• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

جیل میں قید ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب ر...

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق ان دنوں جیل میں ہیں جہاں طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب رزاق کو بخار کی شکایت پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، نجیب رزاق کو جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے نجیب رزاق پر ریاستی فنڈز میں کرپشن کا الزام ہے جس پر انہیں عدالت نے 12سال قید کی سزا سنائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں بمباری کے بچوں پر تباہ کن اثرات پر گ...

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہم واضح طور پر حماس کی دہشتگردی کی مذمت اور اسرائیل کے حقِ دفاع کی حمایت کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ مشکلات کے شکار فلسطینی شہریوں سے بھی ہر قیمت پر انصاف کیا جانا ضروری ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں غزہ میں بمباری سے عام شہریوں خصوصا بچوں پر ہونے والے تباہ کن اثرات پر گہری تشویش ہے، ہم انسانی بنیادوں پر کچھ وقت کیلئے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ امداد پہنچائی جا سکے، حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری اور غیر مشروط رہائی بھی ممکن بنائی جائے،وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ رفاہ کراسنگ پر نقل و حرکت کے بارے میں خبریں مثبت ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ بشمول کینیڈین اور دیگر غیر ملکی شہری وہاں سے نکل سکیں، ہم شہریوں کے تحفظ اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی حمایت جاری رکھیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الحملة الشعبية لإغاثة الشعب الفلسطيني في قطا...

بتوجيه كريم من خادم الحرمين الشريفين حفظه الله؛ مركز الملك سلمان للإغاثة والأعمال الإنسانية يطلق الحملة الشعبية لإغاثة الشعب الفلسطيني في قطاع غزة. الشعب الفلسطيني في قطاع غزة بحاجتكم للوقوف معهم في محنتهم بعد تدهور الأوضاع الإنسانية والنقص الشديد في الغذاء والدواء والمأوى والمياه الصالحة للشرب؛ عطاؤكم يخفف معاناتهم ودعمكم يوفر لهم مستلزمات الحياة.
كما يمكنكم التبرع عن طريق الحساب البنكي التالي:
مصرف الراجحي
SA5580000504608018899998

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا،گرلز اسکولز میں پروگرامز کے دور...

خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے گرلز اسکولز میں پروگرامز کے دوران فوٹو گرافی پرپابندی عائد کردی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق سٹیزن پورٹل پر شکایات کے تناظر میں فوٹوگرافی پر پابندی لگائی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے بتایا کہ تمام ایونٹس میں خواتین افسران کو بطور مہمان خصوصی مدعوکیا جائے جب کہ ایونٹ کے دوران کسی کو بھی تصاویر بنانیکی اجازت نہیں ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین پاکستانی طالب علموں کے لیے ایک پرکشش منز...

پاکستانی طالب علموں کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے مقامی تعلیمی مشاورتی ادارے چین میں تعلیم حاصل کرنے کے دروازے کھولنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ اپنے شاندار ثقافتی ورثے، عالمی معیار کی جامعات اور ابھرتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ کی وجہ سے چین بیرون ملک اعلی تعلیم کے مواقع تلاش کرنے والے پاکستانی طالب علموں کے لیے ایک پرکشش منزل بن چکا ہے۔گوادر پرو کے مطابق حسنین ایجوکیشن کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے بانی محمد سجاد نے حال ہی میں بیجنگ میں منعقد ہونے والی سالانہ کانفرنس اور ایکسپو فار انٹرنیشنل کوآپریشن 2023 میں شرکت کی۔ عالمی شراکت داری اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے پر زور دینے کے لئے مشہور اس اہم تقریب میں تعلیمی صنعت سے تعلق رکھنے والی 500 بین الاقوامی بااثر شخصیات، سرکاری عہدیداروں اور دنیا بھر کے ماہرین نے بین الاقوامی ٹیلنٹ ٹریننگ، طلبا کی بین الاقوامی نقل و حرکت جیسے دنیا کے لئے مشترکہ تشویش کے اہم امور پر جدید خیالات، جدید خیالات اور جدید ترین طریقوں اور چین میں تعلیم حاصل کرنے والے ٹیلنٹ کی تربیت، وغیرہ۔ کا تبادلہ کیا۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں ہنرمند ماہرین کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر قابل پیشہ ور افراد تیار کرنے کے مقصد سے جناب سجاد 400 سے زائد چینی یونیورسٹیوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس اور ایکسپو نے انہیں چینی اور بین الاقوامی تعلیمی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بامعنی بات چیت کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ انہوں نے مزید کہا، "ہمیں خیالات کا تبادلہ کرنے، ممکنہ تعاون تلاش کرنے اور چین میں مزید تعلیمی اداروں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے کا موقع ملا۔ گوادر پرو کے مطابق اپنی شرکت کے

دوران جناب سجاد نے اعلی تعلیم کے مواقع حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا کے لیے چینی یونیورسٹیوں کو ایک پرکشش مقام کے طور پر فروغ دینے پر اپنی بصیرت کا اظہار کیا۔ چین کی تیز رفتار اقتصادی ترقی اور بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ نے متعدد اسکالرشپ پروگرامو ں اور تبادلے کے اقدامات کو قائم کیا ہے جو خاص طور پر بین الاقوامی طلبا کو راغب کرنے کے لئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق چین میں تعلیم حاصل کرنے کا ایک اور اہم فائدہ دستیاب تعلیمی مضامین کی وسیع رینج ہے۔ چینی یونیورسٹیاں انجینئرنگ، میڈیسن، بزنس، کمپیوٹر سائنس اور سوشل سائنسز جیسے شعبوں میں پروگرام پیش کرتی ہیں، جو پاکستانی طالب علموں کو اپنے مطلوبہ کیریئر کے راستے تلاش کرنے کے لئے متنوع اختیارات فراہم کرتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے ثقافتی تبادلے، معلومات کی منتقلی اور معاشی ترقی میں مدد ملتی ہے۔ یہ تعاون نہ صرف طلبا کو متنوع نقطہ نظر سے مالا مال کرتا ہے بلکہ یہ سفارتی تعلقات کو بھی بڑھاتا ہے اور بین الاقوامی خیر سگالی کو بھی فروغ دیتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق سجاد نے کہا کہ حسنین ایجوکیشن کنسلٹنٹس کا مقصد اپنے 1000 اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے پاکستان میں باصلاحیت افراد کی تلاش اور پرورش کرنا ہے، جس میں چینی یونیورسٹیوں میں اعلی درجے کی سطح پر پڑھائے جانے والے میڈیکل اور انجینئرنگ کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ "ہم مزید چینی یونیورسٹیوں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ مضامین کا وسیع تر انتخاب پیش کیا جاسکے اور تعلیم کو زیادہ متنوع بنایا جاسکے۔ ہم چینی طالب علموں کے ساتھ خیالات اور تجربات کے تبادلے کے لئے مزید اسکالرشپس اور مواقع فراہم کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف کی پاکستان کو تمام اہداف پر سختی...

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ۔ آئی ایم ایف وفد پاکستانی معاشی ٹیم سے مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ پہنچا، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم کا تعارفی سیشن ہوا، تعارفی سیشن میں گورنر سٹیٹ بینک اور معاشی ٹیم نے شرکت کی، مشن کو ابتدائی طور پر اہداف پر عملدرآمد رپورٹ پیش کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف وفد کا کہنا تھا آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی معاشی ٹیم کے اقدامات کو سراہا لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ پاکستان کو تمام اہداف پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہے۔ نگران وزیر خزانہ نے بتایا کہ قرض پروگرام کے تحت تمام اہداف پر عملدرآمد ہو رہا ہے، قرض پروگرام میں رہتے ہوئے تمام اہداف پر عملدرآمد کریں گے، اقتصادی جائزے تک آئی ایم ایف کی تمام شرائط پر عملدرآمد ہو چکا۔ قبل ازیں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف )کے ساتھ مذاکرات سے پہلے وزیرخزانہ کی زیرصدارت معاشی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرتوانائی، وزیرنجکاری، وزیر منصوبہ بندی، چیئرمین ایف بی آر سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے، نگران وزیر خزانہ نے معاشی ٹیم سے اہداف پر عملدرآمد اور تیاریوں پر بریفنگ لی۔ شیڈول کے مطابق معاشی ٹیم کے ساتھ تعارفی سیشن میں نگران وزیر خزانہ سمیت معاشی ٹیم ہوگی، نگران وزیر خزانہ نے دیگر وزرا اور ڈویژن کے حکام کو مذاکرات میں مکمل تیاری کی ہدایت کی۔ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ آج سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ قرض پروگرام کے تحت اقتصادی جائزہ ہوگا، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم کا تعارفی سیشن وزارت خزانہ میں ہوگا، آئی ایم ایف مشن کو ابتدائی طور پر اہداف پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف سے صدر (ن) لیگ برطانیہ کی ملاقات ،...

مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدرچوہدری عبد الرحمان کی ملاقات ، آئندہ انتخابات ،ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، نواز شریف نے سمندر پار مسلم لیگ (ن) کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے چوہدری عبد الرحمان کی کاوشوں کو سراہا ہے ، اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا ہے ، عوام کی مشکلات کو کم کرکے ملک کو ترقی کی راہ کی راہ پر گامزن کرینگے ، چوہدری عبد الرحمان نے پارٹی قائد کو بتایا کہ سمندر پار پاکستانی تیزی سے ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ(ن) مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ،جمعرات کو جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے مسلم لیگ برطانیہ کے صدر چوہدری عبد الرحمان نے ملاقات کی جس میں آئندہ الیکشن سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاست سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئے ،چوہدری عبد الرحمان نے سابق وزیر اعظم کو بتایا کہ برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے،پاکستانی تیزی سے ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ تاجر برادی سے بھی مسلسل رابطے جاری ہیں ،پارٹی کے ا قتدارمیں آنے کی صورت میں سمندر پار پاکستانی ملک میں وسیع سرمایہ کاری کرینگے جس کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے ، انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) مقبول ترین اورسب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، سیاسی رہنماوںو کارکنان کی بڑی تعداد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی خواہاں ہے ،اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ تباہ حال ملکی معیشت کو صرف ہم ہی سہارا دے سکتے ہیں اور عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات دلائی جائے گی ، ماضی کی طرح اس بار بھی عوام کی مشکلات کو کم کرکے ملک کو ترقی کی راہ کی راہ پر گامزن کردینگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عام انتخابات کیس، صدر اپنے ہاتھ کھڑے کر کے ک...

90 روز میں انتخابات کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ فیصلہ میں لکھوں گا کہ 54 دنوں کا شیڈول سامنے رکھتے ہوئے صدر الیکشن کی تاریخ دیں،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے ہاتھ کھڑے کر کے کہہ رہے ہیں جا وعدالت سے رائے لے لو، صدر نے صرف بتایا ہے 89 دن فلاں تاریخ بنتی ہے، صدر کی گنتی تو ٹھیک ہے جبکہ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ انتخابات میں التوا کے لیے الیکشن کمیشن سمیت سب ذمہ دار ہیں، مقررہ مدت سے اوپر وقت گزرنے کے بعد ہر دن آئنی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی سمیت دیگر کی درخواستوں پر 90 روز میں الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ نے کی ۔ 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی ، بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل تھے ۔ الیکشن کمیشن حکام، اٹارنی جنرل اور پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے، پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک بھی عدالت میں موجود تھے ۔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل کے آغاز میں کہا کہ اپنی استدعا کو صرف ایک نقطہ تک محدود کروں گا، استدعا ہے کہ الیکشن ٹائم کے مطابق وقت پر ہونے چاہیے۔ وکیل علی ظفر نے کہا کہ عدالت نے پیپلزپارٹی کو مقدمہ میں فریق بننے کی اجازت دے دی ہے، انتخابات 90 روز میں کروائے جائیں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی 90 دنوں میں انتخابات کی استدعا تو اب غیرموثر ہو چکی ہے۔ وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم بنیادی انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، اس دوران جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عوام کی رائے جاننے سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل سے سوال کیا کہ اب آپ صرف انتخابات چاہتے ہیں؟، اس پر وکیل علی ظفر نے کہا کہ جی ہم انتخابات چاہتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ میرا نہیں خیال کوئی اس کی مخالفت کرے گا، اس دوران چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آپ مخالفت کریں گے؟، جس جواب اٹارنی جنرل نے انکار میں دیا۔ وکیل علی ظفر نے دلائل دیے کہ آرٹیکل 58 اور 224 پڑھا جا سکتا ہے، انتخابات نہیں ہوں گے تو نہ پارلیمنٹ ہوگی نہ قانون بنیں گے، انتخابات کی تاریخ دینا اور شیڈول دینا دو چیزیں ہیں، الیکشن کی تاریخ دینے کا معاملہ آئین میں درج ہے، صدر اسمبلی تحلیل کرے تو 90 دن کے اندر کی الیکشن تاریخ دے گا۔

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا یہ تاریخ دینے کیلئے صدر کو وزیر اعظم سے مشورہ لینا ضروری ہے، اس پر وکیل علی ظفر نے کہا کہ مشورہ لینا ضروری نہیں ہے، صدر کا اپنا آئینی فریضہ ہے کہ وہ تاریخ دے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا صدر نے الیکشن کی تاریخ دی ہے، وکیل علی ظفر نے کہا کہ میری رائے میں صدر نے تاریخ دے دی ہے تاہم الیکشن کمیشن نے اس پر کہا کہ یہ صدر کا اختیار نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا وہ خط دکھا سکتے ہیں جس میں صدر نے تاریخ دی، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ صدر نے تاریخ دینے کا حکم دینا ہے، حکومت نے اسے نوٹیفائی کرنا ہے، چیف جسٹس نے دوبارہ کہا کہ صدر نے جس خط میں تاریخ دی وہ کہاں ہے؟، اس پر وکیل علی ظفر نے صدر کا خط پڑھ کر سنا دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ علی ظفر کیا آپ کہہ رہے ہیں صدر نے اپنا آئینی فریضہ ادا نہیں کہا، 9 اگست کو اسمبلی تحلیل ہوئی اور صدر نے ستمبر میں خط لکھا۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آئین کی کمانڈ بڑی واضح ہے صدر نے تاریخ دینا تھی اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اختلاف کرنے والے چاہیں اختلاف کرتے رہیں ، ہم اس معاملہ کا جوڈیشل نوٹس بھی لے سکتے ہیں، آخری دن جا کر خط نہیں لکھ سکتے۔وکیل علی ظفر نے کہا کہ میری نظر میں صدر نے الیکشن کی تاریخ تجویز کر دی، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہم سے اب کیا چاہتے ہیں، کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم صدر کو ہدایت جاری کریں کہ آپ تاریخ دیں، صدر کہتے ہیں فلاں سے رائے لی فلاں کا یہ کہنا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیا اب یہ عدالت صدر کے خلاف رٹ جاری کر سکتی ہے، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آرٹیکل 98 بہت واضح ہے اس پر اس عدالت کا کردار کہاں آتا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے مطابق تاریخ دینا صدر کا اختیار ہے، پھر آپ بتائیں کہ کیا اس عدالت کو بھی تاریخ دینے کا اختیار ہے، اگر صدر نے بات نہ مانی تو ہم انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ صدر مملکت نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جس دن قومی اسمبلی تحلیل ہوئی اسی دن صدر تاریخ دیتے تو کوئی بھی اعتراض نہ اٹھا سکتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری مشینری شامل ہوتی ہے، کیا سپریم کورٹ انتحابات کی تاریخ دے سکتی ہے، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن نے کبھی کہا کہ صدر تاریخ دے۔وکیل علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتحابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہمارا ہے

صدر مملکت کی تاریخ نہ دینے کے پہلو کو ایک طرف رکھ کر ہمیں سپریم کورٹ کو بھی دیکھنا چاہیے۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہم صدر کے خلاف جا کر خود انتخابات کی تاریخ دے سکتے ہیں، آئین پاکستان نے ہمیں تاریخ دینے کا اختیار کہاں ہے۔علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ ایک مرحلے میں مداخلت کر چکی ہے، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس وقت سوال مختلف تھا، چیف جسٹس نے کہا کہ انتخابات کا انعقاد تو اچھی چیز ہے پرابلم نہیں ہے، آپ کے لیڈر صدر کے بھی لیڈر ہیں، صدر فون کر کے کیوں نہیں کہا گیا کہ انتخابات کی تاریخ دیں۔جسٹس امین الدین نے کہا کہ آپ کی دلیل تو یہ ہے کہ صدر نے آئین سے انحراف کیا، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بادی النظر میں حکومت ،الیکشن کمیشن اور صدر مملکت تینوں ذمہ دار ہیں، اب سوال یہ ہے کہ اس کے نتائج کیا ہوں گے، انتخابات تو وقت پر ہونے چاہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ علی ظفر صاحب کیا آپ سیاسی جماعت کی نمائندگی کر رہے ہیں؟ آپ صدر کو ایک فون کر کے کیوں نہیں کہتے کے تاریخ دیں، علی ظفر نے کہا کہ وہ صدر پاکستان ہیں پورے ملک کے صدر ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہم سے ان کے خلاف کارروائی چاہ رہے ہیں، صدر اپنے ہاتھ کھڑے کر کے کہ رہے جاو عدالت سے رائے لے لو، صدر پھر خود رائے لینے آتے بھی نہیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ انتخابات میں التوا کے لیے الیکشن کمیشن سمیت سب ذمہ دار ہیں، مقررہ مدت سے اوپر وقت گزرنے کے بعد ہر دن آئنی خلاف ورزی ہورہی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ صدر نے صرف بتایا ہے 89 دن فلاں تاریخ بنتی ہے، صدر کی گنتی تو ٹھیک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رفاہ بارڈر کھلنے پر غزہ سے شہریوں کا انخلا خ...

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے زخمی فلسطینیوں اور امریکی سمیت غیر ملکی شہریوں کے رفاہ بارڈر کے ذریعے غزہ سے انخلا کو خوش آئند قرار دے دیا،ریاست مینیسوٹا کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر غزہ میں موجود متاثرہ افراد کو نکالنے کیلئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو، مصری صدر اور دیگر لوگوں کے ساتھ مشاورت میں کافی وقت صرف کیا، خاص طور پر قطر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے مذاکرات کیلئے ہمارے ساتھ مل کر کام کیا،امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مشرق وسطی میں موجود ممالک سے رابطے میں ہے، غزہ میں محصور امریکی شہریوں کی رہائی اور انخلا کا آغاز ہو گیا ہے، اپنے تمام شہریوں کو رفاہ کراسنگ سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ،اسرائیل کی جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر دوبا...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جبالیہ کیمپ پر فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں خواتین سمیت بچوں کا قتل عام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کو بین الااقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی پابندی کرنی چاہیے، واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر دوبارہ حملہ کیا ہے، فضائی حملے کے نتیجے پناہ گزین کیمپ کی تمام عمارتیں تباہ ہو گئیں، اقوام متحدہ کی جانب سے پناہ گزین کیمپ پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں مذہبی اور سیاسی جبر کیخلاف امریکی...

بھارت میں مذہبی اور سیاسی جبر کے خلاف امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کر دی گئی، قرارداد سینیٹر ٹامی بالڈون نے پیش کی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت بھارت میں جاری امتیازی پالیسیوں کا معاملہ اٹھائے، مذہبی آزادی ایک بنیادی انسانی حق ہے، کوئی بھی ملک مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرے تو امریکا کو کھڑا ہونا چاہیے، بھارت معصوم شہریوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے،قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں کو حق رائے دہی سے بھی محروم کر رہا ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں مذہبی آزادی میں مجموعی طور پر کمی ہوئی، بھارت کی حکومت مسلمانوں اور عیسائیوں سے امتیازی سلوک کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوج غزہ میں ہرگھنٹے میں اوسطا 42بم...

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی مسلح افواج 23لاکھ کی آبادی والے علاقے غزہ میں ہرگھنٹے میں اوسطا 42بم گرا رہی ہیں،عرب میڈیا نے غزہ کی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کی مسلح افواج 7اکتوبر سے غزہ میں اوسطا 42بم برسا رہی ہیں ،ان بموں سے ہر گھنٹے میں اوسطا 12عمارتیں منہدم ہو رہی ہیں، 15فلسطینی شہید ہو رہے ہیں جن میں سے 6بچے ہوتے ہیں ، اس بمباری سے ہر گھنٹے میں اوسطا 35افراد زخمی ہو رہے ہیں،اسرائیلی بمباری سے گھر ، سکول ، مساجد ، چرچ اور ہسپتال غرض کوئی جگہ محفوظ نہیں،اسرائیلی فوجی کارروائیوں اور دھمکیوں کے نتیجے میں شمالی غزہ کے 8لاکھ سے زیادہ مکین بے گھر ہو چکے ہیں ، سرائیلی فوجی کارروائیوں نے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے لئے دیگر علاقوں میں منتقلی کے راستے بھی مسدود کردیئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماس نے غزہ میں گھسنے والے اسرائیلی ٹینک تبا...

حماس نے غزہ میں گھسنے والے اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی، جنگجوں نے سرنگ سے نکل کر ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا،القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حماس کے جنگجو سرنگ سے نکلتے ہیں اور اسرائیلی ٹینکوں کو ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کرتے ہیں،غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کو سخت جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، گزشتہ 30گھنٹوں میں اس کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیل کی وزارت دفاع نے بھی غزہ میں اپنے 16فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے،واضح رہے کہ 7اکتوبر کے بعد سے ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 325ہو چکی جب کہ مجموعی طور پر 1400سے زائد اسرائیلی مارے گئے ہیں،ویڈیو جاری کرنے سے قبل حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا تھا کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کار تمام محاذوں پر اسرائیلی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بہت جلد غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حقیقی نقصانات کا پردہ فاش کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی بحران، امریکی وزیر خارجہ ترکیہ اور...

اسرائیل کی غزہ پر جاری بمباری کے باعث خطے میں بڑھتے ردعمل کو روکنے کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اتوار کے روز ترکیہ پہنچیں گے،عرب میڈیاکے مطابق امریکی وزیر خارجہ 5نومبر کو ترکیہ کے دارالحکومت میں اعلی حکومتی عہدے داروں کے ساتھ مشرق وسطی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے،امکان ہے کہ ان کے اس دورے میں حوثیوں کے حالیہ راکٹ حملوں کے علاوہ شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کی موجودگی بھی زیر بحث آئے گی،امریکی وزیر خارجہ اس سے قبل بھی اسرائیل حماس جنگ کے تناظر میں مشرق وسطی کا طویل دورہ کر چکے ہیں، اب بھی وہ مشرق وسطی کے کئی ممالک کا دورہ کریں گے، ان میں اردن بھی شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ صحافیوں کا مقتل بن گیا، عالمی صحافتی تنظ...

غزہ صحافیوں کیلئے حالیہ دور کا سب سے بڑا مقتل بن گیا ، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک غزہ میں 34صحافی مارے جا چکے ہیں ، رواں برس جنوری سے اب تک دنیا بھر میں مارے جانے والے صحافیوں کی تعداد 37ہے،بین الاقوامی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز نے غزہ میں صحافیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھا دیا،صحافتی تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں 50سے زیادہ میڈیا عمارتوں پر جان بوجھ کر بمباری کی ہے،رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز کاکہنا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ کے آغاز سے اب تک 34صحافی جان کی بازی ہارے جن میں 12اپنی ڈیوٹی پر جبکہ 10غزہ ، ایک اسرائیل اور ایک لبنان میں مارا گیا ،تنظیم کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں صحافیوں کے تحفظ کی ضمانت دینے سے بھی انکار کر دیا جبکہ میڈیا کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے،صحافتی تنظیم کی جانب سے غزہ میں جنگی جرائم کی یہ تیسری شکایت عالمی عدالت انصاف میں درج کروائی گئی ہے،صحافتی تنظیموں اور عرب میڈیا اداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر صحافیوں کو نشانہ بنا رہی ہے تا کہ میڈیا کو خاموش کیا جا سکے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی کا دنیا کو پتا نہ چل سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب غزہ جنگ کے بعد بھی اسرائیل سے تعلق...

غزہ میں جاری کشیدگی اور اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کے باوجود امریکا نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی رکھتاہے،امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے یقین دلایا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے بعد بھی اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے،دوسری جانب سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان کی اعلی امریکی عہدیداروں سے ملاقات ہوئی ہے،وائٹ ہائوس کے مطابق ملاقات میں اسرائیل حماس جنگ اور غزہ میں انسانی امداد کی رسائی پر بات چیت کی گئی، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا جس پر بات چیت سعودی عرب اور امریکا کے درمیان پہلے سے جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف سے مسلم لیگ(ن) برطانیہ کے صدر چوہد...

مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدرچوہدری عبد الرحمان کی ملاقات ، آئندہ انتخابات ،ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، نواز شریف نے سمندر پار مسلم لیگ (ن) کا دائرہ وسیع کرنے کیلئے چوہدری عبد الرحمان کی کاوشوں کو سراہا ہے ، اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا ہے ، عوام کی مشکلات کو کم کرکے ملک کو ترقی کی راہ کی راہ پر گامزن کرینگے ، چوہدری عبد الرحمان نے پارٹی قائد کو بتایا کہ سمندر پار پاکستانی تیزی سے ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں بھی مسلم لیگ(ن) مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ،جمعرات کو جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے مسلم لیگ برطانیہ کے صدر چوہدری عبد الرحمان نے ملاقات کی جس میں آئندہ الیکشن سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاست سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئے ،چوہدری عبد الرحمان نے سابق وزیر اعظم کو بتایا کہ برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے،پاکستانی تیزی سے ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ تاجر برادی سے بھی مسلسل رابطے جاری ہیں ،پارٹی کے ا قتدارمیں آنے کی صورت میں سمندر پار پاکستانی ملک میں وسیع سرمایہ کاری کرینگے جس کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے ، انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) مقبول ترین اورسب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، سیاسی رہنماوں و کارکنان کی بڑی تعداد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی خواہاں ہے ،اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ تباہ حال ملکی معیشت کو صرف ہم ہی سہارا دے سکتے ہیں اور عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات دلائی جائے گی ، ماضی کی طرح اس بار بھی عوام کی مشکلات کو کم کرکے ملک کو ترقی کی راہ کی راہ پر گامزن کردینگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پشاو...

قیمتی پتھروں میں بڑی صلاحیت ہونے کے باوجودپاکستان ناقص مارکیٹنگ، نامناسب کاروباری سہولیات اور غیر ہنر مند افرادی قوت کی وجہ سے دولت سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہے۔ آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منہاج الدین شاہ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جواہرات کے شہر کے قیام سے، پاکستان دولت کما سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اے پی ایس ای اے نے تھائی لینڈ کی طرز پر جواہرات کے شہر کو جدید خطوط پر ترقی دینے کا منصوبہ بنایا ہے قیمتی پتھروں کی مارکیٹ، جسے سٹی آف جیمسٹون کہا جاتا ہے، جو تھائی لینڈ میں چنتابوری کی روایتی جواہرات کی مارکیٹ کے قریب واقع ہے۔ آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کی قیمتی پتھروں کی صنعت میں ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے کیونکہ اس نے مالی سال 2021-22 کے دوران 7.60 ملین ڈالر کے قیمتی پتھر برآمد کیے ہیں۔منہاج الدین نے کہا کہ پاکستان کو زمرد، یاقوت، نیلم اور پکھراج جیسے قیمتی پتھروں سے نوازا گیا ہے۔ سوات، شانگلہ اور چترال کے زمرد بے مثال ہیں۔ مردان میں کاٹلنگ کا گلابی پکھراج دنیا میں کہیں نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ جواہر پتھروں کا شہر پشاور میں قائم کرنے کی تجویز ہے تمام نمایاں خصوصیات سے آراستہ ایک عظیم مارکیٹ ہوگی۔ پشاور میں نمک منڈی بازارقیمتی پتھروں کی تجارت اور کاروبار کے لیے دنیا کی مشہور جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جواہرات اور دیگر معدنیات کی برآمدات بڑھانے میں مدد کے لیے اسلام آباد میں جیمز سٹی بھی قائم کیا جانا چاہیے۔ اے پی ایس ای اے کے وژن کا اشتراک کرتے ہوئے، منہاج الدین نے کہا کہ جواہرات کے شہر پشاور میں معیاری لیپیڈری، مصنوعی پیداوار اور کان کنی کی تکنیکوں کے تربیتی مراکز سمیت تمام سہولیات موجود ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس ای اے نے جواہرات اور جیمولوجی، معدنیات، ارضیات اور دیگر متعلقہ شعبوں سے متعلق طلبا کو مختصر تربیتی کورسز اور یونیورسٹی کی سطح کی رسمی تعلیم فراہم کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ جواہرات کے شہر میں کم از کم 1,000 سے 2,000 جواہرات اور جواہرات کی دستکاری سے متعلق دکانیں ہوں گی۔ جدید ترین ڈسپلے سینٹرز، کانفرنس رومز، ایکسپو سینٹرز اور لگژری ہوٹل بھی وہاں ملیں گے۔ منہاج الدین نے کہا کہ جیمز سٹی میں خصوصی کلیئرنس اور کسٹمز ڈیلنگ بوتھ، کارگو ہینڈلنگ، بینک، منی ایکسچینج اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات بھی ہوں گی۔اے پی ایس ای اے کے چیئرمین نے جیمز سٹی کے قیام میں حکومت سے مدد طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مارکیٹ کی ترقی سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، ویلیو چینز اور ایک اور صنعتی شعبے میں کافی حد تک اضافہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محصولات میں اضافہ اور سرمایہ کاری کی حوصلہ ا...

پاکستان کو اپنے منفرد سماجی، اقتصادی اور سیاسی تناظر کے پیش نظر محتاط اور شفاف ٹیکس اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ محصولات میں اضافہ اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے درمیان توازن قائم کیا جا سکے اور ٹیکس کے بوجھ کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ بات معروف ماہر اقتصادیات اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اکنامکس کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدالرشید نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ٹیکس سے جی ڈی پی کا کم تناسب نہ صرف پاکستان بلکہ متعدد ترقی پذیر ممالک کے لیے بھی ایک مشترکہ چیلنج ہے۔ یہ مسئلہ مختلف باہم جڑے ہوئے عوامل سے پیدا ہوتا ہے جو قوموں کی مالی صحت اور معاشی ترقی کو متاثر کرتے ہیں۔پاکستان کو ایک اہم مالیاتی خسارے کا سامنا ہے اور ٹیکس محصولات میں اضافہ حکومت کے لیے ایک اہم چیلنج ثابت ہوا ہے۔ ملک کا ٹیکس سے جی ڈی پی کا تناسب دنیا میں سب سے کم ہے جو کہ ایک اہم ٹیکس فرق کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو محصولات کی وصولی میں بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے ٹیکس کی شرح کو موثر بنانے کی ضرورت ہے۔ جب سیلز ٹیکس بڑھایا جاتا ہے، تو مصنوعات کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں، جس کی وجہ سے سیلز میں کمی کی وجہ سے ڈیمانڈ اور ٹیکس کی وصولی میں کمی واقع ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ "ایک موثر ٹیکس کی شرح طلب اور کھپت کو نقصان نہیں پہنچاتی ہے جب کہ غیر موثر ٹیکس کی شرح لوگوں کی خالص آمدنی اور قوت خرید کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔انہوں نے تجویز دی کہ انکم ٹیکس کی شرح کا فیصلہ کرتے وقت عوام کی قوت خرید کو مدنظر رکھا جائے کیونکہ آبادی کے مختلف طبقات کی آمدنی کی سطح مختلف ہوتی ہے۔ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر توجہ دینے کے بجائے دوسرے شعبوں پر توجہ دینے اور انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کی ضرورت ہے۔

بہت سے لوگوں کی آمدنی متعدد ذرائع سے ہوتی ہے اور انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔پاکستان میں ایک بڑی غیر رسمی معیشت ہے جو ٹیکس کی کم بنیاد کی بنیادی وجہ ہے۔ حکومت کو معیشت کی دستاویزات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایف بی آر کو غیر رسمی شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ان کا جامع مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔جہاں تک ٹیکس کی وصولی کا تعلق ہے، ٹرانسپورٹ، بیکرز، فوڈ چینز، ہوٹلوں اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سمیت متعدد شعبوں میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ہاوسنگ سوسائٹیز، سٹاک مارکیٹ، اور منی مارکیٹ بھی ایک خوبصورت ٹیکس حاصل کر سکتے ہیں۔ورلڈ بینک نے حال ہی میں پاکستان پر زور دیا کہ وہ اضافی محصولات پیدا کرنے کے لیے ایک موثر ٹیکس نیٹ کے تحت زراعت، جائیدادوں اور خوردہ کاروباروں سے تمام ٹیکس چھوٹ اور ٹیکس آمدنی کو ختم کرے۔گزشتہ دہائی میں پاکستان کی مجموعی آمدنی کا اوسط جی ڈی پی کا 12.8 فیصد رہاجو کہ جنوبی ایشیا کی اوسط 19.2 فیصد سے کافی کم ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ اس کے اوپری حصے میں، کل آمدنی وقت کے ساتھ ساتھ کم ہو رہی ہے۔ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ اور ستمبر 2023 کے آوٹ لک کے مطابق ایف بی آر کی خالص عارضی ٹیکس وصولی جولائی تا اگست کے دوران گزشتہ سال کے 949.1 بلین روپے کے مقابلے میں 27.2 فیصد بڑھ کر 1207.5 روپے ہو گئی۔ اگست 2023 میں ایف بی آر نے 36.4 فیصد زیادہ ٹیکس جمع کیا جو گزشتہ سال 490.7 بلین روپے سے 669.1 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ٹیکس کی وصولی نے اپنے ماہانہ اور جولائی تا اگست مالی سال 2024 کے دونوں اہداف کو بالترتیب 20.0 بلین روپے اور 24.4 بلین روپے سے عبور کر لیا ہے۔ جولائی تا اگست مالی سال 2024 کے دوران براہ راست ٹیکس محصولات میں 42.2 فیصد، سیلز ٹیکس میں 16.6 فیصد، ایف ای ڈی میں 58.0 فیصد اور کسٹم ڈیوٹی میں 11.3 فیصد اضافہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کو مالی سال 23 میں نمای...

نیشنل ریفائنری لمیٹڈ نے مالی سال 2022-23 کے دوران اپنی مالیاتی کارکردگی کو نمایاں طور پر متاثر کیا کیونکہ اس نے 9.08 بلین روپے کے منافع کے مقابلے میں 4.46 بلین روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ کیا۔کمپنی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق اگرچہ نیشنل ریفائنری لمیٹڈ نے مالی سال 23 کے دوران 13.1 بلین روپے کا مجموعی منافع کمایا، لیکن یہ مالی سال 22 کے 23.7 بلین روپے کے مجموعی منافع سے اب بھی نمایاں طور پر کم تھا۔مجموعی منافع میں نمایاں کمی اور افراط زر کے اثرات نے آپریشنز سے منافع میں خاطر خواہ کمی کا باعث بنا۔ مزید برآںکمپنی نے گزشتہ سال کے مقابلے میں مالیاتی اخراجات میں 79 فیصد اضافے کی وجہ سے سال میں ٹیکس سے پہلے خسارے میں اضافہ کیا۔نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کا ریونیو 298.8 بلین روپے تک بڑھ گیا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 18.6 فیصد نمایاں اضافہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ تاہم زیر جائزہ مدت کے دوران فروخت کی لاگت میں بھی 25 فیصد اضافہ ہوا۔مزید برآںکمپنی نے مالی سال 22 میں 113.53 روپے فی حصص کی آمدنی کے مقابلے میں مالی سال 23 میں 55.81 روپے فی حصص کا خسارہ ظاہر کیا۔سال کے دوران ریفائنری نے ٹیکس اور ڈیوٹیز کی مد میں قومی خزانے میں 59.1 بلین روپے کا حصہ ڈالا۔مالی سال 23 تیل صاف کرنے کے شعبے کے لیے انتہائی چیلنجنگ اور اتار چڑھا وکا شکار رہا۔

سخت ماحولیاتی ضوابط، توانائی کے متبادل ذرائع پر انحصار، پڑوسی ممالک سے اسمگلنگ اور سیاسی عدم استحکام جیسے عوامل نے ریفائنریز کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔اس کے علاوہ، ملک کے کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر کے ساتھ ساتھ اس کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کی وجہ سے خام تیل کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کے قیام اور تصدیق میں سنگین مسائل پیدا ہوئے۔ سہ ماہی تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ مالی سال 23 کی بقیہ سہ ماہیوں کے مقابلے میں دوسری سہ ماہی میں فروخت کی آمدنی زیادہ تھی۔پہلی اور تیسری سہ ماہی کے درمیان مجموعی منافع میں اضافے کا رجحان رہا، جس کی بنیادی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تھا۔تمام سہ ماہیوں میںنیشنل ریفائنری لمیٹڈ نے صرف چوتھی سہ ماہی میں بعد از ٹیکس منافع کمایا۔نیشنل ریفائنری کو پاکستان میں 19 اگست 1963 کو ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ یہ پیٹرولیم مصنوعات کی ایک رینج کی تیاری، پیداوار اور فروخت میں مصروف ہے۔مسلسل بدلتے ہوئے معاشی منظر نامے کے درمیان، ریفائنری ایک سرکردہ تنظیم بننے کی کوشش کر رہی ہے جو مسلسل اعلی معیار، متنوع، ماحول دوست توانائی کے وسائل اور پیٹرو کیمیکلز پیدا کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میںکینولا کے کسانوں کوخاطر خواہ سبسڈیز...

پنجاب حکومت خوردنی تیل کے درآمدی بل میں کمی اور تیل کے بیجوں کی کاشت کو فروغ اور غیر روایتی فصلوں پر سبسڈی دے کر کسانوں کی آمدنی بڑھانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔نقدی کی کمی کا شکار پاکستان نے 2022 میں 4.5 بلین ڈالر مالیت کا خوردنی تیل، زیادہ تر پام آئل درآمد کیا۔فیصلے کے مطابق صوبائی محکمہ زراعت رواں ربیع کے موسم میں کینولا ہائبرڈ درآمد شدہ قسم کی کاشت کے لیے کل 100,000 ایکڑ رقبے پر 5,000 روپے فی ایکڑ سبسڈی کی پیشکش کرے گا جس کی بوائی چند دنوں میں شروع ہو جائے گی۔ کافی سبسڈی اور مراعات کے ذریعے کینولا کی کاشت کی حوصلہ افزائی کرنے کا پنجاب حکومت کا حالیہ فیصلہ مہنگے خوردنی تیل کی درآمدات بالخصوص پام آئل پر پاکستان کا انحصار کم کرنے کی طرف ایک قابل ستائش قدم ہے جو کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی کا باعث ہے۔پنجاب ایگریکلچر اسٹریٹجک پلان 2023-33 کی تشکیل پر ورکنگ گروپ کے ممبرعامر حیات بھنڈارا نے ویلتھ پاک سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فعال نقطہ نظر نہ صرف معاشی مضمرات رکھتا ہے بلکہ یہ زرعی اور ماحولیاتی خدشات کو بھی دور کرتا ہے۔سب سے پہلے، یہ اقدام کسانوں کو مالی مدد اور رہنمائی فراہم کرکے انہیں بااختیار بنائے گا۔ کینولا ہائبرڈ کاشت کے لیے 5,000 روپے فی ایکڑ سبسڈی، ماڈل پلاٹوں کے لیے 20,000 روپے فی ایکڑ مراعات اور ربیع کی دیگر فصلوں کے ساتھ بین فصلوں کے لیے 5,000 روپے فی ایکڑ سبسڈی کسانوں کو اپنی فصلوں کو متنوع بنانے اور اپنی آمدنی بڑھانے کی ترغیب دیتی ہے۔ ماڈل پلاٹوں کے انتخاب کے لیے لاٹری کا نظام وسیع پیمانے پر شرکت کو یقینی بناتا ہے جو وسائل کی زیادہ منصفانہ تقسیم کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم، گنے اور برسیم کے ساتھ کینولا کی بین فصل پر زور نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ کرے گا بلکہ حیاتیاتی کیڑوں پر قابو پانے کے اقدام کے طور پر بھی کام کرے گا۔بھنڈارا نے مزید کہا کہ کینولا پر ابتدائی افیڈ انفیکشن کے ذریعے لیڈی برڈ بیٹلز کی افزائش کو فروغ دے کرحکومت نہ صرف کیمیائی کیڑے مار ادویات کی ضرورت کو کم کر رہی ہے بلکہ ایک زیادہ پائیدار اور ماحول دوست کاشتکاری کے ماحول کو بھی فروغ دے رہی ہے۔ یہ نقطہ نظر کیڑوں کے مربوط انتظام کے حق میں عالمی رجحانات سے ہم آہنگ ہے اور زراعت کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرتا ہے۔مزید برآںکینولا اور سردیوں کے موسم کی سبزیوں کے لیے سیڈ کٹس کی تقسیم دیہی علاقوں میں کچن گارڈننگ کی حوصلہ افزائی کا ایک عملی طریقہ ہے۔ اس کا غذائیت، غذائی تحفظ اور مقامی معیشت پر بڑا اثر پڑ سکتا ہے کیونکہ یہ تجارتی طور پر اگائی جانے والی پیداوار پر انحصار کم کرتا ہے اور دیہی آبادی کے لیے متنوع خوراک کو یقینی بناتا ہے۔بھنڈارا نے وضاحت کی کہ کسان اپنی فصلیں فروخت نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے پاس ان سے تیل نکالنے کا سامان نہیں ہے۔ دیہات میں تیل نکالنے والے چھوٹے یونٹس کے لیے سبسڈی فراہم کرنے سے ایک بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا جس نے تیل کے بیجوں کی کاشت کو پھیلنے سے روک دیا ہے۔اس سے کسانوں کو دور دراز کے نکالنے کے مراکز پر انحصار کرنے کی بجائے مقامی طور پر اپنی فصلوں پر کارروائی کرنے کا موقع ملے گا۔ اس سے مارکیٹ میں ان کی مصنوعات کے معیار اور قیمت میں بھی بہتری آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیور مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمت میں مزید...

برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 476 روپے ہو گئی، جبکہ زندہ مرغی فی کلو 317 روپے میں فروخت ۔ برائلر مرغی کی تھوک میں فی کلو قیمت 305 روپے ہے، فارمی انڈے مہنگے ہو کر 329 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 468 روپے تھی جبکہ زندہ مرغی فی کلو قیمت 312 روپے تھی۔ دوسری جانب پاکستان میں زندہ مرغی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 338 روپے فی کلو ہے، ریٹیل مارکیٹ میں مرغی کی قیمت 450 روپے اور گوشت کی زیادہ سے زیادہ قیمت 1150 روپے فی کلو ہے۔ مرغی کا گوشت پاکستان میں سب سے زیادہ اور شوق سے کھایا جاتاہے۔ پاکستان میں چکن کی قیمت مختلف علاقوں اور مارکیٹوں میں مختلف ہوتی ہے۔ پاکستان میں حالیہ برسوں میں چکن کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ پیداواری لاگت میں اضافہ ہے۔ چکن فیڈ کی قیمت، جو پیداواری لاگت کا ایک اہم حصہ ہے، خام مال، جیسے مکئی اور سویابین کھانے کی بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں ایک ماہ کے دوران مرغی کی قیمت میں 42 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جیکب لائن ڈسپنسری سے 5 سالہ بچی کے اغوا کی پ...

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے جیکب لائن ڈسپنسری سے 5 سالہ بچی کے اغوا کے حوالے سے پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ کیس کی تحقیقات کے لیے ایس پی رینک کے آفیسر کو تعینات کیا جائے۔ سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی، عدالت نے بچی کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی سیشنز کے انعقاد کی ہدایت بھی کی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسی ڈسپنسری سے پہلے بھی بچے اغوا ہو چکے ہیں، 6 اپریل 2023 کو بچی ڈسپنسری گئی تھی جہاں سے اغوا ہو گئی ہے، وکیل نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں...

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ عدالتی عملے کے مطابق ڈویژن بنچ کے کیسز بغیر کارروائی ملتوی کر دئیے گئے ہیں، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے 28 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا تھا۔ روسٹر میں کہا گیا تھا کہ پیر سے 6 سنگل اور 3 ڈویژن بنچ کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن بنچ یا لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اسٹریٹجک وژ...

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے اسٹریٹجک وژن کی ضرورت ہے۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے "پری کوپ 28" سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہو گا، موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ مرتضی سولنگی نے کہا کہ کرہ ارض موسمیاتی تبدیلی کے خطروں سے دوچار ہے، حکومت یا کوئی محکمہ تنہا اس مسئلے کو حل نہیں کر سکتا، ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے اسٹریٹجک وژن کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پورے معاشرے کو احساس کرنا ہو گا، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ہمیں بہت سے معاشرتی مسائل کا سامنا ہے، جب تک ہم معاشرے میں تبدیلی نہیں لائیں گے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نہیں نمٹ سکتے۔ نگران وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ والدین، اساتذہ اور دیگر طبقوں کو موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کو زیر بحث لانا ہوگا، ہمیں پورے کلچر سسٹم کو تبدیل کرنا ہوگا، میڈیا کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے تدارک کے لئے شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا۔ مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پورے انسانی نظام کے لئے خطرہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہم غیر محفوظ ملک ہیں، اگرچہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات میں ہمارا کردار نہیں لیکن اس کی تباہی سے سب سے زیادہ ہم متاثر ہوئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاپتا افراد کے 19 کیسز پر سماعت بغیر کارروائ...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مدثر نارو سمیت دیگر لاپتا افراد کے 19 کیسز پر سماعت بغیر کارروائی کے غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے لاپتا افراد کے 19 کیسز پر سماعت کرنی تھی۔ سماعت کے ملتوی ہونے کے بارے لاپتا افراد کے لواحقین کے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔ لاپتا افراد کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسز پانچ سے آٹھ سال پرانے ہیں ، ایک مقدمہ ایسا بھی ہے ایک شخص کو دن دیہاڑے ایف ٹین سے اٹھایا گیا ، سات سال سے اس کی بازیابی کا کیس یہاں زیر التوا ہے۔ عمر اعجاز گیلانی نے بتایا کہ جس مقدمے کی پیروی میں کر رہا ہوں اس کے اپیل کے مرحلے کی 50 سے زائد سماعتیں ہو چکیں ، اس تاخیر کی وجہ سے لاپتہ افراد کے لواحقین بہت تکلیف میں ہیں ، گزشتہ دو تین سماعتوں سے اس مقدمہ کی تاریخ لگتی ہے تو کیس ڈی لسٹ ہو جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے کیسز بھی اب لاپتہ ہوتے جا رہے ہیں اس پر ہمیں تشویش ہے ، عدلیہ سے توقع ہے کہ وہ ان مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنے گی ، آپ کسی کے پیارے کو لاپتہ ہی کر دیں یہ تو قتل سے بڑا جرم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی جیل ٹرائل کیخلاف اپیل کی سماعت...

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جیل ٹرائل اور جج کی تعیناتی کیخلاف اپیل کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جیل ٹرائل اور جج کی تعیناتی کیخلاف اپیل کی سماعت کرنے والے بینچ کے رکن جسٹس ارباب محمد طاہر نے خود کو بینچ سے الگ کرلیا۔ جسٹس ارباب طاہر کا کہنا ہے کہ پہلی سماعت پر جسٹس میاں گل حسن کی دی گئی آبزرویشنزسے متفق ہوں، میرے علاوہ کسی اور جج پر مشتمل2رکنی بینچ میں اپیل مقرر کی جائے۔ دوسری جانب جیل ٹرائل اور جج کی تعیناتی کیخلاف اپیل کی سماعت کیلیے نیا بینچ تشکیل دیدیا گیا

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دیر لوئر میں گیس لیکیج سے دلہا، دلہن جاں بحق

خیبرپختونخوا کے علاقے دیر لوئر میں گیس لیکیج سے نئے دلہا اور دلہن جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گل آباد دیر لوئر کے علاقہ میں نیا شادی شدہ جوڑا کمرے میں سردی سے بچنے کے لئے ہیٹر لگا کر سو گیا۔ رات کو گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ دونوں میاں بیوی کی پانچ روز قبل شادی ہوئی تھی۔ دلہا ،دلہن کی دردناک موت سے پورے علاقے میں ماحول سوگوار ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سے پہلا ٹی آئی آر ٹرکوں کا قافلہ تور...

پاکستان سے پہلا ٹی آئی آر ٹرکوں کا قافلہ تورو گروٹ بندرگاہ سے قازقستان کیلئے روانہ ہو گیا ،یہ چین میں چار ممالک میں پھیلی پہلی ٹی آئی آر سروس بن گئی ۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان سے ایکسپورٹ سامان لے جانے والا پہلا ٹرک حال ہی میں ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹر (ٹی آئی آر)سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے روانہ ہوا۔ قازقستان پہنچنے سے پہلے ٹرک سنکیانگ میں تورو گروٹ سرحدی کراسنگ کے ذریعے کر غزستان میں داخل ہوا ۔ آم کے جوس، چھوٹے گھریلو آلات اور دیگر سامان سے لدے ٹرکوں نے پاکستان، چین، کرغزستان اور قازقستان کا سفر کیا، جس سے یہ چین میں چار ممالک میں پھیلی پہلی ٹی آئی آر سروس بن گئی۔ گوادر پرو کے مطابق ٹی آئی آر، ایک بین الاقوامی کسٹم سہولت کا نظام جو تجارت کی کارکردگی اور سلامتی میں نمایاں اضافہ کرتا ہے، اسکے ساتھ، ڈرائیوروں اور سامان کو کئی دنوں تک سرحدوں پر پھنسے رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ایک ٹرک سے دوسرے ٹرک میں سامان اتارنے اور دوبارہ لوڈ کرنے کے ذریعہ آپریشنز کو سست کردیا جاتا ہے. گوادر پرو کے مطابق اس نقل و حمل کے کاروبار کی ہموار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے خنجراب اور تورو گروٹ کسٹمز ٹی آئی آر کے لچکدار فوائد کو مکمل طور پر استعمال کرتے ہیں، مغرب کی طرف "بیلٹ اینڈ روڈ" کھولنے کے سرحدی فوائد سے موثر طریقے سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اور ٹرکوں کو متحرک طور پر ٹریک کرتے ہیں. انہوں نے 24/7 ون اسٹاپ مینجمنٹ خدمات پیش کرنے کے لئے ایک وقف ٹیم بھی قائم کی۔ گوادر پرو کے مطابق "درآمد شدہ اور برآمد شدہ سامان کی نگرانی کی بنیاد پر، ہم نے ٹی آئی آر نقل و حمل کے طریقہ کار کا ایک جامع تجزیہ کیا اور اپنی مرضی کے مطابق کسٹم کلیئرنس پلان تیار کیا. ٹوروگارٹ کسٹمز کے ایک عہدیدار نے وضاحت کی کہ یہ منصوبہ کاروباری اداروں کو کسٹمز کلیئر کرنے کے لئے درکار وقت کو بہت کم کرتا ہے اور کسٹم کلیئرنس کے عمل کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی قدم بقدم پاکستانیوں کے ساتھ رہے ہیں، مع...

چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ چینی قدم بقدم پاکستانیوں کے ساتھ رہے ہیں، پاکستان اور چین کی ایک طویل تاریخ اور شاندار ثقافت ہے، پاکستان اور چین کی دوستی آہنی اور اٹوٹ ہے،یہ تاریخ کا ناگزیر رجحان اور عوام کی امنگیں ہیں۔گوادر پرو کے مطابق چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق جلد ہی اپنا مشن مکمل کر کے چین سے روانہ ہوں گے۔ انہوں نے بیجنگ میں الوداعی استقبالیہ منعقد کیا اور اپنی روانگی کا اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور چین کی دوستی میں کردار ادا کرنے پر زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی ایک طویل تاریخ اور شاندار ثقافت ہے۔ گوادر پرو کے مطابق حق نے کہا کہ چین میں ان کا مشن ان کے کیریئر کی ایک خاص بات ہے اور انہوں نے چین میں اپنے قیام کے دوران پاکستانی اور چینی عوام کے درمیان مخلصانہ دوستی کو گہرائی سے محسوس کیا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپنے تین سالہ دور میں میں نے ووہان، شوشان، ننگڈے، سنکیانگ، شان ڈونگ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور بے شمار خوبصورت یادیں تخلیق کیں اور چین کی ترقی کا مشاہدہ کیا۔ خاص طور پر گزشتہ 40 سالوں میں چین نے معاشی ترقی میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں جن سے پاکستان سیکھ سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان اور چین کی دوستی آہنی اور اٹوٹ ہے۔ یہ تاریخ کا ناگزیر رجحان اور عوام کی امنگیں ہیں۔ ہر اہم لمحے میں چینی عوام نے پاکستانی عوام کے ساتھ خیر سگالی اور ہمدردی کا مسلسل مظاہرہ کیا ہے۔ بیرونی تبدیلیوں اور متعدد چیلنجوں سے قطع نظر انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی پائیدار اور وسیع ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تبادلوں کو مزید مستحکم کرنے، پاک چین اقتصادی راہداری کی اعلی معیار کی مشترکہ تعمیر میں تیزی لانے، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور ذیلی قومی تبادلوں کو گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو اعلی سطح پر لے جانے کا خواہاں ہے۔ گوادر پرو کے مطابق تقریب میں چین میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر چانگ قدے، چین میں انڈونیشیا، ازبکستان، لبنان اور ترکی کے سفیروں کے علاوہ چین میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام اور مختلف شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی جنہوں نے طویل عرصے سے پاک چین دوستی کی حمایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتا...

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی، جس کے بعد عدالت نے انہیں اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر سائفر کیس میں قید پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔ جیل انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں، جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر انہیں پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے، جس پر عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں امن کے ق...

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں امن کے قیام کیلئے ذمہ داری پوری کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ اسرائیل کی قابض افواج فلسطین میں جنگی جرائم کر رہی ہیں، پاکستان کو فلسطین کی صورتحال پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف قرارداد منظور کی گئی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امن کے قیام کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 8 سے 9 نومبر کو تاشقند میں ہونیوالی ای سی او سمٹ میں شرک کریں گے۔ ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ان غیر ملکیوں کو واپس بھجوایا جارہا ہے جو ایمیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، تیسرے ملک منتقل ہونے والے افغان مہاجرین کے معاملے پر متعلقہ ممالک سے بات چیت جاری ہے، ایسے ممالک کی تعداد درجن بھر ہے، ان ممالک کی جانب سے فہرستیں پاکستان کو بھجوائی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور،گجرپورہ میں کار سواروں کی فائرنگ سے 2...

لاہور کے علاقے گجرپورہ میں کار سواروں کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کار سواروں کا کہنا ہے کہ ڈاکو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے جس پر انہوں نے فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کار سوار وں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ ہلاک ڈاکوں سے پستول برآمد کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان غیرقانونی تارکین وطن بے دخل نہ کرے،ا...

اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان غیر قانونی تارکین کی بے دخلی کے بجائے ان کی رجسٹریشن کے لیے جامع میکانزم بنائے۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے ترجمان قیصر خان آفریدی کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی واپسی کے سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، اور ان کی جانوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ افغانستان کی صورتحال پر 8 ممالک اور یورپی یونین کا بھی مشترکہ بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ غیر دستاویزی غیر ملکیوں کے لیے رجسٹریشن کا نظام تیار کیا جائے، تحفظ کے طلبگار افراد کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ ادھر امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک پناہ گزینوں کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں، افغانستان کے پڑوسی ممالک تحفظ کے خواہاں باشندوں کو داخلے کی اجازت دیں یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو حکومت کی جانب سے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو واپس اپنے وطن جانے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد غیرقانونی باشندوں کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کردیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، سیالکوٹ، ملتان فلائٹ آپریشن مکمل بحال...

پی آئی اے کی انتظامیہ مالی اور انتظامی مشکلات پر قابو پانے کیلئے مصروف عمل ہے ، لاہور،سیالکوٹ، ملتان کا فلائٹ آپریشن 100 فیصد بحال کردیا گیا تاہم دیگر 15 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی کی شرح میں کمی آرہی ہے ، ایئر لائن حکام کے مطابق گزشتہ 16 روز میں پی آئی اے کی ملکی و غیر ملکی 735 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ آج لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد سے پی آئی اے کی کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی جبکہ کراچی اسلام آباد پی کے 368، 369، کراچی تربت 501، 502 منسوخ کی گئی ہے ۔ حکام کے مطابق کراچی کوئٹہ پی کے 310، 311 کراچی سکھرپی کے 536، 537 دمام پی کے 241، دبئی پی کے 213 منسوخ ہے ، اسی طرح اسلام آباد ملتان پی کے 681، 682، شارجہ پی کے 182، پشاور شارجہ پی کے 257 اور دبئی پی کے 284 منسوخ کردی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پارک لین ریفرنس،آصف زرداری و دیگر احتساب عدا...

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور دیگر کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل صفائی ارشد تبریز نے موقف اختیار کیا کہ جب معاہدہ ہوا تب آصف علی زرداری پارک لین کے ڈائریکٹر نہیں تھے جس پر عدالت نے کہا کہ ابھی نوٹسز جاری کرتے ہیں باقی بعد میں بتا دیں۔ عدالت نے آصف علی زرداری سمیت 19 ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے، باقی ملزمان میں محمد اقبال، یونس قدوائی، اقبال خان نوری، حسین لوائی، عبدالغنی مجید، خواجہ انور مجید اور ایم فاروق عبداللہ شامل ہیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلی پنجاب کا شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے جمعرات کو علی الصبح شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا، انہوں نے منصوبے کے فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ نے بھی سپیڈ پکڑ لی، وزیراعلی پنجاب کے مسلسل دوروں اور مانیٹرنگ سے منصوبہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا، پراجیکٹ پر مجموعی طور پر 95 فیصد کام مکمل ہو چکا۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح شاہدرہ فلائی اوور منصوبے کے دورے کے دوران لاہور سے گوجرانوالہ سائٹ پر نوتعمیر شدہ اوورہیڈ برج کا جائزہ لیا، وزیراعلی نے ڈی جی پی ایچ اے کو پراجیکٹ کے دونوں اطراف بھرپور شجرکاری اور لینڈ سکیپنگ کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ داخلی راستے کو پھولدار پودوں اور درختوں سے خوبصورت بنایا جائے، پی ایچ اے لاہور کے سب سے بڑے داخلی راستے کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔ وزیراعلی پنجاب نے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہدرہ فلائی اوور اسی ماہ کے وسط میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، پراجیکٹ مکمل ہونے سے شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پر ٹریفک کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔ کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور کنٹریکٹر نے منصوبے کے بارے میں وزیراعلی پنجاب کو بریفنگ دی کہ شاہدرہ چوک فلائی اوور منصوبے کی تکمیل سے یومیہ 3 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی، اطراف میں سروس روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ صوبائی وزرا منصور قادر،عامر میر، اظفر علی ناصر، ڈپٹی کمشنر، سی ٹی او، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیم...

یوٹیلیٹی اسٹورز نے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں7 روپے کمی کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے مختلف برانڈز کا گھی اورکوکنگ آئل سستا کردیا، ذرائع نے بتایا کہ گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کی کمی کردی گئی اور کوکنگ آئل بھی فی لیٹر7 روپے سستا کردیا گیا۔ گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق جمعرات سے ہو گیا ، کمی کافائدہ سب سے زیادہ کراچی کے صارفین کو ہوگا، کراچی کیلئے گھی اور کوکنگ آئل کی نئی قیمت کم مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھی ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ، ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا تھا کہ معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 23روپے فی کلو سے لیکر 38روپے تک کی کمی کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹربینک میں ڈالر25 پیسے مہنگا ،282 روپے 90...

انٹربینک میں ڈالر25 پیسے مہنگا ہوکر282 روپے 90 پیسے پرآگیا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز تیزی کا رجحان ہے۔ 100 انڈیکس میں دوران ٹریڈنگ 260 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ100انڈیکس52ہزار602 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے سترہ پیسے بڑھ کر دوسو بیاسی روپے چونسٹھ پیسے پر بند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرایک روپے مہنگا ہوکر دوسو چوراسی روپے کا ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹیکسٹائل انڈسٹری خام مال کی قیمتوں میں 20 سے...

ڈالر کی قدر گرتے ہی ٹیکسٹائل انڈسٹری خام مال کی قیمتوں میں 20 سے 25 فیصد کمی آ گئی، پیداواری لاگت کم ہونے سے صنعتکاروں نے بند یونٹ بھی چلا دئیے۔ ٹیکسٹائل خام مال کی قیمتوں میں بڑی کمی سے بند یونٹ بھی چلنے لگے،روپیہ تگڑا ہوتے ہی امپورٹ شدہ ڈائز اینڈ کیمیکلز سوڈیم الجنیٹ 3500 روپے کلو سے کم ہو کر 2600 ، فیبرک سوفٹنر کی قیمت 12 سو روپے سے کم ہو کر 9 سو روپے کلو ہوگئی ، عاطف منیر ، سابق صدر چیمبر کا کہنا ہے کہ جب آپکی پیداواری لاگت کم ہوگی تو یورپ اور امریکہ کی منڈیوں میں اپنی پروڈکٹ لیکہ جانا آسان ہوگا ،انٹرنیشنلی ڈائز اور کیمکل جو انڈسٹری کا مین را میٹریل کی کمی میں 20 سے 25 فیصد کمی ہوئی ہے۔ دھاگے کی قیمت کم ہونے سے سوترمنڈی کی رونقیں بھی بحال ہوئی ہیں،چئیرمین پائما قیصر شمس گچھا نے کہا سمگلنگ روکنے کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں اس سے ہماری ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عابد باکسر کی سرکاری اسلحہ چھیننے کے مقدمے م...

انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس حراست سے فرار ہونے اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے مقدمے میں سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس حراست سے فرار ہونے اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے مقدمے میں عابد باکسر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت کی جانب سے سابق پولیس انسپکٹر کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئی۔ یاد رہے کہ عابد باکسر کیخلاف تھانہ فیصل ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیرقانونی تارکین کو ملک واپس بھیجنے کا اقدام...

غیرقانونی تارکین کوملک واپس بھیجنے کااقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ غیر قانونی تارکین کو ملک واپس بھیجنے کے اقدام پر شہری خیال نورو اور دیگر نے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیرملکیوں کو ملک سے واپس بھیجنا آئین پاکستان کے خلاف ہے۔ لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔ غیرقانونی مقیم افراد کو بھیجنے کے نوٹیفکیشن کو نہ لگانے کا اعتراض لگایاگیا، جسٹس علی باقر نجفی بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اردن-عمان-فلسطینیوں کی حمایت-ریلی

اردن کے دارالحکومت عمان میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔(شِنہوا)

 

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی -فلسطین-اسرائیل تنازعہ-تباہ شدہ عم...

شمالی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد لوگ  ملبے کا جائزہ لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ہان ژینگ-کینیڈا کے سابق وزیر اعظم-...

چین کے نائب صدر ہان ژینگ دارالحکومت بیجنگ میں کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جین کرٹین سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-ہان ژینگ-کینیڈا کے سابق وزیر اعظم-...

چین کے نائب صدر ہان ژینگ دارالحکومت بیجنگ میں کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جین کرٹین سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر-رفح کراسنگ- امدادی ٹرک

رفح کراسنگ پر مصری سرحد کی جانب غزہ میں داخل ہونے کے لیے امدادی سامان سے لدے ٹرک کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی -فلسطین-اسرائیل تنازعہ-تباہ شدہ عم...

فلسطینی غزہ کی شمالی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ملبہ ہٹارہے ہیں۔(شِنہوا)

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ریڈ کراس سوسائٹی کے قانون کی 30 ویں س...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریڈ کراس سوسائٹی کے قانون کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ کو بیجنگ میں ایک سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار سے نیشنل پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین چھائی دافینگ نے خطاب کیا۔

چھائی  نے قانون پر وفاداری کے ساتھ عملدرآمد کرنے اور قانون کی تعمیل کرتے ہوئے چینی خصوصیات کے حامل ریڈ کراس کے مقصد کی اعلیٰ ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا۔

سیمینار کی صدارت ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ  (آر سی ایس سی) کے صدر چھین ژو نے کی اور اس میں متعلقہ مرکزی پارٹی اور سرکاری محکموں کے سرکردہ عہدیداروں، آر سی ایس سی  کے عہدیداروں اور دیگر متعلقہ نمائندوں نے شرکت کی۔ 

 
۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی خدمات کی تجارت میں پہلے نو ماہ میں 7....

بیجنگ(شِنہوا) چین کی خدمات کی تجارت میں رواں سال کے پہلے نو ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.7 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت تجارت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا ستمبر کے دوران سروس ٹریڈ ویلیو 48کھرب20ارب یوآن (تقریباً 672 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی۔

مجموعی طور پر، خدمات کی درآمدات گزشتہ سال سے 22.4 فیصد بڑھ کر28کھرب50ارب یوآن جبکہ خدمات کی برآمدات 8.2 فیصد کم ہو کر19کھرب70ارب یوآن ہو گئیں۔

 
۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں