• Columbus, United States
  • |
  • ٢٧ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

اقوام متحدہ کا سوڈان میں جاری تنازعہ کے دورا...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے انسانی امور کے انڈر سیکرٹری جنرل اور ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹرمارٹن گریفتھس نے کہا ہے کہ سوڈان میں جاری تنازعہ کے فریقین کو انسانی امداد کو محفوظ رسائی کی ضمانت دینی چاہیے کیونکہ عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ہفتے کے روز ایک بیان میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر نے خبردار کیا کہ سوڈان جو پہلے ہی انسانی بنیادوں پر کارروائیوں کے لیے دنیا کے سب سے مشکل مقامات میں سے ایک ہے اس سے بدتر ہو جائے گا کیونکہ تنازعہ اب چوتھے مہینے میں داخل ہو رہا ہے اور مقامی تنظیموں اور بین الاقوامی امدادی گروپوں کی ٹھوس کوششوں کے باوجود جنگ شدت اختیار کررہی ہے۔

گریفتھس نے اس بات پر زور دیا کہ سوڈانی عوام کے مصائب کا خاتمہ لڑائی ختم ہونے پر ہی ہو گا۔ تنازعہ میں شامل فریقوں کو جدہ میں دستخط کیے گئے وعدوں پر مبنی اعلامیے پر عمل کرنا چاہیےجو شہریوں کی حفاظت اور بین الاقوامی انسانی قانون کو برقرار رکھنے پر زور دیتا ہے۔

گریفتھس نے خبردار کیا کہ  تنازعہ نے سوڈان اوراس سے باہر 30 لاکھ سے زیادہ افراد کو بے گھر کر دیا ہے جن میں سے نصف بچے ہیں جبکہ سوڈان میں باقی 1 کروڑ36 لاکھ بچوں کو فوری طور پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اپنے پرائمری و سیکنڈری سکولوں کے اساتذہ...

بیجنگ(شِنہوا)چین اپنے پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کے اساتذہ کی سائنسی قابلیت کو بڑھانے کے لیے مزید تربیتی سیشنز کا انعقاد کرے گا۔

چینی وزارت تعلیم کے جنرل دفاتر،چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور چائنہ ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ان سیشنز میں بنیادی سائنسی مضامین، سائنس سے متعلق سرگرمیوں اور نوعمرطلباء کے لیے مصنوعی ذہانت کی جدت پر مبنی سرگرمیوں اور سائنس ٹیک میوزیم میں مقبولیت کے وسائل پر مواد پیش کیا جائے گا۔ 

سرکلر کے مطابق جولائی کے وسط سے شروع ہونے والے سیشنز میں پرائمری اور سیکنڈری سکولوں میں 3 ہزار 500 سے زیادہ تدریسی عملہ اور سائنس کونسلرز حصہ لیں گے۔ اس عمل کے دوران  تدریسی وسائل کو چین کی سمارٹ ایجوکیشن کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر شیئر کیا جائے گا۔

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ایکسپریس ترسیل کے شعبے میں جون میں بھ...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں گزشتہ ماہ جون میں کورئیرسیکٹر میں ترقی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ پوسٹ بیوروکے مطابق ماہانہ ایکسپریس ڈیلیوری ڈویلپمنٹ انڈیکس جون میں 366.3 پر پہنچ گیا جس سے گزشتہ سال کی نسبت 26.6 فیصداضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

سروس کے معیار کے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ سال کی نسبت 58.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ترقیاتی پیمانے کے ذیلی انڈیکس میں  گزشتہ سال کی نسبت14.4 فیصد اضافہ اور ترقیاتی صلاحیت کے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ سال کی نسبت 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔

انڈیکس کو بڑی لاجسٹک فرموں کی آپریٹنگ ڈیلیوری سروسز کے اعداد و شمارکی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔ یہ انڈیکس ملک کے کورئیر سیکٹر میں مجموعی کاروباری سرگرمیوں اور رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کا پائیدار...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرنے پائیدار ترقی پر جاری اعلیٰ سطحی سیاسی فورم (ایچ ایل پی ایف) کے موقع پر منعقدہ ایک ضمنی تقریب کے دوران پائیدار سیاحت کی اہمیت پر زور دیا۔

جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے صدر کسابا کوروسی نے کہا کہ دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کرنے والے شعبوں میں سے ایک کے طور پر ہر10 میں سے ایک ملازمت کاتعلق سیاحت کے شعبے سے ہے جبکہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور برآمدات میں تیزی سے اضافہ کرنے کی اس کی صلاحیت سے یہ شعبہ ترقی کے لیے ایک اہم عنصر بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے چھوٹے ممالک اور چھوٹے جزائر پر مبنی ترقی پذیر ریاستوں میں یہ شعبہ جی ڈی پی کا تقریباً 30 فیصد اور برآمدی محصولات کا 80 فیصد کا حصے دار ہے جبکہ یہ حقیقت ہے کہ بہت سے ملکوں کے لیےسیاحت ان کی بقا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران سیاحت کے شعبے میں توانائی، زمین اور پانی کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے جس سے کاربن کے اخراج اور سیاحت سے پیدا ہونے والے فضلہ میں نمایاں اضافے کے نتیجے میں نازک ماحولیاتی نظام پر دباؤبڑھا اوریہ قیمتی  حیاتیاتی تنوع کے نقصانات کا باعث بنی ہے۔

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ چین پر جھوٹے الزامات لگانا بند کرے:ت...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ چین کی سرکاری ایجنسیوں کو روزانہ متعدد سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن میں سے زیادہ تر امریکی  ذرائع سے کیے جاتے ہیں۔ ترجمان نے ان خیالات کا اظہار نیوز بریفنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے دفتر خارجہ امور کے کمیشن کے ڈائریکٹر وانگ یی اور  امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن کے درمیان جکارتہ میں ہونے والی ملاقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا، جس کے دوران امریکہ نے مبینہ طور پر کہا  تھا کہ اس کا حکومتی نیٹ ورک ہیک کیا گیا  اور یہ کہ وہ مناسب اقدامات کے ساتھ ہیکرز کو جوابدہ ٹھہرائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ وانگ یی نے ملاقات  میں سائبر سیکورٹی کے معاملے پر چین کے اصولی موقف کو واضح کیا۔ ترجمان نے کہا کہ چینی سرکاری ایجنسیوں کو روزانہ متعدد سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن میں سے زیادہ تر امریکی ذرائع سے ہوتے ہیں،ہم نے متعدد مواقع پر متعلقہ حقائق بین الاقوامی برادری کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔ چین سائبر حملے کا سب سے بڑا شکار ہے۔ امریکہ چین پر جھوٹے الزامات لگانا بند کرے۔

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوی گیشن کی آزادی کے نام پر نیوی گیشن کی با...

جکارتہ (شِنہوا) چین نے نیوی گیشن کی آزادی کے نام پر نیوی گیشن کی بالادستی کو مسترد کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم  (آسیان) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر اپنے ملک کے اصولی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اور بحیرہ جنوبی چین کے ساحلی ممالک بین الاقوامی قوانین بشمول اقوام متحدہ کے سمندری قانون کے کنونشن(یو این سی ایل او ایس)کی پاسداری کرتے ہیں وانگ نے کہا کہ بحیرہ جنوبی چین اس وقت نیوی گیشن کے لیے دنیا کے سب سے محفوظ اور کھلے پانیوں میں سے ایک ہے۔ وانگ نے کہا کہ چین نے  متعلقہ ممالک کے درمیان ہمیشہ براہ راست دوستانہ مشاورت کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کی وکالت کی ہے، یہ ایک اصول ہے جو بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیہ میں بھی تحریر ہے۔

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان فوکوشیما کی ماہی گیری کی صنعت کو" چپ ر...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے جاپانی حکومت کی جانب سے فوکوشیما کی ماہی گیری صنعت کو سبسڈی دینے کے لیے خصوصی فنڈ کی مذمت کرتے ہوئے اسے جاپان کے ہمسائیہ ممالک اور بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل ممالک کے عوام کے تحفظ اور خوشحالی کونظر انداز کرتے ہوئے جاپانی عوام کی حمایت خریدنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ میں جاپانی حکومت کی جانب سے فوکوشیما میں ماہی گیری کی صنعت کو سبسڈی دینے کے لیے 80 ارب جاپانی ین کا خصوصی فنڈ قائم کرنے سے متعلق رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

وانگ نے کہا کہ اگر تابکاری سے آلودہ پانی کا سمندر میں اخراج واقعی بے ضرر ہے توفوکوشیما کی ماہی گیری کی صنعت متاثرہونے کا خیال پھر کیوں کیا جارہا ہے، اگر آپ کو اس کے غلط ہونے کا احساس نہیں ہے تو جاپانی حکومت معاوضہ دے کر لوگوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کیوں کررہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ صرف منطقی جواب یہ ہے کہ سمندر میں تابکاری سے آلودہ پانی کے اخراج کے حوالے سے واقعی کچھ غلط ہے۔

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ میں چین کی تنازعات سے متعلق جنسی...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین نے  تنازعات سے متعلق جنسی تشدد پر اپنے  موقف کی وضاحت کرتے ہوئے تنازعات کی روک تھام اور حل پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے تنازعات سے متعلق جنسی تشدد پر سلامتی کونسل کی کھلی بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ  جنسی تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور چین جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی سختی سے مخالفت  اور جنسی تشدد کی تمام کارروائیوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مشترکہ کوششیں کرتے ہوئے تنازعات میں جنسی تشدد کو جلد از جلد ختم کرنے کے لیے جامع اقدامات کریں اور خواتین کی بہبود، امن اور سلامتی میں نئی پیش رفت کو فروغ دیں۔ 

گینگ نے تنازعات کی روک تھام اور حل کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ  تنازعات میں جنسی تشدد کو الگ سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ صرف اشتعال انگیزی کے خاتمے اور امن کی بحالی کے ذریعے ہی خواتین اور بچے بنیادی طور پر نقصان سے بچ  سکتے ہیں اور ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کے حصول کے لیے ہمیں تنازعات کے سیاسی تصفیے پر عمل پیرا ہونا چاہیے اور مذاکرات، ثالثی اور سہولت کاری کی کوششوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔ ہمیں حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بنیادی وجوہات کو حل کرنے اور مشترکہ سلامتی کے حصول میں مزید سرمایہ کاری کرنے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بحیرہ روم کے ہجرت کے راستے پر ہر ہفتے 11 بچے...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ(یونیسیف) نے کہا ہے کہ شمالی افریقہ سے یورپ کے لیے خطرناک وسطی بحیرہ روم کے سمندری ہجرت کے راستے کو عبور کرنے کی کوشش میں اس سال کم از کم 289 بچے یاہفتہ واراوسطاً 11 بچے ہلاک یا لاپتہ ہوئے ہیں۔

یونیسیف کے اندازے کے مطابق2018 سے اب تک وسطی بحیرہ روم کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران لگ بھگ 1500 بچے ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے لاپتہ مہاجرین منصوبے کے ریکارڈ کے مطابق یہ تعداد 8ہزار274 افراد میں سے تقریباً ہر پانچ میں سے ایک ہے جو راستے میں ہلاک  یا لاپتہ ہو گئے ہیں۔

یونیسیف نے کہا کہ وسطی بحیرہ روم کی راہداری پر بہت سے بحری جہازوں کے غرق ہونے سے کوئی زندہ نہیں بچ پاتا اور بہت سی ہلاکتوں کی تعداد ریکارڈ نہیں ہو پاتی جس سے بچوں کی ہلاکتوں کی حقیقی تعداد کی تصدیق کرنا عملی طور پر ناممکن ہے اور امکان ہے کہ ہلاکتوں کی حقیقی تعاداد لگائے گئے اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین جابرانہ رویے کے لیے بالادستی کے استعمال...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے ایک دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک  اس فرسودہ منطق  سے اتفاق نہیں کرتا ہے کہ ایک ابھرتا ہوا ملک لامحالہ بالادستی کا خواہاں ہوگا اور نہ ہی وہ بالادستی کے حصول کے پرانے راستے پر گامزن ہو گا۔ وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے ان خیالات کا اظہار ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی کے حالیہ بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، ملی نے کہا کہ چین اگلی دہائی میں ایشیا میں علاقائی بالادستی کا خواہاں ہے، مارک ملی نے امریکی فوج پر زور دیا کہ وہ اپنی فیصلہ کن برتری برقرار رکھے اور جنگ کو روکنے کے لیے تیاری کرے۔ تان نے کہا کہ امریکہ وقتاً فوقتاً، عالمی امن اور ترقی کے رجحان کو سمجھنے میں ناکامی اور اپنے فائدے کے لیے دوسروں کو نقصان پہنچانے کی ذہنیت ترک کرنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ سے غلط بیانات دیتا ہے۔ چینی دفاعی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی نام نہاد "فیصلہ کن برتری " کا حصول محض اپنی بالاترپوزیشن کو برقرار رکھنے، تسلط پسندانہ رویہ اختیار کرنے اور اپنے مفادات کو ترجیح دینے کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا امریکہ سے انسداد منشیات کے اداروں پر...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ سے فینٹینائل سے متعلقہ مسائل کو مساوات، احترام اور تعاون پر مبنی رویہ کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انسداد منشیات کے چینی اداروں پر سے عائد پابندیاں جلد از جلد ہٹانے اور بات چیت اور تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی  کی جکارتہ میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے ملاقات کے بعد ایک باقاعدہ نیوز بریفنگ میں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں فینٹینائل سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی  جس کے دوران چین نے اپنے اصولی موقف اور تحفظات کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق وانگ یی نے ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ سے کہا کہ انسداد منشیات کے حوالے سے چین کاعزم مضبوط ترین ہے اسکی پالیسیاں انتہائی جامع اوروہ دنیا کا بہترین ریکارڈز رکھتا ہے۔

وانگ وین بن نے کہا کہ امریکی خدشات کو دور کرنے اور چین امریکہ تعلقات کے مفاد میں، چین نے کئی سال پہلے فینٹینائل کو ایک کلاس کے طور پر شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کسی دوسرے ملک نے ایسا نہیں کیا۔

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں برس کی پہلی ششماہی میں چینی برانڈ کی مس...

بیجنگ(شِنہوا)رواں سال کی پہلی ششماہی میں چینی  برانڈ کی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت22.4 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمارکے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں تقریباً 59 لاکھ 90 ہزار چینی برانڈ کی مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جو  اس عرصے کے دوران ملک کی کل مسافر کاروں کی فروخت کا 53.1 فیصد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف جون میں چینی آٹو برانڈز کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 21.2 فیصد بڑھ کر تقریباً 12 لاکھ 10 ہزار یونٹ ہو گئی۔

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کپاس کے کھیت میں 24 گھنٹے سے زیادہ دیرتک پان...

ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل ١باد کے ماہرین زراعت نے کہاکہ زیادہ بارشیں کپاس کے پودے پر منفی اثرات مرتب کرنے سمیت پودوں کی غیر ثمر دار بڑھوتری میں تیزی لانے کاموجب بن سکتی ہیں لہٰذا کاشتکار پودے مرجھانے سے بچانے کیلئے 48گھنٹوں کے اندر اندر پانی کانکاس یقینی بنائیں۔کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہاکہ کپاس کے کھیت میں 24گھنٹے سے زیادہ دیر تک پانی کھڑارہنے سے فصل کی بڑھوتری رک جاتی ہے لہٰذاکاشتکار پودے مرجھانے سے بچانے کیلئے 48 گھنٹوں کے اندر اندر پانی کانکاس یقینی بنائیں۔انہوں نے بتایاکہ اگر 24 سے48 گھنٹوں تک بارش کا پانی کپاس کے کھیت میں کھڑارہے تو پودے مرجھانا شروع ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فصل کو زیادہ پانی کے نقصان سے بچانے کیلئے کپاس کے کھیت میں کھڑاپانی کسی خالی نچلے کھیت میں نکال دیاجائے اور اگر قریب ہی کماد کی فصل کاشت ہو اور اس میں پانی ڈالا جاسکتاہو تو اس کھیت میں پانی ڈال کر اس کے مفید نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر پانی کپاس کے کھیت سے باہر نہ نکالاجاسکتاہو تو کھیت کے ایک طرف لمبائی کے رخ کھائی کھود کر پانی اس میں جمع کردیاجائے۔انہوں نے کہاکہ کپاس کے کھیتوں کے اندر اور باہر دوسری نظر انداز جگہوں پر جڑی بوٹیوں کی بھرمار ہو جاتی ہے جس کے نتیجہ میں نقصان رساں کیڑوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار موسم برسات کے دوران کسی غفلت کامظاہرہ نہ کرے اور اس ضمن میں ماہرین زراعت کی رہنمائی سے استفادہ یقینی بنائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ زراعت کی شمالی پنجاب میں سورج مکھی کی...

محکمہ زراعت نے شمالی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت فوری جبکہ وسطی و جنوبی پنجاب میں خزاں کی فصل کی کاشت 25جولائی سے شروع کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہاہے کہ شمالی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت فوری طور پر شروع کرکے آخر جولائی تک مکمل کی جاسکتی ہے جبکہ خزاں کی فصل وسطی وجنوبی پنجاب میں وسط اگست تک مکمل کرکے بہتر پیداوار کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ سورج مکھی کی کاشت کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ ایف ایچ 331اور بیرونی ممالک سے درآمد شدہ ہائبرڈ بیج استعمال کیاجاسکتاہے جو فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے تمام شہروں میں باآسانی دستیاب ہے۔انہوں نے کہاکہ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے کھیت میں پودوں کی تعداد 23232فی ایکڑ ہونا اشدضروری ہے جس کیلئے اڑھائی کلوگرام بیج فی ایکڑ ڈال کر مطلوبہ تعداد کو پورا اور اچھی پیداوار کاحصول یقینی بنایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ سورج مکھی کی فصل تیلدار اجناس میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس کے بیج میں تیل کی مقدار 40سے45فیصداور لحمیات کی مقدار20فیصد جبکہ حیاتین اے اور بی کی مقدار10،10فیصد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سورج مکھی 100سے120دن میں پک کر تیار ہو نیوالی فصل ہے جسے سال میں 2مرتبہ جولائی اگست اور جنوری فروری میں کاشت کیاجاسکتاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زمین میں کالا کلر پیداکرنیوالے قابل تبادلہ ن...

اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر خالد اقبال نے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ زمین میں کالا کلر پیداکرنیوالے قابل تبادلہ نمکیات پیداواری صلاحیت میں کمی کا موجب بنتے ہیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد نے کاشتکاروں سے کہا کہ دھان کے کاشتکار زرعی زمین اور پانی میں موجود حل پذیر نمکیات کی مقدار پوری رکھنے کیلئے محکمانہ مشوروں پر عملدرآمد یقینی بنائیں چونکہ زمین اور پانی میں موجود حل پذیر نمکیات کی مقدار دھان کی پیداواری صلاحیت پر اثرانداز ہو سکتی ہے، اسلئے کاشتکار محکمہ زراعت کے مشوروں پر عملدرآمدکریں تاکہ وہ بہترین پیداوار حاصل کرسکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

750روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ انداز...

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیر ِ اہتمام 750روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 95ویں قرعہ اندازی مورخہ17جولائی 2023 بروز سوموار کو منعقد ہو گی۔سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے مطابق 750 روپے والے قومی انعامی بانڈزکا پہلا انعام 15لاکھ، دوسرا انعام 5لاکھ روپے کے تین انعامات اور 9300روپے کے 1696انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سروسز سیکٹر کی ٹھوس وسائنسی بنیادوں پر ترقی...

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدرحاجی محمد اسلم بھلی نے کہا کہ سروسز سیکٹر کی ٹھوس اور سائنسی بنیادوں پر ترقی کیلئے ڈیجیٹل انفارمیشن پلیٹ فارم، ڈیجیٹل اکانومی اور ای کامرس کو خصوصی مراعات دینا ہوں گی۔بزنس کمیونٹی کے ایک وفد سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ سروسز سیکٹر دنیا بھر میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور عالمی سطح پر اس کا آؤٹ پٹ 70فیصد جبکہ عالمی تجارت میں اس کا حصہ 25فیصد ہے۔انہوں نیکہا کہ دنیا کی ایک تہائی ملازمتیں بھی یہی سیکٹر مہیا کر رہا ہے۔ اسلم بھلی نے کہا کہ ہمارے ملک میں سروسز سیکٹر کا حصہ 58فیصد ہے جبکہ یہاں 200کے لگ بھگ بین الاقوامی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جن کی سرمایہ کاری 80ارب ڈالرسے بھی زائدہے۔انہوں نیکہا کہ ان اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں بھی سروسز سیکٹر کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں جبکہ ان خدمات کو برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے جن میں آئی ٹی فنانس، اکاؤنٹنگ، قانونی خدمات، صحت، انجینئرنگ، کال سنٹرز، ٹرانسپورٹ، ہول سیلز، ریٹیل کاروبار، فنانس انشورنس، ہاؤسنگ سیکٹر، سٹوریج اور کئی دوسری نجی سروسز شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں نوجوانوں کا حصہ 45فیصد ہے جبکہ بیرون ملک کام کرنے والے ہر سال 30ارب ڈالر کے قریب پاکستان بھیجتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سیکٹر کو ہم ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ہنر مند بنا کر قومی معیشت میں بہتری لا سکتے ہیں تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں کو فوری طورپرجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا ئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نئی انڈسٹری لگانے کیلئے 30 دن میں ون ونڈو آپ...

آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپٹپما) کے چیئرمین شیخ اصغر علی قادری نے نئی انڈسٹری لگانے کیلئے این او سی کے اجرا کا پرانا نظام بدل کر30دن میں ون ونڈو آپریشن کے ذریعے این او سی کے اجرا کے اعلان کوخوش آئندقرار دیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت محکمہ صنعت و تجارت میں خصوصی سیل قائم ہوگا اورنئی انڈسٹریز لگانے کیلئے این او سی کے اجرا کا پرانا نظام بدلے گا جس کے بعد اب 30دن کے اندر ون ونڈو آپریشن کے ذریعے این او سی دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گااور صوبہ میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آنے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار مہیا ہوگا جس سے صوبہ سے بیروزگاری کے خاتمہ سمیت نئی صنعتوں کے قیام سے صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر آئی ایم ایف سے نجات کیلئے مشترکہ کوششیں یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور عسکری قیادت کا معیشت کی بہتری کیلئے ایک پیج پر ہونا انتہائی خوش آئند ہے لیکن عوام کو بھی معاشی ریلیف کی فراہمی ممکن بنانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں زراعت کی ترقی کیلئے جو اعلانات کئے گئے ہیں وہ بھی خوش آئند ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت زراعت پر توجہ مرکوز کر لے تونہ صرف ہمارا درآمدی بل کم ہو سکتا ہے بلکہ پاکستان برآمدات بڑھا کر اربوں ڈالربھی کما سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کشمور میں معمولی تنازع پر فائرنگ،4 افراد جاں...

سندھ کے ضلع کشمور کے کچے علاقے میں معمولی تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوش قبائل کے دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں دو سگے بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ افسوسناک واقعے کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا، فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، لاشیں اور زخمیوں کو پولیس نے اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور، پی ٹی آئی کے 2 سابق ارکان صوبائی اسمب...

پاکستان تحریک انصاف کے 2 سابق ارکان صوبائی اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توڑ پھوڑ میں ملوث پی ٹی آئی کے 2 سابق ایم پی ایز کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد دونوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق ایم پی ایز ملک واجد اور ارباب وسیم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت پشاور میں انسدا دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، جہاں عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواست خارج کردی، جس کے بعد سابق ایم پی ایز کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے مقامی تھانے منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان پر 9 اور 10 مئی کو توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا کا الزام ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں مزید 5.6 ارب ڈالر کی فنڈنگ متوقع...

پاکستان میں مزید 5.6ارب ڈالر کی فنڈنگ متوقع ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے پاکستان مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر نے کہا نئی فنڈنگ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیے گئے 3.7ارب ڈالر کے معاہدے بھی شامل ہیں۔ آئی ایم ایف کا معاہدہ اس وقت ہوا جب پاکستان کو زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر، اسٹاک مارکیٹ کی ابتر صورتحال اورمہنگائی جیسے مسائل درپیش تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معاہدے کی خلاف ورزی برداشت نہیں کروں گا ، وز...

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کا بیل آٹ پیکج منظور کرنے میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی مدد سے معیشت کی کایا پلٹ دیں گے ، معاشی ٹیم پر واضح کر دیا کہ معاہدے کی خلاف ورزی برداشت نہیں کروں گا، 12 اگست تک ہماری حکومت ہے، پھر نگران حکومت معاہدے کا احترام جاری رکھے گی ، وزیر اعظم نے کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ غریبوں کے لیے احساس رکھتی ہیں اور انہوں نے معاہدے کے لیے قابل قدر حمایت کی۔ شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے کہا کہ پاکستان دنیا کے بہترین اور لذیذ ترین آم پیدا کرتا ہے، آپ کے لیے احترام کے جذبے کے طورپر آموں کا تحفہ بھجوارہا ہوں۔ اس موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے معاہدہ کے لیے آئی ایم ایف کے سامنے پاکستان کا کیس بھرپور انداز میں پیش کیا حالانکہ آئی ایم ایف بورڈ ماضی میں اعتماد کی کمی کی وجہ سے معاہدے کی شرائط کو پورا کرنے کے پاکستان کے عزم پر شکوک و شبہات کا شکار تھا۔ کرسٹینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مضبوط شراکت داری اور باہمی اعتماد استوار ہوچکا ہے ، یقین ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف وعدوں کو پورا کریں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کا اہم رکن ہے، آئی ایم ایف پاکستان کی ہر ممکن حد تک مدد کرتا رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلم، ٹی وی کے نامور اداکار البیلا کی19ویں بر...

فلم، ٹی وی کے نامور اداکار البیلا کی19ویں برسی17جولائی کو منائی جائے گی۔اختر حسین المعروف البیلا نو برس قبل 17جولائی کو دل کے دورے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔اسٹیج،ٹیلی ویژن اورفلمی دنیا کے نامورمزاحیہ اداکار البیلانے ستر کی دہائی میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا البیلا اپنی مخصوص جسمانی حرکات و سکنات سے مزاح پیدا کرنے میں یکتا تھے البیلا نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں بھریا میلہ،اچاناں پیارد ا،بدنام،عشق نچاوے گلی گلی اور بائو جی قابل ذکر ہیں۔حاجی البیلا نے سٹیج ڈراموں اور فلموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموںمیں بھی کام کیا۔معرف کامیڈین اور اداکار البیلا17جولائی 2004ء کودل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے تھے ان کی عمر 63برس تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کار سوار جاں ب...

سچل کے علاقے محمد خان گوٹھ میں ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا کار سوار جاں بحق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ حسنین حیدر کے نام سے کی گئی جو کہ کار میں اپنے دوست کے ہمراہ جا رہا تھا۔ ایس ایچ او سچل چوہدری سلیم کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا معلوم ہوتا ہے۔ مقتول کے دوست نے پولیس کو بتایا کہ موٹر سائیکل سوار افراد نے کار روکنے کا اشارہ کیا اس دوران حسنین نے کار ان کی موٹر سائیکل سے ٹکرا دی اور وہ سڑک پر گر گئے جس پر ڈاکووں نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حسنین گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر قریبی نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او چوہدری سلیم نے بتایا کہ مقتول کو سینے، پیٹ اور کمر پر گولیاں لگی تھیں جبکہ وہ سچل کے علاقے میں نیو رضویہ سوسائٹی کا رہائشی تھا تاہم پولیس اس حوالے سے جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین سے بھی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب،ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، مطالبات...

ملازمین کا احتجاج اور تالا بندی کا مثبت نتیجہ سامنے آ گیا۔ حکومت پنجاب نے مظاہرین کے 2 مطالبات تسلیم کرلیے۔ پنجاب حکومت نے احتجاجی ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فی صد اور پنشن میں 17 فی صد اضافے کا مطالبہ مان لیا، تاہم لیو انکیشمنٹ کا مطالبہ تسلیم نہیں ہو سکا۔ جس کے بعد احتجاج پر بیٹھے ملازمین نے محرم الحرام کے باعث احتجاج موخر کردیا۔ صوبائی حکومت کے ساتھ معاملات طے ہونے کے بعد راولپنڈی میں واسا ، آر ڈی اے، پی ایچ اے کے میونسپل کارپوریشن کے دفاتر میں تالا بندی ختم کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں یونین رہنما کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے بعد لیو انکیشمنٹ کا مطالبہ اٹھائیں گے ۔ بعد ازاں میونسپل یونین کے صدر راجا ہارون، واسا یونین کے جنرل سیکرٹری راجا افتخار نے احتجاج مخر کرنے کا اعلان کیا ۔ دوسری جانب لاہور میں بھی مظاہرین کے ساتھ لیگی رہنما ملک احمد خان کے مذاکرات ہوئے، جس کے بعد سرکاری ملازمین کا حکومت سے معاہدہ طے پا گیا، جس کے مطابق گریڈ ایک تا 16 رننگ بیسک پر 35 فی صد اضافہ ہوگا۔ گریڈ 17 تا 22 رننگ بیسک پر 30 فی صد اضافہ ہوگا۔ معاہدے میں طے پایا کہ لیو انکیشمنٹ کی رقم رننگ بیسک کے مطابق دی جائے گی۔ وفاق کی طرز پر پنشن میں 17.5 فی صد اضافہ ہوگا۔رہنماں کی جانب سے فیصلے کے بعد ملازمین نے دھرنا ختم کردیا، تاہم دھرنے کے قائدین نوٹیفکیشن کے اجرا تک لاہور ہی میں قیام کریں گے۔ اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے نوٹیفکیشن جاری نہ ہو تو محرم الحرام کے بعد دوبارہ دھرنا دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کا فضل الرحمان سے رابطہ، زرداری سے...

مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماوں نے ملک کی سیاسی صورتحال اور نگران سیٹ اپ پر تبادلہ خیال کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کے دوران نواز شریف نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ تمام اہم سیاسی فیصلوں پر آپ کو اعتماد میں لیکر چلیں گے۔ نوازشریف نے سربراہ حکومتی اتحاد کو سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی بھی وضاحت کر دی ہے، قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ دبئی میں آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات معمول کی ملاقات تھی جس میں ملکی مسائل اور سیاسی امور پر مشاورت ہوئی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ابھی بھی پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، نگران سیٹ سمیت تمام امور پر مشاورت ہوگی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے نوازشریف کو اپنے مقف سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماوں نے آنے والے دنوں میں اہم فیصلوں سے متعلق مسلسل مشاورت کرنے پر بھی اتفاق کیا ، نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے رابطے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کو جلد تمام اتحادی سربراہان کا اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں غیرقانونی تعمیرات فو...

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایڈمن ایمپلائز سوسائٹی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف شہری کی درخواست پر ایس بی سی اے کو تعمیرات فوری رکوانے کا حکم دیدیا۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو کراچی ایڈمن ایمپلائز سوسائٹی میں قانونی تعمیرات کیخلاف شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے مقف دیا کہ عدالت کے احکامات اور نوٹس کے باجود پلاٹ نمبر بی 172 بلاک 5 پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ بلڈر کی جانب سے بلڈنگ کے حوالے سے ضروری اجازت نامے حاصل کئے بغیر تعمیرات کی جارہی ہیں۔ ایس بی سی اے کو شکایت کی گئی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت میں تعمیرات کی حالیہ تصاویر بھی جمع کروادی گئیں۔ عدالت نے ایس بی سی اے کو تعمیرات فوری رکوانے اور ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9 مئی واقعات،شاہ محمود قریشی کی ایک اور مقدم...

ا سلام آباد کی مقامی عدالت نے 9 مئی پر تشدد احتجاج پر تھانہ کھنہ میں درج مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج محمد ہارون شاہ نے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر حاضری لگوائی۔ پی ٹی آئی رہنما کے وکیل علی بخاری نے دلائل مکمل کیے، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی پرتشدد احتجاج کے وقت نہ جائے وقوعہ پر موجود تھے اور نہ انہوں نے کوئی بیان دیا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت شاہ محمود قریشی کی ضمانت کنفرم کرے، وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانت کنفرم کی اور ایڈیشنل سیشن جج سید محمد ہارون نے درخواست ضمانت منظور کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 781 وی...

برصغیر پاک و ہند کے صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے 781 ویں عرس کی 15 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ دربار عالیہ کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے صدیوں سے جاری رسومات ادا کی۔ ڈی پی او پاکپتن کا کہنا ہے کہ عرس بابا فرید کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، پولیس کے 300 سے زاہد اہلکار رسومات کے دوران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاسی استحکام اولین ترجیح ، عون اور نعمان لن...

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی کی سربراہی میں بڑا سیاسی فیصلہ کرلیا گیا، حکومت کی مدت مکمل ہونے تک عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی وزیر اور بدستور وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔ چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہی آئی پی پی وجود میں آئی ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر ملکی مفادات پارٹی مفادات سے زیادہ عزیز ہیں۔ سربراہ چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے متحد ہونے کا پیغام دینا چاہتے ہیں ، آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی زیر تکمیل ہے، اس وقت ملک کو استحکام کی اشد ضرورت ہے اور آئی ایم ایف ملک میں سیاسی و معاشی استحکام دیکھنا چاہتا ہے، ان حالات میں وفاقی کابینہ سے علیحدگی اختیار کر کے منفی تاثر نہیں دینا چاہتے۔ جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی سیاسی استحکام پر یقین رکھنے والی ایک ذمہ دار پارٹی ہے ، سیاسی استحکام، معاشی استحکام سے جڑا ہے، آنے والے انتخابات میں سیاسی فیصلے اس وقت کی صورت حال کے مطابق کریں گے، پارٹی سیاست کا محور و مرکز ملک میں سیاسی و معاشی استحکام لانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی کا وجود پاکستان کی سلامتی کے ساتھ جڑا ہے ، ملکی سلامتی اور استحکام سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں، پہلی ترجیح مستحکم پاکستان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق اد...

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کررہا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیردفاع خواجہ آصف نے پاک افغان تعلقات بارے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسداری بھی نہیں کر رہا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پچاس سے ساٹھ لاکھ افغانیوں کو تمام تر حقوق کے ساتھ پاکستان میں 40،50 سال سے پناہ میسر ہے جبکہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سر زمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی ، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومیں اتحاد اور بھائی چارے سے کسی بھی چیلنج...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومیں اتحاد اور بھائی چارے سے کسی بھی چیلنج پرقابو پا سکتی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں جمہوریت کی ساتویں سالگرہ اور قومی اتحاد کے دن کی یاد میں ترکیہ کے ساتھ ہیں، بہادر ترک عوام کی عظیم قربانیوں اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام نے جمہوریت اور بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی گھناؤنی سازش کا بہادری سے مقابلہ کیا، 2016 کا یہ تاریخی دن صدر رجب طیب اردوان کیایمان اور گہرے اعتماد کی نمائندگی کرتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومیں اتحاد اور بھائی چارے سے کسی بھی چیلنج پرقابو پا سکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنی پرتعیش شادی کی خوبص...

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی پرتعیش شادی کی خوبصوت ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔ شہزادی شیخہ مہرہ رواں سال اپریل میں ہی اپنے منگیتر شیخ مانع المکتوم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں ۔نوبیاہتا شاہی جوڑا جہاں آج کل شادی کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کے ساتھ سیروتفریح میں مصروف ہے وہیں شیخہ مہرہ نے اپنی شادی کے خوبصورت لمحات کی ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے ۔ فوٹو اینڈویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شہزادی شیخہ مہرہ نے اپنی شاہی، پرتعیش شادی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل کا ایموجی (سفید رنگ کا دل)بھی بنایا ہے۔ دوسری جانب اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں شیخہ مہرہ کے شوہر، مانع المکتوم نے بھی سرخ رنگ کا دل بناتے ہوئے محبت کا اظہار کیا ہے۔ شیخہ مہرہ کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کے روز سفید رنگ کی تھیم رکھی جس میں ہر شے دلفریب اور جاذب نظر دکھائی دے رہی ہے۔ چند گھنٹوں قبل ہی شیئر کی گئی اس ویڈیو کو شہزادی شیخہ مہرہ کے دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ شہزادی شیخہ مہرہ امدادی سرگرمیوں اور فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں، وہ ماحولیات، خواتین کو طاقتور بنانے اور غیر مراعات یافتہ طبقے کی ترقی کیلئے بھی کام کرتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا اوریورپ شدیدگرمی کی لپیٹ میں، گرمی کا...

امریکا اور یورپ کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے ، ماہرین نے گرمی کے نئے ریکارڈ بننے کی پیشگوئیاں کردی۔ امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے ہیٹ وارننگ جاری کردی ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا میں گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے جبکہ فینیکس شہر میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دنیا کے انتہائی گرم مقامات میں شامل امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ڈیتھ ویلی کا درجہ حرارت(آج) اتوار کو 54 ڈگری سینٹی گریڈ کے نئے ریکارڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گرمی کی وجہ سے پارکس بند، ریسٹورنٹس اور کاروباری مراکز کے اوقات کار کم کردیے گئے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں بھی گرمی سے متاثرہ افراد لائے گئے ، لو لگنے سے امریکہ میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ دوسری جانب یورپ کے شہری بھی گرمی سے بلبلا اٹھے ہیں ، یورپ کے بیشتر شہروں میں گرمی کی لہر میں کوئی کمی نہیں آئی، ماہرین کی جانب سے گرمی کی شدت آئندہ چند روز برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق اٹلی، فرانس، یونان، کروشیا اور ترکی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اٹلی میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ سکتا ہے ، موسمیاتی ماہرین کی جانب سے یورپ میں گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپی پارلیمان کی جانب سے منی پور میں مودی س...

یورپی پارلیمان کی جانب سے منی پور میں مودی سرکار کے کردار کے خلاف قرارداد منظورکر لی گئی۔ یہ قرارداد 5 پارلیمانی گروپوں کی جانب سے پیش کی گئی جو 80 فیصد یورپی پارلیمان کی نمائندگی کرتے ہیں، بھارتی حکومت اور بی جے پی کی جانب سے کوکی قبائل کی نسل کشی کی خاموش حمایت پرتنقیدکی گئی۔ مودی سرکار سے اس قرارداد میں اقلیتوں کو حقوق اور آزادی کو تحفظ دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا، قرارداد میں کہا گیا کہ مودی حکومت کی سرپرستی میں قوم پرست بیانیہ منی پور خانہ جنگی کو مزید ہوا دے رہا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے،سیاسی فوائد کے لیے ہندو نواز تفریقی پالیسیاں فسادات کو بڑھا رہی ہیں،یورپی پارلیمنٹ نے مودی سرکار سے بلا تعطل انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ منی پور فسادات میں 2ماہ میں 250سے زائد چرچ نذرآتش کئے گئے اور 115افراد ہلاک ہوئے، ان فسادات کی وجہ سے 4ہزارسے زائد مقامی افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے میں سعود...

سعودی عرب نے یومیہ 11.5 ملین مکعب میٹر کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنا کر نیا بین الاقوامی ریکارڈ بنا لیا ۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے قومی ادارے نے کہا ہے کہ اس نے استعمال کے قابل پانی تیار کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ادارے نے کہا کہ ہر روز 11.5 ملین مکعب میٹر سے زیادہ قابل استعمال پانی تیار کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ماحولیاتی قوانین و ضوابط کی بھی پابندی کی جا رہی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف ہے کہ 2025 کے آخر تک 37 ملین ٹن تک کاربن کا اخراج کم کردیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7...

جنوبی کوریا میں تین روز سے جاری طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، ڈیم بھر گئے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 3 لاپتہ افراد کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ۔ حکام کے مطابق ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی چنگ چیونگ صوبے میں ڈیم اووفلو ہونے سے پانی آبادیوں میں داخل ہوسکتا ہے۔ 7 ہزار افراد کو انخلا کی ہدایت کردی گئی۔ لینڈسلائیڈنگ، سیلاب کیخطرے کے باعث بلٹ ٹرین سمیت تمام ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور میں ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا...

لاہور میں اسمگلروں کی جانب سے ڈرون کے ذریعے منشیات کی منتقلی کا عمل جاری ۔ پولیس کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے ہڈیارہ میں مقامی افراد کی اطلاع پرکھیتوں سے ایک ڈرون قبضے میں لیا گیا ہے۔ ڈرون کے ساتھ ہیروئن کے پانچ پیکٹ تھے جنہیں تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ ایک ہفتہ قبل بھی6 کلو منشیات سے بھرا ڈرون کاہنہ کے علاقے میں گرا تھا۔ پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے کاہنہ سے ملنے والی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن قبضے میں لے لی تھی۔ منشیات کی سپلائی دینے والے ڈرون کا کنٹرول کس کے ہاتھ میں ہے؟ پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس تاحال ملزمان تک نہیں پہنچ سکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد سے سکردوجانیوالی کار کوحادثہ ، 2...

وفاقی دارالحکومت اسلام سے سکردو جانے والی کار حادثے کا شکارہوگئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5افراد میں سے 2 جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں ۔ لوئر کوہستان پولیس کے مطابق افسوس ناک حادثہ حدود تھانہ دوبیر جیجال بمقام (شیطان پڑی ) موقع پر پیش آیا، ریسکیو اور مقامی لوگوں کی مدد سے لاشوں اور زخمیوں کو الشفا ہسپتال دوبیر منتقل کیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد ریفر کیاگیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ابتدائی کارروائی کے بعد ان کے آبائی گاؤں کیلئے روانہ کرنے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالوں کی شناخت سید امجد، لیاقت علی اور محمد اقبال کے نام سے ہوئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اغوا برائے تاوان کے دو ہائی پروفائل کیسز میں...

لاہور پولیس نے تاوان اور بھتہ کے دو ہائی پروفائل کیسز میں ملازمین کے ملوث ہونے کے بعد کاروباری طبقے کو ذاتی ملازمین سے خبردار رہنے کی ہدایات کردیں۔ کاروباری طبقہ ذاتی ملازمین رکھنے سے پہلے تصدیق کرلیں ورنہ سنگین واردات کا خدشہ ہے، پولیس نے خبردار کردیا۔ پولیس کے مطابق ڈیوس روڈ لاہور سے پانچ کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا ہونے والے نجی کمپنی کے سی ای او حشمت کمال کا ڈرائیورواردات کاماسٹرمائنڈ نکلا ۔ ملزم عبدالرحمان نے دوساتھیوں کے ہمراہ واردات کرکے ایک کروڑ 80 لاکھ روپیتاوان بھی وصول کیا۔ دوسری جانب قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے تاجر کو کالعدم تنظیم کے فنڈزکینام پرتین کروڑ روپے بھتے کا خط بھیجنے والا بھی کمپنی کا خاص ملازم نکلا۔ 3 رکنی گروہ نے انٹرنیٹ سے کالعدم تنظیم کے خط کا فارمیٹ کاپی کیا۔ پولیس نے دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ بھاری رقم اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سول سوسائٹی کے وفد کا جناح ہاؤس کی خراب حالت...

سول سوسائٹی اور سماجی شخصیات کے وفد نے جناح ہاوس کا دورہ کیا اور 9 مئی واقعہ کی مذمت کی۔ وفد نے جناح ہاوس کو نذرِآتش اور خراب حالت میں دیکھ کر انتہائی دکھ کا اظہار کیا۔ شرکا وفد کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے اپنے ہی قائد کے گھر کو جس قدر بری طرح جلایا اسے دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا، پاک افواج اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنا کسی بھی لحاظ سے قابلِ معافی جرم نہیں ہے، ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تاحیات کھڑے رہیں گے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ قائد کے گھر تباہی پھیلانے والوں اور شہدا کی بے حرمتی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر با...

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔ ہفتہ کی صبح صوبہ پنجاب کے علاقے اسلام آباد، راولپنڈی، میانوالی، کندیاں، اٹک، کالا باغ، واں بھچراں میں بادل خوب برسے جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، گرمی اور حبس کم ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ بارش سے گلیاں اور نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے۔ کالا باغ میں تیز بارش کے باعث برساتی نالے کا بند ٹوٹ گیا۔ اٹک میں جنڈ کے مقام پر بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، تیز برساتی پانی روڈ کے اوپر آ گیا جس کے باعث دونوں اطراف میں ٹریفک کی روانی بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے علاقے پشاور، چارسدہ ، کرک اور گردونواح میں صبح سویرے موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کے پی کی نگران کابینہ میں ردوبدل کی سمری دوب...

نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردوبدل کی سمری دوبارہ گورنر کو بھیج دی ۔ وزیرصنعت عدنان جلیل کو ڈی نوٹیفائی کرنے اور مشیر کھیل مطیع اللہ کو وزیر بنا کر صنعت کی وزارت دینے اور اشرف اللہ کو معاون خصوصی ٹیکنیکل ایجوکیشن بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اے این پی نے عدنان جلیل کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر عدنان جلیل نے کہاکہ انہیں ہٹانے کی سمری دوبارہ گورنر کو بھیجی گئی ہے، انہوں نے اگر کچھ غلط کیا ہے تو وزیراعلی ان سے پوچھتے۔ عدنان جلیل نے مزید کہا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، معلوم نہیں انہیں کیوں ہٹایا جا رہا ہے؟ ایمانداری سے کام کر رہا ہوں اور کرپشن نہیں ہونے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کا پاسنگ مارکس بڑھان...

ملک بھر کے تعلیمی بورڈ میں پاسنگ مارکس کم ازکم 40 کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ملک کے تعلیمی بورڈز کی کمیٹی فارچیئرمینز کا دو روزہ اجلاس ہوا جس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور اور اہم امور پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی نے پاسنگ مارکس کم ازکم 40 فیصد کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے مسلم طلبہ کے لئے مطالعہ قرآن لازمی قرار دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ بورڈز کے چیئرمینز نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ پورے ملک میں یکساں رزلٹ کارڈ متعارف کیا جائے گا اور امتحانی شیڈول مارچ اپریل کے بجائے مئی اور جون میں کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں رواں سال کیلئے انٹربورڈ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بلوچستان بورڈ رواں سال انٹربورڈ سپورٹس کمیٹی کا چیئرمین ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مہنگائی کا تناسب 30 فیصد پر جا پہنچا، بدحال...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کا تناسب 30 فیصد پر جا پہنچا ہے اور نیپرا نے بجلی 5 روپے فی یونٹ اضافے کی سمری بھیج کر مہنگائی کی ماری عوام کو مزید خوف زدہ کر دیا ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط تو مفتاح بھی لے آیا تھا، ڈار کے پاس کئی پلان تھے لیکن بالآخر انہیں اور وزیراعظم کو آئی ایم ایف کے آگے ایک سال ضائع کرنے اور گھٹنے ٹیکنے کے علاوہ کوئی پلان نہیں ملا، بیمار معیشت اور بدحال عوام کی حالت قابل رحم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر، بجلی، گیس، آٹا مزید مہنگا ہوگا پاکستان دیوالیہ سے بچا ہے لیکن دیوالیہ کی تلوار لٹک رہی ہے، 4 ارب ڈالر ایک ماہ کی پاکستان کی امپورٹ کی ضرورت ہے، گروتھ صفر ہے ایکسپورٹ بڑھ نہیں رہی ترسیلات آ نہیں رہی، ادائیگیاں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 6 گنا زیادہ ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جس کو دبئی کی اہم سیاسی میٹنگ میں شامل نہیں کیا گیا، وہ مولانا فضل الرحمان بھی صدر کے امیدوار ہیں اور نگران حکومت میں زیادہ حصہ مانگ رہے ہیں، بلاول نے امریکہ میں لمبی تان لی ہے، زرداری کی خاموشی معنی خیز ہے، نواز شریف عبادت میں مصروف ہے غریب جائے بھاڑ میں انہیں اقتدار کی بندر بانٹ سے فرصت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو قومی معاملات میں شریک نہیں کیا جائے گا تو سیاسی معاشی اور اقتصادی بحران بڑھتا چلا جائے گا، نگران حکومت کے آنے پر اندازہ ہو جائے گا کہ الیکشن کب ہونے ہیں اور کس معیار کے ہونے ہیں، اگر پی ڈی ایم نے نگران حکومت کے عہدوں کی بندر بانٹ میں چالاکی دکھائی تو الیکشن وقت سے پہلے ہی متنازعہ ہو جائیں گے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عوام اب بے شعور نہیں باشعور ہو چکی ہے اور سب کچھ سمجھتی ہے، اگر نگران حکومت نے اپنوں میں بانٹا اور غریب کو ڈانٹا تو مسائل مزید سنگین اور گھمبیر ہو جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملزم یا مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر فون ڈیٹا نک...

لاہور ہائی کورٹ نے دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے الزام میں ملزم کی سزا کے خلاف اپیل کے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ملزم یا مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر فون ڈیٹا نکلوانا آئین کے آرٹیکل 13 کے خلاف ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے الزام میں ملزم کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس امجد رفیق نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم یا مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر فون ڈیٹا نکلوانا آرٹیکل 13 کے خلاف ہے، ذاتی فون کا ڈیٹا لینا اچھی روایت نہیں، یہ پرائیویسی کے حقوق کے خلاف ہے، ملزم راضی نہ ہو تو مجسٹریٹ سے فون ریکارڈ لینے کے لیے اجازت طلب کرنی چاہیے۔ عدالت نے شک کا فائدہ دے کر ملزم رحمت اللہ کو بری کرنے کا فیصلہ سنادیا۔ ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مجموعی طور پر 10 سال قیدکی سزا سنائی تھی۔ ایک اور فیصلے میں اسی بینچ نے شہری کا نام انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فورتھ شیڈول میں ڈالنیکا اقدام کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ کسی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالنیکے لیے سخت طریقہ کار اپنایا جائے، ایسی پابندیاں لگنیکے بعد انسان اپنی زندگی باعزت طریقے سے نہیں گزار پاتا، فورتھ شیڈول میں شامل شخص کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنیکا بانڈ بھرنا پڑتا ہے، فورتھ شیڈول میں شامل شخص کو حکومت جب چاہیگرفتار کر سکتی ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ قصہ مختصر فورتھ شیڈول میں شامل شخص کا زندگی گزارنا مشکل ہو جاتا ہے، ایسے افراد کے خلاف معلومات عموما ایس ایم ایس یا واٹس ایپ میسیج سے لی جاتی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہیکہ فورتھ شیڈول میں کسی شہری کا نام ڈالنے سے پہلے ایک سے زائد فورمز سے معلومات لی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا...

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ لسبیلہ کے قریب کھکر گولائی کے مقام پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 مسافرجاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دو...

ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا، 13 جولائی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1135 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.22فیصد زیادہ ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1132 روپے ریکارڈکی گئی تھی، اسی طرح گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک کے جنوبی اضلاع میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1166 روپے ریکارڈکی گئی۔ جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.14 فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1168 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق 13 جولائی کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1150 روپے، راولپنڈی 1147 روپے، گوجرانوالہ 1140 روپے، سیالکوٹ 1140 روپے، لاہور1170 روپے، فیصل آباد 1120 روپے، سرگودھا 1100 روپے، ملتان 1133 روپے، بہاولپور 1160 روپے، پشاور1120 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1100 روپے ریکارڈکی گئی۔ کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1128 روپے، حیدرآباد1150 روپے، سکھر1210 روپے، لاڑکانہ 1170 روپے، کویٹہ 1190 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1150 روپے ریکارڈ کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ ترسیلات زرکاحج...

روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6.350 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون 2023 کے اختتام پر سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ ترسیلات زر کا حجم 6.335 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ رپورٹ کے مطابق جون کے مہینہ میں سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعے 127 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020 کے بعد سے لیکر اب تک سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ پاکستان میں مجموعی طور پر 716 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سمندرپار پاکستانیوں نے ستمبر 2020 سے لیکر اب تک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 316 ملین ڈالر، نیا پاکستانی اسلامی سرٹیفکیٹس میں 377 ملین ڈالر اور پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 78 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک میں بسوں اور ٹرکوں کے 3836 یونٹس پیداوار...

ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023 میں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کے 3836 یونٹس پیداوار ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2022 کی اسی مدت میں کے مقابلہ میں 41 فیصد کم ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022 میں ملک میں بسوں اور ٹرکوں کے 6498 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔ جون میں بسوں اور ٹرکوں کے 149 یونٹس پیداوار ریکارڈکی گئی جو مئی کے 153 یونٹس کے مقابلہ میں 3 فیصد اور گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 75 فیصد کم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ہینو کے 838 یونٹس ، ماسٹر کے 1234 یونٹس، جے ای سی کے 164 یونٹس اور ایسوزو کے 1600 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی ہے۔ملک میں بسوں اور ٹرکوں کی پیداوار میں 41 فیصد کمی

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں