• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین نے ارمچی - الماتی مسافر بس سروس شروع کرد...

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے دارالحکومت ارمچی اور قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتی کے درمیان مسافر بس سروس گزشتہ روز ارمچی سے شروع  کردی گئی۔

سنکیانگ کے علاقائی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق، 1ہزار150 کلومیٹر سرحد پار سفر میں یک طرفہ تقریباً 12 گھنٹے لگتے ہیں۔

محکمہ نے کہا کہ چین اور قازقستان کے درمیان مسافروں کی آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے، قازقستان کی سرحد سے متصل خطے  کے شہر ارمچی سے مزید چار بین الاقوامی مسافر بس روٹس شروع  کیے جائیں گے  جن میں سیمیپلاتنسک بھی شامل ہے۔

 
۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے نئی مواصلاتی ٹیکنالوجی کے حامل تجربات...

وین چھانگ، ہائی نان (شِنہوا) چین نے کامیابی کے ساتھ ایک مواصلاتی ٹیکنالوجی کے حامل تجرباتی سیٹلائٹ کو خلا میں بھیج دیا ہے۔

سیٹلائٹ کو جنوبی صوبے ہائی نان میں وین چھانگ کے لانچنگ مرکز سے  گزشتہ رات 10بج کر 54 منٹ (بیجنگ ٹائم) پر لانگ مارچ-7 کیریئر راکٹ کے ایک ترمیم شدہ ورژن کے ذریعے لانچ کیا گیا جو مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوا۔  

سیٹلائٹ  کو بنیادی طور پر ملٹی بینڈ اور تیز رفتار مواصلاتی ٹیکنالوجی کے تجربات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

 

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 2لاکھ 79ہزار نئے سرکاری ملازمین کے ل...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مختلف عہدوں پر بھرتی ہونے والے تقریباً2لاکھ 79ہزار نئے سرکاری ملازمین نے سال 2023 کے کیریئر کے تربیتی سیشنز میں شرکت اور آئین سے وفاداری کا عہد کیا۔

ان سیشنز کا اہتمام کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے تنظیمی  ڈیپارٹمنٹ اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے پارٹی سکول (نیشنل اکیڈمی آف گورننس) نے 30 اکتوبر سے 3 نومبر کے درمیان مشترکہ طور پر کیا تھا۔

یہ سیشنز مرکزی اورمقامی سطحوں پر 3ہزار سے زیادہ کلاس رومز میں منعقد کیے گئے، جن میں ویڈیو کورسز اور سیمینارز کے ذریعےتربیت فراہم کی گئی۔

کورسز کے نصاب میں پارٹی کے جدید نظریات کا اطلاق، سیاسی تربیت، طرز عمل اور دیانتداری میں بہتری اور خفیہ معلومات کا تحفظ شامل تھا جسے  سرکاری ملازمین کی رہنمائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا  تاکہ وہ پارٹی کی توقعات پر پورا اترنے کے قابل اعلیٰ ہنر مند پیشہ ور افراد بن سکیں۔ 

 
۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی آسٹریلیا میں کوویڈ-19 کے کیسز میں اضا...

کینبرا (شِنہوا) قدرتی قوت مدافعت میں کمی کے باعث جنوبی آسٹریلیا(ایس اے) میں کوویڈ-19  کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

ایس اے  ہیلتھ کے گزشتہ روز جاری  کردہ اعداد و شمار کے مطابق، منگل کو ختم ہونے والی تازہ ترین سات روزہ رپورٹنگ ونڈو میں ریاست بھر میں کوویڈ کے 1ہزار691 نئے کیسز اور چار اموات کی اطلاع ملی۔

پچھلے سات دنوں میں رپورٹ ہونے والے 1ہزار89 کیسز میں یہ 55 فیصد اضافہ ہے جوجون کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ ہفتہ وار تعداد ہے۔

  ریاست کے کوویڈ ردعمل کے بارے میں پارلیمانی انکوائری میں  ایس اے کے چیف پبلک ہیلتھ آفیسر نکولا سپریئر نے کہا کہ یہ اضافہ واضح طور پر انفیکشن کی ایک "نئی لہر" کا آغاز ہے لیکن اس کی وجہ  بی اے 2.86  قسم نہیں ہے جس کاپہلی بار آسٹریلیا میں ستمبر میں پتہ چلا تھا۔

 
۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توثیق واپس لینے کے باوجود سی ٹی بی ٹی پرکارب...

ولادیووسٹاک(شِنہوا)  روس نے کہا ہے کہ وہ ایٹمی تجربات پر پابندی کےمعاہدے(سی ٹی بی ٹی) سے اپنی توثیق واپس لینے کے باوجود اس معاہدے اور اپنی متعلقہ ذمہ داریوں پرکاربند ہے۔

روسی  وزارت خارجہ نے گزشتہ روز  ایک بیان میں کہا کہ روس اب بھی سی ٹی بی ٹی کا  دستخط کنندہ ہے اور معاہدے کے پریپریٹری کمیشن کے کام میں حصہ لینا جاری رکھے گا اور وہ جوہری تجربات پر عائد پابندی کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے جس کا اس نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے مشاہدہ کیا ہے۔  

تاہم، وزارت نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ اپنی نیواڈا سائٹ پر مکمل پیمانے پر جوہری تجربہ کرتا ہے، جیسا کہ کچھ رپورٹس  ہیں، تو روس اس کا جواب دے گا۔

 
۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین پہلی عالمی جنگلاتی صنعتی کانفرنس کا انع...

بیجنگ(شِنہوا) پہلی عالمی جنگلاتی صنعتی کانفرنس 23 سے 26 نومبر تک  چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود اختیارعلاقے کے دارالحکومت نان ننگ میں منعقد ہوگی۔

نیشنل فاریسٹری اینڈ گراس لینڈ ادارے کے عہدیدار وانگ جون ژونگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ چائنہ-آسیان ایکسپو کے فریم ورک کے تحت منعقد ہونے والی یہ کانفرنس حالیہ برسوں میں جنگلات کی سب سے بڑی بین الاقوامی کانفرنس ہونے کے ساتھ ساتھ  اعلی سطح کا ایونٹ ہوگی۔ جو کانفرنسز، نمائشوں اور فورمز پر مشتمل ہوگی۔

اندرون وبیرون ملک سے  جنگلاتی صنعت کے 1ہزار سے زیادہ اہم کاروباری ادارے چائنہ-آسیان ایکسپو فاریسٹری اور لکڑی کی مصنوعات کی نمائش میں شرکت کریں گے، جس میں پوری صنعتی چین کی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔

 
۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایچ کے ایس اے آر حکومت کی امریکی پابندیوں ک...

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے(ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے امریکی قانون سازوں کی طرف سے ہانگ کانگ کے حکام، ججز اور پراسیکیوٹرز کو نام نہاد "پابندیوں کی فہرست" میں شامل کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک نام نہاد "بل" کے ذریعے امریکی قانون سازوں نے ایچ کے ایس اے آر کے سیکرٹری برائے انصاف، قومی سلامتی تحفظ کی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل، پولیس کمشنر اور متعدد ججز اور پراسیکیوٹرز کو پابندیوں کی نام نہاد فہرست میں شامل کرنے کے لیے جائزہ درخواست کی جس کا مقصد قومی سلامتی کی حفاظت کرنے والے ایچ کے ایس اے آر کے متعلقہ اہلکاروں کو دباو میں لانا ہے۔

ایچ کے ایس اے آرحکومت کے ترجمان نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ قومی سلامتی کا تحفظ ایک خودمختار دائرہ اختیار کے اندرونی معاملات میں آتا ہے، اس لیے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کا نفاذ کسی مداخلت سے پاک ہے۔

ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے کامیاب نفاذ سے بڑے پیمانے پر یہاں کی کمیونٹی کے ذرائع معاش اور معاشی سرگرمیاں تیزی سے معمول کے مطابق دوبارہ شروع اور کاروباری ماحول بحال ہوا ہے۔

 
۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے دنیا کے سب سے بڑے "مصنوعی سورج" کے لی...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے بین الاقوامی تھرمونیوکلیئر تجرباتی ری ایکٹر(آئی ٹی ای آر) کے لیے تمام میگنیٹ سپورٹ اسمبلیز بروقت فراہم کردی ہیں۔

آئی ٹی ای آر، دنیا کے سب سے بڑے اور اہم بین الاقوامی سائنسی تحقیقی منصوبوں میں سے ایک ہے، جسے "مصنوعی سورج" کے نام سے جانا جاتا ہے کیونکہ یہ فیوژن ری ایکشنز کے ذریعے روشنی اور حرارت خارج کر کے سورج کی طرح صاف اور کاربن سے پاک توانائی پیدا کرتا ہے۔ 

آئی ٹی ای آر کو یورپی یونین، چین، امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت اور روس کی طرف سے مشترکہ طور پر مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ 

چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی) نے  گزشتہ روز منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ بنیادی اجزاء کی فراہمی سے آئی ٹی ای آر کے پہلے پلازما ڈسچارج کی بنیاد رکھی گئی ، جو اس منصوبے کا ایک سنگ میل مرحلہ  ہے جس سے چین میں مستقبل کے فیوژن ری ایکٹرز کے ڈیزائن اور تعمیر کے لیے مضبوط تکنیکی مدد فراہم ہوئی ہے۔

 
۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین غزہ میں جاری بحران کے خاتمے میں مدد کے ل...

بیجنگ (شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین غزہ میں جاری بحران کے خاتمے میں مدد کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور جلد از جلد قراردادیں منظور کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا رہے گا۔ 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے ان خیالات کا اظہار  سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے فلسطین اسرائیل تنازعہ میں انصاف کو برقرار رکھنے اور عرب ممالک کے اقدامات اور تجاویز کی حمایت کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو کارروائی کرنے پر مجبور کرنے کے لیے ایک بڑے ملک کے طور پر چین کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ امدادی سامان جلد از جلد غزہ تک پہنچ سکے تاکہ انسانی مصائب کو کم کیا جا سکے۔

 
۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین غزہ میں جاری بحران کے خاتمے میں مدد کے ل...

بیجنگ (شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین غزہ میں جاری بحران کے خاتمے میں مدد کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور جلد از جلد قراردادیں منظور کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا رہے گا۔ 

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے ان خیالات کا اظہار  سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے فلسطین اسرائیل تنازعہ میں انصاف کو برقرار رکھنے اور عرب ممالک کے اقدامات اور تجاویز کی حمایت کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو کارروائی کرنے پر مجبور کرنے کے لیے ایک بڑے ملک کے طور پر چین کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ امدادی سامان جلد از جلد غزہ تک پہنچ سکے تاکہ انسانی مصائب کو کم کیا جا سکے۔

 
۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بچپن کے صدمات کا کوویڈ سے اموات اور ہسپتال د...

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکہ کی  پٹسبرگ یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق، بچپن میں بدسلوکی کا سامنا کرنے یا نظر انداز کیے جانے والے نوجوان افراد میں کوویڈ-19 سے ہسپتال داخل ہونے یا مرنے کے امکانات زیادہ تھے۔

جرنل آف ایپیڈیمولوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق،  بچپن میں مصائب کا سامنا کرنے والوں میں کوویڈ-19 سے  ہسپتال میں داخل ہونے اور اموات کی شرح 12 سے 25 فیصد زیادہ  تھی۔

اگرچہ عمر، جنس، نسل، صحت اور سماجی آبادیاتی عوامل کا تعلق  وبا کے دوران ایسے نتائج سے رہا ہے، یہ پہلی تحقیق ہے جس میں کوویڈ کے نتائج اور بچپن میں نظراندازکیے جانے اور بدسلوکی کے درمیان تعلق پایا گیا ہے۔

لرننگ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کے محقق اور یونیورسٹی میں سائیکالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر جیمی ایل ہینسن نے کہا کہ یہ نتائج اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ زندگی میں ابتدائی صدمے کے صحت پر کئی دہائیوں کے بعد بھی دیرپا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

 
۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپیس ایکس رواں ماہ کے وسط میں سٹار شپ راکٹ ک...

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکہ کی نجی خلائی کمپنی سپیس ایکس نومبر کے وسط میں اپنی مکمل مربوط سٹار شپ کا دوسرا فلائٹ ٹیسٹ کرے گی۔

سپیس ایکس کے مطابق، سٹار شپ  اور اس کے سپر ہیوی بوسٹر کو خلا میں بھیجنے کی کوشش کی جاسکتی ہے، جس کے لیے ریگولیٹری منظوری حاصل کرنا باقی ہے۔

زیر التواء منظوری ایک لانچ لائسنس ہے،جسے امریکہ کے وفاقی ایوی ایشن کے ادارے نے پرواز کے لیے ابھی تک نہیں دیا ۔

اسپیس ایکس فلائٹ ٹیسٹ کیپچر کرنے کے لیے ریموٹ کیمروں اور لائیو سٹریمنگ آلات کے سیٹ اپ کی سہولت فراہم کرے گا۔

اسپیس ایکس نے رواں سال اپریل میں اپنے مکمل انٹیگریٹڈ اسٹار شپ اور سپر ہیوی راکٹ کی پہلی آزمائشی پرواز کی تھی، لیکن یہ ٹیکساس کے جنوبی بوکا چیکا میں اسپیس ایکس کے اسٹاربیس لانچ پیڈ سے چھوڑے جانے کے بعد پھٹ گیا تھا۔

 
۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں قتل عام پر عالمی اداروں کی بے بسی شر...

 صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں قتل عام پر عالمی اداروں کی بے بسی شرمناک ہے۔ غزہ میں عالمی نیوز ایجنسی کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میڈیا پر حملے سچائی اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کے حقائق کو دنیا تک پہنچنے سے روکنے کی مجرمانہ کوشش ہے، ثابت ہوا کہ ظالم اور قابض صیہونی ریاست صرف مسلمانوں ہی نہیں، سچائی اور اختلاف کی ہر آواز کی دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز ریاست ناجائز اقدامات سے اپنے جرائم چھپا نہیں سکتی، صیہونی ریاست کا ظلم نہ روکا گیا تو مظلوموں کے لہو اور آنسوں سے آنے والا  طوفان نوح  سب کچھ بہا لے جائے گا، نہتی عام آبادی، ایمبولینسز، سکولوں، بیماروں، بچوں اور خواتین پر بم برسانا پرلے درجے کی بزدلی ہے۔ صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ مقتل گاہ بنا ہوا ہے، بے گناہ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ صحافی بھی قتل ہو رہے ہیں، صیہونی ریاست عالمی مجرم بن چکی ہے جو عالمی قوانین، جنیوا کنونشن، انسانیت کے ہر ضابطے کو پامال کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایس اے یو میں پاک چین بائیو ہیلتھ ایگریکلچر...

چین کی نارتھ ویسٹ ایگریکلچر اینڈ فاریسٹ یونیورسٹی(این ڈبلیو اے ایف یو) کے وفد نے سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام کا دورہ کیا اور محکمہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے فیلڈ ایریا میں بائیو ہیلتھ ایگریکلچر اوورسیز ڈیمونسٹریشن پارک کا افتتاح کیا۔ گوادر پرو کے مطابق وفد نے مستقبل میں زرعی ترقی اور تحقیق کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ گوادر پرو کے مطابق ایس اے یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کی زیر صدارت ایک اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں این ڈبلیو اے ایف یو کے   ژا لیمن، ینگلنگ بائیو ہیلتھ ایگریکلچر انڈسٹری الائنس کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل   شی سوکی، ایس اے یو کے پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر شاہنواز مری اور پاکستان سے این ڈبلیو اے ایف یو کے پوسٹ ڈاکٹر عبدالغفار شر نے بھی شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کا مقصد الیکٹرک بائیک انڈسٹری میں چی...

چین کی الیکٹرک بائیسکل کی صنعت غیر معمولی ترقی کی گواہی دے رہی ہے، پاکستان اپنی الیکٹرک وہیکل (ای وی) انقلاب کو فروغ دے کر اس کامیابی کی تقلید کرنا چاہتا ہے، ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابقالیکٹرک سائیکلیں ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان ایک سرمایہ کاری مثر اور ماحول کے حوالے سے شعوری حل پیش کرتی ہیں۔ وہ مختصر فاصلے کے سفر کے لیے نقل و حمل کا ایک عملی طریقہ بھی فراہم کرتے ہیں، جو افراد کو عوامی نقل و حمل کی پیچیدہ ضروریات سے بچنے کے قابل بناتے ہیں۔الیکٹرک سائیکلوں کی فروخت میں یہ اضافہ ایسے وقت میں آیا ہے جب چین اپنے وسیع تر سبز ایجنڈے کے حصے کے طور پر برقی نقل و حرکت کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۔پاکستان بھی اس سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ الیکٹرک وہیکل پالیسی 2020-25، جو 2019 میں نافذ کی گئی تھی، الیکٹرک گاڑیوں کی مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے متعدد مراعات اور ٹیکس میں چھوٹ پیش کرتی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کا حتمی مقصد بالترتیب 2030 اور 2040 تک مسافر گاڑیوں اور ہیوی ڈیوٹی ٹرک مارکیٹوں کا ایک اہم حصہ حاصل کرنا ہے۔وزارت صنعت و پیداوار کے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ایک اہلکار کے مطابق، پاکستان میں، چھ کمپنیاں پہلے ہی الیکٹرک موٹر سائیکلیں اسمبل کر رہی ہیں، اور 31 کمپنیوں کو لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک موٹر بائیکس کی تیاری کے لیے لائسنس کا اجرا فوسل فیول پر ملک کا انحصار کم کرنے اور کاربن کے اخراج سے نمٹنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ٹرانسپورٹ سیکٹر ملک کے کاربن کے اخراج کے کافی حصے کے لیے ذمہ دار ہے، جس سے بجلی کی نقل و حرکت اس کے پائیدار مستقبل کا ایک اہم جزو ہے۔زیڈ وائی پی ٹیکنالوجیز نے اپنی اختراعی بیٹری تبدیل کرنے والی الیکٹرک موٹر بائیکس کے لیے 1.2 ملین ڈالر اکٹھے کیے، مارچ 2024 میں بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرنے کے منصوبے کے ساتھ۔"بیٹری بدلنے والے اسٹیشن ایک منٹ سے بھی کم وقت میں الیکٹرک بائک کو ری چارج کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ایندھن بھرنے میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید وضاحت کی کہ پاک زون، ایک اور اہم پاکستانی الیکٹرک موٹر بائیک کمپنی نے اس سال فروخت میں نمایاں اضافہ رپورٹ کیا، جس کی وجہ پیٹرولیم کی آسمان چھوتی قیمتیں ہیں۔یہ الیکٹرک موٹر سائیکلیں سستی اور ماحول دوست متبادل پیش کرتی ہیں، جس سے ایندھن کے اخراجات میں 60% تک کمی آتی ہے۔ دیکھ بھال کے اخراجات کم سے کم ہیں، اور یہ صفر شور اور فضائی آلودگی پیدا کرتے ہیں۔ تاہم، الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے میں چیلنجز بدستور موجود ہیں۔ اعلی پیشگی اخراجات، بیٹری سے متعلق خدشات، حد کی بے چینی، اور چارجنگ کا ناکافی ڈھانچہ ان رکاوٹوں میں سے ہیں جن کو دور کرنا ضروری ہے۔ای وی کو اپنانے کے لیے، صارفین کو قابل رسائی چارجنگ انفراسٹرکچر کی ضمانت درکار ہے، جو قریب میں دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ، نوزائیدہ ای وی مارکیٹ میں اسپیئر پارٹس کی دستیابی اور مرمت اور دیکھ بھال کے لیے مہارت ایک تشویش کا باعث ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ سولر پاور پراجیکٹ سستی بجلی کو یقینی بن...

تکمیل کی طرف تیزی سے گامزن، سندھ سولر انرجی پراجیکٹ شمسی توانائی کی پیداوار کو بڑھانے اور کم قیمت اور سستی بجلی تک رسائی میں اہم کردار ادا کرے گا۔سندھ کے محکمہ توانائی کے ایک اعلی عہدیدار نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ یہ منصوبہ جس کا تصور پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق حکومت نے کیا تھا مسلسل پیشرفت کر رہا ہے اور جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔محکمہ توانائی میں ڈائریکٹر جمیل قاضی نے کہا کہ یہ منصوبہ صوبے میں قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس میں شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی بینک شمسی توانائی کی پیداوار اور بجلی تک رسائی بڑھانے کے لیے 100.0 ملین ڈالر کے مالیاتی معاہدے کے تحت اس منصوبے کو فنڈ فراہم کر رہا ہے۔یہ منصوبہ مارکیٹ کے تین حصوں میں شمسی توانائی کی تعیناتی میں معاونت کرے گا: یوٹیلیٹی اسکیل، تقسیم شدہ پیداوار، اور گھریلو سطح پر۔انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سکیل سیگمنٹ میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو سپورٹ کرنے کے لیے سولر پارکس کی ترقی اور شمسی توانائی کی پیداوار کے لیے پاکستان کی پہلی مسابقتی بولی کا آغاز، ابتدائی 50 میگاواٹ پائلٹ سولر نیلامی سے شروع کرنا شامل ہے۔اس کے علاوہ، سولر کی تقسیم میں کم از کم 20 میگاواٹ تقسیم شدہ سولر پی وی کی چھتوں پر اور کراچی، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں پبلک سیکٹر کی عمارتوں اور اس کے آس پاس دیگر دستیاب جگہ اور کم یا کم بجلی کی رسائی والے علاقوں میں 200,000 گھرانوں کو سولر ہوم سسٹم کی فراہمی شامل ہے۔ .اس منصوبے کی کل لاگت 105.0 ملین ہے، جس میں غیر ملکی فنانسنگ کا حصہ 100.0 ملین ہے۔

جہاں تک سندھ حکومت کا تعلق ہے، وہ 5.0 ملین ڈالر کا حصہ ڈالے گی۔عوامی فنڈنگ کا استعمال نجی شعبے کی سرمایہ کاری اور/یا تین حصوں میں مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لیے کیا جائے گا، جس میں طویل مدتی پائیداری، گھریلو شمسی پی وی کے تجربے کو فروغ دینے، اور خود کو برقرار رکھنے والی منڈیوں کی تشکیل پر زور دیا جائے گا۔یہ منصوبہ قابل تجدید توانائی کی نیلامیوں کے ساتھ بین الاقوامی بہترین عمل کی نمائش کرے گا، شمسی توانائی کی تعیناتی کی لاگت کو کم کرے گا، ممکنہ نقل کے لیے پائیدار کاروباری ماڈل بنائے گا، ادارہ جاتی اور نجی شعبے کی صلاحیت کو بنائے گا، اور مستقبل میں قابل تجدید توانائی کی تعیناتی کے مواقع کی نشاندہی کرے گا جو گرڈ انضمام کے مسائل کو حل کرتے ہیں۔سندھ کو سال بھر میں اوسطا تقریبا 19 میگاجولز فی مربع میٹر توانائی حاصل ہوتی ہے، جو کہ شمسی تابکاری کی اعلی سطح ہے۔ توانائی کی اتنی اعلی صلاحیت آن گرڈ کمیونٹیز کے لیے میگا لیول پاور جنریشن پلانٹس کے ذریعے سولر فوٹو وولٹک اور سولر تھرمل ٹیکنالوجیز کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی اجازت دیتی ہے اور آف گرڈ کمیونٹیز کے لیے اسٹینڈ اکیلے یا کمیونٹی کی بنیاد پر بجلی پیدا کرنے کی سہولیات سولر کا استعمال کرتے ہوئے فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی.صوبائی حکومت کا منصوبہ ہے کہ آف گرڈ پبلک سیکٹر کی تعلیمی عمارتوں کو بجلی فراہم کرنے، دیہی علاقوں میں پانی کی ڈرائنگ، ڈی سیلینیشن اور ڈسٹری بیوشن سیٹ اپ کو انسٹال اور برقی کرنے کا منصوبہ ہے جہاں رہنے والوں کے لیے پینے کے پانی کا واحد ذریعہ گہرے کنویں ہی دستیاب ہیں، اور آف گرڈ دور دراز علاقوں میں سولر اسٹریٹ لائٹس فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ دیہاتشمسی توانائی کی پیداوار وفاقی حکومت کے منصوبے کے تحت سستی اور ماحول دوست بجلی کی طرف جانے کی کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت کل بجلی کا 30 فیصد قابل تجدید ذرائع سے پیدا کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بڑھتی ہوئی تعمیراتی لاگت رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے...

رئیل اسٹیٹ سیکٹر اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے جس کی بنیادی وجہ تعمیراتی لاگت میں اضافہ ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق، اس مسئلے سے ڈویلپرز، سرمایہ کاروں، اور ممکنہ مکان مالکان یکساں طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے، اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن (آئی ای اے اے) کے صدر سردار طاہر محمود نے کہاکہ"موجودہ معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 40 سے بڑھ کر 50 تک پہنچ گئی ہے۔ "ماضی میں، لوگ اپنی بچت کو رئیل اسٹیٹ میں لگاتے تھے، لیکن ان دنوں، روزمرہ کے اخراجات ایسے افراد کو چھوڑ دیتے ہیں جن کے پاس سرمایہ کاری کے لیے بہت کم یا کوئی بچت نہیں ہوتی۔ نتیجتا، مارکیٹ میں جائیدادوں کی مانگ کا فقدان ہے۔ موجودہ حالات میں، وہ لوگ ہیں جو فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن اب کوئی خریدار جائیداد کی فائلوں کو خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا ہے۔"تعمیراتی سامان کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے تعمیراتی منصوبوں کی لاگت کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ اس سے صارفین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔آئی ای اے اے کے صدر نے کہا کہ تعمیراتی سامان کی فراہمی کے نظام میں کارٹیلائزیشن اور اجارہ داری بھی مسابقت کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے اور صارفین کو سپلائرز کی جانب سے جو بھی قیمت مقرر کی جاتی ہے اسے ادا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اجارہ داری اور کارٹیلائزیشن کو توڑنے کے لیے دیگر صنعتوں کی طرح تعمیراتی سامان کی قیمتوں پر بھی نظر رکھیں۔"تاہم، بے شمار رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود، رئیل اسٹیٹ سیکٹر نے پچھلے کچھ سالوں میں ملک میں اقتصادی ترقی کو ہوا دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس نے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے، اور اقتصادی بحالی کو آسان بنانے میں خاطر خواہ تعاون کیا ہے۔پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے سینئر ریسرچ اکانومسٹ عثمان قادر نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جی ڈی پی میں تعمیراتی شعبے کا حصہ 2.5 فیصد ہے۔ پالیسی سازوں پر زور دیا جانا چاہیے کہ وہ مناسب مالیاتی پالیسیاں اپنائیں جو ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعمیراتی شعبے کی ترقی اور بہتری کے لییہیں۔"چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک مناسب اقدام کیا جانا چاہیے اور ایک بہتر مالیاتی پالیسی وضع کی جانی چاہیے جس سے تعمیراتی صنعت کو فائدہ ہو کیونکہ یہ جی ڈی پی اور ہر سطح پر ملازمتوں کی تخلیق میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔"ان بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے، حکومت کو ان شعبوں اور صنعتوں میں نرمی لانے کی ضرورت ہے جو معیشت کو مستحکم کر سکتے ہیں۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2023 کے دوران روانہ ہونے والا کل سیمنٹ 4.115 ملین ٹن تھا جبکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 4.284 ملین ٹن بھیجا گیا تھا۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سیمنٹ کی کل ترسیل (ملکی اور برآمدات) 11.873 ملین ٹن رہی جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران بھیجے گئے 9.621 ملین ٹن سے 23.40 فیصد زیادہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی سی ایل کی آمدن رواں سال کی پہلی ششماہی...

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)کی آمدن جاری کیلنڈر سال 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 46.9 بلین روپے تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39.98 بلین روپے سے 17.3 فیصد زیادہ ہے۔ .کمپنی نے آمدنی میں اس اضافے کی وجہ کیریئر اور ہول سیل، براڈ بینڈ کاروبار، موبائل ڈیٹا، کاروباری حل اور بینکنگ خدمات میں توسیع کو قرار دیا۔ جون 2023 کو ختم ہونے والی مدت کے لیے کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق، اس نے 21.90 فیصد اضافے کی اطلاع دیتے ہوئے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.46 بلین روپے کے مقابلے میں 10.3 بلین روپے کا مجموعی منافع کمایا۔پی ٹی سی ایل کا مجموعی منافع ضروری خام مال کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کھولنے میں تاخیر، کرنسی کی قدر میں کمی، شرح سود میں اضافہ اور سپر ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے ہے۔ ہے۔پی ٹی سی ایل نے زیر جائزہ مدت کے دوران 11.16 بلین روپے کا منافع ٹیکس سے پہلے درج کیا جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 7.74 بلین روپے کے مقابلے میں 44.16 فیصد کی قابل ذکر نمو ہے۔پی ٹی سی ایل کے نان کرنٹ اثاثے، جیسے کہ پراپرٹی اور آلات، طویل مدتی سرمایہ کاری، طویل مدتی قرضے اور ایڈوانسز، اور غیر محسوس اثاثے جون 2023 میں بڑھ کر 218.68 بلین روپے ہو گئے، جو دسمبر 2022 میں 197.52 بلین روپے سے 10.71 فیصد زیادہ تھے۔ اسی طرح، کمپنی کے موجودہ اثاثے، جن میں اسٹورز اور اسپیئرز، معاہدے کے اخراجات، تجارتی قرضے اور معاہدے کے اثاثے، قرضے اور ایڈوانسز، اور کیش اور بینک بیلنس شامل ہیں، جون 2023 میں 107.63 بلین روپے کے مقابلے میں 13.07 فیصد اضافے سے 121.69 ارب روپے ہو گئے۔

میں۔ اس کے نتیجے میں، کمپنی کے کل اثاثے جون 2023 میں بڑھ کر 340 بلین روپے ہو گئے جو دسمبر 2022 میں 305 بلین روپے تھے، جس میں 11.54 فیصد اضافہ ہوا۔جون 2023 میں، پی ٹی سی ایل کا حصص کیپٹل اور ذخائر 115.03 بلین روپے تھے، جو دسمبر 2022 میں 108.05 بلین روپے سے 6.46 فیصد زیادہ تھے۔ دسمبر 2022 میں 70.8 بلین روپے سے 27.33 فیصد۔ کمپنی نے موجودہ واجبات میں 7.03 فیصد اضافہ کیا، جو جون 2023 میں بڑھ کر 135.13 بلین روپے ہو گیا جو دسمبر 2022 میں 126.25 بلین روپے تھا۔ اس لیے کمپنی نے کل ایکویٹی اور واجبات ریکارڈ کیے جون 2023 میں 340.37 بلین روپے، دسمبر 2022 کے 305.15 بلین روپے سے 11.54 فیصد زیادہ تھے۔پی ٹی سی ایل نے جون 2023 میں آپریشنز سے 1.63 بلین روپے کی خالص نقدی حاصل کی، جو کہ جون 2022 میں 5.97 بلین روپے سے کم ہے۔ جون 2023 اور جون 2022 میں، کمپنی نے بالترتیب 26.23 بلین روپے اور 10.55 بلین روپے کی نقد رقم استعمال کی۔ سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں اس کا مطلب ہے کہ کمپنی نے جائیداد، پلانٹ اور آلات کی خریداری میں سرمایہ کاری کی۔ مالیاتی سرگرمیوں سے، کمپنی نے جون 2023 میں 17.67 بلین روپے کمائے، جو کہ جون 2022 میں پیدا ہونے والے 4.8 بلین روپے سے کہیں زیادہ تھے۔ جبکہ، کمپنی نے اس مدت کے اختتام پر نقد اور نقد رقم میں بڑے پیمانے پر کمی دیکھی جو کہ 2023 کے مقابلے میں 2000 کروڑ روپے تھی۔ جون 2022 میں .79 بلین روپے جون 2023 میں 1.33 بلین روپے کی منفی قدردیکھی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کے بعد آٹے کی سرکاری قیمتیں بھی مقرر کر...

کمشنر کراچی نے چینی کے بعد آٹے کی سرکاری قیمتیں بھی مقررکردی۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر راشن کے آٹے کی ہول سیل قیمت 123 روپے، فائن آٹا اور میدے کے ایکس مل ریٹ 130 اور ریٹیل میں ایک 148روپے فی کلو مقررکردی۔ چھوٹی چکیوں کیایک نمبر چکی آٹے کی فی کلو قیمت 140 روپے کردی گئی۔ کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں پانچ سے 10 روپے فی کلو ریلیف دیا گیا، سرکاری قیمت پرفروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان ہوگا۔ دوسری جانب چیئرمین ہول سیل ایسوسی ایشن عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے درآمدی گندم آنے کے بعد گندم کی قیمت 100 روپے فی کلو سے بھی نیچے آچکی ہے، آٹے کی قیمت 115 اورفائن آٹے کی 120 روپے فی کلو ہونی چاہئے تھی، پہلے ریٹیل مارکیٹ میں آٹا 130سے 140 روپے فی کلوفروخت ہورہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 26 نومبرکوم...

خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ 26 نومبر کو منعقد کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نگران وزیر اعلی اعظم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے،دوران اجلاس وزیراعلی نے کہاڈی آئی خان،کوہاٹ،پشاور،مردان،دیرلوئر،سوات اورایبٹ آباد میں مراکز قائم کیے جائیں گے۔ نگران وزیر اعلی اعظم خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے صاف اور شفاف انعقاد کے لئے فول پروف انتظامات یقینی بنایا جائے۔ ٹیسٹ کے لیے رجسٹرڈ امیدوار طلبا کی تعداد46 ہزار 220 ہے، 10ستمبر کو ہونے والے میڈیکل داخلہ ٹسٹ میں بلو ٹوتھ دیوائس کے بعد امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی جی پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر اشرف ط...

پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اشرف طاہر انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اشرف طاہر کا امریکا میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ڈاکٹر اشرف طاہر نے پنجاب میں فارنزک سائنس میں گراں قدر خدمات انجام دیں، ان کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

منشیات کیس، پیپلزپارٹی کے سابق وزیر مخدوم شہ...

پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مخدوم شہاب سمیت 3 ملزمان پر منشیات کیس میں عدالت نے جرمانہ عائد کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ ڈویژن بینچ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ایفی ڈرین بھی باقاعدہ منشیات ہے، جس پر عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ اور مبینہ اسمگلنگ کیس میں 3 ملزمان پیپلز پارٹی کے سابق وزیر مخدوم شہاب الدین، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ اور مرکزی ملزم عنصر فاروق چوہدری پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ عدالت نے مخدوم شہاب الدین، سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ، ایفی ڈرین کوٹہ حاصل کر کے فروخت کرنے والے مرکزی ملزم عنصر فاروق چوہدری کی درخواستیں مسترد کردیں۔ تینوں ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس نے 11 اکتوبر 2011 کو ایفی ڈرین اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایفی ڈرین منشیات نہیں، لہذا مقدمہ خارج کرکے بری کیا جائے۔دوسری جانب انسداد منشیات عدالت نے تمام 8 ملزمان کو گواہان کے بیان کے لیے 16 نومبر کو طلب کر لیا۔ آئندہ سماعت پر 4 وعدہ معاف گواہوں کے بیان بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔ ملزمان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفر حجازی ریکار...

اسلام آباد کی عدالت نے سابق چیئرمین سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) ظفر حجازی کو ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس سے بری کردیا۔ اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے ظفر حجازی کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔ ظفر حجازی کے خلاف جولائی2017 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ایف آئی اے نے مقدمہ چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے الزام پر درج کیا تھا۔ ظفر حجازی کی درخواست میں مقف اختیار کیا گیا تھا کہ 17 دسمبر 2014 کو ظفر حجازی ایس ای سی پی کے چیئرمین تعینات ہوئے تھے، ان پر جو الزام لگائے گئے وہ ان کی تقرری سے پہلے کے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں 12 ماہ کی کمی...

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر مسلسل کمی کو بریک لگ گیا اور 12 ماہ بعد اس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو ایک ارب 43 کروڑ ڈالرز رہیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں برآمدات کا حجم ایک ارب 36 کروڑ ڈالرز تھا۔اپٹما کے مطابق ستمبر2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 36 کروڑ ڈالرز تھا، جنوری تا اکتوبر2023 کے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹس 16 فیصد گریں۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا اکتوبر 2023 ٹیکسٹائل برآمدات 13 ارب 34 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ جنوری تا اکتوبر 2022 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 15 ارب 88 کروڑ ڈالرزتھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت میں نومئی کے م...

لاہورکی انسداد دہشتگری عدالت میں نومئی کے مقدمات کا ٹرائل شروع ہو گیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جلا گھیرا کے چارچالانوں پر سماعت کی،عدالت نے نامزد گرفتارملزمان کو 15 نومبر کو جیل سے طلب کرلیا اورگرفتار نہ ہونے والے ملزمان سے متعلق پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگری عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،گلبرگ میں کینٹینر جلانے کے مقدمات میں طلبی کے نوٹسزجاری کیے،تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری ،میاں محمود الرشید سمیت دیگر کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں گندم کا 69 لاکھ 34 ہزار ٹن ذخیرہ موج...

وفاقی وزارت غذائی تحفظ و تحقیق نے واضح کیا ہے ملک میں وافرگندم موجود ہے۔ پاسکو اور صوبائی محکمہ خوراک کے پاس 69 لاکھ 34 ہزار ٹن ذخیرہ ہے جو ملکی ضروریات کیلیے مئی 2024 تک کافی ہے، نئی فصل مارچ کے آخر میں آنا شروع ہو جاتی ہے۔ مزید برآں نجی شعبہ نے 7 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی ہے جبکہ 12 لاکھ ٹن مزید منگوائی جائے گی۔ گندم4800 روپے سے کم ہو کر 4400 سے 4300 روپے من پرفروخت ہورہی ہے۔ مزید ممکنہ کمی سے عام آدمی کی قوت خرید بہتر ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی اپنا قانونی حق استعمال کرکے انتخاب...

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن مہم اور جلسوں کے لئے دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن کی تیاریاں جاری ہے لیکن ان کو مہم کی اجازت نہیں دی جارہی اور پارٹی کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد ہے۔ ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار نے مقف اپنایا کہ کئی بار ضلعی انتظامیہ کو کنونشن کے لئے درخواستیں دیں لیکن انہیں مسترد کیا گیا، کئی بار انتظامیہ کو درخواستیں دینے کے باوجود پی ٹی آئی پر الیکشن مہم پر پابندی لگائی گئی ہے، تاہم ایڈووکیٹ جنرل نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل سے ہم نے پوچھا کہ پی ٹی آئی پر اعلانیہ یا غیر اعلانیہ کوئی پابندی ہے، جس کے جواب میں ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ پی ٹی آئی پر ایسی کوئی پابندی نہیں ہے، خیبرپختونخوا سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ 2020 کے سیکشن 14 کے مطابق جلسے اور کنونشن منعقد کرنے کے لئے پہلے انتظامیہ سے اجازت لینا لازمی ہے۔ عدالت کے مطابق درخواست گزار نے کہا کہ ہم ایڈوکیٹ جنرل سے معاہدہ کرتے ہیں کہ پہلے اجازت لینگے، ایڈووکیٹ جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ بھی اپنی قانونی ڈیوٹی انجام دینگے۔ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی آئی کو قانون کے تحت جلسوں کی اجازت ہے اور اپنا قانونی حق استعمال کرکے انتخابی مہم چلا سکتی ہے ، کسی ایک سیاسی جماعت کو اس کے حق سے دور نہیں کیا جا سکتا، درخواست گزاروں کو اپنی انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نگران حکومت شفاف الیکشن کی انعقاد کے لیے اقدامات اٹھائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جوڈیشل ریما...

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے رہنما تحریک انصاف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا،پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ اسد قیصر کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا ہے،جوڈیشل کیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسد قیصر کو جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دے دیتے ہوئے اسد قیصر کو اسلام پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کے پی پولیس اسد قیصر کے حوالے سے ایک ہفتے کے اندر قانونی کارروائی مکمل کرے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا تھا، اسد قیصر کے بھائی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد قیصر گھر پر تھے جب پولیس اورسادہ لباس اہلکار گھر آئے اور سادہ لباس اہلکار اسد قیصر کو گرفتار کرکے لے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ون ڈے کپ کے دو میچ(آج)راولپنڈی میں ک...

پاکستان ون ڈے کپ کے دو میچ (آج) اتوار راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ، پی سی بی کے مطابق پہلے میچ میں راولپنڈی ریجن اور لاہور وائٹس کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا میچ لاہور بلیوز اور فاٹا ریجن کے مابین شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ، شاداب خان کی صحت میں بہتری آرہی ہے،پ...

پاکستانی آل راونڈر شاداب خان کی انجری سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ اب کرکٹر کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔ پی سی بی کے مطابق شاداب خان کے کنکشن میں بہتری آ رہی ہے، گزشتہ روز شاداب نے ہلکی ٹریننگ بھی کی تھی۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کنکشن کی کچھ علامات کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شاداب خان کو موقع نہیں دیا گیا ، امید ہے کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف وہ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے ۔ واضح رہے کہ آل راونڈر جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں کنکشن کا شکار ہوئے تھے، کنکشن کی وجہ سے انہیں پہلے بنگلادیش اور پھر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھلایا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بابر نے شادی کیلئے ڈیزائنر سبیاساچی کی 7 لاک...

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر نے شادی کیلئے ڈیزائنر سبیاساچی کی 7 لاکھ کی شیروانی خرید لی ہے ۔آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم سے متعلق بھارتی میڈیا مختلف پراپیگنڈے کررہا ہے جب کہ اب حال ہی میں ایک اور ایسی ہی خبر سامنے آئی ہے۔ کچھ روز قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھانے کے مینیو پر جھوٹی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔ بنگلادیش سے میچ سے قبل بھارتی ویب سائٹس نے دعوی کیا کہ بھارتی ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے قومی کرکٹرز کو بریانی کے بجائے سخت ڈائٹ چارٹ فراہم کیا جانا تھا جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے کباب، انڈے اور پروٹین پلیٹر موجود تھا تاہم کھلاڑیوں نے اس مینیو کو لینے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس مینیو کے بجائے پاکستانی کھلاڑیوں نے کولکتہ کے معروف ریسٹورینٹ سے بریانی، چانپ، فیرنی اور شاہی ٹکرے آرڈر کرکے منگوالیے۔ بعدازاں بھارت میں موجود ذرائع نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا تھا۔ اب بھارت کی کئی اسپورٹس ویب سائٹس نے کپتان بابر اعظم کی نجی زندگی سے متعلق دعوی کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی شادی کے لیے بھارت کے معروف سلیبریٹی فیشن ڈیزائنر 'سبیاساچی' کی شیروانی خریدی ہے جس کی مالیت 7 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بابر نے اس اہم ٹورنامنٹ کے دوران ناصرف شیروانی بلکہ شادی کے لیے جیولری بھی خریدی ہے جب کہ کرکٹر کی شادی رواں برس کے آخر میں دسمبر میں ہوگی۔ دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے رابطہ افسر نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ان خبروں میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ بابر ورلڈکپ کے بعد نومبر میں اپنی کزن سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے لیکن بعدازاں کرکٹر سمیت ان کے والد اور مینیجر نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ٹیم کے آل رانڈر ہاردک پانڈیا ورلڈ کپ...

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم کے آل رانڈر ہاردک پانڈیا ورلڈ کپ سے آوٹ ہوگئے، وہ ٹخنے کی انجری سی چھٹکارا پانے میں ناکام رہے،ہاردک پانڈیا بنگلا دیش کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ہاردک پانڈیا کی جگہ پراسدھ کرشنا کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ نئے کھلاڑی پراسدھ کرشنا کی منظوری آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے دے دی اور وہ (آج)اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں(آج)واحد میچ بھارت...

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں (آج) اتوار کو واحد میچ بھارت اور جنوبی افریقا کے مابین کولکتہ میں کھیلا جائے گا ، میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے ، اتوار کو ٹورنامنٹ کے 37 ویں میچ میں میزبان بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ایڈن گارڈنز ، کولکتہ میں آمنے سامنے ہوں گی ۔ بھارت کی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے اور سات میچ جیت کر 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم سات میں سے چھ میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے ۔بھارتی ٹیم روہیت شرما کی قیادت میں میدان میں اترے گی اور انہیں ویرات کوہلی ، روندرا جدیجا ، محمد شامی ، شبمان گل ، جسپریت بمرا جیسے بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ، جنوبی افریقہ کو تیمبا بووما لیڈ کریں گے ، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک ، راسی وان ڈر ڈاسن ، مارکو جینسن اور ایڈن مارکرم شامل ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی کا رجحان

ملک میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کی معمولی کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی۔ جبکہ 22 قیراط سونے کے فی تولہ نرخ 1 لاکھ 96 ہزار 167 روپے ہوگئے۔ اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت1 لاکھ 83 ہزار471 روپے،10 گرام کے 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 68 ہزار 182 روپے فی تولہ ریکارڈ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے،اس وقت سونے کے نرخ 1 ہزار 992 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بورڈز کے امتحان میں نمبر ختم ، اگلے سال سے گ...

ملک بھر کے تعلیمی بورڈز نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے امتحان میں نمبرز ختم کرتے ہوئے آئندہ سال سے گریڈ سسٹم رائج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کی فیصلہ انٹر بورڈز کمیٹی کوآرڈی نیشن کے 27 اکتوبر کے اجلاس میں کیا گیا۔ انٹر بورڈز کمیٹی کوآرڈی نیشن کے مطابق نئے گریڈنگ فارمولے کے تحت پاسنگ مارکس 40 فیصد ہوں گے ، پہلے مرحلے میں کلاس نہم و انٹر پارٹ ون پر طریقہ لاگو کیا جائے گا۔ امیدواروں کو رزلٹ کارڈز پر گریڈز کے ساتھ سی جی پی اے دیا جائے گا۔ آئندہ سال سے امیدواروں کو رزلٹ کارڈز گریڈ سسٹم کے تحت جاری کیے جائیں گے، پنجاب بورڈ سندھ میں تعلیمی بورڈز کو گریڈنگ سسٹم کے حوالے سے ٹریننگ فراہم کرے گا۔ کمیٹی کے مطابق پورے ملک کے تعلیمی بورڈز میں یکساں طور پر گریڈنگ سسٹم نافذ ہو گا، نیا نظام رٹہ ختم کرنے کیلئے نافذ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے ٹی سی لاہور، 9 مئی مقدمات میں گرفتار 81 م...

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات میں گرفتار 81 ملزمان کو جیل سے عدالت طلب کر لیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے چار مقدمات میں نامزد 81 ملزمان کی 15 نومبر کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت نے گرفتار نہ ہونے والوں اور ضمانتوں پر رہا ملزمان کے متعلق پراسیکیوٹر کو ہدایت لے کر آنے کا بھی حکم دیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے نیشنل پارک کے سامنے کنٹینر جلانے کے کیس میں 21 ملزمان کی طلبی کا نوٹس جاری کیا، گلبرگ میں کنٹینر جلانے کے کیس میں 31 ملزمان کی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے پرائم منسٹر ہاوس حملہ کیس میں نامزد 17 ملزمان کو بھی طلب کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن ہاس جلانے کے کیس میں بھی 12 ملزمان کی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ نیا چالان آیا ہے، چالان میں شامل ملزمان کو طلب کیا جاتا ہے، اس مقدمہ میں دیگر ملزمان کی حد تک چالان بھی پیش کیا جائے جس پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جو ملزمان زیر حراست ہیں اور جیل میں ہیں انکا چالان پیش کیا گیا ہے، ملزمان میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیرشرعی نکاح کیس،عدالت کا آئندہ سماعت پرفریق...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 13نومبر تک ملتوی کردی، عدالت نے فریقین کی جانب سے ایک ساتھ دلائل سننے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی ، سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی کے وکیل شیرافضل مروت عدالت پیش نہیں ہوئے ، سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے اعلی عدلیہ کے مختلف حوالے دیے ، سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے شیرافضل مروت کی عدم حاضری پر اعتراض اٹھایا ۔ وکیل شیرافضل مروت کی جانب سے معاون وکیل عدالت پیش ہوئے، پی ٹی آئی معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیرافضل مروت بیرون ملک ہیں، آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہوں گے۔ پی ٹی آئی معاون وکیل نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کردی ، عدالت نے فریقین کی جانب سے ایک ساتھ دلائل سننے کا حکم دیا ۔ جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیے کہ دونوں فریقین سے دلائل سننے کے بعد کیس آگے چلایا جائے گا، عدالت نے کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے کیلئے سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے درخواست دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر عارف علوی کی گوادر اور میانوالی میں دہشت...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت اور میانوالی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے گوادر حملے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کو جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ صدر عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ اس کے علاوہ صدر پاکستان نے میانوالی میں ٹریننگ ائیر بیس پر حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز گوادر میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس میں 14 جوان شہید ہو گئے تھے جبکہ آج صبح میانوالی میں پاک فضائیہ کے ائیر بیس ٹریننگ سینٹر پر بھی دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جسے فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 3 ہدشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان ، بیلہ میں 3.2 شدت کا زلزلہ ، لوگوں...

بلوچستان کے علاقے بیلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز مطابق زلزلہ کی شدت 3.2 اور گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز 16 کلو میٹر دور شمال میں تھا۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا. ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلی پنجاب کا گھوڑا چوک فلائی اوور پراجی...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے رات گئے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیراعلی نے پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور فلائی اوور پر سٹیل فکسنگ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا، محسن نقوی نے مزدوروں سے مصافحہ کیا اورتیز رفتاری سے پراجیکٹ پر کام پر شاباش دی۔ محسن نقوی نے منصوبے کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا، صوبائی وزیر اظفر علی ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمران امین اور کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت اور تکمیل کے بارے میں وزیراعلی کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ گھوڑا چوک فلائی اوور تین لینز پر مشتمل ہے، منصوبے پر تقریبا ایک ارب 90 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ عمران امین نے کہا کہ منصوبے کو وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پر وقت سے پہلے مکمل کریں گے، منصوبے کی تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور منصوبے پر دن رات کام ہوتا دیکھ کر خوشی ہے، کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ منصوبہ جلد مکمل ہو سکے۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، منصوبے پر کام کے دوران مثر ٹریفک مینجمنٹ کو بھی یقینی بنایا جائے، منصوبہ مکمل ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت اور آسانی ملے گی، سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی آپریشنز، سی ٹی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن س...

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین مقرر کر دیا۔ پارٹی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابق ٹوئٹر) پر سابق وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینیٹر اسحاق ڈار کو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ(ن)کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا، سینیٹر اسحاق ڈار پارلیمنٹ سے منظور شدہ الیکشن ایکٹ 2017 کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم کا نیپال میں زلزلے سے ہونیوال...

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیپال میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ نگران وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں لکھا کہ ہماری ہمدردیاں گزشتہ رات نیپال میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں نیپال کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان نیپال کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ نیپال میں رات گئے آنیوالے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل نے غزہ میں ایمبولینس کے قافلے پر فضا...

اسرائیل نے غزہ کے الشفا ہسپتال کے باہر ایمبولینس کے ایک قافلے پر فضائی حملے کو جائز قرار دیا ہے جس میں بچوں، خواتین سمیت 70 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے فضائی حملے کے حق میں دعوی کیا کہ یہ گاڑیاں حماس کے زیر استعمال تھی اور یہ ایک جائز ہدف تھا۔ آئی ڈی ایف نے ایک بیان میں کہا گیا کہ طیارے نے ایمبولینس کو نشانہ بنایا جس کی شناخت فورسز نے کی کہ وہ جنگ کے علاقے میں ان کی پوزیشن کے قریب حماس کا دہشت گرد سیل کے زیر استعمال تھی۔ دوسری جانب حماس سے وابستہ الاقصی ٹی وی نے وزارت صحت کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں درجنوں افراد شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی سیکرٹری خارجہ کی ایک بار پھر غزہ میں...

امریکا کے سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن ایک مرتبہ پھر غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی بھرپور حمایت کر دی ہے۔ امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن جمعے کے روز اسرائیل پہنچے اور انہوں نے دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز اور دیگر اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے انٹونی بلنکن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق اسرائیل کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے مزید کہا ہے کہ ملاقات کے دوران ہم نے مغربی کنارے میں یرغمالیوں کی رہائی اور امن برقرار رکھنے کیلئے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دوسری بار اسرائیل پہنچے ہیں اور 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے ہونے والے حملے کے بعد اسرائیل کی غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر شدید بمباری کی بھرپور حمایت کا اعادہ کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال میں 6.7 شدت زلزلے کے جھٹکے ، 70 سے زائ...

نیپال زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال کے مغربی صوبے کا ضلع جاجر کوٹ تھا جبکہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ کئی عمارتیں منہدم اور پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے بھارت کے دارالحکومت تک محسوس کیے گئے ہیں، نئی دہلی سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی، بھارت کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعے کی رات مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 32 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریاست بہار، نوائیڈا، پٹنہ سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، زلزلے کی وجہ سے شہری خوف کے عالم میں گھروں سے نکل آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل حماس کے خاتمے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے...

لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ طوفان الاقصی آپریشن کے دوسرے روز سے اسرائیل کیخلاف جنگ میں شریک ہے، ہماری طاقت اسلحہ نہیں ایمان ہے، اسرائیل حماس کے خاتمے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔ لبنان کے دارلحکومت بیروت میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد پہلی بار عوامی اجتماع سے خطاب میں حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنانی اور فلسطینی شہیدوں کے اہل خانہ کو رتبہ شہادت حاصل کرنے پرمبارکباد اور تعزیت پیش کرتے ہیں، شہدا کا رتبہ منفرد رتبہ ہوتا ہے، صرف مسلمان ہی اس رتبے کو سمجھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان الا قصی جنگ اخلاقی اور دینی اعتبار سے ایک جائز جنگ ہے، دنیا نے اسرائیلی مظالم پر مجرمانہ طور پر آنکھیں بند کیں ، ہمیں پتہ چل گیا کون ہمارا دوست اور کون دشمن ہے، مدد پر ایران اور عراق کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ حسن نصر اللہ نے کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن نے اسرائیل کو ہر لحاظ سے ہلا کر رکھ دیا، اسرائیلی فوج اپنے ہی شہریوں کے قتل میں ملوث ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ سات اکتوبر کے واقعات کے محرکات پر روشنی ڈالنا، حزب اللہ کا موقف واضح کرنا ضروری ہے، طوفان الاقصی آپریشن فلسطینیوں کی جنگ ہے اور اس کا علاقائی ممالک سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ماں اور بہنوں کی آواز پر ہر قربانی کیلیے تیار ہیں شہادت ہماری طاقت ہے ، جس پر ہمیں فخر ہے ہم نہ جھکیں گے اور نہ کسی کے دبا میں آئیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں اسرائیل کی تین ہسپتالوں کے اطراف بمب...

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی فضائی، زمینی اور سمندری راستے سے مسلسل پرتشدد بمباری جاری ، جس کے نتیجے میں مزید 100 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ، 7اکتوبر سے اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد9300 تک پہنچ گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں القدس ، الشفا اور انڈونیشیائی ہسپتالوں کو نشانہ بنایا، شفا میڈیکل کمپلیکس کے گیٹ پر ایمبولینسز کے قافلوں پر اسرائیلی بمباری میں 14 افراد شہید ہوگئے۔ اسرائیل کی جانب سے الشفا ہسپتال پر حملہ کرکے ایمبولینس کو نشانہ بنانے پرردعمل دیتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مریضوں کو منتقل کرتے ہوئی ایمبولینس پر حملے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طبی عملے اور طبی مراکز کو تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیرون ملک ویزوں کیلئے درخواستیں دینے والے تا...

پاکستان سے بیرون ملک ویزے کے لئے درخواست دینے والے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو بڑا ریلیف مل گیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ بعض غیر قانونی غیرملکیوں کو گرفتاری سے مستثنی قرار دیا گیا ہے، وہ لوگ جنہوں نے دیگر ممالک کے سفارتخانوں کو ویزے کے لیے درخواستیں دی ہے ان کو گرفتار نہ کیا جائے۔ کے پی حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی کچھ وجوہات کی بنا پر اپنے وطن نہیں جانا چاہ رہے جبکہ بعض غیر قانونی مقیم افراد نے ویزے کے حصول کے لیے مختلف ممالک کے سفارتخانوں میں درخواستیں دی ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی درخواسیں ابھی پراسیس میں ہیں اسلئے انہیں گرفتاری سے استثنی حاصل ہے ، وزارت داخلہ کے حکم پر فہرستیں محکمہ پولیس و تمام کمشنرز کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈاکخانوں سے شہری نادرا کی سہولت حاصل کرسکیں...

نادرا اور پاکستان پوسٹ کے تعاون سے اب شہریوں کو ڈاکخانوں سے شناختی کارڈ میں تبدیلی کے ساتھ ترمیم اور تجدید کی سہولت ملے گی۔ شہری ترمیم اور گمشدگی کے بعد دوبارہ تجدید سمیت دیگر سہولتیں حاصل کر سکیں گے۔ پوسٹ ماسٹر جنرل مصطفی کمال کے مطابق نادرا دفاتر کے باہر شہریوں کے ہجوم کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، ابتدا میں سات پوسٹ آفسز سے شہری نادرا کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ مستقبل قریب میں ان کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے یہ سہولت دیگر شہروں میں بھی جلد شروع کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی آئی اے کی اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان...

اسلام آباد اور کوئٹہ کے مابین پی آئی اے کا فضائی رابطہ 16 دن بعد بحال ہو گیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے 325 اور 326 آخری بار 9 ستمبر کو آپریٹ کی گئی تھیں۔ پی آئی اے کی پروازوں کی آج معمول کے مطابق کوئٹہ آمد روانگی شیڈول ہے جبکہ فیصل آباد اور ملتان سے آپریشن 100 فیصد بحال ہے۔ 18 دن میں پی آئی اے کی 772 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور مسافروں کو 50 کروڑ کا ریفنڈ کیا جاچکا جبکہ مجموعی طور پر پی آئی اے کو 7 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی دبئی کی پرواز 213، کراچی تربت 501، 502 کراچی سکھر 536، 537 اب بھی منسوخ ہیں جبکہ لاہور جدہ پی کے 859 اور شارجہ لاہور پی کے 186 منسوخ ہیں۔ سیالکوٹ دبئی پی کے 179، 180، اسلام آباد تربت 509، 510، جدہ 841 دبئی 233، 212 شارجہ 182، پشاور شارجہ 257، 258 اور جدہ 736 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۴ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں