• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

خیبر،24 گھنٹوں میں مزید 9 ہزار افغان شہری وط...

24 گھنٹوں میں 9 ہزار غیر ملکی طورخم کے راستے وطن واپس لوٹ گئے۔ افغان کمشنریٹ کے مطابق ہولڈنگ سینٹر میں نادرا عملے نے افغانستان واپس جانے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔ افغان کمشنریٹ نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے اب تک ایک لاکھ 56 ہزار افغان شہری افغانستان جاچکے ہیں جب کہ جمعہ کو طورخم بارڈر سے 12 ہزار 689 غیرقانونی مقیم افراد افغانستان واپس گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلا ؤگھیراؤکیس،عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت س...

لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کو جناح ہاس جلا وگھیرا وکیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 7 نومبر کو درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا ۔ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ پر تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں جلا وگھیرا وکیس میں ہی سابق ایم این اے روبینہ جمیل کی درخواست ضمانت بھی سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا ، روبینہ جمیل نے راحت بیکری کے باہر جلا گھیرا کے مقدمے میں ضمانت دائر کررکھی ہے ۔ روبینہ جمیل کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں جلاو گھیرا وکا مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب ،مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بح...

پنجاب میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں دوافراد جان کی بازی ہارگئے۔ نیشنل ہائی وے پر احمد پور ٹول پلازہ کے قریب ٹینکر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ، تصادم کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع پر دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش ہسپتال منتقل کردی ، ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت 28 سالہ شبیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک اور حادثہ چنیوٹ کے شہر چناب نگر میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سوار بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔ ریسکیو کے مطابق حادثے کے نتیجے میں جہانگیر نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، نوجوان کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ضلع گوادر میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونے وال...

ضلع گوادر میں دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے فوجیوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا کی نمازِ جنازہ پسنی میں ادا کی گئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق نمازِ جنازہ میں اعلی حاضر سروس اور سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ایئرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر...

سکیورٹی فورسز نے پاکستان ایئرفورس ٹریننگ ایئربیس میانوالی پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق دہشتگردوں نے علی الصبح میانوالی ایئربیس پر حملے کی کوشش کی ، ایئربیس پر متعین دستوں نے فوری اور موثر کارروائی کر کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، کارروائی کے دوران پہلے سے گرانڈ 3 طیاروں کو کچھ نقصان پہنچا جبکہ ایک فیول بازر بھی متاثر ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوری کارروائی کے نتیجے میں اہلکاروں اور اثاثوں کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیو...

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ ججز ڈیوٹی روسٹر 6 نومبر سے تاحکم ثانی جاری کیا گیا، پیر سے تمام 8 ججز اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہونگے۔ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق پیر سے 8 سنگل اور 4 ڈویژن بنچ کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہونگے، چیف جسٹس کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بنچ یا لارجر بنچ بھی دستیاب ہوگا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست پر تحریری...

لاہور ہائیکورٹ نے قومی ایئر لائنز (پی آئی اے ) کی نجکاری کے خلاف دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے تحریری حکم میں لکھا ہے کہ پٹیشن میں آئینی اور مفاد عامہ کے سوالات اٹھائے گئے ہیں، اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے بھی نوٹس جاری کیا جاتا ہے، فریقین معاملے پر 30 نومبر تک جواب جمع کروائیں۔ واضح رہے کہ نبیل جاوید کاہلوں ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں پی آئی کی نجکاری کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری قومی مفاد کا معاملہ ہے، نگران حکومت کے پاس پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے میں دخل اندازی کرنے کا کوئی اختیار نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نگران حکومت کا اختیار محدود ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری پی آئی اے ایکٹ 2016 کے خلاف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں ضمانت بحال...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پانڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقات کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک ماہ کی چھٹیوں کے بعد واپسی پر بنچ میں شامل ہوگئے۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے عدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسوں میں ضمانت خارج کر دی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت بحالی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، دو رکنی بنچ پہلے چھ کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں بحال کر چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھین شی - سی پی سی پارٹی سکول-گریجویشن ت...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی (نیشنل اکیڈمی آف گورننس)کے پارٹی اسکول کے صدر چھین شی گریجویشن تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی-غزہ شہر-فلسطینی-اسرائیلی تنازعہ

غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کواسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔(شِنہوا)

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی- نابلس- جھڑپیں

مغربی کنارے کے شہر نابلس کےگاؤں دیر شرف میں فلسطینیوں اور اسرائیلی آباد کاروں کے درمیان جھڑپوں کے دوران دھواں اٹھ رہا ہے۔(شِنہوا)

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی -غزہ-رفح کراسنگ-انسانی امداد

غزہ کی جنوبی پٹی میں رفح کراسنگ پر لوگ ایک ٹرک سے امدادی سامان اتار رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی-کیوبا-امریکہ۔پابندیا...

کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگوز پیریلا اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں کیوبا کے خلاف امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیوں کے خلاف رائے شماری سے قبل خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ عالمی زرعی خوراک کانفرنس

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں عالمی زرعی خوراک اختراع کانفرنس 2023 کے دوران لوگ زرعی خوراک سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی نمائش کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوامی جمہوریہ کانگو ۔ کنشاسا۔ ہواوے کا تیار...

عوامی جمہوریہ کانگو کے شہر کنشاسا میں ہواوے کے تعمیر کردہ ڈیٹا مرکز کی افتتاحی تقریب میں کانگو کے وزیراعظم ساما لوکونڈے ینگے (بائیں) اور چینی سفیر ژاؤ بن نے شرکت کی۔(شِنہوا)

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شانشی ۔ ایکسپریس وے ۔ تعمیر

چین ، شمال مغربی صوبے شانشی میں ووشی- ژین پھنگ ایکسپریس وے کے تعمیراتی مقام کا ایک حصہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ میزبان شہر ۔ سی آئی آئی ای

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کے رضاکاروں کی تقریب حلف برداری کا ایک منظر ۔ (شِنہوا)

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ میزبان شہر ۔ سی آئی آئی ای

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کے مرکزی مقام  قومی نمائش اور کنونشن مرکز (شنگھائی) کا بیرونی منظر  دیکھا جا سکتا ہے ۔ (شِںہوا)

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی راکٹ کا ملبہ سمندر میں گرگیا

بیجنگ (شِنہوا)چین کی جانب سے  حال ہی میں خلا میں بھیجے گئےکیریئر راکٹ لانگ مارچ-2ایف وائی 17 کی دوسری منزل کا ملبہ  جمعہ کوصبح 11 بج کر 18 منٹ (بیجنگ وقت )پر زمین کی فضا میں دوبارہ داخل ہوا۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی کے بیان کے مطابق راکٹ  کی اس منزل کا زیادہ ترحصہ زمین کی فضا میں داخل ہوتے وقت جل گیا تھا اور اس کا ملبہ  سمندر میں گر گیا،لینڈنگ ایریا کا مرکز 31.3 درجے جنوب اور 158.4 ڈگری مشرق کے طول بلد پر تھا۔

لانگ مارچ راکٹ، شین ژو-17 انسان بردار خلائی جہازکو لے کر26 اکتوبرکو شمال مغربی  جیوچھوان کے  سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

 
۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی شہروں کے ہیلتھ انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے:...

بیجنگ(شِنہوا) تسنگھوا یونیورسٹی کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق چین کے زیادہ تر شہروں کے ہیلتھ انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے۔

اس رپورٹ میں ماحولیاتی صحت، عوامی صحت کی خدمات، بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے شعبوں میں تفصیلی تحقیق کی گئی ہے۔

محققین نے شہری امور، صنعت و تجارت، رہائشی ضروریات اور آن لائن نقشوں سے متعلق  ملٹی سورس ڈیٹا بھی اکٹھا کیا اور بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کی تقسیم معلوم کرنے کی کوشش کی جو درحقیقت خدمات فراہم کرتے ہیں۔

قومی صحت کمیشن کے عہدیدارچھون آن نے کہا کہ رپورٹ نے ملک کی شہری صحت کا ایک خاکہ پیش کیا ہے اور متعدد جہتوں میں شہری ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی صحت کمیشن نے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کی جانچ کے لئے معیار جاری کردیا ہے۔ اس میں  3 برس سے کم عمر بچوں کے لئے ان اداروں کو چلانے کا معیار مقرر کیا گیا ہے۔

اس معیار کے تحت بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کا لائسنس یافتہ ہونا ضروری ہے ۔ اس میں ایسے اداروں میں ماحول، جگہ کا نقشہ ، سہولیات اور کھلونوں کی مخصوص ضروریات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

معیار میں طے کیا گیا کہ بچوں کی دیکھ بھال کے اداروں کو جونیئر کالج کی ڈگری یا اس سے اوپر افراد چلائیں جو بچوں یا صحت بارے دیکھ بھال میں 3 برس سے زیادہ کا انتظامی تجربہ رکھتے۔ تمام ملازمین کا قومی سلامتی کے اداروں کے پاس کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو اور انہیں کبھی کوئی ذہنی بیماری نہ رہی ہو۔

ان اداروں کو نئے جاری کردہ معیار کے مطابق مناسب حفاظتی اقدامات جیسے ہنگامی رپورٹنگ سسٹم اور آگ بجھانے کے آلات سے لیس ہونا چاہئے۔

جانچ کا معیار یکم اپریل 2024 سے نافذالعمل ہوگا۔

 
۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کی سرمایہ کاری پابندیاں خود اس کی نا...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ اس کے خلاف امریکہ کی خود ساختہ سرمایہ کاری پابندیاں ایک معمول کا عمل ہے جس سے امریکہ کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ  اس سے دوسروں کے مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔

 وزارت تجارت کے ترجمان شو جوئی تنگ نے ان خیالات کا اظہار ایک پریس بریفنگ میں امریکی صدر جو بائیڈن کے چین میں امریکی سرمایہ کاری کو محدود کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی اور ڈی رسکنگ کے نام پر پابندیاں، اور سرمایہ کاری شعبے میں امریکہ کے دوغلے  اقدامات ، کاروباری اداروں کے عام کاروباری فیصلوں کو بری طرح متاثر کرتے ہیں، مارکیٹ قوانین اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کے لیے نقصان دہ اورعالمی صنعت اور سپلائی چین کی  سیکورٹی کومتاثر کرتےہیں۔ شو نے کہا کہ امریکی کاروباری برادری کو بھی اس حوالے سے تشویش ہے کہ  اسی طرح کی خودساختہ پابندیاں امریکی کمپنیوں کی بین الاقوامی مسابقت کو نقصان  اور تکنیکی ترقی میں رکاوٹ بنیں گی۔

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے  اسرائیل-فلسطین  کشیدگی کو کم کرنے اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے ان خیالات کا اظہار اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن صفدی کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی میں پناہ گزین کیمپوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ فلسطینی اور اسرائیلی عوام کی زندگیاں یکساں اہم ہیں، اور کوئی دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے اور انسانی تباہی جاری نہیں رہنی چاہیے۔

   وانگ نے زور دے کر کہا کہ چین اردن کی طویل المدتی کوششوں اور فلسطینی اسرائیل امن مذاکرات کو فروغ دینے اور عرب ممالک کی جانب سے فلسطین اسرائیل تنازعہ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسودہ  قرارداد کی تجویز کو سراہتا ہے۔

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی آئی آئی ای سے چین اوردنیا بھرکے ممالک کے...

بنکاک (شِنہوا)  تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم  اور وزیر تجارت  فومتھام ویچایاچائی نے کہا ہے کہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) چین، تھائی لینڈ اور دیگر شریک ممالک کے درمیان مضبوط تعاون کی عکاسی کرتی  ہے۔

5 سے 10 نومبر کو ہونے والے چھٹی سی آئی آئی ای سے قبل مقامی اور چینی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فومتھام نے کہا کہ سی آئی آئی ای مختلف مصنوعات کی درآمد اور تعلقات کو وسعت دینے کے مقاصد پورا کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے مارکیٹ کھولنے کے فیصلے سے دیگر ممالک کو فائدہ ہوا ہے۔ سی آئی آئی ای سے  برآمدی مواقع کی نشاندہی کرنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جو چین کے مطالبات مطابق  ہیں جن سے بالآخر تھائی لینڈ کو فائدہ پہنچتا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ ایکسپو میں تھائی وفد کی قیادت کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ چین کو دریافت کرنے کا ایک موقع ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہےاس سے تھائی لینڈ کی صلاحیت کو پیش کرنے کا بھی موقع ملتا ہے۔

تھائی لینڈ کی وزارت تجارت نے چھٹی سی آئی آئی ای میں ناشتے، پروسیس شدہ پھل، سمندری غذا اور مصالحہ جات سمیت متعدد مصنوعات کی نمائش کے لیے خوراک اور مشروبات کی 20 کمپنیوں کی شرکت کا انتظام کیا ہے۔

دونوں ممالک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے فومتھام نے کہا کہ اس نمائش سےتھائی-چین دوستی مزید مضبوط ہوگی۔

 
۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی آئی آئی ای سے چین اوردنیا بھرکے ممالک کے...

بنکاک (شِنہوا)  تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم  اور وزیر تجارت  فومتھام ویچایاچائی نے کہا ہے کہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) چین، تھائی لینڈ اور دیگر شریک ممالک کے درمیان مضبوط تعاون کی عکاسی کرتی  ہے۔

5 سے 10 نومبر کو ہونے والے چھٹی سی آئی آئی ای سے قبل مقامی اور چینی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فومتھام نے کہا کہ سی آئی آئی ای مختلف مصنوعات کی درآمد اور تعلقات کو وسعت دینے کے مقاصد پورا کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے مارکیٹ کھولنے کے فیصلے سے دیگر ممالک کو فائدہ ہوا ہے۔ سی آئی آئی ای سے  برآمدی مواقع کی نشاندہی کرنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جو چین کے مطالبات مطابق  ہیں جن سے بالآخر تھائی لینڈ کو فائدہ پہنچتا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وہ ایکسپو میں تھائی وفد کی قیادت کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ چین کو دریافت کرنے کا ایک موقع ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہےاس سے تھائی لینڈ کی صلاحیت کو پیش کرنے کا بھی موقع ملتا ہے۔

تھائی لینڈ کی وزارت تجارت نے چھٹی سی آئی آئی ای میں ناشتے، پروسیس شدہ پھل، سمندری غذا اور مصالحہ جات سمیت متعدد مصنوعات کی نمائش کے لیے خوراک اور مشروبات کی 20 کمپنیوں کی شرکت کا انتظام کیا ہے۔

دونوں ممالک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے فومتھام نے کہا کہ اس نمائش سےتھائی-چین دوستی مزید مضبوط ہوگی۔

 
۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ قانون ساز کی یونانی وزیر اعظم س...

بیجنگ(شِنہوا)  نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی نے جمعہ کو بیجنگ میں یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس میتسوتاکس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ژاؤ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماوں کی قیادت میں چین اور یونان نے روایتی دوستی کا مسلسل استحکام، عملی تعاون میں فروغ  اور عوامی  تبادلوںمیں مضبوطی کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔    ژاؤ نے کہا کہ ان کا ملک یونان کے ساتھ تبادلوں کی رفتار کو برقرار رکھنے، مختلف شعبوں میں تعاون کو بہتر بنانے، بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترکہ تعمیر اور چین-یونان جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کاخواہاں ہے۔ ژاؤ لیجی نے کہا کہ  چین کی این پی سی مختلف سطحوں پر یونانی پارلیمنٹ کے ساتھ دوستانہ تبادلوں کو مزید مضبوط کرنے، قانون سازی اور نگرانی کے تجربات کے اشتراک  ، دوطرفہ عملی تعاون کے لیے قانونی ضمانت فراہم کرنے، کثیر جہتی مواقع پر ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ طور پر بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اضافی تجارت کا حجم پہلے 9ماہ میں 208...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اضافی تجارت کا حجم (کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس) سال کے پہلے نو ماہ میں208ارب90 کروڑ ڈالررہا۔

فارن ایکسچینج کے ریاستی ادارے کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  مجموعی طور پر اشیاء کے حوالے سے فاضل تجارت کاحجم 454 ارب20کروڑ ڈالررہا تاہم  خدمات کی تجارت میں خسارہ 168ارب 20کروڑ ڈالر ہے۔

فارن ایکسچینج ادارے کے ترجمان وانگ چھون اینگ نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور مجموعی گھریلو پیداوار کا تناسب اس مدت کے دوران 1.6 فیصد رہا، جو کہ ایک معقول حد ہے۔

وانگ نے کہا کہ پیچیدہ بیرونی ماحول کے باوجود، چینی معیشت نے اپنے بحالی کے رجحان اور ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے، جو ادائیگیوں کے توازن میں بنیادی توازن کو برقرار رکھے گا۔ 

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی محققین نے عمرکے ساتھ جسمانی افعال کمزور...

بیجنگ (شِنہوا) چینی محققین نے ایک نئی قسم کے حیاتیاتی خلیات دریافت کیے ہیں جو انسانوں اوربندر نما جانوروں(پریمیٹ) کی ریڑھ کی ہڈی میں جمع ہوتے ہیں  جس سے ان کی جسمانی کارکردگی وقت کے ساتھ کم ہوجاتی ہے۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس ) کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف زولوجی کے عہدیدار  لیو گوانگ ہوئی نے کہا کہ ریڑھ کی ہڈی مرکزی اعصابی نظام کا ایک اہم حصہ ہے، اور انسانوں اور پریمیٹ میں زندگی کی مختلف سرگرمیوں کے لیے ضروری ہے، لیکن جسمانی کارکردگی میں عمر کے ساتھ کمی کے طریقہ کار کے بارے میں بہت کم معلوم ہے۔

نئے دریافت ہونے والے خلیے، جو "مائکروگلیہ" کے نام سے معروف کیٹیگری سے  تعلق رکھتے ہیں، بوڑھے بندروں اور انسانوں کی ریڑھ کی ہڈی میں جمع ہوتے ہیں اور موٹر نیوران کی عمر بڑھنے کے عمل کو آگے بڑھاتے ہیں۔

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ماہر اقتصادیات نے چین کے اقتصادی انہد...

واشنگٹن (شِنہوا) ایک مشہور امریکی ماہر اقتصادیات نے کہا ہے کہ امریکی پریس میں نام نہاد "چینی اقتصادی تباہی" یا "انہدام " کے بارے میں رپورٹس "احمقانہ" ہیں چین ایک متحرک اور جدید معیشت ہےجس میں مستقبل میں ترقی کے انتہائی زیادہ مواقع ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی میں سینٹر فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹرجیفری ساش نے ایک ریموٹ ویڈیو انٹرویو میں شِنہوا سے گفتگو کرتے کہا کہ اس حوالے سے بہت سی  احمقانہ باتیں کی جارہی ہیں -- میں اس سے بھی زیادہ  سخت زبان استعمال کروں گا کہ  چینی اقتصادی تباہی، چین کے خاتمے یا آنے والے بحران کے بارے میں امریکی پریس میں احمقانہ مضامین شائع ہورہے ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین ایک متحرک اور جدید معیشت ہے، معروف ماہر اقتصادیات نے کہا کہ چین "کم لاگت اور اعلیٰ معیار کی پیداوار میں بہت سے اہم اشیا اور خدمات کی تیاری میں کامیاب ہوا ہے جن کی دنیا کو اس وقت ضرورت ہے،ان اشیا میں  فوٹو وولٹک، ونڈ ٹربائن، صفر کاربن توانائی، برقی گاڑیاں، تیز ریل اور 5 جی کے لیے بیٹریاں شامل ہیں۔

 
۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ماہر اقتصادیات نے چین کے اقتصادی انہد...

واشنگٹن (شِنہوا) ایک مشہور امریکی ماہر اقتصادیات نے کہا ہے کہ امریکی پریس میں نام نہاد "چینی اقتصادی تباہی" یا "انہدام " کے بارے میں رپورٹس "احمقانہ" ہیں چین ایک متحرک اور جدید معیشت ہےجس میں مستقبل میں ترقی کے انتہائی زیادہ مواقع ہیں۔

کولمبیا یونیورسٹی میں سینٹر فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹرجیفری ساش نے ایک ریموٹ ویڈیو انٹرویو میں شِنہوا سے گفتگو کرتے کہا کہ اس حوالے سے بہت سی  احمقانہ باتیں کی جارہی ہیں -- میں اس سے بھی زیادہ  سخت زبان استعمال کروں گا کہ  چینی اقتصادی تباہی، چین کے خاتمے یا آنے والے بحران کے بارے میں امریکی پریس میں احمقانہ مضامین شائع ہورہے ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین ایک متحرک اور جدید معیشت ہے، معروف ماہر اقتصادیات نے کہا کہ چین "کم لاگت اور اعلیٰ معیار کی پیداوار میں بہت سے اہم اشیا اور خدمات کی تیاری میں کامیاب ہوا ہے جن کی دنیا کو اس وقت ضرورت ہے،ان اشیا میں  فوٹو وولٹک، ونڈ ٹربائن، صفر کاربن توانائی، برقی گاڑیاں، تیز ریل اور 5 جی کے لیے بیٹریاں شامل ہیں۔

 
۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی کے پارٹی اسکول کی گریجویشن تقریب کا...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی اسکول (نیشنل اکیڈمی آف گورننس) نے جمعہ کو 2023 کے خزاں سمسٹر کے لیے گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا۔

   اسکول اور اکیڈمی کے صدر چھین شی نے سمسٹر کے گریجویٹس کے پہلے بیج کے 581 گریجویٹس کو سرٹیفکیٹ عطا کیے ۔تقریب کے دوران، فارغ التحصیل طلباء کے سات نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے فرائض کو مؤثر طریقے سے ادا کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے ذریعے حاصل کردہ علم کو عملی شکل دینے کا عہد کیا۔

نمائندوں نے ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی تجدید کے عظیم مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے مزید تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ 

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈ ایگری فوڈ انوویشن کانفرنس بیجنگ میں شر...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کے دارالحکومت بیجنگ میں زرعی خوراک میں جدت سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس جمعرات کو شروع ہوگئی ، جس میں 60 سے زائد ممالک کے 300 سے زیادہ سائنسدان اور کاروباری افراد شرکت کر رہے ہیں۔ "فوڈ سیکورٹی اینڈ فیوچر ایگری فوڈ" کے تھیم کے ساتھ 2023 کی ورلڈ ایگری فوڈ انوویشن کانفرنس میں ایک مرکزی فورم، چار موضوعاتی فورمز، ایگری فوڈ سائنس وٹیکنالوجی پر مشتمل ایک ایکسپو کے ساتھ ساتھ متعدد ذیلی فورمز اور سائڈ لائن فورمزکاانعقاد کیاجارہا ہے۔

 چائنہ ایگریکلچرل یونیورسٹی کے پروفیسرہی شیاونگ کوئی نے کہا کہ تین روزہ ایونٹ میں شرکاء کے لیے جدید ترین زرعی ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کا تبادلہ، عالمی زرعی جدیدیت کی ترقی پر تبادلہ خیال اور زرعی سائنس وٹیکنالوجی تعاون کے ایک نئے نمونہ کی تشکیل پیش کی جائے گی۔

ایکسپو میں، پیٹکوس نامی جرمن ٹیکنالوجی کمپنی نے بیج پروسیسنگ کے لیے اپنا جدید طریقہ کارپیش کیا۔ کمپنی کے چیف فنانشل آفیسرہیننگ ہوپنر نے کہا ہے کہ چین کے پاس بیجوں کی صنعت کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ پیشہ ور افراد موجود ہیں، اور ہم اس شعبے میں مضبوط تعاون کے خواہاں ہیں۔

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کی غزہ میں میڈیا کے متعدد دفاترپربمب...

غزہ (شِنہوا) اسرائیلی فوج نے  جمعہ کو غزہ شہر میں میڈیا کے متعدد دفاترپر بمباری کی ہے۔

 فلسطینی سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی بمباری میں غزہ شہر کے مغرب میں حاجی ٹاور کو نشانہ بنایا گیا جس میں مقامی، عرب اور بین الاقوامی میڈیا کے دفاتر واقع ہیں۔

درجنوں فلسطینی صحافیوں نے فلسطین ٹی وی کے رپورٹر محمد ابو حاطب اور ان کے خاندان کے افراد کی نماز جنازہ  میں شرکت کی جو گذشتہ رات غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اپنے گھر میں مارے گئے تھے۔   

 جنازے کے موقع پر فلسطینی جرنلسٹس سنڈیکیٹ کے نائب سربراہ تحسین الاستال نے صحافیوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے تنازعہ کی کوریج کر سکیں۔

 
۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلوی وزیر اعظم اوردیگر غیر ملکی رہنما چھ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی دعوت پر آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی، کیوبا کے وزیر اعظم مینوئل میریرو کروز، قازقستان کے وزیر اعظم علیخان سمائیلوف اور سربیا کے وزیراعظم انا برنابک سمیت دیگر غیر ملکی رہنما چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کی افتتاحی تقریب اور متعلقہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کواس حوالے سے اعلان کیا ۔ چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای ) 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلوی وزیر اعظم اوردیگر غیر ملکی رہنما چھ...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی دعوت پر آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی، کیوبا کے وزیر اعظم مینوئل میریرو کروز، قازقستان کے وزیر اعظم علیخان سمائیلوف اور سربیا کے وزیراعظم انا برنابک سمیت دیگر غیر ملکی رہنما چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کی افتتاحی تقریب اور متعلقہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کواس حوالے سے اعلان کیا ۔ چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای ) 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین 2025 تک ہیومنائیڈ روبوٹ کے لیے جدید نظام...

بیجنگ(شِنہوا) چین مستقبل کی صنعتی ترقی کے لیے 2025 تک انسانی شکل وصورت جیسے روبوٹس(ہیومنائیڈ روبوٹ) کے لیے ایک ابتدائی جدید نظام قائم کرے گا۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق، ملک میں 2025 تک ہیومنائیڈ روبوٹ مارکیٹ میں مہارت اور جدید ٹیکنالوجیز کے حامل کئی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ  تین ہیومنائیڈ روبوٹ کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ 2027 تک، ملک میں  ایک محفوظ اور قابل اعتماد صنعتی اور سپلائی چین کا نظام قائم کرتےہوئے متعلقہ مصنوعات کو حقیقی معیشت میں اچھی طرح سے ضم کیا جائے گا۔

گائیڈ لائن کے مطابق خاص طور پر ملک میں مینوفیکچرنگ اور دیگر متعلقہ شعبوں کے لیے  مواقع پیدا  کرتے ہوئے، مصنوعات کی ترقی کے لحاظ سے بنیادی اجزاء کی پیداوار کو مستحکم کرنے اور سافٹ ویئر کی جدت کو فروغ دیا جائے گا۔

 
۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اورمنگولیا سیاحتی تعاون کو فروغ دیں گے

اولان باتور(شِنہوا) چین کے ساتھ سیاحتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے منگولیا کے دارالحکومت اولان باتورمیں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جمعہ کو ہونے والے سیمینار میں منگولیا میں سیاحت کی موجودہ صورتحال  اور سرحد پار سیاحتی اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔

منگولیا میں چینی سفارت خانے کے مشیر اور اولان باتور میں چینی ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر لی ژی نے کہا کہ سیاحتی شعبہ دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کا ایک ایسا ذریعہ  ہے جو ثقافتی اور عوام کے درمیان تبادلوں اور باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو فروغ دے رہا ہے۔

اولان باتور کے سیاحتی محکمے کے سربراہ دگوجامٹس باتسخ نے کہاچین منگولیا کے سیاحتی شعبے کی اہم منڈی ہے۔ اس لیے ہم منگولیا اور چین کے درمیان ثقافتی اور سیاحتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں لوگوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو مزید مضبوط کرنے کے لیے بہت سی سرگرمیوں کا انعقاد کررہے ہیں۔

اولان باتور میں چینی ثقافتی مرکز اوراولان باتور کے محکمہ سیاحت اور منگول ٹورازم ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والے سیمینار میں دونوں ممالک کے تقریباً 60 متعلقہ حکام اور ماہرین نے شرکت کی۔

 
۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے دوبارہ قابل استعمال بنائے جانےوالے را...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی جانب سے دوبارہ قابل استعمال بنائے جانےوالے کمرشل  راکٹ  ایس کیو ایکس - 2وائی نے  کامیابی کے ساتھ عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ فلائٹ ٹیسٹ مکمل کر لیا ہے۔

راکٹ تیار کرنے والی کمپنی آئی -اسپیس کے مطابق 17 میٹر لمبا ڈیمانسٹریشن راکٹ، جو دوبارہ قابل استعمال کیریئر راکٹ ٹیکنالوجی کی تصدیق کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے نے گزشتہ روزجیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سےدوپہر 2بجے ٹیک آف کیا۔

مائع آکسیجن میتھین انجن سے چلنے والے، راکٹ کی اسٹیج 178.42 میٹر کی بلندی پر پہنچی،50 سیکنڈ سے زیادہ کے بعد، یہ 0.025 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے آسانی سے ہدف کے مقام پر اترا گیا،لینڈنگ پوزیشن کی درستگی تقریباً 1.68 میٹر تھی۔

آئی -اسپیس کے مطابق اس ٹیسٹ مشن کے ذریعے، کلیدی ٹیکنالوجیز کا بنیادی ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے، مشن سے  درمیانے اور بڑے دوبارہ قابل استعمال مائع آکسیجن میتھین راکٹوں کی تیاری کے لیے تکنیکی مدد فراہم ہوئی ہے۔

 
۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

326 نئے سٹورزکے ساتھ سٹار بکس کی چین میں چوت...

شنگھائی (شِنہوا)  امریکہ کی کافی تیار کرنے والی کمپنی سٹار بکس نے 3 جولائی سے یکم اکتوبر تک اپنی چوتھی مالی سہ ماہی کے دوران چینی مین لینڈ میں 326 نئے سٹورز کھولے  اور اس کی چین میں کاروباری آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سٹاربکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لکشمن نرسمہن نے کہا کہ چوتھی سہ ماہی اور پورے مالی سال کااختتام مستحکم نتائج پر ہوا ہے ۔ہماری ری انویسٹمنٹ  شیڈول سے آگے بڑھ رہی ہے، جس سے محصول میں اضافہ، کارکردگی اور مارجن میں توسیع ہو رہی ہے۔

اس وقت چینی مین لینڈ میں سٹاربکس اسٹورز کی کل تعداد 6ہزار806تک پہنچ گئی ہے۔

سٹاربکس نے چین کی مارکیٹ میں مستحکم  ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے، پورے مالی سال میں سالانہ 11 فیصد اضافے سے آمدنی 3 ارب  ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

 
۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں اسموگ چھاگئی

اسلام آباد (شِنہوا) حکومت پنجاب نے صوبے میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

 

لاہورمیں اسموگ کے دوران گاڑیاں سڑک پر رواں دواں ہے ۔ (شِںہوا)

لاہورمیں اسموگ کے دوران خواتین نے چہرے ماسک سے ڈھانپ رکھے ہیں۔ (شِنہوا)

لاہورمیں اسموگ کے دوران ایک شخص پل عبور کررہا ہے۔ (شِںہوا)

لاہورمیں اسموگ کے دوران لوگ ٹرین کے سامنے سے ریلوے ٹریک عبور کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

لاہورمیں اسموگ کے دوران گاڑیاں سڑک پر رواں دواں ہے ۔ (شِںہوا)

 
۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین تا حال عالمی سرمایہ کاروں کا پسندیدہ مق...

بیجنگ (شِنہوا) براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں اتار چڑھاؤ کے باوجود چین عالمی سرمایہ کاروں کے لئے سب سے پرکشش مقامات میں سے ایک ہے جس کی وجہ کھلے پن مہم کی کاروبار دوست پالیسیاں ہیں۔

کچھ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں 2023 کے ابتدائی 9 ماہ میں چین میں براہ راست سرمایہ میں کمی پرتوجہ مرکوز کرتے تجزیہ کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں ملک سے باہر سرمایہ منتقل کررہی ہیں۔

یہ بات واضح ہے کہ اس طرح کی خبریں چین کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی عمومی تصویر، اس کے اہم معاشی اشاریوں اور مواقع سے بھرپور چینی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے میں زیادہ تر غیر ملکی کمپنیوں کی مستقل دلچسپی کے منافی ہیں۔

چینی مین لینڈ پر براہ راست سرمایہ کاری کا حقیقی استعمال ابتدائی 9 ماہ میں گزشتہ برس کی نسبت 8.4 فیصد کم ہوکر 919.97 ارب یوآن (تقریباً 128 ارب امریکی ڈالر) رہا  لیکن یہ موازنہ گزشتہ برس کی مدت میں انتہائی بلند اعداد و شمار پر مبنی ہے۔

سال 2022 میں چین کا غیر ملکی سرمائے کا حقیقی استعمال گزشتہ برس کی نسبت 8 فیصد اضافے سے 189.1 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا  کیونکہ ملک غیر ملکی سرمائے بارے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا وصول کنندہ رہا۔

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اتار چڑھاؤ کسی بھی ملک کے لئے غیر معمولی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی کی جانب سے جاری کردہ عالمی سرمایہ رپورٹ 2023 کے مطابق بین الاقوامی کاروبار اور سرحد پار سرمایہ کاری کے لیے عالمی ماحول چیلنجنگ بنا ہوا ہے اور گزشتہ برس 12 فیصد کمی کے بعد رواں سال عالمی براہ راست سرمایہ پر دباؤ برقراررہنے کی توقع ہے۔

براہ راست سرمایہ کاری میں کمی کے باوجود غیرملکی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد چین میں سرمایہ کاری کررہی ہے۔

وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران چین میں 37 ہزار 814 غیرملکی سرمایہ کاری والے ادارے قائم ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 32.4 فیصد زائد ہے۔

 
۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شعبہ ترسیل نے اکتوبر ک...

بیجنگ (شِںہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 دہائیوں میں چین-امریکہ جڑواں صوبوں/ ریاستوں اور شہروں کے درمیان قریبی تعاون نتیجہ خیزرہا ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو میں منعقدہ  5 ویں چین ۔امریکہ سسٹر سٹیز کانفرنس کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ چین ۔ امریکہ تعلقات کی بنیاد عوام میں اور طاقت کا سرچشمہ عوام کے درمیان دوستی میں ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ سسٹر صوبے/ ریاستیں اور شہر دوستی گہرا کرنے اور باہمی فائدہ مند تعاون کے حصول کا اہم پلیٹ فارم ہیں۔ 1979 میں پہلی جڑواں شہر قائم ہو ئے تھے جس کے بعد اب تک 284 جڑواں شہر تشکیل پاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سسٹر صوبوں/ ریاستوں اور شہروں نے گزشتہ 4 دہائیوں  کے دوران قریبی اور نتیجہ خیز تعاون میں حصہ لیا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد ملے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین ۔ امریکہ سسٹر سٹیز کانفرنس ذیلی قومی تبادلوں کا ایک اہم میکانزم ہے اور اس نے سسٹر شہروں کے درمیان ترقی و تعاون کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کانفرنس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ذیلی قومی تبادلوں میں پل کا کردار ادا کرتے رہیں تاکہ صوبوں / ریاستوں اور شہروں کو دوطرفہ تعلقات میں مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود بہتر بنانے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔

اس کانفرنس کا موضوع " عوام کے لئے سبز شہروں کی تعمیر" ہے۔ کانفرنس کی میزبانی چینی پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز اور جیانگ سو کی صوبائی حکومت مشترکہ طور پر کررہی ہے۔

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا شعبہ ترسیل اکتوبر میں مستحکم رہا

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شعبہ ترسیل نے اکتوبر کے دوران مستحکم ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق ملک میں ترسیل مارکیٹ کی کارکردگی پر نگاہ رکھنے والا انڈیکس گزشتہ ماہ 52.9 فیصد رہا جو ستمبر کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

انڈیکس کی 50 فیصد سے اوپر کی ریڈنگ پھیلاؤ جبکہ اس سے نیچے کی ریڈنگ سکڑاؤ کو ظاہر کرتی ہے۔

فیڈریشن کے چیف اکانومسٹ ہی ہوئی نے بتایا کہ چین کی ترسیل مارکیٹ کی کارکردگی گزشتہ ماہ توسیعی زون میں تھی اور تمام خطوں میں ترسیلی سرگرمیاں مضبوط رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کی اگلے مرحلے میں اس شعبے کی بنیاد مستحکم ہے کیونکہ معاشی ترقی کے لئے درکار اندرونی قوت مستقل طور پر جاری رہے گی۔

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کا غیرتیل شعبے میں چینی سرمایہ کار...

ریاض (شِںہوا) سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب تیزی سے فروغ پاتے غیر تیل شعبے میں چین کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔

الجدعان نے شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب تیل پر انحصار مسلسل کم کر رہا ہے جس کے سبب غیر تیل معیشت نے دوسری سہ ماہی میں 6.1 فیصد ترقی کی۔

الجدعان نے کہا کہ بینکاری، ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ پیداوار اور کان کنی ایسے شعبے ہیں جن پر سعودی عرب اپنی معیشت منتقل کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ رواں سال کم از کم 4 وزراء چین کا دورہ کررہے ہیں تاکہ چینی کاروباری اداروں سے بات چیت کی جاسکے جس میں بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی اور پیٹرو کیمیکل شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب چین میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع چاہتا ہے۔

وزیر نے کہاکہ پیٹرو کیمیکل، ڈیجیٹل اور تکنیکی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں اور قابل تجدید توانائی سمیت نئے شعبوں میں سرمایہ کاری کے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ دہائیوں میں چین کی ترقیاتی کارکردگی اور اس کی بڑی ومضبوط معیشت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ چینی معیشت کو کس طرح منظم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن میں ترقی کی زیادہ صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے ممالک پر زور دیا کہ وہ تقسیم اور تجارتی پابندیوں سے گریز کریں ، بہترین طریقہ یہ ہے کہ ملکر کام کیا جائے اور عالمی معیشت کی ترقی میں مدد کی جائے۔

سعودی وزیرخزانہ نے نام نہاد "قرض جال" کے نظریہ بارے چین کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ افریقہ اور ایشیا میں چین اس جگہ گیا جہاں مدد درکار تھی، لہٰذا ان کے نزدیک چین پر تنقید مناسب نہیں ہے۔

الجدعان نے کہا کہ ممالک چین کی مخالفت کرنے کی بجائے ان کے ساتھ ملکر کام کریں، ہمیں چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کم آمدن والے ممالک کو اپنے قرضوں کی تنظیم نو میں مدد مل سکے۔

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب کا غیرتیل شعبے میں چینی سرمایہ کار...

ریاض (شِںہوا) سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب تیزی سے فروغ پاتے غیر تیل شعبے میں چین کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے۔

الجدعان نے شِںہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب تیل پر انحصار مسلسل کم کر رہا ہے جس کے سبب غیر تیل معیشت نے دوسری سہ ماہی میں 6.1 فیصد ترقی کی۔

الجدعان نے کہا کہ بینکاری، ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ پیداوار اور کان کنی ایسے شعبے ہیں جن پر سعودی عرب اپنی معیشت منتقل کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ رواں سال کم از کم 4 وزراء چین کا دورہ کررہے ہیں تاکہ چینی کاروباری اداروں سے بات چیت کی جاسکے جس میں بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی اور پیٹرو کیمیکل شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب چین میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع چاہتا ہے۔

وزیر نے کہاکہ پیٹرو کیمیکل، ڈیجیٹل اور تکنیکی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں اور قابل تجدید توانائی سمیت نئے شعبوں میں سرمایہ کاری کے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ دہائیوں میں چین کی ترقیاتی کارکردگی اور اس کی بڑی ومضبوط معیشت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ چینی معیشت کو کس طرح منظم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن میں ترقی کی زیادہ صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے ممالک پر زور دیا کہ وہ تقسیم اور تجارتی پابندیوں سے گریز کریں ، بہترین طریقہ یہ ہے کہ ملکر کام کیا جائے اور عالمی معیشت کی ترقی میں مدد کی جائے۔

سعودی وزیرخزانہ نے نام نہاد "قرض جال" کے نظریہ بارے چین کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ افریقہ اور ایشیا میں چین اس جگہ گیا جہاں مدد درکار تھی، لہٰذا ان کے نزدیک چین پر تنقید مناسب نہیں ہے۔

الجدعان نے کہا کہ ممالک چین کی مخالفت کرنے کی بجائے ان کے ساتھ ملکر کام کریں، ہمیں چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کم آمدن والے ممالک کو اپنے قرضوں کی تنظیم نو میں مدد مل سکے۔

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور امریکہ موسمیاتی تبدیلی پر بات چیت کر...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے موسمیاتی تبدیلی کے لیے خصوصی مندوب شی اے ژین ہوا 4 سے 7 نومبر تک کیلیفورنیا میں امریکی خصوصی صدارتی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری سے بات چیت کریں گے۔

چینی وزارت حیاتیات و ماحولیات نے بتایا کہ دونوں فریق موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات اور تعاون کے ساتھ ساتھ دبئی میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے تعاون بارے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور امریکہ موسمیاتی تبدیلی پر بات چیت کر...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے موسمیاتی تبدیلی کے لیے خصوصی مندوب شی اے ژین ہوا 4 سے 7 نومبر تک کیلیفورنیا میں امریکی خصوصی صدارتی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری سے بات چیت کریں گے۔

چینی وزارت حیاتیات و ماحولیات نے بتایا کہ دونوں فریق موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اقدامات اور تعاون کے ساتھ ساتھ دبئی میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے تعاون بارے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم سی آئی آئی ای کا افتتاح کریں...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) اور ہونگ چھیاؤ بین الاقوامی اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور اہم خطاب کریں گے۔

وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئے ٹنگ نے بتایا کہ افتتاحی تقریب شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ 

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر مملکت اور الیکشن کمیشن نے 8فروری کو عام...

پی ٹی آئی وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے کہا  ہے کہ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن نے 8فروری کوعام انتخابات کی تاریخ دے دی، یہ پٹیشن پی ٹی آئی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے دی تھی،خوشی ہے کہ تمامسیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ فیصلے پر خوش آمدید کہا، ماضی میں پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے انتخابات میں تاخیر کی بات کی گئی، ملک میں انتخابات کا نیا دور شروع ہونے والا ہے،سب چاہتے ہیں کہ صاف اور شفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔جمعہ کے روزسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ صدرمملکت اور الیکشن کمیشن کے درمیان میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ 8فروری کو عام انتخابات ہونے چاہئیں،تمام قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی دن کو ہوں گے،اعلیٰ عدلیہ اس فیصلے سے مطمئن نہیں تھی،

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ عام انتخابات سے متعلق صدر کی جانب سے مشاورت ہونی چاہیے،ایسا نہ ہواکہ صدر کہیں کہ میں نے تاریخ نہیں دی،صدرمملکت نے خط میں تحریر کیا کہ باقاعدہ میٹنگ ہوئی اور باہمی مشاورت سے عام انتخابات کی تاریخ طے پائی،عدالت پھر بھی مطمئن نہ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے اٹارنی جنرل اور دیگر سے رائے لی کہ آپ کو عام انتخابات کی تاریخ پر کوئی اعتراض تو نہیں، سب نے متفقہ طورپر منظوری دے دی،عدالت نے خبردار کیا کہ یہ تاریخ ہم نے نہیں بلکہ صدر اور الیکشن کمیشن نے مقرر کی ہے،اگرکسی نے بعد میں مسئلہ کیا کہ نتیجہ سخت ہوگا،عدالت کا کہنا تھا کہ ابھی آپ نے ہماری شرافت دیکھی ہے غصہ نہیں دیکھا،

آپ ایسی کوئی حرکت نہ کریں کہ ہمیں آپ کے خلاف سخت ایکشن لینا پڑے،کوئی بھی میڈیا پر نہ کہے کہ الیکشن کسی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئے،عدالت نے الیکشن کمیشن کو پیمرا سے شکایت کرنے کی ہدایت کر دی۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ پٹیشن پی ٹی آئی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے دی تھی،مجھے خوشی ہے کہ ساری سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ فیصلے پر خوش آمدید کہا،سب نے اتفاق کیا کہ عام انتخابات 8فروری کو ہونے چاہئیں،کوشش صرف پی ٹی آئی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کی کہ معاملے کو سپریم کورٹ تک لایا جائے،ماضی میں پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے انتخابات میں تاخیر کی بات کی گئی،ماضی میں جوکچھ ہوا اس بھول جانا بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات کا نیا دور شروع ہونے والا ہے،سب چاہتے ہیں کہ صاف اور شفاف انتخابات ہونے چاہئیں،ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے،ایسا الیکشن بنائیں کہ سب کو پلیئنگ لیول فیلڈ ملے،تاریخ میں ایسے الیکشن کو یاد رکھا جائے گا،ہماری تمام ترتوجہ انتخابات کرانے میں ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسمگلرز کی فائرنگ سے اے این ایف اہلکار زخمی،...

اسمگلرز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اے این ایف اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ سیکڑوں کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس اور منشیات اسمگلرز کے مابین جہلم میں مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں اے این ایف اہلکار زخمی ہوگیا۔ گولی لگنے سے ایک اسمگلر بھی زخمی ہوا، جسے اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ایک ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعے کے بعد 343 کلوگرام سے زائد منشیات ، گاڑی و اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔حکام کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس ونگ کو اطلاع ملی تھی کہ منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کی جا رہی ہے، جس کے بعد دینہ چیک پوسٹ جہلم پر مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو کار سواروں نے ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار کی کوشش کی۔ اے این ایف ٹیم نے تعاقب کرکے ڈومیلی چوک پر ملزمان کو روک لیا، تاہم ملزمان و اے این ایف کے مابین کراس فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہل کار ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ گولی لگنے سے ایک اسمگلر بھی زخمی ہوا، جسے ساتھی سمیت گرفتار کرلیاگیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ملزمان کا تیسرا ساتھی قریب کے جنگل میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ بعد ازاں تلاشی لینے پر گاڑی سے مجموعی طور343 کلوگرام سے زائد منشیات جس میں 277 کلو 200 گرام چرس اور 67 کلو 200 گرام افیون برآمد ہوئی۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں