• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چینی وزیر خارجہ کی تاجکستان میں بارشوں کے با...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محر یدین کو تاجکستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی  ہلاکتوں کے بارے میں تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ وہ تاجکستان کے وخدت قصبے اور سغد خطے کے روداکی ضلع میں شدید بارشوں سے ہونے والے بڑے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں غمگین ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے وانگ نے متاثرین کے بارے میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں اور متاثرہ افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

 
۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کی تاجکستان میں بارشوں کے با...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محر یدین کو تاجکستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی  ہلاکتوں کے بارے میں تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

اپنے پیغام میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ وہ تاجکستان کے وخدت قصبے اور سغد خطے کے روداکی ضلع میں شدید بارشوں سے ہونے والے بڑے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں غمگین ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے وانگ نے متاثرین کے بارے میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں اور متاثرہ افراد سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

 
۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے برطانیہ کے سیکرٹری خا رجہ، دولت مشترکہ و ترقیاتی امور جیمز کلیورلی سے ملاقات کی ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ برطانیہ کی ایک بڑی طاقت کی حیثیت اور اس کے منفرد کردار کو اہمیت دی ہے، چین اور برطانیہ کے درمیان مستحکم اور باہمی فائدہ مند تعلقات کے لیے خود کو پرعزم کیا ہے اور ہمیشہ اس بات پر یقین رکھا ہے کہ چین ۔برطانیہ تعاون  عالمی اثر و رسوخ کا حامل ہے۔

وانگ نے اس بات کا ذکر کیاکہ بات چیت اور تعاون برطانیہ کے بارے میں چین کی پالیسی کا اہم جزو  اور بنیادی استعارہ ہے۔

 وانگ نے کہا کہ غیر مستحکم بین الاقوامی صورتحال کے درمیان  چین اور برطانیہ کو عالمی چیلنجزسے نمٹنے اور عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنے بارے بڑے ممالک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرنا  چاہئیے اور چین اور برطانیہ کے تعلقات کو پیچھے دھکیلنے کی بجائے آگے بڑھانا چاہئیے۔

وانگ نے تائیوان کے سوال پر چین کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کی آزادی آبنائے تائیوان کے استحکام سے مطابقت نہیں رکھتی اور برطانیہ کو چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرنا چاہئے اور ون چائنہ پالیسی پر عمل کرنا  چاہئیے ۔

 کلیورلی نے کہا کہ برطانیہ اور چین کے مثبت تعلقات سے دونوں ممالک کے عوام اور دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔ تائیوان کے معاملے پر برطانوی حکومت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ برطانوی حکومت ون چائنہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ، چین کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے، مشکلات کو حل کرنے، تفہیم کو فروغ دینے اور مواقع کو اپنانے کے لئے مثبت اقدامات کرنے بارے پرعزم ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی کاروباری ادارے چین کے ساتھ مزید تعاون اور چینی مارکیٹ کی تلاش کے منتظر ہیں۔

فریقین نے یوکرین کے بحران اور جزیرہ نما کوریا کے جوہری مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 
۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے برطانیہ کے سیکرٹری خا رجہ، دولت مشترکہ و ترقیاتی امور جیمز کلیورلی سے ملاقات کی ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ برطانیہ کی ایک بڑی طاقت کی حیثیت اور اس کے منفرد کردار کو اہمیت دی ہے، چین اور برطانیہ کے درمیان مستحکم اور باہمی فائدہ مند تعلقات کے لیے خود کو پرعزم کیا ہے اور ہمیشہ اس بات پر یقین رکھا ہے کہ چین ۔برطانیہ تعاون  عالمی اثر و رسوخ کا حامل ہے۔

وانگ نے اس بات کا ذکر کیاکہ بات چیت اور تعاون برطانیہ کے بارے میں چین کی پالیسی کا اہم جزو  اور بنیادی استعارہ ہے۔

 وانگ نے کہا کہ غیر مستحکم بین الاقوامی صورتحال کے درمیان  چین اور برطانیہ کو عالمی چیلنجزسے نمٹنے اور عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنے بارے بڑے ممالک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرنا  چاہئیے اور چین اور برطانیہ کے تعلقات کو پیچھے دھکیلنے کی بجائے آگے بڑھانا چاہئیے۔

وانگ نے تائیوان کے سوال پر چین کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کی آزادی آبنائے تائیوان کے استحکام سے مطابقت نہیں رکھتی اور برطانیہ کو چین کے بنیادی مفادات کا احترام کرنا چاہئے اور ون چائنہ پالیسی پر عمل کرنا  چاہئیے ۔

 کلیورلی نے کہا کہ برطانیہ اور چین کے مثبت تعلقات سے دونوں ممالک کے عوام اور دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔ تائیوان کے معاملے پر برطانوی حکومت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ برطانوی حکومت ون چائنہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ، چین کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے، مشکلات کو حل کرنے، تفہیم کو فروغ دینے اور مواقع کو اپنانے کے لئے مثبت اقدامات کرنے بارے پرعزم ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی کاروباری ادارے چین کے ساتھ مزید تعاون اور چینی مارکیٹ کی تلاش کے منتظر ہیں۔

فریقین نے یوکرین کے بحران اور جزیرہ نما کوریا کے جوہری مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 
۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،بلدیہ مواچھ گوٹھ میں چار سالہ بچی گٹر...

شہر قائد کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں چار سالہ بچی کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔ بچی گلی میں کھیلتے ہوئے گٹر میں جاگری، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاش نکالی، بچی کی شناخت عمرہ بلوچ کے نام سے ہوئی۔ لاش نکالے جانے کے بعد بچی کے ورثا نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا اور لاش کو گھر لے گئے۔موچکو پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرر ہے ہیں، بچی کے ورثا سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایف بی آر نے پی آئی اے کے 13 بینک اکانٹس منج...

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے 13 بینک اکاونٹس منجمد کر دیے۔ ایف بی آرحکام کا کہنا ہے کہ 8 ارب روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی)کی عدم ادائیگی پر کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کے 13 بینک اکانٹس منجمد کر دیے ہیں، پی آئی اے کا آیاٹا سے منسلک بینک اکانٹ بھی منجمد ہو گا۔ حکام ایف بی آر کے مطابق ایف ای ڈی جمع نہ کرانے پر پی آئی اے حکام کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے، پچھلے ماہ بھی اکاونٹس کھولنے کے باوجود رقم جمع نہیں کرائی گئی۔ ترجمان پی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اکانٹ منجمد ہونے سے پی آئی ایکا فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہو گا، حکومتی سطح پر رابطہ ہے، پی آئی اے کے اکانٹس جلد بحال ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایف بی آر نے پی آئی اے کے تمام اکانٹس منجمد کر دیے تھے تاہم بعد ازاں مذاکرات کے بعد قومی ائیر لائن کے تمام اکانٹس بحال کر دیے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کرن...

سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دے دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل عمیر نیازی، شیراز احمد کے ذریعے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔ اٹک جیل کو والد سے بیٹوں کی ٹیلیفون پر بات کرانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزارت مذہبی امور کا اکتوبر یا نومبر میں حج د...

حجاج کرام کوآئندہ سال بروقت اورمعیاری سہولتیں فراہم کرنے کا مشن ،وزارت مذہبی امورنے حج انتظامات کی پیشگی تیاریاں شروع کردیں ۔وزارت مذہبی اکتوبریا نومبرمیں حج درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔درخواستیں پہلے آئیے،پہلے پائیے کی بنیاد پرطلب کی جائیں گی،سال 2023 کے حج کیلئے فروری اورمارچ میں درخواستیں مانگی گئی تھیں۔ درخواستیں پہلے طلب کرنے کا مقصد حج انتظامات کو بروقت مکمل کرنا ہے،7 ماہ پہلے درخواستیں لینے سے حجاج کیلئے معیاری رہائش گاہیں لینا ممکن ہوگا،قبل ازوقت بکنگ سے سستی اورقریب ترین رہائشی عمارتیں مل سکیں گی،منی، مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں بھی قریب ترین رہائش گاہیں بک ہوسکیں گی۔ وزارت مذہبی امورنیسعودی حکومت سے پاکستان کیلئے حج کوٹہ پہلے ہی حاصل کرلیا، کوٹے کے تحت 2024 میں ایک لاکھ 79 ہزارپاکستانی فریضہ حج ادا کرسکیں گے، رواں سال تاخیرسے درخواستیں آنے سے انتظامات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔رواں سال کئی وجوہات کے باعث پاکستان کو 20 ہزارحجاج کا کوٹہ واپس کرنا پڑا تھا۔ سال 2023 کے حج کیلئے فروری اور مارچ میں درخواستیں مانگی گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، اگست کے دوران غیر پیداواری شعبے میں توس...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کی غیر  پیداواری شعبے کی سرگرمی میں اگست کے دوران توسیع جاری رہی جس کی وجہ خدمات کی بحالی اور مضبوط تعمیراتی صنعت ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق اگست میں غیر  پیداواری شعبے کا پرچیزنگ منیجرز انڈیکس  51 تھا جو کہ جولائی میں 51.5 رہا۔

50 سے اوپر کی ریڈنگ توسیع جبکہ اس کے نیچے کی ریڈنگ سکڑاؤ کی عکاسی کرتی ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے سینئر شماریات دان ژاؤ چھن ہی نے بتایا کہ موسم گرما کی تعطیلات میں کھپت کی بدولت اگست میں خدمات کے شعبے نے بحالی کی رفتار کو برقرار رکھا اور تعمیراتی صنعت میں بھی تیزی سے توسیع ہوئی۔

اگست میں خدمات کے شعبے کا  ذیلی انڈیکس 50.5 تھا۔  ٹرانسپورٹ، رہائش اور کھانے پینے کی کاروباری سرگرمیاں  مسلسل 2 ماہ تک 55 سے اوپر رہیں۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق تعمیراتی شعبے کا ذیلی انڈیکس رواں ماہ 53.8 رہا جو جولائی میں 51.2 تھا۔ اس شعبے کے امکانات بارے پرامیدی زیادہ رہی ہے۔

 
۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کمپنیاں بیرون ملک تجارتی نمائشوں میں د...

بیجنگ (شِنہوا)چین بھر کی کمپنیاں بیرون ملک تجارتی نمائشوں کے انعقاد، ان میں شرکت اور بیرون ملک اپنی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ بارے بہت پرجوش ہیں۔

چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کی ترجمان سن شیاؤ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جولائی میں چین کے قومی تجارتی تشہیری نظام نے 748 داخلہ / عارضی تجارتی پاسپورٹ جاری کئے جو گزشتہ برس کی نسبت 205.28 فیصد زائد ہے ۔ یہ غیرملکی نمائشوں میں چینی کمپنیوں کی مسلسل دلچسپی کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

اے ٹی اے کارنیٹ ایک بین الاقوامی کسٹمز اور عارضی برآمدی و درآمدی دستاویز ہے۔ سن کے مطابق گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 505 کمپنیوں نے اس کے لئے درخواستیں دی تھیں جو ایک برس قبل کی نسبت 250.69 فیصد زائد ہے۔

چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے مطابق ملک نے جولائی میں تجارت کے فروغ کے لیے 5 لاکھ 46 ہزار 200 سرٹیفکیٹ جاری کئے جن میں اے ٹی اے کارنیٹس اور سرٹیفکیٹ آف اوریجن بھی شامل ہیں جو گزشتہ برس کی نسبت 12.82 فیصد زائد ہے ۔

 

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن، دارالحکومت میں آتشزدگی سے 15 افراد ہ...

منیلا (شِنہوا) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں جمعرات کی علی الصبح ایک گھر میں آ تشزدگی سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

 فلپائنی حکومت کے بیورو آف فائر پروٹیکشن نے بتایا کہ آگ مقامی وقت کے صبح 5 بجکر 30 منٹ پر لگی جسے امدادی عملے نے تقریباً 3 گھنٹے میں بجھادیا۔

 اس واقعہ میں 3 افراد زندہ بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

ہلاک شدگان میں اہل خا نہ اور کچھ مزدور موجود تھے جو کیوزون شہر کے اس گھرمیں مقیم تھے۔

 
۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

والدہ سے بدتمیزی پر روکنے سے بڑے بھائی نے چھ...

فیصل آباد میں والدہ سے مبینہ بدتمیزی سے روکنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹان میں والدہ سے بدتمیزی سے روکنے پربڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا۔ ورثا نے بتایا کہ شعمون نے بڑے بھائی کووالدہ سے تلخ کلامی سے روکا تھا جس پر زین نے چھری کے وار سے چھوٹے بھائی کی جان لے لی۔ اہل خانہ کے مطابق زین نشے کا عادی ہے اور حجام کا کام کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ابتدائی 7 ماہ کے دوران ترسیل کے شعبے می...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے کچھ علاقوں میں بلند درجہ حرارت اور سیلابی صورتحال کے باوجود رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران ترسیل کے شعبے میں بحالی کی رفتار برقرار رہی۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق اس عرصے میں سماجی ترسیل کی مالیت گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد اضافے سے 1899 کھرب یوآن (تقریباً 264.4 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔

فیڈریشن نے بتایا کہ اس مدت میں صنعتی مصنوعات کے لئے ترسیل میں گزشتہ برس کی نسبت 3.8 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ترسیل کے شعبے کی مجموعی آمدن گزشتہ برس کی نسبت 4.6 فیصد اضافے سے 75 کھرب یوآن رہی۔

 
۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگراں وزیرداخلہ سندھ کی سی ڈبلیو پی کی کاوشو...

نگران وزیر داخلہ اورجیل خانہ جات سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے قیدیوں کی بہبود کی کمیٹی (سی ڈبلیو پی)کو صوبائی جیلوں میں قیدیوں کی بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اعلامیے کے مطابق کمیٹی برائے بہبود قیدی (سی ڈبلیو پی) کی سیکرٹری حیا ایمان زاہد نے ایک وفد کی سربراہی میں نگراں وزیر وزیر داخلہ اور جیل خانہ جات بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز سے ملاقات کے دوران کمیٹی کے دو سال کے عرصے میں ہونے والی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ایمان زاہد کے ساتھ ایڈووکیٹ حبیب جسکانی، نردوش کمار، ثنا شریف، اور امان اللہ تھے۔ اس کے برعکس اجلاس میں صوبائی سیکرٹری داخلہ سید اعجاز علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ بریگیڈیئر (ر)حارث نواز نے کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے قیدیوں کی بہتری کے لیے کمیٹی اور محکمہ داخلہ کے درمیان مشترکہ کوششوں کے بارے میں امید ظاہر کی۔ انہوں کو قید افراد کی فلاح و بہبود کو بڑھانے کے لیے غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔ کمیٹی نے وزیر داخلہ کے ساتھ سی ڈبلیو پی سے درپیش مالی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں تعاون کی درخواست کی۔ وزیر داخلہ نے اس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ بریگیڈیئر حارث نواز نے کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ کمیٹی اور محکمہ داخلہ قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں منسوخ کرنے کا ا...

پی ٹی آئی چیئرمین نے دہشتگردی کے مقدمات میں ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواستوں میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج، تھانہ گلبرگ اور تھانہ سرور روڈ پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ مسلسل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوتے رہے، اس دوران ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنا دی۔ درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے سابق وزیراعظم کو گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کردیا، جہاں سے وہ جیل میں ہونے کی بنا پر انسدادِ دشتگردی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ درخواست کے مطابق ٹرائل کورٹ نے عدم پیروی پرچیئرمین پی ٹی آئی کی لی گئی ضمانتوں کو مسترد کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا ضمانتوں کو کینسل کرنے کا 11 اگست کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بیرون م...

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ زین قریشی لاہور ایئر پورٹ سے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے دبئی جا رہے تھے، شاہ محمود قریشی کے بیٹے کا نام سٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے انہیں روکا گیا۔ زین قریشی کو ایئرپورٹ پر 6 گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زین قریشی 9 مئی کے واقعات میں درج مقدمے میں ملتان پولیس کو مطلوب ہیں، زین قریشی کا نام ڈی آئی جی لیگل پنجاب کی سفارش پر لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجلی کے 400 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو ر...

حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے بارے میں جامع پلان آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا، 400 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا پلان زیر غور ہے۔ پلان کے تحت بجلی کے بنیادی یونٹ کو مرحلہ وار بڑھانے جبکہ بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں میں سہولت دینے کی تجویز بھی آئی ایم ایف کو فراہم کر دی گئی ہے۔ مجوزہ پلان کے تحت ہر صارف کو بجلی کے بل قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت دینے کی تجویز ہے، آئی ایم ایف نے رضامندی ظاہر کی تو دو ماہ کے لیے معاہدہ ہو سکتا ہے۔ بجلی کی چوری روک کر 250 ارب روپے کے ریلیف کے لیے رقم جمع کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، اگست اور ستمبر کے بلوں کو اقساط میں لینے کے لیے وزارت خزانہ تحریری گارنٹی دے گی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ہنگامی طور پر بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے، بجلی کے 400 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا پلان زیر غور ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عام انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے،...

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطالبہ کیا ہیکہ عام انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے۔ سراج الحق نے سکھر ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے مطابق 90 دن میں صاف و شفاف انتخابات کراکے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کیاجائے، عدالت الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو ایک وکیل نے بنایا تھا اور وکیل ہی اسے آگے اپنی منزل کی طرف لے جاسکتے ہیں، پاکستان دنیا میں دوسرا ملک ہے جو آزادی کے نام پر بنا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ محفوظ اور روشن پاکستان کے لیے ناگزیر ہے کہ سودی نظام سے نجات حاصل کی جائے، جب بھی جماعت اسلامی کی حکومت بنی تو سب سے پہلے ملک میں سود کا خاتمہ کریں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وکلا برادری سودی نظام کے خاتمے اور کرپشن فری پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی یونین کی یوکرین کو مزید امداد فراہم کر...

یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے یوکرین کے لئے مزید امداد کی اپیل کی ہے، اسپین کی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں بوریل نے کہا کہ یورپی یونین کا یوکرین کے لئے سالانہ 5بلین یورو کی امداد کا وعدہ کوئی ہدف نہیں بلکہ بلند ترین سطح ہے، ہم اس امداد کو 2027تک جاری رکھنے کا ہدف رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اسلحے کی ترسیل کے لئے یوکرین کو اس وقت تک 3.6بلین یورو سے زیادہ امداد فراہم کر چکی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے اناج راہداری سمجھوتے کا خاتمہ پوری دنیا کی طرح یورپ کو بھی متاثر کرے گا، موجودہ صورتحال انرجی کی قیمتوں پر بھی منفی اثرات مرتب کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب، 3.4ملین ایمفیٹامین گولیوں کی سمگل...

سعودی عرب میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے منشیات کی ایمفیٹامائن کی 3.4ملین گولیوں کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ یہ نشہ آور گولیاں ریاض میں لوہے کو کاٹنے کے لیے تیار کی گئی کھیپ میں چھپائی گئی تھیں،عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سلامتی کو نشانہ بنانے والے منشیات کی سمگلنگ اور پروموشن نیٹ ورکس کی نگرانی کی گئی اور چار ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ان میں 3سعودی شہری اور ایک غیر ملکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ میں زومبی اسٹائل خنجر اور چھرے رکھنے...

برطانیہ میں تیز دھار خنجر اور چھرے رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی،برطانیہ کی وزارت داخلہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زومبی اسٹائل کے خنجر اور چھرے رکھنے اور ان کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کو نئے اختیارات دئیے گئے ہیں،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تیز دھار خنجر اور چھرے رکھنے اور فروخت کرنے پر 2سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ پابندی کا مقصد جرائم میں کمی لانا اور زندگیاں بچانا ہے،برطانوی پولیس کو دئیے گئے اختیارات کے تحت سیکورٹی اہلکار کسی بھی سرکاری یا پرائیوٹ پراپرٹی سے سنگین جرائم میں استعمال ہونے والے ہتھیار قبضے میں لے سکتے ہیں۔ برطانوی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہوگا یا کسی اور دھمکائے گا تو صرف 2 سال کی سزا ہی آخری نہیں ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ریاست ہریانہ میں مسلمانوں کے علاقوں م...

بھارتی ریاست ہریانہ میں مسلمانوں کے علاقوں میں ہندو انتہاپسندوں نے دھمکی آمیز پوسٹر لگا دئیے،بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے علاقے گروگام میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمان اکثریتی کچی آبادی میں لوگوں کو گھرخالی کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں پر عزت بچانی ہے تو گھر خالی کرو کے پوسٹرز لگا دئیے گئے ہیں،ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو گھر خالی نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ پولیس نے مسلمانوں کو دھمکیاں دینے والوں کو گرفتار کرنے کے بجائے مسلمانوں کی کچی آبادی کو غیر قانونی قرار دے دیا،ہریانہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دنوں سے مسلمانوں کے گھروں اور کاروبار پرحملے کیے جارہے ہیں اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصرمیں دو صدیاں پرانی مسجد آگ لگنے سے شہید ہ...

مصرمیں دو صدیاں پرانی مسجد میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 1853میں تعمیر کی گئی یہ تاریخی مسجد شہید ہوگئی،عرب میڈیا کے مطابق یہ عظیم نقصان مصر کی دقہلیہ گورنری میں ہوا۔ فنِ تعمیر، اسلامی ثقافت اور قیمتی نوادارت سے مزین تاریخی اہمیت کی حامل مسجد ہلال البیہ آثار قدیمہ کی زیر انتظام تھی،مسجد کی تعمیرات قدیم طرز کی تھیں جس کی حفاظت کا ذمہ آرکیالوجی ڈپارٹمنٹ نے اٹھا رکھا تھا اور مسجد کو اس کی پرانی بنیادوں اور طرز تعمیرات پر قائم و دائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا تھا،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ تاریخی مسجد کی چھت میں استعمال ہونے والی لکڑی میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک آگ نے پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ مسجد کو نقصان سے بچانے کا موقع نہیں مل سکا،پولیس کے مطابق مسجد میں آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم ابتدائی تفتیش میں ایسا لگتا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی،دوسری جانب سپریم کونسل نوادرات اور تاریخی ورثہ نے مسجد میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی،آثار قدیمہ سپریم کونسل نے آرکیالوجسٹ اور انجینئرنگ کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو مسجد کا معائنہ کرکے نقصان اندازہ لگائیں گے اور تعمیر نو کا پلان تیار کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں مسلمان بچوں سے ہندو ٹیچر کے تعصب ک...

بھارت میں مسلمانوں سے تعصب کوئی نئی بات نہیں اور اب درسگاہوں میں ہندو اساتذہ کی جانب سے مسلسل معصوم بچوں کی تذلیل معمول بن گئی ہے،ایک اور چونکا دینے والا واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے گاندھی نگر کے اسکول میں پیش آیا جہاں ہندو ٹیچر ہیما گلاٹی نے نویں جماعت کے مسلمان طالب علموں سے متعلق غیر اخلاقی تبصرہ کیا،بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہیما گلاٹی نے تدریسی عمل کے دوران مسلمان بچوں سے کہا 'تم لوگوں کا خاندان تقسیم کے دوران پاکستان کیوں نہیں چلا گیا؟ تم لوگ یہیں بھارت میں ہی رہے، بھارت کی آزادی میں تم لوگوں کا کوئی کمال نہیں،بچوں کے والدین نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر اس استاد کو سزا نہیں ملی تو دوسروں کو یہ ہی کرنے کا حوصلہ ملے گا، ان سے کہا جائے کہ وہ صرف پڑھائیں اور ان باتوں پر نہ بولیں جن کے بارے میں انہیں علم نہیں، ایسے استاد کا کوئی فائدہ نہیں جو طلبہ میں اختلاف پیدا کرے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹیچر کو اسکول سے ہٹایا جائے، اسے کسی سکول میں نہیں پڑھانا چاہیے،رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے حکام نے نویں جماعت کے طلبا کی شکایات کے بعد مقدمہ درج کر لیا اور ان کا کہنا تھا کہ وہ الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی افریقا،بے گھر افراد کی عمارت میں خوفنا...

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں 5منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 63افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق جوہانسبرگ میں عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے اور انتظامیہ کی جانب سے آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے،مقامی ذرائع کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے واقعے میں 63افراد ہلاک اور 43زخمی ہوئے،جوہانسبرگ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس کے ترجمان کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے عمارت میں آگ لگی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ایمرجنسی حکام کے مطابق 50کے قریب متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی اور عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت میں بے گھر افراد رہائش پزیر تھے اور آتشزدگی کے وقت تقریبا 200افراد عمارت کے اندر موجود تھے،سربراہ ایمرجنسی مینجمنٹ سروس رابرٹ ملاودزی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے 20سالہ پروفیشنل کیرئیر میں ایسی خوفناک آتشزدگی نہیں دیکھی، ریسکیو اہلکار 5منزلہ عمارت کے ہر ہر فلور پر آپریشن کر رہے ہیں کیونکہ اندر مزید لوگ بھی پھنسے ہو سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہو...

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 26برس بیت گئے، 31 اگست کو برطانیہ سمیت دنیا بھر میں ان کی برسی کی تقریبات منائی گئیں ،پرنسس آف ویلز جنہیں دنیا لیڈی ڈیانا کے نام سے جانتی ہے یکم جولائی 1961کو برطانیہ کے علاقے نورفوک میں پیدا ہوئیں، وہ 29جولائی 1981 کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں،لیڈی ڈیانا کی شادی کو فیری ٹیل میرج قرار دیا گیا اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے شادی کی تقریب دیکھی، دنیا کے مقبول ترین شاہی جوڑے میں شادی کے سولہ سال بعد اگست 1996میں طلاق ہوگئی، ان کے دو بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں،طلاق کے بعد بھی شہزادی ڈیانا کی مقبولیت میں کوئی کمی نہ آئی، وہ فیشن اور اپنے عہد کے لوگوں میں مقبول ترین، خوبصورتی میں بے مثال اور پرکشش شخصیت کی حامل تھیں، ظاہری خوبیوں کے علاوہ ڈیانا کو ان کے فلاحی کاموں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دوبارہ صدر بنا تو مخالفین کے ساتھ وہی سلوک ک...

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ صدر بنا تو مخالفین سے ایسا ہی سلوک کروں گا جو میرے ساتھ ہو رہا ہے،اپنے ایک انٹرویو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خلاف تمام کیسز کے پیچھے جو بائیڈن کا ہاتھ ہے اور یہ تمام جھوٹ پر مبنی ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ عورت جس سے میں کبھی نہیں ملا اس نے مجھ پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا، اس کے پیچھے ڈیموکریٹس ہیں،ڈیمو کریٹس کو وارننگ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا دوبارہ صدر بنا تو سیاسی دشمنوں کے ساتھ وہی کروں گا جو اس وقت میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سمندری طوفان فلوریڈا سے ٹکرا گیا، 3امریکی ری...

سمندری طوفان ایڈالیا امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد جارجیا کی طرف بڑھنے لگا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ساحلی ریاستیں سمندری طوفان کی زد میں ہیں، ریاست فلوریڈا سے ٹکرانے کے بعد طوفان ایڈالیا کی شدت کیٹگری 3سے کم ہو کر کیٹگری ون ہو گئی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی کیرولائنا جانے سے پہلے طوفان کی شدت مزید کم ہونے کا امکان ہے، سمندری طوفان کے فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد 3امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، فلوریڈا، جارجیا اور جنوبی کیرولائنا کے جنوبی حصوں میں سمندری طوفان اور طوفانی لہروں کی وارننگ جاری کر دی گئی جبکہ متاثرہ ساحلی پٹیوں سے شہریوں کی نقل مکانی بھی شروع ہو گئی ہے،دوسری جانب سعودی عرب نے امریکا میں مقیم اپنے شہریوں کو سمندری طوفان ایڈالیا سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری طوفان اور خراب موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے خصوصی ہدایات پر عمل کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس میں پہلی بار اسلامی بینکنگ کا آغاز

روس یکم ستمبر کو 2سالہ پائلٹ پروگرام کے حصے کے طور پر پہلی بار اسلامی بینکاری کا آغاز کر رہا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق 4 اگست کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک قانون پر دستخط کیے تھے جس میں اسلامی بینکاری کی فزیبیلٹی کا جائزہ لینے کا ذکر شامل تھا،رپورٹس کے مطابق یہ پائلٹ پروگرام 4مسلم اکثریتی علاقوں میں شروع ہوگا اور کامیابی کی صورت میں اسے باقی حصوں میں بھی متعارف کرانے کا منصوبہ ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق روس میں ڈھائی کروڑ تک مسلمان موجود ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقیں جاری، ش...

شمالی کوریا نے 2شارٹ رینج کے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا جو ٹیکٹیکل نیو کلئیر سٹرائیک ڈرل کا حصہ ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے جاپانی پانیوں کی طرف 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، میزائل فائر کرنے کا مقصد شمالی کوریا کے دشمنوں کو واضح پیغام دینا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن، گھر میں آتشزدگی ، 15افراد ہلاک

فلپائن میں ایک گھر میں آتشزدگی سے 15افراد ہلاک ہوگئے ہیں،عالمی میڈیا کے مطابق فلپائنی حکومت کے بیورو آف فائر پروٹیکشن نے بتایا کہ فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے علاقے میں علی الصبح ایک گھر میں آگ لگنے سے15افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائر فائٹرز نے تقریبا3گھنٹے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا،تحقیقاتی ادارے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں سپر بلیو مون کا نایاب نظارہ دیک...

روان سال کا سب سے روشن اور بڑا چاند سپر بلیو مون کا نایاب نظارہ پاکستان سمیت بیشتر ممالک میں دیکھا گیا،رواں مہینے کا دوسرا سپر بلیو مون معمول سے 14فیصد بڑا اور 30فیصد زیادہ روشن نظر آیا اور یہ نظارہ اب دوبارہ دیکھنے کیلئے سال 2037تک انتظار کرنا ہوگا،یونان میں چاند کا خوبصوت منظر ، جہاں ایتھنز کے قریب پوزیڈن کے قدیم مندر میں بے شمار لوگ اسے دیکھنے کیلئے جمع ہوئے ،ترکی میں ایک شاندار نظارہ جہاں چاند کو استنبول کے گالاٹا ٹاور کے اوپر "لٹکا" دیکھا گیا تھا،اہرام مصر کے اوپرسے ایک ہوائی جہاز کو چاند کی طرف سے اڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ،روس کے دارالحکومت ماسکو کے آسمان میں زمین کا واحد قدرتی سیٹلائٹ سرخ رنگ کا تھا،لیڈز، شمالی انگلینڈ کے اوپر، چاند "پیلا" دکھائی دیا،امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ٹریفک رواں دواں ، سپر بلیو مون کی دلفریب تصویرلی گئی ہے ،ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند زمین کے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اسی وجہ سے اسے سپر مون کہا جاتا ہے، اگست کے آغاز میں بھی سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں سپر مون کا نظارہ کیا گیا تھا،اس سے قبل آخری بار سپر بلیو مون 5سال قبل 2018میں دیکھنے میں آیا تھا مگر اس وقت وہ سرخی مائل تھا کیونکہ اس موقع پر چاند گرہن بھی ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں شیئرڈ فیوچر بازارکا افتتاح

چین پاکستان تھنک ٹینکس، انسٹی ٹیوٹ فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر (آئی سی ایس ایف) اور پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر(پی آر سی سی ایس ایف) نے اسلام آباد میں 'شیئرڈ فیوچر بازار' کا افتتاح کردیا۔گوادر پرو کے مطابق چین اور وسطی ایشیا کے ساتھ اجناس کے ذریعے روابط کو فروغ دینے کے لئے ڈیزائن کی گئی یہ منفرد مارکیٹ نہ صرف پاکستان میں چین اور وسطی ایشیائی ممالک سے درآمد شدہ اشیا کی خوردہ فروخت کرے گی بلکہ چین اور وسطی ایشیائی خطوں کو پاکستانی مصنوعات برآمد کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گی۔ آئی سی ایس ایف کا چینی وفد افتتاحی مقام پر پی آر سی سی ایس ایف کے ارکان کے ساتھ شامل ہوا۔ گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے پی آر سی سی ایس ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد تیمور اکرم نے کہا کہ اربوں روپے کے اس منصوبے میں چینی اور وسطی ایشیائی سرمایہ کاروں کو اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے خصوصی طور پر جگہ مختص کی جائے گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشترکہ مستقبل کی مارکیٹ کا مقصد صرف چینی مصنوعات کو متعارف کرانا نہیں ہے بلکہ وسطی ایشیائی ممالک کو چین اور پاکستان کے ساتھ جوڑنا بھی ہے۔گوادر پرو کے مطابق 30 فیصد کام پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے اور باقی تعمیراتی کام اگلے دو سالوں میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اسلام آباد کے سب سے بڑے مالز میں سے ایک کی تین منزلیں اس تجارتی راہداری کے لیے مختص کی جائیں گی۔ کمیونیکیشن یونیورسٹی آف چائنا (سی یو سی) میں آئی سی ایس ایف کے ڈین پروفیسر لی ہوائی لیانگ نے تقریب کے دوران کہا کہ یہ منصوبہ سی پیک روٹ سے فائدہ اٹھائے گا۔ انہوں نے قدیم شاہراہ ریشم کے ذریعے تجارت کی تاریخی اہمیت اور اس روٹ کی سی پیک میں جدید تبدیلی کے درمیان مماثلت پیش کی۔گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ مشترکہ مستقبل کی مارکیٹ چینی اور پاکستانی برادریوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو تقویت دے گی۔گوادر پرو کے مطابق اسی سلسلے میں سی یو سی کے چینی وفد نے اسلام آباد میں پی آر سی سی ایس ایف ہیڈ کوارٹرز میں 'سوشل میڈیا سیل' کا افتتاح بھی کیا۔ یہ میڈیا سیل چینی خبروں کو انگریزی میں پھیلائے گا جس کا مقصد سی پیک اور پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا اور ان کی اصلاح کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوادر سیف سٹی منصوبہ تکمیل کی جانب گامزن

گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان 2025کے فریم ورک کے تحت پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کے قیام اور تکنیکی و مالیاتی فزیبلٹی رپورٹس پیش کرنے کے ساتھ گوادر سیف سٹی پراجیکٹ(فیز ون)میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق 3,325.6 ملین روپے کی تخمینہ لاگت سے گوادر سیف سٹی پراجیکٹ (فیز ون) کی قیادت حکومت بلوچستان کے تحت وزارت داخلہ و قبائلی امور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون سے کر رہی ہے۔ منصوبے کے اہم پہلوں میں 190 کلومیٹر تک پھیلی آپٹیکل فائبر کیبلز کی تنصیب اور 411 مقامات پر کثیر المقاصد کیمروں کی تنصیب شامل ہے۔ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹان پلاننگ عبدالرزاق نے گوادر پرو کو بتایا کہ طویل عرصے سے مکمل ہونے والے اس منصوبے میں اب تیزی آنے کی توقع ہے۔ اس کا مقصد گوادر شہر کے پورے حصے کا احاطہ کرنا ہے، جس میں اہم عمارتیں، سڑکیں، محلے، ہوائی اڈے، بس اسٹینڈ، پارکنگ ایریاز، تعلیمی ادارے، صحت کے مراکز اور دیگر سرکاری بنیادی ڈھانچے شامل ہیں۔وزارت داخلہ و قبائلی امور کے ایک عہدیدار نے گوادر پرو کو بتایا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (پی ایس سی اے) کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور گوادر سیف سٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے درمیان جنوری 2022 میں مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے تھے۔

معاہدے کے مطابق پی ایس سی اے کی ٹیکنیکل ٹیم گوادر سیف سٹی منصوبے کا دورہ کرے گی تاکہ سیف سٹیز کیمروں کی تنصیب، نیٹ ورکنگ اور کمیونیکیشن اور کمانڈ سینٹر کے قیام میں مدد ملے۔ مزید برآں، پی ایس سی اے گوادر سیف سٹی منصوبے میں تمام اہم کرداروں کے لئے تکنیکی ضروریات پر رہنمائی فراہم کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق عہدیدار نے مزید بتایا کہ گوادر سیف سٹی پراجیکٹ کے علاوہ جی پی اے گوادر پورٹ، گوادر فری زون ساتھ اور گوادر فری زون نارتھ کے ہائی ٹیک تحفظ اور نگرانی کے لیے ایک اور سیکیورٹی اقدام کو آگے بڑھا رہا ہے۔ اب تک وزارت میری ٹائم افیئرز کی جانب سے اس مقصد کے لیے تقریبا 252 ملین روپے مختص کیے جا چکے ہیں۔ تکنیکی تشخیص اور فزیبلٹی اسٹڈیز فی الحال جاری ہیں ، جی پی اے نے منصوبے کے نفاذ کے لئے ایک جامع ماڈل تیار کرنے کے لئے ریسکو پرائیویٹ کی خدمات حاصل کی ہیں۔ گوادر کے ایک مقامی ٹریول ایجنٹ جہانگیر صابر نے گوادر کی متوقع اقتصادی پیداوار کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں سیکیورٹی منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا، جس کا تخمینہ 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "یہ منصوبے سیاحت کے شعبے، ہوٹل انڈسٹری، تفریحی مقامات اور وسیع شاپنگ پلازوں میں آنے والی ترقی کے لئے انشورنس پالیسی کے طور پر کام کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاور سیکٹر کے کپیسٹی چارجز مختص ترقیاتی بجٹ...

پاکستان کا پاور سیکٹر کپیسٹی چارجز میں پھنس گیا۔ رواں مالی سال کے دوران کپیسٹی چارجز مختص ترقیاتی بجٹ سے بھی دگنا زیادہ ہوگئے۔ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران کپیسٹی چارجز 2010ارب روپے کا تخمینہ ہے جبکہ 10 سالوں میں سالوں میں بجلی گھر کپیسٹی چارجز کی مد میں 8344ارب روپے ہڑپ کرگئے۔ معاہدے کے تحت نجی بجلی گھروں کو اصل پیداوار کے برعکس پیداواری صلاحیت کے تحت ادائیگی کی جاتی ہے، مجموعی بجلی پیداواری لاگت 848ارب روپے تھی جس میں 185ارب روپے کپیسٹی چارجز تھے۔ دستاویزات کے مطابق 2022،23 میں میں مجموعی پیداواری لاگت 2572ارب میں سے کپیسٹی چارجز 1321ارب روپے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالتی حکم کے باوجود ایمان مزاری کیخلاف درج...

ایمان مزاری کے خلاف ملک بھر میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کو معلومات فراہمی کے حکم کے باوجود تفصیلات نہ مل سکیں۔ وزارت داخلہ کے حکام نے مقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت ایسے معاملات میں صوبوں کو حکم نہیں دے سکتی۔ ایمان مزاری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ طلب کرنے پر وزارت داخلہ کے حکام عدالت کے سامنے پیش ہوگئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواستگزار کے خلاف صوبوں میں درج مقدمات کی تفصیلات منگوا لی گئی ہیں۔ وزارت داخلہ کے حکام نے جواب دیا کہ اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف صرف ایک مقدمہ درج ہے۔ وفاقی حکومت ایسے معاملات میں صوبوں کو حکم نہیں دے سکتی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے آپ کیسی بات کررہے ہیں۔ ہم نے صرف معلومات لینے کو کہا تھا عدالت نے ہدایت کی کہ درخواستگزار جیل میں ہے۔ تفتیش کریں اور چالان جمع کراکے ٹرائل کریں۔ اسے کیا کہنا چاہیے تھا اور کیا نہیں اس پر کچھ نہیں کہیں گے۔ سیکرٹری داخلہ کو صرف یہ بتادیاجائے کہ عدالتی حکم کیاہے۔ عدالت نے ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روکنے اور کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے حکم میں پیر تک توسیع کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے حکام کو طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

احتجاج کرنے والے پی آئی اے ملازمین کیخلاف سخ...

احتجاج کرنے والے پی آئی اے ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ملازمین کی آئے روز ہڑتال سے تنگ ائیر لائنز مینجمنٹ نے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے سربراہان کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈیلی ویجز ملازمین احتجاج کریں تو انہیں ملازمت سے فارغ کر دیں۔ جو سربراہ ملازمین کیخلاف ایکشن نہیں لیگا اس کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔ خیال رہے کہ پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کیخلاف ملازمین کئی روز سے احتجاج کررہے ہیں۔ مظاہرین روزانہ دو سیتین گھںٹے ملک بھر میں بکنگ آفس بند کر دیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو معیشت کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے اپنی...

پاکستان کو ڈیجیٹل اکانومی کو اپنانے کی کوششوں کو دوگنا کرنا چاہیے تاکہ موجودہ نقدی پر مبنی معیشت کی پریشانیوں پر قابو پایا جا سکے۔ پاکستان اپنے معاشی سفر میں ایک اہم لمحے پر ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کا عمل بہت سے ممالک کی معیشتوں پر مثبت اثر ڈال رہا ہے اور پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کو اپنانے سے ملک کو اپنے معاشی منظرنامے کو نئی شکل دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ پاکستان کو اپنی مروجہ معیشت کو برقرار رکھنے یا ڈیجیٹل تبدیلی کو اپنانے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے ۔ سابق چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ اظفر احسن نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ڈیجیٹل معیشت کو اپنانے سے اس عمل میں آسانی ہوگی جوکاروباری ضوابط میں بہتری، تجارت کو فروغ دے گی اور کم سرمایہ کاری کے مسئلے کو حل کرے گی۔ یہ روایتی تجارت کو ای کامرس سے بدل کر پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کرے گا۔ اس کے علاوہ، ڈیجیٹائزیشن حکومت کے لیے معیشت کو ٹریک کرنا اور ٹیکس سے زیادہ آمدنی میں اضافہ کرنا آسان بنا دے گی، اس طرح مالیاتی خسارے کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ یہ عمل حکومت کو ٹیکس کے بوجھ کے درمیان توازن قائم کرنے میں مدد دے گا۔ مینوفیکچرنگ اور سروس سیکٹر اپنی مسابقت کو بہتر بناتے ہوئے اور اگلی نسل کو اپنی جیب سے بہت کم پیسوں سے اربوں ڈالر کے کاروبار بنانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ لہذا یہ کاروبار پوری دنیا سے خاطر خواہ رقم لائیں گے اور ملک کو ادائیگی کے توازن کے بحران کو حل کرنے میں مدد کریں گے۔ احسن نے کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کارپوریٹ سیکٹر کو نوآبادیاتی سے ہائی ٹیک میں بدل دے گی، روپے کو مستحکم کرے گا اور افراط زر کو کنٹرول کرے گاکیونکہ ڈیجیٹائزیشن سے لوگوں کے لیے غیر قانونی طریقوں سے حاصل کردہ اپنے کالے دھن کو چھپانا یا لانڈر کرنا مشکل ہو جائے گا۔

ڈیجیٹلائزنگ پاکستان کے موجودہ معاشی مسائل کو حل کرے گی جس میں مالیاتی خسارہ، مقامی کرنسی کی قدر میں کمی، ناقص سرمایہ کاری، ناکافی برآمدات اور مہنگائی شامل ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگیوں اور انفراسٹرکچر کی ترقی جاری ہے اور مالی سال 23 کی تیسری سہ ماہی سہ ماہی کے دوران، پوائنٹ آف سیل مشینوں کے نیٹ ورک میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا، جو 23 مارچ کے آخر تک 112,302 تک پہنچ گیا۔ مائیکرو فنانس بینکوںکے ساتھ رجسٹرڈ انٹرنیٹ اور موبائل فون بینکنگ صارفین کی تعداد 9.3 ملین اور 15.3 تھی اور 6,562 ای کامرس مرچنٹس رجسٹرڈ تھے۔ اپنے آغاز کے بعد سے راست نے جو افراد، کاروباری اداروں اور حکومتی اداروں کے درمیان فوری آخر سے آخر تک ڈیجیٹل ادائیگیوں کو قابل بناتا ہے، نے صارف کی شناخت اور لین دین کی تعداد میں مثبت اضافہ دکھایا ہے جس کے رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 29.2 ملین تھی، جو کہ گزشتہ سہ ماہی میں 25.8 ملین تھی۔ راست کے ذریعے پروسیس ہونے والی ٹرانزیکشنز کی تعداد میں 92.2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ویلیو میں 56 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ، اس سہ ماہی کے دوران ای بینکنگ لین دین میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ بینکوں کے ذریعے کل 535 ملین ای بینکنگ ٹرانزیکشنز پر کارروائی کی گئی جس کی مالیت 44.3 ٹریلین روپے تھی، حجم میں 4.3 فیصد اور قدر میں 11.2 فیصد اضافہ ہوا۔ سہ ماہی کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ بینکنگ کا حجم 9.9فیصداور قدر میں 19.1فیصداضافہ ہوا۔ اگرچہ ای کامرس لین دین کا حجم کم ہوالیکن ان کی قدر میں 7.1 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری سہ ماہی میں کاغذ پر مبنی لین دین کا حجم 95.5 ملین تھاجو مالی سال 23 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک کم ہو کر 94.3 ملین ہو گیا۔ اسی مدت کے دوران لین دین کی مالیت 3 فیصد اضافے سے 56.8 ٹریلین روپے ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان کے لیے تباہ...

آبادی میں اضافہ ایک عالمگیر عنصر ہے جو تمام سماجی و اقتصادی اشاریوں کو متاثر کرتا ہے۔پاپولیشن سنٹر پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر منہاج الحق نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ آبادی تمام سماجی و اقتصادی اشاریوں میں مشترکہ اعشاریہ ہے ،اس طرح اگر کوئی ملک کچھ ترقی بھی کر لیتا ہے تب بھی آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ زوال پذیر ہو جائے گا۔پاکستان کی آبادی میں وقت کے ساتھ ساتھ نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو اسے عالمی سطح پر پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بناتا ہے، جس نے اس کی معیشت کو کئی طریقوں سے متاثر کیا ہے۔ 2023 کی 7ویں مردم شماری کے مطابق پاکستان میں آج 241.50 ملین باشندے ہیںجن میں سے 147.75 ملین شہری علاقوں میں اور 93.75 ملین دیہی علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے خوراک، پانی، انفراسٹرکچر، نوکریاں، تعلیمی ادارے، رہائش، صحت کی دیکھ بھال، توانائی کے ساتھ ساتھ آلودگی اور فضلہ میں اضافے جیسی سہولیات کی مسلسل مانگ موجود ہے۔انہوں نے زور دے کر کہاہماری معیشت بدحالی کا سامنا کر رہی ہے، اس لیے بڑھتی ہوئی آبادی کا سب سے نمایاں نتیجہ ہماری فی کس آمدنی میں کمی ہو گا جس سے فلاح و بہبود کا نقصان ہو گا۔ پاپولیشن سنٹر کے سی ای او نے وضاحت کی کہ بھوک، غذائیت کی کمی، غربت کا مقابلہ کرنے اور صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم جیسی اہم خدمات تک عالمی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ فی کس آمدنی ضروری ہے۔آبادی میں توسیع، بڑھتی ہوئی کھپت کے ساتھ، گرین ہاوس گیسوں کے اخراج میں اضافہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافہ وسائل پر دبا وڈال کر اور زیادہ سے زیادہ افراد کو آب و ہوا سے متعلق خطرات سے دوچار کر کے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو بڑھاتا ہے۔

آبادی میں اضافے سے شہری کاری میں بھی اضافہ ہوتا ہے کیونکہ لوگ بہتر مواقع کی تلاش میں دیہی علاقوں سے شہری علاقوں میں منتقل ہوتے ہیں۔ منہاج نے کہا کہ شہروں میں یہ آمد پہلے سے زیادہ ٹیکس والے انفراسٹرکچر کو دبا دیتی ہے جس سے زیادہ آبادی، ناکافی صفائی اور پانی، گیس، بجلی، رہائش اور روزگار کی قلت جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان وسائل کی ناکافی دستیابی کے نتیجے میں طلب رسد سے زیادہ ہو سکتی ہے، افراط زر کا سبب بن سکتی ہے اور بالآخر زندگی کے اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ مسلسل بڑھتی ہوئی آبادی تعلیمی معیار کو بری طرح متاثر کرتی ہے جس کا نتیجہ بھیڑ بھرے کلاس رومز اور محدود حکومتی فنڈنگ سے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کم تعلیم یافتہ آبادی جدت اور پیداواری صلاحیت میں رکاوٹ ڈال کر معاشی ترقی کو روکتی ہے۔منہاج نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے پاکستان تعلیم اور صحت جیسی ضروری سماجی خدمات فراہم کرنے سے قاصر رہے گا۔ پاکستان دنیا میں سکول نہ جانے والے بچوں کی سب سے زیادہ تعداد میں سے ایک ہے۔ مختلف اندازوں کے مطابق اسکول سے باہر بچوں کے اعداد و شمار 18 سے 23 ملین کے درمیان ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں ترقیاتی اخراجات میں کم حصہ کے پیش نظر، ان بچوں کو سکول لانا محض ایک خواب ہی رہے گا۔ اسکول سے باہر بچوں کی اکثریت کبھی کسی اسکول میں نہیں گئی۔پاکستان کے نوجوانوں کی بڑی تعداد صرف اس صورت میں معیشت کو فائدہ پہنچا سکتی ہے جب وہ تعلیم حاصل کریں اور مہارتیں حاصل کریں۔نوجوانوں کی اکثریت جو کہ ایک اہم اقتصادی قوت ہے

اسکول نہیں جا رہی، بے روزگار ہیں، مہارت کی کمی ہے، اور غیر شادی شدہ ہیں۔ وہ معاشی ترقی میں حصہ نہیں ڈالتے اور انہیں پورا کرنے کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔اگر کسی ملک میں زیادہ بچے اور بوڑھے افراد ہوں تو اس کا انحصار کا تناسب بڑھ جائے گا۔ اس کے برعکس اگر ابتدائی عمر کی آبادی یا کام کرنے کی عمر کی آبادی کا حصہ بڑھتا ہے اور ہنر مند اور تربیت یافتہ ہوتا ہے، تو یہ اقتصادی پیداوار اور اختراع میں حصہ ڈالے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کو اپنی لیبر فورس اور کاروباری افراد کی مہارتوں کو بڑھانا چاہیے۔منہاج نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کی کل شرح پیدائش 3.6 فی عورت ہے جو نسبتا مستحکم ہے۔ پاکستان میں فی عورت بچوں کی اوسط تعداد اس رفتار سے کم نہیں ہو رہی جس کی آبادی کمیونٹی کی طرف سے مطلوب ہے۔پاکستان میں آبادی میں اضافے نے غربت اور آمدنی میں عدم مساوات کو بڑھا دیا ہے۔ منہاج نے کہا کہ اگرچہ معاشی ترقی ہو سکتی ہے، لیکن محدود وسائل پوری آبادی کے لیے یکساں طور پر مختص نہیں کیے جا سکتے ہیںجس سے امیر اور غریب کے درمیان خلیج بڑھ جاتی ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی صحت کی دیکھ بھال کے نظام اور عوامی خدمات پر بہت زیادہ دبا ڈالتی ہے، جو ممکنہ طور پر لوگوں کی مجموعی صحت اور بہبود سے سمجھوتہ کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی سرمایہ کاروں ک...

پاکستان انویسٹمنٹ پالیسی 2023 میں پرجوش اہداف اور مقاصد کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس کا مقصد کاروباری ماحول کو تبدیل کرنا، اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور بغیر کسی رکاوٹ کے خدمات اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔موثر اور مربوط خدمات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پالیسی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، انتظامی طریقہ کار کو آسان بنانے اور پاکستان کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک ترجیحی منزل کے طور پر پوزیشن دینے کی کوشش کرتی ہے۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ میں پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشی ایٹو کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی سرمایہ کاری اور معاشی نمو کے لیے سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہے کیونکہ یہ کلیدی بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ریگولیٹری فریم ورک کی بہتری اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے قیام پر زور دیتی ہے۔ انتظامی طریقہ کار کو ہموار کرکے اور سرخ فیتے کو کم کرکے اس کا مقصد ایک شفاف اور موثر ماحولیاتی نظام بنانا ہے جو کاروباری اور جدت طرازی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ پالیسی میں ایک مربوط آن لائن پلیٹ فارم، پاکستان بزنس پورٹل کی ترقی کا تصور کیا گیا ہے جو کاروبار سے متعلق تمام خدمات اور اجازت ناموں کے لیے ایک متحد مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ پالیسی آزاد تجارتی معاہدوں دوہرے ٹیکسوں کے معاہدوںاور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے معاہدوں کے مذاکرات، دستخط اور توثیق کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر خاص زور دیتی ہے اور ان کوششوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا، تجارت کو کم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ دو طرفہ تعاون کو بڑھانا اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کو فروغ دیناہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنا کرپاکستان ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے جس سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد میں اضافہ ہو۔ سرمایہ کاروں کے تحفظ کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے پالیسی میں ایسے اقدامات شامل ہیں جن کا مقصد مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ پالیسی تنازعات کے حل کے لیے شفاف میکانزم قائم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔پالیسی سرمایہ کاروں کو کاروباری معاونت کی خدمات فراہم کرنے کا تصور دیتی ہے، بشمول فنانس تک رسائی، تکنیکی معاونت، برآمدات کو فروغ دینے اور صلاحیت سازی کے پروگرام، جو انہیں پاکستانی مارکیٹ میں ترقی کرنے کے قابل بناتے ہیں۔پالیسی پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے وسیع اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ یہ بنیادی ڈھانچے، توانائی، زراعت، مینوفیکچرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری پر زور دیتا ہے۔ اس پالیسی کا مقصد ملک کے شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں روزگار کی تخلیق، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مجموعی اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ پی آئی پی 2023 کا آغاز سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے سرمایہ کاروں کو موثر اور مربوط خدمات فراہم کرنے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ کاروباری ماحول کو تبدیل کرنے، بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے پر توجہ دینے کے ساتھ یہ جامع پالیسی مسابقتی اور سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ معیشت بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ انتظامی طریقہ کار کو آسان بنا کر، آن لائن پلیٹ فارم متعارف کروا کر اور بین الاقوامی معاہدوں کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان کا مقصد خود کو سرمایہ کاری کی ایک پرکشش منزل کے طور پر کھڑا کرنااور اپنے شہریوں کے لیے معاشی خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آم پر سالانہ اجلاس ، جنوب اور جنوب مشرقی ایش...

چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے شہر باوشان میں آم پر سالانہ اجلاس ، جنوب اور جنوب مشرقی ایشیائی آم تعاون پر اظہارخیال کیا گیا ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین اور پاکستان سمیت نو ممالک کے ماہرین نے تعاون کو گہرا اور تکنیکی ترقی کا اشتراک کرنے کے مقصد سے ایک بین الاقوامی تنظیم کے ساتھ مل کر 29 اور 30 اگست کو چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان کے شہر باوشان میں منعقدہ جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا مینگونیٹ ورک کے دوسرے سالانہ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ماہرین نے آم کی تحقیق اور صنعت کے طریقوں میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا اور اپنے متعلقہ ممالک کے تازہ ترین تحقیقی نتائج اور تجربات کا تبادلہ کیا۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق یوننان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (وائی اے ایس ایس) کے نائب صدر گونگ جیاشن نے نیٹ ورک کے ممبران کو رکنیت کے سرٹیفکیٹ پیش کیے۔ انہوں نے علاقائی آم کی صنعت میں نیٹ ورک کی خدمات کا اعتراف کیا اور مسلسل تعاون کے ذریعے آم کے کاروباری اداروں کے روشن مستقبل کی امید ظاہر کی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اجلاس میں ماہرین نے مشترکہ تحقیقی منصوبوں، استعداد کار بڑھانے اور سائنسی نتائج کی مشترکہ اشاعت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس تعاون کا مقصد آم کی صنعت میں عام چیلنجوں سے نمٹنا ہے ، جیسے بہتر اقسام اور کیڑوں پرکنٹرول ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق یوننان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (وائی اے ایس ایس)، "بیلٹ اینڈ روڈ" ساتھ اینڈ ساتھ ایسٹ ایشیا کراپ ریجنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن انسٹی ٹیوٹ اور ساتھ اینڈ ساتھ ایسٹ ایشیا ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جوائنٹ ریسرچ سینٹر کی جانب سے منعقد کی جانے والی اس دو روزہ کانفرنس کا موضوع "گرین ڈیولپمنٹ کے لیے تبادلے اور تعاون" تھا۔ اس تقریب کا مقصد تکنیکی جدت طرازی، ٹیلنٹ کی کاشت اور ماحول دوست تر قی میں مسلسل پیش رفت کو فروغ دینا تھا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق 29 ستمبر 2021 کو قائم ہونے والا یہ نیٹ ورک چین، پاکستان، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، ایتھوپیا، ایران، میانمار، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ویتنام وغیرہ سمیت ممالک کے 21 رکنی یونٹس پر مشتمل ہے۔ جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں آم کی اس علاقائی تحقیقی تنظیم کا قیام آم کی تحقیق اور ترقی میں ایک اہم قدم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات میں بڑے پ...

پاکستان نے مالی سال 2022-23 کے دوران تقریبا 500 ملین ڈالر مالیت کی سمندری خوراک برآمد کی جو کہ ایک مالی سال کے دوران ریکارڈ بلند ترین ہے۔ پاکستان نے آخری بار 451 ملین ڈالر کی سمندری خوراک کی برآمدات مالی سال 2017-18 کے دوران کی تھی اور یہ ریکارڈ گزشتہ مالی سال کے دوران ٹوٹا تھا جب برآمدات کی اصل رقم 496 ملین ڈالر تھی۔ ٹرٹل ایکسکلوڈر ڈیوائس کے ضوابط کی عدم تعمیل کی وجہ سے پاکستانی جھینگے کی برآمدات پر امریکہ کی طرف سے عائد پابندی ہے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے یہ پابندی 2017 میں لگائی گئی تھی۔ یہ پابندی مسلسل چھ سال سے نافذ ہے جس سے ملک کی سمندری خوراک کی صنعت متاثر ہو رہی ہے۔ پاکستان کے سمندری غذا کے برآمدی شعبے کو بھی یورپی یونین کی طرف سے اسی طرح کی پابندی کا سامنا ہے جو 2007 میں نافذ کیا گیا تھا۔ اگرچہ کچھ کمپنیوں پر سے جزوی پابندیاں ہٹا دی گئی ہیںلیکن پاکستان کو اب بھی اہم پابندیوں کا سامنا ہے۔ کوالٹی کنٹرول ایکٹ 1997، جو سمندری خوراک کی برآمد کے شعبے میں کام کر رہے ہیں۔ آبی زراعت دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں میں سے ایک ہے۔ تاہم پاکستان میںحالیہ برسوں کے دوران اس کی توجہ حاصل ہوئی اور حکومت نے اب مچھلی کے کاشتکاروں کے لیے کئی فش ہیچریاں اور تربیتی سہولیات قائم کی ہیں۔ ایشیائی ممالک میں پاکستان میں آبی زراعت کی مچھلی کی پیداوار سب سے کم ہے۔ اس کی سمندری غذا کی برآمدات کا معیار پروسیسنگ کے لیے ویلیو چین میں کئی رکاوٹوں سے متاثر ہوتا ہے

جس میں ذخیرہ کرنے کی ناکافی گنجائش، مچھلی کے کیچوں کی غلط ہینڈلنگ اور پروسیسنگ کے لیے جدید مشینری کی کمی شامل ہیں۔ فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے مطابق آبی زراعت کی پیداوار اور درآمدبرآمد کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو منظم کرنے کے لیے قانونی ڈھانچہ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہائی ویلیو پرجاتیوں کو فروغ دینے کے لیے ابتدائی طور پر سرکاری ڈومین کے تحت ہیچریاں قائم کرنے کی ضرورت ہے اور بعد میں ٹیکنالوجی کو نجی شعبے کو منتقل کیا جائے گا اور پھر پبلک ہیچریاں تحقیق اور ترقی کے مراکز کے طور پر کام کریں گی۔ فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ نے کہا کہ فش مارکیٹوں کو عام طور پر قائم کیا جانا چاہیے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سہولت مراکز،کولڈ چین انفراسٹرکچر اور فیڈ ملز قائم کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے حکومت مالی مراعات فراہم کر سکتی ہے۔ سمندری خوراک کی برآمدات کو بہتر بنانے کے لیے سرکاری اور نجی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے تربیت اور صلاحیت سازی کے باقاعدہ پروگرام کی ضرورت ہے۔ یہ پروگرام فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ کی طرف سے فراہم کیا جانا چاہیے جس میں مستقل بنیادوں پر تربیتی مراکز بھی قائم کیے جائیں۔سرکاری اور پرائیویٹ میں منتخب منصوبوں کو مماثل گرانٹس اور بلا سود قرضے فراہم کرنے کے لیے ایکوا کلچر ڈویلپمنٹ فنڈ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان آنے والے سالوں میں سمندری غذاکی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کر سکتا ہے اور سمندری غذا کی برآمدات کے 1 بلین ڈالر کے ہدف کو حاصل کر سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نجی ہائوسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن نے اپنے رہائش...

نجی ہائوسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن نے اپنے رہائشیوں سے 90کروڑ60لاکھ سے زائد رقم غیرقانونی طریقہ سے وصول کرلی،بحریہ ٹاؤن نے اپنے بجلی صارفین سے نیپرا کے حکم کے برخلاف اضافی نرخ وصول کئے ،بحریہ ٹاؤن نے اپنے رہائشیوںکو بجلی فی یونٹ4روپے مہنگی فروخت کی جس کی وجہ سے صارفین پر 90کروڑ 60 لاکھ روپے اضافی اداکئے ،نیپرا نے آئیسکو کوحکم دیاکہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ کاڈسٹری بیوشن لائسنس منسوخ کردیا ہے اسکا انتظام سنبھالیں مگر عمل نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے صارفین کا نقصان ہوا۔آڈٹ نے انتظامیہ کو کیس بھرپور طریقہ سے عدالت میں لڑنے کی ہدایت کردی تاکہ 90کڑور سے زاہد رقم وصول کی جائے ۔سرکاری آڈٹ دستاویز ات کے مطابق جی ایس او آئیسکو کے آڈٹ کے دوران دیکھاگیا کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ 4روپے فی یونٹ بجلی صارفین سے اضافی چارج کررہا ہے،نیپرا کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ سے قطع نظر چار روپے اضافی چارج کئے جارہے تھے،اس سے صارفین پر 90کروڑ 60لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا،نیپرا نے 20اکتوبر 2020کو بی ٹی پی ایل کا ڈسٹری بیوشن لائسنس منسوخ کر دیا تھا،نیپرا نے آئیسکو کو بی ٹی پی ایل کے بجلی کے نیٹ ورک کو سنبھالنے اور بی ٹی پی ایل کیساتھ آپریشن اینڈ مینٹیننس معاہدہ کرنے کی ہدایت کی، نیپرا کے حکم کے باجود اسلام آبا دالیکٹرک سپلائی کمپنی نے اس پرعمل نہیں کیاجس کی وجہ سے 906.05ملین روپے کااضافی بوجھ صارفین پر پڑا،معاملہ اگست 2022 میں آئیسکو انتظامیہ کے ساتھ اٹھایاگیا،دسمبر 2022میں وزارت کو رپورٹ کیاگیا،انتظامیہ نے جواب دیا کہ معاملہ زیر سماعت ہے،ڈی اے سی نے 2جنوری 2023 کو انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اس کیس کی بھرپور طریقے سے پیروی کریں۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیریں مزاری ای سی ایل کیس،آئی جی اسلام آباد...

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی 25 ہزار روپے پٹیشنر شیریں مزاری کو دیں۔ 2 اگست کو ایک ہفتے میں آئی جی اسلام آباد کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا، 10 اگست تک جواب جمع نہیں کرایا، ایک ہفتہ مہلت کی استدعا بھی عدالت نے منظور کی، 29 اگست کو بھی آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع نہیں کرایا۔ عدالت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو آج بھی جواب جمع نہ کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آئی جی انکوائری کرائیں کہ عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع کیوں نہیں ہوا؟ انکوائری کر کے ایکشن لے کر 2 ہفتے میں جواب جمع کرائیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تین صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کر دیا، جس میں آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان آئی ا...

پاکستان نے مہنگی بجلی کے تناظر میں ملکی صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک پلان شیئر کر دیا۔ نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ انہوں نے براہِ راست آئی ایم ایف حکام سے بات نہیں کی، پاکستان کی طرف سے ایک ٹیم نے عالمی ادارے کے حکام سے بات چیت کی ہے اور وہ آئی ایم ایف پروگرام کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ آئی ایم ایف سے بلوں میں ریلیف پر آج جواب ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد 400 یونٹ والوں کو ریلیف ملے گا۔ بجلی بلوں میں ٹیکسیشن میں کمی کیلئے آئی ایم ایف ریلیف نہیں دے گا، بجلی بلوں کو اقساط میں وصول کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی رضا مندی مل سکتی ہے، آئی ایم ایف نے رضامندی ظاہر کی تو 2 ماہ کیلئے معاہدہ ہو سکتا۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق اگست اور ستمبر کے بلوں کو اقساط میں لینے کیلئے وزارت خزانہ تحریری گارنٹی دے گی، آئی ایم ایف حکام کو نگران وزیر خزانہ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی درخواست بھی کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ تعلیم سندھ نے طلبہ کی جسمانی سزاوں پر...

محکمہ تعلیم سندھ نے سکول میں طلبہ پر جسمانی سزا کا نوٹس لیتے ہوئے جسمانی سزاں پر پابندی عائد کر دی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز پروفیسر رفیعہ ملاح نے نجی سکولوں کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔ نجی سکولوں کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق سزاں کے حوالے سے والدین کی لاتعداد شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں جسمانی سزا پر پابندی کی شرط ہوگی، طلبہ کو جسمانی سزا دی گئی تو سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک...

صوبائی دارالحکومت لاہور میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون تیز کردیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ضلعی حکومت کی ہدایت پر سموگ سے بچا کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن مزید کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری آرٹی اے کی سربراہی میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے گاڑیوں کے خلاف 6 سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں۔ گزشتہ رات سیکرٹری آر ٹی اے اور ان کا عملہ نے رات گئے تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کرکے انہیں بھاری جرمانے بھی کیے۔ سیکرٹری آر ٹی اے کا کہنا تھا کہ لوگوں کی صحت ان کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے سموگ کی روک تھام کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری افسران کو مفت بجلی کے یونٹ دینے کا اق...

ملک بھر کے بجلی صارفین سے بلوں میں مختلف ٹیکسز وصول کرنے کے ساتھ ساتھ واپڈا اور دیگر سرکاری افسران کو مفت بجلی کے یونٹ دینے کے اقدام کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ امین الرحمان یوسفزئی ایڈوکیٹ نے اس ضمن میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے جس میں واپڈا، نیپرا، آل ڈسکوز، واٹر اینڈ پاو ڈویژن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان کے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور واپڈا حکام نے ان کو مختلف طریقوں سے اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے۔ رٹ کے مطابق ملک میں بجلی کی پیدوار مطلوبہ ضرورت سے بھی زیادہ ہے تاہم صارفین کو بجلی کی عدم فراہمی کے ساتھ ساتھ مختلف نوعیت کے ایسے ٹیکسز بجلی بلوں میں ارسال کیے گئے جس کا صارفین کو علم ہی نہیں۔امین الرحمان ایڈوکیٹ کے مطابق واپڈا حکام نے مختلف طریقوں سے عوام سے پیسے نکالنے کے اقدامات کیے ہیں جس میں اضافی ٹیکس، ایکسٹرا ٹیکس، ای ٹیکس، فیول ٹیکس، انکم ٹیکس، پی ٹی وی ٹیکس اور دیگر ٹیکس شامل ہیں جو کہ موجودہ حالات میں صارفین کے لیے ادا کرنا مشکل ہے۔ اس رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت ایک طرف مہنگائی کا رونا رو رہی ہے تو دوسری جانب سارا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے اور اشرافیہ اس سے مبرا ہے۔ رٹ پٹیشن کے مطابق خصوصی طور پر نچلے طبقے کو حالیہ مہینوں میں بجلی کے بلوں میں بھاری بھرکم ٹیکسز ارسال کیے گئے ہیں جو اس کی قوت برداشت سے بہت زیادہ ہے۔

اس ضمن میں مختلف کمپنیوں اور انکی پیدوار کا بھی تخمینہ دیا گیا ہے جس میں یہ قرار دیا گیا ہے کہ پاکستان میں زیادہ تر بجلی خیبر پختونخوا میں پانی سے تیار کی جاتی ہے تاہم اس صوبے کے عوام پر بھی وہ چارجز لگائے جاتے ہیں جو ملک کے دیگر حصوں میں لگائے جاتے ہیں۔ استدعا کی گئی ہے کہ واپڈا حکام کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ بجلی کے بلوں میں یکسانیت لائی جائی اور تمام ٹیکسز کو ختم کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ جن ملازمین کو مفت یونٹس دیے جا رہے ہیں اسے فوری طور پر روکا جائے۔ اس کے علاوہ بجلی بلوں میں میٹر کرایہ کو بھی کالعدم قرار دیا جائے جبکہ بجلی صارفین سے ٹرانسفرمر کی مرمت کی فیس وصولی کو روکا جائے۔ رٹ میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ اس وقت تمام ریڈنگ کو یکساں طور پر نہیں لیا جا رہا اور مختلف اوقات میں مختلف ریڈنگ لیے جا رہے ہیں جس کا صارفین کو پتہ ہی نہیں کہ انہوں نے کس وقت کتنی بجلی استعمال کی ہے لہذا اس نظام کو شفاف بنایا جائے۔ امین الرحمان ایڈوکیٹ نے استدعا کی ہے کہ موجود حالات کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر بجلی بلوں میں ٹیکسز ختم کیے جائیں اور صارفین کو ریلیف دیا جائے جو بھی مفت بجلی استعمال کر رہے ہیں ان سے یہ یونٹس کاٹ دیے جائیں اور انکے مفت یونٹس بند کیے جائیں۔ رٹ پٹیشن پر سماعت آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کے اجرامیں 4.8 فی...

گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادو ں پر 4.8 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کی جانب سے جولائی میں صارفین کو 211 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو جولائی 2022 کے مقابلہ میں 4.8 فیصد زیادہ ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2022 میں گھروں کی تعمیر کے لئے صارفین کو 201 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں گھروں کی تعمیر کے لئے قرضہ جات کے اجرامیں ماہانہ بنیادوں پر 0.6 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جون میں گھروں کی تعمیر کے لئے بینکوں کی جانب سے 212 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے جو جولائی میں کم ہو کر 211 ارب روپے ہو گئے۔ واضح رہے کہ جولائی کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 7998 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سیکرٹ ایکٹ مق...

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اختیار دینا غلط ہے۔ سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت منتقلی کے وزارت قانون کے نوٹی فکیشن کے خلاف درخواست دائر کی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کے روبرو چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری درخواست پر 2 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔ اعتراض ہے کہ ہم نے ایک ہی درخواست میں ایک سے زیادہ استدعا کیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اِس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ ۔ میں اعتراضات دور کر دیتا ہوں، آپ میرٹ پر دلائل دیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا عدالت کا وینیو تبدیل کیا گیا ہے؟ ، جس پر وکیل شیر افضل مروت نے جواب دیا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیسز کی متعلقہ عدالت مجسٹریٹ کی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اختیار دینا غلط ہے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ نوٹس جاری کر کے اس پر بھی جواب طلب کر لیا جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں آپ کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیتا ہوں۔ وکیل نے کہا کہ یہ جلدی والا معاملہ ہے تو کیس آئندہ ہفتے دوبارہ مقرر کر دیا جائے، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیس کی آئندہ سماعت اگلے ہفتے ہی کر لیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں