• Columbus, United States
  • |
  • ٣١ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

چین، پک اپ ٹرکوں کی فروخت میں اضافہ

بیجنگ (شِںہوا) چین میں کھپت کے فروغ کی پالیسیوں کے سبب طلب میں اضافہ ہوا ہے جس کی بدولت اکتوبر 2023 کے دوران پک اپ ٹرکوں کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 0.9 فیصد بڑھ گئی۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق چین میں گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 42 ہزار پک اپ ٹرک فروخت ہوئے۔

 پک اپ ٹرکوں کی پیداوار میں اکتوبر کے دوران 5.1 فیصد سالانہ کمی ہوئی جبکہ ان گاڑیوں کی برآمدات 12 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

چین میں 2023 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران پک اپ ٹرکوں کی مجموعی فروخت 4 لاکھ 20 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 1.8 فیصد کم ہے۔

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی کمپنیاں چین میں تجارت و سرمایہ کاری کے...

تیان جن (شِںہوا) تھائی تاجر یوچا سریوان چین کی شمالی بلدیہ تیان جن میں ایک بین الاقوامی تجارتی میلے میں اپنی چینی زبان کی مہارت بروئے کار لاتے ہوئے اپنی کمپنی کی جڑی بوٹی مصنوعات کی فروخت کے مزید راستے کھولنے پر کام کررہے ہیں۔

تیان جن میں 2023 چائنہ (تیان جن) بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری، تجارت اور بحرالکاہل اقتصادی تعاون کونسل نمائش (پی ای سی سی) جمعرات کو شروع ہوئی ہےجس میں  روس، فلپائن اور تھائی لینڈ جیسے ممالک کی مختلف مصنوعات کو یکجا کیا گیا تھا۔ 50 ہزار مربع میٹر پرپھیلے نمائشی علاقے میں 1 ہزار 500 بین الاقوامی بوتھ قائم کئے گئے تھے۔

چین کی قومی کمیٹی برائے بحرالکاہل اقتصادی تعاون کے پی ای سی سی چیئر کے شریک چیئرمین ژان یونگ شین نے بتایا کہ 4 روزہ ایونٹ نے عالمی تجارت و سرمایہ کاری بارے ایک عملی تعاون پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے۔

نمائش میں پہلی بار شریک سور تھائی کمپنی لمیٹڈ کے منیجر سریوان نے 60 سے زیادہ اقسام کی تھائی خصوصیات کی مصنوعات پیش کیں۔

سریوان نے روانی سے چینی زبان بولتے ہوئے کہا کہ وہ چینی صارفین کے لیے مزید تھائی مصنوعات لانے بارے پرامید ہیں ۔ چینی مارکیٹ بڑی ہے اور چینی صارفین مضبوط قوت خرید رکھتے ہیں۔ وہ مزید مقامی شراکت داروں کی تلاش اور مصنوعات کی فروخت کے راستے وسیع کرنے چین آتے ہیں۔

فلپائن کا ای کامرس پلیٹ فارم سوماگو بھی نمائش میں بہت سی مقامی خصوصیات کی حامل مصنوعات پیش کررہا ہے جس میں خشک آم، خشک کیلا، ناریل کا تیل، کافی، جام اور مشروبات شامل ہیں۔

سوماگو کے سی ای او اور فلپائن ای کام یونائیٹڈ ایسوسی ایشن انکارپوریٹڈ کے صدر ژو ٹنگ نے بتایا کہ فلپائن میں رواں سال جون میں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کا نفاذ عمل میں آیا ہے،اس لئے چین میں مقامی معیار کی مصنوعات متعارف کرانے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور جاپان مضبوط ترقی کی راہ پر گامزن تعل...

بوسان (شِںہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین ۔ جاپان باہمی تعلقات کو مستحکم ترقی کی صحیح راہ پر آگے بڑھانے کے لئے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات جنوبی کوریا کے بندرگاہی شہر میں چین، جاپان جنوبی کوریا وزرائے خارجہ سہ فریقی اجلاس کے موقع پر جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامی کاوا سے ملاقات میں کہی ہے۔

وانگ نے کہا کہ سان فرانسسکو میں اپنی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں نے چین اور جاپان کے درمیان 4 سیاسی دستاویزات میں طے شدہ اصولوں پر اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور باہمی فائدہ مند تعلقات کو جامع طریقے سے آگے بڑھانے کا اعادہ کیا گیا اور نئے دور کے تقاضوں کے تحت تعمیری اور مستحکم چین ۔ جاپان تعلقات کی مشترکہ کوششوں کے لئے خود کو وقف کرنے پر اتفاق کیا گیا جو دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم سیاسی رہنما اصول ہے۔

وانگ نے  چین اور جاپان کے ہمسایہ ممالک ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پرامن بقائے باہمی، پائیدار دوستی اور باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ ترقی دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات میں ہے۔

اس موقع پر جاپانی وزیرخارجہ کامی کاوا نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے سان فرانسسکو میں اہم اتفاق رائے پر پہنچ کر اسٹریٹجک اور باہمی فائدے مند تعلقات کا اعادہ کیا۔ جاپان ۔ چین تعمیری اور مستحکم تعلقات قائم کرنے کے لیے خود کو وقف کرنے پر اتفاق کیا جو نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرے ، باہمی فائدہ مند تعاون مضبوط بنائے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹے۔

انہوں نے کہا کہ جاپان چین کے ساتھ قریبی تعاون، بات چیت اور رابطے مضبوط بنانے، مثبت عوامل یکجا کرنے اور دونوں رہنماؤں کی  طے کردہ سمت میں جاپان ۔ چین تعلقات آگے بڑھانے کا خواہش مند ہے۔

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور جاپان مضبوط ترقی کی راہ پر گامزن تعل...

بوسان (شِںہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین ۔ جاپان باہمی تعلقات کو مستحکم ترقی کی صحیح راہ پر آگے بڑھانے کے لئے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات جنوبی کوریا کے بندرگاہی شہر میں چین، جاپان جنوبی کوریا وزرائے خارجہ سہ فریقی اجلاس کے موقع پر جاپانی وزیر خارجہ یوکو کامی کاوا سے ملاقات میں کہی ہے۔

وانگ نے کہا کہ سان فرانسسکو میں اپنی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں نے چین اور جاپان کے درمیان 4 سیاسی دستاویزات میں طے شدہ اصولوں پر اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور باہمی فائدہ مند تعلقات کو جامع طریقے سے آگے بڑھانے کا اعادہ کیا گیا اور نئے دور کے تقاضوں کے تحت تعمیری اور مستحکم چین ۔ جاپان تعلقات کی مشترکہ کوششوں کے لئے خود کو وقف کرنے پر اتفاق کیا گیا جو دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم سیاسی رہنما اصول ہے۔

وانگ نے  چین اور جاپان کے ہمسایہ ممالک ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پرامن بقائے باہمی، پائیدار دوستی اور باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ ترقی دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات میں ہے۔

اس موقع پر جاپانی وزیرخارجہ کامی کاوا نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے سان فرانسسکو میں اہم اتفاق رائے پر پہنچ کر اسٹریٹجک اور باہمی فائدے مند تعلقات کا اعادہ کیا۔ جاپان ۔ چین تعمیری اور مستحکم تعلقات قائم کرنے کے لیے خود کو وقف کرنے پر اتفاق کیا جو نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرے ، باہمی فائدہ مند تعاون مضبوط بنائے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹے۔

انہوں نے کہا کہ جاپان چین کے ساتھ قریبی تعاون، بات چیت اور رابطے مضبوط بنانے، مثبت عوامل یکجا کرنے اور دونوں رہنماؤں کی  طے کردہ سمت میں جاپان ۔ چین تعلقات آگے بڑھانے کا خواہش مند ہے۔

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں اضاف...

بیجنگ (شِنہوا) چین بدستور ماحول دوست ترقی کی تلاش میں ہے جس کے سبب اس کی صاف توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت میں سال کے  پہلے 10 ماہ میں اضافہ ہوا ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق اکتوبر کے اختتام تک ملک میں شمسی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت 54 کروڑ کلوواٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 47 فیصد زائد ہے جبکہ ہوا سے بجلی کی پیداواری صلاحیت تقریباً 40 کروڑ کلو واٹ رہی جس میں سالانہ 15.6 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ نے بتایا کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 2.81 ارب کلو واٹ ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 12.6 فیصد زائد ہے۔

چین کاربن میں کمی اور سبز ترقی میں پیشرفت کررہا ہے جس کے سبب اس نے گزشتہ برسوں کے دوران اپنی قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی 10 ماہ کے دوران ملک بھر میں شمسی توانائی کی بڑی کمپنیوں نے مجموعی طور پر 269.4 ارب یوآن (تقریباً 37.86 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جو گزشتہ برس کی نسبت 71.2 فیصد زائد ہے۔

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سمندری شاہراہ ریشم مرکز وین ژو میں کانف...

ہانگ ژو (شِںہوا) چین کے صوبے ژے جیانگ کے ساحلی شہر وین ژو میں 2023 سمندری شاہراہ ریشم شہر اثر ورسوخ پر میئرز ایکسچینج کانفرنس  کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد سمندری شاہراہ ریشم کے ساتھ موجود شہروں کے درمیان باہمی سیکھنے اور باہمی مفید تعاون کے عمل کو آسان بنانا تھا۔

اجلاس میں عالمی تنظیموں کے نمائندوں، ملکی و غیرملکی حکومتی عہدیداروں، ماہرین اور اسکالرز سمیت تقریباً 400 شرکاء نے تعاون و ترقی کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

خبررساں ادارے شِںہوا کے ایڈیٹر انچیف لیو یان سونگ نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عالمگیریت کے تناظر میں سمندری شاہراہ ریشم کے ساتھ شہروں کے اثر و رسوخ کو بڑھانا مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا ایک اہم حصہ ہے۔

کانفرنس کا اہتمام شِںہوا نیوز ایجنسی اور ژے جیانگ کی صوبائی حکومت نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ٹیلی کام شعبے کا اچھی کارکردگی کا مظا...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں ابھرتے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کے سبب ٹیلی مواصلات صنعت میں جنوری سے اکتوبر کے دوران مسلسل توسیع ہوئی ہے۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس شعبے میں کمپنیوں کی مجموعی کاروباری آمدن 14.2 کھرب یوآن (تقریباً 199 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 6.9 فیصد زائد ہے۔

 کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا، انٹرنیٹ آف تھنگز اور انٹرنیٹ ڈیٹا سینٹرز جیسے ابھرتے شعبوں  میں  گزشتہ برس کی نسبت آمدن 20.5 فیصد اضافے سے 301.2 ارب یوآن رہی۔

چین کی 3 ٹیلی کام کمپنیوں چائنہ موبائل، چائنہ ٹیلی کام اور چائنہ یونی کام نے ابتدائی 10 ماہ کےدوران 219 ارب یوآن کی آمدن حاصل کی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 9.3 فیصد بڑھ گئی۔

فائیو جی ٹیکنالوجی میں اس عرصے میں مسلسل توسیع جاری ر ہی جبکہ اکتوبرکے اختتام تک چین میں 32 لاکھ 15 ہزار 5 جی بیس اسٹیشن اور 75 کروڑ 40 لاکھ 5 جی صارفین تھے۔

اکتوبر کے اختتام تک چین کے تقریباً نصف موبائل فون صارفین فائیو جی سروس استعمال کر رہے  تھے۔

 
۲۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ - بیتونیہ - فلسطینی قیدی ۔ رہائی

مغربی کنارے کے شہر رم اللہ کے قریب بیتونیہ قصبے میں لوگ رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کو لے جانے والی بس کے گرد جمع ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- بیجنگ- لی چھیانگ-فرانسیسی وزیرخارجہ - م...

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ بیجنگ کے عظیم  عوامی ہال  میں فرانس کی وزیر  خارجہ کیتھرین کولونا سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ - غزہ- رفح کراسنگ -عارضی جنگ بندی...

انسانی امداد سے لدا ٹرک رفح کراسنگ سے غزہ میں  داخل ہورہا ہے۔(شِنہوا)

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- بیجنگ- وانگ یی- فرانس-اعلی سطحی مذاکرات

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور فرانس کی وزیر برائے یورپ و خارجہ امور کیتھرین کولونا بیجنگ میں چین-فرانس اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ میکانزم برائے عوامی تبادلوں کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- بیجنگ- وانگ یی- فرانس-اعلی سطحی مذاکرات

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور فرانس کی وزیر برائے یورپ و خارجہ امور کیتھرین کولونا بیجنگ میں چین-فرانس اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ میکانزم برائے عوامی تبادلوں کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیرستان کا سب سے مہنگا، نایاب ٹرفل برآمد کا...

بلیک پیریگورڈ ٹرفل جنوبی وزیرستان کے ضلع کا نایاب اور مہنگا ترین پکوان عالمی مارکیٹ میں پیش کیے جانے کا منتظر ہے۔ مقامی لوگ زمین کے نیچے 20 سینٹی میٹر تک بڑھنے والے اس موسمی بیضہ کی صحیح قیمت حاصل کر کے ایک پائیدار روزی کما سکتے ہیں۔ اس کی قیمت میں اضافے اور مارکیٹنگ کے لیے آگاہی بھی ضروری ہے۔ سماجی کارکن مرشد مسعود قاضی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان کی وادی بدر اس کالے کھانے کے خزانے کی میزبانی کرتی ہے۔ وہاں پایا جانے والا ٹرفل سب سے پیارا، لذیذ ترین اور خوشبو میں بہترین ہے۔ ٹرفلز دو قسم کے ہوتے ہیں، سفید اور سیاہ۔ سفید ٹرفلز سیاہ رنگ کے مقابلے میں کم مقبول ہیں۔ عام طور پرٹرفل 15 سینٹی میٹر کا سائز حاصل کرتا ہے اور اس کا وزن 100 سے 150 گرام کے درمیان ہوتا ہے۔ اس کی تیز بو اور گوشت جیسے ذائقے کی وجہ سے اسے عام مشروم سے الگ کیا جا سکتا ہے۔ٹرفلز کو بغیر دھوئے تقریبا 30 دنوں تک تاریک جگہ پر رکھا جا سکتا ہے۔ دھوئے ہوئے کو ریفریجریٹر میں رکھا جا سکتا ہے اور انہیں جلد از جلد پکایا جانا چاہیے، ورنہ وہ گلنا شروع ہو جائیں گے۔ قاضی نے کہا کہ اگر بلیک ٹرفلز کو بین الاقوامی منڈیوں میں ایکسپورٹ کیا جائے تو وہ باآسانی 200 ڈالر فی ٹکڑا حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک نایاب اور ماحول دوست نامیاتی پروڈکٹ ہے جسے دواوں کے مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کراپ ڈیزیز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے ایک سینئر سائنسی افسر، ڈاکٹر عمر اقبال نے کہا کہ عام طور پر مشروم زمین کے اوپر نامیاتی مادے میں اگتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ ٹرفلز بھی زیر زمین بڑھے ہیں۔ ٹرفلز جنگل میں ہر جگہ نہیں اگتے۔ وہ بلوط، بیچ، چنار، یا پائن جیسے درختوں کی جڑوں کے قریب یا دائیں نیچے زیر زمین اگتے ہیں۔ ان کے بیج کو جانوروں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے جو انہیں کھانے کے لیے زمین میں سوراخ کرتے ہیں۔ اقبال نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کا سرد ماحول کالی ٹرفلز کی افزائش کے لیے مثالی ہے کیونکہ دیودار کے درخت جنگلات کا 20 فیصد حصہ بناتے ہیں جس سے بی پی ٹی اپنی جڑوں کے نیچے اگ سکتا ہے۔ سیاہ ٹرفلز کو خشک اور تازہ دونوں شکلوں میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ انہیں ان کی قدرتی تازہ شکل میں رکھنے کے لیے انہیں نمکین پانی میں ضروری تحفظات کے ساتھ ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ ٹرفلز کو نقلی شکل میں اگایا جا سکتا ہے، لیکن ان کی قدرتی نشوونما بہترین ہے۔ ٹرفل کی موجودہ بین الاقوامی مارکیٹ 1,000 سے 2,000 ڈالرفی پاونڈ تک ہے۔ یہ نہ صرف مختلف کھانوں کو شامل کرنے یا سجانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، یہ بہت سی دائمی بیماریوں کے علاج کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان علاقائی زرعی پاور ہاوس بننے کی تیاری...

پاکستان اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور خطے میں ایک زرعی پاور ہاوس کے طور پر ابھرنے کے لیے کمر بستہ ہے، یہ بات نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے پرنسپل سائنٹیفک آفیسر طارق سلطان نے ویلتھ پاک کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار طریقوں، جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کو اپنانے پر ایک نئی توجہ کے ساتھ ملک کا مقصد پیداوار کو بڑھانا اور خطے میں غذائی تحفظ اور اقتصادی استحکام میں کردار ادا کرنا ہے ۔انہوں نے کہاحکومت زرعی شعبے کو جدید بنانے اور اس کی بحالی پر توجہ دے رہی ہے۔ اس کا مقصد نہ صرف ملکی طلب کو پورا کرنا ہے بلکہ علاقائی زرعی منظر نامے میں پاکستان کو ایک اہم ملک کے طور پر کھڑا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ صحیح زراعت، ٹیکنالوجی کے انضمام کے ساتھ پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرنے کا راستہ پیش کرتی ہے جبکہ ماحولیاتی اثرات کو کم کرتی ہے۔ جی پی ایس گائیڈڈ ٹریکٹرز، ڈرونز اور سینسر ٹیکنالوجیز کو اپنانا وسائل کے استعمال کو بہتر بنائے گا، فصلوں کے انتظام کو بہتر بنائے گا اور بالآخر پائیدار کاشتکاری کے طریقوں میں اپنا حصہ ڈالے گا۔فصلیںتکنیکی بہتری کے ساتھ مل کر کیڑوں کے انفیکشن اور زرعی بیماریوں جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک فعال نقطہ نظر کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ پیشرفت فصلوں کی لچک میں اضافہ کرے گی اور زیادہ ماحول دوست اور پائیدار کاشتکاری کے طریقوں کی طرف عالمی تحریکوں کے مطابق کیمیائی مواد پر انحصار کم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آب و ہوا کے استعمال کی کارکردگی کو بہتر بنانے، شدید موسمی واقعات کے خلاف لچک پیدا کرنے اور چھوٹے کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے موسمیاتی سمارٹ ٹیکنالوجیز اپنا کر اپنے زرعی شعبے کو تبدیل کر رہا ہے اورچھوٹے کھیتوں کے لیے پانی تک موثر اور مساوی رسائی فراہم کر رہا ہے۔ یہ کمیونٹی اور گھریلو سطح پر کسانوں کو موسمیاتی سمارٹ فارمنگ کے طریقوں اور ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں مدد دے گا جو پنجاب میں فصلوں کی پیداوار کو بہتر بناتے ہیں اور پانی کے وسائل کو محفوظ رکھتے ہیں۔ منصوبہ نجی شعبے کو مناسب وسائل کی فراہمی میں مشغول کرے گا۔ پانی کے تحفظ کے طریقوں اور زراعت کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے پانی کے استعمال کنندگان کی انجمنوں اور انفرادی گھرانوں کے لیے تیار کردہ ٹیکنالوجیز اور تربیت فراہم کرنا۔ یہ منصوبہ تقریبا 190,000 چھوٹے، خاندانی ملکیت والے فارموں اور دیہی برادریوں میں 1.4 ملین ایکڑ سیراب زمین کو فائدہ دے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا-کامپونگ چھنانگ-چینی-عطیہ کردہ سائیکل...

کمبوڈیا کے صوبے کمپونگ چھنانگ کے ایک  پرائمری اسکول کے طلباء  چین کی جانب سے  عطیہ کردہ اپنی سائیکلز کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں۔(شِنہوا)

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

استحکام، شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے رئیل ا...

پاکستان میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے اور شفافیت، احتساب، استحکام اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مضبوط ریگولیٹری اداروں کی ضرورت ہے۔ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نائب صدر بابر بھٹی نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں کے اہم کردار پر زور دیا۔بھٹی کے مطابق معاشی مسائل کا حل ان شعبوں کی ترقی میں مضمر ہے کیونکہ یہ نہ صرف متعلقہ صنعتوں کو تقویت دیتے ہیں بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے والے اہم کام بھی کرتے ہیں۔تعمیراتی منصوبوں کواپنی نوعیت کے مطابق بشمول آرکیٹیکٹس، انجینئرز، مزدور، اور انتظامی عملہ متنوع افرادی قوت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ترقی ریئل اسٹیٹ ایجنٹس، پراپرٹی مینیجرز، اور دیگر متعلقہ پیشوں کی مانگ میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کئی اہم مسائل سے دوچار ہے جو فوری توجہ اور حل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کلیدی چیلنجز سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانا اور سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنانا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے لین دین میں کافی مالی وعدے شامل ہوتے ہیںاور سرمایہ کاروں کو اس بات کی یقین دہانی کی ضرورت ہوتی ہے کہ ان کی سرمایہ کاری دھوکہ دہی اور قانونی غیر یقینی صورتحال سے محفوظ ہے۔مضبوط قانونی فریم ورک کا قیام، جائیداد کے حقوق کے تحفظ کو بڑھانا، اور تنازعات کے حل کے طریقہ کار کو نافذ کرنا ضروری اقدامات ہیں۔

اس کے علاوہ، ڈیجیٹل ریکارڈ کیپنگ اور تصدیق جیسے اقدامات کے ذریعے جائیداد کے لین دین میں شفافیت کو فروغ دینا سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، رئیل اسٹیٹ سیکٹر 5.2 ٹریلین روپے کی تخمینہ مالیت کے ساتھ ملک کے جی ڈی پی میں تقریبا 2 فیصد کا حصہ ڈالتا ہے۔ یہ معیشت کے سب سے بڑے اور تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں میں سے ایک ہے۔اسکائی مارکیٹنگ اسلام آباد سے رضوان عالم نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں موجود خامیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خاص طور پر اس شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے کچھ سرکاری کوششوں کے باوجود ضابطے کی کمی کو اجاگر کیا۔ان کے مطابق یہ شعبہ وسیع پیمانے پر بدعنوانیوں سے دوچار ہے جسے صرف صنعت کو ریگولیٹ کرنے اور ٹیکس لگانے کے لیے ایک موثر طریقہ کار کے نفاذ کے ذریعے ہی روکا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی غیر منظم نوعیت ٹیکس چوری، دھوکہ دہی پر مبنی لین دین اور قائم کردہ معیارات کی عدم تعمیل سمیت مختلف بدعنوانیوں کی گنجائش چھوڑتی ہے۔رئیل اسٹیٹ کے لین دین کو باقاعدہ اور ریگولیٹ کرنا اس طرح کی بددیانتی کو روک سکتا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہاکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس کے دائرے میں لا کرحکومت واضح اصول اور معیارات قائم کر سکتی ہے، اس طرح زیادہ شفاف اور جوابدہ ماحول کو فروغ دیا جا سکتاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی آٹوموبائل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی پہلی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی آٹوموبائل مینوفیکچرنگ انڈسٹری نے 2023 کی پہلی تین سہ ماہی کے دوران مستحکم ترقی کی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق، اس عرصے کے دوران اس شعبے کی صنعتی اضافی قدر میں گزشتہ سال کی نسبت 11.4 فیصد اضافہ ہوا۔

اس شعبے میں کمپنیوں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی71 کھرب10 ارب یوآن (تقریباً 999 ارب28 کروڑ ڈالر) رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.4 فیصد زیادہ ہے۔

ان کمپنیوں نے اسی عرصے میں 345 ارب 99 کروڑ یوآن کا منافع کمایا، جو کہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 0.1 فیصد زیادہ ہے۔

 
۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالی سال2023-24 کے پہلے چار مہینوں میںبرآمدا...

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حال ہی میں اپنی 2022-23 کی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں معیشت کا ایک جامع جائزہ اور 2023-24 میں کلیدی میکرو اکنامک اشاریوں کے تخمینے فراہم کیے گئے ہیں۔ سیلاب کے معاشی اثرات کو تسلیم کرنے کے باوجود، اسٹیٹ بینک نے 2022-23 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو 3 سے 4 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا جب کہ یہ صفر کے قریب پہنچ گئی ۔معاشی ماہر ڈاکٹر حسن رضا نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ مہنگائی 20 فیصد سے تھوڑی اوپر رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن حقیقت میں یہ 29 فیصد سے تجاوز کر گئی۔ یہ تضاد 2023-24 کے لیے اسٹیٹ بینک کے تخمینے کے باریک بینی سے تجزیہ کرنے کی ضرورت کو واضح کرتا ہے۔ بنیادی توجہ افراط زر پر ہے جو مانیٹری پالیسی کو متاثر کرنے والا ایک اہم عنصر ہے۔اسٹیٹ بینک 20-22 فیصد کی حد کی توقع کرتا ہے جو حکومت کے 21 فیصد ہدف کے قریب ہے۔ تاہم آئی ایم ایف 25.9 فیصد کی اعلی اوسط مہنگائی کی شرح کا تخمینہ لگاتا ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ ایس بی پی مانیٹری سختی اور فراہمی کی بہتر صورتحال کی وجہ سے افراط زر میں کمی کی توقع کرتا ہے۔ تاہم، 2023-24 کے ابتدائی مہینوں میں معمولی کمی دیکھی گئی جو اوسطا 28.5 فیصد ہے۔ بیرونی عوامل جیسے گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ 20 فیصد تک نمایاں کمی کے امکان کو مزید چیلنج کرتے ہیں۔بیرونی توازن کی طرف رجوع کرتے ہوئے، اسٹیٹ بینک کے کرنٹ اکاونٹ خسارے جی ڈی پی کا 0.5-1.5 فیصدکے قدامت پسند اندازے آئی ایم ایف کے 6.5 بلین ڈالر کے تخمینہ کے برعکس ہیں۔

تغیرات درآمدات اور ترسیلات کے بارے میں مختلف مفروضوں سے پیدا ہوتے ہیں۔خاص طور پر، اسٹیٹ بینک کی درآمدات میں تبدیلی کی توقع مارکیٹ پر مبنی شرح مبادلہ کی پالیسی کے عزم سے متصادم ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات زر کے تخمینے تقریبا 5 فیصد کمی کی نشاندہی کرتے ہیںجو حکومت اور آئی ایم ایف کی دوہرے ہندسے کی نمو کی توقعات سے ہٹ کر ہے۔ یہ 2023-24 کے ابتدائی مہینوں میں تقریبا 20 فیصد کمی کے ساتھ اصل رجحان سے متصادم ہے۔جب کہ اسٹیٹ بینک کے برآمدی تخمینے دوسروں کے مطابق ہیں، روپے کی قدر میں اضافہ اور ان پٹ لاگت میں اضافہ برآمد کنندگان کے لیے چیلنجز کا باعث ہے۔ 2023-24 کے پہلے چار مہینوں میں، برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہواجس سے موجودہ سطح کی پائیداری کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے۔انہوں نے وضاحت کی کہ 2023-24 میں 3 فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو حاصل کرنے کے بارے میں اسٹیٹ بینک کی امید کپاس اور چاول کی بڑھتی ہوئی پیداوار پر مبنی تھی۔رضا نے مزید وضاحت کی کہ اگست 2023 میں بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 2.5 فیصد نمو جیسے مثبت اشارے، ممکنہ اقتصادی بہتری کی تجویز کرتے ہیں۔ تاہم چیلنجز برقرار ہیںاور متوقع ترقی کی شرح کو حاصل کرنا مختلف عوامل کو حل کرنے پر منحصر ہے۔2022-23 کے لیے اسٹیٹ بینک کی سالانہ رپورٹ 2023-24 کے لیے اس کے تخمینوں کے ایک تنقیدی جائزے کا اشارہ دیتی ہے۔ ماضی کی پیشگوئیوں میں تضادات اور اہم اقتصادی اشاریوں میں غیر یقینی صورتحال آنے والے مالی سال میں پاکستان کی معیشت کی لچک کو یقینی بنانے کے لیے پالیسیوں کی محتاط نگرانی اور موافقت کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پارا چنار،تیندوے کے حملے سے 2 بھائی زخمی، تی...

پارا چنار میں تیندوے نے حملہ کرکے 2 بھائیوں کو زخمی کردیا۔ رپورٹس کے مطابق زخمی بھائیوں نے فائرنگ کرکے تیندوے کو مار دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی شہر پاراچنار میں تیندوے کے حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوات، سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے تین ا...

سوات میں وادی کالام سے مینگورہ جاتے ہوئے سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی، حادثے میں تین افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوگئے۔ سوات وادی کالام کے قریب پیشمال کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، پولیس کا کہنا ہیکہ سیاحوں کی گاڑی کالام سیمینگورہ جاتے ہوئے کھائی میں گری۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار3سیاح جاں بحق اور17 زخمی ہوگئے،زخمیوں کو سول اسپتال کالام منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں قاص احمد،محمد عبداللہ اور مولوی عاطف شامل ہیں،جاں بحق اور زخمی ہونے والے سیاحوں کا تعلق لاہور سیہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین آثار قدیمہ کے شعبے میں سائنسی تحقیق کی ص...

بیجنگ (شِنہوا) چین 2025 تک قومی اور علاقائی سہولیات کے قیام سمیت آثار قدیمہ کے شعبے میں سائنسی تحقیق کے لیے اپنی صلاحیت کوبہتر بنائے گا۔ قومی ثقافتی ورثے کے ادارے نے بیجنگ میں جمعہ سے ہفتہ تک منعقدہ ایک اجلاس میں کہا کہ آثار قدیمہ اور ثقافتی آثار کے نمونوں کے لیے ذخیرہ کرنے کی  ایک قومی سہولت تعمیر کرنے کے علاوہ  ثقافتی آثار کے تحفظ کے ڈیٹا سنٹرکے قیام کا ابتدائی مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔ 

اس کے علاوہ2035 تک، ثقافتی نمونوں کا ایک  سائنس ٹیک انوویشن نیٹ ورک قائم کیا جائے گا جس میں متعدد تعلیمی مضامین اور شعبے شامل ہوں گے۔ ادارے کے سربراہ لی چھون نے کہا کہ آثار قدیمہ کے بڑے منصوبوں پر توجہ دینا ضروری ہے، جن میں چینی تہذیب کے ماخذ اور ابتدائی ترقی کا جامع مطالعہ اور آثار قدیمہ کے شعبے میں سائنس ٹیک  جدت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

 
۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں فوج کی تعین...

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز پر فوجی جوانوں کی تعیناتی کے حوالے سے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ سے جامع رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی نفری کی قلت کے باعث انتخابات میں پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چاروں صوبوں، چیف کمشنر اسلام آباد سیکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی سے متعلق رپورٹ دیں۔ خط میں صوبوں میں نفری کی قلت سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کو تحریری آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خط کے مطابق وفاق اور چاروں صوبے آئین کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔ای سی پی حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن صاف شفاف انتخابات کے لیے تمام آئینی اور قانونی اقدامات کر رہا ہے، تمام حلقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے، پولنگ کے دن کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ضروری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ستمبر کے دوران 5 جی موبائل فونز کی ت...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں  ستمبر کے دوران 5 جی موبائل فونز کی ترسیل گزشتہ سال کی نسبت 90.1 فیصد اضافے سے 2کروڑ87 لاکھ 20 ہزار یونٹ ہو گئی۔  

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے ،چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (سی اے آئی سی ٹی) کے اعداد و شمار کے مطابق  یہ حجم ستمبر میں ملک میں فون کی مجموعی  ترسیل کا 86.3 فیصد ہے۔  

ستمبر میں، 20 نئے 5جی فون ماڈلز جاری کیے گئے، جو گزشتہ سال سے 33.3 فیصد کا اضافہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، ستمبر کے دوران ملک میں موبائل فون کی کل ترسیل 3کروڑ32 لاکھ 80ہزاریونٹس تک پہنچ گئی، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 59 فیصد زیادہ ہے۔

 
۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کیخلاف اندراج م...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 28 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ یاد رہے کہ شہری عاطف علی نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ شہری عاطف علی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایف آئی اے، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر عارف علوی کو کام سے روکنے اور عہدے سے ہٹ...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو کام سے روکنے اور عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ صدر مملکت کے خلاف درخواست آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت غلام مرتضی نے دائر کی، صدر اور وزارت قانون کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا جس سے صدر مملکت کے عہدے کی تضحیک ہوئی، صدر پوری قوم کا ہوتا ہے نا کہ صرف ایک سیاسی جماعت کا، عارف علوی نے اپنے صدراتی دفتر کو تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کیلئے وقف کر رکھا ہے۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ عارف علوی عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیر آئینی اقدام کے بھی مرتکب ہوئے ہیں، صدر نے اپنی آئینی ذمہ داری سے بھی پہلو تہی برتی ہے، عام انتخابات کی تاریخ دینا صدر کا کام تھا لیکن انہوں نے تاریخ نہیں دی۔ درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ صدر غیر قانونی طور پر اسمبلی کی تحلیل کے بھی مرتکب ہوئے ہیں، ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت آئین پر عملداری کو یقینی نہیں بنایا۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عارف علوی کو بطور صدر کام کرنے سے روکا جائے اور ان کے خلاف آئین قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مودی سرکار نے ان کاونٹر میں ہلاک ہونے والے ف...

بھارت میں ہونے والے آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار نے ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیے۔ مودی سرکار کے مسلسل فالس فلیگ آپریشنز کے جھوٹے دعوں کا بھی بھانڈا پھوٹنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے فالس فلیگ آپریشنز اور من گھڑت ان کانٹر میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی موت کو سیاسی ہتھیار بنا لیا۔۔اپنے جھوٹے ڈرامے میں مودی اور اس کے وزرا نے ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی لاشوں اور ان کے گھر والوں کو بھی نہ بخشا۔ حال ہی میں بھارتی فوجی کیپٹن شبنم گپتا راجوری سیکٹر میں ایک انکانٹر کے دوران ہلاک ہوا۔کیپٹن شبنم گپتا کی لاش آگرہ میں اس کے آبائی گھر پہنچنے پر مودی سرکار کے وزرا نے عجیب ڈرامہ رچایا۔وزرا نے کیپٹن شبنم گپتا کی غمگین ماں کو اپنی شہرت کے لیے تصاویر کھنچوانے پر مجبور کیا۔ کیپٹن شبنم گپتا کی ماں مودی کے کارکنان سے انہیں اکیلا چھوڑ دینے کا مطالبہ کرتی رہی۔ویڈیو میں اترپردیش کے وزیر یوگیندر اپادھیائے کیپٹن گپتا کی غمزدہ ماں کو چیک پکڑا کر ہمدردی کا ڈھونگ رچاتے نظر آرہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کا چار روز بعد غزہ میں پھر سے قتل وغ...

اسرائیل نے چار روز بعد غزہ میں پھر سے قتل وغارت گری کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ چاردن کے وقفے کے بعد دوبارہ سے جنگ شروع کریں گے۔ پہلے مرحلے میں یرغمالیوں کی واپسی کا مرحلہ مکمل ہوچکا۔ یرغمالیوں کی رہائی کا مطلب ہرگزیہ نہیں ہے کہ جنگ مکمل طورپربند ہوجائے گی۔ قیدیوں کی رہائی جنگ کے مقاصد میں سے ایک ہے اورتمام اہداف حاصل کرکے رہیں گے۔ جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں آپریشن کے اگلے مرحلے کی تیاری کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا،سیاہ فام جارج فلائیڈ کو قتل کرنیوالا...

امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو قتل کرنے والا سابق پولیس افسر چاقو سے حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مینیا پولس کے سابق پولیس افسر ڈیرک چوون پر ساتھ رہنے والے قیدی نے چاقو سے حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایری زونا میں واقع فیڈرل کریکشنل انسٹی ٹیوٹ میں جمعہ کو پیش آیا جس میں سابق پولیس افسر کو شدید زخم آئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا ہے البتہ فیڈرل بیورو آف پریزن نے ڈیرک پر چاقو سے حملے کی تصدیق کی اور ملزم کا نام بتانے سے گریز کیا ہے۔ فیڈرل بیورو کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ڈیرک کے علاوہ اور کوئی قیدی زخمی نہیں ہوا۔ واضح رہیکہ سال 2020 میں ریاست مینیا پولس میں اس وقت کے پولیس افسر ڈیرک نے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلایئڈ کو گرفتار کرکے سڑک پر گھٹنے کے بل لٹایا تھا جس دوران ڈیرک نے مسلسل 9 منٹ نے جارج کے گلے پر گھٹنا رکھا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں شدید احتجاج کیا گیا تھا اور دنیا کے کئی ممالک میں بلیک لائیوز میٹر کے نام سے ایک تحریک بھی چلائی گئی تھی۔ عدالت نے سابق پولیس افسر کو سیاہ فام شہری کے قتل کے الزام میں جون 2022 کو ساڑھے 22 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نشئی والدین نے نشے کیلئے 74 ہزار روپے میں اپ...

بھارت میں نشے کے عادی والدین نے منشیات خریدنے کے لیے اپنے دو معصوم بچے فروخت کردیے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے اندھیری میں پیش آیا جہاں ممبئی کرائم برانچ نے چھاپہ مار کر شوہر شبیر اور اس کی اہلیہ سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق چھاپے میں پولیس نے ایک ماہ کی بچی کو ریسکیو کیا جب کہ 2 سالہ بچہ اب تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ شبیر اور ثانیہ گزشتہ کئی عرصے سے نشے کی لت میں ہیں جن کے ساتھ شکیل مکرانی اور اوشا راٹھور نامی ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا جس نے بچوں کی فروخت کے لیے کمیشن لیا تھا۔ ممبئی کرائم برانچ کے اہلکار دایا نائککے مطابق اندھیری میں نشے کی لت کے شکار ایک جوڑے نے اپنے 2 بچے نشہ خریدنے کی غرض سے فروخت کیے، جیسے ہی جوڑے کے گھر والوں کو معلوم ہوا تو یہ بات جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، ملزمان نے لڑکے کو 60 ہزار روپے اور ایک ماہ کی بچی کو 14 ہزار روپے میں فروخت کیا۔ ممبئی کرائم برانچ کے مطابق ملزم شبیر کی بہن روبینہ کو واقعے کا علم ہوا تو اس نے فوری طور پر پولیس اسٹیشن میں اپنے بھائی اور بھابھی کے خلاف درخواست درج کروادی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینی نوجوانوں اور خواتین قیدیوں کی رہائی...

اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کے نتیجے میں رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کا مغربی کنارے میں پرجوش استقبال کیا گیا۔ فلسطینی شہریوں نے ایک بڑے جلوس کی صورت میں رہا ہونے والے قیدیوں کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر مغربی کنارے میں جشن کا سما تھا جہاں فلسطینی شہری نعرے بازی کرتے، تالیاں بجاتے اور ہاتھ لہرا کر اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ سلیٹی رنگ کے قیدیوں کے یونیفارم میں ملبوس پندرہ نوجوان لڑکوں کو کندھوں پر اٹھائے شہر کی روشن گلیوں میں گھمایا گیا جہاں فلسطینی پاپ میوزک اونچی آواز میں گونج رہا تھا اور آتش بازی نے آسمان پر مختلف رنگ بکھیر ہوئے تھے۔ رہائی پانے والے میں سے چند نوجوان فلسطینی جھنڈے میں لپٹے ہوئے نظر آئے جبکہ دیگر نے حماس کا سبز رنگ کا پرچم لپیٹا ہوا تھا اور فتح کا نشان بنائے ہاتھ لہراتے ہوئے پرجوش ہجوم میں سے گزر رہے تھے۔ اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے 17 سالہ جمال براہما نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ شکر ہے اللہ تعالی کا۔ ان کے والد خلیل براہما نے اپنے بیٹے کو کندھوں پر اٹھا رکھا تھے اور آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے۔ جلیل براہما کو نیچے اتارتے ہوئے والد نے سات ماہ بعد اپنے بیٹے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا۔ گزشتہ سال اسرائیلی فوجیوں نے جمال براہما کو فلسطینی شہر جیریچو سے بغیر کسی الزامات اور مقدمے کے گرفتار کیا تھا۔خلیل براہما نے کہا میں بس دوبارہ اس کا باپ بننا چاہتا ہوں۔غزہ میں حماس کی جانب سے بنائے گئے یرغمالیوں میں سے چند افراد کی رہائی کے کچھ گھنٹوں بعد اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت حماس کم از کم 50 یرغمالی جبکہ اسرائیل 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔اگرچہ اسرائیلی سرحد کے قریب واقع بیتونیا کے شہر میں جشن کا سما تھا لیکن شہریوں میں پھر بھی تشویش پائی جاتی ہے۔

اسرائیلی حکومت نے پولیس کو جشن کی تقریبات بند کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ایک موقع پر سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا شیل بھی ہجوم پر پھینکا۔مایا فوقاہا نے رہا ہونے والی اپنی 18سالہ دوست نور الطاہر کو گلے لگاتے ہوئے کہا، فوج ہم سے یہ لمحہ چھیننا چاہتی ہے لیکن وہ ایسا کر نہیں سکتے۔ یہ ہماری فتح کا دن ہے۔اسرائیل کی قید سے رہا ہونے والوں میں 24 خواتین بھی شامل ہیں جن میں سے کچھ اسرائیلی سکیورٹی فورسز پر حملوں کے الزام میں سزا کاٹ رہی تھیں۔ جبکہ کچھ کو سوشل میڈیا پر اکسانے کے الزام میں قید کیا تھا۔رہا ہونے والے 15 نوجوان لڑکوں میں سے اکژیت پر پتھرا اور دہشت گردی کی حمایت کا الزام ہے جو اسرائیل فلسطینی نوجوانوں پر کریک ڈان کی غرض سے بھی عائد کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے اہلکار عبدالقادر خطیب جن کے 17 سالہ بیٹے کو بغیر کسی الزام اور مقدمہ چلائے انتظامی حراست میں رکھا گیا تھا، نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا بطور فلسطینی میرا دل غزہ میں اپنے بھائیوں کے لیے ٹوٹا ہوا ہے، اس لیے میں جشن نہیں منا سکتا، لیکن میں ایک باپ ہوں اور اندر سے بہت خوش ہوں۔اسرائیل نے 2 ہزار 200 فلسطینیوں کو انتظامی حراست میں رکھا ہوا ہے جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔تقریبا ہر فلسطینی کا کوئی نہ کوئی رشتہ دار اسرائیلی جیل میں بند ہے اور یا وہ خود قید میں کچھ عرصہ گزار چکے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق 1967 میں مغربی کنارے، غزہ اور مشرقی یروشلم پر قبضے کے بعد 7 لاکھ 50 ہزار فلسطینی اسرائیل کی قید میں رہ چکے ہیں۔اسرائیل ان قیدیوں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے جبکہ فلسطین کی نظر میں یہ جنگی قیدی ہیں اور پبلک فنڈز کا ایک بڑا حصہ ان قیدیوں کی حمایت اور اہل خانہ کی دیکھ بھال پر لگایا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت،گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور بیٹی...

بھارت میں گھریلو ناچاقی پر سفاک شوہر نے اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹی کو کوبرا سانپ سے ڈسوا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست اڈیشہ کے ایک گاوں کے گھر سے 23 سالہ بسنتی پاترا اور اس کی دو سالہ بیٹی کی لاشیں ملی ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ خاتون کے شوہر 25 سالہ گنیش یاترا نے گھریلو ناچاقی پر زہریلے سانپ سے ڈسوا کر دونوں کی جان لی ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاص قسم کا زہریلا سانپ اس علاقے میں نہیں پایا جاتا جس کی وجہ سے شک ہوا کہ یہ قتل ہے، مزید تفتیش کی گئی تو مقتولہ کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات کی خرابی کا انکشاف ہوا۔ شک کی بنا پر پولیس نے گنیش کو حراست میں لیا جس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سانپ ایک سپیرے سے یہ کہہ کر منگوایا تھا کہ اسے مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے تو ملزم نے کہا کہ سانپ خود ہی کمرے میں داخل ہو گیا تھا لیکن بعد میں اقرار کر لیا کہ جب ماں بیٹی سو گئے تو سانپ کو کمرے میں چھوڑ دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے اخرا...

ویانا (شِنہوا) چین نے جاپان کی جانب سے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کی سخت مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے  جاپان پر زور دیا کہ وہ سخت بین الاقوامی نگرانی کی مکمل تعمیل کرے۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) میں چین کے مستقل نمائندے لی سونگ نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کہا کہ عالمی برادری کے شکوک و شبہات اور متعلقہ ممالک کی شدید مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے، جاپان نے فوکوشیما کے جوہری آلودہ  پانی کے اخراج کے منصوبے کو مسلسل آگے بڑھایا ہے۔ لی نے کہا کہ جاپان کا جوہری آلودہ پانی کو سمندر برد کرنے کا منصوبہ اس کا نجی معاملہ نہیں ہے بلکہ جوہری تحفظ کا ایک بڑا مسئلہ ہے جو عالمی سمندری ماحول، صحت عامہ اور بین الاقوامی مفاد عامہ کو متاثر کرے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ چین جاپان کے منصوبے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ جوہری آلودہ پانی کے اخراج کو روکے۔

 
۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینیوں کو تحفظ دیئے بغیر اسرائیل محفوظ نہ...

فلسطینیوں کو تحفظ دیئے بغیر اسرائیل محفوظ نہیں ہوگا، برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا غزہ میں اسرائیلی بمباری سے عام شہریوں کی ہلاکت بہت زیاد ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیلی حکومت کو پرتشدد آباد کاروں پر بھی کریک ڈان کرنا ہوگا،یہودی آباد کار فلسیطنیوں کو قتل کر رہے ہیں یہ اچھا نہیں ہورہا۔ ڈیوڈ کیمرون نے مزید کہا ان کو گرفتار کرنا کافی نہیں، مقدمہ چلا کر سزا بھی دینی چاہیے،ڈیوڈ کیمرون نے مغربی کنارے کا دورہ کیا اور فلسطینی حکام سے ملاقاتیں کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امید ہے تائیوان کے انتخابی نتائج سے آبنائے...

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ 2024 میں تائیوان کی قیادت کے انتخابات کا نتیجہ آبنائے پار امن اور استحکام کے لیے سازگار ثابت ہو گا اور اس سے پرامن ترقی کے صحیح راستہ پر تعلقات دوبارہ بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفترکے ترجمان چھین بن ہوا نے 2024 کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی رجسٹریشن سے متعلق میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تائیوان کے خطے کے موجودہ سماجی نظام کا احترام کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تائیوان ایک دوراہے پر کھڑا ہے، جس میں ایک طرف امن اور خوشحالی  اور دوسری طرف جنگ اور کساد بازاری کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مین لینڈ کو امید ہے کہ تائیوان کے ہم وطن چینی قوم کے مجموعی مفادات کا تحفظ کریں گے، 1992 کے اتفاق رائے کو برقرار رکھتے ہوئے "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت اور نازک وقت میں صحیح انتخاب کریں گے۔

 
۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کا امدادی سامان غزہ منتقل، زخمیو...

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے پہلے روز اقوام متحدہ کی جانب سے 137 ٹرکوں پر لدا ہوا امدادی سامان تباہ شدہ غزہ میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ ہسپتالوں سے زخمیوں اور طبی عملے کے انخلاکیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں ۔ عرب میڈیا کے مطابق عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد اقوام متحدہ کے مطابق ان ٹرکوں پر خوارک، پانی اور ادویات غزہ لائی گئیں جبکہ 129000 لٹر تیل کی فراہمی بھی غزہ بھجوایا گیا ہے ۔ شمالی غزہ کے ہسپتال سے 21 مریضوں نکالا گیا ہے، غزہ جہاں بجلی کا نظام معطل ہو چکا ہے کہ کل آبادی 24 لاکھ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک ترجمان نے غزہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی بہتری اور انہیں تحفظ دینے کے لیے کوئی اپیل کرنے کے بجائے ہسپتالوں سے زخمیوں اور مریضوں کے انخلا کے علاوہ طبی عملے کے بھی انخلا پر زور دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ترجمان نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت شمالی غزہ کے ہسپتالوں سے جلد سے جلد اور مزید میں انخلا کے لیے کام کر رہا ہے۔ ترجمان نے ان ہسپتالوں بشمول الشفا ہسپتال میں مریضوں، زخمیوں اور ہسپتالوں کے عملے کے لیے خطرات کا ذکر کیا۔ ڈبلیو ایچ او ترجمان کرسچئین لنڈ مئیر نے کہا کہ ہم الشفا ہسپتال میں موجود 100 کے قریب زخمیوں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ابھی تک موجود طبی عملے کے تحفظ کے لیے بہت زیادہ تشویش میں مبتلا ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں آن لائن کارہیلنگ کے آرڈر میں اکتوبر...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں کارہیلنگ کی آن لائن خدمات کے آرڈر میں اکتوبر کے دوران ایک ماہ پہلے کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق  آن لائن کار ہیلنگ کمپنیوں کو گزشتہ ماہ80 کروڑ90 لاکھ   آرڈرز موصول ہوئے، جو گزشتہ ماہ سے 2.1 فیصد زیادہ ہے۔

 اکتوبر کے آخر تک، مجموعی طور پر334 آن لائن کار ہیلنگ کمپنیوں کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دی گئی، جن میں ستمبر کے آخر کے مقابلے میں چار کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر کے آخر تک ملک بھر میں کل63لاکھ 30 ہزار آن لائن کار ڈرائیونگ لائسنس اور27 لاکھ 10 ہزار گاڑیوں کے ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کیے گئے، جو بالترتیب 2.4 فیصد اور 2.7 فیصد زیادہ ہیں۔

 
۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی کوششوں سے جنگ بندی ممکن ہوئی، یرغمالی...

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کی کوششوں سے غزہ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ، حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پہلے گروپ کی رہائی محض ایک شروعات ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان قیام امن کی خاطر دو ریاستی حل کے لیے کام دوبارہ شروع کیا جائے۔ بائیڈن نے کہا کہ میرے خیال میں جنگ بندی میں توسیع کے حقیقی امکانات موجود ہیں، میں اپنی ٹیم کے ساتھ مصروفِ عمل رہا ہوں کیونکہ اس معاہدے کا نفاذ شروع ہوچکا ہے ، یہ صرف ایک آغاز ہے لیکن اب تک یہ اچھی طرح سے چل رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی کے سینئر عہدیدار کی بیجنگ کی منصوبہ...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئر عہدیدار چھائی چھی نے  دارالحکومت بیجنگ کی منصوبہ بندی اور تعمیرات سے متعلق اجلاس میں شرکت کی۔  

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور کیپٹل پلاننگ اینڈ کنسٹرکشن کمیٹی (سی پی سی سی) کے ڈائریکٹر چھائی نے20ویں سی پی سی سی کے دوسرے مکمل اجلاس میں اظہار خیال کیا۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دارالحکومت کی منصوبہ بندی کو وژن سے حقیقت تک پہنچانے کے لیے ٹھوس کوششیں کی جائیں۔

اجلاس میں ملک کے دارالحکومت کے طور پر بیجنگ  کے کردار کے لیے اسے غیر ضروری کاموں سے نجات دلانے کے لیے ٹھوس اور منظم اقدامات اور شہر میں رہنے کےماحول کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس  میں بیجنگ  کے سینٹرل ایکسز کو عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیاگیا۔

اجلاس میں بیجنگ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد  تعمیر نو کو بڑھانے اور آفات سے بچاؤ اور تخفیف کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کوششوں پر بھی زوردیا گیا۔

 
۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے خوش ترین شہروں کی 2023 کی فہرست جاری

چھنگ دو(شِنہوا) چین کے خوش ترین شہروں کی 2023 کی فہرست گزشتہ روز جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں منعقدہ خوش کن شہروں کے فورم 2023 میں جاری کردی گئی۔ ریاستی منصوبے میں خاص طور پر نامزد کردہ  سب سے زیادہ 10 خوش کن صوبائی دارالحکومتوں اور شہروں میں چھنگ دو اور ہانگژو شامل ہیں، چھنگ دو کو بہترین کھانوں کے حوالے سے یونیسکو کے تخلیقی شہروں میں سے ایک کہا جاتا ہے جبکہ اطالوی سیاح مارکو پولو نے ہانگژو کو  "جنت کا شہر" قرار دیا تھا۔

فہرست میں ننگبو، نانجنگ، گوانگ ژو، چھانگشا، شین یانگ، ہوہوٹ، چھنگ داؤ اور تائی یوآن کے شہر بھی شامل ہیں۔ شِنہوا نیوز ایجنسی کے زیر انتظام اورینٹل آؤٹ لک میگزین کے زیر اہتمام  خوش ترین شہروں کے سروے اور انتخاب کی تقریب مسلسل 17 سالوں سے منعقد کی جا رہی ہے۔

 
۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد یرغمالیوں کی ر...

غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگیا ، اسرائیل کو غزہ سے یرغمالیوں کی ایک فہرست موصول ہو گئی ۔ رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز چار روزہ جنگ بندی کے معاہدے کا پہلا دن تھا جب حماس کی جانب سے 24 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا گیا جبکہ اسرائیل نے 39 فلسطینیوں کو رہا کیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی حکام اس فہرست کا جائزہ لے رہے ہیں، اسرائیلی حکومت نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے تمام افراد کی رہائی کے لیے عزم ظاہر کیا ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان کئی روز سے جاری جھڑپوں میں یہ پہلا وقفہ ہے، جس کے حوالے سے فی الحال دونوں فریقین کا کہنا ہے کہ جنگ بندی ختم ہوتے ہی جھڑپیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی، تاہم امریکی صدر جو بائیڈن نے امید ظاہر کی کہ جھڑپوں میں اس وقفے کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ حماس کی جانب سے رہائی پانے والے یرغمالیوں(جن میں اسرائیلی خواتین، بچے اور تھائی فارم ورکرز شامل تھے) کو غزہ سے منتقل کر کے رفح بارڈر کراسنگ پر مصری حکام کے حوالے کر دیا گیا، ان کے ساتھ 4 کاروں کے قافلے میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے عملے کے 8 افراد بھی شامل تھے۔ ادھر قطر نے کہا کہ 13 اسرائیلیوں کو رہا کر دیا گیا ہے، جن میں سے کچھ دوہری شہریت کے حامل ہیں، ساتھ ہی 10 تھائی باشندے اور ایک فلپائنی شہری بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے مطابق 4 ٹینکر ایندھن اور 4 ٹینکر کوکنگ گیس کے داخل ہوئے، ٹینکرز اقوامِ متحدہ کی امدادی تنظیموں کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایس سی او فورم"سیاحت کا سال 2023" سنکیانگ م...

ارمچی (شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)  کے "سیاحت کا سال 2023" فورم کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز چین کے شمال مغربی  سنکیانگ ویغورخود اختیارعلاقے کے دارالحکومت ارمچی میں منعقد ہوئی۔

اتوار تک جاری رہنے والے اس فورم میں سیاحتی اداروں  کے سربراہان، بین الاقوامی تنظیموں اور سیاحت کے کاروبارسے وابستہ اداروں کے نمائندوں اور ایس سی او کے رکن ممالک اور دیگر ممالک کے سیاحتی شعبے کے ماہرین شرکت کررہے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ نے کہا کہ فورم کا مقصد لوگوں کو ایس سی او کے اندر سیاحت کی ترقی سے متعلق مسائل پر بات کرنے کے لیے ایک وسیع پلیٹ فارم فراہم کرنا اور اس سلسلے میں تعاون کے امکانات تلاش کرنا ہے۔

ژانگ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک بڑے علاقے پر محیط ہے جس میں سیاحت کی بڑی صلاحیت موجود ہے خطے کے ممالک کو سیاحتی صنعت کی ترقی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے چاہئیں۔

 
۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ادارے اور جریدے سائنس نے نینو ٹیکنالوجی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک قومی تحقیقی ادارے نے جریدے سائنس کے ساتھ مل کر نینو سائنس اور ٹیکنالوجی کے 10 سرفہرست  چیلنجز کی فہرست جاری کی ہے۔ اپریل سے، چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے نیشنل سنٹر فار نینو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے جریدے کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ 20 سے زائد ممالک، جن میں چین، امریکہ، کینیڈا اور جرمنی شامل ہیں، کے اس شعبے میں کام کرنے والے ماہرین کا سروے کیا جا سکے۔ سروے کی بنیاد پر ان سرفہرست 10چیلنجز کا انتخاب کیا گیا۔ چیلنجز کی فہرست میں جن شعبوں کا انتخاب کیا گیا ان میں نینو میٹریل کی کون سی خصوصیات زہریلے پن کے حوالے سے متعلقہ ہیں، نینو ٹیکنالوجی طبی طریقہ کار کو کیسے بدل دے گی، سائنس دان نئی ویژولائزیشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی سطح اور انٹرفیس پر نینو میٹریلز کے بارے میں کیا سیکھ سکیں گے،نینو ٹیکنالوجی کیسے بدلے گی کہ ہم کس طرح عمل انگیزبناتے ہیں اور ہم کس طرح عمل انگیز بنا سکتے ہیں اور نینو ٹیکنالوجی الیکٹرانکس کو کیسے بدل سکتی ہے شامل ہیں۔

 
۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ چین، جاپان جنوبی کوریا سہ ف...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے  سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ہفتہ کو بتایا کہ  سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس 26 نومبر کو جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقد ہوگا۔

 
۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ چین، جاپان جنوبی کوریا سہ ف...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے  سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ہفتہ کو بتایا کہ  سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس 26 نومبر کو جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقد ہوگا۔

 
۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، فرانس کاعوامی تبادلوں کو مزید فروغ دینے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور فرانس کی وزیر برائے یورپ وخارجہ امور کیتھرین کولونا نے بیجنگ میں عوامی تبادلوں کے حوالے سے چین فرانس اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ میکانزم کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اجلاس میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ اور چین فرانس ثقافتی وسیاحتی سال کو عوامی تبادلوں کوفروغ دینے کے ایک موقع کے طور پر استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ  مواقع اور مزید فوائد کے لیے عوامی تبادلوں کو فروغ دیا جاسکے۔  وانگ نے کہا کہ عوامی تبادلوں کے اعلیٰ سطحی مکالمے کے میکنزم نے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے رائے عامہ کی مضبوط بنیاد رکھی ہے اور مختلف تہذیبوں اور طرز حکومت کے حامل ممالک کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کے لیے مفید تجربہ فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور فرانس کو جامع طور پر ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو مضبوط کرنا چاہیے، عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کوفروغ دیتے ہوئے چین اور یورپ کے درمیان تبادلوں اور عالمی تہذیبوں کے درمیان تبادلوں کے لیے ایک ماڈل کے طور پر مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

 
۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، فرانس کاعوامی تبادلوں کو مزید فروغ دینے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور فرانس کی وزیر برائے یورپ وخارجہ امور کیتھرین کولونا نے بیجنگ میں عوامی تبادلوں کے حوالے سے چین فرانس اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ میکانزم کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اجلاس میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ اور چین فرانس ثقافتی وسیاحتی سال کو عوامی تبادلوں کوفروغ دینے کے ایک موقع کے طور پر استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ  مواقع اور مزید فوائد کے لیے عوامی تبادلوں کو فروغ دیا جاسکے۔  وانگ نے کہا کہ عوامی تبادلوں کے اعلیٰ سطحی مکالمے کے میکنزم نے دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے رائے عامہ کی مضبوط بنیاد رکھی ہے اور مختلف تہذیبوں اور طرز حکومت کے حامل ممالک کے لیے ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کے لیے مفید تجربہ فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور فرانس کو جامع طور پر ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو مضبوط کرنا چاہیے، عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کوفروغ دیتے ہوئے چین اور یورپ کے درمیان تبادلوں اور عالمی تہذیبوں کے درمیان تبادلوں کے لیے ایک ماڈل کے طور پر مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

 
۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو...

میٹھادر پولیس نے ایم اے جناح روڈ ڈینسو ہال کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔ میٹھادر پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ علاقہ گشت پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنھیں دیکھ کر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکووں کو ہلاک کر دیا جبکہ مقابلے کے دوران پولیس اہلکار 28 سالہ رضوان بھی پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی شناخت عدنان اور محبوب کے نام سے کی گئی جن کے قبضے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے ڈکیت محبوب کے قبضے سے شناختی کارڈ کی کاپی ملی تھی جس پر اس کا پتہ لیاری بغدادی کا درج ہے تاہم پولیس ہلاک ڈاکووں کا کرمنل ریکارڈ چیک کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں کوویڈ-19 ویکسین توقعات سے کم است...

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکہ میں  کوویڈ-19 ویکسین توقعات سے کم استعمال کی جارہی ہے،سنٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن( سی ڈی سی) کے مطابق صرف 14 فیصد  بالغ افراد نے 4 نومبر تک اپ ڈیٹ شدہ کوویڈ-19 ویکسین لگوائی ہے۔

سی ڈی سی نے کہا کہ کوویڈ-19  کی وبا  اب بھی خاص طور پر بوڑھے افراد اور بنیادی طبی امراض میں مبتلا افراد میں  ہسپتال میں داخلے  اور موت کی ایک اہم وجہ ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق کوویڈ-19 ویکسین ہرانفیکشن کو نہیں روکتی ہیں، لیکن وہ ان لوگوں میں بیماری کی شدت کم کر سکتی ہیں جو ویکسین لگواتے ہیں ،ویکسین  جان بچانے، ہسپتال میں داخلے کو کم کرنے اور ڈاکٹروں کے پاس بار بار چکرلگانے سے روکنے میں مدد کرتی ہے۔

سی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق 14 فیصد  بالغ افراد نے 4 نومبر تک اپ ڈیٹ شدہ  ویکسین  لگوائی ہے۔

 
۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی...

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی کا رجحان ہے،سونے فی تولہ قیمت میں 2 سو روپے کی معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں 24قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہوگئی،جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 97 ہزار 542 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ84 ہزار 757 روپے پر ہے جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 69 ہزار 360 روپے ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ،جہاں سونے کی موجودہ قیمت2 ہزار2 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9 مئی واقعات، پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر...

پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملک شاہ محمد خان کو پولیس نے 9 مئی واقعات میں ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کررکھا تھا، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔ واضح رہے کہ 9 مئی کو جلا گھیرا اور لوگوں کو اشتعال دلانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شاہ محمد کو بنوں سے گرفتار کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں