• Columbus, United States
  • |
  • ٢٤ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

ٹرمپ کیخلاف الیکشن پر اثر انداز ہونے کے کیس...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے کیس کی خاتون جج کو قتل کی دھمکی دینے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 43سالہ خاتون ابیگیل جو شری پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 2020کے صدارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کے کیس سننے والی جج تانیا چٹکن کو جان سے مارنے کی دھمکی دی،رپورٹ کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر 5اگست کو واشنگٹن ڈی سی کی عدالت میں فون کیا اور امریکی ڈسٹرکٹ جج تانیا چٹکن کے لیے نسل پرستانہ جملے بولتے ہوئے انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی،خاتون نے فون کال میں مبینہ طور پر جج سے کہا کہ آپ ہماری نظروں میں ہیں، ہم آپ کو مارنا چاہتے ہیں،پراسیکیوٹر کے مطابق خاتون نے جج کو دھمکی دی کہ اگر ٹرمپ 2024کے الیکشن نہ لڑ سکے تو ہم آپ کو قتل کردیں گے،اس کے علاوہ خاتون نے مبینہ طور پر کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن لی کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی،جو ٹیکساس کی سیاہ فام ڈیموکریٹ ہیں اور ہیوسٹن کے میئر کے لیے انتخاب لڑ رہی ہیں،حکام کی جانب سے جب خاتون کی فون کال کو ٹریس کرتے ہوئے گھر پر چھاپا مارا گیا تو خاتون نے جج کو دھمکی آمیز کال کرنے کی تصدیق کی۔جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین نے ماسکو کے بزنس حب پر ڈرون حملے کیے،...

روس نے یوکرین پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے دارالحکومت ماسکو کے بزنس حب پر ڈرون حملے کیے ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے کہاکہ یوکرین نے ماسکو کے وسطی علاقے میں ایک بلڈنگ کو نشانہ بنایا جس میں بلڈنگ پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی،روسی حکام کے مطابق یوکرین نے ماسکو کے بزنس ڈسٹرکٹ کو نشانہ بنایا ہے تاہم ائیر ڈیفنس نے یوکرینی ڈرون کو تباہ کردیا جس کا ملبہ ایکسپو سینٹر پر گرا،میئر ماسکو سرگئی سوبیانن نے کہا کہ یوکرین کی جانب سے دارالحکومت پر تسلسل سے ڈرون حملے کیے جارہے ہیں جس میں اس بار شہر کے اہم کاروباری حب کو نشانہ بنایا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کیمطابق یوکرین کے ڈرون حملے کی کچھ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں ماسکو کی فضا میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں، ماسکو پر ڈرون حملے کیبعد یوکرینی حکام نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے جب کہ کیف کے حکام نے بھی ماسکو پر ڈرون حملوں کی باضابطہ کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی کمپنی کے سیرپ میں کیڑے مار دوائی کے ا...

بھارتی فارماسیوٹیکل کمپنیاں موت بانٹنے لگیں، ازبکستان میں ہندوستانی فارماسیوٹیکل کمپنی کے خلاف تفتیش کے دوران شرمناک انکشافات سامنے آئے ہیں،تفصیلات کے مطابق کورامیکس نامی کمپنی کے بھارتی نژاد سی ای او نیاپنے ہی ملک کی کمپنی میریون بائیو ٹیک سے کھانسی کے غیرمعیاری سیرپ کا ٹھیکہ کیا اور زیادہ منافع کی ہوس میں کمپنی نے سیرپ میں کیڑے ماردوائی میں استعمال ہونے والے اجزا ڈال دیے،سی ای او کورامیکس پرتارسنگھ نے رشوت دینے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ ازبکستان درآمد پر 33ہزارڈالر رشوت دے کر کوالٹی ٹیسٹ بھی معاف کروا لیا،ازبک حکام کیمطابق کورامیکس کمپنی نے ٹیکس فراڈ کیلئیسیرپ کی قیمت بھی زیادہ ظاہرکی ،دسمبر 2022میں کھانسی کے سیرپ کے استعمال سے ازبکستان میں 65بچوں کی اموات ہوئی تھی،اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد امریکہ، یورپی یونین اور دیگر کئی ممالک نے ہندوستانی کمپنی میریون بائیو ٹیک کا لائسنس معطل کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والے 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وہ جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامفوسا کی دعوت پر 21 سے 24 اگست تک جنوبی افریقہ کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون ینگ نے جمعہ کے روز  بتایا کہ جنوبی افریقہ میں صدر شی جن پھنگ اپنے ہم منصب رامفوسا کے ساتھ چین۔ افریقہ رہنما مکالمے کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

 
۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والے 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وہ جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامفوسا کی دعوت پر 21 سے 24 اگست تک جنوبی افریقہ کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون ینگ نے جمعہ کے روز  بتایا کہ جنوبی افریقہ میں صدر شی جن پھنگ اپنے ہم منصب رامفوسا کے ساتھ چین۔ افریقہ رہنما مکالمے کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

 
۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہوائی کے جنگلات میں آگ، وارننگ جاری نہ کرنے...

ہوائی کے جنگل میں لگنے والی آگ پر حکام نے کہا ہے کہ اگر وارننگ جاری کر دی جاتی تو جانیں نہیں بچائی جاسکتی تھیں،ریاست ہوائی میں لگنے والی آگ امریکہ کی 100سالہ تاریخ کی بدترین قدرتی آفت ہے۔ جس میں ایک سو گیارہ افراد ہلاک اور 3ہزار کے قریب عمارتیں تباہ ہوئیں۔ 6 بلین ڈالر کا نقصان ہوا اور 1ہزار سے زائد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں،دوسری جانب وارننگ نہ دینے پر حکام کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا وارننگ سسٹم ہونے کے باوجود یہ بروقت کام نہ آسکا،موئی ایمریجنسی حکام کے مطابق انہیں سائرن نہ بجانے پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اموات کو روکا نہیں جاسکتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہندی کی کتاب نہ لانے پر ٹیچر کی مسلمان بچے ک...

بھارت میں اسکول ٹیچر نے نو عمر مسلمان طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،غیرملکی میڈیا کے مطابق 11سالہ طالب علم ارباز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک اسکول میں چھٹی جماعت کا طالب علم ہے۔ ارباز پر استاد نے ہندی کی کتاب گھر بھول کر آنے پر بہیمانہ تشدد کیا،رپورٹ میں واقعہ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ استاد نے ارباز کو کلاس سے باہر جانے کے لیے کہا۔ ارباز جیسے ہی باہرجانے کے لیے اٹھا استاد نے اس کا راستہ روک لیا اور ارباز پرتھپڑ، گھونسوں اور لاتوں کی بارش کردی۔ بدترین تشدد کے بعد ارباز کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،ارباز کے والد محمد رمضانی کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا گلا گھونٹنے کی کوشش بھی کی گئی جس کے واضح نشانات موجود ہیں۔ گواہوں اور ثبوتوں کے باوجود پولیس مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جبکہ اسکول انتظامیہ نے بھی استاد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں ایک سال کے دوران طلاق کے ساڑھے...

سعودی عرب کے ایک سینئر دانشور اور محقق طلال محمد الناشری نے ملک میں طلاق کے کیسز میں اضافے کی شرح میں اضافے کو خطرناک رجحان قرار دیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق الناشری نے کہا کہ شماریات اتھارٹی کی سال 2022 کی رپورٹ میں سعودی عرب میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد ساڑھے تین لاکھ تک پہنچ گئی ہے جسے ایک غیر صحت مند اشارہ سمجھا جا سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں بیان کردہ تعداد بہت زیادہ ہے اور نفسیاتی اور سماجی نقطہ نظر سے یونیورسٹیوں کے ماہرین کو گہرائی سے مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ طلاق کی وجوہات جاننے اور اس مسئلے کے علاج کے لیے سائنسی حل تلاش کرنے اورطلاق کے کیسز کو خوفناک حد تک پہنچنے بچانے کے لیے اس کا حل نکالنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک صدر اردوان کی آواز میں لوگوں سے فراڈ کرن...

مصنوعی ذہانت کی مدد سے ترک صدر طیب اردوان کی آواز نکال کر فراڈ کرنے والا نوسرباز گرفتار کر لیا گیا،ترک نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے مطابق ملزم نے صدر رجب طیب اردوان کی آواز کی نقل کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر کا استعمال کیا اور مختلف غیر ملکی شہریوں اور ترکیہ کے کاروباری افراد کو فونز کالز کے ذریعے جال میں پھنسایا،ملزم ترک صدر رجب طیب اردوان کی آواز نکال کر ترکیہ کی مختلف کمپنیوں اور اعلی سرکاری اہلکاروں کو بھی دھوکا دے رہا تھا، مجرم کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بر طانوی وزیر اعظمکا سعودی ولی عہد کو فون ،...

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ برطانیہ کی دعوت موصول ہو گئی، 2018کے بعد محمد بن سلمان برطانیہ کا دورہ کریں گے،غیر ملکی میڈیاکے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کیا، اس دوران رشی سونک نے تجارت اور سرمایہ کاری، صنعت، دفاع اور سلامتی سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا،دونوں سربراہوں نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے، منصفانہ اور دیرپا امن کی حمایت کیلئے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کا برکس میں شمولیت کا امکان ، پیوٹن کا...

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے ،غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماں نے پانچ ممالک کی تنظیم برکس میں ایران کی ممکنہ شمولیت پر تبادلہ خیال کیا،روسی صدر پیوٹن اور ایرانی ہم منصب کے درمیان دو طرفہ تجارت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کو فروغ دینے پر بھی گفتگو کی گئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے ارتھنگ کے ن...

بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے ارتھنگ کے نام پر حاصل کیے گئے اربوں روپے ہڑپ کرگئیں،مستقبل میں کسی ممکنہ کے حادثے سے بچنے کے لیے کمپنیوں کی جانب سے ارتھنگ نظام کی زیر زمین تنصیب کے دعوے کیے گئے اور اس سلسلے میں بجلی صارفین سے اربوں روپے حاصل کیے گئے، نجی ٹی وی کے مطابق اس بات کا انکشاف نیپرا کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والی ایک عوامی کچہری میں ہوا۔ اس موقع پر نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو متنبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں ایک ضابطے پر کام کررہا ہے جس کے تحت ان تمام افسران پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے جنھوں نے یہ غیر قانونی رقومات صارفین سے بلوں میں وصول کی اور اس دوران ان کے بجلی کے میٹر غیر قانونی طور پر منقطع کیے گئے،نیپرا کا کہنا تھا کہ نئے ضابطے میں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ بجلی کی کمپنیاں ایک مخصوص وقت کے اندر بجلی کی ٹرانسفارمرز کو تبدیل کریں بصورت دیگر انھیں جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا،نیپرا کی جانب سے اس تمام معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے عوامی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ نیپرا کی جانب سے بتایا گیا کہ اس سے قبل بھی ادارے نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے اس سارے منصوبے پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کی تھی اور ان کمپنیوں کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات سے ادارہ مطمن نہیں تھا کیونکہ کسی کمپنی نے ارتھنگ نظام کی تنصیب کے بارے میں کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا تھا،اس کے علاوہ ادارے کی جانب سے مختلف علاقوں کے معائنے سے یہی بات سامنے آئی کہ یا تو وہاں ارتھنگ نظام سرے سے موجود ہی نہیں تھا یا پھر معیار کے مطابق نہیں تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت کا دارالحکومت کی حدود سے باہر واقع ہائ...

ہائی کورٹ نے دارالحکومت کی حدود سے باہر واقع ہائوسنگ سوسائٹیز کو اسلام آباد کا نام استعمال نہ کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے ہائوسنگ سوسائٹیز کو اپنے ناموں میں سے اسلام آبادہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نام کی تبدیلی سے یہ تاثر ختم ہو گا کہ سوسائٹیز اسلام آباد کی حدود میں واقع ہیں ،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سوسائٹیز کے خرچ پر قومی اخبارات میں اشتہار دیے جائیں کہ یہ سوسائٹیز اسلام آباد کی حدود میں نہیں ہیں۔ عوامی آگاہی کے لیے اشتہارات مستقل ہائوسنگ سوسائٹیز کی مرکزی جگہوں پر چسپاں رہیں گے۔ اسلام آباد نام استعمال کرکے چالاکی سے عوام کو تاثر دیا جارہا ہے کہ سوسائٹیز اسلام آباد میں واقع ہیں ،جسٹس ارباب محمد طاہر نے ہائوسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی کے خلاف کیس کا فیصلہ جاری کر دیا ، جس میں اسلام آباد کی حدود سے باہر واقع 18ہائوسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی کالعدم قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹریشن دوبارہ بحال کر دی،واضح رہے کہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ لیکن اسلام آباد کی حدود سے باہر واقع سوسائٹیز کی رجسٹریشن ڈی سی نے منسوخ کردی تھی، جس پر عدالت نے رجسٹریشن منسوخی کا گزشتہ سال 23 ستمبر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ۔

عدالت نے کہا فیصلے میں کہا کہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز نے سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی کرتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کیے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مختلف انکوائریوں کے بعد رجسٹرار سوسائٹیز قانون کے مطابق دوبارہ کارروائی کر سکیں گے۔ رجسٹرار پہلے خود مطمئن کرے کیا سوسائٹیز نے رجسٹریشن کے ایک سال کے اندر ڈویلپمنٹ شیڈول دیا ۔ رجسٹرار تصدیق کرے گا کہ مقررہ وقت میں کیا سوسائٹیز نے متعلقہ صوبے میں ڈیٹا فراہم کیا ۔ اگر سوسائٹیز نے ہائوسنگ پراجیکٹ پر عمل درآمد کرنے کا ڈیٹا نہیں دیا تو رجسٹرار کارروائی کر سکتا ہے،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار انکوائری کرے گا کہ کیا سوسائٹیز نے متعلقہ صوبوں میں پراجیکٹس بروقت مکمل کیے۔ رجسٹرار انکوائری کرے کہ کیا پراجیکٹ کے لیے جگہ ایکوائر کی گئی، اگر نہیں تو ان کے فنانشل افیئرز کی انکوائری کریں۔ رجسٹرار یہ بھی انکوائری کرے گا کہ ہائوسنگ سوسائٹیز کے پاس کیا ہائوسنگ اسکیم چلانے کی صلاحیت بھی ہے۔ رجسٹرار پنجاب کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے بھی اس حوالے سے معاونت لے سکے گا ،فیصلے میں عدالت نے کہا کہ 2 ماہ میں رجسٹرار کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز ، رجسٹرار ہائیکورٹ کو عمل درآمد رپورٹ دیں ۔ عدالت کے سامنے آیا ہے کہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز نے کبھی بھی قانون پر عمل نہیں کرایا ۔ ہائوسنگ سوسائٹیز کی ورکنگ اور ان کے فنانشل افیئرز کو کبھی مانیٹر نہیں کیا گیا ۔ ریکارڈ پر ایسا کچھ نہیں کہ کبھی رجسٹرار نے پنجاب کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے معلومات حاصل کیں ہوں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت نے نالہ ایک میں سیلابی ریلا چھوڑ دیا،...

بھارت کی جانب سے''نالہ ایک'' میں سیلابی ریلا چھوڑ دیا گیا جس سے فصلیں تباہ ہو گئی ہیں،تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے ریلے کی وجہ سے سمبڑیال ندوکی چیمہ کے مقام پر نالہ ایک میں طغیانی ہے،طغیانی کے باعث متعدد مقامات پر شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ پر لگی دھان ،چارے، سبزی کی فصلیں تباہ ہوگئیں،اس کے علاوہ پانی کے تیز بہا ئوسے سڑکیں پانی میں بہہ گئیں جبکہ متعدد دیہاتوں کو جانے والے راستے منقطع ہوگئے،دوسری جانب انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)کے مطابق ملک کے 3بڑے آبی ذخائر مکمل طور پر پانی سے بھر گئے ہیں، تربیلا،منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 1کروڑ 34لاکھ ایکڑ فٹ ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈیرہ مراد جمالی ،کرنٹ لگنے سے 5افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مرادجمالی شرقی میں کرنٹ لگنے سے 5افراد جان کی بازی ہارگئے جس میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں ،بجلی کے ٹرانسفارمر میں مبینہ فنی خرابی کے باعث افسوس ناک واقعہ پیش آیا ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے افراد میں میاں بیوی ان کے دو حافظ قرآن بیٹے شامل ہیں ،پولیس کے مطابق کرنٹ لگنے سے ایک 60سالہ شہری محمد ایوب لہڑی بھی جاں بحق ہوگیا ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10جاری کرنے...

پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10جاری کرنے کے معاملے پر براڈ شیٹ کمپنی کی والیم 10جاری کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 22اگست کو سماعت کرے گا، اس حوالے سے عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں،براڈ شیٹ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ شریف خاندان کی غیر ملکی جائیدادوں کی تلاش میں نیب کی معاونت کی لیکن نیب نے جائیدادوں کی تلاش کا معاوضہ ادا نہیں کیا،واضح رہے کہ براڈ شیٹ نے برطانیہ کی عدالت میں نیب کے خلاف واجبات کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کیا تھا،براڈ شیٹ نے پانامہ جے آئی ٹی کا والیم 10فراہم کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی تھی، براڈشیٹ کمپنی والیم 10کو برطانوی عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنا چاہتی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ ، پولیس نے حسان نیازی سے متعل...

لاہور پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے بھانجے حسان نیازی سے متعلق درخواست پر جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا،لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی پولیس رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ حسان خان نیازی جناح ہائوس حملہ کیس میں نامزد ہیں، اور مرکزی ملزمان میں شامل ہیں، حسان نیازی کو ٹرائل کے لیے ملٹری کے حوالے کردیا گیا ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نے رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرائی،خیال رہے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر ان کے بیٹے حسان نیازی کو جمعہ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،رینجرزاورایس آئی یو کی کارروائی، داعش...

رینجرزاورایس آئی یو کی گڈاپ ٹاون میں کارروائی، کالعدم تنظیم داعش کے 2 مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا،ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتارملزم فرمان اورداد سیدستی بم اوراسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم فرمان اللہ کالعدم تنظیم داعش کا انتہائی سرگرم رکن ہے،ملزم کے پی باجوڑ اورکراچی میں دہشتگرد کاروائیوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کاسرغنہ سکندر2020میں کراچی سے گرفتارہواتھا۔ ملزم کے ساتھی باجوڑمیں سیکیورٹی فورسزکیخلاف مقابلوں میں ہلاک ہوچکے ہیں،ملزم کیخلاف تھانہ پی آئی بی کالونی میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

90روز میں الیکشن کیلئے تمام پارٹیاں سپریم کو...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے الیکشن90دن کے اندر کرانے کا مطالبہ کر کے سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے،ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے چیف الیکشن کمیشن کی 2گھنٹے طویل ملاقات کا اعلامیہ جاری نہیں ہوا لیکن الیکشن کمیشن نے کہا کہ عام انتخابات 90دن میں نہیں ہو سکتے اگلے سال ہوں گے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے الیکشن90دن کے اندر کرانے کا مطالبہ کر کے سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے، ایسے لگتا ہے صرف ن لیگ ہی الیکشن میں تاخیر کی حامی رہ جائے گی باقی سب پارٹیاں 90دن الیکشن کرانے پر اکٹھی ہو جائیں گی اور سپریم کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گی،سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ نگران کابینہ میں سے سوائے سرفراز بگٹی کے کسی کو نہیں جانتا اور نگران کابینہ صرف الیکشن کی نگران ہے، لمبا چوڑا پالیسی ساز فیصلہ نہیں کر سکتی لوگ بچوں کو زہر دے رہے ہیں پھندے پر لٹک رہے ہیں نہ بجلی کے بل کے پیسے ہیں نہ آٹا خرید سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ کے واقعہ نے دنیا میں پاکستان کو بہت رسوا اور بد نام کیا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، مجرموں کو سخت سزا دی جائے، 16گرجا گھر جلے اور پولیس تماشہ دیکھتی رہی، غریب سیاسی ورکر کے بیوی بچے ملازم کو اٹھانا ہو چادر چار دیواری کو نیست و نابود کرنا ہو اور گھروں میں تشدد کرنا ہو تو ان کے دائیں ہاتھ کا کام ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ گیند سپریم کورٹ کے کورٹ میں چلی گئی ہے، آئین و قانون اور ملک کو بچانا ہے یا خانہ جنگی کی بھینٹ چڑھانا ہے یہ فیصلہ سپریم کورٹ سے ہی ہو سکتا ہے، لوگ مایوس ہوگئے ہیں اور ہمت ہار گئے ہیں، اللہ تعالی پاکستان اور پاکستان کے لوگوں پر رحم فرمائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شوگر ملز کیس، مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی د...

مریم نواز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 22اگست کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں،یاد رہے کہ نیب نے شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کا بیرون ملک...

نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ نے بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا،احد چیمہ نے احتساب عدالت لاہور میں درخواست دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 20سے 27اگست تک بیرون ملک کا سرکاری دورہ کرنا ہے، ملک سے باہرجانے کی اجازت دی جائے،احد چیمہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرے، عدالت نے نیب حکام سے رپورٹ طلب کر لی،خیال رہے نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کیخلاف آشیانہ ہائوسنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس زیر سماعت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رئيس_الشؤون_الدينية للمسجد الحرام والمسجد ال...

رئيس_الشؤون_الدينية للمسجد الحرام والمسجد النبوي الشيخ الدكتور#عبدالرحمن_السديس يدشن حساب #رئاسة_الشؤون_الدينية_للمسجد_الحرام_والمسجد_النبوي الموحد على منصة التواصل الاجتماعي "تويتر".

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشیاکی ریاست سیلنگورمیں چھوٹے طیارے کے ح...

کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کےوزیرٹرانسپورٹ انتھونی لوک سیو فوک نے کہا ہےکہ جمعرات کی سہ پہرملائیشیا کی ریاست سیلنگور میں ایک چھوٹا طیارہ گرنے کے نتیجے میں 10 افرادجاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتھونی لوک نے کہا کہ طیارے کے چھ مسافروں اورعملے کے دو افراد میں سے کوئی زندہ نہیں بچاجبکہ دو دیگر افراد زمین پرطیارہ گرنے کے  مقام پرزد میں آ کرجاں بحق ہوئے۔

 طیارہ دوپہر2 بج کر 8 منٹ پر لنگ کاوی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔ ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نےایک بیان میں کہا کہ طیارے کو سلطان عبدالعزیز شاہ ہوائی اڈے کی طرف روانہ کیا گیا تھا اور اسے دوپہر 2 بج کر 48 منٹ پر لینڈ کرنے کے لیے کلیئر نس دی گئی ۔

 بیان میں کہا گیا کہ دوپہر2 بجکر 51 منٹ پرسبانگ ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور نے حادثے کی جگہ سے دھواں اٹھتے دیکھا لیکن ہوائی جہاز کی طرف سے کوئی مے ڈے کال نہیں کی گئی۔ تلاش اور بچاؤ مشن کو مربوط انداز میں انجام دینے کے لیے کوالالمپور ایروناٹیکل ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو فعال کر دیا گیا ہے۔

 
۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پی سی کی قیادت کا سیلاب سے بچاو ،امداد او...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کا جمعرات کو سیلاب سے بچاو اور امداد کے ساتھ ساتھ آفات کے بعد بحالی اورتعمیرنو کی کوششوں کےجائزے اور انتظامات کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی  اور اجلا س میں اظہار خیال بھی کیا۔

 
۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کی لبنا...

بیروت(شِنہوا)اقوام متحدہ (یو این) کے پناہ گزینوں کے ایک ادارے نےجمعرات کو لبنان کے ایک پناہ گزین کیمپ میں مسلح گروہوں کی طرف سے اس کی تنصیبات پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک میں اپنی تمام سہولیات کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی(یو این آر ڈبلیو اے) کےامور کی لبنان میں تعینات ڈائریکٹر ڈوروتھی کلاؤس نے ایک بیان میں کہاکہ ادارے کو تشویشناک اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مسلح  افراد نے جنوبی لبنان میں عین الحلوہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں ایک سکول کے احاطے سمیت اس کی تنصیبات پر قبضہ کررکھا ہے۔

 کلاؤس نے کہا کہ کمپاؤنڈ میں یو این آر ڈبلیو اےکے چار سکول ہیں جو عام طور پر3 ہزار 200 فلسطینی پناہ گزین بچوں کو تعلیم فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون کے تحت اقوام متحدہ کی حدود کی سنگین خلاف ورزی ہے جویواین آرڈبلیواےکی تنصیبات کےغیرجانبدارانہ استعمال اور ہمارے عملے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی سلامتی کے لیے خطرےکا باعث ہے۔

کلاؤس نے کہا یواین آرڈبلیواے ان کارروائیوں کی سختی سے مذمت کرتا ہےاور اپنی تمام تنصیبات سمیت سکولوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتا ہےجو بچوں کے لیے پناہ گاہ ہونے چاہیے جہاں وہ سیکھ اورکھیل سکتے ہیں اورانہیں مسلح تصادم میں استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے۔

انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ یواین آرڈبلیواےکے علاقے کو فوری طور پر خالی کر دیں تاکہ ایجنسی اہم خدمات دوبارہ شروع کرکے  فلسطینی پناہ گزینوں کو مدد فراہم کر سکے۔

 
۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا-جکارتہ-یوم آزادی-جشن

انڈونیشیا کےشہرجکارتہ میں78ویں یوم آزادی کی تقریب کے دوران قومی پرچم لٹکائے ہوئے انڈونیشیا کی فضائیہ کے طیارے قومی یادگار کےاوپرسے اڑ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-یوننان-کُن مِنگ-جنوبی ایشیا-ایکسپو- چائے...

چین کےجنوب مغربی صوبہ یوننان کے شہرکُن مِنگ میں ساتویں چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپومیں پہلےجنوبی ایشیاءچائےمیلےکے دوران چائے بنانےکی ماہرچائے بنا رہی ہے۔(شِنہوا)

۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-جنین-اسرائیلی فوج-چھاپہ

 مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے بعد لوگ نقصانات کا جائزہ لےرہے ہیں،چھاپےمیں ایک فلسطینی عسکریت پسند مارا گیا۔(شِنہوا)

۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیبیا-طرابلس-جھڑپیں-تباہ کاریاں

لیبیا کے شہرطرابلس کےعلاقے عین زارا  میں جھڑپ کے بعد ایک جلی ہوئی گاڑی دیکھی جا سکتی ہے ، جھڑپوں میں 27 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے۔(شِنہوا)

۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-جیلین-شولان-موسلا دھار بارش-تباہ کاریاں-...

چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلین کے شہر شولان کے موفان گاؤں میں عملے کےکارکن تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے سنکیانگ میں جنوری تاجولائی غیرملکی تج...

ارمچی (شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختارعلاقے میں رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں غیر ملکی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 59.3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

ارمچی کسٹمز کے مطابق متعدد سازگار پالیسیوں کی بدولت جنوری سے جولائی کے عرصے میں خطے کی کل درآمدات و برآمدات کا حجم 183 ارب 16 کروڑ یوآن (تقریباً 25 ارب 40 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گیا۔

کسٹمز نے کہا کہ خاص طور پربیلٹ اینڈ روڈ  پر واقع ممالک کے ساتھ اس عرصے کے دوران تجارت 61.4 فیصد بڑھ کر 169 ارب 10 کروڑ یوآن ہو گئی۔

 
۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی سیکشن 232 کے اقدامات سے متعلق ڈبلیو ٹ...

بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) نےکہاہے کہ اس نے اسٹیل اور ایلومینیم سے متعلق امریکہ کے سیکشن 232 ٹیرف اقدامات کے خلاف چین کے جوابی اقدامات کے بارے میں عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے پینل کی رپورٹ کا نوٹس لیا ہے۔ ایم او سی کے ایک عہدیدارنے کہا کہ وزارت اس رپورٹ کا مطالعہ کر رہی ہے اور ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق اس پر عمل کرے گی۔ عہدیدار نے کہا کہ اس مسئلہ کی بنیادی وجہ امریکہ کی یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ حرکتیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چین کے جوابی اقدامات قانون کے مطابق کیے گئے جو  ملک کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے جائز اقدامات ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ مارچ 2018 سے، امریکہ نے "قومی سلامتی" کے تصور کووسیع کیا  ہے اور چین سمیت ڈبلیو ٹی اوکے بہت سے ممبران نے امریکہ برآمد کی جانے والی سٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر محصولات عائد کر دیے ہیں۔

 
۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی سیکشن 232 کے اقدامات سے متعلق ڈبلیو ٹ...

بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) نےکہاہے کہ اس نے اسٹیل اور ایلومینیم سے متعلق امریکہ کے سیکشن 232 ٹیرف اقدامات کے خلاف چین کے جوابی اقدامات کے بارے میں عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے پینل کی رپورٹ کا نوٹس لیا ہے۔ ایم او سی کے ایک عہدیدارنے کہا کہ وزارت اس رپورٹ کا مطالعہ کر رہی ہے اور ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے مطابق اس پر عمل کرے گی۔ عہدیدار نے کہا کہ اس مسئلہ کی بنیادی وجہ امریکہ کی یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ حرکتیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چین کے جوابی اقدامات قانون کے مطابق کیے گئے جو  ملک کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے جائز اقدامات ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ مارچ 2018 سے، امریکہ نے "قومی سلامتی" کے تصور کووسیع کیا  ہے اور چین سمیت ڈبلیو ٹی اوکے بہت سے ممبران نے امریکہ برآمد کی جانے والی سٹیل اور ایلومینیم مصنوعات پر محصولات عائد کر دیے ہیں۔

 
۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سری لنکن ماہر کا چین میں مشروم کی کاشت کا شو...

کنمنگ(شِنہوا)  چین کے جنوب مغربی صوبے  یوننان کی چھوجنگ نارمل یونیورسٹی میں وسیع و عریض جنگلات سے گھرے ہوئے میدان میں سمانتھا چندر ناتھ کرونارتھنا تحقیق میں مصروف اپنے طلباء کے ساتھ جنگلی کھمبیاں جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

 یونیورسٹی کے سکول آف بائیولوجیکل ریسورسز اینڈ فوڈ انجینئرنگ کے پروفیسر کرونارتھنا کا تعلق سری لنکا کے دوسرے سب سے بڑے شہر کینڈی سے ہے۔ اپنے آبائی شہر میں پیراڈینیہ رائل بوٹینک گارڈنز میں اگنے والی بے شمار کھمبیوں کو شروع سے ہی دیکھنے کی وجہ سے ان کا مشروم کا ماہر بننے کا خواب پختہ ہوتا گیا۔

اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے  کرونارتھنا 2012 میں یوننان کے جنگلی کھمبیوں کے وسیع میدانوں میں آئے۔چین کے اس صوبے میں تقریباً 900 جنگلی خوردنی مشروم کی اقسام پائی جاتی ہیں جو اس ملک کی جنگلی خوردنی مشروم کی کل اقسام کا تقریباً 90 فیصد ہے۔یوننان میں ایک دہائی سے زیادہ وقت گزارنے کے بعد، کرونارتھناکہتے ہیں کہ وہ "سری لنکا میں پیدا ہونے والی اس مشروم کی طرح ہیں جس نے یوننان میں پرورش پائی "ہے۔

کرونارتھنا کا یوننان کا سفر اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے کنمنگ انسٹی ٹیوٹ آف باٹنی سے  پوسٹ ڈاکٹریٹ تحقیق کی۔ اس کی تحقیق بنیادی طور پر درجہ بندی، ارتقائی حیاتیات اور خوردنی فنگس گھریلو استعمال پر مشتمل تھی۔ یوننان کے جنگلی کھمبیوں کومزید سمجھنے کی خاطروہ شی شوانگ بنا پہنچے جہاں انھوں نے مسلسل تین ماہ اس کے پہاڑوں اور جنگلات سے گزرتے ہوئے، تحقیقی مقاصد کے لیے جنگلی کھمبیوں کو اکٹھا کیا۔ کرونارتھنا نے کہاکہ وہ وقت ناقابل فراموش تھا جب انہوں نے فنگل تحقیق کے لیے یوننان میں رہنے کا ارادہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ یوننان میں ان کی آمد کے بعد جنگلی کھمبیوں کے بارے میں ان کے علم میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔

 
۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا کے مارس ہیلی کاپٹر کی مریخ پر55 پروازیں...

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی خلائی ادارے ناسا کے مریخ ہیلی کاپٹر نے سرخ سیارے پر 55 پروازیں مکمل کر لی ہیں۔

ناسا نے  کہا  ہیلی کاپٹر نے 12 اگست کو اپنی 55 ویں پرواز کی تھی جس میں اس نے 10 میٹر کی بلندی پر پہنچ کر 143 سیکنڈ تک 264 میٹر کا سفر طے کیا۔

انجینویٹی نامی ہیلی کاپٹر18 فروری 2021 کو مریخ کے جیزیرو کراٹر پر پہنچا جوناسا کے پریزروینس روور سے منسلک تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر پہلی بار کسی دوسرے سیارے پر پرواز کی آزمائش کے لیے ٹیکنالوجی کے مظاہرے کا حصہ ہے۔

ناسا کے مطابق ہیلی کاپٹر کو ایک وقت میں تقریباً 300 میٹر اور زمین سے تقریباً 3 سے 4.5 میٹر کی بلندی پر 90 سیکنڈ تک پرواز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

 
۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسرائیلی اقدامات سےعلاقائی سلامتی کوخطرات لا...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے علاقوں میں اسرائیل کی پالیسیاں اور اقدامات پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے نقصان  دہ ہیں۔

فلسطینی ایوان صدر کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین میں سلامتی اور استحکام کےساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والی اسرائیلی پالیسیوں سے صورتحال مزید خراب ہو جائے گی۔

انہوں نے یہ بیان فلسطینی قصبوں، شہروں اور پناہ گزین کیمپوں میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں اور فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوا بولنے کے ردعمل میں دیا۔

فلسطینی طبی ماہرین کے مطابق بدھ کے روز مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب بلتا پناہ گزین کیمپ میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران 85 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں سے آٹھ براہ راست فائرنگ کاشکارہوئے۔

اسرائیلی فوج نےپناہ گزین کیمپ میں فلسطینیوں کےاپارٹمنٹ اورایک دفترپرچھاپہ ماراجس کا تعلق الفتح تحریک سے تھا جسے گھریلو ساختہ بم بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

 ابو ردینہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی شہروں، دیہاتوں اور کیمپوں پر حملہ کرکے خطے کو تشدد کی طرف گھسیٹنے کی اپنی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

 انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اسرائیلی پاگل پن کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرے جو ہر چیز کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

 
۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تائیوان کے کاروباری ادارے پولی کاربونیٹ کی...

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے تائیوان سے پولی کاربونیٹ کی درآمد پرمین لینڈ کے اینٹی ڈمپنگ اقدام میں شامل جزیرے کے کاروباری اداروں سے اس اقدام کے ساتھ فعال تعاون کرنے کا مطالبہ کیا۔

چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے اس سے متعلقہ میڈیا کے سوال کے جواب میں تائیوان کے کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ قوانین اور ضوابط کے مطابق مین لینڈ مارکیٹ میں داخل ہوں۔

گزشتہ سال، وزارت تجارت (ایم او سی) نے تائیوان کے علاقے سے پولی کاربونیٹ کی درآمدات پر اینٹی ڈمپنگ تحقیقات کا آغاز کیاتھا۔ وزارت تجارت نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ تائیوان سے پولی کاربونیٹ کی درآمدات کو ڈمپنگ سرگرمیوں سے منسلک کردیا گیا ہے اور یہ کہ اینٹی ڈمپنگ اقدام کے طور پر منگل سے شروع ہونے والی تائیوان سے متعلقہ درآمدات کے لیے سیکورٹی ڈپازٹ جمع کرے گا۔

 
۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علیحدگی پسندوں کےامریکہ میں ہر ایک "اسٹاپ او...

چھنگ دو(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے تائیوان امورکے ایک عہدیدارنےکہا ہے کہ "تائیوان کی آزادی" کے خواہاں علیحدگی پسندوں کے امریکہ میں کیے گئے ہر ایک "اسٹاپ اوور"سے  تائیوانی ہم وطنوں کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفتر کے نائب ڈائریکٹر پھان شیان ژانگ نے ان خیالات کا اظہارسیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دومیں جمعرات سے شروع ہونے والےمین لینڈ اور تائیوان کے درمیان تعلقات کے بارے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پھان نے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کی بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت تائیوان کو تباہی کے گڑھے میں دھکیل دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کی طرف سے "آزادی" حاصل کرنے اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت اور"اسٹاپ اوور" کے نام پر اشتعال انگیزی کی کوششیں پوری طرح ظاہر کرتی ہیں کہ وہ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں۔

 
۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علیحدگی پسندوں کےامریکہ میں ہر ایک "اسٹاپ او...

چھنگ دو(شِنہوا) چینی مین لینڈ کے تائیوان امورکے ایک عہدیدارنےکہا ہے کہ "تائیوان کی آزادی" کے خواہاں علیحدگی پسندوں کے امریکہ میں کیے گئے ہر ایک "اسٹاپ اوور"سے  تائیوانی ہم وطنوں کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفتر کے نائب ڈائریکٹر پھان شیان ژانگ نے ان خیالات کا اظہارسیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دومیں جمعرات سے شروع ہونے والےمین لینڈ اور تائیوان کے درمیان تعلقات کے بارے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پھان نے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کی بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت تائیوان کو تباہی کے گڑھے میں دھکیل دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کی طرف سے "آزادی" حاصل کرنے اور بیرونی طاقتوں کے ساتھ ملی بھگت اور"اسٹاپ اوور" کے نام پر اشتعال انگیزی کی کوششیں پوری طرح ظاہر کرتی ہیں کہ وہ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں۔

 
۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے ونڈ پاوراورفوٹو وولٹک آلات کی ری سائی...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ونڈ پاوراورفوٹو وولٹک آلات کی ری سائیکلنگ کو فروغ دینے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں ۔

قومی ترقی واصلاحات کمیشن کی جانب سے جمعرات کوجاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ونڈ پاوراورفوٹو وولٹک آلات کا فعال ری سائیکلنگ سسٹم بنایا جائے گا، جس میں ماحول دوست ڈیزائن، معیاری ری سائیکلنگ،ضروریات سے ہم آہنگ،بغیر کسی نقصان کے تلف کئے جانے کے قابل  اور ری سائیکلنگ کے دیر عوامل کااحاطہ کیا جائے گا۔

ہدایات میں چھ اہم امور کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جن میں ماحول دوست ڈیزائن کوبھرپور فروغ دینا، ناکارہ آلات کو ٹھکانے لگانے کے لیے ذمہ دارانہ طریقہ کارکا قیام وبہتری، سامان کی ری سائیکلنگ کے نظام کو بہتر بنانا، وسائل کی ری سائیکلنگ کی صلاحیت کو مضبوط بنانا، آلات کی احتیاط سے دوبارہ تیاری کو فروغ دینا، اور ٹھوس فضلہ کو بے ضررطریقے سے ٹھکانے لگانے کو معیاری بنانا شامل ہے۔

 
۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں استعمال شدہ کاروں کی فروخت پہلے سات...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2023 کے پہلے سات مہینوں میں استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 14.54 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنہ آٹوموبائل ڈیلرزایسوسی ایشن کےاعدادوشمارکے مطابق اس عرصے کے دوران ملک میں1 کروڑ 3لاکھ40 ہزار سے زیادہ استعمال شدہ گاڑیاں فروخت ہوئیں جن کی لین دین کی کل مالیت 654 ارب 69 کروڑ یوآن (تقریباً 90 ارب 83 کروڑڈالر) تھی۔

صرف جولائی میں چین کی استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 8.93 فیصد بڑھ کر 15 لاکھ 70 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جس کی کل لین دین کی مالیت تقریباً 102 ارب 96 کروڑ یوآن ہے۔

 
۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں آن لائن پلیٹ فارمز کی فوڈ سیفٹی کی خ...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے استغاثہ کے اداروں نے گزشتہ تین سالوں میں ملک بھر میں خصوصی کارروائیوں کے تحت  آن لائن پلیٹ فارمزکی جانب سے کی گئی فوڈ سیفٹی کی خلاف ورزیوں سے متعلق 5ہزار800 مقدمات کو نمٹایاہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے جمعرات کوبتایاکہ جولائی 2020 سے جون 2023 تک کے  ان کیسز میں بغیرلائسنس کے آن لائن فوڈ ڈلیوری پلیٹ فارم چلانے، مجاز دائرہ کار سے باہر کاروباری سرگرمیاں اور ڈسٹری بیوشن کے  دوران خوراک کا ناقص ذخیرہ کرنے جیسے جرائم شامل تھے۔

  ایس پی پی کے ایک پراسیکیوٹر چھیو جِنگ ہوئی نے کہا کہ انفرادی مقدمات کو نمٹا نے کے عمل میں، پروکیوریٹری اداروں نے اس انڈسٹری میں عام مسائل کا پتہ لگایا اور ٹارگٹڈ اقدامات کو حل کر نے کو اہمیت دی۔ چھیو  نے مزید کہا کہ پروکیوریٹس نے متعلقہ انتظامی محکموں کے ساتھ مل کر آن لائن فوڈ کمپنیوں کی مارکیٹ تک رسائی اور ان کے معمول کے کاموں کی نگرانی کو مضبوط بنانے کے لیے بھی کام کیا۔

 
۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان ۔ کن منگ ۔ جنوبی ایشیا ۔ نمائش

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ میں منعقدہ 7 ویں چین۔جنوبی ایشیا نمائش میں ایک نمائش کنندہ وا نسلی گروہ کی کڑھائی کا نمونہ پیش کر رہی ہے۔(شِنہوا)

 

۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان ۔ کن منگ ۔ جنوبی ایشیا ۔ نمائش

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ میں منعقدہ 7 ویں چین۔جنوبی ایشیا نمائش میں ایک نمائش کنندہ وا نسلی گروہ کی کڑھائی کا نمونہ پیش کر رہی ہے۔(شِنہوا)

 

۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان ۔ کن منگ ۔ جنوبی ایشیا ۔ نمائش

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ میں منعقدہ 7 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں اداکارائیں ’’ وا ‘‘ نامی نسلی گروہ کا رقص پیش کر رہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان ۔ کن منگ ۔ جنوبی ایشیا ۔ نمائش

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ میں منعقدہ 7 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں اداکارائیں ’’ وا ‘‘ نامی نسلی گروہ کا رقص پیش کر رہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان ۔ کن منگ ۔ جنوبی ایشیا ۔ نمائش

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ میں منعقدہ 7 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں ایک نمائش کنندہ پاکستانی مصنوعات متعارف کرارہا ہے۔(شِنہوا)

 

۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ یون نان ۔ کن منگ ۔ جنوبی ایشیا ۔ نمائش

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ میں منعقدہ 7 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں ایک نمائش کنندہ پاکستانی مصنوعات متعارف کرارہا ہے۔(شِنہوا)

 

۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ گوانگ شی ۔ ڈونگ شینگ ۔ جن تان ساحل

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے علاقے ڈونگ شینگ کے جن تان ساحل پر سیاحوں کی ایک کشتی دیکھی جاسکتی ہے۔(شِںہوا)

۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین عالمی اقتصادی ترقی کا اہم انجن ہے، ترجما...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ چین کی معیشت کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے اور چین عالمی اقتصادی ترقی کا ایک اہم انجن بنا ہوا ہے۔

وانگ نے یہ بات چین کی اقتصادی سست روی پر چند مغربی سیاست دانوں اور میڈیا کی تشویش کے جواب میں ایک باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہی جس کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس سے عالمی اقتصادی ترقی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

وانگ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی جی ڈی پی میں گزشتہ سال کی نسبت 5.5 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ گزشتہ سال کی تین فیصد شرح نمو کے مقابلے میں واضح طور پر تیز ہے جو نوول کرونا وائرس کے باعث تین سالوں میں اوسط سالانہ شرح نمو 4.5 فیصد سے زیادہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ماہ آئی ایم ایف ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ کے مطابق چین کی معیشت 5.2 فیصد کی شرح سے بڑھنے کی توقع ہے اور رواں سال عالمی ترقی میں اس کا حصہ ایک تہائی ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین کی اعلٰی معیار کی اقتصادی ترقی نے بہتری  کے معیار اور مقدار دونوں میں بہتر ین نتا ئج کے ساتھ ٹھوس پیش رفت حاصل کی ہے۔

  انہوں نے مزید کہا کہ کھپت ترقی کو چلانے میں نمایاں طور پر مضبوط کردار ادا کرتی ہے۔

رواں سال کی پہلی ششماہی میں ملکی طلب معاشی نمو کا 110.8 فیصد رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 59.4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ 

ترجمان نے کہا کہ اس میں سے حتمی کھپت کا حصہ 46.4 فیصد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77.2 فیصد رہا۔

 
۱۷ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں