• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

اسرائیل غزہ کو غیر ملکی افواج کے حوالے کرنا...

امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کو غیر ملکی افواج کے حوالے کرنا چاہتا ہے،بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے دوران امریکا اور اسرائیل غزہ کے مستقبل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق اگر اسرائیلی فوج حماس کو غزہ سے نکالنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو امریکا، برطانیہ اور فرانس کی افواج محصورعلاقے میں تعینات کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے،اس منصوبے کے تحت غزہ کو اقوام متحدہ کی امن فوج کے حوالے کرنے کا بھی آپشن بھی زیر بحث ہے،دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا دعوی ہے کہ جنگ کے باعث غزہ سے نکلنے والے مہاجرین کو پناہ دینے کے لیے مصر کو بڑی رشوت کی پیشکش کی گئی ہے جس کے تحت مصر کے بیرونی قرضوں کی معافی کا بھی امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماس کا آنے والے دنوں میں مزید یرغمالیوں کی...

حماس نے آنے والے دنوں میں غیر ملکی شہریت کے حامل مزید یرغمالیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے،حماس کے عسکری ونگ القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم آنے والے دنوں میں غیر ملکی شہریت کے حامل متعدد یرغمالیوں کو رہا کر دیں گے، غزہ دشمن اور اس کی سیاسی اور عسکری قیادت کا قبرستان بنے گا،حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی زمینی حملہ ہوا، ہم نے تمام محاذوں سے جوابی کارروائی کی، صہیونی دشمن نے چند دن پہلے کئی مقامات پر زمینی حملے شروع کیے تھے، حملے کا پہلا علاقہ غزہ کے شمال مغرب، دوسرا مشرق میں غزہ کی پٹی کا مرکز جبکہ حملے کا تیسرا علاقہ غزہ کے جنوب مشرق اور بیت حنون شہر کے آس پاس کا ہے،حماس ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم اب بھی قابض اسرائیلی افواج کے ساتھ محاذ آرائی میں مصروف ہیں، ہم نے اب تک 22 فوجی گاڑیوں کو ٹینک شکن ہتھیار کے فائر سے تباہ کیا، ہم منصوبے کے مطابق اسرائیل پر میزائلوں سے حملے جاری رکھیں گے،ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں جاری ہیں، ہمارے پاس اب بھی بہت سے منصوبے ہیں، انشااللہ، غزہ دشمن اور اس کی سیاسی اور عسکری قیادت کا قبرستان بنے گا،حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور اسرائیل کے دیگر رہنما جنگ کے اختتام پر گھٹنے ٹیکیں گے۔ غزہ کی جنگ اسرائیل کا سیاسی خاتمہ ہو گی،ابو عبیدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ نیتن یاہو فخر کرتا ہے اس نے ایک خاتون قیدی کو رہا کرایا، نیتن یاہو کو دوسرے قیدی کی رہائی کیلئے 20 سال درکار ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ میں اقوام متحدہ کے مزید تین امدادی کارکن...

غزہ میں گزشتہ روز اقوام متحدہ کے مزید تین امدادی کارکن اسرائیلی بربریت کا شکار ہو گئے،غزہ میں 7 اکتوبرسیاب تک اقوام متحدہ کے 67 امدادی کارکنان اسرائیلی جارحیت میں اپنی جان گنوا چکے ہیں،اقوام متحدہ کی گلوبل کمیونیکیشن سربراہ ملیسا فلیمنگ کا کہنا تھا کہ غزہ میں یو این کے سکیورٹی اور سیفٹی سربراہ سمیر اپنی اہلیہ اور 8 بچوں کے ساتھ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوگئے ہیں،ملیسا فلیمنگ کا کہنا تھا کہ کسی بھی تنازعے میں اتنے کم وقت میں یہ اقوام متحدہ کے امدادی کارکنوں کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ میں کمسن لڑکیوں کی جنسی گرومنگ میں م...

برطانیہ میں کمسن لڑکیوں کی جنسی گرومنگ میں ملوث 5 ملزمان کو 70 برس قید کی سزا سنادی گئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق گینگ لیڈر شاہد غنی کو 20 سال اور محمد غنی کو 14 سال قیدکی سزا سنائی گئی ہے جب کہ انصار، علی اور مارٹن راڈ بھی سزا پانے والوں میں شامل ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگ کے افراد پر 12 اور 13 سال کی لڑکیوں کو نشہ آور مشروبات پلا کر جنسی استحصال کا الزام ثابت ہوا تھا،بتایا جارہا ہے کہ یہ 2012 کے بعد اپنی نوعیت کا واحد کیس ہے جو منطقی انجام کوپہنچا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ پانی کی بوند کو ترس گیا، لاکھوں معصوم بچ...

غزہ مسلسل بمباری، تباہی اور شہادتوں کے باعث ہزاروں فلسطینی عرب بچوں کا قبرستان بن چکا ہے ، اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بچوں کی مزید اموات میں ایک اور بڑا سبب بچوں کے جسموں میں پانی کی کمی(ڈی ہائیڈریشن)بن سکتی ہے،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے پچھلے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں میں سے 3500فلسطینی بچے شامل ہیں جن میں سے 133 بچوں کی عمریں ایک سال سے بھی کم تھیں،اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق اب خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ بڑی تعداد میں بچوں کی غزہ میں اموات پانی کی کمی کے عارضے کی وجہ سے ہو سکتی ہیں،یونیسیف کاکہنا ہے کہ ہمارا سنگین ترین خوف اس سے ہے کہ براہ راست بمباری کی وجہ سے شہید ہونے والے بچوں کی تعداد پانی کے کمی سے ہونے والی اموات کے باعث پس منظر میں جا سکتی ہے،عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں ہر طرح کے سول انفراسٹرکچر کی بمباری سے ٹارگٹڈ تباہی کے سبب پانی کی فراہمی کا نظام بھی تقریبا ختم ہو کر رہ گیا ہے ، اب یہ غزہ کی ضرورتوں کے مقابلے میں محض پانچ فیصد باقی بچا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گزشتہ ماہ بھارتی فوجیوں نے 17کشمیریوں کو شہی...

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ 17کشمیریوں کو شہید کیا جن میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے،کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 11کشمیریوں کو بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے جعلی مقابلوں یا حراست کے دوران شہید کیا، ان شہادتوں سے 2 خواتین بیوہ اور 10بچے یتیم ہو گئے ،اس عرصے کے دوران علاقے میں بھارتی فوج، پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کے علاوہ بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے اور ایس آئی اے کے اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی اور محاصرے کی 212کارروائیاں کیں ،ان کارروائیوں کے دوران بھارتی فوج نے 78کشمیریوں کو گرفتار ، 10کو زخمی اور 3مکانات کو تباہ کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطینیوں کی نسل کشی، اقوام متحدہ کے اعلی عہ...

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں ناکامی پرانسانی حقوق کمیشن کے نیویارک آفس کے سربراہ کریگ موخیبر مستعفی ہوگئے،کریگ موخیبر اقوام متحدہ کی جانب سے فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیاں روکنے میں ناکامی پر بطور احتجاج مستعفی ہوئے ہیں،کریگ موخیبر نے جنیوا میں ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے نام خط بھی لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ ہر لحاظ سے نسل کشی ہے،انہوں نے اپنے خط کے متن میں کہا کہ فلسطین میں یورپی نسل پرستی کا آبادکاری منصوبہ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا، منصوبہ یہ ہے کہ فلسطینی علاقوں میں آبائی فلسطینیوں کی باقیات کو جلد از جلد ختم کیا جائے،کریگ موخیبر نے مزید لکھا کہ امریکا، برطانیہ اور بیشتر یورپی ممالک اِس خوفناک حملے میں برابر کے شریک ہیں، یہ حکومتیں جنیوا کنونشن کا احترام کرنے کی اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کر رہی ہیں،انہوں نے لکھا کہ یہ حکومتیں اسرائیلی جارحیت کو مسلح کرنے میں فعال ہیں جبکہ اسرائیل کو معاشی اور انٹیلی جنس سپورٹ بھی فراہم کی جارہی ہے، یہ حکومتیں فلسطینی نسل کشی کا سیاسی و سفارتی جواز فراہم کرنے میں بھی فعال ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بولیویا کولمبیا اور چلی کا اسرائیل سے سفارتی...

غزہ پر بدترین حملوں کے بعد جنوبی امریکہ کے تین ممالک بولیویا، کولمبیا اور چلی نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں،بولیویا پہلا لاطینی امریکی ملک بن گیا ہے جس نے غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائی پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات توڑ لیے ہیں،عالمی میڈیا کے مطابق بولیویا کی صدارتی ہاوس کی وزیر ماریا نیلا پرادا نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وہ بولیویا کی کثیر قومی ریاست کے طور پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے ہزاروں انسانی جانیں ضائع اور لوگ بے گھر ہوئے ہیں،صدارتی ہاوس کی وزیر نے کہا کہ اسرائیل انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے، ہم اسرائیل سے غزہ پر حملے روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں،دوسری جانب بولیویا کے خارجہ امور کے نائب وزیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ اسرائیل کے جارحانہ اور غیر متناسب فوجی حملوں کی مذمت میں کیا گیا ہے جو کہ اب بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل کی شدید بمباری ، غزہ کا دنیا سے رابط...

غزہ کی پٹی پر مسلسل 26ویں روز بھی اسرائیل کی بمباری جاری ہے، شدید فضائی حملے اور توپ خانے سے شیلنگ کے بعد علاقے میں مواصلاتی نظام مکمل طورپر منجمد ہے اور غزہ کا دیگر دنیاسے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے ،عرب میڈیا کے مطابق تازہ بمباری غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی اب تک کی شدید ترین کارروائی ہے ، اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساحلی شہر پر 5محاذوں سے حملہ کیا، شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون کراسنگ پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں بھی ہوئیں،اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اپنی دراندازی کے علاقوں میں لائٹنگ بم برسائے، عرب نامہ نگار نے بتایا کہ اسرائیلی افواج خان یونس کے مشرق میں عبسان قصبے کی طرف پیش قدمی کی کوشش کر رہی ہیں،عرب میڈیا کاکہنا ہے کہ غزہ کے شمال مغرب میں کراما کے علاقے میں بھی پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، جبکہ پٹی کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے میں پرتشدد اسرائیلی بمباری دیکھنے میں آئی،دریں اثنا فلسطینی وزارت مواصلات نے غزہ کی پٹی کے ساتھ تمام مواصلاتی اور انٹرنیٹ سروسز کے مکمل طور پر بند ہونے کی تصدیق کی ہے،غزہ کے سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی پیلٹیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بین الاقوامی رسائی دوبارہ منقطع ہونے کے باعث غزہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن دوبا...

آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن 2023 کے آخر تک ایک بار پھر جیمز اینڈ جیمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کا کنٹرول خیبر پختونخوا حکومت سے لینے جا رہی ہے۔ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی معمور خان نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جی جی آئی پی کی آپریشنل ذمہ داریاں واپس لینے کے بعد، آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ادارے کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور آپریشنل خامیوں کو خود ہی دور کرنے کا ارادہ کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت کو جی جی آئی پی کو پانچ سال تک آپریشنل رکھنے کے لیے فنڈ جاری کرنا جاری رکھنا چاہیے۔ پانچ سال کے بعد، اے پی ایس ای اے اپنے ذرائع سے کام کر سکے گا۔معمور نے کہا کہ پاکستان کو جواہرات کی قدر میں اضافے کے لیے کام کرنے کے لیے لوگوں کو تربیت دینے کی اشد ضرورت ہے۔ لوگوں کے لیے پائیدار آمدنی پیدا کرنے کے لیے جواہرات اور جواہرات کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے غیر ہنر مند، کم یا مکمل طور پر ان پڑھ لوگوں کو ہنر مند بنانا بھی ضروری تھا۔جی جی آئی پی کا قیام 2001 میں آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ایکسپورٹ پروموشن بیورو کی مشترکہ کوششوں کی بدولت عمل میں آیا تھاجسے بعد میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پرصوبائی حکومت نے اے پی ایس ای اے کو 40.9 ملین روپے کی فنڈنگ فراہم کی تاکہ ادارے کے ہموار آپریشنز کو یقینی بنایا جا سکے۔ تاہم یہ رقم تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے، خاص طور پر مشینوں جیسے مہنگے آلات، جو کہ جواہرات کی کٹائی، پالش کرنے یا چہرے کی شکل دینے کے لیے درآمد کرنا پڑتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے پی ایس ای اے کی انتظامیہ نے مقامی ماہرین کی مدد سے ایسی مشینوں کی نقل تیار کی۔ اب تک 10,000 سے زیادہ لوگ ان مشینوں کو چلانے کی تربیت حاصل کر چکے ہیںاور باعزت روزی کما رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اے پی ایس ای اے کے تمام سینئر ممبران نے رضاکارانہ طور پر انسٹی ٹیوٹ کا انتظام کرنے کے لیے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے جی جی آئی پی کے انتظام کے لیے حکومت سے ایک پیسہ بھی نہیں مانگا۔تاہم انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے چار سال بعد، حکومت نے جی جی آئی پی کا کنٹرول آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن سے لے لیا۔ معمور خان نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کے انتظام میں کچھ مسائل کی وجہ سے، حکومت اب اپنا چارج آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کو واپس کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ حکومت اور اے پی ایس ای اے کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ اس میں کوئی تصادم نہیں کہ اسے کون چلائے۔ ہم صرف اسے اپنے لوگوں کے لیے فائدہ مند بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بالخصوص کے پی اور بلوچستان کے ان پڑھ لوگوں کے لیے لیپڈری ٹریننگ پر زور دیا تاکہ وہ باعزت روزی کما سکیں۔معمور نے جی جی آئی پی کو مزید موثر بنانے اور اس طرح کے مزید ادارے کہیں اور قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین کو پائیدار روزی کمانے میں ان کی مدد کرنے کے لیے بھی تربیت دی جائے گی۔ ہنرمند افراد کی تعداد بڑھانے اور جواہرات اور جواہرات کی قدر میں اضافے کو مضبوط بنانے کے لیے مزید اداروں کا قیام ضروری ہے۔ اس سے نہ صرف کام کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ قیمتی پتھروں کی برآمد میں بھی اضافہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایونسن لمیٹڈکا منافع151.8 فیصد کے اضافے سے 8...

صنعتی آٹومیشن فراہم کرنے والی کمپنی ایونسن لمیٹڈکا خالص منافع 31 مارچ 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 151.8 فیصد کے اضافے سے 823 ملین روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 326.8 ملین روپے تھا۔ تاہم، سہ ماہی کے لیے کمپنی کی آمدنی 19.5 فیصد کم ہو کر 323.7 ملین روپے ہو گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 401.9 ملین روپے تھی۔آمدنی میں کمی کی بنیادی وجہ سخت معاشی حالات، درآمدات پر پابندیاں، اور بینکوں کی جانب سے امپورٹ لیٹر آف کریڈٹ کھولنے میں تاخیر ہے۔اسی طرح، مجموعی منافع 14.44 فیصد کم ہو کر 119.36 ملین روپے ہو گیا۔ مجموعی منافع میں یہ کمی امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی تیزی سے قدر میں کمی کی وجہ سے مالیاتی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے ہوئی۔ تاہم، مجموعی منافع کا مارجن بہتر ہوا،انتظامی اخراجات 52.14 فیصد بڑھ کر 68.47 ملین روپے ہو گئے جو 45 ملین روپے تھے۔ آمدنی اور مجموعی منافع میں کمی کے برعکس، کمپنی کا آپریٹنگ منافع بڑھ کر 886.3 ملین روپے ہو گیا ۔کمپنی کی فی حصص آمدنی بڑھ کر 2.48 روپے ہوگئی جو روپے تھی۔ غیر موجودہ اثاثے، جن میں پراپرٹی اور آلات، طویل مدتی سرمایہ کاری، طویل مدتی قرضے اور ڈپازٹس شامل ہیں، مارچ 2023 میں 0.20 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھ کر 5.62 بلین روپے ہو گیا

جو دسمبر 2022 میں 5.61 بلین روپے تھا۔تاہم، کمپنی کے موجودہ اثاثے، جن میں تجارت میں اسٹاک، تجارتی قرضے، معاہدے کے اثاثے، ڈپازٹس، قلیل مدتی سرمایہ کاری، نقد اور بینک بیلنس شامل ہیں، مارچ 2023 میں 24.01 فیصد بڑھ کر 4.88 بلین روپے ہو گئے جو دسمبر میں 3.9 بلین روپے تھے۔ نتیجے کے طور پر، کمپنی کے کل اثاثے مارچ 2023 میں 10.02 فیصد بڑھ کر 10.5 بلین روپے ہو گئے جو دسمبر 2022 میں 9.55 بلین روپے تھے۔ نان کرنٹ واجبات مارچ 2023 میں 16.27 فیصد بڑھ کر 131.04 ملین روپے ہو گئیں جو دسمبر 2022 میں 112.7 ملین روپے تھیں۔تاہم، کمپنی کی موجودہ ذمہ داریاں مارچ 2023 میں 3.12 فیصد بڑھ کر 2.55 بلین روپے ہو گئیں جو دسمبر 2022 میں 2.47 بلین روپے تھیں۔ اس لیے، کمپنی نے مارچ 2023 میں 10.5 بلین روپے کی کل ایکویٹی اور واجبات ریکارڈ کیے، جو کہ 9 روپے کے مقابلے میں 10.02 فیصد زیادہ ہے۔ کمپنی نے بنیادی آپریشنز میں 23.5 ملین روپے کا خالص نقد استعمال کیا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں آپریشنز سے حاصل ہونے والے 25.9 ملین روپے تھے۔ سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں جائیداد، پلانٹ اور آلات کی خریداری، بینک ڈپازٹس پر منافع، اور طویل مدتی ایڈوانسز اور ڈپازٹس میں خالص تبدیلی شامل ہے۔ کمپنی نے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 30.4 ملین روپے کا خالص نقد استعمال کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.5 ملین روپے کے مقابلے میں تقریبا 29 گنا زیادہ ہے۔کمپنی نے 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران فنانسنگ سرگرمیوں سے 15.47 ملین روپے کی خالص نقدی حاصل کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیسلے پاکستان کی فروخت اور منافع میں اضافہ ،...

جاری کیلنڈر سال 2023 کی تیسری سہ ماہی میں نیسلے پاکستان لمیٹڈ کی آمدنی 49.7 بلین روپے تک بڑھ گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40.5 بلین روپے تھی۔مجموعی منافع 11.6 بلین روپے سے 15.2 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ یہ اضافہ کمپنی کے انتظام اور بہتر قیمتوں کی حکمت عملی کی نشاندہی کرتا ہے۔تین ماہ کے لیے آپریٹنگ منافع میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا، جو 5.9 بلین روپے سے 8.2 بلین روپے تک 37.6 فیصد بڑھ گیا۔ نیسلے پاکستان نے اپنے آپریٹنگ اخراجات کو کامیابی سے کنٹرول کیا ہے اور اپنی آپریشنل کارکردگی میں اضافہ کیا ہے۔مالیاتی لاگت میں اضافے کے باوجود، ٹیکس سے پہلے کا منافع بھی 44.6 فیصد بڑھ کر 7.4 ارب روپے ہو گیا جو 5.1 بلین روپے تھا۔ کمپنی کی دیگر ذرائع سے اضافی آمدنی پیدا کرنے کی صلاحیت، جیسے کہ سرمایہ کاری یا غیر آپریٹنگ سرگرمیاں، نمایاں طور پر بہتر ہوئیں۔مزید برآں، کمپنی نے 4.8 بلین روپے کے بعد از ٹیکس منافع کی اطلاع دی، جو کہ 3.6 بلین روپے سے 31 فیصد زیادہ ہے۔تین ماہ کے لیے فی حصص آمدنی 105.9 روپے ریکارڈ کی گئی۔ 30 ستمبر 2023 کو ختم ہونے والے نو مہینوں کی مالی کارکردگی بھی مختلف اہم مالیاتی میٹرکس میں مضبوط ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔کمپنی نے 151.1 بلین روپے کی آمدنی اور 49.6 بلین روپے کا مجموعی منافع حاصل کیا۔ مزید برآں، فرم نے زیر جائزہ مدت کے دوران 15.7 بلین روپے بعد از ٹیکس منافع کمایا۔نیسلے نے 348.2 روپے فی حصص آمدنی پوسٹ کی۔ نیسلے پاکستان کی گزشتہ برسوں کے دوران مالیاتی کارکردگی کے حوالے سے قابل قدر بصیرت فراہم کرتا ہے، جو کہ مجموعی منافع کے مارجن، خالص منافع کے مارجن جیسے اہم اشاریوں کو نمایاں کرتا ہے۔مجموعی منافع کا مارجن، اس بات کا ایک اہم اشارہ ہے کہ کمپنی اپنی پیداواری لاگت کو کس حد تک منظم کرتی ہے، نے گزشتہ برسوں میں ایک مستقل رجحان دکھایا ہے۔ خالص منافع کے مارجن نے تجزیہ کردہ مدت کے دوران معمولی اتار چڑھاو دکھایا ہے۔نیسلے پاکستان نے تین سالوں کے دوران غیر معمولی نمو کا مظاہرہ کیا، جس سے منافع میں اضافہ اور وسائل کے موثر استعمال کی نشاندہی ہوتی ہے۔ نیسلے پاکستان ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے ۔ یہ کمپنی نیسلے کا ذیلی ادارہ ہے، جو سوئس میں قائم پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔ یہ فرم بنیادی طور پر درآمد شدہ مصنوعات سمیت ڈیری، غذائیت سے بھرپور، مشروبات اور کھانے کی مصنوعات کی تیاری، پروسیسنگ اور فروخت میں مصروف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دریائے سندھ کے نیچے کالی ریت سے پلیسر گولڈ ا...

تاریخی اٹک پل پر دریائے سندھ کے نیچے کی کالی ریت سے پلیسر گولڈ، ریئر ارتھ عناصر اور عام معدنیات کا غیر ذمہ دارانہ اخراج نہ صرف ماحولیات کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ پاکستان کو بھاری ریونیو سے بھی محروم کر رہا ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق مرکری بڑے پیمانے پر بجری کے ارتکاز سے سونے کو ملانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ جب پورا املگام گرم ہو جاتا ہے، تو پارا تیزی سے بخارات بن جاتا ہے، ایک سیکنڈ میں دوبارہ مضبوط ہو جاتا ہے اور سونے کو پیچھے چھوڑ کر آزادانہ طور پر اسی جگہ گر جاتا ہے۔اسلام آباد میں قائم گلوبل مائننگ کمپنی کے پرنسپل جیولوجسٹ محمد یعقوب شاہ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علم اور آگاہی کی کمی کی وجہ سے سونا حاصل کرنے اور اس سے متعلقہ آلات کو چلانے کے لیے استعمال کیے جانے والے غیر علاج شدہ گولڈ ٹیلنگ اور کیمیکل ماحول کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیںاور ریاستی خزانے کو بھاری رقوم سے محروم کررہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس غیر ذمہ دارانہ عمل کو سختی سے روکا جانا چاہیے۔کچھ گولڈ واشر دستی طور پر کام کرتے ہیں جبکہ کچھ سونے کو کھودنے اور دھونے کے لیے مکینیکل طریقے استعمال کرتے ہیں، یہ نہیں جانتے کہ وہ ریور بیڈ کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ عام طور پر، ایک کیوبک گز پانی کو دھو کر، ایک ماہر تقریبا 1.05 دانے سونا حاصل کر سکتا ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر، کم از کم 20 کلو پارے کے علاوہ دیگر ضمنی مصنوعات اور کھدائی کے آلات کے لیے استعمال ہونے والے مختلف ایندھن یا چکنا کرنے والے مادے دریا کے پانی میں شامل ہوتے ہیں جو پینے اور آبپاشی کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق یہ تمام کیمیکلز بحیرہ عرب سمیت ملک کے تقریبا تین چوتھائی نباتات اور حیوانات کو زہر آلود کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ زیریں علاقوں میں مختلف شکلوں میں موجود زندگی کو سنگین خطرے کا سامنا ہے۔سونے کی باقی چھلیاں عام طور پر قیمتی، نیم قیمتی یا معدنیات کے پلاٹینائڈ گروپس پر مشتمل ہوتی ہیں۔ واضح رہے کہ جلوں میں زیادہ تر قیمتی معدنیات باریک جالی یا باریک سائز کے درجات کے حصوں میں مرتکز ہوتی ہیں۔یعقوب نے کہا کہ دریائے سندھ اور کابل کے سنگم سے نیچے کی طرف لایا جانے والا ایلوویئم معدنیات کا ایک قومی خزانہ تھا جو سونے سے کہیں زیادہ قیمتی تھا۔ کچھ مجرم یہ ریت ملک سے باہر سمگل کر رہے ہیں اور اس کی جانچ ہونی چاہیے۔دریائے سندھ سے بڑے پیمانے پر ڈریجنگ کے لیے تجارتی امکانات کی اشد ضرورت ہے۔ان قدرتی وسائل کی حفاظت اور ملک و قوم کی بڑے پیمانے پر ترقی کے لیے پیشہ ور افراد کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف پاکستان کے قدرتی ذرائع کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جا سکے بلکہ کام کے زیادہ مواقع اور ایک قابل قدر ویلیو چین بھی پیدا ہو سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آل پاکستان مسلم لیگ سیاسی جماعتوں کی فہرست س...

سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) ڈی لسٹ کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا کوئی پارٹی عہدیدار نہیں، جماعت کا اب کوئی وجود نہیں، اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہیں کروا سکی، آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، درخواست میں اے پی ایم ایل نے عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پارٹی کی رجسٹریشن بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف کیساتھ اقتصادی جائزے پر مذاکرات...

معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر مذاکرات (آج) جمعرات سے شروع ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن 15 دنوں کیلئے آج پاکستان پہنچ جائے گا، تقریبا 10 دنوں تک تکنیکی سطح کے مذاکرات، 5 دنوں میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ اقتصادی جائزے پر مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ مرتب کر لی ہے، 11 وزارتوں اور اتھارٹیز کی طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد اور جزوی عملدرآمد رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت انرجی، وزارت پٹرولیم نے اہداف پر عملدرآمد کیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزارت منصوبہ بندی، پیپرا نے بھی اہداف پر عملدرآمد کیا جبکہ آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر 71 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آشیانہ ریفرنس، شہباز شریف کی بریت کی درخواست...

لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ احتساب عدالت لاہور کے جج علی ذوالقرنین نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی، تمام ملزمان کے وکلا نے دلائل مکمل کیے۔ دوران سماعت نیب کے وکیل وارث جنجوعہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان پر جرم ثابت ہونے کا امکان نہیں، انویسٹی گیشن رپورٹ کی فائنڈنگز سے اتفاق کرتا ہوں۔ بعدازاں احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف ودیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ 7 نومبر کو سنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا فلسطینی عوام کے قتل عام کو بند کرانے کی...

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غزہ پر اسرائیل کی عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کی ہے ۔ انوار الحق کاکڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ روز پناہ گزینوں کے جبالیہ کیمپ پر شدید بمباری کی گئی ہے، اسرائیل کی بمباری سے سیکڑوں شہری شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی قابل مذمت کارروائیوں کو کبھی معاف یا فراموش نہیں کیا جاسکتا،فلسطینی عوام کیقتل عام کو بند کرانے کے لیے دنیا کو اب عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے گزشتہ روز غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 150 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 9ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کا کمشنر لاہور کو شہر بھر میں...

لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر لاہور کو شہر بھر میں سموگ ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی، کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا سمیت دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت کمشنر لاہور سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آپ اس شہر کے مالک ہیں، آپ کمشنر ہیں، آپ نے شہر کی کیا حالت کر دی ہے؟ آپ کو شہر کی صورتحال دیکھ کر شرمندگی ہونی چاہیے۔ عدالت نے کمشنر لاہور کو سموگ ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو تاحکم ثانی سیل کیا جائے، عدالت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر صاحب! آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ سموگ پورے پنجاب میں ہے، لاہور میں انڈر پاسز پر ٹائلوں کا کام شروع کر دیا گیا، ہائیکورٹ نے انڈر پاسز کی مرمت کا کام دن کے وقت کرنے سے روکتے ہوئے انڈر پاسز کی مرمت کا کام رات 12 بجے کے بعد شروع کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اگر آپ پہلے سے ہی سموگ کا دھیان نہیں رکھیں گے تو وقت آنے پر کچھ نہیں ہوگا، آپ انڈسٹریوں کے خلاف ایکشن لیں، انڈسٹری والے پولیس اور ماحولیات والوں کے ساتھ مل کر یہ سب کر رہے ہیں ، سکولوں اور کالجوں کی اسمبلیوں میں بچوں کو اس بارے میں آگاہ کریں، بچے جہاں چمنیوں میں سے دھواں نکلتا دیکھیں تو ہیلپ لائن پر کال کریں۔ عدالت نے حکم دیا کہ اس حوالے سے ایک ہیلپ لائن بنائیں، سائیکل چلانے کے رجحان کو فروغ دیں، لوگ کچھ پیسوں میں کرائے پر سائیکل لیں گے اور استعمال کریں گے، سموگ پورے لاہور کا مسئلہ ہے، صرف میرے اور آپ کے بچوں کا نہیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ ٹیپا کی ذمہ داری لگائی ہے کہ چھڑکا کیا جائے۔ بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے سموگ و آلودگی تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاننا چاہتے ہیں فیض آباد دھرنے کا اصل ماسٹر...

فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہم جاننا چاہتے ہیں دھرنے کا اصل ماسٹر مائنڈ کون تھا۔ سپریم کورٹ فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی ، اٹارنی جنرل بیرسٹر منصور اعوان سمیت دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو گزشتہ سماعت کا حکمنامہ پڑھنے کی ہدایت کی۔ گزشتہ سماعت کا حکمنامہ سننے کے بعد چیف جسٹس نے کہا کہ ابصار عالم نے وزرات دفاع کے ملازمین پر سنجیدہ الزام لگائے ہیں، کیا اب بھی آپ نظرثانی درخواستیں واپس لینا چاہتے ہیں؟، اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ابصار عالم کے الزامات درست ہیں تو یہ معاملہ آپ سے متعلق ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کب قائم ہوئی ہے؟، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کمیٹی 19 اکتوبر کو قائم کی گئی جس کے ساتھ ہی اٹارنی جنرل نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن پڑھ دیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کمیٹی اپنی رپورٹ کس کو پیش کرے گی؟، اٹارنی جنرل نے کہا کہ کمیٹی اپنی رپورٹ وزارت دفاع کو پیش کرے گی، رپورٹ پھر سپریم کورٹ کے سامنے پیش کی جائے گی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ اس ساری مشق سے اصل چیز مسنگ ہے، یہ سب ایک آئی واش ہے، سب لوگ نظرثانی اپیلیں واپس لے رہے ہیں تو یہ کمیٹی ٹی او آرز آنکھوں میں دھول کے مترادف ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے سوال کیا کہ کیا آپ آج ضمانت دیتے ہیں کہ ملک میں جو ہو رہا ہے آئین کے مطابق ہے؟، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ اس معاملے کو ہینڈل کرنے کے اہل ہی نہیں ہیں، ایک صاحب باہر سے امپورٹ ہوتے ہیں اور پورا ملک مفلوج کر دیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ نے ٹی او آرز اتنے وسیع کر دیے کہ ہر کوئی بری ہو جائے گا، اربوں روپے کا نقصان ہوا مگر سرکار کو کوئی پرواہ نہیں، ٹی او آرز میں کہاں لکھا ہے کہ کون سے مخصوص واقعہ کی انکوائری کرنی ہے، ہمارا کام حکم کرنا ہے آپ کا کام اس پر عمل کروانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور،ڈاکو نجی کمپنی کے کیشئر سے 1 کروڑ 18 ل...

لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں سٹریٹ کرائم کی بڑی واردات دوموٹرسائیکل سوار ڈاکو نجی کمپنی کے کیشئر سے ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ڈاکوگن پوائنٹ پر کیشئر راحیل کی موٹرسائیکل بھی چھین کرلے گئے۔متاثرہ شخص کے مطابق ایک ڈاکو نے شلوار قمیض جبکہ دوسرے نے ہیلمٹ اور پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی اور واردات کے بعد دونوں ڈاکو راوی روڈ کی جانب فرار ہوگئے۔ پولیس نے متاثرہ شخص راحیل کو حراست میں لے لیا۔ نجی کمپنی کے ریکوری افسر کی مدعیت میں مقدمہ راحیل کے خلاف ہی درج کر لیا۔دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے واردات کا نوٹس لے لیا اور ایس پی سٹی سے چوبیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی اور جائے وارادت اور راستوں کی سی سی ٹی وی فوری حاصل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ میں گندم کی سپورٹ پرائس 4 ہزار روپے فی...

سندھ کی نگراں کابینہ نے صوبے میں گندم کی سپورٹ پرائس 4 ہزار روپے فی من برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس(ر)مقبول باقر کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نگران صوبائی کابینہ کی جانب سے گندم کی فی من سرکاری قیمت 4000 روپے مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق شرکا نے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ نہتے فلسطینی عوام، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کی مذمت بھی کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ ختم، ایف بی...

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزیدتوسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تھی جو گزشتہ روز ختم ہو گئی۔ ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم درخواست گزار کی جانب سے انکم ٹیکس کمشنر کو درخواست دینے پر نرمی ممکن ہے اور اس حوالے سے انکم ٹیکس کمشنر کو تاریخ میں توسیع دینے کا اختیار ہو گا۔ یاد رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی تاہم ایف بی آر نے تاجر برادری اور شہریوں کی درخواست پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کمپنی نے دریائے جہلم میں5ہزار مچھلیاں چ...

کروٹ پاور کمپنی لمیٹڈ(کے پی سی ایل ) نے خطرے سے دوچار انواع کی حفاظت کے لئے دریائے جہلم میں ماشیر مچھلی کے 5ہزار بچے چھوڑ دیئے ۔ گوادر پرو کے مطابق یہ اقدام کے پی سی ایل کے بائیو ڈائیورسٹی مینجمنٹ پلان کا حصہ ہے، جس کے تحت دریائے جہلم میں ماشیر مچھلی کو بحال کرنے کے لیے مجموعی طور پر تین لاکھ ماشیر مچھلی کے بچے چھوڑے جائیں گے۔ ڈپٹی جی ایم سی ایس ای آئی ایل آفتاب عالم نے گوادر پرو کو بتایا کہ ماشیر مچھلی کے بچے کو اٹک کے علاقے ہٹیاں میں محکمہ ماہی پروری کی ہیچریوں سے لایا گیا تھا۔ مچھلی کی انواع کو اپنی بقا کے لئے متعدد خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جس میں رہائش گاہ کی تباہی اور علاقے میں غیر قانونی ریت کی کان کنی شامل ہے۔ کے پی سی ایل چائنا تھری گورجز ساتھ ایشیا انویسٹمنٹ لمیٹڈ (سی ایس ای ایل) کا ماتحت ادارہ ہے اور دریائے جہلم پر 720 میگا واٹ کا کروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ چلا رہا ہے ، جو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مکمل ہونے والا پہلا ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کی...

غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ہے جس کے بعد اب حکومت پاکستان نے ان کی بیدخلی کیلئے ملک گیر آپریشن شروع کردیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار فارن ایکٹ 1946 کے تحت تمام صوبوں کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بے دخلی کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ حکمنامہ کے مطابق معمولی جرائم میں زیر تفتیش اور سزا یافتہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو بے دخل کردیا جائے گا۔ نگران حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد کوئی پاکستانی غیرقانونی تارکین وطن کو پناہ دینے میں ملوث پایا گیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بیدخلی کے منصوبے کا اطلاق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں پر ہو گا، منصوبے کے اطلاق میں کسی بھی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جائے گا۔ سکیورٹی فورسز نے میپنگ اور جیو فینسنگ کرکے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ سندھ میں مقیم 2 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کی نشاندہی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے، خیبرپختونخوا میں مقیم 3 لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں میں سے رضاکارانہ طور پر واپس نہ جانے والوں کو ہولڈنگ سنٹروں میں منقتل کیا جائے گا۔ پنجاب اور بلوچستان میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی بیدخلی کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور ان کا ڈیٹا اسکیننگ سے چیک کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب افغان شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور حکومتی احکامات کے پیشِ نظر طورخم اور چمن بارڈر سے روزانہ ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔ 31 اکتوبر کو 21,536 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے جن میں 7292 مرد، 5280 خواتین اور 8964 بچے شامل تھے۔ افغانستان روانگی کے لیے 319 گاڑیوں میں 883 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ اب تک 126,017 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پتنگ بازی کا جنون، 10 سالہ بچہ چھت سے گر کر...

کندیاں میں پتنگ بازی کے جنون نے ایک اور بچے کی جان لے لی، پتنگ اڑاتے ہوئے 10 سالہ بچہ چھت سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ کندیاں میں پتنگ بازی کرتے ہوئے 10 سالہ بچہ چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا تھا، زخمی حذیفہ کو ہسپتال لایا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہو سکا، بچے کی میت گھر میں آنے پر کہرام مچ گیا۔ خیال رہے کہ پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے جس کے باوجود کندیاں میں پتنگ بازی کا جنون عروج پر ہے، دھاتی ڈوروں اور پتنگوں کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکپتن،ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو...

پاکپتن میں ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہو گئی۔ ٹریفک کا افسوس ناک حادثہ پاکپتن کے علاقے ساہیوال روڈ پر پیش آیا جہاں باپ بیٹی سمیت 3 افراد موٹر سائیکل پر کسی کام سے جا رہے تھے کہ راستے میں سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں باپ سمیت 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، دونوں لاشوں اور شدید زخمی ہونے والی بچی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی بچی کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے بتایا ہے کہ ٹریفک حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیروزوالا، زہریلی گیس پھیلنے سے 30 افراد متا...

فیروزوالا میں زہریلی گیس پھیلنے سے 30 افراد متاثر ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زہریلی گیس پھیلنے کا واقعہ فیروزوالا کے نواحی گاوں میں پیش آیا جہاں گاوں کے ہی 2 نوجوان سڑک کنارے پڑا زہریلی گیس کا سلنڈر گاوں لے آئے، زہریلی گیس پھیلنے سے 30 افراد متاثر ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد پولیس نے زہریلی گیس کا سلنڈر گاوں لانے والے دونوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی آئی اے کی اسلام آباد تا گلگت 4 پروازیں پھ...

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں 2 دن جاری رہنے کے بعد یکم نومبر سے پھر بند کر دی گئیں جبکہ مجموعی طور پر 19 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ اسلام آباد سے گلگت کے لیے پرواز پی کے 601، 602، 605، 606، دبئی کے لیے پی کے 233، سکھر کے لیے پی کے 631، 632، کراچی کے لیے پی کے 368 اور 369 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ لاہور سے جدہ کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 959، کراچی کے لیے پی کے 303 اور شارجہ کے لیے پی کے 186 منسوخ ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ شارجہ سے پشاور کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 258، ملتان سے کراچی کے لیے پی کے 330، 331، جدہ کے لیے پی کے 840، کراچی سے سکھر کے لیے پی کے 536، 537 اور دبئی سے فیصل آباد کے لیے پی کے 224 بھی اڑان نہ بھر سکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے ک...

پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اضافے کا سلسلہ جاری ۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 47 پیسے پر کا ہو گیا ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 283 روپے کا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 52 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ ای کیپ کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔ یاد رہے کہ جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں 4 دن بعد ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی تھی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 50 پیسے پرآگیا،جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی 280 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کرتی رہی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لال حویلی کھل گئی، تبلیغی اجتماع میں شرکت کے...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لال حویلی کھل گئی ہے جس میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد شفٹ ہو جاوں گا۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ الحمداللہ میری کارڈک کی رپورٹ کافی حد تک تسلی بخش ہے اور اب میری سرجری نہیں ہو رہی، یہ سب آپ کی دعاوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لال حویلی کو جسٹس مرزا وقاص روف صاحب کے حکم پر کھول دیا گیا ہے جس کی تزئین و آرائش کے بعد 6 نومبر کو میں لال حویلی شفٹ ہو جاوں گا، آج رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے جا رہا ہوں اور 5 تاریخ کی دعا کے بعد 6 تاریخ کو ان شا اللہ لال حویلی میں موجود ہوں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ میرا 80 فیصد سامان، ٹیلی فون اور پیسے واپس کر دیے گئے ہیں، امید ہے باقی 20 فیصد سامان بھی واپس کر دیا جائے گا، میری تمام مقدموں میں ضمانت ہے اور میرے چلے کے دوران اگر کوئی کیس بنایا گیا ہے تو وہ میرے علم میں نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اعتزاز احسن، سردار لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ اور خاص طور پر سردار عبدلرازق کا مشکور ہوں جنہوں نے 12 مقدمات میں میری ضمانت کروانے میں بغیر فیس کے کلیدی کردار ادا کیا، فردا فردا سب کا شکریہ ادا کرنے ان کے گھروں میں بھی جاوں گا۔ سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آج کی اہم ترین بات سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو معطل کرنے سے انکار کر دیا ہے جو کہ بڑی اہم بات ہے، کوشش کروں گا کہ لاہور میں میڈیا سے بات کر سکوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خراب موسم ، نگران وزیر اعظم کا 2 روزہ دورہ گ...

نگران وزیر اعظم کا 2 روزہ دورہ گلگت بلتستان منسوخ کر دیا گیا، انوار الحق کاکڑ نے گلگت بلتستان کے 76 ویں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنی تھی۔ بدھ کو نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دو روزہ دورہ پر گلگت بلتستان پہنچنا تھا جہاں انہوں نے 76ویں جشن ازادی کی تقریبات میں شرکت کرنی تھی تاہم خراب موسم کے باعث ان کی فلائٹ منسوخ کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستان کا 76واں یوم آزادی بدھ کو جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا ، یوم آزادی پر گلگت بلتستان میں عام تعطیل کی گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیول چیف کا دورہ سعودی عرب، اہم ملاقاتیں، مخ...

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے سعودی عرب کے دورے میں سعودی عرب کی اعلی عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ترجمان کے مطابق نیول چیف کی سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات ہوئی ہے۔ نیول چیف کی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد بن عبداللہ الغفیلی سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے پہلوں، جوائنٹ کوآرڈینیشن اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کے دورے سے پاک سعودی دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعلی کا کیولری گراونڈ پولیس چوکی ک...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کیولری گرانڈ پولیس چوکی کا دورہ کیا اور ابتر صورتحال دیکھ شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی رات گئے کیولری گرانڈ پولیس چوکی پہنچے تو وہاں کوئی پولیس اہلکار موجود نہ تھا، چوکی بند اور مال مقدمہ کے موٹرسائیکل و دیگر سامان لاوارث پڑا تھا۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈی آئی جی اور ایس پی کینٹ کو فوری طور پر طلب کر لیا اور موقع پر آنے کی ہدایت کی۔ بعدازاں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی علی الصبح خالد بٹ چوک انڈر پاس پہنچ گئے، انہوں نے زیر تعمیر انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے مزدوروں سے مصافحہ کیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا، وزیر اعلی نے منصوبے کے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ بھی کیا۔ نگران وزیر اعلی پنجاب نے انڈر پاس پراجیکٹ کے فنشنگ کے کاموں کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ انڈرپاس رواں ماہ کے وسط تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس، آصف علی زرداری سمی...

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں ہائی پروفائل ملزمان کی طلبی کا سلسلہ جاری ، عدالت نے آصف زرداری کو طلب کر لیا ۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت کی اور ملزمان کو عدالت پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 15 ملزمان کو طلب کیا ہے اور تمام ملزمان کو طلبی کے نوٹس بھی جاری کردئیے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان 18 دسمبر کو عدالت میں پیش ہوں۔ طلبی کے سمن جاری ہونیوالے ملزمان میں سابق سیکرٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابرو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو ودیگر بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے...

غزہ(شِنہوا)غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 525 تک پہنچ گئی ہے۔

حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے منگل کوایک پریس بیان میں کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3ہزار 542 بچے اور2 ہزار 187 خواتین شامل ہیں۔

بیان کے مطابق اسرائیل کے جاری فضائی حملوں سے 21 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفاء میڈیکل کمپلیکس اور انکلیو کے شمالی حصے میں واقع مرکزی انڈونیشیائی ہسپتال میں بجلی کے جنریٹرکل تک ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے  کام کرنا بند کر دیں گے ۔

 ترجمان نے مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان رفح کراسنگ کو مستقل اور مکمل طور پر کھولنے پر زور دیا تاکہ ایندھن، انسانی بنیادوں پر سامان اور طبی امداد کی آمد ممکن ہو سکے اور زخمیوں کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کیا جا سکے۔

 
۳۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شنگھائی-سی آئی آئی ای- تیاری

 چین کے مشرقی شنگھائی میں 5 نومبر سےشروع ہونے والی چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے مقام کے قریب سڑک کا منظر۔(شِنہوا)

۳۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقِ وسطیٰ-فلسطین-اسرائیل تنازعہ-غمزدہ لوگ

وسطی غزہ کی پٹی کے دیر البلاح شہر کے الاقصی شہداء ہسپتال کے ایک طبی مرکز میں فلسطینی اپنے رشتہ داروں کے جاں بحق ہونے پرغمزدہ ہیں۔(شِنہوا)

۳۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ ہوننگ-سی پی پی سی سی- اجلاس

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی)کی 14 ویں قومی کمیٹی کی چوتھی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کا منظرجس میں ماحولیاتی تحفظ کو مضبوط بنانے اور ایک خوبصورت چین کی تعمیر کو فروغ دینے پر غور کیا گیا جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔(شِنہوا)

 
۳۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقِ وسطیٰ-فلسطین-اسرائیل تنازعہ-غمزدہ لوگ

وسطی غزہ کی پٹی کے دیر البلاح شہر کے الاقصی شہداء ہسپتال کے ایک طبی مرکز میں فلسطینی اپنے رشتہ داروں کے جاں بحق ہونے پرغمزدہ ہیں۔(شِنہوا)

۳۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین - خزاں - فصل کٹائی

 چین کےمشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر بِن ژو میں ایک کسان مکئی کی کٹائی شدہ فصل اکھٹی کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۳۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ کے بحران اور عالمی عدم استحکام کا...

ماسکو(شِنہوا)روس کے صدر ولادیمیر پیوتن نےکہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے بحران اور دیگر علاقائی تنازعات کے پیچھے امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں جو عالمی عدم استحکام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھارہے ہیں۔

روسی صدر نے اعلیٰ سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب میں کہا  کہ جو  ممالک مشرق وسطیٰ میں تنازعات اور دیگر علاقائی بحرانوں کے پیچھے ہیں وہ تباہ کن نتائج کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا بھر کے لوگوں میں نفرت کے بیج بونے اور اختلاف رائے پیدا کریں گے۔

پیوتن نے کہا کہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعہ کے پیچھے کون ہے اور مختلف خطوں میں "تباہ کن افراتفری" کو منظم کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا ذمہ دار کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ذمہ دارموجودہ امریکی حکمران اشرافیہ اور ان کے اتحادی ہیں جو عالمی عدم استحکام کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

 پیوتن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی ڈرامائی صورتحال اور دیگر علاقائی تنازعات کو روس کے خلاف استعمال کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں جس کا مقصد روس کو غیر مستحکم کرنا اور اس کے متنوع اور کثیر مذہبی معاشرے کو تقسیم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کمزور ہوتا جا رہا ہے اور دنیا کی واحد سپر پاور اوربالادست ملک کی حیثیت کھو رہا ہے جبکہ  یہ ورلڈ آرڈر آہستہ آہستہ ماضی کا حصہ بنتا جا رہا ہے۔

 
۳۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپوکے نمائش کن...

بیجنگ (شِنہوا)پہلی چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) میں شرکت کے خواہشمند نمائش کنندگان کی ریکروٹمنٹ کا کام کامیابی سے مکمل کر لیاگیا ہے۔

چائنہ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کے ترجمان نے منگل کوبتایا کہ تمام تصدیق شدہ شرکاء میں سے 25 فیصد سے زیادہ بیرون ملک سے ہیں ، جن کا تعلق امریکہ، جنوبی افریقہ، میکسیکو اور فرانس سمیت 50 ممالک سے ہے۔

   ژانگ نے کہا کہ نمائشی بوتھ کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جن میں سمارٹ گاڑیاں، ماحول دوست زراعت، صاف توانائی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور صحت مند طرز زندگی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق، ایکسپو میں شرکاء کے لیے کاروباری مشاورت اور کثیر لسانی ترجمے کے حوالے سے پیشہ ورانہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔

پہلی چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو  بیجنگ میں 28 نومبر سے 2 دسمبر تک ہوگی جس کا موضوع "ہم نصیب مستقبل کے لیے دنیا کو جوڑنا" ہے۔

 

۳۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدرکا بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی تع...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی تعاون ایک اہم رجحان ہے اور دنیا بھر کے ممالک کو سائنسی اور تکنیکی اختراعات کے ذریعے انسانیت کے امن اور ترقی کے مقصد کومشترکہ طور پر فروغ دینا چاہیے۔

صدر شی نے ان خیالات کا اظہار کیوبا کے معروف سائنسدان پیڈرو اے ویلڈیس سوسا کے خط کے جواب میں کیا۔

 اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ویلڈیس سوسا طویل عرصے سے کیوبا اور چین کے درمیان خصوصی دوستی کو مضبوط بنانے اور چین اور دیگر ممالک کے درمیان سائنسی تحقیق کے تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے کے لیے کام کررہے ہیں، چینی صدر نے ویلڈیس سوسا اور ان کی ٹیم کو متعدد شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ رواں سال بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) کی دسویں سالگرہ ہے صدر شی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی نقطہ آغاز اور مقصد مختلف ممالک کے درمیان مشترکہ ترقی کے نئے راستوں کو تلاش کرنا  اور "خوشیوں کی جانب ایک شاہراہ " کھولنا ہے جس سے تمام ممالک اور دنیا کو فائدہ پہنچے۔

 

۳۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور فرانس کے بیجنگ میں اسٹریٹجک ڈائیلاگ...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی اور فرانسیسی صدر کے سفارتی قونصلر ایمانوئل بون کی مشترکہ صدارت میں بیجنگ میں 24ویں چین فرانس کا اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا۔

مذاکرات میں چین فرانس اور چین یورپی یونین تعلقات کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر دوستانہ اور تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

دونوں ممالک نے سٹریٹجک ڈائیلاگ کے کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کرنے، اعلیٰ سطح پر دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وانگ نے کہا کہ آزاد اور بڑے ممالک کی حیثیت سے چین اور فرانس کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان پائے جانے والے  اتفاق رائے سے بنیادی رہنمائی  لیتےہوئے  باہمی احترام، یکساں مفاد پر مبنی تعاون ، تبادلوں اور باہمی طور پر ایک دوسرے سے  سیکھنا چاہیے تاکہ ایک جامع اسٹریٹجک شراکت دار کی تعمیر کی جا سکے جوباہمی لحاظ سے فائدہ مند اور متحرک کاروباری نوعیت کی حامل ہو۔

 انہوں نے کہا کہ چین-فرانس مثبت اور متحرک تعلقات سے بین الاقوامی برادری کی یکجہتی اور پیشرفت کے لیے چین-یورپی یونین تعلقات کی مستحکم اور پائیدار ترقی کی امید ہے۔

 
۳۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور فرانس کے بیجنگ میں اسٹریٹجک ڈائیلاگ...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی اور فرانسیسی صدر کے سفارتی قونصلر ایمانوئل بون کی مشترکہ صدارت میں بیجنگ میں 24ویں چین فرانس کا اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا۔

مذاکرات میں چین فرانس اور چین یورپی یونین تعلقات کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر دوستانہ اور تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

دونوں ممالک نے سٹریٹجک ڈائیلاگ کے کردار کو بھرپور طریقے سے ادا کرنے، اعلیٰ سطح پر دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وانگ نے کہا کہ آزاد اور بڑے ممالک کی حیثیت سے چین اور فرانس کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان پائے جانے والے  اتفاق رائے سے بنیادی رہنمائی  لیتےہوئے  باہمی احترام، یکساں مفاد پر مبنی تعاون ، تبادلوں اور باہمی طور پر ایک دوسرے سے  سیکھنا چاہیے تاکہ ایک جامع اسٹریٹجک شراکت دار کی تعمیر کی جا سکے جوباہمی لحاظ سے فائدہ مند اور متحرک کاروباری نوعیت کی حامل ہو۔

 انہوں نے کہا کہ چین-فرانس مثبت اور متحرک تعلقات سے بین الاقوامی برادری کی یکجہتی اور پیشرفت کے لیے چین-یورپی یونین تعلقات کی مستحکم اور پائیدار ترقی کی امید ہے۔

 
۳۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی کے اعلی عہدیدارکی کیلیفورنیا کے مقا...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چھاو نے منگل کو بیجنگ میں کیلیفورنیا کے مقامی حکومتی وفد سے ملاقات کی۔

وفد کی قیادت کیلیفورنیا کی ریاستی اسمبلی کے رکن اور اسمبلی کی اعلیٰ تعلیمی کمیٹی کے چیئر مین مائیک فونگ نے کی۔

ملاقات میں حکومتوں، سیاسی جماعتوں، علاقوں اور عوام کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

۳۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بائیڈن نےمصنوعی ذہانت کےخطرات سے نمٹنے کے لی...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے جس کا مقصد مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ترقی اور اس نئی ٹیکنالوجی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی و سلامتی کے معیارات قائم کرنا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹوآرڈرکے تحت مصنوعی ذہانت  کے حفاظتی اور سلامتی کے نئے معیارات قائم ہو سکیں گے جس سے امریکیوں کی رازداری کا تحفظ اور مالیاتی اور شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے علاوہ صارفین اور کارکنوں کے تحفظ اور جدت و مسابقت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور دنیا بھر میں امریکی قیادت کو آگے بڑھایا جا سکے گا۔

آرڈر میں "سب سے طاقتور اے آئی سسٹمز کے ڈویلپرز" سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ  حفاظتی تجربات کے نتائج اور دیگر اہم معلومات عوام کے لیے جاری کرنے سے پہلے امریکی حکومت کے ساتھ ان کا تبادلہ کریں۔

بائیڈن کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں دستخط کیے گئے آرڈر میں ایجنسیوں کو اے آئی کی جانچ کے لیے معیارات طے کرنے اور متعلقہ کیمیائی، حیاتیاتی، ریڈیولاجیکل، جوہری اور سائبرسیکیوریٹی کے خطرات سے نمٹنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

 
۳۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

10 واں بیجنگ شیانگ شان فورم اختتام پذیر

بیجنگ(شِنہوا)10 واں بیجنگ شیانگ شان فورم منگل کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔

دو روزہ فورم میں 18 سو سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں 99 سرکاری وفود، 19 ممالک کے وزرائے دفاع کے علاوہ مختلف ممالک کے فوجی سربراہان، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، ماہرین، سکالرز اور مبصرین شامل تھے۔

اس سال کے فورم کا تھیم تھا "مشترکہ سلامتی، دیرپا امن" ۔ فورم میں شرکاء نے اہم ممالک کی ذمہ داری اور عالمی سیکورٹی تعاون، عالمی سلامتی میں ترقی پذیر ممالک کا کردار، ایشیاو بحرالکاہل خطے کی سلامتی کے خدو خال  کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی اور ترقی جیسے موضوعات پربات چیت اورتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

 
۳۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انرجی ٹرانزیشن جنوبی ایشیا کو ترقی کے مواقع...

ڈھاکہ(شِنہوا) عالمی بینک نے کہا ہے کہ  ٹھوس ترقی کے باوجود، جنوبی ایشیا کو ایک پرخطر صورتحال کا سامنا ہے، عالمی بینک نے اپنی تازہ ترین علاقائی اقتصادی اپ ڈیٹ میں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ترقی کو فروغ دینےکے لیے گلوبل انرجی ٹرانزیشن سے مکمل فائدہ اٹھائیں۔

   یہ رپورٹ بی آراے سی انسٹی ٹیوٹ آف گورننس اینڈ ڈویلپمنٹ (بی آئی جی ڈی) اور ورلڈ بینک کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس میں جاری کی گئی، جو گزشتہ روز " تیزرفتار اور ماحول دوست ترقی کی جانب" کے عنوان سے ڈھاکہ میں شروع ہوئی۔

عالمی بینک نے کہا کہ سست شرح نمو اور مالیاتی چیلنجز کی وجہ سے جنوبی ایشیائی ممالک کے پاس اپنی معیشتوں کو توانائی کی عالمی منتقلی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد کرنے کی گنجائش محدود ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی توانائی کی منتقلی پیداواری صلاحیت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے، ملازمتیں پیدا کرنے، فضائی آلودگی کو کم کرنے اور ایندھن کی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔  

رپورٹ کے مطابق، محدود مالیاتی گنجائش کے باوجود، یہ ممالک مارکیٹ پر مبنی ضوابط، معلومات اور مالیات تک وسیع تر رسائی اور قابل اعتماد پاور گرڈ کی فراہمی کے ذریعے اداروں کو توانائی کی زیادہ بچت والی ٹیکنالوجیز کو اختیار کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔

 

۳۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ کی غزہ میں ترک امداد سے چلنے والے ہسپت...

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ نے غزہ میں ترک-فلسطین فرینڈشپ ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کے واحد کینسر ہسپتال پر اس طرح کے حملے کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا کیونکہ ہسپتال سے متعلق تمام تر تفصیلات اورتمام ضروری معلومات  اسرائیلی حکام کے ساتھ پیشگی شیئر کر دی گئی تھیں۔

غزہ میں فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں سے ترکیہ کی امداد سے چلنے والے اسپتال کو شدید نقصان پہنچا۔

  2011 سے 2017 تک ترک حکومت نے 180 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کے لیے مالی امداد کی جو 34 ہزار 800 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے۔

 
۳۱ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں