• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین، ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں سبز توانائی...

چین اپنی مضبوط سبز اور کم کاربن مہم کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے ستمبر کے اختتام پر منعقد ہونے والے ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں قابل تجدید ذرائع سے حاصل کردہ بجلی فراہم کرے گا۔ ہانگ ژو کھیل ، ایشیائی کھیلوں کی تاریخ کے پہلے مقابلے ہوں گے جس کے کھیلوں کے تمام مقامات کو مکمل طور پر سبز ذرائع سے حاصل کردہ بجلی مہیا کی جائے گی۔ سبزبجلی سے مراد پیداواری عمل کے دوران صفر یا صفر کے قریب کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج یا محدود ماحولیاتی اثرات کے ساتھ بجلی کی فراہمی ہے۔ اس وقت چین میں سبز توانائی میں سورج اور ہوا سے حاصل کردہ توانائی شامل ہے۔ چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے علاقے ہامی میں ونڈ ملز اور گانسو صوبے کے جیایوگوان میں شمسی پینل سے پیدا شدہ بجلی الٹرا ہائی وولٹیج لائنز سے مشرق میں میزبان شہر ہانگ ژو منتقل کی جائے گی۔ ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی انتظامی کمیٹی میں کھیلوں کے مقام کے شعبہ تعمیر میں آپریشن اور دیکھ بھال کے نگران لی شین فائی کے مطابق ہانگ ژو مختلف ذرائع سے سبز بجلی حاصل کرنے میں مصروف ہے جن میں سنکیانگ، گانسو، چھنگ ہائی اور کھیلوں کا میزبان صوبہ ژے جیانگ شامل ہے۔ میزبان شہر نے مجموعی طور پر62 کروڑ 10 لاکھ کلوواٹ آور سبز توانائی کی 16 ٹرانزیکشنز مکمل کیں جس سے 76 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت ہوئی۔ مارچ سے لیکر سال کے اختتام تک ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے تمام 65 مقابلوں کے مقامات اور دفاتر سبز بجلی سے چلائے جا ر ہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کی کانگریس م...

بیرون ملک مقیم چینی شہریوں اور ان کے رشتہ داروں کی گیارہویں قومی کانگریس بیجنگ میں شروع ہو گئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) اور ریاست کے رہنماں نے تقریب میں شرکت کی اور مبارکباد پیش کی۔ شر کت کرنے والوں میں چینی صدر شی جن پھنگ، لی چھیانگ، ژاؤلی جی، وانگ ہو ننگ، کائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ اور ہان ژینگ شامل تھے ۔ لی شی نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے تقریر کی۔ ملک بھر سے واپس آنے والے غیر ملکی چینی شہریوں اور ان کے رشتہ داروں کے تقریبا 1200 نمائندوں اور 100 سے زیادہ ممالک سے تقریبا 600 سمندر پار چینی شہریوں نے کانگریس میں شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سائبر سیکیورٹی آگاہی ہفتے میں ذاتی مع...

سینٹرل سائبر اسپیس افیئرز کمیشن کے دفتر کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ چین میں رواں سال 11 سے 17 ستمبر تک منعقدہونے والا قومی سائبر سیکیورٹی آگاہی ہفتہ عوام کے لئے تشو یش سے متعلق اہم امور پر تو جہ مر کوز کرے گا۔ دفتر کے سائبر سیکورٹی کوآرڈینیشن بیورو کے سربراہ گاو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہم معاملات میں اہم انفارمیشن انفراسٹرکچر کا تحفظ، ڈیٹا سیکیورٹی گورننس، ٹیلی کام اور انٹرنیٹ دھوکہ دہی اور نوجوانوں کی آن لائن نگرانی بھی شامل ہیں۔ دفتر اور دیگر وزارتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے اس ہفتے کا مقصد پورے معاشرے میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگاہی اور مہارتوں میں اضافے کو فروغ دینا ہے۔ رواں سال کے قومی سائبر سیکیورٹی آگاہی ہفتے کے دوران مختلف تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں سائبر سیکیورٹی ایکسپو ، اور سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجی سمٹ شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سماجی بیمہ انتظامی خدمات بارے قوانین مت...

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے سماجی بیمہ انتظامی خدمات قوانین کے ریاستی کونسل کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں جو یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔ موجودہ قوانین کو 2010 میں منظور کردہ موجودہ سماجی بیمہ قانون کی نسبت مزید بہتر اور مئو ثر بنایا گیا ہے تاکہ بدلتے حالات کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔ نئے قوانین سماجی بیمہ انتظامی خدمات فراہم کرنے والوں کی ذمہ داریوں کو واضح کرتے ہیں اور نظم ونسق مضبوط بناتے ہیں۔ اس کے ذریعے کچھ دستاویزات جمع کرانے بارے رکاوٹوں میں کمی ہوگی جس سے خدمات کا معیار بہتر ہوگا۔ بہتر نظم و نسق اقدامات سے سماجی بیمہ انتظامی خدمات کا انتظام بہتر ہوگا۔ نئے قوانین کے مطابق سماجی خدمات شعے میں قانون کی خلاف ورزی اور جرائم کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، غیر فوسل ایندھن کے ذرائع سے زیادہ بجلی...

چین نے گزشتہ سال صاف توانائی کے وسائل سے بجلی کی زیادہ پیداوار حاصل کی جس کی وجہ ملک کی جانب سے سبز اور کم کاربن توانائی کو فروغ دینے کے لئے کام کر نا ہے۔ چائنہ الیکٹرک پاور پلاننگ اینڈ انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی پچھلے سال کی نسبت 16.3 فیصد اضافے کے ساتھ 762.4 ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گئی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فوٹو وولٹک پاور کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 30.4 فیصد بڑھ کر مجموعی طور پر 425.1 ارب کلو واٹ گھنٹے ہو گئی۔ چین نے 2022 میں بجلی پیدا کرنے والے ذرائع کے ڈھانچے کو بہتر بنانا جاری رکھا ہے۔ اس کی غیر فوسل توانائی کی پیداوار کی تنصیب شدہ صلاحیت ملک کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت کا 49.6 فیصد ہے اور کوئلے کا حصہ گھٹ کر 43.8 فیصد رہ گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں ہائیڈرو پاور، ونڈ پاور اور فوٹو وولٹک پاور کی تنصیبات 30 کروڑ کلو واٹ سے تجاوز کر گئیں۔ رپورٹ کے مطابق 2022 میں چین میں بجلی کی مجموعی پیداوار 87 کھرب کلو واٹ گھنٹے رہی جس میں غیر فوسل ایندھن کے ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کا تناسب 36.2 فیصد رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں گھروں کے متعلق قرضہ جات اصولوں میں ت...

چین کے مالیاتی نگران اداروں نے ہاسنگ کریڈٹ پالیسیز کو ایڈجسٹ اور بہتر بنا نے کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز بینک آف چائنہ اور نیشنل ایڈمنسٹریشن آف فنانشل ریگولیشن کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق فرسٹ ہوم کی خریداری کے لیے موجودہ مورٹگیجزکی شرح سود میں کمی کی جائے گی۔ 25 ستمبر سے شروع ہونے والے پہلے گھر کی خریداری کے لئے موجودہ مورٹگیجزکے قرض دار معاہدے کی شرح میں تبدیلی یا نئے مورٹگیجز کے تبادلے کے لئے درخواست دے کر اپنی شرح سود کو کم کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے مو رٹگیجزقرض لینے والوں کے لئے سود کے اخراجات میں کمی آئے گی اور کھپت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ دونوں مالیاتی نگران اداروں نے کہا ہے کہ بینکنگ شعبے کو پیشگی قرضوں کی ادائیگی میں بھی آسانی مل سکتی ہیجس سے ان کی سود کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینکس اور مورٹگیجزقرض لینے والوں کی مارکیٹ پر مبنی اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے مطابق آزادانہ طور پر بات چیت کرنے میں رہنمائی کی جائے گی تاکہ موجودہ ہاسنگ قرضوں کی شرح سود کو منظم انداز میں کم کیا جاسکے اور مارکیٹ مسابقت کے آرڈر کو برقرار رکھا جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، رہائشی الانس پالیسی سے 13 لاکھ دیہی اسا...

چین میں دیہی اساتذہ کی فلاح و بہبود بہتر بنانے کے لئے تیار کردہ ایک پالیسی سے تقریبا 73 ہزار دیہی اسکولوں کے تقریبا 13 لاکھ اساتذہ کو فائدہ ہوا ہے۔ وزارت تعلیم کے شعبہ امور اساتذہ کے سربراہ رین یوکن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین 2023 میں 52 ہزار 300 یونیورسٹی گریجویٹس کو وسطی اور مغربی علاقوں کے دیہی لازمی تعلیم اسکولوں میں بطور اساتذہ بھرتی کرے گا۔ رین نے مزید کہا کہ رواں سال دور دراز علاقوں، بڑی نسلی اقلیتی آبادی والے خطوں کے ساتھ ساتھ پرانے انقلابی مراکز میں 17 ہزار 410 اساتذہ کو بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ چین دور دراز دیہی علاقوں میں اساتذہ کے لئے رہائش گاہ کی تعمیر میں تیزی لائے گا۔ جولائی 2023 کے اختتام تک حکومتی سبسڈی سے کرائے کے مکانات کے 50 لاکھ سے زائد یونٹس مکمل ہوچکے تھے۔ جو دیہی اساتذہ سمیت 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد رہائش کی سہولت فراہم کرسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ریلوے کی آمدن میں پہلی ششماہی کے دوران...

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کو 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران توقع سے بہتر کاروباری آمدن ہوئی۔ ادارے کے مطابق ابتدائی 6 ماہ میں آمدن 19.6 فیصد اضافے سے 580.7 ارب یوآن (تقریبا 80.87 ارب امریکی ڈالر) رہی۔ اس مدت میں مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا اور ان کے دورے دوگنے سے زیادہ بڑھ کر 1.69 ارب ہوگئے۔ پہلی ششماہی کے دوران ریلوے سے تقریبا 1.93 ارب ٹن سامان کی نقل و حمل ہوئی۔ ریلوے کے شعبے میں فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری 304.9 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 6.9 فیصد زائد ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی ثقافتی ورثہ کی ترقی بارے تقریر ش...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی ثقافتی وراثت اور ترقی بارے ایک اجلاس میں کی گئی تقریر جمعہ کو شائع کر دی گئی ہے۔ چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا یہ مضمون کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی میگزین "چھیوشی جرنل " کے رواں سال کے 17 ویں شمارے میں شائع ہوئی۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ چینی تہذیب کی تاریخ کی جامع اور گہری سمجھ بوجھ روایتی چینی ثقافت کی تخلیقی تبدیلیوں اور ترقی کو زیادہ مئو ثر طریقے سے آگے بڑھانے اور جدید چینی تہذیب کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ اس مضمون میں چینی تہذیب کی 5 نمایاں خصوصیات ، تسلسل، اختراع ، اتحاد، جامع پن اور پرامن فطرت کا خلاصہ کیا گیا ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ مارکسزم کے بنیادی اصولوں کو چین کے مخصوص حقائق اور عمدہ روایتی ثقافت کے ساتھ مربوط کرنا وہ راستہ ہے جسے 5 ہزار برس سے زائد عرصے سے موجود چینی تہذیب میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کی تلاش اور اس کے فروغ کے لئے اختیار کرنا چاہیئے۔ یہ انضمام پارٹی کے لئے کامیابی کے حصول کا سب سے اہم ذریعہ ہے مضمون میں کہا گیا ہے کہ ثقافتی خوشحالی کو مزید فروغ دینا، ایک معروف ثقافتی ملک کی تعمیر اور جدید چینی تہذیب کا فروغ نئے دور کا ثقافتی مشن ہے۔ مضمون میں مضبوط ثقافتی اعتماد پیدا کرنے، کھلے پن اور جامع پن کے لیے پرعزم رہنے ، بنیادی اصول برقراررکھنے اور نئی بنیادوں کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ ان اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معروف مذہبی اسکالر اور نعت خواں جنید جمشیدکا...

معروف مذہبی اسکالر اور نعت خواں جنید جمشیدکا59واں یوم پیدائش3ستمبرکو منایا جائے گا۔ جنید جمشید3ستمبر1964کوکراچی میں پیداہوئے اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہورسے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔انہوں نے وائٹل سائنز کے نام سے پاپ موسیقی کا بینڈ تشکیل دیا۔2004 میں معروف سکالر مو لانا طارق جمیل سے ملاقات نے جنید جمشید کی زندگی بدل دی اور گلوکاری میں بے پناہ شہرت کے باوجود ان کا رجحان دینی تعلیمات، درس وتدریس اور حمد و ثنا کی طرف ہوگیا۔گلوکار ی کو خیر باد کہہ کر 2005 میں اپنی خوبصورت آواز میں انہو ں نے پہلا نعتیہ البم ''جلوہ جاناں'' ریلز کیا۔ بعد ازاں یہ سلسلہ چلتا رہا انہیں 2007 میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔ وہ 7دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈالر ڈیزاسٹر اور پٹرول بم نے معیشت کی ریڑھ ک...

استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعواننے کہا ہیکہ ڈالر ڈیزاسٹراورپٹرول بم نے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہے،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ڈالراور پٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پرپرواز کر رہے ہیں،تقریبا روزانہ کی بنیاد پرہڑتال کی کالیں فوری ایکشن کی متقاضی ہیں،ترجمان آئی پی پی نے کہا پہیہ جام اورشٹرڈاون ہڑتالیں کاروباری برادری کی شدید بے چینی ظاہرکرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی نے اپنے پنجے...

دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی نے اپنے پنجے گاڑ لئے' پولی کلینک میں 30مریضوں کا اندراج کیا گیا، وزارت میں ڈینگی سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات ' ہفتے میں دو مرتبہ اہم میٹنگ ہوا کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں میں دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے مرض میں اضافہ ہوا ہے اور درجنوں شہری جو کہ ڈینگی کے خوف میں مبتلا تھے انہوں نے اپنے ٹیسٹ کروائے جس میں سے تیس مریضوں کے ٹیسٹ پازیٹیو نکلے ہیں جنہیں پولی کلینک ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر جبار بھٹو نے اس بات کی تصدیق کی کہ ڈینگی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں سینکڑوں ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے تیس پازیٹیو آئے ہیں اور مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی کے امراض سے بچنے کے لئے اپنے گھروں اور ارد گرد کے اطراف میں پانی کو جمع نہ ہونے دیں اور حفظ ماتقدم کے طور پر ہفتے میں کم از کم تین مرتبہ گھروں میں سپرے کریں۔ انہوں نے بتایا جس جگہ گندگی ہو گی وہاں پر ڈینگی پیدا ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں ہنگامی اقدامات کئے ہیں اور ہفتے میں دو مرتبہ وزارت کے اندر اجلاس ہونگے جس میں ڈینگی سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران حکومت کو دیگرممالک کے ساتھ معاہدوں پر...

نگران حکومت کو دیگر ممالک کے ساتھ معاہدوںپر مذاکرات کیلئے کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز تشکیل دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔جمعہ کے روز نگران حکومت کو دیگرممالک کے ساتھ معاہدوں پر مذاکرات کے اختیارات مل گئے،کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز تشکیل دے دی گئی اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا،وزیرخزانہ کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی سربراہ مقرر کر دی گئیں،دیگر ممالک کے ساتھ حکومتی سطح پر معاہدوں پر مذاکرات کمیٹی کے ٹی اوآرز میں شامل ہیں،جی ٹو جی معاہدوں کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جاسکے گی،کمرشل ٹرانزیکشنز پر فوری عمل کیلئے ضروری فیصلوں کا اختیار ہوگا،کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینا ہوگی،کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز میں وزیرتجارت اور صنعت وپیداوار شامل ہیں،مواصلات، پاوراینڈ پٹرولیم اور قانون کے وزراء کمیٹی ارکان کا حصہ ہونگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزارت خزانہ نے میکرواکنامک کے مختلف عوامل کے...

وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کیلئے مالی خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے صورتحال کمزور قرار دے دی،سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 78.4فیصد پر پہنچ گیا،جی ڈی پی گروتھ ، مہنگائی کی شرح سوداور ایکسچینج ریٹ مالی خطرات کے عوامل میں شامل ہیں۔جمعہ کے روز وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کیلئے مالی خطرات سے آگاہ کردیا،وزارت خزانہ کی جانب سے میکرواکنامک کے مختلف عوامل کے باعث مالی صورتحال کمزور قرار دے دی گئی ہے ،وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 78.4فیصد پر پہنچ گیا،جی ڈی پی گروتھ ، مہنگائی کی شرح سوداور ایکسچینج ریٹ مالی خطرات کے عوامل میں شامل ہے،رپورٹ کے مطابق سرکاری اداروں کے قرضے اور گارنٹیز جی ڈی پی کے 9.7فیصدپر پہنچ گئے،سرکاری اداروں کے نقصانات مالی خطرات میں شامل ہے،حکومتی گارنٹیز جی ڈی پی کے 4.5فیصد پر پہنچ گئیں،حکومتی سطح پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کیپٹل اسٹاک میں اضافے کا امکان ہے،پالیسی اقدامات پر عملدرآمد میں تاخیر بھی مالی خطرات میں شامل ہے،گزشتہ مالی سال 2022ء کے دوران سیلاب نے جی ڈی پی 2.2فیصد گرادی،سیلاب کے باعث 16ارب 20کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایمان مزاری کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا،دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر عدالت نے 2ستمبر کو دلائل طلب کرلیے جب کہ 15روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا،کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایمان مزاری کو انسداد دہشت رگدی کی عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر پیر کے لیے نوٹس جاری کیے، تاہم وکلا کی استدعا پر ہفتے کو دلائل طلب کرلیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سربراہی میںجی ڈی اے وفد...

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے)نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے بعد کروائے جائیں،الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، اسی حوالے سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سربراہی میںجی ڈی ایوفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے گزشتہ روزمشاورت کی ہے،جی ڈی اے کے وفد سے ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ دیگر جماعتوں سے مشاورت اور فیڈ بیک کو مدِنظر رکھتے ہوئے اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں حلقہ بندیوں کے دورانیے کو مزید کم کرنے کے بعد الیکشن کمیشن انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا،مشاورت کے دوران جی ڈی اے کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں کرنے کے فیصلے کی مکمل تائید کی گئی،جی ڈی اے نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کے لیے حلقہ بندیاں شفاف انتخابات کی بنیاد ہیں، نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں کا کام مکمل کیا جائے، انتخابی فہرستوں کی تجدید کی جائے اور انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے بعد کروائے جائیں،جی ڈی اے کے وفد نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق تمام صوبائی افسران کے ٹرانسفرز کو یقینی بنایا جائے، چیف الیکشن کمشنر کے نگراں وزیرِ اعلی سندھ کو خط لکھنے کے باوجود ٹرانسفر و پوسٹنگ نہیں روکی جا رہی ہیں،جی ڈی اے نے الیکشن کمیشن کے سامنے مطالبہ رکھا کہ غیر جانبدار ریٹرننگ افسران کو لگایا جائے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز، مختلف وفاقی سروسز کے افسروں کو ریٹرننگ آفیسر تعینات کیا جائے اور تمام انتظامات کو مکمل کرنے کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے،جی ڈی اے کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایکشن پلان تیار کیا ہوا ہے جس پر سختی سے عمل ہونا چاہیے، تمام بلدیاتی اداروں کو انتخابات تک معطل کیا جائے، ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیے جائیں تاکہ شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے،اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، جی ڈی اے کی مختلف تجاویز انتہائی اہم ہیں، الیکشن کمیشن ان تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن جی ڈی اے کی ان تجاویز پر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا اور حلقہ بندیوں کے کام کی شفافیت کو یقینی بنائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جناح ہائوس حملہ کیس،پی ٹی آئی رہنما اعجاز چو...

انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہائوس حملہ اورتوڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9 ستمبر تک توسیع کردی،انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہائوس حملہ اور تھوڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے اعجاز چوہدری کو عدالت کے روبرو پیش کیا،دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے جناح ہائوس حملہ کیس کا چالان تیار کرنے کیلئے مہلت مانگی اور کہا کہ چالان تیاری کے مراحل میں ہے،تفتیشی افسر نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 9ستمبر تک توسیع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پریس کانفرنس نہیں کروں گا، ایسے ہی 4 ماہ اند...

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس نہیں کروں گا ایسے ہی چار ماہ جیل میں نہیں رہا، رہائی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا کہ جب بھی ن لیگ آئی ہے انہوں نے مہنگائی ہی کی ہے، ملک کا بیڑا غرق کر کے ن لیگ کی قیادت لندن بھاگ گئی ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے تو اندر رکھا ہوا تھا پتہ نہیں ملک کا کیا کر رہے ہیں، اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا ہے الیکشن کروائیں،ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پریس کانفرنس کریں گے جس پر پرویز الہی نے کہا ابھی میں پریس کانفرنس نہیں کروں گا، صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی تحریک انصاف کیساتھ ہیں جس پر پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ایسے ہی چار ماہ اندر نکالے ہیں؟ میں پی ٹی آئی کیساتھ کھڑا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بغداد، امریکی شہری کو قتل کرنے والے 4عراقیوں...

عراق میں عدلیہ نے 4عراقیوں اور ایک ایرانی کو گزشتہ سال بغداد میں امریکی شہری سٹیون ٹرول کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ جس ایرانی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اس کا نام محمد علی رضا ہے۔ علی رضا پر ٹرول کے قتل کی ذمہ داری عائد کی گئی۔ سٹیون ٹرول کو 7نومبر 2022کو قتل کیا گیا تھا۔ شدت پسند گروپ سرایا اصحاب الکھف نے واقعہ کی ذمہ داری قبول تھی،عراقی عدلیہ نے وسطی بغداد میں ایک امریکی شہری کو قتل کرنے کے الزام میں ایک ایرانی سمیت 5افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے،بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ یہ قتل ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور پاپولر موبیلائزیشن فورسز کے سابق نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے قتل کے بدلے میں کیا گیا۔ ان دونوں کو بغداد کے قریب ایک امریکی حملے میں 3جنوری 2020کو مارا گیا تھا،یہ دھڑا 2019سے عراق میں سرگرم ہے اور اس نے کئی غیر ملکی قافلوں پر کئی مسلح حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب،نجران میں ماں اور بیٹے کے قاتل شہر...

نجران کے سعودی حکام نے ایک خاتون اور اس کے بیٹے کو اختلافات کی وجہ سے قتل کرنے والے سعودی شہری کو عدالت کے حکم پر سزائے موت دے دی،عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مقامی شہری حسن بن خالد بن حسین الخیوانی نے اپنی ہم وطن غاد بنت مسفر القحطانی اور اس کے بیٹے بدر بن مسفر بن سعید آل مونس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، الخیوانی کا بدر کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا اور وہ اس کے قتل کے درپے تھا۔ الخیوانی نے جیسے ہی بدر کو اس کی ماں کے ہمراہ دیکھا مشین گن سے فائرنگ کرکے دونوں کو موقع پر ہلاک کردیا،پولیس نے مفرور الخیوانی کو تلاش کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا اس پر قتل کی فرد جرم عائد کردی گئی تھی، خصوصی عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہو جانے پر الخیوانی کو جان کے بدلے جان کے قانون کے تحت موت کی سزا سنادی تھی پھر اپیل کورٹ اور آخر میں سپریم کورٹ نے بھی مذکورہ فیصلے کی توثیق کردی تھی، ایوان شاہی سے فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری ہونے پر الخیوانی کو موت کی سزا دے دی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برازیل کی 33سالہ فٹنس انفلوئنسرکی دل کا دورہ...

برازیل کی فٹنس انفلوئنسر لاریسا بورجیس 33سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں،بورجیس کو 20اگست کو گراموڈا کے قصبے میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وہ پیر کو اپنی وفات تک ایک ہفتے تک کومے میں رہیں،خاندانی ذرائع نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی اپنی زندگی کے لیے بہا دری سے لڑای جب کہ اس کے بہت سے فالورز نے اس کے جانے پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اس کی موت اچانک اور صدمہ ہے،برازیلین انفلوئنسر کو اس کے انسٹاگرام اکائونٹ پر 33,000لوگ فالو کرتے ہیں، جہاں وہ اپنے سفر اور صحت اور تندرستی سے متعلق مواد اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی تھیں،دل کا دورہ پڑنے سے کچھ دن پہلے اس نے اپنی مختلف تصاویر پوسٹ کیں اور وہ مکمل طور پر خوبصورت لگ رہی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس نے یوکرین کے میزائل سسٹم کو تباہ کرنے کا...

روس نے یوکرین کے میزائل سسٹم کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ یوکرین نے کہا ہے کہ جنوب کے شہروں میں کامیاب پیش قدمی جاری ہے،ماسکونے کہا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یوکرین کی جنگی گاڑیاں اوردیگرسامان جنگ تباہ کیا ہے۔کپیانسک ڈونیسک اور زپوروزیزیا میں یوکرین کے حملے ناکام بنائے ہیں،زمین سے فضا میں مارکرنے والا میزائل سسٹم ایس ٹوہنڈرڈ بھی تباہ کیا گیا ہے،بریانسک میں یوکرین کا ڈرون بھی مارگرایا ہے۔ جبکہ یوکرین مسلح فوج کے جنرل اسٹاف نیدعوی کیا ہیکہ جنوب میں پچیس محاذوں پرروسی فوج کوکافی نقصان پہنچایا ہے،پیش قدمی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یاسین ملک کی زندگی بچانے کیلئے شہزادہ محمد ب...

بھارت میں قید ممتاز کشمیری رہنما جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی زندگی بچانے کے لیے سعودی عرب کے فرمانروا شہزادہ محمد بن سلمان سے مداخلت کی اپیل کی گئی ہے ،امریکا میں مقیم یاسین ملک کے قریبی ساتھی اور جے کے ایل ایف کے نو منتخب قائم مقام چیئرمین راجہ مظفر نے سعودی فرمانروا کے نام اپیل میں لکھا ہے کہ سعودی عرب کے بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور آپ بھارتی وزیر اعظم کی خصوصی دعوت پر دہلی جا رہے ہیں، اس موقع کی مناسبت سے کشمیر کے عوام آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ ممتاز کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے اپنا اثر رسوخ استعمال کریں،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا 11ستمبر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر بھارت جا رہے ہیں،واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفارتخانے کے ذریعے بھیجی گئی اپیل میں کہا گیا ہے کہ کشمیری رہنما نے کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے سابق وزرائے اعظم سے ملاقاتوں کے علاوہ امریکا کے دورے کے دوران امریکی حکام اور سعودی عرب کے دورے کے دوران او آئی سی کے سیکرٹریٹ میں سعودی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں،بھارت کی موجودہ حکومت نے آرٹیکل 360کی منسوخی جیسے فیصلے سے قبل یاسین ملک کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف سیاسی انتقام اور بدنیتی پر مقدمات قایم کیے اور ایسے ہی ایک مقدمہ میں یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، بھارتی حکومت نے عمر قید کی سزا کو ناکافی سمجھتے ہوے سزائے موت میں تبدیل کرنے کی اپیل کر دی ہے

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت کی لہر کی وجہ سے یاسین ملک کو انصاف ملنے کی کوئی توقع نہیں، کشمیری رہنما کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے اور کشمیر کے دونوں حصوں کے علاوہ دنیا بھر میں کشمیری مسلمانوں کی تشویش بھی بڑھ گئی ہے، 1963 میں ریاض میں سعودی فرمان روا شاہ فیصل مرحوم کی کشمیری رہنما شیخ عبداللہ مرحوم کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے راجہ مظفر نے اپنے خط میں یاد دلایا کہ سعودی فرمانروا سے ملاقات کے بعد شیخ عبداللہ کو انڈیا واپسی پر گرفتار کر لیا گیا تھا،راجہ مظفر نے اپنے خط میں مزید یاد دلایا ہے کہ اس وقت بھی شیخ عبداللہ کی رہائی اور پھر 1964میں پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لیے بھیجنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے میں سعودی حکومت کی پس پردہ کوششوں کا بھی بڑا کردار تھا،راجہ مظفر نے اپنے خط کے ساتھ سعودی عرب کے اخبارات عرب نیوز، سعودی گزٹ اور المسلمون میں شائع اپنے انٹرویز اور شائع شدہ آرٹیکلز کی کاپیاں شامل کرتے ہوئے سعودی فرمانروا سے انسانی بنیادوں پر یاسین ملک کی زندگی بچانے کے لیے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام جو سعودی عرب سے بے حد پیار کرتے ہیں امید کرتے ہیں کہ آپ کشمیریوں کے محبوب لیڈر کو رہا کرانے میں کردار ادا کریں گے تا کہ کشمیر کے تنازعہ کے پر امن حل میں یاسین ملک اور ان کی جماعت کو جو انڈیا اور پاکستان دونوں سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہے بات چیت میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع مل سکے،راجہ مظفر نے کہا کہ وہ انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں کی توجہ بھی اس جانب مبذول کروا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میٹا نے چینی نظریے سے متاثرہ ہزاروں اکاونٹ ڈ...

میٹا نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام پر موجود چینی نظریے سے متاثرہ ہزاروں اکاونٹس کو ڈیلیٹ کردیا،بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، میٹا نے تقریبا 7,700فیس بک اکائونٹس اور 954پیجز، 15گروپس اور 15انسٹاگرام اکائونٹس کو ڈیلیٹ کر دیا ہے جن پر امریکا، مغربی خارجہ پالیسیوں اور چینی حکومت کے ناقدین کو تنقید بناتے ہوئے چین کے بارے میں مثبت تبصرے کر رہے تھے۔،میٹا کے حکام کا خیال ہے کہ چینی نظریے سے متاثرہ یہ یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام، ایکس، ریڈ اِٹ، ٹک ٹاک، کورا، میڈیم اور ویمو سمیت تقریبا 50 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن پر اثر انداز ہونے کا کیس،ٹرمپ نے عدال...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020کے صدارتی انتخابی نتائج بدلنے کے مقدمے میں جارجیا کی عدالت میں بے قصور ہونے کی درخواست جمع کرادی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اگلے ہفتے فلٹن کائونٹی کورٹ میں الزامات کا سامنا کرنے ذاتی طور پر پیش نہیں ہوں گے،فلٹن کائونٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے ٹرمپ پر دھوکا دہی سمیت 13سنگین جرائم کے الزامات عائد کیے ہیں، ٹرمپ پر الیکشن فراڈ، بزنس فراڈ سمیت مختلف مقدمات میں اب تک 4 فرد جرم عائد ہوچکی ہیں،ٹرمپ نے اپنے خلاف مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں آئندہ سروس ٹریڈ فیئر میں تجارت بارے...

استنبول (شِنہوا) ترکی کے ایک اسکالر نے کہا ہے کہ چین انٹرنیشنل فئیر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) اعلیٰ معیار کی بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کے لئے کچھ جدید منصوبوں کو متعارف کرانے بارے ایک ٹھوس پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

انقرہ میں قائم ترک سینٹر فار ایشیا پیسفک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر سیلکوک کولاکوگلو نے حال ہی میں شِنہوا کو بتایا کہ سی آئی ایف ٹی آئی ایس کاربن غیرجانبداری، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور میٹاورس سمیت متعدد صنعتوں کے مستقبل کو تشکیل دینے میں مدد کرے گا۔

پائیدار ترقی کے لئےسبز ترقی بہت اہم ہو گئی ہےلہذا یہ میلہ خاص طور پر پیداوار کے لئے صفر کاربن اخراج پیدا کرنے بارے سبز ترقی پر بھی توجہ مرکوز کرتاہے۔

کولاکوگلو نے کہا کہ اس سلسلے میں سبز ترقی پر میلے کا مرکزی ایجنڈا عالمی معیشت میں عمومی طور پر زیادہ پائیدار ترقی پیدا کرنے کے لئے بھی اہم ہے۔

کولاکوگلو نے کہا کہ سی آئی ایف ٹی آئی ایس سے توقع ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت اور میٹاورس میں نئی پیش رفت اور مختلف شعبوں میں ان کے انضمام پر بھی توجہ مرکوز کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم موضوع بن چکی ہے کیونکہ اس نے بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ پیداوار یا تجارت کے لئے بہت سے نئے تخلیقی شعبے پیداکیے ہیں ۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں آئندہ سروس ٹریڈ فیئر میں تجارت بارے...

استنبول (شِنہوا) ترکی کے ایک اسکالر نے کہا ہے کہ چین انٹرنیشنل فئیر فار ٹریڈ ان سروسز (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) اعلیٰ معیار کی بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کے لئے کچھ جدید منصوبوں کو متعارف کرانے بارے ایک ٹھوس پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔

انقرہ میں قائم ترک سینٹر فار ایشیا پیسفک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر سیلکوک کولاکوگلو نے حال ہی میں شِنہوا کو بتایا کہ سی آئی ایف ٹی آئی ایس کاربن غیرجانبداری، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور میٹاورس سمیت متعدد صنعتوں کے مستقبل کو تشکیل دینے میں مدد کرے گا۔

پائیدار ترقی کے لئےسبز ترقی بہت اہم ہو گئی ہےلہذا یہ میلہ خاص طور پر پیداوار کے لئے صفر کاربن اخراج پیدا کرنے بارے سبز ترقی پر بھی توجہ مرکوز کرتاہے۔

کولاکوگلو نے کہا کہ اس سلسلے میں سبز ترقی پر میلے کا مرکزی ایجنڈا عالمی معیشت میں عمومی طور پر زیادہ پائیدار ترقی پیدا کرنے کے لئے بھی اہم ہے۔

کولاکوگلو نے کہا کہ سی آئی ایف ٹی آئی ایس سے توقع ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت اور میٹاورس میں نئی پیش رفت اور مختلف شعبوں میں ان کے انضمام پر بھی توجہ مرکوز کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم موضوع بن چکی ہے کیونکہ اس نے بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ پیداوار یا تجارت کے لئے بہت سے نئے تخلیقی شعبے پیداکیے ہیں ۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی میں پاکستانی نژاد لڑکی کو قتل کرنیوالا...

اٹلی میں پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کے غیرت کے نام پر قتل کے کیس میں مطلوب شخص کوپاکستان سے اٹلی کے حوالے کردیا گیا،اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ لڑکی کے والد کی پاکستان سے حوالگی انصاف کی راہ میں اہم قدم ہے،پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کے والدکو نومبر میں پاکستانی گائوں سے حراست میں لیا گیا تھا،مقتولہ کے 2کزن اورچچا اٹلی میں گرفتار ہوچکے ہیں جب کہ مقتولہ نے پہلے سے طے شادی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کیا تھا، مقتولہ کی باقیات اٹلی میں اس کے گھر کے قریب سے ملی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم مشرقی ایشیا تعاون رہنماؤں کے ا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیا نگ 26 ویں چین۔  آسیان سربراہ اجلاس، 26 ویں آسیان پلس تھری (اے پی ٹی) سربراہ اجلاس اور 18 ویں مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چینی وزیر اعظم انڈو نیشیا کے صدر جو کو ویدودو اور آ سیان کے سر براہ ملک کی دعوت پر ان اجلاسوں میں شر کت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کو اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کانفرنس 5 سے 8 ستمبر تک انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہوگی ۔

چینی وزیراعظم  انڈو نیشین  صدر  کی دعوت پر انڈونیشیا کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیراعظم مشرقی ایشیا تعاون رہنماؤں کے ا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیا نگ 26 ویں چین۔  آسیان سربراہ اجلاس، 26 ویں آسیان پلس تھری (اے پی ٹی) سربراہ اجلاس اور 18 ویں مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چینی وزیر اعظم انڈو نیشیا کے صدر جو کو ویدودو اور آ سیان کے سر براہ ملک کی دعوت پر ان اجلاسوں میں شر کت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کو اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کانفرنس 5 سے 8 ستمبر تک انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہوگی ۔

چینی وزیراعظم  انڈو نیشین  صدر  کی دعوت پر انڈونیشیا کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں سبز توانائی...

ہانگ ژو (شِنہوا) چین اپنی مضبوط سبز اور کم کاربن مہم کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے ستمبر کے اختتام پر  منعقد ہونے والے ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں میں قابل تجدید ذرائع سے حاصل کردہ بجلی فراہم کرے گا۔

ہانگ ژو کھیل ، ایشیائی کھیلوں کی تاریخ کے پہلے مقابلے ہوں گے جس کے کھیلوں کے تمام مقامات کو مکمل طور پر سبز ذرائع سے حاصل کردہ بجلی مہیا کی جائے گی۔

سبزبجلی سے مراد پیداواری عمل کے دوران صفر یا صفر کے قریب کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج یا محدود ماحولیاتی اثرات کے ساتھ بجلی کی فراہمی ہے۔ اس وقت چین میں سبز توانائی میں سورج اور ہوا سے حاصل کردہ توانائی شامل ہے۔

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے علاقے ہامی میں ونڈ ملز اور گانسو صوبے کے جیایوگوان میں شمسی پینل سے پیدا شدہ بجلی الٹرا ہائی وولٹیج لائنز سے مشرق میں میزبان شہر ہانگ ژو منتقل کی جائے گی۔

ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کی انتظامی کمیٹی میں کھیلوں کے مقام کے شعبہ تعمیر میں آپریشن اور دیکھ بھال کے نگران لی شین فائی کے مطابق ہانگ ژو مختلف ذرائع سے سبز بجلی حاصل کرنے میں مصروف ہے جن میں سنکیانگ، گانسو، چھنگ ہائی اور کھیلوں کا میزبان صوبہ ژے جیانگ شامل ہے۔

میزبان شہر نے مجموعی طور پر62 کروڑ 10 لاکھ کلوواٹ آور سبز توانائی کی 16 ٹرانزیکشنز مکمل کیں جس سے 76 ہزار ٹن معیاری کوئلے کی بچت ہوئی۔

مارچ سے لیکر سال کے اختتام تک ہانگ ژو ایشیائی کھیلوں کے تمام 65 مقابلوں کے مقامات اور دفاتر سبز بجلی سے چلائے جا ر ہے ہیں۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی وزیر کے گھر نوجوان قتل، وزیر کے بیٹے...

بھارت کے یونین منسٹر (وفاقی وزیر)کے گھر ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان کے قتل کا واقعہ یونین وزیر کشال کشور کی اتر پردیش کے شہر لکھن کی رہائشگاہ پر پیش آیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل ہونے والے نوجوان کے پاس سے بھارتی وزیر کشال کشور کے بیٹے کا لائسنس یافتہ پستول بھی برآمد ہوا،پولیس کے مطابق قتل ہونے والا نوجوان وکاس سری واستو بھارت کے یونین وزیر کشال کشور کے بیٹے کا دوست تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور 3مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کی کانگریس م...

بیجنگ (شِنہوا) بیرون ملک مقیم چینی شہریوں اور ان کے رشتہ داروں کی گیارہویں قومی کانگریس  بیجنگ میں شروع ہو گئی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) اور ریاست کے رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی اور مبارکباد پیش کی۔ شر کت کرنے والوں میں چینی صدر شی جن پھنگ، لی چھیانگ، ژاؤ لیجی، وانگ ہو ننگ، کائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ اور ہان ژینگ شامل تھے ۔ لی شی نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے تقریر کی۔

ملک بھر سے واپس آنے والے غیر ملکی  چینی شہریوں اور ان کے رشتہ داروں کےتقریباً 1200 نمائندوں اور 100 سے زیادہ ممالک سے تقریباً 600 سمندر پار چینی شہریوں نے کانگریس میں شرکت کی۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سائبر سیکیورٹی آگاہی ہفتے میں ذاتی م...

بیجنگ(شِنہوا)سینٹرل سائبر اسپیس افیئرز کمیشن کے دفتر کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ چین میں رواں سال 11 سے 17 ستمبر تک منعقدہونے والا قومی سائبر سیکیورٹی آگاہی ہفتہ عوام کے لئے تشو یش سے متعلق اہم امور پر تو جہ مر کوز کرے گا۔

دفتر کے سائبر سیکورٹی کوآرڈینیشن بیورو کے سربراہ گاوٗ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہم  معاملات میں اہم انفارمیشن انفراسٹرکچر کا تحفظ، ڈیٹا سیکیورٹی گورننس، ٹیلی کام اور انٹرنیٹ دھوکہ دہی اور نوجوانوں کی آن لائن نگرانی بھی شامل ہیں۔

دفتر اور دیگر وزارتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے اس ہفتے کا مقصد پورے معاشرے میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگاہی اور مہارتوں میں اضافے کو فروغ دینا ہے۔

رواں سال کے قومی سائبر سیکیورٹی آگاہی ہفتے کے دوران مختلف تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں سائبر سیکیورٹی  ایکسپو ، اور سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجی سمٹ شامل ہیں۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سماجی بیمہ انتظامی خدمات بارے قوانین مت...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے سماجی بیمہ انتظامی خدمات قوانین کے ریاستی کونسل کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں جو یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔

موجودہ قوانین  کو 2010 میں منظور کردہ موجودہ سماجی بیمہ قانون کی نسبت مزید بہتر اور مئو ثر بنایا گیا ہے تاکہ بدلتے حالات کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔

نئے قوانین سماجی بیمہ انتظامی خدمات فراہم کرنے والوں کی ذمہ داریوں کو واضح کرتے ہیں اور نظم ونسق مضبوط بناتے ہیں۔ اس کے ذریعے کچھ دستاویزات جمع کرانے بارے رکاوٹوں میں کمی ہوگی جس سے خدمات کا معیار بہتر ہوگا۔

بہتر نظم و نسق اقدامات سے سماجی بیمہ انتظامی خدمات کا انتظام بہتر ہوگا۔ نئے قوانین کے مطابق سماجی خدمات شعے میں قانون کی خلاف ورزی اور جرائم کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیپیٹل ہل حملہ: پرانڈ بوائز لیفٹیننٹ کے دو ر...

بڑھتی مہنگائی اور تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے سے مختلف اداروں میں کام کرنے والے ملازمین مایوسی کا شکار ہونے لگے،برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں گیلپ سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب ملازمین کا خیال نہیں رکھا جاتا تو کام سے ان کا لگا بھی ختم ہوجاتا ہے اور وہ بدل ہوجاتے ہیں،گیلپ سروے کے مطابق تنخواہ وہ پہلی چیز ہوتی ہے جس سے کوئی اپنے کام سے خوش یا ناخوش ہوتا ہے۔ ناخوش ملازمین مارکیٹ میں نئی اسامیوں کی قلت کے باعث نوکری تو نہیں چھوڑتے تاہم خاموشی سے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں،سروے نتائج کے مطابق کم کام کرنے اور جن کا دل کام میں نہیں لگتا ان ملازمین کی شرح 59فیصد ہے۔ ملازمین کی جانب سے کام میں کمی کے رجحان میں اضافے کا ذمہ دار کمپنی ملازمین کا رویہ ہے۔ کچھ کمپنیاں اور مالکان یہ سمجھتے ہیں کہ لیبر مارکیٹ میں ملازمتوں کے کم مواقعوں کے باعث کنٹرول ان کے پاس ہے ملازمین کے پاس کہیں اور جانے کا موقع نہیں اسی لیے وہ ملازمین کو مراعات نہیں دیتے جس سے ملازمین میں بد دلی بڑھتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، غیر فوسل ایندھن کے ذرائع سے زیادہ بجلی...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے گزشتہ سال صاف توانائی کے وسائل سے بجلی کی زیادہ پیداوار حاصل کی جس کی وجہ ملک کی جانب سے سبز اور کم کاربن توانائی کو فروغ دینے کے لئے کام کر نا ہے۔

چائنہ الیکٹرک پاور پلاننگ اینڈ انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی پچھلے سال کی نسبت 16.3 فیصد اضافے کے ساتھ  762.4 ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فوٹو وولٹک پاور کی پیداوار گزشتہ سال کےمقابلے میں 30.4 فیصد بڑھ کر مجموعی طور پر 425.1 ارب کلو واٹ گھنٹے ہو گئی۔

چین  نے 2022 میں بجلی  پیدا کرنے والے ذرائع کے ڈھانچے کو بہتر بنانا جاری رکھا ہے۔ اس کی غیر فوسل توانائی کی پیداوار کی تنصیب شدہ صلاحیت ملک کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت کا 49.6 فیصد  ہے اور کوئلے کا حصہ گھٹ کر 43.8 فیصد رہ گیا ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 میں ہائیڈرو پاور، ونڈ پاور اور فوٹو وولٹک پاور کی تنصیبات 30 کروڑ کلو واٹ سے تجاوز کر گئیں۔

رپورٹ کے مطابق  2022 میں چین میں بجلی کی مجموعی پیداوار  87 کھرب کلو واٹ گھنٹے رہی جس میں غیر فوسل ایندھن کے ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کا تناسب  36.2 فیصد رہا۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بڑھتی مہنگائی اورکم تنخواہوں سے 59فیصد ملازم...

بڑھتی مہنگائی اور تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے سے مختلف اداروں میں کام کرنے والے ملازمین مایوسی کا شکار ہونے لگے،برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں گیلپ سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب ملازمین کا خیال نہیں رکھا جاتا تو کام سے ان کا لگا بھی ختم ہوجاتا ہے اور وہ بدل ہوجاتے ہیں،گیلپ سروے کے مطابق تنخواہ وہ پہلی چیز ہوتی ہے جس سے کوئی اپنے کام سے خوش یا ناخوش ہوتا ہے۔ ناخوش ملازمین مارکیٹ میں نئی اسامیوں کی قلت کے باعث نوکری تو نہیں چھوڑتے تاہم خاموشی سے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں،سروے نتائج کے مطابق کم کام کرنے اور جن کا دل کام میں نہیں لگتا ان ملازمین کی شرح 59فیصد ہے۔ ملازمین کی جانب سے کام میں کمی کے رجحان میں اضافے کا ذمہ دار کمپنی ملازمین کا رویہ ہے۔ کچھ کمپنیاں اور مالکان یہ سمجھتے ہیں کہ لیبر مارکیٹ میں ملازمتوں کے کم مواقعوں کے باعث کنٹرول ان کے پاس ہے ملازمین کے پاس کہیں اور جانے کا موقع نہیں اسی لیے وہ ملازمین کو مراعات نہیں دیتے جس سے ملازمین میں بد دلی بڑھتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین سے کشیدگی بڑھنے پر جاپان کا دفاعی بجٹ ری...

چین کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کے بعد جاپان کی وزارت دفاع نے مالی سال 2024کیلئے 7.7ٹریلین ین کے ریکارڈ اخراجات کی درخواست کر دی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بڑی دفاعی تبدیلی کے تحت 2027 تک قومی سلامتی کے اخراجات کو جی ڈی پی کے دو فیصد تک بڑھانے، فوجی کمان کو نئی شکل دینے اور دشمن ملک کے لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کیے جائیں گے،جاپانی حکام نے کہا کہ چین کے بڑھتے ہوئے سٹریٹجک چیلنج کے باعث دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کرنا ناگزیر ہو گیا ہے، واضح رہے کہ سمندر میں جوہری پلانٹ کا تابکار پانی چھوڑنے کے بعد چین نے جاپان کی آبی مصنوعات پر پابندی عائد کر دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں گھروں کے متعلق قرضہ جات اصولوں میں ت...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مالیاتی نگران اداروں نے ہاؤسنگ کریڈٹ پالیسیز کو ایڈجسٹ اور بہتر بنا نے کا  اعلان کیا ہے۔

پیپلز بینک آف چائنہ اور نیشنل ایڈمنسٹریشن آف فنانشل ریگولیشن کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق فرسٹ ہوم کی خریداری کے لیے موجودہ مورٹگیجزکی شرح سود میں کمی کی جائے گی۔

25ستمبر سے شروع ہونے والے پہلے گھر کی خریداری کے لئے موجودہ مورٹگیجزکے قرض دار معاہدے کی شرح میں تبدیلی یا نئے مورٹگیجز کے تبادلے کے لئے درخواست دے کر اپنی شرح سود کو کم کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

توقع ہے کہ اس اقدام سے مو رٹگیجزقرض لینے والوں کے لئے سود کے اخراجات میں کمی آئے گی اور کھپت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

 دونوں مالیاتی نگران اداروں نے کہا  ہے کہ بینکنگ شعبے کو پیشگی قرضوں کی ادائیگی میں بھی آسانی مل سکتی ہےجس سے ان کی سود کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینکس اور مورٹگیجزقرض لینے والوں کی مارکیٹ پر مبنی اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے مطابق آزادانہ طور پر بات چیت کرنے میں رہنمائی کی جائے گی تاکہ موجودہ ہاؤسنگ قرضوں کی شرح سود کو منظم انداز میں کم کیا جاسکے اور مارکیٹ مسابقت کے آرڈر کو برقرار رکھا جاسکے۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، رہائشی الاؤنس پالیسی سے 13 لاکھ دیہی اس...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں دیہی اساتذہ کی فلاح و بہبود بہتر بنانے کے لئے تیار کردہ ایک پالیسی سے تقریباً 73 ہزار دیہی اسکولوں کے تقریباً 13 لاکھ اساتذہ کو فائدہ ہوا ہے۔

وزارت تعلیم کے شعبہ امور اساتذہ کے سربراہ رین یوکن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین 2023 میں 52 ہزار 300  یونیورسٹی گریجویٹس کو وسطی اور مغربی علاقوں کے دیہی لازمی تعلیم اسکولوں میں بطور اساتذہ بھرتی کرے گا۔

رین نے مزید کہا کہ رواں سال دور دراز علاقوں، بڑی نسلی اقلیتی آبادی والے خطوں کے ساتھ ساتھ پرانے انقلابی مراکز میں 17 ہزار 410 اساتذہ کو بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

چین دور دراز دیہی علاقوں میں اساتذہ کے لئے رہائش گاہ کی تعمیر میں تیزی لائے گا۔

جولائی 2023 ء کے اختتام تک حکومتی سبسڈی سے کرائے کے مکانات کے 50 لاکھ سے زائد یونٹس مکمل ہوچکے تھے۔ جو دیہی اساتذہ سمیت 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد رہائش کی سہولت فراہم کرسکتے ہیں۔ 

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ ریلوے کی آمدن میں پہلی ششماہی کے دوران...

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کو 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران توقع سے بہتر کاروباری آمدن ہوئی۔

ادارے کے مطابق ابتدائی 6 ماہ میں آمدن 19.6 فیصد اضافے سے 580.7 ارب یوآن (تقریباً 80.87 ارب امریکی ڈالر) رہی۔

اس مدت میں مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا اور ان کے دورے دوگنے سے زیادہ بڑھ کر 1.69 ارب ہوگئے۔

پہلی ششماہی کے دوران ریلوے سے تقریبا 1.93 ارب ٹن سامان کی نقل و حمل ہوئی۔

ریلوے کے شعبے میں فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری 304.9 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 6.9 فیصد زائد ہے ۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی ثقافتی ورثہ کی ترقی بارے تقریر...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی ثقافتی وراثت اور ترقی بارے ایک اجلاس میں کی گئی تقریر جمعہ کو شائع کر دی گئی ہے۔

چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا یہ مضمون کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی میگزین "چھیوشی جرنل " کے رواں سال کے 17 ویں شمارے میں شائع ہوئی۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ چینی تہذیب کی تاریخ کی جامع اور گہری سمجھ بوجھ روایتی چینی ثقافت کی تخلیقی تبدیلیوں اور ترقی کو زیادہ مئو ثر طریقے سے آگے بڑھانے اور جدید چینی تہذیب کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔

اس مضمون میں چینی تہذیب کی 5 نمایاں خصوصیات ، تسلسل، اختراع ، اتحاد، جامع پن اور پرامن فطرت کا خلاصہ کیا گیا ہے -

مضمون میں کہا گیا ہے کہ مارکسزم کے بنیادی اصولوں کو چین کے مخصوص حقائق اور عمدہ روایتی ثقافت کے ساتھ مربوط کرنا وہ راستہ ہے جسے 5 ہزار برس سے زائد عرصے سے موجود چینی تہذیب میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کی تلاش اور اس کے فروغ کے لئے اختیار کرنا چاہیئے۔

یہ انضمام پارٹی کے لئے کامیابی کے حصول کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ ثقافتی خوشحالی کو مزید فروغ دینا، ایک معروف ثقافتی ملک کی تعمیر اور جدید چینی تہذیب کا فروغ نئے دور کا ثقافتی مشن ہے۔

مضمون میں مضبوط ثقافتی اعتماد پیدا کرنے، کھلے پن اور جامع پن کے لیے پرعزم رہنے ، بنیادی اصول برقراررکھنے اور نئی بنیادوں کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ ان اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔

 
۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہینِ الیکشن کمیشن...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیسز ڈی لسٹ کر دیے،الیکشن کمیشن نے بینچ کی عدم دستیابی کے باعث یہ کیسز ڈی لسٹ کیے ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان میں توہینِ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیسز کی سماعت 5 ستمبر کو ہونا تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج مقدمات...

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کردی ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عدم موجودگی کے باعث ضمانت خارج کی۔ عدالت نے وکیل علی بخاری کی دونوں درخواستیں خارج کر دیں،وکیل نے حاضری سے استثنی اور شاہ محمود قریشی کی طلبی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک کا بیڑا غرق کرکے ن لیگی قیادت لندن بھاگ...

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملک کا بیڑا غرق کرکے ن لیگی قیادت لندن بھاگ گئی،آئی ایم ایف نے بھی ملک میں الیکشن کروانے کا کہہ دیا۔جمعہ کے روزلاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ(ن)کی حکومت آئی ہے انہوں نے ملک میں مہنگائی ہی کی ہے،ملک کا بیڑا غرق کرکے ن لیگ کی قیادت لندن بھاگ گئی،اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا کہ ملک میں الیکشن کروائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کا چودھری پرویز الہی کی رہائی...

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی رہائی کا حکم دے دیا،لاہور ہائیکورٹ میں مرکزی صدر پی ٹی آئی کی نیب گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کی،سماعت کے آغاز پر عدالت نے استفسار کیا کہ پرویز الہی کہاں ہیں؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے پرویز الہی کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کیلئے پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے، ہمیں گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم بھی نہیں ملا،اس پر جسٹس امجد رفیق نے کہا کہ اس کا مطلب ہے آپ نے پرویز الہی کو پیش نہیں کرنا، جس پر نیب وکیل نے کہا کہ ہم پرویز الہی کو پیش کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن پرویز الہی کی زندگی کو شدید خطرات ہیں، پنجاب حکومت نیب سے سکیورٹی کے معاملاتِ پر تعاون نہیں کر رہی،نیب پراسیکیوٹر نے جسٹس امجد رفیق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پنجاب حکومت سے سکیورٹی کے معاملات یقینی بنائیں ہم پرویز الہی کو پیش کر دیتے ہیں،پنجاب حکومت کے وکیل نے سکیورٹی معاملات سے متعلق خط عدالت میں پیش کر دیا،وکیل پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب پولیس اس وقت کچہ کے علاقے میں آپریشن میں مصروف ہے، ہماری بلٹ پروف بکتر بند گاڑی کچہ کے علاقے میں مصروف ہے،جس پر نیب پراسیکیوٹر بولے کہ ساری صورتحال عدالت کے سامنے ہے، سکیورٹی کے معاملات حل نہ ہوئے تو رسک ہے، اگر پھر بھی عدالت کہے گی تو پیش کر دیں مگر ذمہ داری کون لے گا،جسٹس امجد رفیق نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ جج کو تو ملزم نہیں بنا دیں گے، جو کچھ اس ملک میں ہو رہا ہے کوئی بعید نہیں کہ جج کو بھی ملزم بنا دیں،عدالت نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کئی مرتبہ پرویز الہی کو ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے، حکومت کو چھوڑیں آپ پرویز الہی کو پیش کریں، حکومت نیب کے ساتھ تعاون نہیں کرتی تو نہ کرے، پرویز الہی کو ایک گھنٹے میں عدالت پیش کریں، اگر پیش نہ کا گیا تو ڈی جی نیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کوسٹ گارڈز ٹریننگ سینٹر میں ریکورٹس...

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے امنی پھیلانے والے دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے،پاکستان کوسٹ گارڈز ٹریننگ سینٹر میں ریکورٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے،ریکروٹس بیج 43کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کے علاوہ سول اور مسلح افواج کے اعلی افسران،معززین و پاس آئوٹ ہونے والے ریکروٹس کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر دورانِ تربیت اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس کو اعزازات(میڈلز)سے نوازا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہدا کی قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تربیت ریکروٹس کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی ۔ بلوچستان کے امن و امان کے قیام میں کوسٹ گارڈز کا کلیدی کردار ہے،انہوں نے کہا کہ کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک سال کے دوران بھاری مقدار میں منشیات پکڑی،جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت616ملین یو ایس ڈالر ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈ نے1077ملین روپے کی غیر قانونی اشیا بھی ضبط کیں۔ مختلف مد میں حکومتی خزانے میں 380ملین روپے جمع کروائے گئے جب کہ کئی مجرموں کو سزاہوئی۔ گزشتہ سال 444تارکین وطن کو جیوانی کے ملحقہ ساحل سے گرفتار کیا، کوسٹ گارڈز کے عملے کا غیر متزلزل عزم ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کرانے کے علاوہ...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کرانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ الیکشن 90دن میں ہی کرانے پڑیں گے،بیرسٹر سیف نے کہا کہ آرٹیکل 51 میں حلقہ بندیوں کی شرط نہیں، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا جواز بے بنیاد ہے،پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مشترکہ مفادات کونسل کے غیر آئینی اجلاس کے پیچھے چھپنے سے گریز کرے۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ثروت اعجاز قادری سے تنظیم کی سربراہی واپس لے...

پاکستان سنی تحریک کی مرکزی کابینہ نے ثروت اعجاز قادری سے پارٹی کی سربراہی واپس لے کر ان کی رکنیت بھی معزول کر دی،پاکستان سنی تحریک کے ترجمان فہیم الدین شیخ نے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ مرکز اہلسنت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ثروت اعجاز قادری سے تنظیم کی سربراہی واپس لے کر ان کی رکنیت بھی معزول کر دی گئی ہے،فہیم الدین شیخ نے کہا کہ ثروت اعجاز قادری کے خلاف مرکزی اراکین نے شکایات کی تھیں جس پر 25 اکتوبر 2022 کو ثالثی کمیٹی قائم کی گئی تھی جو کہ 10 ماہ سے کام کر رہی تھی،کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ثروت اعجاز تنظیمی، دستوری اور شرعی امور کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں،مرکزی کونسل کی تائید پر ثروت اعجاز کو پاکستان سنی تحریک کی سربراہی سے ہٹایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں