن میں دیکھنا نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین موقع ہوگا،سرفراز احمد نے کہا کہ شاہین آفریدی اور مچل سٹارک بہترین بولرز ہیں جو کسی بھی وقت مخالف ٹیم کو پریشان کرسکتے ہیں، شاہین نے گزشتہ سیریز میں ڈیوڈ وارنر کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور اس مرتبہ بھی فینز شاہین اور وارنر کا ٹاکرا دیکھنے کے منتظر ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے سرفراز احمد کو پہلی چوائس قرار دیدیا،راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نو منتخب ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ہوم سیریز میں سرفراز احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، انکی جگہ پکی ہے وہ ٹیم میں سیٹلڈ وکٹ کیپر بیٹر ہیں،آسٹریلیا میں شاندار ٹریک ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے محمد رضوان کی ممکنہ بیٹنگ کے بارے میں کہا کہ بطور بیٹر پلئینگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔ قومی ٹیم نے آخری بار آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا تو وہ سب سے زیادہ اسکور کرنے والوں میں سے ایک تھے،شان مسعود نے ایک اضافی اسپنر کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پلئینگ الیون کا حتمی فیصلہ کریں گے جبکہ یہ صورتحال بھی زیر غور ہے کہ پچ کو دیکھیں گے ورنہ ایک اسپنر کی جگہ بیٹر کو ٹیم میں شامل کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کرکٹ آسٹریلیا کی دعوت پر آسٹریلیا جائیں گے،یاد رہے کہ قومی ٹیم بھی آئندہ ماہ آسٹریلیا کا دوہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14سے 18دسمبر تک پرتھ ، دوسرا 26سے 30دسمبر تک میلبرن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 3سے 7جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا،کرکٹ آسٹریلیا کی دعوت پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف بھی آسٹریلیا جائیں گے، انہیں آسٹریلین بورڈ نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ پر بطور مہمان مدعو کیا ہے،ذکا اشرف کے دورے کے دوران پاک آسٹریلیا کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی جبکہ اے ٹیم ، انڈر 19اور جونیئر ٹیموں کے دوروں پر تبادلہ خیال بھی ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برازیل میں پائے جانے والے ڈائناسور کے پیروں کے نشانات کی نشاندہی کرلی گئی ہے جس کے بعد اسے ڈائناسور کی نئی نسل قرار دیا جارہا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اراراکوارہ شہر میں پیروں کے نشانات 1980کی دہائی میں ایک اطالوی پادری اور ماہر حیاتیات نے دریافت کیے تھے، انہیں 1984میں مطالعہ کے لیے برازیل کے میوزیم آف ارتھ سائنسز کو عطیہ کیا گیا،بعد ازاں سائنسدانوں نے محسوس کیا کہ اس ڈائناسور کے قدموں کے نشانات ریکارڈ پر موجود دیگر ڈائناسورز کے نشانات سے میل نہیں کھاتے جس کے بعد سائنسدانوں نے تحقیقات کا آغاز کیا،سائنسدانوں نے اس ڈائناسور کو Farlowichnus rapidusکا نام دیا ہے، یہ ایک چھوٹا، تیز رفتار گوشت خور ڈائناسور تھا جو ابتدائی کریٹاسیئس دور میں صحرا میں رہتا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین میں یخ بستہ سردی کی وجہ سے 10افراد ہلاک ہو گئے اور 23کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے،یوکرین وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سخت سرد موسمی حالات یوکرین کے اوڈیسا، کیف، میکولایف، چرکاسی، کیریووگارڈ اور خارکیف کے علاقوں میں معمولاتِ زندگی پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید برفانی طوفان کی وجہ سے 14شاہراہیںآمدو رفت کے لئے بند ہو گئی اور 16علاقوں کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہو گئی ہے،برفباری کی وجہ سے راستوں میں محصور افراد اور گاڑیوں کو بچا لیا گیا ہے،خراب موسمی حالات کی وجہ سے اوڈیسا، خارکیف، میکولایف اور کیف میں کل 10افراد ہلاک ہو گئے ہیں، 2بچوں سمیت 23افراد کو ہائپوتھرمی علامات کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،متاثرہ علاقوں میں خراب موسمی حالات کے پیدا کردہ منفی اثرات پر قابو پانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں، میکولایف اور کیرووگارڈ میں 8 رابطہ سڑکیں آمدو رفت کے لئے بند ہیں اور 11علاقوں کی 411آبادیوں کے لئے بجلی کی ترسیل منقطع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پولینڈ کے شہر جاورزنو میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں 4کان کن ہلاک اور 2زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، دھماکا اس وقت ہوا جب محکمہ وینٹی لیشن کی جانب سے تفویض کردہ 6افراد کی ٹیم کان میں فلنگ پائپ لائن کو صاف کرنے کے لیے پائپ لائن میں پانی بھر رہی تھی،تقریبا 600میٹر زیر زمین ہونے والے اس دھماکے میں 4کان کن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سیئرا لیونمیں گزشتہ دنوں ایک فوجی چھاونی پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 19افراد ہلاک ہو گئے ہیں،فوجی ترجمان عیسی بانگورا نے بتایا ہے کہ دارالحکومت فروی ٹاون میں واقع ولبر فورس نامی فوجی چھاونی کے اسلحہ گودام پر مسلح حملے میں 13فوجیوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت 19افراد ہلاک جبکہ 8زخمی ہو چکے ہیں،فری ٹاون میں واقع ولبر فورس فوجی چھاونی کے اسلحہ گودام پر دو روز قبل بعض نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کرتیہوئے متعدد قیدیوں کو آزاد کروا لیا تھا۔ جس کے بعد انتظامیہ نے ملک بحر میں جزقی کرفیو لگا دیا تھا، صدر جولیس مادا بیو نے قوم سے خطاب میں عوام سے پر سکون رہنے کی تلقین کرتے ہوئے تایا ہے کہ اس واقعے کے ذمے داروں کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جنوبی افریقہ کے شہر رسٹن برگ کی معدنی کان میں کان کنوں کی لفٹ گرنے کے نتیجے میں 11کان کن ہلاک اور 75زخمی ہو گئے ہیں،رپورٹس کے مطابق ملک کے شمال مغربی صوبے سے منسلک شہر رسٹن برگ کی ایک کان میں مزدور کی لفٹ تقریبا 200میٹر گہرائی میں جا گری،معدنی کمپنی کے جاری کردہ بیان کے مطابق لفٹ میں 86کان کن سوار تھے،حادثے میں 11کان کن ہلاک اور 75زخمی ہو گئے ہیں، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،حادثے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں اور علاقے میں مذکورہ کمپنی کی تمام سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عالمی میڈیا کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی کار مینوفیکچرنگ کمپنی ماروتی سوزوکی نے سال کے آخر میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی جو یکم جنوری 2024سے لاگو ہوں گی،بیان میں کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپنی کو یہ فیصلہ اشیا کی قیمتوں اور ان پٹ لاگت میں اضافے کی وجہ سے لینا پڑا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ماروتی کے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جائے گا، تاہم کار ساز کمپنی نے ابھی تک اپنے ماڈلز پر صحیح اضافے کا اعلان نہیں کیا ہے،کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لاگت کو کم کرنے اور قیمتوں میں اضافے کی تلافی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے باوجود کچھ کاروں کی خریداری پر صارفین کو قیمتوں میں اضافے کا بوجھ اٹھانا پڑ سکتا ہے،ماروتی سوزوکی کے علاوہ کچھ دیگر آٹوموبائل مینوفیکچررز کی جانب سے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان سامنے آیا ہے، حال ہی میں جرمن لگژری کار بنانے والی کمپنی آڈی کی جانب سے بھی قیمتیں بڑھادی گئی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ری پبلکن نیشنل کمیٹی کے سابق سربراہ مائیکل اسٹیل کا کہنا ہے کہ ججوں پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حملے روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ سابق صدر کو جیل میں ڈال دیا جائے،امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں مائیکل اسٹیل نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے ججوں پر حملے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرچکے ہیں اور وہ حیران ہیں کہ سابق صدر کو اس حد تک گرنے کی اجازت کیسے دیدی گئی؟رہنما ری پبلکن پارٹی کے مطابق 2024کے صدارتی امیدوار کا بہت زیادہ لحاظ کیا جاچکا ہے،خیال رہے کہ ٹرمپ نے مقدمے کی سماعت کرنے والیجج آرتھر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے بعد جج آرتھر اور لا کلرک کودھمکیاں ملی تھیں،امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 11دسمبر کو عدالت میں پیش ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن 2024 میں کوئی مداخلت نہ کرے،اپنے ایک بیان میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس میں مارچ 2024 کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے، مغرب روسو فوبیا میں مبتلا ہے اور امریکا روسی وسائل کو لوٹنا چاہتا ہے، کسی نے روس کے الیکشن میں مداخلت کی تو اسے حملہ تصور کیا جائے گا،واضح رہے کہ روس اور امریکا کے تعلقات کئی دہائیوں سے کشیدہ ہیں، روس کو ہر اہم موقعوں پر خدشات لاحق رہتے ہیں کہ امریکا اپنا کردار ادا کرتے ہوئے روس کو نقصان پہنچا سکتا ہے، روس یوکرین جنگ میں بھی امریکا یوکرین کی مختلف طریقوں سے امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے)کی ایسوسی ایٹ ڈپٹی ڈائریکٹر اینالائسز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فلسطین کے حق میں تصویر شیئر کر دی،امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ سی آئی اے کی عہدیدار نے 21اکتوبر کے روز اپنے فیس بک اکائونٹ کی کوور فوٹو تبدیل کرتے ہوئے فلسطین کے حق میں تصویر پوسٹ کی تھی،رپورٹ کے مطابق خاتون عہدیدار نے اپنی پروفائل کے کوور فوٹو میں ایک شخص کی تصویر لگائی تھی جس نے اپنے ہاتھ میں فلسطینی پرچم تھاما ہوا تھا،اخبار نے دعوی کیا کہ خفیہ ادارے کی اہم عہدیدار کی جانب سے پبلک پلیٹ فارم پر سیاسی جھکا ظاہر کرنے والی تصویر شیئر کرنا غیر معمولی اقدام تھا،رپورٹ کے مطابق معاملے سے متعلق موقف کیلئے رابطہ کرنے پر سی آئی کا کہنا تھا کہ بطور ایجنسی ہم جس طرح کام کرتے ہیں، اس اعتبار سے ہمارے افسران اپنی اینالیٹیکل آبجیکٹویٹی سے کمٹڈ ہیں،سی آئی اے نے اپنے موقف میں مزید کہا کہ ممکن ہے کہ کسی معاملے پر کوئی افسر اپنی ذاتی رائے بھی رکھتا ہو لیکن وہ رائے ان کی یا سی آئی اے کی غیرجانبداری کو بالکل بھی متاثر نہیں کرتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ قطر ثالثی کے فریم ورک پر سخت محنت اور جدوجہد کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ غزہ میں انسانی امداد کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو مزید 48گھنٹے تک بڑھایا جائے،ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے لیے ہونے والی جنگ بندی میں 20اسرائیلی رہا کیے جائیں گے جن میں روزانہ کی بنیاد پر 10 اسرائیلی رہا ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ میں ایک ہزار فوجی زخمی ہیں اور ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 395تک جاپہنچی ہے،ادھر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے کہاکہ ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بتائی گئی تعدادسے کہیں زیادہ ہے، اسرائیل غزہ میں عسکری اور سیاسی دونوں لحاظ سے بری طرح ناکام ہوا،حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے مزید کہا اسرائیل اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا، اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہ ہوتے تو ہمیں اسرائیلیوں کویرغمالی بنانے کی ضرورت نہ ہوتی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ اشیائے خورونوش کی کمی کے سبب غزہ کی آبادی خصوصا خواتین اور بچے قحط کے بدترین خدشات سے دو چار ہیں،عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ ان کے عملے نے 4روزہ عارضی جنگ بندی کے دوران جمعے سے اب تک ایک لاکھ 21ہزار 161افراد کو کھانا فراہم کیا ہے،مشرق وسطی کے لیے ورلڈ فوڈ کے ڈائریکٹر کورین فلیشر نے کہا کہ شکر ہے جنگ بندی ہوئی، ہماری ٹیمیں عملی طور پر کام میں مصروف ہیں اور ایسے مقامات تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں جہاں ہم طویل عرصے سے رسائی نہیں کر پا رہے تھے،ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا کہ اس بات کا انتہائی خدشہ ہے کہ غزہ کے عوام خصوصا خواتین اور بچے خوراک کی کمی کا شکار ہوں گے اگر کھانے کی اشیا تک بلاروک ٹوک رسائی نہیں دی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
غزہ میں عارضی جنگ بندی کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے گھر کے ملبے سے 37دن بعد نومولود بچی کو زندہ نکال لیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران ایک گھر کی عمارت کے ملبے سے 37دن بعد نومولود بچی کو نیم مردہ حالت میں برآمد کیا اور اسے طبی امداد دی گئی جس کے بعد بچی کی سانسیں بحال ہو گئیں،امدادی کاموں کے دوران وہاں موجود زیادہ تر افراد نے نومولود کو مردہ قرار دیا، امدادی ٹیم میں شامل ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی 3گھنٹوں کی محنت کے بعد نومولود نے سانسیں لینا شروع کر دیں اور فضا اللہ اکبر اور سبحان اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی، نومولود کے والدین کے بارے میں کچھ نہیں پتا چل سکا،واضح رہے کہ متاثرہ گھر پر اسرائیل نے جنگ کے پہلے ہفتے میں بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا، مسلسل بمباری کے سبب ریسکیو کا کام نہیں ہو سکا تھا تاہم جب 4 روزہ جنگ بندی کی گئی تو امدادی کاموں کا آغاز ہوا اور اس دوران گھر کے ملبے سے سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو ایک نومولود بچی ملی جس میں بظاہر زندگی کی رمق باقی نہ تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے چرچ کونسل نے رواں سال غزہ کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کرسمس سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے،اردن کی چرچ کونسل نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطینی عوام سے ہمدری کیلئے اس سال کرسمس کو سادگی سے منایا جائے گا،قبل ازیں غزہ میں جانی نقصانات پر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود حضرت عیسی علیہ السلام کی جائے پیدائش بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کر دی گئی تھیں،بیت لحم میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان کے سوگ میں تقریبات منسوخ کی جا رہی ہیں، اس مرتبہ کرسمس روایتی سجاوٹ، روشنیوں اور کرسمس ٹری کے بغیر سادگی سے منائی جائے گی اور صرف دعائیہ و مذہبی تقریبات ہوں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب کی کابینہ نے ایک بار پھر غزہ میں مکمل جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس دارالحکومت ریاض میں ہوا جس میں مملکت کی طرف سے مکمل جنگ بندی کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا گیا کہ سعودی عرب پورے علاقے میں شہریوں کے تحفظ کو ضروری سمجھتی ہے اور امدادی کارروائیوں کے ذریعے شہریوں کی ضروریات پوری کی جائیں،کابینہ نے قرار دیا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی پورے خطے کے لیے سلامتی و استحکام ممکن بنایا جا سکتا ہے ، ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
غزہ میں جنگ بندی کے پانچویں روز حماس نے 30فلسطینی خواتین اور بچوں کی اسرائیلی قید سے رہائی کے بدلے میں 12 یرغمالیوں کو چھوڑ دیا جن میں سے 2، تھائی لینڈ کے شہری ہیں،عرب میڈیا کے مطابق حماس نے 10اسرائیلی اور 2تھائی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جس کے بدلے میں 15فلسطینی خواتین اور اتنے ہی بچے اسرائیلی قید سے آزاد ہوکر رام اللہ میں اپنے گھروں کو پہنچ گئے،عالمی میڈیا کے مطابق جن 10اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کیا ہے ان میں متعدد غیر ملکی این جی اوز کے لیے کام کرنے والے اسرائیلی بھی شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن 5دسمبر کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔اس موقع پرمختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں اور رضا کار آر گنائزیشنز کے زیر اہتمام فیصل آبادسمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز،واکس کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات خطاب کریں گی۔اس موقع پر رضا کاروں کے عوامی، سماجی زندگی میں مثالی کردار، قدرتی آفات، ناگہانی واقعات میں ان کی خدمات اور معاشی و اقتصادی ترقی میں ان کے توسط سے مثبت پیش رفت پر بھی اظہار خیال کیا جائے گا۔ رضا کاروں کے عالمی دن کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی مضامین شائع کئے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مٹی کی اہمیت کا عالمی دن5دسمبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد کسانوں میں زرخیر مٹی اور صحت مند زمین کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میںکیمیائی کھادوں کے لگاتاراور ضرورت سے زیادہ استعمال سے مٹی میں طبعی تبدیلیاں واقع ہو رہی ہیں اور زمین بنجر ہونے کے قریب ہے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال5دسمبر کوکسانوں میں مٹی اور زمین کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے مٹی کی اہمیت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حرمت رسول ۖ پر جان قربان کرنے والے عاشق رسولۖغازی علم دین شہید کا 115یوم پیدائش 4دسمبر کو منایا جائے گا۔ ملک بھر میں منعقدہ مختلف تقریبات میں غازی علم دین شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔غازی علم دین شہید 4دسمبر 1908ء کولاہور کے علاقہ کوچہ چابک سواراں میں پیدا ہوئے آپ کے والد کا نام طالع مند تھا جو کہ ایک ترکھان تھے اور فرنیچر بنانے کا کام کرتے تھے۔غازی علم دین شہید نے 16اپریل 1929ء کو حضور نبی کریم ۖ کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی کتاب کے مصنف راجپال کو جہنم رسید کیا تھا انگریز حکومت نے غازی علم دین شہید پر مقدمہ کر دیا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی بطور وکیل غازی علم دین شہید کا مقدمہ لڑا تھا۔مسلمانوں نے شاعر مشرق علامہ اقبال سے انگریزوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے اور جان بخشی کیلئے غازی علم دین کو آمادہ کرنے کو کہا جس کے جواب میں علامہ اقبال نے وہ تاریخی الفاظ کہے کہ اگر کسی شخص نے جنت کی طرف جانے والا راستہ منتخب کر لیا ہو تو میں انہیں ایسا کرنے سے کیسے روک سکتا ہوں۔غازی علم دین شہید کو31اکتوبر1929ء کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی تھی جس سے غازی علم دین شہید شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔امت مسلمہ اس عظیم عاشق رسول ۖ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر برس ان کی یاد مناتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رواں سال کے ابتدائی دس ماہ میں پاکستان نے 15.66 ملین موبائل سیٹ مقامی سطح پر تیار یا اسمبل کیے ہیں، اسی عرصے کے دوران ملک نے تجارتی طور پر 1.26 ملین موبائل فون ز درآمد بھی کیے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے)کے تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ 92.6 فیصد فون مقامی طور پر اسمبل / تیار کیے گئے ہیں ، جو مقامی پیداوار پر بڑے پیمانے پر انحصار کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس کے برعکس 7.4 فیصد فون درآمد کیے جا چکے ہیں جس سے ملک کے درآمدی بل میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق 15.66 ملین موبائل سیٹس میں سے 10.25 ملین سیکنڈ جنریشن موبائل (2 جی موبائل)کے زمرے میں ہیں، جسے عام طور پر جی ایس ایم فونز کہا جاتا ہے جبکہ ان میں سے 1.41 ملین موبائل سیٹس اسمارٹ فونز ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ٹاپ 10 برانڈز میں چینی کمپنیوں کا غالب کردار مقامی مینوفیکچرنگ اور فون سیٹوں کی اسمبلنگ میں فعال طور پر شامل ہے۔ چارٹ میں سب سے آگے چین کی وی جی او ٹیل ہے جس نے 1.96 ملین فون سیٹ تیار کیے ہیں، اس کے بعد 1.89 ملین سیٹوں کے ساتھ 'آئیٹیل' دوسرے نمبر پر ہے۔ انفینکس نے 1.70 ملین موبائل سیٹوں کا تعاون کیا ہے ، جبکہ شیامی کی ریڈمی نے 0.92 ملین تیار / اسمبل شدہ فون سیٹوں کے ساتھ پیروی کی ہے ، اور ٹیکنو نے 0.89 ملین موبائل سیٹ اسمبل / تیار کیے ہیں۔گوادر پرو کے مطابقسال 2022 میں پاکستان نے مقامی طور پر 21.95 ملین فون سیٹ تیار کیے جبکہ 1.53 ملین فون سیٹوں کی کمرشل درآمدات کی گئیں۔ اس دوڑ میں سرفہرست برانڈ 3.03 ملین سیٹوں کے ساتھ چین کا آئیٹیل تھا۔ اسی طرح، وی جی او ٹیل نے 2.40 ملین سیٹ تیار کیے، اور ویوو اور انفینکس نے 2022 میں 1.72 ملین سیٹ تیار / اسمبل کیے۔ چین کے ٹیکنو اور اوپو بھی بالترتیب 1.34 ملین اور 1.12 ملین موبائل سیٹوں کی اسمبلنگ / مینوفیکچرنگ میں مصروف ٹاپ 10 برانڈز میں شامل تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزارت مذہبی امور نے آئندہ حج آپریشن کیلئے درکار ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا۔ سرکاری حج اسکیم کیلئے 280 ملین ڈالرز درکار ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور نے 180 ملین ڈالرز کی ضرورت سے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا۔ ڈالرز کے حصول کیلئے اسپانسر شپ اسکیم کا کوٹہ 10 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دیا گیا، سو ملین ڈالرز اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حاصل کیے جائیں گے۔ اسپانسرشپ اسکیم میں شمولیت کیلئے درخواست گزار کا پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہو گا، اسپانسر شپ اسکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرز میں وصول کی جائے گی، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور ان کے رشتہ داراس اسکیم کے تحت حج کرسکیں گے۔ اسپانسر شپ اسکیم کے درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنی ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق لانگ حج پیکج جنوبی ریجن والوں کو 3 ہزار 775 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔ لانگ حج پیکج شمالی ریجن والوں کو 3 ہزار 800 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔ کم مدت حج پیکج جنوبی ریجن والوں کو 4 ہزار 15 ڈالرز جبکہ کم مدت حج پیکج شمالی ریجن والوں کو 4 ہزار 50 ڈالرز ادا کرناہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گنے کی فصل میں چھپے مسلح افراد کی فائرنگ سے فصل کٹائی کرنے والے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ رحیم یار خان کے علاقے ماچھکلہ میں پیش آیا جہاں گنے کی فصل میں چھپے مسلح افراد نے فصل کی کٹائی کرنے والے افراد پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر گولی لگنے سے ایک لڑکی بھی جاں بحق ہوئی ہے جو اس وقت چھت پر کھڑی تھی اور بدقسمتی سے گولی اسے بھی آلگی۔پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کو گھیرے میں لیا جس دوران پولیس اور ملزمان کی دو طرفہ فائرنگ میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے مرنے والے دونوں ملزمان ڈاکو ہیں جن کی شناخت عمر شر اور کومو کے نام سے ہوئی، ان کیدیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں صنعتکاروں، وکلا اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کے ڈیٹا کے ساتھ ملک کی تمام بڑی ایسوسی ایشنزکے ممبران کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے، بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے موبائل نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے، ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال اور نادرا کا ڈیٹا اکٹھا کرکے ٹیکس کی چھان بین کی جائے گی۔ امیر طبقات کا ڈیٹا اکٹھا کر کے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کی ایف بی آر ٹیکس حکام سے بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف ماہرین کی ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال کے ڈیٹا پر طویل نشست ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے نگراں حکومت پنجاب کی 875 ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلہ سے حکومت پنجاب کو آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صرف پنجاب کی 876 نئی اسکیمیوں میں سے صرف ایک کو منظوری مل سکی، قبرستان کے حوالے سے بھجوائی گئی واحد اسکیم کی منظوری دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے صرف نئے قبرستان کی دس ملین روپے کی اسکیم کی اجازت دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
راولپنڈی کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی القادرٹرسٹ، 190 ملین پانڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔ دونوں کی درخواستوں پر سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی وکلا ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ بعدازاں عدالت نے القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پانڈ کیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے اور آمدنی پیدا کرنے کے لیے نواب شاہ کے تاریخی مقامات کو محفوظ اور فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر سید شاکر علی شاہ، ڈائریکٹر آرکیالوجی موہنجو دڑو نے مشورہ دیا کہ اس اقدام سے نہ صرف بیرون ملک ملک کے سافٹ امیج کو فروغ دینے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ویلتھ پاک کے ساتھ نواب شاہ کی بھرپور تاریخ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ شہر پراگیتہاسک دور کا ہے۔ ایک زمانے میں، یہ سندھ تہذیب کا حصہ تھا اور بعد میں اس نے عرب فاتحوں کو خطے پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے کام کیا۔ یہ شہر تحریک پاکستان کا بھی ایک نمایاں حصہ تھا جس کی وجہ سے ملک بنا۔انہوں نے کہا کہ نواب شاہ میں آثار قدیمہ کے مقامات اور یادگاریں مزارات، ٹیلے، مساجد، مقبروں اور قلعوں پر مشتمل ہیں۔ اس علاقے کی تاریخ پراگیتہاسک سے لے کر برطانوی نوآبادیاتی دور پر مشتمل ہے۔ آثار قدیمہ کے اعداد و شمار 71 مختلف مقامات اور یادگاروں کو ظاہر کرتے ہیںجن میں سے صرف 11 آثار قدیمہ کے ٹیلے ہیں اور باقی یادگار ہیں۔ اڑتیس یادگاریں کلہوڑہ سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ انیس کا تعلق تالپور دور سے ہے۔ ایک ہڑپان اور ایک بدھ مت کی سائٹ بھی اس ورثے کا حصہ ہیں۔شاکر علی نے کہا کہ کلہوڑہ اور تالپور دور سے تعلق رکھنے والی مساجد اور مقبرے روایتی مقامی فن تعمیر کو ظاہر کرتے ہیں، جب کہ بعض جگہوں پر مغل فن تعمیر کا اثر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ کلہوڑہ اور مغل فن تعمیر کا امتزاج دلچسپ تفصیلات پیش کرتا ہے جیسے نوک دار محراب، مستطیل پینلز، کثیر الجہتی محراب، لالٹین، اور مشہور فیروزی نیلی چمکدار ٹائلیں کلہوڑہ فن تعمیر کی ایک نمایاں خصوصیت ہے۔ پینٹنگ کی سجاوٹ دو اقسام کی کئی یادگاروں میں پیش کی جاتی ہے۔
یہ بھی دلچسپ ہے کہ کئی مقبرے کسی قبیلے کے نام سے مشہور ہیں نہ کہ کسی قبر والے کے نام سے۔محکمہ آثار قدیمہ موہنجو دڑو کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ان مقامات کے تحفظ کا کام جاری ہے لیکن اسے آثار قدیمہ کے ضلع کے طور پر فروغ دینا بھی ضروری ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک حیرت کی بات ہے کہ بہت سارے تاریخی ادوار ہیں۔ اس سے نہ صرف ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا بلکہ عالمی سطح پر نواب شاہ کی تاریخی شان کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔دریں اثنا، نواب شاہ کی تاریخی اہمیت کے بارے میں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، سندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید فیاض علی شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی میلوں میں ڈاکومنٹریز اور بروشرز کے ذریعے نواب شاہ کے ثقافتی ورثے کے مقامات کو فروغ دینے سے پاکستان کے سیاحت کے شعبے کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ حیدرآباد شہر سے نواب شاہ تک کی پوری پٹی ثقافتی ورثے سے مالا مال ہے۔ یہ پٹی ایک سیاحتی مرکز ہے جس میں شاہ عبداللطیف بھٹائی کا مقبرہ شامل ہے۔ حیدرآباد خود آثار قدیمہ کے ورثے سے بھرا ہوا ہے۔ ہلہ اور مٹیاری اس سے ملحقہ دستکاری کے علاقے ہیں اور نواب شاہ ثقافت اور ورثے دونوں سے مالا مال ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخی مقامات، روایات، ورثہ اور منفرد فن تعمیر نواب شاہ میں سیاحوں کی توجہ کے لیے سنگ میل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بشمول اچھی طرح سے کارپٹڈ سڑکیں، رہائش کی سہولیات اور دیگر سہولیات شہر کو دلکش اور سیاحوں کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔سندھ قدیم تہذیبوں کا محور رہا ہے۔ صوبے کے بہت سے شہر تاریخی مقامات، یادگاروں اور ثقافتی نشانات کے حوالے سے متحرک ماضی پر فخر کرتے ہیں۔فیاض علی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس جگہ کو سیاحتی مرکز بنانے کے لیے مقامی کمیونٹی کی شمولیت بھی اہم ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان آمدنی اور کام کے مواقع پیدا کرنے کے لیے میل کیڑے کی فارمنگ شروع کر کے اپنی معیشت کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔عالمی سطح پر، میل کیڑے کی کاشتکاری ایک باقاعدہ اور منافع بخش کاروبار ہے۔ پاکستان کو اپنی معیشت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اس قسم کی کاشتکاری کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر احسان الحق نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے کیڑوں کے انتظام کے پروگرام لیڈر ڈاکٹر احسان الحق نے ویلتھ پاک کے ساتھ ایک انٹرویو میںکہا کہ میل کیڑے کو عالمی سطح پر ماحول کی صفائی یا بائیو ڈی گریڈیشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی کیڑے کی زندگی کا دور نمی اور درجہ حرارت کی سطح پر منحصر ہوتا ہے۔ زیادہ درجہ حرارت پر، زندگی کا دور 25 سے 35 دنوں کے درمیان مختصر عرصے میں مکمل ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کیڑوں اور کیڑوں کے بارے میں ایک تحقیقی پروگرام شروع کیا ہے جو عام طور پر پالتو جانوروں کے کھانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھانے کے کیڑے کی بڑے پیمانے پر پیداوار سرمایہ کاری پر مبنی ہے۔ کھانے کے کیڑے کی ضمنی مصنوعات اور تیل بھی قیمتی ہیں۔ اس کی مارکیٹ کو ترقی دینے کے لیے بیداری ضروری ہے۔لاہور میں قائم میل ورم فارم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمر علی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ میل کیڑے کو سنبھالنا اور بڑھنا آسان ہے۔ عام طور پر، یہ گندم کی چوکر اور سبزیاں کھاتا ہے، جو بازار میں آسانی سے دستیاب ہیں۔ ہم اس کا بیج تیار کر رہے ہیں۔ ہر لاروا 30 روپے میں ایک ٹرے کے ساتھ فروخت کیا جاتا ہے جس میں تقریبا 10,000 کیڑے ہوتے ہیں جن کی قیمت 300,000 روپے ہے۔ اس کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ اس کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تازہ اور خشک دونوں قسم کے کیڑے پالتو جانوروں کی خوراک کے طور پر درآمد کیے جاتے ہیں جو کہ بہت مہنگے ہیں کیونکہ ایک کلو گرام 8000 روپے میں فروخت ہوتا ہے۔
علی نے کہا کہ کھانے کے کیڑے فارمی جانوروں اور پرندوں کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک ہیں۔ عام طور پر پولٹری فارمرز اپنے پرندوں کو مذبح خانوں سے جمع کی گئی باقیات یا مردہ پرندوں کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کھلاتے ہیں۔ اس غیر صحت بخش فیڈ کے بجائے، ان کی باقاعدہ فیڈ میں تازہ یا خشک کھانے والے کیڑے کا 10 سے 15 فیصد اضافہ بہت بہتر ہے،کھانے کے کیڑے کی غذائیت کی وجہ سے، یورپی یونین نے انہیں غذائی سپلیمنٹس میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2 کلو گرام وزنی کیڑے سے شامل فوڈ سپلیمنٹ کی قیمت تقریبا 10,000 روپے ہے۔ کھانے کے خشک کیڑے اور ان کی باقیات سے نکالا جانے والا تیل بڑے پیمانے پر پاک، دواسازی اور کاسمیٹک صنعتوں میں استعمال ہوتا ہے۔ کھانے کے کیڑے سے پیدا ہونے والے پاخانے کو ایک قدرتی کیڑے مار دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔علی نے کہا کہ کیڑے پالنا تکنیکی ہے، لیکن جو بھی اس میں دلچسپی رکھتا ہے وہ دو سے چار ماہ میں سیکھ سکتا ہے۔ یہ کاروبار ایک چھوٹے سے کمرے میں 5000 روپے کی سرمایہ کاری سے شروع کیا جا سکتا ہے۔
تین کلو گرام کھانے کے کیڑے پیدا کرنے کے لیے 2 کلو گندم اور 1 کلو سبزی درکار ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تقریبا 1,000 کیڑے چار مہینوں میں 200,000 سے ضرب کر سکتے ہیں۔ کھانے کے کیڑے دستی طور پر یا مائکروویو اوون کے ذریعے خشک کیے جا سکتے ہیں۔ویلتھ پاک کے ساتھ کھانے کے کیڑے کے لائف سائیکل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، لاہور میں ایک میل ورم فارم کے مینیجر محمد بلال نے کہا کہ بنیادی طور پر، میل کیڑے ایک سیاہ رنگ کے چقندر کی نسل کے لاروا ہیں،انڈے کی زندگی 10 سے 20 دن تک ہوتی ہے۔ عام طور پر، انڈے 10-12 دنوں میں چھوٹے لاروا بن جاتے ہیں۔ 12 سے 60 دن تک، میل کیڑے کے لاروا 1.25 انچ کا سائز حاصل کرتے ہیں اور 7,000 لاروا کا وزن تقریبا ایک کلو گرام ہوتا ہے۔ اس کے بعد، وہ ایک پپو بن جاتے ہیں جو 20 دن میں پختہ ہو کر چقندر بن جاتے ہیں۔"ایک چقندر کی کل عمر 80 دن ہوتی ہے۔ پوری عمر کے دوران ایک مادہ بیٹل اوسطا تقریبا 400 انڈے دیتی ہے۔عالمی میل کیڑے کی مارکیٹ 2030 تک 25.8 فیصد کی سالانہ ترقی کی شرح سے بڑھ کر 1.27 بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں بسمتھ کے بڑے ذخائر ہیں جو کہ ایک گہرے چاندی کے نیلے رنگ کے سبز رنگ کا چمکدار اور ٹوٹنے والا عنصر ہے جو عنصری اور مرکب دونوں شکلوں میں موجود ہے۔ تاہم ان کی مقدار معلوم کرنے کے لیے ابھی تک کوئی سروے نہیں کیا گیا ہے۔ویلتھ پاک کے ساتھ ایک انٹرویو میںبلوچستان میں قائم کوہ دلیل معدنیات کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈکے چیف جیولوجسٹ عبدالبشیر نے کہا کہ بسمتھ کی کان کنی پر توجہ دینے سے نہ صرف ملک کے درآمدی بل کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ کان کنی کو بھی مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ بسمتھ زمین کی پرت میں 69 واں سب سے زیادہ وافر عنصر ہے۔ یہ اعلی درجہ حرارت کے لئے نمایاں طور پر مزاحم ہے۔بسمتھ اکثر تانبے، ٹن، چاندی، زنک اور سیسہ کے دھاتوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ یہ عام طور پر گرینائٹ پیگمیٹائٹس یا اگنیئس چٹانوں میں پایا جاتا ہے، جنہیں دو اقسام میں درجہ بندی کیا گیا ہے۔ ان چٹانوں میں سے کچھ بھاری اور گہرے رنگ کے معدنیات پر مشتمل ہوتے ہیں۔بسمتھ گہرے رنگ کے آگنیئس چٹانوں میں پایا جاتا ہے جو بنیادی دھاتوں سے مالا مال ہیں۔بشیر نے کہا کہ آگنیس چٹان پر مشتمل غالب پٹی بلوچستان کے مختلف علاقوں جیسے ژوب، مسلم باغ، وڈھ، خضدار اور قلات میں واقع ہوئی ہے۔ بسمتھ اس پٹی میں مذکورہ دھاتوںمعدنیات اور سیسہ گیلینا کے سلفائیڈ کے ساتھ مضبوط وابستگی میں پایا جاتا ہے۔ آگنیس چٹانوں کی یہ پٹی قدیم زمانے میں سمندر کے بستر میں بنی تھی۔ بلوچستان کے دوسرے علاقے جہاں بسمتھ کے مضبوط آثار پائے جاتے ہیں راس کوہ اور چاغی ہیں کیونکہ وہاں آتش فشاں چٹانیں واقع ہوتی ہیں۔اس قسم کی چٹانیں، جس میں بسمتھ سے وابستہ معدنیات دھاتیں ہوتی ہیں، پشاور اور وزیرستان میں بھی بکثرت پائی جاتی ہیں۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں قراقرم سیون کے ساتھ ساتھ گوسان آکسائیڈ زون بھی بسمتھ کے آثار سے مالا مال ہے۔بسمتھ شاذ و نادر ہی عنصری شکل میں پایا جاتا ہے، اس لیے یہ بڑے ذخائر کے طور پر موجود نہیں ہے۔ یہ زیادہ تر متعدد دیگر معدنیات دھاتوں جیسے کوبالٹ، سیسہ، تانبا وغیرہ کے ساتھ مل کر یا ضمنی مصنوعات کے طور پر پایا جاتا ہے۔کبھی کبھار، کوبالٹ یا سیسہ کے آکسائیڈز کے ساتھ مل کر، بسمتھ کے آکسائیڈ کرسٹل بناتے ہیں اور جواہرات کے طور پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
یہ چاندی، سونا، تانبا، ٹن، اور سیسہ کی دھاتوں کو صاف کرنے اور گلانے کے دوران بطور ضمنی پیداوار بھی تیار کیا جاتا ہے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ بسمتھ سے پاکستان کے لیے معاشی فوائد کے نئے راستے کھلیں گے۔بسمتھ کاسمیٹکس، فارماسیوٹکس، آتشبازی، پینٹ، الائے، سیرامکس، شیشہ، الیکٹرک فیوز، فائر ڈیٹیکشن سیفٹی ڈیوائسز، ایٹم فائر الارم، اسپرنکلر اور دبانے کے نظام میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ یہ پلاسٹک، ربڑ، مصنوعی، اور ایکریلک ریشوں کی پروسیسنگ میں استعمال کیا جاتا ہے.بریک پیڈز کی دھندلی مزاحمت کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے، بسمتھ ٹرائی سلفائیڈ کو ٹھوس چکنا کرنے والے مادے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ یہ 260C سیزیادہ درجہ حرارت کو برداشت کر سکتا ہے۔ اسے بدلتے ہوئے درجہ حرارت، اور الٹرا وائلٹ تابکاری سے ونڈشیلڈ سیل کے تحفظ کے لیے آٹوموٹو شیشے کو کوٹ کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ جوہری ری ایکٹر اور کولڈ فیوژن کے عمل میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ سیسہ کے متبادل کے طور پر، بسمتھ کو سولڈر ایپلی کیشنز کے دوران ریڈی ایشن شیلڈنگ کمبل بنانے اور شاٹس اور گولیوں کی تیاری کے لیے متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اکثر، یہ دیگر دھاتوں جیسے سیسہ، کیڈیمیم اور ٹن کے ساتھ مرکب بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔پاکستان 2021 میں دنیا میں بسمتھ کا 81واں بڑا درآمد کنندہ تھا۔ بسمتھ کا زیادہ تر حصہ بنیادی طور پر سپین سے درآمد کیا جاتا ہے۔ اسے چین اور جرمنی سے بھی درآمد کیا جاتا ہے۔صنعتی ایپلی کیشنز کی ایک بڑی تعداد میں بسمتھ کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے، اس کی عالمی مارکیٹ میں 2021 میں 38 ملین امریکی ڈالر سے 2030 تک 4.90 فیصد کی کمپانڈ اینول گروتھ ریٹ حاصل کرنے کی توقع ہے۔ بین الاقوامی سطح پر بسمتھ کی تجارت سے منافع کمانے میں اس کا حصہ، اس کی تلاش اور نکالنے پر توجہ مرکوز کر کے پاکستان مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بسمتھ کی تلاش پر کام کرنے کی دعوت دے سکتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حکومت نے رواں مالی سال 2023-24 کے لیے زرعی شعبے میں 3.5 فیصد نمو حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے تاکہ ملک کی جی ڈی پی کو اسی فیصد پوائنٹس تک بڑھایا جا سکے۔نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے پرنسپل سائنٹیفک آفیسر طارق سلطان نے کہاکہ زرعی صنعت کو زندہ کرنے پر حکومت کا زور نہ صرف غذائی تحفظ کو یقینی بنانے بلکہ ملک کے جی ڈی پی کو بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے اس چیلنجنگ ہدف کو حاصل کرنے کے بارے میں پر امید ظاہر کی ہے۔ چاول اور کپاس جیسی بڑی فصلیں مویشیوں کی نشوونما کے لیے ایک امید افزا مستقبل کے ساتھ مرکزی توجہ ہیں، جن میں سے سبھی جی ڈی پی میں مطلوبہ توسیع میں خاطر خواہ شراکت فراہم کرنے کی پیش گوئی کی جاتی ہیں۔تباہ کن سیلابوں کے باوجود، زراعت کے شعبے نے گندم، مکئی، گنے اور تیل کے بیجوں کی پیداوار میں مثبت نمو کے ساتھ، 1.55 فیصد کی معمولی ترقی دکھائی ہے۔ لائیو سٹاک کے شعبے میں بھی پچھلے سال کے 2.25 فیصد سے 3.78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کپاس کی پیداوار میں متوقع اضافہ، پچھلے سال کے مقابلے میں تخمینہ 126.6 فیصد اضافے کے ساتھ، اور چاول کی پیداوار میں نمایاں اضافہ اقتصادی ترقی میں زرعی شعبے کی ممکنہ شراکت کو واضح کرتا ہے۔زراعت کے شعبے میں لائیو سٹاک کے حصہ میں قابل ذکر 64 فیصد اضافہ بھی متنوع حکمت عملی کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے مجموعی شعبے میں لچک پیدا ہوتی ہے۔تاہم، ان حوصلہ افزا علامات کے باوجود، بڑی اقتصادی تصویر منصوبہ بند جی ڈی پی میں اضافے کو حاصل کرنے کی قابل عملیت پر شک کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلند شرح سود اور غیر ملکی زرمبادلہ کے محدود ذخائر جیسے چیلنجز درآمدات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔سلطان نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو درپیش پیچیدہ چیلنجوں کو پہچاننا بہت ضروری ہے جو پیداواری صلاحیت کو متاثر کر رہے ہیں۔ انہوں نے زراعت میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔موجودہ معاشی چیلنجوں سے نمٹنا، بشمول افراط زر اور شرح سود، پائیدار ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے۔سائنسدان نے زور دیا کہ زراعت کے شعبے کی کامیابی، جو روزگار اور غذائی تحفظ کے لیے اہم ہے، ہدف شدہ پالیسیوں اور وسیع تر اقتصادی اصلاحات کے درمیان ایک نازک توازن قائم کرنے پر منحصر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ضم شدہ اضلاع میں امن کے بعد قبائیلوں کی آبادکاری کا سلسلہ جاری ہے، ضلع خیبر کی وادی راجگال میں واپس آنے والے قبائل کی بحالی کا دوسرا مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق ضم شدہ اضلاع میں جنگ سے امن کی کوششوں کا سفر قابل فخر ہے افواجِ پاکستان نے بحالی امن کے بعد خوشحالی، ترقی کا آغاز کیا اور اس کے دور رس نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ ضم شدہ اضلاع میں امن کے بعد قبائیلوں کی آبادکاری کا سلسلہ جاری ہے، ضلع خیبر کی وادی راجگال میں واپس آنے والے قبائل کی بحالی کا دوسرا مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا، راجگال میں دوسرے مرحلہ میں 25 ستمبر 2023 سے 10 نومبر 2023 تک تین گاں بری، باغ اور پٹے کلے کے 1280 خاندان واپس آباد ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کو افغان طالبان کے بھرپور تعاون اور جدید غیر ملکی اسلحے کی دستیابی سے پاکستان میں دہشتگردی بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں ہلاک ہونے والے 8 دہشتگردوں سے جدید غیر ملکی اسلحہ برآمد ہوا۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں امریکی ساختہ ہتھیار بھی شامل ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ افغانستان میں چھوڑا ہوا امریکی اسلحہ غیرمحفوظ ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی کو منظم طریقہ کار کے تحت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے مسلط کیا گیا ہے۔ پشاور، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم ٹی ٹی پی نے امریکی اسلحے سے حملے کئے۔ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد 7 اعشاریہ 12 ارب ڈالرمالیت کا جدید اسلحہ افغانستان میں چھوڑ دیا گیا تھا۔پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔ عالمی برادری کو افغانستان میں بھاری مقدار میں موجود غیر ملکی اسلحہ اور دہشت گرد تنظیموں کا نوٹس لینا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے الیکشن کے بعد پی پی اور (ن)لیگ کی مخلوط حکومت کا امکان ظاہر کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اچھا گمان رکھیں، الیکشن 8 فروری کو ہوجائیں گئے، الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔ پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن میں سب کوبرابری کی بنیاد پرموقع ملنا چاہیے، کسی جماعت کے الیکشن لڑنے پرقدغن نہیں ہونی چاہیے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امکان ہے الیکشن کے بعد(ن)لیگ اورپیپلزپارٹی مخلوط حکومت بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں کسی کو دو تہائی اکثریت ملتی ہے تو وہ اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کرسکتاہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے ملزم منشا بم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ جسمانی ریمانڈ کے لیے ملزم کا کمرہ عدالت میں موجود ہونا ضروری ہے،پیشی کے بغیر جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا، پولیس افسر کسی ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر عدالت میں پیش کیے بغیر اپنے پاس نہیں رکھ سکتا ۔، صرف تفتیشی افسر کے بیان کو بنیاد بنا کر کسی ملزم کا جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا ۔ گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ میں کہا ہے کہ تفتیشی افسر کی جانب سے جب بھی ریمانڈ کی درخواست آئے تو مجسٹریٹ تمام حقائق کو مدنظر رکھ کر اپنے جوڈیشل مائنڈ کا استعمال کریں گے۔مجسٹریٹ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کرتے وقت اپنی آبزرویشن کو عدالتی فیصلے کا حصہ بنائیں ۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ مجسٹریٹ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کرتے وقت کیس ڈائری اور متعلقہ دستاویزات کا مشاہدہ کریں ۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملزم کا جرم سے تعلق بنتا ہے اور مزید تفتیش درکار ہے ۔ تفتیشی افسر جسمانی ریمانڈ میں توسیع مانگیں تو دیکھا جائے گزشتہ ریمانڈ پر کیا تفتیش ہوئی ۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کا بھرپور موقع دیا جائے اور بیان ریکارڈ پر لایا جائے ۔ فیصلے میں عدالت نے مزید کہا کہ ملزم کے جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت کا مطمئن ہونا ضروری ہے۔ مجسٹریٹ کے فیصلے سے ملزم کی آزادی جڑی ہوتی ہے ۔
شہریوں کے حقوق کا تحفظ عدالتوں کا بنیادی فرض ہے ۔ ملک کی اعلی عدالتوں نے بھی مجسٹریٹ کی جانب سے بغیر تحقیق ریمانڈ دینے کو نا پسند کیا ہے۔ آئین کا آرٹیکل 9 شہریوں کی آزاد زندگی کے تحفظ کا ضامن ہے۔ عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق دہشت گردی عدالت کے جج کو ریمانڈ کے لیے وجوہات بتانا ضروری نہیں۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر کا یہ بیان انتہائی غیر مناسب ہے اور قانون کی غلط تشریح ہے ۔ جسمانی ریمانڈ دیتے وقت ایڈمنسٹریٹو جج مجسٹریٹ کی طرح ایکٹ کریں گے ۔ ایڈمنسٹریٹریو جج کو ریمانڈ دیتے وقت مناسب وجوہات بتانا ہوں گی ۔ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ موجودہ کیس میں ملزم کو 27 ستمبر کو جسمانی ریمانڈ کیلیے انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش کیا گیا ۔ پولیس ڈائری میں ملزم کی 4 روز حوالگی سے متعلق کچھ درج نہیں ۔ موجودہ کیس میں ملزم کے خلاف ریکارڈ میں کچھ بھی نہیں ۔ جسٹس علی ضیا باجوہ اور جسٹس شہرام سرور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے منشا بم کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف تحریری فیصلے میں مزید کہا کہ اے ٹی سی جج نے بغیر حقائق جانے 4 مرتبہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی ۔ بظاہر یہ لگتا ہیکہ اے ٹی سی جج نے بغیر کیس ڈائری دیکھے لاپروائی میں جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی ۔ ملزم منشا بم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ طلبا بازیابی کیس میں کہا ہے کہ لاپتہ بلوچ بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم پر مقدمہ ہوگا اور گھر جانا پڑے گا ،بڑے واضح الفاظ میں آپ کو سمجھا رہا ہوں ، سیکرٹری دفاع و سیکرٹری داخلہ بھی ذمہ دار ہوں گے ، مجھے رزلٹ چاہے یہ بچی آئندہ سماعت پر کہے کہ میرا بھائی واپس آگیا ہے، ان سے ملیں ان کو بلا لیں یا خود پریس کلب جائیں ان کی بات سنیں۔ بدھ کو ہائی کورٹ میں بلوچ طلبا بازیابی کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی ، نگران وزیر انسانی حقوق خلیل جارج ، لاپتہ بلوچ افراد کی فیملیز عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ عدالت نے کہا کہ مجموعی طور 69 طلبا لاپتہ تھے۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزیراعظم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے، مزید 22 بلوچ طلبا بازیاب ہوگئے ہیں، 28 بلوچ طلبا تاحال لاپتہ ہیں، میں یقین دہانی کراتا ہوں تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کی کوششیں کریں گے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ بنیادی حقوقِ کا معاملہ ہے، جس کا پاکستان میں جو دل کررہا ہے وہ کررہا ہے، اس کیس میں سارے طالبعلم ہیں، یہ ہمارے اپنے شہری ہیں، سارا الزام ریاستی ایجنسی پر آرہا ہے، یا تو بتائیں کہ دوسرے ملک کی ایجنسی نے بندے اٹھائے ہیں ، ایک مخصوص ادارے پر الزامات ہیں ،تحقیقات بھی اسی سے کرائیں گے ؟ ریاستی ادارہ کوئی کام کرے تو انہیں پراسکیوٹ کون کرے گا، ان میں سے کوئی دہشت گرد ہے تو کارروائی کریں، ہم کلبھوشن کا ٹرائل کرسکتے ہیں تو انکا بھی کرسکتے ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ بلوچستان کا بندہ لاپتہ ہوجاتا ہے اور یہاں انتظامیہ 365 کے تحت ایک کاروائی کرکے منہ دوسری طرف کر لیتی ہے ، جو دہشت گرد ہیں ان کے خلاف کاروائی کریں عدالت کے سامنے پیش کریں ، کسی ایجنسی کو استثنی نہیں ھے جس کو مرضی ہے سالوں اٹھا کر لے جائیں ، پھر وہ تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او کے حوالے کر دیں ، کیا کسی مہذب معاشرے میں یہ کام ہوتے ہیں ، جو بھی لاپتہ شخص بازیاب ہوتا ہے وہ آکر کہتا ہے میں کیس کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتا ، بند کمروں میں نا کہانی سنائیں گے نا بند کمروں میں میں کسی کی سنوں گا جو کہنا ہے اوپن کورٹ میں کہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پولیس بندہ لیکر جاتی ہے بعد میں بندہ لاپتہ ہوجاتا ہے، تھانے جاتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے وہاں بندہ ہی نہیں، جبری گمشدگی والے کیسز میں لوگ آپ کے اپنے اداروں کے پاس ہیں ، سیکرٹری دفاع ذمہ دار ہیں کہ ان کے ادارے کسی ایسے کام میں ملوث نا ہوں، جبری گمشدگی کیسز کا حل نکال کر رہا کریں یا عدالت پیش کریں ، آج تک کسی اسٹیٹ کے ادارے کو ذمہ دار ٹھہرا کر کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ نگران وزیر داخلہ نے عدالت میں بتایا کہ ایک بھی شخص لاپتہ ہے اس کا کوئی جواز نہیں ہے، ہم اپنی ذمہ داری پوری کریں گے ، بہت سارے ایسے ہیں جو عدالتی مفرور ہیں، کچھ لوگ افغانستان چلے گئے ہیں ، بہت سارے کیسز ایسے بھی ہیں جن میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ لڑتے ہوئے مارے گئے۔
وزارت داخلہ نے لاپتہ افراد کے معاملے پر ایڈیشنل سیکرٹری کو فوکل پرسن مقرر کردیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو تمام لاپتہ افراد کی تفصیلات فوکل پرسن کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔ لاپتہ بلوچ شخص کی بہن عدالت کے سامنے بات کرتے ہوئے جذبات پر قابو نا رکھ سکیں اور رو پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف بلوچ اور کزن رشید بلوچ کو 2018 میں گرفتار کیا گیا ، سرفراز بگٹی کہتے ہیں یہ چھوٹا سا مسئلہ ہے میرا سب کچھ رک گیا ، ہم سارا گھر ختم ہو گیا ہے چھ سال سے دھکے کھا رہے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے متنبہ کیا کہ کیا ہم سب اغوا ہونگے تو ہمیں سمجھ آئے گی؟ اگر اگلی تاریخ پر لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور سیکریٹریز دفاع و داخلہ پر اندراج مقدمہ کا حکم دوں گا، پھر آپ سب کو اور وزیر اعظم کو گھر جانا پڑے گا، بڑے واضح الفاظ میں آپ کو سمجھا رہا ہوں ، سیکرٹری دفاع و سیکرٹری داخلہ بھی ذمہ دار ہوں گے ، مجھے رزلٹ چاہے یہ بچی آئندہ سماعت پر کہے کہ میرا بھائی واپس آگیا ہے، ان سے ملیں ان کو بلا لیں یا خود پریس کلب جائیں ان کی بات سنیں۔ نگران وزیر داخلہ نے جواب دیا کہ دو دن میں مل لوں گا کھانے پر بلاوں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبرپختونخوا میں میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے اتوار کو دوبارہ منعقد کیے گئے ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 امیدواروں نے 192 نمبر لے کر ایم ڈی کیٹ میں ٹاپ کیا ہے، ٹیسٹ میں کامیابی کا تناسب 75 فیصد رہا۔ کے ایم یو کا کہنا ہے کہ 11 امیدواروں نے 190 سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں جبکہ 180 سے 189 تک 402 امیدواروں نے نمبر حاصل کیے اور 170 سے 179 تک 2 ہزار 982 امیدواروں نے نمبر حاصل کیے۔ خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے بتایا کہ 46 ہزار امیدواروں میں سے 34 ہزار نے ٹیسٹ میں حصہ لیا جبکہ 11300 امیدوار ٹیسٹ میں غیرحاضر رہے۔ کے ایم یو کے مطابق ایم بی بی ایس میں پاس امیدوار کی شرح 55 فیصد رہی جبکہ بی ڈی ایس میں پاس امیدواروں کی شرح 50 فیصد رہی ہے ، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 26 نومبر کو 7 اضلاع میں منعقد کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بنوں میں تھانہ منڈان کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت اشرف خان ولد ملک نیاز کے نام سے ہوئی ہے جو منڈان روڈ پر پولیو ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رواں سال کے پی میں دہشتگردی کے806 واقعات ہوئے ،243 واقعات میں پولیس کونشانہ بنایا گیا، دہشتگردی کے واقعات میں 837 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ۔محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال اب تک دہشتگردی کے 806 واقعات ہوئے اور دہشتگردی کے 243 واقعات میں پولیس کونشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی کے سب سے زیادہ 132 واقعات ڈی آئی خان میں ہوئے، خیبر میں 103، پشاور 89، شمالی وزیرستان 86 اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے 50 واقعات ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کے واقعات میں 837 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے پشاور سے 245 شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا، خیبر سے57، کوہاٹ 58 اور چارسدہ سے 39 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی اور خاورمانیکا کے درمیان طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض کالعدم قرار دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشری بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے اعتراضی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عاصم حفیظ نے آفاق احمد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگا کر سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔ قبل ازیں رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کے متاثرہ فریق نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق طلاق یونین کونسل میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد مثر ہوتی ہے، طلاق کی دستاویزات متعلقہ یو سی میں جمع ہونے کے بعد عدت کا دورانیہ شروع ہوتا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ لاہور ہائیکورٹ یونین کونسل کا ریکارڈ اور خاور مانیکا کو وضاحت کیلئے طلب کرے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بلوچ طلبا بازیابی کیس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہ ہوئے۔ ہائی کورٹ میں بلوچ طلبا بازیابی کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی ، نگران وزیر انسانی حقوق خلیل جارج ، لاپتہ بلوچ افراد کی فیملیز عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔ عدالت نے کہا کہ مجموعی طور 69 طلبا لاپتہ تھے۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزیراعظم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے، مزید 22 بلوچ طلبا بازیاب ہوگئے ہیں، 28 بلوچ طلبا تاحال لاپتہ ہیں، میں یقین دہانی کراتا ہوں تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کی کوششیں کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
خیبرپختونخوا کے ضلع لوئردیر میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں کی طالبات صوبائی محکمہ تعلیم کی ناقص حکمت عملی کے باعث تعلیم سے محروم ہوکر رہ گئی ہیں۔ لوئردیر کا علاقہ میدان سفرے جہاں بچیوں کے سرکاری اسکول میں 100 طالبات زیر تعلیم ہیں لیکن اب ان طالبات کو اسکول میں پڑھانے کے لیے ایک بھی خاتون ٹیچر میسر نہیں ہے۔ محکمہ تعلیم نے اس اسکول سے ایک ایک کرکے تمام 6 خواتین اساتذہ کو دوسرے اسکولوں میں تبادلہ کرکے میدان سفرے کے اس اسکول کو مکمل طورپرخواتین اساتذہ سے محروم کردیا ہے جس کے بعد اور اب اسکول میں طالبات خود حاضری لگاتی ہیں اور خود ہی مل جل کر ایک دوسرے کو پڑھائی میں مدد دیتی ہیں، موجودہ صورتحال پر طالبات کے والدین اور مقامی انتظامیہ پریشان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین پاکستان ٹراپیکل ایریڈ نان ووڈ فاریسٹ پر تیسری سائنس و ٹیکنالوجی ایکسچینج کانفرنس چین کے شہر ژینگ ژو اور گوادر میں بیک وقت منعقد ہو ئی ۔گوادر پرو کے مطابق ایکسچینج کانفرنس کا مقصد اقتصادی جنگلات کے شعبے میں دونوں ممالک کی کامیابیوں اور تحقیقی پیش رفت کو ظاہر کرنا اور چین اور پاکستان کے درمیان ٹراپیکل ایریڈ نان ووڈ فاریسٹ اور فعال مادوں کے تعلیمی تبادلے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چائنیز سوسائٹی آف فارسٹری(سی ایس ایف)اور سینٹرل ساتھ یونیورسٹی آف فارسٹری اینڈ ٹیکنالوجی (سی ایس یو ایف ٹی)کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں دونوں ممالک کے 220 سے زائد عہدیداروں، اسکالرز، طلبا اور کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ 2021 میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کی اقتصادی اور ماحولیاتی ترقی کو بڑھانے کے لئے سی ایس یو ایف ٹی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی(سی او پی ایچ سی) اور یولن ہولڈنگز نے ٹروپیکل ایریڈ نان ووڈ فاریسٹ کے لئے انجینئرنگ ریسرچ سینٹر قائم کرنے کے لئے تعاون کیا۔ مرکز کا مقصد گرین اور پائیدار ترقیاتی نقطہ نظر کو ظاہر کرنا ہے، جس میں غیر لکڑی جنگلات کی صنعت اور گوادر میں ماحولیاتی، معاشی اور معاشرتی فوائد کے ساتھ اس کی مطابقت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سی او پی ایچ سی کے چیئرمین چنگ باو چونگ نے گزشتہ برسوں کے دوران ہونے والی پیش رفت کے جائزے اور تبادلہ خیال کے دوران گوادر میں کاروباری ماحول پر ایکو اکنامک فاریسٹ کے اثرات سے آگاہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق خشک اور نمک برداشت کرنے والے اور نان وڈ بنجر جنگلات کے جراثیم کے وسائل کو جمع کرنے اور استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے منتظمین نے ماہرین کو مختلف پودوں کی تحقیقی پیش رفت اور ترقی کے امکانات پر خصوصی پریزنٹیشن دینے کے لئے مدعو کیا، جن میں یوکومیا الموئڈز، ایلیس گینینسس، مورنگا اولیفیرا، اور ہپوفی رامنوئڈز شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اس تقریب کا اہتمام ہینان ایگریکلچرل یونیورسٹی، ہینان فارسٹری سوسائٹی، سی ایس ایف کی اکنامک فاریسٹ برانچ، سی او پی ایچ سی اور یولن ہولڈنگز نے کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق بدھ کو کاروباری دن کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کا اضافہ ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 285 روپے65 پیسے کا ہوگیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان نے بھارتی اور اسرائیلی گندم درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی جبکہ روس کے زیرکنٹرول یوکرینی علاقوں سمیت کیوبا، ایران، شام اور شمالی کوریا سے بھی گندم درآمد نہیں کی جائے گی۔ پاکستان نے عالمی تجارتی کمپنیوں پردونوں ممالک کی گندم سپلائی نہ کرنے کی شرط عائدکردی جبکہ بین الاقوامی پابندیوں کے شکار کیوبا، ایران، شمالی کوریا اور شام سے بھی گندم سپلائی پر پابندی لگائی گئی۔ دستاویز کے مطابق روس کے زیرکنٹرول یوکرینی علاقوں اور کریمیا سے بھی گندم نہیں لی جائے گی جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار ٹن خریداری کے ٹینڈر میں گندم میں نمی کی حد ساڑھے 14 فیصد مقررکی گئی۔ دستاویزات کے مطابق گندم میں مٹی سمیت دیگر اشیا کی موجودگی ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی اورگندم 12 فروری تک دو جہازوں میں گوادر یا کراچی پورٹ پر پہنچانا شروع ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹرائل سے متعلق وزارتِ قانون نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پائونڈ سکینڈل کیس میں اہم پیشرفت پر وزارتِ قانون و انصاف نے جیل ٹرائل سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پانڈ سکینڈل کیسز کی سماعت کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی سیکیورٹی رپورٹ کی روشنی میں سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیشنل ہائی وے شیرگڑھ بائی پاس کے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں سکول جانے والے دو بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق تیزرفتار ٹریلر نے کیری ڈبہ وین کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کیری ڈبے میں سکول جانے والے دوبچے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اور موٹروے پولیس کی جانب سے امدادی کارروایاں جاری ہیں جبکہ زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز دن کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 61 ہزار کی حد عبور کر گیا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 323 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 61 ہزار 137 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس روزانہ بلند ترین سطح عبور کررہا ہے اور منگل کے روز بھی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 60 ہزار 845 پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 918 پوائنٹس اضافے سے ریکارڈ 60 ہزار 730 پر ہوا تھا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی