صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ذاتی نہیں بلکہ ملکی مفاد عزیزہے، ریاست بچانے کیلئے عملی میدان میں اترے ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی کے سابق رہنمائوں سے ملاقات کے دوران کیا،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام بالخصوص نوجوانوں پرفتنے اور سازش کی سیاست کھل کر آشکار ہوچکی، گمراہ کن پراپیگنڈااداروں اور ملکی مستقبل کیلئے انتہائی خطرناک ہے،عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وکلا برادری کا سیاست اور قومی معاملات میں ہمیشہ کلیدی کرداررہاہے،عوام بالخصوص یوتھ پرفتنے اورسازش کی سیاست کھل کرآشکارہوچکی ہے۔ ریاست اور اداروں پر دہشتگردی اورحملے کسی صورت قابل برداشت نہیں،صدرآئی پی پی نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی وطن عزیز کو ہرحال میں مستحکم دیکھنا چاہتی ہے، مسائل کا انبارلگا ہوا ہے،اہل قیادت ہی ملک کومشکلات سے نکال سکتی ہے۔ انصاف لائرز فورم پنجاب کے نائب صدر عبدالمناف خان عبدالعلیم خان سے ملاقات کے دوران استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیااس موقع پر لائرز فورم کے رہنمائوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انصاف کے نام پرآئین وقانون کا کھلواڑ کیا، ملکی ترقی اور خوشحالی کیلیے استحکام پاکستان پارٹی کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈائریکٹر آئی ایم ایف کمیونی کیشن جولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اصلاحات کی ضرورت ہوگی، آئی ایم ایف ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے،جولی کوزیکنے کہاکہ 12جولائی کو ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 3بلین ڈالر کی منظوری دی، پاکستان کو فوری ایک ارب 20کروڑ ڈالرز جاری کر دیئے گئے، نیا پروگرام معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے حکام کی فوری کوششوں کو سہارا دے گا، آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کے لوگوں کی مدد اور حمایت کیلئے اہم ہو گا۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف کمیونی کیشن نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اصلاحات کی ضرورت ہوگی، مستحکم پالیسی پر عمل درآمد اہم ہے، سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہبازشریف نے چشمہ 5نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا،وزیر توانائی خرم دستگیر، احسن اقبال اور چینی حکام وزیراعظم کے ہمراہ تھے، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 1200میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، سی 5بجلی گھر کے قیام سے بجلی کے شارٹ فال میں 1200میگا واٹ کی کمی ہوگی،یاد رہے کہ چشمہ 5کے معاہدے پر 2017میں دستخط ہوئے، منصوبہ گزشتہ 5برس التوا کا شکار رہا، وزیراعظم کی کاوشوں سے لاگت میں کمی، استعداد 1100سے بڑھا کر 1200میگا واٹ کر دی گئی،وزیراعظم کے کم لاگت اور ماحول دوست بجلی کے ویژن کے تحت منصوبے پر کام دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانیہ میں جونیئر ڈاکٹروں نے چوتھی ہڑتال شروع کرتے ہوئے 5روز کے لیے کام بند کردیا ہے،ہڑتال کی وجہ سے ہزاروں آپریشنز اور اپوائنٹمنٹس منسوخ کردیے گئے، جبکہ ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں 35فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں نے وزیراعظم کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کی اپیل بھی مسترد کردی ہے،واضح رہے کہ برطانیہ میں جونیئر ڈاکٹروں کی تعداد 46ہزار ہے، ہڑتال کے سبب ہزاروں مریض آپریشنز اور اپوائنٹس منٹس کے منتظر ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی مسافر طیارے کو پرواز کے دوران شدید ہچکولوں اور جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے 4افراد زخمی ہوگئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ شمالی کیرولینا سے فلوریڈا جا رہا تھا جس میں 179مسافر اور عملے کے 6افراد سوار تھے،رپورٹس کے مطابق ہوا کے شدید دبا ئوکے باعث 2مسافر اور عملے کے 2ارکان زخمی ہوئے جنہیں بحفاظت لینڈگ کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق پرواز کے دوران طیارہ کچھ ہی منٹس میں 5ہزار فٹ نیچے آگیا تھا جس کے باعث 4افراد زخمی ہوئے،رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں نے اس واقعے کو بہت ہی خوفناک قرار دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یورپ کے کئی ممالک میں شدید گرمی نے عوام کو بے حال کر دیا،روم اورفلورنس سمیت دس شہروں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ گزشتہ روز شمالی اٹلی میں گرمی سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ اسپین میں ایمرجنسی ہیلتھ ہاٹ لائن شروع کردی گئی،اٹلی میں درجہ حرارت 50ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ اسپین میں ایمرجنسی ہیلتھ ہاٹ لائن شروع کردی گئی،ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری دن میں کم از کم دو لیٹر پانی پئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانوی نشریاتی ادارے نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ ماہ یونان کے ساحل پر پیش آنے والے ہولناک کشتی سانحے سے متعلق نئے شواہد سامنے آئے ہیں جس کے بعد سانحے سے متعلق یونانی کوسٹ گارڈ کے کردار پر مزید سوالات کھڑے ہوگئے ہیں،برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سانحے میں زندہ بچ جانے والے دو مسافروں نے بتایا ہے کہ کس طرح کوسٹ گارڈ نے انہیں مجبور کیا کہ وہ لوگ خاموش ہو جائیں تاکہ کشتی پر سوار 9 مصری باشندوں پر انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کر دیا جائے،حادثے میں زندہ بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ حادثے کے بعد 9مصری باشندوں پر انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کردیا گیا تھا، یونانی حکام اور کوسٹ گارڈ کی جانب سے ڈرا دھمکا کر ہمیں خاموش کروایا گیا تھا کیونکہ انہیں حادثے کی ذمہ داری کسی پر تو ڈالنی تھی،ان کا کہنا تھا کہ بچائے جانے کے بعد کنارے پر پہنچنے کے بعد جب سروائیورز نے یونانی حکام سے سوالات پوچھنا شروع کیے تو وہ ان پر چیخنے اور دھمکانے لگے تھے جس کے باعث ہم سچ بتانے سے خوفزدہ ہو گئے تھے کہ کہیں وہ لوگ مصریوں کی طرح ہم پر بھی انسانی اسمگلنگ کا الزام نہ عائد کر دیں، حادثے کا شکار کشتی کی ایک نئی ویڈیو نے بھی کوسٹ گارڈ کے مقف پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ یہ ویڈیو حادثے کا شکار کشتی کے متوازن تیرتے ہوئے ریکارڈ کی گئی تھی،یونانی حکومت یا یونانی کوسٹ گارڈ کی جانب سے نئے انکشافات سے متعلق تردید یا تصدیق کرنے کیلئے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نامور برطانوی جریدے برٹش ہیرالڈ نے نام نہاد بھارتی جموریت کا بھانڈا پھوڑ دیا،جولائی کے شمارے میں مودی سرکار نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، مذہبی تقسیم، نسل پرستی اور گرتے صحافتی معیار پر تشویش ناک سوالات اٹھا دیئے،جریدے میں کہا گیا ہے کہ اقلیتوں کے خلاف تشدد پر بڑھتے واقعات پر مودی کی مجرمانہ خاموشی کی بنیادی وجہ انتہا پسند اکثریت کی خوشنودی ہے، جنوری 2023میں بھارتی ریسلنگ کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر خواتین ریسلر کی طرف سے جنسی استحصال کے الزامات کے باوجود مودی نے کسی بھی قسم کا ایکشن لینے سے گریز کیا،برٹش ہیرالڈ کی رپورٹ میں ٹوئٹر کے سابقہ سی ای او جیک ڈورسی کے مودی سرکار پرٹوئٹر کی معطلی، دفاتر پر انکم ٹیکس حکام کے چھاپے اور ملازمین کے گھروں پر سرچ آپریشن کی دھمکی کا بھی حوالہ دیا گیا ہے،مودی سرکار نے پستی کی تمام حدوں کو پار کرتے ہوئے مودی مخالف ڈاکومنٹری نشر کرنے پر بی بی سی کے دفاتر اور ملازمین کے گھروں پر چھاپے مار کر ہراساں کیا،برٹش ہیرالڈ کے مطابق منی پور میں گزشتہ 2ماہ سے جاری خانہ جنگی کے باعث 250سے زائد چرچ نذرآتش، 115افراد ہلاک جب کہ 4000سے زائد مقامی نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں، منی پور میں جاری نسلی فسادات پر مودی سرکار کی خاموشی اور بی جے پی کی پذیرائی ریاست میں اکثریتی خوشنودی حاصل کرنے کے سیاسی مقاصد کو استعمال کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکا کے صدر کی سرکاری رہائش گاہ و دفتر وائٹ ہائوس سے کوکین ملنے کی تحقیقاتبند کردی گئیں،امریکی خفیہ ادارے سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ فنگر پرنٹ، ڈی این اے اور ویڈیو فوٹیج کے جائزوں کے باوجود وائٹ ہائوس میں کوکین چھوڑنے والے شخص کی نشاندہی نہیں ہوسکی ہے،اس سے قبل رواں ماہ وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ہر ایکشن لیں گے جو کہ مناسب اور قابل ضمانت ہو، سیکرٹ سروس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے فرانس دورے سے قبل یورپی پارلیمنٹ نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مذمتی قرارداد منظور کرلی،یورپی پارلیمنٹ نے بھارت سے نسلی اور مذہبی تشدد فورا روکنے اور مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا،یورپی پارلیمنٹ نے یورپی یونین اور بھارت کے درمیان تجارت سمیت شراکت داری کے تمام شعبوں سے انسانی حقوق کو منسلک کرنے کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا ہے،یورپی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں عدم برداشت نے ریاست منی پور کے نسلی فسادات میں اہم کردار ادا کیا، بھارت میں ہندو اکثریت پسندی کو بڑھاوا دینے والی تفرقہ انگیز پالیسیوں پر تشویش ہے،قرارداد میں یورپی یونین کے رکن ممالک سے بھارت میں آزادی اظہار اور مذہبی آزادی کیلئے اعلی سطح پر آواز اٹھاتے رہنے کا بھی کہا گیا ہے،ریاست منی پور میں جاری نسلی و مذہبی فسادات میں اب تک 142سے زیادہ ہلاک اور 54ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بدھ مت کے مذہبی پیشوا نے کہا ہے کہ پاکستان مذہبی سیاحوں کے لیے انتہائی محفوظ ملک ہے،بدھ مت کے مذہبی پیشواوں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے، اس موقع پر اسلام آباد میں انہوں نے گندھارا سیاحت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ٹاسک فورس کے چیئرمین اور وزیرِ مملکت ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو بھی کی،بدھ پیشوا کا کہنا تھا کہ پاکستان حکومت نے بدھ ازم کے آثارِ قدیمہ کی حفاظت کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت اچھا لگا، بدھ ازم کے حوالے سے پاکستان میں 6ہزار سے زائد مقامات ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بس ریپڈ ٹرانزٹ کو چلانے والی نجی کمپنی نے ایک بار پھر بی آر ٹی بسیں روکنے کی دھمکی دے دی،نجی کمپنی کے مطابق حکومت کی جانب سے بقایا جات کی عدم ادائیگی کی صورت میں بی آر ٹی آپریشنز معطل کیا جاسکتا ہے،بی آر ٹی کے بقایا جات کے معاملے پر نجی کمپنی نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مئی اور جون کے 60کروڑ 30لاکھ روپے بقایا جات ادا نہیں کیے گئے، بقایا جات کی عدم ادائیگی سے بس سروس کو برقرار رکھنا متاثر ہوسکتا ہے،خط میں متنبہ کیا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر بقایاجات کی ادائیگی کی جائے، ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں بی آر ٹی آپریشنز معطل کیا جاسکتا ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بی آر ٹی مالی بحران کا شکار ہوچکی ہے اور نجی کمپنی کی جانب سے بس سروس بند کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہورہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ کو جیل میں بہترسہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے قانون کی غلط تشریح کی ،عمرسرفراز چیمہ کوجیل سہولیات نہ دینا امتیازی سلوک ہے ،اسی نوعیت کے دوسرے ملزمان کو جیل میں سہولیات دی گئیں،عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ عمرسرفرازچیمہ کو اپنے حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ سابق گورنرجیل رولز 1978کے تحت جیل میں بہتر سہولیات کے مستحق ہیں، انھیں جیل میں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ہندو برادری کو دھمکیوں کا نوٹس لے لیا، رانا ثنا اللہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ کے حکام نے سندھ حکومت کے افسران سے رابطے کیے ہیں،وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں کھیل داس نے سندھ میں حالیہ واقعات سے وفاقی وزیرداخلہ کو آگاہ کیا،ملاقات میں ہندو برادری کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات مزید بہتر کرنے پر زور دیا گیا، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ذمہ داری ہے، کشمور ،جیکب آباد،گھوٹکی سمیت دیگر شہروں کیحالیہ واقعات کے تناظر میں صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،دوسری جانب سندھ کے شمالی اضلاع میں پولیس نے ہندو کمیونٹی کی عبادت گاہوں اور بستیوں کی سکیورٹی بڑھا دی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوں کی جانب سے سیما رند کی واپسی کے لیے دی گئی دھمکیوں کے بعد یہ حفاظتی انتظام کیے گئے ہیں، یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر سندھ کے ڈاکوں کے مختلف گروہوں نے انڈین حکومت کو دھمکی دی تھی کہ سیما کو اس کے ملک واپس بھیجا جائے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ایک پاکستانی خاتون سیما حیدر پب جی گیم پر ایک بھارتی لڑکے سے دوستی کے بعد 4بچوں سمیت بھارت پہنچ گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانا وقت کا تقاضا اور کامیابی کی کنجی ہے، ملکی ترقی کے لیے فنی تعلیم کا فروغ ضروری ہے،اسکل ڈیویلپمنٹ ہماری ترجیح ہونا چاہیے، شعبہ تعلیم میں اصلاحات کیلئے کوششیں جاری ہیں، کسی خاص طبقے کا نہیں سب کا حق ہے، ترقی کرنی ہے تو منفی باتوں کو پائوں کی زنجیر نہیں بنانا بلکہ حل نکالنا ہوگا، امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی میدانوں میں تفریق نہیں ہونی چاہیے، 75سال میں جو عادتیں پڑ گئی ہیں ان بتوں کو توڑنا آسان نہیں،گزشتہ روز اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مرکزی کیمپس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں 4لاکھ 50ہزار طلبا کو میرٹ پر وظائف دئیے۔ نوجوانوں کو ہنرمند بنانا وقت کا تقاضا اور کامیابی کی کنجی ہے۔ ملکی ترقی کے لیے فنی تعلیم کا فروغ ضروری ہے۔ تعلیم کسی ایک طبقے کا نہیں سب کا حق ہے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر ہنر مند لوگوں کو بیرون ملک بھیجیں گے تو پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہوجائے گا۔ اسکل ڈیوپلمنٹ ہماری ترجیح ہونا چاہیے۔ نوجوان نسل کرپشن کو فوری طور پر ختم کرکے ملک کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث افتخار ہے، نوازشریف نے اس ادارے کی ابتدا کی، پنجاب میں وزارت اعلی کے دور میں ووکیشنل ٹریننگ پر توجہ دی، 1997میں بھی ہنر سیکھنے اور سکھانے کے منصوبوں پر کام کیا، البتہ کسی بھی کام کو شروع کرنے کے لئے وسائل درکار ہوتے ہیں،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیم کسی بھی میدان میں ہو ایک ہنر ہے، قوموں کو ترقی کی دوڑ میں آگے لے جانے کیلئے فنی تعلیم کامیابی کی ضمانت ہے، مجھے یقین ہے یونیورسٹی انتظامیہ ادارے کو آگے لیکر جائے گی، ہنر کسی بھی میدان میں بہترین ہتھیار کا کام کرتا ہے، لہذا امید ہے ہنرمند نوجوان دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے،وزیراعظم نے کہا کہ قوموں کی ترقی کے لئے ٹیکنیکل ایجوکیشن ضروری ہے، 2008میں پنجاب انڈوومنٹ فنڈ بنایا، پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کیلئے بجٹ سے دوارب روپے سالانہ مختص کئے، غریب بچوں کی معیاری تعلیم کے لئے دانش سکول بنائے،ان کا کہنا تھا کہ ترقی کرنی ہے تو منفی باتوں کو پائوں کی زنجیر نہیں بنانا بلکہ حل نکالنا ہوگا، امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی میدانوں میں تفریق نہیں ہونی چاہیے، 75سال میں جو عادتیں پڑ گئی ہیں ان بتوں کو توڑنا آسان نہیں،شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے حکومت کا صرف ایک ماہ رہ گیا ہے، اجازت دیں تو تمام وسائل آپ کی خدمت میں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہوں، نوجوان نسل ہی وہ طبقہ ہے جو کرپشن کا خاتمہ کر سکتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آنے والا الیکشن یوم حساب اور احتساب ہوگا، قیامت سے پہلے حکومت پر سیاسی قیامت ٹوٹی گی، قرضہ اس وقت ملا جب مہمان اداکاروں کا کھیل ختم ہونے والا تھا اور معاہدے کا آخری دن تھا، انہوں نے ایک سال ضائع کیا، یہ کہتے تھے ہمارے پاس پلان بی اور سی ہے حقیقت میں ان کے پاس کوئی پلان نہیں تھا،ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے 3ارب ڈالر کسی اور کے منہ اور کہنے پر دیئے، ان کے کہنے پر کوئی 5ڈالر خیرات نہیں دیتا، یہ جس ملک جاتے ہیں لوگ کہتے ہیں وہ آئے بھیک مانگنے والے، شہباز شریف تقریری مقابلے پر نکلا ہوا ہے، دن میں آدھی درجن تقریریں کرتا ہے اور آدھی درجن تصویریں کھنچواتا ہے لیکن 15 مہینے میں نتیجہ صرف آئی ایم ایف کے 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط کا قرضہ ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا اور آئی ایم ایف جمہور کی آواز کا احترام کرتی ہے، قرضے کی 3قسطوں کی بنیادی وجہ الیکشن کی یقین دہانی ہے، بجلی گیس مہنگی اور سبسڈی ختم، غریب پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھے گا، معیشت آکسیجن ٹینٹ پر لگی ہے، نہ ایکسپورٹ ہے نہ ترسیلات ہیں کارخانے چل نہیں رہے گروتھ صفر ہے اوورسیز ناراض ہیں، ادائیگیاں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 6 گنا زیادہ ہوگئی ہیں،سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ زرداری نے خاموشی تانی ہے، بلاول کی امریکی یاترہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، فضل الرحمان بھی بیزار ہے، یہ کہتے ہیں سیاست نہیں ریاست بچائی ہے حالانکہ انہوں نے اپنے آپ کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیسوں سے بچایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بلوچستان کے علاقے ژوب گریژن اور سوئی کے حملوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق نماز جنازہ کے بعد شہدا کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں کی گئی،آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی تدفین میں حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت دیگر افراد نے شرکت کی،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ژوب گریژن میں دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 9 اہلکار شہید ہوئے تھے،اس کے علاوہ گزشتہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستگی، اخراج اور منتقلی ووٹ کی تاریخ میں توسیع کر دی،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب ووٹ کے اندراج، اخراج و درستگی کی آخری تاریخ 20جولائی 2023ہے، اس سلسلے میں ووٹرز کو اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر ایس ایم ایس کر کے اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کر نے کا کہا گیا ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتے میں سے کسی ایک پر کروایا جا سکتا ہے، اگر ووٹر اپنے ووٹ کا اندراج، منتقلی، اخراج یا کوائف میں درستگی چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے فارم ڈاون لوڈ کرکے پر کریں اور اپنے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروائیں،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اندراج و منتقلی ووٹ کے لیے فارم نمبر 21 استعمال کریں، اعتراض اور اخراج ووٹ کے لیے فارم نمبر 22استعمال کریں، کوائف کی درستگی کے لیے فارم نمبر 23استعمال کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
9مئی کی شرپسندی میں ملوث ایک اور شرپسند کے بھائی کا مذمتی بیان سامنے آ گیا،شرپسند کے بھائی سعید عالم کا کہنا ہے کہ میں اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں، ان کی لیڈر شپ کہتی ہے کہ اپنے علاقوں میں نکلو اور توڑ پھوڑ کرو، پارٹی اب میرے بھائی کو پوچھ بھی نہیں رہی،شرپسند کے بھائی نے کہا کہ یہ اداروں کے خلاف بات کر رہے ہیں جبکہ فوج ہماری شان ہے اور ہمارے ملک کی حفاظت کر رہی ہے، جو اداروں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں ان کو پکڑنا چاہیے،سعید عالم کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہیے کہ توڑ پھوڑ اور اداروں کے خلاف نعرے بازی نہ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن پیش ہوئے جن سے عدالت نے استفسار کیا کہ آج آپ نے دلائل دینے ہیں؟الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے امجد پرویز دلائل دیں گے، امجد پرویز آج گھریلو مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکیں گے،اس موقع پر الیکشن کمیشن کی جانب سے سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی،جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ ہفتہ کو(آج)سماعت ممکن نہیں، ضلعی کچہری کی شفٹنگ ہے، ہفتہ کی صبح ایف 8کچہری میں کوئی کیس نہیں ہو سکے گا، یا ایسا ممکن ہو سکتا ہے کہ (آج)کچہری کی نئی عمارت میں سماعت کر لیتے ہیں؟الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے جواب دیا کہ میں امجد پرویز سے بات کر کے 5منٹ میں عدالت کو آگاہ کرتا ہوں جس پرعدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا،وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے پیر تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی اور کہا کہ کچہری کی شفٹنگ ہو رہی ہے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ پیر تک سماعت ملتوی کی جائے،اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے،جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان سے کہا کہ آج کل بہت مصروف ہیں، امجد پرویز آج پیش نہیں ہو سکتے، سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا کر رہے ہیں،جج ہمایوں دلاور نے قرار دیا کہ کہ پیر کو کچہری کی نئی عمارت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ نئی کچہری میں نئے ماحول کے ساتھ توشہ خانہ کیس کی سماعت ہو گی، "گڈ ٹو سی یو ان نیو کچہری"، ساتھ ہی انہوں نے استدعا کی کہ توشہ خانہ کیس کے لیے پیر کو دن 11بجے کا وقت مقرر کر لیں،عدالت نے الیکشن کمیشن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی اور توشہ خانہ کیس کی سماعت پیر 17جولائی 11بجے دن تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
افغانستان ، صوبہ بلخ کے مضافات میں واقع اینٹوں کے بھٹہ پرافغان لڑکیاں اینٹوں کے لکڑی کے سانچے لیکر جارہی ہیں۔ (شِںہوا)
بلخ، افغانستان (شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ کے مضافات میں واقع اینٹوں کے بھٹوں میں سینکڑوں بچے دردناک مشقت پر مجبور ہیں۔
شدید گرمی میں افغان بچے صبح سویرے سے شام تک اپنے اہلخانہ کے ساتھ محنت کرتے ہیں ،سانچے کو مٹی سے بھرتے اور ٹرالی پر اینٹیں اٹھاتے ہیں۔
افغانستان میں اینٹوں کے بھٹہ میں مزدور بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اگرچہ یہ بچے اسکول جانا چاہتے ہیں تاہم معاشی مشکلات اور زندگی کے مسائل کے سبب وہ اسکول جانے سے قاصر اور روزی کمانے پر مجبور ہیں۔
افغانستان ، صوبہ بلخ کے مضافات میں واقع اینٹوں کے بھٹہ میں ایک افغان لڑکی کام کررہی ہے۔ (شِںہوا)
افغانستان ، صوبہ بلخ کے مضافات میں واقع اینٹوں کے بھٹہ میں افغان بچے مزدوری کرنے میں مصروف ہیں۔ (شِںہوا)
افغانستان ، صوبہ بلخ کے مضافات میں واقع اینٹوں کے بھٹہ میں افغان بچے مزدوری کرنے میں مصروف ہیں۔ (شِںہوا)
افغانستان ، صوبہ بلخ کے مضافات میں واقع اینٹوں کے بھٹہ میں افغان لڑکیاں اینٹوں کے لئے مٹی لیکر جارہی ہیں۔ (شِںہوا)
افغانستان ، صوبہ بلخ کے مضافات میں واقع اینٹوں کے بھٹہ میں افغان بچے کام کررہے ہیں۔ (شِںہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ساتھ اشیا کی تجارت میں 2023 کی پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کی نسبت 9.8 فیصد اضافہ ہوا جواس عرصے کے دوران ملک کی مجموعی تجارتی ترقی سے 7.7 فیصد زیادہ ہے۔ سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی جمعرات کو پریس کانفرنس میں کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ پرواقع ممالک کے ساتھ سال کی پہلی ششماہی میں اشیا کی تجارت ، چین کی مجموعی درآمد و برآمدی مالیت 200 کھرب 10 ارب یوآن (تقریباً 28 کھرب ڈالر) کا 34.3 فیصد رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے دیگر رکن ملکوں کے ساتھ بھی چین کی اشیا کی تجارتی مالیت میں اسی عرصے کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 1.5 فیصد اضافہ ہوا ۔
سیول(شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آرکے) نے گزشتہ روزبین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہواسونگ فو-18 کی ایک نئی قسم کا تجربہ کیا ہے۔ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اسے ملک کی اسٹریٹجک فورس میں ہتھیاروں کا مرکزی نظام قرار دیاہے۔ میزائل نے زیادہ سے زیادہ 6648.4 کلومیٹر بلندی تک سفر کرتے ہوئے جزیرہ نما کوریا سے دور مشرقی کھلے پانیوں میں پہلے سے طے شدہ علاقے پر درست لینڈنگ سے پہلے 4ہزار491 سیکنڈ میں 1001.2 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے کہا کہ ٹیسٹ فائر پہلے مرحلے کو معیاری بیلسٹک فلائٹ موڈ اور دوسرے اور تیسرے مرحلے کو ہائی اینگل فلائٹ موڈ کے طور پر ترتیب دے کرانجام دیا گیا۔ خبرایجنسی نے مزید کہا کہ تجربے سے ہواسونگ فو-18 کی صلاحیت، بھروسے اور فوجی افادیت ثابت اورڈی پی آرکے کی جوہری اسٹریٹجک قوت کے انحصار کی تصدیق ہوئی ۔ ملک کی جوہری قوت کی تعمیر کے طویل المدتی منصوبے کے تحت جوہری یونٹ جلد ہی نئے طرز کے اسٹریٹجک ہتھیاروں کے نظام سے لیس ہوں گے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی فلم مارکیٹ رواں سال کوویڈ-19 سے مکمل بحال ہوتے ہوئے 2025 تک دنیا بھر میں برتری حاصل کرے گی۔ عالمی آڈیٹنگ اینڈکنسلٹنسی فرم پی ڈبلیو سی کی طرف سے جمعرات کوگلوبل انٹرٹینمنٹ اینڈ میڈیا آؤٹ لک 2023-2027 کے عنوان سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2027 میں، چین کی فلم باکس آفس آمدنی 13ارب20کروڑ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، جو عالمی مارکیٹ کا 27 فیصد ہے۔ رپورٹ کے تخمینہ کے مطابق چین کی تفریحی اور میڈیا انڈسٹری کی کل آمدنی 2027 تک تقریباً479 ارب90کروڑ ڈالر تک پہنچ جائے گی اور اگلے پانچ سالوں میں کمپاؤنڈ سالانہ ترقی کی شرح 6.1 فیصد رہے گی، جو 3.5 فیصد کی عالمی شرح سے زیادہ ہے۔ پی ڈبلیو سی کے مطابق، 2027 تک، چین کی انٹرنیٹ ایڈورٹائزنگ مارکیٹ کا حجم9 فیصد کی جامع سالانہ شرح نمو کے ساتھ 146ارب 40کروڑ تک پہنچ جائے گا۔
قاہرہ(شِنہوا)سوڈان کی مسلح افواج (ایس اے ایف) اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان جاری تنازعہ کے حل پر بات چیت کے لیے سوڈان کے پڑوسی ممالک کا سربراہ اجلاس جمعرات کوقاہرہ میں شروع ہوا۔
مصری ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا کہ سربراہ اجلاس کے شرکاء کا مقصد تنازعہ کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے دیگر علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگی کی غر ض سے موثر طریقہ کار وضح کرنا ہے۔
اجلاس کی میزبانی مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کی جس میں چاڈ، وسطی افریقی جمہوریہ، اریٹیریا، ایتھوپیا، لیبیا اور جنوبی سوڈان کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصری صدر سیسی نے کہا کہ سوڈان میں تنازعہ اس کے اداروں کے بگاڑ کا باعث بنا ہے اوراس تنازعے کے انسانی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
مصری صدر نے متحارب فریقوں سے کشیدگی میں اضافے کو روکنے اور مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سوڈانی عوام کو انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے محفوظ راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا۔
جنیوا (شِنہوا) جنیوا میں چین کے اعلیٰ سفارت کار نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ سی آر) کے 53 ویں اجلاس کے دوران ایک بحث میں کہا کہ چین ہر قسم کے اسلاموفوبیا کے خلاف ہے۔
اقوام متحدہ میں چینی مشن کے سربراہ سفیر چھن شو نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ مختلف تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام، رواداری اور افہام و تفہیم کی وکالت کی ہے۔
یو این ایچ سی آر نے مذہبی منافرت کے پہلے سے طے شدہ عوامی سطح پر بڑھتے ہوئے واقعات پر فوری بحث کا آغاز کیا ہے جس کا مظاہرہ کچھ یورپی ممالک میں قرآن پاک کی مسلسل بے حرمتی سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد کونسل نے اس معاملے پر ایک قرارداد منظور کی۔
چھن نے کہا کہ چین فوری بحث کے انعقاد کی حمایت کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ چین قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے۔
چھن نے کہا کہ نام نہاد اظہار رائے کی آزادی کو تہذیبوں کے تصادم کو بھڑکانے یا تصادم پیدا کرنے کے جواز کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی تہذیب نے عالمی تہذیب میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مسلمانوں کے مذہبی عقائد اور احساسات اہمیت کے حامل ہیں۔
چھن نے اجلاس کو بتایا کہ چین عالمی تہذیبی اقدام کے نفاذ بارے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے جو تہذیبوں کے مابین مساوات ، باہمی سیکھنے ، مکالمے اور رواداری کے اصولوں کی پاسداری کی وکالت کرتا ہے۔
کارتہ(شِنہوا)چین کے مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور آسیان ممالک نےمشترکہ ترقی اورخوشحالی کے حصول کے ساتھ ساتھ طویل مدتی خوشگوار ہمسائیگی کو فروغ دینے کا درست راستہ ہموارکیا ہے۔
سینیئرچینی سفارت کار نے یہ بات جمعرات کو آسیان چین وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہی جس میں چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کی مجموعی توسیع پر مبنی کامیابیوں کو اجاگرکیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں کے دوران چین اور آسیان نے جنوب مشرقی ایشیا میں دوستی اور تعاون کے معاہدے کے مقاصد اور اصولوں کو فعال طور پر نافذ کیا اور تمام محاذوں پر باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے دونوں فریقوں نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر پر مل کر کام کیا ہے۔ وانگ نے کہا کہ چین اور آسیان نے ایک دوسرے کی مددکے علاوہ ترقی کے مواقع کا اشتراک کیا ہے اور وبائی مرض کے چیلنج پر قابو پایا ہے۔ چین نے انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا، میانمار، لاؤس اور کمبوڈیا کے ساتھ مشترکہ مستقبل پر مبنی کمیونٹی کی تعمیر پر اہم اتفاق رائے حاصل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر نے تاریخی منصوبوں کو مکمل کیا ہے جن میں کمبوڈیا کے پنوم پنہ-سیہانوکیویل ایکسپریس وے کا افتتاح، چین اور آسیان کے درمیان چین-لاؤس ریلوے پر سرحد پار مسافر خدمات کا آغاز، اورنئی عالمی زمینی وسمندری تجارتی راہداری شامل ہیں جس سےعلاقائی تعاون کے لیے ایک سنہری باب کھلنے سے 2 ارب سے زیادہ لوگوں کو فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
ووہان (شِنہوا) چین نے سائنسی تحقیق کے لیے 2030 سے پہلے چاند پر اپنے خلابازوں کو اتارنے کا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ ابتدائی منصوبے کے مطابق بالترتیب ایک قمری لینڈر اور ایک انسان بردار خلائی جہاز کو چاند کے مدار میں بھیجنے کے لیے دو کیریئر راکٹ خلا میں بھیجے جائیں گے۔ خلائی جہاز اور قمری لینڈر مقررہ وقت پر ایک دوسرے سے باہم منسلک ہوں گےجس کے بعد خلاباز لینڈر میں داخل ہوں گے۔
جیسے ہی قمری لینڈر چاند کی سطح پراترتے ہوئے پہلے سے طے شدہ جگہ پرپہنچے گا خلاباز سائنسی تحقیق انجام دیں گے اور نمونے جمع کریں گے۔ مقررہ کام مکمل کرنے کے بعد، خلا باز لینڈر میں واپس آئیں گے، جو انہیں خلائی جہاز کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے کے لیے واپس چاند کے مدار میں لے جائے گا۔ آخری مرحلے میں، خلائی جہاز چاند کے نمونوں کے ساتھ خلابازوں کو زمین پر واپس لے کرپہنچے گا۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں کمرشل گاڑیوں کی پیداواراورفروخت میں زبردست اضافہ ہوا۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررزکےاعداد و شمارکے مطابق اس عرصے کے دوران کمرشل گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 15.8 فیصد بڑھ کر19 لاکھ 71 ہزاریونٹس تک پہنچ گئی جبکہ انکی پیداوار 16.9 فیصد بڑھ کر19 لاکھ 67 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمارکے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں کوچز اور ٹرکوں کی پیداوار اور فروخت دونوں کااضافہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوہرے ہندسوں میں ریکارڈ کیا گیا اور کوچز کی فروخت 24.3 فیصد بڑھ کر2 لاکھ23 ہزاریونٹس رہی۔
روم (شِنہوا) اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ گزشتہ کئی سالوں میں متعددعالمی بحرانوں نے 2019 سے اب تک 12کروڑ20لاکھ سے زیادہ افراد کو بھوک کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
گزشتہ روزمشترکہ طور پر جاری کردہ اقوام متحدہ ایجنسیوں کی دنیا میں فوڈ سیکورٹی اورغذائیت کی صورتحال (ایس اوایف آئی)رپورٹ کے 2023 ایڈیشن میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ-19 کی وبا،دنیا بھرمیں رونما ہونے والے شدید موسمی واقعات اور عالمی تنازعات، بشمول روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ سال شروع ہونے والی جنگ سے 2022 میں دنیا بھر میں بھوک کےشکارافراد کی تعداد73کروڑ50لاکھ تک جاپہنچی ،یہ تعداد 2019 میں 61کروڑ30لاکھ تھی۔
یتھوپیا کے قحط زدہ علاقے صومالی میں ایک چرواہا مویشیوں کو لے جاتے ہوئے۔(شِنہوا)
ایس اوایف آئی رپورٹ عالمی سطح پر بھوک کے حوالے سے اقوام متحدہ کی اہم ترین اشاعت ہے جسے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت،(ایف اے او)بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی(آئی ایف اے ڈی)، ورلڈ فوڈ پروگرام(ڈبلیو ایف پی)،عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف)کی تحقیق اور نگرانی میں مرتب کیاگیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی تقریباً 30 فیصد آبادی یعنی2ارب40کروڑ افراد کو2022 میں خوراک تک مسلسل رسائی حاصل نہیں تھی۔ سروے میں اسے "اعتدال پسند" یا "شدید" غذائی عدم تحفظ کا پھیلاؤ قرار دیا گیا ہے۔ان میں سے تقریباً 90کروڑ افراد کو 2022 میں شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا رہا جو 2019 کے مقابلے میں 18کروڑزیادہ ہے۔
نانجنگ(شِنہوا)چین کے سابقہ چائنہ بینکنگ ریگولیٹری کمیشن کے سابق وائس چیئرمین کائی ایشینگ کے خلاف جمعرات کو ملک کےمشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر ژین جیانگ کی ایک عدالت میں رشوت خوری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔
استغاثہ نے کائی پر الزام لگایا کہ انہوں نے کمیشن میں 2006 اور 2021 کے درمیان اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھا کر دوسروں کے لیے فوائد حاصل کیے اور بدلے میں 40 کروڑ 90 لاکھ یوآن (تقریباً 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر) سے زائد مالیت کی رقم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔
ان پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2018 اور 2021 کے درمیان اپنے سابقہ عہدوں سے منسلک سہولت کا غلط استعمال کرتے ہوئے دوسروں کے لیے فوائد حاصل کیے اور بدلے میں 11 کروڑ یوآن مالیت کی رقم اور قیمتی چیزیں وصول کیں۔
فرد جرم کے مطابق ان پر 2010 اور 2013 کے درمیان ذاتی فائدے اور اختیارات کے غلط استعمال کے تناظر میں بدعنوانی کا الزام بھی لگایا گیا ہے جس سے سرکاری املاک کے ساتھ ساتھ ریاست اور عوام کے مفادات کو بھی نقصان پہنچا۔ عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ نے اپنے شواہد پیش کیے جن پر مدعا علیہ اور ان کے وکلا نے جرح کی۔
کائی نے اعتراف جرم کیا اور اپنے آخری بیان میں پشیمانی کا اظہار کیا۔ مقدمے کا فیصلہ عدالتی کارروائی کی تکمیل پر سنایا جائے گا۔
یِن چھوان (شِنہوا) چین-عرب ممالک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان چوتھے مذاکرات جمعرات کو شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود اختیارعلاقے کے دارالحکومت یِن چھوان میں شروع ہوگئے۔ فلسطینی صدر اورفتح پارٹی کے چیئرمین محمود عباس نے تقریب کےشرکاء کے نام ایک تحریری پیغام بھیجا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی اسکول (نیشنل اکیڈمی آف گورننس) اور نِنگ شیا ہوئی خود اختیارعلاقے کی پارٹی کمیٹی کے اشتراک سے منعقد ہونے والی تقریب کے شرکاء میں 19 عرب ممالک اور67 سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے رہنماشامل ہیں۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سی پی سی اور عرب ممالک کی سیاسی جماعتوں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کے لیے مکالمہ ایک ضروری پلیٹ فارم ہے، تقریب کے شرکاء نے چینی اور عرب تہذیب کے درمیان مزید تبادلوں اورایک دوسرے سے سیکھنے میں سہولت فراہم کرنے اورنئے دور میں ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-عرب کمیونٹی کی تعمیر کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب میں گلوبل سولائزیشن انیشیٹو کے نفاذ سے متعلق اعلامیہ کی منظوری بھی دی گئی۔
لاس اینجلس(شِنہوا) جانوروں سے لیے گئے نمونوں کے تجزیے کی بنیاد پر ایک نئی تحقیق میں ہرن سے انسانوں میں سارس-کووی -2 کی منتقلی کا خیال ظاہر کیا گیا ہے ۔
محققین، جن میں سے کئی ایک امریکہ کے مرکز برائے کنٹرول امراض و تدارک یا امریکی محکمہ زراعت کے لیے کام کرتے ہیں، نے نومبر 2021 اور اپریل 2022 کے درمیان 26 امریکی ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی سے سفید دم والے ہرنوں کے نظام تنفس سے 8ہزار830 نمونے اکٹھے کیے۔ محققین نے جمع کیے گئے نمونوں میں کوویڈ-19 سے متاثرہ 282 ہرنوں اور وائرس کے 34 مختلف ماخذ کی نشاندہی کی، جن میں الفا، گاما اور ڈیلٹا کی مختلف اقسام شامل ہیں جو پہلے وبا میں زیادہ عام تھیں جبکہ وبا کے حالیہ کیسز میں سب سے زیادہ پائی جانے والی قسم اومیکرون بھی ان میں شامل تھی۔
ارتقائی تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ سفید دم والے ہرنوں کے وائرس انسانوں کے کم از کم 109 کیسز کی وجہ سے سامنے آئے،جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر ہرنوں کے منتقلی کے 39 کیسز اور سفید دم والے ہرن سے انسانوں میں واپس وائرس کے آنے کے تین کیسز سامنے آئے۔
ماسکو(شِنہوا)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس یوکرین کو ایف 16لڑاکا طیاروں کی فراہمی کو جوہری خطرہ سمجھتا ہے۔
لاوروف نے یہ بات جمعرات کو روسی خبر رساں ایجنسی لینٹا ڈاٹ آر یو کوانٹرویو دیتے ہوئے کہی جس کے دوران انہوں نے یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے فیصلے کے ممکنہ نتائج پر بات کی۔
لاوروف نے کہا کہ اشتعال انگیزی کے دوران ہماری فوج اس بات کا خیال نہیں رکھے گی کہ آیا اس نوعیت کا ہر مخصوص طیارہ جوہری ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے لیس ہو گا یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یوکرین کو اس طرح کے نظام کی فراہمی کوروس جوہری تناظر میں مغربی ممالک کی جانب سے خطرہ سمجھتا ہے۔
لاوروف نے کہا کہ امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی روس کے ساتھ براہ راست فوجی تصادم کا خطرہ پیدا کر رہے ہیں اور اس طرح کا تصادم تباہ کن نتائج کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔
شنگھائی (شِنہوا) چین کا سب سے بڑا علاقائی تجارتی میلہ مشرقی چائنہ میلہ شنگھائی میں شروع ہوگیا۔ توقع ہے کہ 4 روزہ میلے میں اندرون و بیرون ملک سے 33 ہزار سے خریدار شرکت کریں گے جس سے چین کے مشرقی خطے کی بیرونی تجارت کو مزید ترقی ملے گی۔
میلے کا نمائشی رقبہ 1 لاکھ 5 ہزار 200 مربع میٹر ہے جس میں 5 ہزار 234 بوتھ بنائیں گئے ہیں۔ میلے کو 6 کیٹگریز ملبوسات ، ٹیکسٹائل ، تحائف ، گھریلو وغیرملکی مصنوعات اور سرحد پار ای کامرس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
شنگھائی بلدیاتی حکومت کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ژانگ شیانگ نے بتایا کہ میلہ چین کے مشرقی علاقوں کے غیرملکی تجارتی اداروں کو بین الاقوامی مارکیٹ کی تلاش میں مدد دے گا اور ساتھ ہی چینی و غیرملکی نمائش کنندگان کا خریداروں کے ساتھ ربط قائم کرے گا۔
کسٹمزاعداد و شمار کے مطابق 2023 کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران چین کی بیرونی تجارت نے مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اس دوران تجارت گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد اضافے سے 167.7 کھرب یوآن (تقربیاً 23.4 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔
وزارت تجارت کے عہدیدار شیاؤ لو کے مطابق وزارت بڑے تجارتی میلوں کا بہتر استعمال کرتے ہوئے غیرملکی میلوں میں شرکت کے لئے تجارتی اداروں کو مدد فراہم کرے گی ۔ ملک کی پروسیسنگ تجارت کی ترقی میں اضافہ کرے گی اور نئے غیرملکی تجارتی کاروباری ماڈل میں تیز تر ترقی کو فروغ دے گی جس کا مقصد تجارت کو مستحکم کرنا اور اس کا ڈھانچہ بہتر بنانا ہے۔ یہ میلہ چین کی بیرونی تجارت کا ایک اہم پیمانہ تصور کیا جاتا ہے جس کا انعقاد شنگھائی، جیانگ سو، ژے جیانگ اور شان ڈونگ سمیت چین کے 9 مشرقی صوبے اور شہر مشترکہ طور پر کرتے ہیں۔
ووہان(شِنہوا) چینی محققین نے پارکنسنز کی بیماری (پی ڈی) کے لیے ایک امیجنگ بائیو مارکر تیار کیا ہے جوکلینیکل ٹرائلز میں بیماری کی تشخیص اورنئی ادویات مارکیٹ میں لانے کے لیے قابل اعتماد ہوگا۔ تحقیقی ٹیم کے رکن پروفیسر یی کھ چھیانگ نے بتایا کہ پارکنسنز دماغ کی کمزوری کی ایک حالت ہے جس کی علامات میں جسم کا کانپنا، سست حرکت اور نیند کی خرابی شامل ہیں، عمر رسیدہ آبادی میں پارکنسنززیادہ پھیل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی کی ابتدائی تشخیص اور اس کے لاحق ہونے میں تاخیر اوراس سے بچاو کے اقدامات نیوروڈی جینریٹو بیماریوں کی تحقیق میں بڑے سائنسی چیلنجز رہے ہیں۔ ووہان یونیورسٹی کے رینمن اسپتال کے پروفیسر ژانگ ژین تاؤ نے کہاکہ پارکنسنزکا عارضہ نیوریل پروٹین اے-سائنوکلین کے دماغی خلیوں(ایل بی) میں غیر متناسب طور پر جمع ہونے سے لاحق ہوتا ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران یوآن میں ملک کی اشیا کی مجموعی درآمدات اور برآمدات میں گزشتہ برس کی نسبت 2.1 فیصد اضافہ ہوا۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق جنوری سے جون کے دوران ملک میں اشیا کی درآمدات اور برآمدات پہلی بار 200 کھرب یوآن (تقریباً 28 کھرب امریکی ڈالرز) سے تجاوز کرگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق برآمدات 3.7 فیصد اضافے سے 114.6 کھرب یوآن جبکہ درآمدات ایک برس قبل سے 0.1 فیصد گھٹ کر 86.4 کھرب یوآن رہ گئی۔
شدید اور پیچیدہ بیرونی عوامل کے باوجود چین میں معاشی کارکردگی میں مجموعی طور پر تیزی رہی۔ اس دوران اس کے بیرونی تجارتی حجم اور معیار میں رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران مسلسل اور توقعات کے مطابق بہتری آئی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق پہلی اور دوسری سہ ماہی میں اشیا کی درآمدات و برآمدات بالترتیب 97.6 کھرب یوآن اور 103.4 کھرب یوآن تک پہنچ گئیں ۔ دونوں میں گزشتہ برس کی نسبت اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار یہ بھی ظاہر کرتے ہیں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران چین کی بیرونی تجارت میں اضافہ کی رفتار برقرار رہی۔ دوسری سہ ماہی کی درآمدات و برآمدات پہلی سہ ماہی کی نسبت 6 فیصد زائد تھیں جبکہ مئی اور جون کے دوران اس میں گزشتہ ماہ کی نسبت 1.2 فیصد اضافہ ہوا۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران جہاز سازی صنعت میں پیداوار، نئے آرڈرز اور ہولڈنگ آرڈرز میں 2 ہندسوں میں اضافے کے ساتھ اچھی ترقی ہوئی۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں ملک کی جہاز سازی کی پیداوار 2 کروڑ 11 لاکھ 30 ہزار ڈیڈ ویٹ ٹن (ڈی ڈبلیو ٹی) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 14.2 فیصد زائد اور اور دنیا کی کل پیداوار کا 49.6 فیصد ہے۔
نئے آرڈر جہاز سازی کی صنعت کا ایک اہم انڈیکس ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 67.7 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 76 لاکھ 70 ہزار ڈیڈ ویٹ ٹن تک پہنچ گیا جو عالمی مارکیٹ کا 72.6 فیصد ہے۔ جون کے اختتام تک اس شعبے کے ہولڈنگ آرڈرز گزشتہ برس کی نسبت 20.5 فیصد اضافے سے 12 کروڑ 37 لاکھ 70 ہزار ڈیڈ ویٹ ٹن رہا ہے۔
یہ عالمی مارکیٹ کا حجم کے 53.2 فیصد کے مساوی ہے۔
قبلہ رخ کا تعین کرنے کیلئے سور ج 16جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا،پاکستانی وقت کے مطابق2بجکر18منٹ پرسورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگاجبکہ اس روز بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا قبلہ رخ کا درست تعین کیا جاسکے گا،16جولائی کو اس وقت زمین پرایک چھڑی عمودا گاڑھ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئے گا اس سایہ پرایک خط کھینچ دیں اوراس خط پرعمودگرائیں شامل سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہوگا اس وقت دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی جانب ہوگا،دوبارہ سورج 28مئی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا اس روز بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال جنوری سے جون کے دوران ملک بھر کی سماجی تنظیموں نے 73 ہزار سے زائد گریجویٹس کو ملازمتیں فراہم کیں۔
وزارت شہری امور نے بتایا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں سماجی تنظیموں کی جانب سے روزگار خدمت بارے 25 ہزار سرگرمیاں منعقد ہوئیں جس کے باعث جامعات سے فارغ التحصیل طلبا کے لئے 6 لاکھ 80 ہزار ملازمتوں کی ابتدائی فراہمی کو فروغ ملا۔
وزارت نے بتایا کہ گزشتہ برس کے اختتام تک ملک بھر میں اندراج شدہ سماجی اداروں نے 1 کروڑ 10 لاکھ کل وقتی عملہ بھرتی کیا ۔
ان اداروں نے تحقیقی و عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں، رضاکارانہ خدمات اور دیگر سرگرمیوں کے لئے متعدد ملازمین کی سہولت کے اعتبار سے خدمات بھی حاصل کیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ چین میں 2022 کے اختتام تک کمیونٹی سطح کی 17 لاکھ 50 ہزار سماجی تنظیمیں موجود تھیں جو بنیادی طور پر شہری اور دیہی آبادیوں میں عوامی فلاح و بہبود ، خیرات ، کھیل ، تفریح اور دیگر سرگرمیوں کو منظم کرنے کی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر شئیے فنگ نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ چین اور امریکہ کے درمیان فوجی تعلقات کی بحالی کے لئے کام کرے۔
اس در خواست کا اظہار تجربہ کار سفارت کار شئیے نے امریکہ کے معاون وزیر دفاع ایلی ریٹنر کی دعوت پر ملاقات کے دوران کیا۔
شئیے کے مطابق مضبوط اور مستحکم تعلقات برقرار رکھنا چین اور امریکہ کے باہمی مفاد میں ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ کی جا نب سے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کے بیان کردہ تین اصول نئے دور میں چین اور امریکہ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے بنیادی ہیں۔
مذاکرات کار کو دونوں ممالک اور دونوں افواج کے درمیان تعلقات کے بارے میں چین کا موقف پیش کرتے ہوئے سفیر نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ٹھوس کارروائی کے ذریعے اختلافات کو حل کرے۔
شئیے نے کہا کہ امریکہ کو تائیوان کے سوال جیسے اہم اور حساس معاملات کو تین چین۔ امریکہ معاہدوں کے اصولوں کے مطابق دانشمندی سے نمٹنا چاہئے۔ چین کے ساتھ مشترکہ اعلامیوں اور کام کے ذریعے بتدریج ریاست سے ریاست اور فوج سے فوج کے تعلقات کو دوبارہ پٹری پر لا یا جائے۔
فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
استنبول(شِنہوا) چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) کی تشہیر ترکیہ کے ثقافتی اور مالیاتی مرکز استنبول میں شروع کی گئی ہے۔
متعدد ترک کاروباری ا یسو سی ایشنز اور چینی کمپنیز کے نمائندوں نے تقریب میں شرکت کی۔
تشہیر کے دوران ترکیہ میں چین کے سفیر لیو شاؤبن نے کہا کہ یہ تقریب ظاہر کرتی ہے کہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور گہرا کرنے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
لیو نے کہا کہ ترکیہ نے لگاتار پانچ سالوں تک سی آئی آئی ای میں حصہ لیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ نمائش کے ذریعے چین کو ترکیہ کی برآمدات 50 کروڑ امریکی ڈالر زسے تجاوز کر گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ ترکیہ میلے میں شرکت کے لئے مزید نمائش کنندگان کا اہتمام کرے گا، چین کے ساتھ تجارتی تبادلے اور تعاون کو وسعت دے گا اور چین کی کھلے پن اور اقتصادی ترقی کے فوائد کا اشتراک کرے گا۔
شنگھائی میں نیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر کے صدر ننگ فینگ نے ترک کمپنیز کو نمائش میں شرکت اور چینی مارکیٹ کے وسیع مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ 1.4 ارب کی آبادی اور 40 کروڑ سے زیادہ متوسط آمدنی والے صارفین کے ساتھ چین دنیا کی سب سے زیادہ امید افزا بڑی مارکیٹ ہے۔
ننگ کے مطابق یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ اگلے دس سالوں کے دوران چین کی درآمدات 220 کھرب امریکی ڈالر زسے تجاوز کر جائیں گی۔
ایجین ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوآرڈینیٹر جاک ایسکینازی کے مطابق یہ نمائش ترکیہ کو چین میں مزید مصنوعات برآمد کرنے میں معاونت کرے گی۔
چھٹی سی آئی آئی ای 5 سے 10 نومبر تک چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں منعقد ہو گی۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے 2023 میں صحت عامہ کی بنیادی خدمات کے لیے اپنی فی کس سرکاری سبسڈی 5 یوآن سے بڑھا کر 89 یوآن (12.4 امریکی ڈالرز) کر دی ہے۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے تین دیگر محکموں کے تعاون سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اضافی فنڈز خاص طور پر بزرگوں اور بچوں کی صحت عامہ کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے مقامی حکومتوں کی مدد کی خاطر خرچ کیے جائیں گے۔
مقامی حکام کو اپنے متعلقہ علاقوں میں 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مستقل رہائشیوں کی آبادی کا درست تعین کرنا چاہئے اور بزرگ افراد کے لئے صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کی خاطر ان کی صحت کی صورتحال کو دستاویزی شکل دینے والے ریکارڈ قائم کرنے چاہئیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عمر رسیدہ افراد کے جسمانی معائنے، صحت کے جائزے اور صحت سے متعلق رہنمائی اور مشاورت کے لیے کوششوں کو دوگنا کیا جانا چاہیے۔
مقامی محکمہ صحت کو 6 سال سے کم عمر بچوں کی صحت کے انتظام کو مضبوط بنانے کا کام بھی سونپا گیا ہے۔ اس میں ان کی جسمانی اور نفسیاتی نشوونما کی نگرانی اور موٹاپے اور دور کی نظر کی کمزوری کی روک تھام کے اقدامات پر عمل درآمد شامل ہے۔
استنبول (شِنہوا) چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے استنبول میں ہواوے ترکیہ کلاؤڈ سمٹ میں اپنی پہلی مقامی کلاؤڈ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔
تقریب میں ہواوے نے 78 کلاؤڈ سروسز جاری کیں جن میں ڈیٹا، مصنوعی ذہانت ، کلاؤڈ ۔نیٹو اور انقرہ میں قدرتی آفات کی بحالی کا ایک نیا مقام شامل ہے۔
ہواوے یورپ کے صدر لو یونگ نے کہا کہ ان کی کمپنی ترکیہ کا شراکت دار بننے اور ملک کو ڈیجیٹلا ئزیشن میں معاونت کرنے پر فخر محسوس کرتی ہے۔
لو نے کہا کہ ترکیہ ایک سرکردہ اور جدت ساز ملک ہے ، ہم کاروباری اداروں کو اپنے کلاؤڈ مائیگریشن کو تیز کرنے اور کلاؤڈ میں جدت سازی شروع کرنے میں مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے نائب وزیر عمر فاتح سیان نے خدمات پر ہواوے ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ڈیٹا سینٹر صنعت کے دیگر کرداروں کے لئے ایک مثال قائم کرے گا اور مختصر وقت میں ہمارے ملک میں مزید ڈیٹا سینٹر قائم کیے جائیں گے۔
ہواوے نے 2002 میں ترکیہ میں اپنا آپریشن شروع کیا تھا اور استنبول میں اس کا ایک بڑا ریسرچ اینڈ ڈ یو یلپمنٹ سینٹر ہے۔
قاہرہ(شِنہوا) مصر نے شمال مشرق میں واقع عین سوخنا بندرگاہ پر مقامی طور پر تیار کی جانے والی اپنی پہلی آئل رِگ کی رونمائی کی ہے۔
مصر اور چین کے اشتراک سے 2 ہزار ہارس پاور کا آٹومیٹک ٹریلر ۔ماؤنٹڈ آن شور آئل ڈرلنگ رِگ تیار کیا گیا ہے۔
مصر کے وزیر پٹرولیم و معدنی وسائل طارق المولا نے حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مصر میں تیار کردہ تیل کی پہلی مشق ہے اور اس سے زمینی علاقوں میں کھدائی کے پروگرامز کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی سطح پر کھدائی کرنے والوں کی تیاری ایک نیا اور اہم قدم ہے جو پیٹرولیم کے شعبے کو اپنی صلاحیتوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے اور تیل کی پیداوار اور گیس کے وسائل میں اضافے کے لئے کنوؤں کی کھدائی کے منصوبوں کو تیز کرنے کے قابل بناتا ہے۔
المولا نے کہا کہ یہ کھدائی مصر اور چین کے درمیان نتیجہ خیز اقتصادی تعاون کا ایک نمونہ ہے اور مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی کو چین سے مصر منتقل کرنے کی ایک کامیاب مثال ہے۔
مصر میں چینی سفارت خانے کے وزیر ژانگ چھاؤ یانگ نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیاب فراہمی چینی کمپنیز اور ان کے مصری شراکت داروں کے درمیان برسوں کے اچھے تعاون کا ایک اہم نتیجہ ہے۔
ہونگ ہوا گروپ لمیٹڈ کے ایگزیکٹو نائب صدر ژو ہوا نے شِنہوا کو بتایا کہ مصر میں ڈرلنگ رِگ کی مقامی پیداوار نے ملک میں درآمد شدہ تیل اور گیس کے سامان کی کمی کو دور کیا ہے اور ملک کی آزاد کان کنی اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کے لئے مقامی تکنیکی صلاحیتوں کو تربیت دی ہے۔
بیجنگ (شِںہوا) چین میں رواں سال جون کے اختتام میں اندارج شدہ انفرادی کاروبار کی تعداد مجموعی طور پر 11 کروڑ 90 لاکھ ہوگئی ہے جو ملک بھر کے کاروباری اداروں کا 67.4 فیصد ہے ۔
ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم ونسق نے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران انفرادی کاروبار میں نمایاں بحالی اور مستحکم ترقی کا رجحان رہا ۔
اس عرصے میں تقریباً 1 کروڑ 13 لاکھ 70 ہزار نئی کمپنیوں کا اندراج ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 11.3 فیصد اضافہ ہے۔
ملک میں اندراج شدہ 11 کروڑ 90 لاکھ کاروباری اداروں میں سے 90 فیصد تیسرے درجے کی صنعتیں ہیں جبکہ 42.8 فیصد ملک کے مشرقی علاقوں میں واقع ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی، ثقافت، کھیل اور تفریحی شعبوں سمیت ابھرتی خدمات کی صنعتوں میں کام کرنے والے انفرادی کاروبار میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں ٹھوس ترقی ہوئی۔
چین میں رواں سال جون کے اختتام میں اندارج شدہ انفرادی کاروبار کی تعداد مجموعی طور پر 11 کروڑ 90 لاکھ ہوگئی ہے جو ملک بھر کے کاروباری اداروں کا 67.4 فیصد ہے ۔ ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ نظم ونسق نے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران انفرادی کاروبار میں نمایاں بحالی اور مستحکم ترقی کا رجحان رہا ۔ اس عرصے میں تقریبا 1 کروڑ 13 لاکھ 70 ہزار نئی کمپنیوں کا اندراج ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 11.3 فیصد اضافہ ہے۔ ملک میں اندراج شدہ 11 کروڑ 90 لاکھ کاروباری اداروں میں سے 90 فیصد تیسرے درجے کی صنعتیں ہیں جبکہ 42.8 فیصد ملک کے مشرقی علاقوں میں واقع ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی، ثقافت، کھیل اور تفریحی شعبوں سمیت ابھرتی خدمات کی صنعتوں میں کام کرنے والے انفرادی کاروبار میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں ٹھوس ترقی ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مصر نے شمال مشرق میں واقع عین سوخنا بندرگاہ پر مقامی طور پر تیار کی جانے والی اپنی پہلی آئل رِگ کی رونمائی کی ہے۔ مصر اور چین کے اشتراک سے 2 ہزار ہارس پاور کا آٹومیٹک ٹریلر ۔مانٹڈ آن شور آئل ڈرلنگ رِگ تیار کیا گیا ہے۔ مصر کے وزیر پٹرولیم و معدنی وسائل طارق المولا نے حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مصر میں تیار کردہ تیل کی پہلی مشق ہے اور اس سے زمینی علاقوں میں کھدائی کے پروگرامز کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی سطح پر کھدائی کرنے والوں کی تیاری ایک نیا اور اہم قدم ہے جو پیٹرولیم کے شعبے کو اپنی صلاحیتوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے اور تیل کی پیداوار اور گیس کے وسائل میں اضافے کے لئے کنوں کی کھدائی کے منصوبوں کو تیز کرنے کے قابل بناتا ہے۔ المولا نے کہا کہ یہ کھدائی مصر اور چین کے درمیان نتیجہ خیز اقتصادی تعاون کا ایک نمونہ ہے اور مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی کو چین سے مصر منتقل کرنے کی ایک کامیاب مثال ہے۔ مصر میں چینی سفارت خانے کے وزیر ژانگ چھا یانگ نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیاب فراہمی چینی کمپنیز اور ان کے مصری شراکت داروں کے درمیان برسوں کے اچھے تعاون کا ایک اہم نتیجہ ہے۔ ہونگ ہوا گروپ لمیٹڈ کے ایگزیکٹو نائب صدر ژو ہوا نے شِنہوا کو بتایا کہ مصر میں ڈرلنگ رِگ کی مقامی پیداوار نے ملک میں درآمد شدہ تیل اور گیس کے سامان کی کمی کو دور کیا ہے اور ملک کی آزاد کان کنی اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد کے لئے مقامی تکنیکی صلاحیتوں کو تربیت دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دھرنا کودو ماہ گزرگئے کوئی حکومتی زمہ دار یا ممبر اسمبلی دھرنا میں آیا سیاسی لیڈروں کے خلاف عوام میں سخت ردعمل سابق وزیر اعظم ازاد کشمیر تنویر الیاس چغتائی کی دھرنا میں شرکت سے عوامی مقبولیت بڑھ گئی آزاد کشمیر میں آٹے کی قیمت گلگت بلتستان جتنی رکھنے اور بجلی بلات سے ٹیکسز ختم کرنے کشمیر کا اپنا نیشنل گریڈ سٹیشن بنا کر ازاد کشمیر کو فری لورڈشیڈنگ زون قرار دینے دو ماہ قبل سول سپلائی ڈپو کے بائر دھرنا دیا گیا اس دھرنا سے کمشنر ڈپٹی کمشنر ڈی ائی جی ایس ایس پی سمیت تمام انتظامی افیسر ان کی رہائش گاہوں سے نقل وحمل بلاک ہوگئی راولاکوٹ سے جاری دھرنا سے شروع تحریک کے باعث ازاد کشمیر کے چار ضلعوں میں دو مرتبہ شٹر ڈاون اور ایک مرتبہ پہیہ جام ہڑتال ہوئی دھرنا دو ماہ پورے کر گیا حتی کہ عید قربان کے روز بھی شرکا دھرنا نے راولاکوٹ میں احتجاجی ریلی نکال کر نئی تاریخ رقم کی اس دو راج ازاد کشمیر کے سابق وزرائے اعظم یعقوب خان راجہ فاروق حیدر عبدالقیوم نیازی عتیق خان ممبر اسمبلی حسن ابراہیم امیدوار ان اسمبلی اعجاز افضل طائر انور اعجاز یوسف عابد حسین عابد سمیت کہیں سیاسی زعما اس دھرنا سے گزرے مگر کسی ایک نے بھی وہاں رکنا گوارہ نہ کیا تنویر الیاس چغتائی واحد سیاست کار ہیں جو نہ صرف اس دھرنا میں ائے بلکہ ان مطالبات کی کھل کر حمائیت بھی کی روائتی سیاست کاروں کی طرف سے اس اہم ایشو پر ساتھ نہ دینے لوگ سخت اشتعال میں ہیں ماضی میں افغان انخلا تحریک اور میڈیکل کالج کی تحریک میں بعض اہم ترین سیاسی زعما نے عوامی تحریک کس ساتھ نہ دیا وہ اس کے بعد ہوئے دونوں الیکشن ہار گئے اب جاری اٹا تحریک میں لوگ اس لیے بھی مشتعل ہیں کہ چند ماہ قبل کی تحریک میں یہ دو مطالبات نمایاں تھے اپوزیشن نے اپنی ضرورت کے لیے ان مطالبات کے ساتھ پندرویں ترمیم کا مطالبہ شامل کیا تب راجہ فاروق حیدر شاہ غلام قادر لطیف اکبر حسن ابراہیم بھی اس تحریک کا حصہ بن گئے اس وقت اٹے کی قیمت گلگت بلتستان جتنی رکھنے اور بجلی بلات پر ٹیکسز کے خاتمہ کے مطالبات اپوزیشن کو ناپسند نہیں تھے مگر اب اپوزیشن ان مطالبات پر سیخ پا ہے دو ماہ سے جاری دھرنا کے بعد اب قلعاں تھوراڈ ہجیرہ بھی دھرنے شروع ہوگئے ہیں سترہ جولائی کو قومی مشاورتی اجلاس اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا ہزاروں افراد کے چار ضلعوں میں بھرپور عوامی ریلیوں کے باوجود قانون ساز اسمبلی میں کسی ایک ممبر اسمبلی کا اس ایشو پر نہ بولنا اور ضلع پونچھ کے چار حلقوں سے الیکشن لڑنے والے کسی ایک بھی امیدوار کا دھرنا میں شامل نہ ہونا غریب عوام کے منہ پر طمانچہ اور لیڈروں کی نام نہاد غریب دوستی بے نقاب کر گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد میں سیکٹر آئی ٹین مرکز کے مدرسے میں بچے پر تشدد کرنے والا قاری گرفتار کرلیا گیا۔ سیکٹرآئی ٹین میں واقع مدرسے کے قاری کے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، قاری نعیم اللہ کی بچے پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں قاری کو بچے پر تشدد کرتے دیکھا گیا۔ پولیس کے مطابق ایس پی ملزم قاری نعیم اللہ نے دوران تدریس اپنے شاگردکو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی