• Columbus, United States
  • |
  • ٢٤ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین عالمی سطح پر ڈنمارک کے ساتھ تعاون کو فر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے بیجنگ میں ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن سے ملاقات کی۔ ہان نے چین اور ڈنمارک کے درمیان دیرینہ تعاون کوسراہا جس کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال چین-ڈنمارک جامع سٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 15ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور دونوں ممالک کی حکومتیں مشترکہ طور پر گرین چائنہ ڈنمارک جوائنٹ پروگرام کا اجرا کریں گی، جو اگلے مرحلے میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینےخاص طور پر ماحول دوست ترقی  کے لیےعملی تعاون کا منصوبہ پیش کرے گا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اورڈنمارک کثیرالجہتی،آزاد تجارت اور اقتصادی عالمگیریت کے پرزورحامی ہیں، ہان نے کہا کہ چین غیرمتزلزل طورپر اصلاحات اورمعاشی کھلے پن کوفروغ دینے،کثیرالجہتی کوبرقراررکھنے، ہرقسم کی مشکلات اورچیلنجزسے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر بہتر تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ڈنمارک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جوہری آلودہ پانی کے سمندری اخراج کے خلاف جاپ...

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کی حکومت کے تباہ شدہ فوکوشیما ڈائیچی جوہری بجلی گھر سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کی تاریخ کے فیصلے کے قریب پہنچنے پرسینکڑوں جاپانیوں نے جمعہ کو وسطی ٹوکیو میں اخراج کے منصوبے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

گرمی کی شدت  35 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کے باوجود جاپان کے مختلف حصوں سے لوگ گرمی برداشت کرتے ہوئے جمعہ کی صبح جاپانی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے سامنے جمع ہوئے اور حکومت پر زور دیا کہ وہ متعلقہ فریقوں سے مفاہمت کے بغیر اخراج کے منصوبے پر عمل نہ کرنےکے اپنے وعدے کو برقرار رکھے۔

11 مارچ 2011 کو 9.0 کی شدت کے زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کو پگھلاؤ کا سامنا کرنا پڑا جس سے تابکاری خارج ہوئی جس کے نتیجے میں لیول 7 کا جوہری حادثہ پیش آیا جو بین الاقوامی جوہری اور ریڈیولاجیکل ایونٹ اسکیل پربلند ترین سطح کا حادثہ تھا۔

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے خلائی اسٹیشن تیان گونگ پرانٹرنیشنل پے...

بیجنگ (شِنہوا) چین اور اقوام متحدہ کے خلائی امور دفترکے درمیان تعاون کے تحت منتخب کردہ انٹرنیشنل پے لوڈز کی پہلی کھیپ کے تجربات جلد ہی چین کے خلائی اسٹیشن تیان گونگ پر ہوں گے۔

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے ترجمان لِن شی چھیانگ  نے جمعہ کوایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یورپی اسپیس ایجنسی کے ساتھ مشترکہ طور پرشروع کیے گئے دس اسپیس ایپلی کیشن پروجیکٹس میں مسلسل پیشرفت ہورہی ہے۔

انہوں  نے بتایا کہ ہم نے بہت سے ممالک اور خطوں کی خلائی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ خلائی جہاز کی ٹیکنالوجی، خلائی سائنس کے تجربات اور خلابازوں کے انتخاب اور تربیت کے سلسلے میں بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مختلف تبادلے اور تعاون کیا ہے۔

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی ایئر ڈیفنس نے ماسکو کے قریب ڈرون مار گر...

ماسکو(شِنہوا)روس کی فضائی دفاعی فورسزنے جمعہ کی صبح  دارالحکومت کے اوپر سے پرواز کرنے کی کوشش کرنے والے ایک ڈرون کو مار گرایا۔

ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے اپنے سوشل میڈیا چینل پرکہا کہ ڈرون کا ملبہ ایکسپو سینٹر کے علاقے میں گرا جس سے اس کے ایک پویلین کو جزوی نقصان پہنچا۔

شہر کی ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ پر کام کر رہی ہیں جہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

روس کی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق بیرونی دیوار کا جزوی طور پر گرنے کا واقعہ ماسکو میں کراسنوپریسنسکایا ایمبنکمنٹ پر واقع ایکسپو سینٹر کے پویلین میں سے ایک میں پیش آیا جہاں تقریباً 30 مربع میٹر کے رقبے پر دیوارمنہدم ہوئی ۔

 قریبی ونوکووو ہوائی اڈے  پر فضائی حدود کو طیاروں کے لیے بند کر دیا تاہم اسے کچھ ہی دیر بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔ ہوائی اڈے کے انفارمیشن بورڈ کے مطابق چھ پروازوں کی روانگی اور آٹھ کی آمد میں تاخیر ہوئی جن میں سے پانچ پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں پر واپس بھیج دیا گیا۔

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تائیوان کی مصنوعات کے لیے ترجیحی ٹیرف معطل ک...

بیجنگ (شِنہوا)  چینی مین لینڈ کی  ترجمان نے وزارت تجارت کی جانب سے اقتصادی تعاون کے فریم ورک معاہدے (ای سی ایف اے) کے تحت تائیوان کی مصنوعات کے لیے ترجیحی ٹیرف معطل کرنے یا جزوی معطلی پرغورکرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے میڈیا کے استفسار کے جواب میں کہا کہ وزارت تجارت کی طرف سے تجارتی رکاوٹ کی شروع کردہ تحقیقات کے ابتدائی نتائج کے مطابق، مین لینڈ سے مصنوعات پر تائیوان کی جانب سے عائد پابندیاں ای سی ایف اے میں شامل آبنائے  پار اقتصادی تعلقات کو معمول پرلانے، ادارہ جاتی شکل دینے اورانہیں لبرلائزکرنے کے تقاضوں کے برعکس ہیں۔

ژو نے کہا کہ یہ پابندیاں ای سی ایف اے کی دونوں فریقین کے درمیان سامان کی  تجارت میں ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو بتدریج کم کرنے یا ختم کرنے کی شرائط کے خلاف ہیں۔

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فوکوشیما سے جوہری آلودہ پانی کے اخراج سےعالم...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ جاپان کے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئرپاورپلانٹ سے تابکاری سے آلودہ پانی کے اخراج کی تازہ ترین اطلاعات نے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو)کی اہلیت اورجاپانی حکومت کی جانب سے ضوابط پرموثرعملدرآمدمیں کوتاہی نے ایک بار پھر بین الاقوامی خدشات میں اضافہ کردیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کااظہارپریس بریفنگ کے دوران ان میڈیا رپورٹس کے حوالے سے سوال کے جواب میں کیا کہ  ٹیپکو نے تابکاری سے آلودہ پانی کے ایک پائپ میں شگاف کے باعث فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کی تصدیق کی ہے۔

وانگ نے کہا کہ عالمی برادری ایک طویل عرصے سے جاپان کے تابکاری سے آلودہ پانی کوسمندرمیں چھوڑنے کے منصوبے کی قانونی حیثیت اور اس  کے  محفوظ ہونے پر سوال اٹھارہی ہے اور فوکوشیما کے عوام نے کئی بار نشاندہی کی کہ جوہری پلانٹ کے حادثے کے بعد سے، ٹیپکوکواس سے نمٹنے میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عوام ٹیپکو کی جوہری آلودہ پانی کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانےکی صلاحیت پرسوال اٹھا رہے ہیں۔

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔تھائی لینڈ ریلوے مسابقت اور علاقائی رابط...

بینکاک (شِنہوا) تھائی لینڈ حکومت کی نائب ترجمان ٹریسوری تیسرناکل نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ مقامی بنیادی ڈھانچے کو مزید ترقی دینے، مسابقت کو بہتر بنانے اور علاقائی رابطوں کو بڑھانے کی کوشش میں چین ۔تھائی لینڈ ریلوے کی تعمیر میں تیزی لا رہا ہے۔

ٹریسوری نے تھائی لینڈ کے وزیر اعظم پریوت چھن او چھا کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے چین۔تھائی لینڈ ریلوے منصوبے کے تعمیراتی مقام کا جائزہ لینے کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اشتراک سے تھائی لینڈ کی ریلوے نقل و حمل میں نمایاں بہتری آئی ہے، مسابقت میں اضافہ ہوا ہے اور ملکی ترقی کو فروغ ملا ہے۔

ٹریسوری کے مطابق پریوت نے مسافروں کی تعداد میں اضافے اور مال بردار نقل و حمل کی بہتری کے لئے ریلوے نیٹ ورک کو فروغ دینے بارے تھائی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

پریوت نے اس بات پر زور دیا کہ تیز اور محفوظ علاقائی رابطے سے زراعت، صنعت  اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ ملے گا جس سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔

ٹریسوری نے ایک بیان میں کہا کہ چین۔تھائی لینڈ ریلوے لاؤس کے ذریعے تھائی لینڈ اور چین کو جوڑنے والا ایک اسٹریٹجک راستہ ہے  جو مستقبل میں تھائی لینڈ کے شمال مشرقی خطے کی سفری اور لاجسٹک ضروریات پورا کرنے میں معاون ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے لائن پین۔ ایشین ریلوے نیٹ ورک کے ساتھ ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو تعاون کا بھی حصہ ہے  جو جنوب مشرقی ایشیا کو یورپ سے جوڑتا ہے۔

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ،طیارے میں بم کی اطلاع پر پرواز کو خال...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ہوائی اڈے کے حکام نےجمعہ کو پونے جانے والی پرواز میں فون کال کے ذریعے بم کی موجودگی کی دھمکی پرمسافروں کو نکالنے کا حکم دیا۔

 یہ کال ہوائی اڈے کے کال سینٹر کے ذریعے  اس وقت موصول ہوئی جب دہلی سےپونے جانے والی وستارا فلائٹ کی بورڈنگ جاری تھی۔

دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرمبینہ بم کے خوف سے عارضی خلل پڑا۔

 کال کے فوراً بعد مسافروں کو پروازسے باہر نکالا گیااور طیارہ کی بم سکواڈ سے مکمل چیکنگ کرائی گئی جس میں تاہم کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ، استنبول میں وبا کے بعد پہلے چینی سیا...

استنبول (شِنہوا) چین کی جانب سے 10 اگست کو ترکیہ کے گروپ ٹور پر پابندی ختم ہو نے کے بعد ترکیہ کے سیاحوں کی توجہ کے مرکز استنبول میں پہلے چینی سیاحتی گروپ کا استقبال کیا گیا۔

12 رکنی ٹور گروپ ترکیہ میں 8 روزہ دورے پر ہے۔ استنبول میں چین کے نائب  قونصل جنرل وو جیان نے وفد کے ہمراہ تاریخی سلطان احمد اسکوائر کا دورہ کیا جس کے ارد گرد مشہور بیسلیکا حوض، آیا  صوفیہ اورنیلی مسجد ہے۔

وو نے گروپ کو بتایا کہ ترک حکام اور چینی قونصل خانے کے درمیان ملاقاتوں کا ایک سلسلہ جاری ہے جس میں تقریباً1 کروڑ 60 لاکھ آبادی کے حامل اس بڑے شہر میں چینی سیاحوں کے محفوظ اور پریشانی سے پاک سفر پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

وو نے کہا کہ ہم نے چینی زبان میں ایک بروشر تیار کیا ہے جس میں ترکیہ میں احتیاطی تدابیر کی فہرست ، قونصلیٹ کے فون نمبرز اور ٹریفک نقشے فراہم کیے گئے ہیں۔

نائب قونصلر نے سیاحوں کو یقین دہانی کرائی کہ قونصلیٹ 24 گھنٹے دستیاب ہے۔

ٹور لیڈر فو ٹونگ نے کہا کہ ترکیہ چینی سیاحوں کے لئے اعلیٰ درجے کے بیرون ملک جانے والے مقامات میں سے ایک بن گیا ہے  اور آ ئندہ دنوں میں چینی سیاحوں کی آمد میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔

استنبول میں تین دن کے قیام کے بعد  گروپ ترکیہ  کے وسطی علاقے کیپاڈوشیا کا رخ کرے گا  جو ہاٹ ایئر بیلون ٹورز کے لئے ایک مشہور خوبصورت مقام ہے۔

چین بیلاروس کے ساتھ فوجی تعلقات کو فروغ دے گ...

منسک (شِنہوا) چین کے وزیر برائے قومی دفاع  لی شانگ فو نے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ چین ، بیلا روس کے ساتھ فوجی تعلقات کو فروغ دینے بارے  کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

لوکاشینکو نے لی کو چینی صدر شی جن پھنگ کے لئے بیلا روس کے عوام کی جانب سے مخلصانہ مبارکباد پیش کرنے کا کہا اور چینی فریق کی بیلا روس کے لئے حمایت پر دل سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی خارجہ پالیسیز انتہائی ہم آہنگ ہیں کیونکہ فریقین بین الاقوامی شفافیت و انصاف اور کثیر قطبی دنیا کے مضبوط محافظ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیلا روس صدر شی کی جانب سے پیش کئے گئے بڑے تصورات و اقدامات کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور عالمی امن کے تحفظ کے لئے نیا حصہ ڈالنے کی خاطر چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

لوکاشینکو نے کہا کہ دونوں افواج کے درمیان تعلقات بہتر  طور پر فروغ پا رہے ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین دونوں ممالک کی سلامتی کے تحفظ اور علاقائی استحکام کے لئے اپنا تعمیری  کردار ادا کرنے کی خاطر ہاتھ ملا سکتے ہیں۔

لی نے صدر شی کی جانب سے لوکاشینکو کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی اسٹریٹجک رہنمائی کے تحت چین۔بیلاروس تعلقات ہر قسم کے حالات میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری تک پہنچ چکے ہیں۔

سنکیانگ میں اجناس، تجارتی نمائش کا آغاز

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود اختیار خطے کے دارالحکومت ارمچی میں (چین) یوریشیا اجناس اور تجارتی نمائش 2023 شروع ہوگئی ہے جس میں تجارتی فروغ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

رواں سال کی نمائش کا موضوع " شاہراہ ریشم کی روح کے فروغ سے یوریشین تعاون کا استحکام " ہے۔ نمائش کا رقبہ 70 ہزار مربع میٹرز ہے۔

منتظمین کے مطابق نمائش میں 7 عالمی تنظیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ نمائش نے 40 ممالک اور خطوں کے 1 ہزار 300 کاروباری اداروں کو اپنی سمت متوجہ کیا جس میں دنیا کے صف اول کے 500 اداروں میں سے 25 شامل ہیں۔

نمائش میں مجموعی طور پر 33 تجارتی اور سرمایہ کاری کی تشہیری سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر علاقائی اقتصادی تعاون جیسے موضوعات پر فورمز بھی منعقد ہوں گے۔ نمائش 5 روز جاری رہے گی ۔

2015 سے اب تک 3 مرتبہ (چین) یوریشیا اجناس اور تجارتی نمائش کا انعقاد کیا جاچکا ہے جس میں 47 ممالک اور خطوں کے 3 ہزار 700 سے زائد کاروباری ادارے شرکت کرچکے ہیں۔

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایچ کے ایس اے آر اور قازقستان کے درمیان تعلی...

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کے تعلیمی بیورو نے جمہوریہ قازقستان کی وزارت سائنس و اعلیٰ تعلیم کے ساتھ تعلیمی اشتراک بڑھانے کے لئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔

ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ ایم او یو ہانگ کانگ اور قازقستان کے درمیان اسٹریٹجک تعلیمی اشتراک کو آسان بنانے کا فریم ورک فراہم کرتا ہے اور باہمی فائدہ مند اقدامات کا احاطہ کرتا ہے۔

اس میں مہارت و تجربات کا تبادلہ، تعلیمی ادب کا تبادلہ، تدریسی امداد اور  نمائشی مواد کے ساتھ ساتھ اسکالرز، اساتذہ، ماہرین، طلبا اور دیگر تعلیمی عملے کے تبادلے شامل ہیں۔

تعلیمی بیورو ہانگ کانگ میں نامزد بیلٹ اینڈ روڈ ممالک اور خطوں کے نمایاں طلبا کو انڈر گریجویٹ تعلیم حاصل کرنے کے لئے 17۔ 2016 کے تعلیمی سال سے بیلٹ اینڈ روڈ اسکالرشپ فراہم کر رہا ہے 

ایم او یو پر دستخط کے بعد تعلیمی سال25 ۔2024 سے قازقستان کے 10 طالب علموں کو سالانہ اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔

چین ثقافتی مراکز اور لائبریریوں کے لئے سالان...

بیجنگ (شِنہوا) چین اپنی عوامی ثقافتی خدمات کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ  کے لئے آئندہ ماہ سے ثقافتی مراکز اور لائبریریز کے لئے سالانہ کانفرنس کا آغاز کرے گا۔

ثقافتی مراکز کے لئے سالانہ کانفرنس کا انعقاد چین کے شمالی اندرون منگولیا خود اختیار خطے کے باؤ تو میں 4 سے 5 ستمبر کے درمیان کیا جائےگا۔لائبریریز کے لئے سالانہ کانفرنس چین کے وسطی صوبہ ہینان کے ژ ینگ ژو میں 15 سے 16 ستمبر  تک منعقد ہو گی۔

وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق لائبریریز کے لئے سالانہ کانفرنس میں نصابی تقاریب کا سلسلہ شامل ہو گا جس میں ڈیجیٹل چائنہ اینی شیٹو اور سمارٹ لائبریریزجیسے معروف موضوعات توجہ کا مرکز ہوں گے۔

وزارت ثقافت و سیاحت نے مزید بتایا ہے کہ ثقافتی مراکز کے لئے سالانہ کانفرنس کے دوران متعدد موضوعات پر مشتمل فورمز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں عوامی ثقافتی سرگرمیوں کی برانڈنگ، عمدہ روایتی ثقافت کی وراثت وترقی  اور ثقافتی مراکز کی ذہین تبدیلی شامل ہے۔

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، 200 سے زائد بین الاقوامی ادارے سی آئی...

بیجنگ (شِںہوا) چائنہ بین الاقوامی نمائش برائے تجارتی خدمات 2023 میں 219 مالیاتی اور کاروباری ادارے میلےکے شعبہ مالیاتی خدمات میں شرکت کریں گے جو کہ  2 سے 6 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

ایک میڈیا بریفنگ کے مطابق 219 شرکا میں سے 99 آف لائن شریک ہوں گے جن میں 47 غیر ملکی ادارے بھی شامل ہیں۔

مالیات خدمات چائنہ بین الاقوامی نمائش برائے تجارتی خدمات کے 9 شعبوں میں سے ایک ہے۔ اس میں نمائشوں اور فورم کا انعقاد شامل ہے جس میں دیگر سرگرمیوں کے علاوہ مالیاتی خدمات کے ساتھ حقیقی معیشت سے تعاون کرنے اور سرحد پار تجارتی فروغ بارے چین کی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

چائنہ بین الاقوامی نمائش برائے تجارتی خدمات کا رواں سال کا ایڈیشن چائنہ قومی کنونشن مرکز اور شوگانگ پارک میں منعقد ہوگا جس کا نمائشی رقبہ 1 لاکھ 55 ہزار مربع میٹر ہے۔ یہ میلہ خدمات کی تجارت میں دنیا کے سب سے بڑی اور جامع نمائشوں میں سے ایک ہے۔

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔جنوبی ایشیا نمائش میں اربوں یوآن کی سرم...

کن منگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ میں منعقدہ 7 ویں چین ۔ جنوبی ایشیا نمائش اور 27 ویں چین کن منگ درآمدی و برآمدی میلے کے دوران 338 منصوبوں پر دستخط ہوئے جن کی مجموعی مالیت طور 404 ارب یوآن (تقریباً 55.5 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔

سرمایہ کاری کے ان منصوبوں میں یون نان کی اہم صنعتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جن میں سطح مرتفع کی خصوصیات کے ساتھ جدید زراعت ، سبز توانائی ، اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ ، ثقافتی سیاحت ، اور صحت کی دیکھ بھال شامل ہے۔

بیجنگ۔ تیان جن۔ ہیبے کا علاقہ، یانگسی دریا ڈیلٹا کا علاقہ، اور گوانگ ڈونگ۔ ہانگ کانگ۔مکاؤ گریٹر بے ایریا ملک میں اہم علاقائی ترقی اور یون نان میں سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ ہے۔

ملک کے معاشی مرکز کے ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے نمایاں کاروباری ادارے یون نان کی معاشی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔ صوبے کے اسٹریٹجک محل وقوع اور بھرپور وسائل سے فائدہ اٹھاکر اعلیٰ معیار کی ترقی کی سمت یون نان کے سفر کو تقویت دے رہے ہیں۔

نمائش کا آغاز بدھ سے ہوا ہے جبکہ اس 5 روزہ میلے میں 85 ممالک اور خطوں سے 30 ہزار سے نمائش کنندگان، نمائندے اور مہمان آن لائن اور آف لائن شرکت کررہے ہیں ۔ نمائش کے دوران مختلف قسم کی تقریبات سمیت تعاون فورم اور کاروباری فورم کا انعقاد بھی ہوگا۔

نمائش سے گزشتہ 10 برس کے دوران چین ۔ جنوبی ایشیا قریبی تعلقات کو فروغ ملا اور چین اور جنوبی ایشیا کے ممالک میں تجارت کا حجم دوگنا ہوگیا ۔

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین- جنوبی ایشیا ایکسپو میں پاکستانی نمائش ک...

کن منگ (شِنہوا) پاکستانی نمائش کنندہ ملک حمزہ چین ۔ جنوبی ایشیا نمائش کے جنوبی ایشیا پویلین میں صارفین کو پیتل کی دستکاریاں متعارف کرارہے ہیں۔ یہ ان کے لئے خوشی کی بات ہے کہ اس صارف کو ان کے سابق صارف نے متعارف کرایا ہے۔

حمزہ ملک نے کہا کہ یہ ہماری پاکستانی پیتل (دستکاری) ہے ۔ کن منگ کے زیادہ تر لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔ یہ ہاتھ سے تیار کی جاتی ہے جسے مکمل ہونے میں تقریباً ایک ہفتہ لگتا ہے۔

چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ میں 7 ویں چین ۔ جنوبی ایشیا نمائش 16 اگست سے شروع ہوئی ہے جو 5 روز جاری رہے گی۔

نمائش میں 85 ممالک، خطوں اور عالمی تنظیموں کے مندوبین کے علاوہ 30 ہزار سے زائد نمائش کنندگان آن لائن اور آف شرکت کررہے ہیں۔

ان میں ہر سال آنے والے پاکستانی تاجر اس بار کئی خاص مصنوعات لیکر نمائش میں آ ئے ہیں۔

ایک پاکستانی نمائش کنندہ نے پاکستانی قالین فروخت کئے ہیں جو مختلف رنگوں اور مکمل طور پر ہاتھ سے بُنے اون سے تیار کئے گئے۔ وہ پہلی بار نمائش میں  شریک ہوئے ہیں اور انہوں نے 500 قالین نمائش کے لئے پیش کئے ہیں۔

وہ یون نان کی مارکیٹ یہاں تک کہ چین میں فروخت بڑھانے کے مواقع حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں۔

قیمتی پتھروں کی تشہیر کرنے والے ایک اسٹال پر خان محمد ناصر چینی دوستوں کے ساتھ مصنوعات کی اقسام اور خصوصیات پر تبادلہ کررہے ہیں۔انہوں نے  اپنی مصنوعات کی بہتر نمائش اور اس کی دیکھ بھال میں مدد کے لیے ایک چینی مترجم کی خدمات بھی حاصل کیں۔

انہوں نے کہا کہ صبح کے وقت کاروبار اچھا ہوتا ہے جبکہ میں آمدہ اختتام ہفتہ کا منتظر ہوں۔

رواں سال  ساؤتھ چا ئنہ ایکسپو کے پاکستان پویلین میں بہترین پیلے رنگ کی ناشپاتی لکڑی کی مصنوعات، علاقائی خصوصیات کے حامل ہاتھ سے بنے قالین، منفرد قیمتی پتھروں کی مصنوعات اور کئی دیگر اشیا نمائش کے  لئے پیش کی گئی ہیں جس کا چینی دوستوں اور تاجروں نے خیر مقدم کیا ہے۔

فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف پاکستان  کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے بتایا کہ کاروباری نمائندوں کی سہولت اور معاونت جاری رکھی جائے گی اور کاروباری رابطوں کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے متعلقہ تجارتی تقریبات اور نمائشوں کا انعقاد جاری رہے گا۔ 

چین۔ جنوبی ایشیا نمائش میں پاکستانی پویلین دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا) 

پیتل کے دستکاری بوتھ میں پاکستانی نمائش کنندہ ملک حمزہ (دائیں) دوسرے پاکستانی نمائش کنندہ سے بات چیت کررہا ہے ۔ (شِنہوا) 

چین ۔ جنوبی ایشیا نمائش کے پاکستانی پویلین میں لوگ پاکستانی مصنوعات کا انتخاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا) 

چین۔ جنوبی ایشیا نمائش میں پاکستان کے قالین دیکھے جا سکتے ہیں۔ (شِںہوا) 

چین ۔ جنوبی ایشیا نمائش کے پاکستانی پویلین میں قیمتی پتھروں کا بوتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا) 

ایک نئے ذ ائقے کے ساتھ پاکستانی مورچیلا چین...

کن منگ (شِنہوا)چین میں جنگلی خوردنی پھپھوندی کے استعمال میں اب اضا فہ ہو رہا ہے جس میں پاکستان سے درآمد شدہ جنگلی مورچیلا کا صارفین نے بڑے پیمانے پر خیرمقدم کیا ہے۔

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے کن منگ میں واقع موشوئےہوا جنگلی مشروم تجارتی مرکز چین میں جنگلی مشروم کی سب سے بڑی تجارتی منڈی ہے۔

پاکستان میں مورچیلا ایسکولینٹا، میانمار میں چکن فر  جیسے جنگلی مشروم اس تقسیم مرکز میں خریدوفروخت کے لئے آتے ہیں اور کچھ جنگلی خوردنی پھپھوندی یہاں سے دنیا کے ممالک میں بھیج دی جاتی ہے۔

یون نان میں جنگلی خوردنی پھپھوندی کے عروج کا دور ہے۔ تجارتی مرکز کے جنرل منیجر چنگ آئیلی نے بتایا کہ حال ہی میں مارکیٹ میں روزانہ تقریباً 600 ٹن جنگلی خوردنی پھپھوندی فروخت ہوتی ہے۔

خشک مصنوعات کے تجارتی علاقے میں یون نان شی وائی یوآن فنگس انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ کے انچارج شی وانگان نے مورچیلا کو شیلف پر اچھی طرح سے سجا رکھا ہے جو دیکھنے والوں کو اپنی سمت متوجہ کرتا ہے۔

شی  اچھے طریقے سے مو رچیلا کو گاہکوں سے متعارف کراتا ہے۔

''یہ پاکستانی مورچیلا ہے۔ اس کا حجم دیکھیں اور اس کی خوشبو سونگھیں۔ اس میں گاڑھا مواد ہے۔ آپ ایک بار خریدیں تو دوبارہ آئیں گے ۔

گفتگو  کا یہ انداز شی کے لہجے کا اعتماد ظاہر کرتا ہے جسے محسوس کیا جاسکتا ہے۔

شی کئی برس سے جنگلی خوردنی پھپھوندی کی تجارت میں مصروف ہیں اور مختلف جنگلی خوردنی پھپھوندی کی خصوصیات سے واقف ہیں۔

انہوں نے 2013 میں اتفاقاً پاکستان کے مورچیلا ایسکولینٹا کا ذائقہ  چکھا  جس پر انہیں مارکیٹ امکانات اچھے نظر آئے اور انہوں نے پاکستان سے اس کی درآمد شروع کردی۔

ہمارے گاہک ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔

شی نے کہا کہ ماضی میں زیاد تر آف لائن فروخت ہوتی تھی اور گاہگ اسٹورز پر آتے تھے۔

حالیہ برسوں میں نقل و حمل اور آسان آن لائن فروخت کے ذرائع بہتر ہونے سے اسٹورز میں پاکستانی مورچیلا کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے اور وہ ایک سال میں  4 ٹن فروخت کرسکتے ہیں۔

چنگ آئیلی نے بتایا کہ پاکستانی مورچیلا 2010 میں ہماری منڈی میں آیا تھااور 2015 کے بعد اس کی فروخت میں واضح طور پر اضافہ ہوا۔ اگرچہ پاکستانی مورچیلا ایسکولینٹا کی قیمت زیادہ ہے لیکن پاکستانی مورچیلا ایسکولینٹا کے تیار کردہ سوپ کا ذائقہ بھرپور اور خوشبو بہتر ہے اور مہنگے ریسٹورنٹس کی یہ اب بھی پہلی پسند ہے۔

شیاؤ چھی فنگس انڈسٹری کے انچارج شے چھی ہوا کو 10 برس قبل پاکستانی مورچیلا کا علم ہوا تھا اور اب وہ ہرسال اسے درآمد کرتا ہے۔

شے نے بتایا کہ وبا سے قبل سالانہ 5 سے 6 ٹن فروخت ہوتی تھی۔ صارفین اس سے اچھی طرح واقف ہیں۔

پاکستان کے مورچیلا ایسکولینٹا کا معیار یقینی بنانے کے لئے تجارتی مرکز نے متعلقہ فروخت مقامات کے یومیہ معائنہ کے لئے اہلکار مقرر کررکھے ہیں جو خوشبو کا جائزہ لیتے  ہیں تا کہ اس کے معمول کے مطا بق ہو نے یا نہ ہو نے کے با رے میں معلوم کیا جا سکے۔

اہلکار فروخت ہونے والی خشک مصنوعات میں دیگر جڑی بوٹیوں کی آمیزش کا بھی جا ئزہ لیتے ہیں۔

چنگ نے اسے جنگلی خوردنی پھپھوندی کے ساتھ چینی صارفین کو متعارف کرایا تھا۔  پاکستانی مورچیلا کی مقدار میں حالیہ برسوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جس سے چین بھر کے صارفین نے پاکستانی مورچیلا کا مزیدار ذائقہ چکھا۔

شی وانگ نے بتایا کہ چین اور پاکستان کے درمیان قریب سے قریب تر اقتصادی تبادلوں کے سبب فریقین کے درمیان تجارتی کیٹگریزمیں اضافہ ہورہا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو مزید انتخاب اور تجربہ ملے گا۔

چینی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق چین کئی برس سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی ایسوسی ایشن کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین محمد جسیم الدین نے امید ظاہر کی ہے کہ چین اور جنوبی ایشیائی ممالک باہمی فائدہ مند تعاون کی بنیاد پر نئے تجارتی ترقی کے امکانات تلاش کریں گے۔

وہ چینی اور جنوبی ایشیائی کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کے نئے امکانات فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔

محمد جسیم الدین کن منگ میں 7 ویں چین۔ جنوبی ایشیا نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔

شی وانگان  پاکستانی مورچیلا چن رہا ہے ۔ (شِنہوا)

موشوئے ہوا جنگلی مشروم تجارتی مرکز میں صارفین جنگلی پھپھوندی خرید رہے ہیں۔ (شِنہوا)
 
چین، آتشزدگی کے باعث 9 افراد ہلاک، 2 زخمی

گوئی یانگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی لی پھنگ کاؤنٹی کے ایک سرائے میں جمعہ  کے روز قبل از سحر آ تشزدگی سے 9 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

آگ ژاؤ شینگ قصبے میں قبل از سحر  1 بجکر 2 منٹ پر اینٹ اور کنکریٹ سے تعمیر کردہ ایک سرائے میں لگی جسے 1 بجکر 35 منٹ پر بجھادیا گیا۔

آتشزدگی کی  وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، آتشزدگی کے باعث 9 افراد ہلاک، 2 زخمی

چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی لی پھنگ کاؤنٹی کے ایک سرائے میں جمعہ کے روز قبل از سحر آ تشزدگی سے 9 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ آگژاؤ شینگ قصبے میں قبل از سحر 1 بجکر 2 منٹ پر اینٹ اور کنکریٹ سے تعمیر کردہ ایک سرائے میں لگی جسے 1 بجکر 35 منٹ پر بجھادیا گیا۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، غیر مالیاتی بیرونی براہ راست سرمایہ کار...

رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران چین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری گزشتہ سال کی نسبت 18.1 فیصد اضافے کے ساتھ 500.94 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔ وزارت تجارت کے مطابق امریکی ڈالرز کے لحاظ سے اس عرصے کے دوران بیرونی براہ راست سر مایہ کاری 71.93 ارب امریکی ڈالرز رہا جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 10.6 فیصد زیادہ ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک میں غیر مالیاتی بیرونی براہ راست سر مایہ کاری 13.69 ارب ڈالرز رہی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 15.3 فیصد زیادہ ہے۔ بیرون ممالک میں طے شدہ معاہدے کے حامل منصوبوں کا منافع گزشتہ سال کی نسبت 6.3 فیصد اضافے کے ساتھ 563.76 ارب یوآن تک پہنچ گیا ہے جبکہ نئے طے شدہ معاہدوں کے حامل منصوبوں کی کنٹریکٹ مالیت گزشتہ سال کی نسبت 0.6 فیصد بڑھ کر 746.36 ارب یوآن ہو گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت ک...

چین کے صدر شی جن پھنگ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والے 15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وہ جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامفوسا کی دعوت پر 21 سے 24 اگست تک جنوبی افریقہ کا سرکاری دورہ بھی کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون ینگ نے جمعہ کے روز بتایا کہ جنوبی افریقہ میں صدر شی جن پھنگ اپنے ہم منصب رامفوسا کے ساتھ چین۔ افریقہ رہنما مکالمے کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنسناٹی اوپن ٹینس،پولینڈ کی ٹاپ سیڈ آئیگا سو...

پولینڈ کی ٹاپ سیڈ آئیگا سویٹیک سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ ہو گئیں، وارم اپ ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے ٹاپ 16میچ میں 22سالہ پائولش ٹینس سٹار نے چین کی ژینگ کن وین کو شکست دی ، خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں پولینڈ کی ٹاپ سیڈ آئیگا سویٹیک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف چین کی ژینگ کن وین 6-3، 1-6 اور 1-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،یو ایس اوپن چیمپئن 22سالہ آئیگا سویٹیک نے حریف چینی کھلاڑی کے ہاتھوں ابتدائی سیٹ میں شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی ، آئیگا سویٹیک کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ جمہوریہ چیک کی مارکٹا ونڈروسووا سے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنسناٹی اوپن ٹینس مینز سنگلز ،کارلوس الکاراز...

سپین کے ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے،سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں 20سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے امریکی حریف کھلاڑی ٹومی پال کو شکست دے دی ،مردوں کے سنگلز مقابلوں کے بارش سے متاثرہ پری کوارٹر فائنل میچ میں کارلوس الکاراز نے سخت مقابلے کے بعد امریکی حریف کھلاڑی ٹومی پال کو6-7(6-8)،7-6(7-0)اور 3-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،کوارٹر فائنل رانڈ میں ان کا مقابلہ آسٹریلیا کے میکس پورسل سے ہوگا، کارلوس الکاراز رواں سیزن میں اپنے پانچویں ماسٹرز 1000کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں ،ایک اور پری کوارٹر فائنل میچ میں جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویریف نے سابق چیمپئنز کے تھرڈ سیڈ ڈینیئل میدویدیف کو 4-6، 7-5 اور 4-6سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ فرانسیسی حریف کھلاڑی ایڈرین مینارینو سے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہد آفریدی کی سنیل شیٹھی سے ملاقات کی ویڈیو...

قومی ٹیم کیسابق کپتان اور اسٹار آل رائونڈ شاہد آفریدی کی بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی سے ملاقات ہوئی،شاہد آفریدی نے امریکا میں بھارتی اداکار سنیل شیٹھی سے ملاقات کی جس دوران شاہد آفریدی نے سنیل شیٹھی سے اپنی بیٹیوں کا تعارف کرایا،سابق کپتان کی بالی وڈ اداکار سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں سنیل شیٹھی سے اپنی بیٹیوں کا تعارف کراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا کی سب سے دشوار گھڑ دوڑ میں 4پاکستانیوں...

دنیا کی سب سے طویل اور دشوار گھڑ دوڑ منگول ڈربی میں پاکستان کے 4شہہ سواروں نے پہلی مرتبہ حصہ لے کر تاریخ رقم کر لی،پاکستانی شہہ سواروں نے 1000کلو میٹر کی منگول ڈربی کے انفرادی مقابلوں میں 5ویں اور ساتویں پوزیشن حاصل کی جبکہ ٹیموں میں سب سے آگے بھی رہے، پاکستان ٹیم کے رکن ڈاکٹر فہد جمیل اور عمیر قائم خانی نے پاکستان میں بھی طویل فاصلے کی ریس شروع کرنے کے عزم کا اظہار کیا،پاکستانی گھڑ سوار ڈاکٹر فہد جمیل نے ریس کے بارے میں بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ریس میں 4پاکستانیوں نے حصہ لیا، 1000کلو میٹر کا فاصلہ 10دنوں میں مکمل کرنا تھا، یہ دنیا کی مشکل ترین ریس ہے جس میں اپنا راستہ خود بنانا ہوتا ہے جو ایک مشکل کام ہے کیونکہ راستے میں جنگل آتے ہیں اور دریاں کو بھی عبور کرنا ہوتا ہے اور یہ ہی اس ریس کا ایڈونچر ہے،ڈاکٹر فہد جمیل نے کہا کہ 50رائیڈرز نے سفر کا آغاز کیا لیکن طبی طور پر 20رائیڈرز ریس سے نکل گئے جبکہ 26شہہ سواروں نے منگول ڈربی مکمل کی،ڈاکٹر فہد جمیل نے کہا کہ پاکستان میں طویل فاصلے کی ریس کا بہت اسکوپ ہے، ہمارا ہدف یہ ہے کہ ہم نے اپنے پلیٹ فارم سے ایک انٹر نیشنل ریس کا آغاز کرنا ہے، یہاں گھوڑے بھی دستیاب ہیں اور علاقے بھی بہت خوبصورت ہیں، اس سے پاکستان کا ایک امیج سامنے آئے گا اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا،شہہ سوار عمیر قائمخانی کا کہنا ہے کہ منگول ڈربی میں موسم بھی سخت تھا، راستے بھی دشوار گزار تھے اس سے نبٹ لیا تھا لیکن سب سے زیادہ جو مشکل پیش آئی وہ گھوڑوں کی تھی،انہوں نے بتایا کہ پرچیاں ڈالی جاتی تھیں اور پرچی نکلنے پر آپ کو گھوڑا ملتا تھا، آپ کو پہلے سے پتہ نہیں ہوتا تھا کہ گھوڑا کونسا ملنا ہے، کبھی سست گھوڑا ملتا، کبھی کمزور تو کھبی موٹا اور کبھی ایسا خطرناک گھوڑا ملتا جو بیٹھنے نہیں دیتا تھا اور اگر بیٹھ گئے تو پھر سرپٹ دوڑنا شروع کر دیتا، یہ ایک چیلنجنگ کام تھا لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری، یہ ایک مشن تھا جسے ہم نے مکمل کیا اور پاکستان کا پرچم لہرایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی افریقاکیخلاف سیریز سے قبل آسٹریلیا کو...

جنوبی افریقاکے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلیا کے دو کرکٹرز انجری کا شکار ہوگئے،کرکٹ آسٹریلیا نے تصدیق کی ہے کہ اسٹیو اسمتھ اور مچل اسٹار انجری کی وجہ سے ساتھ افریقا سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جس کے باعث دونوں کھلاڑی جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے،کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ کو بائیں ہاتھ کی کلائی میں انجری ہوئی ہے، انجری کی وجہ سے اسٹیو اسمتھ 4ہفتوں تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے،کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایشیز سیریز سے واپسی کے بعد مچل اسٹارک کو بھی گروئن انجری ہوئی ہے، امید ہے کہ دونوں کھلاڑی ورلڈکپ سے پہلے فٹ ہوجائیں گے،آسٹریلین ٹیم کیچیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ ہم نے مشورہ کیا ہے کہ اسٹیو اسمتھ اور مچل اسٹارک کابھارت میں ٹیم کو جوائن کرنا بہتر رہے گا، اس وقت ہماری ترجیح ورلڈکپ ہے، امید ہے کہ دونوں کھلاڑی بھارت کے خلاف سیریز سے پہلے فٹ ہوجائیں گے،جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30اگست کو کھیلا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ساتھ افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اسٹیو اسمتھ کی جگہ ایشٹن ٹرنر کو شامل کیا گیا ہے ، ایک روزہ میچز میں اسمتھ کی جگہ مارنس لبوشین اور اسٹارک کی جگہ اسپینسر جونسن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ مچل مارش وائٹ بال کے دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سری لنکن بیٹر لاہیرو تھریمانے انٹرنیشنل کرکٹ...

سری لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے،سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 34سالہ لاہیرو تھریمانے کا استعفی منظور کر لیا،اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ لاہیرو تھریمانے نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کے لیے اپنا استعفی بھجوایا تھا۔ ہک لاہیرو تھریمانے کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور سری لنکا کرکٹ میں ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا،لاہیرو تھریمانے نے سری لنکا کیلئے 44ٹیسٹ، 127ون ڈے اور 26ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک بھارت میچ کے دوران کھلاڑی بہت دبائو میں...

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاک بھارت مقابلے کے دوران کھلاڑیوں کے پریشر پربات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں کھلاڑیوں پر بہت دبائو ہوتا ہے جس کو کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا،انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی جب آپ میدان میں قدم رکھتے ہیں تو بیرونی ماحول آپ کو اندر کھینچ لیتا ہے، کیونکہ فینز کی امید ہوتی ہے ہماری ٹیم فتحیاب ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایشیاکپ ' پاکستان اور بھارت کے مہنگے ترین ٹک...

ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے مہنگے ترین ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے،گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شام 6 بجے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہوا تاہم چند ہی گھنٹوں میں تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے،آن لائن ٹکٹنگ ویب سائٹ پر جنرل اسٹینڈ(گھاس پر بیٹھ کر میچ دیکھنے والی جگہوں پر) 711سیٹیں اب بھی خالی ہیں جس کی پاکستانی روپے میں قیمت 8 ہزار 700روپے ہے،وی وی آئی پی لیول اے، لیول بی جس کی قیمت پاکستانی روپے میں 87ہزار روپے تھی کہ تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں جبکہ وی آئی پی لوئر کیٹیگری اے، بی کے بھی تمام ٹکٹس بک پوچکے ہیں، جس کی مالیت 36ہزار 250روپے تھی،واضح رہے کہ ایشیاکپ کا افتتاحی میچ 30اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان شیڈول ہے جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعلی بلوچستان کیلئے علی مردان ڈومک...

نگران وزیراعلی بلوچستان کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق کر لیا،ذرائع کے مطابق علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کے درمیان ہوا، علی مردان ڈومکی کی تقرری کے لیے سمری سپیکر بلوچستان اسمبلی نے گورنر کو بھجوا دی گئی ہے،دوسری جانب ذرائع گورنر ہائوس نے بھی علی مردان ڈومکی کی بطور نگران وزیراعلی تقرری کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔میر علی مردان خان کا تعلق بلوچستان کے علاقے لہڑی سے ہے اور وہ سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں،علی مردان ڈومکی 13اکتوبر 1972کو پیدا ہوئے، ان کے والد حضور بخش ڈومکی 1975سے 1977تک سینیٹر رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیب ترامیم کیس،جسٹس منصور علی شاہ نے فل کورٹ...

جسٹس منصور علی شاہ نے نیب ترامیم کیخلاف کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کی تجویز دے دی،نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ہوئی،جسٹس منصور علی شاہ نے فل کورٹ تشکیل دینے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کا فیصلہ کرے یا فل کورٹ تشکیل دے، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ آنا ابھی باقی ہے،انہوں نے ملٹری ٹرائل کیس میں لکھے اپنے نوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو فل کورٹ کو سننا چاہیے، آج بھی چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ نیب ترامیم کیس فل کورٹ سنے، ابھی تک سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کا فیصلہ نہیں ہوا، اگر سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فیصلہ ہو جاتا تو معاملہ مختلف ہوتا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ فریقین آئندہ سماعت پر حتمی دلائل دیں، یہ کیس 2022سے زیر التوا ہے، ضروری نہیں کیس کے میرٹس پر فیصلہ دیں، نیب ترامیم کیخلاف دائر کی گئی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بھی فیصلہ دے سکتے ہیں، 2023میں نیب قانون میں کی گئی ترامیم کو ہمارے سامنے کسی نے چیلنج ہی نہیں کیا،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ کیس کو نمٹانا چاہتے ہیں کیونکہ بنچ کے ایک رکن کی ریٹائرمنٹ قریب ہے، یہ انتہائی اہم مقدمہ ہے، مجھے ہرصورت فیصلہ دینا ہو گا، اگر فیصلہ نہ دے سکا تو میرے لئے باعث شرمندگی ہو گا،سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت 28اگست تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ 28اگست سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اگر آئی بی کی ہائوسنگ سوسائٹی ہوگی تو اس کیس...

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ اگر آئی بی کی ہائوسنگ سوسائٹی ہوگی تو اس کے ساتھ کون مقابلہ کرے گا؟سپریم کورٹ میں ہائوسنگ سوسائٹیوں کے فرانزک آڈٹ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی،کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے ایف آئی اے کی رپورٹ کا جائزہ لیا ہے اور رپورٹ کے مطابق 175ارب روپے کا نقصان ہوا، رپورٹ میں ایک مجموعی تخمینہ دیا گیا مگر سوسائٹیوں سے وضاحت طلب نہیں کی گئی،دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ ایف آئی اے کیسے پرائیویٹ بزنس میں اپنا نام استعمال کر سکتا ہے؟ کیا یہ مفادات کا ٹکرا نہیں ہے؟جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایف آئی اے پر زمینوں پر قبضے کے سنگین الزامات ہیں اور آئی بی بھی بظاہر زمینوں پر قبضوں میں ملوث ہے، ان اداروں کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے ہائوسنگ سوسائٹی چلانا نہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ اگر آئی بی کی ہائوسنگ سوسائٹی ہو گی تو اس کے ساتھ کون مقابلہ کرے گا، سرکاری اداروں کی ہائوسنگ سوسائٹیوں کا معاملہ ہمارے سامنے نہیں اس لیے اس معاملے پر الگ سے از خود نوٹس ہو سکتا ہے، دیکھتے ہیں از خود نوٹس لینا ہے یا نہیں،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بہتر ہو گا ہمارے سامنے کوئی درخواست آ جائے، ہم از خود نوٹس لینے میں محتاط ہیں کیونکہ از خود نوٹس کا مقصد عوامی مفاد کا تحفظ ہے،بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی قانون کے تحت عمران خان سمیت ہر قیدی کو...

امریکا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت ہر قیدی کو انسانی حقوق حاصل ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی شراکت داروں کے لیے واضح پیغام ہے کہ جیل میں قید ہرشخص کو بین الاقوامی قوانین کے تحت حاصل تمام انسانی حقوق ملنا چاہیے ہیں۔ یہی بات چیئرمین پی ٹی آئی کے سلسلے میں بھی ہے۔ ان سے متعلق مزید تفصیل پاکستان ہی بتا سکتا ہے،ترجمان نے کہا کہ پہلے بیان میں بھی کہا تھا کہ امریکا پاکستان کی نگراں حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ متعدد امور پر پاکستانی نگراں حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں خاص طور پر ایسی صورتحال میں جب نگراں حکومت عام انتخابات منعقد کروانے کی تیاری کررہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن پر عمل کر ک...

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے ، رول آف آرڈر سے ہی قانون کی حکمرانی ہوگی، قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن پر عمل کر کے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔ پاکستان مختلف مذاہب اور زبانوں کا حامل ملک ہے ، معاشرے میں مذہبی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، انصاف اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی، بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے عالمی معیار کا انفراسٹرکچر اہمیت رکھتا ہے،نگراں حکومت سرمایہ کاری کونسل کے فورم کا بھرپور استعمال یقینی بنائے گی، سیاحت اور انفراسٹرکچرشعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی، ملکی معیشت کی بہتری کیلئے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کلیدی کردار اداکرے گی۔جمعہ کے روز نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا پہلااجلاس ہوا،اجلاس میں نگراں وزراء مشیروں اور دیگر حکام نے شرکت کی،اجلاس میں نگراںوزیراعظم کو بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے خصوصی سرمایہ کاری کونسل نے بریفینگ دی،جہانزیب خان سیکرٹری عملدرآمد اور جمیل احمد قریشی سیکرٹری ایس آئی ایف سی نے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں نگراں وزیراعظم کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پیداکرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا،نگراں وزیراعظم کو سرمایہ بڑھانے اور سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا،بریفینگ میں بتایا گیا کہ اس حکمت عملی کے تحت سرمایہ کاروں کو منصوبوں کیلئے ون ونڈوسہولت فراہم کی جائے گی،وزیراعظم نے جہانزیب خان اور جمیل احمد قریشی کی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوششوں کو سراہا۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے خصوصی سرمایہ کاری کونسل کلیدی کردار اداکرے گی،سیاحت اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں بھی بیرونی سرمایہ کاری کی بے شمار استعداد ہے،کونسل کی چھتری سے ان شعبوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی،بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے عالمی معیار کا انفراسٹرکچر اہمیت رکھتا ہے،نگراں حکومت سرمایہ کاری کونسل کے فورم کا بھرپور استعمال یقینی بنائے گی،مختصر دور حکومت میں تمام توانائیاں معیشت کے استحکام اور ترقی میں صرف کرینگے۔ اجلاس میں شریک شرکا سے خطاب میں نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی اور قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے، ملکی اور غیر ملکی سطح پر کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے،انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میری ٹیم ایک تجربہ کار اور بہترین ٹیم ہے ، معاشی مسائل کے حل کیلئے بہترین اقدامات کریں گے،انہوں نے کہا کہ یقین ہے اللہ تعالی ہمیں سرخرو کریں گے، تمام وزرا سے امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی اپنی وزارتوں میں بھرپور کام کریں گے،نگران وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان مختلف مذاہب اور زبانوں کا حامل ملک ہے ، معاشرے میں مذہبی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، انصاف اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی ،ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ نہیں ہے، اکثریت کو اقلیت کا خیال رکھنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ شدت پسند رویے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور اسے قانون سے روکا اور کنٹرول کیا جائے گا، ہماری ہر سرگرمی کا پیسہ عوام دیتی ہے، ہم مالی ڈسپلن لائیں گے، نگران وزیراعظم نے 9مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پیش آنے والے واقعات پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھوٹے پیمانے پر ماہی گیری کو بلیو اکانومی می...

سماجی مساوات کو فروغ دینے اور ماہی گیروں کو روزی کمانے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے چھوٹے پیمانے پر ماہی گیری کو بلیو اکانومی کے پیراڈائم میں شامل کیا جانا چاہیے۔نئی بلیو اکانومی نمو اور گورننس پیراڈائم کا ہدف اقتصادی قدر اور ماحولیاتی پائیداری کو یکجا کرنا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایکوا ہیچ انٹرنیشنل فیصل افتخار نے کہا کہ بلیو اکانومی میں وسائل کی پائیدار ترقی اور سمندروں، متعلقہ آبی ذخائر اور ساحلی علاقوں اور دریاوں سے متعلق وسیع پیمانے پر معاشی سرگرمی شامل ہے جو شمولیت، اختراع، مساوات اور جدید ٹیکنالوجی کی تصدیق کرتی ہے۔دنیا کی 142 ساحلی ریاستوں میں سے پاکستان ساحلی لمبائی کے لحاظ سے 74ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں بلیو اکانومی میں 100 بلین ڈالر سے زیادہ کا حصہ ڈالنے کی صلاحیت ہے لیکن وہ مچھلی کی برآمدات سے صرف 450 ملین ڈالر کماتا ہے۔زراعت کے ذیلی شعبے کے طور پر ماہی گیری ملک کی معیشت اور غذائی تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے کیونکہ اس سے مٹن، بیف اور پولٹری کی مانگ پر دبا وکم ہوتا ہے۔فیصل نے کہا کہ چھوٹے پیمانے پر ماہی گیری کو جدید بنانا اور مچھلیوں کے ختم ہونے والے ذخیرے کو بحال کرنے اور ماہی گیری کے طریقوں کو تبدیل کرنے کے لیے ماہی گیروں کی صلاحیت کو بڑھانا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے پیمانے پر ماہی گیری بلیو اکانومی کو بنا یا توڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے پیمانے پر ماہی گیری سے منسلک سپلائی چین ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے روزی فراہم کرتی ہے۔اس سب کے باوجود، جب سرکاری یا نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی بات آتی ہے تو چھوٹے پیمانے پر ماہی گیری کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

یہ مفروضہ اکثر یہ ہوتا ہے کہ وہ اعلی خطرے والی تنظیمیں ہیں جن میں سرمایہ کاری پر بہت کم منافع ہوتا ہے، سمندر اور ساحلی پانیوں سے باہر نکلتے ہیں اور زیادہ پیچھے نہیں ہٹتے ہیں۔فیصل نے کہا کہ یہ مناسب وقت ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے چھوٹے پیمانے پر ماہی گیری کے موثر انتظام کے لیے کام کیا جائے، اور بلیو اکانومی کی طرف جانے کے لیے مربوط کوششوں پر زور دیا۔انہوں نے جدید سہولیات سے آراستہ نئی فشنگ جیٹیوں کے قیام کی پرزور وکالت کی۔ انہوں نے زیادہ ماہی گیری، غیر پائیدار ماہی گیری کے طریقوں، اور فصل کے بعد ہونے والے نقصانات کو روکنے کے لیے موثر ریگولیٹری میکانزم کو نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید برآں، انہوں نے پائیدار چھوٹے پیمانے پر ماہی گیری کو فروغ دینے اور مقامی ماہی گیروں کے لیے آمدنی کے مواقع پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ماہی گیری کے شعبے کا زرعی ویلیو ایڈیشن میں 1.39فیصد اور جی ڈی پی) میں 0.32فیصد کا حصہ ہے، مالی سال 2022-23 کے دوران 1.44فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا جو پچھلے مالی سال کے دوران 0.35فیصد تھا۔مالی سال 2022-23 کے جولائی تا مارچ کی مدت کے دوران، مچھلی کی کل پیداوار 700,000 (سمندری: 475,000 اور اندرون ملک: 225,000 ) میٹرک ٹن رہی، جو پچھلے سال کی مچھلی کی پیداوار کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.6 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ پاکستان کا زرعی شعبہ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے دوران نقصانات اور نقصانات دونوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ تقریبا 4.4 ملین ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا، اور تقریبا 10 لاکھ جانور ضائع ہوئے۔ کل نقصانات اور نقصانات 30.13 بلین ڈالرتھے، جن میں سے زراعت کو 12.9 بلین کل نقصانات اور نقصانات کا 43فیصدکا سامنا کرنا پڑا۔ فصل کے ذیلی شعبے نے کل نقصانات اور نقصانات میں 82فیصد، مویشیوں نے 7فیصد، اور ماہی گیری/آبی زراعت نے 1فیصد حصہ ڈالا۔ بحالی اور تعمیر نو کے لیے 16 بلین ڈالر کی کل ضرورت میں سے 4 بلین ڈالر 25فیصدزرعی شعبے کے لیے درکار تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ملک کو سرسبز بنانے کے لیے چین کی پال...

حکومت نے چین کی طرح پاکستان کو سرسبز ملک بنانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔اس مقصد کے لیے، حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 2023-24 کے مطابق، گرین پاکستان پروگرام کو بڑھانے کے لیے 3.9 بلین روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رقم پروگرام کے مختلف اجزا پر مستعدی سے خرچ کی جائے گی۔پروگرام کے چار اجزا ہیں۔ ان میں جنگلات کے احاطہ میں اضافہ، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، محفوظ علاقوں کا اقدام، اور زولوجیکل سروے آف پاکستان شامل ہیں۔جنگلات کا احاطہ کرنے والا جزو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ملک گزشتہ کئی دہائیوں میں کھوئے ہوئے جنگلات کو دوبارہ اگائے گا۔ اس مقصد کے لیے، "10 بلین ٹری سونامی" پروگرام پہلے سے ہی جاری ہے، جس نے پچھلے چار سالوں میں تقریبا 2 بلین درخت لگائے ہیں۔23-2019 کے چار سالہ وقفے میں لگائے جانے والے درختوں کی تعداد کا ہدف 3.29 بلین تھا۔ تاہم مذکورہ مقصد کے لیے پوری ریاستی مشینری کو متحرک کیے بغیر پورا کرنا مشکل ہے۔حکومت نے آبادی کو پینے کے صاف پانی کی ہموار فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے "پانی کے معیار اور مانیٹرنگ پر صلاحیت کی تعمیر" پر 26.5 ملین ڈالر خرچ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔پانی کے معیار اور نگرانی کے منصوبے کو "ماحولیاتی لچکدار شہری انسانی بستیوں کے یونٹس" پر خرچ کیے جانے والے فنڈز سے مکمل کیا جائے گا جو ملک کے شہری مراکز کو قابل رہائش اور پائیدار جگہوں میں تبدیل کرنے کی نگرانی کرے گا۔

آب و ہوا سے مزاحم شہری انسانی بستیوں پر خرچ کیے جانے والے کل فنڈز 20.95 ملین روپے ہوں گے۔پی ایس ڈی پی 2024 میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لیے کل مختص رقم 4.05 ارب روپے ہے۔ موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے تحت منصوبوں کے لیے تمام فنڈز حکومت کی آمدنی سے بغیر کسی غیر ملکی امداد کے فراہم کیے جائیں گے۔ان 4 ارب روپے میں سے 100 ملین روپے "پاکستان بائیو سیفٹی کلیئرنگ ہاوس فار جینیاتی طور پر تبدیل شدہ جاندارریگولیشن" پر خرچ کیے جائیں گے جس کی منظوری پلاننگ کمیشن کی ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی پہلے ہی دے چکی ہے۔موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لیے 4.05 بلین روپے کی مختص رقم گزشتہ مالی سال کے مختص کے مقابلے میں 57 فیصد کمی کی نمائندگی کرتی ہے جب یہ 9.5 بلین روپے تھی۔موسمیاتی ڈویژن کے دائرہ کار میں آنے والے منصوبوں پر فنڈز خرچ کرنے کی ضرورت پر زیادہ زور نہیں دیا جا سکتا۔ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔اس سے یہ سب زیادہ اہم ہو جاتا ہے کہ حکومت سنجیدگی سے پالیسیاں وضع کرے اور ان پر عمل درآمد کرے جو قومی بنیادی ڈھانچے میں لچک لاتی ہے اور لوگوں کو موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات سے بچاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان جنگلات کی عالمی کوششوں میں اپنا کردا...

چین کے جنگلات کے کامیاب ماڈل سے متاثر ہو کر، پاکستان نے 2023 تک 10 بلین درخت لگانے کے ہدف کے ساتھ 2019 میں دس بلین ٹری سونامی پروگرام کا آغاز کیا۔ عالمی بینک کے ماحولیاتی تحفظ کے ماہر عاصم عزیز نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان کو موسمیاتی مسائل کی ایک صف کا سامنا ہے، جن میں درجہ حرارت میں اضافہ، ہمالیہ کے گلیشیئرز کا پیچھے ہٹنا، اور مانسون کے پیٹرن میں شدت شامل ہے۔ یہ منصوبہ ان خدشات کو دور کرنے اور قوم کے مزید پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھنے کی طرف ایک اہم پیشرفت کے طور پر ابھرتا ہے۔عاصم عزیز نے بتایا کہ اس پروگرام کو 125 ارب روپے کے بڑے بجٹ سے سپورٹ کیا گیا۔ اس فعال اقدام کا مقصد گرمی کی سطح اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے خلاف پاکستان کی لچک کو بڑھانا ہے۔اس سے قبل، پاکستان نے 2014 میں صوبہ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی مہم کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد تباہ شدہ زمینوں کو صحت مند جنگلات کی حالت میں بحال کرنا تھا۔ مہم کی کامیابی اس کی 350,000 ہیکٹر اراضی پر درخت لگانے کی کامیابی سے ظاہر ہوتی ہے۔عاصم عزیز نے مزید کہا کہ یہ پروگرام ایک جامع اور کثیر جہتی کوشش ہے جس کا مقصد پاکستان کے جنگلات اور جنگلی حیات کے وسائل کو زندہ کرنا ہے۔ اس کی جامع حکمت عملی میں موجودہ محفوظ علاقوں کی حفاظت، ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینا، مقامی کمیونٹیز کو شامل کرنا، اور تحفظ کی کوششوں کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنا شامل ہے۔انہوں نے ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کرنے میں جنگلات کی بحالی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی جو کہ موسمیاتی تبدیلی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ مزید برآں، جنگلات کی کٹائی سے مٹی کے کٹا وکو روکنے، سیلاب کو کم کرنے اور جانوروں کے لیے اہم رہائش گاہیں فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔بوسٹن یونیورسٹی کے ایک حالیہ مطالعے سے پتا چلا ہے کہ چین کے جنگلات کی بحالی کے پرجوش اقدام کی بدولت دنیا سرسبز ہو رہی ہے۔ مطالعہ، جس نے پودوں کی کوریج کی نگرانی کے لیے سیٹلائٹ ڈیٹا کا استعمال کیا، پتہ چلا کہ دنیا کی صرف 6.6 فیصد زمین کو ڈھانپنے کے باوجود، چین نے پتوں کے رقبے میں عالمی اضافے کا 25 فیصد حصہ لیا۔مطالعہ کے سرکردہ محقق، بوسٹن یونیورسٹی کے شعبہ زمین اور ماحولیات سے تعلق رکھنے والے چی چن نے کہا کہ یہ نتائج "قابل ذکر" ہیں اور وہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے جنگلات کی بحالی کی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

جنگلات میں چین کا سفر 1970 کی دہائی میں شروع ہوا جب حکومت نے 11 سال سے زیادہ عمر کے ہر شہری سے سالانہ کم از کم تین پودے لگانے کو کہا۔ اس اقدام کے نتیجے میں شمالی چین میں 12,000 میل کے فاصلے پر 66 بلین درختوں کی کامیاب شجرکاری ہوئی ہے۔ "چین کی عظیم سبز دیوار" کے طور پر تصور کیا گیا، یہ مسلسل جنگل، 2,800 میل تک پھیلا ہوا ہے، 2050 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ٹی بی ٹی ٹی پی نے جنگلات کے لیے 109 ارب روپے اور جنگلی حیات کے لیے 15.59 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ اگرچہ مالی مختص اور ریلیز اتار چڑھاو کے ساتھ مشروط ہیں، کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ابتدائی سال میں بجٹ میں 52.3 فیصد کی کٹوتی کی گئی جس کے نتیجے میں 15.6 بلین روپے کی مطلوبہ رقم کے مقابلے میں 7.5 ارب روپے جاری ہوئے۔ اگلے سال مزید اہم کٹوتی کا سامنا کرنا پڑا، درخواست کردہ 23 ارب روپے میں سے صرف 4.9 بلین روپے کی منظوری دی گئی، جو کہ 78.69 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔عالمی بینک کے ماحولیاتی ماہر نے مزید کہا کہ بلین ٹری سونامی کے ابتدائی اقدام کی توسیع اس کی کامیابی اور پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی کے ردعمل کے ساتھ اس کی ہم آہنگی کا ثبوت ہے۔ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، گلیشیئرز کے پگھلنے، اور زیادہ شدید مون سون کے ساتھ پاکستان کے تجربات ایک پائیدار مستقبل کی تشکیل میں اسکی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔ٹی بی ٹی ٹی پی کی پیش رفت انتہائی مثبت رہی ہے۔ نئے درخت لگانے کی شرح اپنے آغاز سے لے کر اب تک دس گنا بڑھ گئی ہے، جو اس کے موثر نفاذ کی مثال ہے۔ تخمینہ سال کے آخر تک مزید 500 ملین درختوں کے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔اگرچہ چین کی جنگلات کی بحالی کی کامیابیاں متاثر کن ہیں، لیکن اس کے باوجود قابل استعمال صلاحیت باقی ہے۔ ورلڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ کا اندازہ ہے کہ عالمی سطح پر، دو بلین ہیکٹر سے زیادہ تنزلی یا لاگت زدہ جنگلاتی زمینیں بحالی کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ یہ صلاحیت موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے، حیاتیاتی تنوع کی حفاظت اور انسانی فلاح و بہبود کو بڑھانے کے لیے کافی راستہ فراہم کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کو مسابقت کی حوصلہ افزائی کے لیے مارکی...

حکومت کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں مسابقت اور متحرک منڈیوں کو یقینی بنانے کے لیے لیسیز فیئر اصلاحات نافذ کرے۔یہ بات ماہر اقتصادیات ڈاکٹر عثمان ڈبلیو چوہان، ڈائریکٹر اقتصادی امور اور قومی ترقی، سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز، اسلام آباد نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں، زراعت سے لے کر مینوفیکچرنگ تک، خوردہ سے لے کر ٹرانسپورٹ تک، اور تجارت سے لے کر تعمیرات تک زیادہ تر مارکیٹوں میں حکومت کی اعلی سطح پر شمولیت ہے۔ پاکستان میں اب بھی مقابلے کے لیے ایک مناسب ریگولیٹری فریم ورک کا فقدان ہے۔ ہمارے پاس ملک میں مسابقتی کمیشن ہے، لیکن ہمارے پاس مسابقتی بازار نہیں ہیں۔ مارکیٹ میں حکومت کی مداخلت نے کاروباری اداروں پر دباو ڈالا ہے اور انہیں اپنی پوری صلاحیت کے مطابق کام کرنے سے روک دیا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ ڈھانچہ جاتی ریگولیٹری رکاوٹوں، چند فرموں کی مارکیٹ میں غلبہ، موثر مسابقت کی پالیسیوں کی کمی وغیرہ کی وجہ سے گھریلو مسابقت محدود ہے۔ پاکستان میں صنعتوں کے لیے طویل حکومتی ریگولیٹری فریم ورک کی وجہ سے کام کرنا بہت مشکل ہے، جو ضرورت سے زیادہ کاغذی کارروائی، کرایہ کی تلاش، لین دین کے زیادہ اخراجات اور تجارتی رکاوٹوں کا باعث بنتا ہے۔عثمان ڈبلیو چوہان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں پہلے سے ہی سالوں کے دوران ایک غیر مستحکم ترقی کا نمونہ ہے، اس طرح طویل مدتی اور جامع ترقی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔آزاد منڈی کے طریقہ کار کو اپنانا مسابقت، اختراع، سرمایہ کاری اور وسائل کی تقسیم کو فروغ دے کر پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تاہم، منتقلی اچھی طرح سے منصوبہ بندی کے ساتھ ہونی چاہیے، چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ فوائد آبادی میں مساوی طور پر تقسیم کیے جائیں۔انہوں نے پاکستان کی معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی رفتار میں تبدیل کرنے کے لیے مارکیٹ میں اصلاحات پر زور دیا۔ ایک متحرک نجی شعبے کے ساتھ معیشت کی مسابقت اور پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے علاوہ، اس کی حمایت کے لیے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا بھی اہم ہے۔پاکستان کے مسابقتی کمیشن کے ایک اہلکار نے کہاکہ کمیشن تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے تمام شعبوں میں آزادانہ مسابقت کو یقینی بنانے، معاشی کارکردگی کو بڑھانے اور صارفین کو مسابقتی مخالف طریقوں سے بچانے کے لیے کام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن نے دھوکہ دہی کی مارکیٹنگ، مل کر بولی لگانے اور کارٹیلائزیشن جیسے شعبوں میں نفاذ کے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ ان نفاذ کے اقدامات کا مقصد صارفین کو کاروباری برادری کے بعض عناصر کے استحصال سے بچانا تھا۔انہوں نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ صارفین کے مسائل پر کمیشن سے رجوع کریں اور مسابقتی مخالف کاروباری طریقوں کی نشاندہی کرنے میں مدد کریں۔ پالیسی سے متعلق فیصلے کرنے اور مختلف محکموں کو رہنمائی فراہم کرنے کے لیے، کمیشن ایک کالجیٹ باڈی کے طور پر کام کرتا ہے۔آزاد منڈی کا طریقہ کار ایک معاشی نظام ہے جہاں اشیا اور خدمات کی قیمتیں، پیداوار اور تقسیم ایک کھلے اور مسابقتی ماحول میں طلب اور رسد کی قوتوں سے چلتی ہے۔ آزاد بازار میں، افراد، کاروبار اور تنظیمیں اہم حکومتی مداخلت یا کنٹرول کے بغیر سامان اور خدمات کی خرید و فروخت کے لیے آزادانہ طور پر بات چیت کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تغريدات .. عاجل .

تغريدات .. عاجل .
١- رئيس الشؤون الدينية للمسجد الحرام والمسجد النبوي الشيخ الدكتور عبدالرحمن السديس يدشن حساب رئاسة الشؤون الدينية للمسجد الحرام والمسجد النبوي الموحد على منصة التواصل الاجتماعي " اكس
--------
٢- رئيس الشؤون الدينية: بسم وعلى بركة الله نطلق حساب رئاسة الشؤون الدينية للمسجد الحرام والمسجد النبوي الموحد على منصة التواصل الاجتماعي "اكس
- .....
٣- رئيس الشؤون الدينية: نتقدم بالشكر والتقدير لقيادتها الرشيدة حفظها الله لدعمها منقطع النظير لرئاسة الشؤون الدينية للحرمين
-.....
٤- رئيس الشؤون الدينية: نسأل المولى عز وجل التوفيق والنجاح لنشر رسالة الحرمين الدينية الوسطية للعالم
- -----
٥- رئيس الشؤون الدينية: رسالة الشؤون الدينية تتركز في بث قيم التسامح الاعتدال والتأخي وتعظيم الرحلة الإيمانيةً واثراء تجربة الحجاج والمعتمرين والقاصدين دينيا.
- ----
٦- رئيس الشؤون الدينية: هدفنا اثراء التجربة الدينية وتعظيم الدروس العلمية في الحرمين بتسخير التقانة، واستشعارا لما جعله الله لهما من قيمة كبرى ومكانة عظمى في قلوب الأمة الإسلامية..
.... الخبر.
٧-دشن حساب رئاسة الشؤون الدينية للمسجد الحرام والمسجد النبوي على" اكس .. رئيس الشؤون الدينية: هدفنا نشر رسالة الحرمين الوسطية للعالم واثراء التجربة الدينية في الحرمين..
دشن معالي رئيس الشؤون الدينية للمسجد الحرام والمسجد النبوي الشيخ الدكتور عبدالرحمن بن عبدالعزيز السديس حساب رئاسة الشؤون الدينية للمسجد الحرام والمسجد النبوي الموحد على منصة التواصل الاجتماعي "اكس قائلا " بسم وعلى بركة الله نطلق حساب رئاسة الشؤون الدينية للمسجد الحرام والمسجد النبوي الموحد على منصة التواصل الاجتماعي "تويتر" سائلين المولى عز وجل التوفيق والنجاح لبث رسالة الحرمين الدينية الوسطية للعالم وان يوفق قيادتنا الرشيدة حفظها الله لدعمها منقطع النظير لرئاسة الشؤون الدينية للحرمين .
وتابع معاليه قائلا " ان رسالة الشؤون الدينية للحرمين تتركز في نشر قيم التسامح الاعتدال والتأخي وتعظيم الرحلة الإيمانيةً وإثراء تجربة الحجاج والمعتمرين والقاصدين دينيا.
وأردف معاليه قائلا "ان الرئاسة هدفها اثراء التجربة الدينية وتعظيم الدروس العلمية في الحرمين بتسخير التقانة، واستشعارا ما جعله الله لهما من قيمة كبرى ومكانة عظمى في قلوب الأمة الإسلامية..

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، غیر مالیاتی بیرونی براہ راست سرمایہ کار...

بیجنگ (شِنہوا)رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران چین کی بیرونی براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی) گزشتہ سال کی نسبت 18.1 فیصد اضافے کے ساتھ 500.94 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

وزارت تجارت کے مطابق امریکی ڈالرز کے لحاظ سے اس عرصے کے دوران بیرونی براہ راست سر مایہ کاری 71.93 ارب امریکی ڈالرز رہا جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 10.6 فیصد زیادہ ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک میں غیر مالیاتی  بیرونی براہ راست سر مایہ کاری 13.69 ارب ڈالرز رہی جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 15.3 فیصد زیادہ ہے۔

بیرون ممالک میں طے شدہ معاہدے  کے حامل منصوبوں کا منافع گزشتہ سال کی نسبت 6.3 فیصد اضافے کے ساتھ 563.76 ارب یوآن تک پہنچ گیا ہے جبکہ نئے طے شدہ معاہدوں کے حامل منصوبوں کی کنٹریکٹ مالیت گزشتہ سال کی نسبت 0.6 فیصد بڑھ کر 746.36 ارب یوآن ہو گئی ہے۔

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر میں لوگ سال میں 100ارب کے سگریٹ پیتے ہیں...

مصر کی سب سے بڑی سگریٹ بنانے والی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او نے انکشاف کیا ہے ملک کی 18فیصد آبادی سگریٹ نوشی کرتی ہے،عرب میڈیا کے مطابق ایسٹرن کمپنی کے ہانی امان نے کہا ہے کہ مصر کی آبادی ہر سال 100ارب کے سگریٹ پیتی ہے اور ان کی کمپنی ہر سال 70ارب سگریٹ بناتی ہے،اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ ہر سال جون میں سگریٹ کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ نئے مالی سال میں اس میں ٹیکس میں اضافہ ہوگا،رپورٹس کے مطابق ایک اندازے کے مطابق مصر کی آبادی 109.3ملین سے زائد ہے،دوسری جانب غیرملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ مصر کی مارکیٹوں میں ملکی اور غیر ملکی سگریٹ کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ بھی دیکھا گیا ہے، مصر میں صارفین کے لیے علاقوں کی مناسبت سے سگریٹ کی قیمتیں مختلف ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش،حسینہ واجد کے بیٹے کے قتل کی سازش...

بنگلا دیش کی عدالت نے وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے کے قتل کی سازش کے الزام میں اخبار کے دو سابق سینیئر ایڈیٹرزکو 7سال قید کی سزا سنا دی،بنگلا دیشی پراسیکیوٹر کے مطابق ڈھاکا کی عدالت کی جانب سے 88سالہ شفیق الرحمان اور 70سالہ محمود الرحمان کو ان کی غیرموجودگی میں7،7سال قید کی سزا سنائی گئی،پراسیکیوٹر کے مطابق دونوں سابق ایڈیٹرز کے ساتھ 3اور افراد کو بھی 7سال قید کی سزا سنائی گئی ہے،وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے کے قتل کی سازش کے الزام میں شفیق الرحمان کو 2016اور محمود الرحمان کو 2003میں گرفتار کیا گیا تھا، دونوں افراد کو طبی بنیادوں پر بیرون ملک علاج کے لیے ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا، جس کے بعد سے دونوں وطن واپس نہیں آئے،رپورٹس کے مطابق باقی کے تینوں ملزمان بھی الزام لگنے کے بعد سے مفرور ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں