اقوام متحدہ (شِنہوا)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں تنازعات کو حل کرنے کے لیے چین کے ذمہ دارانہ کردارکو سراہا ہے، سلامتی کونسل بین الاقوامی امن وسلامتی کو برقرار رکھنے کاذمہ دار ادارہ ہے۔ چین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک مستقل رکن اور ایک بڑا ملک قرار دیتے ہوئے منیر اکرم نے نومبر میں چین کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوسرے دن ایک خصوصی انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ چین سلامتی کونسل میں ذمہ داری سے کام کرتا ہے۔ پاکستان کے نمائندے نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کے احترام کی بات کی ہے۔ ہمارے خیال میں یہ صحیح نقطہ نظر ہے اور چین کا بھی یہی موقف ہے کہ مسائل کا بہترین حل بات چیت اور تعاون ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے تنازعات سے بچنے اور تنازعات کو روکنے کے لیے ایک بنیاد کے طور پر ترقی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اویہ ایک ذمہ دارانہ طرزعمل ہے۔