• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

جاپان نےجوہری آلودہ پانی بحر الکاہل میں چھوڑ...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان نے تباہ شدہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کو بحر الکاہل میں چھوڑنے کا تیسرا مرحلہ شروع کردیا ہے۔

فوکوشیما پریفیکچر کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے ماہی گیروں کے خدشات اور مخالفت کے باوجود، پلانٹ کے آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نےجمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر20 منٹ  کے قریب تابکار آلودہ پانی کوسمندر میں خارج کرنا شروع کر دیا۔

اگست اور اکتوبر کے درمیان  پہلے اور دوسرے مرحلے کی طرح  ٹیپکو نے کہا کہ وہ تقریباً 7ہزار800 ٹن تابکار پانی کو بہانے سے پہلے سمندری پانی کی ایک بڑی مقدارمیں ملا کر چھوڑے گا،جس میں اب بھی تابکار مادہ، ٹریٹیم موجود ہے۔

ٹیپکو نے کہا کہ وہ 20 نومبر تک ایک زیر آب سرنگ کے ذریعے ساحل سے تقریباً 1 کلومیٹر دور روزانہ تقریباً 460 ٹن پانی پمپ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی نمائشی صنعت کی سال کی پہلی تین سہ ماہ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی نمائشی صنعت نےمارکیٹ کی مستحکم طلب کی وجہ سے سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران تیزرفتار ترقی کی ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان شوجوئی تنگ نے جمعرات کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ نمائشی صنعت جدید مارکیٹ سسٹم اور ایک کھلے معاشی نظام کی تعمیر کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے ستمبر تک ملک میں تقریباً 3ہزار248 نمائشیں منعقد کی گئیں، جو 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 32.4 فیصد زیادہ ہیں۔  

5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں ہونے والی چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے حوالے سے  شو نے کہا کہ ایکسپو میں 154 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

 3ہزار400 کمپنیوں اور تقریباً 4لاکھ10ہزار پیشہ ور شرکانے بھی ایکسپو میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کی قائمہ کم...

بیجنگ (شِنہوا) چین کا اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارہ، عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کاچوتھا اجلاس جمعرات کواختتام پذیر ہوگیا۔

اجلاس میں ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے اورخوبصورت چین کے اقدام کو آگے بڑھانے کے موضوع پر خصوصی توجہ دی گئی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وانگ نے سیاسی مشیروں پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی تہذیب کے حوالے سے مشاورت اور نگرانی کو بہتر بنائیں  اور ایک خوبصورت چین کی تعمیر اور انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی پر مبنی چینی جدیدیت کو فروغ دینے کی کوششوں میں حصہ لیں۔

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس - سینٹ پیٹرزبرگ- گیس فورم

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں 12ویں سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل گیس فورم کے نمائشی مقام پر چینی کمپنی کے بوتھ پر لوگ معلومات لیتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-لی کھ چھیانگ-آخری رسومات

چینی صدرشی جن پھنگ  دارالحکومت بیجنگ میں کامریڈ لی کھ چھیانگ کی آخری رسومات کے موقع پر آنجہانی کے خاندان کے ایک رکن سے مصافحہ کرتےہوئےَ(شِنہوا)

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی -غزہ-خان یونس-فلسطین-اسرائیل تنازع...

غزہ کی جنوبی پٹی کے شہرخان یونس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی(یو این آر ڈبلیواے) کے ایک کیمپ کامنظر۔(شِنہوا)

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرقو وسطی -غزہ-خان یونس-فلسطین-اسرائیل تناز...

ایک فلسطینی بچہ غزہ کی جنوبی پٹی کے شہر خان یونس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (یو این آرڈبلیو اے) کے کیمپ میں مٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے۔(شِنہوا)

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی- اسرائیل-حماس تنازعہ

 اسرائیل کی دفاعی افواج کی طرف سے جاری کردہ اس تصویر میں اسرائیلی فوج کو غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔(شِنہوا)

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ورلڈ ینگ سائنٹسٹ سمٹ 2023 چین میں11 نومبرسے...

بیجنگ (شِنہوا) ورلڈ ینگ سائنٹسٹ سمٹ 2023 چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہروین ژومیں 11 نومبر کوشروع ہوگی۔

چائنہ ایسوسی ایشن فارسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق سمٹ میں 13 اہم فورم ، تین بیرون ملک خصوصی سرگرمیاں اور 23 ذیلی فورم کا انعقاد کیاجائے گا،جو  دنیا بھر کے نوجوان سائنسدانوں کو سائنسی اختراع کے موضوعات پر بات چیت اور گفتگو کرنے کے مواقع فراہم کریں گی۔

مرکزی فورم کی سرگرمیاں صحت اور نئی توانائی جیسی صنعتوں اور تحقیقی نتائج پر عملدرآمد سے متعلق ہوں گی۔

ورلڈ ینگ سائنٹسٹ سمٹ، جو مشترکہ طور پر چائنہ ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ژی جیانگ کی صوبائی حکومت کے تعاون سے شروع کی گئی تھی، 2019 سے کامیابی کے ساتھ چار سیشنزکا انعقاد  کرچکی ہے۔

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے مجوزہ اقدامات ہنڈوراس اور دنیا بھرکے...

ٹیگو سیگالپا(شِنہوا) ہنڈوراس کی نیشنل کانگریس کے نائب صدرراسل ٹوم نے کہا ہے کہ عالمی ترقی کے فروغ کے لیے چین کے  مجوزہ اقدامات  ہونڈوراس اور پوری دنیا کے لیے ایک موقع فراہم کرتے ہیں۔

شِنہواسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کا بین الاقوامی تعلقات، تعاون، کثیر قطبی اور باہمی تعاون کا وژن جو برابری اور خودمختاری اور سلامتی کے احترام پر مبنی ہے عالمی معیشت کے لئے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بالکل اسی طرز پر ہے جب تبادلوں اورمعیشت میں بہتری اورشہریوں کے حالات اور معیار زندگی کو بہتربنا کرمعاشرے ترقی حاصل کرتے ہیں۔

گورننگ لبرٹی اینڈ ریفاؤنڈیشن پارٹی کے نائب صدر ٹوم نے کہا کہ ہونڈوراس کو، جس نے 26 مارچ کو چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات کا آغاز کیا، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے فریم ورک کے تحت مواقع اور متعدد ترقیاتی آپشنزکی امید ہے۔

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اندرونی منگولیا کے سابق عدالتی عہدیدا...

تائی یوآن (شِنہوا)چین کے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کی عوامی عدالت عالیہ  کے سابق صدر ہو یی فینگ کے خلاف شنشی صوبے کے شہرشن ژو کی ایک عدالت میں مبینہ رشوت ستانی مقدمے کی سماعت ہوئی۔  

استغاثہ نے ہو پر الزام لگایا کہ اس نے 1997 اور 2018 کے درمیان اندرونی منگولیا میں اپنےمختلف عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے  پروجیکٹ کنٹریکٹنگ، اہلکاروں کی ترقی اور کیس ہینڈلنگ جیسے معاملات میں دوسروں کو مدد فراہم کی جس کے عوض  اس نے3کروڑ55لاکھ یوآن(تقریباً49لاکھ 40ہزارڈالر)کی رقم اور قیمتی اشیاء قبول کیں۔

فرد جرم کے مطابق، ہو نے 2019 میں ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے سابقہ عہدوں کے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے ذریعے معاملات کو ہینڈل کرنے میں دوسروں کی مدد کی جس کے بدلے میں اس نے20لاکھ  یوآن نقد لیے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے اپنے شواہد پیش کیے، جن پرملزم اور اس کے وکلا نے جرح کی۔   ہو نے اعتراف جرم کیا اور اپنے آخری بیان میں پشیمانی کا اظہار کیا۔

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی آئی آئی ای برآمد کنندگان کے لیے خریداروں...

کیپ ٹاؤن(شِنہوا)  جنوبی افریقہ کی ایک تجارتی عہدیدار نے کہا ہے کہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای ) برآمد کنندگان کو ممکنہ خریداروں اور سرمایہ کاروں سے جوڑنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

جنوبی افریقہ سمیت اپنے پانچ مہمان خصوصی ممالک  کے ساتھ چھٹی سی آئی آئی ای 5 سے 10 نومبر تک منعقد  ہوگی ، جس میں وبا کے بعد آف لائن شرکت کی طرف نمایاں واپسی ہوگی۔

شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں، مغربی کیپ ٹورازم، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی (ویزگرو) کی مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے لیے سینئر ٹریڈ مینیجر تھیرو نائیڈو نے اس نمائش کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ملک کے برآمد کنندگان کو اس سے حاصل ہونے والے فوائد کو اجاگر کیا۔

سی آئی آئی ای کے رواں سال کے ایڈیشن میں شرکت کے لیے چین جانے والی نائیڈونے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایکسپو ہمارےملک کے برآمد کنندگان کو ایشیا کے ممکنہ خریداروں اور سرمایہ کاروں سے جوڑنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ  سی آئی آئی ای ایک سالانہ تقریب ہے جس میں ویزگرو نے پری کوویڈ کے بعد سے حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سالوں میں ہمیں اپنے برآمد کنندگان کی طرف سے مثبت تاثرات ملے ہیں جو سالانہ ایکسپو میں شرکت کے لیے ویزگرو کی مدد کے خواہاں ہوتے ہیں۔ 

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا اے آئی سیفٹی سمٹ میں ممالک کے درمیان...

بلیچلے پارک، برطانیہ(شِنہوا) چین نے  مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے تحفظ  اور بین الاقوامی نظم و نسق کے امور پر ممالک کے درمیان تبادلوں اور تعاون پر زور دیا ہے۔

برطانیہ میں اے آئی سیفٹی سمٹ میں شرکت کرنے والے چینی وفد میں شامل سائنس اور ٹیکنالوجی کے نائب وزیر وو ژاؤہوئی نے سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیا ،چینی وفد نے اے آئی سیفٹی اور دیگر امور پر بات چیت میں حصہ لیا۔

چینی وفد نے 18 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں پیش کردہ  چین کے گلوبل اے آئی گورننس کے اقدام کو اجاگر کیا وفد متعلقہ ممالک کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کرے گا۔

اس تصویر میں چین کےجنوب مغربی چھونگ چھنگ کے ضلع یونگ چھوان میں گریٹ وال موٹرز کا ایک ذہین پروڈکشن سنٹردکھایا گیاہے۔(شِنہوا)

وفد نے اس بات پر زور دیا کہ سربراہی اجلاس ڈائیلاگ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، اور اے آئی سیفٹی اور بین الاقوامی گورننس کے مسائل پر ممالک کے درمیان تبادلے اور تعاون کا موقع فراہم کرتا ہے۔

چینی وفد نے کہا کہ اے آئی گورننس کا پوری انسانیت کی تقدیر پر اثر ہے، اور یہ ایک ایسا کام ہے جس پر پوری دنیا کے ممالک کو توجہ دینی چاہیے۔

روس کے خلاف مغربی پابندیاں مزید سخت ہونےکا ا...

ولادیووسٹاک(شِنہوا)  روس کے صدر ولادیمیر پیوتن نے کہا ہے کہ روس کے خلاف مغربی پابندیاں مزید سخت ہونےکا امکان ہے  اور ان کے ملک کو اہم انفراسٹرکچر پر تخریبی کارروائیوں  سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

اقتصادی شعبوں کے سربراہان کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ روس کی معیشت مغرب کے دباؤ کے باوجود مستحکم طور پر ترقی کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نو ماہ کے لیے جی ڈی پی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.8 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ روس میں اجرتوں میں حقیقی معنوں میں 7.5 فیصد اضافہ اور بے روزگاری کی شرح 3 فیصد کی کم سطح پرہے۔

تاہم روسی صدر نے خبردار کیا کہ مغرب مزید جارحانہ اقدامات اٹھاسکتا ہے کیونکہ اس  کی پابندیاں بے سود ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے سکریو ڈرایور، سوئیاں اور دیگر اشیا کی درآمد پر پابندی سے متعلق بعض مغربی سیاست دانوں کی تجویز کا حوالہ دیا۔

پیوتن نے کہا کہ جتنی چھوٹی چیز اتنا ہی بہترہے اس بات کا امکان کم ہے کہ بڑے یورپی شہروں سے ہمیں کھٹمل برآمد کیے جائیں گے۔

انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ  پائپ لائنز، پاور پلانٹس یا مواصلاتی نیٹ ورکس جیسے بنیادی ڈھانچے پرتخریبی کارروائیاں کی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے حکومت اور بینک آف روس کو مہنگائی کو کم کرنے کے لیے ہم آہنگی اور مؤثر طریقے سے کام کرنے کی ہدایت کی، جو کہ معیشت کے لیے اہم خطرات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ پیداوار، ٹیکنالوجی اور انسانی ترقی میں کاروباری سرمایہ کاری کی حمایت کریں۔

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بین الاقوامی استنبول کتاب میلے میں چینی کتب...

استنبول (شِنہوا) ترکیہ میں جاری 40 ویں بین الاقوامی استنبول کتاب میلے میں چین سے متعلق  چینی کتابوں اور کتب کی وسیع رینج نمائش میں رکھی گئی ہے۔

 استنبول کتاب میلے میں شریک چینی پبلشنگ ہاؤسزکی جانب سے کتابوں کی نمائش کی گئی ہے جس میں حالیہ برسوں میں چین میں کچھ ایوارڈ یافتہ اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابیں شامل ہیں۔

کتاب میلے کے دوران، چینی اشاعتی وفد نے چین-ترک کاپی رائٹ ایکسچینج سمپوزیم  کا انعقاد کیا، جس کے دوران دونوں ممالک  کےپبلشنگ ہاؤسزکی  جانب سے اپنی اپنی اشاعتیں پیش کی گئیں۔

سمپوزیم کا مقصد چینی اور ترک پبلشرز کے درمیان باہمی مفاہمت کو فروغ دینا اور چین-ترک اشاعتی شعبوں میں کاپی رائٹ ٹرانزیکشنز کو آسان بنانا ہے۔

چین-ترک پبلشنگ کوآپریشن فورم کے نام سے ہونے والی ایک اور تقریب میں، دونوں ممالک کے شرکا نے چین-ترک ادبی کاموں کی مشترکہ اشاعت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی روایتی چینی ادویات علاج معالجے میں کر...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مسلسل اصلاحات کے سبب روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) اب ملک کے صحت خدمات شعبے میں زیادہ نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔

قومی انتظامیہ برائے روایتی چینی ادویات کے سربراہ یو یان ہونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دسمبر 2021 میں شروع کردہ روایتی چینی ادویات جامع اصلاحات مظاہرہ زونز نے روایتی چینی ادوایات کی سماجی و معاشی ترقی میں بہتر سہولت فراہم کرنے کے قابل بنایا۔

یو کے مطابق 7 صوبائی سطح کے علاقوں میں قائم کردہ مظاہرہ زون نے اہم شعبوں اور کلیدی پہلوؤں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یو نے اس کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ  جیسے شنگھائی میں تمام کمیونٹی صحت مراکز نے روایتی ادویات کا شعبہ قائم کردیا ہے۔

یو نے کہا کہ اس وقت چین کے 99.5 فیصد کمیونٹی صحت مراکز اور  شہروں و قصبوں میں 99.4 فیصد طبی مراکز روایتی چینی ادویات سے متعلق طبی خدمات فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نچلی سطح پر روایتی چینی خدمات بارے ضابطے بہتر بنائے گی اور ان خدمات کی رسائی میں مزید اضافہ کرے گی۔

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی زبان سیکھنے کا پلیٹ فارم دنیا بھر میں م...

بیجنگ (شِںہوا) چینی زبان سیکھنے کے ایک پلیٹ فارم نے اکتوبر کے اختتام تک 187 ممالک اور خطوں کے ایک کروڑ سے زیادہ صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

گلوبل چائنیز لرننگ الائنس کے ایک عہدیدار پان زی لیانگ حال ہی میں چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں منعقدہ الائنس کی سالانہ کانفرنس میں بتایا کہ حالیہ برسوں میں پلیٹ فارم کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا اور متعلقہ مصنوعات کی ترتیب میں بہتری کے ساتھ چینی زبان سیکھنے کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہوئی۔

گلوبل چائنیز لرننگ پلیٹ فارم ایک آن لائن لرننگ پلیٹ فارم ہے جسے معروف چینی مصنوعی ذہانت کمپنی آئی فلائی ٹیک نے وزارت تعلیم اور ریاستی زبان کمیشن کی رہنمائی میں تیار کیا ہے جسے 25 اکتوبر 2019 کو لانچ کیا گیا تھا۔

مصنوعی ذہانت کے اطلاق، چینی زبان سیکھنے بارے ایک بڑا ڈیٹا بیس اور سیکھنے کے ایک شاندار تجربے پر مشتمل پلیٹ فارم نے اپنے صارفین کو حقیقی زندگی کے مختلف منظرنامے میں صارف کے اعتبار سے چینی زبان سیکھنے کے قابل بنایا ہے۔

اس نے ایک موبائل ایپ تیار کی ہے جو 6 زبانوں چینی، انگریزی، روسی، جاپانی، کوریائی اور تھائی میں خدمات فراہم کرتی ہے تاکہ صارفین کو بڑے پیمانے پر تدریسی خدمات فراہم کی جا سکیں جن میں گھروں میں موجود انتہائی چھوٹے بچے، مختلف سطح کے اسکول طالبعلم اور اور بالغ افراد شامل ہیں۔

کانفرنس میں عہدیدار نے بتایا کہ چین گلوبل چائنیز لرننگ پلیٹ فارم کو بین الاقوامی مواصلات میں اختراع کا پلیٹ فارم اور چینی روایتی ثقافت کے فروغ میں ایک رابطے کے طور پر مزید ترقی دے گا تاکہ اسے سائنس و ٹیکنالوجی انجن میں تبدیل کیا جاسکے۔

گلوبل چائنیز لرننگ الائنس اکتوبر 2019 میں چینی یونیورسٹیز، تحقیقی اداروں، کاروباری اداروں اور تنظیموں کے ایک گروپ نے قائم کیا تھا جو چینی سیکھنے والوں کی خدمت کے لئے وقف ہیں۔

 اس وقت اس کے  ارکان کی تعداد 50 ہے۔

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سا بق وزیر اعظم لی کھ چھیانگ کی آخری...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے سابق وزیراعظم کامریڈ لی کھ چھیانگ کی آخری رسومات بیجنگ کے باباؤوشان انقلابی قبرستان میں ادا کردی گئیں۔ وہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی 17 ویں، 18 ویں اور 19 ویں مرکزی کمیٹیوں کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے سابق وزیر اعظم تھے۔

لی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے ایک بہترین رکن، ایک آزمودہ اور وفادار کمیونسٹ سپاہی اور ایک شاندار  انقلابی شخص ، سیاستدان ، پارٹی اور ریاستی رہنما کے طور پر سراہا جاتا تھا۔

لی 27 اکتوبر کو شنگھائی میں نصف شب 12 بجکر 10 منٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے۔ ان کی عمر 68 برس تھی۔

شی جن پھنگ، لی چھیانگ ، ژاؤ لی جی ، وانگ ہوننگ ، تسائی چھی، ڈینگ شوئے شیانگ ، لی شی، ہان ژینگ اور ہوجن تاؤ اور دیگر نے اسپتال میں لی کھ چھیانگ سے ملاقات کی تھی یا انتقال پر مختلف ذرائع سے ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

جمعرات کی صبح قبرستان کا آڈیٹوریم عقیدت واحترام سے لبریز اور سوگ میں ڈوبا ہوا تھا ۔ مرکزی ہال میں ایک سیاہ بینر لٹکا ہوا تھا جس پر سفید حروف میں " کامریڈ لی کھ چھیانگ کے لئے گہرا سوگ"۔ لکھا تھا۔ بینر پر ان کی ایک تصویر تھی جبکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے جھنڈے سے ڈھکی لی کھ چھیانگ کی میت پھولوں اور سدا بہار سائپریس کے درمیان رکھی تھی۔

صبح قریباً  9 بجے شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوآن ، لی چھیانگ، ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ ، کائی چھی ، ڈینگ شوئے شیانگ ، لی شی ، ہان ژینگ اور دیگر افراد آہستہ آہستہ لی چھیانگ کی میت کی طرف بڑھے اور خاموشی سے کھڑے ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور 3 بار جھکے۔ انہوں نے لی کے اہلخانہ سے مصافحہ کیا اور تعزیت کی ۔ ہو جن تاؤ نے لی کے انتقال پر تعزیت کے لئے پھولوں کی چادر بھیجی۔

دیگر پارٹی اور ریاستی رہنماؤں نے یا تو قبرستان میں آخری خراج عقیدت پیش کیا یا مختلف ذرائع سے تعزیت کی۔ مرکزی محکموں کے سرکردہ عہدیداروں، لی کے دوستوں اور ان کے آبائی شہر کے نمائندوں نے بھی قبرستان میں ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، بی آر آئی سے تیان جن کی بیرونی تجارت...

تیان جن (شِنہوا) چین کے شمالی بندرگاہی شہر تیان جن سے حال ہی میں تقریباً 28.5 ٹن گوند نے تھائی لینڈ کا سفر شروع کیا ۔ نئے مواد تیار کرنے والے ادارے کی جانب سے بھیجا گیا یہ سامان چین- آسیان آزاد تجارتی معاہدے کے تحت ترجیحی محصولات سے مستفید ہوگا۔

تیان جن لوہوا ہونگ جن نیو میٹریل ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے سیلز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ فین تاؤ نے بتایا کہ گزشتہ 10 برس ہمارے لئے سنہری دہائی رہی ہے ۔ اس عرصے میں بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک اور خطوں میں ہماری برآمدات 100 ٹن سالانہ سے بڑھ کر اب 10 ہزار ٹن سالانہ سے زائد ہوگئی ہے۔

رواں سال چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ اب تک 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، یہ اینشی ایٹو یوریشین براعظم سے افریقہ اور لاطینی امریکہ تک پھیلا ہوا ہے۔

چین کے شمال میں ایک اہم بین الاقوامی جہاز رانی مرکز کی حیثیت سے تیان جن گزشتہ ایک دہائی کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ شراکت داروں کے ساتھ تجارت آسان بناتے ہوئے خود کو عالمی معیار کے بندرگاہی شہر میں تبدیل کرنے کی کوششوں میں تیزی لا رہا ہے۔

تیان جن کسٹمز کے مطابق 2013 سے 2022 تک بیلٹ اینڈ روڈ شراکت داروں کے ساتھ تیان جن کی مجموعی غیر ملکی تجارت 30.9 کھرب یوآن (تقریباً 430.5 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جواس عرصے میں شہر کی تجارت کا 40 فیصد سے زیادہ ہے۔

فین نے بتایا کہ چین اور بی آر آئی کے شراکت دار ممالک اور خطوں کے درمیان مختلف آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط سے کاروباری اداروں کو فائدہ ہوا ہے۔ چین-آسیان فری ٹریڈ سرٹیفکیٹ آف اوریجن نے ہمارے صارفین کو رواں سال ٹیکس کی مد میں تقریباً 22 لاکھ 50 ہزار یوآن کی چھوٹ دلائی۔

تیان جن کسٹمز نے رواں سال بی آر آئی شراکت دار ممالک اور خطوں کو برآمد کردہ 17.5 ارب یوآن مالیت کی مختلف اشیاء کے 35 ہزار آزاد تجارتی معاہدوں کے سرٹیفکیٹ جاری کئے۔

بی آر آئی نے تیان جن میں نجی کاروباری اداروں کے لئے بڑے کاروباری مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔ گزشتہ 10 برس کے دوران تیان جن کے نجی اداروں کی بی آر آئی شراکت داروں کو درآمدات اور برآمدات 2022 میں بڑھ کر 142.29 ارب یوآن ہوگئی جو 2013 میں 54.78 ارب یوآن تھی۔

چین ۔ شنگھائی ۔ جرمنی ۔ ہمبرگ ۔ یویوآن باغ ۔...

چین ، مشرقی شہر شنگھائی میں سیاح یویوآن باغ کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا )

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دورہ تبت ایک خوا ب کی تعبیر جیسا ہے، پا کستا...

جنیوا (شِنہوا) جنیوا میں اقوام متحدہ  کے لئے پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ چین کے تبت خوداختیارخطے کا دورہ ایک خواب کی تعبیر تھا ۔ انہوں نے اس دورے کو "خوشگوار حیرت" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس حوالے سے مغربی مندوبین سے کچھ اور ہی سنتے آئے ہیں۔

پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے شِنہوا کو بتایا کہ انہوں نے وہاں جو کچھ دیکھا وہ مقامی افراد کے معاشی، سماجی اور ثقافتی حقوق کا مکمل ادراک تھا۔ انہوں نے حال ہی میں تبت کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے اسکولوں، صحت کی سہولیات، سرکاری دفاتر، مقامی قصبوں اور شہروں کے اپنے دورے اور بلٹ ٹرین سے سفر کے اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ " آنکھوں دیکھی بات سے کیسے انکار کیا جا سکتا ہے" ۔ انہوں نے لہاسا میں شاہراہوں، بجلی، ٹیلی مواصلات اور ایک بہترین ہوائی اڈے کی شکل میں بڑے پیمانے پر ترقی کا مشاہدہ کیا ۔

چین، شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی میں تبتی ہرنوں کا ایک جھنڈ چھنگ ہائی ۔ تبت شاہراہ سے گزرتے  ہوئے سان جیانگ یوآن علاقے کی طرف جارہا ہے۔ (شِںہوا)

ہاشمی نے شِںہوا کو بتایا کہ لہاسا کی ہر خانقاہ "مذہبی آزادی کی زندہ مثال" ہے۔ وہاں انہوں نے ہزاروں عقیدت مندوں کو روایتی لباس میں اپنی مذہبی رسومات ادا  کرتے اور عبادت کرتے دیکھا ہے۔

چین میں بطور نئے پاکستانی سفیر ہاشمی نے اپنے دورے کے دوران تبت میں بچوں کو پڑھتے، لکھتے، گاتے، خطاطی کی مشق کرتے اور اپنی نسلی زبان بولتے ہوئے دیکھا۔ پاکستانی سفیر نے بتایا کہ انہوں نے عجائب گھرمیں جو کچھ دیکھا وہ ان کی قدیم تبتی ثقافت اور ورثے کو محفوظ رکھنے کی کوششیں تھیں۔

''سفیر نے کہا کہ انہوں نے قصبوں اور اسکول میں لوگوں کو دیکھا۔ ان سے بات چیت کرنے کے ساتھ آزادانہ طریقے سے تصاویر اور ویڈیو بنائی ۔ خوشحالی کو عمومی سطح پر دیکھا ۔ وہاں کے لوگوں کو بہت خوش اور اپنی زندگی سے بہت مطمئن پایا۔

انہوں نے کہاکہ حقیقتاً صرف تبت 12 لاکھ مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔  اس وسیع خطے میں اس کے رہائشیوں کو باہمی طور پر جوڑنے، سڑکوں، پلوں، ٹرینوں، بجلی، پانی، اسکولوں، اسپتالوں وغیرہ سمیت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں ایک بہت بڑا سیاسی، معاشی اور مالی عزم درکار ہے۔

چین ، جنوب مغربی تبت خوداختیار خطے کے شہر لہاسا میں پنچن اردینی کوس کائی آر گیال پو  ایک پیروکار کے سر کو چھوکر دعا دے رہا ہے۔ (شِنہوا)

پاکستانی سفیر ہاشمی کے مطابق تبت کی سب سے بڑی کامیابیوں میں سے ایک دور دراز علاقوں کے مقامی بچوں کو پرائمری، مڈل اور سیکنڈری سطح پر رہائشی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے تاکہ وہ اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کے لئے اس میں بہت کچھ ہے کہ وہ اس سے ترغیب حاصل کریں اور سیکھیں کہ چین کیا کچھ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

تبت میں بورڈنگ اسکولوں بارے "غلط معلومات" پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ  متعدد لوگ دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں اس لئے چینی حکومت نے نہ صرف انہیں ہر سطح پر اسکول فراہم کئے بلکہ رہائش کی سہولت بھی دی ہے۔

چین ۔ یون نان ۔ کن منگ ۔ چینی برج ۔ مقابلہ

چین، جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کن منگ میں مڈل اسکول کے طالب علموں کے لئے 16 ویں "چینی برج" کے فائنل کے شرکاء کا گروپ فوٹو۔ (شِنہوا)

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہدایتکاروفلمسازشباب کیرانوی کی41ویںبرسی 5 نو...

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکاروفلمسازشباب کیرانوی کی41ویں برسی5نومبر کو منائی جائے گی۔شباب کیرانوی1925کو اتر پردیش میں پیدا ہوئے وہ ہدایتکار،موسیقار،صحافی اور مصنف تھے شباب کیرانوی نے عنایت حسین بھٹی،ننھا،علی اعجاز،کمال،احمدرشدی،نغمہ،ندیم،آسیہ،غلام محی الدین سمیت بیشتر گلوکاروں اور فنکاروں کو فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا۔شباب کیرانوی 5نومبر 1982 کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گانسو۔ لین شیا۔ پھولوں کا کاروبار۔ عال...

چین ، شمال مغربی صوبے گانسو کے لین شیا ہوئی خود اختیار پریفیکچر میں لین شیا یی نوگ ایگریکلچر اینڈ اینیمل ہسبنڈری انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی فیکٹری میں عملہ گلاب  پیک کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونامی سے آگہی کا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونامی سے آگہی کا عالمی دن 5نومبر کو منایا جائیگا جس کا مقصد خوفناک طوفان سے ہونے والی تباہی سے بچاؤ کیلئے شعور بیدار کرنا ہے۔ذرائع کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دسمبر 2015 میں 5 نومبر کو دنیا بھر میں سونامی سے آگہی کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ 100 سال میں سونامی کے باعث لاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں مکئی کی ریکارڈ پیداوار

بلخ، افغانستان (شِںہوا) افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں کسان تازہ کٹائی کردہ مکئی کی پیکنگ میں مصروف ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال مکئی کی پیداوار گزشتہ برسوں کی نسبت بہتر ہے۔ مکئی مقامی کسانوں کے لئے آمدن کا بڑا ذریعہ بن گئی ہے۔

افغانستان کے صوبہ بلخ میں ایک کسان تازہ کٹائی کردہ مکئی کو خشک کررہا ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان کے صوبہ بلخ میں کسان تازہ کٹائی کردہ مکئی کوتھیلوں میں ڈال رہے ہیں۔ (شِنہوا)

افغانستان کے صوبہ بلخ میں ایک کسان نے تازہ کٹائی کردہ مکئی تھام رکھی ہے۔  (شِنہوا)

افغانستان کے بلخ صوبے میں ، کسانوں نے مکئی کی فصل کوتھیلوں میں ڈال رہے ہیں۔ (خبر مومند/شِنہوا نیوز ایجنسی)

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم شہ...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم شہداء جموں 6نومبر کو منائیں گے یہ دن آزاد جموں کشمیر،پاکستان سمیت دنیا بھر میںکشمیری شہداء کی یاد میں منایا جاتا ہے۔6نومبر1947ء کو ڈوگرہ فوج اور ہندو بلوائیوں نے ہجرت کرکے پاکستان آنے جموں کے مسلمانوںکو ایک سازش کے تحت قتل کیا تھاجن کی تعداد دو لاکھ سے زائد تھی،ان مظلوم کشمیریوں کی یاد میںکشمیری عوام یوم شہداء جموں مناتی ہے۔تقسیم ہند کے موقع پرمسلم اکثریتی علاقے جموں کی عوام کو آزادی کی حمایت کرنے پرڈوگرہ مہاراجہ کے ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا،تمام تر مطالم کے باوجود جموں کے کشمیری مسلماناپنے مئوقف سے پیچھے نہ ہٹے تو ایک سازش کے تحت نومبر1947ء کے ابتدائی دنوں میںآزاد خطے میں بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں نہتے کشمیری مردوخواتین اور بچوں کو شہید کر دیا گیا۔جموں کے ان شہداء کی یاد میں کنٹرول لائن کے دونوں جانب،پاکستان سمیت دنیا بھر میںبسنے والے کشمیری مسلمان 6نومبرکو یوم شہداء جموں کے طور پر مناتے چلے آرہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چار دنا دا پیار او ربا، بڑی لمبی جدائی'' معر...

''چار دنا دا پیار او ربا، بڑی لمبی جدائی'' معروف فوک گلوکارہ ریشماںکی10ویں برسی 3نومبر کو منائی جائے گی۔ماضی کی ''کوئل'' طویل عرصہ سے گلے کے کینسر میں مبتلا تھیں اور وہ3نومبر 2013ء کوانتقال کر گئی تھیں۔1947ء کو جنم لینے والی گلوکارہ ریشماں کا تعلق خانہ بدوشوں کے خاندان سے تھا جو کہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہوا۔ریشماں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز محض 12برس کی عمر میں ریڈیو پاکستان سے کیا۔ ''ہائے او ربا نئیں او لگدا دل میرا''، ''چار دنا دا پیار او ربا، بڑی لمبی جدائی''، اور ''اکھیوں کو رہنے دو اکھیوں کے آس پاس'' جیسے گیت گا کر شناخت حاصل کی۔ انتہائی غریب اورخانہ بدوش خاندان سے تعلق ہونے کی وجہ سے ریشماں نے باقاعدہ تعلیم حاصل نہ کی تھی وہ کم سنی میں ہی مختلف صوفیاء کے مزاروں پر گنگنایا کرتی تھیں عظیم صوفی بزرگ لال شہباز قلندر کے مزا رپر ''ہو لعل میری'' گانے پر انہیں ریڈیو اور بعدازاں ٹی وی پر بھی گانے کا موقع ملا ''سن چرخے دی مٹھی مٹھی کوک،ماہیا مینوں یاد آوندا'' جیسے گیتوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا اور وہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی دعوت پر بھارت بھی گئیں ان کے متعدد گیت بھارتی فلموں میں بھی شامل کیے گئے سال1980ء میں انہیں گلے کے کینسر کا انکشاف ہوا سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے علاج معالجہ کیلئے انہیں بھرپور امداد فراہم کی گئی حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ستارہ امتیاز اور ''بلبل صحرا'' کا خطاب عطاء کیا گیا۔ریشماں 3نومبر2013ء کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ۔ لاہور ۔ افراط زر

لاہور کی ایک مارکیٹ میں لوگ روزمرہ استعمال کی اشیاء خرید رہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نائیجریا۔ ابوجا ۔ چین ۔ نائیجریا۔ ثقافتی میل...

نائجیریا ، ابوجا میں سالانہ چین- نائجیریا ثقافتی میلہ 2023 کے میں مقابلہ رقص کے دوران طا لبات نائجیرین رقص پیش کررہی ہیں۔ (شِںہوا)

پکوان پاک چین رابطوں کے فروغ کا ذریعہ بن رہ...

ہاربن (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن کی ایک عام سی گلی میں ایک مستند پاکستانی ریستوران موجود ہے جو اطراف میں موجود چینی کھانے پینے کی دکانوں سے قطعی مختلف ہے۔

ریستوران میں داخل ہوتے ہی آپ پاکستان کے حوالے سے سجاوٹ نظر آئے گی۔یہ اگرچہ بڑی جگہ نہیں ہے تاہم  یہاں گرم جوشی اور صاف ستھرے پن کا احساس ہوتا ہے۔

ریستوران کے منیجر محمد اسامہ نے چینی مہمانوں کو کھانا پیش کرتے ہوئے روانی سے چینی زبان میں  کہا کہ یہ ہاربن میں واحد پاکستانی ریستوران ہے۔ آپ چکن سالن اور روایتی دودھ پتی آزماسکتے ہیں۔

یہ ریستوران 2019 میں محمد عاطف نے قائم کیا تھا جنہوں نے اس وقت ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی۔

عاطف نے بتایا کہ وہ 2013 میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کرنے پاکستان سے ہاربن آئے تھے۔ گریجویشن کے بعد انہوں نے چین میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت ہاربن میں کوئی پاکستانی ریستوران نہیں تھا۔ اس لیے میں نے چینی دوستوں کو مستند پاکستانی ذائقوں پر مشتمل کھا نے فراہم کر نے کے لیے ایک ریستوران کھولنے کا فیصلہ کیا۔

اس مقصد کے لیے عاطف نے پاکستان سے باورچی اور منیجر کی خدمات حاصل کیں جن میں اسامہ بھی شامل تھے جو اس وقت پاکستان کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں بطور شیف کام کررہے تھے۔

اسامہ نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پکوانوں کا ذائقہ مستند پاکستانی ہو۔ اس لئے باورچی پاکستانی ہیں اور زیادہ تر اجزاء پاکستان سے درآمد کئے جاتے ہیں۔

اس وقت ریستوران کے باورچی خانے میں 2  چینی اور 4 پاکستانی ملازمین کام کررہے ہیں ۔ اس کے مستند ذائقے کے سبب ریستوران کے گاہکوں کی اکثریت چینی ہے ان میں بہت سے غیر ملکی طلباء بھی شامل ہیں۔

اگرچہ 2019 کے بعد ریستوران کو مشکل وقت دیکھنا پڑا تاہم عاطف اور ان کے ساتھی ثابت قدم رہے۔

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ایک پاکستانی ریستوران میں گاہک کھانا کھا رہے ہیں۔ (شِںہوا)

'' اسامہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ چند برس میں آبائی گھر نہیں گئے ۔وہ اس سارے عرصے سے ہاربن میں رہے ۔ اگرچہ کبھی کبھی ریستوران میں بہت کم گاہک ہوتے تھے تاہم انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی۔

ریستوران ابتدا میں غیر معروف تھا تاہم اب اکثر اختتام ہفتہ لوگوں کو انتظا کرنا پڑتا ہے۔ عاطف اور اسامہ مزید توجہ حاصل کرنے کے لئے مختصر ویڈیو پلیٹ فارمز پر پکوان اور گاہکوں کی رائے بھی شیئر کرتے ہیں۔

اسامہ نے بتایا کہ کچھ گاہک پاکستانی کھانوں کا ذائقہ چکھنے داچھنگ، چھی چھی ہار اور دیگر شہروں سے ہاربن آتے ہیں۔

عاطف کی رائے میں پکوان چین اور پاکستان کے درمیان رابطے کا ذریعہ بھی ہے۔ وہ پرامید ہیں دونوں ممالک کے لوگ پکوان کے ذریعے ایک دوسرے بارے مزید جان  سکیں گے۔

ہارین کے رہائشی آئی منگ ژے نے بتایا کہ انہوں نے کبھی پاکستانی ذائقہ نہیں چکھا تھا اور اسے آزمانا چاہتے تھے،  یہ ذائقہ منفرد اور لذیذ ہے۔ ریستوران کی ٹی وی پر تشہیری ویڈیوز کے ذریعے وہ پاکستانی رسم و رواج اور خوبصورت مناظر بھی دیکھ سکتے ہیں جس سے مجھے پاکستان بارے مزید جاننے میں مدد ملی۔

اب عاطف اس ریستوران کی جگہ کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور صوبہ ژے جیانگ کے شہر ننگ بو میں ایک اور پاکستانی ریستوران کھولنے کی بھی تیاری کررہے ہیں۔

عاطف نے بتایا کہ انہیں چین سے واقعی لگاؤ ہے ۔اس لیے وہ یہاں کام کر تے ہو ئے کھا نوں کو چین۔ پاکستان رابطہ پل کے طور پر استعمال  کرتے رہیں گے۔

چین ۔ پاکستان ۔ ہاربن ۔ پکوان

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ایک پاکستانی ریستوران منیجر محمد اسامہ (بائیں) ملازمین سے بات چیت کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

ایک'' حافظ'' ہی زرداری سمیت سب پر بھاری ہے،...

جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ انتخابی میچ میں ''مین آف دی میچ''وہی ہوگا جسے امپائر کی خوشنودی حاصل ہوگی، کس کو وزیر اعظم بننا ہے یہ فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے لیکن اب اسے کسی اور کا صواب دید قرار دیا جارہا ہے ، 2018ء میں بھی امپائر کو ساتھ ملا کر میچ فکس کیا گیا اب دیگر پارٹیاںبھی اس مہربانی کی منتظر نظر آتی ہیں۔ جمعرات کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں مختلف وفود اور صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ انتخابی میچ کا فیصلہ متنازعہ رہا ہے اب بھی عوام کے پاس جانے کے بجائے تمام پارٹیوں کی نظر امپائر کی طرف ہے، سیاستدان فکس میچ کے لیے امپائر کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کی سلیکشن اور عوامی رابطے کو اہمیت دی جائے تاکہ ان کا حشر 2018ء سمیت ماضی کے ونر جیسا نہ ہو سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کا یہ کہنا کہ اب اس نے نواز شریف کو وزیر اعظم بننے نہیں دینا ناقابل فہم ہے کیا وہ بلاول کو تحریک انصاف کے ساتھ ملکر وزیر اعظم بنا نے کا سوچ رہے ہیں۔ لگتا ہے کہ اب ایک حافظ ہی زرداری سمیت سب پر بھاری ہوسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ، نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں پہ...

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکہ میں گزشتہ دو دہائی سے زائد کے عرصے میں پہلی بار 2022 کے دوران نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکہ میں امراض کی روک تھام و تدارک مراکز کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں  2022 کے دوران 20 ہزار 538 نوزائیدہ بچوں کی اموات ہوئیں جو کہ 2021 کی 19 ہزار 928 اموات کی نسبت 3 فیصد زائد ہے۔ یہ پہلا سال ہے جس میں گزشتہ برس کی شرح اموات میں اضافہ ہوا۔

اس میں 28 دن سے کم عمر میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں 3 فیصد جبکہ 28 سے 364 دن تک کی شرح اموات میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔

زچگی کی پیچیدگیوں جیسے پریکلیمپسیا یا قبل ازوقت زچگی اور بیکٹیریل اسیپسس کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کی اموات میں بالترتیب 8 فیصد اور 14 فیصد اضافہ ہوا۔

امریکی اکیڈمی برائے امراض اطفال کے صدر سینڈی ایل چھونگ نے بتایا کہ نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ پریشان اور مایوس کن ہے۔ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں وافر وسائل ہیں۔ اس کے باوجود امریکہ میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات حیران کن حد تک زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کی کئی مختلف وجوہات ہیں۔ غربت کا شکار خاندانوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک اور سستی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی سمیت بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔ قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال میں نسلی اور گروہی تعصب، قبل از پیدائش صحت خدمات ، بچوں کے پیدائشی وزن میں کمی اور بعض اوقات نوزائیدہ بچوں کی اموات اس کی ممکنہ وجوہات میں سے ایک ہیں۔

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صادق سنجرانی سے برونائی دارالسلام کے ہائی کم...

چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سے برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر پی جی کمال باشاہ پی جی احمد نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔چیئرمین سینیٹ نے بطور ہائی کمشنر تعیناتی پر انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے آپ کی تعیناتی سے پاکستان اور برونائی دارسلام کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور برونائی دارالسلام کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مشترکہ مذہبی اقدار اور باہمی تعاون پر قائم ہیں۔ملاقات میںبرونائی دارالسلام کے ساتھ تجارت، کاروبار، سرمایہ کاری اور اقتصادی شعبوں سمیت دو طرفہ روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور امید ہے کہ برونائی دارالسلام کے سرمایہ کار پاکستان میں توانائی، زراعت، تعلیم اوردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر غور کریں گے۔ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اسلامو فوبیا، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اندر تعاون اور عالمی امن سے متعلق مسائل سمیت متعدد امور پر گہرے اعتماد کا رشتہ موجود ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے قلیل آبی وسائل کے موثر استعمال اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے زراعت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔دونوں ممالک کے تاجر و سرمایہ کار موجود مواقعوں سے مستفید ہوں ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اقتصاد ی و معاشی شعبوں میں موثر حکمت عملی اختیار کر کے بہتری لائی جا سکتی ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر و فلسطین کی موجودہ تشویشناک صورتحال اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے عالمی طاقتوںکو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ درپیش مسائل کا حل اقوام متحدہ کیلئے ایک چیلنج اور امتحان ہے۔مسلم اُمہ کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر و فلسطین میں جاری ظلم و بربریت کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔ برونائی دارسلام کے سفیر نے کہا کہ برونائی دارسلام، پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان اور برونائی دارسلام کے سکینڈ پولیٹیکل سیکرٹری مسٹر خیرالرجل حازم بھی موجود تھے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حماس کو مرنا ہے یا سرنڈر کرنا ہے، تیسری کوئی...

اسرائیلی وزیر دفاع یووا گیلنٹ نیتکبر بھرے لہجے میں کہا ہے کہ حماس کو مرنا یا غیر مشروط طور پر اسرائیل کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا،بدھ کے روز وزیر دفاع نے یہ دھمکی اس وقت دی جب ان کے ملک کے فضائیہ ، فوج اور بحریہ پوری طرح غزہ پر حملہ آور ہے اور ہزاروں فلسطینی شہری غزہ میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ان میں صرف فلسطینی بچوں کے شہید ہونے کی تعداد چار ہزار کو چھو رہی ہے،اسرائیل کی اس اندھی بمباری سے غزہ کی تباہی اس حالت پہنچ چکی ہے کہ غزہ کے واحد کینسر ہسپتال سمیت 35تمام ہسپتالوں میں سے تقریبا نصف ہسپتال بند ہو چکے ہیں کیونکہ ان ہسپتالوں کو پانی ، بجلی اور ایندھن کی فراہمی سے لے کر ادویات اور طبی آلات تک کی فراہم معطل ہوئے کئی ہفتے ہو چکے ہیں،اسرائیلی وزیر دفاع ، وزیر اعظم اور دوسرے اہم عہدے دار غزہ میں عام شہریوں اور اور بچوں کے قتل عام کو حماس کے خاتمے کے معنی دے کر امریکہ اور کئی مغربی ممالک کو ساتھ ملائے ہوئے ہیں جو اسرائیل کو جنگی و سفارتی اور سیاسی مدد دے رہے ہیں، اسی سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ ایک بار پھر مشرق وسطی اور ترکی کے دورے پر پہنچ رہے ہیں تاکہ خطے کے ملکوں کو اسرائیل بارے خاموش رہنے پر قائل کرتے رہیں اور زیر دباو بھی رکھ سکیں،جبکہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی سے متعلق آنے والی ہر قرارداد کو ویٹو کر رہے ہیں۔ اس کامل امریکی و مغربی حمایت کے ماحول میں ہزاروں فلسطینیوں کو ہلاک کرنے والے اسرائیل نے اسے پھر حماس کے مرنے سے تعبیر کرتے ہوئے ایک طرح سے غزہ پر بمباری جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے،اسرائیلی وزیر دفاع نے بدھ کے روز اپنی ایک تقریر میں کہا حماس کے مرنے یا سرنڈر کرنے کی دو آپشنز کے علاوہ کوئی تیسری آپشن موجود ہی نہیں ہے۔ اسی دوران وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی آخری فتح تک غزہ پر بمباری جای رکھنے کے موقف کا اعادہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا کے صوبے ایسٹ نوسا ٹینگارا، شدت 6.1...

انڈونیشیا کے جنوبی صوبے ایسٹ نوسا ٹینگارا میں جمعرات کی صبح 6.1شدت کا زلزلہ آیا ،عالمی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد صوبائی دارالحکومت کوپانگ میں لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی بی ایم کے جی نے زلزلے کی شدت 6.1بتائی ہے،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کوپانگ شہر کے قریب تیمور جزیرے کے مغرب میں 36.1کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔زلزلے سے شہر میں کچھ عمارتوں سے ملبہ گرا اور کچھ لوگون نے اپنے گھر خالی کر دیئے،زلزلے کے جھٹکے صوبائی دارالحکومت کوپانگ کے علاوہ صوبے کے دیگر کئی شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔مقامی حکام کے مطابق زلزلے سے سونامی کا کوئی اندیشہ نہیں،زلزلے کے بعد کم شدت کے آفٹر شاک بھی محسوس کئے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں سالانہ 40ارب ریال کی خوراک ضائ...

سعودی عرب میں جنرل فوڈ سیکیورٹی اتھارٹی کے ترجمان خالد المشعان نے کہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق مملکت میں سالانہ 40ارب ریال کی غذا ضائع ہوتی ہے،عرب میڈیا کے مطابق اتھارٹی نے حال ہی میں ایک جائزہ تیار کرایا ہے جس سے غذائی ضیاع کے بارے میں ہوشربا اعدادوشمار سامنے آئے ہیں،33فیصد غذا مملکت میں ضائع ہو رہی ہے جس کی مجموعی قیمت کا اندازہ 40ارب ریال ہے،رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ گھروں، بیکریوں، ریستورانوں، ہوٹلوں، تھوک اور ریٹیل کی مارکیٹوں میں سب سے زیادہ کھانا ضائع ہوتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ غذا کے ضیاع میں چاول کا تناسب سب سے زیادہ 31فیصد، روٹیاں25فیصد، آلو 14فیصد اور کھجوریں 5.5فیصد ضائع ہو رہی ہیں،فوڈ سکیورٹی کے ترجمان نے کہا کہ غذا کے ضیاع کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ غذائی اشیا ضرورت سے زیادہ خریدی جاتی ہیں۔ دوسرا سبب تجارتی مراکز کی پیشکشوں کا فائدہ صحیح طریقے سے نہیں اٹھایا جاتا۔ تیسرا بڑا سبب تقریبات میں حد سے زیادہ کھانے کی اشیا پیش کرنے کا رواج ہے۔ چوتھا بڑا سبب یہ ہے کہ بھوک لگتی ہے تو ضرورت سے زیادہ کھانے طلب کیے جاتے ہیں،خالد المشعان نے مزید کہا کہ غذا کے ضیاع سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ کھانا ضرورت کے مطابق ہی طلب کیا جائے۔ غذائی اشیا معقول مقدار میں خریدی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہم نے نائن الیون کے بعد حماس کی جاسوسی بند ک...

امریکی حکام نے انکشاف کیا کہ امریکہ نے 11ستمبر 2001کے واقعات کے بعد سے حماس تحریک کی جاسوسی بند کر دی تھی اور یہ کام اسرائیلی سکیورٹی سروسز کو سونپ دیا تھا، امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے 11ستمبر 2001کو امریکہ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں کی جاسوسی روک دی اور اس کے بجائے القاعدہ اور بعد میں داعش کے رہنمائوں کا تعاقب کرنے کے لیے وسائل خرچ کئے،امریکی حکام نے وضاحت کی کہ واشنگٹن نے اندازہ لگایا کہ حماس نے کبھی بھی امریکہ کو براہ راست دھمکی نہیں دی تو اس نے حماس کی ذمہ داری اسرائیل کو سونپ دی، واشنگٹن کو یقین تھا کہ اسرائیل کی سکیورٹی سروسز کسی بھی خطرے کا پتہ لگا لیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لندن ، نائب امریکی وزیر خارجہ کاملا ، سونک م...

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کی برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات کیلئے لندن میں آمدکے موقع پر سینکڑوں مظاہرین فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل آئے،فلسطینیوں کے حق میں برطانوی وزیر اعظم آفس کے باہر جمع ہونے والے مظاہرین نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی کی حمایت میں نعرے بازی کی ،امریکی نائب صدر نے یہ دورہ ایسے موقع پر کیا ہے جب برطانوی حکومت پر عوام کا دبائو بڑھ رہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور دیگر ممالک افغان پناہ گزینوں کیل...

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور دیگر ممالک افغان پناہ گزینوں کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کریں،امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک تحفظ کے خواہاں افغانوں کو داخلے کی اجازت دیں،بیان کے مطابق پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک افغانوں کوامداد فراہمی کیلئے عالمی تنظیموں کے ساتھ رابطہ قائم رکھا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شامی ائیرپورٹ پر اسرائیلی بمباری کے بعد روس...

شام کے ہوائی اڈے پر مسلسل تیسری بار اسرائیل کی جانب سے بمباری کے بعد روس نے شام کو لتاخیہ کا ہوائی اڈہ اور بندرگاہ استعمال کرنے کی اجازت دیدی،لتاخیہ کا ہوائی اڈہ روسی میزائلوں کی موجودگی کے سبب انتہائی محفوظ تصور کیا جاتا ہے،لتاخیہ پر روسی عسکری قوت کی موجودگی کی بدولت امکان پیدا ہوگیا ہے کہ اسرائیلی فوج لتاخیہ ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کرے گی کیونکہ اسرائیل کے بمبار طیاروں کو انتہائی مثر جوابی حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔3

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲ نومبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں