• Columbus, United States
  • |
  • ٢٤ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین، قدرتی آفات سے متاثرہ 6 علاقوں میں تعمیر...

بیجنگ (شِںہوا) ملک کے اقتصادی منصوبہ ساز قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن نے سیلاب اور بارش کے باعث آفات سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور بنیادی عوامی خدمات کی بحالی میں مدد کے لئے مزید 50 کروڑ یوآن (تقریباً 6 کروڑ 97 لاکھ امریکی ڈالرز) مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے مطابق مرکزی حکومت کی یہ مالی اعانت  ہیبے، حئی لونگ جیانگ ، جیلن اور فوجیان صوبوں کے ساتھ ساتھ بیجنگ اور چھونگ چھنگ بلدیات کو دی جائے گی۔

رواں سال سیلابی موسم میں مسلسل موسلا دھار بارش نے سیلاب اور ثانوی ارضیاتی آفات کو جنم دیا جس سے ملک کے کئی حصوں میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

اس سے قبل ہنگامی تعمیرنو کے لئے 20 کروڑ یوآن مہیا کئے گئے تھے،نئی رقم مختص کرنے کے بعد قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کی خصوصی مقاصد  کے لئے فراہم کردہ رقم کی مالیت 70 کروڑ یوآن ہوگئی ہے۔

 
۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔جنوبی ایشیا ایکسپو میں 30 ہزار سے زائد ن...

کن منگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کن منگ میں ساتویں چین ۔جنوبی ایشیا ایکسپو کا آغاز ہوگیا ہے۔

پانچ روزہ نمائش کے دوران 85 ممالک ، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے 30 ہزار سے زائد نمائش کنندگان، نمائندوں اور مہمانوں کی آن لائن اور آف لائن سرگرمیوں میں شرکت کی توقع ہے۔

مشترکہ ترقی کے لئے یکجہتی اور رابطہ کاری کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس نمائش میں 15 نمائشی ہال قائم کیے گئے ہیں جن میں جنوبی ایشیا پویلین، جنوب مشرقی ایشیا پویلین، وسائل پر مبنی اقتصادی پویلین اور پورٹ اکانومی پویلین شامل ہیں۔

نائب وزیر تجارت لی فی کے مطابق  2013 میں پہلی نمائش کے انعقاد کے وقت چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارتی حجم 100 ارب امریکی ڈالرز سے بھی کم تھا لیکن گزشتہ سال یہ تعداد 197.4 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی جس کی اوسط سالانہ شرح 8.3 فیصد تھی۔

ایکسپو کے دوران تعاون فورم، کاروباری فورم، تھنک ٹینک فورم اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور جدت سازی  تعاون کانفرنس جیسی مختلف قسم کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

یہ ایکسپو اب چین، جنوبی ایشیائی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان کثیر الجہتی سفارتکاری، اقتصادی اور تجارتی تعاون اور ثقافتی تبادلوں کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے۔

 
۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ شی ۔ جنگ نسلی گروہ ۔ واحد ۔ تار...

چین، جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیارخطے کے علاقے میں ڈونگ شینگ میں جنگ نسلی گروہ کے ایک عجائب گھر کی سربراہ اور جنگ نسلی گروہ کے ایک تار والے ساز کے فن کی وارث سو ہائی ژین اپنی طالبات کو اس کی مشق کے دوران ہدایت دے رہی ہے۔ (شِنہوا)

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ چھنگ ہائی۔ ہوہ شل ۔ تبتی ہرن ۔ نگہبان

چین ، شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی کے شہر ہوہ شل میں ہوہ شل انتظامی دفتر کا عملہ بچائے گئے ہرن کے بچوں کو دودھ پلارہا ہے۔ (شِنہوا)

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، نوجوانوں کے درمیان خلائی ایجادات کے قوم...

ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں قومی نوجوانان خلائی ایجادات مقابلہ 2023 کا فائنل منعقد ہوا جس میں نوجوانوں کو خلائی ایجادات میں اپنی مہارت کو پیش کرنے کا موقع ملا۔

فائنل سے خطاب میں چائنہ ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ڈپٹی پارٹی چیف فینگ شیانگ منگ نے کہا کہ نوجوان نہ صرف ملک کے مستقبل کے لئے ایک امید بلکہ اختراع  کے فروغ میں ایک اہم قوت بھی ہیں۔

فینگ نے امید ظاہر کی کہ شریک طلباء کی اختراعی سوچ اور تخلیقی عمل خلائی صنعت میں نئے خیالات، نئے طریقےاور نئی ٹیکنالوجیز لائے گی۔

 

چین، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں قومی نوجوانان خلائی ایجادات 2023 کے فائنل میں حصہ لینے والے افراد کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

شہر کے میئر لیو چھونگ نے کہا کہ وین چھانگ ہائی ٹیک اختراع میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے اور خلائی صنعت مرکز کی تعمیر کے لئے کوشاں ہے۔ وہ اس تقریب کو جدید صلاحیتوں کے انتخاب اور تربیت مضبوط بنانے کے موقع کے طور پر استعمال کرے گا۔

فائنل 14 سے 16 اگست تک جاری رہا جس میں ملک بھر سے تقریباً 3 ہزار نوجوانوں نے شرکت کی۔

 
 
۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کا ایشیا ۔بحرالکاہل خطے کے ممالک کے ساتھ...

ماسکو(شِنہوا) روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ ماسکو ایشیا ۔بحرالکاہل کے ممالک کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دینے کا عمل جاری رکھے گا۔

ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ میں مغربی ریاستوں کی فوجی موجودگی میں اضافے اور امریکہ کا اپنے فوجی اڈوں کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  شوئیگو نے بین الاقوامی سلامتی پر 11 ویں ماسکو کانفرنس میں کہا کہ ہم ایشیا ۔بحر الکاہل خطے کے ممالک کے ساتھ فوجی تعاون کو مضبوط کرنا جاری رکھیں گے جس کے ساتھ ہم نے تاریخی طور پر خاص طور پر  بہترین تعلقات قائم کیے ہیں۔

روسی وزیر دفاع نے کہا کہ سیکورٹی کانفرنس کے فریم ورک میں کثیر قطبی عالمی نظام کے ابھرنے، دفاعی ایجنسیز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقہ کار اور سیکورٹی خطرات کا جائزہ لینے میں ان ایجنسیز کے کردار پر باقاعدگی سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب یک قطبی دنیا کے ٹوٹنے اور فوجی طور پر مضبوط حریف کے ساتھ کھلی محاذ آرائی کے خوف سے دنیا بھر میں مقامی تنازعات کو بھڑکا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی پالیسیز کا مقصد موجودہ وسائل پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لئے حریفوں کو کمزور کرنا اور اس عمل کی مخالفت کرنے والوں میں کسی بھی طرح کے استحکام کو روکنا ہے۔

بین الاقوامی سلامتی سے متعلق 11 ویں ماسکو کانفرنس نے علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے دنیا بھر کے ماہرین، دفاعی عہدیداروں اور سفارت کاروں کو اکٹھا کیا ہے۔

 
۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کا ایشیا ۔بحرالکاہل خطے کے ممالک کے ساتھ...

ماسکو(شِنہوا) روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا ہے کہ ماسکو ایشیا ۔بحرالکاہل کے ممالک کے ساتھ فوجی تعاون کو فروغ دینے کا عمل جاری رکھے گا۔

ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ میں مغربی ریاستوں کی فوجی موجودگی میں اضافے اور امریکہ کا اپنے فوجی اڈوں کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  شوئیگو نے بین الاقوامی سلامتی پر 11 ویں ماسکو کانفرنس میں کہا کہ ہم ایشیا ۔بحر الکاہل خطے کے ممالک کے ساتھ فوجی تعاون کو مضبوط کرنا جاری رکھیں گے جس کے ساتھ ہم نے تاریخی طور پر خاص طور پر  بہترین تعلقات قائم کیے ہیں۔

روسی وزیر دفاع نے کہا کہ سیکورٹی کانفرنس کے فریم ورک میں کثیر قطبی عالمی نظام کے ابھرنے، دفاعی ایجنسیز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقہ کار اور سیکورٹی خطرات کا جائزہ لینے میں ان ایجنسیز کے کردار پر باقاعدگی سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغرب یک قطبی دنیا کے ٹوٹنے اور فوجی طور پر مضبوط حریف کے ساتھ کھلی محاذ آرائی کے خوف سے دنیا بھر میں مقامی تنازعات کو بھڑکا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مغربی پالیسیز کا مقصد موجودہ وسائل پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لئے حریفوں کو کمزور کرنا اور اس عمل کی مخالفت کرنے والوں میں کسی بھی طرح کے استحکام کو روکنا ہے۔

بین الاقوامی سلامتی سے متعلق 11 ویں ماسکو کانفرنس نے علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے دنیا بھر کے ماہرین، دفاعی عہدیداروں اور سفارت کاروں کو اکٹھا کیا ہے۔

 
۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیا ۔ نیروبی ۔ چین ۔ فلم میلہ

کینیا ، نیروبی میں چین۔ کینیا فلم میلے کے آغاز پر لوگ فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیا ۔ نیروبی ۔ چین ۔ فلم میلہ

کینیا ، نیروبی میں چین۔ کینیا فلم میلے کے آغاز پر لوگ فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیا ۔ نیروبی ۔ چین ۔ فلم میلہ

کینیا ، نیروبی میں چین۔ کینیا فلم میلے کے آغاز پر لوگ چینی کونگ فو فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کینیا ۔ نیروبی ۔ چین ۔ فلم میلہ

کینیا ، نیروبی میں چین۔ کینیا فلم میلے کے آغاز پر لوگ چینی کونگ فو فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کا سا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ عوامی استغاثہ کی ہدایت پر چھونگ چھنگ بلدیہ عوامی استغاثہ نے سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور کی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے سابق رکن جیاؤ شیاؤ پھنگ کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ نے بدھ کے روز بتایا کہ جیاؤ  نے کور کے ڈپٹی کمانڈر کے طور پر  بھی کام کیا  جبکہ ان پر رشوت ستانی کا الزام ہے۔

قومی نگران کمیشن نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اس کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی چارہ جوئی کے لئے استغاثہ کے سپرد کردیا ہے۔

مقدمے کی مزید کارروائی جاری ہے۔

 
۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایس ایف ایئرلائنز نے چین۔متحدہ عرب امارات کا...

ووہان(شِنہوا) ایس ایف ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے  ایژو شہر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظہبی سے ملانے کے لیے ایک نئے فضائی کارگو روٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔

بوئنگ 747۔400 مال بردار طیارے نے بدھ کی صبح چین کے پہلے کارگو بارے مرکوز ہوائی اڈے ایژو ہواہو ہوائی اڈے سے اڑان بھری۔

بیڑے کے حجم کے لحاظ سے چین کی سب سے بڑی ایئر کارگو کیریئر ایس ایف ایئرلائنز نے کہا کہ اس سے ہوائی اڈے کو مشرق وسطیٰ سے جوڑنے والے پہلے کارگو روٹ کا آغاز ہواہے۔

اس روٹ کے لئے ہفتہ  میں ایک بار دو طرفہ ایئر کارگو سروس شیڈول کی گئی ہے جس میں مجموعی طور پر تقریباً 200 ٹن ایئر ایکسپریس کی گنجائش ہے۔

کارگو ایئرلائن کے مطابق نیا روٹ بنیادی طور پر جنرل  کارگو، ای کامرس سامان اور ایکسپریس شپمنٹ کو سنبھالے گا جو چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مئوثر اور قابل اعتماد فضائی لاجسٹکس فراہم کرے گا۔

ایژو ہواہو ہوائی اڈے کو جولائی 2022 میں فعال کیا گیا تھا۔ یہ وسیع پیمانے پر کارگو ٹریفک اور کچھ مسافروں کی آمدورفت کے ساتھ کارگو پر مرکوز مرکزی ہوائی اڈہ بن چکا ہے۔ اس نے اپریل میں پہلے بین الاقوامی کارگو روٹ کا آغاز کیا تھا۔

ایس ایف ایئر لائنز چین کے معروف کورئیر انٹرپرائز ایس ایف ایکسپریس کی ایوی ایشن برانچ ہےجس کا صدر دفتر شین زین میں واقع ہے۔ 

یہ 84 مال بردار جہازوں کا بیڑا چلاتا ہے  جو اندرون ملک اور عالمی سطح پر 90 سے زیادہ مقامات کو جوڑتا ہے۔

 
۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایس ایف ایئرلائنز نے چین۔متحدہ عرب امارات کا...

ووہان(شِنہوا) ایس ایف ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے  ایژو شہر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابوظہبی سے ملانے کے لیے ایک نئے فضائی کارگو روٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔

بوئنگ 747۔400 مال بردار طیارے نے بدھ کی صبح چین کے پہلے کارگو بارے مرکوز ہوائی اڈے ایژو ہواہو ہوائی اڈے سے اڑان بھری۔

بیڑے کے حجم کے لحاظ سے چین کی سب سے بڑی ایئر کارگو کیریئر ایس ایف ایئرلائنز نے کہا کہ اس سے ہوائی اڈے کو مشرق وسطیٰ سے جوڑنے والے پہلے کارگو روٹ کا آغاز ہواہے۔

اس روٹ کے لئے ہفتہ  میں ایک بار دو طرفہ ایئر کارگو سروس شیڈول کی گئی ہے جس میں مجموعی طور پر تقریباً 200 ٹن ایئر ایکسپریس کی گنجائش ہے۔

کارگو ایئرلائن کے مطابق نیا روٹ بنیادی طور پر جنرل  کارگو، ای کامرس سامان اور ایکسپریس شپمنٹ کو سنبھالے گا جو چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مئوثر اور قابل اعتماد فضائی لاجسٹکس فراہم کرے گا۔

ایژو ہواہو ہوائی اڈے کو جولائی 2022 میں فعال کیا گیا تھا۔ یہ وسیع پیمانے پر کارگو ٹریفک اور کچھ مسافروں کی آمدورفت کے ساتھ کارگو پر مرکوز مرکزی ہوائی اڈہ بن چکا ہے۔ اس نے اپریل میں پہلے بین الاقوامی کارگو روٹ کا آغاز کیا تھا۔

ایس ایف ایئر لائنز چین کے معروف کورئیر انٹرپرائز ایس ایف ایکسپریس کی ایوی ایشن برانچ ہےجس کا صدر دفتر شین زین میں واقع ہے۔ 

یہ 84 مال بردار جہازوں کا بیڑا چلاتا ہے  جو اندرون ملک اور عالمی سطح پر 90 سے زیادہ مقامات کو جوڑتا ہے۔

 
۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہائی نان ۔ وین چھانگ نوجوان ۔ خلائی ای...

چین، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں قومی نوجوانان خلائی ایجادات 2023 کے فائنل میں حصہ لینے والے افراد کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہائی نان ۔ ہائیکو ۔ ماحولیات

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے ہائیکو کی ہائیکو خلیج میں صفائی کا عملہ کام کررہا ہے۔(شِنہوا)

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں جولائی کے دوران گھروں کی قیمتوں میں...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جولائی کے دوران چند شہروں میں گھروں کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت اضافہ ہوا ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ  بڑے اور درمیانے درجے کے 70 شہروں میں سے 20 شہروں میں نئے گھروں کی قیمت میں گزشتہ ماہ کی نسبت اضافہ ہوا جبکہ جون میں ایسے شہروں کی تعداد 31 تھی۔

دریں اثنا، 6 شہروں میں گھروں کی دوبارہ فروخت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ جون میں ان شہروں کی تعداد سات تھی۔

پہلے درجے کے 4 شہروں بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو اور شین ژین میں نئے گھروں کی قیمت میں جولائی کے دوران مسلسل دوسرے ماہ کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

دوسرے درجے کے 31 شہروں میں نئے گھروں کی قیمتوں میں جون کی نسبت 0.2 فیصد کمی ہوئی جبکہ تیسرے درجے کے 35 شہروں میں نئے مکانات کی قیمت میں 0.3 فیصد کمی ہوئی۔

 
۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لائی کی علیحدگی پسند سوچ تائیوان کو جنگ کے د...

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تائیوان کی آزادی کے حوالے سے علیحدگی پسند بیان بازی کرنے والے لائی چنگ تے اور ان کے ساتھی تائیوان کو صرف جنگ کے دہانے پر لے جائیں گے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان ژو فینگلیان نے یہ بات لائی کے حالیہ علیحدگی پسند بیانات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ لائی نے امریکہ میں اپنے مختصر قیام کو تائیوان کی آزادی بارے غلط فہمی پھیلانے کے لئے استعمال کیا ہے۔  

ژو نے کہا کہ لائی کے الفاظ اور عمل نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ واقعی تائیوان کی آزادی کے کارکن ہیں اور پریشانی پیدا کرنے والے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ لائی سرا سر جھوٹ پر مبنی جوش خطابت کے ذریعے نام نہاد امن بارے پرچار کرتے ہیں۔

 
۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیلیفورنیا، شرابی جج نے فائرنگ کرکے بیوی کو...

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جج نے اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق جج پر شراب کے نشے میں اپنی اہلیہ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے جبکہ عدالت میں جج نے قصور وار نہ ہونے کی استدعا کی ہے، ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ ایک حادثاتی فائرنگ تھی،رپورٹس کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران لاس اینجلس میں عدالت کو بتایا گیا کہ جج کی اہلیہ کے سینے میں گولی لگی تھی اور پولیس اہلکاروں نے گھر پہنچ کر دیکھا کہ گھر میں کئی بندوقیں اور 26ہزار گولیاں موجود تھیں،پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ 72سالہ جج فرگیوسن اورنج کائونٹی سوپیریر کورٹ میں تعینات ہیں اور گرفتاری کے وقت انہوں نے شراب پی رکھی تھی،غیرملکی میڈیا کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ جج اور ان کی اہلیہ کے درمیان گھر کے قریب واقع ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کے وقت تلخ کلامی ہوئی تھی جو گھر تک جاری رہی اور اسی دوران جج نے اپنی65سالہ اہلیہ پر فائرنگ کردی،غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد جج نے اپنی عدالتی عملے کو فون کر کے کہا تھا کہ میں نے اپنی بیوی کو گولی مار دی ہے، میں کل نہیں آسکوں گا اور مجھے حراست میں لے لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصری صدر اور اردن کے بادشاہ کی فلسطینی صدر س...

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے مصر، اردن اور فلسطین کے مابین سہ فریقی سربراہی اجلاس سے قبل مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی جس میں فلسطین کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،عرب میڈیا کے مطابق مصری ایوان صدر کے ترجمان احمد فہمینے کہا کہ مصری صدر اور اردن کے بادشاہ نے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے ممالک کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا،انہوں نے دو طرفہ اور عراق کے ساتھ سہ فریقی تعاون کے فریم ورک کے تحت بالخصوص اقتصادی و تجارتی سطح پر تعلقات کو اس انداز میں فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا جس سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچے،دونوں رہنمائوں نے مسئلہ فلسطین سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور فلسطینیوں کے منصفانہ اور جامع حل کے حصول میں مدد کے لیے فلسطینی بھائیوں کو مکمل تعاون فراہم کرنے اور امن عمل کی بحالی کے لیے کام کرنیکی کوششوں کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا،شاہ عبداللہ دوم نے سہ فریقی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر مصری صدر کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنمائوں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی،مصری ایوان صدر کے ترجمان نے بتایا کہ سہ فریقی اجلاس کے دوران رہنمائوں نے فلسطینی کاز میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کا یوم آزادی،دنیا بھر میں سکھ اور کشمی...

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک میں سکھوں اور کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا،واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھ برادری نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا،سکھ برادری کے احتجاج میں مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے، اس کے علاوہ خالصتان کے قیام کا مطالبہ بھی کیا گیا،دوسری جانب بھارت کے یوم آزادی پر پیرس میں کشمیریوں اور سکھ کمیونٹی نے یوم سیاہ منایا اور احتجاجی مظاہرہ کیا،ادھر مقبوضہ کشمیر اور بھارتی پنجاب میں مودی کی فسطائیت کے خلاف نعرے بازی کی گئی،برمنگھم میں بھی کشمیریوں نے احتجاج کیا اور عالمی برادری سے بھارت کے خلاف سفارتی دبائو بڑھا نے کا مطالبہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طالبان حکومت نے دوسال میں اپنے وعدوں پر عمل...

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان نے وعدے کیے، مگر پورے نہیں کیے ، طالبان کو وعدوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں، بلنکن نے کہاکہ جب تک خواتین کو تحفظ نہیں دیا جائے گا طالبان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکیں گے،انہوں نے کہا کہ 2برس میں تقریبا 34ہزار افغان شہریوں کو خصوصی امیگرنٹ ویزے جاری کیے گئے جبکہ اگست 2021سے اب تک 1.9بلین ڈالر افغان عوام کی امداد کے لیے عطیہ کیے،امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شراکت داروں کے ساتھ وعدوں کی تکمیل پر پیشرفت جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحر اوقیانوس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے...

بحیرہ اوقیانوس کے جزیرے پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بحیرہ اوقیانوس کے جزیرے کیپ وردے کے ساحل پر پیش آیا جہاں درجنوں افراد سے بھری کشتی پانی میں ڈوب گئی،مقامی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ تارکین وطن ایک ماہ قبل عام طرز کی کشتی میں مغربی افریقا کے ملک سینیگال سے روانہ ہوئے تھے جس میں تقریبا 100افراد سوار تھے، کشتی ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عمل شروع کیا گیا اور 40کے قریب افراد کو بچالیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی انتظامیہ نے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد کی فی الحال کوئی تصدیق نہیں کی ہے،سینیگال کی وزارت خارجہ نے کہا کہ کیپ وردے کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی کو پیش آئے حادثے کے بعد 38افراد کو بچالیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے پی سی ای اے کا شاہراہ قراقرم کے شہدا کو خ...

چین کے 41 رکنی وفد نے شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی قربانیوں اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے چائنا یادگار کا دورہ کیا۔ وفد میں 15 انجینئرز اور ورکرز بھی شامل تھے جنہوں نے کے کے ایچ کی تعمیر میں جسمانی طور پر حصہ لیا تھا۔ اس کی میزبانی آل پاکستان چائنیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن (اے پی سی ای اے) کے اسلام آباد دفتر نے کی۔ بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں وفد کے ارکان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پاکستان میں جاری ترقیاتی کاموں پر مسرت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھ انہوں نے گلگت کے اس قبرستان کا دورہ کیا ہے جہاں شاہراہ قراقرم کے شہدا کو دفن کیا گیا تھا اور انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ چینی شہداء کی قبروں کو صاف ستھرا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران جانی نقصان رائیگاں نہیں گیا اور یہ شاہراہ چین اور پاکستان کے عوام کے درمیان ایک اہم کڑی ثابت ہوئی۔ وفد کے اراکین نے وزیراعلیٰ کے دفتر کی جانب سے گلگت میں کیے جانے والے استقبال کو بھی تہہ دل سے سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چالیس سال بعد وطن واپس آنا چاہتے ہیں اور انہوں نے پاکستان کو پہلے کی طرح مہمان نواز اور دوستانہ پایا۔ وفد نے میڈیا کو ایک کتاب بھی پیش کی جس میں ہائی وے کی تعمیر میں حصہ لینے والے تمام مزدوروں کی کہانیاں بیان کی گئیں۔ اس کتاب میں ان مزدوروں کے انٹرویوز ریکارڈ کیے گئے ہیں جو دن میں پاکستان آئے تھے اور ہائی وے کی تعمیر میں پاکستانی مزدوروں کے شانہ بشانہ کام کیا تھا۔

وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں برادر ممالک چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کو آنے والی نسلیں آگے بڑھائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی عوام اب بھی دونوں جانب ہائی وے کی تعمیر کے دوران ہونے والی جانوں کا درد محسوس کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اگلے سال شاہراہ قراقرم کی تکمیل کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تصویری نمائش کا اہتمام کریں گے جس میں ہم اس وقت کے مزدوروں کی تصاویر پیش کریں گے جنہوں نے شاہراہ کی تعمیر میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ چین کا تعاون چیئرمین ماؤ کی تعلیمات کے مطابق مستقبل میں بھی جاری رہے گا جنہوں نے کہا تھا کہ 'کسی کو آزادانہ طور پر خیرات دینا چاہیے اور اسے عوامی بنائے بغیر اور اسے خفیہ رکھے بغیر دوسروں کی مدد کرنی چاہیے۔' اس سے قبل وفد نے ہائی وے پر تعمیراتی کام کے دوران اپنی جانیں گنوانے والوں کی یاد میں چائنا یادگار کا دورہ کیا تھا۔ وفد میں 15 انجینئرز اور مزدور شامل تھے جنہوں نے اپنی جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ کے علاوہ ہائی وے کی تعمیر میں کام کیا تھا۔ اے پی سی ای اے ان اہم اداروں میں سے ایک ہے جو چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے لئے کام کر رہا ہے۔ اس نے پچھلے سال کے آخر میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو لاکھوں روپے کی تقسیم میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس نے کووڈ 19 وبائی مرض کے دوران بھی انتھک محنت کی تھی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ حفاظتی سامان ملک بھر کے اسپتالوں میں کام کرنے والے نرسنگ اور طبی عملے تک پہنچے۔ یہ اسی کوآپریٹو اسٹریم کی توسیع تھی جس میں اے پی سی ای اے نے چینی وفد کی میزبانی کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ دونوں برادر ممالک کی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی یادیں ضائع نہ ہوں اور آنے والی نسلوں تک پہنچیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر،نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ،...

تھانہ حدود باڑہ علاقہ کندے ویراں خیل میں نامعلوم افراد نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈوگرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گزشتہ شام بھی تھانہ باڑہ کے حدود میں ایک پولیس اہلکار کو دہشت گردوں نے قتل کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایف آئی اے کی ابوظہبی میں کارروائی، انتہائی...

ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ابوظہبی میں کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث 4 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار اشتہاری ملزمان میں ارباب خلیل، علی رضا، منیر حسین اور محمد خان شامل ہیں، ملزمان اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھے، جنہیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ابوظہبی سے گرفتار ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے، ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹسسز جاری کر رکھے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر میں ہر قسم کے تقرر اور تبادلوں پر پا...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کردی، اطلاق وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں پر ہوگا۔ ای سی پی کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے نگراں حکومتوں کو مراسلہ جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں تمام تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کردی، جس کا اطلاق وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں پر ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزرا، مشیروں اور معاونین سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دے دیا جبکہ اراکین اسمبلی سے بھی سرکاری گاڑیاں واپس لینے اور رہائش گاہیں خالی کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اداروں میں بھرتی ہونیوالی سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ نگراں وزیراعظم، وزرائے اعلی اور کابینہ ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نگراں حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں، جاری بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کروا سکتی ہیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے نگراں حکومتوں کو پابندیوں سے متعلق مراسلہ جاری کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کی گمشدگی کا...

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر گمشدگی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ سائفر معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ہی تفتیش کرے گی۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں ایک جلسے کے دوران اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنی جیب سے خط نکال کر دعوی کیا تھا کہ ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ان کی بیرونی پالیسی کے سبب غیر ملکی سازش کا نتیجہ تھی اور انہیں اقتدار سے ہٹانے کے لیے بیرون ملک سے فنڈز بھیجے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کا ع...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 19 اگست 2023 کو انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جائے گا۔اس دن کے منانے کا مقصد ان تمام انسان دوست لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے انسانی ہمدردی کے مقصد کے فروغ اور انسانی ہمدردی کے فرائض کے دوران اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ا س دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں انسانی امداد کی سرگرمیوں اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کے بارے میں عوامی بیداری کو اجاگر کیا جائے گا۔ انسانی ہمدردی کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کمپنی پاکستانی ڈریگن فروٹ کی برآمد کو ف...

چینی کمپنی پاکستانی ڈریگن فروٹ کی برآمد کو فروغ دینے میں پیش پیش ، ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والی پاکستان کی پہلی بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش فوڈ اے جی 2023میں سرخ، سفید اور پیلے رنگ کے ڈریگن فروٹ کی مصنوعات صارفین کی توجہ کا مرکز رہے ، تازہ ڈریگن پھل ، جو ان کے سائز اور معیار کے لئے احتیاط سے منتخب کیے گئے ، زائرین کو ان کی غیر ملکی کشش کا تجربہ کرنے کی دعوت دیتے رہے ۔ گوادر پرو کے مطابق ایکسپو میں ایک دلچسپ ڈسپلے کرتے ہوئے پاکستان میں چینی ڈریگن فروٹ اگانے والے ادارے ایس اینڈ وائی میٹلز پرائیوٹ لمیٹڈ نے حکومت پاکستان کی جانب سے قائم کردہ بین الاقوامی پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان ڈریگن فروٹ کی تصویر بنانے کے لیے اعلی معیار کی پاکستانی ڈریگن فروٹ مصنوعات کی وسیع رینج پیش کی۔گوادر پرو کے مطابق دلچسپ ڈسپلے اور معلوماتی پریزنٹیشنز کے ذریعے چینی انٹرپرائز نے پاکستانی ڈریگن فروٹ کی منفرد خصوصیات کو اجاگر کیا، جیسے اس کے متحرک رنگ، تازگی بخش ذائقہ اور غذائی فوائد۔ انہوں نے صحت مند پیداوار کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب کو پورا کرنے کے لئے پھل کی صلاحیت پر روشنی ڈالی۔ زائرین تازہ پھل، پروسیس شدہ سامان اور ڈریگن فروٹ کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں دلچسپی رکھتے ہیں.ڈریگن فروٹ پاکستان میں کئی سالوں سے کاشت کیا جا رہا ہے، بنیادی طور پر گھریلو استعمال کے لئے. تاہم، اس کی برآمدی صلاحیت کو فروغ دینے کی حالیہ کوششوں نے پھل کی بین الاقوامی صارفین کو راغب کرنے کی صلاحیت پر روشنی ڈالی ہے. گوادر پرو کے مطابق ایس اینڈ وائی میٹلز پرائیوٹ لمیٹڈ کے جنرل منیجر شان ایلین نے پاکستانی ڈریگن فروٹ کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی ڈریگن فروٹ کی بین الاقوامی منڈیوں کو مسحور کرنے کی صلاحیت پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔

پاکستانی فوڈ ایکسپو میں شرکت کرکے ہمارا مقصد پاکستانی ڈریگن فروٹ کے غیر معمولی معیار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور دنیا بھر کے ممالک کو اس کی برآمد میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں ڈریگن فروٹ کی کاشت کو فروغ دینے والی پہلی چینی کمپنیوں میں سے ایک کے طور پر شان کو توقع ہے کہ پاکستان کے ڈریگن فروٹ میں 2025 تک اضافی پیداواری صلاحیت ہوگی، جس سے برآمدی صارفین کی تلاش ضروری ہوجائے گی۔ "ہم اس وقت پاکستان ڈریگن فروٹ پنیری کے سپلائر اور تکنیکی ٹرینر ہیں۔ مستقبل میں ، ہم موثر نقل و حمل کے نیٹ ورک اور کولڈ چین کی سہولیات قائم کرنے کے ساتھ برآمدی خریداری ڈسٹری بیوٹر کے طور پر کام کریں گے جو ٹرانزٹ کے دوران ڈریگن فروٹ کی تازگی اور معیار کو برقرار رکھنے کے لئے اہم ہے۔گوادر پرو کے مطابق فوڈ اے جی کے اختتام پر چینی انٹرپرائز کو بین الاقوامی خریداروں کی جانب سے مثبت فیڈ بیک ملا جنہوں نے پاکستانی ڈریگن فروٹ حاصل کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ شان نے کہا کہ "12 ممالک کے سفیروں، حکام اور تاجروں نے پاکستان ڈریگن فروٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے وسطی ایشیا اور دیگر ہمسایہ ممالک اور خطوں کے ساتھ قریبی تجارتی تعلقات ہیں۔ پاکستان اور ان ممالک کے درمیان جغرافیائی قربت اور تجارتی معاہدے ڈریگن فروٹ کی برآمد کے لئے سازگار حالات فراہم کرتے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق اسٹریٹجک شراکت داری، حکومتی اقدامات اور پاکستانی کاشتکاروں اور برآمد کنندگان کی لگن سے ہمسایہ ممالک کو پاکستانی ڈریگن فروٹ کی برآمد مسلسل کامیابی کی جانب گامزن ہوگی۔ اس کامیابی سے نہ صرف زرعی شعبے کو فائدہ ہوگا بلکہ پاکستان اور ان خطوں کے درمیان تجارتی تعلقات بھی مضبوط ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا نگران حکومت کا ک...

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی واضح کر دیا نگران حکومت کا کام صرف انتخابات کروانا ہے۔ بدھ کو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے پر فیصلے کا ہفتہ ہے، جمعے کو نیب ترمیم کا اہم فیصلہ بھی سپریم کورٹ سے متوقع ہے اور جمعے کے روز سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوتا ہے وہ اہم ترین ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی نگران کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ بھی اسی ہفتے متوقع ہے، صدر مملکت نے سینٹ سے منظور شدہ 13 ترمیمی بل اسی ہفتے واپس بھیج دئیے، مہنگائی کی چکی میں غریب نے مزید اسی ہفتے پسنا ہے، ڈیزل 20 روپے لٹر بڑھنا اور ڈالر 302 کا ہونا ہے، بجلی اور گیس مزید بڑھنی ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بھی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کا پالیسی بیان اسی ہفتے دینا ہے، صوبائی نگران حکومتیں بھی اسی ہفتے وجود میں آنی ہیں، پی ڈی ایم کے بعض لیڈر نگران وزیراعظم کے نام پر اب باتیں کر رہے ہیں، پہلے خود ہی فیصلے کا سارا اختیار شہباز شریف کو دیا اور شہباز شریف نے یہ اعلان راجہ ریاض کے ذریعے ہی کروانا مناسب سمجھا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا ہے کہ نگران حکومت کا کام صرف الیکشن کروانا ہے، ٹرانسفر پوسٹنگ اور سارے ترقیاتی کام الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکیں گے لیکن الیکشن کرانے کی تاریخ کیا ہے اس کا فیصلہ بھی الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔ شیخ رشید کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ زیرو رسک اور آنکھ کا تارہ ہونا اہم ضرور ہیں لیکن آخری فیصلہ عوام کا ہی ہو گا، انگوٹھا کاٹنا ہے یا انگوٹھا لگوانا ہے لیکن راج کرے گی خلق خدا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گلگت، تحریک انصاف کے سابق وزیراعلیٰ خالد خور...

تحریک انصاف کے سابق وزیراعلی گلگت بلتسان خالدخورشید کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خالدخورشید کیخلاف مقدمہ گلگت کے سابق صدر راشد عمر نے وکالت کی جعلی ڈگری پر مقدمہ درج کروایا۔ دوسری جانب سابق وزیر اعلی نے 11 ستمبر تک استور کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔ یاد رہے کہ 4 جولائی کو گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے وزیر اعلی خالد خورشید خان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا تھا۔جسٹس ملک عنایت الرحمن، جسٹس جوہر علی اور جسٹس محمد مشتاق پر مشتمل تین رکنی بینچ نے وزیر اعلی کے خلاف نااہلی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس میں سزا سزا معطلی اور ضمانت کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 22 اگست کو ہو گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ڈویژنل بنچ کرے گا، 2 رکنی بنچ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری پر مشتمل ہو گا۔ یاد رہے کہ سیشن جج اسلام آباد ہمایوں بابر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد اسی روز سابق وزیراعظم کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کے گھر والوں اور وکلا کو اٹک جیل میں ان سے ملاقات کی اجازت بھی دے رکھی ہے اور گزشتہ روز بھی بشری بی بی نے اٹک جیل میں خاوند سے تقریباً 2 گھنٹے ملاقات کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میںسرمایہ کاری کے ماحول کو آزاد کرنے...

پاکستان میں کاروباری اقدامات کو تیز کرنے اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پالیسی تجویز، جسے "زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ" پالیسی کہا جاتا ہے، حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو پیش کر دیا گیا ہے۔بورڈ آف انویسٹمنٹ میں پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشیٹو کے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ یہ اقدام سرخ فیتے کو کاٹنے کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے جو روایتی طور پر کاروباری آغاز میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ پالیسی کے تحت، خواہش مند کاروباری افراد اور کاروباری اداروں کو اپنے منصوبے شروع کرنے کے لیے درکار وقت میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی کا مقصد غیر ضروری بیوروکریٹک تاخیر کو ختم کرنا اور لائسنسوں، اجازت ناموں اور منظوریوں کو حاصل کرنے کے لیے زیادہ چست اور موثر نظام پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامی عمل کو آسان بنا کر، کاروباری صلاحیت کو بڑھاوا اور سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوری طور پر کاروبار شروع کرنا معاشی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو بھی راغب کرتا ہے اور کاروبار کو چلانے کے لیے درکار لیڈ ٹائم کو کم کرتا ہے۔ مجوزہ پالیسی سرمایہ کاری کے لیے مزید سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ "زیرو ٹائم ٹو سٹارٹ" پالیسی ایک جامع سنگل ونڈو کلیئرنس میکانزم کی تخلیق کا تصور کرتی ہے، جو کاروباروں کو منظوری کے لیے متعدد سرکاری محکموں سے رجوع کرنے کی ضرورت کو ختم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

انفرادی بیوروکریسیوں کو نیویگیٹ کرنے کے بجائے، کاروباری مالکان اب ایک مرکزی اتھارٹی کے ساتھ بات چیت کریں گے جو مختلف ریگولیٹری عمل کو تیز کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔ یہ ہموار طریقہ کار نہ صرف وقت کی بچت کرے گا بلکہ شفافیت میں بھی اضافہ کرے گا اور غیر ضروری تاخیر یا بدعنوانی کے مواقع کو کم کرے گا۔مجوزہ پالیسی کی ایک اور اہم خصوصیت مختلف سرکاری اداروں میں ریگولیٹری طریقہ کار کو ہم آہنگ کرنا ہے۔ مشترکہ فریم ورک اور معیارات کو لاگو کرکے، کاروبار کوششوں اور بار بار کی ضرورتوں کی نقل کو ختم کر سکتے ہیں۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ انہیں صرف ایک بار ضروری ضوابط کی تعمیل کرنے کی ضرورت ہے۔یہ پالیسی عالمی بینک کے کاروبار کرنے میں آسانی کے انڈیکس میں اپنی درجہ بندی کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کی وسیع تر کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔ یہ پالیسی مداخلت ایک مسابقتی کاروباری ماحولیاتی نظام کی تشکیل کی جانب ایک اہم قدم کی نشاندہی کرے گی جو جدت طرازی کا بدلہ دیتا ہے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیتا ہے۔کاروبار کرنے میں آسانی کے انڈیکس (2020) میں، پاکستان ہم مرتبہ معیشتوں سے کافی پیچھے ہے، 190 میں سے 108 ویں نمبر پر ہے۔ کاروبار شروع کرنے کے ریگولیٹری شعبے میں، پاکستان 190 ممالک میں سے 72 ویں نمبر پر ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ وفاقی کابینہ میں پالیسی تجویز پیش کرنا کاروباری اقدامات کو تیز کرنے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے کی جانب ایک قابل ذکر پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے۔اگر منظور ہو جاتا ہے، تو یہ پالیسی بیوروکریٹک رکاوٹوں کو کم کر کے، ریگولیٹری طریقہ کار کو ہم آہنگ کر کے، اور نئے کاروبار کے آغاز کو تیز کر کے کاروباری منظر نامے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مزید چست اور سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے ذریعے، پاکستان کا مقصد معاشی نمو کو تیز کرنا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا، اور ملک بھر میں انٹرپرینیورشپ کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کمزور لیبر مارکیٹ پاکستان میں غربت کی شرح می...

سست اقتصادی ترقی، مختلف شعبوں میں مزدور کی طلب میں کمی، اور مزدوروں کی حقیقی اجرتوں میں کمی نے اجتماعی طور پر ملک کے اندر غربت کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے شماریاتی افسر کاشف نبی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ لیبر مارکیٹ میں کم اجرت اور ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری غربت کی متوقع شرح میں اضافے کے ذمہ دار ہیں۔عالمی بینک کی ترقیاتی رپورٹ کے مطابق، عوامی منتقلی کی عدم موجودگی میں جو گھرانوں پر مہنگائی کے دبا وکو کم کر سکتے ہیں، پاکستان میں غربت کی شرح غربت کی لکیر کے لحاظ سے جو اس وقت 3.65 ڈالر فی دن ہے بڑھ کر 37.2 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں مزید 1.7 ملین افراد غربت کی طرف دھکیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کم اجرت کے بنیادی عوامل خدمات اور صنعت جیسے اہم شعبوں میں کم ترقی سے ظاہر ہوتے ہیں۔"مالی سال 2022-23 کے دوران، خدمات اور صنعتی شعبوں نے نسبتا ناموافق کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان شعبوں میں قابلِ روزگار آبادی کی توسیع کے برعکس، کم ترقی کی شرح نے اجرت کی سطح پر منفی اثر ڈالا۔کاشف نے کہاکہ آسمان چھوتی مہنگائی کی وجہ سے کم آمدنی والے خاندانوں میں فی کس کھپت میں کمی واقع ہوئی۔ زیادہ قیمتوں نے نچلے متوسط طبقے اور غریب خاندانوں کے معیار زندگی کو مزید بلند کر دیا۔"ملک میں ساختی مسائل لیبر مارکیٹ کے حالات کو خراب کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔پاکستان میں بہت سی ملازمتیں غیر رسمی شعبے میں ہیں جو کم اجرت پیش کرتے ہیں اور مزدوروں کے بنیادی تحفظات سے محروم ہیں۔ مزید برآں، آبادی کا ایک اہم حصہ زراعت میں کام کرتا ہے جہاں کمائی اکثر گھرانوں کو غربت سے نکالنے کے لیے ناکافی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لیبر مارکیٹ کو بے روزگاری کے مسائل کا سامنا ہے۔ بہت سے لوگ کل وقتی ملازمت تلاش کرنے سے قاصر ہیں، جس کی وجہ سے کم آمدنی ہوتی ہے اور غربت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اہلکار نے کہا کہ حکومت کو غربت میں کمی کے لیے سماجی تحفظ کے پروگرام متعارف کرانے اور مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ سماجی تحفظ کے جامع پروگرام متعارف کرائے، جیسے بے روزگاری کے فوائد اور صحت کی دیکھ بھال کی کوریج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سرمایہ کاری پالیسی 2023 کے تحت متعدد...

اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور بین الاقوامی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش میں، پاکستان آزاد تجارتی معاہدوں دوہرے ٹیکسوں کے معاہدوں اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے سلسلے میں گفت و شنید، دستخط اور توثیق کرنے پر فعال طور پر غور کر رہا ہے۔ کئی ممالک کے ساتھ معاہد ے سر مایہ کاری پالیسی 2023 کے تحت، پاکستان ان معاہدوں میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے جو زیادہ سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے اور ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے اس کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔اس اقدام کا مقصد اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنا ہے تاکہ ممکنہ تجارتی فوائد سے فائدہ اٹھایا جا سکے اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ آزاد تجارتی معاہدوں پر گفت و شنید اور دستخط پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر اپنی تجارتی مسابقت کو بڑھانے کے لیے ایک موقع فراہم کریں گے۔ان معاہدوں کا مقصد ٹیرف اور تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنا، پاکستانی اشیا اور خدمات کے لیے نئی منڈیاں کھولنا ہے۔ برآمدات کے مواقع کو وسعت دینے سے، یہ توقع ہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی کرے گی اور نمایاں طور پر ترقی کرے گی۔مزید برآں، پاکستان کی جانب سے دوہرے ٹیکس کے معاہدوں پر غور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے اس کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، کیونکہ یہ معاہدے سرحد پار سرگرمیوں میں مصروف افراد اور کاروباری اداروں پر دوہرے ٹیکس کے بوجھ کو ختم کرنے یا کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ دوہرے ٹیکس کے معاہدے ٹیکس کی یقین دہانی فراہم کرکے اور سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر پاکستان کی کشش کو بڑھا کر سرمایہ کاری کو فروغ دیتے ہیں۔مزید برآں، بین الاقوامی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر گفت و شنید اور توثیق کرنے کا ارادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ اور سرمایہ کاروں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ معاہدے واضح اصول و ضوابط قائم کریں گے، جو سرمایہ کاری کے نظام میں استحکام اور شفافیت کی پیشکش کریں گے۔ یہ قدم سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے غیر ملکی سرمائے کو راغب کرنے کے لیے اہم ہے۔ یہ اقدام مضبوط بین الاقوامی تعاون کے ذریعے اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان کے عملی نقطہ نظر کی نشاندہی کرتا ہے۔ جیسے جیسے پاکستان اپنے منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، وہ تجارتی حجم میں اضافے، ملازمتوں کی تخلیق، ٹیکنالوجی کی منتقلی، اور مجموعی اقتصادی ترقی کے ثمرات حاصل کرنے کی توقع رکھتا ہے۔ توقع ہے کہ یہ معاہدوں سے پاکستان کو معاشی سرگرمیوں کا مرکز بننے کی طرف کام کریں گے اور ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کریں گے۔ایف ٹی اے، دوہرے ٹیکس کے معاہدوں اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر گفت و شنید، دستخط اور توثیق کے ذریعے اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے پاکستان کا پرعزم انداز ایک متحرک اور عالمی سطح پر جڑی ہوئی معیشت کے قیام کے لیے اس کے عزم کی مثال دیتا ہے، جو پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے تیار ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ آزاد تجارت تیز رفتار اقتصادی ترقی کو متحرک کرتی ہے۔ مضبوط تقابلی فائدہ کے ساتھ برآمدات اور وسائل پر توجہ مرکوز کرنے سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے سرمائے کو راغب کرنے اور مقامی کارکنوں کے لیے نسبتا زیادہ تنخواہ والی ملازمتیں فراہم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان کا تجارتی خسارہ مالی سال 2021-2022 میں 48.66 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو کہ 2019-2020 میں 30.96 بلین ڈالر تھا، جو کہ 57 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔ پاکستان کا درآمدی بل 2021-2022 میں 43.45 فیصد بڑھ کر 80.51 بلین ڈالر ہو گیا، جو کہ 2019-2020 میں 56.12 بلین ڈالر تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ معاہدوں پر...

پاکستان کے پاس اپنی ٹیکسٹائل، چمڑے اور زرعی مصنوعات کو وسطی ایشیائی ممالک کو برآمد کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ویلتھ پی کے نے اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی) کی ایک رپورٹ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ تاہم، اسے چین اور ایران سے مقابلے کا سامنا ہے، دونوں ہی مضبوط صنعتی صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ایرانی یا چینی ٹرانزٹ راستوں پر انحصار تجارتی انٹیلی جنس کے غیر ارادی اشتراک اور طویل مدت میں مارکیٹ شیئر کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ تاہم، افغانستان، صنعتی صلاحیت کی کمی کے باوجود، پاکستان کے لیے ایک قابل عمل ٹرانزٹ ملک کے طور پر کام کر سکتا ہے، لیکن اس کا سیاسی عدم استحکام چیلنجز کا باعث ہے۔ان خدشات کو دور کرنے کے لیے، نئے مذاکرات شدہ افغانستان-پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ (APTTA) معاہدے میں افغانستان کو پاکستانی تجارت میں رکاوٹ ڈالنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات شامل ہونے چاہئیں۔اس وقت، APTTA کی تجدید کے لیے مذاکرات افغانستان کے بھارت سے درآمدی رسائی اور کسٹم میں تاخیر اور چارجز میں کمی کے مطالبات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اپنے تجارتی مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے اور وہ افغانستان، بھارت اور ایران کے درمیان طے پانے والے چابہار معاہدے سے ملتی جلتی شرائط پیش کرنے پر غور کر سکتا ہے۔

اگرچہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کو پورٹ اور ریل انفراسٹرکچر کرائے پر دے سکتا ہے، لیکن ان ممالک میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت اور درآمد کے لیے پاکستانی تجارتی کمپنیاں قائم کر کے ہی ٹھوس اقتصادی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کرکے اور ٹرانزٹ ٹریڈ اور ترجیحی تجارتی معاہدوں پر دستخط کرکے، پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط بڑھا سکتا ہے اور حقیقی معاشی فوائد حاصل کرسکتا ہے۔مزید برآں، افغانستان، ایران اور چین کے ذریعے ان ممالک تک پاکستان کی رسائی نہ صرف سخت کنیکٹیویٹی چیلنجز بلکہ نرم انفراسٹرکچر کے مسائل سے بھی متاثر ہے۔ بین الاقوامی آلات جیسے سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن (CAREC) اور Transports Internationaux Routiers (TIR) ان میں سے کچھ خدشات کو دور کر سکتے ہیں،" رپورٹ کہتی ہے۔ایران اپنے علاقائی شراکت داری کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ ان آلات کا فائدہ اٹھانے کے لیے سرگرم عمل رہا ہے تاکہ اس کا رابطہ مضبوط ہو اور وسطی ایشیائی ممالک کے لیے گرم پانی کی ترجیحی بندرگاہ بن سکے۔ اس کے برعکس، پاکستان نے اپنے فائدے کے لیے QTTA، APTTA، CAREC، اور CPEC جیسے تعاون کے پروگراموں کو مکمل طور پر استعمال اور نافذ نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے افغانستان اور چین کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ میں بیوروکریٹک اور ریگولیٹری رکاوٹوں کا سامنا ہے۔CARs کی اقتصادی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے، پاکستان کو ٹرانزٹ معاہدوں پر دوبارہ گفت و شنید کرنے اور ان کو نافذ کرنے کے لیے ہنر مند سفارت کاری کو بروئے کار لانا چاہیے، اور اس کے اسٹریٹجک محل وقوع کی قدر کو کم کرنے سے بچنے کے لیے رابطے کے لیے ایران پر انحصار کرنے کے خیال کو مسترد کرنا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں جائیداد کی خرید و فروخت پر ایک فیص...

پنجاب میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد کو سیکشن 7E سے مستثنی قرار دے دیا گیا۔ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا ٹرانسفر پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہوگا۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای میں جزوی ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق فائلرز یا نان فائلرز سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایک فیصد اضافی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں در...

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایپ پر مسلسل فحش مواد اپ لوڈ کیا جارہا ہے، جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں ایک شہری کی جانب سے مشہور سوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر پابندی کی آئینی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر مسلسل فحش مواد اپ لوڈ کیا جارہا ہے، جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے، نوجوانوں کو ورغلایا جارہا ہے، بہت سے نوجوان ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتے اپنی جان گنوا چکے ہیں، اس پر پابندی عائد کی جائے۔ شہری رانا عثمان انوار نے ایڈووکیٹ سہیل احمد شیخ کی وساطت سے درخواست میں پی ٹی اے اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت ہر شہری پر ریاست سے وفادار ہونا لازم ہے، بہت سے ممالک میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بار پاکستان میں ٹک ٹاک پر مختلف وجوہات کی بنا پر پابندی عائد کی جاچکی ہے تاہم یہ پابندی چند روز تک ہی محدود رہی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر، وزیراعلی بلوچستان ا...

نگراں وزیراعلی بلوچستان کے تقرر کیلئے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کے درمیان کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہوسکا، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا، کمیٹی دونوں جانب سے ملنے والے 3، 3 ناموں پر غور کے بعد 72 گھنٹوں میں فیصلے کرے گی، اگر کمیٹی بھی فیصلہ نہ کرسکی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا۔ نگراں وزیراعلی بلوچستان کے تقرر پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کو نگراں وزیراعلی کے تقرر کیلئے ملنے والا وقت ختم ہوگیا، دونوں رہنماوں کے درمیان ہونیوالی متعدد ملاقاتیں بے سود رہیں، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ نگراں وزیراعلی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے تین تین نمائندے شامل ہوں گے، پارلیمانی کمیٹی 3 روز میں نگراں وزیر اعلی بلوچستان کا تقرر کرے گی، پارلیمانی کمیٹی بھی ناکام رہی تو نگراں وزیراعلی بلوچستان کا تقرر الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔ نگراں وزیراعلی بلوچستان کیلئے علی مردان ڈومکی، جے یو آئی کے میر عثمان بادینی، بی این پی کے حمل کلمتی، سابق رکن اسمبلی پرنس احمد علی، سابق بیورو کریٹ شبیر مینگل اور بی اے پی کے سینیٹر کہدہ بابر سمیت مختلف نام زیر غور ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سانحہ 9 مئی،پی ٹی آئی کے 22 رہنما اشتہاری قر...

سانحہ نو مئی (جناح ہاوس حملے ) کے مرکزی مقدمے کی تفتیش کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے 22 رہنماں سمیت 282 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے سانحہ 9 مئی کے مرکزی مقدمے کی سماعت کے دوران جناح ہاوس حملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت 22 رہنماں کو اشتہاری قرار دیدیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے جن رہنماوں کو اشتہاری قرار دیا گیا ان میں میاں اسلم اقبال، مراد سعید، عندلیب عباس، احمد نیازی، فرخ حبیب، زبیر نیازی، علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر سمیت دیگر شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مقدمہ نمبر 96/23 میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بار بار بلایا گیا، طلبی کے نوٹسز کے باوجود ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے، ملزمان کے گھروں، ڈیروں اور دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ عدالت سے احکامات لیکر ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا، مجموعی طور پر 282 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صدر مملکت سے سیکرٹری خارجہ اسدمجید خان کی ال...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان سے الوداعی ملاقات میں بطور 31ویں سیکرٹری خارجہ مدت مکمل کرنے پر مبارکباداورریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا، پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور خارجہ محاذ پر اقدامات کی تعریف کی۔بدھ کے روزصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے الوداعی ملاقات کی،صدر مملکت نے اسد مجید خان کی بطور 31ویں سیکرٹری خارجہ مدت مکمل کرنے پر مبارکباد دی،صدر مملکت نے مختلف امور پر پاکستان کا موقف اجاگر کرنے پر اسدمجید کی خدمات کو سراہا،صدرمملکت نے اسدمجید کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور خارجہ محاذ پر اقدامات کی بھی تعریف کی،صدرمملکت نے ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کیلئے اسدمجید کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کپاس کے کاشتکار ضرررساں کیڑوں کے کنٹرول کے ل...

کپاس کی فصل کی مینجمنٹ کے حوالے سے رواں ماہ بہت اہم ہیں۔کاشتکار ضرررساں کیڑوں کے کنٹرول کے لئے مقامی زرعی ماہر ین کے مشورہ سے معیاری زرعی زہروں کا استعمال کریں ۔ا ن خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پنجاب محمد شبیراحمد خان نے فیلڈ میں کپاس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کے دوران کاشتکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ کپاس کی فصل نازک مرحلہ میں ہے اس لئے زراعت توسیع کا عملہ کپاس کی پیسٹ سکاؤٹنگ،سرویلنس اور ضرررساں کیڑوں کے حملہ کے بروقت کنٹرول کے لئے کاشتکاروں کی فنی راہنمائی کیلئے اُن کے شانہ بشانہ شریک رہے۔ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب نے فیلڈ وزٹ کے دوران مقامی زراعت کے عملہ کو کاشتکاروں سے رابطہ مزید مربوط کرنے اور کپاس کی صورتحال کے مطابق بروقت ایڈوائزری کاشتکاروں کی دیلیز تک پہنچانے کی ہدایات کیں۔انھوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ ملکی معیشت پر براہ راست اثرانداز ہوتا ہے۔ کپاس کی زیادہ پیداوار سے3 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے جس سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی ۔انھوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری زراعت پنجاب کی ہدایات پر تمام زراعت کا عملہ چھٹیوں کے دوران بھی کاشتکاروں کے شانہ بشانہ شریک رہا ہے۔کپاس کی بحالی کی مہم ایک قومی ذمہ داری سمجھ کر سرانجام دی جا رہی ہے جس کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر کام کر رہے ہیں۔کپاس کی چنائی کے دوران توسیعی کارکنان صاف چنائی کے متعلق اُمور کے لئے کاشتکاروں کی راہنمائی کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بزنس کمیونٹی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کلیدی...

پاکستان ہم سب کی مشترکہ میراث ہے جب کہ بزنس کمیونٹی اس کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کے لئے پہلے سے بھی بڑھ کر جدوجہد کرے گی۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے پا کستان کے76ویں یوم آزادی کی تقریب کے سلسلے میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صدر چیمبر نے پوری قوم کویوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ اسلام کے نام پر قائم اس وطن عزیز کو تا قیامت قائم و دائم رکھے۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کی طرف سے اس عہد کی تجدید کی کہ وہ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں گے۔ انہوں نے قوم سے بھی استدعا کی کے وہ نفرتیں اور کدورتیں ختم کرکے ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ہے تو ہم بھی ہیں۔ پاکستان ہماری شناخت ہے اور اس کے ساتھ ہی ہمار ے دل دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو قدرتی آفات کے دوران بھی کلیدی کردار ادا کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ اس سے قبل تلاوت اور نعت شریف کے بعد نیا قومی ترانہ بجایا گیا جس کے بعدپرچم کشائی کی تقریب ہوئی جبکہ صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کیک بھی کاٹا ۔ آخر میں میاں عبدالوحید نے تحریک اور دفاع پاکستان کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کے لئے خصوصی دعا کرائی۔ اس موقع پر سابق صدر چوہدری محمد نواز، ایگزیکٹو ممبر مقصود اختر بٹ، شفیق حسین شاہ، حاجی عبدالرئوف، شیخ محمد شفیق رفیع، حاجی محمد سلیم ، سیٹھ محمد اکبر، رانا فیاض ، مرزا محمد افضل ، معظم طارق، شیخ دانیال، حاجی محمد ادریس سدھے شیخ اور دیگر تاجر راہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کماد کی فصل کو موسم اور ضرورت کے مطابق پانی...

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمود نے کہا کہ کماد کی فصل کو 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا اگر موسم اور ضرورت کے مطابق کماد کی فصل کو سیراب کیا جائے تو گنے کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کماد کے کھیت کواگست میں ڈیڑھ سے 2ہفتے، ستمبر تا اکتوبر تک فی ہفتہ اور نومبر سے فروری تک 6 سے 7 ہفتے تک پانی دینا نہایت ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ کھاد ڈالنے کے بعد آبپاشی کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس کے بہترین فوائد اور مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں پانی کے تناسب کا خاص خیال رکھنا چاہئے کیونکہ ان ایام میں زیادہ پانی لگنے سے گنے کو کیڑا لگنے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد،کاشتکاروں کو موسم سرما کی سبزیاں م...

ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو موسم سرما کی سبزیاں مٹر،گاجر، مولی، شلجم، پالک،سلاد، بند گوبھی اور پھول گوبھی کی کاشت مقررہ شیڈول کے مطابق کرنے کی ہدایت کی ہے۔ماہرین آری فیصل آباد ڈاکٹر قیصر لطیف نے کہا ہے کہ انسانی خوراک میں سبزیوں کا استعمال 300سے 350گرام فی کس روزانہ ہونا چاہیے جبکہ ہمارے ملک میں یہ مقدار 100 سے150گرام فی کس روزانہ ہے جو سفارش کردہ مقدار سے آدھی سے بھی کم ہے جس کی وجہ سے انسانی بیماریوں اور صحت عامہ کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے اور متوازن غذاکے حصول کے لیے سبزیوں کی کاشت کا فروغ و استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ سبزیوں میں پائے جانے والے وٹامنز اور دیگر غذائی اجزا انسانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بے حد ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید تحقیق کے مطابق خوراک میں سبزیوں کا بطور سلاد وسالن استعمال انسانی جسم کی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے جس کے ساتھ ساتھ سبزیوں کی کاشت دیگر فصلوں کے مقابلہ میں زیادہ منافع بخش ہے اور سبزیاں کم رقبہ سے زیادہ پیداوار دیتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مٹر،گاجر، مولی، شلجم، پالک،سلاد، بند گوبھی اور پھول گوبھی موسم سرما میں اگائی جانے والی اہم سبزیاں ہیں جن میں حیاتین، پروٹین، معدنیات،اور ریشے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سبزیاں نہ صرف پھیپھڑوں کا کینسر، شوگر، ہیپاٹائٹس اور دل کے امراض کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہیں بلکہ جسم کے زہریلے اور فاسد مادوں کے اخراج کا سبب بھی بنتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو کپاس کی فصل پر...

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کپاس کی فصل پر چست تیلے کے ممکنہ حملہ کے خدشہ کے پیش نظرکاشتکاروں کو فوری طور پر پیسٹ سکاؤٹنگ کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ چونکہ نمی کے موسم میں کپاس کی فصل پر چست تیلے کے حملے کاخدشہ بڑھ جاتا ہے ا سلئے ہفتہ میں 2بار ضرور پیسٹ سکاؤٹنگ کروائی جائے۔انہوں نے بتا یا کہ پیسٹ سکاؤٹنگ کے بعد اگر چست تیلے کا حملہ نقصان کی معاشی حد تک ہو تو محکمہ کے مقامی زرعی ماہرین کی مشاورت سے سپرے کیا جائے اور اگر نقصان معاشی حد یعنی ایک بالغ یا بچہ فی پتہ سے کم ہو تو سپرے سے گریز کیا جائے تاکہ فصل دوست کیڑے محفوظ رہ سکیں۔ا نہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں صبح 8سے سہ پہر 5بجے تک فری ہیلپ لائن 0800ـ15000 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی منڈیوں میں آم کی اچھی قیمت کے حصول کے...

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)فیصل آباد ڈاکٹرخالداقبال نے کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں آم کی اچھی قیمت کے حصول کے لیے پھل کی برداشت اوربعد ازبرداشت مراحل پر توجہ دینا ضروری ہے، مشرق وسطیٰ، چین، جاپان، یورپ اور امریکامیں پاکستانی آم کو اس کی مختلف اقسام اور مخصوص ذائقہ کی بدولت بہت پسند کیا جاتاہے لہٰذابعدا زبرداشت مراحل میں سب سے اہم مرحلہ ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ ہے جو آم درآمد کرنے والے بہت سے ممالک کی ضرورت ہیانہوں نے بتایا کہ آم کے پھل میں انتھرا کنوز اور پھل کی سٹرن کے تدارک کے لیے پھل کو ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے طریقہ میں 3تا6منٹ تک 50سے54ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جاتا ہے۔اسی طرح پھل کی مکھی کے تدارک کے لیے ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ میں 60 سے 70 منٹ تک 46سے48ڈگری سینٹی گریڈ میں ڈبوکر رکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے لیے آم کے پھل کی پختگی، اس کا سائز اور کثافت اضافی اہم ہیں اس لئے اگر آم برآمد کرنا مقصود ہوتو آم کو درمیانی پختگی یعنی جب اس میں مٹھاس کی مقدار اوسطاً7سے 8ڈگری بریکس ہوجائے تو پھل کو برداشت کریں اسی طرح جہاں تک آم کے پھل کے سائز کا تعلق ہے تو اس بات کا خیال رکھیں کہ ایک جیسے سائز کے پھل ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ سے گزارے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے بعد دوسرا اہم مرحلہ پری کولنگ کا ہے جس میں آم کے پھل میں موجود جذب شدہ حرارت کو کم کرکے 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک لایا جاتا ہے تاکہ اس کی شیلف لائف بڑھائی جاسکے۔انہوں نے بتایاکہ اس طریقہ کار میں آم کے پھل کو برف سے ٹھنڈے کئے گئے پانی سے گزارا جاتا ہے۔انہوں نے ترقی پسند باغبانوں اور آم کے برآمد کنندگان کو ہدایت کی کہ وہ ان سفارشات پر عمل کرکے اعلیٰ کوالٹی کے حامل پھل کی برآمد سے اچھی قیمت حاصل کرسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک کی آم کی مجموعی پیداوار 1.7 ملین ٹن میں...

ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری عبدالحمید نے بتایا کہ ملک کی آم کی مجموعی پیداوار 1.7 ملین ٹن میں 70 فیصدحصہ پنجاب کاہے جس میں مزید اضافہ کیلئے تمام وسائل بروئے کا لائے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان زیادہ آم کی پیداوار حاصل کرنیوالے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے اور پاکستان میں 0.142 ملین ایکڑ رقبہ آم کے باغات پر مشتمل ہے اس طرح پاکستان میں آم کی پیداوار سٹرس کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان میں پیدا ہونے والا آم پوری دنیا میں اپنی خوشبو اور میٹھے ذائقے کے اعتبار سے مشہور ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب آم کی مختلف اقسام کے معیار کو بہتر بنانے اور اس کی برآمدات کو بڑھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اوراس مقصد کیلئے آم کے باغبانوں اور سٹیک ہولڈرز کیلئے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ وتکینکی معاونت اور آگاہی کو فروغ دینے کیلئے مختلف منصوبہ جات پر عملدرآمد جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جون 2023کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں...

جون 2023کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات میں 38.6فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جون 2022کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات12.8 ارب روپے ریکارڈ کی گئیں تھیں جورواں سال جون میں 38.6فیصد اضافے کے ساتھ 17.7ارب روپے تک پہنچ گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں