ڈالر کی قدر بڑھنے سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گر گئی۔ برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 1.49 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 79.87 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈالر کی قدر بڑھنے سے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی کم ہوئی ہے، 1.47 ڈالر کمی کے بعد ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 75.42 ڈالر پر آگئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دریائے ستلج میں بہاولپور اور بہاولنگر کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ جاری ، جھنگ میں دریائی پٹی کے ساتھ کھڑی فصلیں پانی کی زد میں آگئیں۔ سندھ میں کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، دریائے چناب میں جھنگ کے مقام پر سیلابی ریلے کے بہاو میں کمی آنے لگی ہے۔ دوسری جانب نارووال سے سیلابی ریلہ گزر گیا تاہم دریائے راوی کے حفاظتی بند کے اطراف ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب کر گیا۔ دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بہاولنگر میں بھوکاں پتن کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، پانی کے تیز بہا ؤسے کٹا وکا عمل بھی جاری ہے، ہیڈ سلیمانکی، ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 73438 کیوسک ہے۔ دریائی بیلٹ سے ملحقہ علاقوں میں فصلیں ڈوب گئی ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے تمام اداروں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا اور دریائی بیلٹ میں فلڈ ریلیف کیمپس بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ادھر اوچ شریف میں دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، پانی کی آمد 36 ہزار 2 سو 77 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہیڈ پنجند سے پانی کا اخراج 21 ہزار 3 سو 27 کیوسک ہے، دریا کے قریبی علاقے، فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ دریا کنارے رہائش پذیر افراد کو مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ریسکیو 1122 کی جانب سے بھی ایمرجنسی ریلیف کیمپ لگا دیا گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے محمد پور میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ دوسری جانب عارف والا میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے، بلاڑی قصوریہ، اراضی دلاور اور نورا رتھ کے مقام پر وسیع رقبے پر فصلیں ڈوب گئیں، دریا کے قریب بسنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے مساجد میں اعلانات بھی کروا دیئے گئے ہیں۔ ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ دریا کے کنارے آبادیوں سے مکینوں کے انخلا کا عمل بھی جاری ہے، سیلابی پانی میں گھرے 200 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تاشقند(شِنہوا) شوکت مرزی یوف نے جمعہ کو ازبک صدر کے طور پر حلف اٹھالیا۔
مرزی یوف نے دارالحکومت تاشقند میں منعقدہ ایک افتتاحی تقریب میں حلف اٹھانے کے بعد خطاب میں کہا کہ ازبکستان ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ آنے والا دور ملک کے سیاسی، سماجی، اقتصادی، ثقافتی اور انسانی شعبوں میں وسیع اہم تبدیلیوں کا وقت ہو گا۔ انہوں نے نئے خیالات، اقدامات اور کامیابیوں کی ضرورت پر زور دیا۔
ازبکستان میں 9 جولائی کو قبل از وقت صدارتی انتخابات ہوئے جس میں چار امیدوار تھے جن میں مرزی یوف بھی شامل تھے جنہیں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف ازبکستان نے نامزد کیا۔
ملک کے مرکزی الیکشن کمیشن نے منگل کو انتخابی نتائج کی توثیق کی جن کے تحت مرزی یوف نے 87.1 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے برطانوی حکومت کے عہدیداروں اور سیاست دانوں کی جانب سے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون (این ایس ایل) کو غیرمعقول طور پر بدنام کرنے اور ہانگ کانگ پولیس کے قومی سلامتی محکمے کے اٹھائے گئے اقدامات کو "شیطانی" قرار دینے کی سخت مذمت کی ہے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر کے قانون نافذ کرنے والے ادارے متعلقہ افراد یا اداروں کی سرگرمیوں کے حوالے سے ثبوتوں کی بنیاد پر اور قانون کے مطابق قانون کے نفاذ کے اقدامات اٹھارہے ہیں جن کا ان کے سیاسی موقف، پس منظر یا پیشے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ متعلقہ ممالک نے ان مفروروں کو کس طرح پناہ دی، اور مختلف شکلوں اور طریقوں سے انہیں بری کرنے کی کوشش کی، وہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکے کہ بیرون ملک فرار اس میں ملوث افراد این ایس ایل کے تحت مسلسل جرائم کرتے رہے ہیں جو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے سوڈان میں متحارب فریقوں پر اشتعال انگیزکارروائیاں بند کرنے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے کہا کہ سوڈان میں مسلح تصادم تین ماہ سے جاری ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان متعدد عارضی جنگ بندی کے باوجود لڑائی جاری ہے۔
دائی نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ سوڈان کے تمام فریق امن اور اس کے عوام کی بھلائی کو ترجیح دیں گے، بات چیت کی کوشش کریں گے اور ایک بڑے انسانی بحران سے بچنے کے لیے اشتعال انگیزی بند کریں گے۔
انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ چین امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے علاقائی تنظیموں اور ممالک کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی شراکت دار علاقائی تنظیموں کی کوششوں کی حمایت اور ان کے ساتھ تعاون کریں گے۔ دائی نے کہا کہ ہم علاقائی تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ سوڈان کے تمام فریقوں کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط کریں اور ہرصورت کشیدگی کو جلد از جلد کم کرنے اور اس سے بچنے کے لیے ہم آہنگی پیدا کریں۔
بیجنگ (شِنہوا)چین نے ایک یورپی ملک میں ایک بار پھر قرآن مجید کو جلانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہذیبوں کے درمیان تنازعات اور دشمنی پیدا کرنے کے لیے نام نہاد "آزادی اظہار" کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 11 سے 12 جولائی تک ہونے والے 53 ویں اجلاس میں متعلقہ ممالک میں قرآن کو جلانے کی کارروائیوں پر فوری بحث ہوئی اور اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے تجویز کردہ ایک مسودہ قرارداد کو 12 ووٹوں کے مقابلے میں 28سے منظور کیاگیا،جبکہ 7رکن ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد میں قرآن کی بے حرمتی کی حالیہ کھلے عام اور پہلے سے طے شدہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے بالترتیب 54ویں اور 55ویں اجلاس میں موضوع پر بحث اور ایک انٹرایکٹو ڈائیلاگ منعقد کرنے کا فیصلہ اور ہائی کمشنر سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مذہبی منافرت کی بنیادی وجوہات بارے میں زبانی اپ ڈیٹ پیش کریں۔
اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین اس فوری بحث کے انعقاد کی حمایت اور قرآن کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام، جامعیت اور باہمی سیکھنے کا حامی اور ہر قسم کے اسلامو فوبیا کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
چھانگشا(شِنہوا)بواؤفورم برائےایشیا(بی ایف اے) کے عالمی اقتصادی ترقی وسلامتی فورم کی دوسری کانفرنس 29سے31 اکتوبر تک چین کے وسطی صوبہ ہونان کے دارالحکومت چھانگشا میں منعقد ہوگی۔
اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ عالمی ترقی ومشترکہ سلامتی کے موضوع پر ہونے والے اس کانفرنس میں 30 سے زیادہ سرگرمیاں منعقد ہوں گی جن میں ذیلی فورمز، گول میزکانفرنس اور نمائشیں شامل ہیں۔ سرکاری حکام، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان، کاروباری نمائندے اور سکالرز عالمی ترقی اور سلامتی کے اہم مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے جمع ہوں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران بی ایف اے کے سیکرٹری جنرل لی باؤڈونگ نے کہا کہ یہ کانفرنس اقتصادی ترقی اور سلامتی میں نئے رجحانات اور پیشرفت کا گہرائی سے تجزیہ کرے گی اور عالمی ترقی اور مشترکہ سلامتی کو فروغ دینے کے لیے راہیں تلاش کرے گی۔
کانفرنس کی مشترکہ میزبانی بواؤفورم برائے ایشیا اور ہونان کی صوبائی عوامی حکومت کریں گے۔
ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ نام نہاد ""ہانگ کانگ اقتصادی و تجارتی دفتر (ایچ کے ای ٹی او) سرٹیفیکیشن ایکٹ پر پیش رفت کوفوری طور پر روک دے۔ دفتر کے ترجمان نے چین مخالف چند کانگریس ارکان کے پیش کردہ نام نہاد ایکٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کردیا، جسے امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ تعلقات نے 13 جولائی کو منظور کیا تھا جس کو اب رائے شماری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ اس ایکٹ کے ذریعے "ایک ملک، دو نظام" کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ، امریکہ میں ایچ کے ای ٹی او کی مراعات اور استثنیٰ کے خاتمے یہاں تک کہ دفتر کی بندش کا مطالبہ اور ہانگ کانگ کے معاملات سمیت چین کے اندرونی امورمیں سنگین مداخلت کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ امریکہ کے تجارتی سرپلس کا سب سے بڑا ذریعہ اور امریکی اداروں کے لیے سرمایہ کاری اور کاروبار کا اہم مقام ہے۔ایچ کے ایس اے آر حکومت کی طرف سے قائم کردہ بیرون ملک اقتصادی اور تجارتی تنظیموں کے طور پر،ایچ کے ای ٹی اوز ہانگ کانگ اور متعلقہ ممالک اور خطوں کے درمیان یکساں اقتصادی اور تجارتی تعاون کی بنیاد پر اچھے طریقے سے چل رہے ہیں۔
ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کی خلائی ایجنسی نے کہا ہے کہ جمعہ کو شمال مشرقی جاپان میں ایک ٹیسٹ کے دوران راکٹ کا انجن پھٹ گیا۔
جاپان ایرو سپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کے مطابق اکیتا پریفیکچر کے نوشیرو تجرباتی مرکز میں چھوٹے ایپسیلون ایس راکٹ انجن کے پھٹنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
جے اےایکس اے کے مطابق دھماکہ ٹیسٹ شروع ہونے کے تقریباً ایک منٹ بعد ہوا۔
ٹیلی ویژن فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ پوری عمارت کےشعلوں کی لپیٹ میں آنے سے پہلے تجرباتی مرکز کے اطراف سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں۔
دالیان(شِنہوا) دنیا کے پہلے کمرشل چھوٹے ماڈیولرری ایکٹر(ایس ایم آر) کے بنیادی ماڈیول نے مطلوبہ مقاصد کا امتحان مکمل کرلیا ہے،جو چین میں ایس ایم آر کی تکنیکی جدت میں ایک پیش رفت ہے۔
لنگ لونگ ون نامی ری ایکٹر ایک کثیرالمقاصد چھوٹا ماڈیولر پریشرائزڈ واٹر ری ایکٹر ہے جسے چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن نے خود تیار کیا ہے۔ بنیادی ماڈیول لنگ لونگ ون کا مرکزی حصہ ، جسے چین کے نیوکلیئر پاور انسٹی ٹیوٹ نے ڈیزائن، تیار اور خریدا ہے۔
فرسٹ ہیوی انڈسٹری گروپ سے منسلک دالیان نیوکلیئر پاور پیٹرو کیمیکل کارپوریشن کے ایک عہدیدار وو چھیونگ نے کہا کہ اس میں پریشرویسل،اسٹیم جنریٹراور دیگر آلات شامل ہیں۔ آزادانہ جدت کے ذریعے، محققین نے بہت سی کلیدی ٹیکنالوجیز میں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے بنیادی ماڈیول کے لیے انجینئرنگ ایپلی کیشنز اور حتمی منظوری کویقینی بنایا۔
نئی دہلی(شِنہوا)بھارت نے جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے سری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے خلائی جہاز مارک-3 راکٹ کے ذریعے جمعہ کو چندریان 3 نامی اپنا تیسرا چاند مشن خلا میں بھیجا۔
بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو)کے مطابق پروپلشن ماڈیول، وکرم نامی لینڈر اور پراگیان نامی روور کو چاند کے 100 کلومیٹر کے مدار تک لے جائے گا۔ چاند مشن تقریباً دو ماہ تک جاری رہے گا۔
چاند مشن کے مقاصد میں سیاروں کے درمیان مشنوں کے لیے درکار نئی ٹیکنالوجیز تیار کرنا اور ان کا مظاہرہ کرنا شامل ہے۔ لینڈر میں چاند کی مخصوص جگہ پر اترنے اور روور کو تعینات کرنے کی صلاحیت ہوگی جو اس کی نقل و حرکت کے دوران چاند کی سطح کا کیمیائی تجزیہ کرے گا۔
انقرہ(شِنہوا)ترکیہ میں پولیس نے داعش گروپ سے روابط کے الزام میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
نیم سرکاری انادولو ایجنسی نے جمعہ کو سیکورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورسز نے جنوبی صوبے مرسین میں ڈرون کی مدد سے انسداد دہشت گردی کی کارروائی کی جس میں پانچ مشتبہ افراد کو بیرون ملک مقیم داعش کے ارکان سے روابط سمیت داعش سے منسلک سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
گزشتہ پیر کو ترک پولیس نے دارالحکومت انقرہ میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں داعش سے وابستہ 22 غیر ملکی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔
ارمچی (شِنہوا) چین کے سنکیانگ ویغورخود اختیارعلاقے کی 5لاکھ کلو واٹ فوٹو وولٹک منصوبے کے گرڈ سے منسلک ہونے کے بعد نئی توانائی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 5کروڑ2لاکھ 60ہزارکلوواٹ تک پہنچ گئی۔ ریاستی گرڈ سنکیانگ الیکٹرک پاورکمپنی نے کہا کہ خطے کی نئی توانائی کی مجموعی پیداواری صلاحیت کی مجموعی صلاحیت کا 41 فیصد ہے۔ کمپنی نے کہا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں، سنکیانگ کی نئی توانائی سے بجلی کی فراہمی اور معاون پاور گرڈزمیں سرمایہ کاری 36ارب36کروڑیوآن(تقریباً5ارب 8کروڑڈالر) تک پہنچ گئی اور اس نے خطے کی اقتصادی ترقی میں تقریباً 1.85 فیصد پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے تقریباً 2ہزار700 نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں۔ اب تک سنکیانگ میں پریفیکچر سطح کے 14 شہروں میں 750 کے وی کے پاور گرڈ موجود ہیں جو نئی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی کی کھپت کے لیے بھرپور مدد فراہم کررہے ہیں جس کی ملک کے مشرقی شہروں میں بھی ترسیل کی جارہی ہے۔
بیجنگ (شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ اسے"ڈی رسکنگ" کے نام پر باہر کرنے کا مطلب مواقع، استحکام اور ترقی کو ترک کرنا ہے، اس طرح کے اقدام سے صرف خطرات پیدا اور آگے پھیلیں گے جس سے کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب کچھ امریکی اور یورپی عہدیداروں نے چین سے"ڈی رسکنگ" کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جب 'ڈی-رسکنگ' کے بارے میں بات کی جاتی ہے تو کسی کو یہ بھی معلوم کرنا چاہیے کہ خطرات کیا ہیں اور وہ کہاں سے پیدا ہوتے ہیں۔ وانگ نے کہا کہ چین نے ایشیائی مالیاتی بحران اور بین الاقوامی مالیاتی بحران سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو، عالمی ترقیاتی اقدام، عالمی سلامتی اقدام، عالمی تہذیبی اقدام، ہم نصیب مستقبل کے ساتھ انسانی برادری کا وژن پیش کیا اور وہ اہم ترین بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔ایسے وقت میں جب دنیا ایک صدی میں پہلی بار تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چین کو استحکام کی طاقت، یقین کا ذریعہ اور پیش گوئی کا عنصر قرار دیتے ہوئے وانگ نے کہا کہ چین خطرات کی بجائے مواقع پیدا کررہا ہے اور یہ کہ جو بھی چین کو خطرات کے منبع کے طور پر دیکھتا ہے ان کا ہدف غلط ہے۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے اپنے ملک کے خلاف نیٹو کے الزامات کو مسترد کر دیاہے۔ ژانگ نے کہا کہ سردجنگ بہت پہلے ختم ہو چکی لیکن سرد جنگ کی ذہنیت آج تک برقرار ہے۔ نیٹو، سرد جنگ کی پیداوار کے طور پر اس ذہنیت میں پھنس گیا ہے اور وہ خود کو اس سے نکال نہیں سکتا۔ انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ لیتھوانیا کے شہر ولنیئس میں نیٹو سربراہی اجلاس کا اعلامیہ سرد جنگ کی ذہنیت اور نظریاتی تعصبات سے بھرا ہوا تھا۔ اعلامیہ میں بنیادی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے چین کے خلاف " ناقابل تصور، غیر متعلقہ اور غیر ضروری"الزامات عائد کیے گئے۔ چین ان منافقانہ الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔ چینی نمائندے نے کہا کہ درحقیقت، یہ خود نیٹو ہے جس کو اپنے مقاصد کو جاننے کے لیے سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ علاقائی تنظیم ہونے کے اپنے دعوے کے برعکس، نیٹو اپنے معاہدے کے ذریعے طے شدہ جغرافیائی دائرہ کار کی خلاف ورزی اور پوری دنیا میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشرق کی طرف ایشیا پیسیفک میں پیش قدمی کررہا ہے جس کے علاقائی بلکہ عالمی سلامتی پر مزید تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
قاہرہ(شِنہوا) چین کی نارتھ پیٹرولیم انٹرنیشنل کمپنی (این پی آئی سی) نے مصر کے تیل و گیس شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
نارتھ پیٹرولیم انٹرنیشنل کمپنی کے چیئرمین وانگ یوتاؤ نے مصر کے وزیر پٹرولیم و معدنی وسائل طارق المولا کو ایک اجلاس میں بتایا کہ ان کی کمپنی مصر میں خام تیل کی پیداوار بڑھانے میں مدد کے لئے سرمایہ کاری میں اضافے کا ارادہ رکھتی ہے۔
فریقین نے نارتھ پیٹرولیم انٹرنیشنل کمپنی اور مصری پیٹرولیم شعبے میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
نارتھ پیٹرولیم انٹرنیشنل کمپنی، چائنہ ژین ہوا آئل کمپنی کا ذیلی ادارہ ہے جو 2014 سے پیٹرو امیر پیٹرولیم کمپنی کے ساتھ اشتراک سے مصر میں تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار کا کام کررہا ہے۔
المولا نے مصر میں نارتھ پیٹرولیم انٹرنیشنل کمپنی کے توسیعی منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مصر بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے پرعزم ہے تاکہ پیٹرولیم کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔
بیجنگ (شِنہوا)چین کی ریاستی سیلاب کی روک تھام اور خشک سالی نجات ہیڈکواٹرز نے ملک کے شمالی اور شمال مشرقی خطوں کے کچھ حصوں میں سیلاب پر قابو پانے کے لئے سطح 4 کے ہنگامی ردعمل کا آغاز کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتہ تک اندرون منگولیاخود اختیار خطے کے علاوہ حئی لونگ جیانگ اور جیلن صوبوں کے کچھ حصوں میں موسلا دھاربارش کی پیش گوئی کی ہے۔ جبکہ کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ آندھی اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
چین میں سیلاب پر قابو پانے کےلئے 4 سطح کا ہنگامی ردعمل نظام موجود ہے جس میں سطح 1 سب سے زیادہ شدید ردعمل ہے۔ ہیڈکوارٹرز نے اب تک 7 صوبائی خطوں میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے سطح 4 کی ہنگامی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
حئی لونگ جیانگ میں امدادی کاموں میں رہنمائی اور مدد کے لئے ایک ورک ٹیم بھی بھیج دی گئی ہے۔
ہیڈکوارٹرزکے مطابق مقامی حکومتوں کو پیشگی طور پر ہنگامی امدادی انتظامات کرنا، زمینی آفات کے خدشات، پانی کے جمع ہونے اور چھوٹے آبی ذخائر کے کمزورپہلوؤں کو مضبوط بنانا ، رہائشیوں کی منتقلی اور دوبارہ آباد کاری پر گہری توجہ دینا چاہیئے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ امریکی وزیر تجارت جینا ریمنڈو کے دورے پر چین کا کھلے پن اور استقبالیہ رویہ برقرار ہے اور وہ اس معاملے پر امریکہ سے رابطے میں ہے۔
وزارت تجارت کی ترجمان شو جوٹنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین، امریکہ کے ساتھ بات چیت اور تعمیری وعملی تعاون کو فروغ دیکر ایک دوسرے کے اقتصادی و تجارتی خدشات دور کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
شو نے امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین کے حالیہ دورہ چین بارے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
ان سے سوال کیا گیا کہ اس دورے میں چین نے امریکی اقتصادی پابندیوں اور جبر بارے چین کے خدشات کے جواب میں امریکہ سے کون سے عملی اقدامات کا کہا گیا ہے؟
شو نے کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ نے چینی اداروں کی بڑی تعداد کو قومی سلامتی اور انسانی حقوق سمیت مختلف بہانوں سے مختلف پابندیوں اور دباؤ کی بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے جس سے ان چینی اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو زد پہنچی ہے۔
شو نے کہا کہ چین نے اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ فوری طور پر چینی کمپنیز کو بغیرکسی وجہ دباؤ میں لانا بند کرے، ان کے خلاف اپنی یک طرفہ پابندیوں کا خاتمہ کرے اور چین- امریکہ اقتصادی وتجارتی تعاون میں مثبت پیشرفت کرے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں گزشتہ ماہ بجلی کے استعمال کی شرح نمو مستحکم رہی۔ جس کی وجہ چینی معیشت کی مجموعی بحالی ہے۔ بجلی کی کھپت چین میں معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم پیمانہ طور تصور کیا جاتا ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق جون کے دوران چین میں بجلی کا استعمال 775.1 ارب کلوواٹ آورز رہا جو گزشتہ برس سے 3.9 فیصد زائد ہے۔
پہلی درجے کی صنعتوں میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 14 بڑھا جبکہ دوسرے اور تیسرے درجے کی صنعتوں میں اس کے استعمال میں بالترتیب 2.3 فیصد اور 10.1 فیصد اضافہ ہوا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ جون کے دوان رہائشی علاقوں میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 2.2 فیصد اضافے سے 110.8 ارب کلو واٹ آورز رہا۔
چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران بجلی کا استعمال 43 کھرب کلوواٹ آورز سے زائد رہا جو ایک برس قبل سے 5 فیصد زائد ہے۔
جکارتہ (شِنہوا) سینئر چینی سفارتکار وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور روس بین الاقوامی تعلقات میں عالمی کثیرقطبیت اوراعلیٰ جمہوریت کو مشترکہ طور پر فروغ دیں گے۔
مرکزی کمیشن دفتر برائے امورخارجہ کے ڈائریکٹر وانگ نے آسیان وزرائے خارجہ سے بات چیت کے موقع پر روسی وزیرخارجہ سے سائیڈ لائن ملاقات میں کہا کہ ایک صدی میں نظرنہ آنے والی بڑی تبدیلیوں کے پس منظر میں چین اور روس اپنے جائز مفادات کے تحفظ ، بقائے باہمی کے ہم آہنگ راستے پر چلتے رہنے اور باہمی طور مفید تعاون میں ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کرتے ہیں۔
وانگ نے کہا کہ فریقین کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر عمل پیرا ہونا اور اعلیٰ سطح کے تبادلے برقرار رکھتے ہوئے اسٹریٹجک مواصلات اور رابطے مضبوط کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فریقین کو بڑے ممالک ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریوں نبھانا، اپنے قومی مفادات اور وقار کی حفاظت کرتے ہوئے عالمی شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنا چاہیے۔
لاوروف نے کہا کہ روس دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کے نفاذ کے لئے چین کے ساتھ ملکر کام کرنے ، اسٹریٹجک رابطے مزید مستحکم کرنے اور متعدد شعبوں میں تعاون گہرا کرنے کا خواہش مند ہے۔
انہوں نے عالمی کثیر قطبیت کے فروغ ، بالادستی اور طاقت کی سیاست کی مخالفت کرنے اور آسیان کی مرکزیت میں تعاون کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
بیروت (شِنہوا) لبنان میں اقوام متحدہ عبوری فورس نے متنبہ کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیلی کے درمیان سرحدی کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
اقوام متحدہ عبوری فورس میڈیا آفس کی ڈپٹی ڈائریکٹر کینڈس ارڈیل نے بتایا کہ سرحد پر ہونے والے حالیہ واقعات اس جانب اشارہ کررہے ہیں کہ سرحد پر کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی عہدیدار نے اسرائیل اور لبنان پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافے کا سبب ببنے والی سرگرمیوں سے گریز کریں۔
لبنان کی خبررساں ویب سائٹ النشرح کے مطابق لبنان کے جنوبی سرحدی قصبے یارین کے مضافات میں واچ ٹاور نصب کرنے والے حزب اللہ کے کارکنوں پر اسرائیلی ڈرون نے بدھ کو حملہ کیا تھا۔ جس میں 3 کارکن زخمی ہوئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں ڈرون کو مار گرایا۔
ارڈیل نے اقوام متحدہ عبوری فورس کے لبنانی اور اسرائیلی حکام سے رابطوں سے تصدیق کی ہے۔
اقوام متحدہ کا امن دستہ سرحد پر صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہا ہے۔
چین، مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر سوژو میں بائی سی پاگوڈا دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
سوژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر سوژو کی تاریخ 2 ہزار 500 برس پرانی ہے۔ اسے ایک مشہور چینی کہاوت میں "زمین پر جنت" بھی کہا گیا ہے۔
چین، مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر سوژو میں جن جی جھیل کا ایک دلکش نظارہ ۔ (شِنہوا)
چین، مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر سوژو میں جن جی جھیل کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
چین، مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر سوژو کا ایک دل کو چھو لینے والا منظر۔ (شِنہوا)
چین، مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر سوژو کے پھنگ جیانگ روڈ پر واقع تاریخی ثقافتی علاقہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین، مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر سوژو کے پھنگ جیانگ روڈ پر واقع تاریخی ثقافتی علاقہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چھنگ ڈو (شِنہوا) چھنگ ڈو میں مرکزی میڈیا مرکز نے آزمائشی طور پر کام شروع کردیا ہے۔ چھنگ ڈو 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے آغاز میں اب تقریباً 2 ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔
مرکزی میڈیا مرکز میں مرکزی پریس اور بین الاقوامی نشریاتی مراکز شامل ہے۔ یہ ڈونگ آن لیک اسپورٹس پارک قائم کیا گیا ہے جہاں کھیلوں کی افتتاحی تقریب ہوگی۔
منتظم کمیٹی کے مطابق یہ مرکزی میڈیا مرکز 25 جولائی سے 24 گھنٹے کام کرے گا۔
چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز 28 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہوں گے۔ 12 روز جاری رکھنے والے ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 18 کھیل ہوں گے۔
جامعہ چھنگ ڈو چینی مین لینڈ کی تیسری جامعہ ہے جہاں ان کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل ان کا انعقاد جامعہ بیجنگ 2001 اور جامعہ شین ژین 2011 میں ہوچکا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3 بڑی ٹیکنالوجی پر مبنی سبز مصنوعات ،شمسی بیٹریاں ، لیتھیم آئن بیٹریاں اور الیکٹرک گاڑیوں کی مجموعی برآمدت میں گزشتہ برس کی نسبت 61.6 فیصد اضافہ ہوا۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق اس مدت کے دوران ہونے والی مجموعی برآمدات میں ان کا حصہ 1.8 فیصد پوائنٹس رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں اشیاء کی مجموعی درآمدات اور برآمدات 201 کھرب یوآن (تقریباً 28 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس سے 2.1 فیصد زائد ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے چین میں قونصلر تحفظ و معاونت سے متعلق ضابطے کے ریاستی حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔
ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق 27 دفعات پر مشتمل یہ ضابطہ یکم ستمبر 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے بین الاقوامی تبادلے بڑھنے سے بیرون ملک لوگوں کو حکومت کی مہیا کردہ عوامی خدمات کی ضروریات بھی بڑھ گئی ہے۔
اس لئے عالمی سلامتی کے ماحول میں تبدیلیوں ، روایتی و غیر روایتی سیکیورٹی مشکلات میں اضافے کے سبب قونصلر تحفظ اور معاونت کو مضبوط بنانا زیادہ ضروری ہوگیا ہے۔
بیان کے مطابق یہ ضابطہ ملک کے قونصلر تحفظ اور معاونت کو قانون پر مبنی، ادارہ جاتی اور معیاری بنانے میں مزید مدد دے گا۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں شماریاتی حکام کی زیرنگرانی زیادہ تر اہم اشیاء کے نرخ میں جون کے آخر کی نسبت جولائی کے اوئل میں اضافہ ہوا۔
قومی ادارہ شماریات کے مطابق 9 کیٹگریز میں تقسیم 50 اہم اشیاء میں 35 کی قیمت میں اضافہ اور 12 میں کمی ہوئی جبکہ 3 کے نرخ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ ان اشیاء میں سیم لیس اسٹیل ٹیوبز، ایندھن، کوئلہ، کھاد اور کچھ کیمیائی مادے شامل ہیں۔
جون کے آخر کی نسبت جولائی کے اوائل میں مائع قدرتی گیس کی قیمت میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مائع پیٹرولیم گیس کے نرخ 1.6 فیصد کم ہوگئے۔
یہ اعدادوشمار ملک بھر میں 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں تقریباً 2 ہزار تھوک فروشوں اور تقسیم کنندگان سے سروے کی بنیاد پر مرتب کرکے ہر 10 ویں روز جاری کئے جاتے ہیں۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی قونصلر اور وزیرعوامی تحفظ وانگ شیاؤ ہونگ نے روسی فیڈریشن کے پراسیکیوٹر جنرل ایگور کراسنوف سے ملاقات کی۔ وانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور رہنمائی کے تحت چین ۔ روس تعلقات میں پائیدار اور صحت مند ترقی کی رفتار ہمیشہ برقرار رہی ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کے مکمل نفاذ کے لئے روس کے ساتھ ملکر کام کرنے، سیاسی سلامتی کے تحفظ ، بین الاقوامی جرائم اور فوجداری عدالتی معاونت سے نمٹنے میں عملی تعاون کو گہرا کرنے سمیت نئے دور میں چین۔ روس تعلقات مسلسل بہتر کرنے کا خواہش مند ہے۔ کراسنوف نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں چین کے ساتھ مواصلات اور رابطے مضبوط کرنے اور عملی تعاون گہرا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے ریاستی قونصلر اور وزیرعوامی تحفظ وانگ شیاؤ ہونگ نے روسی فیڈریشن کے پراسیکیوٹر جنرل ایگور کراسنوف سے ملاقات کی۔ وانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور رہنمائی کے تحت چین ۔ روس تعلقات میں پائیدار اور صحت مند ترقی کی رفتار ہمیشہ برقرار رہی ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کے مکمل نفاذ کے لئے روس کے ساتھ ملکر کام کرنے، سیاسی سلامتی کے تحفظ ، بین الاقوامی جرائم اور فوجداری عدالتی معاونت سے نمٹنے میں عملی تعاون کو گہرا کرنے سمیت نئے دور میں چین۔ روس تعلقات مسلسل بہتر کرنے کا خواہش مند ہے۔ کراسنوف نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں چین کے ساتھ مواصلات اور رابطے مضبوط کرنے اور عملی تعاون گہرا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
چین میں گزشتہ ماہ بجلی کے استعمال کی شرح نمو مستحکم رہی۔ جس کی وجہ چینی معیشت کی مجموعی بحالی ہے۔ بجلی کی کھپت چین میں معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم پیمانہ طور تصور کیا جاتا ہے۔ قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق جون کے دوران چین میں بجلی کا استعمال 775.1 ارب کلوواٹ آورز رہا جو گزشتہ برس سے 3.9 فیصد زائد ہے۔ پہلی درجے کی صنعتوں میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 14 بڑھا جبکہ دوسرے اور تیسرے درجے کی صنعتوں میں اس کے استعمال میں بالترتیب 2.3 فیصد اور 10.1 فیصد اضافہ ہوا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ جون کے دوان رہائشی علاقوں میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 2.2 فیصد اضافے سے 110.8 ارب کلو واٹ آورز رہا۔ چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران بجلی کا استعمال 43 کھرب کلوواٹ آورز سے زائد رہا جو ایک برس قبل سے 5 فیصد زائد ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سینئر چینی سفارتکار وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور روس بین الاقوامی تعلقات میں عالمی کثیرقطبیت اوراعلی جمہوریت کو مشترکہ طور پر فروغ دیں گے۔ مرکزی کمیشن دفتر برائے امورخارجہ کے ڈائریکٹر وانگ نے آسیان وزرائے خارجہ سے بات چیت کے موقع پر روسی وزیرخارجہ سے سائیڈ لائن ملاقات میں کہا کہ ایک صدی میں نظرنہ آنے والی بڑی تبدیلیوں کے پس منظر میں چین اور روس اپنے جائز مفادات کے تحفظ ، بقائے باہمی کے ہم آہنگ راستے پر چلتے رہنے اور باہمی طور مفید تعاون میں ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ وانگ نے کہا کہ فریقین کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر عمل پیرا ہونا اور اعلی سطح کے تبادلے برقرار رکھتے ہوئے اسٹریٹجک مواصلات اور رابطے مضبوط کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو بڑے ممالک ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریوں نبھانا، اپنے قومی مفادات اور وقار کی حفاظت کرتے ہوئے عالمی شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنا چاہیے۔ لاوروف نے کہا کہ روس دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کے نفاذ کے لئے چین کے ساتھ ملکر کام کرنے ، اسٹریٹجک رابطے مزید مستحکم کرنے اور متعدد شعبوں میں تعاون گہرا کرنے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے عالمی کثیر قطبیت کے فروغ ، بالادستی اور طاقت کی سیاست کی مخالفت کرنے اور آسیان کی مرکزیت میں تعاون کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لبنان میں اقوام متحدہ عبوری فورس نے متنبہ کیا ہے کہ لبنان اور اسرائیلی کے درمیان سرحدی کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اقوام متحدہ عبوری فورس میڈیا آفس کی ڈپٹی ڈائریکٹر کینڈس ارڈیل نے بتایا کہ سرحد پر ہونے والے حالیہ واقعات اس جانب اشارہ کررہے ہیں کہ سرحد پر کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی عہدیدار نے اسرائیل اور لبنان پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافے کا سبب ببنے والی سرگرمیوں سے گریز کریں۔ لبنان کی خبررساں ویب سائٹ النشرح کے مطابق لبنان کے جنوبی سرحدی قصبے یارین کے مضافات میں واچ ٹاور نصب کرنے والے حزب اللہ کے کارکنوں پر اسرائیلی ڈرون نے بدھ کو حملہ کیا تھا۔ جس میں 3 کارکن زخمی ہوئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں ڈرون کو مار گرایا۔ ارڈیل نے اقوام متحدہ عبوری فورس کے لبنانی اور اسرائیلی حکام سے رابطوں سے تصدیق کی ہے۔ اقوام متحدہ کا امن دستہ سرحد پر صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر سوژو کی تاریخ 2 ہزار 500 برس پرانی ہے۔ اسے ایک مشہور چینی کہاوت میں "زمین پر جنت" بھی کہا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چھنگ ڈو میں مرکزی میڈیا مرکز نے آزمائشی طور پر کام شروع کردیا ہے۔ چھنگ ڈو 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے آغاز میں اب تقریبا 2 ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔ مرکزی میڈیا مرکز میں مرکزی پریس اور بین الاقوامی نشریاتی مراکز شامل ہے۔ یہ ڈونگ آن لیک اسپورٹس پارک قائم کیا گیا ہے جہاں کھیلوں کی افتتاحی تقریب ہوگی۔ منتظم کمیٹی کے مطابق یہ مرکزی میڈیا مرکز 25 جولائی سے 24 گھنٹے کام کرے گا۔ چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز 28 جولائی سے 8 اگست تک منعقد ہوں گے۔ 12 روز جاری رکھنے والے ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 18 کھیل ہوں گے۔ جامعہ چھنگ ڈو چینی مین لینڈ کی تیسری جامعہ ہے جہاں ان کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل ان کا انعقاد جامعہ بیجنگ 2001 اور جامعہ شین ژین 2011 میں ہوچکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3 بڑی ٹیکنالوجی پر مبنی سبز مصنوعات ،شمسی بیٹریاں ، لیتھیم آئن بیٹریاں اور الیکٹرک گاڑیوں کی مجموعی برآمدت میں گزشتہ برس کی نسبت 61.6 فیصد اضافہ ہوا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق اس مدت کے دوران ہونے والی مجموعی برآمدات میں ان کا حصہ 1.8 فیصد پوائنٹس رہا۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں اشیا کی مجموعی درآمدات اور برآمدات 201 کھرب یوآن (تقریبا 28 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس سے 2.1 فیصد زائد ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے چین میں قونصلر تحفظ و معاونت سے متعلق ضابطے کے ریاستی حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔ ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق 27 دفعات پر مشتمل یہ ضابطہ یکم ستمبر 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے بین الاقوامی تبادلے بڑھنے سے بیرون ملک لوگوں کو حکومت کی مہیا کردہ عوامی خدمات کی ضروریات بھی بڑھ گئی ہے۔ اس لئے عالمی سلامتی کے ماحول میں تبدیلیوں ، روایتی و غیر روایتی سیکیورٹی مشکلات میں اضافے کے سبب قونصلر تحفظ اور معاونت کو مضبوط بنانا زیادہ ضروری ہوگیا ہے۔ بیان کے مطابق یہ ضابطہ ملک کے قونصلر تحفظ اور معاونت کو قانون پر مبنی، ادارہ جاتی اور معیاری بنانے میں مزید مدد دے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین میں شماریاتی حکام کی زیرنگرانی زیادہ تر اہم اشیا کے نرخ میں جون کے آخر کی نسبت جولائی کے اوئل میں اضافہ ہوا۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق 9 کیٹگریز میں تقسیم 50 اہم اشیا میں 35 کی قیمت میں اضافہ اور 12 میں کمی ہوئی جبکہ 3 کے نرخ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ ان اشیا میں سیم لیس اسٹیل ٹیوبز، ایندھن، کوئلہ، کھاد اور کچھ کیمیائی مادے شامل ہیں۔ جون کے آخر کی نسبت جولائی کے اوائل میں مائع قدرتی گیس کی قیمت میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مائع پیٹرولیم گیس کے نرخ 1.6 فیصد کم ہوگئے۔ یہ اعدادوشمار ملک بھر میں 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں تقریبا 2 ہزار تھوک فروشوں اور تقسیم کنندگان سے سروے کی بنیاد پر مرتب کرکے ہر 10 ویں روز جاری کئے جاتے ہیں
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے ریاستی قونصلر اور وزیرعوامی تحفظ وانگ شیا ہونگ نے روسی فیڈریشن کے پراسیکیوٹر جنرل ایگور کراسنوف سے ملاقات کی۔ وانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور رہنمائی کے تحت چین ۔ روس تعلقات میں پائیدار اور صحت مند ترقی کی رفتار ہمیشہ برقرار رہی ہے۔وانگ نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کے مکمل نفاذ کے لئے روس کے ساتھ ملکر کام کرنے، سیاسی سلامتی کے تحفظ ، بین الاقوامی جرائم اور فوجداری عدالتی معاونت سے نمٹنے میں عملی تعاون کو گہرا کرنے سمیت نئے دور میں چین۔ روس تعلقات مسلسل بہتر کرنے کا خواہش مند ہے۔ کراسنوف نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں چین کے ساتھ مواصلات اور رابطے مضبوط کرنے اور عملی تعاون گہرا کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایف آئی اے نے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے ایرانی شہری کو گرفتار کرلیا،وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی آے)کے امیگریشن سیل نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کی جس میں ایک ایرانی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جو جعلی پاکستانی سفری دستاویزات پر ملازمت کے لیے قطر جانے کی کوشش کر رہا تھا،ایف آئی اے کے مطابق جاسم نامی ملزم کے موبائل فون کے معائنے کے دوران ڈیٹا میں ایرانی شہریت کی دستاویزات بھی موجود تھیں، ملزم اپنے پاس موجود پاکستانی سفری دستاویزات پر درج رہائشی پتے اور اہل خانہ کی تفصیلات کے حوالے سے جوابات دینے سے قاصر رہا،دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے پاکستانی سفری دستاویزات مبینہ طور پر انسانی اسمگلر کی مدد سے حاصل کی تھیں، ملزم کو حراست میں لیے جانے کے بعد مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے فواد چوہدری کے خلاف سرکاری افسران کو اکسانے کے کیس میں ان کے وکیل سے گفتگو میں ریمارکس دیے ہیں کہ چوہدریوں کو اپنی باتوں کی خود سمجھ نہیں، چوہدری پہلے کہہ کر کہتے ہیں کہ میں نے تو ایسا نہیں کہا تھا،نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں ملزم فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری پیش ہوئے جنہوں نے فواد چوہدری کی ایک روز کے لئے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر دی،انہوں نے عدالت کو بتایا کہ والدہ کی طبیعت ناساز ہے، اس لیے فواد چوہدری لاہور میں موجود ہیں،جج طاہر عباس سِپرا نے فیصل چوہدری سے سوال کیا کہ آپ فواد چوہدری سے چھوٹے ہیں یا بڑے؟وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمر میں چھوٹا ہوں لیکن وزن میں بڑا ہوں،جج نے کہا کہ چھوٹوں سے محبت زیادہ ہوتی ہے، آپ والدہ کو چھوڑ کر یہاں موجود ہیں؟ چوہدریوں کو اپنی باتوں کی خود سمجھ نہیں، چوہدری پہلے کہہ کر کہتے ہیں کہ میں نے تو ایسا نہیں کہا تھا،عدالت نے پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت تک فواد چوہدری کو دستاویزات مہیا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت 21جولائی تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ اسمبلی نے پروٹیکشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چلڈرن نیوٹریشن بل منظورکر لیا،پارلیمانی سیکرٹری صحت قاسم سومرو نے کہا کہ نئے قانون کے مطابق فارمولا دودھ صرف فارمیسی اور مقررہ اسٹورز پر ملیگا جب کہ صوبے میں فارمولا دودھ صرف ڈاکٹر کے نسخے پر فروخت ہوسکے گا،پارلیمانی سیکرٹری صحت کے مطابق فارمولا دودھ بنانے والی کمپنیز کے نمائندے اسپتالوں میں نہیں جاسکیں گے اور انفنٹ فیڈنگ بورڈ میں فارمولا دودھ بنانے والی کمپنیز کے نمائندے نہیں ہوں گے،انہوں نے کہ 3سال تک کے بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی متبادل پروڈکٹس کی مارکیٹنگ نہیں ہوسکے گی،سیکرٹری صحت نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ قانون کا مقصد بچوں کو غذائیت کی کمی اوربیماریوں سے بچاناہے، اسمبلی سے منظوری کے بعد بل دستخط کے لیے گورنر کوبھیج دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں افسوس ناک ٹریفک حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق لاڑکانہ میں انڈس ہائی وے پر وسند شاخ کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے،مرنے والوں میں منظور ، اس کی بہن منظوراں، بیٹا یوسف اور ایک نوزائیدہ بچہ شامل ہے، جاں بحق ہونے والے افراد لاڑکانہ سے دوائی لے کر گائوں سیکرا جا رہے تھے،پولیس کے مطابق نعشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور اور ٹرک کو تحویل میں لے کر گڑھی خدا بخش تھانے منتقل کر دیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی چیئرمین اعجاز لغاری ہسپتال پہنچ گئے، نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے،تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے سندھ میں مون سون کے نئے سسٹم کے اثر انداز ہونے کی پیشگوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق 20سے 22جولائی کے درمیان مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا نیا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہوگا، کراچی میں بارشوں کی شدت کا اندازہ سسٹم کے قریب آنے پرہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کے سول جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،سیشن جج اعظم خان نے سول جج کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا،عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست گزار کی اپیل منظور کرتے ہوئے سول جج کا 13مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ بنی گالہ کو معاملہ واپس بھجوایا جاتا ہے، قانونی نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ درخواست پر فیصلہ کریں،عدالت کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق سول جج نے ان کے دلائل تفصیل سے نہیں سنے، سول جج کا فیصلہ اور دلائل سننے کے بعد معلوم ہوا کہ کیس کو تفصیلی نہیں سنا گیا،تفصیلی فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق دائرہ اختیار اسلام آباد کی عدالت کا بنتا ہے، درخواست گزار کے مطابق سول جج نے فیصلہ دیتے ہوئے قانونی نکات کو مدِ نظر نہیں رکھا،عدالت کا تفصیلی فیصلے میں کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف سول جج کی عدالت میں پرائیویٹ شکایت دائر ہوئی، درخواست گزار محمد حنیف نے سول جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی،تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نکاح کی تقریب لاہور میں ہونے کے باعث سول جج نے درخواست ناقابل سماعت قرار دی، سول جج کے فیصلے کے مطابق دائرہ اختیار اسلام آباد کی عدالت کا نہیں بنتا،عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق نکاح کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی بنی گالہ میں رہائش پزیر رہے، درخواست گزار کے مطابق جہاں واقعہ ہوا یا اس کے اثرات آئے، دونوں جگہوں پر کیس قابل قبول ہے،تفصیلی فیصلے میں عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ پراسیکیورٹر رانا حسن عباس نے درخواست کی مخالفت کی اور سول جج کے فیصلے کو درست قرار دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں تانبے اور سونے کے بہت بڑے ذخائر ہیں، جنہیں ٹیلوریم سمیت اہم عناصر کو نکالنے کے لیے مقامی تانبے کو صاف کرنے والے یونٹس کی ضرورت ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ٹیلوریم ایک ٹوٹنے والا، چاندی کا سفید دھاتی مادہ ہے جو تانبے کی ریفائننگ اور پروسیسنگ کے دوران بائی پروڈکٹ کے طور پر حاصل کیا جاتا ہے۔پاکستان اس وقت تانبے کی خام دھات کو مرتکز شکل میں برآمد کرتا ہے جس کی وجہ سے اسے بھاری آمدنی سے محروم رکھا جاتا ہے۔ ماربل، گرینائٹ اور معدنیات کی سیکٹرل کونسل کے قائم مقام رکن، محمد یعقوب شاہ نے کہا کہ ہمارے تانبے اور سونے کے بھرپور ذخائر ٹیلوریم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ہم قیمتی تانبے سے ٹیلوریم کے مقامی نکالنے کے ذریعے بھاری زرمبادلہ بچا سکتے ہیں۔ ٹیلوریئم کو بنیادی طور پر بھاری ٹنج، کم درجے کے تانبے کی دھات، یا پورفیری قسم کے تانبے سونے کے ذخائر سے تانبے کو صاف کرنے کے نتیجے میں نکالا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ سونا اور چاندی مرکبات بنتے ہیں۔ یعقوب نے کہا کہ پاکستان میں کان کنی کی جانے والی دھات زیادہ تر 0.8 فیصد قابل عمل ہے۔ یہ ایک کیمیائی عمل کے ذریعے مرتکز ہوتا ہے اور یہ 34 فیصد سے 35 فیصد تک قابل عمل ہو جاتا ہے، لیکن مزید نکالنے کا کام نہیں کیا جاتا، بدقسمتی سے، تانبے کو خام یا مرتکز شکل میں دوسرے ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے، جہاں اسے صنعتی طور پر اہم عناصر بشمول ٹیلوریم نکالنے کے لیے مزید پروسیس کیا جاتا ہے۔قیمتی ٹیلوریم کی مستقبل کی مارکیٹ اور مقامی تانبے کو صاف کرنے کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستان کو اس مسئلے پر توجہ دینی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
زرعی مشینری کی درآمدات پر ٹیکس کی چھوٹ مالی رکاوٹوں کو کم کرکے اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ترغیب دے کر پاکستان کے زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھا دے گی۔ نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے سائنٹیفک آفیسر مزمل حسین نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسانوں کو بااختیار بناتا ہے، خوراک کی حفاظت کو فروغ دیتا ہے، اور پائیدار طریقوں کی حمایت کرتا ہے، اس طرح ایک خوشحال مستقبل کے لیے اس شعبے کی صلاحیت کو کھولتا ہے۔ ملکی صنعت میں زرعی مشینری اور آلات پیدا کرنے کی صلاحیت محدود ہے، جو ملک کی کل ضروریات کا 15 فیصد ہے۔ خام مال کی دستیابی، محدود پراجیکٹ فنانسنگ، اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی سہولیات کی کمی جیسے عوامل کی وجہ سے آنے والے چار سالوں میں پیداوار محدود رہنے کی توقع ہے۔مقامی طور پر تیار کی جانے والی زیادہ تر مشینری پرانی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور اس کی کارکردگی کافی کم ہے۔ مزید جدید آلات کی وسیع اقسام درآمد کی جاتی ہیں، لیکن مقامی کسان نسبتا کم لاگت کی وجہ سے مقامی طور پر تیار کردہ متبادل اور اسپیئر پارٹس کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹریکٹر، کمبائن ہارویسٹر، آبپاشی کے آلات، اور دیگر جدید مشینری کسانوں کے کام کرنے کے طریقے میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں، جس سے وہ وقت بچانے، مزدوری کے اخراجات کو کم کرنے اور اپنی پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں۔"تاہم، انہوں نے کہا، اس طرح کی مشینری کی خریداری سے منسلک زیادہ لاگت پاکستانی کسانوں کے لیے ایک بڑی رکاوٹ کا کام کرتی ہے، جن میں سے بہت سے محدود مالی وسائل کے ساتھ جدوجہد کرتے ہیں۔
حکومت کی طرف سے زرعی مشینری کی درآمد پر ٹیکس میں چھوٹ اس مالیاتی رکاوٹ کو دور کرے گی اور جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ ان ٹیکس مراعات سے کسانوں پر بوجھ کم ہو جائے گا، جس سے جدید مشینری مزید سستی اور قابل رسائی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید مشینری درست اور ٹارگٹڈ کاشتکاری کے طریقوں کو قابل بناتی ہے جیسے کہ درست بیج، کھاد اور آبپاشی، جس کے نتیجے میں فصل کی بہتر نشوونما اور زیادہ پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں، پاکستان اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے اور خوراک کی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کے قابل بنائے گا، اس طرح غذائی تحفظ اور خود کفالت میں اضافہ ہوگا۔ مقامی صنعت کے ذرائع کے مطابق، مالی سال 2021-22 کے دوران زیر کاشت زمین کا کل رقبہ تقریبا 48 ملین ہیکٹر تھا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 2 فیصد کم ہوا۔حکومتی اندازوں کے مطابق، زرعی مشینری کے شعبے کا کل حجم تقریبا 1 بلین ڈالرہے، جس میں ٹریکٹر، کٹائی کرنے والے، آبپاشی کے آلات، اور دیگر چھوٹے پیمانے کی زرعی مشینری شامل ہیں۔ صنعتی ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان میں ٹریکٹرز اور دیگر زرعی مشینری کی فی ایکڑ دستیابی میں کافی فرق موجود ہے۔مالی سال 2022-23 کے جولائی تا مارچ کے دوران ملک میں تقریبا 692,626 ٹریکٹر یونٹس کام کر رہے تھے، جس کے نتیجے میں فی ایکڑ 1.4 کی مطلوبہ طاقت کے مقابلے میں تقریبا 0.9 ہارس پاور فی ایکڑ دستیاب ہوئی۔پاکستان میں ٹریکٹر کی کل پیداوار 22,626 رہی جو کہ 2021-22 کے اسی عرصے کے دوران 41,872 تھی جو کہ 46 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صوبہ بلوچستان میں جدید ترین سمندری نمک کی پیداواری سہولت کے قیام کے ساتھ پاکستان نمک کے دنیا کے صف اول کے برآمد کنندگان میں سے ایک بن جائے گا۔ حب سالٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسماعیل ستار نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ یہ سہولت، جو سالانہ 20 ملین ٹن اعلی ترین معیار کا نمک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے سے ہر سال 1.25 بلین ڈالر کی برآمدی آمدنی حاصل کرنے کی توقع ہے۔ اس منصوبے پر کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے، جو بلوچستان میں خوڑ کلمت اور پسنی کے مجوزہ علاقوں میں 300,000 ایکڑ سے زیادہ پر محیط ہے اور اس کے لیے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ چھ سال کے لیے مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا، اس طرح اس کے لیے پہلے سے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ "ابتدائی مرحلے میں، یہ سہولت 20 لاکھ ٹن نمک پیدا کرے گی، جسے ایک دو سالوں میں بڑھا کر 40 لاکھ ٹن سالانہ کر دیا جائے گا۔"انہوں نے کہا کہ ابتدائی مراحل میں وہ گوادر پورٹ کو برآمدات کے لیے استعمال کرے گا۔ تاہم، جیسے جیسے پیداوار بڑھے گی، ایک وقف جیٹی تعمیر کی جائے گی کیونکہ گوادر پورٹ کی موجودہ صلاحیت 50 لاکھ ٹن تک محدود ہے، جبکہ اس سہولت کا مقصد سالانہ 20 ملین ٹن کو ہینڈل کرنا ہے۔ یہ 20 ملین ٹن نمک پیدا کرکے دنیا کی واحد سب سے بڑی سہولت کا درجہ حاصل کرنے کے لیے توسیع کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ پیداواری سہولت کو بلوچستان حکومت کے تعاون سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے لاگو کیا جا رہا ہے۔ "یہ غیر ملکی مہارت کی ضرورت کو ختم کرتے ہوئے دیسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گا۔ یہ منصوبہ ڈیڑھ سال میں کام شروع کر دے گا۔ستار، جو سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین بھی ہیں، نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والی پاکستانی سہولت دنیا بھر میں بہترین معیار کے نمک کی پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرے گی۔ "یہ منصوبہ نمک استعمال کرنے والی بہت سی صنعتوں کو راغب کر سکتا ہے ۔میکسیکو میں موجودہ دنیا کا سب سے بڑا نمک پلانٹ 1951 میں قائم کیا گیا تھا، اور سالانہ تقریبا نو ملین ٹن نمک پیدا کرتا ہے۔ تاہم، اس کے بعد سے نمک کی پیداوار کی ٹیکنالوجی میں ہونے والی ترقی کو دیکھتے ہوئے، پرانی سہولت میں نئی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا مشکل ہے۔عالمی سطح پر نمک کی کھپت فی الحال 350 ملین ٹن سالانہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کھیوڑہ کان کے قریب نمک کی نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے کئی کیمیائی صنعتیں قائم کی گئی ہیں۔اسمعیل ستار نے نمک کی پیداوار کو خطے کے لحاظ سے تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت چین دنیا کے سب سے بڑے نمک پیدا کرنے والے ملک کا درجہ رکھتا ہے، اس کے بعد یورپ، شمالی امریکہ اور کیریبین، بھارت، مشرق وسطی اور افریقہ، وسطی اور جنوبی ممالک ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اگلی سطح پر لے جانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ٹیکسٹائل پاکستان کی سب سے بڑی مینوفیکچرنگ انڈسٹری ہے، جو ملک کے جی ڈی پی اور روزگار میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کا مقصد پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں سی پیک کے اہم کردار پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ پاکستان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کا جائزہ۔ پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت عمودی طور پر مربوط ہے، جس میں کپاس کی جننگ سے لے کر تیار مصنوعات تک ٹیکسٹائل کی پوری ویلیو چین شامل ہے۔ تاہم، صنعت کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں توانائی کے زیادہ اخراجات، فرسودہ مشینری، کم پیداواری صلاحیت اور دیگر ٹیکسٹائل پیدا کرنے والے ممالک سے شدید مسابقت شامل ہیں۔ ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اپنی مشینری کو جدید بنانے، پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے اور نئی برآمدی منڈیوں کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔سی پیک کے تحت، ٹیکسٹائل کی صنعت کو فروغ دینے میں مدد کے لیے چین کے تعاون سے کئی منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ان میں سے کچھ منصوبے درج ذیل ہیں۔ ٹیکسٹائل سٹی فیصل آباد۔ ٹیکسٹائل سٹی فیصل آباد پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے جو 1,000 ایکڑ رقبے پر محیط ہے۔ اس منصوبے میں کپڑوں کی کتائی، بنائی، رنگنے، پرنٹنگ اور فنشنگ کی سہولیات شامل ہیں۔ اس منصوبے کی تخمینہ لاگت تقریبا 1 بلین ڈالر ہے، اور اس سے تقریبا 300,000 لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ لاہور میں انڈسٹریل پارک۔چینی کمپنی چیلنج فیشن لاہور کی ضلع قصور کے ساتھ سرحد پر واقع ایک صنعتی پارک میں 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
صنعتی پارک امریکہ، یورپ، ایشیا پیسیفک اور دنیا کے دیگر خطوں میں کھیلوں کے لباس برآمد کرنے کے لیے فیبرک یونٹ، رنگنے کی سہولیات اور گارمنٹس مینوفیکچرنگ یونٹس رکھے گا۔ چیلنج فیشن صنعتی پارک کو ایک علاقائی سپلائی چین پارک بنانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ زپ، لیبل، بٹن وغیرہ تیار کرنے کے لیے مزید چینی آلات کمپنیوں کو مدعو کیا جائے۔ صنعتی پارک مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد نئی ملازمتیں کمپنی کا اندازہ ہے کہ پانچ سالوں میں، یہ برآمدی آمدنی میں تقریبا 400 ملین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔گارمنٹ سٹی قصور۔گارمنٹ سٹی قصور 400 ایکڑ اراضی پر قائم کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کو چائنا ریلوے سپورٹ کر رہا ہے، جس نے اس پہل میں 500 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا عہد کیا ہے۔ توقع ہے کہ اس سرمایہ کاری سے پاکستان کے لوگوں کے لیے تقریبا 3000 ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس منصوبے کا مقصد ایک جدید ترین مینوفیکچرنگ اور پیداواری مرکز فراہم کرکے ملک کی ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی صنعت کو بڑھانا ہے۔ گارمنٹ سٹی پاکستان میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی صنعت کی ترقی میں معاونت کے لیے جدید مشینری، تربیتی مراکز اور تحقیق اور ترقی کی سہولیات سمیت مختلف سہولیات فراہم کرے گا۔ یہ منصوبہ سی پیک کے بڑے اقدام کا حصہ ہے، جس کا مقصد بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور چین اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔M3 انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک۔ ٹیکسٹائل
انڈسٹریل پارک فیصل آباد میں M3 انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ہے اور یہ 4,500 ایکڑ اراضی پر محیط ہے۔ اس منصوبے میں کپڑوں کی کتائی، بنائی، رنگنے، پرنٹنگ اور فنشنگ کی سہولیات شامل ہیں۔ ایک چینی گروپ نے اس زون میں تقریبا ایک چوتھائی اراضی خریدی ہے اور توقع ہے کہ وہ کپاس کی کٹائی کی ایک بڑی سہولت قائم کرنے کے لیے 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور اس سے تقریبا 200,000 لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ پاکستان میں سی پیک اور ٹیکسٹائل انڈسٹر۔پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت کو سی پیک سے بہت سے طریقوں سے فائدہ پہنچے گا۔ انفراسٹرکچر کی ترقی۔ سی پیک کا مقصد پاکستان کے ٹرانسپورٹیشن اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے جس سے کاروبار کرنے کی لاگت میں کمی آئے گی۔ سی پیک میں نئی شاہراہوں، موٹرویز، ریلوے اور بندرگاہوں کی تعمیر شامل ہے، جس سے ٹیکسٹائل کی صنعت کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سامان کی نقل و حمل آسان ہو جائے گی۔ مزید برآں، سی پیک کے تحت، پاکستان میں توانائی کی قلت کو دور کرنے اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے بجلی کی لاگت کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد پاور پروجیکٹس پر کام شروع کیا گیا ہے۔تجارت کے مواقع ۔سی پیک پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تجارت کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے کیونکہ اس کا مقصد چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی راہداری بنانا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں بہتری آئے گی۔ چین دنیا کا سب سے بڑا ٹیکسٹائل برآمد کنندہ ہے اور پاکستان ٹیکسٹائل کی صنعت میں اپنی مہارت اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ مزید برآں، سی پیک پاکستان کو نئی منڈیوں، جیسے کہ وسطی ایشیا اور مشرق وسطی تک رسائی فراہم کرتا ہے، جس سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔سرمایہ کاری کے مواقع ۔سی پیک پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے کیونکہ اس میں خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی شامل ہے، جو غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ٹیکس مراعات، انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔
یہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں اور شراکت داری کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ مزید برآں، سی پیک میں گوادر پورٹ کی ترقی شامل ہے، جو نئی منڈیوں تک رسائی فراہم کرکے اور نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرکے ٹیکسٹائل کی صنعت میں سرمایہ کاری کو راغب کرے گی۔ ٹیکنالوجی کی منتقلی۔سی پیک پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ٹیکنالوجی کی منتقلی کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔ سی پیک میں صنعتی پارکس اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے مراکز کی ترقی شامل ہے، جو پاکستانی کمپنیوں کو چینی ٹیکنالوجی تک رسائی اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں مہارت فراہم کرے گی۔ مزید برآں، سی پیک پاکستانی کمپنیوں کو تحقیق اور ترقی میں چینی ہم منصبوں کے ساتھ تعاون کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے، جس سے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداواریت اور معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سی پیک سے اگلے چند سالوں میں چین کو پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں 50 فیصد اضافہ متوقع ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن فیصل آباد میں سی پیک کے تحت 50 میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ تعمیر کر رہی ہے تاکہ شہر کی ٹیکسٹائل ملوں کو سستی بجلی فراہم کی جا سکے تاکہ ان کی مسابقت کو بہتر بنایا جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضے کے معاملے سے نمٹنے کیلیے کابینہ قانون سازی کمیٹی نے فاسٹ ٹریک کورٹس کی منظوری دیدی،حکام کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹس میں آن لائن شکایت اور ویڈیو لنک پر عدالت میں حاضری کی سہولت دستیاب ہوگی۔ عدالتوں کا قیام وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں آئے گا،دستاویزات کے مطابق فاسٹ ٹریک کورٹ کے جج کی تقرری ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کریں گے، فاسٹ ٹریک کورٹس مقدمات کا فیصلہ 120روز میں کرنے کی پابند ہوں گی،فیصلے پر عملدرآمد کیلیے بطور پائلٹ پراجیکٹ پہلی فاسٹ ٹریک کورٹ اسلام آباد میں قائم ہوگی جبکہ صوبے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عملدرآمد شروع کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کی درخواست ان کی وفات کے بعد سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی، نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 20 جولائی کو سابق صدر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کرے گا،واضح رہے کہ سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف نے 2013 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا ۔ ان کی سپریم کورٹ میں دائر اپیل پر گزشتہ سماعت 5 سال قبل ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9ملزمان کو گرفتار کر لیا،ترجمان ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں فنانشل سروسز کے دفاتر واقع سیدپور روڈ راولپنڈی میں کی گئی، 19ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس نے پلازے میں موجود کمپنی کے مختلف دفاتر کو سیل کر دیا، آن لائن کمپنی میں مختلف سیکشن بنے ہوئے تھے،ملزمان کو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو کال کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا جس کے بعد ملزمان متاثرہ شہریوں، دوستوں اور انکے رشتے داروں کو مختلف نوعیت کی کالز کرتے تھے۔ ہر ملزم کو روزانہ کی بنیاد پر 100سے 150کالز کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا،مذکورہ دفاتر میں ٹارچر کالز سے متعلق علیحدہ سیکشن بنے ہوئے تھے، ہر سیکشن کو کالز کرنے کے حوالے سے الگ الگ کام سونپے جاتے تھے۔ ڈی زیرہ، ڈی ون، ڈی ٹو، ڈی ایس ون، ڈی ایس ٹو اور ڈی ایس تھری کے نام سے سیکشن بنے ہوئے تھے،مذکورہ لون ایپس کے ذریعے ملزمان کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاتی تھی۔ بعد ازاں ملزمان متاثرہ شہریوں کو ہراساں کرتے تھے،چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں دستاویزات، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور سمز برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی