• Columbus, United States
  • |
  • ٣١ جولائی، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | کھیل

جنوبی کوریا اور برطانیہ بنیادی اور اہم متعل...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے جنوبی کوریا اور برطانیہ پر زور دیا کہ وہ اسکے بنیادی اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر غیر ذمہ دارانہ بیان بازی بند کریں۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار پریس بریفنگ میں جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول اور برطانوی وزیراعظم رشی سنک کے درمیان چین کے تائیوان علاقے اور چین کے جنوبی اور مشرقی سمندروں کے بارے میں  ڈاؤننگ اسٹریٹ معاہدے کے مندرجات پر ایک سوال کے جواب میں کیا۔ تائیوان کو چینی سرزمین کا اٹوٹ انگ قراردیتے ہوئے، ماؤ نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ خالصتاً چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں کسی بیرونی طاقت کی مداخلت نہیں ہونی چاہیئے۔

ترجمان نے کہا کہ جہاں تک جنوبی اور مشرقی سمندروں سے متعلق مسائل کا تعلق ہے، نہ تو جنوبی کوریا اور نہ ہی برطانیہ اس کا  فریق ہے، اور نیویگیشن اور اوور فلائٹ کی آزادی کے حوالے سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔

 
۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلی کا تھانہ شیراکوٹ کا دورہ، بغیر لائس...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے تھانہ شیراکوٹ کا دورہ کیا اور بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کی رہائی کا حکم دیا۔ ہفتہ کو نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی علی الصبح صوبائی کابینہ کے ہمراہ تھانہ شیرا کوٹ پہنچ گئے، اس موقع پر فرنٹ ڈیسک کا عملہ غائب جبکہ کمپیوٹر اورانٹرنیٹ بھی بند تھا۔ دورے کے دوران محسن نقوی نے تھانے میں بند نوجوانوں سے ان کے کیسز کے بارے میں دریافت کیا، جس پر نوجوانوں نے بتایا کہ ہمیں بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر گرفتار کیا گیا۔ محسن نقوی نے بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والے 11 نوجوانوں کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعلی نے پولیس کو نوجوانوں کے والدین سے بیان حلفی لینے کی بھی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جا رہا ہے، آپ پہلے لائسنس بنائیں، پھر موٹر سائیکل چلائیں۔ رہا ہونے والے 11 نوجوانوں نے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی پنجاب نے موقع پر ہی ڈی آئی جی آپریشنز کو فون کیا اورفرنٹ ڈیسک کیلئے متبادل ڈیوائس لینے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے تھانے میں موجود بزرگ خاتون حنیفاں بی بی کا مسئلہ سنا اور بیٹے کی بازیابی کیلئے پولیس کو ہدایات جاری کیں۔ محسن نقوی نے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا، رپورٹنگ روم میں بیٹھے نوجوان سے تھانے میں آنے کی وجہ پوچھی اور ایس ایس پی لا اینڈ آرڈر کوشکایت کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزرا منصور قادر،عامر میر، اظفر علی ناصر، ڈاکٹر جمال ناصر اور ابراہیم مراد بھی ہمراہ تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بابا گورونانک کے 554 ویں جنم دن کی 3 روزہ تق...

سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 554 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا،تقریبات 27 نومبر تک جاری رہیں گی۔ برطانیہ، امریکا اور کینیڈا سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سکھ یاتری ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتارپور جائیں گے، بھارت کے 3 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے ویزے جاری کیے گئے۔ نئی دہلی کے ناظم الامور اعزاز خان نے سکھ یاتریوں کو بابا گورو نانک کے جنم دن کی مبارکباد دی اور ان کے محفوظ سفر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ویزوں کا اجرا 1974 کے مذہبی مقامات کے دوروں سے متعلق پاکستان انڈیا پروٹوکول کے فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف اور توہین عدالت...

معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو نظر بند کرنے کیخلاف اور توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین سمیت دیگر کی درخواستوں پر 27 نومبر کو سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا، خدیجہ شاہ نے پولیس افسران کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشری بی بی کی درج مقدمات کی تفصیلات لینے کی...

لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 27 نومبر کو سماعت کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہی۔ یاد رہے کہ بشری بی بی نے درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیخلاف در...

سپریم کورٹ نے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق فرحت اللہ بابر کی درخواست پر بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ یکم دسمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس یحی آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک تین رکنی بینچ میں شامل ہیں۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیفنس کارحادثہ،ملزم افنان کا جسمانی ریمانڈ چ...

ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کے جاں بحق ہونے کے کیس میں نیا موڑ آگیا ، ملزم افنان کی جانب سے جسمانی ریمانڈکو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم افنان شفقت نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے دیے گئے جسمانی ریمانڈ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ملزم افنان شفقت جسمانی ریمانڈ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے ، ملزم کی جانب سے وکیل نے درخواست تیار کرلی۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم کم عمر ہے اور تمام تفتیش مکمل ہوچکی ہے، فری اینڈ فیئر ٹرائل ملزم کا بنیادی حق ہے لہذا عدالت انسداد دہشتگردی کی جانب سے دیا گیا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم کا مزید پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بغاوت کا الزام ثابت ،پاک فوج نے میجر (ر)عادل...

پاک فوج کے2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی پر بغاوت کا الزام ثابت ہونے پرکورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنا دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو12سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی، دونوں ریٹائرڈ افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق عدالت نے دونوں افراد کو مناسب عدالتی عمل کے ذریعے مجرم قرار دیا، سزا کے مطابق 21 نومبر کو دونوں ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کے رینک ضبط کر لیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم کی بیجنگ میں فرانس کی وزیر خار...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں فرانس کی وزیر برائے یورپ وخارجہ امور کیتھرین کولونا سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران لی نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی میں چین اور فرانس کے درمیان تعلقات مستحکم ترقی کررہےہیں۔

وزیراعظم لی نے کہا کہ ان کا ملک فرانس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے  اور اگلے سال فرانس اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر مزید مستحکم اور متحرک چین فرانس تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔

چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور فرانس نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام اور ایک دوسرے کے ساتھ مساوی برتاو کیا ہے جو دوطرفہ تعلقات میں ایک قیمتی اثاثہ ہے۔

لی نے دونوں ممالک  پر زور دیا کہ وہ باہمی احترام اور اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے ، باہمی اور یکساں  مفاد کے لیے مل کر کام کریں، اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط  اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع تزویراتی شراکت داری پر عمل درآمد جاری رکھیں۔

 
۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم کی بیجنگ میں فرانس کی وزیر خار...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں فرانس کی وزیر برائے یورپ وخارجہ امور کیتھرین کولونا سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران لی نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی میں چین اور فرانس کے درمیان تعلقات مستحکم ترقی کررہےہیں۔

وزیراعظم لی نے کہا کہ ان کا ملک فرانس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے  اور اگلے سال فرانس اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا کر مزید مستحکم اور متحرک چین فرانس تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔

چینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور فرانس نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام اور ایک دوسرے کے ساتھ مساوی برتاو کیا ہے جو دوطرفہ تعلقات میں ایک قیمتی اثاثہ ہے۔

لی نے دونوں ممالک  پر زور دیا کہ وہ باہمی احترام اور اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے ، باہمی اور یکساں  مفاد کے لیے مل کر کام کریں، اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط  اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع تزویراتی شراکت داری پر عمل درآمد جاری رکھیں۔

 
۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سموگ،لاہور کا فضائی معیار انتہائی ناقص، سانس...

حکومتی اقدامات کے باوجود سموگ کی شدت میں کمی نہ آسکی، لاہور کا فضائی معیار انتہائی ناقص ہوگیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سموگ کے باعث ہفتہ کو بھی دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 371 ریکارڈ کیا گیا ہے، سموگ سے کراچی کی فضا بھی مضر صحت ہے۔ بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دنیا بھر میں سرفہرست ہے، جہاں اے کیو آئی 414 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹیکس بیس بڑھانے کیلیے اعلی سطح کی تکنیکی کمی...

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے چئیرمین نادرا کی سربراہی میں ٹیکس بیس بڑھانے کیلیے اعلی سطح کی تکنیکی کمیٹی قائم کر دی۔ ٹیکس نادہندگان کا ڈیٹا جمع کرنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بھی مدد لی جائے گی۔ ایف بی آر نے بڑے مقصد کے حصول کیلئے آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کا مقصد موجودہ مالی سال میں 10 سے 15 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بتدریج 15 فیصد تک لے جانا ہے۔ چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو ایک ماہ کے اندر قابل عمل پلان، سفارشات اور تجاویز مرتب کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ ایف بی آر کے ممبر آپریشنز، آئی ٹی، ڈیجیٹل انیشی ایٹو، چیف پراجیکٹ آفیسر نادرا اور پرال کے سی ای او کو نمائندگی ملے گی۔ کمیٹی کے ٹی او آرز کے مطابق مزید لوگوں خصوصا امیر طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ڈیٹا انٹیگریشن پلان کی تیاری، نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن کے ساتھ نان فائلرز کا مکمل ڈیٹا بیس بھی مرتب کیا جائے گا۔ایف بی آر کے آئی ٹی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کیلئے سفارشات بھی تکنیکی کمیٹی کے مینڈیٹ میں شامل ایف بی آر کے آٹومیشن سسٹم پرال کو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے جدید خطوط پر اس کی تنظیم نو کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی عبوری ضمانت میں 9...

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کی گئی۔ ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،دوران سماعت پراسیکیوٹر نیدرخواست کی 2سپیشل پراسیکیوٹرز آج موجود نہیں ہیں،التوا دیا جائے۔ وکیل صفائی سردار عبدالرازق نے کہا ہمیں یہ توبتایا جائیکہ شیخ رشید کے خلاف کیا شواہد ہیں،انکو کب اور کیوں ان مقدمات میں ڈالاگیا،انکا نام 9 مئی کی کسی ایف آئی آر میں نہیں تھا۔تمام مقدمات میں 6 ماہ کی تاخیر کے بعد نام ڈالے گئے۔ شیخ رشید نیکہا اخبار میں پہلے ہی خبر چھپ چکی ہے کہ پراسیکیوشن کیس میں تاریخ لیگی،جج ملک اعجاز آصف نے ریماکس دئیے کہ یہ عدالت کی کریڈیبلٹی کا سوال ہے،خبر سے تاثر ملتا ہیکہ شاید عدالت کو کوئی باہر سے کنٹرول کرتا ہے،۔آئندہ ایسی خبر چھپی تو ایکشن لوں گا۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزکو مکمل ریکارڈ لانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ مزید موقع نہیں دیا جائے گا۔عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا پر سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 کے بجائ...

نگران حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کیلئے نئی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کے بجائے 7 روز بعد تبدیل کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔ اس سلسلے میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور سٹیک ہولڈز سے 5 روز میں تجاوز طلب کی ہیں۔ دوسری جانب آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں 7 روز بعد ردوبدل کی حکومتی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جا سکتا ، ہم نے 15 روز کے بجائے 30 روز پر قیمت کے تعین کی تجویز دی تھی، پٹرولیم قیمتوں کا 7 روز بعد تعین ترقی پذیر ممالک میں ہے، حکومتی اقدامات سے مارکیٹ میں غیر یقینی پھیلے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین سے پمپس تباہ ہو جائیں گے، ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جس سے مسائل پیدا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی تو نوازشریف کیلئے ریڈ...

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ آج بھی موجود نہیں، اگر لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی تو نوازشریف کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا جاتا۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف بیانیہ بنایا گیا، انہیں چور ڈاکو کہا گیا اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، 2018 کا الیکشن ڈیل کے تحت ہوا، 2017 کے کرداروں کا سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ 2017 کا فیصلہ کس نے لکھوایا جو 2017 کے کردار ہیں انہیں کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے، آج ان کرداروں کے فیصلوں کو عوام بھگت رہے ہیں، اداروں میں خود احتسابی کا سلسلہ شروع ہونا احسن اقدام ہے،قائد ن لیگ آج بھی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ 2024 کا الیکشن صاف شفاف ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں جو سہولتیں میسر ہیں وہ کسی کو حاصل نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،راشد منہاس روڈ پرشاپنگ سینٹرمیں آتشزدگ...

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر قائم آر جے شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی ، دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ۔ فائراینڈ ریسکیو کمانڈر کے مطابق 12 گاڑیاں، 2 سنارکل اور تقریبا 50 فائر فائٹر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ حکام کاکہنا ہے کہ آگ عمارت کے چوتھے فلورپر لگی ہے جو تیزی سے پھیلی اور بالائی منزل پردھواں زیادہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ جاں بحق اورزخمی افراد کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ، دم گھٹنے سے زخمی ہونیوالے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے جو ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ جناح ہسپتال حکام کے مطابق 7 میتوں کو جناح ہسپتال جبکہ ایک سول اور ایک کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت میں پھنسے 46 افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے 9افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے درجنوں دکانیں بھی جل گئی ہیں، کثیر المنزلہ مال اور اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کردی گئی ہے۔ دوسری جانب نگراں وزیرِ اعلی سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جسٹس(ر)مقبول باقر نے شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ کا نوٹس لے لیا ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلی سندھ نے 9 افراد کی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت ریسکیو کیا جائے۔ جسٹس(ر)مقبول باقر کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے فوری اقدامات کیے جائیں اور کوشش کی جائے کہ زیادہ نقصان سے بچا جا سکے، لوگوں کی جان و مال کی ذمہ داری حکومت کی ہے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر کے لینڈ ریکارڈ کی 32 فیصد کمپیوٹرائزیش...

ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے کہا ہے کہ گوادر میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا کام جاری ہے،پیشرفت کے جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا 32 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بادینی نے کہا انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی)کے حل مینوئل ریکارڈ کی جگہ لے رہے ہیں، جس سے ضلع میں زمین کے مسائل اور قانونی چارہ جوئی کو حل کرنے کی توقع ہے،گوادر کی ترقی کے لئے تمام ڈیٹا کو کمپیوٹرائز کرنے، آن لائن رسائی کی فراہمی اور مضبوط بیک اپ منصوبوں کے قیام میں انقلاب ضروری سمجھا جاتا ہے۔گوادر پرو کے مطابق بادینی نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کاغذ کے بغیر سرکاری دفاتر کا تصور کیا جائے۔توقع ہے کہ لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے زمین کے تنازعات میں کمی آئے گی ، جس کے نتیجے میں تجارت اور زراعت کو فروغ دے کر معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔گوادر پرو کے مطابق لہذا یہ سمارٹ شہروں کی ترقی اور انتظام کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو گوادر اسمارٹ سٹی منصوبے میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔بلوچستان بالخصوص گوادر میں لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن کے اقدام سے صوبے کے انتظامی عمل میں انقلاب برپا ہوگا، شفافیت میں اضافہ ہوگا اور مستقبل میں کرپشن اور زمینوں پر قبضے کی روک تھام ہوگی۔عہدیداروں کے مطابق لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن ایک وسیع تر مہم کا حصہ ہے جس کے تحت تمام سرکاری محکموں کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔ وژن کے مطابق گوادر، پشین، جعفرآباد اور کوئٹہ میں ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں انفرادی رجسٹری، نقشے، لینڈ ٹیکس، کلیکشن ایس ایم ایس سروسز وغیرہ شامل ہیں۔گوادر پرو کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ متعلقہ محکمے 2017 سے اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں ، مینوئل لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ میں تبدیل کر رہے ہیں۔ سینٹر کی سہولیات میں کمپیوٹرائزڈ شخص جاری کیا جائے گا۔عہدیداروں کے مطابق رجسٹری اندراج اور فوری کمپیوٹرائزڈ ٹرانسفر، ڈیجیٹل زمین کے نقشے تک فوری رسائی اور عوام کو شکایات درج کرانے کے لئے ایک پورٹل بھی دستیاب ہوگا۔اگلے مرحلے میں زمین کی منتقلی سمیت ون ونڈو آپریشن میں سینٹرل فیسیلیٹیز کی چھت تلے عوام کو ہر سہولت دستیاب ہونے کی توقع ہے۔ لوگ پٹواری یا تحصیلدار کے بجائے براہ راست سہولت مرکز جا سکیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لوگ الیکشن سے زیادہ اپنے معاشی مسائل کا حل چ...

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگ الیکشن سے زیادہ اپنے معاشی مسائل کا حل چاہتے ہیں، مجھے ڈر ہے آئندہ الیکشن کے بعد 172 ممبران کی اکثریت ثابت کرنا بھی مشکل ہوجائیگا۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا اصل کیس لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ میں 30 نومبر کو ہو گا، آج سرکاری پراسیکیوٹرز نے دلائل کے لیے پھر وقت مانگا ہے، ہم عبوری ضمانتوں پر دلائل کے لیے تیار تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگر جیل چلا گیا تو راشد شفیق معاملات سنبھالیں گے، راولپنڈی کے 2 قومی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، لوگوں کا مسئلہ بجلی کا بل،گھرکا کرایہ اور راشن ہے ، پاکستان کے عوام ،مسلح افواج اور عدلیہ مل کرملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے ذمہ داران سے درخواست ہے کہ معیشت کی طرف توجہ دی جائے، الیکشن ہوں گے تو شاید الیکشن سے ملکی مسائل مں کچھ بہتری آجائے، آنے والی حکومت کیلیے معشیت بہت بڑا مسئلہ اور سوالیہ نشان ہے۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ میں نے سانحہ 9 مئی پر کسی کے خلاف 164 کا بیان نہیں دیا، میں نے 40 دن چلہ اس لیے کاٹا ہے کہ کسی کے خلاف 164 کا بیان نہ دیا جائے، آرمی چیف سے ہاتھ جوڑ کراپیل کرچکا ہوں کہ 9 مئی میں گرفتاربے گناہ افراد کوچھوڑ دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مریم اورنگزیب کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گ...

انسداد دہشتگردی عدالت نے مریم اورنگزیب کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جاوید لطیف نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ مریم اورنگزیب عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں۔ عدالت نے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا، جبکہ میاں جاوید لطیف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے لیگی رہنما جاوید لطیف سمیت دیگر کو آئندہ 9 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومتی عہدیداروں کے رویے نے عدالتوں پر عوامی...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگی سے متعلق قائم کمیشن کی سفارشات پرعملدرآمد کیس میں کہا ہے کہ حکومتی عہدیداروں کے رویے نے عدالتوں پر عوامی اعتماد متزلزل کر دیا ہے،کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے اس مسئلے پر کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا، 21 سماعتوں کے باوجود اس مسئلے پر مثبت نتائج نہ آنا آئین پاکستان کی توہین ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگی سے متعلق قائم کمیشن کی سفارشات پرعملدرآمد کیس کی گزشتہ سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے گزشتہ سماعت کا 5 صفحات پر مشتمل حکمنامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو 29 نومبر کو دن 11 بجے طلب کرلیا۔ وزیرداخلہ، وزیر دفاع، وزیر انسانی حقوق، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع کو بھی اسی روز پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ مختلف یونیورسٹیوں کے69 بلوچ طلبہ کی نسلی پروفائلنگ، ہراساں اورجبری طور پر گمشدہ کیا گیا، ریکارڈ کے مطابق کچھ لاپتہ طلبہ گھروں کولوٹ آئے لیکن کم از کم 50 اب بھی غائب ہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے بلوچ طلبہ کے تحفظات کے ازالے کیلئے کمیشن تشکیل دیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے تسلیم کیا کہ اداروں کی جانب سے جبری گمشدہ بلوچ طلبہ اب بھی لاپتہ ہیں۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے اس مسئلے پر کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا، 21 سماعتوں کے باوجود اس مسئلے پر مثبت نتائج نہ آنا آئین پاکستان کی توہین ہے۔ تحریری حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتیں مظلوم کیلئے امید کی آخری کِرن ہوتی ہیں، ریاستی عہدیداروں کے اس سست رویے نے اعلی عدالتوں پر عوامی اعتماد متزلزل کر دیا ہے، عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ وفاقی حکومت اس معاملے سے غیرسنجیدگی سے نمٹ رہی ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ دار حکومتِ پاکستان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روک نہیں پا رہی، عدالت کے پاس وزیراعظم، وزیر دفاع اور داخلہ کو طلب کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا۔ وزیراعظم، وزرا اور سیکرٹریز پیش ہو کر بتائیں کہ معاملے کو اہمیت کیوں نہیں دے رہے؟ امید ہے وزیراعظم، وزرا اور سیکرٹریز ٹھوس نتائج کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں گے، امید ہے عدالت کو بتایا جائے گا کہ لاپتہ طلبہ اپنے گھروں میں واپس پہنچ گئے ہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ کوئی طالبعلم ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث ہو تو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل- ریو گرانڈ ڈو سل - سیلاب

برازیل کی ریاست ریو گرانڈ ڈو سل کے شہرایل ڈوراڈو دو سل کی گلیاں سیلاب سے زیر آب آگئی ہیں۔(شِنہوا)

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- ژی جیانگ-ہانگ ژو-عالمی ڈیجیٹل تجارتی نم...

 چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں دوسری گلوبل ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو میں لیپروسکوپک سرجیکل روبوٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ - غزہ- فلسطین- اسرائیل تنازعہ

غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے لوگ زخمی شخص کو نکال رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ- ویلنگٹن- نئی اتحادی حکومت

نیوزی لینڈ کی نیشنل پارٹی کے رہنما اور مستقبل کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن (درمیان) ویلنگٹن میں پارلیمنٹ سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ - غزہ- فلسطین- اسرائیل تنازعہ

جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں اسرائیلی حملے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے کے درمیان لوگ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سانس کی حالیہ متعدی بیماریاں معلوم وبائی جرا...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ ملک بھر نگرانی کے نظاموں اور ہسپتالوں کی طرف سے رپورٹ کی گئی حالیہ دنوں میں ہونے والی سانس کی متعدی بیماریاں معلوم وبائی جراثیم کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

قومی صحت کمیشن (این ایچ سی) نے جمعہ کو بتایا کہ ان جراثیم میں  بنیادی طور پر انفلوئنزا وائرس، مائکوپلازما نمونیا، اڈینو وائرس اور سانس کے سنسیٹیئل وائرس شامل ہیں۔ ایک پریس بریفنگ میں این ایچ سی کے ترجمان، ہوچھیانگ چھیانگ نے بتایا کہ  کمیشن نے مقامی لوگوں کو درجہ بندی کی تشخیص اور علاج کے نفاذ کو یقینی بنانے اور پرائمری سطح کی طبی سہولیات کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تکنیکی رہنمائی کو مضبوط بنانے پر زوردیا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ کمیشن نے مقامی لوگوں سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ بچوں کی خدمات کے ساتھ طبی سہولیات کے بارے میں معلومات عام کریں، تاکہ والدین کو اپنے قریب ترین اسپتال تلاش کرنے میں مدد ملے۔  

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نئی دہلی میں افغانستان کا سفارت خانہ مستقل ط...

نئی دہلی(شِنہوا)  بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں افغانستان کا سفارت خانہ مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

 افغان سفارت خانے نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ افغانستان کا سفارت خانہ نئی دہلی میں اپنے سفارتی مشن کو 23 نومبر 2023 سے مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کرنے پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔   2021 میں طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ بھارتی حکومت طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتی۔ بھارتی حکومت نے ابتدائی طور پر افغان سفارت خانے کو سفیر فرید ماموندزے اور سابق صدر اشرف غنی کے مقرر کردہ مشن کے عملے کے تحت کام جاری رکھنے، ویزا جاری کرنے اور تجارتی امور کو نمٹانے کی اجازت دی تھی۔

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سامان اور خدمات کی بین الاقوامی تجارت...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی  اکتوبر میں سامان اور خدمات کے شعبے میں بین الاقوامی تجارت کا حجم 40کھرب90ارب یوآن(569ارب 90کروڑ ڈالر) رہا۔

اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے جمعہ کو کہا کہ اشیا کی برآمدات کی مالیت 19کھرب 60ارب یوآن اوردرآمدات16کھرب 30ارب یوآن تک پہنچ گئیں،فاضل تجارت کاحجم 326ارب 60کروڑیوآن رہا۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ماہ خدمات کی برآمدات کا مجموعی حجم 177ارب 70کروڑیوآن جب کہ خدمات کی درآمدات 316ارب80کروڑ یوآن رہی،اس طرح 139ارب10کروڑیوآن کا تجارتی خسارہ ہوا۔ 

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیراعظم قازقستان اورترکمانستان کا...

بیجنگ (شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیو شیانگ 26 سے30نومبر تک قازقستان اور ترکمانستان کا دورہ کریں گے۔

 چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کو بتایا کہ ڈنگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں چین-قازقستان تعاون کمیٹی کے 11ویں اجلاس اور چین-ترکمانستان تعاون کمیٹی کے چھٹے اجلاس میں شرکت کریں گے۔نائب وزیر اعظم ڈنگ شیو شیانگ کو قازقستان کے اول نائب وزیر اعظم رومان سکلیار اور ترکمانستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ راشد میریدوف نے دورے کی دعوت دی ہے۔

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں شماریاتی معائنے کے نئے دور کا آغازکر...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے قومی ادارہ شماریات نے نومبر کے آخر سے باقاعدہ معائنوں کا ایک نیا دور شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے جس میں چھ صوبائی سطح کے علاقوں اور دو مرکزی حکومتی اداروں کا دورہ کیا جائے گا،جس کا مقصد شماریاتی فراڈ  کا خاتمہ  اور ڈیٹا کے معیار کو بہتر بناناہے۔

 اندرونی منگولیا، انہوئی، ہوبے، گوانگشی، سیچھوان اور یوننان کے علاوہ  قدرتی وسائل کی وزارت اور وزارت تجارت کے لیے آٹھ معائنہ ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں،جو قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے، سابقہ معائنوں میں پائے جانے والے مسائل کی اصلاح اور پانچویں قومی اقتصادی شماریات کے نفاذ سمیت کئی دیگر امورکامعائنہ کریں گی۔

2019 میں شروعات  کے ساتھ ، بیورو نے 56 ٹیموں کو منظم کیا تاکہ ملک بھر کے مقامی علاقوں کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کے12 اداروں کے اعدادوشمار کے باقاعدہ معائنہ کے پہلے دورکو مکمل کیا جاسکے۔

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرکے خصوصی نمائندے عالمی موسمیاتی ایکش...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے، ڈنگ شیو شیانگ عالمی موسمیاتی ایکشن سمٹ میں شرکت کے لیے 30 نومبرسے 2 دسمبرتک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

 وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے جمعہ کو بتایا کہ یہ دورہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر کیا جائے گا۔

ڈنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم بھی ہیں۔ 

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا آزمائشی بنیاد پر چھ ممالک کے لیے یکط...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے آزمائشی بنیادوں پر فرانس، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، اسپین اور ملائیشیا کے عام پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے یکطرفہ ویزا فری پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 چینی وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم دسمبر 2023 سے 30 نومبر 2024 تک، مذکورہ چھ ممالک کے عام پاسپورٹ کے حامل افراد زیادہ سے زیادہ 15 دنوں  کے لیے کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے اور ٹرانزٹ  کے  لیے چین میں داخل ہو سکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان چھ ممالک کے وہ  لوگ جو ویزا سے استثنیٰ کی شرائط کو پورا نہیں کرتے ہیں انہیں چین میں داخل ہونے سے پہلے ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پالیسی لوگوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے میں مدد اور اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کی اوپننگ میں مدد کرے گی۔

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی روور نے مریخ کی سطح کے نیچےغیر ہموار کھ...

بیجنگ (شنِہوا) مریخ پر موجود چینی روور، ژورونگ پر نصب ریڈارز نے سرخ سیارے کے شمالی نصف کرہ میں ایک وسیع میدان کے نیچے 16 غیر ہموار کھائیاں دریافت کی ہیں۔

نیچر فلکیات نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق،چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت ادارے  انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجی اینڈ جیو فزکس کے محققین کی سربراہی میں ایک ٹیم نے ریڈار ڈیٹا سے روور کے تقریباً 1.2 کلومیٹر سفر کے اندر 35 میٹر کی گہرائی میں کثیرالاضلاع اجسام کی نشاندہی کی۔

تحقیق  سے پتہ چلتا ہے کہ مریخ کے سب سے بڑے بیسن یو ٹوپیا پلانیشیا کے نیچے اس طرح کے خطوں کی وسیع تقسیم پائی گئی ہے۔

محققین کے مطابق یہ کثیر الاضلاع  کھائیاں ممکنہ طور پر منجمد پگھلاو کے چکر سے پیدا ہوئی ہیں۔

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی قیام امن کی کارروائیوں میں کلیدی حیثی...

اقوام متحدہ (شِنہوا)  اقوام متحدہ امن مشن کے سربراہ نے  امن مشنز میں چین کے تعاون کو سراہتے ہوئے ان کوششوں میں چین کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن آپریشنز جین پیئر لاکروکس نے شِنہوا کودیے گئے  ایک حالیہ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم قیام امن میں چین کے تعاون کی بہت قدر کرتے ہیں۔ ہمارے چین کے ساتھ بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ اقوام متحدہ کی امن فوج کی وزارتی میٹنگ2023گھانا کے شہر آکرا، میں 5سے 6 دسمبر کو ہونے والی ہے۔  سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر، چین اقوام متحدہ کے امن مشن میں دوسرا سب سے بڑا مالی معاون ہے۔

لاکروکس نے قیام امن کے لیے چین کی اہم حیثیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ  اس کا اہم کردار نہ صرف فوجیوں اورباوردی اہلکاروں کی تعیناتی کے ذریعے سے ہے  بلکہ "قیام امن کوموثر طور سے بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے ایک اہم حامی کے طور پر بھی ہے۔  اقوام متحدہ کے امن مشن کے سربراہ نے امن کے قیام میں چین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چین ٹیکنالوجی اور متعلقہ مخصوص مہارتوں کے شعبے میں بہت "مضبوط صلاحیت"کا حامل ہے۔  

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے خلا...

بیجنگ(شِنہوا) چین  نے کہاہے کہ جاپان کی جانب سے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے خلاف اس کا موقف واضح ہے جس میں کوئی تبدیل نہیں آئی ۔

وزارت خارجہ کی  ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا گزشتہ روز پریس بریفنگ میں ایک متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

ماؤ نے کہا کہ چین جاپان کی جانب سے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کا مخالف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ ہماری واضح پوزیشن ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی  کہ سمندری اخراج تمام انسانوں کی صحت، عالمی سمندری ماحول اور بین الاقوامی مفاد عامہ کو متاثر کرتا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ جاپان کو اندرون اور بیرون ملک جائز خدشات کو سنجیدگی سے لینے اور اسے ذمہ دارانہ اور تعمیری انداز میں مناسب طریقے سے دورکرنے کی ضرورت ہے۔

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسانی وسائل کی خدمات کے بارے میں چینی کانفر...

شینژین (شِنہوا) انسانی وسائل کی خدمات کی ترقی سے متعلق دوسری قومی کانفرنس چین کے جنوبی شہر شینژین میں اختتام پذیرہوگئی، جس میں رسد اور طلب کو کم کرنے کے حوالے سے نتیجہ خیز بات چیت کی گئی۔

دو روزہ کانفرنس کے دوران، انسانی وسائل کی خدمات کی صنعت میں تعاون کے 294 معاہدوں پر دستخط کیے گئے، جن کا ٹرن اوور20ارب 70کروڑ یوآن (تقریباً 2ارب 90کروڑ ڈالر) تھا۔

کانفرنس میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے وسیع پیمانے پر استعمال کے ساتھ ساتھ صنعت میں جدید ترین کاروباری ماڈلز، ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی نمائش بھی کی گئی۔

چین کی انسانی وسائل کی خدمات کی صنعت میں حالیہ برسوں میں تیز رفتارترقی ہوئی ہے، جس کی افرادی قوت 10لاکھ4ہزار اور سالانہ پیداوار 25کھرب یوآن ہے۔

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ...

قاہرہ/غزہ(شِنہوا) حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ کی پٹی میں پہلےعارضی جنگ بندی معاہدے پر جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے عملدرآمد شروع ہوگیا۔

مصر کی سٹیٹ انفارمیشن سروس (ایس آئی ایس) کے چیئرمین دیا راشوان نے جنگ بندی معاہدے کے نافذ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ مصر سے روزانہ 1لاکھ 30ہزارلیٹر ڈیزل اور گیس کے چار ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ خوراک، ادویات اورپانی سے لدے تقریباً 200 ٹرک 7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار روزانہ داخل ہو سکیں گے۔

ایس آئی ایس کے چیئرمین نے کہا کہ غزہ سے زخمی اور زخمی بچوں کی مصری ہسپتالوں میں علاج کے لیے آمد جاری رہے گی ، جس سے غزہ کی پٹی میں حراست میں لیے گئے غیر ملکیوں اور دوہری شہریت کے حامل افراد کو اپنے ممالک جانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصر میں اپنی مرضی سے رکے ہوئے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم سی آئی ایس سی ای کی افتتاحی ت...

بیجنگ (شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ پہلی چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) اور گلوبل سپلائی چین انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ 

چائنہ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کے وائس چیئرمین ژانگ شاوگانگ نے جمعہ کو بتایا کہ  افتتاحی تقریب 28 نومبر کو بیجنگ میں منعقد ہوگی۔

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی پولیس چیف کا عوامی تحفظ کی صلاحیتوں کو...

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے پولیس سربراہ نے عوامی تحفظ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ملک کی تجدید کی کوششوں کو محفوظ بنانے پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے رکن اور عوامی تحفظ کے وزیر وانگ شیاؤ ہونگ نے ان خیالات کا اظہارجمعرات اور جمعہ کو مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں ہونے والے قومی سطح کے اجلاس کے دوران کیا جس میں مقامی پولیس سربراہان نے شرکت کی۔

انہوں نے عوامی تحفظ کے اداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے پورا کریں، عوام کے امن اورخوشی کے تحفظ کو ترجیح اورسمارٹ پبلک سیکورٹی کی ترقی کو فروغ  دیتے ہوئے اصلاحاتی اقدامات کو مکمل طور پر نافذ کریں۔

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کا جنوبی سوڈان میں آزادانہ انتخا...

جوبا (شِنہوا) جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن (یو این ایم آئی ایس ایس) نے ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں انتخابی مواقع کا مطالبہ کیاہے ۔  ملک میں 2024 کے انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اور یو این ایم آئی ایس ایس کے سربراہ نکولس ہیسم نے کہا کہ انتخابات صرف ایک دن کا معاملہ نہیں ہے بلکہ ایسا عمل ہے جس میں انتخابات سے پہلے، اس کےدوران اور بعد میں سوچے سمجھے فیصلوں کو شامل کیا جاتا ہے۔

ہیسم نے کہا کہ انتخابی عمل میں جنوبی سوڈان کے عوام کی مکمل شمولیت اور حمایت حاصل ہونی چاہیے، خاص طور پر ایسے ملک کی صورت میں جو کہ تفرقہ انگیز تنازعات سے باہر آرہا ہو۔

دارالحکومت جوبا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے  ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین کے لیے آزاد، منصفانہ اور شفاف مسابقت کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر متفق ہونا ضروری ہے۔ یو این ایم آئی ایس ایس  یکطرفہ اقدامات کے فتنہ سے خبردار کرتا ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان درکار اعتماد کو مجروح کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اہلکار نے جنوبی سوڈان کے عوام  پر زور دیا کہ وہ آزادی کے بعد ہونے والے اپنے پہلے انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی محققین نے بائی - ونگ، ملٹی روٹر ڈرون تی...

چھانگ چُھون (شِنہوا) چینی محققین نے دو فکسڈ ونگز اورمتعدد روٹرز کے ساتھ ایک نئی قسم کا ڈرون تیار کیا ہے۔

چھانگ چُھون چھانگ گوانگ بوشیانگ یو اے وی کمپنی کی طرف سے تیار کردہ، بائی - ونگ، ملٹی روٹرڈرون تیزی سے عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہ ہوا اور سردی کے خلاف  زیادہ مزاحمت کا حامل ہے اور 5ہزار500میٹر کی بلندی تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی کے سربراہ بائی یو نے کہا کہ بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑی سائز میں چھوٹی ہے، اس کا وزن ہلکا ہے اور اسمبل کرنا آسان ہے۔ یہ 2گھنٹے 12 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے اور اسے ایمرجنسی ریسکیو، پاور انسپیکشن، سروے اور میپنگ سمیت کئی ایک مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق، ڈرون کو دبئی ایئر شو 2023 اور 25ویں چائنہ ہائی ٹیک میلے میں پیش کیا گیا تھا۔

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سڑک حادثے میں 8 افراد ہلاک

لانژو(شِنہوا)  چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں ایک سڑک حادثے میں8 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ حادثہ جمعہ کی صبح 8 بجے کے قریب ووویی شہر کی من چھن کاؤنٹی میں پیش آیا، جہاں ایک منی بس اور پک اپ ٹرک میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ریاستی کونسل کی جانب سے خدمات شعبے کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل بیجنگ کے خدمات شعبے میں کھلے پن کے لئے مربوط قومی مظاہرہ زون کو وسعت دینے میں معاونت کرے گی۔

چینی وزارت تجارت کے مطابق اس ضمن میں ایک لائحہ عمل کی منظوری دیدی گئی ہے۔

لائحہ عمل میں خدمات صنعت کے اہم شعبوں میں اصلاحات ، کھلے پن، ابھرتی کاروباری اشکال کے لئے قواعد و ضوابط کی تیاری ، تجارت میں ادارہ جاتی بہتری اور سرمایہ کاری انتظام بہتر بنانے جیسے شعبوں میں 170 سے زیادہ آزمائشی کام تجویز کئے گئے ہیں۔

وزارت متعلقہ سرکاری محکموں کے ساتھ ملکر رہنمائی اور رابطے مضبوط بنانے اور نگرانی و تشخیص کا کام کرے گی ۔اس کے علاوہ وہ لائحہ عمل میں اصلاحات اور کھلے پن اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا کام بھی کرے گی۔

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین کا ضرورت سے زائد الیکٹرک گاڑیاں...

برسلز (شِنہوا) یورپی یونین (ای یو) میں چینی سفیر فو کانگ نے اس حالیہ دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ چین یورپی مارکیٹ میں ضرورت سے زائد الیکٹرک گاڑیاں برآمد کررہا ہے۔

چینی سفیر نے یورپی یونین پالیسی پر برسلز میں قائم ایک غیر نفع بخش تھنک ٹینک فرینڈز آف یورپ کے یورپ ۔ چین فورم سے خطاب میں کہا کہ وہ اس حقیقت پر زور دیتے ہیں کہ چینی کمپنیاں یورپ میں گاڑیاں فروخت کررہی ہیں  جو بذات خود زیادہ گنجا ئش کی علا مت نہیں ہے۔

پالیسی سازوں، تاجروں اور محققین سمیت تقریباً 300افراد نے تقریب میں شرکت کی۔

 

جرمنی ، میونخ میں منعقدہ  انٹرنیشنل موٹر شو 2023 میں میڈیا بریفنگ کے دوران پیش کردہ بی وائی ڈی سیل الیکٹرک کار دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِںہوا)

بلاک میں گنجائش سے زائد کا معاملہ ایسے وقت میں سامنا آیا ہے جب وہ اگلے ما ہ  چین کے ساتھ منعقد ہونے والے دو طرفہ سربراہ اجلاس کی تیاری کررہا  ہے۔

گزشتہ ہفتے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے زور دیکر کہا تھا کہ "چین میں واضح طور پر حد سے زیادہ پیداوار موجود ہے جسے برآمد کیا جائے گا" ۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یورپی یونین کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کی یہی وجہ ہے۔

ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے فو نے سوال اٹھا یا کہ اگر غیر ملکی مارکیٹ تلاش کرنے کو ازخود حد سے زائد صلاحیت سمجھا جائے تو یورپی کمپنیاں چینی منڈی میں کیا کررہی ہیں؟.

انہوں نے تحقیقات کے آغاز اور اس کے طریقہ کار کی شفافیت بارے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی اس معاملے پر بات چیت کے دوران "دانش غالب آسکتی ہے"۔

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین کا ضرورت سے زائد الیکٹرک گاڑیاں...

برسلز (شِنہوا) یورپی یونین (ای یو) میں چینی سفیر فو کانگ نے اس حالیہ دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ چین یورپی مارکیٹ میں ضرورت سے زائد الیکٹرک گاڑیاں برآمد کررہا ہے۔

چینی سفیر نے یورپی یونین پالیسی پر برسلز میں قائم ایک غیر نفع بخش تھنک ٹینک فرینڈز آف یورپ کے یورپ ۔ چین فورم سے خطاب میں کہا کہ وہ اس حقیقت پر زور دیتے ہیں کہ چینی کمپنیاں یورپ میں گاڑیاں فروخت کررہی ہیں  جو بذات خود زیادہ گنجا ئش کی علا مت نہیں ہے۔

پالیسی سازوں، تاجروں اور محققین سمیت تقریباً 300افراد نے تقریب میں شرکت کی۔

 

جرمنی ، میونخ میں منعقدہ  انٹرنیشنل موٹر شو 2023 میں میڈیا بریفنگ کے دوران پیش کردہ بی وائی ڈی سیل الیکٹرک کار دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِںہوا)

بلاک میں گنجائش سے زائد کا معاملہ ایسے وقت میں سامنا آیا ہے جب وہ اگلے ما ہ  چین کے ساتھ منعقد ہونے والے دو طرفہ سربراہ اجلاس کی تیاری کررہا  ہے۔

گزشتہ ہفتے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے زور دیکر کہا تھا کہ "چین میں واضح طور پر حد سے زیادہ پیداوار موجود ہے جسے برآمد کیا جائے گا" ۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یورپی یونین کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کی یہی وجہ ہے۔

ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے فو نے سوال اٹھا یا کہ اگر غیر ملکی مارکیٹ تلاش کرنے کو ازخود حد سے زائد صلاحیت سمجھا جائے تو یورپی کمپنیاں چینی منڈی میں کیا کررہی ہیں؟.

انہوں نے تحقیقات کے آغاز اور اس کے طریقہ کار کی شفافیت بارے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی اس معاملے پر بات چیت کے دوران "دانش غالب آسکتی ہے"۔

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی تجارتی کونسل کا غیرملکی تجارتی اداروں س...

بیجنگ (شِںہوا) چین کی تجارتی کونسل نے کہا ہے کہ ملکی درآمدات و برآمدات میں مثبت رجحان کی بدولت غیرملکی تجارتی اداروں کو اپنی بیرونی مارکیٹ وسیع کرنے کے لئے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

چائنہ کونسل برائے بین الاقوامی تجارتی تشہیر کے ترجمان ژانگ شین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کی سالانہ شرح نمو میں ابتدائی 10 ماہ اور صرف اکتوبر میں اضافے نے کمی کے رجحان کو پلٹ دیا جو اس بات کا اظہار ہے کہ یہ شعبہ اب مثبت سمت میں ہے۔

ژانگ کے مطابق تجارتی کونسل مختلف نوعیت کی اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے ترقی کی رفتار بڑھائے گی۔

ژانگ نے آمدہ پہلی چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش کے خدوخال بھی بیان کئے جس میں 20 سے زائد مختلف سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔ اس میں پالیسی کی وضاحت ، تبادلے اور بات چیت اور ڈاکنگ مذاکرات، 50 سے زائد ممالک اور خطوں کے اداروں کے درمیان فاصلے کم کرنا شامل ہے۔

ژانگ نے بتایا کہ تجارتی کونسل کمپنیوں کو مختلف ذرائع سے غیر ملکی نمائشوں میں حصہ لینے یا ان کا انعقاد کرنے میں معاونت بھی فراہم کرے گی۔

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ژوہائی میں ایرو ایشیا شو 2023 کا آغاز

ژوہائی (شِںہوا) چین کے شہر ژوہائی میں ژوہائی انٹرنیشنل ائیرشو سینٹر میں ایرو ایشیا شو 2023 شروع ہوگیا ہے جس کا اہتمام ژوہائی ا ئیر شو کمپنی لمیٹڈ اور جرمن اے ای آر او فریڈرک شفین نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

 

چین ، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں ایرو ایشیا شو 2023 کے دوران ایرو انجن کارپوریشن آف چائنہ کے بوتھ پر انجن ماڈلز کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِںہوا)

چین ، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں ایرو ایشیا شو 2023 کے دوران ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ کے بوتھ پر میری ٹائم ریسکیو ہیلی کاپٹر کے ماڈلز کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِںہوا)

چین ، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں ایرو ایشیا شو 2023 کے دوران ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ کے بوتھ پر طیارے کی نمائش کی جارہی ہے ۔ (شِںہوا)

چین ، جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں ایرو ایشیا شو 2023 کے دوران ایک خاتون ائیر کرافٹ سیمولیٹر کا تجربہ کررہی ہے۔(شِںہوا)

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی جانب سے ورلڈ کانفرنس آن چا ئنہ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے  شنگھائی فورم پر منعقدہ ورلڈ کانفرنس آن چائنہ اسٹڈیز کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین کا مطالعہ نہ صرف چین کی تاریخ کا مطالعہ ہے بلکہ معاصر چین کا مطالعہ بھی ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ چینی تہذیب ایک طویل تاریخ کی حامل ہے اور دنیا کی دیگر تہذیبوں کے ساتھ تبادلے اور باہمی سیکھنے کے عمل نے اسے مالا مال کیا اور ترقی دی جس نے چینی جدیدیت کو گہرے ثقافتی ورثے سے نوازا۔

انہوں نے کہاکہ صرف تاریخ کی ابتدا کا کھوج کرکے ہی ہم دنیا کی حقیقت کو سمجھ سکتے ہیں اور ثقافتی بنیاد پرعمل کرکے موجودہ چین کو شناخت کرسکتے ہیں۔ تہذیبوں کے باہمی سیکھنے سے ہی مشترکہ ترقی حاصل کی جا سکتی ہے۔

چینی صدر  نے امید ظاہر کی ہے کہ مختلف ممالک کے ماہرین اور اسکالرز چینی اور غیرملکی تہذیبوں کو جوڑنے میں پیغام رسانی کا کردار ادا کریں گے، جامع پن اور کشادگی برقراررکھیں گے۔ دنیا بھر میں چین کے مطالعے اور تہذیبوں کے باہمی تبادلے کو فروغ دیکر عالمی تہذیبوں کے پھلتے پھولتے باغ میں فکری اور ثقافتی قوت پیدا کریں گے۔

شنگھائی میں منعقدہ اس تقریب کی میزبانی ریاستی کونسل کا دفتر اطلاعات اور بلدیہ شنگھائی حکومت کررہی ہے۔ تقریب کا موضوع "چینی تہذیب اور چینی راہ ، ایک عالمی نقطہ نگاہ "ہے۔

 
۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے آئندہ دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے "اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون وژن اور اقدامات، آئندہ دہائی کے لئے روشن امکانات" کے عنوان سے ایک دستاویز جاری کردی ہے۔

یہ دستاویز بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فروغ میں سرکردہ گروپ کے دفتر نے تیار کی ہے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ دہائی میں تمام فریقین کو مساوی تعاون اور باہمی فائدے کی کوششیں کرنے کی ترغیب دی جائے گی اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں لے جایا جائے گا۔

دستاویز میں 5 مقاصد کے حوالے سے بتایا گیا ہے جن میں ایک ہموار اور زیادہ مئوثر رابطے کے نیٹ ورک کی تعمیر، نئی سطح تک پہنچنے کے لئے جامع وعملی تعاون یقینی بنانا، تمام شریک ممالک کے عوام کے لئے فائدہ اور تکمیل کے احساس کو بلند کرنا، زیادہ ترقی یافتہ مرحلے میں چین کی کھلی معیشت میں تعاون کے لئے ایک نیا نظام قائم کرنا اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ عالمی برادری کا تصور مقبول بنانا شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق پالیسی رابطے ، بنیادی ڈھانچہ مواصلات ، بلا روک ٹوک تجارت، مالیاتی انضمام، عوام سے عوام کے روابط اور نئے شعبوں میں تعاون آئندہ دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے اہم شعبے اور سمت ہے۔

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے آئندہ دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے "اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون وژن اور اقدامات، آئندہ دہائی کے لئے روشن امکانات" کے عنوان سے ایک دستاویز جاری کردی ہے۔

یہ دستاویز بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فروغ میں سرکردہ گروپ کے دفتر نے تیار کی ہے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ دہائی میں تمام فریقین کو مساوی تعاون اور باہمی فائدے کی کوششیں کرنے کی ترغیب دی جائے گی اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں لے جایا جائے گا۔

دستاویز میں 5 مقاصد کے حوالے سے بتایا گیا ہے جن میں ایک ہموار اور زیادہ مئوثر رابطے کے نیٹ ورک کی تعمیر، نئی سطح تک پہنچنے کے لئے جامع وعملی تعاون یقینی بنانا، تمام شریک ممالک کے عوام کے لئے فائدہ اور تکمیل کے احساس کو بلند کرنا، زیادہ ترقی یافتہ مرحلے میں چین کی کھلی معیشت میں تعاون کے لئے ایک نیا نظام قائم کرنا اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ عالمی برادری کا تصور مقبول بنانا شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق پالیسی رابطے ، بنیادی ڈھانچہ مواصلات ، بلا روک ٹوک تجارت، مالیاتی انضمام، عوام سے عوام کے روابط اور نئے شعبوں میں تعاون آئندہ دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے اہم شعبے اور سمت ہے۔

 

۲۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں