• Columbus, United States
  • |
  • ٢٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

اسلام آباد میں ایک اور ملازمہ پر مالکن کا تش...

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اور ملازمہ بچی مالکن کی فرعونیت کا شکار ہوگئی، مالکن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 15 میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا معاملہ سامنے آیا جس کے بعد مالکن پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ملازمہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ ترنول میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں کہا گیا کہ ملازمہ بچی کے چہرے اور سر پر زخم تھے، مالکن نے بچی کو گرم چمچ سے جلایا۔ بیٹی سے ملنے گئی تو کمرے میں بند کر کے ویڈیو بنائی گئی۔ مقدمے میں خاتون نے الزام لگایا کہ مالکن نے مرضی کا بیان ریکارڈ کروایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے آبائی علاقوں میں...

ساڑھے چار لاکھ اوورسیز اپنے آبائی علاقوں میں صحت اور تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کر رہے ہیں، منڈی بہاوالدین کا گاوں موجیانوالہ بھی اورسیز پاکستانیوں کے جذبہ خیر سگالی کی نادر مثال ، جہاں بچیوں کی تعلیم کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے گورنمنٹ سکول تعمیر کیا جا چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانی رہتے تو پاکستان سے دور ہیں لیکن وطن کی محبت ہمیشہ ان کے دلوں میں بستی ہے۔ اسی حب الوطنی میں اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنے تئیں کاوشیں جاری رکھتے ہیں۔ضلع منڈی بہاوالدین اور گجرات سے تعلق رکھنے والے ساڑھے چار لاکھ اوورسیز اپنے آبائی علاقوں میں صحت اور تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کر رہے ہیں۔ اس علاقے میں درجنوں ایسے منصوبے تکمیل پا چکے جس سے عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ ضلع منڈی بہاوالدین میں موجود گاوں موجیانوالہ بھی اورسیز پاکستانیوں کے جذبہ خیر سگالی کی نادر مثال ہے جہاں بچیوں کی تعلیم کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے گورنمنٹ سکول تعمیر کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ حکومت نے اس علاقے سے تعلق رکھنے والے اوورسیز کی خواہش پر اسی کو سکول کالج کا درجہ دے دیا جس کی وجہ سینکڑوں بچیوں کو میٹرک کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھنا آسان ہوگا ۔اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے برطانوی سیاست لارڈ واجد خان، ڈاکٹر انصر حیات اور چوہدری ساجد علی نے کالج کی منظوری پر وزیر اعلی محسن نقوی اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ حکومت اگر سہولیات فراہم کرئے تو اوورسیز پاکستانی اپنے آبائی علاقوں میں مسائل کے حل لئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی ویو سے ڈاکٹرسارہ کی لاش برآمدگی کا کیس ،...

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں سی ویو سے ڈاکٹر سارہ کی لاش ملنے کے کیس میں ملزم شان سلیم کی ضمانت منظور کر لی۔ سندھ ہائی کورٹ نے ملزم شان سلیم کو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں کیس نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ملزم شان سلیم کیس کے ٹرائل میں تاخیر کی وجہ بنے تو ضمانت واپس لی جا سکتی ہے۔ ملزم کے وکیل ثاقب نے عدالت کو بتایا کہ متوفیہ نے خودکشی کی تھی، ملزم پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ پراسیکیویشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم پر ڈاکٹر سارہ کے قتل کا الزام ہے، مدعی مقدمہ نے ملزم کو نامزد کیا ہے، ملزم نے دفتر میں لگے ہوئے کیمروں کی سی سی ٹی وی ویڈیو ڈیلیٹ کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے 18 اپریل کو ملزم کی ضمانت مسترد کر دی تھی۔ پولیس نے کہا کہ 6 جنوری 2023 کو ڈاکٹر سارہ کی لاش سی ویو دو دریا سے ملی تھی، متوفیہ کے اغوا اور قتل کا مقدمہ ساحل تھانے میں درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کا لاہور ہائیکورٹ کو 21 اگست کو پ...

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو 21 اگست کو پرویز الہی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کو 21 اگست کو پرویز الہی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ہائیکورٹ 21 اگست کو فیصلہ نہیں کرتی تو گرفتاری کا عبوری حکم نامہ معطل تصور ہوگا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محسن رضا نقوی کا زیر تعمیر بیدیاں روڈ انڈر پ...

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی نے زیر تعمیر بیدیاں روڈ انڈر پاس کا دورہ کر کے منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ محسن رضا نقوی کو کمشنر، ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر حکام نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی، نگران وزیر اعلی پنجاب نے منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے کنٹریکٹر کو ہدایات بھی جاری کیں۔ نگران وزیر اعلی نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے، منصوبہ مکمل ہونے سے علاقے کے لوگوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ ،شہریار آفریدی کی گرفتار...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آڑڈر معطل کرتے ہوئے انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی۔ شہریار آفریدی کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کی جس دوران شہریار آفریدی اپنے وکیل شیر افضل مروت کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت شہریار آفریدی قرآن پاک کا نسخہ اٹھا کر روسٹرم پر آگئے جبکہ جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر کو روسٹرم پر بلا لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ 9 مئی کے واقعات سب کے سامنے ہیں، انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق شہریار آفریدی نے اشتعال پھیلایا، شہریار آفریدی کے ڈسٹرکٹ کورٹس پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، عدلیہ کے خلاف مہم میں بھی ان کا نام آیا ہے۔ جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ جیل میں ہونے کے باوجود انہوں نے لوگوں کو کیسے اشتعال دلایا؟ جس پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ میری آنکھیں اور کان تو انٹیلی جنس رپورٹس ہی ہیں۔ عدالت نے ایس ایچ او سے سوال کیا کہ شہریار آفریدی کی پلاننگ کی آپ کے پاس کیا معلومات تھیں؟ جس پر ایس ایچ او نے بتایا کہ اس وقت وہاں ایس ایچ او نہیں تھا، کسی اورکے پاس چارج تھا، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ پھر تو آپ کی جان چھوٹ گئی۔ جسٹس بابر ستار نے پوچھا کہ شہریار آفریدی کی گرفتاری کے وقت ڈی پی او کون تھا؟ جس پر متعلقہ ڈی پی او روسٹرم پر آگئے۔ عدالت نے ان سے بھی پوچھا کہ آپ کے پاس کیا انفارمیشن تھی شہریار آفریدی کی پلاننگ سے متعلق؟ جس پر ڈی پی او نے بتایا کہ میں اس وقت چھٹی پر گیا ہوا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے شوکاز نوٹس کا جواب فائل کر دیا ہے؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ جی سر، تحریری جواب داخل کرا دیا ہے۔

جسٹس بابر ستار نے پوچھا کہ 8 مئی کو کیا ہو رہا تھا اسلام آباد میں، کیا آپ نے اس متعلق پوچھا؟ ان رپورٹس کی روشنی میں آپ نے بھی اپنا مائنڈ اپلائی کرنا ہوتا ہے، پولیس حکام بتائیں کہ 8 مئی کو کیا صورتحال تھی اسلام آباد میں؟ آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ واقعہ ہونے سے قبل خدشات کی بنیاد پر کارروائی کی جاتی ہے، ہم نے یہ کارروائیاں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے کیں۔ جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ سپیشل برانچ کی رپورٹ تو محض ایک مذاق ہے، وہ نوٹیفکیشن کہاں ہے جس پر شہریار آفریدی کی گرفتاری کی اجازت دی گئی۔ ایس ایس پی کے وکیل طاہر کاظم نے عدالت کو بتایا کہ پہلا ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دینے کی وجوہات مختلف تھیں، عدالت نے کہا کہ نظربندی احکامات بعد میں جاری ہوئے اور گرفتار پہلے کیا گیا، تھریٹ الرٹس پر کارروائی خدشات کی بنیاد پر ہی کی جاتی ہے۔ جسٹس بابرستار نے کہا کہ عدالت آردڑ کالعدم قرار دیتی ہے اور پھر نیا ایم پی او آرڈر آجاتا ہے، جسٹس بابر ستار نے ایس ایس پی آپریشنز کا جواب بھی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز پر بھی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ شہریار آفریدی سے اڈیالہ جیل میں کس کس نے ملاقات کی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ سے تفصیل طلب کر لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس بابر ستار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر چارج فریم کیا جائے گا۔ جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ آفریدی صاحب آپ کا کوئی گھر ہے اسلام آباد میں؟ جس پر شہریار آفریدی نے بتایا کہ جی، میرا گھر موجود ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی سے متعلق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا ایم پی او آرڈر معطل کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ جانے کی اجازت دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم بچے...

شہر قائد کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں کھلے مین ہول نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔ تین بہنوں کا اکلوتا بھائی ڈھائی سالہ نعمان گزشتہ روز گھر سے نکلا اور کھلے مین ہول میں گر گیا، بدقسمت نعمان اپنے والدین کیساتھ خالہ کے گھر عقیقے کی تقریب میں شرکت کیلئے آیا تھا جہاں وہ کھیلنے کیلئے گھر سے نکلا اور لاپتہ ہو گیا۔ اہلخانہ تلاش کرتے رہے کچھ دیر بعد کھلے مین ہول سے معصوم نعمان کی لاش مل گئی، جشن آزادی کے حوالے سے قومی پرچم سے مناسبت رکھتا ہوا لباس پہن کر معصوم نعمان گھر سے نکلا اور انتظامیہ کی نااہلی کا شکار بن گیا۔ معصوم نعمان کے اہلخانہ کا کہنا ہے اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں علاقے میں اب بھی کئی مین ہول کھلے ہوئے ہیں، انتظامیہ فوری اقدامات کرے تاکہ مزید کوئی قیمتی انسانی جان ضائع نہ ہو۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے میمن گوٹھ پہنچ کر جاں بحق بچے کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعے پر دلی رنج و صدمہ پہنچا، میمن گوٹھ میں کھلے مین ہول کو کور کر دیا گیا ہے، لوکل کونسل کی جانب سے علاقے میں کھلے مین ہولز کے تدارک کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہ...

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 11 بی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو مارے گئے، ملزمان گھر میں لوٹ مار کیلئے داخل ہوئے تھے۔ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 11 بی کے ایک مکان میں 7 ڈاکو لوٹ مار کیلئے داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنالیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افغان ڈاکوں کا گروہ گھر میں لوٹ مار کیلئے داخل ہوا تھا۔ گھر کے مالک نے میڈیا کو بتایا کہ متعدد ڈاکو جنگلہ کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور گھر والوں کو یرغمال بنایا، ڈاکوں نے مجھ پر تشدد بھی کیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہمیں بچایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر دستی ب...

پشاور کے تھانہ ارمڑ کی چوکی ارنڈرو پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، پولیس کی مثر جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ پشاور پولیس کے مطابق تھانہ ارمڑ کی حدود میں واقع چوکی ارنڈو پر دہشت گردوں نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ پولیس کی بروقت اور مثر انداز میں جوابی کارروائی سے دہشت کرد فرار ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں پولیس افسروں کی ایڈیشنل آئی جی اور...

پنجاب میں پولیس افسروں کی ایڈیشنل آئی جی اورڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ وزیراعلی آفس میں ترقی پانے والے پولیس افسروں کوبیجزلگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں نگران وزیراعلی پنجاب،چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس شریک ہوئے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے گریڈ 21 اور گریڈ20میں پروموٹ ہونیوالے پولیس افسران کو مبارکباد دی۔ ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پرترقی پانے والے افسران میں مقصودالحسن،عبدالکریم اورمرزافاران بیگ شامل ہیں۔عمران ارشد،محمدادریس،وقارعباسی اورکامران خان کو بھی گریڈ21میں ترقی ملی۔ 20ویں گریڈمیں ڈی آئی جی کے عہدے پرترقی پانے والے پولیس افسران میں سہیل ظفرچٹھہ، علی ناصر رضوی، محمدایازسلیم شامل ہیں۔اس کے علاوہ وقاص حسن،توصیف حیدر، کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک، منتظرمہدی کوبھی گریڈ 20میں ترقی ملی۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ترقی پانیوالیافسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،ترقی پولیس افسران کا حق ہے جوان تک پہنچایا گیا۔ ترقی پانے والے افسروں سے عوام کی خدمت کی توقع کرتے ہیں۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ترقی پانے والے افسران کومبارکباد پیش کرتاہوں اورکامیابیوں کے لئے دعا گوہوں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ چیف منسٹراورچیف سیکرٹری نے پولیس افسران کی ترقی کیلئے ذاتی دلچسپی لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

این اے 131 لاہور،سپریم کورٹ نے دوبارہ گنتی ک...

سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔ سپریم کورت کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ دوبارہ گنتی کی اپیل تو اب غیر موثر ہو چکی ہے۔ اس پر وکیل بابر اعوان نے جواب دیا کہ جی سر، بالکل غیر مثر ہو چکی ہے، اجازت دیں تو معاملہ پر چیئرمین پی ٹی آئی سے نئی ہدایات لے لوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، اسمبلی تحلیل کے بعد اس معاملہ پر کیا کیا ہو سکتا ہے، اب نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے۔ وکیل چیئرمین پی ٹی آئی بابر اعوام نے کہا کہ نئے انتخابات کا تو ہمیں بھی بے صبری سے انتظار ہے۔ بعدازاں عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رضوانہ ابھی چلنے کی پوزیشن میں نہیں، صرف اٹھ...

جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ رضوانہ ابھی چلنے کی پوزیشن میں نہیں وہ صرف اٹھ کر بیٹھ سکتی ہے اور اسے وہیل چیئر پر کمرے سے باہر لایا جاتا ہے۔ جنرل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز نے واضح کیا ہے کہ تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کی ابھی پلاسٹک سرجری نہیں ہوئی، پلاسٹک سرجری کی ٹیم رضوانہ کا علاج کررہی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری کی ٹیم 2 مرتبہ سر، چہرے اور کمرے کے زخم صاف کر چکی ہے، زخموں کا انفیکشن مکمل ختم ہونے کے بعد پھر پلاسٹک سرجری کی ٹیم آپریشن کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حسان نیازی کی گرفتاری میں اہم پیشرفت، اے پلس...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے بھانجے حسان نیازی کا نام اے پلس کیٹگری کے ملزمان میں شامل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 9 مئی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو اے پلس اور اے کیٹگریز کا نام بھی دیا گیا ہے، پولیس کی ٹیم حسان نیازی کو لینے لاہور سے کوئٹہ اگلے ہفتے جائے گی۔ قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد حسان نیازی کو لانے کیلئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور بھی جائیں گئے۔ حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا ہے، حسان نیازی کو لاہور منتقل کرنے کیلئے محکمہ داخلہ نے چٹھی لکھ دی ہے۔ لاہور کے تھانہ سرور روڈ سمیت دیگر تھانوں میں حسان نیازی کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں، حسان نیازی پر کور کمانڈر کی وردی لہرانے کا الزام بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پرویزالٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کا تح...

احتساب عدالت لاہور نے پرویزالہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے مطابق چودھری پرویزالہی کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جاتا ہے، آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر رپورٹ عدالت پیش میں کرے۔ تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ چودھری پرویزالہی کو 21 اگست کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، صدر پی ٹی آئی کے کچھ شریک ملزمان نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، ریکارڈ کے مطابق پرویزالہی کے خلاف انکوائری کو 9 جون کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر (آج)...

گورنر سندھ کی مصروفیات کے باعث نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس(ر)مقبول باقر(آج) جمعرات کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری تقریب(آج) 17 اگست بروز جمعرات کو شام 6 بجے گورنر ہاسس میں ہو گی، گورنر سندھ کی اسلام آباد میں مصروفیات کے سبب تقریب حلف برداری (آج) رکھی گئی ہے۔ نگراں وزیر اعلی جسٹس(ر)مقبول باقر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے صوبے کی اہم شخصیات اور سیاسی رہنمائوں کو دعوت نامے بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

3 ایم پی او نظر بندی کیخلاف پیشگی عدالتی اجا...

لاہور ہائی کورٹ نے 3 ایم پی او نظر بندی کے خلاف پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن اور جسٹس مرزا وقاص رف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ڈپٹی کمشنر کی اپیل پر سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کیا۔ سنگل بینچ کے اس فیصلے کی معطلی سے نظر بند 57 پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی بھی لٹک گئی، ڈپٹی کمشنر کا کسی بھی شخصیت اور کارکن کو کسی بھی وقت بغیر اجازت نظر بند کرنے کا اختیار بحال ہوگیا۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ بغیر وجہ بتائے نظر بندی کا آئین اور قانون اختیار دیتا ہے جسے ختم یا معطل نہیں کیا جا سکتا، نظر بندی کا ڈپٹی کمشنر کا صوابدیدی اختیار ختم ہو تو اس کی افادیت اور اہمیت بھی ختم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ 3 ایم پی او کے تحت نظر بندی اقدام مشروط کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ بعدازاں ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان عسکریت پسندی سے واضح لاتعلقی اختیار کر...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے یاسوکونی یادگار سے متعلق جاپانی سیاست دانوں کے منفی اقدامات کو بھرپورطریقے سے اٹھاتے ہوئے اس حوالے سے اپنا مضبوط موقف واضح کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار منگل کوایک پریس بریفنگ میں  جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کی جانب سے متنازعہ یاسوکونی  یادگار پر ہدیہ بھیجنے اوراقتصادی سیکورٹی  کے وزیر تکائی چی کے یادگار پر حاضری سے متعلق میڈیا رپورٹ پر پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

جاپان میں آج دوسری جنگ عظیم میں اس کی جانب سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی 78 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، وانگ نے کہا کہ چینی عوام نے دنیا کے لوگوں کے ساتھ مل کر جاپانی عسکری جارحیت پسندوں اور فاشزم کو شکست دی۔ وانگ نے کہا کہ یہ برائی پر انصاف کی، تاریکی پر روشنی کی اور رد عمل پر ترقی کی ایک عظیم فتح تھی، جو چینی قوم کی تاریخ اور انصاف کے حصول کی انسانی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان عسکریت پسندی سے واضح لاتعلقی اختیار کر...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے یاسوکونی یادگار سے متعلق جاپانی سیاست دانوں کے منفی اقدامات کو بھرپورطریقے سے اٹھاتے ہوئے اس حوالے سے اپنا مضبوط موقف واضح کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار منگل کوایک پریس بریفنگ میں  جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کی جانب سے متنازعہ یاسوکونی  یادگار پر ہدیہ بھیجنے اوراقتصادی سیکورٹی  کے وزیر تکائی چی کے یادگار پر حاضری سے متعلق میڈیا رپورٹ پر پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

جاپان میں آج دوسری جنگ عظیم میں اس کی جانب سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی 78 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، وانگ نے کہا کہ چینی عوام نے دنیا کے لوگوں کے ساتھ مل کر جاپانی عسکری جارحیت پسندوں اور فاشزم کو شکست دی۔ وانگ نے کہا کہ یہ برائی پر انصاف کی، تاریکی پر روشنی کی اور رد عمل پر ترقی کی ایک عظیم فتح تھی، جو چینی قوم کی تاریخ اور انصاف کے حصول کی انسانی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

داعش نے شام میں حکومت کے حامی 3 جنگجوؤں کو ہ...

دمشق(شِنہوا)شام کے وسطی صوبے حمص کے صحرائی علاقے میں داعش کے عسکریت پسندوں کےایک حملے میں منگل کی صبح  شامی حکومت کے حامی تین جنگجو مارے گئے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ حمص کے مشرقی دیہی علاقوں میں پالمیرا کے قریب ایک اسلحہ ڈپو پر داعش کے عسکریت پسندوں نے آدھی رات کے بعد حملہ کیا۔

 برطانیہ میں قائم  مبصرگروپ نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ حکومت کے حامی 8 جنگجو شدید زخمی ہیں۔

یہ تازہ ترین حملہ شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں المیادین شہر کے صحرائی علاقے میں جمعہ کو ایک بس پر گھات لگا کر کیے گئے  اس حملے کے چند روز بعد کیا گیا ہے جس میں 35 شامی فوجی ہلاک ہو ئے تھے۔

جنگی مبصرگروپ نےمنگل کوکہاکہ شامی فوج نے شام کے صحرا میں  داعش کے ٹھکانوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی کی ہے۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میانمار میں جیڈ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے...

ینگون(شِنہوا)میانمار کی شمالی ریاست کاچن میں ایک جیڈ کان میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک 19 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

ہپاکانت پولیس سٹیشن کے ایک پولیس افسر ہان ون ہیلنگ نے منگل کو شِنہوا کو بتایا کہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر2 بج کر 30 منٹ تک 19 لاشیں نکالی گئی ہیں اور ہلاک ہونے والے تمام افراد مرد ہیں جبکہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

مٹی کا تودہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق  سہ پہر3 بجے کے قریب میانمار کی جیڈ انڈسٹری کے مرکز ہپاکانت کے ما نا گاؤں کے قریب جیڈ کی کان میں گراجس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے۔

 ایک مقامی امدادی کارکن نے بتایا کہ کئی ریسکیو ادارے پیر سے جائے وقوعہ پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میانمار میں جیڈ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے...

ینگون(شِنہوا)میانمار کی شمالی ریاست کاچن میں ایک جیڈ کان میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک 19 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

ہپاکانت پولیس سٹیشن کے ایک پولیس افسر ہان ون ہیلنگ نے منگل کو شِنہوا کو بتایا کہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر2 بج کر 30 منٹ تک 19 لاشیں نکالی گئی ہیں اور ہلاک ہونے والے تمام افراد مرد ہیں جبکہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔

مٹی کا تودہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق  سہ پہر3 بجے کے قریب میانمار کی جیڈ انڈسٹری کے مرکز ہپاکانت کے ما نا گاؤں کے قریب جیڈ کی کان میں گراجس کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے۔

 ایک مقامی امدادی کارکن نے بتایا کہ کئی ریسکیو ادارے پیر سے جائے وقوعہ پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنکیانگ میں غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائش کا...

ارمچی(شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے میں غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائش 23 سے 27 اگست تک منعقد ہوگی۔ سنکیانگ کے علاقائی ثقافت وسیاحت کے محکمے نے بتایا کہ نمائش میں 330 غیر مادی ثقافتی ورثے کے منصوبے پیش کیے جائیں گے جس میں سنکیانگ اوراس کی  مدد کرنے والے دیگر صوبائی سطح کے 19 علاقوں سے 296 ثقافتی ورثے کے شاہکار پیش کیے جائیں گے۔

   ان منصوبوں میں مشرقی صوبےجیانگ سو کے شہر سوژو کی کڑھائی اور سنکیانگ سے تعلق رکھنے والے بارہ موقام شامل ہیں، جو ویغور نسلی گروپ کی روایتی موسیقی ہے۔

یہ نمائش، وزارت ثقافت وسیاحت اور سنکیانگ کی علاقائی حکومت کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر، سنکیانگ کےجنوبی اکسو پریفیکچر کے شہر اکسو میں منعقد کی جائے گی۔ پانچ روزہ ایونٹ میں تجرباتی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی جن میں پروجیکٹس کو پیش کیا جائے گا۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال-کھٹمنڈو-چینی حکومت سکالرشپ

نیپال میں چینی سفیر چِھن سونگ (درمیان) چینی حکومت کی طرف سے سکالرشپ کے لیے کھٹمنڈومیں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں ایک نیپالی طالب علم کو داخلے کا اجازت نامہ دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال-کھٹمنڈو-چینی حکومت سکالرشپ

نیپال میں چینی سفیر چِھن سونگ (درمیان) چینی حکومت کی طرف سے سکالرشپ کے لیے کھٹمنڈومیں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں ایک نیپالی طالب علم کو داخلے کا اجازت نامہ دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نمیبیا-ونڈہوک-روایتی چینی دوا-لیکچر

 نمیبیا کے شہر ونڈہوک میں نمیبیا میں یونیورسٹی آف نمیبیا میں روایتی چینی طب کے لیکچر کے دوران ایک طالب علم موشی بستین تھراپی لےرہاہے۔(شِنہوا)

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نمیبیا-ونڈہوک-روایتی چینی دوا-لیکچر

 نمیبیا کے شہر ونڈہوک میں نمیبیا میں یونیورسٹی آف نمیبیا میں روایتی چینی طب کے لیکچر کے دوران ایک طالب علم موشی بستین تھراپی لےرہاہے۔(شِنہوا)

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹلی-کاتانیا-ماؤنٹ ایٹنا آتش فشاں -پھٹنا

اٹلی کے جزیرے سسلی کے صوبےکاتانیا میں ماؤنٹ ایٹنا آتش فشاں سے لاوا پھٹنے کا منظر۔(شِنہوا)

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت -کمروپ-کشتی- ریسنگ فیسٹیول

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے  ضلع کمروپ کے اڈیاپارا میں دیہاتی دریائے بورولیا  پر سالانہ کشتی ریسنگ فیسٹیول کے دوران کشتیوں کی دوڑ میں شریک ہیں۔(شِنہوا)

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر-نیو الامین-صدر-اردن-فلسطین-رہنماؤں کی سہ...

مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی (درمیان)، اردن کے شاہ عبداللہ دوئم (بائیں) اور فلسطینی صدر محمود عباس مصر کے نیو الامین میں سہ فریقی کانفرنس میں شریک ہیں جس میں فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔(شِنہوا)

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین جامع ماحول دوست تبدیلی کوفروغ دینے کے لی...

بیجنگ (شِنہوا) چین اقتصادی اور سماجی ترقی کی جامع ماحول دوست تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے پالیسیاں اور اقدامات وضع کرے گا۔

 قومی ترقی واصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کے سربراہ ژینگ شان جیی نے منگل  کو کہا کہ تحفظ کی جامع حکمت عملی کا مکمل نفاذ کیا جائے گا، توانائی کے موثر استعمال کی طرف منتقلی کو تیزاور اہم شعبوں میں کاربن اخراج میں کمی کی جائے گی، فضلہ کی ری سائیکلنگ کا نظام تشکیل  اور ماحول دوست، کم کاربن اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔

این ڈی آر سی باہمی تعاون کی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے  کاربن اخراج کی مجموعی مقدار اور شدت پر قابو پانے کے لیے توانائی کی کھپت کی کل مقدار اور شدت پر کنٹرول سے بتدریج منتقلی کو فروغ دیتے ہوئے کاربن اخراج کے حوالے سے دوہرے اہداف حاصل کرنے میں ملک کی مدد کرے گا۔ این ڈی آر سی  توانائی کے نئے نظام کی منصوبہ بندی اور ترقی کو تیز کرے گا، ماحول دوست اور کم کاربن اقتصادی ترقی کے لیے پالیسیوں میں بہتری لائے گا اور وسائل اور ماحولیاتی عناصر کی مارکیٹ پر مبنی تخصیص کے نظام کو بہتر بنائے گا۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں طب کے شعبے میں انسداد بدعنوانی مہم...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں طب کے شعبے میں انسداد بدعنوانی مہم شروع کردی گئی ہے جس کا مقصد ملک بھر میں اس شعبے میں ایمانداری اور دیانتداری کو فروغ دینا ہے۔نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) اورنو دیگر محکموں کی طرف سے جولائی میں مشترکہ طور پر شروع کی گئی، سال بھر جاری رہنے والی اس مہم کا مقصد کرائے کے حصول کے لیے طاقت کا استعمال، کک بیکس لینا اور رشوت ستانی جیسی نمایاں خرابیوں کو دور کرنا ہے۔  یہ مہم طبی شعبے کے تمام پہلوؤں بشمول انتظامیہ، میڈیکل سوسائٹیز وایسوسی ایشنز، میڈیکل انٹرپرائزز اور میڈیکل انشورنس فنڈز کا احاطہ کرتی ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا کہ انسداد بدعنوانی مہم میں طبی شعبے میں کلیدی عہدوں پر کام کرنے والے افراد پر توجہ دی جائے گی  جنہوں نے متعلقہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ ساتویں چین-جنوبی ایشیا نمائش...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی ساتویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپوکی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے منگل کو اعلان کیا کہ یہ نمائش 16 اگست کو چین کےجنوب مغربی صوبہ یوننان کے شہر کُن مِنگ میں منعقد ہوگی۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ ساتویں چین-جنوبی ایشیا نمائش...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی ساتویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپوکی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے منگل کو اعلان کیا کہ یہ نمائش 16 اگست کو چین کےجنوب مغربی صوبہ یوننان کے شہر کُن مِنگ میں منعقد ہوگی۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اپنےساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ اپنےساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک اور تائیوان کے حکام کے درمیان تمام قسم کے سرکاری تعلقات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کااظہاربالٹک ممالک ایسٹونیا، لتھوانیا اور لٹویا کےتین قانون سازوں کے تائیوان کے دورے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔   وانگ نے کہا کہ ہم متعلقہ فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ ون چائنہ اصول کی پاسداری کریں،'تائیوان کی آزادی' علیحدگی پسند قوتوں کوغلط  پیغامات بھیجنے سے گریزاور دو طرفہ تعلقات کی مستحکم اورمضبوط  ترقی کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صوبے ہینان کی غیر ملکی تجارت 440 ارب...

ژینگ ژو(شِنہوا)رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں چین کے وسطی صوبے ہینان کی غیر ملکی تجارت 440 ارب 18 کروڑ یوآن (تقریباً 61 ارب 33 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔

صوبائی دارالحکومت ژینگ ژو میں کسٹمز حکام کے مطابق صوبے کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 3.2 فیصد بڑھ کر291 ارب 37 کروڑ یوآن ہو گئی جبکہ اس کی درآمدات 148 ارب 81 کروڑیوآن ریکارڈ کی گئیں۔

جنوری سے جولائی کے دوران امریکہ، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن، یورپی یونین، اور جمہوریہ کوریا ،ہینان کے صف اول کے چار تجارتی شراکت دار رہے۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ...

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شہر جیریکو کے قریب عقبات جبار پناہ گزین کیمپ میں منگل کو اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک کم سن نوجوان سمیت دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے ۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا  ہےکہ 16 سالہ قوصائی الوالجی اور 25 سالہ محمد نجوم پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے  جاں  بحق ہوئے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جھڑپوں کے دوران دو دیگر فلسطینی زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو اسرائیل کے خلاف  فائرنگ حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مطلوب ایک فلسطینی محمد ابو العسل کو نصف شب کے بعد گرفتار کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق درجنوں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں  جنہوں نے پتھراؤ کرنے والے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی فورسز نے فائربم حملے کے جواب میں فائرنگ کی اور وہ اس علاقے میں داخل ہوئیں جہاں دومطلوب مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لیے جھڑپیں ہوئیں۔

 اسرائیل ریڈیو نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دونوں فلسطینی اس وقت مارے گئے جب اسرائیلی  دستے مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے لیے پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوئے۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹرمپ پرجارجیا میں 2020 کے صدارتی انتخابات می...

واشنگٹن(شِنہوا)  سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرریاست جارجیا میں 2020 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت  کی مبینہ کوششوں کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔  سابق صدر کے خلاف یہ چوتھا فوجداری مقدمہ ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ  ٹرمپ اور دیگر18 افراد پر2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج  تبدیل کرنے کی کوششوں کے الزام میں جنوب مشرقی ریاست جارجیا میں فرد جرم عائد کی گئی۔

سابق صدر  پرریاست کے دھوکہ دہی ایکٹ کی خلاف ورزی، سرکاری افسر کو اپنےحلف کی خلاف ورزی کرنے پراکسانے، جلعی سرکاری افسرظاہرکرنے، فرسٹ ڈگری جعلسازی کی سازش اور جھوٹی دستاویزات  جمع کرانے کی سازش سمیت 13 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی ماحولیات کے پہلے قومی دن کے موقع...

ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کے پورے معاشرے پر زور دیا ہے کہ وہ پانی اورسرسبز پہاڑوں کے ایک انمول اثاثہ  ہونے کے تصور کوبھرپور طریقے سے فروغ دیتے ہوئے اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر کام کریں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین،صدر شی نے 15 اگست کو ماحولیات کے پہلے قومی دن کے موقع پر یہ ہدایات دیں۔

قوم کی پائیدار ترقی کے لیے ماحولیاتی تحفظ کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے صدر شی نے  اسے ایک بڑا سیاسی مسئلہ قرار دیا جو سی پی سی کے مشن اورمقصد کے ساتھ ساتھ ایک بڑا سماجی مسئلہ ہے جس کا تعلق عوامی فلاح و بہبود سے ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے نئے سفر پر، ماحولیاتی ترقی کو آگے بڑھانے اور اعلیٰ معیار کے تحفظ کے ساتھ ہم آہنگ اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تزویراتی عزم کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ 

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی پولیس نے پہلی ششماہی کے دوران ماحولیات...

بیجنگ (شِنہوا) چینی پولیس نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ماحولیاتی نقصانات بارے 29 ہزار فوجداری مقدمات نمٹائے ہیں۔

وزارت عوامی تحفظ نے پہلے قومی یوم ماحولیات کے موقع پر بتایا کہ ان مقدمات میں مختلف قسم کے جرائم شامل تھے جن میں ہوا، پانی اور مٹی کو آلودہ کرنا، ماحولیاتی تحفظ بارے جھوٹے ثبوت تیار کرنا، قیمتی اور خطرے سے دوچار جنگلی حیات کو نقصان پہنچانا، جنگلات کے درختوں کی غیرقانونی کٹائی، غیر قانونی طریقے سے سمندری ریت نکالنا اور غیرقانونی کان کنی شامل ہے۔

وزارت نے کہا کہ پولیس حکام مستقبل میں ماحولیاتی جرائم کے خلاف اقدامات جاری رکھیں گے۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سیچھوان ۔ چھنگ دو ۔ ہیمنگ چائے خانہ

چین ، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو کے ہیمنگ چائے خانے میں ایک خاتون اوپرا فن کا مظاہرہ کرنے کی  تیاری کررہی ہے۔  (شِنہوا)

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تنزانیہ ۔ دارالسلام ۔ چین ۔ ریاضی استاد

تنزانیہ ، دارالسلام میں تنزانیہ۔شنگھائی ریاضی پروگرام کے تحت تربیتی سیشن کے دوران ایک چینی استانی تنزانیہ کے ریاضی کے استاد کو ہدایات دے رہی ہے۔(شِنہوا)

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ شی ۔ ڈونگ شینگ ۔ جن تان ساحل

چین ، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے علاقے ڈونگ شینگ کے جن تان ساحل پر سیاح قوس قزح کے نمودارہونے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ دریائے یانگسی دہانہ ۔ نظارہ

چین ، مشرقی شنگھائی میں شنگھائی یانگسی دریا کے پل کے پس منظرکے ساتھ جوڑا سلیفی بنارہا ہے ۔ (شِنہوا)

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ سیچھوان ۔ چھنگ دو ۔ ہیمنگ چائے خانہ

چین ، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو کے ہیمنگ چائے خانے میں ایک شخص چائے کپ میں ڈالنے کا مظاہرہ کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، اعلیٰ معیار کی ترقی سے ٹریفک انتظامات م...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اعلیٰ معیار کی ترقی کی بدولت ٹریفک خدمات کی بہتری کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

وزارت عوامی تحفظ  کے ٹریفک انتظام بیورو نے بتایا کہ روڈ ٹریفک مینجمنٹ اتھارٹیز گاڑیوں کے اندراج کا طریقہ کار آسان اور بہتر بنائیں گی اور گاڑیوں کی خریداری کو فروغ دینے اور استعمال شدہ کاروں کے لین دین اور برآمد میں آسانی کے لئے آن لائن کاروں کی فروخت میں ایڈجسٹمنٹ کریں گی۔

وزارت نے رواں ماہ کے اوائل میں متعدد اقدامات کیے تھے جن کا مقصد عوامی سلامتی خدمات میں بہتری کے ساتھ ساتھ اعلیٰ معیار کی ترقی آسان بنانا اور اس میں تعاون کرنا تھا۔

وزارت عوامی تحفظ کے مطابق متعلقہ حکام کاؤنٹی سطح پر اور دیہی علاقوں میں ٹریفک  انتظامی خدمات کو زیادہ قابل رسائی بنانے کے لئے اقدامات کریں گے تاکہ دیہی بحالی میں مدد مل سکے۔

 

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی نائب وزیراعظم کا زرعی آفات میں کمی اور...

ہاربن (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم لیو گوژونگ نے زرعی آفات سے بچاؤ اور اس میں کمی کے ساتھ ساتھ وبائی امراض کی روک تھام کے لئے ٹھوس کوششوں پر بھی زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لیو نے یہ بات صوبہ حئی لونگ جیانگ کے معائنہ جاتی دورے کے دوران کہی جو اتوار سے پیر تک جاری رہا۔

لیو نے اناج کی پیداوار مستحکم کرنے اور اسے بڑھانے کی کوششوں پر زور دیتے کہا کہ  یہ بات یقینی بنائی جائے کہ آفات کے بعد نہ تو وہائی مرض آئے اورنہ ہی غربت کی واپسی ہو۔

لیو اس دورے میں سیلاب سے شدید متاثرہ شہر ووچھانگ اور شانگ ژی گئے تا کہ زرعی آفات سے نمٹنے اور پانی کو ذخیرہ کرنے کی  سہولیات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا سکے۔

لیو نے کھیتوں کا معائنہ کرتے ہو ئے سوئی ہوا شہر کے ایک سائنس پارک کا دورہ کیا اور سیلاب سے متاثر ہو نے والے کسانوں سے بھی ملاقات کی۔

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا سیلاب زدہ علاقوں میں مالی امداد بڑھان...

بیجنگ (شِنہوا) چین قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں اور کاروباری اداروں کی مشکلات میں کمی کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور اس میں بہتری کے قرض بارے تعاون میں اضا فہ کرے گا۔

قومی مالیاتی نظم ونسق انتظامیہ نے بتایا کہ نقل و حمل، ٹیلی مواصلات ، گیس و بجلی کی فراہمی، تحفظ آب اور پانی جمع ہونے سے بچاؤ کے منصوبوں کو مزید قرض دیا جائے گا۔

قومی مالیاتی نظم ونسق انتظامیہ کے مطابق بینکس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں چھوٹے اور مائیکرو اداروں ، انفرادی کاروبار، کاشتکاری ، افزائش نسل کے کاروباری اداروں اور دیہی گھرانوں کی مدد کے لیے خصوصی قرض مصنوعات تیار کریں۔

قومی مالیاتی نظم ونسق انتظامیہ نے کہا کہ بیمہ اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کے اہم منصوبوں کے لئے طویل مدتی سرمایہ فراہم کریں۔

اس نے ملک بھر کے مالیاتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی ضروریات کو پورا کرے تاکہ سماجی ، معاشی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں پر سیلاب کے اثرات کم ہوسکیں۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ماحولیاتی تحفظ بارے قانون سازی تیز کر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی اعلیٰ مقننہ نے کہا ہے کہ ملک نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران، حیا تیاتی ماحول کے تحفظ بارے قانون سازی میں تیزی لانے کی اپنی کوششیں جاری رکھی ہیں۔

چین میں پہلا قومی ماحولیاتی دن منگل کو منایا گیا ۔ جون کے اختتام پر 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے ایک اجلاس میں اس دن کے منانے کا اعلان کیا تھا۔

چین میں ماحولیاتی تحفظ بارے اب 30 سے زیادہ قوانین، 100 سے زائد انتظامی قواعد و ضوابط اور متعدد مقامی ضابطے موجود ہیں۔

قومی عوامی کانگریس کے قانون سازی امور کمیشن کے مطابق یہ کوششیں مضبوط ماحولیاتی تحفظ کے نظام کے قیام میں معاون ہیں ۔

2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے اس ضمن میں 19 قوانین تیار کئے اور ان پر نظر ثانی کی۔ان میں ملک کے بڑے دریاؤں، ویٹ لینڈز اور چھنگ ہائی تبت سطح مرتفع کے تحفظ سے متعلق قوانین بھی شامل ہیں۔

اعلیٰ قانون ساز نے کہا کہ قانون سازی کے ذریعے متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی بڑھادیا گیا ہے ۔

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے فنڈ نے افغان لڑکیوں کے حق تعل...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کےایجوکیشن کین ناٹ ویٹ(ای سی ڈبلیو)فنڈنےمنگل کوافغان لڑکیوں کےتعلیمی حقوق کےبارےمیں آگاہی بڑھانےکے لیےایک مہم شروع کی۔

یہ مہم ای سی ڈبلیو گلوبل چیمپیئن افغان لڑکیوں کی روبوٹک ٹیم کی سابق کپتان سمیہ فاروقی کے تعاون سے شروع کی گئی ہے جس میں ایک نوجوان افغان خاتون فنکارہ کے زبردست فن پارے  بھی شامل ہیں۔

عالمی تعلیم کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے  اور ای سی ڈبلیو کے اعلیٰ سطحی سٹیئرنگ گروپ کے سربراہ گورڈن براؤن نے کہا کہ  عالمی برادری کوچاہیے کہ وہ افغان لڑکیوں اور نوجوان خواتین کے دل کی اس پُرجوش پکار کو سنیں اور ان کے حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں متحرک ہوں۔

مزید برآں مہم  ایسے وقت میں افغان لڑکیوں کی آواز کو عالمی سطح پر بلند کرے گی جب عالمی رہنما 18 سے 19 ستمبر کو پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی ) سربراہ اجلاس کے لیے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جمع ہوں گے۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، کاؤنٹی سطح پر تجارتی نظام مضبوط بنانے ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ملک میں کاؤنٹی سطح پر تجارتی نظام کو مزید مستحکم کرنے، شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان مربوط ترقی کو فروغ دینے اور دیہی علاقوں  کی تجد ید شباب کے  لئے ایک تین سالہ منصوبہ جاری کردیا ہے۔

منصوبے میں 2025 تک 500 "صف اول " کی کاؤ نٹیز کا قیام شامل ہے جس میں کاؤنٹی سطح پر لاجسٹک ڈسٹری بیوشن مراکز ، دیہی آبادی کے لئے سہولت اسٹورز، دیہی تجارتی مراکز جیسے بڑے اور درمیانے درجے کی سپر اور زرعی پیداوار مارکیٹس ہوں گی۔

اس منصوبے کا مقصد دیہی علاقوں میں ترسیل کردہ صنعتی مصنوعات اور شہروں سے منسلک زرعی مصنوعات کے لئے دو طرفہ راستے کھولنا،  کاشتکاروں کی آمدن میں اضافہ کرنا ، کسانوں میں کھپت کا رجحان بہتر بنانا اور دیہی آبادی میں زندگی اور پیداوار کی ضروریات پورا کرنے میں تعاون کرنا ہے۔

یہ منصوبہ دیہی علاقوں میں پسماندہ تجارتی سہولیات کے حل میں تیزی لانے، کاؤنٹی ٹاؤن شپ۔ و یلج لاجسٹک ڈسٹری بیوشن نظام بہتر بنانے، تجارت اور ترسیل کی کمپنیوں کو تبدیل کرنے اور ان کی بہتری میں رہنمائی کرنے اور کاؤنٹیز میں تجارت کے اعلیٰ معیار کی ترقی کی قومی کوششوں کے تناظر میں تشکیل دیا گیا ہے۔

منصوبہ  پر عملدرآمد کے لئے 7 علاقوں میں 20 سے زائد مخصوص کاموں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ان میں قصبوں اور دیہاتوں کے لئے سرفہرست شاپنگ مالز اور بازاروں میں خدمات کی توسیع، خریداری مراکز اور مارکیٹس کی تزئین و آرائش، لاجسٹک ڈسٹری بیوشن سینٹرز کی نئی تعمیر یا اپ گریڈیشن، مقامی فارم مصنوعات ای کامرس برانڈز کی ترقی اور زرعی پیداوار کے لئے کولڈ چین لاجسٹکس کی صلاحیت میں اضافہ شامل ہے۔

یہ منصوبہ کئی وزارتوں نے تیار کیا ہے جن میں تجارت، اقتصادی منصوبہ بندی، خزانہ، قدرتی وسائل، زراعت ، دیہی امور، ثقافت ، سیاحت اور ڈاک خدمات شامل ہیں۔

اس پر عملدرآمد رواں سال سے شروع ہورہا ہے جس کے تحت صوبائی حکام کی سفارشات کے بعد سالانہ بنیادوں پر "صف اول" کی کاؤنٹیز کی فہرست مرتب کی جائے گی۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں