• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

کراچی میں حلقہ بندیوں کا ایم کیو ایم کو فائد...

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کراچی میں مردم شماری سے سیٹیں بڑھیں گی جس کا فائدہ ایم کیو ایم پاکستان کو پہنچ سکتا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا یہ قومی خوش قسمتی ہے کہ سب کا مردم شماری پر اتفاق رائے ہوا، سب کو معلوم تھا کہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں ہونی ہیں، سیاسی طور پر اگر اب کسی کو کوئی اور نعرہ زیادہ مناسب لگتا ہے تو لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو مردم شماری سے متعلق گلہ تھا شاید فائدہ بھی ان ہی کو پہنچ رہا ہے جبکہ کراچی میں سیٹیں بڑھیں گی جس کا پیپلز پارٹی کو نقصان کا احتمال ہے۔ ان کا کہنا تھا خیبر پختونخوا میں حلقہ بندیوں سے کچھ لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے، جن کو فائدہ پہنچ رہا ہے وہ چاہتے ہیں حلقہ بندیاں ہوں اور جن کو نقصان ہے وہ چاہتے ہیں ابھی نہ ہوں، آئین اور قانون کا تقاضا ہے کہ مردم شماری کی منظوری کے بعد اب حلقہ بندی ہونی چاہیے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا قوم کو علم ہے کہ ہم نے بڑی کوشش کی یہ معاہدہ تاخیر کا شکار بھی ہوا، آئی ایم ایف سے مذاکرات بھی کیے، تقاضا بھی کیا اور ان کی منتیں بھی کیں، آئی ایم ایف سے تقاضا اور منتیں کرتے رہے کہ شرائط کو نرم کریں، معاہدہ ہو چکا تھا وہ کہتے تھے کہ ہمیں غرض نہیں کہ اس وقت وزیراعظم کا کیا نام تھا اور اب کیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا بڑی مجبوری کی حالت میں ہمیں معاہدے کی شرائط کی توثیق کرنا پڑی، معاہدے کی شرائط کی توثیق نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا، ہم نے ملک کو بہت بڑے خطرے سے بچایا ہے، اب تکلیف ہے تنگی ہے نگران حکومت سے کہا ہے کہ بجل بل کو اقساط میں کیا جائے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا نگران حکومت سے کہا کہ سردیوں میں بجلی کے بل کم ہو جائیں گے لہذا ابھی بل کی قسطیں کی جائیں، جس کا 15 ہزار کا بل ہے وہ ابھی 15 نہیں دے سکتا 5 ہزار تو دے سکتا ہے، نگران حکومت قابل لوگوں پر مشتمل ہے امید ہے مشکل گھڑی میں قوم کو ریلیف دیں گے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے باہر جانے کی ڈیل کا مجھے علم نہیں، حافظ حمداللہ کے پاس اگر معلومات ہیں تو وہ اس بارے میں بات کر سکتے ہیں، اس سے پہلے بھی سیف ایگزٹ کے معاملات ہوئے اس میں احتیاط کرنا پڑتی ہے، کسی پر کیس ہے تو وہ چلنا چاہیے، میرٹ اور قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کے ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے نا...

نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ناقابل تردیدشواہد موجود ہیں۔ ہندوستان کیساتھ تنازع کشمیر حل کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت آبی جارحیت میں ملوث، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہاہے، پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر پالیسی واضح اور متواتر ہے۔ تنازع کشمیر کشمیریوں کی امنگوں، سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت حل کیاجائے۔ عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے سرحدپار افغانستان سے ہوتے ہیں، طالبان سپریم لیڈرملاہیبت اللہ کاپاکستان پرحملوں کوحرام قراردیناخوش آئندہے، پاکستان سے یومیہ1800کنٹینرز افغانستان،کچھ وسط ایشیا اور روس جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کا تحفظ کلیدی ذمہ داری ہے، اقتصادی بہتری، سرمایہ کاری، آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنا ترجیح ہے، چین، امریکا اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔ امریکا کیساتھ تجارت، سرمایہ کاری، انسداد دہشتگردی پرتعاون میں وسعت آئے گی، یورپی یونین سے نئے ترجیحی تجارتی معاہدے جی ایس پی پلس کیلئے کوشاں ہیں، ہماریلییافریقی خطہ،لاطینی امریکا،وسط ایشیائی ریاستیں بھی اہمیت کی حامل ہیں۔ نگران وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ اقتصادی،تذویراتی اور سیاسی تعاون میں اضافے کیلئے پرعزم ہیں، سی پیک کے آئندہ زرعی،انفارمیشن ٹیکنالوجی، ریلوے منصوبوں کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کونسل کے قیام سے سرخ فیتے کی رکاوٹیں دورہوئیں، کان کنی،معدنی شعبیمیں30کھرب ڈالرکی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، سعودیہ، قطرسمیت دیگرخلیجی ممالک سے خاطرخواہ سرمایہ کاری متوقع ہے،جلیل عباس نے کہا کہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب انتخابات، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن ک...

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب انتخابات نظرثانی کیس کی سماعت کی، جس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے ایک ہفتے کا وقت طلب کیا۔ وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے پنجاب انتخابات بارے تفصیلی فیصلہ دیا ہے۔ تفصیلی فیصلے کی روشنی میں ایڈیشنل گرانڈز پر دلائل دینے کے لیے ایک ہفتے کا وقت درکار ہے۔ چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو وقت فراہم نہیں کریں گے۔ وکیل نے کہا کہ قانون میں ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کو مل گیا ہے، جس پر جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ یہ سوال ہمارے سامنے موجود ہی نہیں ہے کہ تاریخ کون دے گا۔ ہم اس وقت نظرثانی درخواست سن رہے ہیں۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ جو نکات اصل کیس میں نہیں اٹھائے وہ نکات نظرثانی کیس میں نہ اٹھائیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میں ورکرز پارٹی کیس ہائی لائٹ کرنا چاہتا ہوں۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ان چیزوں پر دلائل کے بعد عدالت نقطہ نظر دے چکی ہے۔ ہمیں ریکارڈ سے بتائیں کہ فیصلے میں کونسی غلطیاں ہیں، جن پر نظرثانی ہو۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کے پاس الیکشن کا محض اختیار نہیں، یہ آپ کی آئینی ذمے داری ہے، جس پر وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ انتخابات کروانے کی ڈیوٹی ہمیں موثر انداز میں ادا کرنی ہے۔ کچھ نکات پر عدالت کی توجہ دلانا چاہتا ہوں۔

جسٹس منیب اختر نے جواب دیا کہ عدالت کے سامنے کوئی نکات اٹھانے ہیں تو کسی اور کیس میں آ جائیے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ بتائیں کہ پنجاب انتخابات کیس کے تفصیلی فیصلے میں کیا غلطیاں ہیں؟۔ جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ آئین میں واضح درج ہے کہ انتخابات 90 دن میں کرانے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آئین کے واضح مینڈیٹ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ قانون پاس کرنے سے 90 روز میں انتخابات کرانے کے آئینی مینڈیٹ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ الیکشن کمیشن انتخابات 90 دن سے تاخیر سے نہیں کرا سکتا۔ وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل میں کہا کہ انتخابات 90 دن میں کرانے کی حد پر کچھ وجوہات میں چھوٹ بھی دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کی معروضات کے بارے کچھ غلطیاں ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آرٹیکل 218 شق 3 کے مطابق الیکشن کمیشن کو انتخابات آرگنائز اور کنڈکٹ کرانے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو انتخابات آرگنائزر اور کنڈکٹ 90 روز کی آئینی مدت میں کرانے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے یہ چھوٹ خود کو کیسے دی کہ وہ انتخابات میں تاخیر کر سکیں؟۔ وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ آئین ذمے داری عائد کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن کو یقینی بنانا ہے کہ انتخابات صاف شفاف اور منصفانہ ہوں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیا کہ کمیشن 5 سال تک یقینی نہیں بناتا کہ انتخابات شفاف ہو سکیں گے تو کیا انتخابات نہیں ہوں گے؟، جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ یہ میری دلیل نہیں ہے، جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ آپ کی دلیل پھر کیا ہے؟۔ پچھلے آدھے گھنٹے سے یہی سمجھ نہیں آ رہا کہ آپ کا مدعا کیا ہے؟۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے پنجاب انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سب سے...

ڈینگی کے وار مزید تیز ہونے لگے ، 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے 37 جبکہ پنجاب بھر سے 90 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی سے ڈینگی کے 18،فیصل آباد9 ،ملتان 7 اور شیخوپورہ سے 2 مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں برس پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1190 ہوگئی ہے۔ پنجاب کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 80 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 50 مریض داخل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صوبے میں سینئر انتظامی افسران کے تبادلے کی ت...

چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیراعلی سندھ کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ صوبے میں سینئر انتظامی افسران کے تبادلے کی تیاری نظر نہ آنا قابل افسوس ہے، نگران سندھ حکومت افسران کے تبادلوں سے متعلق تجاویز منظوری کیلئے بھجوائے۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو سینئر انتظامی افسران کے تبادلے کی ہدایت کی تھی، صوبے میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل کمشنرز کے تبادلوں کی ہدایت کی گئی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر نے خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے آر پی اوز، ڈپی اوز سمیت پولیس افسران کے بھی تبادلے کا کہا تھا جبکہ یہ بھی ہدایت کی تھی کہ غیر جانبدار افسران کو الیکشن کی نگرانی کیلئے تعینات کیا جائے۔ خط میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ نگران سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو اس ضمن میں کوئی تجاویز نہیں ملیں، اس ضمن میں سندھ کی نگران حکومت کی تیاری نظر نہ آنا قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران سندھ حکومت افسران کے تبادلوں سے متعلق ایک ہفتے میں تجاویز الیکشن کمیشن کو منظوری کیلئے بھجوائے، الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے ڈی آر اوز، آر اوز، اے آر اوز کی تقرری کے اقدامات کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہا ہے، الیکشن ک...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہا ہے، الیکشن کب ہونگے ابھی تک کوئی نہیں جانتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 13 جماعتیں جو ملک کو معاشی مسائل کے سمندر میں ڈبو کر گئی ہیں وہ بھی اب مگرمچھ کے آنسو رو کر احتجاج کا حصہ بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر خزانہ بھی بول پڑی ہیں کہ معاشی اور اقتصادی مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے اور 24 کروڑ لوگ آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہیں، جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا اس وقت تک معاشی اور اقتصادی استحکام نہیں آ سکتا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2023 آئین اور عدلیہ پر عملدرآمد کے لحاظ سے تاریک ترین سال ہے یہ کہہ کر انہوں نے سمندر کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ 85 روپے پر چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی اور 220 روپے پر چینی امپورٹ کرنے جا رہے ہیں، 75 سال سے چینی مافیا اور آٹا مافیا نے ہمیشہ غریب کو لوٹا، غریب کا خون چوس کر اپنے مفادات حاصل کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ، ایمان مزاری کی حفاظتی ض...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسانی حقوق کی وکیل اور کارکن ایمان مزاری کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پرسماعت پیر تک ملتوی کردی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایمان مزاری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے وزاردت داخلہ حکام سے استفسار کیا کہ آپ نے ایمان مزاری کے خلاف صوبوں میں درج مقدمات کی تفصیلات منگوائیں ہیں ؟ جس پر وزارت داخلہ حکام نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے ، وفاقی حکومت ایسے معاملات میں صوبوں کو حکم نہیں دے سکتی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ وزارت داخلہ حکام کیسی بات کر رہے ہیں ؟۔ اسٹنٹ اٹارنی جنرل کاکہنا تھا کہ ہم نے صرف معلومات حاصل کرنے کے لیے کہا ہے ، آرڈر دیر سے ملا ہے کچھ وقت دے دیا جائے ، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کر لیا جائے ۔ عدالت نے اسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ وزارت داخلہ کو کیا ہدایات ہیں؟ جیل میں ہے آپ تفتیش کریں چالان جمع کرائیں ٹرائل کرائیں ، عدالت سے کیا کہنا چاہیے تھا کیا نہیں کہنا چاہیے میں اس متعلق کچھ نہیں کہوں گا ۔ عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو بتائیں کہ ایمان مزاری کے کیس میں کورٹ آرڈر کیا ہے ؟ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کو 20 اگست کے بعد کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ستلج کے سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، مزید سینک...

دریائے ستلج کے سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ، پانی کے تیز بہا وکی وجہ سے متعدد حفاظتی بند اور سڑکیں ٹوٹ گئی،مزید سینکڑوں آبادیاں ڈوب گئیں اور زمینی رابطے منقطع ہو گئے ، دریائی بیلٹ کے سکول بند ، بجلی سپلائی کا نظام بھی شدید متاثر۔تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں بھوکاں پتن کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ابھی بھی جاری ہے، ضلع بہاولنگر میں سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس سے ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ پانی کے تیز بہا وکی وجہ سے متعدد حفاظتی بند اور سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں، درجنوں آبادیاں پانی کی لپیٹ میں آ گئی ہیں، چاروں اطراف پانی ہی پانی موجود ہے، 100 سے زائد آبادیوں کے زمینی راستے ابھی تک منقطع ہیں۔ ہزاروں ایکڑ پر فصلیں زیر آب آ گئیں، سیلابی پانی رہائشی ڈیروں، مکانوں میں داخل ہو گیا ہے، دریائی بیلٹ کے سکول بھی بند ہیں جبکہ بجلی سپلائی کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اہل علاقہ کے ساتھ ملکر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ریسکیو ٹیموں نے پانی میں پھنسے 11940 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا، انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کو 30 فلڈ ریلیف کیمپس پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ادھر نقل مکانی کرنیوالے افراد شدید مشکلات سے دوچار ہیں، متاثرین کے لئے خوراک کی شدید قلت، جانوروں کے لئے بھی چارہ دستیاب نہیں ہے، متاثرین کی بڑی تعداد کھلے آسمان تلے حکومتی ریلیف کی منتظر ہے۔ دوسری جانب رام پور پل کے قریب نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، پانی سے سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی، گاں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کر رہے ہیں، باربار کال کرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کا عملہ نہ پہنچا، کھیتوں میں پانی داخل ہونے سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ادھر احمد پور شرقیہ میں ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد ایک لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے، ہیڈ پنجند سے دریائے ستلج کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد 1 لاکھ 9 ہزار 3 سو 28 کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج 92 ہزار 7 سو 34 کیوسک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۳۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ یی-عرب پارلیمنٹ-سپیکر-ملاقات

کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امورکےدفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی(دائیں)بیجنگ میں عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل العسومی سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ یی-عرب پارلیمنٹ-سپیکر-ملاقات

کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امورکےدفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی(دائیں)بیجنگ میں عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل العسومی سے ملاقات کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہوبے-ژی گوئی کاؤنٹی-سورج طلوع

چین کےوسطی صوبہ ہوبی کے یی چھانگ شہرکی ژی  گوئی کاؤنٹی میں تھری گورجز ڈیم پرطلوع آفتاب کا منظر۔(شِنہوا)

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کروشیا-کمارنا-پیلجیسک پل-سیاح

کروشیا کےشہرکمارنامیں پیلجیسک پل کے سامنےلوگ یادگاری تصاویر لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-الخلیل-مکان-مسمار

مغربی کنارے کے شہرالخلیل کے مشرق میں اسرائیلی بلڈوزر ایک فلسطینی کے مکان کو مسمار کر رہا ہے جبکہ اسرائیلی فوجی موقع پر پہرہ دے رہے ہیں-(شِنہوا)

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ یی-عرب پارلیمنٹ-سپیکر-ملاقات

کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امورکےدفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی(دائیں)بیجنگ میں عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل العسومی سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-وانگ یی-عرب پارلیمنٹ-سپیکر-ملاقات

کمیونسٹ پارٹی  آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امورکےدفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی(دائیں)بیجنگ میں عرب پارلیمنٹ کے سپیکر عادل العسومی سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-پاکستان-ڈیجیٹل سلک روڈ-ای کامرس

پاکستانی جوڑہ عزیزالرحمان اور سعدیہ عزیز پاکستان میں اپنی فیکڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-پاکستان-ڈیجیٹل سلک روڈ-ای کامرس

پاکستانی جوڑہ عزیزالرحمان اور سعدیہ عزیز پاکستان میں اپنی فیکڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔(شِنہوا)

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-پاکستان-ڈیجیٹل سلک روڈ-ای کامرس

گھریلو آلات کا خوردہ فروش ایک پاکستانی اسلام آباد میں سیمویڈ کلاوڈ ٹیکنالوجی کے ای کامرس پلیٹ فارم میں شامل ہونے کے لیے معاہدے پر دستخط کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-پاکستان-ڈیجیٹل سلک روڈ-ای کامرس

گھریلو آلات کا خوردہ فروش ایک پاکستانی اسلام آباد میں سیمویڈ کلاوڈ ٹیکنالوجی کے ای کامرس پلیٹ فارم میں شامل ہونے کے لیے معاہدے پر دستخط کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیراعظم کاسی سی آئی سی ای ڈی 2023...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم اورچائنہ کونسل برائے بین الاقوامی تعاون برائے ماحولیات وترقی (سی سی آئی سی ای ڈی)کے سربراہ  ڈنگ شیوشیانگ نے بدھ کو سی سی آئی سی ای ڈی کے سالانہ اجلاس2023سے خطاب کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن،نائب وزیر اعظم ڈنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سی سی آئی سی ای ڈی کی ترقی میں معاونت اور ہمیشہ کی طرح ایک بڑا کردار ادا کرنے میں اس کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے اس امید کااظہار کیا کہ شرکاء تحقیق اور تبادلوں کو مستحکم کریں گے، ملک میں ماحولیات اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے تجاویز دیں گے اورایک صاف اور خوبصورت دنیا کی تعمیر میں مزید حکمت اور طاقت فراہم کریں گے۔  "گرین ایمپاورمنٹ اور اعلیٰ معیار کی ترقی" کے موضوع پر ہونے والے اس اجلاس میں اندرون و بیرون ملک سے تقریباً 500 شرکاء شریک ہوئے جس میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، گرین سلک روڈ کی تعمیراور گرین فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے بنیادی تعلیم کو بہتر بنانے کا عملی من...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے نئے دور میں بنیادی تعلیم کو بہتربنانے کا عملی منصوبہ شروع کرنے کے لیے انٹر ایجنسی گائیڈ لائن جاری کی ہے۔

وزارت تعلیم ، نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور وزارت خزانہ کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ گائیڈ لائن کا مقصد ملک کے بنیادی تعلیم کے شعبہ میں شفافیت اور معیارکو بڑھانا ہے۔ وزارت تعلیم کے عہدیدار تیان ژوین نے بدھ کو بتایا کہ گائیڈ لائن کا مقصد بنیادی تعلیم کی سپلائی سائیڈ ریفارم کو مزید بہتر بنانا، معیاری تعلیم کے وسائل کو مزید وسیع اور اعلیٰ معیارکے بنیادی تعلیمی نظام کی تعمیر کو تیزکرناہے۔

گائیڈ لائن کے مطابق، 2027 تک، بنیادی، ثانوی اسکول اور کنڈرگارٹن میں داخلوں کے لیے ایک پروویژن اور ایڈجسٹمنٹ میکانزم بنیادی طور پر شہروں کی جانب  آبادی کی منتقلی  کے نئے رجحان اور اسکول جانے کی عمر کی آبادی میں آبادیاتی تبدیلیوں کے مطابق قائم کیا جائے گا۔ 

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گیبون میں فوج کااقتدار پر قبضے کا دعویٰ

لبریویل(شِنہوا) گیبون میں فوجی افسران نے انتخابی نتائج منسوخ کر دیے ہیں اور ریاستی اداروں کو تحلیل کر تے ہوئےاقتدار پر قبضےکا دعویٰ کیا ہے۔

بدھ کو مقامی میڈیا نے رپورٹ کیاکہ افریقی ملک کی سرحدیں تاحکم ثانی بند کر دی گئی ہیں جبکہ دارالحکومت لبریویل میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔

 افسران نے کہا کہ عام انتخابات قابل اعتبار نہیں تھے اور نتائج کالعدم ہیں۔

اس واقعے سے قبل گیبون کےقومی انتخابی ادارے نے کہا تھا کہ حکمران گیبونی ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدر علی بونگو اونڈیمبا ہفتے کے روز ہونے والے انتخابات میں تیسری مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہو گئے ہیں۔

گیبون کے سینئرفوجی افسران کے ایک گروپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے جب کہ موجودہ صدر علی بونگو کو الیکشن میں دوبارہ منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان افسران نے کہا کہ انتخابی نتائج منسوخ کر دیے گئے، ریاستی ادارے تحلیل ہو گئے اور تمام سرحدیں اگلے نوٹس تک بند کر دی گئیں۔

سینئر فوجی افسران نے نتائج کے اعلان کے بعد قومی ٹیلی ویژن پر کہا کہ گیبون کے  لیے ہم نے موجودہ حکومت کو ختم کرکے امن کا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اداروں کی تبدیلی اور بحالی کی کمیٹی کی جانب سے ایک بیان پڑھ کر سنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ جمہوریہ کے تمام اداروں کو تحلیل کر دیا گیا ہےجن میں خاص طور پر حکومت، سینیٹ، قومی اسمبلی، آئینی عدالت، اقتصادی، سماجی اور ماحولیاتی کونسل، انتخابات کے لیے گیبونی مرکزشامل ہیں۔

 گیبون کے ایوان صدراور حکومت نے ابھی تک اس بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کے پسکوف ہوائی اڈے پر ڈرون حملےسے آئی ای...

ماسکو(شِنہوا)روس کے مغروبی پسکوف ہوائی اڈے پربدھ کو ڈرون حملےمیں آئی ایل- 76  ٹرانسپورٹ طیاروں کو نقصان پہنچا۔

پسکوف ریجن کے گورنر میخائل ویدرنکوف نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں کوئی شخص متاثر نہیں ہواتاہم نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 پسکوف روس کامغربی شہر ہے جواسٹونین سرحد سے 20 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

14 ویں چین-امریکہ ٹورازم لیڈر شپ سمٹ 2024 م...

بیجنگ(شِنہوا)چین اور امریکہ نے 14ویں چین-امریکہ ٹورازم لیڈر شپ سمٹ 2024 کی پہلی ششماہی میں چین میں منعقد کرنے پراتفاق کیا ہےجس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تعاون کو مزیدفروغ دیناہے۔

چین کےدورہ پرآئی ہوئی امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران چینی وزیر ثقافت و سیاحت ہو ہی پھنگ نے کہا کہ انکی وزارت امریکی محکمہ تجارت کے ساتھ  عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے سمیت باہمی دوروں کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ چین کے ساتھ اسی سمت میں کام کرے گا اوردونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں میں مزید اضافہ کرنے سمیت جلد از جلد چینی شہریوں کے دوروں کے لیے اپنے سفری قوانین کو سازگار بنائے گا اور چینی شہریوں کے لیے امریکی ویزوں کے حصول میں آسانی پیدا کرے گا۔

ہو ہی پھنگ نےامریکہ پر زوردیا کہ وہ امریکہ کا دورہ کرنے والےچینی شہریوں اور وفود سے بے بنیاد پوچھ گچھ اور ہراساں کرنا بند کرے اور باہمی سیاحتی دوروں کے لیے بہتر حالات پیدا کرے۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

14 ویں چین-امریکہ ٹورازم لیڈر شپ سمٹ 2024 م...

بیجنگ(شِنہوا)چین اور امریکہ نے 14ویں چین-امریکہ ٹورازم لیڈر شپ سمٹ 2024 کی پہلی ششماہی میں چین میں منعقد کرنے پراتفاق کیا ہےجس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تعاون کو مزیدفروغ دیناہے۔

چین کےدورہ پرآئی ہوئی امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران چینی وزیر ثقافت و سیاحت ہو ہی پھنگ نے کہا کہ انکی وزارت امریکی محکمہ تجارت کے ساتھ  عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے سمیت باہمی دوروں کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ چین کے ساتھ اسی سمت میں کام کرے گا اوردونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں میں مزید اضافہ کرنے سمیت جلد از جلد چینی شہریوں کے دوروں کے لیے اپنے سفری قوانین کو سازگار بنائے گا اور چینی شہریوں کے لیے امریکی ویزوں کے حصول میں آسانی پیدا کرے گا۔

ہو ہی پھنگ نےامریکہ پر زوردیا کہ وہ امریکہ کا دورہ کرنے والےچینی شہریوں اور وفود سے بے بنیاد پوچھ گچھ اور ہراساں کرنا بند کرے اور باہمی سیاحتی دوروں کے لیے بہتر حالات پیدا کرے۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی سلامتی کے تحفظ کے لیے چین افریقہ تعاون...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیربرائے قومی دفاع لی شانگ فو نےچین اور افریقہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور عالمی سلامتی کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیاہے۔

بیجنگ میں ہونے والے تیسرے چین-افریقہ امن و سلامتی فورم کے اجلاس سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے لی نے کہا کہ عالمی ترقی عدم استحکام اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہونے کے ساتھ ہی انسانیت کو بے مثال چیلنجزکا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سلامتی کو لاحق چیلنجز سے نمٹنے اور بین الاقوامی مساوات اور انصاف کے تحفظ کے لیے افریقہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے، اس طرح دنیا میں مزید استحکام پیدا ہو گا۔

لی نے کہا کہ چین اور افریقہ کو سٹریٹجک رابطوں اور عملی تعاون کوفروغ  اور سکیورٹی تعاون کے معیار اور کارکردگی کو بڑھانا چاہیے، جس کے لیے علاقائی اور عالمی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے مزید تعاون کرنا ہوگا۔

افریقی یونین (اے یو) اور تقریباً 50 افریقی ممالک کے 100 سے زیادہ سینئر نمائندوں نے فورم میں شرکت کی۔ شرکا نے امن و سلامتی، سمندری سلامتی اور افریقہ میں انسداد دہشت گردی کی صورتحال جیسے موضوعات پراظہارخیال کیا۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی سلامتی کے تحفظ کے لیے چین افریقہ تعاون...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیربرائے قومی دفاع لی شانگ فو نےچین اور افریقہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور عالمی سلامتی کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیاہے۔

بیجنگ میں ہونے والے تیسرے چین-افریقہ امن و سلامتی فورم کے اجلاس سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے لی نے کہا کہ عالمی ترقی عدم استحکام اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہونے کے ساتھ ہی انسانیت کو بے مثال چیلنجزکا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین سلامتی کو لاحق چیلنجز سے نمٹنے اور بین الاقوامی مساوات اور انصاف کے تحفظ کے لیے افریقہ کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے، اس طرح دنیا میں مزید استحکام پیدا ہو گا۔

لی نے کہا کہ چین اور افریقہ کو سٹریٹجک رابطوں اور عملی تعاون کوفروغ  اور سکیورٹی تعاون کے معیار اور کارکردگی کو بڑھانا چاہیے، جس کے لیے علاقائی اور عالمی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے مزید تعاون کرنا ہوگا۔

افریقی یونین (اے یو) اور تقریباً 50 افریقی ممالک کے 100 سے زیادہ سینئر نمائندوں نے فورم میں شرکت کی۔ شرکا نے امن و سلامتی، سمندری سلامتی اور افریقہ میں انسداد دہشت گردی کی صورتحال جیسے موضوعات پراظہارخیال کیا۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینئرچینی سفارت کار کی عرب پارلیمنٹ کے اسپیک...

بیجنگ(شِنہوا)  مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے بیجنگ میں عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل العسومی سے ملاقات کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین عرب ممالک کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت،عملی تعاون کومضبوط بنانے اور تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور ایک دوسرے سے سیکھنے کوفروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو برکس گروپ کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد دی۔ وانگ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا مستقبل اور اس کی تقدیر علاقائی ممالک اور عوام کے ہاتھ میں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین مسئلہ فلسطین کے جلد، منصفانہ اور معقول حل کی حمایت کرتا ہے۔

عادل العسومی نے کہا کہ عرب ممالک چین کو ایک قابل اعتماد سٹریٹجک پارٹنر سمجھتے ہیں، چین کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدامات کو سراہتے اوراس کی حمایت کرتے ہیں اور دو طرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے خواہاں ہیں۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینئرچینی سفارت کار کی عرب پارلیمنٹ کے اسپیک...

بیجنگ(شِنہوا)  مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے بیجنگ میں عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر عادل العسومی سے ملاقات کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین عرب ممالک کے ساتھ مل کر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت،عملی تعاون کومضبوط بنانے اور تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور ایک دوسرے سے سیکھنے کوفروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو برکس گروپ کا مکمل رکن بننے پر مبارکباد دی۔ وانگ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا مستقبل اور اس کی تقدیر علاقائی ممالک اور عوام کے ہاتھ میں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین مسئلہ فلسطین کے جلد، منصفانہ اور معقول حل کی حمایت کرتا ہے۔

عادل العسومی نے کہا کہ عرب ممالک چین کو ایک قابل اعتماد سٹریٹجک پارٹنر سمجھتے ہیں، چین کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدامات کو سراہتے اوراس کی حمایت کرتے ہیں اور دو طرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے خواہاں ہیں۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب صدرکی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات

بیجنگ (شِنہوا)چین کے نائب صدرہان ژینگ نے برطانیہ کے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے وزیر جیمز کلیورلی سے ملاقات کی۔

بدھ کے روز بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں ہان نے کہا کہ چین اوربرطانیہ کے درمیان نصف صدی سے زائد عرصے سے سفارتی سطح پر تعلقات قائم ہیں اوردونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے خطرات اورچیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے، دونوں ممالک کو، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور دنیا کی بڑی معیشتوں کی حیثیت سے  باہمی احترام اور یکساں مفاد پرمبنی تعاون کے جذبے کو برقرار رکھنا چاہیے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور خدشات کے حامل اہم امورمیں تعاون،بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں رابطوں کو برقرار رکھتے ہوئے مشترکہ طور پر عالمی امن اور ترقی کو فروغ دیناچاہئے۔

ہان نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوط اور مستحکم ترقی کی بنیاد ہے،انہوں نے مزید کہا کہ دونوں حکومتوں کو ایک اچھا کاروباری ماحول پیدا کرنا چاہیے اور عملی تعاون کے لیے ترقی کے نئے شعبوں کو فعال طور پر تلاش کرنا چاہیے۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب صدرکی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات

بیجنگ (شِنہوا)چین کے نائب صدرہان ژینگ نے برطانیہ کے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور کے وزیر جیمز کلیورلی سے ملاقات کی۔

بدھ کے روز بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں ہان نے کہا کہ چین اوربرطانیہ کے درمیان نصف صدی سے زائد عرصے سے سفارتی سطح پر تعلقات قائم ہیں اوردونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے خطرات اورچیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے، دونوں ممالک کو، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور دنیا کی بڑی معیشتوں کی حیثیت سے  باہمی احترام اور یکساں مفاد پرمبنی تعاون کے جذبے کو برقرار رکھنا چاہیے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور خدشات کے حامل اہم امورمیں تعاون،بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں رابطوں کو برقرار رکھتے ہوئے مشترکہ طور پر عالمی امن اور ترقی کو فروغ دیناچاہئے۔

ہان نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوط اور مستحکم ترقی کی بنیاد ہے،انہوں نے مزید کہا کہ دونوں حکومتوں کو ایک اچھا کاروباری ماحول پیدا کرنا چاہیے اور عملی تعاون کے لیے ترقی کے نئے شعبوں کو فعال طور پر تلاش کرنا چاہیے۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،گھر میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ میں بدھ کی صبح ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے حادثے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

ضلعی حکومت نے بتایا کہ تائی ژو شہرکے ضلع لوچھیاؤ کی ٹاؤن شپ ہینگ جی کے گاوں چھیان یانگ پان میں واقع ایک رہائش گاہ میں صبح تقریباً 3 بج کر 40 منٹ پر آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس کی جانب سے اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آتشزدگی میں پھنسے 6 افراد کو نکال لیا۔

جائے وقوعہ سے تین لاشیں ملیں جبکہ تین دیگرافراد اسپتال میں طبی امدادی کوششوں کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

حادثے کی وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں جولائی کے آخر تک آن لائن ٹیکسی کمپنی...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جولائی کے آخر تک آن لائن رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کی تعداد 322 تک پہنچ گئی، جو گزشتہ ماہ رجسٹرڈ ہونے والی تعداد سے چار زیادہ ہیں۔

 وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ماہ کے آخر تک، ملک میں رائیڈ ہیلنگ  گاڑیوں کے سرٹیفکیٹس اور ڈرائیورلائسنسوں کی تعداد بالترتیب 25لاکھ  اور59لاکھ 80ہزار تک پہنچ گئی۔

جولائی کے دوران ملک میں رائیڈ ہیلنگ دوروں کی تعداد تقریباً82کروڑ10لاکھ رہی  جو ماہانہ بنیاد پر 7.6 فیصد زیادہ ہیں۔

2022 میں، آن لائن رائیڈ ہیلنگ ٹرپس مجموعی ٹیکسی ٹرپس کا تقریباً 40.5 فیصد رہے ، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6.4 فیصد زیادہ ہیں ۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کا یوکرین کے لیے 25کروڑ ڈالر کی فوجی...

واشنگٹن(شِنہوا)  امریکہ نے یوکرین کو 25کروڑ ڈالر مالیت کی فوجی امداد کے اضافی پیکج کا اعلان کیاہے۔

امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ نئے پیکج میں فضائی دفاع کے لیے اے آئی ایم-9ایم میزائل، ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم کے لیے جنگی سازوسامان، 155 ایم ایم  اور 105ایم ایم کا آرٹلری گولہ بارود اور چھوٹے ہتھیاروں کے 30 لاکھ راؤنڈز شامل ہیں۔تازہ ترین امداد صدر جوبائیڈن کی سابقہ ہدایات کے تحت صدارتی ڈرا ڈاؤن اتھارٹی (پی ڈی اے) کا استعمال کرتے ہوئے عمل میں لائی گئی ہے۔ اس طریقہ کار کے ذریعے فراہم کیے جانے والے ہتھیار اور سازوسامان یوکرین کے لیے محکمہ دفاع کے ذخائرسے براہ راست حاصل کیے گئے ہیں۔ یوکرین کوفراہم کئے جانے والے  جدید ترین ہتھیاروں کی ڈی او ڈی فہرست کے مطابق، اگست 2021 کے بعد سے یہ بائیڈن انتظامیہ کی پی ڈی اے سے 45ویں فوجی امداد ہے۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سابق سینئرمیونسپل سیاسی مشیر کو رشوت...

ہوہوٹ(شِنہوا)چین کی ایک عدالت نے صوبہ حی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن کے سابق میونسپل سیاسی مشیرجیانگ گووین کو رشوت خوری کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختارعلاقےمیں واقع شہرہولن بوئرکی انٹرمیڈیٹ پیپلزکورٹ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی ہاربن میونسپل کمیٹی کے سابق چیئرمین جیانگ گووین کوبراہ راست یا اپنے رشتہ داروں کے ذریعے تقریباً 10 کروڑ 40لاکھ یوآن (تقریباً 1 کروڑ 44 لاکھ70 ہزارڈالر) کی رشوت لینے کا مجرم قراردیا۔

 وہ 2005 سے 2019 تک پراجیکٹ کنٹریکٹنگ، قانونی چارہ جوئی کے نفاذ، ملازمتوں میں ترقیوں اور دیگر شعبوں میں دوسروں کے لیے فوائد حاصل کرنے کی غرض سے حی لونگ جیانگ میں اپنے سابقہ عہدوں کا فائدہ اٹھانے، بدلے میں بڑی رقم اور تحائف وصول کرنے پر مجرم پائے گئے۔

عدالت نے کہا کہ جیانگ کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی تمام ذاتی جائیداد ضبط کر لی جائے گی اور غیر قانونی رقم واملاک کو ریاستی خزانے میں جمع کر دیا جائے گا۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی فوجیوں نےمبینہ طور پر کارتلے روندھن...

یروشلم/رم اللہ (شِنہوا)مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے بدھ کے روزکار تلے روندھنے کے مبینہ حملہ آور ایک فلسطینی پر فائرنگ کی۔

اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مشتبہ شخص ایک کار میں ایک فوجی چوکی کے قریب پہنچا اور اسرائیل ڈیفنس فورسز کے فوجیوں کی طرف کار کو تیز کیا جو معمول کی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے تاہم  فوجیوں نے اس شخص پر فائرنگ کرکے اسے ناکام بنادیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی معمولی زخمی ہوا جسے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی مغربی کنارے میں الخلیل کے شورش زدہ شہر کے قریب بیت ہاگائی کی یہودی بستی کے باہر اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے ایک فلسطینی شخص شدید زخمی ہو گیا۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے شین ژین - ہانگ کانگ سائنس وٹیکنالوجی...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل نے ٹیکنالوجی کے جنوبی مرکز شین ژین اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے لئے مشترکہ طور پر تیار کردہ سائنس- ٹیکنالوجی اختراع تعاون زون کا منصوبہ جاری کردیا ہے ۔ یہ چینی مین لینڈ میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے۔

منصوبے کے تحت سائنس و ٹیکنالوجی اختراع تعاون کے لئے ہی تاؤ زون کا شین ژین سیکشن ، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے سیکشن کے ساتھ مربوط ترقی کی کوشش کرے گا۔ دونوں اپنی اپنی قوت سے ایک دوسرے کو تقویت دیں گے ۔ جس سے یہ تعاون زون گوانگ ڈونگ - ہانگ کانگ - مکاؤ گریٹر بے ایریا میں اعلیٰ معیار کی ترقی کا اہم انجن بن جائے گا۔ 

منصوبے کے مطابق 2025 تک دونوں خطوں کے درمیان سائنسی اور تکنیکی اختراع تعاون میں معاونت کا ایک مؤثر میکانزم قائم کیا جائے گا۔ ہوانگ گانگ کنٹرول پوائنٹ کی تعمیر نومکمل کی جائے گی اور کسٹم کلیئرنس کے طریقہ کار کو عملی شکل دی جائے گی۔

منصوبے میں کہا گیا ہے کہ عوامل کا بہاؤ، سائنس ٹیکنالوجی اختراع کا سلسلہ اور دونوں حصوں کے درمیان اہلکاروں کے تبادلے بلا روک ٹوک جاری رہیں گے جس میں یہ بھی توقع کی گئی ہے کہ شین ژین سیکشن متعدد لیب کلسٹرز، تحقیقی مراکز اور اعلی اداروں کے تحقیق و ترقی مراکز کو اپنی جانب  متوجہ کرے گا اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے ساتھ تعاون سے اہم کامیابیاں حاصل کرے گا۔

توقع ہے کہ 2035 تک شین ژین سیکشن ایک عالمی معیار کا تحقیقی مرکز بن جائے گا جو اختراع کے عوامل سے آزاد اور منظم سرحد پار بہاؤ سے لطف اندوز ہوگا اور یہ گوانگ ژو - شین ژین - ہانگ کانگ - مکاؤ سائنس ٹیکنالوجی اختراع راہداری کی ترقی میں ٹھوس تعاون کرے گا۔

اس مقصد کے لئے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے ساتھ ملکر عالمی سائنس ٹیکنالوجی اختراع کے فروغ اور سائنسی کامیابیوں کی آزمائش اور اس کے اطلاق کے لئے عالمی سطح پر مسابقتی صنعتی بنیاد رکھنے کوششیں کی جائیں گی۔

منصوبے میں ایک بین الاقوامی سائنسی اور تکنیکی اختراع میکانزم قائم کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی دانش مندی کو یکجا کرنے ، بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کے فروغ کے لئے ایک پلیٹ فارم کے قیام کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوئی ژو ۔ آسیان ۔ تعلیمی تعاون ہفتہ

چین ، جنوب مغربی صوبے گوئی ژؤ کے گوئی آن نیو ایریا میں چین-آسیان تعلیمی تعاون ہفتہ 2023 کے دوران  ایک غیرملکی طالبہ چینی گیت پیش کررہی ہے۔ (شِنہوا)

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوئی ژو ۔ آسیان ۔ تعلیمی تعاون ہفتہ

چین ، جنوب مغربی صوبے گوئی ژؤ کے گوئی آن نیو ایریا میں منعقدہ چین-آسیان تعلیمی تعاون ہفتہ 2023 میں شریک افراد فن پارے دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ڈیری کمپنی یِلی کی آمدن میں پہلی ششماہی...

ہوہوٹ (شِنہوا) چینی ڈیری کمپنی یلی انڈسٹریل گروپ کمپنی لمیٹڈ کو 2023 کی پہلی ششماہی میں تقریبا 66.2 ارب یوآن (تقریبا 9.22 ارب امریکی ڈالر) کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.31 فیصد زائد ہے ۔

کمپنی کی شمشاہی مالی رپورٹ کے مطابق اس کا خالص منافع 6.31 ارب یوآن تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 2.85 فیصد زائد ہے۔

اس مدت کے دوران کمپنی کو مائع دودھ کے کاروبار سے 42.42 ارب یوآن کی آمدن ہوئی جبکہ دودھ پاؤڈر اور ڈیری مصنوعات سے 13.52 ارب یوآن کمائے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی بیرون ملک کاروباری آمدن میں 19.9 فیصد اضافہ ہوا۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ابتدائی 7 ماہ میں سرکاری کاروباری ادار...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 ء کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران سرکاری کاروباری اداروں  اور سرکاری سرمایہ کاری اداروں کی آمدن اور نفع میں اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ اس عرصے میں آمدن 477.2 کھرب یوآن (تقریباً 66.4 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.3 فیصد زائد ہے جبکہ منافع 27.3 کھرب یوآن رہا جو ایک برس قبل سے 3.9 فیصد زائد ہے۔ 

اس مدت کے دوران ان اداروں نے  محصولات اور فیس کی مد میں 34.4 کھرب یوآن ادا کئے جو گزشتہ برس سے 2.9 فیصد کم ہیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ جولائی کے اختتام تک سرکاری کاروباری اداروں کے اثاثوں اور واجبات کے درمیان تناسب 64.7 فیصد تھا۔

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیڈا میں نومولود، بچوں کی 93 قبریں دریافت

اوٹاوا (شِنہوا) کینیڈا کے شہر ساسکا چیوان کے ایک سابق رہائشی اسکول سے بچوں کی 79 قبروں کے مشتبہ مقامات اور نوزائیدہ بچوں کی ممکنہ 14 قبریں دریافت ہوئی ہیں۔

سی ٹی وی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق انگلش ریور فرسٹ نیشن کی سربراہ جینی وولورائن نے بتایا کہ  یہ  تعداد حتمی نہیں ہے۔ انہوں نے وسطی کینیڈا میں ساسکی چیوان کے دارالحکومت ساسکا ٹون میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ اس سے میرے دل کو دھچکا لگا ہے۔ کیونکہ اس سے بھی زیادہ کے امکانات موجود ہیں۔

رپورٹ میں وولورائن نے کہا ہے کہ ہمیں یقین نہ تھا کہ ہم کس بات کی توقع کریں گے اور ہمیں کیا ملے گا۔  لیکن ہم ان داستانوں بارے جانتے ہیں جو نسلوں سے ان طالب علموں اور ان کے ساتھ ہونے والے سلوک سے متعلق بیان کی جاتی رہی ہیں جو گھر واپس کبھی نہیں لوٹے۔ 

رپورٹ کے مطابق انگلش ریور کی سربراہ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ فرسٹ نیشن کی تلاش بارے کوششوں کے لیے وسائل مہیا کرے۔

انگلش ریور نے اگست 2021 میں سابقہ بیووال انڈین ریزیڈنشیل اسکول کے مقام پر تلاش کا کام شروع کیا تھا۔ اس کام میں زمین کے اندر سرائیت کرجانے والے ریڈار کا استعمال کیا گیا۔ تحقیقی ٹیم اب تلاش کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

یونیورسٹی آف ریجینا کے مطابق بیووال انڈین ریزیڈنشیل اسکول 1860 میں قائم کیا گیا تھا اور یہ 100 برس سے زائد عرصے تک چلتا رہا۔

سی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 2013 میں اسکول کی رہائشگاہ کے ایک سابق نگراں کو 1959 سے 1967 کے درمیان نوجوان لڑکوں سے نازیبا حرکات اور بے حیائی کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین مالیاتی ادائیگی کا منتقلی نظام بہتر بنائ...

بیجنگ (شِںہوا) چین اپنے مالیاتی ادائیگی کا منتقلی نظام مزید بہتر بنائے گا۔

چین میں مالیاتی ادائیگی کے منتقلی نظام بارے ریاستی کونسل کی رپورٹ گزشتہ دنوں چین کی اعلیٰ قانون ساز ادارے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے  5 ویں اجلاس میں پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق چین مالی ادائیگیوں کی منتقلی بارے قانونی نظام کو بہتر بنانے ، ادائیگیوںکی منتقلی کے لئے کلاسیفائیڈ مینجمنٹ میکانزم قائم کرنے اور اسے بہتر بنانے ، ادائیگیوں کا منتقلی بجٹ بہتر کرنے ، ادائیگیوں کی تقسیم اور منتقل شدہ رقم کا استعمال مضبوط کرنے ، منتقل شدہ ادائیگیوں کا کارکردگی انتظام مستحکم کرنے اور صوبائی سطح سے نیچے کی سطح تک ادائیگیوں کے منتقلی نظام میں اصلاحات کو مزید گہرا کرے گا ۔ 

وزیر خزانہ لیو کن نے کہا کہ مالیاتی ادائیگی کا منتقلی نظام بہتر بنانا ملک کے مالیاتی اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کو گہرا کرنے کا حصہ ہے اور یہ ملک کی اہم پالیسیوں کے نفاذ کا ضامن بھی ہے ۔

مالی ادائیگی کی منتقلی سے مراد وہ رقم ہے جو اعلیٰ سطح کی حکومتوں کی جانب سے نچلی سطح کی حکومتوں کو بغیر کسی معاوضہ دی جاتی ہے ۔ یہ ایک اہم پالیسی طریقہ کار ہے جو بنیادی طور پر علاقائی مالیاتی عدم توازن کا مسئلہ حل کرنے اور خطوں کے درمیان بنیادی عوامی خدمات کو برابری کی سطح پر فروغ دینے میں استعمال ہوتا ہے۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سنکیانگ ۔ ارمچی ۔ بڑا بازار ۔ سیاحت

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر ارمچی کے سنکیانگ انٹرنیشنل گرینڈ بازار میں فنکارائیں فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔(شِنہوا)

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سنکیانگ ۔ ارمچی ۔ بڑا بازار ۔ سیاحت

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر ارمچی کے سنکیانگ انٹرنیشنل گرینڈ بازار میں لوگ رقص کررہے ہیں۔ (شِنہوا) 

 

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے 75 افغان قیدی رہا کر دیئے

کابل (شِنہوا) پاکستان نے 75 افغان قیدیوں کو رہا کرکے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ انہیں طورخم سرحد سے افغانستان بھیجا گیا۔

افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "باختر" کے مطابق اب تک پاکستان نے جیلوں میں قید تقریباً 2 ہزار 516 افغانیوں کو طورخم سرحد پر افغان حکام کے حوالے کیا ہے۔

چند ہفتے قبل وزارت نے بتایا تھا کہ 52 افغان قیدی پاکستانی جیلوں سے رہا ہو کر وطن واپس آچکے ہیں۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے 75 افغان قیدی رہا کر دیئے

کابل (شِنہوا) پاکستان نے 75 افغان قیدیوں کو رہا کرکے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ انہیں طورخم سرحد سے افغانستان بھیجا گیا۔

افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "باختر" کے مطابق اب تک پاکستان نے جیلوں میں قید تقریباً 2 ہزار 516 افغانیوں کو طورخم سرحد پر افغان حکام کے حوالے کیا ہے۔

چند ہفتے قبل وزارت نے بتایا تھا کہ 52 افغان قیدی پاکستانی جیلوں سے رہا ہو کر وطن واپس آچکے ہیں۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، کوئلہ کان منہدم ہونے بارے تحقیقاتی رپو...

بیجنگ (شِںہوا) چین نے ایک کھلی کھائی میں کان منہدم ہونے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ یہ کان شمالی اندرون منگولیا خوداختیارخطے کے الک شا لیگ میں فروری میں منہدم ہوئی تھی۔

ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں منظور کردہ رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں 53 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے تھے اور اس سے 20 کروڑ 43 لاکھ یوآن (تقریباً 2 کروڑ 84 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر) کا براہ راست معاشی نقصان ہوا تھا۔

تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ کوئلہ کان کی غیر قانونی تعمیر اور پیداوار، ٹھیکہ دینے والی تعمیراتی کمپنی کی لاپرواہی، درمیانی ایجنسی اور نگراں کمپنی کی غلط سرگرمیوں، متعلقہ محکموں کی ناقص نگرانی ، مقامی پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں کی جانب سے انتظام اور نگرانی میں لاپراہی برتنے سے پیش آیا۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکس مزید طاقت ، مضبوط اور اہم ہوگیا ہے ، بر...

برازیلیا (شِنہوا) برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لالو ڈی سلوا نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ابھرتی ہوئی معیشتوں کے بلاک میں مزید ممالک کی شمولیت کے اعلان کے بعد سے برکس "زیادہ طاقتور، مضبوط اور اہم" ہو گیا ہے۔

انہوں نے اپنی باقاعدہ ہفتہ وار نشریات "صدرلولا کے ساتھ گفتگو"میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقدہ بلاک رہنماؤں کے سربراہ اجلاس کا جائزہ پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ  انہیں لگتا ہے کہ برکس میں توسیع کے بعد دنیا کم از کم اقتصادی بات چیت میں پہلے جیسی نہیں رہے گی۔ بلاک اپنے ارکان کے درمیان تجارت میں آسانی کے لئے ایک مشترکہ کرنسی لانچ کرسکتا ہے کیونکہ ہمیں ڈالر کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بغیر کسی دقت اپنی کرنسیوں میں لین دین کرسکتے ہیں اور ہمیں ایسا کرنا ہوگا اور سال بھر کے دوران اس معاملے پر ہونے والی وزرائے خزانہ بات چیت کو منظوری دینا ہوگی تاکہ جب  ہم اگلے سربراہ اجلاس میں جائیں تو برآمدات کے لئے ایک مشترکہ کرنسی مقرر کرنے کے قابل ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ڈالر کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد برازیل کی معیشت کو تقویت دینا ہے ۔  اس سے برازیل اور اس کی تجارت کو فائدہ ہوگا۔

برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل برکس ممالک نے سربراہ اجلاس سے توسیع کا عمل شروع کردیا ہے۔ جس کے تحت جنوری 2024 سے ارجنٹائن، سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا اور ایران سمیت متعدد ممالک اس بلاک کا حصہ بن جائیں گے۔

 
۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمبوڈیا۔ نوم پنہ ۔ چین ۔ مشترکہ ثقافتی تقریب

کمبوڈیا، نوم پنہ میں کمبوڈیا ۔چین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ ایک مشترکہ ثقافتی تقریب میں چینی فنکار فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۳۰ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں