• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

قلعہ عبداللہ ،زمینداروں کی جانب سے کوئٹہ چمن...

زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کی جانب سے قلعہ عبداللہ سید حمید کراس کے مقام پر احتجاج میں بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں جبکہ چمن کو کوئٹہ شہر سے ملانے والی مین شاہراہ کومکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ راستہ بند ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں ٹرانسپورٹ معطل، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے مسافروں میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد موجود ہے جو واپس افغانستان جانے کے لئے نکلے تھے ۔ زمینداروں کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات نا مانے گئے تو احتجاج کو وسیع پیمانے پر لے جائیں گے، بار بار حکومت سے مطالبہ کرتے رہے لیکن کبھی ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں سنا گیا ، ایسے میں راستا بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ سما کے نمائندے منصور اچکزئی سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنما کاظم خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے آتے ہی حکومت نے 24 گھنٹوں میں قلعہ عبداللہ کی بجلی دو گھنٹے کر دی ، بجلی کے نا ہونے سے علاقے کے باغات خشک سالی کا سامنا کر رہے ہیں اور زمینداروں کی سالوں کی محنت ضائع ہو رہی ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان زمینداروں پر رحم کریں، یہاں کے لوگوں کا روزگار زمینداری سے جڑاہے۔ جبار کاکڑ زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنما نے کہا کہ کیسکو اور ماضی کے حکومتی انتظامیہ سے ہمارے پہلے کے معاہدے موجود ہے جن پر عمل درآمد کیا جائے ، ان معاہدوں میں 12 ہزار بل مقرر کیا گیا تھا جو اب بھی ہم دے رہے ہیں اور اسی طرح 8 گھنٹے کی بجلی معاہدے کے مطابق ہمیں ملنی چاہیے تھی جو اب تک ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس نگران حکومت کے دور میں یہ بجلی 2 گھنٹے ہوگئی ہے جس سے ہمارے باغات نے ریگستان کی صورت اختیار کر لی ہے۔ زمینداروں کی جانب سے احتجاج میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بجلی دو گھنٹوں سے بڑھا کر 8 گھنٹے تک کر دے۔ احتجاج کے شرکا نے نگران وزیراعظم انور الحق کاکڑ ، نگران وزیر داخلہ سرافراز بگٹی اور بلوچستان گورنر عبد الولی کاکڑ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مطالبات پر عمل درآمد کر وائے اور قلعہ عبداللہ کی باغات کو ختم ہونے سے بچائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریکوڈک منصوبے سے پاکستان معاشی استحکام کے سف...

ایس آئی ایف سی اور غیر ملکی کمپنی بیرک کے اشتراک سے بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے سے پاکستان معاشی استحکام کے سفر پر گامزن ہے۔ ریکوڈک منصوبہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے جو کہ ملک کے پسماندہ صوبے میں ترقی کا نیا باب کھولے گا۔ ریکوڈک منصوبہ تقریبا 7,500 لوگوں کو روزگار فراہم کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ پیداوار کے مرحلے کے آغاز میں 4,000 طویل المدتی ملازمتوں کیمواقع پیدا ہونگے۔ ریکوڈک کے پاس 5.87 بلین ٹن تانبے اور 42 ملین اونس سونے کے ذخائر موجود ہیں ، منصوبے کی مد میں بیرک 7 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہشمند ہے۔ منصوبے کا 50 فیصد بیرک، 25 فیصد وفاق جبکہ 25 فیصد بلوچستان کو ملے گا۔ ریکوڈک منصوبے کی تکمیل دو مراحل میں کی جائے گی، پہلے مرحلے میں ملکی اثاثوں میں 4 بلین ڈالر جبکہ دوسرے مرحلے میں 7 بلین ڈالر کے ذخائر کا اضافہ ہوگا، منصوبے سے 2028 تک پہلی پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تانبا قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجیزکا اہم جزو ہے جس سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کان کنی کے شعبے میں ریکوڑک منصوبے سے جدت آئے گی اور ملک کی مجموعی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ منصوبے کی کامیابی سے او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور دیگر مقامی کمپنیز پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو نگے جبکہ ریکوڈک منصوبہ ملکی معیشت کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا اور منصوبے سے ملک میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی تبلیغی اجتم...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے پہنچ گئے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے گزشتہ ہفتے لال حویلی سے متعلق کیس کا فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ عدالتی حکم کے بعد لال حویلی کو ڈی سیل تو کر دیا گیا ہے تاہم، میں اپنی رہائش گاہ جانے سے پہلے تبلیغی اجتماع میں شرکت کروں گا۔ جمعہ کو ، سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شیخ رشید احمد کے ویریفائڈ اکائونٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہیں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شریک ہوتے دیکھا گیا۔ ایکس پر جاری کردہ ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیا گیا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت ۔ ویڈیو میں شیخ رشید احمد کو اجتماع کے دیگر شرکا کے ساتھ چلتے دیکھا گیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے سر پر سفید رنگ کی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی۔ اجتماع میں شرکت کے موقع پر وہاں موجود شرکا کی جانب سے سابق وفاقی وزیر کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائی گئیں۔ یاد رہے کہ شیخ رشید احمد گزشتہ ماہ چند روز غائب رہنے کے بعد اچانک سما ٹی وی کے اینکر اور سینئر صحافی منیب فاروق کے پروگرام میں شریک ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے غائب رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 40 روزہ چلے پر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انتخابات ان شاء اللہ 8 فروری کو ہوں گے، سپری...

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ انتخابات ان شاء اللہ 8 فروری کو ہوں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل تین رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے پورے ملک کی تاریخ دے دی، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے اتفاق کیا کہ انتخابات کا انعقاد بغیر کسی خلل کے ہو گا۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے بھی 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔ قبل ازیں سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اور اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ صدر اور الیکشن کمیشن کی ملاقات کی منٹس عدالت کو کچھ دیر فراہم کر دیتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ٹھیک ہے پھر کیس کو آخر میں ٹیک اپ کر لیتے ہیں، پہلے ہم روٹین کے مقدمات سن لیں، بعد میں انتخابات کیس سنیں گے۔ اس موقع پر سماعت میں کچھ دیر کیلئے وقفہ کر دیا گیا۔ وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل نے چیف الیکشن کمشنر کا الیکشن کی تاریخ سے متعلق خط عدالت میں پیش کرنے کے ساتھ ساتھ صدر مملکت اور الیکشن کمیشن وفد ملاقات کے منٹس بھی عدالت میں پیش کر دیئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت میں پیش کئے گئے ریکارڈ پر صدر کے دستخط نہیں ہیں، صدر مملکت نے دستخط کیوں نہیں کئے، پہلے ان دستاویز پر صدر مملکت کے دستخط کروائیں، پھر آپ کو سنتے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب آپ حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کے نمائندے بھی موجود ہیں، صدر مملکت کی طرف سے یہاں کوئی نہیں ہے اور آفیشلی دستخط بھی نہیں ہیں، صدر مملکت نے نے دستخط کیوں نہیں کئے۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ صدر مملکت نے اپنی رضا مندی کا لیٹر الگ سے دیا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ صدر مملکت کی رضا مندی کا خط کہاں ہے، ایوان صدر یہاں سے کتنا دور ہے، ہم ایسے نہیں چھوڑیں گے، صدر مملکت کی آفیشلی تصدیق ہونی چاہیے۔ ان ریمارکس کے ساتھ ہی چیف جسٹس نے صدر مملکت کے دستخط ہونے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔ وقفے کے بعد جب اٹارنی جنرل دوبارہ عدالت پہنچے تو انہوں نے بنچ سے ملاقات کی، اٹارنی جنرل کے کمرہ عدالت پہنچنے پر چیف جسٹس نے کہا کہ بہت دیر ہوگئی اٹارنی جنرل صاحب۔ اٹارنی جنرل نے صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے دستخط شدہ خط عدالت میں پیش کر دیا، نوٹیفکیشن الیکشن ایکٹ کی دفعہ 217 تحت جاری ہوا ہے، عدالت میں پیش کئے گئے نوٹیفکیشن پر 3 نومبر کی تاریخ درج ہے۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل نے عام انتخابات 8 فروری کو کرانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن بھی پڑھ کر سنایا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر سب خوش ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، الیکشن کمیشن اور تمام فریقین کی رضامندی ہے، تمام ممبران نے متفقہ طورپر تاریخ پر رضامندی دی لیکن کسی آئینی شق کا حوالہ نہیں دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسا دیکر خاتون سے...

سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسا دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ شادمان ٹاون پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے زیادتی کرنے والے ملزم کو ضلع گوجرانوالہ سے گرفتار کیا۔ ملزم شہروز کا خاتون سارہ سے چند روز قبل سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا ، جہاں ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر ٹولینٹن مارکیٹ شادمان بلایا۔ پولیس نے مطابق ملزم نے مارکیٹ میں واقع کمرے میں خاتون سے نیم بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی آئی خان میں ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب...

ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال کردیا گیا ہے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے کئی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کے ذریعے پولیس وین کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت کی چیئرمین پی ٹی آئی کو واٹس ایپ پر بی...

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست شیراز احمد رانجھا ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالت پہلے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے چکی ہے، کل ہفتہ ہے بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی خصوصی اجازت دی جائے۔ بعدازاں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے (آج) ہفتہ کو چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی اجازت دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش...

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج کہا جارہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کا ماسٹر مائنڈ کون ہے، فیض آباد دھرنے کے ماسٹر مائنڈ کا 10سال بعد پوچھا جارہا ہے، اچھی بات ہے عدل جیسے ادارے میں تبدیلی آنے سے کسی نے پوچھا تو سہی، کہیں ایسا نہ ہو کہ فیض آباد دھرنے کے ماسٹر مائنڈ کو کٹہرے میں لانے میں 10 سال اور گزر جائیں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے نام لیے بغیر تحریک انصاف کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اربوں کھربوں روپے لوگوں کی ذہن سازی کرنے پر خرچ ہوئے، تمام چیزیں سامنے آنے کے باوجود بھی کسی اور ثبوت کی ضرورت ہے؟ ہمارے خلاف ذہن بنایا گیا کہ یہ چور، ڈاکو اور لٹیرے ہیں، حکومتی اور ریاستی وسائل سے آپ نے ذرائع ابلاغ استعمال کیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملزم جیل میں ہے اور وہ فائیو سٹار ہوٹل کی طرز پر لائف گزار رہا ہے، ایک ملزم کو 8 کمرے، اٹیچ باتھ، لگژری فرنیچر، کروڑوں روپے کی ایکسر سائز مشینیں پہنچائی جارہی ہیں، اس جیل کے تمام قیدیوں کو اس ہی طرح کی خوراک دی جائے، ہماری بار امریکا میں بیٹھ کر کہتے تھے ان سے جیل میں پنکھا بھی چھین لوں گا۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کئی مرتبہ تمام پہلوانوں کو اکٹھا کر کے نواز شریف کے مقابلے میں کھڑا کیا جاتا رہا ہے، لوگ کہتے ہیں سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے، ہم بھی کہتے ہیں سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، آج مزدور بھی جانتا ہے کون کون کس کس واقعے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سال 2023 کے پہلے چھ ماہ میںیونی لیور پاکستان...

یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ پاکستان کی معروف اشیائے خوردونوش کی کمپنی نے جاری کیلنڈر سال 2023 کے پہلے چھ ماہ کے لیے مضبوط آمدنی پوسٹ کی ہے۔کمپنی نے اپنی کامیابی کا سہرا تزویراتی اقدامات، مضبوط برانڈ ایکویٹی، اور لاگت کے موثر انتظامی طریقوں کو قرار دیا۔ششماہی کی مدت کے دوران، یونی لیور پاکستان کی فروخت 18.7 بلین روپے تک پہنچ گئی، جو 44.6 فیصد کی نمایاں سال بہ سال نمو کو ظاہر کرتی ہے۔کمپنی نے مجموعی منافع میں بھی قابل ذکر اضافہ رپورٹ کیا، جو کہ 8.2 بلین روپے تھا، جو 2022 کے پہلے چھ ماہ کے مقابلے میں 46.3 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔مضبوط فروخت اور مجموعی منافع میں اضافے کے علاوہ، یونی لیور پاکستان فوڈز نے اپنی دیگر آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ حاصل کیا، جو کہ 1.1 بلین روپے تک پہنچ گئی، جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 291 فیصد کے شاندار اضافے کی نمائندگی کرتی ہے، جس سے اضافی کے کامیاب نفاذ کو نمایاں کیا گیا ہے۔کمپنی کا نصف سال کی مدت کے لیے ٹیکس سے پہلے کا منافع 5.5 بلین روپے رہا، جو کہ 57.7 فیصد کی سال بہ سال خاطر خواہ نمو کو ظاہر کرتا ہے۔مزید برآں، بعد از ٹیکس منافع 5.1 بلین روپے تک پہنچ گیا، جو پچھلے کیلنڈر سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 55.2 فیصد کی متاثر کن نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ اضافہ کمپنی کے مستقل منافع اور ٹیکس کے انتظام کی موثر حکمت عملیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔نتیجتا، فی حصص آمدنی میں 55.2 فیصد اضافہ ہوا جو بنیادی طور پر قیمتوں کے تعین اور لاگت کی کارکردگی کے اقدامات کے امتزاج کی وجہ سے مجموعی منافع میں بہتری ہے۔یونی لیور پاکستان نے 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے تین مہینوں میں 8.06 بلین روپے کی آمدنی حاصل کی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.4 بلین روپے تھی، جس میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔تین ماہ کے دوران مجموعی منافع 3.3 بلین روپے تھا جو کیلنڈر سال 2022 کی اسی مدت کے دوران 2.7 بلین روپے تھا۔زیر نظر مدت کے دوران ٹیکس سے پہلے کے منافع اور بعد از ٹیکس منافع میں بھی اضافہ ہوا۔مزید برآںاس نے 287.7 روپے فی حصص آمدنی پوسٹ کی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج، کمپنی صارفین اور تجارتی کھانے کی مصنوعات تیار اور فروخت کرتی ہے۔ پاکستان کا معاشی اور آپریٹنگ ماحول بدستور چیلنجنگ ہے۔ تاہم، انتظامیہ عالمی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور صارفین کی ضروریات، اختراعات، اور پیک قیمت کے نئے ڈھانچے کی صحیح سمجھ کے ذریعے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے طویل مدتی قدر پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قیمتی پتھروں کی صنعت حکومت کی سرپرستی کی منت...

پاکستان کی قیمتی پتھروں کی صنعت کو حکومتی سرپرستی میں مربوط انداز میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اس سے نہ صرف روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہو سکتے ہیں بلکہ ملک کے بڑھتے ہوئے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی میں بھی مدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین منہاج الدین شاہ نے ویلتھ پاک کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قیمت میں اضافے اور قیمتی پتھروں کی مارکیٹنگ کے لیے تدبیر سے منصوبہ بندی مقروض پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اے پی ایس ای اے پاکستان میں قیمتی پتھروں کی صنعت کے فروغ اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والا ایک بڑا اسٹیک ہولڈر ہے۔مالی سال 2021-2022 میں قیمتی پتھروں کی برآمد 7.60 ملین ڈالر تھی۔ پاکستانی تجارتی برآمد کنندگان اور غیر پولش شدہ، قیمتی اور نیم قیمتی جواہرات کے تاجروں کی نمائندگی کے لیے ہماری جدوجہد کا نام ہے۔اس وقت پاکستان کو برآمدات اور زرمبادلہ کے انڈیکس کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ لہذا، ہم ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان کے قیمتی پتھر کے شعبے میں ملین ڈالر کی صلاحیت پوری دنیا میں منفرد ہے۔ بدقسمتی سے، دوسرے ممالک کے مقابلے میں اسے ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا ہے۔منہاج شاہ نے کہا کہ تھائی لینڈ کے پاس اپنا کوئی بڑا معدنی ذخائر نہیں ہے اور ان میں سے زیادہ تر دوسری جگہوں سے اس کی منڈیوں میں لایا جاتا ہے۔ تھائی لینڈ میں ایک بار، ان معدنی مجموعوں کو اچھی طرح سے تیار کیا جاتا ہے اور ان کی قدرتی قیمت میں قدر کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، تھائی لینڈ سے ویلیو ایڈڈ معدنیات کی برآمدات 200 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہیں۔حکومت پاکستان کو تھائی طرز عمل پر عمل کرنا چاہیے۔ اگر وہ اربوں کما سکتے ہیں تو پاکستان کیوں پیچھے ہے، خاص طور پر جب یہ معدنیات سے مالا مال ملک ہے جس کے پاس کھربوں ڈالر کے قدرتی قیمتی پتھروں کے ذخائر ہیں۔اے پی ایس ای اے کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان منفرد قدرتی معدنی ذرائع سے مالا مال ہے۔ زمرد، روبی، نیلم اور پکھراج جیسے قیمتی پتھر ملک میں دستیاب ہیں۔ کے پی کے ضلع مردان کا کٹلانگ گلابی پکھراج دنیا بھر میں کہیں نہیں ہے۔

سوات، شانگلہ اور چترال کے زمرد بے مثال ہیں۔اس صورتحال کو متعلقہ سرکاری محکموں کے تعاون سے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو کان کنی کی خامیوں سے بچنے کے لیے غیر ہنر مند مزدوروں کو سرکاری اداروں میں تربیت دی جا سکتی ہے۔ غیر ہنر مند کان کنی قیمتی پتھروں کی ایک بڑی مقدار کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ مثال کے طور پر، بلاسٹنگ کا طریقہ ابھی بھی چند علاقوں میں استعمال میں ہے جو کہ قیمتی پتھروں کی اچھی مقدار کو نقصان پہنچاتا ہے۔جواہرات کی برآمدات پاکستان کے پاس موجود حقیقی صلاحیت سے کہیں کم ہیں۔ حکومت کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اس شعبے سے متعلق دیگر تجارتی اور کاروباری فیلوز کے ساتھ مشاورت اور مباحثے کا اجلاس کرے۔ اس شعبے کی تمام کمزوریوں پر کھل کر بات کی جانی چاہیے۔چین کے تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئے منہاج نے کہا کہ چین کے ساتھ کاروباری تعلقات سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ہمارے زیادہ تر خریدار چینی ہیں۔ کے پی کے ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے نیفرائٹ کو بہت سراہا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو تمام قیمتی پتھروں کے ذخائر کا درست ارضیاتی سروے کرنا چاہیے۔ اس شعبے سے متعلق تعلیم و تربیت بشمول جدید تحقیق و ترقی بھی اہم ہے۔ ذرائع تک پہنچنے کے لیے جنگی بنیادوں پر مناسب انفراسٹرکچر تیار کرنا ضروری ہے۔مناسب ریگولیٹری اصلاحات، ٹیکس مراعات، مالی مدد، حفاظتی اقدامات، قانونی فریم ورک، کمیونٹی کی شمولیت، اور حفاظت اور ماحولیاتی مسائل سے متعلق سرٹیفیکیشن چیک کرنے کے لیے کلیدی خصوصیات ہیں۔ مناسب مارکیٹنگ اور ویلیو ایڈیشن کے بعد حکومت کو بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر برآمدات کو فروغ دینا چاہیے۔اس سال جواہرات کی عالمی منڈی کی مالیت 32.38 بلین ڈالر ہے ۔سنٹر فار سٹریٹیجک اینڈ کنٹیمپریری ریسرچ کی تیار کردہ ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جواہرات کے ذخائر کے حوالے سے پانچویں نمبر پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم چیلنجوں کے با...

پاکستان کے نامور اسٹارٹ اپس اور ان کے وینچر کیپیٹل اسپانسرز حالیہ پاک لانچ کانفرنس میں لندن میں جمع ہوئے تاکہ موجودہ معاشی منظر نامے میں ان کو درپیش منفرد چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔بدلتے ہوئے عالمی اقتصادی منظرنے پاکستان کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے، اور عالمی وینچر کیپیٹل فنڈنگ میں نمایاں کمی کی وجہ سے وہاں کے اسٹارٹ اپس کے لیے تیزی سے چیلنج بن گئی ہے۔اس کمی کی وجہ عالمی شرح سود میں تبدیلیاں ہیں، جو بنیادی طور پر ریاستہائے متحدہ اور مغربی مارکیٹوں میں بڑھتی ہوئی شرح سود سے متاثر ہیں۔کانفرنس میں پاکستانی سٹارٹ اپس کے لیے اہم پیغام موجودہ معاشی بدحالی کے دوران بقا اور منافع پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔تاہم، حوصلہ افزا اشارے ہیں کیونکہ وینچر کیپیٹل فرمیں پاکستان کی طویل مدتی صلاحیت میں سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں۔اس بدلتے ہوئے منظر نامے میں، وینچر کیپیٹل فرموں کا مطالبہ ہے کہ سٹارٹ اپس منافع اور آمدنی اور پیمانے پر روایتی توجہ کے مقابلے میں ترجیح دیں۔وینچر کیپیٹلسٹ خاص طور پر طویل مدتی حکمت عملی اور اپنی منڈیوں پر غلبہ حاصل کرنے کی صلاحیت کے ساتھ اسٹارٹ اپس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ کم منافع کے مارجن والے سرمائے والے کاروبار سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہیں، جس کی وجہ اسٹارٹ اپ کی اعلی خطرے کی نوعیت ہے۔پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو پچھلی چند دہائیوں سے مسلسل 5 فیصد سالانہ رہی ہے، جس نے بہت سے دوسرے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ، ملک کی بڑی اور بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ، اسٹارٹ اپس کے لیے اہم مواقع پیش کرتا ہے۔

وہ منصوبے جو غیر رسمی معیشت میں شامل ہو سکتے ہیں خاص طور پر کامیاب ہونے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہیں۔کانفرنس نے ریٹیل فنٹیک، الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ، اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ سمیت متعدد شعبوں کے پرجوش اور قابل بانیوں کی موجودگی کو اجاگر کیا۔ یہ بانی جدید خیالات کے مالک ہیں اور خطرات کو سنبھالنے اور اپنے کاروبار کی قیادت کرنے کے لیے لیس ہیں۔تاہم، پاکستانی اسٹارٹ اپس کو کافی چیلنجز کا سامنا ہے، بشمول کرنسی کی قدر میں کمی اور سیاسی عدم استحکام، جو واپسی کے لحاظ سے کاروباری اہداف کو حاصل کرنا مشکل بنا دیتے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر توسیع کچھ اسٹارٹ اپس کے لیے ایک آپشن ہے، لیکن ان کی گھریلو مارکیٹ میں استحکام ایک اہم تشویش ہے۔اپنی کاروباری زندگی کے ابتدائی مراحل میں، زیادہ تر پاکستانی اسٹارٹ اپس کو پائیدار منافع حاصل کرنے کے لیے وقت اور سرمایہ درکار ہوتا ہے۔ ان کی قابل عملیت اور پیمانہ کرنے کی صلاحیت کا انحصار زیادہ تر ضروری فنڈنگ حاصل کرنے پر ہوگا۔وینچر کیپیٹل فرموں کو عالمی منڈیوں میں تیزی سے اصلاح کی امید ہے لیکن غیر یقینی معاشی منظر نامے نے اس امکان کے بارے میں تشویش پیدا کردی ہے۔ان چیلنجوں کے باوجود پاکلانچ جیسی تنظیموں کی لگن اور عزم کی بدولت پاکستانی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم فروغ پا رہا ہے۔ پاکلانچ نے پاکستانی سٹارٹ اپس کے لیے ایک معاون کمیونٹی بنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے، جس سے متنوع پس منظر اور جغرافیائی مقامات سے تعلق رکھنے والے افراد کو آپس میں ملایا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیج کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے یکساں ریگو...

قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کے سینئر سائنٹیفک آفیسر بلال اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیج کے نظام کی حوصلہ افزائی اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے فصلوں کی اقسام کے لیے یکساں ریگولیٹری نظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فصل کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت میں مسلسل اضافے کے لیے ضروری آدانوں، خاص طور پر معیاری بیجوں کی بروقت فراہمی کی ضرورت ہے۔ بیجوں کی کوالٹی اور مقدار زرعی پیداوار کو بڑھانے میں اٹوٹ کردار ادا کرتی ہے اور بہتر کاشت زرعی پیداوار بڑھانے کا ایک انتہائی موثر ذریعہ ہے۔بیج کے ناقص معیار کا واضح مسئلہ پاکستانی زراعت کو تباہ کر رہا ہے۔ سب پار کے بیج سب پار فصلوں کی طرف لے جاتے ہیںجو کسانوں کی کم پیداوار اور آمدنی کا سبب ہے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں آبادی کا ایک بڑا حصہ زراعت پر منحصر ہے، کم پیداواری کا یہ چکر ایک سنگین تشویش کا باعث ہے، ۔اسی طرح بیجوں کی غیر منظور شدہ اقسام کی غیر منظم فروخت ہے۔ایک متحد ریگولیٹری فریم ورک بیج کے معیار کے لیے واضح رہنما خطوط اور معیارات فراہم کرے گا، اس بات کو یقینی بنائے گا کہ صرف اعلی معیار کے بیج ہی مارکیٹ میں پہنچیں۔ اس سے نہ صرف کسانوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ بیج کمپنیوں کو بیج کی بہتر اقسام پیدا کرنے کے لیے تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب ملے گی۔مزید برآں، فصل کی اقسام کے لیے منظوری کے عمل کو آسان بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے تاخیر میں کمی آئے گی۔

یہ نئی، بہتر اقسام اور ٹیکنالوجیز کو تیزی سے اپنانے کی اجازت دے گا، جس سے کسانوں کو بدلتے ہوئے ماحولیاتی اور مارکیٹ کے حالات کے لیے زیادہ مثر طریقے سے جواب دینے میں مدد ملے گی۔ایک منظم ریگولیٹری فریم ورک پاکستان کو بیجوں کے بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے میں مدد دے سکتا ہے، جس سے عالمی منڈیوں میں بیجوں اور زرعی مصنوعات کی برآمد میں آسانی ہو گی۔ یہ ملک کی برآمدی صلاحیت کو بڑھا سکتا ہے اور زراعت کے شعبے میں اس کی بین الاقوامی حیثیت کو بڑھا سکتا ہے۔اس سلسلے میں نگراں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے پاکستان کے سیڈ سسٹم سے متعلق اجلاس کی صدارت کی اور اس کے چیلنجز اور مستقبل کے امکانات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیج کے نظام کی حوصلہ افزائی اور بہتری کے لیے فصلوں کی تمام اقسام میں یکساں ریگولیٹری نظام کی ضرورت ہے۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ بیجوں کا ناقص معیار اور غیر منظور شدہ اقسام کی بڑے پیمانے پر فروخت کے نتیجے میں پیداوار کم ہو رہی ہے۔اس وقت ملک میں تصدیق شدہ بیجوں کی طلب اور رسد کے درمیان 66 فیصد کا بڑا فرق ہے۔ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے طویل مدتی مثبت نتائج حاصل کرنے کے لیے قومی بیج پالیسی، حکمت عملی، اور عمل درآمد کے لیے ایک منصوبہ تیار کرنے پر زور دیا۔ بیج کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پبلک پرائیویٹ مکالمہ ضروری ہے۔ پبلک سیکٹر کی سرمایہ کاری میں اضافہ اور تحقیق میں نجی شعبے کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرکے، ہم صنعت کے لیے بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اگلی پارلیمنٹ میں بہت سی جماعتیں مل کر حکومت...

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ اگلی پارلیمنٹ میں بہت سی جماعتیں مل کر حکومت بنائیں گی۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔پاکستان اس وقت سخت ترین معاشی مشکلات میں گھیرا ہوا ہے، معاشی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ راجہ ریاض نے کہا کہ سانحہ نو مئی میں شامل لوگوں سے بات نہیں ہو سکتی۔معیشت کی درستگی کے لیے ہمیں سخت فیصلے کرنے ہوں گے،عمران خان کو میں نے انتقام کی سیاست کرنے سے منع کیا تھا،انتخابات میں نواز شریف اکثریت لے کر وزیراعظم بنیں گے، اگلی پارلیمنٹ میں بہت سی جماعتیں مل کر حکومت بنائیں گی، میرے حلقہ میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں ہے، انتخابات لڑنے کے لیے پی ٹی آئی کے پاس امید وار نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اردو ادب کے ممتاز شاعر و ادیب اور دانشور جون...

اردو ادب کے ممتاز شاعر و ادیب اور دانشور جون ایلیا کی 21ویں برسی 8نومبرکو منائی جائے گی اس سلسلے میں اس عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر کے ادبی حلقوں میں تعزیتی سیمینارز،مذاکرے اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ فلاسفر اور سوانح نگارجون ایلیااپنے منفرد انداز تحریر کی وجہ سے جانے جاتے تھے وہ معروف شاعر،صحافی اور دانشور رئیس امروہوی اور سیّد محمد تقی کے بھائی تھے انہوں نے پچاس ہزار سے زائد اشعار کہے اور چالیس سے زائد نایاب کتب کے تراجم کیے ان کا علم ایک انسائیکلو پیڈیا کی مانند تھا۔پسے ہوئے طبقے کے ترجمان شاعرجون ایلیا14دسمبر 1937ء کو پیدا ہوئے ان کے والد محترم علامہ شفیق حسن ایلیا ادب سے گہرا لگائو رکھتے تھے اس علمی ماحول میں جون ایلیا نے پرورش پائی جون ایلیانے اپنا پہلا اردو شعر محض 8برس کی عمر میں کہا۔ان کی معروف تصانیف میں ''شاید''، ''گویا''، ''یعنی''، ''گمان''، ''لیکن'' اور دیگر قابل ذکر ہیں۔جون ایلیا کواردو، انگریزی،عربی،فارسی،سنسکرت،عبرانی اور دیگر زبانوں پر دسترس حاصل تھی انہوں نے شاعری کے علاوہ فلسفہ،منطق،اسلامی تاریخ،سائنس اور مغربی ادب کے تراجم پر بھی وسیع کام کیا ہے انہوں نے دنیا کی40 کے قریب نایاب کتب کے تراجم کیے انہوں پچاس ہزار سے زائد شہر کہے جن میں زیادہ تر منظر عام پر نہ آسکے ہیں۔ جون ایلیا کا علم کسی انسائیکلو پیڈیا کی طرح وسیع تھااس علم کا نچوڑ ان کی شاعری سے بھی عیاں ہے۔جون ایلیا 8نومبر 2002ء کو 72برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاعر مشرق سر ڈاکٹرعلامہ اقبال کا146واں یوم و...

شاعر مشرق سر ڈاکٹرعلامہ اقبال کا146واں یوم ولادت 9نومبر کو منایا جائے گا۔ ملت اسلامیہ کو ''لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری'' جیسی آفاقی فکر دینے والے بیسویں صدی کے عظیم صوفی شاعر،قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیت ڈاکٹر سر علامہ اقبال9نومبر 1877ء کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔علامہ اقبال جدید دور کے صوفی شاعر تھے انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے امت مسلمہ میں انقلابی روح بیدار کی ان کی شاعری میں تصوف اور احیائے اسلام کا رنگ نمایا ں تھا۔سر علامہ اقبال کی شاعری کی کتب کی انگریزی،جرمن،روسی،فرانسیسی،چینی،جاپانی اور دیگر زبانوں میں تراجم شائع ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں آپ کو عظیم مفکر تسلیم کیا جاتا ہے۔سر علامہ محمد اقبال کا بطور سیاستدان عظیم ترین کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے یہ نظریہ بعد میںپاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔سر ڈاکٹر علامہ اقبال نے قیام پاکستان کو آنکھوں سے نہیں دیکھا وہ پاکستان کی آزادی سے قبل 21اپریل 1938ء کو انتقال کر گئے تھے لیکن قیام پاکستان میں ان کے عظیم کارناموں کے اعتراف میںانہیں قومی شاعر کا درجہ دیاگیا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اپنی72ویں سالگر...

ملک کے معروف سیاستدان سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد اپنی72ویں سالگرہ6نومبر کو منائیں گے۔شیخ رشید احمد6نومبر 1950ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنا سیاسی سفر تحریک استقلال سے شروع کیا،1985ء کے غیر جماعتی الیکشن میں ممبر قومی اسمبلی بنے،1988ء میں پیپلز پارٹی کے ٹکاخان کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔90ئ،93 اور97میں ایم این اے بنے نواز شریف کی کابینہ میں شامل رہے۔2002ء میں پرویز مشرف کے مداحوں میں شمار ہونے لگے اور آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر ق لیگ میں شامل ہو گئے۔بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی اپنی ہر پریس کانفرنس میں شیخ رشید احمد کو ہدف تنقید ضرور بناتے ہیں،واضح رہے کہ 2008ء کے الیکشن میں مخدوم جاوید ہاشمی نے شیخ رشید کو شکست دی تھی۔2013ء میں ممبر قومی اسمبلی بنے جبکہ2018ء میں الیکشن جیتنے کے بعد انہیں تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر ریلوے اور بعدازاں وزیر داخلہ بنایا گیا تھا۔شیخ رشید احمد کی وجہ شہرت ان کا سیاست میں عوامی انداز،سیاسی پیش گوئیاںہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی، والدہ پر تشدد کرنے والا بیٹا گرفتا...

آر اے بازار پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے والدہ پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے والدہ کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت درج مقدمہ درج کرکے ملزم زاہد کو گرفتار کیا۔ والدہ کے مطابق میرا بیٹا زاہد مجھ پر تشدد کرتا ہے اور نشے کے لیے پیسے مانگتا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدہ جیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک اور جھگڑا ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، اسحاق ڈار کا...

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہمیں تو نہیں ملی اور کون نہیں چاہتا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہو۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حقائق ریکارڈ پر لاتا ہوں، آئین کہتا ہے 90 دنوں میں الیکشن ہوں، آئین کی باقی شقیں بھی سامنے رکھنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کو 2 اگست کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا اور مردم شماری حتمی ہوجائے تو الیکشن کمیشن کو حلقہ بندی کرنی ہے، ہم بھی چاہتے تھے 90 دنوں میں الیکشن ہو اور پہلے بجٹ میں الیکشن کیلئے مختص رقم 5 ارب روپے تھی، الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے 54 ارب روپے درکار تھے، ہم نے الیکشن کمیشن کو 46 ارب روپے دینے کا طے کیا جب کہ پنجاب اور کے پی کے الیکشن کیلئے اضافی 16 ارب درکار تھے۔ سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی نے قرار داد پاس کردی، میرے پاس کوئی چوائس نہیں تھی، کچھ قوتوں کا مقصد تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے، ہمیں اجتماعی طور پر سوچنا چاہیے، یہ پاکستان کا مسئلہ ہے، سابقہ حکومت کے ایک صاحب نے کہا کہ لینڈ مائنڈ بچھا کر جارہے ہیں، ایسی سوچ والے شخص کو سیاست میں ہونا ہی نہیں چاہیے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ہمیں تو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی اور کون نہیں چاہتا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہو، ہم نے الیکشن کی زیادتی پر وائٹ پیپر ایشو کیا تھا اور 35 پنکچر والی بات جھوٹی تھی۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں نے بجٹ میں یقینی بنایا کہ الیکشن کمیشن کا بجٹ بناں، ایک طرف عدلیہ ایک طرف پارلیمنٹ اور ایک طرف کابینہ تھی، ہماری حکومت نے بجٹ کو الیکشن کمیشن کو ریلیزکرنے کے سارے اقدامات کیے، اگر آپ نے آئی ایم ایف کا پروگرام ڈی ریل کیا تو آپ پی ڈی ایم پرالزام نہیں لگاسکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کو غزہ میں اپنی جنگ عارضی طور پر روک...

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اسرائیل کو غزہ میں اپنی جنگ کو عارضی طور پر روکنا چاہیے۔ مشرقِ وسطی کے خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیل سے جنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جنگ میں عارضی وقفے کی ضرورت ہے۔ جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ وقفہ قیدیوں کو رہا کرانے کا وقت ہوگا، اس وقفے کے دوران غزہ میں موجود تمام امریکی شہریوں کا انخلا بھی چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ امریکی صدر کا یہ بیان وائٹ ہاس کے مقف میں تبدیلی ظاہر کر رہا ہے۔ وائٹ ہاس کا اس سے قبل یہ موقف رہا ہے کہ ہم اسرائیل کو ہدایات نہیں دیتے کہ فوجی آپریشن کس طرح کرنا چاہیے۔ ہم نے اسرائیل کیلئے سرخ لکیر نہیں کھینچی، ہم ہر حال میں اس کی حمایت جاری رکھیں گے۔ جو بائیڈن کی اسی انتخابی مہم کی تقریر کے دوران ایک یہودی خاتون نے صدر بائیڈن کو ٹوکتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ یہودی خاتون کے جواب میں صدر بائیڈن نے کہا کہ میرے خیال مین جنگ میں وقفے کی ضرورت ہے تاکہ یرغمالیوں کو نکالا جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں جاری نسل کشی سے متعلق سچ آخرکار اسرا...

غزہ میں بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے سے متعلق سچ آخرکار اسرائیلی ترجمان کی زبان پر آ ہی گیا۔ اسرائیلی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کا نشانہ فقط فلسطینی عوام ہیں۔ امریکی ٹی وی کو اپنے انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کی ترجمان تل ہینرک بات چیت کے دوران سچ بول گئی کہ اسرائیل غزہ میں کسی اور کو نشانہ نہیں بنا رہا سوائے سویلینز کے لیکن پھر گڑبڑا کر اپنی بات کو گھماتے ہوئے کہنے لگی کہ نہیں، نشانہ دہشتگرد ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہندوستان غیر قانونی اسلحے کا گڑھ بن گیا

ہندوستان غیر قانونی اسلحے کا گڑھ بن گیا،بھارتی سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں ہوشربہ انکشافات منظر عام پر آگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں 2 لاکھ سے زائد غیر قانونی اسلحہ موجود ہے،جس میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، ہریانہ اور راجستھان غیر قانونی اسلحہ بنانے میں سرفہرست ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صرف بہار میں غیرقانونی اسلحہ بنانے کی 91 فیکٹریاں موجود ہیں،ایڈووکیٹ ناگامٹھو کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحے کے بڑھتے استعمال کی وجہ ہندوستان میں بڑھتی ہند انتہا پسندی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی راج کے دوران صرف اتر پردیش میں غیر قانونی اسلحے کا استعمال 3 گنا بڑھ گیا،مودی سرکار کے آنے کے بعد سیاتر پردیش میں غیر قانونی اسلحہ کی تعداد 13 ہزار سے 30 ہزار سے بھی زائد ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق 2022 میں صرف ہریانہ میں 34 ہزار سے زائد غیر قانونی اسلحے کے مقدمات درج ہیں،پچھلے پانچ سال میں پولیس نے ہریانہ سے 13 ہزار سے زائد غیر قانونی پستول برآمد کیے،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں میں سے زیادہ ترکا تعلق بجرنگ دال، وشوا ہندو پرشاد،راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے ہے۔ منی پور میں کی خانہ جنگی میں بھی بڑے پیمانے پر غیر قانونی اسلحہ استعمال ہونے کی اطلاعات ہیں جو اس رپورٹ میں شامل نہیں ہیں۔ رپورٹ میں یہ کہا گیا ہیکہ ہندوستان میں غیر قانونی اسلحے کا استعمال اور پھیلا سنگین ترین ہے، مودی سرکار نے غیر قانونی اسلحہ اور اس سے در پیش حادثات کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔ اسی حوالے سے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر حالات پر فوری قابو نہ پایا گیا تو ہندوستان بہت جلد جنگ میدان بن جائے گا، مودی سرکار اپنی سیاست کی آڑ میں انتہاپسند تنظیموں اور غیر قانونی اسلحے کے کاروبار کو فروغ دے رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کی جانب سے اسرائیل کے حق دفاع کا جواز مس...

روس نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کیلئے اسرائیل اور مغرب کی جانب سے حق دفاع کے جواز کو مسترد کر دیا۔ روسی مندوب نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں، وہ قابض ہے، غزہ پر بمباری کیلئے اسرائیل اور مغرب کے حق دفاع کا جواز درست نہیں، اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں پرآنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ خطاب کے دوران روسی مندوب نے مشرق وسطی میں خونریزی روکنے اور سفارتی حل کا مطالبہ بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل نے غزہ کو چاروں طرف سے گھیرلیا، شہاد...

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ کو چاروں طرف سے گھیرلیا گیا ہے اور اب بڑی کارروائی کریں گے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی افوج نے غزہ شہر کا محاصرہ مکمل کر لیا ہے۔ ہمارا مقصد حماس کی تحریک کو ختم کرنا ہے۔ دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ غزہ اسرائیل کے لیے جہنم ثابت ہوگا۔ اسرائیل کے مزید فوجی سیاہ تھیلوں میں واپس جائیں گے۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی آبادیوں پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔اسرائیل نے جبالیا پناہ گزین کیمپ کے ساتھ البریج پناہ گزین کیمپ پر بھی بم برسا دیے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شاطئی کیمپ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے تحت چلنے والے اسکول کو بھی نشانہ بنایا جبکہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے القدس اسپتال کے قریب بھی بم برسائے۔غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک 3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو ہوگئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیلی حملوں کے جواب میں القسام بریگیڈ نے صیہونی فورسز پر لبنان سے راکٹ داغ دیئے، شمالی اسرائیل کے علاقے کریات شمونہ میں 12 راکٹ فائر کئے گئے جس میں متعدد گاڑیاں تباہ اور درجنوں فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول مکمل بحال نہ ہوسکا،...

پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول مکمل بحال نہ ہوسکا، جمعہ کو پھر مزید 19 پروازیں منسوخ ہو گئیں جبکہ 17 دن میں پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 754 تک پہنچ چکی ہے۔ جمعہ کو منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے اسلام آباد کی پی کے 368، 369 اور سکھر کی پی کے 536، 537 شامل ہیں۔ دمام سے کراچی کی پی کے 242، اسلام آباد سے سکھر کی پی کے 631، 632 بھی منسوخ ہوئی ہیں جبکہ اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 325، 326 بھی اڑان نہ بھر سکیں۔ اسی طرح دبئی کی پی کے 233 اور شارجہ کی پی کے 181 منسوخ ہو گئی ہے، دبئی سے ملتان کی پی کے 222، سیالکوٹ سے شارجہ کی پی کے 209 اور پی کے 210، لاہور سے شارجہ کی پی کے 185 بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق مسقط، تربت اور گوادرکی 4 پروازیں پی کے 197 اور پی کے 198 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوم اقبال،حکومت کا 9 نومبر کو ملک بھر میں عا...

وفاقی حکومت نے یوم اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ کابینہ ڈویژن نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دیدی، اس حوالے سے گزیٹڈ چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 147 واں یوم پیدائش 9 نومبر کو ملی جوش وجذبہ کیساتھ منایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی رخصت کے باعث...

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی رخصت کے باعث جمعہ کے کیسز کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق آج رخصت پر ہوں گے جس وجہ سے جمعہ کے کیسز کی کازلسٹ منسوخ کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس نے گزشتہ روز بھی صرف سنگل بنچ میں کیسز سنے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ م...

چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف نے سائفر کیس میں سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے درخواست میں مدعی مقدمہ نسیم کھوکھر اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سائفر کیس سابق وزیر اعظم کے خلاف سیاسی مقدمات کی ایک کڑی ہے، درخواست ٹرائل کورٹ یہ سمجھنے میں ناکام رہی ہے۔ سابق وزیراعظم نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ درخواست ضمانت آئین کے آرٹیکل 185 کے تحت دائر کی گئی ہے، اس مقدمے میں وزارت داخلہ کے ماتحت ایف آئی اے کی بدنیتی صاف ظاہر ہے، سائفر اور فارن فنڈنگ مقدمات ایف آئی اے کی بدنیتی کو صاف ظاہر کرتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزم کو مقدمے میں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈکپ،ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنیکا الزام، گن...

بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال پر ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سنہیاسیش گنگولی کو اس معاملے پر کولکتا تھانے میں طلب بھی کیا گیا۔ کرکٹ مداح نے بنگال ایسوسی ایشن کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ٹکٹیں ذاتی مقاصد اور بلیک میں فروخت کرنے کے لیے الگ کی گئیں۔ دوسری جانب سابق بھارتی کپتان ساروو گنگولی اپنے بڑے بھائی سنہیا سیش گنگولی کی حمایت میں سامنے آگئے اور انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کے تنازع میں بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کا کوئی عمل دخل نہیں، پولیس ٹکٹیں بلیک کرنے والوں کو پکڑے۔ ساروو گنگولی نے کہا کہ ایڈن گارڈنز کی گنجائش 67 ہزار ہے جبکہ مانگ ایک لاکھ سے زائد ہے، جہاں ٹکٹوں کی مانگ زیادہ ہوتی ہے تو وہاں ہر جگہ یہی ہوتا ہے پولیس اس کو روکے۔ سابق بھارتی کپتان نے کہا کہ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹکٹ فروخت نہیں کیے اور نا ہی اس کے پاس ٹکٹیں ہیں۔ یاد رہے کہ ایڈن گارڈنز کولکتا میں 5 نومبر کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ شیڈول ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایڈن گارڈنز میں سب سے کم مالیت 900 روپے کا ٹکٹ بلیک مارکیٹ میں 5000 بھارتی روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی



۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محمد شامی سجدہ کرتے کرتے رک گئے، ویڈیوسوشل م...

ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 55 رنز پر آٹ کر دیا، محمد شامی کی بالنگ نے اہم کردار ادا کیا انہوں نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد شامی نے پانچویں وکٹیں حاصل کرنے کے بعد سجدہ ریز ہونے کی کوشش کی لیکن اچانک رک گئے جس کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف محمد شامی نے 5 اوورز میں 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 18 ویں اوور میں انہوں نے کسون رجیتھا کوآٹ کیا جو کہ ان کی پانچویں وکٹ تھی، وہ گرانڈ میں گھٹنوں کے بل بیٹھے لیکن سجدہ نہ کیا اور پھر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے۔ ٹوئٹر پر عبداللہ نامی صارف نے لکھا کہ شامی سجدہ کرنے جا رہے تھے لیکن انہیں خیال آیا کہ وہ بھارت میں ہیں، ایک اور صارف بلال نے لکھا کہ شامی سجدہ کرنے والے تھے لیکن انہیں یاد آیا کہ وہ بھارتی ہیں اور اس کے لیے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے جیت سکتا ہ...

قومی ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ پاکستان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے میچ جیت سکتا ہے۔ عماد وسیم نے کہا کہ پاکستان کی فیلڈنگ اچھی ہوئی ہے، پاکستان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے جیت سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے میچ کا پریشرکچھ اور ہی ہوتاہے۔دوسری طرف محمد عامر نے کہا کہ سب سے زیادہ سرمایہ آئی سی سی کو بھارت سے ملتاہے۔ سابق کرکٹر عبدالرزاق نے گزشتہ روز بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے مقابلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کا پہلے بیٹنگ نہ کرنیکا فیصلہ ٹھیک تھا،سری لنکا کی بولنگ،بیٹنگ،فیلڈنگ اچھی نہیں رہی۔ واضح رہے کہ 2نومبر کو ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے میں 302 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ بھارت کے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن کی ذکا اشرف پر...

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کے خلاف عہدے کا غلط استعمال اور سنگین غلط کاریوں سمیت الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ معروف ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن ذوالفقار ملک کی جانب سے ذکا اشرف کے خلاف مینجمنٹ کمیٹی کو ایک ای میل لکھی ہے جس کی کاپیاں پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم پاکستان اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔ ذوالفقار ملک کی جانب سے ذکا اشرف کے خلاف ای میل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کچھ روز بعد یعنی 5 نومبر کو ان کی بطور قائم مقام چیئرمین پی سی بی کی 4 ماہ کی مدت ختم ہونے جا رہی ہے۔ چیئرمین پی سی بی کے خلاف کی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ ذکا اشرف بورڈ کے روز مرہ کے معاملات کو چلانے کے اپنے مقررہ قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے۔ ذکا اشرف نے وزارت بین الصوبائی رابطے کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے بورڈ کے انتخابات نہیں کروائے جس کے تحت بورڈ کے مستقل چیئرمین کا انتخاب ہونا تھا۔ذکا اشرف نے اپنے سرٹیفکیٹس بھی فراہم نہیں کیے جو چیئرمین پی سی بی کے لیے لازمی ہیں۔ذکا اشرف نے اپنے بیٹے چوہدری محمد خان کو بورڈ کے معاملات میں غیر قانونی مداخلت کی اجازت دی۔ذکا اشرف نے پی سی بی الیکشن کمشنز کے آفس کا اپنے مخالفین کے خلاف غلط استعمال کرتے ہوئے ریجنز کے بوگس انتخابات کروائے۔ذوالفقار ملک نے اپنی ای میل میں لکھا کہ ذکا اشرف کے حالیہ دور میں کچھ سنگین غلط کاریاں اور غیر قانونی چیزیں نوٹ کیں جسے ریکارڈ پر لانا ضروری سمجھتا ہوں، اس ای میل کے ذریعے موجودہ دور میں مینجمنٹ کمیٹی کے زیادہ تر ممبران کی منظوری کے بغیر کیے گئے غیر قانونی اور غلط فیصلوں سے خود کو الگ کرنا چاہتا ہوں۔ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن نے کہا کہ ذکا اشرف نے کچھ ایسے طویل المدتی فیصلے کیے جس کا انہیں اختیار نہیں تھا جیسے کہ چیف سلیکٹر کی 3 سال کے لیے 25 لاکھ روپے ماہانہ پر تعیناتی، متعدد ڈائریکٹرز، کنسلٹنٹس، آفیشلز، دیگر کمیٹیوں کی تعیناتی، متعدد پراجیکٹس کی منظوری، بڑے پیمانے پر اخراجات، لیگل کونسلر کی مہنگے داموں تعیناتی اور متعدد حکام کو عہدے سے ہٹانا مینجمنٹ کمیٹی کے دائرہ کار کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ میں نے تمام فیصلے بورڈ کے آئین کے مطابق لیے اور بورڈ بھی ان فیصلوں کا دفاع کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیویز فاسٹ بالر میٹ ہینری انجری کے باعث ورلڈ...

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر میٹ ہینری انجری کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہوگئے۔ کیویز کرکٹ بورڈ کے مطابق میٹ ہینری کو بدھ کے روز پونے میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران چوٹ لگی تھی جس سے صحتیاب ہونے میں انہیں دو سے چار ہفتے درکار ہوں گے۔ بورڈ حکام کے مطابق انجرڈ فاسٹ بالر کی جگہ کائل جیمیسن کو بلیک کیپس اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ کیویز کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری سٹیڈ کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم ہینری کے بارے میں سوچ رہی ہے اور ہم اس کے لئے پریشان ہیں۔ گیری سٹیڈ نے کہا کہ میٹ ایک طویل عرصے سے ہمارے ون ڈے سکواڈ کا حصہ رہا ہے اور اس ٹورنامنٹ سے اس کا باہر ہونا ہمارے لئے انتہائی مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہینری پچھلے کچھ سالوں سے مسلسل آئی سی سی کے ٹاپ ٹین ون ڈے بولرز کی فہرست میں شامل ہے جو اس کی مہارت کا ثبوت ہے، وہ ٹیم کا ایک بہترین کھلاڑی ہے ، افسوس کہ ہم اس کے تجربے سے محروم رہیں گے۔ دوسری جانب کائل جیمیسن جمعرات کو بنگلورو پہنچے تھے اور توقع ہے کہ وہ جمعہ کو ٹیم کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں شریک ہوں گے۔ کیویز کوچ کا کہنا تھا کہ جیمیسن ضرورت پڑنے پر پاکستان کے خلاف شیڈولڈ میچ میں شرکت کے لئے تیار ہیں۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میگا ایونٹ کے پوانئٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان رواں ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑ...

پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ2023 میں اب تک37 کیچز پکڑے جبکہ صرف 6 ڈراپ کئے ہیں۔ گرین شرٹس کی کیچ ایفیشنسی 86 فیصد ہے جو رواں ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان کے بعد اس فہرست میں ہالینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے جس نے 85 فیصد کی شرح سے 33 کیچز پکڑے جبکہ 6 ڈراپ کئے۔ 18 اکتوبر کو جب پہلی بار فہرست جاری کی گئی تو بابر اعظم کی قیادت میں گرین شرٹس کی کیچ پکڑنے کی کارکردگی79 فیصد تھی لیکن بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد ان اعداد و شمار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ رواں ورلڈ کپ میں بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کیچز کی کارکردگی81 فیصد ہے جبکہ بنگلہ دیش کی کامیاب کیچز کی شرح76 فیصد رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 25پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کی کمی ہو گئی ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 283روپے25پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 77 پیسے اضافہ ہوا تھا اور 283 روپے 42 پیسے پر بند ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد ع...

جسٹس عقیل احمد عباسی نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا ۔ جسٹس عرفان سعادت کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جسٹس عقیل احمد کو قائم مقام چیف نامزد کیا گیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ کے ججز کمیٹی روم میں ہونے والی سادہ و پروقار تقریب میں سینئر جج جسٹس ندیم اختر نے چیف جسٹس سے عہدے کاحلف لیا۔ تقریب میں ججز، وکلا تنظیموں کے عہدیداروں اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جسٹس عقیل عباسی سندھ ہائیکورٹ کے مسلسل دوسرے قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف...

اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ 22سے29اکتوبرتک کی کارروائیوں کے اعداد وشمارجاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق 29 اکتوبر تک ملک بھر سے تقریبا 4.59 بلین روپے جرمانہ وصول کیاگیا۔ 22سے29اکتوبرتک کی کارروائیوں میں 5ہزار 448سے زائد افراد گرفتار کئے گئے، اسلام آباد اورپنجاب سے5ہزار 241بجلی چوروں کو گرفتار کیاگیا۔ اعداد و شمار کے مطابق سندھ 34 اورخیبرپختونخوا سے 173 بجلی چوروں کو گرفتار کیاگیا،پنجاب اوراسلام آباد میں 3ہزار 217ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ سندھ میں 215 اور خیبرپختونخوا میں 325 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ پنجاب اور اسلام آباد میں بجلی چوروں سے 1.91 بلین روپے جرمانہ وصول کیا گیا، خیبرپختونخوا میں 1.08 بلین اورسندھ میں بجلی چوروں سے 1.39 بلین روپے جرمانے کے وصول کئے گئے۔ بلوچستان میں بجلی چوروں سے 0.21 بلین روپے جرمانہ وصول کیاگیا،اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر سے 32 بلین سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا اور 24 ہزار سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ کے 14 روزہ جسمانی ری...

خدیجہ شاہ کو ایف آئی اے نے جیل سے اپنی حراست میں لینے کے بعد خدیجہ شاہ کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابدجسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کررہے ہیں،ایف آئی اے کے لیگل ایڈوائزر رانا اعجاز خلیل عدالت پیش ہوئے۔ خدیجہ شاہ کو ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کرنے کے بعد ملزمہ کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔وکیل ایف آئی اے نیدلائل دیتے ہوئے کہا 9مئی کو خدیجہ شاہ نے اشتعال انگیز ٹویٹ کیے،وہ ٹویٹ ابھی تک ری ٹویٹ ہورہے ہیں۔ خدیجہ شاہ کے وکیل نے کہا خدیجہ شاہ پانچ ماہ سے جیل میں ہیں ،کیا ٹویٹ جیل سے کررہی ہیں ؟سینئر وکیل ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست میں مصروف ہیں،وکیل نے عدالت سے کیس کو انتظار میں رکھنے کی استدعا کردی۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کا آلودگی پھیلانے والی فیکٹری...

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ عدالت عالیہ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کیلئے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی جبکہ سماعت کے دوران کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ جو فیکٹریاں کالا دھواں چھوڑ رہی ہیں انہیں سیل کیا جائے اور جب تک ان کے مالکان بیان حلفی نہیں دیں گے انہیں ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔ عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ بیان حلفی دیں کہ دوبارہ خلاف ورزی ہوئی تو فیکٹری کو گرا دیا جائے گا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ یہ دو ماہ بہت اہم ہیں، لگتا ہے اب ہم صحیح راستے پر جا رہے ہیں، پی ڈی ایم اے تو سویا ہوا ہے، ہم ان کو جگاتے ہیں، اگر کوئی گاڑی اسموگ کا باعث بن رہی ہے تو اس کی تصویریں بنائیں ، اگلے سال سے ہمیں شروع میں ہی بڑے اقدامات اٹھانے پڑیں گے۔ کمشنر لاہور نے بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کریں گے ، ہم نے ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت کی ہے کہ اسموگ پھیلانے والی گاڑیوں کو بند کیا جائے۔ محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ ہم نے سائیکلنگ کے رجحان کے لیے کافی اقدامات کیے ہیں، ہم نے ٹیپا سے بات کی ہے کہ سائیکلنگ کے لیے ایک ٹریک بنایا جائے، ہم کوشش کریں گے کہ سائیکلنگ والے افراد کو ہوٹلوں پر چیزیں ڈسکاونٹ سے ملیں۔ عدالت نے ہدایت دی کہ آپ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی اس میں شامل کریں، ہم ان پانچ ، چھ ماہ میں سائیکلنگ کو دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہم اب اخبار میں اشتہار دیں گے کہ درخت کاٹنا ایک جرم ہے۔ بعدازاں ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 نومبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو منکی پاکس کی ا...

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو منکی پاکس کی ادویات دینے کی یقین دہانی کرادی۔ عالمی ادارہ صحت پاکستان کو منکی پاکس کی جدید دوا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دے گا۔ عالمی ادارہ صحت نے اینٹی وائرل دوا حکومت پاکستان کی درخواست پر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے خط کے مطابق پاکستان کو اینٹی وائرل دوا کے 25 کورسز دیے جائیں گے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہیکہ پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے سات کیسز سامنے آچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

'لہورلہور اے ' فیسٹیول کی جیلانی پارک میں رو...

لہور لہور اے" فیسٹیول کی جیلانی پارک میں رونقیں دیکھنے لاہوری امڈ آئے۔ "لہور لہور اے "فیسٹیول کی جیلانی پارک میں رونقیں عروج پر پہنچ گئیں، فیسٹیول میں ہر سو لاہور کی ثقافت، ادب، تاریخ اور کھانوں کے جلوے بکھرے نظر آرہے ہیں، بادشاہی مسجد ،وزیر خان مسجد اور چوبرجی کے دلکش ماڈلز عوام کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہے ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے جیلانی پارک کا رخ کر لیا، سینکڑوں کی تعداد میں مختلف سٹالز عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، پنجاب کے روائتی کھانوں کے سٹالز پر شہری خوب ہاتھ صاف کررہے ہیں، کیا بچے کیا بڑے سب ہی فیسٹیول کی رونق کے دیوانے نکلے۔ ہاتھ سے بنی اشیا اور ڈیکوریشن سیٹ کے سٹالز پر شہریوں کا ذوق و شوق دیدنی ہے، خواتین کاریگروں نے فیسٹیول میں آنے والوں کو اپنی مہارت سے آگاہ کیا۔ یاد رہے کہ لاہور کا سب سے بڑا فیسٹیول "لہور لہور اے" جیلانی پارک میں 12 نومبر تک جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلی پنجاب کا بیدیاں انڈرپاس پراجیکٹ کا...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے جمعہ کو علی الصبح نوازشریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا اور منصوبے کے فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے پیدل چل کر پورے انڈرپاس کا معائنہ کیا، صوبائی وزیر ہاسنگ اظفر علی ناصر و دیگر بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمدعلی رندھاوا اور کنٹریکٹر نے منصوبے بارے وزیراعلی کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ بیدیاں روڈ انڈرپاس کو چند روز میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، انڈرپاس سے یومیہ 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد گاڑیوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جسٹس عرفان سعادت نے بطور سپریم کورٹ جج عہدے...

جسٹس عرفان سعادت نے بطور سپریم کورٹ جج عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس عرفان سعادت کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس عرفان سعادت سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز، اٹارنی جنرل اور وکلا شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے، جسٹس عرفان سعادت کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سعادت کو سپریم کورٹ کے جج کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایف بی آر کی آئی ایم ایف مشن کیساتھ تکنیکی م...

ایف بی آر حکام کی آئی ایم ایف مشن کیساتھ تکنیکی مذاکرات کی پہلی میٹنگ میں ایف بی آر کی جانب سے عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔ ایف بی آر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریونیو ٹارگٹ، ریفنڈز ادائیگیاں اور ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد جاری ہے، جولائی سے ستمبر انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں کا ٹارگٹ حاصل کیا گیا۔ دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایمنسٹی سکیم متعارف نہیں کرائی گئی، ستمبر 2023 تک انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیاں 250 ارب روپے تک محدود کی جانی تھیں، ایف بی آر نے ستمبر 2023 تک انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں کو 200 ارب تک محدود کیا۔ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ شیئر پلان کے مطابق انکم ٹیکس ریفنڈز ادائیگیوں میں بتدریج کمی کی جا رہی ہے، قرض پروگرام میں رہتے ہوئے ایف بی آر نے پہلی سہہ ماہی کے دوران ٹیکس چھوٹ نہیں دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان کا وطن واپس آنے والے مہاجرین کے ل...

کابل(شِنہوا) افغانستان کی نگراں حکومت نے پڑوسی ملک پاکستان سے واپس آنے والے پناہ گزینوں کے لیے پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی باختر کی رپورٹ کے مطابق، قائم مقام وزیر برائے مہاجرین و وطن واپسی خلیل رحمان حقانی نے پاکستانی سرحد سے متصل  طورخم کراسنگ پوائنٹ کے اپنے حالیہ دورے کے دوران پناہ گاہوں کی تعمیر کی ہدایت دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران  1 لاکھ 50ہزارسے زائد افغان مہاجرین طورخم کے راستے پاکستان سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران 2لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین، جن میں سے اکثرطورخم کے سرحدی شہر کے راستے اور کچھ سپن بولدک  اور دیگر کراسنگ پوائنٹس کے ذریعے وطن واپس لوٹے ہیں۔

افغان نگراں حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان کہا کہ طورخم میں اداروں کی جانب سے جمعرات کو واپس آنے والوں کے لیے 10ہزارلنچ اور 30ہزار ڈنر تیار کیے جارہے ہیں۔

پاکستان نے کئی دہائیوں کے قیام کے بعد مبینہ طور پر 17لاکھ غیر دستاویزی افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم افغان انتظامیہ نے اسلام آباد پر زور دیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

 
۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ پراسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے ف...

غزہ(شِنہوا) اسرائیل اور حماس کےدرمیان  موجودہ لڑائی کے آغاز سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 9ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 9ہزار61 ہو گئی ہے، جن میں 3ہزار760 بچے اور 2ہزار326 خواتین شامل ہیں، جب کہ زخمیوں کی تعداد 32ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 حملے کیے جن میں 256 افراد جاں  بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔

غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے کہا کہ اسرائیل نے اپنی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ کی پٹی پر 10ہزار سے زیادہ بم گرائے ، ایک اندازہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے استعمال کیے جانے والے دھماکہ خیز مواد کی مقدار 25ہزار ٹن سے تجاوز کر چکی ہے، یا تقریباً 70 ٹن فی مربع کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

 
۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حوثی ملیشیا کا اسرائیل پر نئے ڈرون حملے کرنے...

صنعا (شِنہوا) یمن کی حوثی ملیشیا نے اسرائیل کے خلاف نئے ڈرون حملے شروع کرنے اوریہودی ریاست کے اندر کئی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

ملیشیا کے فوجی ترجمان  یحیی ساریہ  نے حوثیوں کے زیرانتظام المسیرہ ٹی وی سے نشر ایک بیان میں کہا کہ ہم اسرائیل کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ غزہ پر اپنی جارحیت بند نہیں کرتا۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کن اہداف کو نشانہ بنایا گیا، یا ان حملوں کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ اسرائیل نے اپنی سرزمین پر حوثیوں کے کسی نئے حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔  

 

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیرخارجہ کی بیجنگ میں ہونڈوراس کے ہم م...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں ہونڈوراس کے وزیر خارجہ ایڈوارڈو رینا سے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی میں چین اور ہنڈوراس کے تعلقات تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے وسیع امکانات اور بڑے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین ہونڈوراس کے ون چائنہ اصول پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو سراہتا اور ہونڈوراس کی اپنی خودمختاری کے تحفظ اور ترقی کے لیے  کوششوں اور اس کے آزادانہ طور پر ترقی کے راستے کا انتخاب کرنے کی حمایت کرتا ہے جو اس کے قومی حالات کے مطابق ہے۔

وانگ نے چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں مہمان ملک کے طور پر شرکت کرنے پر ہونڈوراس کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے سی آئی آئی ای میں ملک کی مکمل کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہنڈوراس کی مصنوعات کے لیے چین میں داخلے کے مزید مواقع پیدا کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہنڈوراس کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور ترقی پذیر ممالک کے جائز مفادات اور بین الاقوامی مساوات اور انصاف کے تحفظ  اور چین لاطینی امریکہ فورم کو بہتر بنانے اور چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان مجموعی تعاون کو نئی سطح تک پہنچانے کے لیے ہونڈوراس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

 
۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیرخارجہ کی بیجنگ میں ہونڈوراس کے ہم م...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں ہونڈوراس کے وزیر خارجہ ایڈوارڈو رینا سے ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی میں چین اور ہنڈوراس کے تعلقات تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے وسیع امکانات اور بڑے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین ہونڈوراس کے ون چائنہ اصول پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو سراہتا اور ہونڈوراس کی اپنی خودمختاری کے تحفظ اور ترقی کے لیے  کوششوں اور اس کے آزادانہ طور پر ترقی کے راستے کا انتخاب کرنے کی حمایت کرتا ہے جو اس کے قومی حالات کے مطابق ہے۔

وانگ نے چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں مہمان ملک کے طور پر شرکت کرنے پر ہونڈوراس کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے سی آئی آئی ای میں ملک کی مکمل کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہنڈوراس کی مصنوعات کے لیے چین میں داخلے کے مزید مواقع پیدا کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہنڈوراس کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور ترقی پذیر ممالک کے جائز مفادات اور بین الاقوامی مساوات اور انصاف کے تحفظ  اور چین لاطینی امریکہ فورم کو بہتر بنانے اور چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان مجموعی تعاون کو نئی سطح تک پہنچانے کے لیے ہونڈوراس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

 
۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین پلاسٹک کے ماحول دوست متبادل کے طور پر با...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کے لیے پلاسٹک کی مصنوعات کے متبادل کے طور پر بانس کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے تین سالہ ایکشن پلان شروع کیا ہے۔  

  نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن سمیت ریاستی اداروں کی طرف سے جاری کردہ منصوبے کے مطابق، 2025 تک، پلاسٹک کے متبادل کے طور پر استعمال ہونے والی بانس کی اشیاء کے معیار، اقسام، پیمانے اور منافع میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

منصوبے کے مطابق اس وقت تک، بانس سے بنی ان اشیاء کی قیمت 2022 کے مقابلے میں 20 فیصد بڑھ جائے گی، جبکہ بانس کے مواد کے استعمال کی شرح میں 20 فیصد اضافہ ہوگا۔

ایکشن پلان کے مطابق، سائنس ٹیک جدت ، پیداوار اور فروخت کے درمیان تعلق، سماجی تشہیر اور بین الاقوامی تعاون جیسے شعبے اس حوالے سے کوششوں کا مرکز ہوں گے۔

 

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

19 واں چین امریکہ فلم اور ٹیلی ویژن فیسٹیول...

لاس اینجلس (شِنہوا)  19 واں چین امریکہ فلم فیسٹیول اور چینی امریکن ٹیلی ویژن فیسٹیول گزشتہ روز لاس اینجلس میں شروع ہوگئے۔

شیرٹن لاس اینجلس سان گیبریل میں ہونے والی اس ثقافتی تقریب میں تقریباً 1ہزارشرکا شریک ہیں جس کا مقصد فلم اور ٹیلی ویژن کی صنعت میں تبادلوں اور چین امریکہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

   اس سال کے فیسٹیولز کے لیے 500 سے زیادہ فلم اور ٹیلی ویژن کی انٹریزموصول ہوئی ہیں۔ ایونٹ میں 10 فلموں نے گولڈن اینجل ایوارڈ جیتا، جن میں "نو مور بیٹس،" "لوسٹ ان اسٹارز،" "ہڈن بلیڈ،" "مینیفسٹو" اور "فیس ان دی کراؤڈ" شامل ہیں۔

بہترین فلم کا ایوارڈ "دی وینڈرنگ ارتھ II" کو دیا گیا، جبکہ بہترین چین امریکہ مشترکہ پروڈکشن فلم کا ایوارڈ "دی میگ 2: دی ٹرینچ" کو ملا۔

چار امریکی فلموں نے چین میں سب سے زیادہ مقبول یو ایس فلم کا ایوارڈ جیتا، جن میں ڈزنی پکچرز کی "اوتار: دی وے آف واٹر" اور "گارڈینز آف دی گلیکسی والیوم 3،  یونیورسل پکچرز کی " فاسٹ ایکس، پیراماؤنٹ پکچرز کی  "ٹرانسفارمرز: رائز آف دی بیٹس" اور سونی پکچرز کی "اسپائیڈر مین: ایکروس دی اسپائیڈرورس شامل ہیں۔

 
۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں