• Columbus, United States
  • |
  • ٣٠ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا نوجوان پ...

لاہور میں لبرٹی سینٹر پر دوست کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے والا نوجوان پکڑا گیا۔ فرخ اعجاز نامی امیدوار نے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے کیلئے اپنے شناختی کارڈ پر دوست کو لبرٹی سینٹر بھیجا اور ٹیسٹ کے لئے اپلائی کرایا۔ تاہم، ٹیسٹ کے دوران مشکوک حرکات پر ملزم کی بائیومیٹرک کرائی گئی جس کے دوران وہ پکڑا گیا۔ بعدازاں، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ گلبرگ میں مقدمہ در ج کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اڈیالا جیل کے باہر بشری بی بی کے خلاف نعرے ب...

اڈیالا جیل آمد پر ایک گروپ نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف نعرے لگا دئیے۔ راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں 190 ملین پانڈ القادریونیورسٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے چئیرمین کی اہلیہ عدالت میں پیشی کے لیے پہنچیں تو درجن بھر افراد نے ان کو دیکھتے ہی کالا جادو نامنظور کے نعرے لگائے۔ گروپ کی نعرے بازی کے موقع پر اڈیالا جیل کی چوکی میں موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے اور لوگوں کو نعرے لگانے سے روکنے کی کوشش نہیں کی۔ بشری بی بی القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ نیب کیس میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آباد پہنچی تھیں۔ ان کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

190 ملین سکینڈل، عمران خان کے مزید ریمانڈ کی...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 190 ملین پانڈ کیس میں جوڈیشل کر دیا گیا۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پانڈ کیس کی سماعت کی جس کے دوران قومی احتساب بیورو ( نیب)کی ٹیم اور پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی پیش ہوئے۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی، بہن علیمہ خان اور عظمی خان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ سماعت کے دوران نیب حکام کی جانب سے عمران خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔ بعدازاں ، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ میں سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر حکم ام...

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں سرکاری محکموں میں نئی بھرتیوں کے خلاف حکم امنتاع میں 4 دسمبر تک توسیع کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں صوبے سندھ میں 140 سے زائد محکموں میں نئی بھرتیوں کے خلاف ایم کیوایم پاکستان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ظفر راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ سفارش اسوقت تک آتی رہے گی جب تک بااثر افراد کی نااہل اولادیں پیدا ہوتی رہیں گی۔ دوران سماعت سینئر افسر سندھ چائلڈ ہیلتھ کیئر نے کہا کہ سفارش پر بھرتیاں ہوتی ہیں، ایک دن تو آئے گا جب سفارش ختم ہوجائے گی، جس پر جسٹس ظفر راجپوت نے کہا کہ سفارش اسوقت تک آتی رہے گی جب تک فرسودہ نظام تبدیل نہیں ہوگا، سفارش تب تک آتی رہے گی جب تک میرٹ پر غریب کو ملازمت نہیں مل جاتی ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں بچے بھی نااہل اور سفارشی عملے کی وجہ سے مرتے ہیں، یہ سسٹم اسوقت تک متاثر رہے گا جب تک قابل لوگوں کو میرٹ پر نوکریاں نہیں ملتیں، ہمیں پتا ہے بااثر لوگوں کے بچے کس طرح ایم بی بی ایس میں آتے ہیں۔ عدالت نے سندھ چائلڈ ہیلتھ کیئر سے ملازمتوں سے متعلق رولز طلب کرلیے جبکہ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کی عدم حاضری پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔ جسٹس طفر راجپوت نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ حکم امتناع حاصل کرنے کے بعد پیش ہی نہ ہوں۔ عدالت نے ملازمتوں پر حکم امتناع میں 4 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاپنگ مال آتشزدگی،ماہرین کے آنے اور شواہد جم...

ایس ایس پی ایسٹ انویسٹی گیشن سعود مگسی نے کہا ہیکہ راشد منہاس روڈ پر واقع آگ سے متاثرہ شاپنگ مال میں ماہرین کے آنے اور شواہد جمع کرنے تک مال سیل رہے گا۔ تفتیشی ٹیم کے رکن ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ سعود مگسی نے راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال کا دورہ کیا جہاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں ایس ایس پی نے بتایا کہ شاپنگ مال کے بلڈر سے نقشہ طلب کیا ہے، نقشے میں دیکھیں گیکہ ہنگامی اخراج یا حفاظتی انتظامات تھے یانہیں، تفتیش کے لیے کمیٹی میں ایک انجینئر کو بھی شامل کیا ہے، کچھ شواہد ملے ہیں لیکن ابھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ایس ایس پی نے بتایاکہ تمام متعلقہ اداروں خط لکھ دیا گیا ہے، انجینئرز اور ماہرین کے ساتھ دورہ کریں گے، جو ذمے دار ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، مقدمے کے اندراج میں کوئی جلد بازی نہیں ہوئی۔ ایس ایس پی نے کہا کہ مقدمے میں صرف انفارمیشن دی گئی ہے، کوشش کریں گے شفاف تحقیقات کریں تاکہ حقائق واضح ہوں جب کہ ماہرین کے یہاں آنے اور شواہد جمع کرنے تک مال سیل رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اورماڑہ کے قریب ماہی گیر نے جال میں پھنسی ای...

اورماڑہ کے قریب ماہی گیر نے جال میں پھنسی ایک بڑی وہیل کو بحفاظت آزاد کردیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ٹیکنیکل ایڈوائزر معظم خان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک بڑی اسپرم وہیل کسی مچھیرے کے جال میں پھنسی۔ انہوں نے کہا کہ اسپرم وہیل کی لمبائی تقریبا 30 فٹ تھی، آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد ماہی گیر نے 500 میٹر جال کاٹ کر اسپرم وہیل کو چھوڑا۔ معظم خان کے مطابق اسپرم وہیل پاکستان میں پائی جانے والی4 بڑی وہیلز میں سے ایک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سارہ انعام قتل کا مرکزی ملزم کلاشنکوف برآمدگ...

سارہ انعام کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم شاہنواز امیر کو کلاشنکوف برآمدگی کیس میں بری کردیا گیا ۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیرکو کلاشنکوف برآمدگی کیس میں شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کلاشنکوف برآمدگی کیس میں ملزم کی رہائی کی روبکار جاری کرنے کا حکم دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ ملزم کیخلاف الزام ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ استغاثہ کے شواہد میں ایک سے زائد شکوک وشبہات پائے گئے۔ شک کا فائدہ ملنا ملزم کا حق ہے۔فیصلے کے مطابق کیس کی کمپلینٹ پولیس اسٹیشن کو بھجوانے والے کانسٹیبل طارق کو بطور گواہ عدالت میں پیش ہی نہیں کیا گیا۔ اتنے اہم گواہ کو عدالت پیش نہ کرنے کے قانون شہادت کے تحت نتائج ہیں۔ پرائیویٹ شخص کو گواہ نہ بنانا بھی ایک اور بڑا سقم ہے۔سارہ انعام کیس میں دوران تفتیش پولیس نے شاہنواز امیر سے غیر اسلحہ یافتہ کلاشنکوف برآمد کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ملزم شاہنواز امیر کیخلاف سارہ انعام قتل کیس کے حتمی دلائل جاری ہیں۔ سارہ انعام قتل کیس میں حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کا وفد پاکستان...

پاکستان میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کے معاملہ پر آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ حکام ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کی آمدکا مقصد ٹیکس پالیسی پر مشاورت ہے،وفد ٹیکس استعداد کار بڑھانے کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کریگا۔ ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ایک ہفتہ تک مشاورت ہوگی،آئی ایم ایف نے پاکستان میں امیر طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کررکھا ہے۔آئی ایم ایف نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی 15 فیصد تک لے جانے پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میٹروپولیٹین کارپوریشن کا اسلام آباد کے شہری...

میٹروپولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کا شہریوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی چارجز 3گنا بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا،۔ اسلام آباد کے رہائشیوں کے پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی چارجز 3گنا بڑھائے جائیں گے،میٹروپولیٹین کارپوریشن نے ٹیکسز میں اضافے پر 27اور 28نومبر کو عوامی سماعت مقرر کردی۔ ایم سی آئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو ٹیکسز پر اعتراض ہو تو اپنے اعتراضات دائر کرسکتے ہیں، شہریوں نے پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی چارجز پر اعتراض نہ کیا تو اضافے کی منظوری ہوگی۔ حکام نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں 200فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا، پانی کے بلوں اور صفائی چارجز میں بھی 200فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے...

لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے بشری بی بی کے وکیل کی عدم موجوگی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کیے جارہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور زیر انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کی پی ٹی...

پشاور ہائیکورٹ نے عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کے لئے پی ٹی آئی کی دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے کی ، ایڈوکیٹ جنرل اور درخواست گزار وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کے لئے درخواست دائر کی ، آرٹیکل 218 (3) کے تحت صاف شفاف وغیر جانبدارالیکشن کرانا لازمی ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ گورنر، نگران صوبائی حکومت متنازع ہوچکی ہے ، پی ٹی آئی کو انتخابی مہم کی اجازت نہیں ہے، پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور نچلی سطح کی قیادت گرفتارہے اور انہیں مقدمات سامنا ہے۔ عدلت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی...

سٹی کورٹ کراچی نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دیدیا۔ سٹی کورٹ میں پیشی پر لائے گئے حسان نیازی کو فرار کرانے کا معاملے پر سماعت ہوئی، عدالت نے استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی کو اشتہاری قرار دیدیا۔ عدالت نے علی زیدی کے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں، دوسری عدالت نے حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 9 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بننے کے اہل ہیں،خ...

رہنما پیپلزپارٹی اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے بیان کوبڑھا چڑھا کرپیش کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بننے کے اہل ہیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے اہل ہیں تاہم فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) اجلاس میں ہوگا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی پر دبا ڈال کر سیاست نہیں کرتے، 55 سال سے اصولوں کی سیاست کر رہے ہیں، روٹی، کپڑا اور مکان ہمارا منشور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ہماری ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بھی ایسے ہی کہتے تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ایک ادارہ ہے جو ہر طبقے کا ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک بندرگاہ ہے،جہاں سے ملک بھر میں تجارت ہوتی ہے مگر سندھ میں ایک موٹروے نہیں بنائی گئی، سندھ میں کوئلے سے 2600 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سندھ میں کوئلے سیپیدا ہونے والی بجلی20 ہزار میگاواٹ تک جائے گی مگر سندھ کی گیس بند کردی گئی۔ وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد دیواروں پر لکھے صوبائی حقوق کے نعرے ختم ہوئے، یہ ترمیم پہلے ہوتی تو بنگلادیش نہ بنتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشکلات کے باوجود پاکستان اور چین کا گنے میں...

پاکستان میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیرینہ مسائل کی عکاسی کرتا ہے۔ اس صورتحال میں اہم کردار ادا کرنے والے عوامل میں مقامی شوگر "مافیا" کی طرف سے گنے کی پیداواری لاگت میں ہیرا پھیری میں اضافہ اور سبسڈی کا ناقص نظام شامل ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد (یو اے ایف)کے ایسوسی ایٹ پروفیسر برائے ایگرونومی ڈاکٹر فہد رسول نے گوادر پرو کو بتایا کہ کرشنگ سیزن کے آغاز سے قبل چینی کی قیمت 85 روپے فی کلو گرام سے بڑھ کر 160 سے 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ گوادر پرو کے مطابق تقریبا 1.25 ملین ہیکٹر کاشت والی زمین کی بنیاد پر 2021-22 میں گنے کی پیداوار تقریبا 88.6 ملین ٹن تھی ، جو پچھلے سال کی اسی مدت (1.16 ملین ہیکٹر / 80.9 ملین ٹن)سے ایک خاص اضافہ ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن(پی ایس ایم اے)کی جانب سے شائع کردہ سالانہ رپورٹ 2022 کے مطابق 2021-22 میں یونٹ کی پیداوار (70.35 ٹن فی ہیکٹر)تقریبا پچھلے سال (69.55 ٹن فی ہیکٹر) کے برابر ہے۔ تاہم، پاکستان میں گنے کی فی ہیکٹر پیداوار دیگر بڑے پروڈیوسروں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ صرف میں پیداوار ٹن تھی، جو عالمی اوسط ٹن اور ہندوستان کے ٹن سے بہت کم ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پی ایس ایم اے کے سینئر عہدیدار سکندر خان نے کہا کہ اجارہ داری اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری جیسے مصنوعی عوامل کے علاوہ گنے کی پیداواری لاگت جیسے کھاد، حشرہ کش ادویات اور نقل و حمل میں اضافہ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی بنیادی وجوہات ہیں۔ گنے میں دیگر نقدی فصلوں، خاص طور پر کھاد اور پانی کے مقابلے میں زیادہ سبسڈی والے زرعی انپٹ استعمال ہوتے ہیں۔ پاکستان سمیت پانی کی شدید قلت والے ممالک میں گنے کی کھپت کسی بھی دوسری فصل کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اعلی معیار کے گنے کی اقسام کی کاشت کرنا ضروری ہے جو کم پانی استعمال کرتے ہیں، چینی نکالنے کی کارکردگی زیادہ رکھتے ہیں، اور کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف زیادہ مزاحمت رکھتے ہیں. گوادر پرو کے مطابق "پاکستان میں گنے کی صنعت کی خصوصیت کئی اہم اقسام کی کاشت ہے، خاص طور پر پنجاب کے خطے میں. قابل ذکر اقسام میں سی پی ایف -248 ، سی پی ایف -249 ، سی پی ایف -250 ، سی پی ایف -251 ، اور سی پی ایف -252 شامل ہیں ، جن میں سے ہر ایک کی پختگی کی مدت ، پیداوار اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت کے لحاظ سے اپنی منفرد خصوصیات ہیں ، جس میں سی پی ایف -248 میں سب سے زیادہ چینی کی مقدار 12.71 ہے۔ فہد رسول نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ اس میں کھیتی کرنے کی اچھی صلاحیت ہے، رہائش کی مزاحمت کی جاتی ہے اور اس طرح اس کی تجدید کے لیے موزوں ہے۔

گوادر پرو کے مطابق مزید برآں، عالمی مارکیٹ کو بہتر طور پر وسعت دینے کے لیے، پاکستان کو شوگر انڈسٹری کی سطح کو جامع طور پر بہتر بنانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ مقامی ملوں کو بونسکرو شوگر سرٹیفکیشن حاصل کرنے کی اجازت مل سکے، جو گنے کے لیے معروف عالمی پائیداری پلیٹ فارم اور معیار ہے۔ فی الحال بونسوکرو کے لئے صرف 3 ملیں تصدیق شدہ ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پروفیسر رسول نے نشاندہی کی کہ اگرچہ یہ اقسام ہماری گنے کی صنعت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ، لیکن پیداوار ، تکنیکی اپنانے اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت کو مزید بڑھانے کے لئے چین کے ساتھ تعاون کی تسلیم شدہ ضرورت ہے۔ پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(پی سی جے سی سی آئی) میں حالیہ تھنک ٹینک اجلاس نے دونوں ممالک کے درمیان گنے کے شعبے میں تعاون کے امکانات کو اجاگر کیا۔ ہمارے گنے کے تحقیقی گروپ اور گوانگژو شوگر انڈسٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے متعدد دوطرفہ تبادلہ خیال ہوئے اور ایک مفاہمت ی یادداشت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امید ہے کہ جلد ہی اس پر دستخط ہو جائیں گے۔ رسول کے مطابق تعاون کے ممکنہ شعبوں میں نہ صرف ٹیکنالوجی کی منتقلی جیسے ٹشو کلچر اور بیماری سے پاک پودے، چین سے معروف اقسام کا تبادلہ، مربوط کیڑوں کے انتظام کی حکمت عملی پر تعاون، چین کی اکیڈمی آف ٹروپیکل ایگریکلچرل سائنسز (سی اے ٹی اے ایس) جیسے اداروں کے تعاون سے پاکستانی سائنسدانوں اور ماہرین کے لئے تربیتی پروگرام شامل ہیں، بلکہ پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید بنانا بھی شامل ہے۔ چین کی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ کرنا۔ گوادر پرو کے مطابق گنے کی افزائش کے لئے پاکستان کی سب ٹروپیکل آب و ہوا موزوں ہے۔ کچھ علاقوں میں گنے کی پیداوار چین جیسی ہی ہے، جہاں اوسط پیداوار 740 من فی ایکڑ ہے۔ خاص طور پر جنوبی پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کاشت کاری کی بلند سطح والے کچھ ترقی یافتہ کاشتکار فی ایکڑ 2000 من تک فصل کاٹ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین سے افزائش نسل کی سہولیات مطلوب ہیں اور مختلف قسم کے افزائش نسل کے پروگرام پاکستان کی گنے کی صنعت کے استحکام کو بڑھانے میں مدد دے سکتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چینی نکالنے کے حوالے سے بتایا گیا کہ 48 لاکھ 81 ہزار 225 ٹن خام پیداوار کے ساتھ چینی پیدا کرنے والا دنیا کا نواں بڑا ملک ہونے کے باوجود عالمی قیمتوں میں اتار چڑھا کے حوالے سے پاکستان کی حساسیت اور چینی درآمد کرنے کی ضرورت بہتری کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔ رسول نے مزید کہا کہ "اس سے نمٹنے کے لئے شوگر ملوں کے اندر تکنیکی اپ گریڈیشن میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے، گنے سے چینی نکالنے کو بہتر بنانے اور فضلے کو کم سے کم کرنے کے لئے جدید مشینری پر توجہ مرکوز کی جائے"، رسول نے مزید کہا کہ مشینری اپ گریڈ اور کارکنوں کی تربیت میں پاک چین تعاون کے ممکنہ مواقع موجود ہیں، جس کی تائید پی سی جے سی سی آئی کے حکام بشمول صدر معظم گھورکی اور نائب صدر حمزہ خالد نے کی، دونوں نے باہمی تعاون کے ذریعے "میٹھے انقلاب" کے امکانات پر زور دیا۔ کوششیں، ایک ایسے منظر نامے کا تصور کرتی ہیں جہاں دونوں ممالک ، "آہنی دوست" کے طور پر ، عالمی مارکیٹ میں اعلی درجے کی چینی برآمد کرسکتے ہیں۔رسول نے گوادر پرو کو بتایاکہ صرف چینی سے آگے گنے سے حاصل ہونے والی مصنوعات، جیسے ایتھنول، گڑ، اور بگاس اور شراب سے لے کر بائیو فیول اور بائیو پلاسٹک تک مارکیٹ کے نئے شعبوں کے لئے تنوع کے مواقع تلاش کرنا مارکیٹ کی توسیع کے لئے اسٹریٹجک مواقع فراہم کرتا ہے۔ ان پہلوں میں چین کے ساتھ تعاون سے پاکستان کو بتدریج سنگل انڈسٹریل اسٹرکچر کی پسماندہ صورتحال سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک کی نئی دہائی میں آئی سی ٹی اور سبزتوا...

شنگھائی میں پاکستانی قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کی اگلی دہائی میں چین اور پاکستان کے لئے اپنی اقتصادی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا ایک منفرد موقع ہے،آئی سی ٹی اور گرین انرجی خاص طور پر نہ صرف معاشی منافع بلکہ ماحولیاتی استحکام اور تکنیکی ترقی کے لحاظ سے بھی زبردست ترقی کے امکانات پیش کرتے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ان خیالات کا اظہار 26 نومبر کو فودان یونیورسٹی اور سلک روڈ تھنک ٹینک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اینڈ گلوبل گورننس سے متعلق ساتویں بین الاقوامی فورم میں "سی پیک کے دس سال: پس منظر اور امکانات" گول میز کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ گوادر پرو کے مطابق قونصل جنرل نے ٹیکسٹائل، فوڈ پروسیسنگ، آٹوموٹو، آئی سی ٹی اور قابل تجدید توانائی جیسی پاکستان کی متنوع صنعتوں کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی مہارت اور سرمایہ کاری پاکستان کی معاشی تبدیلی کی کلید ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت کی حوصلہ افزائی کی مدد سے آئی سی ٹی کا شعبہ مواقع کے لئے تیار ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عبوری وزیر ڈاکٹر عمر سیف سمیت سرکاری حکام کی حالیہ پیش گوئیوں کے مطابق آئی ٹی کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 178 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جس میں 30 فیصد سی اے جی آر ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آئی سی ٹی انڈسٹری ایک سازگار ریگولیٹری منظر نامے اور مضبوط انفراسٹرکچر کی مدد سے چینی سرمایہ کاروں کے لئے بے شمار مواقع پیش کرتی ہے۔پائیدار ترقی پر عالمی زور کی روشنی میں، گرین انرجی کو ایک ضروری سرمایہ کاری کے علاقے کے طور پر مختص کیا گیا ہے. پاکستان قابل تجدید توانائی کی سرمایہ کاری بالخصوص شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے شعبے میں ایک امید افزا مارکیٹ پیش کرتا ہے اور توقع ہے کہ 2030 تک بجلی کی پیداوار میں قابل تجدید توانائی کا تناسب 20 فیصد تک پہنچ جائے گا جو 2023 میں 6.8 فیصد تھا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان چین سے سالانہ 600 ملین ڈالر مالیت کے سولر پینل درآمد کرتا ہے اور مقامی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے چینی ایف ڈی آئی کے لیے تیار ہے جس کا مقصد چین اور یورپی یونین کو مقامی فروخت اور ڈیوٹی فری برآمدات ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اس گول میز اجلاس میں دونوں ممالک کے سفارتکاروں، صنعتی ماہرین اور کاروباری رہنماوں نے شرکت کی، جس میں ایک پینل بھی شامل تھا جس میں سی پیک کے تحت پاکستان کے سرمایہ کاری کے منظرنامے اور مشترکہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی سی ٹی اور گرین انرجی پر توجہ اقتصادی تعلقات میں ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ سی پیک اپنے اگلے تعاون کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خنجراب پاس پر پاک چین سرحد کو 30 نومبر کو بن...

گلگت میں خنجراب پاس پر پاکستان اور چین کی سرحد 30 نومبر کو بند کر دی جائے گی۔ خنجراب پر برفباری کی وجہ سے سرحد بند کر دی جاتی ہے، جسے پانچ ماہ بعد کھولا جائے گا۔ یاد رہے کہ سرحد بارڈر پروٹوکول ایگریمنٹ کے تحت ہر سال بند کی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست ق...

لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا نگران وزیراعظم کی تقرری 90 روز مکمل ہونے کے بعد غیر مثر ہو چکی، آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم نہیں رہے لہذا عدالت نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ن لیگ کا ہم خیال جماعتوں کیساتھ بات چیت کا ا...

سندھ میں ن لیگ کا ہم خیال جماعتوں کیساتھ بات چیت کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہو گیا، ذیلی کمیٹیوں نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تجاویز مرتب کرلیں۔ ن لیگ اور ایم کیو ایم کی ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات پر دونوں جماعتوں کا اگلا اجلاس اسلام آباد میں ہو گا، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق سندھ و بلوچستان کے لیے ن لیگ کے کوآرڈینیٹرز ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں ن لیگ کے امیدواروں کا انتخاب کوآرڈینیٹرز صوبائی تنظیم کی مشاورت سے کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موٹر وے ایم فائیو پرخوفناک ٹریفک حادثہ، 2 اف...

موٹر وے ایم فائیو بستی داد انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ موٹروے پولیس کے مطابق تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث بانڈری سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے بتایا گیا ہے ، جاں بحق اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے علیحدہ ملاقا...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے علیحدہ ملاقات کرانے کی اجازت دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے فواد چوہدری کی جیل میں سہولیات، وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عدالتی حکم پر چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی۔ چیف کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری کو جیل میں بہتر کلاس دے دی گئی ہے۔ عدالت نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت دی اور انہیں جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے مکالمہ کیا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صاحب،درخواست گزار کا وقارملحوظِ خاطررکھا جائے، آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کو بھی فیملی اور وکلا سے ملاقات سے روکا جاتا تھا، ایسے واقعات آپ کے افسروں کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سے غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن وا...

پاکستان نے اکتیس اکتوبر کی ڈیڈلائن کے بعد سے غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کے محفوظ اور باعزت انخلا کے لیے مختلف اقدامات کر رکھے ہیں جن کی بدولت اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ پاکستان سے غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز مزید ایک ہزار چھ سو چالیس غیر قانونی طورپرمقیم افغان باشندے سرحد پار کرکے اپنے ملک واپس چلے گئے۔ ان میں چارسو سینتیس مرد، چار سو تیس خواتین اور سات سو ستتر بچے شامل تھے, چارسو پچیس خاندانوں پر مشتمل یہ افراد ایک سو اکیس گاڑیوں پر افغانستان بھجوائے گئے۔ اب تک اپنے ملک واپس جانے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد دو لاکھ چون ہزار سات سو پچھتر ہوچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کمی ریک...

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی دیکھی گئی ،سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔ پیر کو ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد موجودہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ریکارڈ کی گئی ،اس کے علاوہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 97 ہزار 542 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار757 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار360 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت2 ہزار 8 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تس...

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 53 پیسے کا ہو گیا ، انٹربینک کے زیراثر اوپن مارکیٹ مین بھی ڈالر کی قدر میں کمی رجحان ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر قیمت میں ایک روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کا اق...

کم عمر ڈرائیورز کا کریمنل ریکارڈ بنانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ رانا سکندر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کم عمر بچوں کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل کر رہی ہے، چیف ٹریفک آفیسر نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کا نام کریمنل ریکارڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ درخواست گزار نے کہا ہے کہ سی ٹی او کی عدالت میں یقین دہانی کے باوجود بچوں کے نام سی آر او میں شامل کیے جا رہے ہیں، بچوں کے ابھی شناختی کارڈز بنے نہیں لیکن کریمنل ریکارڈ بنایا جا رہا ہے۔ رانا سکندر ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کم عمر ڈرائیورز کے نام کو کریمنل ریکارڈ میں شامل نہ کیا جائے، جن بچوں کا سی آر او میں شامل کیا گیا اسے خارج کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیفنس کار حادثہ کیس،ملزم شفقت کی عبوری ضمانت...

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس کے علاقہ میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کو ہلاک کرنے کے کیس میں نامزد ملزم شفقت کی عبوری ضمانت میں 4 دسمبر تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی، ملزم کے وکیل عرفان حیات باجوہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مقدمہ مدعی کی جانب سے وکیل نے وکالت نامہ جمع کروا دیا۔ مرکزی ملزم افنان کے والد ملزم شفقت عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شفقت شامل تفتیش ہو گیا ہے؟ جس پر تفتیشی افسر ڈی ایس پی فخر نے جواب دیا کہ جی یہ شامل تفتیش ہو چکا ہے ابھی سی ڈی آر نکلوا رہے ہیں۔ بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت میں 4 دسمبر تک توسیع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محسن نقوی کی بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابا گورونانک نے انسانیت سے پیار، مساوات اور ہمدردی کا پیغام عام کیا۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کے حوالے سے سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابا گورونانک محبت، امن اور بھائی چارے کے داعی تھے، دیوجی مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے۔ محسن نقوی نے بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے 3 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو پنجاب میں جی آیاں نوں کہا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں، سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا ہے کہ سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہرطرح کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، خصوصی سیاحتی پیکیج کے ذریعے سکھ یاتریوں کو رہائش، سفری سہولیات اور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سموگ،3 روزہ سمارٹ لاک ڈان کے بعد تعلیمی ادار...

سموگ کی روک تھام کیلئے تین روزہ سمارٹ لاک ڈاون کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے، شہریوں کو فضائی آلودگی سے نجات نہ مل سکی، لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے 415 اے کیو آئی کیساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔ پیر کو سکول، کالجز اور جامعات میں حاضری معمول کے مطابق رہی جبکہ کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں، دکانوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کاربھی بدل گئے تاہم شہریوں پر ماسک کی پابندی برقرار ہے۔ دوسری جانب ہسپتالوں میں سموگ سے متاثر ہونے والے شہریوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، گزشتہ 6 روز میں شہر کے 5 بڑے ہسپتالوں میں سموگ سے متاثرہ 7 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ فضائی آلودگی کے باعث پنجاب حکومت نے صوبے کے 10 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈان کا نفاذ کیا تھا۔ ادھر شہریوں کو فضائی آلودگی سے نجات نہ مل سکی، لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے 415 اے کیو آئی کیساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا جبکہ کراچی فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیل...

لاہور میں مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں لاہور میں مصنوعی بارش برسانے، سموگ ریڈکشن ٹاور کی تنصیب کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں تحفظ ماحولیات، زراعت، خزانہ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، وفاقی اور عسکری اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ تحفظ ماحولیات کے حکام نے مصنوعی بارش برسانے کیلئے کلاڈ سیڈنگ، کلاڈ آنائزیشن کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ کلاوڈ سیڈنگ کیلئے پہلا ٹرائل چار سے چھ ہفتے میں متوقع ہے، ہوائی جہاز استعمال کرتے ہوئے کیمیائی عمل کے ذریعے کلاڈ سیڈنگ کا زیادہ انحصارموسمی حالات، بادلوں کی تشکیل پر ہے، کلاڈ آنائزیشن کیلئے دبئی کی کمپنی سے ایم او یو آخری مراحل میں ہے۔ دوران بریفنگ مزید کہا گیا کہ اگلے چھ ہفتوں میں دبئی کی کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ پانچ سسٹمز کے ذریعے لاہور میں منتخب جگہوں پر کلاڈ آنائزیشن کا تجربہ کیا جائے گا، لاہور میں سموگ ریڈکشن ٹاورز کی تنصیب کیلئے ماہرین کی ٹیم اگلے ماہ چین جائے گی، منصوبوں کی نگرانی کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات میں مانیٹرنگ سیل قائم کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب حکومت سموگ کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، پنجاب میں سموگ کی روک تھام کی کوششوں میں وفاقی اور عسکری اداروں کا تعاون قابل ستائش ہے۔ اجلاس کے دوران مصنوعی بارش برسانے کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ورکنگ گروپ وفاقی و صوبائی محکموں اور ریسرچ سے وابستہ اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری سکیم کے تحت حج 2024 کیلئے درخواستوں ک...

سرکاری سکیم کے تحت حج 2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔ وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق آئندہ برس تقریبا 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت حج کریں گے، مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی، خواتین پہلی بار محرم کے بغیر حج ادا کر سکیں گی۔ ترجمان کے مطابق 16 دسمبر 2024 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ پر درخواستیں جمع کروائی جا سکیں گی، پاسپورٹ اپلائی کرنے کے ٹوکن پر بھی حج درخواست پراسیس ہو سکے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سپانسر شپ سکیم کے تحت 25 ہزار نشستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر جمع ہوں گی، ریگولر حج سکیم کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر قرعہ اندازی کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہ محمود کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے ح...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کیلئے دائر درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ 2 رکنی بنچ کے فیصلے کے بعد سائفر کیس میں کارروائی از سر نو ہو رہی ہے۔ بعدازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس،نیب نے احد چیم...

قومی احتساب بیورو (نیب) نے نگران وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں کلین چٹ دے دی۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر نیب کی جمع کرائی گئی رپورٹ سامنے آ گئی۔ نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا نیب ریفرنس نہیں بنتا، احد چیمہ کے تمام اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں، احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں نے اپنی ذاتی انکم سے پراپرٹیز بنائیں، احد چیمہ کے مبینہ بے نامی داروں کی پراپرٹیز کو احد چیمہ سے لنک نہیں کیا جا سکتا۔ رپورٹ میں نیب نے مقف اختیار کیا ہے کہ احد چیمہ کے رشتہ داروں سعدیہ منصور، منصور احمد اور نازیہ اشرف کے اکانٹس احد چیمہ کے بے نامی اکانٹس نہیں، ری انویسٹی گیشن کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کی کل آمدن 213 ملین اور اخراجات 131 ملین ہیں۔ نیب کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کے بنائے گئے اثاثے ان کی آمدن کے مطابق ہی ہیں، ری انویسٹی گیشن کے دوران احد چیمہ نے اپنی انکم اور منافع سے متعلق ریکارڈ نیب کو فراہم کیا، احد چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی، ریکارڈ درست ثابت ہوا۔ نیب نے احتساب عدالت سے احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۷ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک ۔ چین۔ سمفونی آ رکسٹرا ۔ فن...

امریکہ ، نیویارک کے کارنیگی ہال میں چینی شہر بیجنگ کے سینٹرل کنزرویٹری آف میوزک کی سونگ یوآن منگ فن کا مظاہرہ پیش کر رہی ہیں۔ (شِںہوا)

۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک ۔ چین۔ سمفونی آ رکسٹرا ۔ فن...

امریکہ ، نیویارک کے کارنیگی ہال میں چینی شہر بیجنگ کے سینٹرل کنزرویٹری آف میوزک کی سونگ یوآن منگ فن کا مظاہرہ پیش کر رہی ہیں۔ (شِںہوا)

۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشیا۔ سیلانگور۔ شاہراہ ریشم ۔ کنسرٹ

ملائیشیا ، ریاست سیلانگور کی شیا مین یونیورسٹی ملائیشیا میں ایک فنکارہ کینٹن ریتھمز فار سلک روڈ کنسرٹ میں فن کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ (شِںہوا)

۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشیا۔ سیلانگور۔ شاہراہ ریشم ۔ کنسرٹ

ملائیشیا ، ریاست سیلانگور کی شیا مین یونیورسٹی ملائیشیا میں ایک فنکارہ کینٹن ریتھمز فار سلک روڈ کنسرٹ میں فن کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ (شِںہوا)

۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ژے جیانگ ۔ ہانگ ژو ۔ عالمی ڈیجیٹل تجار...

چین، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں دوسری عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کے دوران شاہراہ ریشم ای کامرس پویلین میں ایک خاتون لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے مصنوعات کی تشہیر کررہی ہے۔ (شِںہوا)

۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ لاہور۔ موسم ۔ اسموگ

لاہور میں اسموگ کے دوران لوگ موٹرسائیکل پر رواں دواں ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ۔ پٹایا ۔ آتش بازی

تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں آتش بازی کے شاندارمظاہرے کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

 

۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق اور چین کے ما بین اقتصادی تعلقات کے فر...

بغداد (شِںہوا) بغداد میں عراق اور چین نے عراقی اور چینی کمپنیوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے عراقی- چینی بزنس کونسل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

اس بات کا اعلان وسطی بغداد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا جس میں عراقی وزیر تجارت اثیر الغریری ، چینی سفارت خانے کے حکام اور عراقی و چینی تاجروں نے شرکت کی۔

تقریب میں الغریری نے بزنس کونسل کے قیام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے دونوں دوست ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

عراق میں چینی سفارت خانے کے قونصلر شو ہائی فینگ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بزنس کونسل دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کی مزید ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

عراقی چینی بزنس کونسل کے سربراہ حیدر الروبائی نے کہا کہ مستقبل میں عراقی- چینی کاروبار امید افزا اور بہتر ہوگا ۔ ہمیں چین کی بطور شراکت دار، دوست اور بھائی اس اقتصادی سرگرمی میں شامل ہونے کی ضرورت ہے جس سے عراق اور چین کو فائدہ ہو۔

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق اور چین کے ما بین اقتصادی تعلقات کے فر...

بغداد (شِںہوا) بغداد میں عراق اور چین نے عراقی اور چینی کمپنیوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے عراقی- چینی بزنس کونسل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

اس بات کا اعلان وسطی بغداد میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا جس میں عراقی وزیر تجارت اثیر الغریری ، چینی سفارت خانے کے حکام اور عراقی و چینی تاجروں نے شرکت کی۔

تقریب میں الغریری نے بزنس کونسل کے قیام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے دونوں دوست ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

عراق میں چینی سفارت خانے کے قونصلر شو ہائی فینگ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بزنس کونسل دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کی مزید ترقی میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

عراقی چینی بزنس کونسل کے سربراہ حیدر الروبائی نے کہا کہ مستقبل میں عراقی- چینی کاروبار امید افزا اور بہتر ہوگا ۔ ہمیں چین کی بطور شراکت دار، دوست اور بھائی اس اقتصادی سرگرمی میں شامل ہونے کی ضرورت ہے جس سے عراق اور چین کو فائدہ ہو۔

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تنزانیہ تکنیکی، پیشہ ورانہ تعلیم میں تعاون پ...

دارالسلام (شِنہوا) تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت (ٹی وی ای ٹی) بارے چین اور تنزانیہ کے اداروں نے علم اور بہترین طریقوں کی فراہمی میں تعاون کو مضبوط بنانے   کے لئےایک ملاقات کی ہے۔

دونوں ممالک کے ٹی وی ای ٹی اداروں کے حکام تنزانیہ کے تجارتی مرکز دارالسلام میں پیشہ ورانہ معیارات کی ترقی پر چین- تنزانیہ ٹی وی ای ٹی تعاون اکیڈمک ایکسچینج سیمینار کے دوران جمع ہوئے تھے۔

وزارت تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی کے نائب مستقل سیکرٹری فرینکلن روزی مولا نے کہا کہ چین اور تنزانیہ ہنرمند پیشہ ور افراد کی ایک نئی نسل تیارکرسکتے ہیں جو ٹی وی ای ٹی کی فراہمی میں تعاون سے اختراع، انٹرپرینیورشپ اور پائیدار معاشی ترقی کو آگے بڑھا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعاون سے نہ صرف ٹی وی ای ٹی کا معیار بہتر ہوگا بلکہ قابل انسانی وسائل پیدا ہوں گے جس سے تنزانیہ میں چینی اور دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جاسکے گا۔

نیشنل کونسل فار ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این اے سی ٹی وی ای ٹی) کی گورننگ کونسل کے چیئرپرسن جان کونڈورو نے کہا کہ ٹی وی ای ٹی میں مسلسل سرمایہ کاری سے نوجوان نسل کو ضروری مہارتیں فراہم کی جاسکتی ہیں تاکہ وہ روزگار کی بدلتی مارکیٹ میں آگے بڑھ سکیں اور پائیدار معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

این اے سی ٹی وی ای ٹی کے ایگزیکٹو سیکرٹری ایڈولف روتیوگا نے کہا کہ تنزانیہ میں 1 ہزار 335 ٹی وی ای ٹی ادارے ہیں جن میں سے 471 تکنیکی ، 809 پیشہ ورانہ اور 55 فوک ڈیو یلپمنٹ کالج ہیں۔

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تنزانیہ تکنیکی، پیشہ ورانہ تعلیم میں تعاون پ...

دارالسلام (شِنہوا) تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت (ٹی وی ای ٹی) بارے چین اور تنزانیہ کے اداروں نے علم اور بہترین طریقوں کی فراہمی میں تعاون کو مضبوط بنانے   کے لئےایک ملاقات کی ہے۔

دونوں ممالک کے ٹی وی ای ٹی اداروں کے حکام تنزانیہ کے تجارتی مرکز دارالسلام میں پیشہ ورانہ معیارات کی ترقی پر چین- تنزانیہ ٹی وی ای ٹی تعاون اکیڈمک ایکسچینج سیمینار کے دوران جمع ہوئے تھے۔

وزارت تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی کے نائب مستقل سیکرٹری فرینکلن روزی مولا نے کہا کہ چین اور تنزانیہ ہنرمند پیشہ ور افراد کی ایک نئی نسل تیارکرسکتے ہیں جو ٹی وی ای ٹی کی فراہمی میں تعاون سے اختراع، انٹرپرینیورشپ اور پائیدار معاشی ترقی کو آگے بڑھا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعاون سے نہ صرف ٹی وی ای ٹی کا معیار بہتر ہوگا بلکہ قابل انسانی وسائل پیدا ہوں گے جس سے تنزانیہ میں چینی اور دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جاسکے گا۔

نیشنل کونسل فار ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این اے سی ٹی وی ای ٹی) کی گورننگ کونسل کے چیئرپرسن جان کونڈورو نے کہا کہ ٹی وی ای ٹی میں مسلسل سرمایہ کاری سے نوجوان نسل کو ضروری مہارتیں فراہم کی جاسکتی ہیں تاکہ وہ روزگار کی بدلتی مارکیٹ میں آگے بڑھ سکیں اور پائیدار معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

این اے سی ٹی وی ای ٹی کے ایگزیکٹو سیکرٹری ایڈولف روتیوگا نے کہا کہ تنزانیہ میں 1 ہزار 335 ٹی وی ای ٹی ادارے ہیں جن میں سے 471 تکنیکی ، 809 پیشہ ورانہ اور 55 فوک ڈیو یلپمنٹ کالج ہیں۔

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا، بی آر آئی تعاون سے قائم اقتصادی زون...

سیہانوک ویل (شِںہوا) کمبوڈیا کی 20 سالہ طالبہ ایو تھونا نے سیہانوک ویل انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی (ایس آئی بی ٹی) میں تعلیمی وظیفہ حاصل کرنے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے روشن مستقبل کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول انہیں پیشہ ورانہ اور چینی زبان کی مہارت دونوں فراہم کررہا ہے۔

ٹیوشن فری ایس آئی بی ٹی ایک یونیورسٹی سطح کا اسکول ہے جسے چین کے ووشی ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کامرس (ڈبلیو ایکس آئی سی) اور سیہانوک ویل اسپیشل اکانومی زون (ایس ایس ای زیڈ) نے مشترکہ طور پر قائم کیا تھا۔

صوبہ تاکیو کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والی تھونا ہائی اسکول کی گریجویشن کے بعد یونیورسٹی تعلیم کی استطاعت نہیں رکھتی تھیں۔ اسے خوش قسمتی سے ایک دوست سے ایس آئی بی ٹی کے 4 سالہ تعلیمی وظیفے کا معلوم ہوا جس کے لئے اس نے درخواست دی جو 2022 میں منظور ہوگئی۔

اب تھونا ایس آئی بی ٹی میں بزنس مینجمنٹ کے اپنے دوسرے سال میں ہیں۔ وہ شام کو پڑھتی ہیں اور دن میں ایس ایس ای زیڈ میں کام کرتی ہیں۔

وہ پڑھائی میں ماہر ہے اور فنکارانہ صلاحیت کی بھی حامل ہے۔ انہوں نے اسکول کے پرنسپل سے کوکربٹ بانسری بجانا اور چینی گیت گانا سیکھا۔ رواں سال مئی میں انہوں نے کمبوڈیا میں چائنیز برج- چائنیز مہارت مقابلے کا فائنل جیتا تھا۔

فیکٹری سے ملنے والی تنخواہ نہ صرف اس کے اخراجات کو پورا کرتی ہے بلکہ ان کے اہلخانہ کے مالی دباؤ کم کرنے میں بھی معاون ہے جس سے وہ گھر کے لیے معاش کا اہم ذریعہ بن گئی ہے۔

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا، بی آر آئی تعاون سے قائم اقتصادی زون...

سیہانوک ویل (شِںہوا) کمبوڈیا کی 20 سالہ طالبہ ایو تھونا نے سیہانوک ویل انسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی (ایس آئی بی ٹی) میں تعلیمی وظیفہ حاصل کرنے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے روشن مستقبل کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول انہیں پیشہ ورانہ اور چینی زبان کی مہارت دونوں فراہم کررہا ہے۔

ٹیوشن فری ایس آئی بی ٹی ایک یونیورسٹی سطح کا اسکول ہے جسے چین کے ووشی ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کامرس (ڈبلیو ایکس آئی سی) اور سیہانوک ویل اسپیشل اکانومی زون (ایس ایس ای زیڈ) نے مشترکہ طور پر قائم کیا تھا۔

صوبہ تاکیو کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والی تھونا ہائی اسکول کی گریجویشن کے بعد یونیورسٹی تعلیم کی استطاعت نہیں رکھتی تھیں۔ اسے خوش قسمتی سے ایک دوست سے ایس آئی بی ٹی کے 4 سالہ تعلیمی وظیفے کا معلوم ہوا جس کے لئے اس نے درخواست دی جو 2022 میں منظور ہوگئی۔

اب تھونا ایس آئی بی ٹی میں بزنس مینجمنٹ کے اپنے دوسرے سال میں ہیں۔ وہ شام کو پڑھتی ہیں اور دن میں ایس ایس ای زیڈ میں کام کرتی ہیں۔

وہ پڑھائی میں ماہر ہے اور فنکارانہ صلاحیت کی بھی حامل ہے۔ انہوں نے اسکول کے پرنسپل سے کوکربٹ بانسری بجانا اور چینی گیت گانا سیکھا۔ رواں سال مئی میں انہوں نے کمبوڈیا میں چائنیز برج- چائنیز مہارت مقابلے کا فائنل جیتا تھا۔

فیکٹری سے ملنے والی تنخواہ نہ صرف اس کے اخراجات کو پورا کرتی ہے بلکہ ان کے اہلخانہ کے مالی دباؤ کم کرنے میں بھی معاون ہے جس سے وہ گھر کے لیے معاش کا اہم ذریعہ بن گئی ہے۔

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، دریائے میکانگ میں 135 واں مشترکہ گشت خت...

کن منگ (شِںہوا) چین کے قانون نافذ کرنے والے 4 بحری جہاز جنوب مغربی صوبے یون نان کی ایک بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگئے ۔ ان جہازوں نے 135 ویں دریائے میکانگ مشترکہ گشت میں حصہ لیا  جس میں لاؤس، میانمار اور تھائی لینڈ نے بھی شرکت کی۔

مشترکہ گشت میں چاروں ممالک کے 7 بحری جہاز اور قانون نافذ کرنے والے 176 افسران نے شرکت کی اور 600 کلومیٹر سے زائد آبی گزرگاہ کی نگرانی کی۔

گشت کے دوران ان ممالک کی مشترکہ ٹاسک فورس نے 137 گاڑیوں، 285 افراد اور 60 ٹن سے زائد سامان کا معائنہ کیا۔ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ۔ کشتی الٹنے کے ایک واقعے میں امدادی کارروائی کی اور لاؤشین عملے کے دو ارکان کو بحفاظت نکال لیا۔

دریائے میکانگ میں مئوثر ہنگامی ردعمل اور انتظام کو یقینی بنانے کی  ایک مشترکہ تلاش و بچاؤ کی مشق کی گئی جس میں پانی میں ڈوبنے والے افراد کو بچانا ، کشتیوں میں آگ بجھانا اور پانی میں سراغ لگانا اور بچاؤ شامل ہے۔

قانون نافذ کرنے والے افسران نے ساحلی دیہات، بندرگاہوں اور اسکولوں میں تشہیری سرگرمیوں کے ذریعے غیر قانونی سرحد پار سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے بارے مہم بھی چلائی گئی۔

اس کے علاوہ مقامی لوگوں کو مفت طبی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک چینی میڈیکل ٹیم کو لاؤس کے شہر مونگ مو بھیجا گیا۔ انہوں نے 300 سے زائد افراد میں امراض قلب کی اسکریننگ کی اور عمومی طبی رائے دی ۔  200 سے زائد وبائی امراض کی روک تھام کے بروشر تقسیم کئے اور مختلف ادویات عطیہ کیں۔

دریائے میکانگ سرحد پار نقل و حمل کی ایک اہم آبی گزرگاہ ہے۔ اسے چین میں دریائے لاکانگ کہا جاتا ہے۔

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شمالی علاقے میں تعمیراتی مقام پر حادثے...

تائی یوآن (شِںہوا) چین کے شمالی صوبے شنشی میں پولیس نے ایک تعمیراتی حادثے میں 7 افراد کی ہلاکت کے ذمہ داروں کا تعین کرلیا ہے۔

یہ حادثہ جمعہ کی شب تقریباً 10 بجے این زی کاؤنٹی  میں ایک تعمیراتی مقام پر پیش آیا تھا جس میں ایک ڈھانچے میں کنکریٹ ڈالنے کے دوران سہارے اچانک گرگئے تھے،اس کے باعث 6 کارکن اور کنکریٹ پمپ کار آپریٹر ہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق ہلاک شدگان کی لاشوں کی تلاش کا کام اتوار کی صبح تقریباً 9 بجے ختم ہوا۔

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان، کیوٹو میں چین- جاپان بونسائی فن پاروں...

کیوٹو (شِنہوا) چین ۔ جاپان امن دوستی معاہدے پر دستخط کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر بونسائی اور سوئی سیکی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جو 4 روز جاری رہے گی۔

 

جاپان، کیوٹو کے کیومیزو ڈیرہ مندر میں بونسائی اور سوئی سیکی نمائش کے مہمان 800 برس پرانا بونسائی دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

جاپان، کیوٹو کے کیومیزو ڈیرہ مندر میں لوگ بونسائی اور سوئی سیکی نمائش دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

جاپان، کیوٹو کے کیومیزو ڈیرہ مندر میں بونسائی اور سوئی سیکی نمائش کے دوران 800 برس پرانے بونسائی کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، عالمی جنگلات صنعت کانفرنس میں 40 ارب یو...

نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے صدر مقام نان ننگ میں عالمی جنگلات صنعت کانفرنس کا آغاز ہو گیا جس میں40 ارب یوآن (تقریباً 5.6 ارب امریکی ڈالرز) کے 30 سے زائد معاہدے ہوئے ۔

" سبز جنگلات صنعت، تعاون کا روشن مستقبل" کے عنوان سے منعقدہ اس کانفرنس کا مقصد جنگلات شعبے میں مواصلات اور تعاون بارے ایک پیشہ ورانہ پلیٹ فارم قائم کرنا ہے۔

کانفرنس میں 5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں جنگلات کی کاشت ، کاغذ سازی اور جنگلات صنعت کی مشینری تیار کرنے والی معروف ملکی اور غیرملکی کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل تھے۔ کانفرنس کا اہتمام قومی جنگلات اور سبزہ زار انتظامیہ اور گوانگ شی کی علاقائی حکومت نے کیا تھا۔

کانفرنس میں ماہرین، ماہرین تعلیم اور عالمی خریداروں نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران دستخط کردہ منصوبوں میں بانس اور لکڑی کے فرش، فرنیچر کی ذہین پیداوار ، خوشبو اور عطر کی ذہین پیداوار ، بائیوماس توانائی، جنگلات کاربن کی تخفیف اور جنگلات مالیات شامل ہیں۔

عالمی سطح پر جنگلات کے وسائل میں چین تیز رفتار ترقی کر تا ہوا سب سے بڑا شراکت دار بن چکا ہے۔

چین میں 2022 کے دوران جنگلات صنعت کی مجموعی پیداواری مالیت 90.7 کھرب یوآن تک پہنچ چکی تھی اور جنگلات مصنوعات کی درآمدات و برآمدات 190 ارب امریکی ڈالر سے زائد تھی جس سے یہ جنگلات مصنوعات کی پیداوار ، تجارت اور کھپت میں دنیا کا نمایاں ملک بن گیا۔

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، گوئی یانگ ۔ جن شا۔ گولین ایکسپریس وے ٹ...

گوئی یانگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے گوئی یانگ اور جن شا اور جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے گو لین کو ملانے والی گوئی یانگ -جن شا-گوئی لین  ایکسپریس وے باضابطہ طور پر ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔

اس سے گوئی یانگ سے جن شا کاؤنٹی تک سفر کا وقت دو گھنٹے سے کم ہو کر تقریباً ایک گھنٹہ رہ گیا ہے۔

 

چین، جنوب مغربی صوبے گوئی ژو  کے گوئی یانگ اور جن شا اور جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے گولین کو ملانے والی ایکسپریس وے کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ (شِںہوا)

چین، جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے گوئی یانگ اور جن شا اور جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے گولین کو ملانے والی ایکسپریس وے کے جن فینگ ووجیانگ دریائی پل پر گاڑیاں رواں دواں ہیں۔ (شِںہوا)

چین، جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے گوئی یانگ اور جن شا اور جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے گولین کو ملانے والی ایکسپریس وے کے جن فینگ ووجیانگ دریائی پل پر گاڑیاں رواں دواں ہیں۔ (شِںہوا)

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ابتدائی 10 ماہ میں سافٹ ویئر صنعت میں...

بیجنگ (شِںہوا) چین کی سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات صنعت میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران آمدن اور منافع میں اضافے کی شرح 2 ہندسوں میں رہی۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق اس شعبے کا منافع گزشتہ برس کی نسبت 13.8 فیصد بڑھ کر 11.4 کھرب یوآن (تقریباً 160 ارب امریکی ڈالرز) رہا جبکہ آمدن ایک سال قبل کے مقابلے میں 13.7 فیصد اضافے سے 98.2 کھرب یوآن رہی۔

اعدادوشمار کے مطابق اس مدت کے دوران سافٹ ویئر مصنوعات سے آمدن گزشتہ برس کی نسبت 11.4 فیصد اضافے سے 23.2 کھرب یوآن رہی۔  صنعتی سافٹ ویئر مصنوعات سے آمدن 223.1 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 12.2 فیصد اضافہ ہے۔

کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا سروسز کی آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 14.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ای کامرس پلیٹ فارم ٹیکنیکل سروسز کی آمدن  9 فیصد بڑھی ہے۔

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں