• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

محسن نقوی کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ،...

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم، مین بلیوارڈ گلبرگ، گارڈن ٹان، ماڈل ٹاون اور دیگر علاقوں کا معائنہ کیا اور نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لیا، وزیراعلی نے انتظامیہ اور واسا حکام کو نکاسی آب کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈی واٹرنگ پمپس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے افسران خود فیلڈ میں رہیں۔ محسن نقوی نے چیف ٹریفک آفیسر کو بھی فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں، شہریوں کی مدد کیلئے ٹریفک وارڈن فیلڈ میں فعال انداز میں فرائض سرانجام دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بارشی پانی میں پھنسی گاڑیوں کو فوری نکالا جائے اور شہریوں کی مدد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا کمرشل راکٹ سی ای آرای ایس- 1وائی 6 د...

جیو چھوآن(شِنہوا) چین نے ہفتہ کو سی ای آرای ایس- 1 وائی 6 راکٹ خلا میں بھیج دیا۔

کمرشل راکٹ  ہفتہ کو دوپہر1بج  کر7 منٹ (بیجنگ ٹائم) پرشمال مغربی جیو چھوآن کی لانچنگ سائٹ سے دو کمرشل سیٹلائٹس چھیان کن-1 اور شنگ شی دائی-16 کومقرر مدار میں لے جانے کے لیے روانہ ہوا۔

 بیجنگ میں قائم ہائی ٹیک کمپنی گلیکٹیک انرجی کا تیارکردہ سی ای آرای ایس- 1 راکٹ چھوٹے پیمانے کا ٹھوس پرو پیلنٹ کیریئر راکٹ ہےجو مائیکرو سیٹلائٹس کو مدار میں بھیجنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ سی ای آرای ایس-1 راکٹ سیریز کا چھٹا فلائٹ مشن ہے۔

 
۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی مغربی کنارےمیں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھ...

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی  جاں بحق ہو گیا۔

نابلس میں ہلال احمر سوسائٹی میں ایمبولینس اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ احمد جبریل نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کی رات گئے سبستیا قصبے میں ایک فلسطینی نوجوان کو قتل اورایک زخمی کو حراست میں لے لیا۔

فلسطینی وزارت صحت نےجاں بحق ہونے والے فلسطینی کی شناخت 18 سالہ فووزی مخلفہ کے نام سے کی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے قصبے میں ایک فلسطینی کی کار پر فائرنگ کی جس میں دو نوجوان سوار تھے۔

 اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے نابلس کے قریب ایک فلسطینی کو گولی ماردی جس نے انہیں گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی جبکہ اس کے علاوہ گاڑی میں سوار ایک اور شخص بھی زخمی ہوا۔

 
۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں پانی کا معیار پہلی ششماہی میں مزید ب...

بیجنگ (شِنہوا) چین  میں پانی کے معیارمیں رواں سال کی پہلی ششماہی میں مزید بہتری آئی ہے۔

وزارت حیاتیاتی ماحولیات و ماحول  کے اعداد و شمارکےمطابق  ملک کے  پانی کے معیار کے پانچ درجاتی نظام میں تین درجے پر یا اس سے اوپرکے پانی کامعیار گزشتہ سال کی نسبت 2.1 فیصد پوائنٹس اضافے سے 87.8 فیصد ہو گیاہے۔

کم ترین سطح، پانچویں درجے کے پانی کے معیار کا تناسب، 1 فیصد رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.1 فیصد کم ہے۔ چین کے بڑے دریاؤں، جھیلوں اور آبی ذخائر میں پہلی ششماہی کے دوران پانی کے معیار میں بہتری آئی،  دریائے یانگتزی، دریائے زرد اور دیگر بڑے دریائی طاسوں میں تیسرے درجے پر یا اس سے اوپر کے پانی کےمعیار کا تناسب  گزشتہ  سال سے 1.8 فیصد پوائنٹس بڑھ کر 89.1 فیصد ہو گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق  پہلے چھ ماہ میں حکومت کی طرف سے زیر نگرانی تیسرے یا اس سے اوپر کے درجے کی  208 اہم جھیلوں اور آبی ذخائرمیں پانی کامعیارگزشتہ سال سے4.1 فیصد اضافے  کے ساتھ 80.3 فیصد رہا۔

 
۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی ڈی پی کی نمو کو فروغ دینے کے لیے پی ایس ڈ...

پاکستان کو حالیہ برسوں میں اپنی معیشت کی سست کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مضبوط جی ڈی پی کی شرح نمو حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ گلگت بلتستان کے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آصف اللہ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے مختص فنڈز میں اضافہ مختلف صنعتوں کے لیے موثرکام کرے گا۔وزارت خزانہ کی جانب سے شائع کردہ سالانہ بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے جاری مالی سال 2023-24 میں پی ایس ڈی پی کے لیے 1,150 ارب روپے مختص کیے ہیںجو پچھلے سال کے پی ایس ڈی پی کے مقابلے میں 28.02 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔آصف اللہ نے کہا کہ کمزور معاشی حالات کی وجہ سے صنعتی ترقی کی شرح جی ڈی پی کے تقریبا 20 فیصد پر جمود کا شکار رہی جس کے نتیجے میں صنعتی مصنوعات کی مانگ میں کمی آئی۔منصوبوں کی تعمیر اور عمل درآمد کے مراحل صنعتی شعبے سے ان پٹ کی زیادہ مانگ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے نتیجے میںسپلائی چین کے اندر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی صنعتوں کی آمدنی میں اضافہ ہو گا جن میں سیمنٹ، لوہا، لکڑی اور سٹیل شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ صوبوں کے لیے اس سال 1,559 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو کہ 1,431 ارب روپے کے پچھلے مختص سے 128 ارب روپے زیادہ ہونے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ پی ایس ڈی پی اہم انفراسٹرکچر کی تعمیر اور ترقی پر زور دیتا ہے جس میں سڑکیں، پل، بندرگاہیں، ہوائی اڈے، ریلوے، توانائی کے منصوبے، اور ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک شامل ہیں لیکن یہ صرف ان تک محدود نہیں۔انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر میں یہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری رابطے کو بڑھانے، تجارت کو آسان بنانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔پی ایس ڈی پی کے منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون کے فوائد پر بات کرتے ہوئے آصف اللہ نے کہا کہ اس طرح کے تعاون سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ سکتی ہیں اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے ذکر کیا کہ پی ایس ڈی پی میں اضافے کے نتیجے میں ہونے والی جی ڈی پی کی نمو کا حکومتی ریونیو پر بھی مثبت اثر پڑے گاکیونکہ اعلی شرح نمو کے ساتھ ہمیشہ زیادہ ٹیکس وصولی ہوتی ہے۔ پی ایس ڈی پی کے منصوبے بنیادی ڈھانچے کو بڑھا کر روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور صنعت کی ترقی کو فروغ دے کر اقتصادی ترقی کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ایتھوپیا کا دوطرفہ تعاون اور چین-افر...

ادیس ابابا(شِنہوا) ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی سے ادیس ابابا میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا عہد کیاگیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے  برکس کے قومی سلامتی کے مشیروں اور قومی سلامتی کے  اعلیٰ نمائندوں کے 13ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جوہانسبرگ  جاتے ہوئے ایتھوپیا کا دورہ کیا۔ ملاقات کے دوران ایتھوپیا کے وزیر اعظم نے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی راہ پر گامزن چین کی عظیم کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے  چین کے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر مضبوطی سے عمل کرنے اور اس کی تیز رفتار اقتصادی اور سماجی ترقی کو سراہا جس نے دیگر ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ اس بات کا ذکر ہوئے کہ  ان کا ملک مشکلات کا سامنا کرنے میں چین کی مضبوط حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا ، احمد نے کہا کہ چین ایک عظیم اور قابل اعتماد دوست ہے۔ ابی احمد نے کہا کہ ایتھوپیا چین کے ترقیاتی تصور اور تجربے سے سیکھنے، زراعت میں خود کفالت اور تیز رفتار اقتصادی ترقی اور ماحول دوست اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ایتھوپیا کا دوطرفہ تعاون اور چین-افر...

ادیس ابابا(شِنہوا) ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی سے ادیس ابابا میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کا عہد کیاگیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے  برکس کے قومی سلامتی کے مشیروں اور قومی سلامتی کے  اعلیٰ نمائندوں کے 13ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جوہانسبرگ  جاتے ہوئے ایتھوپیا کا دورہ کیا۔ ملاقات کے دوران ایتھوپیا کے وزیر اعظم نے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی راہ پر گامزن چین کی عظیم کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے  چین کے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر مضبوطی سے عمل کرنے اور اس کی تیز رفتار اقتصادی اور سماجی ترقی کو سراہا جس نے دیگر ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ اس بات کا ذکر ہوئے کہ  ان کا ملک مشکلات کا سامنا کرنے میں چین کی مضبوط حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا ، احمد نے کہا کہ چین ایک عظیم اور قابل اعتماد دوست ہے۔ ابی احمد نے کہا کہ ایتھوپیا چین کے ترقیاتی تصور اور تجربے سے سیکھنے، زراعت میں خود کفالت اور تیز رفتار اقتصادی ترقی اور ماحول دوست اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو موسمیاتی اہداف کو پورا کرنے میں م...

قابل تجدید توانائی کے 13 منصوبوں کی منظوری ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ یہ منصوبے، صاف توانائی کی متعدد ٹیکنالوجیز پر محیط ہیں اورپاکستان کے توانائی کے منظر نامے کو تبدیل کرنے اور ایک سرسبز و شاداب مستقبل میں اپنا حصہ ڈالنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ مورو پاور کمپنی کے ایگزیکٹو آفیسر اورسولر اور ونڈ انرجی کے سینئر ڈویلپر مصطفی عبداللہ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے ان منصوبوں کی منظوری اہداف کو پورا کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔صاف توانائی کے ذرائع شمسی، ہوا اور ہائیڈرو کو اپنانے سے پاکستان بتدریج فوسل فیول سے منتقل ہو سکتا ہے ۔ عبداللہ نے کہا کہ ہم موجودہ وقت میں گرین ہاوس گیس کی کمی کو کم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔600 ملین ڈالر کے 13 منصوبوں کی کل صلاحیت 650 میگاواٹ ہے۔ ان کی منظوری قابل تجدید معیشت میں منتقلی کو تیز کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ چونکہ یہ منصوبے صاف توانائی پیدا کرنے میں مدد کریں گے، مینوفیکچرنگ، تعمیرات، آپریشن اور دیکھ بھال میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے مقامی معیشتوں کو بحال کرنے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا۔ یہ منصوبے آر ای پالیسی 2006 کے تحت تیار کیے گئے ہیں اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے منظور کیے ہیں۔

حال ہی میں وفاقی حکومت نے ان منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے حتمی گرین سگنل دے دیا ہے۔ ایک توانائی کے ذریعہ پر انحصار کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ مختلف قسم کے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی منظوری دے کرہم کسی ایک ٹیکنالوجی پر زیادہ بوجھ ڈالے بغیر توانائی کی مستقل فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ایک زیادہ لچکدار توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو فعال کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے پیمانے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرکے اور مقامی توانائی کوآپریٹیو کو سپورٹ کرکے ہم دور دراز کے علاقوں میں توانائی کی رسائی کو بہتر بنا سکتے ہیں، توانائی کی غربت کو کم کر سکتے ہیںاور سب کے لیے توانائی کے تحفظ کو بڑھا سکتے ہیں۔ عبداللہ نے کہا کہ ان منصوبوں کی منظوری سے قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجیز میں مزید کامیابیاں حاصل ہونے کی توقع ہے کیونکہ صاف توانائی کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے اور تحقیق کی ضرورت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ان منظور شدہ منصوبوں کے اثرات صاف توانائی کی پیداوار سے کہیں زیادہ ہیں۔ پائیدار ترقی کے اہداف جیسے غربت میں کمی، صحت کو بہتر بنانا، اور تعلیم کی فراہمی کو قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو بروئے کار لا کر سپورٹ کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں گرین انفراسٹرکچر کی موجودگی پائیدار سرمایہ کاری کو راغب کر سکتی ہے اور معاشی نمو کو فروغ دے سکتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ توانائی کے موجودہ بحران اور موجودہ معاشی حالات میں توانائی کے یہ منصوبے اختتامی صارفین کے لیے بجلی کا ایک سستا ذریعہ شاذریعہ شامل کر کے بجلی کے شارٹ فال کو تیز رفتار بنیادوں پر پورا کرنے میں مدد کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تابکاری سے آلودہ پانی کے اخراج کا جاپانی من...

ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا ہے کہ جاپان کا فوکوشیما نیوکلیئر پاورسٹیشن سے تابکاری سے آلودہ پانی کے اخراج کا منصوبہ، جس کے تحت 30 سال تک بڑے پیمانے پر آلودہ پانی کو سمندر میں پھینکا جائے گا، غیر معمولی  نوعیت کا ہے  جو خوراک اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے  ایک ناگزیر خطرہ ہے۔ ہانگ کانگ میں جاپانی قونصل جنرل اوکاڈا کینیچی سے ملاقات میں منصوبے پرشدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے لی نے کہاکہ   ایچ کے ایس اے آرحکومت کا بنیادی مقصد ہانگ کانگ میں خوراک اور صحت عامہ کی حفاظت کرنا ہے۔    لی نے کہا کہ اگر جاپان ڈسچارج  منصوبے  پرعمل کرنے پر اصرار کرے تو ایچ کے ایس اے آر حکومت کو ہانگ کانگ میں خوراک کی حفاظت اور شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

لی نے بتایا کہ یہ اقدامات  ناگزیر اور ضروری ہیں، اور ان کاایچ کے ایس اے آرحکومت کے سیکرٹری  ماحولیات نے اعلان کیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آرحکومت  پیش رفت پر گہری نظر رکھے گی اور جاپان کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک پاکستان کے غیر استعمال شدہ سمندری وسا...

سی پیک کا پاکستان کے ساحلی اور سمندری علاقوں کی صنعت کاری اور شہری کاری پر نمایاں اثر پڑے گا اور ملک کی اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لیے وہاں مختلف اقتصادی زون قائم کیے گئے ہیں۔ پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفی حیدر سیدنے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان کی معیشت کو موجودہ دلدل سے نکلنے کے لیے بڑے فروغ کی ضرورت ہے۔ معیشت میں اس زبردست گراوٹ کو روکنے کے لیے سی پیک کے زیراہتمام جدید پورٹ انفراسٹرکچر کے ذریعے غیر استعمال شدہ سمندری وسائل کو بروئے کار لانا ہی واحد قابل عمل آپشن ہے۔ پاکستان کو گوادر اور کراچی جیسی انتہائی پرکشش بندرگاہوں سے نوازا گیا ہے جو اسے اپنی بحری معیشت کو بڑھانے کے لیے ایک وسیع میدان فراہم کرتا ہے۔ سی پیک کے تحت کراچی کوسٹل کمپری ہینسو ڈویلپمنٹ زون اور گوادر پورٹ میں اہم سرمایہ کاری کی گئی ہے ہمارے ساحلی علاقوں کے ساتھ دو اہم مقامات سی پیک پروجیکٹ پورٹ فولیو میں تازہ ترین اضافے کے طور پرکراچی کو انتہائی جدید شہری انفراسٹرکچر فراہم کرے گا اور اسے دنیا کے سب سے بڑے بندرگاہی شہروں میں شامل کرے گا۔ اس منصوبے میں ایک نئے صنعتی شہر کا قیام، بیرونی رابطہ سڑکیں، بریک واٹر اور ایک ساحلی پل، ایک کروز ٹرمینل، سمندری پانی کو صاف کرنے کے پلانٹس اور ماحولیاتی بہتری کا کام بھی شامل ہے۔

اپنے اقتصادی زون کو ترقی دینے کے علاوہ پاکستان کو اپنی سمندری سرگرمیوں سے معاشی فوائد حاصل کرنے کے لیے ایک تیز، مربوط اور تخلیقی نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ مزید برآں سی پیک میں ایک سٹریٹجک فریم ورک کے طور پر ایک جامع اور مربوط منصوبہ بندی کو متعارف کرایا جانا چاہیے تاکہ خاص ساحلی اور سمندری علاقوں کی پائیدار ترقی سمیت متعدد مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔اس کے نتیجے میںمیری ٹائم اسپیشل پلاننگ کو سی پیک کے ساحلی اور سمندری علاقوں کی ترقی کو بڑھانے کے لیے ایک مربوط منصوبہ بندی کے نقطہ نظر کے طور پر اپنایا جا سکتا ہے۔ بندرگاہیں ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ وفاقی حکومت جو ٹیکس جمع کرتی ہے ان کی اکثریت بین الاقوامی تجارت سے آتی ہے۔تخمینوں کے مطابق، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جمع ہونے والی آمدنی کا تقریبا نصف بندرگاہوں سے آتا ہے، جس کا تخمینہ تقریبا 235 ملین ڈالر جی ڈی پی کا 0.08 فیصد لگایا گیا ہے۔ گوادر بندرگاہ سی پیک کا ایک اہم جزو ہے اور اسے ایک اہم اسٹریٹجک قدر کے ساتھ ایک گہرے سمندری بندرگاہ کے طور پر رکھا گیا ہے۔ بندرگاہ کو بڑے کارگو بحری جہازوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے توسیع اور اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس سے یہ بڑھتی ہوئی تجارت کو سنبھال سکے گا اور خطے کا ایک بڑا سمندری مرکز بن جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، پی ایل اے ایئر فورس ایوی ایشن اوپن ڈے...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی فضائیہ  شمال مشرقی صوبے جیلن کے شہر چھانگ چُھون میں 26 سے 30 جولائی تک ایوی ایشن اوپن ڈے  سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی۔

پی ایل اے ایئر فورس کے ترجمان شیی  پھینگ نے بیجنگ میں گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پانچ روزہ ایونٹ میں مختلف سرگرمیاں ہوں گی جن میں ایروبیٹک شوز، اسکائی ڈائیونگ پرفارمنس،ایکچوئل کمبیٹ سیمولیشن،

 حقیقی جنگی نقالی، اور آلات کی نمائش شامل ہیں۔ شیی نے کہا کہ اوپن ڈے  کے دوران،پی ایل اے  ایئر فورس کے ملٹری بینڈ کی پریڈ پہلی بار ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ یکم اگست کو ایروبیٹکس ٹیم نئے ہتھیاروں سے مسلح  جے-10 سی  لڑاکا طیاروں کے ساتھ  اپنی پہلی کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرے گی۔

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پالیسی جائزے کے بعد ترسیلات زر کی آمد میں اض...

دانشمندانہ حکمت عملیوں پر عمل درآمد قانونی ترسیلات زر کو فروغ دے گا، شفافیت میں اضافہ کرے گا اور قومی ترقی کے لیے اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لائے گا۔ منصوبہ بندی کمیشن آف پاکستان کے اقتصادی محقق ڈاکٹر زاہد اصغرنے ویلتھ پاک کو بتایاکہ عالمی ترسیلات زر کی تجارت میں غیر قانونی لین دین میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جو کہ تمام ترسیلات زر کا 80 فیصد ہے اور حیران کن 700 بلین ڈالر کے برابر ہے۔خاطر خواہ نمو دیکھنے کے باوجود، ترسیلات زر مالی سال 20 میں 23.1 بلین ڈالر سے مالی سال 22 میں 31.3 بلین ڈالر کی چوٹی تک 35 فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ رواں مالی سال میں شدید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔مئی تک کے پہلے 11 مہینوں کے دوران پاکستان کو ترسیلات زر میں 3.7 بلین ڈالر کا نقصان ہواجس میں گزشتہ سال کے 28.5 بلین ڈالر کے مقابلے میں آمدن تقریبا 13 فیصد کم ہو کر 24.8 بلین ڈالر رہ گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کمی کی وجہ ترسیلات زر کے لیے حوالاہنڈی سسٹم کے بڑھتے ہوئے استعمال کو قرار دیا جا سکتا ہے۔اس مسئلے کو حل کرنے اور قانونی ترسیلی ذرائع پر اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈاکٹر زاہد نے تجویز پیش کی کہ بیوروکریٹک طریقہ کار، کاغذی کارروائی اور لین دین کے اخراجات کو کم کرکے ترسیلات زر کے عمل کو آسان اور ہموار کیا جائے۔

منصوبہ بندی کمیشن کے محقق نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز یا موبائل منی ٹرانسفر سروسز جیسے موثر اور صارف دوست نظام کا قیام اس مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔مزید برآںحکومت کا مقصد شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں بینکنگ اور موبائل بینکنگ سمیت رسمی مالیاتی خدمات تک رسائی کو بڑھا کر مالی شمولیت کو بڑھانا ہے۔ یہ اقدام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ افراد کو ترسیلاتِ زر کی خدمات تک آسان رسائی حاصل ہو، اس طرح وہ رقم بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے رسمی چینل استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ترسیلات زر کے لیے قانونی ذرائع کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے پالیسیاں اور مراعات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔ نقل مکانی کرنے والوں اور ان کے خاندانوں میں باضابطہ ترسیلات زر کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ٹرانزیکشن فیس میں کمی، ٹیکس مراعات کی پیشکش، اور مالیاتی خواندگی کے پروگرام فراہم کرنے جیسے اقدامات نافذ کیے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ترسیلات زر کو کنٹرول کرنے والے ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط کیا جا رہا ہے تاکہ مضبوط نگرانی اور کنٹرول کو یقینی بنایا جا سکے۔سخت ضوابط کے تحت اب ترسیلات زر فراہم کرنے والوں کو رجسٹر کرنے اور لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت ہے، اور انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کی مالی معاونت کے اقدامات کو نافذ کیا جا رہا ہے۔مجموعی طور پریہ حکمت عملی حوالاہنڈی سسٹم سے ترسیلات زر کو آفیشل انٹربینک چینل میں بھی منتقل کر دے گی، اس طرح ترسیلات کی حفاظت اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ان اقدامات سے حکومت کو امید ہے کہ ترسیلات زر کے منظر نامے کو بہتر بنایا جائے گاجس سے لوگوں کو محفوظ طریقے سے اور قانونی طور پر رقم کی منتقلی کی اجازت ملے گی اور ملک کی اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے انسداد بدعنوانی اداروں نے پہلی ششماہی...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کے نظم و ضبط  معائنہ اور نگران اداروں نے ملک بھر میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں3لاکھ 16 ہزار مقدمات کی چھان بین کی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط اور نگران قومی کمیشن سے ہفتہ کو جاری ایک بیان کے مطابق،سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پاس رجسٹرڈ اور زیر نگرانی مقدمات میں 36 اہلکار ملوث تھے۔ مجموعی طور پر2 لاکھ 58 ہزار اہلکاروں کو سزا دی گئی ، جن میں صوبائی یا وزارتی سطح کے 18  عہدیدار شامل ہیں۔ بیان کے مطابق، سال کی پہلی ششماہی کے دوران، ملک میں نظم و ضبط  معائنہ اور نگران ایجنسیوں کو عوام سے مشتبہ خلاف ورزیوں کی 16 لاکھ80 ہزار سے زیادہ رپورٹس موصول ہوئیں ،حکام نے8 لاکھ 28 ہزار ایسے کیسزکو نمٹایا جن میں متعلقہ خلاف ورزیاں پائی گئیں۔

بیان کے مطابق، تحقیقات شروع کرنے کے علاوہ، انسداد بدعنوانی ایجنسیوں نے1 لاکھ 70 ہزارمقدمات میں زبانی یا تحریری انکوائریوں کے ذریعے حکام کی طرف سے کی گئی کچھ معمولی غلطیوں کو بھی نمٹایا۔

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ زراعت نے مون سون میں ترشاوہ باغات کے ت...

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق باغبان موسم برسات کے مضر اثرات سے پودوں کو بچانے کیلئے نکاسی آب کا فوری بندوبست کریں کیونکہ پانی 24 تا36 گھنٹے تک کھڑا رہے تو پودوں کی جڑیں گلنے کی وجہ سے اُن کے سوکھنے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے لہذٰا ایسی کسی بھی صورتحال میں پیٹر پمپ سے فوری نکاسی کا اہتمام کریں۔باغبان جہاں تک ممکن ہو کہ باغات کے تمام کھالوں کو صاف ستھرا رکھیںتاکہ ان کھالوں سے پانی کو بڑے کھالوں کی طرف تیزی سے موڑا جا سکے۔جہاں سیم نالے قریب وہاں باغبان اپنی مدد آپ کے تحت بارشوں میں وقفہ آنے پر مناسب صفائی اور کھدرائی کرلیں ورنہ پانی کی سطح مزید بلند ہوکر سیم جیسی کیفیت پیدا کر دے گی اور پانی کی سطح بلند ہونے پر پودوں کی جڑیں گل سڑ جائیں گی۔جن علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیںہوں اور باغات میں زیادہ دیر پانی کھڑا رہا ہو وہاں مزید پانی لگانے سے گریز کریں تاوقتیکہ بارش کا تمام پانی خشک ہو جائے اور وتر آنے پر ایک کلوگرام نائٹروفاس کھاد فی پودا ضرور ڈالیں۔موسم برسات میں نمی کے باعث بعض بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں جن میں سٹرس کنکر،سٹرس سکیب،سٹرس میلا نوزوغیرہ شامل ہیں۔ان بیماریوں کے تدارک کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے زرعی زہروں کا سپرے کریں۔بارشوں کے موسم میں کیڑے مثلاً سٹرس لیف مائنر،سٹرس کانٹی کشن سکیل اور ریڈ سکیل وغیرہ حملہ آور ہوتے ہیں اس لئے باغبان حضرات بیماریوںاور کیڑوں کے تدارک کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے سپرے کریں۔ترجمان محکمہ زراعت نے مزید کہا کہ باغبان بارشوں میں وقفہ آنے پربورڈو مکسچر(1 کلو گرام چونا+ ایک کلو گرام نیلا تھوتھا)100 لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں یومیہ پروازوں کی تعداد وبا سے پہلے ک...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں یومیہ پروازوں کی تعداد سال کی پہلی ششماہی میں 2019 کی سطح کے 89 فیصد تک پہنچ گئی۔ چین کے شہری ہوا بازی کے انتظامی ادارے کے مطابق ملک کے شہری ہوا بازی کے شعبے نے اس عرصے کے دوران محفوظ ریکارڈ برقرار رکھا اور وقت پر پروازوں کی آمدورفت کی شرح 91.4 فیصد تک پہنچ گئی جو 2019 کی سطح سے 11 فیصد زیادہ ہے۔ روٹ آپٹیمائزیشن کے ذریعے، چینی ہوائی جہازوں نے سال کی پہلی ششماہی میں پروازوں کا فاصلہ 1کروڑ40 لاکھ 60ہزار کلومیٹر کم کرتے ہوئے 76 ہزار ٹن ایندھن کی بچت کی۔ انتظامی ادارے نے کہا کہ سال کی دوسری ششماہی میں فضائی حدود کے ماحول کو بہتر بنانے، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تیزی اور ہمسایہ ممالک اور خطوں کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کومزید بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 
۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پ...

کپاس پاکستان کی اہم ریشہ دار فصل ہے۔ پاکستان دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ کپاس کی ملکی مجموعی پیداوار کا قریباً 70 فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔یہ ایک ایسی فصل ہے جس سے بیشتر لوگوں کا بلاواسطہ یا بالواسطہ روزگار وابستہ ہے جبکہ گذشتہ 7دہائیوں سے سب سے زیادہ زر مبادلہ اسی فصل سے حاصل ہو اہے ۔ کپاس کی فصل کیلئے مناسب وقت پر بارش مفید ثابت ہوتی ہے لیکن ضرورت سے زیادہ بارشوں سے فصل پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اپریل میں کاشتہ کپاس اس وقت بھرپور پھول ڈوڈی لے رہی ہے ۔ اس نازک مرحلہ پر فصل کی نگہداشت بہت ضروری ہے ۔کاشتکار ریڈیو، ٹیلیوژن ، اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے موسمی پیش گوئی کے متعلق آگاہی حاصل کریں اور اسے مد نظر رکھتے ہوئے کاشتکاری امور سر انجام دیں۔ زیادہ بارشوں کی صورت میں کپاس کے پودوں میںغیر ضروری بڑھوتری عمل میں آتی ہے جسکی بدولت کھیتوں میں جڑی بوٹیاں زیادہ ہوجاتی ہیں اور نقصان دہ کیڑوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ اگر بارش کا پانی کھیتوں میں 24 گھنٹے سے زیادہ کھڑا رہے تو پودوں کی بڑھوتری رک جاتی ہے اور 48 گھنٹے بعد پودے مرجھانا شروع ہوجاتے ہیں۔ کھڑے پانی میںپودوں کیلئے غذائی عناصر کا حصول بھی ناممکن ہوجاتا ہیکیو نکہ خو را کی اجزاء پو دے کی جڑوں سے زیا دہ نیچے چلے جا تے ہیں جس سے پو دے خوراکی اجزا کی کمی کا شکا ر ہو جا تے ہیں اور ضیا ئی تا لیف کا عمل انتہا ئی سست ہو جا تا ہے۔ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے پو دے مر جھا نااور بالآخر مر نا شر وع ہو جا تے ہیں فصل میں گو ڈی وغیر ہ نہ کر نے کی صو رت میں جڑی بوٹیو ں کی بہتات ہو جا تی ہے اور اُن کو کنٹرول کر نا مشکل ہو جا تا ہے علاوہ ازیں معمو ل کے سپرے بھی متا ثر ہونے کی وجہ سے ضرررساں کیڑو ں کا حملہ بھی شدت اختیا ر کر سکتا ہے۔

اگر ایسی صو رت حا ل کا سا منا کر نا پڑ ے تو کپاس کی فصل سے فو ری طو ر پرپیڑ انجن سے با رش کا پا نی نکا ل دیں اور مختلف خو را کی اجزا ء مثََلا یو ریا ، بو ران اور زنک وغیر ہ کا فو لیئر سپرے کر یں۔اِسی طر ح ضرررساں کیڑ وں کے انسداد کے لیے پا ور سپر یئر مشین کے ذریعے ضرررساں کیڑ وں کے خلا ف زہرو ں کا سپر ے کر نا چاہیے اگر با رش کا پا نی نکا لنے کا کو ئی اور حل نہ ہو تو ایسی صورت میں تما م کھیتو ں کا پا نی ایسے کھیت میں جوبا قی کھیتو ں سے نسبتاً نیچا ہو تو اُس میں نکا ل دیں۔اگر با رشیں زیا دہ ہو ں تو کھیت کے کنا رو ں کے سا تھ ایک گہر ی نا لی بنا دیں تاکہ با رش کا وا فر پا نی اس نا لی کے ذریعے کھیت سے با ہر نکل سکے بعد ازاں اس پا نی کو بڑے کھا ل میں ڈا ل کر دھا ن یا کما د کے کھیت کو لگائیں۔ اگر کھیت سے پا نی نکا لنا ممکن نہ ہو تو کھیت کے دو نو ں کناروں پر تقریبََا10فٹ لمبے 6 فٹ چو ڑے اور 5 فٹ گہر ے دو گڑھے بنا دیں تا کہ کھیت سے با رش کے وافر پا نی کو ان گڑھو ں میں جمع کیا جاسکے۔ با رش ہونے کے دویا تین دن بعد کپا س کے کھیت میں دو فیصد یو ریا کا محلو ل بنا کر سپرے کر یں اور وتر آنے پر ایک بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کریں تاکہ نا ئٹروجن کی کمی کو پورا کیا جا سکے علاوہ ازیں وتر آنے پر گو ڈی کریں یا ہل چلائیں۔ کاشتکار کپاس کی فصل کوبا رشو ں کے نقصا نا ت سے بچا نے کے لیے درج ذیل احتیاطی تدا بیر اختیار کریں۔زیادہ پا نی سے پو دو ں کا قد تیزی سے بڑھنا شروع ہو جا تا ہے اس طرح پو دو ں سے گڈی اور پھولوں کا کیرا شروع ہو جاتا ہے

جس کی وجہ سے ٹینڈے کم بنتے ہیںلہذا ایسی صورت میںپو دو ں کی بڑھوتری روکنے کے لیے Growth retardentsمثََلا میپی کواٹ کلو را ئیڈ کا سپرے کریں جو چو ٹی کی شا خو ں کوبننے سے روکتا ہے اور برا نچ والی شاخوں کو بننے میں مد د دیتا ہے۔پو دے کی اوپر والی کو نپلو ں کو کا ٹ دیں۔با رش کے بعد وتر آنے پر گو ڈی ضر ور کریں۔جڑی بو ٹیو ں کی تلفی کو یقینی بنا ئیں۔ بیما ریوں اورضرررساں کیڑوں کے حملہ سے بچائوکے لیے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے سفارش کردہ زہریں پاور سپر یئر سے بر وقت سپرے کریں۔ درجہ حرارت بڑھنے پر اورزیادہ ٹینڈوں کی وجہ سے کچھ بی ٹی اقسام کا پھل گرنا شروع ہو جاتا ہے۔ اس سے بچائو کے لیے نائٹروجنی کھادوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ جس جگہ زمین میں تجزیہ کے بعدبوران اور زنک کی کمی پائی گئی ہو وہاںبوران اور زنک کا استعمال بھی بذریعہ سپرے کریں۔بارش کے بعد کپاس کی فصل میں جڑی بوٹیاں بڑھ جاتی ہیں اس لیے ان کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں۔اگر کپاس پر ملی بگ کا حملہ بڑھ رہا ہو تو اس پر کڑی نظر رکھی جائے اور حملہ شروع ہوتے ہی محکمہ زراعت کے عملہ کے مشورہ سے اس کا تدارک کریں۔اگر کپاس پر پتہ مروڑ وائرس کا حملہ ہو جائے تو دل برداشتہ ہونے کی بجائے کپاس کی دیکھ بھال پر زیادہ توجہ دیں اورکھاد و آبپاشی کا خاص خیال رکھیں تاکہ بیماری کے مضر اثرات کم ہوں اور بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔ کپاس کی فصل پراگرسفید مکھی کاحملہ نقصان کی معاشی حد تک پہنچ جائے تو سپرے کرنے میں دیر نہ کی جائے اورایک ہی گروپ کی زہروں کا با ر بار سپرے نہ کیا جائے۔مون سون کی بارشوں کی وجہ سے چست تیلا کے حملہ کا اندیشہ ہوتا ہے ا س پر کڑی نظررکھی جائے۔ فصل کی ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکائوٹنگ کریں اگرکیڑوں کا حملہ نقصان کی معاشی حد تک ہو تو محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کے مشورہ سے مناسب زہر استعمال کریں۔فصل کی بہتر مینجمنٹ سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور پیداواری ہدف کا حصول با آسانی ممکن بنایا جاسکے گا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ انرجی کی جانب سے پہلی ششماہی میں بجلی...

بیجنگ (شِنہوا) کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی چائنہ انرجی انویسٹمنٹ کارپوریشن (چائنہ انرجی) نے شدید گرمی کی لہر کے دوران  ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے رواں سال کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ بجلی پیدا کی ہے۔

کمپنی حکام نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سرکاری کمپنی نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران571 ارب10 کروڑکلو واٹ آورز بجلی پیدا کی، جو تاریخ میں اس عرصے کے لیے اب تک ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ پیداوار ہے۔ پریس کانفرنس میں مزید بتایا گیا کہ اس کی کوئلے سے چلنے والی بجلی کی پیداوار بھی اسی مدت کے لیے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، جوگزشتہ سال کی نسبت 8.4 فیصد زیادہ ہے۔ ملک میں کوئلے کی ایک بڑی کان کن کمپنی کی حیثیت سے چائنہ انرجی  نے جنوری سے جون تک 30 کروڑ ٹن سے زیادہ کوئلہ پیدا کیا، جس کے دوران کوئلے کی ماہانہ پیداوار اوسطاً 5کروڑ17 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی، تاکہ بجلی کی انتہائی زیادہ کھپت کے موسم کے دوران توانائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔  

 
۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کپاس کی فی ایکڑ بہتر پیداوار کیلئے فصل کو گل...

اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈاکٹر خالد اقبال نے کپاس کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ کپاس کی فی ایکڑ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو گلابی سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھیں۔انہوں نے بتایاکہ گلابی سنڈی کے پروانے کا رنگ گہرا بھورا ہوتا ہے جس کے اگلے پر نوکیلے جبکہ پچھلے پر چوڑے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ سنڈی سفید یعنی بالکل کپاس کے ریشے کے رنگ کی ہوتی ہے اور بعد میں گلابی ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے قد کی سنڈی تقریباً ایک سے ڈیڑھ سنٹی میٹر لمبی ہوتی ہے جبکہ مادہ سنڈی مختلف وقفوں سے پتوں، ڈوڈیوں، پھولوں اور عام طور پر ٹینڈوں پر گچھوں کی شکل میں انڈے دیتی ہے نیز اس کا حملہ شروع میں ڈوڈیوں اور پھولوں پر ہوتا ہے جس سے حملہ شدہ ڈوڈیاں کھل نہیں سکتیں اور پھول مدھانی نما شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سنڈی پھول کے نر اور مادہ حصوں کو کھا جاتی ہے۔ جب کپاس کی فصل پر ٹینڈے بننا شروع ہوجائیں تو یہ سنڈی ان پر حملہ آور ہوتی ہے جس کی وجہ سے ٹینڈوں کی بڑھوتری رک جاتی ہے اور ٹینڈے کمزور ہو کر گرجاتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماہرین حشریات کا ڈینگی اوردیگر وائرل بیماریو...

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین حشریات نے پاکستان میں ڈینگی وائرس اور دیگر حشرات کے ضرر رساں نقصانات سے بچاؤ کیلئے ایکالوجیکل پیسٹ ماڈلنگ ٹیکنیک متعارف کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ٹیکنیک کے بغیر ان حشریات سے نجات ممکن نہیں۔انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے حشرات کی درجہ بندی سمیت ان کے نقصان کے ممکنہ اثرات اور ان کے نتائج کے بارے میں پیش گوئیاں کی جاتی ہیں اور اس مقصد کیلئے جدید ترین آلات استعمال کرتے ہوئے سینسر کے ذریعے نتائج مرتب کئے جاتے ہیں بالخصوص آسٹریلیا میں اس شعبے میں خاصہ کام ہو چکا ہے جس سے پاکستانی سائنسدان خاطر خواہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ زرعی یونیورسٹی کے شعبہ حشریات میں بھی مختلف کیڑوں کی ساخت، پرورش اور ان کے کر دار کے بارے میں تحقیقی پیش رفت جاری ہے جس کے نتائج سے ایک طرف بیالوجیکل کنٹرول کے شعبے میں کام ہو رہا ہے تو دوسری جانب انسان دوست کیڑوں کو پروان چڑھا کر ضرررساں کیڑے ختم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈینگی وائرس کے ممکنہ خطرات پر یونیورسٹی میں مختلف ریسرچ گروپ تحقیقی کاوشیں بروئے کا ر لا رہے ہیں اور اس طرح کے وائرس کے حامل حشرات کیلئے اب ایکالوجیکل پیسٹ ماڈلنگ ٹیکنیک استعمال کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں کیلئے اس شعبے میں تحقیق کیلئے میدان کھلا ہے لہٰذا آنے والے دنوں میں اس پر نئے امکانات تلاش کئے جا سکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیارملبوسات کی برآمدات میں مئی کے دوران سالا...

تیار ملبوسات کی برآمدات میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 21.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات میں 21.54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔مئی 2022 کے دوران 75.35 ارب روپے کے تیار ملبوسات برآمد کیے گئیجبکہ مئی 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 91.6 ارب روپے رہا۔ اس طرح تیار ملبوسات کی برامد میں سالانہ بنیادوں پر 21.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں گزشت...

زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 36.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023 میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات پر 8.92 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں 36.6 فیصد کم ہے۔مالی سال 2022 میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات پر 14.08 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ جون میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 699 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جون کے 1.10 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 36.6 فیصد کم ہے۔ مئی کے مقابلہ میں جون میں زرعی اور کیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 5.8 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زرعی ماہرین کی باغات میں کپاس، چاول میں کماد...

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے باغات میں کپاس، چاول میں کماد،برسیم، مکئی، چری کاشت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناموافق فصلوں کی باغات میں کاشت پیداوار میں کمی اور پودوں کی انحطا ط پذیری کا باعث بن سکتی ہے۔ پھلی دار اجناس و سبزیاں کاشت کریں تو باغات پر لگا ہوا پھل برداشت کے مرحلے تک آسانی سے پہنچایا جا سکتا ہے اسلئیبڑے پودوں کو 10 سے 12 دن کے وقفے سے اور چھوٹے پودوں کو 5 سے 6 دن کے وقفے سے ہلکی آبپاشی کر یں۔انہوں نے کہاکہ گرمیوں میں پانی کی مقدار کی نسبت پانی کا وقفہ زیادہ ضروری ہوتا ہے تاہم کسی بھی صورت میں پانی پودوں کے نیچے زیادہ دیر تک کھڑا نہ رکھیں،پانی زیادہ دیر تک کھڑا رہے گا تو گرمی کی وجہ سے پودوں کی جڑیں گلنے کا خدشہ ہوتا ہے اور اس طرح پودے مر بھی سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گرمیوں میں اگر پانی کی کمی محسوس ہو تو پودوں کے درمیان چھوٹی چھوٹی نالیاں بنا دیں اور وقفے وقفے سے پانی لگا کر پودوں کو گرمی کے برے اثرات سے محفوظ رکھیں جبکہ نئے لگائے گئے باغات میں شروع کے چند سالوں تک جنتر کاشت کریں تاکہ پودوں پر گرمی کا اثر کم ہو۔انہوں نے کہاکہ نرسری میں سے پودے خریدتے وقت جھاڑی دار پودوں کا چناؤ کریں۔انہوں نے بتایاکہ گرمیوں کے موسم میں پھل دار پودوں کے تنوں کو نیلے تھوتھے اور چونے کا محلول ملا کر سفیدی کرنے سے گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھا جاسکتا ہے اور اس طرح تنے کا چھلکا پھٹنے سے محفوظ رہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ باغات کے ارد گرد باڑ کے طور پر لگائے ہوئے اونچے درختوں کی گھنی ہوا توڑ باڑیں بھی پودوں اور پھل کو گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتی ہیں اسلئے ان ہوا توڑ باڑوں کی کانٹ چھانٹ نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ نئے لگائے گئے پودے گرمی سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اسلئے باغبان ان پودوں پر سرکنڈا، پرالی یا ٹاٹ وغیرہ سے سایہ کریں۔انہوں نے بتایاکہ موسم گرما میں زیادہ ہل چلانے اور گوڈیاں کرنے سے زمینی درجہ حرارت ناموافق حد تک بڑھ جاتا ہے جو کہ پودوں کیلئے نقصان کا باعث بنتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زیتوں کی زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کرکے خو...

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ترجمان نے کاشتکاروں کو خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر زیتون کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے کہ زیتون کی کاشت کو فروغ دیکر جہاں اربوں روپے کا قیمتی زرمبادلہ بچانے کے ساتھ ساتھ اضافی پیداوار برآمد بھی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ زیتو ن کی کاشت کیلئے گرم و معتدل درجہ حرارت انتہائی موزوں ہے لہٰذا ایسے علاقے جہاں زیادہ سردی نہ پڑتی ہووہاں زیتون کو با آسانی کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ زیتون میں کلیاں بننے کیلئے موسم سرما کے دوران روزانہ درجہ حرارت کااتار چڑھاؤ ایک سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا ضروری ہے تاہم پھول بننے کے بعد سردی زیتون کی فصل کو متاثر کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار زیتون کی کاشت کیلئے مزید رہنمائی کی غرض سے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معیشت کے فروغ کے لیے زرعی شعبہ میں سرمایہ کا...

پاکستان کسان بورڈ فیصل آباد کے نائب صدر میاں ریحان الحق نے کہا کہ ملک کی 58فیصد آبادی کو اس وقت غذائیت سے بھر پور خوراک میسر نہیں لہٰذا تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کوپوراکرنے اور فوڈ سکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرناہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کی شرح میں زبردست اضافہ ہو رہاہے جس کے باعث پاکستان کی آبادی آئندہ 20برسوں میں بڑھ کر دو گنا ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری سے پوری معیشت آگے بڑھ سکتی ہے اور دیہی ترقی اور بیروزگاری ختم کرنے میں حکومتی کوششیں مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بنی نوع انسان کی بہتری کے لیے بروئے کار لانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس اقدام سے ہی مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جینیاتی فصلیں مستقبل میں بہترین غذائی پیداوار کی ضامن ہو سکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد،محکمہ لائیو سٹاک کا مویشیوں و جانو...

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے مویشیوں و جانوروں کی غیر معیاری خوراک تیار و فروخت کرنے والو ں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ سمیت صوبہ بھر میں فیڈ ملز، فیڈ سٹف ڈیلرز و دکانوں کی انسپکشن شروع کی جارہی ہے لہٰذا اگر کسی جگہ پر غیر معیاری، ناقص اور زائد المیعاد اینیمل فیڈز رکھنے یا فروخت کرنے کے شواہد پائے گئے تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈویژن کے ڈویژنل ڈاکٹرحیدر علی خان نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ مزید فیڈ ملز کو رجسٹرڈ بھی کیا جارہاہے۔انہوں نے بتایا کہ اینیمل فیڈز سٹف اینڈ کمپاؤنڈ فیڈ ایکٹ 2016 جو کہ پنجاب میں لاگو ہے کے مطابق جانوروں کی خوراک سے متعلق تمام اجزا اور کمپاؤنڈ یعنی کھل، ونڈا، بنولہ وغیرہ کے معیار کو جانچنے کے بعد اس قانون کے تحت رجسٹریشن کی جاتی ہے اور اس قانون کے تحت کوئی بھی شخص جانوروں کی خوراک کے حوالے سے کوئی بھی کاروبار محکمہ لائیو سٹاک سے رجسٹریشن کروائے بغیر نہیں کر سکتا۔اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹرو ڈپٹی ڈائریکٹر زلائیو سٹاک کو ضلع و تحصیل لیول پر فیڈ انسپکٹر کے اختیارات تفویض کردیئے گئے ہیں تاکہ چیکنگ کے معیار میں مزید بہتری لائی جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انسانی اسمگلنگ کے مقدمے کا مطلوب ملزم امارات...

انسانی اسمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو امارات فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے پشاور کو مقدمے میں مطلوب انسانی اسمگلر کو متحدہ عرب امارات فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ملزم نقاش خان مختلف افراد کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے مقدمے میں مطلوب تھا جب کہ اس کا نام بلیک لسٹ میں ہونے کی وجہ سے پرواز سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو ایف آئی اے پشاور کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کمپنی نے چین کا پہلا المونیم سے بنا ہلک...

چینی آٹوموبائل کمپنی نے چین کا پہلا ایلومینیم سے بنا ہلکا S5E خالص الیکٹرک پلیٹ فارم باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ،یہ نئی توانائی کے شعبے کو تبدیل کرنے اور عالمی آٹوموبائل مارکیٹ میں بڑا حصہ لینے کی کوشش بھی ہے،یہ بیٹری باڈی انٹیگریشن کار کی اندرونی جگہ میں 5 فی صد اضافہ کر سکتا۔ گوادر پرو کے مطابق چیری آٹوموبائل کمپنی نے چین کا پہلا ایلومینیم پر مبنی ہلکا پھلکا S5E خالص الیکٹرک پلیٹ فارم حال ہی میں باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔ پلیٹ فارم نے ''چائنا آٹوموبائل انڈسٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروگریس ایوارڈ کا پہلا انعام'' جیتا۔ یہ نہ صرف آٹوموبائل انڈسٹری کی تکنیکی اختراع کو بااختیار بنانے کا اقدام ہے بلکہ چیری کی نئی توانائی کے شعبے کو تبدیل کرنے اور عالمی آٹوموبائل مارکیٹ میں بڑا حصہ لینے کی کوشش بھی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایلومینیم پر مبنی ہلکا S5E خالص الیکٹرک پلیٹ فارم اس بار جاری کیا گیا ہے جو چین کا پہلا ایلومینیم پر مبنی ہلکا پلیٹ فارم ہے جو مکمل طور پر آزاد دانشورانہ املاک کے حقوق کے ساتھ ہے۔ نئی توانائی کے شعبے میں چیری آٹوموبائل کی ''اعلیٰ سطحی کامیابی'' کے طور پر، اس نے ایلومینیم پر مبنی جسمانی ساخت کے ڈیزائن، مولڈنگ اور کنکشن کے حوالے سے تکنیکی رکاوٹوں کو توڑ دیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم نرم اور سخت پرتوں کو ''فزیکل آرکیٹیکچر'' سے ''الیکٹرانک فن تعمیر'' تک جوڑنے کا احساس کرتا ہے۔ اس طرح، یہ محفوظ، بہتر، اور زیادہ ماحول دوست خالص برقی مصنوعات کی بنیاد رکھتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق چیری کی 26 سال کی تحقیق اور ترقی کے ساتھ، ایلومینیم پر مبنی ہلکے وزن والے S5E خالص الیکٹرک پلیٹ فارم نے ٹیکنالوجی، مواد، عمل اور مصنوعات میں جامع اختراعات اور کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق دنیا کا پہلا ایلومینیم پر مبنی باڈی میٹریل سسٹم، دنیا کی پہلی ایلومینیم پر مبنی باڈی انٹیگریٹڈ ڈیزائن ٹیکنالوجی، اصل ایلومینیم الائے پلاسٹک بنانے کا عمل، ہائی پریزیشن ایکسٹروشن مولڈنگ اور کم حرارت والی ویلڈنگ کا عمل، جدید مائع بنانے کا عمل، وغیرہ ٹیکنالوجیز میں شامل ہیں یہ چیری کی مصنوعات کو بہتر بنانے میں مدد کریں گے۔ چیری کے ایلومینیم پر مبنی ہلکے وزن والے S5E خالص الیکٹرک پلیٹ فارم میں اہم ذہانت کی صلاحیتیں ہیں جن میں ریئل ٹائم نیٹ ورکنگ اور پائیدار تکراری سافٹ ویئر ٹیکنالوجی فعال طور پر صارفین کی خدمت کرنا، اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے حقیقی وقت میں حسب ضرورت خدمات فراہم کرنا شامل ہے۔ دریں اثنا، اس میں زیادہ جگہ کے استعمال، معیاری ریئر وہیل ڈرائیو، متنوع ڈرائیو، اور بہت سے قابل توسیع ماڈلز کی خصوصیات ہیں۔ ان میں سے، بیٹری باڈی انٹیگریشن کار کی اندرونی جگہ میں 5 فی صد اضافہ کر سکتا ہے، اس کے ساتھ مل کر ایکسل کی لمبائی 0.58 سے 0.61 ہے، کار کی اندرونی جگہ زیادہ سے زیادہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بیم سسٹم کے ڈھانچے میں، روایتی کولڈ رولڈ ایلومینیم شیٹ اسٹیمپنگ، ویلڈنگ، اور ریوٹنگ کے عمل کو ترک کر دیا جاتا ہے، لیکن ایلومینیم الائے ایک وقتی اخراج مولڈنگ کے عمل کو اپنایا جاتا ہے۔ ایلومینیم الائے ڈائی کاسٹنگ کا عمل پیچیدہ ڈھانچے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، اور بیرونی کور ایک وقتی پولیمر مواد سے بنتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت، مولڈ کی سرمایہ کاری میں 40 فی صد کی کمی ہوئی ہے، اور مواد کے استعمال کی شرح میں 50 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ نئی ٹیکنالوجی کا اطلاق Chery S5E خالص الیکٹرک پلیٹ فارم کی مصنوعات کو بہترین حفاظتی کارکردگی کا حامل بناتا ہے۔ ایلومینیم پروفائل کا سامنے کا طول بلد شہتیر ایک ملٹی اسٹیج کولپس ڈیزائن کو اپناتا ہے، جو فرنٹل تصادم کے خاتمے کی توانائی کے جذب کو بہت بہتر بناتا ہے۔ ایلومینیم الائے ون ٹائم ایکسٹروژن مولڈنگ کا عمل اور ایلومینیم الائے ڈائی کاسٹنگ کا عمل ضمنی اثرات کی مداخلت کی مقدار کو 60 فیصد تک کم کرتا ہے۔ چیری کا مختصر ایلومینیم پر مبنی طریقہ کار سبز ہے۔ تکنیکی جدت کے ذریعے، سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والے کوٹنگ کے عمل کو ختم کر دیا گیا ہے، اس طرح مینوفیکچرنگ توانائی کی کھپت میں 91.7 فی صد، کاربن کے اخراج میں 63 فی صد، اور وی او سی کے اخراج میں 99.8 فی صد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق دریں اثنا، ایلومینیم پر مبنی ہلکا پھلکا S5E خالص الیکٹرک پلیٹ فارم کم توانائی خرچ کرتا ہے اور مینوفیکچرنگ کے عمل کے دوران اس کی ری سائیکلنگ کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔ یہ کم کاربن اور صفر کاربن صنعتی سلسلہ کی ترقی کو فروغ دے سکتا ہے اور عالمی مارکیٹ کی مسابقت کے ساتھ ایک نئی توانائی برانڈ بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین کے آزاد برانڈز کے درمیان ایک طاقتور دھڑے کے طور پر چیری 20 سال سے زیادہ عرصے میں ہمیشہ سے ٹیکنالوجی پر مبنی رہی ہے۔ چیری چین کی نئی توانائی کی صنعت کو فروغ د ے رہی ہے اور اسمارٹ نئی توانائی کے دور میں عالمی آٹو صارفین کے لیے نئے تجربات اور نئے سرپرائز لا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اے این ایف کی مختلف کارروائیاں ، 5 مختلف آپر...

اینٹی نارکوٹکس فورس کا ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری جب کہ 5 مختلف آپریشنز میں 58 کلو منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ایم ون موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد پر ایک بڑی کارروائی کے دوران گاڑی میں چھپائی گئی 32 کلو 400 گرام چرس اور 3 کلو 600 گرام افیون برآمد کرکے نوشہرہ کا رہائشی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر 2 مختلف کارروائیوں میں پرواز نمبر PK-209 سے شارجہ جانے والے ہری پور اور چکوال کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ملزمان کے پیٹ میں موجود 198عدد ہیروئن اور آئس بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔ ایک اور کارروائی میں دستگیر بلاک 9 کے علاقے میں کراچی کے رہائشی ملزم کے قبضے سے 18 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ علاوہ ازیں جی ٹی روڈ پشاور کے قریب مقامی رہائشی ملزم سے یو پی ایس میں چھپائی گئی 3کلو آئس برآمد کرلی گئی، جو پنجاب اسمگل کی جا رہی ہے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ ،وفاقی پولیس افسران کے خ...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمات کی ناقص تفتیش پر وفاقی پولیس کے افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ عدالت عالیہ کی جانب سے ایس پی اور ایس ڈی پی او کے خلاف توہین عدالت کاروائی کی فائل تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے افسران کو احکامات جاری کئے کہ تحریری جواب دیں کہ کیوں نا آپ کے خلاف باقاعدہ توہین عدالت کی کارروائی اور ڈسپلنری کارروائی شروع کی جائے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے افسران کو حکم دیا کہ ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور دس روز میں جواب جمع کرائیں۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ماہ تین اگست تک ملتوی کردی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دریائے راوی سے پانی لاہور کے مضافاتی علاقے م...

دریائے راوی سے پانی لاہور کے مضافاتی علاقے میں داخل ہوگیا جس سے چوہنگ کے گاؤں میں کھڑی فصلیں زیرِ آب آگئیں۔لاہور میں ملتان روڈ پر چوہنگ کے قریب واقع گاؤں نانوں ڈوگر میں دریا کا پانی داخل ہو گیا جس سے کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں جبکہ پانی کے بہاو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورت حال پر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ انتظامیہ نے ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کا اخراج کم کر دیا ہے جس کی وجہ سے یہاں پانی کا دباؤ بڑھنے سے زمینیں زیر آب آگئیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بند باندھا جو ٹوٹ گیا ہے، ابھی تک کوئی حکومتی نمائندہ اور ریسکیو ٹیمیں یہاں نہیں پہنچیں۔ متاثر گاؤں کے لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت اجلاس، امن و...

ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی ) رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شہر کے امن و امان کی صورتحال بالخصوص محرم الحرام کے انتظامات کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان رینجرز شہباز خان نے بتایا کہ اجلاس میں کمشنر اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت اعلی افسران نے شرکت کی۔ ترجمان نے بتایا کہ اجلاس کے دوران تمام مکاتب فکر کے اجتماعات، مجالس اورجلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان نے اپیل کی کہ تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور عوام امن وامان قائم کرنے میں اداروں سے تعاون کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بچوں سے زیادتی کے واقعات پر اسکولوں میں طلبا...

لاہور سمیت پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات پر اسکولوں میں طلباء کو جنسی تشدد پر آگاہی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اسی حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام اضلاع کی تعلیمی اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بچوں پر بڑھتے تشدد کیکیسز پر تشویش ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طلبا ء کو اس معاملے پر حساس کرنا ہوگا، بچوں کو تشدد سے بچا کے لیے اساتذہ اور اسکول ہیڈز لیکچرز کا انعقاد کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کو مشکوک افراد سے بچنے اور جنسی ہراسگی سے متعلق آگاہی دی جائیگی جب کہ پنجاب کے اسکولوں میں طلباء سے تشدد سے متعلق تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرادی، 7 روپے 96 پ...

حکومت نے عوام پر بجلی بم گرا دیا اور قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کردیا۔ بجلی کا بنیادی ٹیرف 3 سے ساڑھے 7 روپے تک فی یونٹ بڑھا دیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ نے بنیادی ٹیرف بڑھانے کیلئے سرکولیشن سمری منظور کرلی۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ حکومت نے بنیادی قیمت بڑھانے کیلئے درخواست نیپرا کو دے دی ہے۔ نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دے گا، حکومت نیپرا کے فیصلے کے بعد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ خیال رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 3 ہزار 495 ارب کا بوجھ پڑے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، موٹر وے ایم ٹو پر ٹریفک حادثہ، 3 افرا...

موٹر وے ایم ٹو پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ موٹر وے حکام کے مطابق موٹر وے ایم ٹو پر سکھیکی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں لاہور کی طرف جانے والی کار کا ڈرائیور دوران ڈرائیونگ سو جانے کے باعث ٹرک سے ٹکرا گیا۔ حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں میں لاہور کے رہائشی تین افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو موٹروے پولیس نے مقامی ہسپتال شفٹ کروایا۔ سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس فیصل اکرم نے موقع پر ریسکیو سرگرمیوں کی نگرانی کی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نجی فلاحی فاؤنڈیشن کے سربراہ کا بچوں کے ہمرا...

نجی فلاحی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور متصل بچوں نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ فاؤنڈیشن سے منسلک بچے ایسی بیماریوں کا شکار ہیں جو تقریباً لاعلاج ہوتی ہیں، پاک فوج نے بچوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے ایک دن کیلئے اِن بچوں کو فوج کا حصہ بنایا تھا ۔ بچوں نے 9 مئی کو کی جانے والی دہشت گردی کی مذمت کی اور جناح ہاس کی حالت دیکھ بچوں نے اپنے گہرے رنج اور صدمے کا اظہار کیا۔ بچوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں کو ہم اپنا ہیرو سمجھتے ہیں، پاک فوج کے غازی اور شہدا قوم کا فخر ہیں۔ سربراہ فاؤنڈیشن نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو قانون کے تحت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ، ن...

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے،بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی مفلوج ہو گیا،متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے کی وجہ سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ ہفتہ کو صوبائی دارالحکومت میں صبح کے وقت ہوا کے ساتھ کالے بادل چھائے اور پھر مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔ اسلام پورہ ، گوالمنڈی، ایبٹ روڈ، ہال روڈ، مال روڈ ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، نشتر کالونی، گلشن راوی، ہربنس پورہ سمیت شہر بھر میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ گلشن راوی کے علاقے میں سب سے زیادہ 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جیل روڈ پر 16.25، ایئر پورٹ پر 12 ، گلبرگ میں 10 ، لکشمی چوک میں 54 ملی میٹر اور اپرمال میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مغلپورہ میں 18 ملی میٹر، تاجپورہ میں 25 ملی میٹر ، نشتر ٹان میں 32 ملی میٹر ، چوک ناخدا میں 15 ملی میٹر ، پانی والا تالاب میں 51 ملی میٹر، جوہر ٹان میں 24 ملی میٹر اور قرطبہ چوک میں 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث بجلی کا نظام بھی مفلوج ہو گیا اور متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے کی وجہ سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، پتوکی، ساہیوال کامونکی، میانوالی، منڈی بہا الدین، نارووال اور پسرور میں بھی خوب بادل برسے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی آئی جی شارق جمال کی پراسرار موت، لاش نجی...

پنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی ) شارق جمال پراسرار طور پر انتقال کر گئے، شارق جمال کی ڈیڈ باڈی نیشنل اسپتال پہنچانے والی ایک خاتون اور مرد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈی آئی جی شارق جمال کی لاش فلیٹ نمبر 104 اے تھانہ نشتر کی حدود میں پائی گئی جبکہ وہ ڈیفنس فیز فور میں رہائش پذیر تھے اور انکی رہائش گاہ کو تھانہ ڈیفنس اے لگتا ہے ۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی شارق جمال ڈیفنس میں واقع فلیٹ میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے، شارق جمال کو نیشنل ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی شارق جمال کی بیوی اور بیٹی بھی اسپتال پہنچ گئیں، دونوں کی موجودگی میں ڈی آئی جی کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔ شارق جمال کی موت کے سلسلے میں پولیس کی تحقیقاتی اور فارنزک ٹیم فلیٹ پر پہنچی اور اہم شواہد جمع کئے جبکہ شارق جمال کی ڈیڈ باڈی نیشنل اسپتال پہنچانے والی ایک خاتون اور مرد کو حراست میں لے لیا گیا، دونوں کی حراست پر پولیس کے اعلی افسران لب کشائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ تھانہ ڈیفنس اے میں حراست میں لی گئی خاتون اور مرد سے دو گھنٹے تک تحقیقات ہوتی رہیں، جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران خود بھی موجود رہے جبکہ مرد و خاتون سے مزید تحقیقات کیلئے انہیں سی آئی اے منتقل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ فوجداری کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ فوجداری کیس کی سماعت ہوئی ، ان کے وکیل بیرسٹر گوہر اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے۔ بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ سماعت کو پیر تک ملتوی کیا جائے جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے اعتراض عائد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست میں کوئی ٹھوس وجوہات نہیں بتائی گئیں، ٹرائل چل رہا ہو تو ملزم کو موجود ہونا چاہیے ۔ وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت سے استدعا کی کہ پیر کو چیئرمین پی ٹی آئی کو سپریم کورٹ نے طلب کر رکھا ہے اس لئے انہیں حاضری یقینی بنانے کے لئے بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دیا جائے اور سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد پیش ہونے کی ہدایت کی جائے۔ سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نیاز اللہ نیازی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل پر اعتراض کیا گیا۔ سماعت کے دوران جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی فائل میں صرف استثنیٰ کی درخواست کے علاوہ کچھ نہیں؟، آپ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر چلنے والی سماعت پر اعتراض کیا جا رہا ہے ، آپ کی استثنیٰ کی درخواست ہمیشہ منظور کی گئی جبکہ ایک دفعہ بھی ملزم پیش نہیں ہوئے۔ بعدازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر تے ہوئے انہیں سپریم کورٹ پیشی کے بعد پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کیس کی مزید سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الاكبر من نوعها في تاريخ الرئاسة .. ٨ مساعدا...

الاكبر من نوعها في تاريخ الرئاسة .. ٨ مساعدات للرئيس العام تحقيقا لمستهدفات ٢٠٣٠ وخدمة للقاصدات ... السديس : تعظيم تمكين المرأة لزيادة الإنتاجية في العمل المؤسسي

في سلسلة من القرارات التطويرية الهامة والتي تعد الاضخم في تاريخ رئاسة الحرمين الشريفين لتمكين المرأة ، اصدر معالي الرئيس العام لشؤون المسجد الحرام والمسجد النبوي الشيخ الدكتور عبدالرحمن بن عبدالعزيز السديس، قرارات بتكليف ٨ مساعدات للرئيس العام في مختلف القطاعات في رئاسة الحرمين وفق مستهدفات الرؤية ٢٠٣٠" وتحقيقًا لتطلعات القيادة الرشيدة -حفظهم الله- بتوفير أفضل الخدمات وتوفير بيئة عمل مناسبة تتناسب مع ما تشهدة المملكة من تطور وازدهار.

وقال الرئيس العام ان هذه القرارات تاتي في اطار تعظيم وتمكين المرأة في تطوير منظومة الخدمات المقدمة في الحرمين الشريفين لقاصدات المسجد الحرام، تحقيقًا لتطلعات القيادة الرشيدة -حفظها الله- ومواكبة لرؤية المملكة العربية السعودية 2030 في تقديم أرقى الخدمات لضيوف الرحمن ليؤدوا نسكهم بكل يسر وسهولة وطمأنينة ولإثراء تجربة قاصدات المسجد الحرام والمسجد النبوي، وتمكين المرأة في جوانب الاستشارات الشرعية، وفق ماجاء في الكتاب والسنة وبما يتناسب مع ظروف النساء، ويحقق توجهات المملكة في نشر ..ثقافة الوسطية والاعتدال.. وتابع معاليه قائلا " رئاسة الحرمين الشريفين تعتز بدورها في مجال تمكين المرأة من المناصب القيادية وتؤمن رئاسة الحرمين في رسالتها بضرورة تمكين المرأة؛ مواكبةً لرؤية المملكة ٢٠٣٠، وسابقت عجلة الزمن التطويرية لزيادة الإنتاجية في العمل المؤسسي للرئاسة...

وفقا للقرارات تم تكليف كلاً من الدكتورة فاطمة بنت زيد الرشود مستشارًا ومساعدًا للرئيس العام للشؤون الاستشارية الشرعية النسائية، والدكتورة العنود بنت خالد العبود مستشارًا للشؤون التطويرية النسائية ومساعدًا للرئيس العام للشؤون النسائية، والدكتورة نورة بنت هليل الذويبي مساعدًا للرئيس العام للشؤون التطويرية النسائية، والدكتورة عبير بنت محمد الجفير مساعدًا للرئيس العام للشؤون التوجيهية والاجتماعية والتطوعية والإنسانية النسائية، والدكتورة فاطمة بنت عبدالعزيز التويجري مستشار ومساعداً الرئيس العام للشؤون النسائية بالمسجد النبوي، والدكتورة أمل بنت محمد الثنيان مساعد الرئيس العام للشؤون العلمية والأكاديمية النسائية في المسجد النبوي، والأستاذة سارة بنت مقبل الحيسوني مساعد الرئيس العام للشؤون التوجيهية والإرشادية والتطويرية النسائية في المسجد النبوي، والأستاذة فوزيه بنت عاقل السهلي مساعد الرئيس العام للخدمات والشؤون الميدانية النسائية في المسجد النبوي.

 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا مسلح افواج پر پارٹی قیادت کومضبو...

بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مسلح افواج پر قیادت کومستحکم کرنے کے لیے نئی کامیابیاں حاصل کرنے پر زوردیاہے تاکہ پیپلز لبریشن آرمی کے صد سالہ ہدف کے حصول کے لیے مضبوط سیاسی ضمانت فراہم کی جا سکے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) کے چیئرمین،صدرشی نے ان خیالات کااظہارمسلح افواج میں پارٹی کو مستحکم بنانے سے متعلق بیجنگ میں جمعرات اور جمعہ کومنعقد ہونے والے ایک اجلاس کو د ی گئی ہدایات میں کیا۔ ہدایات میں،صدر شی نے پارٹی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے پارٹی کی تعمیر میں تاریخی کامیابیوں اور اہم تجربات کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ پارٹی کی مکمل اورسخت سیلف گورننس اورہر لحاظ سے سخت نظم و ضبط کے ساتھ فوج میں گورننس کو آگے بڑھانے کےلیے مسلسل کوششوں پر زوردیا۔صدرشی نے تمام سطحوں پر پارٹی تنظیموں کو درپیش فوج پر پارٹی کی مکمل قیادت کو برقراررکھنے اورمضبوط جنگی تیاریوں کو یقینی بنانے جیسے نمایاں مسائل کو حل کرنے پرتوجہ دینے پربھی پرزوردیا۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھونگ چھنگ-موسلا دھار بارش

چین کےجنوب مغربی قدیم شہر چھونگ چھنگ کے تونگ یوان گیٹ کا منظرجس کی دیوارشدید بارشوں کی وجہ سے جزوی طورپرمنہدم ہوگئی تھی۔(شِنہوا)

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کروشیا-زغرب-طوفان

کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں طوفان کے باعث گری ہوئی تعمیراتی کرین کا منظرجہاں طاقتور طوفان سے دو افراد ہلاک اورکئی شدید زخمی ہوئے۔(شِنہوا)

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-نابلس-جنازہ

مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی کی نماز جنازہ میں لوگ شریک ہیں۔(شِنہوا)

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ننگشیا-ژونگ وی-شاپوتوکے قدرتی مناظر- سیا...

چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خودمختارعلاقے کےژونگ وی میں شاپوتو کےقدرتی مقام پراداکاربھیڑ کی کھال سے بنے بیڑے پرشادی کی تقریب میں فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ننگشیا-ژونگ وی-شاپوتوکے قدرتی مناظر- سیا...

 چین کے شمال مغربی  ننگشیا ہوئی خودمختارعلاقے کے ژونگ وی میں شاپوتو کےقدرتی مقام میں صحرائے تینگرمیں ایک ریزورٹ کا منظر۔(شِنہوا)

۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین دیہی علاقوں میں کھپت کی صلاحیت سےمزید اس...

بیجنگ(شِنہوا)چین اپنےدیہی علاقوں میں کھپت کی صلاحیت سے مزید استفادہ کرنےکی کوششیں تیز کرے گا جو اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے اورمقامی طلب کو بڑھانے میں اہم کردارکی حامل ہے۔

چینی وزارت زراعت اور دیہی امور کے ایک اہلکارژینگ یاندے نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں دیہی علاقوں میں اشیائے صارف کی خوردہ فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 8.4 فیصد اضافہ ہوا جو شہری علاقوں کے مقابلے میں 0.3 فیصد زیادہ ہے تاہم دیہی آبادی کی کھپت میں ا بھی بہتری کی بڑی گنجائش موجودہے۔

ژینگ نے کہا کہ کھپت بڑھانے کے لیے دیہی باشندوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کی کوشش کی جانی چاہیےجبکہ  اس حوالے سے راہ ہموار کرنے، مخصوص خصوصیات کے ساتھ دیہی صنعتوں کو ترقی دینے، اورمہاجرکارکنوں کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ژینگ نے کہا کہ کھپت بڑھانے کے لیے سپلائی کے نظام میں جدت اہم ہے جبکہ دیہی رہائشیوں کوبجلی سے چلنے والی ماحول دوست گھریلو اشیاء اورتوانائی کی نئی گاڑیاں خریدنے کی ترغیب دینے سمیت دیہی تفریحی سیاحت کو فروغ دینا چاہیے۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی ریاستی کونسل کا سیلاب وخشک سالی سے نج...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل نےوزیراعظم لی چھیانگ کی زیر صدارت ایک ایگزیکٹو اجلاس میں سیلاب کی روک تھام اور خشک سالی سے نجات کے لیے کوششوں پر زور دیا ہے۔

جمعہ کومنعقدہ اجلاس میں دیہات کو بڑے شہروں میں تبدیل کرنے کے عمل کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ سماجی انشورنس کے انتظام سے متعلق رہنما ضابطے پر بھی غور کرکے اس کی منظوری دی گئی۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی کی غیر ملکی تجارت پہلی ششماہی میں 20...

شنگھائی(شِنہوا) شنگھائی کی غیر ملکی تجارت رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.4 فیصد اضافے کے ساتھ 20کھرب یوآن(تقریباً 280 ارب ڈالر) سے تجاوز کرگئی، جوسال کے اس عرصے کے لیے ریکارڈ بلند ترین سطح ہے۔

مقامی کسٹمز حکام کے مطابق  خاص طور پر، شہر کے نجی اداروں کا اس عرصے کے دوران غیر ملکی تجارت کی نمایاں نمو میں نصف سے زیادہ حصہ  ہے ، اور اس  سیکٹر کی درآمدات اور برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 20.7 فیصد اضافہ ہوا،  جو غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں اور سرکاری اداروں کے مقابلے میں زیادہ تیز ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق شنگھائی کے نجی شعبے نے اس عرصے کے دوران ہر ایک دن تقریباً3ارب 54کروڑیوآن کی مجموعی درآمدی وبرآمدی قدر پیدا کی۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح یہ شعبہ شہر کی مسلسل غیر ملکی تجارت کی ترقی کے لیے ایک اہم محرک بن گیا ہے۔ مجموعی لحاظ سے  شنگھائی کی برآمدات اس سال کے پہلے چھ ماہ میں 846 ارب یوآن سے زیادہ تک پہنچ گئیں، جوگزشتہ سال سے 15.2 فیصد زیادہ ، جبکہ اس کی درآمدات 12کھرب50ارب یوآن رہیں، جوگزشتہ سال سے  9.1 فیصد زیادہ ہیں۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آکلینڈ فائرنگ میں ایک چینی شہری زخمی ہو گیا:...

ویلنگٹن (شِنہوا)نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں گزشتہ روز ہونے والےفائرنگ کے واقعہ  میں ایک چینی شہری زخمی ہے۔

 آکلینڈمیں چینی قونصلیٹ جنرل کے ترجمان نے جمعہ کوشِنہواکوبتایاکہ زخمی چینی کی حالت مستحکم ہے۔

 ترجمان نے بتایا کہ آکلینڈ پولیس نے جمعہ کی دوپہر قونصل خانے کو زخمی شخص کے بارے میں اطلاع دی ، جس کے بعد قونصل خانے کے اہلکار حالات کے بارے میں جاننے کے لیےاسپتال پہنچے۔  جمعرات کو فائرنگ کے نتیجے میں مسلح شخص سمیت تین افراد ہلاک اور ایک پولیس افسر سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔ اس سے پہلے مقامی پولیس نے کہا تھا کہ واقعہ میں کسی چینی کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آکلینڈ فائرنگ میں ایک چینی شہری زخمی ہو گیا:...

ویلنگٹن (شِنہوا)نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں گزشتہ روز ہونے والےفائرنگ کے واقعہ  میں ایک چینی شہری زخمی ہے۔

 آکلینڈمیں چینی قونصلیٹ جنرل کے ترجمان نے جمعہ کوشِنہواکوبتایاکہ زخمی چینی کی حالت مستحکم ہے۔

 ترجمان نے بتایا کہ آکلینڈ پولیس نے جمعہ کی دوپہر قونصل خانے کو زخمی شخص کے بارے میں اطلاع دی ، جس کے بعد قونصل خانے کے اہلکار حالات کے بارے میں جاننے کے لیےاسپتال پہنچے۔  جمعرات کو فائرنگ کے نتیجے میں مسلح شخص سمیت تین افراد ہلاک اور ایک پولیس افسر سمیت چھ افراد زخمی ہوئے۔ اس سے پہلے مقامی پولیس نے کہا تھا کہ واقعہ میں کسی چینی کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 
۲۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں