• Columbus, United States
  • |
  • ١١ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین ۔ سنکیانگ ۔ کاشغر ۔ جامع بانڈڈ زون

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے کاشغر پریفیکچر میں جامع بانڈڈ زون میں سرحد پار ای کامرس درآمدی و برآمدی اجناس کی نمائش اور تجارتی مرکز میں لوگ خریداری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شنگھائی ۔ سی آئی آئی ای ۔ مصنوعات ۔ مت...

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں لوگ سیمنز  اے آر ٹی آئی ایس آئیکونو سسٹم دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ کی جانب سے تائیوانی ہم وطنوں ک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ نے تائیوانی ہم وطنوں کے لیے مین لینڈ میں آمدورفت کے حوالے سےکئی پالیسیاں متعارف کرائی ہیں،جس کا مقصد آبنائے پار مربوط ترقی کو مزید مستحکم کرنے سمیت صوبہ فوجیان اور تائیوان کے درمیان عملے کے تبادلے کو بڑھانا اور تائیوانی ہم وطنوں کی رہائش اور روزمرہ زندگی کو آسان بنانا ہے۔

وزارت پبلک سیکورٹی کے ایگزٹ اینڈ انٹری کے انتظامی ادارے  کی طرف سے جاری کردہ پالیسیاں 10 مخصوص اقدامات پر مشتمل ہیں جو یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوں گی۔ چین نے ستمبر میں آبنائے پار مربوط ترقی کے لیے فوجیان کو ایک ڈیمانسٹریشن زون  بنانے کے لیے ایک  سرکلر جاری کیا تھا۔ نئی پالیسیاں آبنائے پار مربوط ترقی کو مضبوط کرنے کے لیے مین لینڈ کے تازہ ترین اقدامات میں شامل ہیں۔ نئی پالیسیوں کے مطابق، تائیوان کے رہائشیوں کے لیے مین لینڈ  میں داخل ہونے یا واپس جانے کے لیے سفری اجازت ناموں کے لیے درخواست کے عمل کو آسان بنایا جائے گا اور اضافی ایپلیکیشن چینلز متعارف کرائے جائیں گے۔

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے جرنلزم ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کردی...

بیجنگ (شِنہوا) آل چائنہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن (اے سی جے اے) نے پیر کو 33 ویں چائنہ جرنلزم ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کیا ہے جو  ملک کے سب سے باوقار صحافتی ایوارڈز میں سے ایک ہے۔

رواں سال ملک بھر سے ذرائع ابلاغ  کی جانب سے بھیجی جانے والی 377خبروں کو چائنہ جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ایوارڈ یافتہ خبری مواد میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس، چینی جدیدیت، دیہی احیاء اور لوگوں کے ذرائع معاش  سے متعلق مسائل سمیت دیگر موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔

جیتنے والوں کو اعزاز دینے کے لیے اے سی جے اے کی جانب سے جلد ہی ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ میں امریکی قونصل جنرل کے باہر پابن...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ میں امریکی قونصل جنرل کے باہر نام نہاد "ہانگ کانگ پابندیوں کے ایکٹ"  کے خلاف گزشتہ روز احتجاج کیا گیا،ایکٹ میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے سرکاری حکام ، استغاثہ اور ججز کے  خلاف پابندیوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایچ کے ایس اے آر کی قانون ساز کونسل (لیگکو) کے اراکین، ہانگ کانگ کی شہری تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ  عام  لوگوں نے  مظاہرےمیں شرکت کی۔

لیگکو کے رکن چھن یونگ نے کہا کہ کچھ امریکی سیاست دانوں نے صحیح اور غلط کو مسخ کرتے ہوئے  قانون کی بنیادی اقدار کو مجروح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آرمیں عدالتی عملہ اور اہلکار بے خوف ہو کر ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھیں گے۔

ایچ کے ایس اے آر قانون ساز کونسل کے رکن چھن یونگ ہانگ کانگ میں امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

ہانگ کانگ آئی لینڈ فیڈریشن کے نمائندوں نے احتجاج کے دوران ایک بڑا بینر اٹھا رکھا تھا جس پر"امریکی قانون سازوں کی پابندیوں کی تجویز کی سختی سے مذمت کریں"کے الفاظ تحریر تھے۔

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور روس یانگسی -وولگا تعاون کونسل کے اجل...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے دریائے یانگسی  کے بالائی اور درمیانی علاقوں اور وولگا فیڈرل ڈسٹرکٹ کے درمیان تعاون کونسل کا چوتھا اجلاس 8 نومبر کو جیانگ شی صوبے کے شہر نان چھانگ میں منعقد ہوگا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کو بتایا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم  ژانگ گوئی چھنگ اور روس کے صدارتی نمائندہ خصوصی برائے وولگا فیڈرل ڈسٹرکٹ ایگور کوماروو  اجلاس میں شرکت کریں گے۔

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی کی قابل ذکر ترقی کی ایک جھلک

بیجنگ (شِنہوا)شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) شروع ہوگئی۔

شنگھائی چین کا اقتصادی مرکز اور نمائش کا میزبان شہر ہے، اس نے مسلسل اعلی سطح کے کھلے پن کو تلاش کیا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیکر دنیا کے ساتھ ترقی کے مواقع شیئر کئے۔

شہر کی ترقی کو دیکھنے اور دہائیوں میں لوگوں کے طرز زندگی میں تبدیلیوں کو محسوس کرنے کے لئے یہ تصاویر دیکھتے ہیں۔

اوپر کی تصویر میں شنگھائی کے لو جیا زو علاقے کو 1995 اور نچلی تصویر میں اسی علاقے کو 2023 میں دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہو)

اوپر کی تصویر 1956 کی شنگھائی کے علاقے بنت کی ہے جبکہ نیچے والی تصویر میں اسی علاقے میں 2023 میں لوگوں کو ورزش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

اوپر کی تصویر میں لوگ 1999 میں شنگھائی آٹوموبائل انڈسٹری نمائش اور نیچے کی تصویر میں 2023 میں اسی نمائش کا دورہ کرتے دیکھتے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

اوپر کی تصویر میں 1980 کی دہائی کا ایک باورچی خانہ دیکھا جاسکتا ہے جو 3 خاندان مشترکہ طور پر استعمال کرتے تھے جبکہ نیچے والی تصویر 2021 کی ہے جس میں ایک بزرگ شخص کو باورچی خانہ صاف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی آئی آئی ای عالمی تجات کے فروغ میں معاون ہ...

چین، مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی نمائش (سی آئی آئی ای) میں چارے کی کٹائی کرنے والا ایک  جان ڈیئر 8600 دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے ایک کاروباری رہنما نے کہا ہے کہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش دوسرے ممالک کو اپنی مصنوعات اور خدمات کے فروغ میں ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے جو بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے بارے زیادہ سرمایہ کاری راغب کرنے اور معاشی شراکت داری کے مواقع لاسکتی ہے۔

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں 5 سے 10 نومبر کو منعقد ہونے والی چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد  آف لائن طور پر نمائشوں کی مکمل واپسی کی علامت ہے۔

ایسوسی ایٹڈ چائنیز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف ملائیشیا (اے سی سی سی آئی ایم) کے صدر لو کیان چھوان نے شِںہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ مسلسل چھٹا سال ہے جب اے سی سی سی آئی ایم نے ملائیشین کمپنیوں کو سی آئی آئی ای میں شرکت کے لئے منظم کیا ہے۔

ملائیشیا ، ریاست سیلانگور کے شہر کلانگ میں ملائیشیا ربڑ مینوفیکچررکوسن ربڑ انڈسٹریز کی ایک فیکٹری کی پیداواری لائن دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

لو کے مطابق ملائیشین نمائش کنندگان اپنی خوراک ، زرعی مصنوعات اور صارفین کی مصنوعات سی آئی آئی ای لائے ہیں جس میں پھل، مشروبات، اسنیکس اور کاسمیٹکس شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین زیادہ متنوع اور ذاتی خوراک کی کھپت کی طلب کے ایک نئے دور میں داخل ہو گیا۔ چینی صارفین میں اعلیٰ معیار، قدرتی اور نامیاتی کھانوں کی طلب بڑھی ہے  اور ملائیشیا کے پاس چینی مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زرعی اور غذائی وسائل جیسے منجمد ڈورین، برڈ نیسٹ ، کافی اور بہت کچھ موجود ہے۔

ان کی رائے میں سی آئی آئی ای نہ صرف چینی صارفین کو ملائیشیا کی مصنوعات فراہم کرنے کا ایک موقع ہے بلکہ کاروباری افراد کے لئے مختلف ممالک کے ممکنہ شراکت داروں سے ملنے ، جدید خیالات پر تبادلہ خیال کرنے اور خوراک کی صنعت میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کا ایک پلیٹ فارم بھی ہے۔

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی میں چھٹے ہونگ چھیاؤ بین الاقوامی اقت...

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) اور ہونگ چھیاؤ بین الاقوامی اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب کا منظر۔ (شِںہوا)

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں چھٹے ہونگ چھیاؤ بین الاقوامی اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ چھٹے ہونگ چھیاؤ بین الاقوامی اقتصادی فورم کے دوران عالمی کھلا پن رپورٹ 2023 اور عالمی کھلے پن پر بین الاقوامی سمپوزیم کی پریس کانفرنس میں لوگ شریک ہیں۔ (شِنہوا)

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹے ہونگ چھیاؤ بین الاقوامی اقتصادی فورم میں عالمی نقطہ نگا پر مبنی کام کے تحفظ کی حکمرانی میں اختراع بارے متوازی سیشن منعقد ہوا۔ (شِنہوا)

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹے ہانگ چھیاؤ بین الاقوامی اقتصادی فورم میں ذہین ٹیکنالوجی اور مستقبل کی صنعت کی ترقی پر متوازی سیشن منعقد ہوا۔ (شِنہوا)

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹے ہانگ چھیاؤ بین الاقوامی اقتصادی فورم میں عالمی ڈیجیٹل حکمرانی کی کھوج ، ڈیجیٹل صنعت اور عالمی ڈیجیٹل صنعت میچ میکنگ سربراہی اجلاس پر متوازی سیشن منعقد ہوا۔ (شِنہوا)

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین غیرملکی سرمائے کے استعمال میں اضافہ کرے...

شنگھائی (شِنہوا) چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے کہا ہے کہ چین غیر ملکی سرمائے کا استعمال بہتر بنانے اور ملک کو سرمایہ کاری کا ایک پائیدار مقبول مقام بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

وانگ نے یہ بات "چین میں سر مایہ کاری کا سال" سربراہ اجلاس اور شنگھائی سٹی پروموشن سے خطاب میں کہی جو چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کے دوران منعقد ہوا۔ 

وانگ نے کہا کہ ملک غیر ملکی سرمایہ کاری بارے منفی فہرست منطقی طریقے سے کم کرے گا۔ پیداواری شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری تک رسائی پر پابندیاں مکمل طور پر ختم کی جائیں گی اور کھلے پن کا دائرہ کار جدید خدمات صنعت تک بڑھایا جائے گا۔

یہ بین الاقوامی قوانین جیسے ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ کے لئے جامع اور ترقی پسند معاہدے اور ڈیجیٹل معشیت شراکت داری معاہدے کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے اہل آزمائشی آزاد تجارتی خطوں اور ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ سے بھی تعاون کرے گا۔ اس ضمن میں کاروباری اداروں کے خدشات دور کرنے کے لئے گول میز کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

"چین میں سر مایہ کاری کا سال" کے آغاز کے بعد سے چین میں سرمایہ کاری کے فروغ کی تقریباً 20 اہم سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ مقامی حکومتوں نے 500 سے زیادہ معاون تقریبات کا اہتمام کیا۔

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی جدیدیت پر شی جن پھنگ کی تقاریر کتابی شک...

بیجنگ (شِںہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی چینی جدیدیت بارے تقریروں کے اقتباسات کا مجموعہ سینٹرل پارٹی لٹریچر پریس نے شائع کردیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کی مرتب کردہ اس کتاب میں 7 موضوعات کے تحت 522 متعلقہ اقتباسات شامل کئے گئے ہیں جو 15 نومبر 2012 سے 18 اکتوبر 2023 کے درمیان چینی صدر کی 220 سے زائد اہم تقر یروں اور تحریروں سے اخذ کردہ ہیں ۔ ان میں سے کچھ پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں۔

چینی صدر شی جن پھنگ کی چینی جدیدیت پر مرکوز اہم گفتگو نے اس ضمن میں ایک نظریاتی نظام کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کیا۔ یہ چین کو مکمل طور پر ایک مضبوط ملک کے طور پر تعمیر کرنے اور نئے دور کے نئے سفر میں جدیدیت کے چینی راستے سے قومی تجدید شباب کے حصول میں بہت اہم ہے۔

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا سائنس و ٹیکنالوجی تبادلے پر پہلی...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں منعقد ہونے والی سائنس و ٹیکنالوجی تبادلے بارے پہلی بیلٹ اینڈ روڈ کانفرنس کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔

اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ تیسرا بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کامیابی سے منعقد ہوا جس سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوا جو سائنس و ٹیکنالوجی تعاون کا ایک اہم حصہ ہے۔

چینی صدر  نے اپنے خط میں کہا ہے کہ چین امن و تعاون، کھلے پن اور جامعیت ، باہمی سیکھنے اور باہمی فائدے بارے شاہراہ ریشم کے جذبے کو آگے بڑھائے گا۔ بیلٹ اینڈ روڈ سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع تعاون لائحہ عمل پر مکمل عملدرآمد کرے گا اور بین الاقوامی سائنس ٹیکنالوجی اختراع میں تبادلوں کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اختراع میں ترقی کے امکانات کو بروئے کار لانے، اختراع میں شراکت داری مستحکم کرنے اور اختراع کی کامیابیوں کے فروغ  میں دیگر ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ تمام ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچے۔ اس طرح بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہش مند ہے۔

اس کانفرنس کا موضوع "اختراع کے لئے ایک ساتھ ، ترقی سب کے لئے" ہے ۔ اس کی میزبانی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ، چائنہ ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، چھونگ چھنگ بلدیاتی عوامی حکومت اور سیچھوان صوبائی عوامی حکومت مشترکہ طور پر کررہی ہے۔

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا ایچ کے ایس اے آر حکام اور عدالتی اہلک...

بیجنگ (شِںہوا) چین کی ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور کے دفتر نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے سرکاری عہدیداروں اور عدالتی اہلکاروں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دینے والے امریکی سیاست دانوں کی مذمت کی ہے۔

دفتر کے ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی بین الاقوامی برادری کی طرف سے وسیع پیمانے پر تسلیم شدہ ہے، ہانگ کانگ میں قومی سلامتی اور قانون کی حکمرانی کا تحفظ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے عہدیداروں اور عدالتی اہلکاروں کے فرائض ہیں جن میں کوئی مداخلت نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بعض امریکی سیاست دانوں کی ان پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں قانون کی حکمرانی کی روح کے منافی اور بین الاقوامی انصاف سے آنکھیں بند کرنے کے مترادف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ تکبرانہ طرزعمل ان کے تسلط پسندانہ تصورات کی عکاسی کرتا ہے جو انہیں صرف ماضی کے فریب میں مبتلا کرتے اور ان کی دھوکہ دہی کی حقیقی فطرت مزید بے نقاب کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بعض امریکی سیاست دانوں کی یہ حرکات قومی سلامتی کے تحفظ میں ہانگ کانگ کے سرکاری عہدیداروں اور عدالتی اہلکاروں کے عزم کو مضبوط کریں گی۔  کوئی بھی بیرونی مداخلت ہانگ کانگ کے نظم و ضبط اور خوشحالی کی طرف پیشرفت نہیں روک سکتی۔

ترجمان کے مطابق مرکزی حکومت ہانگ کانگ کا قومی سلامتی قانون مکمل طور پر اور وفاداری سے نافذ کرنے سمیت قومی سلامتی و قانون کی حکمرانی کی حفاظت میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے سے بھرپور تعاون کرتی ہے اس کے علاوہ  مرکزی حکومت ہانگ کانگ میں سرکاری عہدیداروں اور عدالتی اہلکاروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

ترجمان نے ان امریکی سیاست دانوں کو متنبہ کیا کہ وہ ہر قسم کے سیاسی جوڑ توڑ کو فوری طور پر روکیں ورنہ یہ صرف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہی ہوگا۔

 
۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا پرامن چین کی تعمیر کے لیے وسیع ت...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے پرامن چائنہ اینشی ایٹو کو بلند سطح پر لے جانے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات کمیونٹی سطح پر حکمرانی کے فروغ بارے "فینگ چھیاؤ ماڈل" نافذ کرنے والے ماڈل یونٹس کے نمائندوں سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں اور نئے دور میں کمیونٹی سطح پر حکمرانی کے فروغ بارے "فینگ چھیاؤ ماڈل" کو مزید فروغ دیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان کائی چھی اور لی شی بھی اجلاس میں موجود تھے۔ کائی چھی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر جبکہ لی شی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے کمیشن برائے نظم و ضبط اور معائنہ کے سیکرٹری بھی ہیں۔

تقریباً 60 برس قبل صوبہ ژے جیانگ کے شہر فینگ چھیاؤ میں عوام کا تیار کردہ "فینگ چھیاؤ ماڈل" کمیونٹی سطح پر تنازعات کو حل کرنے میں افراد پر انحصار کرتا ہے جسے بعد میں ملک میں بھی میں اپنایا گیا۔

چینی صدر نے 2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد "فینگ چھیاؤ ماڈل" لاگو کرنے اور اسے مزید ترقی دینے بارے مسلسل ہدایات جاری کیں۔

مقامی لوگوں نے چینی صدر کی ہدایات پر سنجیدگی سے عملدرآمد کیا اور چینی جدیدیت کے فروغ کو درکار ایک محفوظ اور مستحکم سماجی ماحول پیدا کرکے کمیونٹی سطح پر حکمرانی کے نئے طریقوں کی تلاش میں لوگوں پر بھروسہ کیا۔

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی درآمدی نمائش سے بین الاقوامی کمپنیوں...

چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آ ئی آئی ای)کے پرانے دوست فرانسیسی کاسمیٹکس کمپنی لوریل کے لیے چین ایک "نئی سرمایہ کاری کا سنگ میل اور"اختراع "کے لیے دنیا کی تجربہ گاہ ہے۔ مسلسل 6 برس سے اس اہم ایونٹ میں شرکت کرنے والی لوریل نے حال ہی میں چین کے بائیوٹیک اسٹارٹ اپ شائن ہائی انوویشن میں سرمایہ کاری کی تاکہ پائیدار خوبصورتی کے حل میں مشترکہ ترقی کی طویل مدتی شراکت داری قائم کرسکے۔ سی آئی آئی ای نے وسیع تر کھلے پن میں چین کی کوششوں میں ایک تاریخی قدم کے طور پر حصہ لیتے ہوئے عالمی کاروباری اداروں کی مارکیٹ میں توسیع اور چین میں سرمایہ کاری کے اعتماد کو بڑھانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔ لوریل ان ملٹی نیشنل کمپنیوں میں سے ایک ہے جو سی آئی آئی ای کے ذریعے دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی صارفین کی مارکیٹ کے ساتھ براہ راست منسلک ہے اور ملک میں بڑے پیمانے پر قدم جمانے کے لئے اپنی سرمایہ کاری کو دوگنا کردیا ہے۔ یہ کمپنی گزشتہ 26 برس سے چینی مین لینڈ میں کام کررہی ہے۔ دریں اثنا پیداوار ،تحقیق اور ترقی کے عالمی مرکز کی حیثیت سے چین کی ترقی مزید غیر ملکی کاروباری اداروں کو بھی متوجہ کررہی ہے تاکہ وہ ملک کے بہتر کاروباری ماحول سے فائدہ اٹھا سکیں جس میں تیزی سے بڑھتی ہوئی اختراع اور مضبوط صنعتی چین شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک کے تحت عوامی بھلائی منصوبوں میں چین ۔...

صوبہ سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے جھمپیر کے ونڈ کوریڈور میں اکتوبر کے دوران 100 سے زائد ونڈ ٹربائن نیلے آسمان تلے نصب ہیں جو مسلسل دور دراز دیہاتوں اور شہروں کو سبز بجلی فراہم کررہی ہیں۔ پاکستان میں پاور چائنہ کے چیف نمائندے یانگ جیان ڈو نے بتایا کہ یہ ان کے شروع کردہ ونڈ پاور جنرل کنٹریکٹنگ پروجیکٹ گروپ کا ایک اہم حصہ ہے اور اس وقت 610 میگاواٹ کی مجموعی تنصیب کی صلاحیت کے حامل تمام 12 ونڈ پاور منصوبے گرڈ سے منسلک ہیں۔ ونڈ پاور پروجیکٹ گروپ نے 20 ہزار سے زائد ملازمت کے مواقع پیدا کئے ہیں۔ اس سے پاکستانی پاور گرڈ کو سالانہ 2 ارب کلو واٹ آور صاف توانائی فراہم ہوگی اور تقریبا 20 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی آئے گی ۔ اس سے بجلی کی قلت پر قابو پانے اور مقامی توانائی، بجلی کی فراہمی کا ڈھانچہ مئوثر طریقے سے بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ ونڈ پاورگروپ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ایک منصوبہ ہے۔ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ سی پیک 2013 میں شروع کیا گیا تھا جو گوادر بندرگاہ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار خطے میں کاشغر سے جوڑنے والی راہداری ہے اور توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔ تعمیر کے دوران پاور چائنہ کی تعمیراتی ٹیم نے اس مقام پر نایاب اور تحفظ شدہ پودوں کی شجرکاری کی اور تکمیل کے بعد پورے تعمیراتی مقام کا منظر نامہ بحال کردیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس منصوبے نے بہت سی مقامی یونیورسٹیز کے ساتھ تعاون کیا، انجینئرنگ میں زیرتعلیم طالب علموں کو تعمیراتی مقام پر تربیت کا موقع دیا اور پاکستان میں نئی توانائی کی تعمیر ،آپریشن اور دیکھ بھال میں پیشہ ور افراد کا ایک گروپ تیار کیا بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر حسن داد بٹ نے کہا کہ آج ہمارے پاس 6 ہزار میگاواٹ بجلی ہے۔ تقریبا 850 کلومیٹر ٹرانسمیشن لائن اور تقریبا 525 کلومیٹر طویل شاہراہ موجود ہے ۔ ہمیں یہ کہتے ہوئے بہت خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے اصل میں اپنے زیادہ تر اہداف حاصل کرتے ہوئے منصوبے مکمل کرلئے ، پاکستان میں سب کا اس پر اتفاق ہے کہ تمام شراکت دار سی پیک کی تعمیر اور گوادر کی ترقی کے حامی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے سندھ پر 272 میٹر بلند دیامر بھاشا ڈیم زیرتعمیر ہے۔ یہ دنیا کا بلندترین رولر کمپیکٹ کنکریٹ ڈیم ہوگا جس میں 4 ہزار 500 میگاواٹ بجلی کی پیداوار اور 18.1 ارب کلوواٹ آور کی سالانہ پیداوار ہوگی۔ یہ پاک چین دوستی اور تعاون کے تاریخی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ ڈیم کی تعمیر کے معاہدے پر پاور چائنہ اور ایف ڈبلیو او جوائنٹ وینچر، پاکستان کی واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور دیامر بھاشا کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے مئی 2020 میں اسلام آباد میں دستخط کیے تھے۔ تابی ستی 6 برس کی تعلیم اور چین میں کام کرنے کے بعد 2021 میں پاکستان واپس آئے اور دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں بطور پروجیکٹ منیجر شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ چین میں تعلیم حاصل کررہے تھے تو بار بار گھر آ نے کے دوران ان تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا جو بی آر آئی کی بدولت ان کے آبائی شہر میں آئی ہیں ۔ ہمارے پاس ہموار سڑکیں، آسان سفر، بہتر معیار اور بغیر خلل بجلی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ روزگار کے زیادہ مواقع موجود ہیں ۔ بی آر آئی سے پاکستان میں ترقی کے وسیع مواقع آئے جس نے مجھے اس میں شمولیت کا اعتماد بخشا۔ حسن داد بٹ نے کہا کہ پاکستان نے بی آر آئی اور سی پیک کی بدولت توانائی اور نقل و حمل سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کی ہے۔ میرا خیال ہے کہ اگلے مرحلے میں پاکستان زراعت اور قابل تجدید توانائی میں چینی سرمایہ کاری کو دعوت دے گا۔ ہم چین سے بھی درخواست کریں گے کہ وہ تحقیق و ترقی میں تعاون کرے۔ سی پیک کے ذریعے ہم نے دراصل پاکستان کو بہتر طریقے سے پیش کیا ہے۔ اب ہم سی پیک اور چینی سرمایہ کاری کی بدولت جانے جاتے ہیں۔ گزشتہ 10 برس کے دوران پاکستان میں سی پیک وژن سے حقیقت میں بدلا ہے ۔ چین کے مالی تعاون سے تعمیر ہونے والا نیو گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈا جلد فعال ہوجائیگا۔رشکئی خصوصی اقتصادی خطہ پہلے مرحلے میں تیزی سے سرمایہ کاری کو متوجہ کررہا ہے ۔ چین کے ہائبرڈ چاول نے پاکستان میں چاول کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے شِںہوا کو بتایا کہ سی پیک نے پاکستان کو توانائی کی ضروریات کو مختلف ذرائع سے پورا کرنے، موٹروے نیٹ ورک کی تکمیل اور ریلوے نیٹ ورک کو جدید بنانے میں مدد کی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ چین ۔ پاکستان قریبی تعاون سے دونوں فریقوں کے لئے اپنے اپنے فوائد سمیٹنے اور باہمی طور پر مفید نتائج حاصل کرنے کے روشن امکانات موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکن...

ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ حکام کی چھٹی کرادی گئی ،سری لنکا کی وزارت کھیل نے کرکٹ بورڈ حکام کو برطرف کردیا، وزیر کھیل کی جانب سے سابق کپتان رانا ٹنگا کی سربراہی میں ایک عبوری سیٹ اپ کا اعلان کیاگیاہے جس میں سپریم کورٹ کا ایک ریٹائرڈ جج بھی شامل ہے،دو روز پہلے وزیر کھیل نے پورے بورڈ سے مستعفی ہونے کا کہا تھا تاہم صرف سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے ہی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیاتھا،وزیر کھیل نے اپنے پلان سے آئی سی سی حکام کو بھی آگاہ کیاتھا کہ وہ کرکٹ کی بہتری کے لیے کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،رانا ٹنگا کی سربراہی میں قائم پینل ورلڈکپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کی تحیققات کے ساتھ مستقبل میں کرکٹ کی بہتری کا بھی پلان تیار کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انگلینڈ کی بدترین کارکردگی پر سابق انگلش کرک...

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی بدترین کارکردگی پر سابق انگلش کپتان اور ماہرین ٹیم پر پھٹ پڑے،برطانوی اخبار کے ماہرین کے پینل نے انگلش ٹیم کی بدترین پرفارمنس پر مشورہ دیا کہ کپتان کو تبدیل کریں اور جو روٹ کو ڈراپ کریں،سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہا کہ میں نے بڑی ٹیموں کی ایسی کارکردگی کم ہی دیکھی ہے، انگلینڈ کا فوکس ٹیسٹ کرکٹ پر رہا اور ون ڈے میچز کم کھیلے، انگلینڈ کی ورلڈکپ کے لیے تیاریاں اچھی نہیں تھیں،ناصر حسین نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم مکمل طور پر ایکسپوز ہوگئی ہے،سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے کہا کہ انگلینڈ کی بیٹنگ ماڈرن ڈے کرکٹ کی طرح نہیں تھی اور انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی،واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ورلڈکپ میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی جس کی بدولت انگلش ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈبلیو ٹی اے فائنلز، آئیگا سویٹیک، جیسکا پیگو...

پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو آئیگا سویٹیک اورامریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولا ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں ،ڈبلیو ٹی اے فائنلز گروپ میچز میکسیکو میں جاری ہیں، ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں 22سالہ پولش ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بیلاروسی کھلاڑی آریانا سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 2-6سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،ایک اور میچ میں امریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی کوکوگف کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 1-6سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا،فائنل میں آئیگا سویٹیک اور جیسکا پیگولا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوویک جوکووچ نے پیرس ماسٹرزاوپن ٹینس ٹورنامن...

سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کیٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ نے اے ٹی پی پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ، انہوں نے 40واں ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 36سالہ سربین ٹینس کھلاڑی نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے بلغاریہ کے حریف کھلاڑی گریگور دیمتروف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 3-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ 24بارگرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ اپنے 58ویں ماسٹرز فائنل میں ایکشن میں تھے جو انہوں نے جیت لیا،نوویک جوکووچ کا سیزن 2023کا یہ چھٹا ٹائٹل ہے، جس میں تین گرینڈ سلام ٹائٹلز اور سنسناٹی میں ماسٹرز ٹرافی بھی شامل ہے ،اس حوالے سے نوویک جوکووچ نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں ، وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریں گے،نوویک جوکووچ رواں سیزن میں ہارڈ کورٹس پر غالب رہے ہیں ، انہوں نے 33میچز جیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مردوں کی عالمی سنوکر ٹیم اینڈ سکس ریڈ چیمپئن...

مردوں کی عالمی سنوکر ٹیم اینڈ سکس ریڈ چیمپئن شپ دوحہ، قطر میں جاری ہے جس میں آج 7 نومبر کو احسن رمضان (پاکستان)کا مقابلہ سیانگ ہیو (کوریا)سے، بابر مسیح (پاکستان)کا مقابلہ عندالرحمن سیف (یو اے ای)سے اور محمد نسیم اختر (پاکستان)کا مقابلہ شری کرشنا سوری نارائنن (انڈیا)سے ہوگا۔ پاکستان سنوکر فیڈریشن کے ترجمان نوید کپاڈیہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان کے محمد نسیم اختر نے فن لینڈ کے ایسا اوکارین کو 2-4سے اور پاکستان کے بابر مسیح نے عمان کے حسین علاوال کو 1-4 سے شکست دی۔ 8 نومبر کو آخری 38رائونڈ، آخری 32رائونڈ، آخری 16رائونڈ کے میچز کھیلے جائیں گے۔ 9 نومبر کو آخری 8واں رائونڈ اور سیمی فائنلز مقابلے کھیلے جائیں گے۔ 10نومبر کو فائنل کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم میں بابر مسیح، محمد نسیم اختر، احسن رمضان اور محمد ساجد شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 5 سے 15نومبر تک دوحہ، قطر میں کھیلی جائے گی۔ جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ورلڈ مینز(ریڈ 15)کے مقابلے 5سے 15نومبر تک کھیلے جائیں گے جس میں بابر مسیح، محمد نسیم اختر اور احسن رمضان پاکستان کی نمائندگی کریں گے،ورلڈ ٹیم ایونٹ کے مقابلے 5سے 12نومبر تک کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم اختر اور احسن رمضان (ٹیم اے)جبکہ محمد ساجد اور بابر مسیح (ٹیم بی)حصہ لیں گے۔ ورلڈ سکس ریڈ کے مقابلے 5سے 15نومبر تک کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان کی طرف سے محمد نسیم اختر اور احسن رمضان شرکت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشین ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد غ...

ایشین ٹائیکوانڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑیوں کی اپنے اپنے ملکوں کے لئے واپس روانگی شروع ہو گئی ہے۔چیمپئن شپ میں 26ممالک کے ساڑھے چار سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جن میں پاکستان سمیت، افغانستان، بحرین، برازیل، مصر، جرمنی، برطانیہ، انڈونیشیا، ایران، عراق، اردن، قازقستان، کویت، نیپال، نیدرلینڈز، عمان، فلسطین، کوریا، سعودی عرب، سربیا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات ڈیلیو ٹی ریفوئزی اور ازبکستان شامل تھے۔ پاکستان ٹائیکوانڈو فیڈریشن (ویمن ونگ)کی صدر میڈم صبا شمیم جدون نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان ٹائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان نے دو سونے اور دو چاندی کے تمغے جیت کر پانچویں ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کا میدان مار لیا جبکہ پاکستان نے دو سونے، ایک چاندی اور سات کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ قازقستان کی ٹیم ایک سونے اور چار چاندی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔چیمپئین شپ کے خواتین ایونٹ میں قازقستان نے چار سونے اورایک چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی، برطانیہ نے ایک سونے اور دو چاندی تمغوں کے ساتھ دوسری اور ایران نے ایک چاندی اور ایک چاندی تمغے کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کا آغا...

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 7نومبر سے رائل روڈیل کلب، ڈی ایچ اے، کراچی میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ میں اعجاز الرحمان اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے جبکہ پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بالنگ ٹورنامنٹ کے چیمپئن انیب شفیع، نیشنل چیمپئن فاضل مانیا کے علاوہ قومی و بین الاقوامی کھلاڑی حمرا عباس سلڈیرا، علی سوریا، دنیال شاہ، سکندر حیات، شبیر لشکر والا، سلیم بیگ اور محمد حسین چٹھہ شامل ہیں۔ سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی اور چیمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں اوپن سنگلز، ایمچور، لیڈیز، انڈر 22، سینئر، میڈیا، ڈبلز، ڈیف اور مکس ٹیم شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن 7 نومبر دن دو بجے تک کروا سکتے ہیں۔چیمپئن شپ 12 نومبر تک جاری رہیگی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی 9مئی سے متعلق مقد...

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی 9مئی کے واقعات میں ضمانت منظور کرلی،راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس سلسلے میں سابق وزیر داخلہ اپنے وکیل سردارعبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق خان نے کہا کہ شیخ رشید کا 9مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں، ان کے متعلق 9مئی کے واقعات کے کوئی شواہد موجود نہیں،عدالت نے تھانہ وارث خان میں درج مقدمے میں شیخ رشید کی ضمانت منظور کی اور سابق وزیر داخلہ کو 50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،جج ملک اعجاز آصف نے سوال کیا کہ شیخ صاحب آپ کمزور نظرآرہے ہیں، آپ کی صحت ٹھیک ہے؟ اس پر شیخ رشید نے کہا کہ 40دن کے چلے کے دوران 31کلو وزن کم ہوا،علاوہ ازیں عدالت نے 9مئی کے واقعات میں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی ضمانت بھی 8نومبر تک منظور کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میانوالی ائیربیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ است...

میانوالی ائیربیس حملے میں غیر ملکی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع کے مطابق 4نومبر کو میانوالی میں پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس پر دہشتگرد حملے میں استعمال کیے جانے والے غیر ملکی اسلحہ سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں، میانوالی حملے میں مارے جانے والے دہشتگردوں سے غیر ملکی اسلحہ ملاجو امریکی ساختہ ہے،ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے میں RPG-7، AK-74، M-4اور M-16/A4شامل ہیں۔واضح رہے کہ 4نومبر کو دہشتگردوں نے میانوالی میں پاکستان ائیرفورس کے ائیر بیس پر حملہ کیا جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے تمام 9دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی آئی خان،پولیس نے 2چوکیوں پر دہشت گردوں کا...

ڈی آئی خان میں پولیس نے 2چوکیوں پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسمعیل خان کے علاقے ٹانک میں گل امام تھانے کی حدود میں چوکی پر رات گئے حملہ کیا گیا جسے ناکام بنا دیا گیا، تاہم اس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ امن دشمن قوتیں دوبارہ سرگرم ہو چکی ہیں،پولیس ترجمان کے مطابق دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ چیک پوسٹ پر حملہ کیا، پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل وحید گل زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او)افتخار علی شاہ دیگر اہلکاروں اور پولیس کی نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، بعد ازاں مشتبہ افراد کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا،یاد رہے کہ 48گھنٹوں کے دوران ضلع میں دہشتگردوں کی جانب سے چوتھا حملہ تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جسٹس طارق مسعود کا بنچ سپریم کورٹ کے تمام بن...

جسٹس طارق مسعود کا بنچ سپریم کورٹ کے تمام بنچز پر برتری لے گیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود کے بنچ 2نے 18ستمبر سے 20اکتوبر 600مقدمات کا فیصلہ کیا، بنچ 2کے مقابلہ میں سپریم کورٹ کے چار بنچز نے 819کیسز کا فیصلہ کیا۔جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے تمام بنچز نے 18ستمبر سے 20اکتوبر تک 1419مقدمات کا فیصلہ کیا، جسٹس سردار طارق کے بنچ 2 نے 18ستمبر کے ہفتے میں 88کیسز کا فیصلہ کیا، جبکہ بنچ 2نے 25ستمبر کے ہفتے میں 126مقدمات کا فیصلہ کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بنچ 2نے دو اکتوبر کے ہفتے میں 105کیسز کا فیصلہ کیا، 9اکتوبر کو بنچ 2نے 81مقدمات کو نمٹایا، 19اکتوبر کو بنچ 2نے 200مقدمات کا فیصلہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوازشریف سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، خواجہ...

رہنما مسلم لیگ(ن)وسابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ نوازشریف سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی ہے،نوازشریف نے واپس آنا ہی تھا،ایسی کوئی بات نہیں ہے،نوازشریف جب گئے تو شدید بیمار تھے،2022ء کے آخر تک ان کا علاج جاری تھا،ڈاکٹروں نے ان کو سفر کی اجازت دی،جو سیاسی جماعتیں تبدیلیاں لانا چاہتی ہیں انہوں نے جیلیں کاٹیں،کیا ہمارے ہاتھوں کی لکیروں میں صرف سزائیں کاٹنا لکھا ہے،نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے سے متعلق مجھے بالکل علم نہیں ہے،میں کچھ کہہ نہیںسکتا، سب کا نام بیلٹ پیپر میں ہونا چاہیے،اگر کوئی جیل میں ہے تو عدالت کو انصاف کا معاملہ کرنا چاہیے،ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے،ہم کسی کو جیل بھیجنے والے نہیں ہیں۔پیر کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ(ن)وسابق وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ پارٹی اجلاس کامقصد الیکشن سے متعلق تیاریوں پر تھا، حلقہ بندیاں آئینی تقاضہ ہے،مسلم لیگ(ن)شروع دن سے ہی انتخابات کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،ہم یہ بھی کہتے رہے کہ تمام آئینی تقاضے پورے ہونے چاہئیں،اب انتخابات کی تاریخ آچکی ہے اورکسی قسم کا کوئی ابہام نہیں ہے،تمام جماعتوں نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں،میں میڈیاسے سخت تاثرسے بات نہیں کر سکتا،آپ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں،ہم کمزور لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے متعلق کوئی ڈیل نہیں ہوئی ،کیا نوازشریف نے ساری زندگی جلاوطنی کاٹنی ہے؟کیا اسے ختم نہیں ہونا؟کیا مقدمات کا خاتمہ نہیں ہونا؟کسی چیز کا توخاتمہ ہونا چاہیے،

ہم نے ساڑھے تین سال قید کاٹی ہے،جب ہمیں پسند نہیں کیا جاتا تو الزام لگا دیا گیا،نوازشریف نے واپس آنا ہی تھا،ایسی کوئی بات نہیں ہے،نوازشریف جب گئے تو شدید بیمار تھے،2022ء کے آخر تک ان کا علاج جاری تھا،ڈاکٹروں نے ان کو سفر کی اجازت دی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں نوازشریف ہمارے ساتھ نہیں تھے، ہم نے ان کے بغیر الیکشن لڑے،2008ء میں نوازشریف اور شہبازشریف نے پوری رات ٹرک میں گزاری، ہم سب وہاں موجود تھے،ہم نے کوئی چیخیں نہیں ماریں،اس وقت کی عدلیہ اوراسٹیبلشمنٹ نے ہمارے ہاتھ باندھے۔انہوں نے کہاکہ سب کا نام بیلٹ پیپر میں ہونا چاہیے،اگر کوئی جیل میں ہے تو عدالت کو انصاف کا معاملہ کرنا چاہیے،ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے،ہم کسی کو جیل بھیجنے والے نہیں ہیں،ہمیںکسی کو پکڑوانے کا کوئی شوق نہیں ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا ہے،سوشل میڈیا اور گلی کا نظام الگ ہے،نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے سے متعلق مجھے بالکل علم نہیں ہے،میں کچھ کہہ نہیںسکتا،آپ سے سن رہا ہوں،کسی کے بھی ہاتھ پائوں نہیں بندھے ہونے چاہئیں،ہم اس کے حامی نہیں،اگر کسی نے توشہ خانہ میں چوری کی ہو یا 9مئی واقعات میں ملوث ہوتو عدالتوں سے ریلیف لے،ہماری اس سلسلے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ سب کو الیکشن میں آناچاہیے،سب کو برابر موقع ملنا چاہیے،ہم کسی ایسے فعل میں شامل نہیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم سے نگران وزیراعلی سندھ کی ملا...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں صوبے کے مختلف انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر اعلی سندھ نے وزیراعظم کو صوبے میں نگران حکومت کی جانب سے عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا،ملاقات میں سندھ میں سمگلنگ اور بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے وزیر اعلی سندھ کی قیادت میں صوبے کے انتظامی امور کے حوالے سے مثبت پیشرفت پر حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیر اعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربرا...

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بدھ کو ازبکستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے ، سربراہی اجلاس 8اور 9نومبر کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہوگا۔ سمٹ میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن کے ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے ، انوار الحق کاکڑ تیسرے اقتصادی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے ۔ نگران وزیر اعظم کی ازبکستان کے صدر شوکت میرزیوف سے ملاقات ہوگی جبکہ وزیراعظم تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان، بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے،نگران وزیر اعظم کی ترکی، ایران، ازبکستان، تاجکستان اور افغانستان کے رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈ بنک باغبانی کی پیداواراوربرآمدات بڑھانے...

صوبے میں باغبانی کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ورلڈ بینک فصلوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے سندھ حکومت کی مدد کرے گا تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاشتکاروں کی مدد کی جا سکے تاکہ فصل کے بعد ہونے والے نقصانات اور ناقص طریقوں سے ہونے والے نقصان کو کم کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ورلڈ بینک گروپ کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن سندھ ایگریکلچرل گروتھ پروجیکٹ کے لیے 77 ملین ڈالر فراہم کرے گی جس میں باغبانی، خاص طور پر مرچیں قومی پیداوار کا 92 فیصد، پیاز 33 فیصداور کھجور 50فیصدپر توجہ دی جائے گی۔ان باغبانی کے ذیلی شعبوں میں پروسیسنگ میں خواتین کی نمایاں شمولیت ہے اورقومی نقطہ نظر سے، سندھ کو ان غریب پیداواری ویلیو چینز میں سب سے زیادہ مسابقتی فائدہ حاصل ہے ۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ونگ، محکمہ زراعت سندھ ریاض سومرونے کہا کہ باغبانی میں سرمایہ کاری کا مقصد چھوٹے پروڈیوسر کی آمدنی میں اضافہ، پیداوار اور پروسیسنگ میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا، وسائل کی بہتر پیداوار کو یقینی بنانا اور مارکیٹ میں مائیکرو نیوٹرینٹ کی دستیابی کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں باغبانی کی مصنوعات کی برآمدی صلاحیت سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا ہے کیونکہ وہ بین الاقوامی معیارات کے ساتھ ساتھ بعض خطوں اور ممالک کی سخت قرنطینہ کی ضروریات کو پورا نہیں کر پا رہے ہیں۔ سومرو نے کہا کہ سندھ میں آم، مرچ، پیاز، آلو اور سبزیوں کی شکل میں باغبانی کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ صوبے نے سندھ اور ملک کے دیگر حصوں میں ان مصنوعات کی مقامی مانگ کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے

۔سندھ میںباغبانی کی زیادہ تر فصلیں پھلوں اور سبزیوں کی ہول سیل منڈیوں کے ذریعے صوبے کے اندر اور باہر تقسیم کی جاتی ہیں۔ اس تقسیم کے نظام میں مڈل مین کی مختلف شکلیں مرکزی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کسانوں اور مختلف ویلیو چین کے ساتھ مضبوط باہم منحصر تعلقات قائم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باغبانی کی پیداوار یا تو ہر علاقے کی مقامی ہول سیل منڈیوں میں بیچی جاتی تھی یا پھر کراچی اور حیدرآباد کے بڑے شہروں کی بڑی فروٹ اور سبزی منڈیوں میں مڈل مین فروخت کرتے تھے۔ کراچی پھل اور سبزی منڈی، جو کہ کراچی اور حیدرآباد کو ملاتی ہے، شاہراہ کے ساتھ واقع ہے، کہا جاتا ہے کہ یہ ایشیا کی سب سے بڑی پھل اور سبزی منڈی ہے۔ اس میں روزانہ 5,000 سے زیادہ مڈل مین تجارت کرتے ہیں۔پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی میں متوسط اور اعلی طبقے کی آبادی میں اضافے کے ساتھ تازہ اور پراسیس شدہ کھانے کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں سپر مارکیٹوں اور ریٹیل اسٹورز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ہارٹیکلچر ونگ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ سندھ میں ایگرو پروسیسنگ انڈسٹری میں بہت کم ترقی ہوئی ہے۔ بہت ساری بین الاقوامی سطح پر مقبول مصنوعات جیسے آم کی اچھی پیداوار کے باوجود، صوبے کی موسمی اور دیگر مناسب خصوصیات کی بدولت، برآمدات کا حجم اب بھی صلاحیت کے مقابلے میں محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کی برآمدات میں اضافے کے لیے حکومت سندھ نے پالیسیاں وضع کی ہیں تاکہ کاشتکاروں کو ان کی فصلوں کی قیمت میں اضافہ کرکے ان کے منافع میں اضافہ کیا جاسکے اور درآمد کنندگان کے معیار پر پورا اترنے کے لیے ان کی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریلوے ٹریک پراجیکٹ تھر کے کوئلے کی تیز ترین...

تھر کے علاقے چھور اور اسلام کوٹ کے درمیان ریلوے ٹریک بچھانے سے بجلی کی پیداوار کے لیے ملک کے دیگر حصوں کو دیسی اور سستے کوئلے کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ریلوے ٹریک کے منصوبے کی سندھ حکومت نے منظوری دی تھی اور وفاقی حکومت نے اس پر عملدرآمد کی منظوری دے دی ہے۔اس منصوبے کا مقصد سندھ میں کوئلے کی کانوں کو قومی اور عالمی توانائی کی منڈیوں سے جوڑنا ہے اور یہ ریلوے ٹریک تھر کے کوئلے کے وافر ذخائر کے لیے لائف لائن کا کام کرے گاجس سے ملک بھر میں بجلی کے منصوبوں تک ان کی موثر نقل و حمل کو یقینی بنایا جائے گا۔سندھ کے سیکریٹری انرجی ابوبکر احمد نے کہا کہ وفاقی حکومت نے چھور سے اسلام کوٹ تک 105 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے جو بالآخر کراچی میں گہرے سمندر کی بندرگاہ پورٹ قاسم سے منسلک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دسمبر 2024 تک مکمل ہونا ہے اور اس پر 58 بلین روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں وفاقی اور سندھ حکومتوں کی یکساں مالی شراکت داری ہوگی۔انہوں نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد قیمتی زرمبادلہ کی بچت کے لیے تھرمل پاورپراجیکٹس جو فی الحال درآمدی کوئلے پر انحصار کرتے ہیں، تھر کے کوئلے پر منتقل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنیادی مقاصد پاکستان کے انرجی مکس میں کفایتی کوئلے پر مبنی توانائی کے شراکت کو بڑھانا اور مجموعی طور پر بجلی کے بلوں کو کم کرکے صارفین پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے نیٹ ورک کھاد اور سیمنٹ مینوفیکچررز کو تھر کے کوئلے کی فراہمی میں سہولت فراہم کرے گاجس سے کوئلے سے گیس میں تبدیلی کے امکانات موجود ہوں گے۔

فی الحال کوئلے کی نقل و حمل بہت زیادہ ٹرکوں پر انحصار کرتی ہے جو ایک مہنگا اور وقت طلب طریقہ ثابت ہوتا ہے جو بڑے پیمانے پر بلک سپلائی میں اضافے کے لیے موزوں نہیں ہے۔پاکستان اس وقت کوئلے کی درآمد پر تقریبا 2 بلین ڈالر سالانہ خرچ کرتا ہے۔ ملک اس وقت کوئلے سے چلنے والے منصوبوں سے تقریبا 3500 میگاواٹ بجلی حاصل کرتا ہے۔ پاکستان میں چند سال پہلے کوئلے سے چلنے والے بجلی کے منصوبے عملی طور پر موجود نہیں تھے۔احمد نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی مستقل پیداوار کے لیے جیواشم ایندھن پر انحصار کرنے کی ضرورت ہے اور تھر کا کوئلہ سب سے زیادہ لاگت کے ایندھن کے دستیاب اختیارات میں سے ایک ہے۔سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے مطابق پاکستان صرف تھرپارکر میں 175 بلین ٹن کوئلے کے ذخائر پر بیٹھا ہے جو کہ 50 بلین ٹن تیل کے مساوی ہے جو سعودی عرب اور ایران کے مشترکہ تیل کے ذخائر کو پیچھے چھوڑتا ہے۔اگرچہ کوئلے کے یہ ذخائر ممکنہ طور پر پاکستان کی صدیوں کی بجلی کی طلب کو پورا کر سکتے ہیںلیکن ان کا اطلاق بجلی کی پیداوار سے آگے بڑھتا ہے جس سے متنوع استعمال کی راہیں کھلتی ہیں۔سندھ کے سیکریٹری توانائی نے کہا کہ درآمدی فرنس آئل جیسے مہنگے ایندھن کے بڑھتے ہوئے استعمال نے بجلی کی پیداواری لاگت کو 72 روپے فی یونٹ کی ریکارڈ بلندی تک پہنچا دیا ہے جو کہ صرف دو سال قبل 28 روپے فی یونٹ تھی۔پیداواری لاگت میں یہ اضافہ بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافے کا ایک بڑا حصہ ہے جس نے عوامی احتجاج کو جنم دیا ہے۔ تھر کا کوئلہ بجلی کے جاری بحران کے ایک قابل عمل اور پائیدار حل کے طور پر ابھرتا ہے جس کے بڑھتے ہوئے استعمال سے مالیاتی بوجھ کو کم کرنے کی توقع ہے۔احمد نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس ریلوے ٹریک کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پوری طرح سے منسلک ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں ماحولیاتی پالیسی کا نفاذضروری ہے،...

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس میں ریسرچ فیلواور ماہر معاشیات ڈاکٹر صوبیہ نے کہاہے کہ اگر صحیح معنوں میں عملدرآمد کیا جائے تو پنجاب کی ماحولیاتی پالیسی انتہائی موثر ہے اور پورے پاکستان کو پہلے سے وضع کردہ ماحولیاتی پالیسیوں پر عمل درآمد کی سخت ضرورت ہے۔ بہتر ماحول ایک بنیادی انسانی حق ہے اور سوشل، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اس سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو تباہ شدہ ماحول کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے آگاہی مہم چلائی جانی چاہیے۔انہوں نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے محکموں کو اجتماعی اقدامات کرنا ہوں گے۔ تمام بڑے اسٹیک ہولڈرز کو مل کر اس پر کام کرنا چاہیے۔ ماحولیاتی ماہرین کی محکمانہ استعداد کار میں اضافہ کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ ماحولیاتی لیبز اور صنعت کے قیام کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ہونی چاہیے۔ یہ شراکت داری متروک لیبز کو اپ گریڈ کرنے اور ڈیٹا اکٹھا کرنے میں بھی مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گرین کور نہ صرف موجودہ صنعتی فریم ورک کو بچا رہا ہے بلکہ کاربن کریڈٹ مارکیٹ کی شکل میں کمائی کا ذریعہ بھی ہے۔ موجودہ پالیسی کے صحیح نفاذ سے سماجی و اقتصادی فوائد حاصل کرنا ضروری ہے۔ یہ نہ صرف آنے والی نسلوں کے لیے اہم ہے بلکہ موجودہ کے لیے بھی اتنا ہی فائدہ مند ہے جس کا مقصد ملازمتوں کی ایک بڑی منڈی بنانا، آمدنی پیدا کرنا اور خوشحالی کے اشاریہ کو بڑھاناہے۔ کسی بھی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے سب سے پہلے ماہرین کا تقرر کرنا ہوتا ہے۔ یہ وقت بچاتا ہے اور چیزوں کو صحیح سمت میں کام کرتا ہے۔ اسی طرح ماحولیاتی پالیسی پر عمل درآمد نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں ایک مسئلہ ہے۔ صرف ایک ماحولیاتی پہلو سے تعلق رکھنے والے ماہرین تمام مسائل کا احاطہ کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ سمیت آبی وسائل، فضلہ اور ہوا کے معیار کے انتظام سے متعلق مسائل ہیں۔

ڈاکٹر صوبیہ نے کہاکہ ماحولیاتی مسائل سے متعلق بہت سے پہلو ہیں۔ اگر ہم صرف ہوا کے معیار کے انتظام پر بات کریں تو بہت سی چیزیں کام آتی ہیں جن میں کلین ٹیکنالوجی ، صنعتی اکائیوں سے کم اخراج اور فصلوں کی باقیات کا انتظام شامل ہے۔ ماحولیات سے متعلق مسائل کے موثر انتظام کے لیے کمیونٹیز کی شمولیت اور باقاعدہ آگاہی مہم ضروری ہے۔ ماہرین کی شمولیت سے یہ باہمی اجتماعی کوشش انقلابی تبدیلیاں لاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زیر زمین پانی کو آبپاشی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا جس کی وجہ سے پانی کی سطح کم ہو رہی تھی۔ پانی سے بھرپور کاشتکاری کے طریقے اور بارش کے پانی کے ذخائر اچھے متبادل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضلہ کو کم کرنے کے لیے ری سائیکلنگ اہم ہے۔ قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی گرین ہاوس گیسوں کے اخراج کو کم کر سکتی ہے۔ کم فاصلے کے لیے سائیکل کے استعمال یا پیدل چلنے کا رجحان متعارف کرایا جائے۔ سڑک پر گاڑیوں کی تعداد کو کم کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو مقبول بنایا جانا چاہیے۔ حکومت کی جانب سے حوصلہ افزائی کی پالیسیاں بھی اہم ہیں۔ تمام گھرانوں، چھوٹے کاروباری اداروں، دفاتر، کھیتی باڑی کے مقامات اور کارخانوں کو سبز ماحول کے پیرامیٹرز پر عمل کرتے ہوئے فوائد کی پیشکش کی جانی چاہیے جیسے ٹیکس میں چھوٹ، صحت کی سہولیات حاصل کرنے میں مدد، قرض کے آسان منصوبے، درآمدی لاگت، برآمد میں آسانی اور بہت سی دوسری چیزیں شامل ہیں۔ حیاتیاتی تنوع کا تحفظ بھی ایک اہم خصوصیت ہے جس پر توجہ دی جانی چاہیے۔ ماحولیات کے تحفظ کا مطلب کرہ ارض کی حفاظت ہے۔ اس سلسلے میں چند چیزیں اہم ہیں، جیسے تحقیق اور ترقی کے لیے بین الاقوامی اداروں کا تعاون اور فنڈزہے۔ ڈاکٹر صوبیہ نے مزید کہا کہ باقاعدگی سے نگرانی ماحول کے حوالے سے حساس کمیونٹی کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معروف گلوکار اے نیئر کی 7ویں برسی 11نومبر کو...

معروف گلوکار اے نیئر کی ساتویں برسی 11نومبر کو منائی جائے گئی۔اے نیئر کو بہترین گلوکاری پر پانچ مرتبہ نگار ایوارڈ حاصل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل تھا۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے بحیثیت انگلش ٹیچر اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا جبکہ 1974 میں جی رہے ہیں ہم تنہا گا کر اپنا فنی سفر شروع کیا۔اے نیئر کے گیت یونہی دن کٹ جائے یوں شام ڈھل جائے کو شائقین نے بے حد پسند کیا،فلم خریدار کے گیت پیار تو اک دن ہونا تھا نے انہیںعوامی مقبولیت کی ایک ایسی سند عطا کی جو کم ہی گلوکاروںکے حصہ میں آتی ہے۔گلوکار اے نیئر عارضہ قلب کے باعث 11نومبر 2016ء کو اس جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغلیہ سلطنت کے آخری شہنشاہ بہاد شاہ ظفر کی16...

مغلیہ سلطنت کے آخری شہنشاہ بہاد شاہ ظفر کی160ویں برسی 7 نومبرکو ہو گی۔مغل بادشاہ بہاد رشاہ ظفر اکتوبر1775ء کوپیدا ہوئے،وہ اپنے والد بادشاہ اکبر ثانی کی وفات کے بعد تخت نشین ہوئے۔بہادر شاہ ظفر سلطنت مغلیہ کے آخری شہنشاہ تھے وہ 7نومبر1862ء میں انتقال کر گئے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صوابی ، اسد قیصر کے بھائی پر اداروں کے خلاف...

پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کے بھائی پر اداروں کے خلاف مہم چلانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کے خلاف مقدمہ تھانہ صوابی میں درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق عدنان خان نے اپنے بھائی اسدقیصر کی گرفتاری پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداروں کیخلاف مہم شروع کردی تھی،عدنان خان کیخلاف مقدمہ صوابی کے رہائشی آفتاب علی نے درج کرایا ہے، جس میں 4دفعات شامل کی گئی ہیں،ایف آئی آر کے متن کے مطابق عدنان خان اداروں کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کررہے ہیں۔ سرکاری اداروں کو اپنی ڈیوٹی ادا کرنے سے منع کررہے ہیں جس سے عالمی سطح پر پاکستانی اداروں کی بیعزتی ہورہی ہے،واضح رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو کچھ روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک میں اتحاد، روادا...

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاہے کہ تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام نے متفقہ رائے دیتے ہوئے دہشت گردوں کو دینِ اسلام سے خارج قرار دے دیا ہے،اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک میں اتحاد، رواداری اور ہم آہنگی کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق پیغامِ پاکستان، قرآنِ پاک کے احکامات اور سنتِ رسول ، آئین پاکستان کے مطابق متفقہ دستاویز ہیں، یہ دستاویز ریاستی اداروں، یونیورسٹیز اور تمام مکاتبِ فکر کے تعاون سے تیار کی گئی ہیں،اسلامی نظریاتی کونسل ہے کہ پیغامِ پاکستان پر 1800علمائے دین نے دستخط کیے ہیں، حکومت، فوج، سیکیورٹی اداروں کو غیر مسلم قرار دینا اسلام کی تعلیمات کے منافی قرار دیا گیا ہے،ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ حکومت، فوج، سیکیورٹی اداروں کے خلاف کارروائی کرنا اسلام کی تعلیمات کے منافی قرار دیا گیا ہے، یہ فعل بغاوت کے مترادف اور اسلامی احکام و شریعت کے مطابق حرام ہے، تمام علمائے کرام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں،اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ قوم افواجِ پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کا اعلان کرتی ہے، علمائے کرام نے خودکش بمباری کو شریعت کی روشنی میں حرام قرار دیا ہے،علمائے کرام نے ریاستی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے گروہوں کے خلاف کارروائی کریں، تمام تعلیمی اداروں کا مشن طلبا کی تعلیم اور تربیت ہے، اگر کوئی ادارہ عسکریت پسندی، نفرت، انتہا پسندی اور تشدد میں ملوث ہو تو ریاست کو اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے،ضابطہ اخلاق کے مطابق ہر مسلک اور مکتبہ فکر کو تبلیغ کی آزادی حاصل ہے، کسی فرد، مسلک یا ادارے کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی ممانعت ہے، کوئی عالمِ دین کسی کو غیر مومن قرار نہیں دے گا، یہ عدالت کا دائرہ اختیار ہے، پاکستان کی سر زمین دہشت گردی کے فروغ، تربیتی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی، پاکستان کی سر زمین دنیا کے دیگر ممالک میں کسی مذموم کارروائی کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی،علما کا کہنا ہے کہ انسانی اقدار اور اسلامی اخوت پر مبنی اسلامی اداروں کا قیام وقت کی ضرورت ہے، اقلیتی برادریوں کو بھی مسلمانوں کی طرح حقوق حاصل ہیں، اقلیتوں کو اپنے مذہب کی تعلیم کے مطابق عبادت کی آزادی حاصل ہے، لاڈ اسپیکر، ٹی وی چینلز وغیرہ پر نفرت انگیز تقاریر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک کے 10سال، رپورٹ جاری

نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کا ثبوت ہے، سی پیک منصوبوں پر 10سالہ رپورٹ کے اجرا کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئینگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر پیشہ ورانہ انداز میں کام جاری ہے، حکومتِ پاکستان ان منصوبوں کی تکمیل سے متعلق پرعزم ہے،مرتضی سولنگی نے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں 85ہزار سے زائد پاکستانیوں کو روزگار ملا اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہوئی جبکہ ان منصوبوں میں 25ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی،انہوں نے بتایا کہ نگراں وزیرِ اعظم نے دورانِ ملاقات چینی صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور بااعتماد دوستی فروغ پا رہی ہے،مرتضی سولنگی نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کا ثبوت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ گرین کوریڈورتعاون پاکستان کے زرع...

گرین کوریڈور میں چین کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری اس کی زراعت کو زیادہ پیداواری، موثر اور پائیدار بنائے گی۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق زرعی ترقی سی پیک کے دوسرے مرحلے کا بنیادی جزو ہے جسے گرین کوریڈور میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ زرعی شعبے کی بڑی ترقی طویل المدتی منصوبہ کے تحت آتی ہے۔یہ منصوبہ پیداوار بڑھانے کے لیے ٹیکنالوجی، جدید مشینری اور مصنوعی کھاد کے استعمال کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے جبکہ فوڈ اسٹوریج اور پروسیسنگ زون بنائے جائیں گے تاکہ فصل کے بعد ہونے والے نقصانات کو نمایاں طور پر کم کیا جا سکے۔ سی پیک میں پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری پاکستان کے زرعی شعبے میں ایک انقلابی تبدیلی کے عروج پر ہے۔ منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت کے زرعی شعبے کے ماہر شہزاد عامر نوید نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'گرین کوریڈور' اقدام زراعت کو جدید بنانے اور اس کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم علامت کی نمائندگی کرتا ہے۔گرین ڈویلپمنٹ ایجنڈا کے اہم پہلووں میں سے ایک زراعت میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے جو پاکستان کی غذائی تحفظ اور دیہی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔ سی پیک کا مقصد راہداری کے ساتھ والے خطوں میں کھیتوں میں پانی کے تحفظ کی سہولیات، زرعی مصنوعات کی گردش کی سہولیات، فصلوں کی کاشتکاری، مویشیوں کی افزائش، جنگلات، خوراک کی افزائش اور آبی اور ماہی گیری میں تعاون کرتے ہوئے پاکستان کی جامع زرعی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔

زراعت میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انضمام اس اقدام کا ایک اہم پہلو ہے۔ چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان فصل کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے ڈیٹا اینالیٹکس، ریموٹ سینسنگ اور آٹومیشن کا استعمال کر سکتا ہے۔ اس سے وسائل کا زیادہ موثر استعمال، پیداوار میں اضافہ اور کسانوں کی بہتر آمدنی ہوگی۔صحیح زراعت کی تکنیکوں کے متعارف ہونے سے وسائل کے ضیاع کو نمایاں طور پر کم کرنے اور پیداوار کو بہتر بنانے کی امید ہے، اس طرح پاکستان بھر میں لاتعداد کسانوں کی روزی میں اضافہ ہوگا۔ایک ایسے ملک میں جہاں پانی کی کمی اور مٹی کا انحطاط اہم مسائل ہیں، یہ اقدام وسائل کے پائیدار انتظام کی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ آبپاشی کے موثر نظام، مٹی کی صحت کا انتظام اور ماحول دوست طرز عمل اہم وسائل کے تحفظ اور کاشتکاری کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے میں مدد کریں گے۔ اس سے نہ صرف پاکستان کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ وہ پائیدار زراعت اور موسمیاتی لچک کے عالمی اہداف سے بھی ہم آہنگ ہوتا ہے۔ شہزاد نے کہاکہ گرین کوریڈور منصوبے کے تحت بہتر کنیکٹیویٹی اور ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر دیہی اور شہری تقسیم کو ختم کرے گا، جس سے کسانوں کو شہری منڈیوں تک آسانی سے رسائی حاصل ہو گی۔ یہ ترقی قیمتوں کی وصولی کو بہتر بنا سکتی ہے اور دیہی برادریوں کے لیے آمدنی میں اضافہ کر سکتی ہے اوربالآخر آمدنی کے تفاوت کوکم کر سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ حکومت کا یوم اقبال پرعام تعطیل کا اعلان...

وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق 9نومبر کو سندھ میں عام تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن تمام محکموں کو جاری کردیا گیا،اس سے قبل 3نومبر کو وفاقی حکومت کی جانب سے یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا، کابینہ ڈویژن کی جانب سے اقبال ڈے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی سمیت پورے سندھ نے نفرت اور تقسیم کی سی...

چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بھر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے جیالے امیدواروں کو مبارک باد پیش کی ہے ، بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر مرتضی وہاب، سلمان عبداللہ مراد اور ڈپٹی میئر سکھر ارشد مغل کو الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں،سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت پورے سندھ نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ایک بار پھر شکست دے دی، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا، اب انشا اللہ 8فروری کو بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت نوشتہ دیوار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

8 فروری کا سورج بلاول بھٹو کی فتح کا پیغام ل...

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 8فروری کا سورج بلاول بھٹو کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہوگا،اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ کے دل کراچی نے بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا، مرتضی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کی کامیابی اہل کراچی کا مخالفین کیلئے خاص پیغام ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کر دے، 8 فروری کا سورج بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہوگا، عوام کے مشکلات کے تھوڑے دن رہ گئے ہیں، پیپلزپارٹی عوام کی مشکلات ختم کرے گی،آصف علی زرداری نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں فتح پر عوام سے اظہار تشکر اور پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فواد چوہدری کی اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف درخو...

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کر دی،فواد چوہدری کی جانب سے ان کے بھائی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، سرکاری زمینوں پر قبضوں کے الزامات بھی بے بنیاد ہیں،سابق وفاقی وزیر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ زمینیں پرائیویٹ لوگوں سے خریدی گئیں جن کے بیانِ حلفی موجود ہیں،درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر فواد چوہدری کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، محکمہ اینٹی کرپشن فواد چوہدری کو بلیک میل کر رہا ہے ،فواد چوہدری کی درخواست میں پنجاب حکومت اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد، ایف آئی اے کی کارروائی، غیر ملکی...

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کر کے غیر ملکی کو بازیاب کرا لیا،ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد میں کارروائی میں 4خواتین اور 3بچوں کو بازیاب کرا لیا،ترجمان کے مطابق متاثرین کا تعلق آذربائیجان سے ہے، ملازمت کا جھانسہ دے کر لایا گیا تھا، ملزمان متاثرہ خواتین کا جنسی استحصال کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں،ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ خواتین وزٹ ویزے پر پاکستان آئی تھیں، ویزا کی معیاد ختم ہو چکی تھی، متاثرہ خواتین اور بچوں کو اسلام آباد کے سیکٹر ای 11کے فلیٹس سے بازیاب کیا گیا ہے،ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ اسلام آباد نے 3انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پ...

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل شیراز احمد رانجھا کی وساطت سے بیٹوں سے بات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی،سابق وزیراعظم کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرائی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے، جیل حکام کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کے حکم پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے،بعدازاں خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل حکام کو جواب جمع کرانے کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق وزیراعظم نوازشریف کی مرکزی سیکرٹریٹ ماڈ...

پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہپاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد پرشہبازشریف اور دیگر سینئر پارٹی رہنما ئوں نے قائد نون لیگ کا استقبال کیا،سابق وزیراعظم نوازشریف نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون لاہورمیںپارٹی کے مرکزی رہنمائوں سے ملاقات کی،ملاقات میں سابق وزیردفاع خواجہ آصف،سابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال،سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں، ملاقات کے دوران ملکی صورتحال اور سیاسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت جاری کی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ کے ساتھ مسائل کو نتیجہ خیز بات چیت کے...

یونان کے وزیر خارجہ یورگوس یراپیٹریٹس نے کہا کہ وہ ترکیہ کے ساتھ مسائل کو نتیجہ خیز بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں،ترک میڈیا کے مطابق یراپیٹرائٹس نے کہا کہ ایتھنز ترکیہ سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے،یونانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم ترکیہ کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات قائم کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت معاہدے کیے جا سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اگر غزہ میں فوری جنگ بندی نہ کی گئی تو امریک...

ایرانی وزیر دفاع محمد رضا عشتیانی نے امریکہ کو انتباہ کیا ہے کہ اگر غزہ میں فوری جنگ بندی نہ کی گئی تو امریکہ کو سخت نقصان ہو گا،ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارا امریکیوں کو مشورہ ہے کہ غزہ میں جنگ کو فوری روکے اور جنگ بندی کا نفاذ کریں بصورت دیگرامریکہ کو سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ کی پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا، کسی...

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے غزہ کی پٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی بھی صورت حال اور ہر محاذ پر لڑنے کو تیار ہیں، عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ بڑے حملے اس وقت شروع کیے جا رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں جاری رہیں گے، انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائیاں کرنے والی اسرائیلی افواج نے اسے دو حصوں جنوبی اور شمالی غزہ میں تقسیم کر دیا ہے،ہم نے راکٹ داغنے کے جواب میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے متعدد ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا،انہوں نے کہا کہ ہماری افواج اس وقت غزہ شہر کا محاصرہ کر رہی ہیں اور شہر کے جنوبی ساحل تک پہنچ گئی ہیں،فوج اب بھی شہریوں کو شمالی غزہ چھوڑ کر جنوب کی طرف جانے کی اجازت دے گی،غزہ میں ایندھن نہیں لایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ جنگ سے اسرائیل کو 51ارب ڈالر کا نقصان

اسرائیلی اقتصادی اخبار کالکالیسٹ نے وزارت خزانہ کے ابتدائی اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ پیش کی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل جس جنگ میں لڑ رہا ہے اسے اس جنگ کی لاگت 200بلین شیکل میں پڑ رہی ہے،200بلین شیکل 51بلین ڈالر کے قریب بنتے ہیں،51بلین ڈالر کے ان اخراجات کا یہ تخمینہ اسرائیلی جی ڈی پی کے 10فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔ اس تخمینے میں جنگ کا حساب 8سے 12ماہ تک جاری رہنے کا لگایا گیا ہے۔ یہ اندازہ اس صورت میں ہے جب جنگ غزہ تک محدود رہے اور اس میں لبنان کی حزب اللہ یا ایران یا یمن کے حوثی شریک نہ ہوں،رپورٹ کے مطابق آدھی لاگت دفاعی اخراجات میں ہوگی جو تقریبا ایک بلین شیکل یومیہ ہے، محصولات کے نقصانات کی لاگت مزید 40اور 60 بلین شیکلز یعنی 10سے 15بلین ڈالر کے درمیان ہوگی۔ اس کے علاوہ 17اور 20بلین شیکل اسرائیل کو کمپنیوں کو معاوضے کی شکل میں ادا کرنے ہونگے۔ اسی طرح 10سے 20بلین شیکل بحالی کے منصوبوں پر خرچ ہوجائیں گے،اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ نے کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی حملوں سے متاثر ہونے والوں کے لیے ایک اقتصادی امدادی پیکج تیار کر رہی ہے۔ یہ کووڈ 19وبا کے دوران بنائے گئے پیکج سے بڑا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں