• Columbus, United States
  • |
  • ١٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

علاقائی معاملات کا فیصلہ علاقائی ممالک کو ہی...

بشکیک(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ  شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے بنیادی عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے رکن ممالک کومل کریہ بات یقینی بنانا چاہئے کہ علاقائی معاملات کا فیصلہ علاقائی ممالک بغیر کسی مداخلت کے اپنی مشاورت کے ذریعے کریں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 22 ویں اجلاس سے جمعرات کو اپنے خطاب  میں وزیر اعظم لی نے خطے میں مشترکہ سیکورٹی رکاوٹ بنانے اور بیرونی مداخلت کے خلاف مزاحمت کرنے پر زور دیا۔

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-کیلیفورنیا کے گورنر-عظیم دیوارِچین...

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم (آگے کی جانب بائیں سےدوسرے) بیجنگ میں عظیم دیوارِچین کے موتیان یو سیکشن میں ایک  سیاح بچی سے ہاتھ ملا رہا ہے ۔(شِنہوا)

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موسمیاتی تبدیلیوں سے موافقت کو فروغ دینے کے...

منیلا(شِنہوا) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ ایسے ممالک جہاں حکومتیں کم سرمایہ کاری کرنے کا رجحان رکھتی ہیں وہاں موسمیاتی تبدیلی سے موافقت اختیار  کرنے کے لیے مزید سستے وسائل کی ضرورت ہے۔  

اے ڈی بی کے آزاد تشخیصی شعبے (آئی ای ڈی) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غریب ترین اور سب سے کمزور ترقی پذیر اراکین کو گرانٹ فراہم کرنے والے اے ڈی بی کے ایشیائی ترقیاتی فنڈ(اے ڈی ایف)  کی بدولت بینک نے چھوٹے جزائر پر مشتمل ترقی پذیر علاقوں کی مدد اور بحرانوں کا بروقت جواب دینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ایسے وقت میں جب موسمیاتی تبدیلی، جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور بیماریوں نے ترقی پذیر ممالک کی مالی صلاحیتوں کو متاثر کیا ہے، رپورٹ میں ان رکن ممالک کی بحالی کی کوششوں اور طویل مدتی ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کے لیے اے ڈی ایف گرانٹس کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی لچک اور موافقت کو بڑھانے کے لیے اے ڈی ایف کی ترجیحات سے متعلق ڈیزائن، عمل درآمد، تشخیص اور پائیداری سے متعلقہ  طویل المدت سرمایہ کاری سے سیکھنے کے عمل میں تعاون کے لیے مزید توجہ کی ضرورت ہے۔

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-فلسطین-اسرائیل تنازعہ- ٹینک اور پ...

اسرائیلی ڈیفنس فورسز(آئی ڈی ایف ) کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو سے لیے گئے اس سکرین شارٹ میں اسرائیلی فورسز کو شمالی غزہ کی پٹی میں حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہانگ ژو ۔ ایشیئن پیرا گیمز ۔ وہیل چیئر

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں چوتھے ایشیئن پیرا گیمز میں وہیل چیئر فینسنگ میں خواتین کی ایپی انفرادی کیٹیگری بی میں طلائی تمغہ جیتنے والی تھائی لینڈ کی سیسونی جانا کا تصاویر کے لئے انداز ۔(شِنہوا)

 

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور کولمبیا کا باہمی تعلقات کو سٹرٹیجک ش...

چین ، مشرقی صوبے ژے جیانگ شہر ہانگ ژو میں چوتھے ایشیئن پیرا گیمز میں مردوں کی 200 میٹر انفرادی میڈلے ایس ایم 6 تیراکی کے فائنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے بعد چین کے یانگ ہانگ جشن منارہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی دنیا کی اقتصادی بہبود اور سلامتی م...

بیجنگ(شِنہوا) ہنگری کے انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے صدر گلیڈن جان پاپن نے کہا ہے کہ 10سال قبل چین کی طرف سے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ  (بی آر آئی) ممالک کو قریب لا کر دنیا کی اقتصادی بہبود اور سلامتی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

حال ہی میں بیجنگ میں منعقدہ 8 ویں چائنہ گلوبل تھنک ٹینک انوویشن فورم کے موقع پر پاپن نے شِنہوا کو دئے گئے انٹرویو میں  کہا کہ یورپی ممالک کو چین کو "خطرے" کی بجائے ایک  "موقع" کے طور پر دیکھنا چاہیے، اور یہ چیز یورپی ممالک کے ساتھ بات چیت کی بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی کی طرف سے پیش کیا گیا ماڈل بنیادی ڈھانچے کی تعمیر،خوشگوار روابط اور عوام سے عوام کے رابطوں کی طرف ایک بہترین موقع  فراہم کرتا ہے اور اس کی پوری دنیا کو اشد ضرورت ہے۔

چین کے ساتھ بی آر آئی تعاون معاہدے پر دستخط کرنے والے پہلے یورپی ملک کے طور پر، حالیہ برسوں میں ہنگری کے چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے ہر ایک کو فائدہ اٹھانا چاہیے اور یورپی رہنماؤں کو اس کا حصہ بننے پر زیادہ فخر ہونا چاہیے۔

انہوں نے مارچ میں چین سے متعلقہ پالیسی بیان میں یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر کی طرف سے پیش  کردہ "ڈی رسکنگ" کی اصطلاح کو مسترد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ہمارے ملک کے وزیر خارجہ نے کہا کہ  اصل خطرہ ڈی رسکنگ خود ہے، معاشی طور پر جتنی زیادہ چیزیں منقطع کی جائیں گی، غلط فہمی اور غربت میں اضافے اور معاشی زوال کے امکانات اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے بورہول کو 10ہزار میٹرسے زیادہ گہرائی...

ارمچی(شِنہوا) چین میں سائنسی تحقیق کے لیے زمین میں کیے جانے والےبورہول کو 10ہزار میٹرسے زیادہ گہرائی تک کھود لیا گیا ہے، یہ بور ہول شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے کے تارم طاس میں کیا جارہاہے۔

تارم آئل فیلڈ کے تکنیکی ماہر وانگ چھون شینگ نے جمعرات کو بتایا کہ کھدائی 8ہزار 56 میٹر کی گہرائی تک پہنچ گئی ہے۔ 8 ہزارمیٹر  کے بعد مشینری کو 155 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت اور 1ہزار100 گنا زیادہ دباؤ جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بورہول کی ڈیزائن کردہ گہرائی 11ہزار100 میٹر ہے اور یہ چین کے سب سے بڑے صحرائے تاکلیماکان کے اندرونی علاقے میں واقع ہے۔

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی ٹینکوں کا شمالی غزہ کی پٹی پر حملہ

یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی ٹینکوں اور پیدل افواج نے جمعرات کو صبح کے وقت شمالی غزہ کی پٹی پر حملہ کردیا۔

اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا کہ فورسز نے شمالی غزہ کی پٹی میں ٹینکوں کا استعمال کرتے ہوئے "ٹارگٹڈ حملہ کیا"۔ بیان کے مطابق یہ حملہ "جنگ کے اگلے مراحل کی تیاریوں کا حصہ تھا،" جس میں اسرائیل غزہ میں زمینی حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

آئی ڈی ایف نے کہا کہ چھاپے کے دوران فوجیوں نے "متعدد" عسکریت پسندوں، انفراسٹرکچر اور ٹینک شکن میزائل لانچ پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور"میدان جنگ کی تیاری کے لیے کارروائیاں کیں ۔"

ایک بیان کے مطابق فوجی کارروائیوں کے بعد علاقے سے نکل کر اسرائیلی علاقے میں واپس آگئے۔

اسرائیلی جانب سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور فوجی حملہ کے اختتام پر علاقے سے نکل گئے۔

 7 اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے حماس کے خلاف جنگ شروع کرنے کے بعد سے غزہ میں کم سےکم 6 ہزار 546 افراد  جا ں بحق ہوچکے ہیں جب کہ حماس نے اسی دن  جنوبی اسرائیل میں آبادیوں پر حملے کیے تھے۔

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے اسرائیل اور فلسطین تنازعہ سے متعلق اق...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی مسودہ قرارداد کو ویٹو کردیا، اور اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ قرارداد اقوام متحدہ کی سابقہ قراردادوں کی روح کے منافی ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے ووٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسودہ اقوام متحدہ کی سابقہ قراردادوں کی روح کے منافی تہذیبوں کے تصادم اور جنگ کے جواز اور طاقت کے استعمال کی خطرناک منطق کو مضبوط کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف حقائق ، قانون ، ضمیر، انصاف  اور پوری دنیا بالخصوص عرب ممالک کی مضبوط اپیلوں پر مبنی ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ گزشتہ بدھ کوفلسطینی-اسرائیل تنازعہ کی انسانی صورتحال کے حوالے سے ایک مسودہ قرارداد،جس میں شہریوں کے تحفظ پر زور دیا گیا ، اور جسے کونسل ارکان کی بھاری اکثریت کی حمایت حاصل تھی، ویٹو کے استعمال کی وجہ سے منظور نہیں ہوسکی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے کی شام، امریکہ نے ایک نیا مسودہ قرارداد پیش کیا جس میں کونسل اراکین کے اتفاق رائے کو نظر انداز کرتے ہوئے بہت سے ایسے عناصر کو شامل کیا گیا جو ابھی تک گہری تقسیم کا شکار اور انسانی ہمدردی کے دائرے سے بہت آگے چلے گئے تھے۔

چین، روس، متحدہ عرب امارات اور برازیل سمیت کونسل کے کئی ارکان کی جانب سے متن میں مجوزہ ترامیم کو اسپانسر نے متعلقہ اراکین کے خدشات کو نظر انداز کرتے ہوئے، متن کو پیش کرنے سے پہلے مسودے میں صرف کاسمیٹک تبدیلیاں کیں تاکہ کونسل میں اس پرجلد ازجلد رائے شماری کرائی جاسکے۔

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوری تاستمبر چین میں آبی ذخائر پر ریکارڈ سر...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2023 کے پہلے نو مہینوں میں آبی ذخائر کی تعمیر پر ریکارڈ 860 ارب 10 کروڑ یوآن (تقریباً 120 ارب ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی۔

چین کے آبی وسائل کے نائب وزیر چھن مِن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک میں جنوری سے ستمبر کے عرصے میں آبی ذخائرکے 35 بڑے منصوبوں سمیت 24 ہزار 900 منصوبوں پر کام کیا گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 12.9 فیصد زیادہ ہے۔  

چھن نے کہا کہ آبی ذخائر کے منصوبے روزگار پیدا کرنے میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ان منصوبوں سے رواں سال کے پہلے نو مہینوں میں 22 لاکھ 10 ہزار افراد کو ملازمت کے مواقع میسر آئے جو 2022 کے مقابلے میں 5.7 فیصد زیادہ ہیں۔

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب صدر سے بیجنگ میں کیلیفورنیا کے گور...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم سے ملاقات کی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین-امریکہ تعلقات آج دنیا میں سب سے زیادہ اہیمیت کے حامل ہیں، ہان نے کہا کہ  تعلقات میں کچھ اتار چڑھاؤ کے باوجود تعاون ہمیشہ مرکزی دھارے میں شامل رہا ہے اور حال ہی میں تعلقات میں استحکام آنا شروع ہوا ہے۔

انہوں نے دونوں ممالک کی حکومتوں اور زندگی کے تمام شعبوں اور علاقوں کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چین-امریکہ تعلقات کی مضبوط اور مستحکم ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے رابطوں ، تبادلوں اور تعاون کو تیز کریں۔

انھوں نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ نیوزوم کا دورہ چین-امریکہ دو طرفہ تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

ہان نے کہا کہ شنگھائی اور کیلیفورنیا کے درمیان تعاون چین امریکہ ذیلی قومی تبادلوں کی ایک اچھی مثال ہے اور مستقبل میں ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔

اس موقع پر نیوزوم نے کہا کہ چین کی ترقی ، خاص طور پر نئی توانائی کے شعبے میں کامیابی متاثر کن ہے۔

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈبلیو ایچ او صحت کی مصنوعات تک یکساں رسائی ک...

جنیوا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)اگلے ماہ مقامی پیداوار اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کو فروغ دینے کے لیے صحت کی معیاری  مصنوعات اور ٹیکنالوجیزتک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے پہلے فورم کا انعقاد کرے گا۔

ڈبلیو ایچ او کے ذرائع نے گزشتہ روز شِنہوا کو بتایا کہ آئندہ ورلڈ لوکل پروڈکشن فورم (ڈبلیو ایل پی ایف) 6 سے 8 نومبر تک ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں منعقد ہوگا جس میں علاقائی اور عالمی شراکت داریوں سے فائدہ اٹھانے پر غور کیا جائے گا۔

تقریباً 800 بین الاقوامی تنظیموں کے رہنما اور نمائندے، حکومتی وزراء اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ مالیاتی اداروں، نجی شعبے، تعلیمی اداروں اور متعلقہ شعبوں کے نمائندے بھی اس فورم میں شرکت کریں گے۔

کوویڈ وبا کے دوران ویکسین، ادویات، ذاتی تحفظ کے آلات، تشخیصی کٹس اور وینٹی لیٹرز تک رسائی کی کمی خاص طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں صحت کی سہولیات کے حوالے سے عدم مساوات کے مسئلہ واضح طور پر سامنے آیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے مطابق، یہ صحت کی ضروری  ٹیکنالوجیز کے لیے مینوفیکچرنگ بنیادوں کو جغرافیائی طور پر متنوع بنانے کی ضرورت کی نشاندہی کرتا ہے۔

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بی آر آئی چین اور پاکستان کے درمیان مفید طبی...

ہائیکو (شِںہوا) چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے صدر مقام ہائیکو کی ہائی نان میڈیکل یونیورسٹی میں انزال ماہ نور ایم بی بی ایس (بیچلر آف میڈیسن اور بیچلر آف سرجری) کی طالبہ کی حیثیت سے اپنے وقت سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

پاکستان کی 24 سالہ طالبہ نے کہا ہے کہ اس یونیورسٹی میں اسے بہترین دوست بنانے اور ایک اچھا ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرنے کا موقع ملا ہے  اور انہوں نے بہترین اساتذہ سے پڑھائی بارے بہت کچھ حاصل کیا ہے۔

وہ ہائی نان آنے والے باصلاحیت طلبہ و طالبات میں سے ایک ہیں کیونکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کی بدولت گزشتہ دہائی میں چین۔  پاکستان طبی تعاون نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے۔

چین نے 2013 میں قازقستان میں "شاہراہ ریشم کے ساتھ اقتصادی بیلٹ" کی تعمیر کا خیال پیش کیا  تھا جو 21 ویں صدی کی سمندری شاہراہ ریشم کی تجویز کے ساتھ ملکر بالآخر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو بن گیا۔

ہینان نے سازگار معاون پالیسیوں اور اس کے منفرد فوائد کا استعمال کرتے ہوئے ملک کے اعلیٰ سطح کے کھلے پن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ہائی نان کو 21 ویں صدی کی سمندری شاہراہ ریشم میں بنیادی مرکز کی حیثیت حاصل ہے۔

گزشتہ 10 برس میں چین نے پاکستان سمیت بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں شریک ممالک اور خطوں کے ساتھ طبی تعاون میں اضافہ کیا ہے۔

پاکستانی طالبہ انزال ماہ نور چین کی ہائی نان میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے طالبہ کے طور پر وقت سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ (شِںہوا)

میکانزم کی ایک سلسلہ کے ذریعے ، طبی انتظام ، صحت عامہ اور طبی تحقیق جیسے شعبوں میں ہزاروں طبی پیشہ ور افراد کو تربیت فراہم کی۔

ہائی نان میں 2018 میں ہائی نان میڈیکل یونیورسٹی کے زیرانتظام بیلٹ اینڈ روڈ ٹراپیکل میڈیکل الائنس قائم کیا گیا تھا جس میں پاکستان سمیت کئی ممالک شامل ہیں۔

یہ اتحاد نے اب تک 5 ادویات فورمز کا کامیابی سے انعقاد کرچکا ہے۔ 30 سے زائد ممالک اور خطوں سے 120 سے زائد جامعات ، طبی اور تحقیقی ادارے اس اتحاد میں شامل ہوچکے ہیں۔

چین اور پاکستان کے درمیان طبی تعاون نے پاکستان کے بہت سے طالب علموں کے لئے مواقع پیدا کئے ہیں۔

رواں موسم گرما میں صوبہ ہائی نان کے شہر ڈونگ فانگ میں پاکستان اور چین کے متعدد طالب علموں نے مقامی طبی مرکز میں  ایک طبی ٹیم تشکیل دی ہے جس کا مقصد دیہاتیوں کو کارڈیوپلمونری ریسیسیٹیشن تربیت اور دیگر طبی خدمات فراہم کرنا تھا۔

ہائی نان میڈیکل یونیورسٹی کے ان طالب علموں نے پیشہ ورطبی ماہرین کی مدد کے لئے کلاس میں جو کچھ سیکھا اس کا استعمال کیا۔ انہوں نے مریضوں کا بلڈ پریشر چیک کیا ان کی معلومات درج کیں اور چھوٹے علاقوں میں موجود ڈاکٹروں کے ذریعے دیگر کاموں کا تجربہ کیا۔

ہائی نان میڈیکل یونیورسٹی میں زیرتعلیم 27 سالہ پاکستانی طالب علم ملک عثمان حیدر نے کہا کہ اس یونیورسٹی نے مجھے بہت زیادہ علم دیا ہے ۔ میں مستقبل میں ادھر رہنے کا خواہشمند ہوں۔ چین نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور حکومت اور یونیورسٹی میری بہت مدد کرتی ہے، اس لیے میں بدلے میں انہیں کچھ دینا چاہتا ہوں جو شکریہ کا ایک طریقہ ہے۔

ہائی نان میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے 28 سالہ پاکستانی طالب علم فراز احمد شمس نے کہا کہ وہ مستقبل میں ایک اچھا ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں شاید میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے پھر چین آؤں۔

ہائی نان میڈیکل یونیورسٹی کے ماتحت ٹراپیکل میڈیکل اسکول کے ڈین شیا چھیان فینگ نے کہا کہ مستقبل میں  بیلٹ اینڈ روڈ ٹراپیکل میڈیکل الائنس تمام ارکان کے ساتھ ملکر کام جاری رکھے گا تاکہ دنیا کے ساتھ دوستی کا پل تعمیر اور صحت عامہ میں تعاون کے مزید مواقع فراہم کرسکے۔

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ترقی سے ملائیشیا کو فائدہ ہو رہا ہے،...

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے نائب وزیر اعظم فضیلہ یوسف نے کہا ہے کہ ملائیشیا نے گزشتہ چند دہائی میں چین کی تیز رفتاراقتصادی ترقی سے نمایاں فائدہ اٹھایا ہے اور دونوں ممالک ڈیجیٹل شعبے، ای کامرس، قابل تجدید توانائی اور آلودگی پر قابو پانے جیسے شعبوں میں مکمل طور پر تعاون کررہے ہیں۔

بیلٹ اینڈ روڈ سمپوزیم ملائیشیا کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ "ملائیشیا مدنی" کے اصول مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری کے تصور سے مطابقت رکھتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ دونوں تصورات نسل، سماجی طبقے یا مذہب سے قطع نظر تمام افراد کے لئے جامع اور پائیدار ترقی میں مشترکہ مقاصد رکھتے ہیں۔

فضیلہ نے تخفیف غربت میں چین کی کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملائیشیا کے لئے ایک متاثر کن مثال ہے ہم چین کے موثر نقطہ نظر سے ترغیب حاصل کرتے ہوئے اپنے ملک میں تخفیف غربت کی مناسب پالیسیاں تشکیل دے رہے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ملائیشیا ۔ چین تعلقات کے روشن مستقبل کے لئے امید کے جذبے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ وہ  دوستی، باہمی احترام اور مشترکہ مقاصد کی تاریخ پر مبنی اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے میں حکومت ملائیشیا کے مضبوط اور پائیدار عہد کا اعادہ کرتے ہیں۔

ملائشیا میں چینی سفارت خانے کے ناظم الامور ژینگ شوئے فینگ نے کہا کہ چین ملائیشیا کے ساتھ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے فروغ اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین ۔ملائشیا برادری کے قیام میں بھرپور اور ٹھوس پیشرفت کا خواہاں ہے۔

اس سمپوزیم کا موضوع "ملائشیا مدنی اور بی آر آئی کے لئے مستقبل کی راہ " ہے اس کا اہتمام جنوب مشرقی ایشیا ریسرچ سینٹر فار ہیومینٹیز (سرچ) اور سینٹر آف ریجنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز (کراس) نے کیا ہے۔

سمپوزیم میں 350 سے زائد بااثر شخصیات، حکومتی رہنما، پالیسی ساز ماہرین تعلیم، صنعتی ماہرین اور کاروباری اختراع ساز بات چیت میں حصہ لینے اور معیشت، ٹیکنالوجی اور ماحول دوست اقدامات بارے مستقبل کی سوچ کا اشتراک کرنے یکجا ہوئے ہیں۔

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ روس تعاون کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہیں...

بشکیک (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین ۔ روس تعاون سے نہ تو کوئی تیسرا فریق نشانہ بنے گا اور نہ ہی اسے کوئی تیسرے فریق متاثر کرسکتا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 22 ویں اجلاس کے موقع پر روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن کے ساتھ ملاقات میں چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ دونوں فریق اپنے عوام کو فائدہ پہنچانے، عالمی ترقی کے فروغ ، شفافیت اور انصاف برقرار رکھنے کے مقصد سے دوطرفہ تعاون آگے بڑھارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے درمیان بیجنگ میں حالیہ ملاقات سے ایک نیا خاکہ تیار ہوا  اور چین۔ روس تعلقات میں ترقی کو نیا وژن ملا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین روس کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل کرکے مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل وسیع اور ایک نئے دور میں تعاون بارے چین ۔ روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دیا جائے۔

کرغزستان، بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کے 22 ویں اجلاس کے موقع پر چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے روسی ہم منصب میخائل میشوسٹن سے ملاقات کی۔ (شِنہوا)

ملاقات میں روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی کامیاب میزبانی پر چین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ روس اور چین کے درمیان نئے دور میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری غیرمعمولی اعلیٰ سطح پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، بنیادی مفادات کے تحفظ میں ایک دوسرے سے تعاون ، مشرقی اقتصادی یونین (ای ای یو) کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فروغ ، معیشت، تجارت، توانائی اور رابطے جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس ، روس۔ چین ثقافتی سال کو کامیاب بنانے، شنگھائی تعاون تنظیم، برکس اور دیگر کثیر الجہتی میکانزم میں تعاون وسیع کرنے اور دنیا کی کثیرالجہتی قطبیت کے فروغ کو تیار ہے۔

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صاف شمسی توانائی پاکستان کو روشن کر رہی ہے

بیجنگ (شِںہوا) صوبہ پنجاب کے شہر بہاول پور کے مضافات میں ہزاروں شمسی فوٹو وولٹک پینلز کو خوبصورتی کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے جو صحرا میں ایک جھیل کا منظر پیش کرتے ہیں۔

زونرجی کارپوریشن کا تعمیر کردہ یہ فوٹو وولٹک بجلی گھر چین ۔پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ترجیحی منصوبہ اور توانائی کا سب سے بڑا نیا منصوبہ ہے۔

زونرجی ایک چینی اعلیٰ ٹیکنالوجی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہے جو اسمارٹ مائیکروگرڈ مربوط حل میں مہارت رکھتی ہے ۔ اس کا قیام 2007 میں ہوا تھا۔

گزشتہ 7 برس میں  بجلی گھر نے مجموعی طور پر تقریباً 3.7 ارب کلو واٹ آوور بجلی پیدا کی ۔ اس سے مقامی گھرانوں کو بجلی ملی اور معاشی و سماجی ترقی میں مدد ملی ساتھ ہی پاکستان میں بجلی کی قلت کو مؤثر طریقے سے کم کیا گیا ہے۔

اپریل 2015 میں چین اور پاکستان کے رہنماؤں کی موجودگی  فوٹو وولٹک بجلی گھر منصوبے پر کام کا آغاز ہوا تھا۔

تین مراحل پر مشتمل اس منصوبے میں مجموعی طور پر 1.5 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری اور 900 میگاواٹ کی مجموعی تنصیب کی گنجائش ہے۔

پہلے مرحلے کے 300 میگاواٹ کے فوٹووولٹک بجلی گھر کی تجارتی آزمائش 2016 میں شروع ہوئی اور یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا پہلا کامیاب گرڈ سے منسلک توانائی منصوبہ بن گیا تھا۔

زونرجی کے چیئرمین ہان شون جیان نے بتایا کہ پاکستان طویل عرصے سے بجلی کی قلت کا شکار ہے جس کے سبب اکثر بجلی بند رہتی ہے۔ 2016 میں منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے قبل بہاول پور شہر میں یومیہ 8 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی جس سے لوگوں کی زندگیاں بری طرح متاثر تھی اور مقامی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہورہی تھی دوسری طرف تھرمل پاور پر پیداواری لاگت انتہائی زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد اس نے مقامی پاور گرڈ پر دباؤ کو بڑی حد تک کم کردیا اور ہزاروں گھروں کو روشنی ملی۔ یہ منصوبہ سالانہ 50 کروڑ کلوواٹ آوور صاف توانائی فراہم کرسکتا ہے ۔ جس سے تقریباً 2 لاکھ گھرانوں کی بجلی کی ضرورت پوری ہوگی جو اس خطے کی طلب کا تقریباً 30 فیصد ہے۔

گزشتہ برسوں میں اس منصوبے کو مقامی حکومت اور لوگوں کی جانب وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی۔

زونرجی کے اس منصوبے کے تعمیرکے دوران 3 ہزار سے ملازمتیں پیدا ہوئی ۔ جبکہ پیداوار شروع ہونے کے بعد یہاں کے ملازمین میں 80 فیصد مقامی ہیں۔

ہان نے بتایا کہ پاکستان میں اس سے قبل فوٹو وولٹک بجلی گھروں کو چلانے اور ان کی دیکھ بھال کی تکنیکی صلاحیت نہیں تھی۔ ہم نے بجلی گھر کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لئے مقامی طور پر 100 سے زیادہ انجینئروں اور تکنیکی کارکنوں کو تربیت فراہم کرنے کے لئے "ٹیچر اپرنٹس" نقطہ نگاہ اپنایا ۔ کچھ مقامی ملازمین نے نہ صرف اس منصوبے میں حصہ لیا بلکہ اس سے فائدہ بھی اٹھایا۔

اس منصوبے کا پورا ہونا صرف بنیادی ڈھانچے سے متعلق نہیں ہے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی احترام اور سمجھ بوجھ بھی ہے۔

ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ فوٹو وولٹک پینلز کی تنصیب کے دوران چینی تعمیراتی ٹیم نے مقامی رہائشیوں کی سہولت کے لیے مساجد کو محفوظ کیا۔

زونرجی نے اس منصوبے کو مقامی افراد میں فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرنے میں ایک مرکز کے طور پر استعمال کیا اور لیبارٹریوں کے لئے سازوسامان عطیہ کرکے ، طلباء کو پڑھانے کے لئے پیشہ ور انجینئرز بھیج کر ، اور یونیورسٹی طلباء کو انٹرن شپ کا مواقع دیکر فوٹو وولٹک ٹیکنالوجی میں دلچسپی رکھنے والی کچھ پاکستانی جامعات کے ساتھ تعاون کیا ۔

ہان نے وضاحت کی کہ پاکستان میں وافر اور اعلیٰ معیار کے شمسی وسائل موجود ہیں، جن میں مارکیٹ کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔

صرف پنجاب میں فوٹو وولٹک سے فی مربع میٹر 6 کلو واٹ آوور یومیہ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

پاکستانی حکومت نے قابل تجدید توانائی کے منصوبے تیار کئے ہیں توقع ہے کہ 2030 تک قابل تجدید توانائی کا حصہ 30 فیصد تک بڑھ جائے گا۔

ہان نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی نئی توانائی مارکیٹ پر بھرپوراعتماد ہے۔

پاکستان کو ترقی کے لئے نئی توانائی اشد ضرورت ہے۔

گزشتہ برسوں میں پاکستان نے اپنی مجموعی بجلی کی ضرورت پوری کرنے میں تھرمل بجلی پر انحصار کیا ہے۔ سبز توانائی ترقی کے ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جس میں وسیع امکانات موجود ہیں۔ .

اس لئے کمپنی مستقبل میں منصوبوں اور مارکیٹ کی ترقی میں سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رکھے گی۔

زونرجی فی الحال موجودہ فوٹو وولٹک بجلی گھروں کے مستحکم اور موثر آپریشن برقرار رکھنے کے علاوہ حکومت پاکستان کے متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے تاکہ بعد کے منصوبوں میں پیشرفت تیز کرکے فوٹو وولٹک بجلی گھر منصوبوں میں اعلیٰ معیارکی تعمیر یقینی بنائی جاسکے۔

پاکستان میں کم آمدن والے گھرانے بجلی کی زائد قیمتوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے زونرجی مقامی افراد کے لئے ایک مربوط "فوٹو وولٹک + انرجی اسٹوریج" حل تیار کررہا ہے۔ اس میں چھتوں پر چھوٹے فوٹو وولٹک پینل اور متعلقہ آلات کی تنصیب شامل ہے جس سے رہائشیوں کو بجلی کے اخراجات بچانے میں مدد مل سکے گی۔

چین نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں اعلیٰ معیار کی تعمیر میں تعاون کے لئے 8 اقدامات کا اعلان کیا ، جس میں "سبز ترقی کا فروغ " بھی شامل ہے۔ چین نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ سبز توانائی کے شعبے میں تعاون وسیع کرنا جاری رکھے گا اور فوٹو وولٹک صنعت ،  سبز اور کم کاربن ماہرین کے نیٹ ورک کے درمیان مکالمے اور تبادلے کا میکانزم قائم کرے گا۔

ہان نے کہاکہ ہان نے کہاکہ اس فورم پر قومی اعلان اور تعاون نے ہمیں زیادہ اعتماد دیا ہے۔ مستقبل میں ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں نئی توانائی مارکیٹ بڑھے گی پاکستان کی تبدیلی اور سبز توانائی کے فروغ میں مدد کرے گی ساتھ ہی چین اور پاکستان کے درمیان توانائی کے نئے تعاون میں اپنی دانش اور حصہ ڈالے گی۔

 پاکستانی پاور سٹیشن کا ایک کارکن معائنے کے دوران پرزوں کو مضبوط کر رہا ہے۔(شِنہوا)

 

 

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان-بہاولپور-فوٹو وولٹک پاور سٹیشن

 پاکستانی پاور سٹیشن کا ایک کارکن معائنے کے دوران پرزوں کو مضبوط کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان-بہاولپور-فوٹو وولٹک پاور سٹیشن

بہاولپور میں فوٹو وولٹک پاور سٹیشن کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان-بہاولپور-فوٹو وولٹک پاور سٹیشن

بہاولپورمیں غروب آفتاب کے وقت فوٹو وولٹک پاور سٹیشن کامنظر ہے۔ قریب ہی مسجد بھی دیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ غزہ شہر ۔ فلسطین ۔ اسرائیل تناز...

غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد عمارتوں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ غزہ شہر ۔ فلسطین ۔ اسرائیل تناز...

غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد فلسطینی ایک زخمی شخص کو اسپتال منتقل کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ شین ژو 17 ۔ خلاباز ۔ روانگی تقریب

چین ، شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز میں خلائی مشن شین ژو 17 میں جانے والے خلا بازوں تانگ ہونگ بو (درمیان) تانگ شینگ جی (دائیں) اور جیانگ شین لین نے روانگی کی تقریب میں شرکت کی۔  (شِںہوا)

 

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی ، ابتدائی3 سہ ماہی میں بیرونی تجارت...

شنگھائی (شِنہوا) رواں سال کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران شنگھائی کی درآمدات اور برآمدات 31.7 کھرب یوآن (تقریباً 441.6 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 2.7 فیصد زائد ہے۔

شنگھائی کسٹمز کے مطابق اس عرصے میں شنگھائی کی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 3.9 فیصد اضافے سے 13 کھرب یوآن جبکہ درآمدات 1.8 فیصد اضافے سے 18.7 کھرب ہوگئی۔

یورپی یونین کے ساتھ شنگھائی کی تجارت 638.23 ارب یوآن رہی یہ گزشتہ برس کی نسبت 5.4 فیصد زائد اور اس مدت کے دوران مجموعی بیرونی تجارتی حجم کا 20.2 فیصد ہے۔

شنگھائی نے 2023 کی ابتدائی 3 سہ ماہی میں الیکٹرک گاڑیاں ، لیتھیم بیٹریاں اور سولر سیل سمیت 130.37 ارب یوآن کی ابھرتی مصنوعات برآمد کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 79.5 فیصد زائد اور شہر کی مجموعی برآمدات مالیت کا 10 فیصد ہے۔

شنگھائی نے 422.23 ارب یوآن کی اشیائے صرف درآمد کیں جو گزشتہ برس کی نسبت 9 فیصد زائد اور شہر کی مجموعی درآمدی مالیت کا 22.6 فیصد ہے۔

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز اور کیلیفورنیا...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی حکومت کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔

اس مفاہمتی یادداشت کا تعلق کم کاربن کا فروغ اور ماحول دوست منتقلی میں دونوں فریقین کے درمیان تعاون مضبوط کرنا ہے۔

قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے سربراہ ژینگ شان جی نے کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم سے ملاقات کی جس میں ماحول دوست اور کم کاربن کے فروغ کے شعبے میں تبادلے و تعاون مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ معاہدے کی روح، مارکیٹ قوانین اور منصف...

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چینی سفیر شائی فینگ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ زرعی تعاون وسیع کرنے کے لیے ضروری ہے کہ امریکہ معاشی معاملات کو سیاسی رنگ دینا یا سلامتی کے تصور کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بند کرے۔ انہوں نے یہ بات آرکنساس کے حالیہ حکم نامے کے ردعمل میں کہی۔

چین-امریکہ کے درمیان ریاست آئیوا کے دارالحکومت دیس موئینس میں منعقدہ پائیدار زرعی تجارتی فورم اور معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ جس سے خطاب میں چینی سفیر نے نشاندہی کی کہ حال ہی میں ایک بڑی بین الاقوامی زرعی کمپنی کو امریکی ریاست نے 35 سال سے اپنی ملکیتی زرعی اراضی فروخت کرنے کا حکم دیا تھا۔

کمپنی نے 4 ہزار سے امریکیوں ملازمت دی ہے اور وہ 40 سے زیادہ ریاستوں میں جدید زرعی ٹیکنالوجی کے ساتھ امریکی کسانوں کی خدمت کررہی ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ کمپنی سالانہ تقریباً 51 کروڑ امریکی ڈالر تںخواہ کی مد میں ادا کرتی اور 2 ارب ڈالر مالیت کی اشیاء اور خدمات خریدتی ہے۔ امریکہ میں اپنے آپریشن کے گزشتہ 53 برس کے دوران اس نے قومی سلامتی کو کبھی بھی خطرے سے دوچار نہیں کیا تاہم اب اسے غیر معقول دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ اسے 6 برس قبل ایک چینی کمپنی نے خریدا تھا۔

چینی سفیر شائی نے سوال کیا کہ ذرا تصور کریں کہ اگر کہیں اور سرمایہ کاری کرنے والی امریکی کمپنی کے ساتھ اس طرح کا امتیازی اور غیرمنصفانہ سلوک ہوتا ہے اور اسے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی بھی وقت نکال باہر کیا جاتا تو امریکی حکومت اور عوام کیسا محسوس کرتے ؟

کیا معاہدے، مارکیٹ کے قوانین اور منصفانہ مواقع کی روح کا کوئی بنیادی احترام ہے یا نہیں؟

انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو دوطرفہ تعلقات میں شدید مشکلات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ زرعی تعاون وسیع کرنے لئے لازم ہے کہ معاشی مسائل کو سیاسی رنگ دینے یا سلامتی کے تصور کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوششوں سے گریز کیا جائے۔

چینی سفیر نے کہا کہ دنیا بھر میں تقریباً 80 کروڑ افراد اب بھی بھوک کا شکار ہیں اور عالمی غذائی تحفظ کو سنگین اور پیچیدہ چیلنجزکا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا درمیان زرعی تعاون نہ صرف ہمارے لوگوں کو زیادہ خوراک مہیا کرے گا اور کسانوں کی آمدن بڑھائے گا بلکہ ہمیں تمام انسانوں کے لئے مفید جدید زرعی ٹیکنالوجی کے ساتھ عالمی غذائی تحفظ جیسے مشترکہ چیلنجز مقابلہ کرنے کے قابل بنائے گا۔

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، خلائی جہاز شین ژو 17 خلا بازوں کو لیکر...

جیو چھوان (شِنہوا) چین نے انسان بردار خلائی جہاز شین ژو 17 خلا میں روانہ کردیا جس میں سوار 3 خلا باز مدار میں گردش کرتے خلائی اسٹیشن مشن پر 6 ماہ تک قیام کریں گے۔

چائنہ انسان بردار خلائی ایجنسی کے مطابق خلائی جہاز لانگ مارچ-2 ایف کیریئر راکٹ کے ذریعے ملک کے شمال مغرب میں واقع  جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے روانہ کیا گیا۔

شین ژو 17 کا عملہ تانگ ہونگ بو، تانگ شینگ جی اور جیانگ شین لین پر مشتمل ہے۔ چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن کی تعمیر شروع ہونے کے بعد یہ سب سے کم عمر خلا باز ہیں۔

چین کے خلائی مشن شین ژو 17 میں جانے والے خلا باز تانگ ہونگ بو (درمیان) تانگ شینگ جی (دائیں) اور جیانگ شین لین نے جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز میں روانگی کی تقریب میں شرکت کی۔  (شِںہوا)

تانگ ہونگ بو تجربہ کار خلا باز مشن کمانڈر ہیں۔ 1975 میں پیدا ہونے والے تانگ ہونگ بو جون 2021 میں شین  ژو -12 مشن پر پہلا بار مدار میں گئے تھے۔ 1989 میں پیدا ہونے والے تانگ شینگ جی ایک نیا چہرہ اور چین کے خلائی اسٹیشن جانے والے سب سے کم عمر خلاباز بھی ہیں۔ 1988 میں پیدا ہونے والے جیانگ شین لین بھی پہلی بار خلا میں گئے ہیں۔

چائنہ انسان بردار خلائی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لین شی چھیانگ ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ وہ مدار میں مختلف خلائی سائنس اور ایپلی کیشن پے لوڈ آزمائش اور تجربات انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا  کہ خلا باز خلائی اسٹیشن سے باہر سرگرمیاں انجام دیں گے۔ اضافی پے لوڈ نصب کریں گے اور خلائی اسٹیشن کی دیکھ بھال اور دیگر کام انجام دیں گے۔

لین شی چھیانگ کے مطابق شین ژو-17 کے خلاباز پہلی بار خلائی اسٹیشن سے باہر دیکھ بھال کا تجربہ کریں گے جو ایک بہت ہی مشکل کام ہے۔

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں فائرنگ سے ہلاک شدگان کی تعداد 22...

نیویارک (شِنہوا) امریکی ریاست میئن کے شہر لیوسٹن میں فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

این بی سی نیوز اور سی این این نے قانون نافذ کرنے والے حکام کے حوالے سے بتایا ہے مقامی باؤلنگ ایلے سمیت متعدد مقامات پر 50 سے 60 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

لیوسٹن کے سینٹرل میئن میڈیکل سینٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے بڑے پیمانے فائرنگ اور ہلاکتوں پر فوری کارروائی کی ہے اور مریضوں کے علاج کے لئے مقامی اسپتالوں سے رابطے میں ہیں۔

اس سے قبل مقامی پولیس نے کہا تھا کہ ایک حملہ آور نے لیوسٹن اور اوبرن کے رہائشیوں سے پناہ لینے کا کہا تھا۔

محکمہ پولیس لیوسٹن کے مطابق مشتبہ شخص مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے رائفل کے ساتھ ایک شخص کی تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ وہ شناخت میں مدد دیں۔

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہائی نان ۔ پاکستانی۔ طبی تعاون

پاکستانی طالبہ انزال ماہ نور چین کی ہائی نان میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے طالبہ کے طور پر وقت سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ (شِںہوا)

 

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہائی نان ۔ پاکستانی۔ طبی تعاون

چین میں ہائی نان میڈیکل یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علم فراز احمد شمس کا اپنا دیگر ہم جماعتوں کے ساتھ گروپ فوٹو۔ (شِنہوا)

 

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطی میں 2ریاستوں کی بنیاد پر مستقل حل...

اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ مشرق وسطی میں 2ریاستوں کی بنیاد پر مستقل حل کی ضرورت ہے،وزیر اعظم میلونی نے پارلیمان کے ایوان بالا میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ایک مستقل حل کی ضرورت ہے جو کہ دو ریاستوں کی بنیاد پر مبنی ہو،میلونی نیکہا کہ حماس کا مقصد فلسطین کا دفاع نہیں بلکہ وسیع تر تنازعہ کو ہوا دینا ہے ،اس مرحلے پرمیں سمجھتی ہوں کہ عرب اور مسلم ممالک کے ساتھ بات چیت کا آغاز ضروری ہے،میلونی نے کہا کہ مشرق وسطی کا بحران ان مسائل میں سے ایک ہے جس پر یورپی یونین کے لیڈروں کے اجلاس میں غیر قانونی ہجرت کے مسئلے اور متعلقہ سکیورٹی خطرات کے حوالے سے بات کی جائے گی اور یہ کہ اس مسئلے سے ان کا گہرا تعلق ہے،انہوں نے کہا کہ تمام یورپی سرحدیں غیر معمولی نقل مکانی کے دبائو کا شکار ہیں خاص طور پر عدم استحکام کی پٹی کی وجہ سے جو بحر اوقیانوس سے بحیرہ احمر اور بحر ہند تک پھیلا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہم نے 5دنوں میں یوکرین کے 24طیارے مار گرائے...

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے یوکرین کی فوج کی نفسیاتی حالت ٹھیک نہ ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے 5دنوں میں یوکرین کے 24طیارے مار گرائے ہیں،شوئیگو نے کہا کہ دشمن کی صلاحیتیں بتدریج کم ہو رہی ہیں، یوکرین کی فوج بھی نفسیاتی طور پر چیلنج کا شکار ہے ،گزشتہ 3-4ہفتوں میں رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالنے والے یا پکڑے جانے والے یوکرین کے فوجی ہمیں یوکرین کی فوج کی منفی نفسیاتی صورتحال کے بارے میں بتاتے ہیں، شوئیگو نے کہا کہ یوکرین نے بڑی تعداد میں جنگی طیاروں کو کھونا شروع کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یہ جنگ نہیں صرف اور صرف نسل کشی ہے، برازیلین...

برازیل کے صدر لوئز اناکیو لولا ڈی سلوا نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری جھڑپوں کا بند ہونا ضروری ہے، یہ اب جنگ نہیں صرف اور صرف نسل کشی ہے،دارالحکومت برازیلیا کے صدارتی پیلس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں لولا ڈی سلوا نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ اس بات کو ایک طرف رکھنا چاہیے کہ کون حق پر ہے اور کو ن نہیںحتی کہ میں یہ بھی نہیں جاننا چاہتا کہ کس نے پہلے حملہ کیا تھا میرے نزدیک جو بات اہم ہے وہ یہ کہ یہ دشمنی اب ختم کروائی جانی چاہیے،انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ اب یہ ایک جنگ نہیں صرف ایک نسل کشی بن گئی ہے کیونکہ جنگ سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہونے کے باوجود 2ہزار بچے ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔ حقیقتا میں سمجھ نہیں پا رہا کہ کوئی انسان ایسی کسی جنگ پر کیسے تحمل کر سکتا ہے کہ جس کے نتیجے میں بچے اور معصوم انسان ہلاک ہو رہے ہوں"۔انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی بمباری سے فرار ہونے والے فلسطینیوں کے لئے فی الفور ایک انسانی راہداری کھولی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یہ جنگ نہیں صرف اور صرف نسل کشی ہے، برازیلین...

برازیل کے صدر لوئز اناکیو لولا ڈی سلوا نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری جھڑپوں کا بند ہونا ضروری ہے، یہ اب جنگ نہیں صرف اور صرف نسل کشی ہے،دارالحکومت برازیلیا کے صدارتی پیلس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں لولا ڈی سلوا نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ اس بات کو ایک طرف رکھنا چاہیے کہ کون حق پر ہے اور کو ن نہیںحتی کہ میں یہ بھی نہیں جاننا چاہتا کہ کس نے پہلے حملہ کیا تھا میرے نزدیک جو بات اہم ہے وہ یہ کہ یہ دشمنی اب ختم کروائی جانی چاہیے،انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ اب یہ ایک جنگ نہیں صرف ایک نسل کشی بن گئی ہے کیونکہ جنگ سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہونے کے باوجود 2ہزار بچے ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔ حقیقتا میں سمجھ نہیں پا رہا کہ کوئی انسان ایسی کسی جنگ پر کیسے تحمل کر سکتا ہے کہ جس کے نتیجے میں بچے اور معصوم انسان ہلاک ہو رہے ہوں"۔انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی بمباری سے فرار ہونے والے فلسطینیوں کے لئے فی الفور ایک انسانی راہداری کھولی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق میں مسلح عناصر کے ہجوم نے اردن کو تیل ک...

عراقی ملیشیائوں اور مسلح دھڑوں کے ہجوم نے تیل سے لدے ٹینکروں کو الطریبیل بندرگاہ کے ذریعے اردن میں داخل ہونے سے زبردستی روک دیا، جس کے بعد ان آئل ٹینکروں کو طریبیل بندرگاہ سے 160کلومیٹر دور رطبہ شہر واپس جانا پڑا،اردن کے توانائی اور پٹرولیم مصنوعات کے ماہر عامر الشوبکی نے تصدیق کی کہ صبح سویرے سے ڈرائیوروں کو ان کے ٹینک جلانے کی دھمکی دی گئی تھی، ہجوم ہتھیار اور لاٹھیاں لہراتے ہوئے ان کی طرف آئے۔ ہجوم ٹینکروں کے آخری گروپ کو اردن میں داخل ہونے سے روکنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس قافلے میں تل سے لدے 29عراقی ٹینکر اور ایک اردنی ٹینکر شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا نہیں پورے عالم...

خلیجی تعاون کونسل کے مذہبی امور سے متعلق وزرا کے اجلاس سے خطاب میں سعودی وزیر برائے اسلامی امور شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے مسئلہ فلسطین کو تمام مسلمانوں کا مسئلہ قرار دیا ہے،مسقط میں خلیجی وزراکے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ مملکت کے لیے مسئلہ فلسطین ایک اہم ایشو ہے، سعودی عرب فلسطینیوں اور ان کے تمام قانونی حقوق کی حمایت کرتا ہے،انہوں نے زور دے کر کہا کہمسئلہ فلسطین صرف فلسطینی عوام کا مسئلہ نہیں ہے،یہ ہم سب کا ایشو ہے،یہ پورے عالم عرب اور عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ بلکہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے، اس لیے ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اس ' کاز ' کو اپنے شعور میں حاضر رکھیں اپنی مذہبی گفتگووں میں بھی ،خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس سے خطاب میں شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے اجلاس کے ایجنڈے کے تناظر میں دیگر کئی امور پر بھی اظہار خیال کیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران نے 7اکتوبر حملہ سے قبل 500سے زیادہ فلس...

حماس کی طرف سے سات اکتوبر کو اسرائیل میں حملیکے تناظر میں امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملے سے پہلے کے ہفتوں میں حماس کے سینکڑوں افراد نے ایران میں خصوصی جنگی تربیت حاصل کی ہے،امریکی میڈیا نے دعوی کیاکہ حماس اور تحریک اسلامی جہاد کے لگ بھگ 500عسکریت پسندوں نے ستمبر کے دوران تربیتی مشقوں میں حصہ لیا۔ ان تربیتی مشقوں کی قیادت ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور کے غیر ملکی آپریشنز بازو قدس فورس کے افسران کر رہے تھے۔امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران باقاعدہ طور پر فلسطینی عسکریت پسندوں کو ایران اور دیگر مقامات پر تربیت دیتا ہے تاہم حملے سے قبل ان کے پاس اجتماعی تربیت کے کوئی اشارے نہیں تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین پر شور شرابا کرنے والے غزہ میں مظالم...

قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم نے عالمی رہنماں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے غزہ کی صورتحال کی ذمہ داری عالمی برادری پر ڈال دی،اپنے ایک بیان میں قطری وزیر اعظم نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال کی ذمہ دار عالمی برادری ہے، یوکرین میں پانی اور بجلی منقطع ہونے پر شور شرابا کرنے والے غزہ میں ہونے والے مظالم پر خاموش ہیں یہ ان کا دوہرا معیار ہے، ایسے کبھی مسائل کا حل نہیں نکلتا،قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم نے مزید کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں تک بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی ایک اچھا عمل ہے، دونوں فریقوں کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیل حماس جنگ مشرق وسطی کے باہر تک پھیل س...

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کی جنگ مشرق وسطی سے باہر تک پھیل سکتی ہے کیونکہ یہ بات درست نہیں ہے کہ معصوم خواتین ، بچوں اور بوڑھے فلسطینیوں کو دوسرے لوگوں کے جرم کی سزا دی جا رہی ہے،عالمی میڈیا کے مطابق کریملن میں اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ خطے میں خونریزی کا سلسلہ روکا جانا چاہیے تھا ، میں نے یہ بات دنیا کے دوسرے رہنمائوں کے ساتھ فون کالز پر کہی کہ اگر جنگ بندی نہ کی گئی تو خطرہ ہے کہ یہ مشرق وسطی کے باہر زیادہ دور تک پھیل جائے گی،انہوں نے کہا کہ آج ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ اس خونریزی اور تشدد کو روکیں ورنہ بحران مزید بڑھ جائے گا جس کے مضمرات بڑے سنگین ہوں گے، خدشہ ہے کہ یہ مضمرات صرف مشرق وسطی تک کے لیے نہیں ہوں گے بلکہ مشرق وسطی کی سرحدوں سے باہر تک چلے جائیں گے،روسی صدر نے مغربی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض مخصوص افواج خطے میں اشتعال اور جنگ کو بڑھاوا دینے کے لیے متحرک نظر آرہی ہیں اور ان کی وجہ سے کئی دوسرے ملک بھی جنگ میں ملوث ہو جائیں گے،انہوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی میں ان تمام ممالک کے لوگوں سے اظہار تعزیت کیا جن کے عزیز و اقارب جاں بحق ہو گئے ہیں،روسی صدر نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ روس مشرق وسطی کے اس دیرینہ مسئلے کے دوریاستی حل کے لیے کوشش کرتا رہے گا، ایک طویل مدتی امن کے لیے یہی ایک راستہ ہے، پیوٹن نے کہا کہ یہ بہت واضح ہے کہ معصوم لوگوں کو دوسروں کے جرم کا ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا ہے نہ سزا دی جا سکتی ہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اجتماعی سزا کے بدنام زمانہ تصور کے تحت نہیں لڑی جا سکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ممالک کے درمیان زرعی ت...

بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ایشیا، یورپ اور افریقہ کے درمیان باہمی روابط کو بہتر بنا رہا ہے، بین الاقوامی تجارت کو فروغ دیتا ہے اور اس میں شامل ممالک کے درمیان پیداواری عوامل کی بہترین تقسیم کرتا ہے۔ماضی میں، زیادہ تر کوششیں اس پہل کے بنیادی اہداف، زمین پر مبنی سلک روڈ اکنامک بیلٹ اور سمندر پر مبنی 21ویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ کو فروغ دینے کے لیے تیار تھیں۔ تاہم، حالیہ برسوں میں، چین نے ڈیجیٹل سلک روڈ، گرین سلک روڈ، ہیلتھ سلک روڈ اور پولر سلک روڈ متعارف کرانے کے ساتھ اپنی کوششوں کو وسعت دی ہے۔گرین سلک روڈ ایک جامع فریم ورک ہے جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں شامل وسیع خطوں میں پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دیتا ہے۔ سی پیک کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر حسن داود نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو بنیادی طور پر نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، گرین سلک روڈ ماحولیاتی اور زرعی پہلوں کو شامل کرنے کے لیے ان اہداف کو بڑھاتا ہے۔ یہ زراعت، زرعی کاروبار اور ماحولیاتی تحفظ میں تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے،چین اس فریم ورک کا فائدہ اٹھا رہا ہے جس کا مقصد زرعی شراکت داری کو فروغ دینا اور راستے میں موجود ممالک کے ساتھ خوراک کے تجارتی معاہدوں کو محفوظ بناناہے۔مزید برآںانہوں نے کہا کہ چین نے 80 سے زائد بی آر آئی شراکت دار ممالک کے ساتھ زرعی اور ماہی گیری کے تعاون کے دستاویزات پر دستخط کیے ہیں، اور 650 سے زائد زرعی سرمایہ کاری کے تعاون کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت کے ساتھ خدمات انجام دینے والے زرعی شعبے کے ماہر شہزاد عامر نوید نے کہاکہ بیلٹ اینڈ روڈ کا خطہ، اپنے وسیع علاقے اور بھرپور زرعی وسائل کے ساتھ، چین کے زرعی تعاون کے لیے ایک اہم علاقہ ہے۔ اور تجارت، اور خوراک کی حفاظت اور زرعی مصنوعات کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔یہ اقدام غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے اور اس کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے مستحکم خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے چین کے وسیع ہدف کے مطابق ہے۔

شراکت دار ممالک کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے، چین زرعی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی وسیع رینج تک رسائی فراہم کر سکتا ہے اور ساتھ ہی پائیدار ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔نوید نے کہا کہ چین کی طرف سے زرعی تعاون کو فروغ دینے کے بنیادی طریقوں میں سے ایک زرعی ٹیکنالوجی کا تبادلہ ہے۔ مہارت اور بہترین طریقوں کا اشتراک کرکے، چین شراکت دار ممالک کی فصلوں کی پیداوار کو بہتر بنانے، خوراک کی پیداوار بڑھانے اور پائیدار کاشتکاری کی تکنیک کو فروغ دینے میں مدد کر سکتا ہے۔ماہر زراعت نے زور دیا کہ گرین سلک روڈ بیلٹ اینڈ روڈ کے منصوبوں کو سرسبز اور پائیدار بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ چینی پالیسی سازوں نے حالیہ برسوں میں تیزی سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو سرسبز بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ گرین سلک روڈ کے دائرہ کار میں ماحولیاتی اخراج اور آلودگی کو کم کرنا، اور اس میں شامل ممالک کے لیے بہتر اقتصادی مواقع کو یقینی بناتے ہوئے حیاتیاتی تنوع کا تحفظ شامل ہے۔وزارت کے اہلکار نے کہا کہ چین مقامی کسانوں اور زرعی کارکنوں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے تربیتی پروگراموں اور ورکشاپس میں سرگرم عمل ہے۔ یہ کوششیں زراعت سے وابستہ افراد کی مہارت کے سیٹ کو بڑھانے میں مدد کرتی ہیں، جس سے پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور بہتر معیار کی پیداوار ہوتی ہے۔لہذا، ماحول دوست زرعی طریقوں کو فروغ دینا گرین سلک روڈ کا ایک اہم پہلو ہے۔ گرین سلک روڈ کے ساتھ والے ممالک کو اس اقدام سے بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔ بی آر آئی کے شراکت دار ممالک اپنے زرعی شعبوں کو بہتر بنانے میں مدد حاصل کرتے ہوئے چینی منڈیوں اور ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، ماحول دوست زرعی طریقوں کو اپنا کر، وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے عالمی کوششوں میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شبیر ٹائلز اور سیرامکس کے منافع میں مالی سال...

شبیر ٹائلز اینڈ سیرامکس لمیٹڈ نے مالی سال 2023 کے لیے آمدنی میں 19.2 فیصد اضافہ رپورٹ کیا۔ کمپنی نے گزشتہ سال کے 11.89 بلین روپے کے مقابلے میں 14.18 بلین روپے کمائے۔ کمپنی نے آمدنی میں اس اضافے کو زیادہ مارجن والی مصنوعات کی طرف منتقلی اور سرمایہ کاری حکمت عملیوں کو اپنانے سے منسوب کیا۔آمدنی میں اضافے کے باوجود، کمپنی کا مجموعی منافع مالی سال 22 میں 2.99 بلین روپے سے مالی سال 23 میں 0.26 فیصد سے کم ہو کر 2.98 بلین روپے ہو گیا۔پورے مالی سال کے دوران قدرتی گیس کی سپلائی میں اتار چڑھاو آیا اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ پیداواری لاگت میں اضافے کا سبب بنا۔ نتیجتا، مجموعی منافع کا مارجن مالی سال 22 میں 25.17 فیصد سے کم ہو کر مالی سال 23 میں 21.06 فیصد رہ گیا۔درآمدی خام مال پر پابندیوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے مالی سال 23 میں انتظامی اخراجات کو 386.6 ملین روپے تک بڑھا دیا، جو مالی سال 22 کے 335.8 ملین روپے سے 15.14 فیصد زیادہ تھا۔ اس عرصے کے دوران کمپنی نے ٹائلوں کی تیاری کے اپنے بنیادی کاموں کو بند کر دیا، جس سے اس کی پیداوار میں کمی آئی۔ نتیجتا، آپریٹنگ منافع مالی سال 23 میں 648.2 ملین روپے تک گر گیا، جو کہ مالی سال 22 کے 1.2 بلین روپے سے 46.80 فیصد کم ہے۔اس عرصے کے دوران، اگست 2022 میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا، روس-یوکرین جنگ کے بحران نے اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، اور بیرونی اور گھریلو فنانسنگ کی کمی نے اقتصادی بحالی کو روک دیا.اس کا اثر کمپنی کے منافع پر بھی پڑا۔ ٹیکس، جو مالی سال 22 میں 1 بلین روپے سے کم ہو کر مالی سال 23 میں 304.5 ملین روپے تک پہنچ گیا، جس میں 69.75 فیصد کی منفی نمو ہے۔اسی طرح، خالص منافع مالی سال 22 میں 497.3 ملین روپے سے مالی سال 23 میں 92.4 فیصد کم ہوکر 37.6 ملین روپے ہوگیا۔ یہ متعدد عوامل کی وجہ سے ہے جیسے ٹائلوں اور سیرامکس کی محدود پیداوار، گھریلو کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے مینوفیکچرنگ اور مال برداری کے اخراجات میں اضافہ اور گیس کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے مہنگے ایندھن پر انحصارتھا۔ لہذا، شبیر ٹائلز اینڈ سیرامکس کا خالص منافع کا مارجن مالی سال 22 میں 4.18 فیصد سے گر گیا۔فی شیئر آمدنی مالی سال 22 میں 2.08 روپے سے مالی سال 23 میں 0.16 روپے تک گر گئی۔منافع میں کمی کے باوجود، شبیر ٹائلز اینڈ سیرامکس مالی سال 23 کے دوران موجودہ اور غیر موجودہ اثاثوں میں سرمایہ کاری کرنے میں کامیاب رہے۔

کمپنی نے اپنے غیر موجودہ اثاثوں میں 0.73 کا معمولی اضافہ دیکھا، لیکن موجودہ اثاثوں میں ایک مضبوط 32.89 اضافہ ہوا۔مالی سال 23 میں، کمپنی کے کل اثاثے 8.85 بلین روپے تھے، جو پچھلے مالی سال کے 7.56 بلین روپے سے 17.07 فیصد زیادہ تھے۔مالی سال 23 کے دوران کمپنی کا مشترکہ سرمایہ اور ذخائر 2.7 بلین روپے رہے جو کہ مالی سال 22 کے 2.8 بلین روپے سے 5 فیصد کم تھے۔کمپنی کی نان کرنٹ واجبات 2023 میں 884.9 ملین روپے تک پہنچ گئیں جو 2022 میں 832.2 ملین تھی، جس میں 6.33 فیصد اضافہ ہوا۔کمپنی کی موجودہ واجبات میں 35.50 فیصد اضافہ ہوا، جو مالی سال 22 میں 3.88 بلین روپے سے مالی سال 23 میں بڑھ کر 5.26 بلین روپے تک پہنچ گئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کے بنیادی کاموں کی مالی اعانت کے لیے اس مدت کے دوران قرض لینے میں اضافہ ہوا۔ اس طرح کمپنی نے کل ایکویٹی اور واجبات میں 17.07 فیصد کا اضافہ دیکھا۔کمپنی کا نیٹ ٹرن اوور 2018 میں 5.7 بلین روپے سے بڑھ کر 2019 میں 6.9 بلین روپے ہو گیا، لیکن 2020 میں یہ قدرے کم ہو کر 6.4 بلین روپے ہو گیا۔ تاہم، یہ 2021 میں بڑھ کر 9.9 بلین روپے، 2022 میں 11.8 بلین روپے ہو گیا۔ ، اور 2023 میں 14.1 بلین روپے۔مجموعی منافع میں گزشتہ برسوں میں اتار چڑھا آیا، لیکن مجموعی طور پر 2018 میں 1.25 بلین روپے سے بڑھ کر 2023 میں 2.98 بلین روپے ہو گیا۔ جبکہ انتظامی اخراجات نے سالوں کے دوران اوپر کی رفتار کی پیروی کی۔کمپنی کا ٹیکس سے پہلے کا منافع 2018 میں 247.1 ملین روپے سے بڑھ کر 2023 میں 304.5 ملین ہو گیا۔ تاہم 2020 میں 280.8 ملین روپے کا نقصان ریکارڈ کیا گیا۔ 2021 میں سب سے زیادہ قبل از ٹیکس منافع 1.44 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔خالص منافع 2018 میں 194.4 ملین روپے سے 2023 میں 37.6 ملین روپے تک گر گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلٹ اینڈ روڈ فورم چین پاکستان تعلقات کو مزی...

چین اور پاکستان کی قیادت نے ایک بار پھر ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مضبوط بنانے،اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور علاقائی استحکام کو بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کا دورہ کیا اور بیجنگ میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کی۔چینی اور پاکستانی رہنماوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد مسائل پر اتفاق رائے کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔بات چیت کی ایک خاص بات بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو عالمی اقتصادی ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر تسلیم کرنا تھا۔ دونوں ممالک نے امن، ترقی اور جیت کے تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں پر مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔چین پاکستان اقتصادی راہداری جو کہ بی آر آئی کا ایک اہم منصوبہ ہے، کو گزشتہ دہائی کے دوران اس کے نتیجہ خیز نتائج کے لیے سراہا گیا۔ دونوں فریقوں نے سی پیک کو ایک مثالی اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے منصوبے میں مزید ترقی دینے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا۔اس کامیاب دورے کا اختتام 20 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط پر ہوا جس میں انفراسٹرکچر، کان کنی، صنعت، سبز اور کم کاربن کی ترقی، صحت، خلائی تعاون، ڈیجیٹل معیشت، ترقیاتی تعاون اور زرعی مصنوعات کی برآمد سمیت متعدد شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ چین کوبین علاقائی رابطوں میں گوادر پورٹ کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا، دونوں ممالک نے اس کی ترقی کو تیز کرنے اور علاقائی تجارتی مرکز کے طور پر اس کے کردار کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کو مزید تقویت دینے والے ایم ایل ون کے اپ گریڈ منصوبے پر عمل درآمد کا معاہدہ ایک اہم سنگ میل تھا۔ مزید برآں، دونوں ممالک نے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں، مینوفیکچرنگ سہولیات، کان کنی کی صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تعاون سمیت متعدد شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔دوطرفہ تجارت اور عوام سے عوام کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے ایک مثبت قدم میں، پاکستان اور چین نے اعلان کیا کہ درہ خنجراب سارا سال کام کرے گا کیونکہ وہ اس کے بنیادی ڈھانچے اور گزرنے کے حالات کو بہتر بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں

۔فنانس کے دائرے میں، دونوں فریقوں نے مالیاتی اور بینکنگ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، چین نے مالیاتی شعبے میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن پر تعاون کی دستاویزات پر دستخط کے ساتھ خلائی تعاون کے لیے ان کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ انہوں نے بیرونی خلا کی تلاش میں پیشرفت کو آگے بڑھانے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا، جس سے دونوں ممالک کو جدید ترین خلائی مشنوں میں آگے بڑھنے پر مجبور کیا گیا۔سی پی ای سی کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن داود بٹ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی آر آئی عالمی اقتصادی ترقی کا ایک اہم محرک ہے اور چین اور پاکستان کا اعلی معیار کے تعاون پر مل کر کام کرنے کا عزم پورے خطے کے لیے امید افزا ہے۔ جوپہلے ہی کافی پیش رفت دکھا چکا ہے اور یہ اعلی معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے۔ ترقی، اختراع اور گرین کوریڈور کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوششیں زیادہ پائیدار اور پائیدار سمت کی طرف تبدیلی کی نمائندگی کرتی ہیں۔ متنوع نقطہ نظر، اقتصادی اور ماحولیاتی دونوں پہلوں پر زور دیتے ہوئے گوادر پورٹ، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن اور قراقرم ہائی وے کی بحالی جیسے منصوبوں کو تیز کرنے کا عزم دونوں ممالک کے روابط کو بڑھانے، اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزائی اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا ثبوت ہے۔ اس کا اثر نہ صرف پاکستان کی معیشت پر بلکہ علاقائی تجارت اور رابطے پر بھی پڑ رہا ہے۔داود بٹ نے کہا کہ قابل تجدید توانائی اور مینوفیکچرنگ سے لے کر زراعت اور خلائی تحقیق تک کے شعبوں میں تعاون کے وسیع معاہدوں نے پاک چین تعلقات کی جامع نوعیت کو اجاگر کیا۔ اپنے تعاون کو متنوع بنا کر، دونوں ممالک کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان کی شراکت داری کے ثمرات ان کے معاشروں کے مختلف طبقات تک پہنچیں، جو جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی تکمیل کے بعد، چین اور پاکستان کے درمیان واضح جوش و خروش امید کے ساتھ گونجتا ہے، جو دونوں ممالک کے روشن اور زیادہ خوشحال مستقبل کا اشارہ دیتا ہے اور ان کی ہمہ وقت دوستی کے بندھن کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا،مسلح شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ سے...

امریکی ریاست میئن میں مسلح شخص کی جانب سے مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں 22افراد ہلاک اور 60سے زائد زخمی ہوگئے،امریکی میڈیا کے مطابق لیوسٹن شہر میں ملزم نے پہلے بولنگ کلب میں فائرنگ کی جس سے 10افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے بعد ازاں مسلح ملزم نے مقامی بار اور والمارٹ ڈسٹریبوشن سینٹر پر بھی فائرنگ کرکے وہاں موجود لوگو ں کو نشانہ بنایا،امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزم کی تصویر جاری کردی ہے جو کہ خودکار رائفل تھامے ہوئے ہے، ملزم کی شناخت رابرٹ کارڈ کے نام سے ہوئی تاہم حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی،پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملزم کی گرفتاری تک اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں،ادھرحکام کی جانب سے علاقے میں تمام کاروبار بند کرنے کی ہدایت دینے کے علاوہ ریاست کی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،امریکی میڈیا کے مطابق لیوسٹن 37ہزار آبادی پر مشتمل شہر ہے اور پورٹ لینڈ کے شمال میں واقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیویارک کی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائ...

نیویارک کی مقامی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 10ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا،نیویارک کی مقامی عدالت کے جج آرتھر اینگورون کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف سول فراڈ کیس میں عدالتی عملے پر تنقید کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا،سابق امریکی صدر نے تین ہفتے قبل جزوی گیگ آرڈر کی خلاف ورزی کی تھی، گیگ آرڈر 3اکتوبر کو ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جج کے پرنسپل لا کلرک کی توہین کرنے پر جاری کیا گیا تھا،جرمانہ عائد کرنے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ عدالت کے سامنے گواہوں کے اسٹینڈ پر آئے اور جج سے کہا کہ اپنے ریمارکس کے دوران آپ کے اور کوہن کی طرف اشارہ کر رہا تھا،جج نے ٹرمپ کے وکیل کی جانب سے پیش کیے گئے مقف کومسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس خیال کی کوئی منطق نہیں بنتی کہ ٹرمپ کا بیان گواہ کی طرف اشارہ کر رہا تھا، دوبارہ ایسا مت کیجیے گا ورنہ معاملہ اور خراب ہو گا،جج کی جانب سے جرمانہ عائد کرنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ عدالت سے باہر نکل گئے، اس سے قبل 20اکتوبر کو ڈونلڈ ٹرمپ پر جج کے لا کلرک کیلئے توہین آمیز بیان نہ ہٹانے پر 5ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی دہشتگردانہ...

نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی دہشتگردانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ٹینک بڑی زمینی کارروائی کے لیے جنوبی غزہ میں داخل ہوگئے،برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات زمینی حملے کے لیے بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی اور ٹینک جنوبی غزہ میں داخل ہوئے۔اسرائیلی ریڈیو کا کہنا ہے کہ یہ زمینی کارروائی پہلے کی گئی تمام کارروائیوں سے بڑی ہے۔ اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں میں گولہ باری کرکے متعدد رہائشی عمارتیں تباہ کردیں۔ گولہ باری سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے،اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے گزشتہ روزجنوبی غزہ میں زمینی حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں ایندھن پہنچانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ ایندھن کی کمی اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے اور اسپتالوں میں کام رک گیا ہے،اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں اب تک 2ہزار 7سو سے زائد بچوں سمیت ساڑھے 6ہزار فلسطینی شہید اور17ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ فلسطینیوں کے حق میں...

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس فلسطینیوں کے حق میں بیان دینے کے بعد دبائو پر اپنے بیان سے مکر گئے،دو روز قبل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مشرق وسطی پر ہونے والے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطینیوں کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ حماس کے حملے خلا میں نہیں ہوئے، فلسطینیوں کو 56سال حبس زدہ قبضے کا شکار بنایا گیا،انہوں نے کہا کہ حماس حملوں کو فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینیکا جواز نہیں بنایا جاسکتا،تاہم انتونیو گوتریس کا فلسطینیوں کی حمایت میں بیان اسرائیل کو ایک آنکھ نہ بھایا اور فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا جبکہ اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات سے انکار کردیا،بعد ازاں انتونیو گوتریس فلسطینیوں کے حق میں بیان دینے کے بعد دبا پر اپنے بیان سے ہی مکر گئے۔رپورٹس کے مطابق انتونیو گوتریس نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ حماس حملوں کی توجیح دینے کا الزام غلط ہے،7اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملوں کی مذمت کرتا ہوں،انتو نیو گوتریس نے کہا کہ جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے، شہریوں کی ہلاکت اور اغوا کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس اور چین نے غزہ پر امریکی قرارداد کا مسود...

روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ پر امریکی قرارداد کا مسودہ ویٹو کردیا،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ سے متعلق امریکا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر چین، روس اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے مخالفت کی گئی جبکہ برازیل اور موزمبیق غیر حاضر رہے،روس کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مسودے کی چین، روس، امارات اور گبون نے حمایت کی جبکہ امریکا اور برطانیہ نے مخالفت کردی،اس موقع پر البانیہ، ایکواڈور، فرانس، گھانا، جاپان، مالٹا، موزمبیق اور سوئٹزرلینڈ غیر حاضر رہے۔ قرارداد منظور کرنے کیلئے کم سے کم نو اراکین کی حمایت ضروری ہوتی ہے،امریکی قرارداد میں اسرائیل کو دفاع کا حق ہونے پر زوردیا گیا تھا جبکہ روس کی جانب سے پیش مسودے میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے شہریوں کو شمال سے بے دخل کرنے کا مطالبہ منسوخ کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیل کے ساتھ ا...

امریکی ایوان نمائندگان نے حماس کیخلاف جنگ میں اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کرلی،امریکی ایوان نمائندگان میں 10ڈیموکریٹس کے علاوہ تمام ارکان نے قراداد کے حق میں ووٹ دیا،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے شروع کی گئی جنگ میں اپنا دفاع کر رہا ہے اس لیے اسرائیل کیساتھ کھڑے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یہودی عالم کا اسرائیل سے تمام زمینیں فلسطینی...

ایک یہودی عالم، استاد اور قانون دان ربی یسروئیل فیلڈمین نے اسرائیل سے تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا،یہودی مذہبی رہنما ربی یسروئیل فیلڈمین نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ صہیونی یہودیوں کی نمائندگی نہیں کرتے، تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کی جائیں، بطور یہودی ہم فلسطینی حکومت کے تحت زیادہ محفوظ رہیں گے،انہوں نے اپنے پیغام میں آسمانی کتاب تورات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہودی کبھی بھی زمین پر ریاست قائم نہیں کر سکتے، تورات اس سے منع کرتی ہے،یہودی مذہبی رہنما ربی یسروئیل فیلڈمین نے مزید کہا کہ صہیونیوں نے آ کر تورات کے خلاف اعلانِ جنگ کیا اور تورات کے برعکس مقدس سر زمین پر ایک غیر مذہبی صہیونی ریاست قائم کی،یہودی مذہبی رہنما کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ صہیونیوں کے قبضے میں لی گئی تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کی جائیں،یہودی مذہبی رہنما ربی یسروئیل فیلڈمین کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معروف امریکی اخبار نے غزہ کے اسپتال پر حملے...

معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے الاہلی اسپتال کو حماس کی جانب سے تباہ کیے جانے کے الزامات کی تردید کر دی،مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے ال آہلی اسپتال پر اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے کیے گئے تھے جس کا الزام امریکی صدر اور اسرائیل نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس پر ڈال دیا تھا،اسپتال پر حملے کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر اسرائیل نے میزائل حملوں کی ویڈیوز جاری کرکے اپنی جارحیت کو چھپانے کی بھرپور کوشش کی تھی تاہم اب اسرائیل کا جھوٹ امریکی اخبار نے فاش کر دیا ہے،امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ان کی ٹیم نے ال آہلی اسپتال کی تباہی کے شواہد کا جائزہ لیا اور تحقیقات کی جس پر سامنے آیا کہ اسپتال کو نشانہ غزہ کے بجائے اسرائیل سے بنایا گیا تھا،غزہ کے اسپتال پر میزائل حملے میں 500سے زائد افراد شہید کیے گئے تھے جن میں بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی،اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی بھی غزہ میں اسپتال پر فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے حملے کے اسرائیلی دعوں کو مسترد کر چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۶ اکتوبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں