چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کے بعد بین الاقوامی قانونی مدد کے ذریعے ملنے والے شواہد قابل قبول نہیں رہے،نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے، بنچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دینے شروع کیے تو چیف جسٹس پاکستان نے ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ خواجہ حارث صاحب اجازت ہو تو مخدوم علی خان سے ایک بات پوچھ لوں؟چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کل ہم نے ترمیمی قانون میں ایک اور چیز دیکھی، باہمی قانونی تعاون کے تحت حاصل شواہد کی حیثیت ختم کر دی گئی ہے، اب نیب کو خود وہاں سروسز لینا ہوں گی جو مہنگی پڑیں گی، آپ نے کل کہا تھا کہ باہمی قانونی تعاون کے علاوہ بھی بیرون ملک سے جائیدادوں کی رپورٹ آئی ہے، قانون میں تو اس ذریعے سے حاصل شواہد قابل قبول ہی نہیں،دوران سماعت نیب ترامیم کے بعد ریفرنسز واپس ہونے سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی گئی،جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے ایڈیٹڈ رپورٹ جمع کرا دی ہے؟، نیب کے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جی نیب نے رپورٹ دے دی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایف بی آر کے بیرون ملک سے حاصل کردہ ریکارڈ عدالت میں قابل قبول شواہد کے طور پر پیش نہیں کیے جا سکتے، کیا آئین پاکستان میں شکایت کنندہ کے حقوق درج ہیں؟وکیل مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ آئین میں صرف ملزم کے حقوق اور فیئر ٹرائل کے بارے میں درج ہے، آئین پاکستان شکایت کنندہ کے حقوق کی بات نہیں کرتا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد بین الاقوامی قانونی مدد کے ذریعے ملنے والے شواہد قابل قبول نہیں رہے، وکیل مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ ایف بی آر کو بیرون ممالک سے اثاثوں کی تفصیلات موصول ہو جاتی ہیں۔
قومی احتساب بیورو نے نیب ترامیم سے فائدہ حاصل کرنے والے ملزمان سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی،نیب ترامیم سے رواں سال فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کی گئی جس کے مطابق رواں سال 30اگست تک 12ریفرنس نیب عدالتوں سے منتقل ہوئے،رپورٹ کے مطابق ترامیم سے فائدہ اٹھانے والوں میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں،خورشید انور جمالی، منظور قادر کاکا اور خواجہ انور مجید کے نیب مقدمات منتقل ہوئے۔ جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم حسین لوائی کا کیس بھی نیب کے دائرہ کار سے نکل گیا،آصف زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس احتساب عدالت نے ترامیم کے بعد واپس کر دیا جبکہ اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کے خلاف نیب کیس بھی احتساب عدالت سے واپس ہوگئے،رواں سال مجموعی طور پر 22مقدمات احتساب عدالتوں سے واپس ہوئے جبکہ ترامیم کی روشنی میں 25مقدمات دیگر فورمز کو منتقل کر دیے گئے،احتساب بیورو کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جاری نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران جمع کرائی گئی۔
گلگت جیل کی عمارت کو لائبریری میں تبدیل کر کے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، گلگت جیل کی جن بیرکوں میں قدیم زمانے سے قیدیوں کو رکھا جاتا تھا اب وہاں کتابیں موجود ہیں،گلگت ائیرپورٹ سے ملحقہ سینٹرل جیل سونی کوٹ سے شہر کے نواحی علاقے مناور میں نئی عمارت میں منتقل ہونے کے بعد یہ عمارت پانچ سال سے خالی تھی، اب بالآخر سابقہ جیل کی اس عمارت میں محمد اشرف علی میموریل لائبریری کے نام سے ایک خوبصورت پبلک لائبریری قائم کر دی گئی ہے جبکہ 2 کمروں پر مشتمل میونسپل لائبریری کشروٹ کو بھی اسی لائبریری میں ضم کر دیا گیا ہے،صوبائی وزیر قانون سید سہیل عباس کی طرف سے افتتاح کے بعد لائبریری کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں اسلام، تاریخ اور ادب سمیت مختلف موضوعات پر مبنی 5000 سے زائد کتابوں کے علاوہ اردو انگریزی جرائد بھی اس لائبریری میں رکھے گئے ہیں،لائبریری میں طلبہ کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ کمپیوٹر بھی مہیا کیے گئے ہیں،چیف سیکریٹری جی بی محی الدین وانی اور مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان کا کہنا ہے کہ جی بی کے مختلف اضلاع میں لائبریریوں کا قیام خوش آئندہ ہے، یہ اقدام کتب بینی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ کو تعلیم و تحقیق کے لیے کارگر ثابت ہو گا۔
سابق صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔شرجیل میمن اور سید ناصر شاہ نے آصف زرداری کو سندھ کی سیاسی صورتحال پر بریف کیا، سابق صدر نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔سابق صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں سندھ بھر میں کلین سویپ کرے گی
مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں الحاق پاکستان کے حامی اور ممتاز کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کو دنیا سے رخصت ہوئے 2 سال گزر گئے، ان کا یوم شہادت لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف عقیدت و احترام سے منایا گیا، اس موقع پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈان ہڑتال رہی۔تحریک آزادی کشمیر کی توانا آواز، بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی 29 ستمبر 1929 میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گاں زڑی منج میں پیدا ہوئے، علی گیلانی نے بھارتی قبضے کیخلاف جدوجہد کا آغاز جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے کیا تھا،سید علی گیلانی نے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کیلئے حریت کانفرنس اور تحریک حریت جیسی فعال تنظیموں کی بنیادیں بھی رکھیں، بابائے حریت سید علی گیلانی تین بار مقبوضہ جموں و کشمیر میں سوپور کے حلقے سے اسمبلی ممبر منتخب ہوئے تھے۔سید علی گیلانی نے دو دہائیوں سے زائد کا عرصہ بھارتی زندانوں میں گزارا، انہوں نے دوران اسیری اپنی یاداشتوں پر مشتمل کتاب "روداد قفس" بھی تحریر کی۔مرحوم 11 سال غاصب بھارتی حکومتوں کے حکم پر نظر بند رہے اور یکم ستمبر 2021 کو حیدرپورہ سرینگر میں خالق حقیقی سے جا ملے جب کہ ان کا جسد خاکی پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر لحد میں اتارا گیا تھا،ان کی و فات پر قومی اسمبلی میں غائبانہ نماز جنازہ اور قومی پرچم سرنگوں رہا،پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے انہیں " نشان پاکستان" جیسے قومی اعزاز سے بھی نوازا۔
نگران حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا،نگران حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کر دی ہے، اسی طرح ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر کے حساب سے پٹرولیم لیوی کر دی گئی ہے۔رواں سال عوام سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے وصول کئے جائیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی بڑھانے کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جانی خیل میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں صدرمملکت نے خودکش حملے میں قیمتی جانی نقصان پررنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ اس حوالے سے عارف علوی نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کیا،صدر مملکت نے کہا پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہادرسیکیورٹی فورسزکیساتھ کھڑی ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رہیں گی۔ صدرمملکت نے شہدا کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پرخراج عقیدت پیش کیا۔ اورشہدا کیلئے بلندی درجات کی دعا، لواحقین سے اظہار تعزیت اورصبر کیلئے دعا کی۔
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت(ایم او سی) نے کہا ہے کہ امریکی وزارت تجارت کے ساتھ اس کے نئے مواصلاتی چینلزکا قیام دو طرفہ اقتصادی اورتجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے اور صنعتی وکاروباری برادریوں کے درمیان عملی تعاون کے لیے سازگارماحول پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ایم او سی کے ترجمان شو جوئی تھنگ نے جمعرات کو باقاعدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کی وزارت تجارت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ باہمی دلچسپی کے اقتصادی وتجارتی مسائل پر ادارہ جاتی اور باقاعدہ اندازمیں بات چیت کی جا سکے۔

بیجنگ (شِنہوا) چین ایسے شہریوں کے لیے ٹیکس کابوجھ مزید کم کرے گاجن کے ذمہ بچوں کی پرورش ہے یا وہ عمر رسیدہ ماں باپ کامالی سہارا ہیں۔
ریاستی کونسل کی جانب سے جمعرات کو جاری ایک سرکلرمیں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2023 سے، 3 سال سے کم عمر کے بچوں کی پرورش کرنے والے والدین کی انفرادی قابل ٹیکس آمدنی ہر بچے کے لیے ہر ماہ 2ہزار یوآن (تقریباً 278.5 ڈالر) تک کم کردی جائے گی جو موجودہ1ہزار یوآن کی کٹوتی سے زیادہ ہے۔
بچوں کی تعلیم کے لیے، کل 2ہزاریوآن ہرماہ ہر بچے کے لیے والدین کی قابل ٹیکس آمدنی سے کاٹے جائیں گے، جو موجودہ سطح سے دوگنا ہو جائیں گے۔ عمر رسیدہ ماں باپ کی دیکھ بھال کرنے والا اگر اکلوتا بیٹا ہے تو اس کی قابل ٹیکس آمدنی سے ماہانہ 3ہزار یوآن کی رقم کاٹ لی جائے گی۔۔ایک سے زیادہ بہن بھائیوں کو اس کٹوتی کا اشتراک کرنے کا اختیار ہے۔ یہ کٹوتی ان ٹیکس دہندگان پر لاگو ہوتی ہے جن کے والدین کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے یا ایک دادا دادی ہے جن کے بچے فوت ہو چکے ہیں یہ گزشتہ کی رقم سے 1ہزار یوآن کا اضافہ ہے۔
لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا اسپیس ایکس کا عملہ بردارمشن -6بین الاقوامی خلائی سٹیشن پرچھ ماہ کا مشن مکمل کرنے کے بعد جلد زمین پر واپس آرہاہے۔
کریو-6 ناسا کے خلاباز اسٹیفن بوون اور ووڈی ہوبرگ، متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی اور روسکوسموس کے خلاباز آندرے فیڈیایف پر مشتمل ہے۔ انہوں نے خلائی اسٹیشن کی لیب میں سائنسی تحقیقات اور ٹیکنالوجی مظاہرے کرنے میں کئی ماہ گزارے جن سے انسانوں کو مستقبل کے خلائی مشنز کے لیے تیار کرنے میں مدد ملے گی اورزمین پرواپس آنے والوں کو فائدہ پہنچے گا۔
کریو-6 ناسا کے کمرشل کریو پروگرام کے تحت ڈریگن خلائی جہاز کی چھٹی عملہ بردار پرواز ہے۔ اس مشن کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سنٹر سے 2 مارچ کوخلا میں بھیجا گیا تھا جو اس سے اگلے دن 3 مارچ کو کامیابی سے آئی ایس ایس پر پہنچا تھا۔
یروشلم(شِنہوا)مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک فلسطینی ٹرک ڈرائیور نے جمعرات کو ایک چوکی کے قریب اسرائیلیوں پرٹرک چڑھا دیا جس سے ایک اسرائیلی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی ڈرائیورجاں بحق ہوگیا۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اس واقعے کو وسطی اسرائیل کے شہر مودین کے قریب مغربی کنارے میں میکابیم چیک پوائنٹ پر " گاڑی تلے کچلنے کا حملہ" قرار دیا۔
واقعے کے بعد مشتبہ شخص جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جسے بعد میں جاری تلاشی کے دوران ایک اور چوکی پر واقع سیکیورٹی گارڈز نے گولی مار کر قتل کردیا۔
میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروس کے مطابق حملے میں تین شہری زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک تھی جو بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسرائیل کے ہاریٹز اخبار نے اطلاع دی ہے کہ زخمی شہریوں میں سے ایک 15 سالہ فلسطینی راہگیر تھا۔
فوج کے مطابق حملے میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے۔
جوہانسبرگ(شِنہوا)جنوبی افریقہ کےشہرجوہانسبرگ کےمرکزمیں ایک عمارت میں آتشزدگی سےہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 73 ہو گئی ہے۔
جوہانسبرگ ایمرجنسی مینجمنٹ سروسزکےترجمان رابرٹ مولاؤدزی نےجمعرات کو شِنہواکوبتایا کہ جوہانسبرگ کے مرکزی کاروباری ضلع میں آج صبح آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آنے والی پانچ منزلہ عمارت میں تلاش اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد اب 73 ہو چکی ہے 52 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مولاؤدزی نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سات بچے بھی شامل ہیں۔
سیئول(شِنہوا)امریکہ اورجنوبی کوریا کی امریکی سٹریٹجک بمبارطیاروں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشقوں کے جواب میں عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے)نےجوہری حملے کی مشق کے طور پر دوبیلسٹک میزائل فائرکیےہیں۔
کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کےسی این اے)نےجمعرات کوکورین پیپلز آرمی (کے پی اے) کے جنرل سٹاف کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اورجنوبی کوریاکےدرمیان یولچی فریڈم شیلڈ نامی فوجی مشق اپنے عروج پر پہنچنےپرامریکہ نے بدھ کوبی -1بی جوہری سٹریٹجک بمبار طیاروں کا ایک دستہ جنوبی کوریا کے فوجی طیاروں کے ساتھ جزیرہ نما کوریا سے دور مشرقی اورمغربی پانیوں میں مشترکہ حملے کی مشق میں حصہ لینے کے لیے بھیجا۔
کے سی این اے کے مطابق جواب میں عوامی جمہوریہ کوریا نے مغربی علاقے میں کے پی اے کے ٹیکٹیکل نیوکلیئر آپریشن یونٹ کے ذریعے جنوبی کوریا کے بڑے کمانڈ سینٹرز اور آپریشنل ایئر فیلڈزپر جوہری حملےکی مشق کےطورپربدھ کی رات پیانگ یانگ کےبین الاقوامی ہوائی اڈے سے دوٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل فائرکیے۔
مکاؤ (شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے مکاؤ گیریژن نے 1999 میں مکاؤ میں تعیناتی کے بعد سے جمعرات کی صبح اپنی 24ویں روٹیشن مکمل کرلی۔ یہ چین کے قانون کے مطابق مکاؤ خصوصی انتظامی خطے(ایس اے آر) اور مرکزی فوجی کمیشن کے احکامات کے مطابق ایک معمول کی سالانہ روٹیشن ہے۔ گیریژن نے کہا کہ اس کے نئے ممبران کو تربیت دی گئی ہے اور مکاؤ کی عمومی صورتحال اور متعلقہ قوانین کے بارے میں جاننےکے لیے مطالعہ کیا گیا ہے، جو دفاعی فرائض کو پورا کرنے کے قابل ہیں۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ جن ارکان کوروٹیٹ کیا گیا ، انہوں نے مکاؤکی سیکورٹی کے مختلف امورکو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کے ساتھ ساتھ مکاؤ کی خوشحالی اور استحکام کے ساتھ ساتھ پی ایل اے کی بہترین ساکھ کا بھی مظاہرہ کیا۔

کابل(شِنہوا)افغانستان کی کان کنی اور پٹرولیم کی وزارت نے ملکی وغیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ سات بڑے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
جمعرات کووزارت کے بیان کے مطابق 6 ارب 56 کروڑ ڈالر مالیت کے معاہدوں کے تحت سونا، تانبا، سیسہ، زنک اور لوہے کی دھاتوں کو نکال کر انکی پروسیسنگ کی جائے گی۔
وزارت نے کہا کہ معدنیاتی کانیں کھودنے سے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک کی اقتصادی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔
اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغان نگران حکومت نے کانوں کی کھدائی اور تیل نکالنے کے لیے کمپنیوں کے ساتھ کئی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
شی چھانگ(شِنہوا)چین نے تین ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کے گروپ کو مدار میں چھوڑنے کے لیے لانگ مارچ-2ڈی کیریئر راکٹ خلاء میں روانہ کیا ہے۔
یاوگان-39سیریز کے تین سیٹلائٹس کوجنوب مغربی صوبے سیچھوان میں شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے جمعرات کی سہ پہر3 بج کر 36 منٹ (بیجنگ وقت) پرخلاء میں بھیجا گیا جو مدار میں داخل ہوئے۔
بیجنگ (شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،مرکزی فوجی کمیشن کےچیئرمین، صدر شی جن پھنگ نے مشرقی صوبے آنہوئی کے ایک اسکول کے داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب 20 نئے کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کے پیشہ ور فوجی اہلکار بننے کی کوشش کریں۔ صدر شی نے ان خیالات کااظہارآنہوئی صوبے کے چھیان شان یژہائی مڈل اسکول کے 20 طلباء کو لکھے گئے جوابی خط میں کیا، جنہیں فوجی اکیڈمیز میں داخلہ دیا گیا ہے۔
خط میں صدرشی نے فوجی اکیڈمیزمیں داخلے پر طلباء کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ قومی دفاع اور مسلح افواج کو جدید بنانےکی کوششوں میں شریک ہوں گے۔
یہ اسکول ڈیبی کے پہاڑوں میں انقلاب کے پرانے بیس کے علاقے میں واقع ہے۔ رواں سال اس اسکول سے 100 سے زیادہ فارغ التحصیل طلباء نے ملٹری اکیڈمیزمیں اپلائی کیا اور ان میں سے 20 کو نو اکیڈمیزمیں داخلہ دیا گیا۔
نانجنگ (شِنہوا) چین اورعرب ممالک کے متعدد اداروں نے چین کےمشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر سوژو میں جاری فورم میں اینیمیشن انڈسٹری الائنس کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا ہے۔ چین-عرب اینیمیشن انڈسٹری فورم کا بدھ کو آغاز ہوا۔ اس فورم کا بنیادی مقصد چین اور عرب ممالک کے درمیان املاک دانش حقوق، ہنر کی تربیت اوراینیمیشن انڈسٹری میں ثقافتی اورتخلیقی مصنوعات کی مشترکہ ترقی میں تعاون کو فروغ دیناہے۔
فورم میں الجزائر، سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن اور تیونس سمیت نو ممالک اور خطوں کے مہمان شریک ہیں۔ افتتاحی تقریب کے دوران، ٹیلی ویژن کارٹونز اور اینی میٹڈ فلموں کی مشترکہ پروڈکشن اور ٹیلنٹ کی مشترکہ تربیت جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

بیجنگ (شِنہوا) چین میں یکم جولائی سے 29 اگست کے درمیان 8 کروڑ 24 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی آمدورفت ہوئی ۔
امیگریشن حکام نے بتایا کہ ان میں 4 کروڑ 11 لاکھ 90 ہزار مین لینڈ کے رہائشیوں نے جبکہ 3 کروڑ 24 لاکھ 70 ہزار ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشیوں نے اور 50 لاکھ 60 ہزار غیرملکیوں نے دورے کئے۔
چین میں گزشتہ چند ماہ کے دوران داخلی اور خارجی سرٹیفکٹس کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ۔ رواں سال کے اوائل میں نوول کرونا وائرس کا انتظام کم کرنے کے بعد یہ موسم گرما کی پہلی تعطیلات تھیں۔
یکم جولائی سے 29 اگست کے دوران ایگزٹ انٹری کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے سفر کے لیے 34 لاکھ 20 ہزار عام پاسپورٹ اور 1 کروڑ 85 لاکھ 90 ہزار داخلی خارجی اجازت نامے جاری کئے۔
نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ موسم گرما میں رش سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں ایگزٹ انٹری کنٹرول محکموں نے درخواستوں کے لئے مزید کاؤنٹر کھولے، خدمات کے اوقات کار میں توسیع کی اور ضرورت تحت ایکسپریس اور گروپ خدمات فراہم کیں۔
سرحدی عملے نے خدمات بہتر بنائیں، مزید رہنما اشارے نصب کئے اور دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ سرحد پار ٹریفک کی ہموار اور منظم روانی یقینی بنانے کے لئے مزید معائنہ جاتی لین کا اضافہ کیا۔
لندن(شِنہوا)برطانیہ کے وزیر دفاع بین والیس نے جمعرات کو وزیر اعظم رشی سنک کو لکھے گئے خط میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بین والیس کو 2019 میں بورس جانسن کی حکومت میں وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ چار سال اس عہدے پر رہنے کے بعد سبکدوش ہونا چاہتے ہیں اوروہ ملک کے اگلے عام انتخابات میں قانون ساز کی حیثیت سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
انہوں نے اپنے استعفیٰ کے بارے میں کہاکہ انہوں نے بہت غور و فکر کے بعد عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 2005 میں اپنی نشست جیتی تھی اور اتنے سالوں کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ میں اور نئے مواقع تلاش کروں اور زندگی کے ان معاملات پر توجہ دوں جنہیں میں نے نظرانداز کر رکھا تھا۔
انہوں نے خط میں وزیر اعظم کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ دفاع پر ملک کے اخراجات میں کمی نہ کریں کیونکہ اسے حکومت کی طرف سے "صوابدیدی اخراجات" کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے بچت کے حصول کے لیے دفاع کو کھوکھلا نہ کرنے کا مشورہ دیا۔
رشی سنک نے خط کے جواب میں کہا کہ وہ بین والیس کی برسوں کی وزارتی ذمہ داریاں نبھانے کے بعد مستعفی ہونے کی خواہش کو پوری طرح سمجھتے ہیں۔
واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر شی اے فینگ نے ایک کاروباری فورم سے خطاب کرتے ہوئے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان ڈی کپلنگ اور تنازعات کے خلاف متنبہ کیا ہے۔
فوربز کی جانب سے منعقد ہونے والے پانچویں یو ایس۔ چائنہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ سب سے بڑا خطرہ چین اور امریکہ کے درمیان کسی بھی قسم کی ڈی کپلنگ ہے اور عدم تحفظ کا سب سے بڑا ذریعہ دونوں کے درمیان کسی بھی تصادم سے پیدا ہوتا ہے۔
شی اے نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان کسی بھی تنازعے یا تصادم سے کوئی بھی فاتح نہیں ہوگا بلکہ یہ دنیا کے لیے تباہی کا باعث بنے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے لئے واحد صحیح انتخاب یہ ہے کہ وہ مشترکہ طور پر عالمی چیلنجزکا مقابلہ کریں اور دنیا کو زیادہ سے زیادہ امن اور ترقی کے فوائد فراہم کریں۔
چینی معیشت کے بارے میں حال ہی میں تباہی اور مایوسی پھیلانے والی آوازوں کا جواب دیتے ہوئے شی اے نے کہا کہ ان آوازوں سے کوئی بہتری نہیں آئے گی اور جب چین اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا تو دنیا بہتر ہوگی۔
شی اے نے کہا کہ کاروباری برادری کے دوست چین اور امریکہ تعلقات میں اہم شراکت دار ہیں۔

منیلا (شِںہوا) فلپائن کے امیگریشن افسران ہوائی اڈوں پر عوامی خدمات بہتر بنانے کے لئے چینی زبان کے تعارفی کورسز کررہے ہیں۔
فلپائن کے امیگریشن بیورو نے بتایا کہ اس نے فلپائن یو نیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور ایک مقامی چینی اسکول کے تعاون سے کم از کم 50 امیگریشن اہلکاروں کو تعلیم دی ہے جو چینی زبان میں زیادہ گفتگو کرسکیں گے۔
امیگریشن کمشنر نارمن ٹینسنگ کو نے بتایا کہ یہ شراکت داری بیورو کے رابطے اور کارکردگی بہتر بنانے کا عزم ظاہر کرتی ہے جس سے چینی بولنے والے افراد کے لئے امیگریشن عمل بہتر ہوگا۔
ٹینسنگ کو نے بتایا کہ مناسب بات چیت نہ صرف مئو ثر خدمت بلکہ عوام میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے بھی ضروری ہے۔
سال 2019 میں فلپائن آنے والے غیرملکی سیاحوں میں چینی سیاح دوسرے نمبر پر تھے جن کی تعداد 17 لاکھ 40 ہزار سے زائد تھی۔

ویلنگٹن (شِنہوا) نیوزی لینڈ میں چینی برادری اور مقامی سیاسی رہنما وسط خزاں کے تہوار کا جشن منانے کے لیے نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ بلڈنگ میں جمع ہوئے۔
اس تقریب کا اہتمام فیڈریشن آف نیوزی لینڈ چائنیز ایسوسی ایشن نے کیا تھا اور نیوزی لینڈ چیریٹیبل ایسوسی ایشن اور کرائسٹ چرچ گوانگ ڈونگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔
منسٹر قونصلر اور چینی سفارت خا نے میں نا ظم الامور وانگ گینہوا نے اپنی تقریر میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے اور چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات کی ترقی امید سے بھرپور ہے جو کہ آگے بڑھتی رہے گی۔
ایوان نمائندگان کے ڈپٹی اسپیکر گریگ او کونر نے چینی شہریوں کو وسط خزاں کے تہوار کی مبارک باد دی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیوزی لینڈ میں چینی تارکین وطن نیوزی لینڈ کی متنوع برادریوں کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں اور نیوزی لینڈ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
فیڈریشن آف دی نیوزی لینڈ چائنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسٹیون وونگ نے نیوزی لینڈ میں متنوع برادریوں کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید فروغ دینے کا عہد کیا۔
تقریب کے مہمانوں میں حکمراں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ، حزب اختلاف کی نیشنل پارٹی اور چینی برادری کے رہنما شامل تھے۔

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کی ٹیکس کورگان تاجک خود اختیار کاؤنٹی میں درہ خنجراب پر پاکستان سے آنے والا ایک مسافر کلیئرنس کا منتظر ہے۔(شِنہوا)

تیانجن (شِنہوا) چین کی شمالی تیانجن میونسپلٹی میں تیانجن یونیورسٹی کے پاکستانی ڈاکٹریٹ کے طالب علم کاشان خان نے سونے سے پہلے اپنے موبائل فون سے ایک شاپنگ ایپ کے ذریعے کھانا پکانے کے لیے سبزیوں اور گوشت کا آرڈر دیا،اور وہ یہ چیزیں اگلے روزاپنے ہاسٹل کو جاتے ہوئے اٹھا لے گا۔
کاشان کا کہنا ہے کہ " چین میں آن لائن شاپنگ حقیقت میں آسان ہے۔ میرے پاس شاپنگ مالز یا بازار جانے کا وقت نہیں ہوتا۔ میں اپنی ضرورت کی ہر چیز آن لائن خرید سکتا ہوں، یہاں تک کہ اپنی گرل فرینڈ کے لیے پھول بھی،" آن لائن شاپنگ سے سائنسی تحقیق میں مصروف کاشان کا کافی سارا وقت بچ جاتا ہے۔
چین کی ڈیجیٹل تجارت نے حالیہ برسوں میں بھرپور ترقی کی ہے۔ چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی ڈیجیٹل اکانومی کے حجم میں 41کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا،اور اس کی 2016 سے 2022 تک اوسط سالانہ کمپاؤنڈ نمو 14.2 فیصد رہی۔
کاشان نے کہا "میں چین میں 7 سال سے مقیم ہوں۔ میں نے خود چین میں ای کامرس، موبائل ادائیگی اور مصنوعی ذہانت کی تیزرفتار ترقی دیکھی ہے۔ مجھے واقعی امید ہے کہ پاکستان چین کی طرح ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دے گا اور میرے آبائی ملک کے لوگ اس اکانومی موڈ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ "
دیکھا جائے توکاشان کی خواہش پوری ہوگئی ہے، کیونکہ چین کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل تجارت نے کاروباری مواقع فراہم کیے ہیں اور بیلٹ اینڈ روڈ کے شراکتی ممالک کے لیے نئی امید پیدا کی ہے۔
ڈیجیٹل تبدیلی کے رجحانات کو برقرار رکھنے کے لیے، ڈیجیٹل شاہراہ ریشم کا آغاز کیا گیا۔ یہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی ) کی ٹیکنالوجی کی بے پناہ وسعت ہے جو سمندر کے فرش سے لے کر بیرونی خلا تک پھیلی ہوئی ہے جو مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا ایپلی کیشنز اور دیگر اسٹریٹجک انٹرنیٹ سلیوشنزتک رسائی یقینی بناتی ہے۔
نومبر 2022 تک، چین نے 16 ممالک کے ساتھ ڈیجیٹل شاہراہ ریشم تعاون کامیکنزم قائم کرتے ہوئے پاکستان سمیت 26 ممالک کے ساتھ شاہراہ ریشم ای کامرس دو طرفہ تعاون کےمیکنزم کو آگے بڑھایاہے۔
مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا، موبائل انٹرنیٹ اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ سے متعلق ایک چینی سائنسی و تکنیکی ادارے سامویدکلاوڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی مارکیٹ کے وسیع امکانات سے فائدہ اٹھایا اور ڈیجیٹل تجارتی خدمات فراہم کرنے کے لیے ای کامرس پلیٹ فارم ایز ٹریڈر کا آغاز کیا۔
کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او لن جیان منگ نے کہاکہ "چینی مصنوعات پاکستان میں مقبول ہیں۔ اس سال مئی میں پلیٹ فارم ایز ٹریڈر کے شروع ہونے کے بعد سے اس نے 3ہزارسے زیادہ مقامی پرچون فروشوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے، جو کہ ہماری توقعات سے زیادہ ہے۔"
راولپنڈی میں موبائل فون سے متعلقہ سامان کے ایک 35 سالہ دکان دارمحمد رضوان ایز ٹریڈر کے ای کامرس پلیٹ فارمز کے کام کرنے کے بعد اس سے منسلک ہوئے۔محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمیں انفرادی طور پر ممکنہ شراکت داروں یا کلائنٹس کو تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم چین میں مینوفیکچررز یا سپلائرز کے ساتھ بغیر کسی مڈل مین کے براہ راست تجارت کر سکتے ہیں جس سے لاگت میں نمایاں کمی آتی ہے۔
علی بابا گروپ کے تحت عالمی سطح پر تھوک فروشوں کے لیے آن لائن بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) مارکیٹ پلیس علی بابا ڈاٹ کام نے بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ساتھ بہت سے ممالک میں غیر ملکی تجارت کا کاروبار شروع کیا ہے۔ پاکستان پلیٹ فارم پر سمندر پار تھوک فروشوں کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست ہے اورکوویڈ-19 کی وبا کے دوران پاکستانی ہول سیلرز کی تعداد میں سالانہ اضافہ 60 فیصد سے زیادہ تھا۔
پاکستانی جوڑہ عزیزالرحمان اور سعدیہ عزیز پاکستان میں اپنی فیکڑی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔(شِنہوا)
سرمایہ اورسیلز چینلز کی کمی کی وجہ سے، پاکستانی جوڑے عزیز الرحمان اور سعدیہ عزیز نے 2018 میں پہلے دو سالوں کی سخت محنت کے بعد بچوں کے لباس کا اپنا برانڈ بنایا اور ڈیڑھ لاکھ روپے کی بچت کی۔
2020 میں، علی بابا ڈاٹ کام نے انہیں مکمل آن لائن بزنس سلوشنز اور آن لائن ٹریننگ سیشنز فراہم کیے۔ ان کی کمپنی پلیٹ فارم کے ذریعے عالمی صارفین سے جڑی ہوئی اوراب منافع میں جارہی ہے۔
عزیز الرحمن نے کہا "اب تک، ہماری کمپنی کی کاروباری آمدنی 30 لاکھ روپے سے زیادہ اور اس میں سالانہ 10لاکھ روپے کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ چین نے ہمیں ڈیجیٹل معیشت میں بہت سے مواقع فراہم کیے ۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت مستقبل میں امید افزارہے گی ۔

چین، مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے میں واقع تن شی روڈ پرائمری اسکول میں ایک استانی نئی داخلہ لینے والی طالبات کے ماتھے پر نقش و نگار بنا رہی ہے۔ ۔ (شِنہوا)
چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کی ٹیکس کورگان تاجک خود اختیار کاؤنٹی میں پولیس اہلکار پاکستان سے آنے والے مسافر سے بات چیت کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں لاٹری ٹکٹس کی فروخت 55.9 فیصد اضافے کے ساتھ 48.91 ارب یوآن (تقریباً 6.81 ارب امریکی ڈالرز) رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ فلاحی نظام کو سہارا دینے کے لیے لاٹری ٹکٹس کی فروخت تقریباً 17.87 ارب یوآن رہی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 44.3 فیصد یا 5.49 ارب یوآن زیادہ ہے۔
وزارت نے کہا کہ کھیلوں کی صنعت کو سہارا دینے کے لئے لاٹری ٹکٹس کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 63.5 فیصد اضافے کے ساتھ 31.04 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔
2023 کے پہلے سات ماہ کے دوران چین میں لاٹری ٹکٹس کی فروخت 322.8 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 51.2 فیصد زیادہ ہے۔
چین کے لاٹری مینجمنٹ قوانین کے تحت ٹکٹس کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم انتظامی اخراجات اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور انعامات کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
نان ننگ(شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خود اختیارخطےکے دارالحکومت نا ن ننگ سے ایک فو شنگ بلٹ ٹرین روانہ ہوئی جس سے چین کے جنوبی کارسٹ علاقوں میں بڑے پیمانے پر تیز رفتار ریل خدمات کا آغاز ہو گیا۔
چائنہ ریلوے نا ن ننگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق 482 کلومیٹر پر پھیلی ہوئی نئی ریلوے نا ن ننگ کو جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ سے ملاتی ہے۔
گوئی یانگ ۔ نا ن ننگ ہائی اسپیڈ ریلوے کو 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اعلیٰ رفتار کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ یہ اپنی نوعیت کی پہلی ریلوے ہے جو گوئی ژو یا گوانگشی میں تعمیر کی گئی ہے جو دونوں اپنے کارسٹ لینڈ اسکیپ کے لئے مشہور ہیں۔
گوئی یانگ سے نا ن ننگ تک سفر کرنے میں لگنے والا وقت اب پانچ گھنٹے سے کم کرکے تقریباً تین گھنٹے کر دیا گیا ہےجس سے پہاڑی علاقوں کے رہائشیوں کو بہت فائدہ ہوا ہے اور اس راستے کے ساتھ معاشی ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں۔
نئی ریلوے میں 13 اسٹیشنز ہیں جن میں سے 6 گوئی ژو سیکشن اور گوانگشی سیکشن میں 7 اسٹیشنز ہیں۔