• Columbus, United States
  • |
  • ٢٥ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

تھانہ اٹک خورد پر آسمانی بجلی گرنے سے عمارت...

تھانہ اٹک خورد پرآسمانی بجلی گرنے سے عمارت منہدم ہوگئی۔ ملبے تلے دب کر 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے وقت گرج چمک کیساتھ بارش ہورہی تھی کہ اچانک آسمانی بجلی گرگئی۔ عمارت منہدم ہونے کے باعث ملبے تلے دب کر پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بجلی گرنے سے تھانے میں کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ یاد رہے کہ ابتدائی طور پر دھماکے کا شبہ ظہار کیا جارہا تھا اور عمارت گرنے کی وجوہات جاننے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں...

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے مہنگا ہوگیا، قیمت میں اضافے کے بعد ایک امریکی ڈالر 289 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز نٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت 89 پیسے بڑھ گئی تھی۔ دوسری جانب نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاو کارجحان ہے، 100انڈیکس 88 پوائنٹس بڑھ کر48ہزار 513پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ فواد چودھری نے ایک ا...

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنمافوادچودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ایک اور تحریری معافی نامہ جمع کرا دیا، الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،جو 24اگست کو سنایا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فوادچودھری کیخلاف الیکشن کمیشن میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے سماعت کی،فواد چودھری نے کہاکہ میں نے فیصلہ پڑھا تھا،شاید زبان کے استعمال کی نشاندہی کی گئی تھی، فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ایک اور تحریری معافی نامہ جمع کرا دیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اس معافی نامے کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے فوادچودھری کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوط کرلیا جو 24اگست کو سنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توقع ہے نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تناؤ...

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تنا ؤکی صورتحال میں کمی آئے گی۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہتر یہی ہوگا نگراں سیٹ اپ میں ایسے لوگ آئیں جو واقعی غیرجانبدار ہوں، نگران حکومت کے پاس موقع ہے کہ پی ڈی ایم کی پیدا کردہ تنا ؤکی صورتحال ختم کرے، غیرجانبدار لوگ نگران سیٹ اپ میں آئیں تاکہ الیکشن کمیشن کی صحیح معاونت کرسکیں۔ انہوں نے کہا توقع ہے کہ نگران حکومت کے اقدامات سے سیاسی تنا کی صورتحال میں کمی آئے گی، نگران حکومت بطور جذبہ خیرسگالی گرفتارخواتین کی رہائی کااعلان کرے تو اچھی پیش رفت ہوگی۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کو یقینی بنانا چاہیے کہ سابق وزیراعظم کو قانون کے مطابق سہولیات ملنی چاہئیں،چیئرمین پی ٹی آئی 180 سے زائد کیسز میں جکڑے ہوئے ہیں، وکلا کی رسائی اور مشاورت ضروری ہے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو قانون کے مطابق سہولیات کیوں نہیں دی جارہی؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاک ہو نے والوں ک...

شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے دارالحکومت شی آن کے مضافات میں بارش کے سبب چٹان اور مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر21 ہوگئی ہے جبکہ 6 دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔

بلدیہ شی آن کے شعبہ ہنگامی انتطامات کے مطابق جمعہ کے روز موسلا دھار بارش سے ضلع چھانگ آن کے مضافات میں واقع ایک گاؤں میں مٹی کا تودہ گر نے کے باعث حادثہ ہوا۔

اس وقت 980 سے زائد افراد پر مشتمل 14 امدادی ٹیمز تلاش اور بچاؤ کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے پاس لائف ڈیٹیکٹرز، سیٹلائٹ فون اور کھدائی کے آلات موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چٹان اور مٹی کے تودے گرنے سے 2 رہائشی مکانات، سڑکیں، بجلی کی فراہمی اور مواصلاتی سہولیات کو نقصان پہنچا ہے۔

 امدادی اہلکاروں نے 186 افراد کو نکالنے کے دوران تباہ شدہ سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت کی تاکہ ٹریفک، بجلی کی فراہمی اور مواصلاتی خدمات بحال کی جاسکیں۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، خوردہ فرو شی کے شعبے میں اگست کے دوران...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ترقی کے فروغ بارے پالیسی اقدامات میں اضافہ ہوا ہے جس کے سبب چینی خوردہ فروشوں کا کاروباری امکانات پر اعتماد بڑھا ہے۔

چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس کے مطابق چائنہ ریٹیل پرفارمنس انڈیکس اگست میں 50.3 فیصد رہا جو جولائی کی نسبت 0.2 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔ یہ انڈیکس گزشتہ 8 ماہ سے مسلسل توسیعی زون میں ہے۔ یہ انڈیکس اس شعبے کی توقعات جانچنے کا ایک پیمانہ ہے۔

50 سے اوپر ریڈنگ توسیع جبکہ 50 سے نیچے کی ریڈنگ سکڑاؤ کی عکاسی کرتی ہے۔

چیمبر نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز سے انڈیکس میں اضافے کا رجحان چینی معیشت میں لچک کو ظاہر کررہا ہے۔

بیان کے مطابق چین نے ترقی دوست پالیسی اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کررکھا ہے جو کاروباری اداروں اور عوامی اعتماد کی بحالی میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ کا تائیوان سے پی سی درآمدات پر...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ تائیوان علاقے سے پولی کاربونیٹ (پی سی) کی  درآمدات پر اینٹی ڈمپنگ اقدام کے طور پر ِڈپازٹس عائد کیے جائیں گے۔

وزارت تجارت نے ابتدائی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ تائیوان سے پی سی درآمدات ڈمپنگ سرگرمیوں میں ملوث ہیں جس سے مین لینڈ کی پی سی صنعت کو ٹھوس نقصان پہنچا ہے۔

وزارت تجارت نے گزشتہ سال تائیوان سے پی سی کی درآمد ات کے بارے میں اینٹی ڈمپنگ تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پی سی کو الیکٹرانک آلات، آٹوموبائل، آپٹکس، پیکیجنگ اور طبی آلات جیسے بہت سے شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ اندرون منگولیا۔ یولان ہوٹ ۔ ویٹ لینڈ پ...

چین، شمالی اندرون منگولیا خوداختیارخطے کے شہر یولان ہوٹ کےتاؤ ایرہی قومی ویٹ لینڈ پارک میں ایک بچہ کھیل رہا ہے۔ (شِنہوا)

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ سی آئی ایف ٹی آئی ایس ۔ مقام

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے شوگانگ پارک میں چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات 2023 کے ما سکوٹ فویان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان ۔ یوکوہاما ۔ تقریب ۔ پوکی مون

جاپان ، یوکوہاما کے مناٹومیرائی  میں ایک لڑکی  ہوا سے بھرے پیکاچو کو گلے لگارہی ہے۔(شِنہوا)

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان ۔ یوکوہاما ۔ تقریب ۔ پوکی مون

جاپان ، یوکوہاما کے مناٹومیرائی  میں ایک لڑکی  ہوا سے بھرے پیکاچو کو گلے لگارہی ہے۔(شِنہوا)

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ نیویارک ۔ ہانگ کانگ ڈریگن کشتی میلہ

امریکہ ، نیویارک میں منعقدہ ہانگ کانگ ڈریگن کشتی میلہ 2023 کے دوران ڈریگن رقاص فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ چھنگ ہائی ۔ تبتی ثقافتی عجائب گھر

 

چین ، شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی کے شہر شی ننگ میں سیاح چھنگ ہائی تبتی ثقافتی عجائب گھر کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مین لینڈ لائی چھنگ تی کے امریکہ میں مختصر قی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے لائی چھنگ تی کے کسی بھی نام پر یا کسی بھی بہانے سے امریکی دورے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بات لائی کے نیویارک میں مختصر قیام بارے سوال کے جواب میں کہی۔

ژو نے کہا کہ ہم نے کئی مواقع پر لائی کے امریکہ میں "مختصر قیام " پر اپنا موقف واضح طور پر بیان کیا ہے۔ لائی کے آزادی ایجنڈے میں امریکی تعاون اور اس سے تائیوان کو نقصان پہنچانے کے اقدامات کی چینی مین لینڈ سختی سے مخالفت کرتی ہے۔

انہوں نے "تائیوان آزادی" کے حامیوں اور ان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں میں امریکہ کی  کسی بھی قسم کی ملی بھگت اور تعاون پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔

ژو نے کہا کہ لائی خود کو "تائیوان آزادی" کا عملی کارکن قرار دیتے ہوئے اپنے علیحدگی پسند موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

ژو نے کہا لائی "مختصر قیام " کے بہانے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے تائیوان کو فروخت کررہا ہے ،جس سے تائیوان کے عوام کے مفادات اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچے گا۔

ژو نے کہا کہ آبنائے پار امن و استحکام اور "تائیوان آزادی" پانی اور آگ کی مانند ہیں جس کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوسکتا۔

ژو نے کہا کہ "تائیوان آزادی" کے لئے علیحدگی پسند قوتوں کے اقدامات امن، ترقی، تبادلے اور تعاون میں تائیوان کے عوام کی غالب خواہش کے منافی ہیں۔ جس کا نتیجہ تائیوان کو جنگ میں دھکیلنے اور تائیوان میں اپنے ہم وطنوں کی تباہی کی صورت میں نکلے گا۔

 
۱۵ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سابق سینئر بلدیاتی سیاسی مشیر رشوت ستان...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کے اعلیٰ عوامی استغاثہ نے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر دالیان کے سابق سینئر بلدیاتی سیاسی مشیر ہاؤ ہونگ کو رشوت کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

ہاؤ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی ڈالیان بلدیاتی کمیٹی کے سابق چیئرمین ہیں ۔

قومی نگراں کمیشن نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد یہ مقدمہ قانونی چارہ جوئی کے لئے استغاثہ حکام کے سپرد کردیا  ہے۔

اس مقدمے کی مزید کارروائی جاری ہے۔

 
۱۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جا نب سے ز تائیوان کی آزادی کے حامیوں...

نیویارک (شِنہوا) نیویارک میں چینی قونصل خانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین، امریکہ اور تائیوان خطے کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری رابطے کا سختی سے مخالف ہے۔ 

چین تائیوان کی آزادی کےحامیوں کے کسی بھی نام پر یا کسی بھی بہانے امریکی دورے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور "تائیوان کی آزادی" کے حامیوں اور ان کی سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کی امریکی ملی بھگت اور تعاون کا سختی سے مخالف ہے۔

ترجمان نے یہ بات نیو یارک میں چین کے تائیوان خطے کے نا ئب رہنما لائی چھنگ تی کے نام نہاد "مختصر قیام " کے جواب میں کہی۔

ترجمان نے کہا کہ لائی نے کھلے عام خود کو "تائیوان آزادی کا دیرینہ کارکن" تسلیم کیا جو کہ ایک چین  اصول اور 1992 کے اتفاق رائے کو سبوتاژ کر تا ہے۔

لائی واضح طور پر "تائیوان آزادی" کا علیحدگی پسند ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ میں ان کے "ٹرانزٹ" کا مقصد انتخابات کی رفتار تیز کرنا اور امریکہ سے "تائیوان آزادی" کے لئے تعاون حاصل کرنا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ان کے حقیقی ارادوں سے پوری طرح آگاہی کے باوجود  امریکہ نے جان بوجھ کر اس  "ٹرانزٹ" کو منظوری دی جس میں "تائیوان آزادی" کے حامی شامل تھے۔

ترجمان نے کہا کہ تائیوان سوال چین کے بنیادی مفادات کا محور اور پہلی سرخ لکیر ہے جسے چین ۔ امریکہ تعلقات میں عبور نہیں کرنا چا ہئے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ واشنگٹن "تائیوان کی آزادی"، "2 چین" یا "ایک چین، ایک تائیوان" کی حمایت نہیں کرتا اور نہ ہی وہ چین کو روکنے کے لئے تائیوان کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے۔

تاہم امریکہ نے ایک چین اصول پر شکوک پیدا کرنے اور اسے کھوکھلا کرنے کے مختلف ہتھکنڈے استعمال کئے اور سرخ لکیر کو چیلنج کرنے کے لئے مسلسل اقدامات کررہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ذاتی مفادات پر مبنی "تائیوان آزادی" کے علیحدگی پسندوں کے پاس قوم اور عوامی مفادات سے غداری کا 

کو ئی جواز نہیں ہے۔

یہ تائیوان کے عوام کے لیے تباہ کن نتائج کے ساتھ ساتھ آبنائے تائیوان میں کشیدگی اور عدم استحکام کا باعث بنے گا۔

 
۱۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مراکش چینی سیاحوں کی واپسی کا خواہاں ہے، مقا...

رباط(شِنہوا) مراکش نے  چین کی جا نب سے دیگر غیر ملکی مقا مات سمیت مراکش کے لیے گروپ ٹورز دوبارہ شروع کرنے کے  کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملک کی سیاحتی صنعت کو ایک نیا فروغ ملے گا۔

مراکش کی آن لائن نیوز ویب سائٹ ہیسپریس کے مطابق یہ فیصلہ  شمال افریقی ریاست کی جانب چینی مسافروں کی تعداد میں نئی لہر پھونکنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

افریقی چینی ترقیاتی تعاون ایسوسی ایشن کے سربراہ ناصر بوچیبا نے ہیسپریس رپورٹ میں اس بات پر زور دیا کہ چینی شہری مراکش کا دورہ کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں جس کی حوصلہ افزائی ویزا استثنیٰ اور مراکش کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی ساکھ سے ہوئی ہے۔

مراکش کی معیشت میں سیاحت کی صنعت ایک اہم ستون کی حامل ہے۔ 2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران مراکش میں 65 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔

 وزارت سیاحت کے اندازے کے مطابق یہ تعداد 2023 کے اختتام تک تقریباً1 کروڑ 45 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

 
۱۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مراکش چینی سیاحوں کی واپسی کا خواہاں ہے، مقا...

رباط(شِنہوا) مراکش نے  چین کی جا نب سے دیگر غیر ملکی مقا مات سمیت مراکش کے لیے گروپ ٹورز دوبارہ شروع کرنے کے  کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملک کی سیاحتی صنعت کو ایک نیا فروغ ملے گا۔

مراکش کی آن لائن نیوز ویب سائٹ ہیسپریس کے مطابق یہ فیصلہ  شمال افریقی ریاست کی جانب چینی مسافروں کی تعداد میں نئی لہر پھونکنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

افریقی چینی ترقیاتی تعاون ایسوسی ایشن کے سربراہ ناصر بوچیبا نے ہیسپریس رپورٹ میں اس بات پر زور دیا کہ چینی شہری مراکش کا دورہ کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں جس کی حوصلہ افزائی ویزا استثنیٰ اور مراکش کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی ساکھ سے ہوئی ہے۔

مراکش کی معیشت میں سیاحت کی صنعت ایک اہم ستون کی حامل ہے۔ 2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران مراکش میں 65 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔

 وزارت سیاحت کے اندازے کے مطابق یہ تعداد 2023 کے اختتام تک تقریباً1 کروڑ 45 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

 
۱۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی قافلے پر حملے میں کو ئی بھی چینی زخمی ن...

اسلام آباد (شِنہوا) کراچی میں چینی قونصل خانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ منصوبوں پر کام کرنے والے ایک چینی قافلے پر سڑک کنارے نصب بم سے حملہ کیا گیا اور اس پر فائرنگ کی گئی۔

بیان کے مطابق یہ قافلہ گوادر ہوائی اڈے سے بندرگاہ کی طرف واپس جارہا تھا جبکہ حملے میں تمام چینی شہری محفوظ رہے۔

قونصل خانہ نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے اور چینی شہریوں، تنظیموں اور منصوبوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کرے۔

بیان کے مطابق قونصل خانہ نے فوری طور پر ہنگامی طریقہ کار فعال کرتے ہوئے مقامی چینی شہریوں، کاروباری اداروں اور منصوبوں کو محتاط رہنے، حفاظتی اقدامات بہتر کرنے ، سیکیورٹی خطرات کی روک تھام، سلامتی کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھنے اور حفاظت یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

 
۱۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی قافلے پر حملے میں کو ئی بھی چینی زخمی ن...

اسلام آباد (شِنہوا) کراچی میں چینی قونصل خانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ منصوبوں پر کام کرنے والے ایک چینی قافلے پر سڑک کنارے نصب بم سے حملہ کیا گیا اور اس پر فائرنگ کی گئی۔

بیان کے مطابق یہ قافلہ گوادر ہوائی اڈے سے بندرگاہ کی طرف واپس جارہا تھا جبکہ حملے میں تمام چینی شہری محفوظ رہے۔

قونصل خانہ نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے اور چینی شہریوں، تنظیموں اور منصوبوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کرے۔

بیان کے مطابق قونصل خانہ نے فوری طور پر ہنگامی طریقہ کار فعال کرتے ہوئے مقامی چینی شہریوں، کاروباری اداروں اور منصوبوں کو محتاط رہنے، حفاظتی اقدامات بہتر کرنے ، سیکیورٹی خطرات کی روک تھام، سلامتی کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھنے اور حفاظت یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

 
۱۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی قافلے پر حملے میں کو ئی بھی چینی زخمی ن...

اسلام آباد (شِنہوا) کراچی میں چینی قونصل خانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ منصوبوں پر کام کرنے والے ایک چینی قافلے پر سڑک کنارے نصب بم سے حملہ کیا گیا اور اس پر فائرنگ کی گئی۔

بیان کے مطابق یہ قافلہ گوادر ہوائی اڈے سے بندرگاہ کی طرف واپس جارہا تھا جبکہ حملے میں تمام چینی شہری محفوظ رہے۔

قونصل خانہ نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے اور چینی شہریوں، تنظیموں اور منصوبوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کرے۔

بیان کے مطابق قونصل خانہ نے فوری طور پر ہنگامی طریقہ کار فعال کرتے ہوئے مقامی چینی شہریوں، کاروباری اداروں اور منصوبوں کو محتاط رہنے، حفاظتی اقدامات بہتر کرنے ، سیکیورٹی خطرات کی روک تھام، سلامتی کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھنے اور حفاظت یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

 
۱۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پیداواری ذرائع کے نرخ میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اگست کے اوائل میں جولائی کے آخر کی نسبت شماریاتی حکام کی زیرنگرانی زیادہ تر اہم اشیاء کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق 50 اہم اشیاء میں سے 31 کے نرخ میں اضافہ اور 15 میں کمی ہوئی جبکہ 4 اشیاء کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ 

ان اشیاء کو 9 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سیم لیس اسٹیل ٹیوب، ایندھن ، کوئلہ ، کھاد اور کچھ کیمیائی مادے شامل ہیں۔

جولائی کے آخر کی نسبت اگست کے اوائل میں مائع پیٹرولیم گیس کے نرخ 12.4 فیصد بڑھے جبکہ مائع قدرتی گیس کے نرخ میں 5.1 فیصد کمی ہوئی۔

یہ اعدادوشمار 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں 2 ہزار تھوک فروشوں اور تقسیم کنند گان سے سروے کی بنیاد پر تیار کر تے ہو ئے ہر 10 ویں روز جاری کئے جاتے ہیں۔

 
۱۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، جیانگ سو کا تجارتی حجم 29.3 کھرب یوآن...

نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی اقتصادی مرکز صوبہ جیانگ سو کی جنوری سے جولائی کے دوران درآمدات اور برآمدات کا مجموعی حجم 29.3 کھرب یوآن (تقریباً 409.29 ارب امریکی ڈالرز) رہا۔

جیانگ سو کسٹمز کے مطابق اس عرصے میں برآمدات  18.9 کھرب یوآن جبکہ درآمدات 10.4 کھرب یوآن رہیں  جو کہ  چین کی مجموعی درآمد ات وبرآمد ات کے 12.4 فیصد کے مساوی ہے۔

گزشتہ 7 ماہ کے دوران درآمدات اور برآمدات کے اعتبار سے نجی اداروں کی شرح نمو غیر معمولی رہی۔ اس مدت میں ان کی مجموعی مالیت 12.8 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.4 فیصد زائد ہے۔

صوبے کے غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم اداروں اور سرکاری ملکیت کمپنیوں کا درآمدی وبرآمدی حجم بالترتیب 13.9 کھرب یوآن اور 255.9 ارب یوآن رہا۔

بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک کے ساتھ جیانگ سو کی تجارت 853.92 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو مجموعی تجارت کا 29.2 فیصد ہے ۔853.92 ارب یوآن کی یہ تجارت گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 3 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

موبائل فونز، گاڑیوں کے پرزے اور جہازوں کی برآمدات میں 2023 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا جو بالترتیب 79.19 ارب یوآن، 46.46 ارب یوآن اور 35.09 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔یہ حجم گزشتہ برس کی نسبت بالترتیب 31.6 فیصد، 17.7 فیصد اور 43.8 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

دریں اثنا، لیتھیم آئن بیٹریوں اور الیکٹرک مسافر گاڑیوں کی برآمدات بالترتیب 51.4 فیصد اور 408.5 فیصد اضافے کے ساتھ 55.21 ارب یوآن اور 4.93 ارب یوآن رہیں۔

 
۱۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ستمبر میں اہم تجارتی خدمات میلے کی میزبا...

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات کا رواں سال کا ایڈیشن 2 سے 6 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ یہ خدمات کی تجارت میں دنیا کے سب سے بڑی اور جامع نمائشوں میں سے ایک ہے۔

 ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ یہ میلہ چین کے قومی کنونشن سینٹر اور شوگانگ پارک میں منعقد ہوگا جس کا نمائشی رقبہ 1 لاکھ 55 ہزار مربع میٹرز ہوگا۔

رواں سال کی نمائش کا موضوع "  کھلے پن سے ترقی ، تعاون سے مشتر کہ مستقبل کی تعمیر" ہے۔  چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات 2023  میں فورمز، مذاکرات اور سربراہ  اجلاس سمیت 202 مختلف تقریبات کا انعقاد متوقع ہے۔

انٹرنیشنل سروس ٹریڈ سینٹر بیجنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژاؤ لنگ نے بتایا کہ آمدہ میلے میں ٹیلی مواصلات ، اطلاعات خدمات ، مالیاتی خدمات، صحت اور صفائی ستھرائی خدمات اور ماحولیاتی خدمات جیسے موضوعات پر مبنی وسیع شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

اب تک مجموعی طور پر 75 ممالک اور عالمی تنظیمیں اپنی شرکت کی تصدیق کرچکی ہیں۔ 70 سے زائد معروف کاروباری ادارے اور انسٹی ٹیو شنز اپنی کامیابیوں کو  پیش کریں گے جبکہ 1 ہزار 800 سے زائد کمپنیاں آف لائن اور آن لائن نمائشوں میں حصہ لیں گی۔

برطانیہ ، چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات 2023 کا مہمان ملک ہے جو اب تک کا اپنا سب سے بڑا وفد اس میلے میں شرکت کے لئے بھیجے گا۔

 
۱۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ سیلاب پر قابو پانے...

بیجنگ(شِنہوا) کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ (سی وائی ایل سی) نے اب تک چین بھر میں سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے کاموں میں حصہ لینے کے لیے 19 ہزار سے زائد یوتھ کمانڈوز اور 23 لاکھ 40 ہزار نوجوان رضاکاروں کو منظم کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لیے 16 کروڑ یوآن (تقریباً 2 کروڑ 23 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز) سے زائد مالیت کے فنڈز اور مواد کو محفوظ کیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں سی وائی ایل سی بیجنگ میونسپل کمیٹی نے 5 ہزار سے زائد رضاکاروں  اور 51 نوجوان کمانڈوز کو ایمرجنسی ریسکیو، پوشیدہ خطرے کی تحقیقات ، مواصلاتی معاونت ، لوگوں کی منتقلی ، دریا کی  ڈریجنگ اور دیگر کاموں میں مدد کرنے کے لئے متحرک کیا ہے۔

 
۱۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ریاستی کونسل کا غیر ملکی سرمایہ کاری...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے حال ہی میں جاری کردہ بیان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے بارے اپنی ہدایات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

ہدایات  میں مقامی اور بین الاقوامی حالات کے درمیان مجموعی توازن کو بہتر بنانے اور عالمی معیار کے کاروباری ماحول کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے جو مارکیٹ پر مبنی، قانون پر مبنی اور بین الاقوامی ہو۔

انہوں نے چین کی وسیع مارکیٹ کے بھرپور استعمال ، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اس کو استعمال کرنے میں مزید کوششیں کرنے اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے سمیت ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے زیادہ مئوثر طریقے سے کام کرنے پر بھی زور دیا۔

ریاستی کونسل کے مطابق ہدایات  کے تحت 6 پہلوؤں میں 24 مخصوص اقدامات پیش کیے گئے ہیں۔

ان پہلوؤں میں غیر ملکی سرمائے کے استعمال کے معیار کو بہتر بنانا، غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والے کاروباری اداروں کے ساتھ قومی سلوک کی ضمانت دینا، غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کو مضبوط بنانا، سرمایہ کاری اور آپریشن کی سہولت کو بہتر بنانا، مالی اور ٹیکس سپورٹ میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے طریقوں کو بہتر بنانا شامل ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پالیسی ہم آہنگی کو بڑھانے کے لئے تمام خطوں کو مقامی حالات کی روشنی میں معاون اقدامات اپنانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

 
۱۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور انگولا کے درمیان اقتصادی و تجارتی تع...

لوانڈا(شِنہوا)  چین اور انگولا کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے اسٹیئرنگ کمیشن کا دوسرا اجلاس  انگولا کے دارالحکومت لوانڈا میں منعقد ہوا۔

چین کے وزیر تجارت وانگ وینٹاؤ اور انگولا کے وزیر مملکت برائے اقتصادی رابطہ جوز ڈی لیما ماسانو کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر چین ۔انگولا باہمی سرمایہ کاری معاہدے پر مذاکرات کے اختتام کا اعلان کیا ۔

ملا قات میں دو نوں اطراف نے تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے، صنعتی ترقی اور انسانی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک قیادت میں چین اور انگولا کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے بامعنی  نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

 چین دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے آئندہ مرحلے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے، بنیادی ڈھانچے کی شراکت داری میں کامیابیوں کو مضبوط بنانے اور توانائی، کان کنی، مینوفیکچرنگ، زراعت اور ماہی گیری جیسے شعبوں میں روابط کو وسیع کرنے میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے چین اور انگولا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون میں اعلٰی معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور نئی توانائی پیدا کرنے کے مقصد پر بھی روشنی ڈالی۔

ماسانو نے کہا کہ چین، انگولا کے لئے اقتصادی و تجارتی تعاون کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ 

انگولا اور چین کے درمیان معیشت اور تجارت میں مزید عملی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے انگولا، چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

 
۱۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور انگولا کے درمیان اقتصادی و تجارتی تع...

لوانڈا(شِنہوا)  چین اور انگولا کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے اسٹیئرنگ کمیشن کا دوسرا اجلاس  انگولا کے دارالحکومت لوانڈا میں منعقد ہوا۔

چین کے وزیر تجارت وانگ وینٹاؤ اور انگولا کے وزیر مملکت برائے اقتصادی رابطہ جوز ڈی لیما ماسانو کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر چین ۔انگولا باہمی سرمایہ کاری معاہدے پر مذاکرات کے اختتام کا اعلان کیا ۔

ملا قات میں دو نوں اطراف نے تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے، صنعتی ترقی اور انسانی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک قیادت میں چین اور انگولا کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے بامعنی  نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

 چین دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے آئندہ مرحلے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے، بنیادی ڈھانچے کی شراکت داری میں کامیابیوں کو مضبوط بنانے اور توانائی، کان کنی، مینوفیکچرنگ، زراعت اور ماہی گیری جیسے شعبوں میں روابط کو وسیع کرنے میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے چین اور انگولا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون میں اعلٰی معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور نئی توانائی پیدا کرنے کے مقصد پر بھی روشنی ڈالی۔

ماسانو نے کہا کہ چین، انگولا کے لئے اقتصادی و تجارتی تعاون کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ 

انگولا اور چین کے درمیان معیشت اور تجارت میں مزید عملی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے انگولا، چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

 
۱۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، کوائی ژو۔1 اے راکٹ نے پانچ نئے سیٹلائٹس...

شی چھانگ (شِنہوا) چین نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے پانچ نئے سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کے لئے کوئی ژو۔1 اے کیریئر راکٹ کامیابی سے لانچ کر دیا۔

ہیڈ-3 مائیکرو سیٹلائٹ کانسٹیلیشن سے تعلق رکھنے والے اے ٹو ای سیٹلائٹس کو پیر کے روز (بیجنگ کے وقت کے مطابق) دوپہر 1 بج کر 32 منٹ پر لانچ کیا گیا اور وہ کامیابی کے ساتھ مدار میں داخل ہوئے۔

سیٹلائٹس بنیادی طور پر کمرشل ریموٹ سینسنگ خدمات فراہم کرنے کے لئے استعمال کیے جائیں گے۔

یہ لانچ کوائی ژو-1 اے سیریز کے راکٹس سے کئے جانے والا 27 واں مشن تھا ۔

 
۱۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان کی نگران حکومت چین کو بہت اہمیت دی...

قندھار (شِنہوا) افغان انتظامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان نگران حکومت ہمسایہ ملک چین کو بہت اہمیت دیتی ہے اور افغان تنازع میں چین کے کردار کو سراہتی ہے۔

شِنہوا کو ایک حالیہ خصوصی انٹرویو میں ذبیح اللہ مجاہد نے بتایاکہ چین کے ساتھ افغانستان کے تعلقات خصوصاً اقتصادی اور سفارتی شعبوں میں بہت اہم ہیں اور وہ اسے بہت اہمیت دیتے ہیں۔ 

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ چین نے افغان عوام کی آواز کو عالمی سطح پر پہنچا نے میں مدد کی ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ چین نے انتہائی مشکل حالات خاص طور پر سیلاب جیسی قدرتی آفات کے دوران افغانستان کی بہت مدد کی ہے۔

افغانستان سے امریکی قیادت میں اتحادی افواج کے انخلا کے بعد ممکنہ انسانی تباہی روکنے میں مدد کے لیے چین نے افغانستان کو خوراک فراہم کرتے ہوئے موسم سرما میں کپڑوں سمیت لاکھوں امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد دی ۔

ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات پر بھی اطمینان ظاہر کیا۔

 ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ  ان کے چین کے ساتھ اچھے تجارتی تعلقات ہیں جبکہ  چین کو برآمدات کی گئی ہیں۔ خشک میوے ان اشیاء میں سے ایک ہیں جو افغانستان نے بڑی مقدار میں چین کو برآمد کیں۔

ذبیح اللہ مجاہد  نے شِنہوا کو بتایاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ چین، خطے میں ایک مضبوط اقتصادی طاقت کی حیثیت سے، اقتصادی میدان خاص طور پر سرمایہ کاری میں، افغانستان کی مدد کرے گا۔

 
۱۴ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور کمبوڈیا کا مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمی...

پنوم پن (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم ہور نام ہونگ اور نامزد نائب وزیر اعظم سن چنتھول سے ملاقات کی اور دونوں فریقین نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین اور کمبوڈیا کی کمیونٹی کی تعمیر کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کمبوڈیا کو کامیاب عام انتخابات اور نئی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد پیش کی۔

چین اور کمبوڈیا کی کمیونٹی کو مشترکہ مستقبل کے ساتھ تعمیر کرنے والے جامع اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت دار  کی حیثیت سے وانگ نے کہا کہ چین کمبوڈیا کو اس کے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر گامزن کرنے، خودمختاری، آزادی اور قومی وقار کے تحفظ اور علاقائی و بین الاقوامی امور میں بڑا کردار ادا کرنے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ نام ہونگ طویل عرصے سے چین اور کمبوڈیا کی دوستی کو  فروغ دینے  کے لئے پرعزم رہے ہیں اور چنتھول نے دونوں ممالک کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فعال طور پر فروغ دیا ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین، کمبوڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔کمبوڈیا کمیونٹی کی تعمیر کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین، کمبوڈیا کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اس کی صنعتی ترقی کو اپ گریڈ کرنے میں اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

نام ہونگ اور چنتھول نے کمبوڈیا کو آہنی دوست سمجھنے اور ہمیشہ مشکل لمحات میں کمبوڈیا کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

نام ہونگ اور چنتھول نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین کی امداد نے جنوب مشرقی ایشیائی ریاست کو ایک نئی شکل اختیار کرنے میں مدد کی ہے۔ وہ رواں سال سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ اور 'کمبوڈیا - چین دوستی کے سال' کے موقع پر مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمبوڈیا - چین برادری کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے منتظر ہیں۔

 
۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھائی لینڈ۔ بنکاک ۔ سائنس اور ٹیکنالوجی نمائ...

تھائی، بنکاک میں منعقدہ تھائی لینڈ قومی سائنس و ٹیکنالوجی میلے 2023 کے دوران چینی پویلین میں ایک خاتون سیاح وی آرانٹرایکٹو نظام کا تجربہ کررہی ہے۔(شِںہوا)

۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ گانسو۔ ڈن ہوانگ ۔ ثقافتی فن کا مظاہرہ۔...

چین، شمال مغربی صوبہ گانسو کے شہر ڈن ہوانگ میں فنکارہ " ڈن ہوانگ کے قدیم سُر" پر فن کا مظاہرہ کررہی ہے۔ (شِںہوا)

۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ گانسو۔ ڈن ہوانگ ۔ ثقافتی فن کا مظاہرہ۔...

چین، شمال مغربی صوبہ گانسو کے شہر ڈن ہوانگ میں فنکار " ڈن ہوانگ کے قدیم سُر" پر فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جانب سے لائی چنگ تی کے نام نہاد ٹرانز...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ کی جانب سے لائی چنگ تی کے نام نہاد ٹرانزٹ کا بندوبست  کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کی جانب سے کسی بھی نام پر یا کسی بھی بہانے امریکہ کے دورے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  چین کے تائیوان خطے کے نائب رہنما لائی چنگ تی پیراگوئے کے نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے 12 اگست کو پیراگوئے کے لیے روانہ ہوئے تھے اور مختصر قیام کے لئے نیو یارک پہنچے۔

متعلقہ رپورٹس پر تبصرہ کرنے کے لئے پوچھے جانے پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین، امریکہ اور تائیوان خطے کے درمیان کسی بھی قسم کی سرکاری بات چیت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم امریکی حکومت کے تائیوان خطے کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری رابطے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ لائی چنگ تی "تائیوان کی آزادی" کے لئے علیحدگی پسند موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ وہ ہر وقت پریشانی پیدا کرنے والے شخص ہیں۔

امریکہ اور تائیوان کے حکام نے لائی کے ٹرانزٹ کے نام پر امریکہ میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بندوبست کیاہے۔ یہ ایک چین کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے جو چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ 

حقیقت ایک بار پھر ظاہر کرتی ہے کہ آبنائے تائیوان میں جاری کشیدگی کی بنیادی وجہ تائیوان کے حکام کی "تائیوان کی آزادی" کے لئے امریکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش ہے اور یہ کہ امریکہ، چین کو روکنے کے لئے تائیوان کو استعمال کرنے پر تلا ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تائیوان کا سوال چین کے بنیادی مفادات کا بنیادی حصہ ہے، چین اور امریکہ کی سیاسی بنیاد کا منبع ہےاور پہلی سرخ لکیر  ہےجسے چین-امریکہ تعلقات میں عبور نہیں کیا جانا چاہئے۔

 
۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی جانب سے لائی چنگ تی کے نام نہاد ٹرانز...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ کی جانب سے لائی چنگ تی کے نام نہاد ٹرانزٹ کا بندوبست  کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین "تائیوان کی آزادی" کے علیحدگی پسندوں کی جانب سے کسی بھی نام پر یا کسی بھی بہانے امریکہ کے دورے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  چین کے تائیوان خطے کے نائب رہنما لائی چنگ تی پیراگوئے کے نئے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے 12 اگست کو پیراگوئے کے لیے روانہ ہوئے تھے اور مختصر قیام کے لئے نیو یارک پہنچے۔

متعلقہ رپورٹس پر تبصرہ کرنے کے لئے پوچھے جانے پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین، امریکہ اور تائیوان خطے کے درمیان کسی بھی قسم کی سرکاری بات چیت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم امریکی حکومت کے تائیوان خطے کے ساتھ کسی بھی قسم کے سرکاری رابطے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ لائی چنگ تی "تائیوان کی آزادی" کے لئے علیحدگی پسند موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ وہ ہر وقت پریشانی پیدا کرنے والے شخص ہیں۔

امریکہ اور تائیوان کے حکام نے لائی کے ٹرانزٹ کے نام پر امریکہ میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بندوبست کیاہے۔ یہ ایک چین کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہے جو چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ 

حقیقت ایک بار پھر ظاہر کرتی ہے کہ آبنائے تائیوان میں جاری کشیدگی کی بنیادی وجہ تائیوان کے حکام کی "تائیوان کی آزادی" کے لئے امریکی حمایت حاصل کرنے کی کوشش ہے اور یہ کہ امریکہ، چین کو روکنے کے لئے تائیوان کو استعمال کرنے پر تلا ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تائیوان کا سوال چین کے بنیادی مفادات کا بنیادی حصہ ہے، چین اور امریکہ کی سیاسی بنیاد کا منبع ہےاور پہلی سرخ لکیر  ہےجسے چین-امریکہ تعلقات میں عبور نہیں کیا جانا چاہئے۔

 
۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، خام تیل کی درآمدات میں 12.4 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران خام تیل کی درآمدات میں اضافہ کی شرح پائیدار رہی ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق چین نے اس مدت میں مجموعی طور پر 32 کروڑ 60 لاکھ ٹن خام تیل درآمد کیا جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 12.4 فیصد زائد ہے۔

جنوری سے جولائی کے عرصے کے دوران درآمد شدہ خام تیل کی اوسط قیمت 3,977.2 یوآن (تقریباً 555.75 امریکی ڈالرز) رہی جو ایک برس قبل سے 16.6 فیصد کم ہے۔

 
۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر رواں برس...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 2023 کے دوران مسافروں کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ہوائی اڈے نے رواں سال جمعہ تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 20 ہزار پروازوں کو نمٹایا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق موسم گرما کے سفر کے عروج کے بعد سے ہوائی اڈے پر پروازوں اور مسافروں کا حجم اپنی تازہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اگست میں ہوائی اڈے پر روزانہ مسافروں کی تعداد اوسطاً1 لاکھ 69 ہزار تھی۔

ائیرپورٹ پر موسم گرما کے دوران اہل خانہ اور طالب علموں کے گروپس کے سفر سے مسافروں کی طلب بڑھنے کے تناظر میں  توقع کی جا رہی ہے کہ مسافروں کی تعداد باقی مہینوں کے لئے زیادہ رہے گی۔

 
۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنیز پالیسی بینک نے دریائے زرد کے ماحولیات...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے پالیسی بینکس میں سے ایک چائنہ ڈیویلپمنٹ بینک نے ملک کے دوسرے طویل ترین دریائے زرد کے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنی مالی امداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

10 اگست تک پالیسی بینک نے دریائے زرد کے ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کے بڑے منصوبوں کی تعمیر میں معاونت کے لئے 40 ارب یوآن (تقریباً 5.6 ارب امریکی ڈالرز) کے درمیانے اور طویل مدتی قرضے جاری کئے ہیں۔

ان منصوبوں میں بنیادی طور پر جامع بہتری، آبی وسائل کے تحفظ اور استعمال، قدرتی آفات کی روک تھام اور کنٹرول اور آلودگی کے خاتمے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

بینک نے دریائے زرد کے ماحولیاتی تحفظ کو درپیش مالی مشکلات کو حل کرنے میں مدد جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

پالیسی بینک نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک بھر میں پانی کی بچت کے بڑے منصوبوں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے 110.2 ارب یوآن کے قرضے جاری کئے ہیں۔

 
۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سنکیانگ چین۔یوریشیا اجناس اور تجارت نما...

ارمچی (شِنہوا) دنیا کے 40 ممالک کے 1 ہزار 300 سے زائد کاروباری اداروں کے نمائندے اگلے ہفتے چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارخطے میں چوتھی (چین) یوریشیا اجناس اور تجارتی نمائش میں شرکت کریں گے۔

سنکیانگ بین الاقوامی نمائش بیورو کی ایک عہدیدار ژو ہی شیانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نمائش کا مقصد ایشیا اور یورپ کے درمیان تعاون کو وسعت دینا ہے۔ یہ نمائش 17 سے 21 اگست تک سنکیانگ کے علاقائی دارالحکومت ارمچی میں منعقد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نمائش کے دوران علاقائی اقتصادی تعاون پر تجارتی بات چیت ، فورمز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

ژو نے بتایا کہ رواں سال کی نمائش تجارتی فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی اور تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون میں فروغ کے لئے ریکارڈ 33 تجارتی مذاکرات، پینل مباحثے اور ورکشاپس منعقد کی جا ئیں گی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سنکیانگ علاقائی کمیٹی کے ایک عہدیدار لیو بن نے کہا کہ اس نمائش میں شاہراہ ریشم کے ساتھ صعنت و تجارتی ترقی پرایک سیمینار بھی ہوگا۔

لیو نے بتایا کہ وسط ایشیا کے 5 ممالک کے مہمان اور تقریباً 300 چینی اور بین الاقوامی کاروباری افراد سیمینار میں شریک ہوں گے۔ یہ نجی کاروباری اداروں کے کردار کو اجاگر کر تے ہوئے دیگر چینی خطوں اور ہمسایہ ممالک سے سنکیانگ کے تعاون کو بڑھانے میں ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔

ژو نے بتایا کہ ایکسپو میں 1 ہزار 300 سے زائد کاروباری اداروں نے شرکت کی تصدیق کی ہے جن میں دنیا کی 500 بہترین کمپنیوں  میں سے 25 شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 40 ممالک ، خطے اور 7 عالمی تنظیمیں نمائش میں اپنے نمائندے بھیجیں گی۔

اس سے قبل 2015، 2017 اور 2021 میں 46 ممالک اور خطوں سے 3 ہزار 700 سے زائد کاروباری ادارے شرکت کرچکے ہیں۔

 
۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ، قندھار کی ذائقہ دار کشمش تیار

قندھار(شِنہوا) کشمش کا شمار افغانستان کی معروف زرعی برآمدی مصنوعات میں ہوتا ہے جسے  تازہ انگوروں کو خشک کرکے تیار کیا جاتا ہے۔

افغانستان میں زیادہ تر کشمش صوبہ قندھار سے آتی ہے جہاں کسان انہیں براہ راست تھوک بازاروں میں فروخت کرتے ہیں۔

انگور اور انار کی وجہ سے مشہور قندھار ہر سال بڑی مقدار میں تازہ اور خشک میوے برآمد کرتا ہے جس میں کشمش اور انجیر بھی شامل ہے۔

 

افغانستان، قندھارمیں خشک کرنے والے کمرے میں ایک کسان کشمش کی چھانٹی کررہا ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان، قندھارمیں خشک کرنے والے کمرے میں کسان کشمش اٹھا ئے ہوئے ہیں۔ (شِںہوا)

افغانستان، قندھارمیں خشک کرنے والے کمرے میں ایک کسان کشمش کا جائزہ لے رہا ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان، قندھارمیں خشک کرنے والے کمرے میں خشک انگور دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِںہوا)

 
۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سویابین درآمدات میں 15 فیصد اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)چین نے رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 6کروڑ 23لاکھ ٹن سویابین درآمد کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15فیصد زیادہ ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق صرف جولائی کے دوران ملک کی سویابین کی درآمدات 97 لاکھ 30 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں جو جون کے دوران 1 کروڑ 2 لاکھ 70 ہزار ٹن سے کم ہیں لیکن گزشتہ سال کے اسی مہینے میں درآمد کی گئی 78 لاکھ 80 ہزار ٹن سے زیادہ ہیں۔

پہلے سات ماہ کے دوران سویابین کی درآمدات کی فی ٹن قیمت گزشتہ سال کی نسبت 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 4،344.6 یوآن (تقریباً 605.39 امریکی ڈالرز) رہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے سویابین درآمد کنندہ کی حیثیت سے ملک نے گزشتہ سال مجموعی طور پر 9 کروڑ 10 لاکھ 80 ہزار ٹن سویابین درآمد کیا۔

درآمد شدہ سویابین کو عام طور پر چین میں جانوروں کے چارے کے لئے کھانے میں ڈالا جاتا ہے۔

 
۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے نیا راکٹ خلا میں بھیج دیا

شی چھانگ (شِنہوا) چین نے اتوار کی علی الصبح جنوب مغربی  صوبہ سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔

سیٹلائٹ ایل ۔ ایس اے آر 4 صفر 1 علی الصبح 1 بجکر 26 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانگ مارچ۔ 3بی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا جو کامیابی کے ساتھ طے شدہ مدار میں داخل ہوگیا۔

سیٹلائٹ بنیادی طور پر ریموٹ سینسنگ انفارمیشن سروسز کی فراہمی میں استعمال کیا جائے گا۔

یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 483 واں فلائٹ مشن تھا۔

 
۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، گاڑیوں کی برآمدات میں 63 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جولائی 2023 کے دوران گاڑیوں کی برآمدات میں مضبوط نمو کی رفتار برقرار رہی ہے۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق چین میں گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 10 ہزار گاڑیاں بیرون ملک بھیجی گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 63 فیصد اضافہ ہے۔

چین میں مقامی طور پر تیار کردہ مسافر گاڑیوں کی عالمی سطح پر مانگ میں اضافہ ہوا اور اس دوران چینی برانڈ کی کاروں کی برآمد 2 لاکھ 48 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جس میں گزشتہ برس کی نسبت 56 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی 7 ماہ کے دوران مسافر گاڑیوں کی برآمدات ایک سال قبل کی نسبت 81 فیصد اضافے سے 19 لاکھ 90 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔

 
۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، ہوائی کے جنگلات میں مہلک ترین آ تشزد...

لاس اینجلس(شِنہوا) ہوائی کے گورنر جوش گرین نے کہا ہے کہ امریکی ریاست ہوائی کے علاقے موئی کے جنگلات میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہو نے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 89 ہو گئی ہے۔

اس سے قبل جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 80 تھی۔ تازہ ترین ہلاکتوں کی تعداد 89 ہے جس نے جدید امریکی تاریخ میں ایک صدی سے زیادہ عرصے کے دوارن جنگل کی آگ کو مہلک ترین بنا دیا ہے۔

اس آ تشزدگی نے  8 نومبر 2018 کو کیلیفورنیا میں لگنے والی کیمپ فائر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس میں کم از کم 85 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

گرین نے ایک نیوز کانفرنس میں متنبہ کیا کہ یہ تعداد بڑھتی رہے گی جبکہ سخت محنت جا ری ہے۔

جنگلات میں لگنے والی مہلک آتشزدگی نے تاریخی قصبے لاہینا کو تقریباً مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے جو ایک مشہور سیاحتی مقام اور کبھی ریاست ہوائی کا دارالحکومت ہوا کرتا تھا۔

 
۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، نیو یارک میں سالانہ ڈریگن بوٹ فیسٹیو...

نیو یارک (شِنہوا) امریکہ میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا 31 واں ہانگ کانگ ڈریگن بوٹ فیسٹیول ہفتہ کے روز نیو یارک شہر کے کوئنز بورو کے کورونا پارک میں دھوم دھام کے ساتھ شروع ہوا۔

نیو یارک یونیورسٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول فروغ پائے اور پورے بورو کے بچے اس لمحے کو دیکھیں کہ اگر آپ ایک ساتھ ہوں تو آپ سیکھ سکتے ہیں اور ایک ساتھ بڑھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ مقابلے کے اس تجربے سے گزرتے ہیں تو یہ بتاتا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کی کتنی ضرورت ہے کیونکہ ہمیں ایک ہی طریقہ کار اپنانا تھا، ایک ہی اسٹروک کرنا تھا، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ہم اسی طرح ایک ہی سمت میں آگے بڑھیں۔ یہ اس بارے میں ہی ہے۔

نیو یارک میں ہانگ کانگ اکنامک اینڈ ٹریڈ آفس کی ڈائریکٹر کینڈی نیپ نے کہا کہ یہ ثقافت اور خوشیاں بانٹنے کا ایک بہت ہی تفریحی اور اچھا طریقہ ہے۔

انہوں نے کثیر الثقافتی تہوار کو اپنے آپ میں حیرت انگیز قرار دیا کیونکہ یہ 31 سالوں میں اس حجم اور پیما نے تک بڑھ گیا ہے۔

چینی قونصل جنرل ہوانگ پھنگ نے بتایا جیسا کہ میئر نے کہا ہے کہ  یہ تقریب لوگوں کو اکٹھا کرتی ہے۔  جب آپ کی قطار ایک ساتھ ہوتی ہے تو آپ کو سیکھنے اور ایک دوسرے کی تعریف کرنے کا موقع ملتا ہے۔ آئیے مل کر کام کریں اور مل کر اس سے لطف اٹھائیں۔

دو روزہ ایونٹ میں رواں سال امریکہ اور کینیڈا بھر سے 160 سے زائد ٹیمز نے شرکت کی جن میں سے ایک ہزار سے زائد روئرز شامل تھے۔ 

 
۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، 2 ہزار برس پرانی رتھ کی 22 نقلوں کی نم...

لان ژو (شِنہوا) رواں سال 2 ہزار برس سے زائد پرانی رتھ کی 22 نقلیں تیار کی گئی ہیں جو جنگجو ریاستوں کے آخری دور ( 221-475 قبل مسیح) سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہیں چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے ایک عجائب گھر میں نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔

ژانگ جیا چھوان کی ہوئی خوداختیارکاؤنٹی میں واقع ماجیا یوآن رتھ عجائب گھر کے مطابق ان نقلوں میں سے 8 مکمل حجم کی ہیں اور دیگر کو 1:4 کے تناسب سے چھوٹا کیا گیا ہے۔

عجائب گھر کے ایک نمائشی ہال کا رقبہ 2 ہزار 700 مربع میٹر ہے اور اس میں ماجیا یوآن ثقافتی آثار سے دریافت شدہ 500 سے زائد اشیا نمائش کےلئے رکھی گئی ہیں۔

ایک قبر کلسٹر مقام بارے خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا تعلق شی رونگ کے مقامی قبیلے کی ایک معروف شخصیت سے ہے۔

 

چین، شمال مغربی صوبہ گانسو کے علاقے ژانگ جیا چھوان کی ہوئی خوداختیار کاؤنٹی میں واقع ماجیایوآن رتھ میوزیم میں نمائش کے لیے رکھی گئی قدیم رتھوں کی نقلیں دیکھی جاسکتی ہیں ۔ (شِنہوا)

ان کھنڈرات سے 69 رتھ اور 3 ہزار 600 سے زائد مدفون اشیاء دریافت کی گئی تھیں۔

 
۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ ترپان ۔ قدیم شہر جیاؤ ہی

چین ، شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے علاقے ترپان کے قدیم شہر جیاؤ ہی میں ایک خاتون سیاح تصاویر بنارہی ہے۔(شِںہوا) 

 

۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ سنکیانگ ۔ ترپان ۔ قدیم شہر جیاؤ ہی

چین ، سیاح شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار خطے کے علاقے ترپان کے قدیم شہر جیاؤ  ہی کا  دورہ کررہے ہیں۔ (شِںہوا) 

۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ہینان کے عجائب گھروں میں سیاحوں کی آمد...

ژینگ ژو (شِنہوا) چین کا وسطی صوبہ ہینان ایک بھرپور ثقافت کا حامل ہے جو کہ چینی تہذیب کے آغاز کے مقامات میں سے ایک ہے۔

ہینان میں رواں سال موسم گرما کی تعطیلات شروع ہونے کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے عجائب گھروں کا رخ کیا ہے۔

گزشتہ کئی ہفتے کے دوران ہینان عجائب گھر کا یومیہ اوسطاً 12 ہزار سے زائد سیاحوں نے دورہ کیا، یہ تعداد 2019 کی اسی مدت کی نسبت تقریباً دوگنا ہے۔

 

چین، وسطی صوبہ ہینان کے ان یانگ میں واقع ین شو عجائب گھر کا لوگ دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین ، وسطی صوبے ہینان کے شہر لویانگ میں سوئی تانگ لویانگ شہر کے نیشنل آرکیالوجیکل سائٹ پارک کے ینگ تیان مین سائٹ میوزیم کا رات میں ایک منظر۔ (شِنہوا)

چین ، وسطی صوبے ہینان کے شہر لویانگ میں سوئی تانگ لویانگ شہر کے نیشنل آرکیالوجیکل سائٹ پارک کے ینگ تیان مین سائٹ میوزیم کا رات میں ایک منظر۔ (شِنہوا)

چین ، وسطی صوبے ہینان کے شہر لویانگ میں سوئی تانگ لویانگ شہر کے نیشنل آرکیالوجیکل سائٹ پارک کے ینگ تیان مین سائٹ میوزیم کا لوگ دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 
۱۳ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں