• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پرایک رات میں ڈھائ...

وحشی اسرائیل نے غزہ پر آگ اور بارود کی بارش کردی، صیہونی فوج نے نہتے فلسطینیوں پرگزشتہ رات ڈھائی ہزار حملے کردیے جس کے نتیجے میں مزید280فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے،وحشیانہ بمباری سے شمالی غزہ کھنڈر بن گیا ، اسرائیل غزہ شہر کے شمال، مغرب اور جنوب مشرق کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے حملے کررہاہے، صیہونی فورسز نے رابطوں میں رکاوٹ ڈال کرمظالم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی اور انٹرنیٹ سروس معطل کرکے مکمل بلیک آئوٹ کردیا ، ااسرائیل نے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں کو بھی نہ بخشا اور تین پناہ گزین کیمپوں پر بھی بم برسا دیے ،عرب میڈیا کے مطابق مرکز اطلاعات فلسطین نے اطلاع دی کہ غزہ کی پٹی کے شاطئی کیمپ، زیتون کالونی اور الرمال محلے پر آدھے گھنٹے کے اندر 100سے زیادہ پرتشدد اسرائیلی حملے کئے گئے،اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ہسپتالوں کے اطراف بھی شدید بمباری کی ، حماس نے اعلان کیا کہ متعدد اسرائیلی چھاپوں میں الشفا ہسپتال کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا،غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں کی گنجائش سے زیادہ زخمیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، الاقصی شہدا ہسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ہم زخمیوں کے درمیان تفریق کے اصول پر کام کر رہے ہیں، پہلے سنگین زخمیوں کا علاج کیا جائے اور دیگر کو چھوڑ دیا جارہا ہے، ہسپتال اب زخمیوں کو معمولی سی خدمات بھی فراہم کرنے کے قابل نہیں رہا،اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان پر بھی فضائی حملہ کیا گیا جس سے تین بچے شہید ہوگئے، جام شہادت نوش کرنے والے بچوں کی عمریں آٹھ سے چودہ سال کے درمیان ہیں،حملوں پر لبنانی رکن پارلیمنٹ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملے کے نتائج خطرناک ہوں گے، بچوں کی اموات پر اقوام متحدہ میں شکایت کریں گیاور حملے کی معلومات اور تصاویر بھی دکھائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات نے 20ممالک کے شہریوں کیلئے...

متحدہ عرب امارات نے 20ممالک کے شہریوں کیلئے دبئی کے وزٹ ویزوں پر پابندی لگا دی ہے،بین الاقوامیمیڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں 20ممالک کے شہریوں کو دبئی کے وزٹ ویزے کے اجرا پر پابندی عائد کردی ہے،20ممالک کے شہریوں پرعائد کی گئی پابندی کو فوری طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔اس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں زائد قیام اور غیر قانونی ملازمت کی سرگرمیوں سے متعلق مسائل کو حل کرنا ہے،جن ممالک پر پابندی کا اطلاق کیا گیا ہے ان میں برونڈی، جمہوریہ گنی، گیمبیا، ٹوگو، جمہوری جمہوریہ کانگو، گھانا، سیرا لیون،سوڈان، کیمرون،نائیجیریا،لائبیریا، سینیگال، بینن، آئیوری کوسٹ،کانگو، روانڈا،برکینا فاسو، گنی بسا، اور کوموروس شامل ہیں،یہ فیصلہ یو اے ای کے ایک نئے ویزا نظام کے حالیہ اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس کے مطابق نائجیریا کے ایسیشہریوں کو کوئی وزٹ ویزا جاری نہیں کیا جائے گا جن کی عمریں 40سال سے کم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متحدہ عرب امارات میں ڈرون انڈسٹری میں کام کر...

متحدہ عرب امارات میں ڈرون انڈسٹری میں کام کرکے شہری 30ہزار درہم یعنی 22لاکھ پاکستانی روپے سے زائد تنخواہیں حاصل کرسکتے ہیں،عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ڈرون انڈسٹری میں کام کرکے شہری 30ہزار درہم(پاکستانی 22لاکھ 73ہزار 883روپے)سے زائد تنخواہیں حاصل کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کے شعبے میں تنخواہیں یقینی طور پر اچھی نظر آرہی ہیں، آپریٹرز کی ماہانہ 4800درہم سے 13700درہم کے درمیان آمدنی کا امکان ہے،رپورٹ میں مزید بتایا گیا یو اے وی (بغیر پائلٹ کے ہوائی گاڑی)کے انجینئرز 22000درہم سے25000درہم تک کی آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ انجینئرز اور مصنوعی ذہانت کی مہارت رکھنے والے افراد 25,000درہم سے کہیں زیادہ رقم حاصل کر رہے ہیں،اکنامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اس میں مصنوعی ذہانت کی مہارت کا تھوڑا سا اضافہ کریں تو ملازمت پیشہ افراد کی تنخواہیں 30,000درہم سے تجاوز کرسکتی ہیں،مائیکرواویا کے سی ای او الیکس لاپیروف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے متعدد شعبے ڈرون کے امکانات کو اپنا رہے ہیں ، متحدہ عرب امارات کا یو اے وی سیکٹر تقریبا 1.1بلین ڈالر کی قابل ذکر قیمت رکھتا ہے، جس نے اپنے دبئی سلیکون اواسیس مرکز(جو 2022میں کھولا گیا)سے ڈرون مینوفیکچرنگ سائیکل کو مقامی بنایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کی اسرائیلی وزیر کے غزہ پر ایٹم بم...

سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر کے غزہ پر ایٹم بم گرانے کے بیان کی شدید مذمت کی ہے،سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیانات اسرائیلی حکومت کے ارکان میں انتہا پسندی اور بربریت کو ظاہر کرتے ہیں، اسرائیلی حکومت نے اپنے وزیر کو برطرف نہیں کیا بلکہ صرف معطل کیا،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام انسانی، اخلاقی، مذہبی اور قانونی تقاضوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اب تک 300سے زائد امریکی غزہ چھوڑ چکے ہیں، وا...

وائٹ ہائوس نے غزہ سے 300سے زائد امریکیوں کے انخلا کی تصدیق کردی،وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے نائب مشیرجوناتھن فائنرنے ایک ٹی وی شو کے دوران بتایا کہ اب تک 300سے زائد امریکی شہری غزہ چھوڑ چکے ہیں تاہم اب بھی کئی امریکی شہری اس علاقے میں محصور ہیں،انہوں نے کہا کہ آخری کئی دنوں میں تمام فریقین کے درمیان تنازع سے متعلق مذاکرات کے بعد اب ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ مزید 300امریکی شہری جلد غزہ چھوڑ سکتے ہیں جن میں قانونی طور پر مستقل رہائشی اور ان کے اہلخانہ ہیں،جوناتھن فائنر کا کہنا تھا کہ وائٹ ہائوس کو یقین ہے کہ اب بھی کافی تعداد میں امریکی شہری فلسطین میں موجود ہیں،امریکی مشیر نے مزید کہا کہ امریکی حکام حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کو چھڑانے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں،اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ تقریبا 400امریکی شہری اور ان کے اہلخانہ غزہ چھوڑنا چاہتے تھے جن کی کل تعداد ایک کے قریب ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے اداروں کے سربراہان سمیت 18تنظ...

اقوام متحدہ کے تمام بڑے اداروں کے سربراہان سمیت 18تنظیموں نے غزہ میں شہریوں کی اموات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے،عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی تمام اہم ایجنسیوں کے سربراہان نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے،اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے سربراہان نے کہا کہ تقریبا ایک ماہ سے دنیا اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں بگڑتی صورتحال کو ہولناک شکل اختیار کرتے دیکھ رہی ہے جس میں ہزاروں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے،یونیسیف، عالمی ادارہ خوراک اور عالمی ادارہ صحت سمیت 18تنظیموں کے سربراہان نے اسرائیل پر حماس کی جانب سے 7اکتوبر کو سرحد پار حملے کے بعد سے دونوں جانب ہونے والے خوفناک نقصان کو بیان کیا،اقوام متحدہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 23ہزار زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے،خیال ہے کہ محصور غزہ ایندھن، پانی اور بجلی کی مکمل عدم دستیابی کی وجہ سے انتہائی مشکل انسانی حالات کاسامنا کررہا ہے، 7اکتوبر کو حماس کی اسرائیل پر کارروائی کے بعد اسرائیل نے حماس کا نام ونشان مٹانے کا عزم کر رکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جہلم پولیس کی کاروائی ، دوست کے قتل میں ملوث...

ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی جانب سے کی گئی کارروائی کے دوران دوست کے قتل میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ڈی پی او جہلم کے مطابق گرفتار ملزمان نے ذاتی رنجش پر منصوبہ بندی کر کے دوست کو قتل کیا تھا، ملزمان سے فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اشتعال انگیز ٹویٹ کیس، خدیجہ شاہ کے وکلا نے...

اشتعال انگیز ٹویٹ کیس میں معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے درخواست دائر کر دی،سیشن کورٹ میں خدیجہ شاہ کی جانب سے ان کی وکیل سمیرا کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی،دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت ایف آئی اے کے مقدمے میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دے،ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز نے درخواست ضمانت پر سماعت کی اور ایف آئی اے سے خدیجہ شاہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت منگل تک ملتوی کر دی،یاد رہے کہ خدیجہ شاہ پر 9مئی کو اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کا الزام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصان...

آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کی رپورٹ مانگ لی ہے،دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے دسمبر 2023تک رپورٹ فراہم کرنے کیلئے وقت مانگ لیا،آئی ایم ایف مشن نے مذاکرات کے دوران حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات پر پرانے اعدادوشمار کی رپورٹ ماننے سے انکار کر دیا،آئی ایم ایف وفد نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کے جائزہ کیلئے سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم کو بھی جانچا، آئی ایم ایف مشن نے سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم سے اپنی پہلی جائزہ رپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو جواب دیا گیا ہے کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نئے اعداوشمار کو جانچا جا رہا ہے جس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا جبکہ وزارت خزانہ آئندہ ماہ تک حکومتی ملکیتی ادروں کے نقصانات کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بجھوائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایندھن کی فراہمی بہتر ہونے سے پی آئی اے کا ف...

قومی ایئر لائنز (پی آئی اے)کا فلائٹ شیڈول کئی ہفتوں بعد پہلی مرتبہ مکمل طور پر بحال ہوگیا،پی آئی اے ذرائع کے مطابق پیر کے روز کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت کسی بھی ایئرپورٹ سے کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی،کراچی سے سکھر 16دن اور اسلام آباد سے سکھر کی پروازیں 14روز بعد شیڈول پر ہیں،پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مالی بحران اور ایندھن کے مسئلے کی وجہ سے تین ہفتے میں 800سے زائد فلائٹ منسوخ ہوئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اب نفرت کی سیاست ہوئی تو ملک کا نقصان ہوگا،...

سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کے حالات تب ہی سدھریں گے جب ووٹ کی طاقت سے حکومت مدت پوری کرے گی، اگر اب نفرت کی سیاست ہوئی تو ملک کا نقصان ہوگا،عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کوئی ملک یا گھر نفرت کی بنیاد پر قائم نہیں رہ سکتا،انہوں نے کہا کہ ایک فرد اگر پاگلوں کی طرح کہے کسی کو نہیں چھوڑوں گا تو ایسے گھر یا ملک نہیں چلتے،سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کو 2017تک ہم نے ختم کیا،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں شہباز شریف نے چئیرمین پی ٹی آئی سے میثاق معیشت کی بات کی، بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا آپ قدم بڑھائیں مگر اس شخص نے جھوٹے مقدمے اور نفرت کے علاوہ کچھ کام نہیں کیا،رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ 21اکتوبر کو نواز شریف نے ملک کی خدمت کا پیغام دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائی کورٹ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر...

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر پولیس اور دیگراداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سربراہ صوبائی ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی کو طلب کر لیا،لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی،عدالت نے صوبائی سیکریٹری داخلہ سے بھی رپورٹ طلب کر لی،جسٹس امجد علی سہتو نے کہا کہ کیوں لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو بلا کر تنگ کر رہے ہیں، بتا دو ان کو کون لے گیا ہے اور ہم کچھ نہیں کر سکتے، ہم بھی صبح سے لکھ لکھ کر تھک گئے ہیں، 5سال سے بزرگ شہری بیٹے کے لیے چکر کاٹ رہا ہے، اگر لاپتہ شہری انتقال کر گیا ہے تو لاش دکھا دیں، سب کو سچی بات کیوں نہیں بتاتے، سب کو بتا دو تاکہ یہ لوگ امید ہی ختم کر دیں،لاپتہ ہونے والے نوجوان کے والد نے عدالت کو بتایا کہ بیٹا 5سال سے قبل تھانہ شریف آباد کے علاقے سے لاپتہ ہو گیا تھا، بیمار ہوں 5سال سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں نے یوم شہدائ...

لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں نے یوم شہدائے جموں منایا،نومبر 1947ریاست جموں وکشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین مہینہ ہے جس کے پہلے ہفتے میں ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے مل کر مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے جموں میں 3لاکھ سے زائد مسلمانوں کو پاکستان جانے کا جھانسہ دے کر بے دردی سے شہید کیا تھا۔27اکتوبر 1947 کو ریاست جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کر کے بھارتی فوج اور ڈوگرہ سامراج نے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا جو گھنائونا کھیل شروع کیا نومبر 1947سے لے کر آج تک مقبوضہ وادی کے گلی کوچے میں اس کا تسلسل جاری ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر میں اب ڈوگرہ راج نہیں لیکن بھارت کے غیر قانونی قبضے کے باعث کشمیریوں کے حالات بد سے بد تر ہو چکے ہیں، آج کے دن عالمی برادری سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف 3کیسز...

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج، توڑ پھوڑ سے متعلق 3 کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3درخواست ضمانتوں پر سماعت بغیر کارروائی 14نومبر تک ملتوی کر دی،انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سياسي / وزارة الخارجية: المملكة تدين بأشد ال...

أدانت المملكة العربية السعودية بأشد العبارات التصريحات المتطرفة الصادرة من وزير في حكومة الاحتلال الإسرائيلي، بشأن إلقاء قنبلة نووية على قطاع غزة المحاصر، والتي تظهر تغلغل التطرف والوحشية لدى أعضاء في الحكومة الإسرائيلية. وقالت وزارة الخارجية في بيان لها :" إن عدم إقالة الوزير من الحكومة فوراً والاكتفاء بتجميد عضويته تعكس قمة الاستهتار بجميع المعايير والقيم الإنسانية والأخلاقية والدينية والقانونية لدى الحكومة الإسرائيلية".

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ لی چھیانگ۔ قازقستان ۔ وزیراع...

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے قازقستان کے وزیراعظم علی خان اسمعیل اوف سے ملاقات کی۔ (شِںہوا)

۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک کے تحت عوامی بھلائی منصوبوں میں چین ۔...

چھانگ شا (شِںہوا)  صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے جھمپیر کے ونڈ کوریڈور میں اکتوبر کے دوران 100 سے زائد ونڈ ٹربائن نیلے آسمان تلے نصب ہیں جو مسلسل دور دراز دیہاتوں اور شہروں کو سبز بجلی فراہم کررہی ہیں۔

پاکستان میں پاور چائنہ کے چیف نمائندے یانگ جیان ڈو نے بتایا کہ یہ ان کے شروع کردہ ونڈ پاور جنرل کنٹریکٹنگ پروجیکٹ گروپ کا ایک اہم حصہ ہے اور اس وقت 610 میگاواٹ کی مجموعی تنصیب کی صلاحیت کے حامل تمام 12 ونڈ پاور منصوبے گرڈ سے منسلک ہیں۔

ونڈ پاور پروجیکٹ گروپ نے 20 ہزار سے زائد ملازمت کے مواقع پیدا کئے ہیں۔  اس سے پاکستانی پاور گرڈ کو سالانہ 2 ارب کلو واٹ آور صاف توانائی فراہم ہوگی اور تقریباً 20 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی آئے گی ۔ اس سے بجلی کی قلت پر قابو پانے اور مقامی توانائی، بجلی کی فراہمی کا ڈھانچہ مئوثر طریقے سے بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ونڈ پاورگروپ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ایک منصوبہ ہے۔ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کا فلیگ شپ منصوبہ سی پیک 2013 میں شروع کیا گیا تھا جو گوادر بندرگاہ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار خطے میں کاشغر سے جوڑنے والی راہداری ہے اور توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔

تعمیر کے دوران پاور چائنہ کی تعمیراتی ٹیم نے اس مقام پر نایاب اور تحفظ شدہ پودوں کی شجرکاری کی اور تکمیل کے بعد پورے تعمیراتی مقام کا منظر نامہ بحال کردیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس منصوبے نے بہت سی مقامی یونیورسٹیز کے ساتھ تعاون کیا، انجینئرنگ میں زیرتعلیم طالب علموں کو  تعمیراتی مقام پر تربیت کا موقع دیا اور پاکستان میں نئی توانائی کی تعمیر ،آپریشن اور دیکھ بھال میں پیشہ ور افراد کا ایک گروپ تیار کیا۔

بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر حسن داؤد بٹ نے کہا کہ آج ہمارے پاس 6 ہزار میگاواٹ بجلی ہے۔ تقریباً 850 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن اور تقریباً 525 کلومیٹر طویل  شاہراہ موجود ہے ۔ ہمیں یہ کہتے ہوئے بہت خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے اصل میں اپنے زیادہ تر اہداف حاصل کرتے ہوئے منصوبے مکمل کرلئے ، پاکستان میں سب  کا اس پر اتفاق ہے کہ تمام شراکت دار سی پیک کی تعمیر اور گوادر کی ترقی کے حامی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے سندھ پر 272 میٹر بلند دیامر بھاشا ڈیم زیرتعمیر ہے۔

یہ دنیا کا بلندترین رولر کمپیکٹ کنکریٹ ڈیم ہوگا جس میں 4 ہزار 500 میگاواٹ بجلی کی پیداوار اور 18.1 ارب کلوواٹ آور کی سالانہ پیداوار ہوگی۔

یہ پاک چین دوستی اور تعاون کے تاریخی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ ڈیم کی تعمیر کے معاہدے پر پاور چائنہ اور ایف ڈبلیو او جوائنٹ وینچر، پاکستان کی واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور دیامر بھاشا کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے مئی 2020 میں اسلام آباد میں دستخط کیے تھے۔

تابی ستی 6 برس کی تعلیم اور چین میں کام کرنے کے بعد 2021 میں پاکستان واپس آئے اور دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں بطور پروجیکٹ منیجر شامل ہوئے۔

"انہوں نے کہا کہ جب وہ چین میں تعلیم حاصل کررہے تھے تو بار بار گھر آ نے کے دوران ان تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا جو بی آر آئی کی بدولت ان کے آبائی شہر میں آئی ہیں ۔

ہمارے پاس ہموار سڑکیں، آسان سفر، بہتر معیار اور بغیر خلل بجلی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ روزگار کے زیادہ مواقع موجود ہیں ۔ بی آر آئی سے پاکستان میں ترقی کے وسیع مواقع آئے جس نے مجھے اس میں شمولیت کا اعتماد بخشا۔

حسن داؤد بٹ نے کہا کہ پاکستان نے بی آر آئی اور سی پیک کی بدولت توانائی اور نقل و حمل سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کی ہے۔ میرا خیال ہے کہ اگلے مرحلے میں پاکستان زراعت اور قابل تجدید توانائی میں چینی سرمایہ کاری کو دعوت دے گا۔ ہم چین سے بھی درخواست کریں گے کہ وہ تحقیق و ترقی میں تعاون کرے۔ سی پیک کے ذریعے ہم نے دراصل پاکستان کو بہتر طریقے سے پیش کیا ہے۔ اب ہم سی پیک اور چینی سرمایہ کاری کی بدولت جانے جاتے ہیں۔

گزشتہ 10 برس کے دوران پاکستان میں سی پیک وژن سے حقیقت میں بدلا ہے ۔ چین کے مالی تعاون سے تعمیر ہونے والا نیو گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈا جلد فعال ہوجائےگا۔رشکئی خصوصی اقتصادی خطہ پہلے مرحلے میں تیزی سے سرمایہ کاری کو متوجہ کررہا ہے ۔ چین کے ہائبرڈ چاول نے پاکستان میں چاول کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے شِںہوا کو بتایا کہ سی پیک نے پاکستان کو توانائی کی ضروریات کو مختلف ذرائع سے پورا کرنے، موٹروے نیٹ ورک کی تکمیل اور ریلوے نیٹ ورک کو جدید بنانے میں مدد کی۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ چین ۔ پاکستان قریبی تعاون سے دونوں فریقوں کے لئے اپنے اپنے فوائد سمیٹنے اور باہمی طور پر مفید نتائج حاصل کرنے کے روشن امکانات موجود ہیں۔

چین میں عالمی مزاح کانفرنس شروع ہوگئی

ژینگ ژو (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہینان کے قدیم شہر آن یانگ میں عالمی مزاح  کانفرنس شروع ہوگئی جس میں چین، جاپان، جنوبی کوریا اور سنگاپور سمیت 12 ممالک اور خطوں سے ایک ہزار سے زیادہ کارٹونسٹ اور اینیمیٹرز شرکت کررہے ہیں۔

عالمی مزاح کانفرنس کے اس 19 ویں ایڈیشن میں 29 ممالک اور خطوں سے مجموعی طور پر 2 ہز ار 931 مزاحیہ فن پارے نمائش کے لیے پیش کئے گئے ہیں۔ کانفرنس 8 نومبر تک جاری رہے گی۔

کانفرنس کے دوران چین کے مزاح پر ایک خصوصی نمائش بھی دکھائی جارہی ہے جو گزشتہ 30 برس کا احاطہ کرتی ہے۔ اس میں 70 چینی کارٹونسٹس کے شاہکار دکھائے گئے ہیں۔

عالمی مزاحیہ کانفرنس 1996 میں چین ، جاپان ، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک اور خطوں میں کارٹون صنعت کی تنظیموں نے مشترکہ طور پر شروع کی تھی۔

۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شہر ووہان سے سان فرانسسکو کے لیے براہ...

ووہان (شِںہوا) ووہان اور سان فرانسسکو کو ملانے والے براہ راست فضائی روٹ پر پروازیں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔

چائنہ سدرن ایئرلائنز کے مطابق ایک بوئنگ 777 طیارے نے 283 مسافروں کے ساتھ ووہان تیان ہی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ہفتہ کی سہ پہر3 بجکر 30 منٹ (بیجنگ وقت کے مطابق) پر اڑان بھری ۔ یہ نوول کرونا وائرس وبا کے بعد چین کے وسطی علاقے سے امریکہ کے درمیان پہلی براہ راست مسافر پرواز تھی۔

سی زیڈ 659 ہر ہفتے کو ووہان سے سہ پہر 3 بج کر 10 منٹ (بیجنگ وقت) پر روانہ ہوگی اور مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 55 منٹ پر سان فرانسسکو پہنچے گی۔

کمپنی  کے مطابق واپسی کی پرواز سی زیڈ 660  سان فرانسسکو سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 55 منٹ پر اڑان بھر ے گی اور اگلے روز شام 6 بجکر 40 منٹ (بیجنگ وقت) پر ووہان پہنچے گی۔

۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں اعلیٰ معیار کی سڑکیں دیہی خطے کی بحا...

نان چھانگ (شِنہوا) چین میں 2023 کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران دیہی علاقوں میں 1 لاکھ 18 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر اور تزئین و آرائش کی گئی ہے جس سے سالانہ ہدف کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ حاصل کرلیا گیا۔

نائب وزیر ٹرانسپورٹ وانگ کانگ نے حال ہی میں مشرقی صوبے جیانگ شی کے شہر جنگ گانگ شان میں منعقدہ ایک اجلاس میں بتایا کہ اسی عرصے میں دیہی سڑکوں میں فکسڈ اثاثوں میں سرمایہ کاری 358.7 ارب یوآن (تقریباً 50 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 5.1 فیصد زیادہ ہے۔

وانگ نے مزید بتایا کہ وزارت ٹرانسپورٹ دیہی سڑکوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دے رہی ہے تاکہ ملک کی دیہی بحالی کی حکمت عملی میں تعاون کیا جاسکے اور  زراعت و دیہی علاقوں میں جدیدیت کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی سڑکوں میں 5 ہزار 409 خطرناک پلوں کی تزئین و آرائش کی گئی اور ابتدائی 3 سہ ماہی میں ملک بھر میں 7 ہزار 679  لیول کراسنگز پر 15 ہزار اسپیڈ بمپ لگائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت اگلے مرحلے میں دیہی علاقوں میں پرانی سڑکوں کی تعمیر نو کو فروغ دینے میں موجودہ سڑکیں چوڑی کرنے کے ساتھ ساتھ گزرنے کے راستوں کی تعمیر کے فروغ کی زیادہ کوششیں کرے گی۔

وانگ نے کہا کہ اس سے سبز سڑکوں کی تعمیر کو بھی فروغ ملے گا اور دیہی سڑکوں پر مبنی معیشت کی ترقی بھی تیز ہوگی جس کا مقصد اعلیٰ معیار کی دیہی سڑکوں کی ترقی سے مختلف علاقوں میں مزید خوشحالی لانا ہے۔

وانگ کے مطابق 2022 کے اختتام تک چین میں دیہی سڑکوں کی مجموعی لمبائی 45 لاکھ 30 ہزارکلومیٹر ہوچکی تھی۔

۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مارکیٹ رسائی کو مزید آسان بنایا جائے گا، چین...

شنگھائی (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ چین مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے کے ساتھ پیداواری شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر عائد تمام پابندیوں کو ختم کرنے کی پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے یہ بات چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش اور ہانگ چھیاؤ اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ چین قانون کے تحت غیرملکی سرمایہ کاروں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے کاروباری ماحول فراہم کرنا جاری رکھے گا جو مارکیٹ اورقانون پر مبنی ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی معیار کے مطابق ہو۔

چینی وزیراعظم نے اس بات کا خاص طور پر ذکر کیا کہ ادارہ جاتی کھلے پن کا فروغ چین کے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو وسعت دینے میں ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک حکمرانی کی صف بندی میں آگے بڑھانا جاری رکھے گا۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ ملک نے مختلف شعبوں میں اصلاحات کو مزید گہرا کرنے، کھلے پن کے لئے مزید پلیٹ فارم بنانے اور اعلیٰ معیار کے آزاد تجارتی علاقوں کا عالمی معیار کے مطابق نیٹ ورک بنانے کا عہد کیا ہے۔

۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شی آن ۔ افریقہ ۔ ثقافتی سرگرمیاں

چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے صدرمقام شی آن میں افریقی و چینی سفارت کار اور مہمانوں نے چائے پر بات چیت کی ایک سرگرمی میں شرکت کی۔ (شِنہوا)

۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان۔ ننگرہار ۔ مہاجرین

افغانستان ، صوبہ ننگرہار میں طورخم سرحدی مقام پر افغان مہاجرین ایک ٹرک میں آرام کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ خزاں ۔ نظارے

چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر شی جیا ژوآنگ کے ضلع لوچھوان کے ایک خوبصورت مقام پر ایک خاتون سیاح کا تصاویر کے لئے انداز ۔ (شِںہوا)

۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ فوجیان ۔ فوژو ۔ فنون لطفیہ

چین ، جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر فوژو میں سان فانگ چھی شیانگ یا تھری لینز اور سات ایلیز کی ایک دکان میں کاغذ سے تیار کردہ چراغ دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِںہوا)

۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، کینٹن میلہ 22.3 ارب امریکی ڈالرز کے برآ...

گوانگ ژو (شِنہوا) 134 واں چائنہ درآمد ی و برآمد ی  (کینٹن میلہ)  میلہ جنوبی گوانگ ڈونگ صوبے کے دارالحکومت گوانگ ژو میں اختتام پذیر ہوگیا جس میں مجموعی طور پر 22.3 ارب امریکی ڈالرز کے برآمدی معاہدوں پر آف لائن دستخط ہوئے۔

میلے کے ترجمان شو بنگ نے بتایا کہ یہ مالیت گزشتہ کینٹن میلے کے مقابلے میں 2.8 فیصد زائد ہے۔

شو نے کہا کہ شریک کاروباری اداروں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) ممالک سے تعلق رکھنے والے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ مجموعی طور پر 12.27 ارب امریکی ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط کئے جو گزشتہ میلے کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہیں۔

جمعہ تک 229 ممالک اور خطوں کے غیر ملکی خریداروں نے آن لائن یا آف لائن میلے میں شرکت کی تھی ۔ میلے میں تقریباً 1 لاکھ 98 ہزار غیرملکی خریداروں نے آف لائن شرکت کی جو 2019 میں منعقدہ 126 ویں کینٹن میلے کی تعداد سے 6.4 فیصد زائد ہے۔

شو نے مزید کہا کہ کہ رواں سال زیادہ غیرملکی خریداروں نے کینٹن میلے میں شرکت کی اور فعال طریقے سے آرڈر دیئے جس سے اگلے سال غیرملکی تجارت میں کاروباری اداروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

درآمدی اعتبار سے میلے کی درآمدی نمائش میں 43 ممالک اور خطوں کے 650 کاروباری اداروں نے حصہ لیا جن میں سے 60 فیصد بی آر آئی شراکت دار ممالک سے تھے۔

یہ میلہ چین میں بیرونی تجارت کا سب سے بڑا پیمانہ تصور کیا جاتا ہے اس کا پہلی بار انعقاد 1957 میں ہوا اور یہ سال میں دو بار منعقد ہوتا ہے۔

۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور قطری توانائی کمپنیوں کے درمیان 27 س...

بیجنگ (شِںہوا) چین کی سرکاری توانائی کمپنی سائنوپیک اور قطر انرجی نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فروخت اور خریداری کے 27 سالہ معاہدے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری میں شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

سا ئنو پیک کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق معاہدے کے تحت قطر انرجی نارتھ فیلڈ ساؤتھ (این ایف ایس) توسیع منصوبے سے ہر سال سا ئنو پیک کو 30 لاکھ ٹن ایل این جی مہیا کرے گی۔

معاہدے کے تحت قطرانرجی ایک جوائنٹ وینچر کمپنی میں سا ئنو  پیک کو 5 فیصد سود بھی منتقل دے گی جو این ایف ایس منصوبے میں 60 لاکھ ٹن سالانہ ایل این جی کی پیداواری صلاحیت رکھتی ہے۔

معاہدے پر دستخط شنگھائی میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کئے گئے۔

قطر ایل این جی کے صف اول کے برآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔ سا ئنو پیک کے مطابق این ایف ایس توسیع منصوبے میں ایل این جی کی 2 نئی پیداواری لائنز تعمیر کی جائیں گی جن کی پیداواری صلاحیت ایک کروڑ 60 لاکھ ٹن سالانہ ہوگی۔

مارکیٹ مواقع کے کھلے پن میں اضافہ جاری رہے گ...

شنگھائی (شِںہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین مارکیٹ کے مواقع بارے کھلے پن کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے گا ۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے یہ بات چھٹے چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش اور ہانگ چھیاؤ اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کی آبادی 1.4 ارب سے زیادہ ہے جس میں 40 کروڑ سے زائد افراد درمیانی آمدن گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جو مارکیٹ کی طلب کے اعتبار سے بہت زیادہ مواقع مہیا کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا بطور خاص ذکرکیا کہ چین ہمیشہ اپنے مارکیٹ مواقع کا اشتراک کرنے کا خواہش مند رہا ہے۔

چینی وزیراعظم  نے کہا کہ ملک فعال طریقے سے درآمدات کو وسعت اور اشیاء و خدمات میں تجارت کی مربوط ترقی کو فروغ دے گا۔  سرحد پار خدمات کی تجارت میں منفی فہرست نافذ کرے گا۔ غیر ملکی تجارتی طریقہ کار اور ماڈلز کے اختراع میں تعاون کرے گا اور ڈیجیٹل تجارت کو فروغ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگلے 5 برس میں چینی اشیاء و خدمات کی درآمدات مجموعی طور پر 170 کھرب امریکی ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ کروز جہاز...

شنگھائی (شِںہوا) چین میں ڈیزائن ، تعمیر اور آزمائشی سفر کے بعد پہلا مقامی طور پر تیار کردہ  بڑا کروز جہاز ،"اڈورا میجک سٹی" شنگھائی میں حوالے کردیا گیا ۔ اس تمام کام میں 5 برس کا عرصہ لگا۔ یہ اپنے سفر پر یکم جنوری 2024 کو روانہ ہوگا۔

چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن کے مطابق چین اب تک ایک طیارہ بردار بحری جہاز، قدرتی گیس کا ایک بڑا مال بردار بحری جہاز اور ایک بڑا کروز جہاز بنانے میں کامیاب رہا ہے جو جہاز سازی کے مشکل ترین منصوبے ہیں۔

چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن شنگھائی وائی گاؤ چھیاؤ شپ بلڈنگ کمپنی لمیٹڈ نے بتایا کہ جہاز کی لمبائی  323.6 میٹر اور وزن 1 لاکھ 35 ہزار 500 ٹن ہے ۔ جہاز میں 5 ہزار 246 مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ کمروں کی تعداد 2 ہزار 125 ہے۔

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں کروز جہاز "ایڈورا میجک سٹی" کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں کروز جہاز "ایڈورا میجک سٹی" کا بیرونی منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں کروز جہاز "ایڈورا میجک سٹی" کا اندرونی منظر دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

بیجنگ اسٹاک مارکیٹ میں اندراج شدہ 90 فیصد کم...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ اسٹاک ایکسچینج میں اندراج شدہ تقریباً 90 فیصد کمپنیوں نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں منافع حاصل کیا۔

بیجنگ اسٹاک ایکسچینج کے اعداد و شمار کے مطابق کمپنیوں کو ابتدائی 9 ماہ کے دوران 120.35 ارب یوآن (تقریباً 16.76 ارب امریکی ڈالر) کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 2.59 فیصد زائد ہے۔ 

اندراج شدہ کمپنیوں میں نصف کے خالص منافع میں 9 ماہ کے دوران گزشتہ برس کی نسبت اضافہ ہوا، ان میں سے 26 کمپنیوں میں اضافے کی شرح 50 فیصد سے زائد رہی۔ 

اسٹاک ایکسچینج نے توقع ظاہر کی ہے کہ اندراج شدہ کمپنیاں آخری سہ ماہی میں بہتر منافع حاصل کریں گی۔

کمپنیوں نے ابتدائی 3 سہ ماہی میں تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی) میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیاجس سے مجموعی تحقیق و ترقی اخراجات 5.19 ارب یوآن تک پہنچ گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 8 فیصد زائد ہیں۔ 

۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ریلوے کی کاروباری آمدن میں 16.1 فیصد...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ریلوے کی کاروباری آمدن 2023 کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران 908  ارب یوآن (تقریباً 126.5 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 16.1 فیصد زائد ہے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) نے رواں ہفتے کے آغاز میں 2023 کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے مالیاتی نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اسی مدت کے دوران اس نے 12.1 ارب یوآن کا منافع کمایا۔

کمپنی نے مزید کہا کہ ابتدائی 3 سہ ماہی میں نقل و حمل کی مجموعی آمدن 731.7 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 37.7 فیصد زائد ہے جبکہ اس کے قرض کا تناسب 65.81 فیصد رہا جو 2022 کے اختتام کے مقابلے میں 0.57 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شہر شنگھائی میں میں چہل قدمی

شنگھائی (شِنہوا) چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ یہ نمائش چین کے نئے ترقیاتی منظرنامے ، اعلیٰ معیار کے کھلے پن میں ایک پلیٹ فارم اور پوری دنیا میں عوامی فلاح و بہبود کو نما یاں کرتی ہے۔

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں طلوع آفتاب کا ایک دلکش نظارہ ۔ (شِنہوا)

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں طلوع آفتاب کا ایک دلکش نظارہ ۔ (شِنہوا)

چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے علاقے بنت میں لوگ صبح سویرے ورزش کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں لوگ جنگ آن مندر کے قریب سے گزر رہے ہیں ۔ (شِنہوا)

۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی آئی آئی ای نے عالمی اقتصادی ترقی کے فروغ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے اتوار سے شنگھائی میں شروع ہو نے والی چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کو ایک خط بھیجا ہے ۔

چینی صدر نے اپنے خط میں کہا کہ 2018 میں پہلی بار منعقد ہونے والی سالانہ نمائش نے چین کی وسیع مارکیٹ کی طاقت سے فائدہ اٹھایا ہے۔ بین الاقوامی خریداری، سرمایہ کاری کے فروغ، عوام سے عوام کے درمیان تبادلوں اور وسیع تعاون میں اپنے پلیٹ فارم کے مقاصد کو پورا  کرتے ہوئے ایک نیا ترقیاتی نمونہ تخلیق کرنے اور عالمی اقتصادی ترقی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

عالمی معیشت کی بحالی میں تیزی نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی ترقی میں ایک اہم موقع کے طور پر موجود رہے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو ٹھوس انداز میں آگے بڑھائے گا اور اقتصادی عالمگیریت کو مزید کھلا، جامع، متوازن اور سب کے لیے مفید بناتا رہے گا۔

۵ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش مصنوعات کی ت...

لندن (شِنہوا) لندن میں قائم اسکن کیئر کمپنی ڈی سی بیوٹی گروپ نے کہا ہے کہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش تمام معروف ذرائع سے فائدہ اٹھانے اور برانڈز کے فروغ کا اچھا موقع فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کی چیف مارکیٹنگ آفیسر ڈونا چھن نے شِںہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سی آئی آئی ای کے ذریعے کمپنی چین میں اپنے برانڈ کی نمائش کو وسعت دے گی، جلد کی دیکھ بھال بارے عوامی شعور بہتر  بنائے گی اور چین میں جلد کی دیکھ بھال کی بڑی مارکیٹ میں اپنے صارفین کی تعداد  میں اضافہ کرے گی۔

شنگھائی میں 5 سے 10 نومبر تک منعقدہ رواں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں 154 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ نمائش کے لئے 3 ہزار 400 سے زائد نمائش کنندگان اور 3 لاکھ 94 ہزار پیشہ ور افراد نے اندراج کرایا ہے۔

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کے مرکزی مقام قومی نمائش اور کنونشن مرکز(شنگھائی) کا جنوبی میدان دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

چھن نے کہا کہ یہ میلہ کمپنی کے لئے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ فراہم کنندگان ، تیسرے فریق کے ساتھ ساتھ تھوک فروشوں اور صارفین کی ایک بڑی تعداد کو ایک چھت تلے جمع کرے گا۔

چھن نے کہا کہ نمائش جلد کی دیکھ بھال اور اس کے دیگر امور بارے عوامی شعور بہتر بنانے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جس سے صارفین کو صحیح انتخاب میں مدد ملے گی۔

چینی صدر کی جرمن چانسلر سے ویڈیو لنک پر ملاق...

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے  جرمن چانسلر اولاف شولز سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی۔ 

چین اور جرمنی کے تعلقات دوسری نصف صدی میں داخل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے شی نے کہا کہ چین اور جرمنی نے ہمہ جہت سٹریٹجک شراکت داروں کے طور پر باہمی مفادکے جذبے کے ساتھ مل کر کام کیا ہے اور ایک دوسرے سے سیکھتے  ہوئے اور تعاون کے جذبے سے مل کر ترقی کی ہے۔ 

شی نے چین جرمنی تعاون کو کھلا اور عملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گزشتہ دہائیوں کے دوران چین اور جرمنی کے تعلقات کی ہموار ترقی کا قابل قدر تجربہ ہے جسے دونوں طرف سے پسند کیا جانا  اور آگے بڑھانا چاہیے۔ 

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک نے موسمیاتی تبدیلی اور ماحول دوست منتقلی کے حوالے سے مکالمے اور تعاون کا طریقہ کار قائم کیا ہے، موسمیاتی تحفظ، ماحول دوست منتقلی، ماحولیاتی نظم و نسق اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر تعاون کو مضبوط بنانے  کے لیے پہلے مذاکرات جلد از جلد ہونے چاہیئں۔

انہوں نے نوجوانوں، خطوں اور جڑواں شہروں کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانے اور اہلکاروں کے تبادلے کو آسان بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کے یونانی ہم منصب کے ساتھ مذا...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے  بیجنگ میں  دورے پر آئے ہوئے یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم  لی نے کہا کہ 51 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور یونان نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام، اعتماد اور حمایت کی ہے۔ حالیہ برسوں میں، دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کے مفید نتائج برآمد ہوئے ، جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو مستقل فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔

چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک یونان کے ساتھ مل کر باہمی احترام، باہمی اعتماد اور باہمی تعاون کی عمدہ روایت کو آگے بڑھانے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنے، ترقیاتی حکمت عملی کو مزید ہم آہنگ اور مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے اور جدیدیت کے راستے میں مل کر کوششیں کرنے کا خواہاں ہے۔

وزیر اعظم لی نے کہا کہ چین یونان کے ساتھ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو جاری  رکھتے ہوئے پائریس بندرگاہ کے منصوبے کی بہترین تعمیر اور جہاز رانی کی صنعت میں تعاون کو مزید مضبوط کرے گا اور تجارت، توانائی، ٹیلی کمیونیکیشن، سبز ترقی اور ڈیجیٹل معیشت میں یکساں مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دے گا۔ 

چین-بیجنگ-یونانی وزیراعظم - یادگار- خراج عقی...

یونانی وزیراعظم کیریاکوس میتسوتاکس دارالحکومت بیجنگ کے تیان آن من اسکوائر میں عوامی ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھا رہے ہیں۔(شِنہوا)

نیپال-زلزلہ-نقصانات

نیپالی وزیر اعظم پشپا کمل دہل ضلع جاجر کوٹ کے ہسپتال میں زلزلے میں زخمی ہونے والی خاتون کی عیادت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی-غزہ-خان یونس-اسرائیل-فضائی حملے-جا...

غزہ کی جنوبی پٹی کے شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے جنازوں پر ان کے رشتہ دار غمزدہ کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی -یروشلم-جمعہ-سیکورٹی

بیت المقدس  کے پرانے شہر میں مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے مسلمان سڑک پر نماز ادا کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زمبابوے-ہرارے-چینی کمپنیاں-جاب فیئر

روزگار کے متلاشی افراد زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں منعقدہ جاب فیئر میں شریک ہیں، دو روزہ جاب فیئر میں 50 سے زیادہ چینی کاروباری اداروں کی جانب سے 1ہزار سے زیادہ ملازمتیں پیش کی گئی ہیں۔(شِنہوا)

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کے منافع میں اضاف...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں کا سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں منافع میں اضافے کا رجحان جاری رہا۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) کے اعداد و شمار کے مطابق کمپنیوں کا اس عرصے کے دوران منافع 95ارب93 کروڑ یوآن (تقریباً 13 ارب 36 کروڑ ڈالر) رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں18.2 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت کے مطابق، ان کمپنیوں کی آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 3.4 فیصد بڑھ کر10کھرب30 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ ک...

کھٹمنڈو(شِنہوا)  نیپال کے مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 128 ہو گئی ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

نیپال پولیس کے ترجمان کبیر کدایت نے شِنہوا کو بتایا کہ پاکستانی وقت کے مطابق جمعہ کی رات 11بجکر2 منٹ پر ملک کے مغربی اضلاع جاجر کوٹ اور روکم میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا جس سے 128 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امدادی ٹیموں کے لیے کچھ جگہوں پر پہنچنا مشکل ہے کیونکہ پلوں کو نقصان پہنچا ہے، اور زلزلے کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔

نیپال کے قومی زلزلہ نگرانی اور تحقیقی مرکز کے مطابق، زلزلے کی گہرائی 10 سے 15 کلومیٹر کے درمیان ہے، اور ہفتہ کی صبح تک 4.0 کی شدت سے اوپر کے مزید چار آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نارائن پرساد بھٹارائی نے شِنہوا کو بتایا کہ نیپالی حکومت زلزلے کے بعد زخمیوں کے بچاؤ اور علاج پر توجہ دے رہی ہے۔ "زخمیوں کو بچانا اور ان کا علاج پہلی ترجیح ہے۔"

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں