• Columbus, United States
  • |
  • ٢٨ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین اور جر منی کی ما رکیٹس میں مرسڈیز بینز ک...

برلن (شِںہوا) مرسڈیز بینز کاروں کی فروخت رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران 6 فیصد اضافے سے 5 لاکھ 15 ہزار 700 یونٹس تک پہنچ گئی۔

 کار ساز کمپنی نے جرمن اور چینی مارکیٹوں کو اضافے کی وجہ قرارد یتے ہو ئے  ایک بیان میں کہا ہے کہ سب سے بڑی مارکیٹ چین میں مرسڈیزبینز کاروں کی فروخت خاص طور پر ای کلاس اور جی ایل بی ماڈلز کی بدولت  12 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 83 ہزار 600 یونٹس رہی۔

 جرمنی میں 23 فیصد اضافہ کے ساتھ 58 ہزار 600 کاریں فروخت ہوئیں ۔

مرسڈیز بینز گروپ اے جی کے بورڈ آف مینجمنٹ کی رکن بریٹا سیگرنے بتایا کہ پائیدار ترقی پر توجہ کے سبب تمام اہم خطوں اور علاقوں میں ہماری الیکٹرک اور ٹاپ اینڈ گاڑیوں کی خاص طور پر زیادہ فروخت ہوئی ہے۔

کارساز کمپنی کے مطابق اے ایم جی اور مے باخ برانڈز سمیت ٹاپ اینڈ گاڑیوں کی فروخت 12 فیصد اضافے کے ساتھ 84 ہزار 800 یونٹس جبکہ بیٹری سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت تقریباً دوگنا ہو کر 61 ہزار 200 یونٹس تک پہنچ گئی۔

مرسڈیز بیز نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں کمپنی کی مجموعی فروخت میں بیٹری سے چلنی والی گاڑیوں اور پلگ ان ہائبرڈ سمیت الیکٹرک گاڑیوں کا حصہ 18 فیصد تک پہنچ گیا۔ کمپنی 2026 تک یہ حصہ بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مرسڈیز بینزکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اولا کیلینیئس نے کہا کہ جرمن کار ساز کمپنی اپنے کاروبار کے لیے چینی مارکیٹ کی اہمیت کو تسلیم کرنا جاری رکھے گی۔ چین سے باہر نکلنا ایک فریب ہے اور یہ ہماری خواہش بھی نہیں ہے۔

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائبر اسپیس میں چین کی قوت بڑھانے بارے چینی...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی سائبر اسپیس کے شعبے میں چین کی طاقت بڑھانے بارے خیالات پر کتاب پیپلز پبلشنگ ہاؤس نے شائع کر دی ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 2012 میں 18 قومی کانگریس کے بعد کامریڈ شی جن پھنگ کے ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے سائبر سیکیورٹی اور انفارمیٹائزیشن کو  زبردست اہمیت دیتے ہوئے سائبر ترقی میں اسٹریٹجک اہداف کو آگے بڑھایا ہے۔

اس عرصے میں سائبر سیکیورٹی اور انفارمیٹائزیشن میں تاریخی کامیابیاں اور تبدیلیاں ہوئیں۔

سائبرڈیویلپمنٹ بارے صدر شی کی سوچ سائبر اسپیس ضابطوں کے حوالے سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے تجربات کا خلاصہ اور سائبر سیکیورٹی اور انفارمیٹائزیشن ترقی کے لئے ایک رہنما ہے۔

کتاب 10 موضوعات پر مشتمل ہے جسے سینٹرل سائبر اسپیس افیئرزکمیشن دفتر نے یکجا کیا ہے۔

کتاب میں سائبر ترقی بارے صدر شی جن پھنگ کے خیالات کو مختلف پہلوؤں سے واضح کیا گیا ہے جن میں سائبر اسپیس میں چین کی طاقت بڑھانے کا نظریہ، عملی اقدامات ، سائبر سیکیورٹی اور انفارمیٹائزیشن کے کام میں پارٹی کی مجموعی قیادت کو مضبوط بنانا شامل ہے۔

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی خصوصی صدارتی ایلچی 16 جو لائی سے چین...

بیجنگ (شِںہوا) امریکہ کے خصوصی صدارتی ایلچی برائے ماحولیات جان کیری 16 سے 19 جولائی تک چین کا دورہ کریں گے۔ ان کا دورہ چین اور امریکہ کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت ہوگا۔ چین کی وزارت حیاتیات و ماحولیات نے بتایا کہ دونوں فریق ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ملکر کام کرنے بارے تفصیلی تبادلہ خیال کریں

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،یوگنڈا کی ترقی کی صلاحیت کو بہتر بنانے...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے یوگنڈا کے وزیر خارجہ جیجے اوڈونگو سے ملاقات کی ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین ،یوگنڈا کی ترقی اور آزادانہ ترقی کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی اس کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین، یوگنڈا کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کو بہتر بنانے کے لئے تیار ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین بین الاقوامی امور میں یوگنڈا کے کردار کو اہمیت دیتا ہے اور یوگنڈا کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور افریقی امور میں بڑا کردار ادا کرنے میں اس کی حمایت کرتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین اور یوگنڈا کو ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق معاملات پر حمایت جاری رکھنی چاہئے، یکطرفہ پن اور غنڈہ گردی   کی مخالفت کرتے ہوئے بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنا چاہئے۔

گلوبل ایکشن فار شیئرڈ ڈیویلپمنٹ کی پہلی اعلیٰ سطح کانفرنس کی کامیابی پر چین کو مبارکباد دیتے ہوئے اوڈونگو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے اور دونوں ممالک کے عوام ترقی کے لئے مشترکہ خواہش کے حامل ہیں۔

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مندوب کا امداد کی فراہمی کے دوران شام ک...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب  نے کہا ہے کہ شام کو انسانی ہمدردی کی امداد کی فراہمی  ملک کی خودمختاری کے احترام پر مبنی ہونی چا ہئے۔

شام میں سرحد پار سے امداد کی فراہمی کی اجازت پیر کو ختم ہو گئی تھی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل منگل کے روز دو مسودہ قراردادوں میں سے کسی ایک کو منظور کرنے میں ناکام رہی جس سے میکانزم کی تجدید ہو نا تھی۔

روس نے برازیل اور سوئٹزرلینڈ کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کے مسودے کو ویٹو کر دیا جس میں 9 ماہ کی دوبارہ منظوری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایک روسی مسودہ قرارداد  منظوری کے لئے مطلوبہ تعداد میں ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ر ہی جس میں6  ماہ کے لئے میکانزم کی تجدید کی جانی تھی۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے ووٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین کو اس اہم معاملے پر اتفاق رائے تک پہنچنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام میں انسانی مسئلے پر چین کا موقف مستقل اور واضح رہا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ اس بات پر قائم رہے ہیں کہ شام کو انسانی بنیادوں پر امداد اس طرح فراہم کی جانی چاہیے جو شام کی خودمختاری اور شامی حکومت کی ملکیت کا احترام کرے۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پار امداد شام کو انسانی امداد کا بنیادی طریقہ بن جانا چاہیے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پار ریلیف میکانزم ایک عارضی انتظام ہے جو مخصوص حالات میں کیا گیا ہے اور اس بات کی ضرورت ہے کہ سرحد پار امداد کی منتقلی کو تیز کیا جائے اور وقت کے ساتھ ساتھ سرحد پار میکانزم کو اس کی حتمی منزل تک مرحلہ وار ختم کیا جائے۔

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور ترکیہ صاف توانائی میں تعاون کی زبردس...

استنبول(شِنہوا) بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فتح بیرول نے کہا ہے کہ ترکیہ ،چین کے ساتھ تعاون کرک تے ہوئےشمسی توانائی کی اپنی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے قابل ہو جائے گا۔

استنبول میں منعقد ہونے والی ترکیہ ۔چین بزنس کانفرنس میں بھیجے گئے ایک ویڈیو پیغام میں بیرول نے کہا کہ ترکیہ کی صاف توانائی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی بڑی مانگ کو دیکھتے ہوئے  چین اور ترکیہ کے مابین اہم تعاون پیدا کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اس تعاون کو شمسی توانائی سے لے کر ڈیجیٹلائزیشن اور آگے برقی گاڑیوں تک بہت سے شعبوں میں بڑھایا جاسکتا ہے۔

بیرول نے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے برسوں قبل نافذ کی گئی صنعتی پالیسیز کے نتیجے میں اب چین صاف توانائی کے شعبے پر حاوی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے 80 فیصد سولر پینل، 70 فیصد ونڈ ٹربائن اور ہر دو میں سے ایک الیکٹرک کار چین میں تیار کی جاتی ہے۔

بیرول کے مطابق چین کے پاس خاص طور پر شمسی توانائی کے شعبے میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد اس کی اضافی صلاحیت برآمد کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمسی، ہوا ، جوہری توانائی اور برقی کاروں کی پیداوار میں ترقی بہت تیز رفتار سے جاری ہے اور صاف توانائی کی لاگت تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ 

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا اعلیٰ معیار کی کھلی معیشت، توانا...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ اعلیٰ معیار کی کھلی معیشت کا نیا نظام قائم کرتے ہو ئے توانائی کی کھپت کی مقدار اور شدت پر دوہرے کنٹرول سے کاربن کے اخراج کی مقدار اور شدت پر دوہرے کنٹرول کی طرف بتدریج منتقلی کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات مجموعی اصلاحات کو مزید گہرا بارے مرکزی کمیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

صدر شی نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی کھلی معیشت کے لیے نئے نظام ایک اسٹریٹجک اقدام ہے جس کا مقصد کھلے پن سے اصلاحات اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے غیر ملکی زرمبادلہ اور تعاون کے دیگر اہم شعبوں کے علاوہ سرمایہ کاری، تجارت، مالیات اور اختراع میں ادارہ جاتی کھلے پن اور ادارہ جاتی اصلاحات کو گہرا کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ چین کے کھلے پن کو فعال طریقے سے ایک نئی سطح پر لے جا یا جاسکے۔

صدر شی نے کہا کہ چین کو زراعت اور دیہی علاقوں کو جدید بنانے، زراعت میں اپنی قوت بڑھانے کے اسٹریٹجک ہدف پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے کسانوں اور زمین کے درمیان تعلقات سنبھالنے کا اپنا بنیادی کام سمجھنا چاہئے۔

اس کے علاوہ زرعی و دیہی ترقی میں کمزور روابط مضبوط بنانے کے لئے تیزی سے کام کرنا چاہئے تاکہ ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کو ٹھوس بنیاد مہیا کی جاسکی۔

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا 3 برس سے کم عمر بچوں کے ڈے کیئر میں ا...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ماؤں کو بچوں کی پرورش کے بھاری بوجھ سے نجات دلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 3 برس سے کم عمر بچوں کے لیے ڈے کیئر خدمات فراہم کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں گی۔

قومی صحت کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار یانگ جن روئی نے رواں سال کے عالمی یوم آبادی کے موقع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں کہا کہ ملک میں اب 3 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تقریباً 75 ہزار نرسریاں ہیں جن میں 36 لاکھ سے زائد بچے داخل ہوسکتے ہیں۔

یانگ کے مطابق چین میں 3 برس سے کم عمر تقریباً 6 فیصد بچے نرسریوں میں داخل ہوچکے ہیں۔

چین میں 3 برس سے کم عمر کی اکثریت کی دیکھ بھال ان کے اہلخانہ کرتے ہیں۔ ان میں وہ مائیں بھی شامل ہیں جو اپنے کیریئر کے ساتھ بچوں کی پرورش میں توازن قائم رکھنے کے لئے جدوجہد کررہی ہیں۔

یانگ کے مطابق چینی حکومت اپنی آبادی کی مکمل پالیسی کے تحت بچوں کی دیکھ بھال کا ایک ایسا نظام وضع کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گی جو سب کے لئے قابل رسائی ہوگا اور ساتھ ہی ماں باپ کو کو بچوں کی پرورش کی ذمہ داریوں میں شرکت کی ترغیب دے گی۔

یہ اقدامات جوڑوں کے لئے بچوں کی پرورش بارے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

چین کو اس وقت عمررسیدہ آبادی کے مسائل کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لئے اس نے 2021 میں ہرجوڑے کو 3 بچے پیدا کرنے کی اجازت دی تھی تاکہ شرح پیدائش کو بڑھا یا جاسکے۔

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیٹو کی پالیسیز اس کے اپنے چارٹر اور بین الا...

اسٹاک ہوم(شِنہوا) بین الاقوامی فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ فیوچر ریسرچ کے ڈائریکٹر جان اوبرگ نے کہا ہے کہ میں اس بات کو انتہائی اہمیت دیتا ہوں کہ نیٹو کی پالیسیز اس کے اپنے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہیں۔

نیٹو سربراہ اجلاس منگل اور بدھ کے روز لیتھوانیا کے شہر ولنیوس میں منعقد ہوا۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اجلاس سے قبل کہا تھا کہ بلاک اپنی روک تھام اور دفاع کو مضبوط بنائے گا اور دفاعی اخراجات کا ہدف بھی مقرر کرے گا۔

اوبرگ نے کہا کہ نیٹو کے 1949 کے معاہدے میں اس کے یورپی ارکان کے مابین باہمی دفاع بارے آرٹیکل 5 شامل ہے جو واضح طور پر دفاعی نوعیت کا تھا لیکن یہ بلاک اپنے ہی معاہدے کی روزانہ خلاف ورزی کرتے ہوئے عالمی سطح پر پھیل رہا ہے۔

اوبرگ نے کہا کہ اشتعال انگیز اتحاد نے  1999 میں اپنی علاقائی حدود سے تجاوز کرتے ہو ئے  پہلی بار یوگوسلاویہ میں آپریشن کیا جس سے اس کے اپنے معاہدے اور  بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی۔

انہوں مزید نے کہا کہ نیٹو کا معاہدہ اس کے ارکان کے بارے میں ہے اور تمام ارکان کا یورپی ہونا ضروری ہے اور جب نیٹو کے پاس نئے ارکان ختم ہو گئے تو اس میں توسیع ہوئی جو آج کے نیٹو کا واحد مرکزہے۔ 

اوبرگ نے کہا کہ اس کے بعد نیٹو نے ایک نئی قسم 'شراکت دار' ایجاد کی جو نیٹو معاہدے میں کہیں بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم میں 39 شراکت دار ممالک ہیں اور ٹوکیو میں ایک دفتر کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میں اس تناظر میں ٹوکیو میں نیٹو دفتر قائم کرنے کے منصوبے کی مذمت کرتا ہوں۔

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے کامیابی سےمائع آکسیجن-میتھین ایندھن س...

جیوچھوآن (شِنہوا)چین نے ملک کے شمال مغربی جیوچھوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے ایک نیا کیریئر راکٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔ ژوچھیوئے-2 کیریئر راکٹ کو بدھ کی صبح 9:00 بجے (بیجنگ وقت) پر خلا میں روانہ کیا گیا جس نے مقررہ طریقہ کارکے مطابق اپنا پرواز کا مشن مکمل کیا۔ چینی راکٹ کمپنی لینڈ اسپیس کی طرف سے تیار کیا گیا ژوچھیوئے-2 دنیا کا پہلا راکٹ ہے جو مائع آکسیجن-میتھین ایندھن سے چلتا ہے جو کامیابی سے اپنے طے شدہ مدار میں داخل ہوا ۔ یہ لانچنگ چین کے کیریئر راکٹوں کے لئے نئے اور کم لاگت مائع پروپیلنٹ کے استعمال میں ایک پیش رفت ہے۔ ژوچھیوئے-2  کیریئر راکٹ کا یہ دوسرا فلائٹ مشن تھا۔

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی کمپنیوں کی چینی مارکیٹ میں موجودگی می...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہاہے کہ ان کا ملک امریکہ سمیت دنیا بھر کی کمپنیوں کو اپنی مارکیٹ میں موجودگی کو مزید بڑھانے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ہان ژینگ نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں چینی اور امریکی کاروباری رہنماؤں اور سابق اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان مذاکرات کے 14ویں دور میں شرکت کرنے والے امریکی نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات دنیا کے سب سے اہم دوطرفہ تعلقات ہیں  اور یہ کہ تعلقات میں مستحکم اور مضبوط پیش رفت کو فروغ دینے کے لیے صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ہان نے کہا کہ آج کی دنیا میں مقابلہ ہر جگہ ہے، لیکن یہ صحت مند ہونا چاہیے جو کسی ایک نقصان سے فائدہ حاصل کرنے کی  بجائے یکساں مفاد کو فروغ دیتا ہو۔  

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاکھ سے زائد لوگوں کو سیلاب سے بچانے کے لیے...

حکومت نے 30 لاکھ سے زائد لوگوں کو مستقبل میں آبی آفات کے خطرے سے بچانے کے لیے سیلاب سے بچا وکا منصوبہ شروع کیا ہے۔ویلتھ پاک کے پاس دستیاب معلومات اور اعداد و شمار کے مطابق، حکومت پاکستان نے جانوں، مویشیوں اور انفراسٹرکچر کو بچانے کے لیے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان کا آغاز کیا ہے جس کے تحت، حکومت نے 194 ارب روپے کا فلڈ پروٹیکشن سیکٹر پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ منصوبے کے لیے رقم مختلف ذرائع سے اکٹھی کی جائے گی۔پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں مختص اور سالانہ ترقیاتی منصوبے میں شامل یہ منصوبہ 1.047 ملین ہیکٹر زرعی اراضی، 17,624 مکانات، 3,835 فارم خاندانوں اور 223 ٹیوب ویلوں کو سیلاب سے محفوظ رکھے گا۔ یہ اربوں روپے کے انفراسٹرکچر کی بھی حفاظت کرے گا۔اس منصوبے کی سفارش پلاننگ کمیشن کی سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی اور قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کی ہے۔ منصوبے کے تحت، حکومت کی جانب سے مستقبل میں آنے والے سیلاب کو روکنے کے لیے اقداماات کیے جایئں گے جس کا امکان موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زیادہ ہے۔اس منصوبے میں سیلابی پانی کے تحفظ کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ڈیموں کی تعمیر، سیلابی پشتوں اور ڈائکس کی تعمیر، اسپرس، برقرار رکھنے والی دیواریں، سیلاب کا رخ موڑنے اور منتشر ڈھانچے، موجودہ سیلابی پشتوں اور بندوں کی مضبوطی اور از سر نو تعمیرپر خصوصی زور دیا جائے گا۔ سندھ اور بلوچستان میں نکاسی آب کے نیٹ ورک کی بہتری کی جائیگی جیسے پاکستان کے محکمہ موسمیات کے سیلاب کی پیش گوئی اور قبل از وقت وارننگ سسٹم میں بہتری، موسم کی نگرانی کے ریڈارز، خودکار ویدر اسٹیشنز اور علاقائی سیلاب کے قیام کے ذریعے پیشن گوئی اور ابتدائی انتباہی مراکزکا قیام شامل ہے۔اس کے علاوہ، واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو دریاوں کے ساتھ سیلاب کی نگرانی کے نظام کی تنصیب کا کام سونپا گیا ہے، اور وزارت موسمیاتی تبدیلی ریچارج پاکستان پروجیکٹ کے تحت ماحولیاتی نظام کی نگرانی کرے گی۔موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے خطرات سے بچانے کی کوشش کو 2022 کے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے نقطہ نظر کے تحت سیلاب کے خطرات کو کم کرنے اور سیلاب سے متاثر ہونے اور خطرے کے بہتر تخمینے کے ذریعے سیلاب کی لچک کو بہتر بنایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میںلاٹے کیمیکل کی ف...

کیلنڈر سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے لیے لاٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ کے مالیاتی اعداد و شمار اور شمار مستند کارکردگی ظاہر کرتے ہیںجو 22 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ اسی طرح، مجموعی منافع 4.4 بلین روپے تک بڑھ گیا، جو سال کے 4 بلین روپے سے 11 فیصدزیادہ ہے۔ کمپنی کا آپریٹنگ منافع بڑھ کر 3.9 بلین ہو گیا جو 3.5 بلین روپے تھا۔سال 2022 میں، کمپنی سیلز 67 ارب روپے سے بڑھ کر 10 بلین روپے تک پہنچ گئی، جو کہ 49 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔ مجموعی منافع 17 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو سال کے 7 ارب روپے کے حساب سے 135 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کا آپریٹنگ منافع بھی بڑھ کر 15.8 بلین روپے ہو گا۔ مزید برآں، کمپنی کا ٹیکس منافع گزشتہ سال کے 4.6 بلین روپے سے 118 فیصد بڑھ کر 10 بلین ہو گیا۔لاٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ کے حریفوں میں اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ، آرکروما پاکستان لمیٹڈ، نمیر انڈسٹریل کیمیکلز لمیٹڈ اور ستارہ کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ شامل ہیں۔کیمیکلز پاکستان لمیٹڈ کے پاس سب سے زیادہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 38.1 بلین ہے جس کے بعد اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کی مارکیٹ ویلیو 36.3 بلین ،ستارہ کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ کی مارکیٹ ویلیو 5 ارب روپے ہے۔لاٹے کیمیکل پاکستان لمیٹڈ پیوریفائیڈ ٹیریفتھلک ایسڈ کی تیاری اور فروخت میںمصروف ہے۔ پی ٹی اے کی پیداوار کے لیے، یہ ایشیا اور وسطی میں مقیم پاورز سے میری فیڈ پیراکسیلین درآمد کرتا ہے۔ اس نے پورٹ قاسم، کراچی میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو بھی قابل بنایا، جس میں کیمیکل جیٹی، خام پانی کی پائپ لائن، اور نظر کے معاہدوں کے وسیع صنعتی گیسوں کی پیداوار شامل ہیں۔ کمپنی پورٹ قاسم پر اپنے پلانٹ کے ویڈیو پروگرام تقریبا 500,000 ٹن پی ٹی اے پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ کمپنی والی کییکل کارپوریشن کا ذیلی ادارہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مہمند ڈیم پائیدار ترقی کی علامت ہے، ویلتھ پا...

واپڈا کے سب ڈویژنل آفیسر محمد ندیم نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم خیبر پختونخوا میں پانی کی گرتی ہوئی سطح کو روکنے اور آنے والی نسلوں کے لیے زیر زمین پانی کو پائیدار طریقے سے محفوظ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ویلتھ پاک سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں، پاکستان پانی کے انتظام کو بہتر بنانے اور پائیدار طریقے سے ہماری توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے فوری طور پر اضافی ڈیم بنا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ منصوبہ خطے میں سیلاب سے بچاو، قابل تجدید توانائی کی پیداوار، اور بحران زدہ علاقے میں دیہی ترقی جیسے بڑے چیلنجوں سے نمٹے گا۔ یہ وژن 2025 میں بیان کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھی حمایت کرے گا جس میں 'توانائی، خوراک اور پانی کی حفاظت' کے ساتھ ساتھ 2030 تک اس کی نصب شدہ پن بجلی کی صلاحیت کو دوگنا کرنا بھی شامل ہے۔ "ڈیم کی تکنیکی طور پر ممکنہ اونچائی سب سے زیادہ ہے کیونکہ پانی پمپنگ کی ضرورت کے بغیر تمام مطلوبہ جگہوں پر بہہ جائے گا۔ ڈیم کے آپریشنل اخراجات دوسرے ڈیموں کے مقابلے میں سستے ہیں، اور اس کا پانی نسبتا صاف ہے۔اس وقت تمام 11 مقامات پر تعمیراتی کام جاری ہے۔

ان سائٹس میں ڈائیورژن ٹنل، پاور ان ٹیک، پاور واٹر وے، سپل وے، ریگولیشن پونڈ، لیفٹ بینک ایریگیشن ٹنل، پاور ہاوس، مین ڈیم کی کھدائی، لنک روڈز اور پروجیکٹ کالونی شامل ہیں۔ ڈائیورژن سسٹم اس سال نومبر میں مکمل ہونا ہے، جبکہ اس منصوبے کے 2026 میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔سعودی فنڈ برائے ترقی نے حال ہی میں مہمند کثیر المقاصد ڈیم پروجیکٹ کی حمایت کے لیے 240 ملین امریکی ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ فنڈ نے پاکستان میں تقریبا 41 ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کی مالی معاونت کی ہے، جس کی رقم تقریبا 1.4 بلین ڈالر ہے۔ ویلتھ پاک کی تحقیق کے مطابق، مہمند ڈیم پراجیکٹ، جسے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک، اور کویت فنڈ فار عرب اکنامک ڈویلپمنٹ کے تعاون سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے، توقع ہے کہ پاکستان کے توانائی اور پانی کے شعبوں پر نمایاں اثر ڈالے گا۔ واپڈا کے مطابق مہمند ڈیم دنیا کا پانچواں بلند ترین کنکریٹ فیس راک فل ڈیم ہو گا اور اس کا پہلا یونٹ دسمبر 2025 میں مکمل ہو جائے گا۔ مکمل ہونے پر یہ ڈیم 1.2 ملین ایکڑ فٹ ذخیرہ کر سکے گا۔ پانی.ڈیم سیلاب کو روکنے اور 160,000 ایکڑ موجودہ زرعی اراضی کے ساتھ ساتھ 18,237 ایکڑ نئی اراضی کو کاشت کرنے میں مدد کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین پاکستان اقتصادی راہداری 2013 سے2023 ،اقت...

دنیا کو ایک گلوبل ویلج میں تبدیل کرنے کے وژن کو اپناتے ہوئے سماجی و اقتصادی خوشحالی کے وافر مواقع معاشرے کے تمام خطوں کے لیے یکساں طور پر دستیاب بنانے کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان میں 2013 میں اپنے قدم جمائے۔2023 اپنی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر، اس ملٹی بلین ڈالر پروجیکٹ نے جوبیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا ایک اہم منصوبہ ہے نے پاکستان کی معاشی ترقی، توانائی اور غربت کے خلاف جنگ میں بیرونی اور مقامی سرمایہ کاری کے دروازے کھولنے کی کوششوں میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کو ایک علامتی رشتے میں باندھتا ہے جو دونوں کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی راہداری کا منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے پہلے کا تھا۔ اس منصوبے کا اعلان پہلی بار 2013 کے موسم گرما میں کیا گیا تھا جب پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم نے اس وقت کے چینی وزیر اعظم سے بیجنگ میں ملاقات کی تھی۔چین کو گوادر کے ذریعے ہائی وے، ریل اور پائپ لائن کے بنیادی ڈھانچے سے جوڑنے پر توجہ دی گئی۔ منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے پانچ سال کا وقت تھا، اور اس میں شامل رقوم 10سے 20 بلین ڈالرکے درمیان تھی ۔ اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر توانائی اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے ساتھ تقریبا 46 بلین ڈالر کے معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر دستخط ہوئے۔ یہ منصوبہ عملی طور پر کاشغر شہر کو صوبہ بلوچستان کی گوادر بندرگاہ سے جوڑتا ہے۔ سی پیک عالمگیر دنیا میں اقتصادی علاقائی ترقی کی طرف سفر ہے جس نے امن، ترقی، اور سب کے لیے جیت کی بنیاد رکھی۔

یہ منصوبہ امن، ترقی اور اقتصادی ترقی کے ساتھ ایک بہتر مستقبل کے خطے کا وعدہ کرتا ہے۔ منصوبے کے تین بڑے اجزا میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی سڑک، آپٹیکل فائبر کیبل اور ریلوے نیٹ ورک ،بجلی کا شعبہ اور خصوصی اقتصادی زونز بین الاقوامی تعاون، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل کیے گئے ہیں، اورسی پیک میں فی الحال تیسرے فریق کی شرکت کے لیے منصوبہ بندی کے مرحلے پر ہیں۔ 90منصوبے54 بلین ڈالرمالییت کے ہیں جن میں19 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 27 منصوبے مکمل ہوئے۔7.7 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 27 منصوبے زیر تکمیل ہیں اور 2025 تک مکمل ہو جائیں گے۔ 27.5ارب ڈالر سے 36منصوبے 2030میں مکمل ہوں گے۔ سی ایس اے آئی ایل کی رپورٹ کے مطابق نو شناخت شدہ خصوصی اقتصادی زونز میں سے چار 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ 2025 تک مکمل ہو جائیں گے، جبکہ بقیہ پانچ 2030 تک 1 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے مکمل ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ، 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے اب تک چھ سماجی و اقتصادی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ 90 ملین ڈالر مالیت کے گیارہ منصوبے 2025 تک مکمل ہو جائیں گے جبکہ 900 ملین ڈالر کے 10 منصوبے 2030 تک مکمل ہو جائیں گے۔ 2018 تک کے توانائی کے شعبے سے متعلق زیادہ تر منصوبے تکمیل کے لیے تیار ہیں یا تکمیل کے مراحل میں ہیں، اس طرح توانائی کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کے مسائل میں کافی حد تک کمی آئی ہے جس نے برآمدات اور صنعت کو مفلوج کر دیا تھا۔

2020 تک مختصر مدت کے منصوبوں میں بنیادی طور پر سڑکیں، گوادر کی ترقی، آپٹک فائبر نیٹ ورک اور ہائیڈل، کوئلے کی کان کنی اور بجلی کے منصوبے شامل ہیں۔ 2025 تک ہائیڈل پاور پلانٹس، ریلوے اور صنعتی زون کے منصوبے شامل ہیں اور 2030 تک طویل مدتی منصوبوں میںصنعتی زونز، زراعت، سیاحت، سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تکمیل شامل ہے۔ اب تک مکمل ہونے والے منصوبوں میں حویلیاں تھاکوٹ موٹروے،ملتان سکھر موٹروے،اورنج لائن میٹرو لاہور،خنجراب تا راولپنڈی آپٹیکل فائبر کیبل،ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے شامل ہیں۔ زیر تعمیر منصوبوں میں ژوب کوئٹہ ہائی وے،خضدار بسیمہ روڈ،ہوشاب آوران روڈ،شندور چترال روڈ،نوکنڈی ماشخیل روڈشامل ہیں۔ مستقبل کے منصوبوں میں ریلوے کا ٰایم ایل ون پروجیکٹ اور حویلیاں ڈرائی پورٹ ،یارک تا ژوب روڈ،گلگت شندور روڈ،تھاکوٹ رائے کوٹ سیکشن،پشاور ڈی آئی خان موٹروے،آوران خضدار روڈ،دیر ایکسپریس وے شامل ہیں۔طویل المدت منصوبوں میں میر پور مظفر آباد مانسہرہ روڈ،کراچی سرکلر ریلوے،ماشخیل پنجگور روڈ،کوئٹہ ماس ٹرانزٹ اور پشاور ماس ٹرانزٹ شامل ہیں۔ قراقرم ہائی وے بین الاقوامی لاجسٹک گوادر پورٹ، کراچی اور پشاور کے ذریعے مغربی چین سے مصنوعات کو مشرق وسطی اور بحر ہند کے ممالک تک ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ کے ذریعے پہنچانے کا کام کرتا ہے۔بنیادی ڈھانچے کا رابطہ بھی ابتدائی منصوبوں میں ایک اہم شعبہ ہے۔یہ منصوبہ تجارت اور ٹرانسپورٹ میں ترقی کے لحاظ سے کارکردگی کو یقینی بنائے گا، اس طرح معیشت میں بہتری آئے گی۔ سی پیک کے تحت اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے سے تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی موجودہ انفراسٹرکچر خسارے کو کم کرے گی، پیداواری بنیاد کو ملکی اور غیر ملکی منڈیوں کے ساتھ منسلک کرنے میں سہولت فراہم کرے گی، نقل و حمل کے اخراجات اور پیداوار کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرکے اندرونی رابطے کے ذریعے مارکیٹ کی مسابقت اور اعلی معیار کی مصنوعات کی پیداوار کو فروغ دے گی۔ علاقائی انضمام سمیت چین اور دیگر علاقائی تجارتی شراکت داروں تک آسان مارکیٹ رسائی کے ساتھ اقتصادی انضمام کو مضبوط بنائے گی۔

ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر پاکستان اسٹڈی سینٹر، پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فخر الاسلام نے کہاکہ گلوبلائزیشن کی وجہ سے ہماری معیشت تیزی سے بدل رہی ہے۔ سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی اور اس کی توسیع نے ملکی اقتصادی توسیع کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پی ای سی کا وژن اور مشن تجارتی روابط کے ذریعے جغرافیائی روابط اور اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لیے ٹرانسپورٹیشن انفراسٹرکچر کو بہتر بنا کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔پاکستان ٹریفک اور مصنوعات کی نقل و حرکت میں مستقبل کے ممکنہ اضافے کو پورا کرنے کے لیے ایک اپ گریڈ شدہ اور توسیع شدہ روڈ نیٹ ورک کے ذریعے اس بہت بڑے منصوبے کا پورا فائدہ اٹھا سکے گا۔ سڑکوں کے نیٹ ورک کو وسعت دیتے وقت، فنانسنگ کی جدید تکنیک، نجی شعبے کی شرکت، اور ماحولیاتی خدشات کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ سی پیک کے منصوبے حالیہ برسوں میں پاکستان میں ترقی کی راہ پر گامزن رہے ہیں۔ منصوبوں نے ناکافی بچت اور غیر ملکی زرمبادلہ اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی کمی کی وجہ سے سرمایہ کاری کی محدود صلاحیت کے مسئلے کو حل کیا ہے اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک اعلی معیار کا ذریعہ فراہم کیا ہے۔ جون 2022 تک، تقریبا 19 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے 27 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ تقریبا 7.7 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری والے 27 منصوبے تعمیر کے مراحل میں ہیں۔ اس نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کو ہر سال ایک سے دو فیصد پوائنٹس تک پہنچایا اور 46,500 ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے۔ ان منصوبوں کے نتیجے میں پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے اور معیشت تیزی سے ترقی کی رفتار کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس منصوبے کا مقصد پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو بڑھانا اور روزگار کے مواقع کو بڑھا کر غربت کے خاتمے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ غربت کا خاتمہ اس ملٹی ملین ڈالر کے منصوبے کا ایک طویل المدتی اثر ہے۔ علاقائی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نے الگ تھلگ جگہوں اور لوگوں کو بڑے اقتصادی مراکز اور بازاروں سے جوڑ کر، ایک خطے کے درمیان ترقیاتی فرق کو کم کرتے ہوئے معیار زندگی اور غربت میں کمی کو بڑھانے میں مدد کی ہے۔

اس پس منظر میں سی پیک جغرافیائی رابطوں میں اضافہ کر رہا ہے اور قریبی علاقوں میں افراد کے لیے روزگار کے براہ راست مواقع پیدا کر رہا ہے جہاں یہ منصوبے لگائے جا رہے ہیں، جس سے گھریلو آمدنی میں اضافہ ہو رہا ہے۔چینی حکام بے تابی سے علاقائی انضمام پر کام کر رہے ہیں اور خاص طور پر جنوبی ایشیا میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بہت بڑی سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ یہ تمام پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ خطے میں اقتصادی انضمام ہوگا۔ پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی اور ترقی کے وژن 2025 کے مطابق ایک موثر اور مربوط نقل و حمل اور لاجسٹکس کا نظام ہونا چاہیے جو مسابقتی معیشت کی ترقی میں سہولت فراہم کرے۔ یہ صنعتی پارکوں کے قیام اور خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کو سی پیک کے ساتھ نقل و حمل کے نیٹ ورک اور لاجسٹک انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے ایک اہم حصے کے طور پر دیکھتا ہے۔معاشی کوریڈور پر چین اور پاکستان کے رہنماوں کا سب سے اہم اتفاق رائے ہے۔ یہ دو طرفہ تجارت اور توانائی کے تعاون کو بہتر بنائے گا اور چین، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے تین ارب لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔یہ منصوبہ سماجی، اقتصادی، صنعتی، توانائی اور تجارتی ترقی کے لیے زیادہ منظم، اپ گریڈ شدہ اور ضرورت پر مبنی تعامل کو فروغ دے کر عالمی اور علاقائی سیاست کی نئی حقیقتوں کا ادراک کرتا ہے۔ یہ پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع کو اثاثے میں بدل دے گا۔ سی پیک کو کامیاب بنانے میں کاروباری برادری اور نجی شعبے کو آگے آنے اور اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد میں چینی پرچون سطح پر قیمت140سے145...

فیصل آباد میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے،تھوک میں چینی کی فی کلو قیمت مزید 4روپے تک بڑھ گئی۔تفصیلات کے مطابق تھوک سطح پر چینی کے 50کلو بیگ کی قیمت200روپے اضافے سے 6750روپے تک پہنچ گئی ہے۔فی کلو قیمت 4روپے اضافے سے ہول سیل قیمت 135روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر پرچون سطح پر چینی 140سی145روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد میں چینی کی ایکس مل ریٹ میں فی کلو 15 روپے اضافہ کردیا گیا۔فیصل آباد میں چینی کی ایکس مل ریٹ بھی فی کلو 15 روپے اضافے کے بعد 130 روپے تک پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی چینی 145 روپے تک پہنچ گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لکڑی اور کارک کی درآمدات میں مئی کے دوران سا...

لکڑی اور کارک کی درآمدات میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 39.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران لکڑی اور کارک کی درآمدات میں 39.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔مئی 2022 کے دوران 1.85 ارب روپے کی لکڑی اور کارک درآمد کی گئی جبکہ مئی 2023 کے دوران درآمدات کا حجم 1.12 ارب روپے رہا۔ اس طرح لکڑی اور کارک کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر 39.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زیادہ گوشت اور اون کے لئے بھیڑوں کی علاقائی...

ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آبادڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا کہ ملک میں گوشت اور اون کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث لائیو سٹاک فارمرز،بھیڑ پال افراد زیادہ گوشت اور اچھی اون کیلئے بھیڑوں کی علاقائی نسلیں پالنے کو ترجیح دیں اور اس سلسلہ میں محکمہ لائیو سٹاک کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کر سکیں۔انہوں نے بتایاکہ بھیڑوں کے باڑے کو سطح زمین سے 2فٹ اونچا رکھا جائے، بھیڑوں کو کرم کش ادویات ہر 4ماہ بعد پلوائی جائیں اور اون کی کترائی موسم بہار اور موسم خزاں میں سال میں 2بار کروائی جائے۔ا نہوں نے کہا کہ بھیڑوں بکریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ماہرین لائیو سٹاک کی ہدایات کے مطابق حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں اور حاملہ بھیڑوں کو آخری ماہ میں ریوڑ سے الگ کر کے انہیں زود ہضم غذا کی فراہمی کو بھی اولین ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایک حکومت کی جانب سے فری ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے لہٰذا لائیو سٹاک فارمرز یا دیگر سٹیک ہولڈرز صبح 9 سے شام 5بجے تک مذکورہ ہیلپ لائن 0800ـ78685 پر مفت رابطہ کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لوبیاکی ترقی دادہ اقسام کو بہتر ین پیداوار ک...

محکمہ زراعت نے لوبیاکے کاشتکاروں کو بروقت کاشت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈاکٹر خالد اقبال نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ کھیت کو وتر آنے پر 2سے3 مرتبہ ہل چلا کرسہاگہ کی مدد سے اچھی طرح ہموار کرلینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار لوبیاکی ترقی دادہ اقسام سی پی ون، سی پی ٹو، سی پی 518، وائٹ سٹار اور ایس اے ڈینڈی وغیرہ کاشت کر کے بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چارہ کی فصل کیلئے شرح بیج 12سے15 کلوگرام فی ایکڑ اور بیج کے حصول کیلئے8سے 10کلوگرام فی ایکڑ ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اچھی پیداوار کیلئے زمین کی تیاری کے دوران ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑ کھیت میں ڈالنے کے علاوہ لوبیاکی فصل بذریعہ ڈرل بھی کاشت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قطاروں میں کاشت کی صورت میں درمیانی فاصلہ کم از کم ایک فٹ ہوناچاہیے تاکہ گوڈی، چھدرائی اور جڑی بوٹیوں کی تلفی میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرناپڑے۔ انہوں نے کہاکہ ا س ضمن میں مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاشتکاروں کوخوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے کے...

ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے اور اس کی برآمد کی شرح میں اضافہ سمیت زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ حاصل کرنے کیلئے تیل دار اجناس کی کاشت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار تیل دار اجناس کی منظور شدہ اقسام کاشت کر کے بھاری مالی فائدہ حاصل کر سکتے ہیںِ انہوں نے بتا یا کہ توریا اے، اوریا انمول زائد خریف کی فصلیں ہیں جبکہ پیلا رایا، سرسوں، ڈی جی ایل، چکوال رایا، خانپور رایا موسم ربیع کی فصلیں ہیں۔ اس کے علاوہ کینولا اقسام میں پنجاب سرسوں منظور شدہ قسم ہے جسے پورے پنجاب میں 20ستمبر سے 31اکتوبر تک کاشت کیا جا سکتا ہے جبکہ زائد خریف کی فصلوں میں توریا اے کووسط اگست سے وسط ستمبر تک کاشت کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیل دار اجناس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے انہیں بر وقت کاشت کرنا اور صحت مند و صاف ستھرے بیج کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاشتکاروں کو بارشوں کے دوران مونگ اور ماش کی...

کاشتکاروں کو بارشوں کے دوران مونگ اور ماش کی آبپاشی بند کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔ نظامت زرعی اطلاعات فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ چونکہ بارشوں کے جاری سیزن کے باعث مونگ اور ماش کی فصل کو مطلوبہ پانی کی فراہمی اور آبپاشی کی ضرورت پوری کرنے میں خاطر خواہ مدد ملی ہے لہٰذا کاشتکار ان فصلوں کو مزید پانی نہ دیں تاکہ فصل کو کسی نقصان سے بچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران خود رو جڑی بوٹیوں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو جاتاہے اسلئے کاشتکار اچھی پیداوار کے حصول کیلئے فصل سے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر پھول نکلنے اور پھلیاں بننے کے عمل کے دوران ہلکی آبپاشی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کا اگاؤ اور بڑھوتری روکنیکے لیے ماہرین زراعت یا قریبی فیلڈ سٹاف سے بھی مشاورت کی جا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کپاس کے کاشتکاروں کو جولائی، اگست میں فصل کی...

کپاس کے کاشتکاروں کو جولائی، اگست میں فصل کی ہفتہ میں دوبار پیسٹ سکاؤٹنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری عبدالحمیدنے کہاکہ سفید مکھی کی افزائش اورکپاس کی فصل پرمنتقلی پتہ مروڑ وائرس کے حملہ کا سبب بنتی ہے لہٰذاکاشتکاربارشوں کے بعد کپاس کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں نیز کپاس کی فصل کو سفید مکھی کے حملہ سے بچانے کیلئے جڑی بوٹیوں کی تلفی اور دوسرے میزبان خوراکی پودوں پر مکھی کے بروقت تدارک کو بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکارکپاس کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے مناسب وقت پر ٹریکٹر سے ہل یا تیار کردہ مخصوص روٹا ویٹر استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ گر م موسم میں بھی کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ بڑھ سکتا ہے جبکہ سفید مکھی مکمل پر دار بہت چھوٹے جسم پر مشتمل ہلکے زردی مائل رنگ کا کیڑا ہے جو سفید رنگ کے پوڈر سے ڈھکا ہوتا ہے اسلئے اس کیڑے کا رنگ سفید نظر آتا ہے جس کے بچے، کویے چپٹے اور بیضوی شکل کے ہلکے زرد یا سبزی مائل زرد رنگ کے ہوتے ہیں جو کہ پتوں کی نچلی سطح پر چپکے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ کیڑاکپاس کی فصل میں تین طرح سے نقصان کا باعث بنتا ہے جس میں سے ایک تو بالغ اور بچے رس چوس کر پودے کو کمزور کردیتے ہیں، دوسرا رس چوسنے کے علاوہ سفید مکھی میٹھا لیسدار مادہ بھی خارج کرتی ہے جس پر سیا ہ رنگ کی الی لگ جانے سے پودے کے حملہ شدہ حصے سیاہ ہوجاتے ہیں،تیسرا ضیائی تالیف میں رکاوٹ کے باعث پودے اپنی خوراک کی تیاری کاعمل صحیح طریقے سے سرانجام نہیں دے پاتے۔ انہوں نے کہا کہ سفید مکھی کے میزبان پودوں میں بھنڈی، تمباکو، آلو، بینگن، حلوہ کدو، کھیرا، تر، کریلا، ٹماٹر،لیہلی، ٹینڈا، تربوز، خربوزہ،سورج مکھی، کرنڈ، مرچ، گارڈینیا اور لینٹانا زیادہ اہم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آموں کی نمائش اورمارکیٹنگ میں اضافہ کے ذریعے...

قومی اوربین الاقوامی سطح پر آموں کی نمائش اور مارکیٹنگ کے ذریعے اس کی پیداوار اور برآمدات میں دوگنا اضافہ کرکے کثیرزرمبادلہ کمانے کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے جبکہ مقامی طور پرآموں کی ویلیو ایڈیشن کو فروغ دیکر کسان کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کرنے سے نئی نسل کو پیشہ کاشتکاری سے جوڑے رکھنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوگی۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے مینگوفیسٹیولزکے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ دنیا کے ہر خطے میں پاکستانی آموں سے محبت کرنیوالے موجود ہیں لیکن بین الاقوامی سطح پر اس کی برآمدمیں بڑی رکاوٹ کوالٹی کے وہ پیمانے ہیں جن کے نہ ہونے سے پاکستان ایک بڑے زرمبادلہ سے محروم رہتا ہے لہٰذامتعلقہ اداروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اس حوالے سے کسانوں کیلئے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کریں تاکہ فارم کی سطح پر ہی ان تمام پروٹوکولز پر عملدرآمد یقینی بناکر اس کی برآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ برصغیر کی ثقافت میں آموں کی اہمیت ہر دور میں مسلمہ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ غالب سے لیکر علامہ اقبال تک یہ پھل ہر کسی کا محبوب اور مرغوب رہا ہے لہٰذا وہ سمجھتے ہیں کہ آم کی ویلیو ایڈیشن کرکے اسے صارفین تک پورا سال حقیقی ڈائقے' خوشبو اور مٹھاس کیساتھ پہنچاکراس سے وابستہ کاروبار کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ آم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیساتھ ساتھ دنیا بھر میں پسند کی جانیوالی ورائٹیوں کے نئے باغات سائنسی بنیادوں پرلگائے جانے چاہئیں تاکہ فی ایکڑ پودوں میں اضافہ کی ٹیکنالوجی کے ذریعے فی پوداپیداوار بڑھا کر کسان کی معاشی حالت می بہتری لائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے آم،کینو، امرود سمیت مختلف سبزیوں و پھلوں کی محفوظ ذخیرہ کاری کیساتھ ساتھ ویلیو ایڈیشن پر کئی کورسزکرواتی ہے جن کے ذریعے سینکڑوں نوجوان تربیت حاصل کرکے ملازمتیں ڈھونڈنے کے بجائے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے چھوٹے کاروبارشروع کرکے باعزت روزگار کما رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان آم پیداکرنیوالے بڑے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے مگریورپ،امریکہ سمیت ترقی یافتہ ممالک میں درآمد ہونیوالا40فیصد آم بھارت سے آتا ہے لہٰذا ہمیں بھی ان ممالک میں اپنے آموں کی نمائش اور مارکیٹنگ کے ذریعے نئی منڈیاں تلاش کرنے پر توانائیاں صرف کرنا ہونگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوبر کی کھاد کا استعمال پودوں کو غذائی اجزاک...

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا کہ گوبر کی کھاد کا استعمال پودوں کو غذائی اجزا کی فراہمی سمیت زمین کے طبعی و کیمیائی خواص کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن گذشتہ کچھ عرصہ سے زرعی تعلیم نہ ہونے کے باعث اس کے استعمال میں کچھ بنیادی خرابیاں پائی جاتی ہیں جس سے فصل اور زمین کو اس کا مکمل فائدہ نہ پہنچ رہا ہے لہٰذا کسانوں، کاشتکاروں، زمینداروں کو چاہیے کہ وہ گوبر کی کھاد سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے اس کا مؤثر استعمال یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ گوبر کی کھاد یورین اور گوبر پر مشتمل ہوتی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ یورین میں موجود نائٹروجن یوریا کھاد جیسی کیمیائی شکل میں موجود ہوتی ہے لیکن گوبر کے ڈھیر کو کھلی شکل میں چھوڑ دینے کے باعث اس میں سے3 ہفتوں کے اندر اندر 90فیصد نائٹروجن ضائع ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوبر کی کھاد جتنی زیادہ گلی سڑی ہو گی اس کے فوائد اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنرل عاصم منیر کی ڈگمگاتی معیشت کو ترقی دینے...

 پاکستان اکانومی واچ کے اول نائب صدرڈاکٹر حنیف مغل نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی ڈگمگاتی معیشت کو ترقی دینے کا عزم قابل تعریف ہے۔ وہ صنعت اور زراعت کو خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس سے ملک کے معاشی معاملات بہتر ہو سکتے ہیں۔پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود اربوں ڈالر کی اجناس اور دیگر اشیاء برامد کر رہا ہے تاہم اگر پالیسیاں بہتر بنائی جائیں تو پاکستانی نہ صرف زراعت میں خو کفیل ہو سکتا ہے بلکہ برامدات کے زریعے زرمبادلہ بھی کما سکتا ہے جبکہ تباہ ہوتے ہوئے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بھی نئی زندگی مل سکتی ہے۔ڈاکٹر حنیف مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی برامدات مسلسل گر رہی ہیں جبکہ حریف ممالک کی برامدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔حالیہ اختتام پزیر ہونے والے مالی سال میںپاکستان کی برامدات میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں چار ارب ڈالر یابارہ فیصد کمی آئی ہے اور یہ 28 ارب ڈالر تک بھی نہ پہنچ سکی ہیں جبکہ عالمی کساد بازاری اور معاشی مشکلات کے باوجود بنگلہ دیش کی برامدات چھ فیصد اضافہ کے ساتھ 55 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جس میں ریڈی میڈ گارمنٹس نے اہم کردار ادا کیا ہے جس کا حصہ کل برامدات میں 84 فیصد رہا ہے۔پاکستان کا ٹیکسٹائل کا شعبہ بڑھتی ہوئی کاروباری لاگت اور دیگر وجوہات کی وجہ سے جمود کا شکار ہے جبکہ حریف ممالک کے ٹیکسٹائل کے شعبے ترقی کر رہے ہیں۔پاکستان کی برامدات میں کمی کی ایک اہم وجہ ادائیگیوں کے بحران کی وجہ سے درامدات پر پابندی بھی ہے کس کی وجہ سے ٹیکسٹائل کا شعبہ ضروری رنگ، کیمیکل دیگر خام مال اور مشینری درامد نہیں کر سکا۔پاکستان عالمی منڈی سے مسلسل پسپا ہو رہا ہے جبکہ دیگر ممالک اس میں قدم جما رہے ہیں اور بنگلہ دیش دنیا میں ٹیکسٹائل کا دوسرا بڑا برامدکنندہ بن چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئس لینڈ میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لاوا پھٹ...

زلزلے کے متعدد جھٹکوں کے بعد آئس لینڈ کے گرم ترین مقام جزیرہ نما ریکجینس کے پہاڑوں سے لاوے کے فوارے جاری ہوگئے۔ آئس لینڈ کے موسمیاتی دفتر(آئی ایم او ) کے مطابق لاوا پھٹنے کا آغاز پیر کو آئس لینڈ کے جزیرہ نما ریکجینس میں ہوا، آتش فشاں نظام زمین میں 700 میٹر گہرائی میں موجود ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے، سائنسدانوں نے حالیہ ہفتوں میں زلزلے کے سینکڑوں معمولی جھٹکوں کے بعد ممکنہ طور پر لاوا پھٹنے سے متعلق خبردار کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیٹو سربراہان کا یوکرین کو اتحاد میں شمولیت...

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن ( نیٹو ) کے سربراہان نے یوکرین کو فوجی اتحاد میں شمولیت کا ٹائم فریم دینے سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق نیٹو کے رہنماں کا کہنا ہے کہ یوکرین کو مستقبل میں فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے قابل ہونا چاہیے لیکن وہ صدر ولادی میر زیلنسکی کو ناراض کرتے ہوئے کیف کو فوری طور پر دعوت دینے سے باز رہے۔ 31 رکن ممالک کے رہنماں نے لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں دو روزہ سربراہی اجلاس کا آغاز کیا جب یوکرین کی فوجیں اپنے ملک کے کچھ حصوں پر قابض روسی افواج کے خلاف جوابی کارروائی میں اہم کامیابیاں حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہی ہیں۔ تمام رہنماں نے اعلان کیا کہ یوکرین کا مستقبل نیٹو میں ہے لیکن انہوں نے اس عمل کے لیے کوئی ٹائم لائن پیش نہیں کی۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جب ہم اس پوزیشن میں ہوں گے کہ اتحادی متفق ہوں اور شرائط پوری ہو جائیں تو ہم یوکرین کو اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے۔ اعلامیے میں شرائط کی وضاحت نہیں کی گئی تاہم یوکرین کیلئے ایک شرط کو ختم کر دیا جسے ممبرشپ ایکشن پلان کہا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ، بھارتی عس...

سوشل میڈیا پر افواج کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کو روکنے کیلئے فرانس کے بعد بھارت بھی آگے آ گیا، فوج کے اندرونی معاملات کو سوشل میڈیا پر غلط انداز میں پیش کرنے پر بھارتی عسکری ہائی کمان نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی عسکری ہائی کمان نے ویٹرنز اور ریٹائرڈ اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر فوج کے امیج کو خراب کرنے سے متعلق مواد شیئر کرنے پر سخت تنبیہہ جاری کر دی، جھوٹا بے بنیاد اور من گھڑت مواد شیئر کرنے پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بھارتی فوج کے مطابق خلاف ورزی کے ذمہ دار اہلکاروں کی مراعات اور پینشن بھی روک لی جائیں گی، بھارتی عسکری ہائی کمان نے فارمیشن کمانڈز کو ایسے واقعات اور مشتبہ اہلکاروں پر نظر رکھنے کے احکامات بھی جاری کر دیے، لوکل کمانڈرز کو مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کرنے کا اختیار بھی دے دیا گیا۔ بھارتی عسکری کمان کے ایڈجوڈنٹ جنرل آفس نے ساتوں آرمی کمانڈز کو بذریعہ خط ہدایات جاری کر دی ہیں، خط میں فوجی سروس سے متعلق معاملات، مراعات بالخصوص افسران کے خلاف پروپیگنڈہ اور فوجی نظم و ضبط متاثر کرنے پر کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں آرمی ایکٹ 1950 کے سیکشن 131 کے تحت بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ اور عمر قید کی سزا کا حوالہ دیا گیا ہے، بھارتی افواج نے ویٹرنز اور ریٹائرڈ اہلکاروں کو سیاسی معاملات میں فوج کو ملوث کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے ب...

شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ، شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل جاپان کے مشرقی سمندر میں گرا۔ رپورٹس کے مطابق بیلسٹک میزائل نے ایک گھنٹے سے زائد پرواز کی جس کے بعد وہ سمندر میں گرا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بیلسٹک میزائل 74 منٹ تک فضا میں رہا جس کا وقت مارچ اور اپریل میں ٹیسٹ کیے گئے میزائلوں سے چند منٹ زیادہ ہے۔ اس حوالے سے جنوبی کوریا نے ردعمل میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ سنگین اشتعال انگیزی ہے۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ جزیرہ نما کوریا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کِم جونگ ان کی بہن کِم یو جونگ نے امریکی جاسوس طیارے کا شمالی کوریا کی فضائی حدود میں 8 مرتبہ داخل ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صومالیہ،مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا...

صومالیہ میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا تاہم اس میں موجود مسافر محفوظ رہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پیش آئے حادثے میں کچھ مسافروں کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ رپورٹس کے مطابق طیارے میں عملے اور مسافروں سمیت 50 افراد موجود تھے، طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل کر ایک دیوار سے ٹکرا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مون سون بارشیں، دہلی کا دریائے جمنا 45 سال ک...

بھارت کی شمالی ریاستوں میں مون سون بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کی وجہ سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے جب کہ دہلی کے دریائے جمنا میں پانی 45 سال کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں مون سون کا سیزن جاری ہے اور شمالی ریاستوں میں ہونے والی موسلادھار بارشوں سے دریائے جمنا میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تاک اضافہ ہوگیا ہے جو 45 سال کے دوران سب سے اونچی سطح ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی آج صبح تک دریائے جمنا میں پانی کی سطح 207.08 میٹر تک پہنچ گئی جسے انتہائی خطرناک کہا جارہا ہے جب کہ دریا میں مسلسل بڑھتے ہوئے پانی نے سیلابی صورتحال پیدا کررکھی ہے جس سے رہائشی عمارتوں اور مارکیٹوں کو بھی شدیدنقصان پہنچا ہے۔ بھارت کے سینٹرل واٹر کمیشن کے مطابق 1978 میں دریائے جمنا میں پانی کی سطح 207.49 میٹر تک ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ بدھ کی صبح پرانے پل پر پانی کی سطح 207.38 میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جو اب تک کی سب سے بلند سطح ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دریائے جمنا میں پانی کی بلند ہوتی انتہائی خطرناک سطح سے پرانی دہلی میں سیلاب کا شدید خطرہ ہے جہاں پہلے ہی اورنج الرٹ نافذ ہے جس کے باعث انتظامیہ نے ایسے علاقوں سے شہریوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی شروع کردی ہے جب کہ اولڈ ریور برج سے ٹریفک اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں موسلادھار بارش کی وجہ سے دریا کے پانی کی سطح میں اضافے کے بعد متھرا میں جمنا ندی کے کنارے واقع پولیس اسٹیشنوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دریا کے قریب بسنے والی آبادیوں سے لوگوں کو نکال کر ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 5 دنوں کے دوران ریاست اتراکھنڈ اور اگلے 2 دنوں کے دوران تک ریاست اتر پردیش میں تیز اور درمیانی درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔ ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد، ریاست ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور ہریانہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے 15 جولائی تک تمام تعلیمی اداروں کو بھی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی شمالی ریاستوں میں ہونے والی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث اب تک 100 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حج کا اختتام،سعودی عرب نے عمرہ سیزن کا آغاز...

سعودی عرب نے حج کے اختتام کے بعد باضابطہ طور پر عمرہ سیزن شروع کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودیہ عرب کی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے عمرہ پرمٹ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں مملکت میں رہنے والوں اور خلیجی ممالک کے شہریوں کو پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شہری اور خلیجی ممالک سے آنے والے زائرین نسک اور توکلنا موبائل ایپلی کیشنز سے ضروری اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں۔ موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنے کا مقصد زائرین کے لیے نئے تجربے کو بڑھانا ہے جو سعودی ویژن 2030 کا ایک حصہ ہے۔ نسک ایپلی کیشنز عمرہ پرمٹ کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ہے جس کا مقصد عمرہ کے لیے آنے والوں کی تعداد کو برقرار رکھنا ہے۔ اس کے علاوہ نسک کو ہیلتھ پلیٹ فارم توکلناکے ساتھ منسلک گیا ہے جو انتظامیہ کو مملکت میں آنے والوں کی صحت سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے مختلف ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کو بھی خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی زائرین کے داخلے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے عمرہ کے لیے الیکٹرانک ویزے متعارف کرائے گئے ہیں جس سے وہ آسانی کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کوہستان میں مسافر جیپ کھائی میں جا گری، 6 اف...

کوہستان میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 خواتین، 2 مرد اور ایک بچی شامل ہے جب کہ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ڈی ایس پی پالس مسعود خان کا کہنا ہے کہ مسافر جیپ کو حادثہ ضلع کولئی پالس کے علاقے برپارو میں پیش آیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ریلوے کا موہنجودڑو ایکسپریس کو بحال...

پاکستان ریلوے نے موہنجودڑوایکسپریس کوبحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کو 20 جولائی سے دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ موہن جودڑوایکسپریس 8اکانومی کوچزپرمشتمل ہوگی، موہن جودڑوایکسپریس براستہ دادوحبیب کوٹ چلے گی۔ حکام کے مطابق موہن جودڑوایکسپریس صبح 7بجے روہڑی اسٹیشن سے چلے گی جبکہ دوسری ٹرین صبح 8 بجے کوٹری سے چلے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ژوب میں دہشت گردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 3...

ژوب کینٹ میں دہشتگردوں کے حملے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں دہشت گردوں نے کینٹ کے علاقے میں حملہ کردیا، واقعے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے اچانک حملے کا بھرپور جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گردوں مارے گئے، فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا۔ دہشت گردوں کے حملے میں خاتون سمیت 5 شہری بھی زخمی ہوئے، زخمی اہلکاروں اور شہریوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ ژوب پہنچایا گیا، جہاں سے انہیں علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب قلعہ سیف اللہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جنگل پیر علیزئی لیویز تھانہ پر دستی بم سے حملہ کیا، بم تھانے میں کھڑی گاڑی کے قریب گرا جس سے اس کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران لیویز تھانہ جنگل پیر علیزئی پر یہ دوسرا دستی بم حملہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی ادائیگیاں اس کے ذرمبادلہ ذخائر سے...

امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ادائیگیاں اس کے ذرمبادلہ ذخائر سے 6 گنا زائد ہیں۔ بلوم برگ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے اور پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالرقرضے کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس آج ہوگا۔ بلوم برگ کا کہنا ہیکہ اسٹاف لیول معاہدے پر پاکستان کا ڈالر بانڈ 27 فیصد بڑھا ہے، پاکستان اپنے معاشی مسائل حل کرنے کی کوششیں کررہا ہے، آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے سے پاکستان کی فنڈنگ بہتر ہوئی ہے۔ بلوم برگ نے کہا کہ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر جمع کرائے ہیں، پاکستان کو مالی سال 2024 میں 23 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، پاکستان کی ادائیگیاں اس کے ذرمبادلہ ذخائر سے 6 گنا زائد ہیں۔ بلوم برگ کے مطابق آئی ایم ایف فنڈنگ ضروری ریفارمز پر عمل کرانے اور سیاسی صورتحال کے سبب معطل رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

داسو دہشتگرد حملے کا ماسٹرمائنڈ افغانستان می...

اپرکوہستان کے علاقے داسو میں دیامر بھاشا ڈیم کی سائٹ پر کام کرنے والے چینی باشندوں پر دہشت گرد حملے کا ماسٹر مائنڈ طارق افغانستان میں مارا گیا۔ افغان خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سرغنہ طارق افغانستان کے صوبے کنڑ میں ہلاک ہوا ہے۔ افغان خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے ایک سینئر کمانڈر نے تصدیق کی ہے کہ طارق رفیق عرف بٹن خراب کا رابطہ کل سے منقطع ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر طارق رفیق کی شدید زخمی حالت میں تصاویر وائرل ہیں جن میں اس کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں سزا سے ب...

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف توشہ خانہ کیس میں سزا سے بچنے کیلئے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار بھی پیش ہونے کی زحمت نہیں کی، عدالت نے آج استفسار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عدالت پیش کیوں نہیں ہو رہے، اس کیس میں فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو رقوم حاصل کی گئیں ان کی منی ٹریل کوئی نہیں ہے، چوری کی ہے جواب تو دینا ہوگا، ہمیں کہتے تھے رسیدیں دکھاو، تلاشی دو، اپنی باری آئی ہے تو سر پر بالٹی ہے، ٹانگین تھر تھر کانپ رہی ہیں، آپ کو عدالت میں آ کر توشہ خانہ کی چوری کا جواب دینا ہوگا۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت کہہ رہی ہے 9 مئی کے مظاہرین کو ریلیف دیا جائے، ہندوستان میں بھی کچھ لوگ کہہ رہے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی ہمارا دوست ہے، آج تک کشمیر میں مظالم جاری ہیں، اسرائیل نہتے مسلمانوں پر مظالم ڈھاتا ہے، ہم اسرائیل کے درد کو سمجھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جے سی سی کا اگلی دہائی کو شاندار بنانے کا عز...

12ویں خصوصی مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے اجلاس میںگزشتہ 10 برس میں فراہم کردہ بنیاد اور اگلی دہائی کو شاندار بنانے کا عزم کیا گیا۔گوادر پرو کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن ( این ڈی آر سی )کے وائس چیئرمین کانگ لیانگ کے ہمراہ این ڈی آر سی کے دفتر میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور ( سی پیک ) کے 12ویں (خصوصی) جے سی سی کی مشترکہ صدارت کی ۔ گوادر پرو کے مطابق جے سی سی نے توانائی، آئی ٹی، نقل و حمل اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم منصوبوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ یہ منصوبے اب فعال ہیں اور پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے بے شمار مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک نے پاکستان کے توانائی کے منظر نامے کو...

وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ سی پیک نے پاکستان کے توانائی کے منظر نامے کو تبدیل کر دیا ہے، سینکڑوں اور ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، ملک میں رابطوں میں انقلاب برپا کیا ہے، چین نے اس نازک وقت میں پاکستان کی مدد کی، گزشتہ 10 سالوں میں پاکستان میں توانائی کے انفراسٹرکچر، لاجسٹک انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر بندرگاہوں کی تعمیر میں مدد کے لیے 25 بلین ڈالر سے زائد کے منصوبے لگائے گئے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان چائنا بزنس فورم بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقد ہوا اس کا مقصد پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا ہے ۔گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے فوائد کو نہ صرف دونوں ممالک بلکہ باقی دنیا کے ساتھ بانٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں ے کہا سی پیک نے پاکستان کے توانائی کے منظر نامے کو تبدیل کر دیا ہے اور سینکڑوں اور ہزاروں کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، ملک میں رابطوں میں انقلاب برپا کیا ہے۔ ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ چین نے اس نازک وقت میں پاکستان کی مدد کی جب ہمیں توانائی کی قلت کا سامنا تھا۔ وزیر نے مزید روشنی ڈالی کہ گزشتہ 10 سالوں میں پاکستان میں توانائی کے انفراسٹرکچر، لاجسٹک انفراسٹرکچر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر بندرگاہوں کی تعمیر میں مدد کے لیے 25 بلین ڈالر سے زائد کے منصوبے لگائے گئے ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق بزنس فورم کے دوران بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر نے بتایا کہ نومبر 2022 میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ چین کے بعد چیری، ابلا ہوا گوشت، دودھ اور ڈیری مصنوعات، مرچوں اور گدھے کی کھال، جو 30 بلین ڈالر کی مارکیٹ کھولتی ہے کی برآمد کے لیے پروٹوکول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گوادر فری زون کے علاقے میں کاروبار کے قیام کے لیے 23 سال کی مکمل ٹیکس فری سہولت دستیاب ہیں، اسی طرح ٹھیکیداروں اور ذیلی ٹھیکیداروں کے لیے 20 سال کی مکمل ٹیکس فری سہولت ہے ۔ مزید برآں، فری زون کی تعمیر اور آپریشن کے لیے آلات اور سامان کی درآمد پر 40 سال کے لیے کسٹم ڈیوٹی فری ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چینی کمپنیوں کو کراچی میں 10 سے 12 اگست تک ہونے والی انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایکسپو میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ۔ بتایا گیا کہ بڑے اداروں کی جانب سے 100 سے زائد رجسٹریشن موصول ہو چکے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق فورم نے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کے لیے آبادیاتی منافع اور مارکیٹ تک رسائی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چینی صنعتوں، خاص طور پر محنت کش صنعتوں کو مختصر سے درمیانی مدت میں پاکستان منتقل کرنے کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ گوادر پرو کے مطابق چین میں نیشنل بینک آف پاکستان کے چیف نمائندے شیخ محمد شارق نے پاکستان میں بزنس ماڈل متعارف کرایا اور چینی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ این بی پی پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل انویسٹمنٹ بینک ہے اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کو مزید بڑھانے کے لیے چینی کمپنیوں جیسا کہ ہواوے اور آئی سی بی سی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ بزنس فورم میں اعلیٰ چینی کمپنیوں، حکام، ماہرین تعلیم اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے سعودی عرب میں لیگی عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں پاکستان کی معیشت اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس دوران نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحال ہو رہی ہے، پاکستان دوبارہ ترقی کریگا اور عوام خوشحال ہوں گے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پوری دنیا میں مقیم پاکستانی قابل فخر اثاثہ ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کیمسائل کوحل کرنا ہمارا فرض ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی ، موٹر سائیکل بم دھماکا، سی ٹی ڈی کے 3...

کراچی میں موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے میں کانٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ انچارج سی ٹی ڈی عمر خطاب کا کہنا ہے کہ دھماکے کا نشانہ موبائل تھی۔ کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر موٹر سائیکل میں نصب بم کا دھماکا ہوا، جس میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ انچارج سی ٹی ڈی عمر خطاب کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کا نشانہ سی ٹی ڈی انٹیلیجنس کی موبائل تھی۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ موبائل کے اندر موجود اہلکاروں کو شیشے کے ٹکڑے لگے ہیں، تمام اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں بچوں و خواتین سے زیادتی اور اغواء...

خواتین اور بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم نجی تنظیم نے 2023 کے پہلے 4 مہینوں میں پر تشدد واقعات کی رپورٹ جاری کردی۔ نجی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد خواتین اغوا ہوئیں، اوسطا ہر ایک گھنٹے میں 2 خواتین اغوا ہوئیں، ایسے واقعات کا ہاٹ سپاٹ ضلع لاہور رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے اپریل تک پنجاب میں خواتین پرتشدد کے 10 ہزار اور بچوں پر تشدد کے 1768 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 5551 خواتین کو اغوا کیا گیا۔ خواتین سے زیادتی کے ایک ہزار 111 جبکہ بچوں سے زیادتی کے 858 واقعات سامنے آئے، ہر روز تقریبا 7 بچوں کو جنسی زیادتی کانشانہ بنایا گیا۔ پولیس سے حاصل کردہ ڈیٹا کے مطابق لاہور سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ ہاٹ سپاٹ ضلع رہا۔ تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کوثر عباس کے مطابق تشدد کے مقدمات کے اندرا ج میں پنجاب پولیس کا کردارقابل تحسین ہے، درج کیسز کی بدولت ایسے واقعات کی رپورٹنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

190 ملین پاؤنڈز فراڈ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی (...

قومی احتساب بیورو ( نیب )نے 190 ملین پاونڈ کے سکینڈل میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو (آج) جمعرات کو طلب کرلیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پانڈ سکینڈل کیس میں نیب کا نوٹس موصول ہوگیا ہے جو کہ ان کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا، نوٹس کے مطابق نیب راولپنڈی نے انہیں تفتیش کے لیے(آج) 13 جولائی کی دوپہر 2 بجے طلب کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو (آج) 13 جولائی کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔ نیب نوٹس میں ہدایت کی گئی کہ پیشی کے دوران چیئرمین تحریک انصاف اپنے ہمراہ ملکی اور غیر ملکی جائیداد کی تفصیل بھی لائیں۔ نیب کی جانب سے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پانڈز فراڈ کیس کا مکمل ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے...

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی حاضری سے استثنی کی درخواست آخری مرتبہ منظور کر لی۔ بدھ کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت شکایت کنندہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک، الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نیاز اللہ نیازی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نیاز اللہ نیازی نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ ملزم کدھر ہے؟ وکیل نیاز اللہ نیازی نے جواب دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی پہلے حاضری سے استثنی کی درخواست دیں گے، وکیل سعد حسن نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کے دونوں گواہان عدالت میں شہادت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔ جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ آپ کریمنل وکیل ہیں، 7 ماہ سے کیس التوا کا شکار ہے، کبھی ایسا دیکھا ہے کہ 7 ماہ سے کیس چل رہا ہو اور ملزم صرف ایک بار عدالت میں آیا ہو؟ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے بدھ کو حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ جج ہمایوں دلاور نے اپنے حکم میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی بنیاد پر حاضری سے استثنی منظور کر رہا ہوں، ساڑھے 11 بجے تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کا فیصلہ جمع کرائیں، آج حاضری سے استثنی کی درخواست آخری بار منظور کر رہا ہوں، کل سے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔ ان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں 8 جولائی کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محسن نقوی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا دورہ،...

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کا دورہ کیا اور ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے پوچھا، وزیراعلی محسن نقوی ایمرجنسی، بچہ وارڈ، کارڈیک، میڈیکل اور دیگر وارڈز میں مریضوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ مریضوں اور تیمارداروں نے ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی شکایات کیں جس پر وزیر اعلی محسن نقوی نے ایم ایس ہسپتال کو ڈاکٹرز کی ڈیوٹی پر موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فلڈ یونٹ کے لئے مختص بیڈز کو دیگر مریضوں کے لئے استعمال میں لایا جائے، وارڈز میں اے سی فعال ہونے چاہئیں، عام آدمی کو معیاری علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کی کاوشیں کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا، محسن نقوی نے مریضوں کے علاج معالجے اور تیمارداروں کے دیگر مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے، کمشنر لاہورڈویژن محمد علی رندھاوا بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ، تین منزلہ مکان میں آگ لگ گئی، ایک ہی...

اندرون لاہور میں آتشزدگی نے قیامت ڈھا دی، ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی جان لے لی۔ لاہور میں بھاٹی گیٹ کے علاقے میں بلڈنگ میں آگ لگ گئی، واقعے میں جھلس کر 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ظہیر الدین بابر نامی شہری کی اہلیہ، بچے، پوتے اور پوتیاں شامل ہیں۔ ریسکیو کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ نے بلڈنگ کی تینوں منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جاں بحق ہونے والوں نے خود کو ایک کمرے میں بند کرلیا تھا جنہیں بچایا نہ جاسکا۔ نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے بھاٹی گیٹ میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوے کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس المناک واقعہ پر دلی رنج ہوا ہے، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علی محمد خان کو کسی بھی فوجداری مقدمے میں 18...

پشاور ہائی کورٹ نے علی محمد خان کی 18 جولائی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے کسی بھی فوجداری مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کی درخواست پر مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا، جس میں حکم دیا گیا ہے کہ علی محمد خان کو 18 جولائی تک کسی بھی فوجداری مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت اور نیب کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے، فریقین 7 دنوں میں درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیل جمع کرائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

13 پارٹیوں کا بھان متی کا کنبہ ایک دوسرے کا...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 13 پارٹیوں کا بھان متی کا کنبہ عنقریب ایک دوسرے کا پوسٹمارٹم کرنے والا ہے، ان کی ہانڈی چوک اور چوراہے میں پھٹنے والی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ 20 تاریخ سے الٹی گنتی شروع ہو جائے گی اور 12 اگست تک کٹی کٹا نکل آئے گا، الیکشن 60 یا 90 دنوں میں ہوتے ہیں اس کا فیصلہ 10 اگست تک ہو جائے گا، جو پنجاب کے الیکشن کے ساتھ ہوا وہ قومی اسمبلی کے الیکشن کے ساتھ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا ہر کوئی اپنی تاریخ دے رہا ہے لیکن سپریم کورٹ بھی انگشت بدنداں فیصلے دے گی اور الیکشن ہوکر رہیں گے، الیکشن کمیشن الیکشن کی تیاری میں مشغول ہے، نواز شریف کی نااہلی آئینی ترمیم ہی ختم کر سکتی ہے، نواز شریف نے اپنا احتساب قومی اسمبلی سے شروع کیا خود خطاب کیا، سپریم کورٹ نے کہا جے آئی ٹی بنادیں انہوں نے کہا بنادیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ نے نواز شریف کو دفاع کا پورا موقع دیا، 5 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا مگر قطری خط 1122 کا کردار ادا نہیں کر سکا اور تاحیات نااہل قرار پائے، نوازشریف سعودی عرب تحریری معافی نامہ مانگ کر گئے، لندن میں 50 روپے کے اسٹام پیپر پر بیماری کا بہانہ بنا کر گئے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا بھائی وزیر اعظم ہے سفارتی پاسپورٹ ہاتھ میں ہے تو انہیں پاکستان آنے سے کونسا خوف روکے ہوئے ہے، نواز شریف کے آنے یا نا آنے سے اب پاکستان کی سیاست میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، ان کی چڑیا اب کھیت چگ چکی ہے اور بہت سا پانی پلوں کے نیچے سے گزر چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو اپنے آپ کو ترپ خان سمجھ رہے ہیں انتظار کریں ان کے چودہ طبق جلد روشن ہو جائیں گے، میرے بلاول کے ارمان آنسوں میں بہہ جائیں گے، شہباز شریف نگران وزیراعظم کے اختیارات بھی چلمن کے پیچھے خود استعمال کرنا چاہتے ہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ بھول جائیں یہ قصہ پارینہ ہو چکا ہے، 24 کروڑ لوگوں کی خواہشوں کو پس پشت نہیں ڈالاجا سکتا۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مہمان اداکار ہے، اگست میں نگران حکومت کا انتظار ہے، عوام دبئی لندن نہیں پاکستان میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی، بہت سارے لوگ نگران حکومت کے لیے اپنی CV لے کر پھر رہے ہیں دیکھتے ہیں قرعہ فال کسی کے نام نکلتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی حراست غیر قانونی قرار...

لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی حراست غیر قانونی قرار دینے کیلئے دائر درخواستیں خارج کر دیں۔ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل 2 بینچ نے درخواستوں پر 26 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا، بینچ نے خدیجہ شاہ، ہما سعید، رضوان ضیا اور زبیر ملک کی حراست کے خلاف درخواستیں خارج کیں۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے خلاف مقدمہ ہوچکا ہے، قانون اپنا راستہ بنا رہا ہے، اس مرحلے پر درخواست گزاروں کی حراست کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا، قانونی طریقہ کار کو بائی پاس نہیں کیا جاسکتا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مطابق نو مئی کے واقعات میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کی قانون کے مطابق شناخت کی گئی، بد قسمت واقعات نے ایک چارج ہجوم کی عدم برداشت اور خطرناک جنونی کیفیت کو عیاں کیا، 9 مئی کے واقعات نے سول عدالتی نظام کو بھی چیلنج کیا، اس واقعے سے پہلے عوام نے جناح ہاس میں ایسی توڑ پھوڑ نہیں دیکھی تھی۔ اعلی عدالت نے کہا کہ لوگوں کا غصہ سول اور فوجی قیادت پر تھا لیکن جو اس دن ہوا وہ ناقابل وضاحت تھا، بہرحال ریاست نے اپنے آپ کو بچانا تھا، بلاشبہ ملزمان کے قانونی حقوق ہیں جن کا عدالتیں تحفظ کرتی ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزاروں کیلئے اس وقت بہترین حکمت عملی نارمل طریقے سے قانون کے طریقہ کار پر چلنے کی ہے، سارے طریقہ کار کو بائی پاس کرنے سے درخواست گزاروں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۲ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں