• Columbus, United States
  • |
  • ٢٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین، مقررہ اثاثہ جات سرمایہ کاری میں 3.4 فیص...

بیجنگ (شِںہوا) چین میں 2023 کے ابتدائی سات ماہ کے دوران مقررہ اثاثہ جات سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 3.4 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات نے ایک بیان میں بتایا کہ اس عرصے میں مجموعی سرمایہ کاری 285.9 کھرب یوآن (تقریباً 39.8 کھرب امریکی ڈالرز) رہی۔

بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں کی گئی سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 6.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری 5.7 فیصد بڑھی ہے۔

جائیدادوں کی ترقی میں سرمایہ کاری میں 8.5 فیصد اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں 0.5 فیصد کمی واقع ہوئی۔

ہائی ٹیک صنعتوں میں شرح نمو مضبوط رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 11.5 فیصد تھی۔ خاص طور پر ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک سروسز شعبوں میں سرمایہ کاری میں بالترتیب 11.5 فیصد اور 11.6 فیصد اضافہ ہوا۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سروس خدمات میں 5.7 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جولائی کے دوران خدمات کے پیداوری انڈیکس میں گزشتہ برس کی نسبت 5.7 فیصد اضا فہ ہوا ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق رابطے پر مبنی خدمات شعبہ تیزی سے بحال ہوا جبکہ رہائش اور کھانے پینے کا ذیلی ا نڈ یکس گزشتہ برس کی نسبت 20 فیصد بڑھا۔

قومی ادارہ شماریات نے بتایا کہ اطلاعات کی ترسیل ، سافٹ ویئر اور آئی ٹی خدمات کی پیداوار پر نگاہ رکھنے والے ذیلی ا نڈیکس میں 11.2 فیصد  جبکہ مالیاتی خدمات میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا۔

ابتدائی 7 ماہ کے دوران انڈیکس میں گزشتہ برس کی نسبت 8.3 فیصد اضافہ ہوا۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، چٹان گرنے سے 7 افراد ہلاک

ووہان (شِںہوا) چین کے وسطی صوبے ہوبے کے مضافاتی شہر یی چھانگ میں ایک چٹان گرنے سے 7 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

کاؤنٹی حکومت نے بتایا کہ چٹان شینگ شان کاؤنٹی کی شاہراہ سے گزرنے والی ایک گاڑی سے  پیر کی شب 8 بجکر 30 منٹ پر ٹکرائی جس سے اس میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس، پٹرول پمپ پر آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک

ماسکو (شِںہوا) روس کے انتہائی جنوب میں واقع جمہوریہ داغستان میں ایک گیس اسٹیشن میں آ تشزدگی کے باعث 25 افراد ہلاک ہو گئے ۔

روس کے نائب وزیر صحت ولادی میر فیسینکو نے کہا ہے کہ 66 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے۔

روسی ایمرجنسی سروس نے ایک بیان میں بتایا کہ آگ 600 مربع میٹرز تک پھیل چکی تھی جس پر قا بو پا نے میں امدادی

کا رکنوں کو ساڑ ھے تین گھنٹے کا وقت لگا۔

یہ آگ پیر کی شب داغستان کے دارالحکومت مکھاچاکالا میں ایک شاہراہ کنارے واقع ایک آٹو مرمت کی دکان میں لگی اور تیزی سے قریبی گیس اسٹیشن تک پھیل گئی۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، بجلی کے استعمال میں 5.2 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کے ابتدائی سات ما ہ کے دوران بجلی کے استعمال میں اضافے کی شرح مستحکم رہی جسے ملک کی معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم پیمانہ تصور کیا جاتا ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق چین میں اس عرصے کے دوران بجلی کا استعمال 52 کھرب کلو واٹ آورزکے قریب پہنچ گیا جو ایک برس قبل کی نسبت 5.2 فیصد زائد ہے۔

پہلے درجے کی صنعتوں میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 12.3 فیصد بڑھا جبکہ دوسرے اور تیسرے درجے میں بجلی کے استعمال میں بالترتیب 4.6 فیصد اور 9.8 فیصد اضافہ ہوا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ابتدائی 7 ماہ کے دوران رہائشی علاقوں میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 2.1 فیصد بڑھ کر 782.7 ارب کلو واٹ آورز تک پہنچ گیا۔

انتظامیہ کے مطابق صرف جولائی کے دوران ملک میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت  6.5 فیصد اضافے سے 888.8 ارب کلو واٹ آورز تک پہنچ گیا۔

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈو نیشیا، چینی ساختہ نئی توانائی گاڑیوں کی...

تا نگیرانگ (شِنہوا) گائی کینڈو انڈو نیشیا انٹر نیشنل  آٹو شو 2023 انڈو نیشیا کے صو بہ بانٹن میں 10 اگست سے جا ری ہے جو کہ 20 اگست کو ختم ہو گا۔

اس شو میں  بڑی تعداد میں چینی گا ڑی ساز ادارے اپنی نئی الیکٹرک گا ڑیوں  کے ماڈلز پیش کر رہے ہیں۔

 

انڈو نیشیا، صو بہ بانٹن کے تا نگیرانگ میں گائی کینڈو انڈو نیشیا انٹر نیشنل  آٹو شو 2023 کے دوران لو گ  او لنگ کے بو تھ پر نئی گاڑی کی لا نچنگ تقر یب میں شر یک ہیں۔(شِنہوا)

انڈو نیشیا، صو بہ بانٹن کے تا نگیرانگ میں گائی کینڈو انڈو نیشیا انٹر نیشنل  آٹو شو 2023 کے دوران لو گ  ڈی ایف ایس کے کے بوتھ کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

انڈو نیشیا، صو بہ بانٹن کے تا نگیرانگ میں گائی کینڈو انڈو نیشیا انٹر نیشنل  آٹو شو 2023 کے دوران لوگ  چیری کے بوتھ کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

انڈو نیشیا، صو بہ بانٹن کے تا نگیرانگ میں گائی کینڈو انڈو نیشیا انٹر نیشنل  آٹو شو 2023 کے دوران ایک ما ڈل کا چیری کے بوتھ پر گاڑی کے ساتھ  تصویر کے لئے انداز ۔(شِنہوا)

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈو نیشیا، چینی ساختہ نئی توانائی گاڑیوں کی...

تا نگیرانگ (شِنہوا) گائی کینڈو انڈو نیشیا انٹر نیشنل  آٹو شو 2023 انڈو نیشیا کے صو بہ بانٹن میں 10 اگست سے جا ری ہے جو کہ 20 اگست کو ختم ہو گا۔

اس شو میں  بڑی تعداد میں چینی گا ڑی ساز ادارے اپنی نئی الیکٹرک گا ڑیوں  کے ماڈلز پیش کر رہے ہیں۔

 

انڈو نیشیا، صو بہ بانٹن کے تا نگیرانگ میں گائی کینڈو انڈو نیشیا انٹر نیشنل  آٹو شو 2023 کے دوران لو گ  او لنگ کے بو تھ پر نئی گاڑی کی لا نچنگ تقر یب میں شر یک ہیں۔(شِنہوا)

انڈو نیشیا، صو بہ بانٹن کے تا نگیرانگ میں گائی کینڈو انڈو نیشیا انٹر نیشنل  آٹو شو 2023 کے دوران لو گ  ڈی ایف ایس کے کے بوتھ کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

انڈو نیشیا، صو بہ بانٹن کے تا نگیرانگ میں گائی کینڈو انڈو نیشیا انٹر نیشنل  آٹو شو 2023 کے دوران لوگ  چیری کے بوتھ کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

انڈو نیشیا، صو بہ بانٹن کے تا نگیرانگ میں گائی کینڈو انڈو نیشیا انٹر نیشنل  آٹو شو 2023 کے دوران ایک ما ڈل کا چیری کے بوتھ پر گاڑی کے ساتھ  تصویر کے لئے انداز ۔(شِنہوا)

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بچوں سے زیادتی کا ملزم سارنگ شر سندھ ہائیکور...

سندھ ہائیکورٹ نے خیرپور میں بچوں سے زیادتی کیس کے ملزم سارنگ شر کی رہائی کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں خیر پور میں بچوں سے زیادتی کیس کے ملزم سارنگ شر کی ٹرائل کورٹ سے رہائی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میں پولیس نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سارنگ شرپرقتل، جائیداد پر قبضہ اور بچوں سے ریپ کے 8 مقدمات ہیں، ان مقدمات کے خلاف ملزم نے صلح کی اور مقدمات ختم کرادیے۔ دوران سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے کہا کہ کم عمر بچوں سے ریپ کیس میں صلح نہیں ہوسکتی، ٹرائل کورٹ میں بطور شواہد پیش کی گئی یو ایس بی کا فارنزک نہیں کرایاگیا۔ عدالت نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ بچوں سے ریپ کے متعلق یو ایس بی کا 2 ماہ میں فارنزک کرایا جائے، پاکستان میں فارنزک لیب نہیں تو بیرون ملک سے تجزیہ کرایا جائے جب کہ عدالت نے یو ایس بی کو بھی فوری تحریل میں لینے کا حکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دییکہ یورپ جیسے خطے میں شراب کی سب کو اجازت ہے لیکن استاد نہیں پی سکتا لیکن یہاں استاد بچوں سے ریپ کررہا ہے اور پھر بری بھی ہو جاتا ہے، قرآن پر فیصلہ کیا اور ملزم کو ٹرائل کورٹ نے چھوڑ دیا۔ بعد ازاں عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرکے ملزم سارنگ شرکو تحویل میں لینے کا حکم دیا جس پر پولیس نے سارنگ شر کو کورٹ روم کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کیس دوبارہ چلانے کا حکم دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھانوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے پرانا پنچایتی...

ملک بھر کے تھانوں پر مقدمات کا بڑھتا بوجھ کم کرنے کیلئے نیشنل پولیس بیورو نے پرانا پنچایتی نظام بحال کرنے کی تجویز دے دی۔ تھانے اور پولیس کا عملہ کم اور مقدمات کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کیلئے نیشنل پولیس بیورو نے پنچایتی نظام سے متعلق وزارت داخلہ اور تمام آئی جیز کو سفارشات بھجوادیں۔ دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں تنازعات کے حل کا متبادل نظام بحال کیا جائے، پنجاب، سندھ اور کے پی میں الٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولویشن غیرفعال ہوچکے۔ ہر تھانے کی حدود میں کم از کم ایک پنجایت کا قیام لازمی قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ نیشنل پولیس بیورو نے تمام متعلقہ حکام کو سفارش کی ہے کہ پرانا پنچایتی نظام بحال کرنے کے ساتھ پنچایتی ثالتوں کی تربیت کا بھی طریقہ کار بنایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے ملازمین کو کی...

پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے ملازمین کو کیا مراعات حاصل ہیں دستاویزات سامنے آگئیں ،پی آئی اے کے تمام ملازمین کو مفت فضائی سفرکی سہولت حاصل ہے ،خسارے میں جانے والے ادارے کے پائلٹس اور دیگر افسران کی لاکھوں میں تنخواہیں ہیں،سب سے زیادہ تنخواہ مستقل پائلٹوں کی20لاکھ روپے سے زائد ماہانہ ہے جبکہ کم ازکم ملازم کی تنخواہ 50ہزارروپے،تمام ملازمین کو مفت فضائی سفر و علاج معالجہ کی سہولت ،تمام ڈائریکٹر ز اور جنرل منیجرز کو ایک گاڑی کمپنی کے خرچ پر استعمال کے لیے دی جاتی ہے،پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کاسالانہ خسارہ 112ارب روپے ہوگیاہے ۔اس خبررساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق تنخواہ کے حوالے سے پی آئی اے میں 15گروپ ہیں جن میں سے سب سے کم گروپ ون کی تنخواہ ہے جو کہ 50ہزار 50روپے ماہانہ ہے اس کے بعد گروپ ٹو کی تنخواہے جن کی اوسط تنخواہ 64ہزار 516 روپے اور زیادہ سے زیادہ 1لاکھ روپے ماہانہ ہے ۔ایئرکرافٹ انجینئرز کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 11 لاکھ سے زائد اورکم سے کم1 لاکھ 96 ہزار روپے ماہانہ ہے ۔ایئرکرافٹ انجینئرز کی ماہانہ اوسطا گراس سیلری4 لاکھ 2ہزار 95 روپے ہے ۔کیبن کریو کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ3 لاکھ68 ہزار اور کم سے کم23 ہزارر وپے ماہانہ ہے ۔کیبن کریو کی ماہانہ اوسط گراس سیلری 1لاکھ 69 ہزار 70 روپے ہے ۔کیٹیگری تین (ایڈمن )کی اوسط تنخواہ 70ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 98ہزار سے زائد ہے ۔کیٹیگری تین (ٹیکنکل ) کی اوسط تنخواہ 59ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ 90ہزار روپے ہے

۔کیٹیگری چار (ایڈمن )کی اوسط تنخواہ 77ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ1لاکھ 81ہزار سے زائد ہے ۔کیٹیگری چار (ٹیکنکل ) کی اوسط تنخواہ 71ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ 1لاکھ 23ہزار روپے سے زائد ہے ۔کیٹیگریہ پانچ کی اوسط تنخواہ 97ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ 1لاکھ 52ہزار روپے سے زائد ہے ۔کیٹیگری چھ کی اوسط تنخواہ 1لاکھ 18ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ 2لاکھ 2ہزار روپے سے زائد ہے۔کیٹیگری سات کی اوسط تنخواہ 1لاکھ 41ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ2لاکھ 9ہزار روپے سے زائد ہے۔کیٹیگری آٹھ کی اوسط تنخواہ1 لاکھ72ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ2لاکھ 78ہزار روپے سے زائد ہے۔کیٹیگری نو کی اوسط تنخواہ2 لاکھ50ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ3لاکھ 98ہزار روپے سے زائد ہے۔کیٹیگری دس کی اوسط تنخواہ5 لاکھ74ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ8لاکھ 70ہزار روپے سے زائد ہے۔کیٹیگری گیارہ کی اوسط تنخواہ8 لاکھ48ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ8لاکھ 66ہزار روپے سے زائد ہے۔کیٹیگری آفیسرانجینئرز کی اوسط تنخواہ1 لاکھ18ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ2لاکھ 23ہزار روپے سے زائد ہے۔ائیرکرفٹ انجینئرزکیٹیگری کی اوسط تنخواہ4 لاکھ2ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ11لاکھ 18ہزار روپے سے زائد ہے۔کیبن کروکیٹیگری کی اوسط تنخواہ1 لاکھ69ہزار سے زائد اور زیادہ سے زیادہ3لاکھ 68ہزار روپے سے زائد ہے ۔ کیٹیگری ریگولر پائلٹ،فرسٹ آفیسر کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 20 لاکھ اورکم سے کم ساڑھے7لاکھ سے زائدماہانہ ہے ۔

ریگولر پائلٹ فرسٹ آفیسر کی ماہانہ اوسطا گراس سیلری 7لاکھ91 ہزار 287 روپے۔کیٹیگری کنٹریکچوئل پائلٹ،فرسٹ آفیسر کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 14 لاکھ اورکم سے کم ساڑھے چار لاکھ ماہانہ ہے ۔کنٹریکچوئل پائلٹ، فرسٹ آفیسر کی ماہانہ اوسطا گراس سیلری7لاکھ 54ہزار 380 روپے ہے ۔ اس کے ساتھ پی آئی اے کے تمام ملازمین مستقل اور عارضی کو مفت فضائی سفر کی سہولت دستیاب ہے اس کے ساتھ ملازمین اور ان کے شریک حیات، بچوں اور والدین کے لیے فری میڈیکل کی سہولت دستیاب ہے۔سی ای او پی آئی اے دو گاڑیاں استعمال کرسکتاہے جن میں سے ایک 2000سی سی اوردوسری 1800 سی سی کی گاڑی ہے اور 400 لیٹر فیول دیاجاتاہے ایک گاڑی کی مرمت کے پیسے کمپنی دیتی ہے ایک ڈرائیور بھی کمپنی دیتی ہے جبکہ دوسرے ڈرائیور کے لیے 15ہزار روپے ماہانہ دیئے جاتے ہیں ۔ڈائریکٹرز کیلئے 1800سی سی کی گاڑی اور 432 لیٹر فیول گاڑی کی مرمت کے لیے 11ہزار 520روپے اور ڈارئیور کے لیے 14ہزار 4سو روپے دیئے جاتے ہیں ۔جنرل مینیجرز کیلئے 1300 سی سی کی گاڑی اور 360 لیٹر فیول ،گاڑی مرمت کے لیے9ہزار 360روپے اور ڈارئیور کے لیے 5ہزار روپے دیئے جاتے ہیں ۔ پی آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز اور جنرل منیجرز کو گاڑیاں دی جاتی ہیں ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مردان، ملزمان نے مکان کسی اور کو بیچنے پر ما...

مردان میں ایک مکان خریدنے کے خواہش مند سفاک ملزمان نے مکان کسی اور کو زیادہ دام میں بیچنے پر فائرنگ کرکے ماں اور تین بیٹوں کو قتل کردیا۔ یہ واقعہ خیبر پختون خوا کے شہر مردان کے معیار روڈ رشید آباد میں پیش آیا۔ ملزمان نے مقتولین کو مکان کے اندر گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارہ 1122 موقع پر پہنچے جہاں انہوں ںے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں 43 سالہ شاہین زوجہ رحیم گل، 22 سالہ عثمان، 25 سالہ نعمان اور 20 سالہ عرفان شامل ہیں۔ ایس ایس پی آپریشن روخان زیب نے بتایا کہ ملزمان نے مکان زیادہ دام بیچنے کے تنازع پر فائرنگ کی، وہ مقتولیں سے مکان کو کم قیمت پر خریدنا چاہتے تھے جب کہ مقتولین نے اچھے پیسے ملنے پر مکان کسی اور کو فروخت کیا تو تنازع شروع ہوا جس پر انہوں نے فائرنگ کردی۔ ایس ایس پی آپریشن کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جماعت اسلامی یو سی کے زیراہتمام فیملی کنونشن...

راولپنڈی میں جماعت اسلامی یو سی 21کے زیراہتمام منعقدہ فیملی کنونشن اہلیان علاقہ کی فیملیز کے ہمراہ بھرپور شرکت، ایڈووکیٹ زاہد کیانی نے کنونشن میں بھر پور شرکت پر اہلیان یوسی کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی یو سی 21کے زیراہتمام فیملی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام رہنما جماعت اسلامی ایڈووکیٹ زاہد کیانی اور امیر جماعت یوسی 21،شفاعت بھٹی، ملک ابرار، ناصر جنجوعہ نے کیا۔ فیملی کنونشن میں اہلیان علاقہ نے فیملیز کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی جماعت اسلامی رضا احمد شاہ کی بھی خصوصی شرکت کی فیملی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم اورایڈووکیٹ عمران شفیق نے کامیاب فیملی کنونشن،ماوں،بہنوں،بزرگوں،بھائیواوردوستوں کاانتہائی شکریہ ادا کیا۔ کنونشن کے اختتام پر ایونٹ کو کامیاب بنانے والے نوجوانوں کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔ ایڈووکیٹ زاہد کیانی نے فیملی کنونشن میں بھر پور شرکت کر کے اس کو کامیاب بنانے پر اہلیان یوسی کا شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گردوں کی بیماری میں مبتلا گلوکار اسد عباس ان...

تمغہ امتیازحاصل کرنے والے معروف گلوکاراسدعباس وفات پاگئے ہیں ۔اسدعباس گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ گزشتہ رات اسدعباس مزید طبیعت بگڑنے کی وجہ سے کومے میں چلے گئے تھے۔ گلوکار اسد عباس کی موت کی تصدیق بھائی حیدرعباس نے کی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکار اسد عباس حکومتی امداد کے منتظررہے ، گردے کے عارضے میں مبتلا گلوکار کو ڈاکٹرز نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دیا جس کے لیے پانچ کروڑ تک کی رقم درکار تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور،سابق معاون خصوصی قانون عارف یوسف کمرہ...

انسداد دہشت گردی عدالت پشاور نے تحریک انصاف کے سابق معاون خصوصی قانون عارف یوسف کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ پولیس نے درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیرا ؤکے الزام میں عارف یوسف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پر 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا میں ملوث ہونیکا الزام ہے، ملزم تھانہ خان رازق کی ایف آئی آر میں نامزد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو آٹ سورس کر...

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو 15 سال کے لیے آوٹ سورس کرنیکی منظوری دے دی گئی۔ وزارت خزانہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ کو آوٹ سورس کرنے کا پلان منظور کرلیا جس کے تحت آٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دیگی جب کہ خلاف ورزی کیے جانے پر ایڈوانس پیمنٹ ضبط اور معاہدہ کینسل ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی کے اسلام آباد ائیرپورٹ کے انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی جب کہ سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ اور شاپس رینٹ بھی تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی۔ ائیرپورٹ پر کسٹم، سائٹ سکیورٹی اور امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوگی۔ تھرڈ پارٹی کو ائیر پورٹ پر شاپنگ مال اور برانڈز شاپس بنانے کی بھی اجازت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میکسیکو، منشیات فروشوں کے تشدد سے ہلاک درجن...

میکسیکو کے ایک علاقے سے حکام فریزروں سے ایک درجن سے زائد لاشیں مل گئی ہیں۔ یہ ان افراد کی لاشیں جنہیں منشیات کے کارٹل کی جانب سے تشدد کرکے مارا گیا تھا، پولیس حکام کے مطابق مشرقی ریاست ویراکروز کے شہر پوزا ریکا میں خوفناک دریافت کے بعد چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،پراسیکیوٹر نے کہا ابتدائی تحقیقات کے مطابق بدقسمتی سے 13سے زیادہ لاشیں ہو سکتی ہیں، لاشیں اس وقت ملیں جب پولیس نے ایک مشتبہ شخص کا تعاقب کیا جو ایک عمارت میں چھپا ہوا تھا جہاں تین اغوا کاروں کو رکھا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ اس کے بعد پولیس نے علاقے میں آپریشن کیا اور دیگر مقامات سے مزید باقیات برآمد کیں، واضح رہے کہ امریکہ میں منشیات کی سمگلنگ کے منافع بخش راستوں پر قابو پانے کے لیے حریف گروہوں کے درمیان لڑائی کی وجہ سے ویراکروز میکسیکو کے سب سے زیادہ پرتشدد علاقوں میں سے ایک ہے،میکسیکو میں 2006میں ایک متنازعہ فوجی انسداد منشیات کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک 4لاکھ سے زیادہ قتل ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ میکسیکو میں 1962سے اب تک ایک لاکھ 10ہزار سے زیادہ گمشدگیوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈومینیکن ریپبلک میں دھماکے سے 3افراد ہلاک، 3...

کیریبین جزیرے پر واقع ملک ڈومینیکن ریپبلک میں دھماکے کے نتیجے میں نومولود سمیت 3افراد ہلاک جبکہ 33زخمی ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت سینٹو ڈومنگو کے کاروباری مقام پر زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور سڑک پر موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،کیریبین کے ادارہ برائے صحت کے مطابق دھماکے میں اب تک 3افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 4ماہ کا نومولود بھی شامل ہے جس کا جسم 90فیصد تک جھلس گیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں 33افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی اسپتال میں طبی علاج کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس، جنگلات میں لگی آگ سے 500ہیکٹر کا علاق...

فرانس کے جنگلات کی لگی آگ سے 500ہیکٹر کا علاقہ جل کر راکھ بن گیا،فرانس کے مڈل پیرینیس میں آتشزدگی سے 500ہیکٹر جنگلات کو نقصان پہنچا،پیرینیس کے دفتر ِگورنر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، علاقے میں واقع سینٹ آندرے، سوریدے اور ارجیلیس-سور-میر کیمپس میں بھڑکنے والی آگ پر صبح کے اوقات میں ہی قابو پانے کے لئے علاقے میں آنے والے 650فائر فائٹرز کے علاوہ، بہت سے فائر فائٹنگ طیاروں نے آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا، آگ سے تقریبا 500ہیکٹر جنگلات کا رقبہ تباہ ہو گیا،آگ لگنے سے 4کیمپوں کو نقصان پہنچا، آس پاس کے 3ہزار افراد کو حفاظتی وجوہات کے پیش نظر محفوظ مقامات کو منتقل کردیا گیا ہے، آگ کے شعلوں اور دھوئیں سے 20فائر فائٹرز سمیت 50سے زائد افراد متاثر ہوئے، آگ کو بجھانے کا کام تا حال جاری ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی خلائی مشن لونا 25نے ڈیٹابھیجناشروع کر د...

چاند پر بھیجے جانے والے روس کے خلائی مشن لونا 25 نے ڈیٹا بھیجنا شروع کر دیا ہے،گزشتہ جمعے کو روانہ ہونے والا لونا 25پانچ روز میں چاند تک پہنچے گا اور چاند کے مدار میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد چاند کی سطح پر اترے گا،روسی خلائی ایجنسی کے مطابق روسی سائنسدانوں نے لونا 25سے موصول ڈیٹا پر کام شروع کردیا،لونا 25پانی کی ممکنہ موجودگی معلوم کرنے کیلیے چاند کے قطب جنوبی سے نمونے جمع کرے گا، واضح رہے کہ امریکہ، چین اور روس کوئی بھی اب تک چاند کے قطب جنوبی میں کامیاب لینڈنگ نہیں کر سکا ہے،روس نے 47سال بعد 11اگست کو اپنا خلائی مشن چاند پر روانہ کیا، اس سے پہلے روس نے 1976میں لونا 24چاند پر بھیجا تھا جو چاند کی سطح سے 170گرام مٹی لایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش، ڈینگی مچھر کے کیسسز میں اضافہ، ای...

بنگلہ دیش میں گزشتہ 24گھنٹوں سے ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے مزید 18افراد موت کے منہ میں چلے گئے، ملک میں اس مرض سے اموات کی تعداد 416 ہو گئی،وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں ڈینگی مچھر کیمریضوں کی تعداد 43ہزار 665کے ساتھ ڈھاکہ سر فہرست ہے،ماہ جنوری سے ابتک ڈینگی وائرس سے متاثرہ ملک گیر 87ہزار 891مریض رپورٹ ہوئے ہیں ، صرف ایک دن میں 2,905افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا، جو کہ اپنی نوعیت کا ایک ریکارڈ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب، نجران میں عمارت گرنے سے دو افراد...

سعودی عرب کے علاقے نجران کے علاقے میں حبونا گورنریٹ کی میونسپلٹی کی زیر تعمیر عمارت گرنے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے،نجران کے علاقے کے گورنر شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز بن موسی نے حبونا گورنری میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے کے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی،شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایتھوپیا، دھماکے میں 26افراد ہلاک، 50سے زائد...

ایتھوپیا میں دھماکے کے نتیجے میں 26افراد ہلاک جبکہ 50سے زائد زخمی ہو گئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھوپیا کے شمال مغربی علاقے آمہارا کے ایک گائوں کے اندر دھماکا ہوا، جس میں 26افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 50افراد زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ایتھوپیا میں حکومتی فورسز اور مقامی ملیشیا کے درمیان جھڑپوں میں شدت آنے سے آمہارا میں 4اگست سے 6ماہ کیلئے ایمر جنسی نافذ کر رکھی ہے، ایتھوپین انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے حالات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈھاکا،نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مولان...

نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مولانا دلاور حسین سعیدی جیل میں انتقال کرگئے،مولانا دلاور حسین سعیدی کو جیل میں دل کا دورہ پڑا، ڈھاکا کے پی جی اسپتال منتقل کیا جہاں انتقال ہوگیا۔ قید میں المناک موت پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا،وہ بین الاقوامی شہرت یافتہ مفسر، متعدد کتابوں کے مصنف اور مشہور عالم دین تھے جبکہ ان کی مجالس میں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرتے تھے،مولانا دلاور حسین کو جون 2010میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے نام نہاد ٹربیونل نے مولانا دلاور حسین سیدی کو 2013میں سزائے موت سنائی تھی۔ انہوں نے سزا کے خلاف درخواست دائر کی تھی تو عدالت عظمی نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا جس کے بعد سے وہ قید میں تھے،انسانی حقوق کی تنظیموں نے بنگلہ دیش کے جنگی جرائم ٹربیونل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ عدالت بین الاقوامی معیار پر پوری نہیں اترتی۔ یہ ٹریبیونل وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا سیاسی آلہ کار بنا ہوا ہے جس کے ذریعے حکومت اپوزیشن جماعتوں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی بی این پی اور جماعت اسلامی کو کچل رہی ہے،ہیومن رائٹس واچ نے بھی اسے سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وکلا صفائی، گواہان اور تفتیش کاروں کو دبائو میں لایا گیا اور دھمکیاں دی گئیں،وہ سال 1996سے 2008تک تین مرتبہ جیت کر بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے۔ وہ ورلڈ علما کونسل کے بھی ممبر تھے ان کے شاگردوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سویڈن میں شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بیحر...

سویڈن میں ایک بار پھر کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہوئے قرآن پاک کی بے حرمتی کردی گئی،غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق سے تعلق رکھنے 2ملعون افراد 37سالہ سلوان مومیکا اور 48سالہ سلوان نجم نے نے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سوئیڈش شاہی محل کے سامنے مرکزی چوک پر قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جو واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو روکتی رہی،دونوں ملعون افراد کو سویڈن کے آزادی اظہار کے قانون کے تحت قرآن پاک کی بے حرمتی کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا تھا جس کے بعد مسلمانوں کو قرآن پاک کے شہید صفحات جمع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ہجوم کے درمیان فائر فائٹر والے ملبوسات پہنے گروپ نے نفرت ختم کرو کے نعرے لگائے،سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کا چند ہفتوں کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔ رواں سال عید الاضحی کے موقع ملعون شخص نے قرآن پاک کی بیحرمتی کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن میں مداخلت کا کیس، سابق امریکی صدر ڈو...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جارجیا کے انتخابات میں مداخلت کے الزام پرفرد جرم عائد کر دی گئی،ٹرمپ پر سال 2020کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق مقدمے پر گرینڈجیوری نے فیصلہ سنایا جس نے پیر کے روز ایک دن کی سماعت کے بعد سابق صدر پر فرد جرم عائد کردی،استغاثہ نے جارجیا میں 2020کے انتخابات پلٹنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پرثبوت پیش کیے،اس کے علاوہ سماعت میں ٹرمپ کے 18اتحادیوں پربھی جارجیا میں 2020کے انتخابات میں مداخلت کی فردجرم عائدکی گئی،خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ چوتھا مجرمانہ مقدمہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کا یوم آزادی مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ...

بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایاگیا،کشمیر میڈیا کے مطابق حریت قیادت کی کال پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی، تعلیمی ادارے ، دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے اور ٹرانسپورٹ معطل ر ہی، بھارتی مظالم اور غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں نے گھروں پر سیاہ پرچم لہرائے،قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے سیکورٹی مزید سخت کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کی تھی،اہم شاہراہوں کو خاردار تار لگا کر بند کردیا گیا تھا، مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بندرہی، متعدد نوجوانوں کو گرفتارکیا گیا، واضح رہے کہکشمیر کی آزادی کے لیے آواز اٹھانے والے یاسین ملک ، آسیہ اندرابی اور دیگر رہنما برسوں سے بھارتی جیلوں میں بدترین مظالم کا سامنا کررہے ہیں، بھارت کے قبضے سے آزادی کے لیے اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کے آخری بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی پوتی ن...

ایران کے سابق بادشاہ رضا شاہ پہلوی کی پوتی شہزادی ایمان پہلوی نے امریکی شہری سے منگنی کرلی،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 29سالہ شہزادی ایمان پہلوی کی منگنی امریکی ادارے میں کام کرنے والے ساتھی بریڈلی شرمین سے ہوئی ہے،دونوں میں تین برس سے گہری دوستی تھی، شہزادی کی منگنی کی تصدیق سابق شاہی گھرانے نے سوشل میڈیا پر کی،رپورٹس کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات 2017میں ایک مشترکہ دوست کے گھر ہوئی تھی، بعدازاں عالمی وبا کووڈ 19کے دوران دونوں کی دوستی پروان چڑھی۔1959میں شہزادی کے دادا ، ایران کے سابق اور آخری بادشاہ محمد رضا نے 40برس کی عمر میں 21سالہ فرح دیبا سے عالیشان شادی کی تھی جس کے چرچے کئی عرصے تک زبان زدِ عام رہے،واضح رہے کہ محمد رضا پہلوی 16 ستمبر 1941سے 11فروری 1979تک ایران کے بادشاہ رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس میں پیٹرول پمپ پر آتشزدگی سے 27افراد ہلا...

روس کے جنوبی علاقے میں پیٹرول پمپ پر آگ لگنے سے 27افراد ہلاک ہوگئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعہ روس کے جنوبی علاقے داغستان میں پیش آیا جہاں پیٹرول پمپ پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں اب تک 27افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق داغستان کے دارالحکومت مکھاچھکالا میں مقامی وقت کے مطابق رات 9بجے پیٹرول پمپ پر زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ اب تک دھماکے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں، پمپ پر دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جب کہ شدید زخمیوں کو ائیرکرافٹ کے ذریعے ماسکو منتقل کیا گیا ہے،ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد لگنے والی آگ نے تقریبا 600اسکوائر میٹر کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا،روسی میڈیا کے مطابق ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ پر آگ پمپ کے عقب میں کھڑی کار میں دھماکے کے بعد لگی جس کے بعد ہر طرف آگ اور دھواں تھا،روسی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ کے قریب کھڑی گاڑی کی مرمت کے دوران اس میں دھماکا ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گرمی کے دبا ونے پا...

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گرمی کے دبا ونے پاکستان کی معیشت، خاص طور پر توانائی کے شعبے پر نقصان دہ اثرات مرتب کیے ہیں۔ ماہر موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کے مختلف عوامل جیسے لیبر کی پیداواری صلاحیت، گھریلو استعمال کی عادات، اور معیار زندگی اس بات پر منحصر ہیں کہ درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ حد کے قریب جاتا ہے یا اس سے مزید ہٹ جاتا ہے۔ مزید برآں، یہ اثرات شہری علاقوں میں اربن ہیٹ آئی لینڈ کے رجحان کی وجہ سے بڑھ جاتے ہیں، جو دنیا بھر کے بڑے شہروں میں دیکھا جاتا ہے۔عالمی بینک کی موسمیاتی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں گرمی کا اثر نمایاں طور پر شدت اختیار کر رہا ہے، جس کی وجہ تاریک سطحوں، رہائشی اور صنعتی ذرائع سے گرمی کا اخراج، پودوں میں کمی اور فضائی آلودگی جیسے عوامل ہیں۔ یہ عوامل دنیا بھر کے بڑے شہروں میں 0.1 C سے 3 C تک درجہ حرارت میں اضافے میں معاون ہیں۔ کراچی کے معاملے میں، رات کے وقت زیادہ سے زیادہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک رپورٹ کیا گیا ہے۔ یہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت نہ صرف انسانی صحت کے لیے خطرات کا باعث ہے بلکہ موافقت کے اقدامات سے وابستہ مزدوری کے اخراجات کو بڑھا کر سروس سیکٹر کے لیے بھی ایک اہم خطرہ ہے۔تحقیقی نتائج کی وضاحت کرتے ہوئے، ماہر ماحولیات نے کہا کہ محیطی درجہ حرارت میں ہر ایک ڈگری کے اضافے کے ساتھ، بجلی کی طلب میں 0.5 سے 8.5فیصدتک اضافہ ہوتا ہے۔

یہ اضافہ بنیادی طور پر رہائشی اور کاروباری دونوں ترتیبات میں ایئر کولنگ سسٹم کی وسیع ضرورت سے منسوب ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بڑھتی ہوئی طلب سے توانائی پیدا کرنے کے نظام پر اضافی دبا پڑتا ہے، جو پہلے ہی گرمی کے دبا وسے دوچار ہیں اور ان کی ٹھنڈک کی ضروریات کی وجہ سے کارکردگی میں کمی آئی ہے۔مزید برآں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان عالمی اوسط کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ درجہ حرارت میں اضافے کا سامنا کر رہا ہے، خاص طور پر اس کے شمالی علاقوں میں جہاں پہلے سے ہی بنیادی درجہ حرارت بہت زیادہ ہے۔ "زیادہ شدید اخراج کے منظرناموں کے تحت، یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ 21ویں صدی کے وسط تک 35 C سے زیادہ درجہ حرارت کے ساتھ ہر سال دنوں کی تعداد 120 سے بڑھ کر 150 تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ بڑھتا ہوا رجحان شہری ماحول اور ان کی مدد کرنے والے توانائی کے نظاموں پر بہت زیادہ دبا ڈالتا ہے۔ لاہور اور پشاور جیسے شہروں میں تیزی سے شہری کاری گرمی کے اثرات کو نمایاں طور پر بڑھا رہی ہے۔ یہ اثر، شہری علاقوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے، کولنگ سسٹم کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ نتیجتا، ملک کے توانائی کے نظام کو اضافی دبا کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے نتیجے میں ٹھنڈک سے بھرپور سہولیات جیسے جوہری اور تھرمل پاور پلانٹس میں کارکردگی کم ہو جاتی ہے۔مزید برآں، پاکستان کا توانائی کا نظام انتہائی موسمیاتی واقعات کے لیے خطرے سے دوچار ہے، جن میں موسمیاتی تبدیلیوں میں شدت آنے کی توقع ہے۔ ان چیلنجوں کے لیے ملک کے توانائی کے شعبے پر بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، جس میں توانائی کے موثر طریقوں، پائیدار شہری منصوبہ بندی اور لچکدار انفراسٹرکچر کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک چین ہنرمند افرادی قوت کا تبادلہ جامع ترق...

چین پاکستان اقتصادی راہداری صنعتی تعاون میں تبادلے کے پروگراموں کا انضمام پاکستان کے معاشی تانے بانے میں تحرک پیدا کر سکتا ہے۔ ایک ہنر مند افرادی قوت کی پرورش، ثقافتی مہارت کو قابل بنا کر، اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دے کر، یہ اقدام جامع اور جامع ترقی کے جذبے سے پاکستان کو ایک خوشحال اور عالمی سطح پر مسابقتی مستقبل کی طرف گامزن کرتا ہے۔منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت میںجوائنٹ چیف اکانومسٹ ظفر الحسن نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار دہائیوں کے دوران چینی معیشت نے غیر معمولی رفتار سے ترقی کی ہے، جس نے بنیادی طور پر زرعی معیشت کو صنعتی پاور ہاوس میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین محنت سے زیادہ سرمایہ کاری والی صنعتوں کی طرف منتقل ہو رہا ہے، 85 ملین ملازمتیں آزاد کر رہا ہے جو دوسرے ممالک میں منتقل ہو جائیں گی۔چین کی معیشت کی عالمی توسیع اور انضمام نے نہ صرف خود چین کے لیے بلکہ باقی دنیا کے لیے بھی کافی فوائد حاصل کیے ہیں، جو کہ سرمایہ کاری کے بہاو، تجارتی مواقع، سرحد پار روزگار، اور تکنیکی ترقی جیسے مختلف عوامل سے کارفرما ہیں۔ چین کی اقتصادی ترقی کے ان مثبت اثرات نے عالمی اقتصادی منظر نامے پر تبدیلی کا اثر ڈالا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک مشترکہ ترقی کے حصول کے لیے پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں کا مرکزی نقطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس اقتصادی راہداری کو گوادر پورٹ، توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صنعتی تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے عملی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کی 60فیصدافرادی قوت کی عمر 40 سال سے کم ہے، چین کی جانب سے مہارتوں، تکنیکی مہارت اور بہترین صنعتی طریقوں کی منتقلی سے پاکستان کی افرادی قوت کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے زیادہ ہنر مند اور مسابقتی لیبر پول کو فروغ ملے گا۔ اس کے نتیجے میں، پیداواری صلاحیت میں اضافہ، روزگار کی تخلیق اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خاص طور پر چین سے کشش پیدا ہو سکتی ہے۔پشاور یونیورسٹی کے پاکستان اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام نے بتایا کہ تعلیم، دیگر اہم شعبوں کے ساتھ ساتھ، پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع فراہم کرتی ہے۔چین نے چینی زبان اور ثقافت سکھانے کے لیے پاکستان میں کئی تعلیمی اور ثقافتی اداروں کو سپانسر کیا ہے۔ اس نے پاکستانیوں کو چین کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔پشاور یونیورسٹی نے صوبہ خیبرپختونخوا میں پہلا چائنا سٹڈی سنٹر قائم کرکے ایک برتری حاصل کی ہے۔ مرکز کا مقصد تحقیق، سیکھنے، منصوبوں پر عمل درآمد اور عوام سے عوام کے رابطوں کے ذریعے چین کے ساتھ روابط پیدا کرنا ہے۔ مرکزپشاور یونیورسٹی کو چین کے علم کا ایک بھرپور ذریعہ بنانا چاہتا ہے۔دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور مضبوط اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے ایک اہم اقدام میں، پاکستان اور چین نے مفاہمت کی چھ یادداشتوں ایم او یوزپر دستخط کیے ہیں۔ سی پیک صنعتی تعاون کے دائرہ کار میں آل چائنا فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز اور پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے درمیان مزدوروں کے تبادلے کے پروگرام کو مضبوط بنانے سے متعلق مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پیکجز لمیٹڈ کی فروخت میں اضافہ،ویلتھ پاک

پیکجز لمیٹڈ نے جاری کیلنڈر سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 38 بلین روپے کی خالص فروخت کی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26 بلین روپے تھی، جس میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔ تین ماہ کی مدت کے دوران مجموعی منافع 9.7 بلین روپے تھا جو کہ 5.6 بلین کے منافع کے مقابلے میں 71 فیصد اضافہ درج کرتا ہے۔تاہم، اخراجات میں اضافے کی وجہ سے، ٹیکس سے پہلے کا منافع 4.5 بلین روپے سے 2.7 بلین ہو گیا۔اسی طرح، بعد از ٹیکس منافع کم ہو کر 1.3 بلین روپے ہو گیا جو 3.6 بلین روپے تھا۔ کمپنی کی خالص فروخت 64 ارب روپے سے 24 فیصد بڑھ کر 80 ارب روپے ہو گئی۔مجموعی منافع 26 فیصد بڑھ کر 16 بلین ہو گیا۔ ٹیکس سے پہلے کا منافع 5 بلین روپے سے 89 فیصد بڑھ کر 9.6 بلین روپے ہو گیا۔ بعد از ٹیکس منافع 4.5 بلین روپے سے 52 فیصد بڑھ کر 6.8 بلین روپے ہو گیا۔ پہلی سہ ماہی میں پیکجز لمیٹڈ کی اوسط مارکیٹ ویلیو 31.72 بلین روپے تھی۔ اس مدت کے دوران، کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 33.63 بلین روپے تک پہنچ گئی، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کی اعلی سطح کی نشاندہی کرتی ہے۔مارکیٹ کی سب سے کم قیمت 30.12 بلین روپے مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال یا سرمایہ کاروں کی کم ہوتی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں یہ تبدیلیاں اسٹاک مارکیٹ کے اتار چڑھاو اور کمپنی کی سمجھی جانے والی مالیت پر متعدد متغیرات کے اثرات کو ظاہر کرتی ہیں۔

فی شیئر آمدنی 2016 میں 57.51 روپے، 2017 میں 119.42 روپے، 2018 میں 11.26 روپے، 2019 میں 1.71 روپے، 2020 میں 50.55 روپے، 2021 میں 76.71 روپے اور 2021 میں 72029 روپے رہی۔ کئی سالوں کے دوران دیکھنے میں آنے والے اہم اتار چڑھاو سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی ایک متحرک ماحول میں کام کرتی ہے۔ 2018 اور 2019 میں کمی سے آنے والی بحالی، بعد کے سالوں میں مسلسل ترقی کے ساتھ، یہ ظاہر کرتی ہے کہ کمپنی کی حکمت عملیوں اور اقدامات نے اس کی بحالی اور منافع کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔پیکجز لمیٹڈ کے حریفوں میں سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ، میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ، چیراٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور غنی گلاس لمیٹڈ شامل ہیں۔پیکجز لمیٹڈ کا مارکیٹ کیپ 34.2 بلین ہے۔ میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈ کا سب سے زیادہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 35.3 بلین روپے ہے اور سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی سب سے کم مارکیٹ ویلیو 6.3 بلین روپے ہے۔ 2017 میں 18.4 فیصد سے شروع ہو کر، یہ 2018 میں گھٹ کر 12.73 فیصد رہ گئی، جو لاگت کے انتظام میں چیلنجوں کی عکاسی کرتی ہے۔ تاہم، پیکجز لمیٹڈ نے بعد کے سالوں میں اپنے مجموعی منافع کے مارجن کو بہتر کیا، جو 2020 میں 20.38فیصد اور 2021 میں 20.8فیصد تک پہنچ گیا۔ یہ مسلسل اوپر کا رجحان کمپنی کی اپنی پیداواری عمل کو بہتر بنانے اور منافع کو بڑھانے کے لیے لاگت کو کنٹرول کرنے میں کامیابی کی نشاندہی کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پریشان ایل ایس ایم سیکٹر کو پالیسی پر نظر ثا...

پاکستان کا بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ سیکٹر کم شرح نمو کا سامنا کر رہا ہے جس کی وجہ سے حکومت کو اس شعبے کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے پالیسی اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ثاقب شیرازی نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایل ایس ایم سیکٹر کی مایوس کن کارکردگی مختلف بیرونی اور اندرونی عوامل کی وجہ سے ہے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق، مالی سال 2023 کے جولائی تا مارچ کے دوران ایل ایس ایم سیکٹر نے 8.11 فیصد کی منفی نمو ریکارڈ کی جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 10.61 فیصد کی مثبت نمو تھی۔ثاقب نے درآمدی پابندیوں اور روپے کی قدر میں کمی کو ایل ایس ایم سیکٹر کی ترقی میں کمی کے ذمہ دار اندرونی عوامل کے طور پر شناخت کیا۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور روپے کی قدر میں نمایاں کمی نے ملک کی پیداواری ضروری اشیا درآمد کرنے کی صلاحیت کو کافی حد تک متاثر کیا ہے۔ٹیکسٹائل سیکٹر میں جولائی تا مارچ مالی سال 2023 کے دوران 16.03 فیصد کی کمی دیکھی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 3.23 فیصد نمو تھی۔ مزید برآں، 8.11 فیصد کی مجموعی منفی نمو میں اہم کردار ادا کرنے والے شعبوں میںخوراک -1.62فیصد)، تمباکو (-0.57)فیصد، ٹیکسٹائل (-3.16)، گارمنٹس (2.94)، پیٹرولیم مصنوعات (-0.68)، سیمنٹ (-0.85)، دواسازی (-1.30)، اور آٹوموبائل -1.85) فیصدشامل ہیں۔ثاقب نے کہا کہ توانائی کی قیمتیں، پالیسی ریٹ میں 20 فیصد سے زائد کا تاریخی اضافہ اور سیلاب نے ایل ایس ایم سیکٹر کی مجموعی منفی کارکردگی میں اپنا حصہ ڈالا۔بیرونی عوامل پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہاکہ عالمی اقتصادی سست روی اور یوکرین کے بحران کے نتیجے میں سپلائی چین میں خلل کے باعث پاکستان کو معاشی نتائج بھگتنے پڑے۔ایل ایس ایم کے شعبے کی ترقی کو بڑھانے کے لیے، انہوں نے کہا کہ حکومت کو توانائی کی لاگت کو کم کرنے کے لیے متبادل توانائی کے ذرائع، جیسے شمسی، ہوا اور پن بجلی میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، جو مینوفیکچرنگ سیکٹر کو اعلی شرح پر فراہم کی جا رہی ہے۔ثاقب نے حکومت کو مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے درآمدی طریقہ کار کو آسان بنانے کی تجویز بھی دی تاکہ ضروری آدانوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مراعات اور مدد کے ذریعے حوصلہ افزائی سے مینوفیکچررز کے لیے مارکیٹ کے مواقع بڑھ سکتے ہیں۔ یہ شعبہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو روزگار فراہم کرتی ہے اور آمدنی کی بنیاد کو بہتر کرتی ہے۔ پاکستان حکومت کے تعاون سے ایل ایس ایم سیکٹر میں بھی مثبت ترقی کی رفتار دکھا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کی 2مقدمات م...

انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی عمر سرفراز چیمہ کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پولیس کی گاڑیاں اور تھانہ شادمان جلانے کے مقدمہ میں سابق گورنر پنجاب کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عمر سرفراز چیمہ کے وکلا نے درخواست ضمانت واپس لینے کی استدعا کی۔ عدالت نے سابق گورنر پنجاب کے وکلا کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جناح ہسپتال پولیس اہلکار اور گارڈز کے جھگڑے...

پانچ اگست کو جناح اسپتال میں پولیس اہلکاراورگارڈز میں جھگڑے کا واقعہ ،لاہورکے جناح اسپتال میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے نے احتجاج کرتے ہوئے آوٹ ڈوروارڈ کو بند کر دیا۔ گارڈزپرایف آئی آرکے خلاف عملے نے جناح اسپتال میں احتجاج کر تے اوپی ڈی بند کردی۔ ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکس اسٹاف کا کام کرنے سے انکارکردیا۔ جناح اسپتال کیعملے کی پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ اسپتال کی اوپی ڈی میں آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہیدوسرے شہر سے آئے تیمارداروں کا کہنا ہے کہ چیک اپ نہیں ہورہا،جان جاسکتی ہے۔ احتجاجی عملیکا کہنا ہیکہ وزیراعلی پنجاب اسپتالوں کیدورے کر رہے ہیں مگرپولیس کو نہیں پوچھ رہے،وزیراعلی پنجاب اورآئی جی پنجاب کو ایف آئی آرختم کرنے کا کہا،سیکیورٹی گارڈز کے خلاف ایف آئی آرکوخارج نہیں کیا گیا،مطالبات کی منظوری تک جناح اسپتال کی او پی ڈی بند رہے گی۔ واضح رہے کہ دس روز قبل جناح اسپتال میں پولیس اہلکاراورگارڈز کا جھگڑاہواتھا۔ پولیس اہلکار نے مبینہ طور پرخاتون ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر لیبر روم میں جانے کی کوشش کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ ، خادم رضوی کیخلاف توہین عدالت کی...

سپریم کورٹ نے خادم رضوی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی ۔تحریکِ لبیک کے سابق سربراہ خادم رضوی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی گئی۔ سپریم کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے کہا کہ درخواست گزار اور خادم رضوی دونوں ہی انتقال کر چکے ہیں، جس کی وجہ سے مقدمہ خارج کیا جاتا ہے۔ بیرسٹر مسرور شاہ نے خادم رضوی کیخلاف 2018 میں درخواست دائر کی تھی، سپریم کورٹ میں مقدمہ فریقین کے انتقال کے 3 سال گزرنے کے بعد مقرر کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چوہدری پرویزالہی 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نی...

احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی کا 31 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ احتساب عدالت نے چوہدری پرویزالی کو 15 دن کیلئے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ قومی احتساب بیور (نیب ) نے گزشتہ روز چوہدری پرویزالہی کو اثاثہ جات ریفرنس میں گرفتار کیا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی کیخلاف 23ارب مالیت کے226 ٹھیکوں میں فرنٹ مینوں کے ذریعے سوا ارب کی کرپشن،کک بیکس کاالزام ہے، نیب لاہور ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے۔ اس سے قبل سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کو نظر بندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالہی کو نظربندی کی مدت مکمل ہونے پر رہا کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

غدار نہیں ہوں، شوہر کو لے کر واپس بھارت جاؤن...

خیبرپختونخوا کے نصراللہ کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان آنے والی بھارتی لڑکی فاطمہ (انجو) نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ملک کے ساتھ کوئی غداری نہیں کی اس حوالے سے میڈیا پر غلط باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فاطمہ کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں لوگوں کو لگ رہا ہے کہ میں پاکستان آکر یہاں کی تعریفیں کررہی ہوں لیکن ایسا نہیں ہے، جو حقیقت ہے میں صرف وہ بتارہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بھی بہت خوبصورت ہے اور یہ ساری ایک ہی زمین ہے، ایسا بالکل نہیں کہ مجھے بھارت سے پیار نہیں ہے، مجھے بھارت سے محبت ہے اور میں اپنے شوہر کو لے کر واپس اپنے ملک جاوں گی۔ فاطمہ ( انجو)نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ بھارتی میڈیا میری کردار کشی کررہا ہے، کہا جارہا ہے کہ میں نے اپنے دیس اور بچوں سے غداری کی ہے، میں بھی انسان ہوں، میں کسی کی دشمن نہیں ہوں۔ ویڈیو پیغام میں انجو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت اچھے ہیں، میری بھارتی میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے بارے میں مثبت سوچیں اور بے بنیاد باتیں نہ کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے سابق صدر ضیاء الحق کی35ویں برسی(ک...

پاکستان کے سابق صدر ضیاء الحق کی35ویں برسی(کل)17اگست کو منائی جائے گی وہ پاکستان کے طویل ترین عرصہ تک حکمران رہے۔پاکستان کے سابق صدر ضیاء الحق 12اگست 1924ء کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔وہ5 جولائی7 197ء میں ملک کے حکمران بنے وہ گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر اور فوجی سربراہ رہے۔صدر ضیاء الحق17اگست1988 ء کو جنوبی پنجاب کے شہر بہاول پور کے نزدیک علاقہ لال کمال میں C130طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوئے اس حادثے میںان کے ساتھ پاکستان میں اس وقت کے امریکی سفیر آرنلڈ رافیل، امریکی ملٹری کمانڈر جنرل واسم سمیت اعلیٰ افسران بھی جاں بحق ہو ئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ،شاندانہ گلزار کو (آج) عد...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو (آج) بدھ کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھری ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے حکم دیا کہ شاندانہ گلزار کو (آج) بدھ کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو بھی(آج) بدھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ جس پولیس افسر نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو معلومات دی وہ بھی کل عدالت پیش ہو۔ عدالت نے ڈی سی اسلام آباد سے(آج) بدھ تک 3 ماہ کے ایم پی اوز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کار سے ک...

سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی سندھ میں صوبائی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ حلقہ بندیاں عوامی مفاد کا معاملہ ہیں، سپریم کورٹ میں متعدد بارحلقہ بندیوں کا معاملہ آچکا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں شفاف طریقہ کار سے کرے، ٹپے دار سرکل کو ذرا بھی متاثر کرنے سے امیدوار کو پڑنے والے ووٹ متاثر ہوتے ہیں، سندھ میں حلقہ بندیوں پر حساسیت زیادہ ہے، سندھ سے اکثریہ گلا کیا جاتا ہے کہ حلقہ بندیاں درست نہیں ہوئیں۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کب کرارہا ہے؟ اس پر ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کندھے اچکا دیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یعنی ابھی تو انتخابات کی کوئی تاریخ ہی طے نہیں ہوئی، الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل تمام معاملات حل کرے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق معاملہ واپس الیکشن کمیشن کو بھجوادیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خار...

سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ احسن اقبال بہت سنجیدہ اور دانشور انسان ہیں، انہوں (احسن اقبال ) نے کہا تھا کسی فوجی افسر یا جج کی طرح ہماری بھی عزت ہے، صرف یہ جملہ مقدمہ مزید چلانے کی کوئی وجہ نہیں۔ سپریم کورٹ میں احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی گئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کسی فوجی افسر یا جج کی طرح ہماری بھی عزت ہے، یہ جملہ مقدمہ مزید چلانے کیلئے کافی نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ توہین عدالت ہوئی ہے یا نہیں؟ یہ طے کرنا ہمارا کام ہے، درخواست گزار محمود اختر نقوی صاحب آپ نے اطلاع دی شکریہ۔ عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ میری نظر میں احسن اقبال بہت سنجیدہ اور دانشور انسان ہیں، ہوسکتا ہے انہوں نے جذبات میں آکر کوئی بات کہہ دی ہوگی، 25 اپریل 2018 کو احسن اقبال نے بطور وفاقی وزیر داخلہ بات کی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوم آزادی پر پر انتشار اور خوف و ہراس پھیلان...

خان پور میں یوم آزادی پر انتشار اور خوف و ہراس پھیلانے پر تحریک انصاف کے 8 کارکنان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ خان پور میں پاکستان تحریک انصاف کے 8 کارکنان کیخلاف یوم آزادی پر انتشار اور خوف و ہراس پھیلانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈنڈا بردار ملزمان نے یوم آزادی پر راستے بلاک کئے اور عوام کو دھمکیاں دیں۔ خان پور پولیس نے 5 موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لیں، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ میں بس اور ویگن میں تصادم، 8 افراد زخم...

کوئٹہ میں بس اور ویگن کے درمیان تصادم میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کچلاک کے علاقے میں پیش آیا، جہاں بس اور ویگن کے درمیان تصادم ہوا، تصادم کے نتیجے میں 3 طلا اور ٹیچر سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹراما سینٹر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جسے آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مسافر گاڑیوں کے درمیان حادثے کے تحقیقات شروع کردیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی کی 4 میں سے 3 احتساب عدالتیں ختم کر...

نیا احتساب قانون نافذ ہونے کے بعد راولپنڈی ڈویژن کی 4 میں سے 3 احتساب عدالتیں ختم ہوگئیں اور ان کے ججز کو ٹرانسفر کردیا گیا۔ راولپنڈی میں اب صرف ایک احتساب عدالت رہ گئی جس کے جج قمر الزمان فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں گے۔ احتساب عدالت راولپنڈی میں زیر سماعت نیب ریفرنس بھی صرف 4 رہ گئے۔ نیب راولپنڈی کی ایک عدالت بینکنگ کورٹ بن گئی اور سیالکوٹ منتقل ہوگئی جبکہ دوسری عدالت عملے سمیت حافظ آباد ٹرانسفر ہوگئی۔ تیسری عدالت پنڈی میں ہی اسپیشل انشورنس ٹربیونل میں تبدیل کردی گئی۔ ادھر اسلام آباد میں بھی نیب کی صرف3 عدالتیں رہ گئیں اور 3 باقاعدہ ختم ہوگئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں بشریٰ بی بی ک...

ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں بشری بی بی کی ضمانت میں 7 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے باقی مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کر دی،جج محمد سہیل نے کہا کہ بشری بی بی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آج ہی شامل تفتیش ہوجائیں گی، بشری بی بی کے مطابق غیر معمولی حالات کے باعث اب تک شامل تفتیش نہیں ہو پائیں، تفتیشی افسر کے ساتھ رابطہ کرلیں اور شاملِ تفتیش ہو جائیں ۔ منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 9 مئی کے واقعات پر چیئرمین تحریک انصاف اور بشری بی بی کے خلاف 7 کیسز کی سماعت ڈیوٹی جج محمد سہیل نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت پراسکیوٹر نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف مجرم ہیں، جیل میں قید ہیں، اس پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ پراسیکیوٹر آپ کو کافی جلدی ہے بات کرنے کی؟۔ جج نے تفتیشی افسران سے استفسار کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف شامل تفتیش ہوئے ہیں؟، جس پر تفتیشی نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف چند مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف پر تمام 6 مقدمات میں ایک ہی نوعیت کا الزام ہے جج محمد سہیل نے کہا کہ تفتیشی افسر نے بتایا چیئرمین پی ٹی آئی ایک مقدمے میں شامل تفتیش ہوئے دیگر 5 میں نہیں ہوئے، اس پر سلمان صفدر نے کہا کہ ہم نے پراسیکیوشن کی گزشتہ سماعت پر شکایت لگائی تھی، پراسیکیوشن سے شامل تفتیش ہونے کیلئے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا، چیئرمین تحریک انصاف اس وقت جیل میں موجود ہیں۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 71 سال تک کوئی کریمینل ریکارڈ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لیا جا رہا، روزانہ کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی ضمانتوں کیلئے عدالتوں کے چکر لگاتے تھے، پولیس جان بوجھ کر چیئرمین تحریک انصاف کو شامل تفتیش نہیں کر رہی تھی۔

سابق خاتون اول بشری بی بی کمرہ عدالت پہنچیں جہاں جج محمد سہیل نے کہا کہ غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر بھیج دیں تاکہ بشری بی بی بیٹھ جائیں۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عدالت سے جان بوجھ کر غیر حاضر نہیں بلکہ وہ اٹک جیل میں موجود ہیں، توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد 15 منٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا گی۔ اس پر جج محمد سہیل نے کہا کہ بس ٹھیک ہے، یعنی چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں ہیں، انہوں نے استفسار کیا کہ آپ چاہتے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر جج طاہرعباس سپرا ہی سماعت کریں؟۔ سلمان صفدر نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ نے ضمانت میں توسیع کی، جج سہیل احمد نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ ضمانت میں ملزم پیش نہ ہو تو کیا ہوتا ہے لیکن وکیل سلمان صفدر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے حالات غیر معمولی ہیں۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ کے نوٹس میں نہیں تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف گرفتار ہیں؟، پراسیکیوٹر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت تمام خارج ہو چکی ہیں، سپریم کورٹ میں وکیل قتل کیس میں مقدمہ ختم کرنے کی درخواست لگی ہوئی تھی، اس سلمان صفدر نے کہا کہ کیس ختم کرنے کا معاملہ الگ ہے، ضمانت کا معاملہ الگ ہے۔ جج محمد سہیل نے استفسار کیا کہ کیا بشری بی بی شاملِ تفتیش ہو چکی ہیں؟، انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کو شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع دیا جا رہا ہے، تفتیشی افسر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بشری بی بی کو شامل تفتیش کریں، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بشری بی بی کمرہ عدالت میں ہی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں۔ جج محمد سہیل نے کہا کہ بشری بی بی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آج ہی شامل تفتیش ہوجائیں گی، بشری بی بی کے مطابق غیر معمولی حالات کے باعث اب تک شامل تفتیش نہیں ہو پائیں، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بشری بی بی پردہ دار خاتون ہیں، تفتیشی افسر ابھی شاملِ تفتیش کرلیں، فاضل جج نے کہا کہ تفتیشی افسر کے ساتھ رابطہ کرلیں اور شاملِ تفتیش ہو جائیں۔ بعدازاں عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمےمیں بشری بی بی کی ضمانت میں سات ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوابشاہ،مسافر بس الٹنے سے بچی سمیت 2 افراد ج...

نواب شاہ میں مسافر بس الٹ گئی جس کی وجہ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 15 شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مسافر بس پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ نواب شاہ کے کھڈر تھانے کی حدود میں حادثہ پیش آ گیا، مرنے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، پولیس نے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیر اعظم کے تقرر پر پی ڈی ایم کے ارما...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے تقرر پر پی ڈی ایم کے دل کے ارمان آنسوں میں بہہ گئے اور 13 پارٹیاں شرمائی شرمائی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان میں مبارکباد دینے کی بھی ہمت نہیں ہے اور کٹی ہوئی پتنگ کی طرح ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ یہ کیا اور کیسے ہوا، 16 مہینے کی نااہل، نکھٹو حکومت کو جس ذلت و رسوائی سے جانا پڑا وہ بھی تاریخ کا ایک حصہ ہے اور جنہیں اس قابل بھی نہیں سمجھا گیا کہ ان کے مشوروں کو اہمیت دی جاتی۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں کون سا ملک ایسا ہے جہاں جشن آزادی پر ہنگامی حالات میں دفعہ 144 نافذ کر دی جائے اور وہ علاقے جہاں سارے عسکری اداروں کے ہیڈ کوارٹر ہیں اس شہر میں رات کو بجلی کاٹ دی جائے اور لوگوں کو پکڑ پکڑ کر تھانوں میں بند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے تحقیقات کریں کہ بچوں اور عورتوں کو گھروں سے اٹھا کر کن جگہوں پر رکھا جاتا ہے اور پاکستان میں نفرت کا جو بیج بویا جا رہا ہے اس کی فصل کوئی اچھی نہیں ہوگی اس کے نتائج خطرناک بھی ہو سکتے ہیں، کل جو وزیر اعظم کا حلف اٹھایا گیا اس رسم تاج پوشی میں پاکستان کی سیاسی پارٹی کا کوئی سربراہ موجود نہیں تھا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کی تعیناتی پر سب ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہوا کیسے ہوا اور تبصروں سے بھی گریز کر رہے ہیں کیونکہ ان میں جرات ہی نہیں ہے، جس طرح پرانی کیبنٹ کو ای سی ایل میں ڈالا گیا موجودہ 85 لوگوں کو بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے کیونکہ ان کی بھی فائلیں بن رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کو ایک اور جھٹکا، صمصام بخاری کا ا...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی، آئی پی پی رہنما عون چودھری اور نعمان لنگڑیال بھی اس موقع پر موجود تھے، صمصام بخاری آئندہ چند روز پریس کانفرنس کر کے باضابطہ طور پر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اس موقع پر صمصام بخاری نے کہا کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، نہ کبھی پر تشدد سیاست پر یقین رکھا، نہ رکھوں گا اور نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے، یہ ملک ہمارا ہے، یہ ادارے ہمارے ہیں، ہمیں ملکر کام کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن کے بعد میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کیحاضری سے استثنیٰ کی درخو...

انسدادِ دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی 3 مقدمات میں ضمانت خارج کر دی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں ضمانتوں کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری کے باعث ضمانتیں خارج کر دیں، حاضری سے استثنی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ کھنہ میں 2 اور تھانہ بارہ کہو میں ایک مقدمہ درج تھا۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دے دیئے گئے ہیں، عدالت نے انہیں 3 سال قید، ایک لاکھ جرمانے کے ساتھ 5 سال کیلئے سیاست سے نااہل قرار دیا تھا، جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں نے بھارت کے...

بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں نے یوم سیاہ منا تے ہوئے اقوام متحدہ سے استصواب رائے کے وعدے پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے 7 دہائیوں سے زائد عرصہ سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے جس کے خلاف بھارت کے یوم آزادی کو ہر سال لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کے کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، آزاد جموں و کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا گیا اور برہان وانی چوک سے ریلیاں نکالی گئیں ۔ یوم سیاہ کے دوران کشمیریوں نے اقوام متحدہ سے استصواب رائے کے وعدے پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا اور بھارت کے یوم آزادی پر کشمیری سیاہ پٹیاں پہن کر بھارت مخالف احتجاج کیا ۔ واضح رہے بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پس پشت ڈال کر کشمیریوں کے حقوق غصب کر رکھے ہیں، بھارت کے جبری قبضہ کے خلاف آج بھی کشمیری پرامن جدوجہد کے ذریعے اقوام متحدہ کی طرف سے کیے گئے وعدے پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر جبری تسلط کے ذریعے 1947 سے اب تک کشمیریوں کے حقوق پامال کر رکھے ہیں، کشمیر پر اپنا ناجائز قبضہ برقرار رکھنے کیلئے بھارت نے 9 لاکھ سے زائد فوج مقبوضہ ریاست پر تعینات کر رکھی ہے۔ کشمیر میں گزشتہ 33 برسوں میں 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد بچے شفقت پدری سے بھی محروم ہوئے ہیں، صرف 90 کی دہائی سے اب تک بھارت نے 96183 کشمیری بے دردی سے شہید کیے ہیں، آزاد کشمیر کے شہری کہتے ہیں قابض بھارت کو یوم آزادی منانا زیب نہیں دیتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں