• Columbus, United States
  • |
  • ٢٨ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

کاشتکاروں کو بارشوں کے بعد کپاس کی فصل سے جڑ...

شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر عامر رسول نے کہاکہ سفید مکھی کی افزائش اورکپاس کی فصل پرمنتقلی پتہ مروڑ وائرس کے حملہ کا سبب بنتی ہے لہٰذاکاشتکاربارشوں کے بعد کپاس کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں نیز کپاس کی فصل کو سفید مکھی کے حملہ سے بچانیکے لیے جڑی بوٹیوں کی تلفی اور دوسرے میزبان خوراکی پودوں پر مکھی کے بروقت تدارک کو بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سفید مکھی کے میزبان پودوں میں بھنڈی، تمباکو، آلو، بینگن، حلوہ کدو، کھیرا، تر، کریلا، ٹماٹر،لیہلی، ٹینڈا، تربوز، خربوزہ،سورج مکھی، کرنڈ، مرچ، گارڈینیا اور لینٹانا زیادہ اہم ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکارکپاس کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لیے مناسب وقت پر ٹریکٹر سے ہل یا تیار کردہ مخصوص روٹا ویٹر استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ موسم میں کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ کیڑاکپاس کی فصل میں تین طرح سے نقصان کا باعث بنتا ہے جس میں سے ایک تو بالغ اور بچے رس چوس کر پودے کو کمزور کردیتے ہیں، دوسرا رس چوسنے کے علاوہ سفید مکھی میٹھا لیسدار مادہ بھی خارج کرتی ہے جس پر سیا ہ رنگ کی اُلی لگ جانے سے پودے کے حملہ شدہ حصے سیاہ ہوجاتے ہیں،تیسرا ضیائی تالیف میں رکاوٹ کے باعث پودے اپنی خوراک کی تیاری کاعمل صحیح طریقے سے سرانجام نہیں دے پاتے اور پودے کمزور ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سفید مکھی کپاس کی فصل میں وائرس کی بیماری کو ایک پودے سے دوسرے پودے تک پھیلانے کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جولائی، اگست میں سفید مکھی کا حملہ بڑھ جاتا ہے لہٰذا ان مہینوں میں کاشتکار فصل کی ہفتہ میں 2بار پیسٹ سکاؤٹنگ یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ پانچ بالغ یا بچے فی پتہ یا دونوں ملا کر پانچ فی پتہ سفید مکھی معاشی نقصان کی حد ہیں اس لئے معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے کی صورت میں سفید مکھی کے تدارک کے لیے زرعی ماہرین کی سفارش کردہ زرعی زہروں کا کپاس کی فصل پر سپرے کریں تاکہ فصل کو نقصان سے بچاناممکن ہوسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد، باغبانوں کو میٹھے کی فروخت اور با...

باغبانوں کو میٹھے کی فروخت کا بندوبست اور باغات میں بورڈ و مکسچر کاسپرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے کہاکہ باغبان موسم کی تبدیلی اور میٹھے کے پھل کی تیاری کے باعث کیڑے مار اور پھپھوند کش زہروں کا مناسب بندوبست کریں جبکہ ترشاوہ باغات کو 10سے15دن کے وقفہ سے پانی دیں تاہم اگر بارش ہو جائے تو یہ وقفہ بڑھادیں، مگر بارش کے پانی کا مناسب نکاسی بندوبست بھی اشد ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ باغبان باغات میں پیوندکاری کا عمل شروع کریں اور آم کے باغات کو 14دن کے وقفہ سے پانی دیں۔انہوں نے کہاکہ گرے ہوئے پھل اکٹھے کرکے زمین میں دبا دیں اور کیڑوں کے حملے کابھی جائزہ لیں۔انہوں نے کہاکہ باغبان پھل اتارنے کا عمل مکمل ہونے تک پھل کی مکھی کے انسداد کے لیے تدابیر کریں اور شاخ تراشی کے آلات کاجائزہ لے کر ان کو تیارکریں۔ انہوں نے کہاکہ باغبان سکیلز کے لیے کیڑے مار زہر سمیت اعلیٰ نسل کے پودوں کی خریداری کابھی بروقت انتظام کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماش کی منظور شدہ اقسام کی پیداواری صلاحیت 22...

محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرخالد اقبال نے کاشتکاروں کو جولائی کے دوران ماش کی کاشت تر وتر حالت میں کرنے اور قطاروں کافاصلہ ایک فٹ تک رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار ماش کی کاشت کیلئے میرازمین کا انتخاب کریں اور ماش کی منظور شدہ ترقی دادہ اقسام ماش 97، ماش عروج 2011، چکوال ماش وغیرہ کاشت کریں جن کی پیداواری صلاحیت 22 سے25 من فی ایکڑ تک ہے۔انہوں نے بتایاکہ زیادہ بارش والے علاقوں میں شرح بیج 8کلوگرام فی ایکڑ جبکہ دیگر علاقوں میں 10کلوگرام فی ایکڑ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار زیادہ بارش والے علاقوں میں کھیلیوں پر ماش کی کاشت تروتر حالت میں کریں قطاروں کا باہمی فاصلہ ایک فٹ تک رکھیں۔انہوں نے بوقت کاشت ایک بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈالنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ربڑکے ٹائروں اور ٹیوبز کی درآمد میں مئی 2023...

ربڑکے ٹائروں اور ٹیوبز کی درآمدات میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 67.14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران ٹائراور ٹیوبز کی درآمدات میں 67.14 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مئی 2022 کے دوران 3.9 ارب روپے کے ٹائر اور ٹیوبز درآمد کئے گئے جبکہ مئی 2023 کے دوران ٹائر اور ٹیوبز کی درآمدات کا حجم 1.11 ارب روپے رہا۔ اس طرح ٹائر اور ٹیوبز کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر 67.14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چمڑے کے جوتوں کی برآمدات میں مئی کے دوران سا...

چمڑے کے جوتوں کی برآمدات میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعدار وشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران چمڑے کے جوتوں کی برآمدات 50 فیصد اضافے کے بعد 2.75 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل مئی 2022 کے دوران 1.84ارب روپے مالیت کے چمڑے کے جوتے برآمد کئے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات اسمگلروں کے خل...

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 5 مختلف کارروائیوں میں 90 کلو سے زائد منشیات برآمدکی اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے 11 منشیات فروش گرفتار کر لیے۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پرواز نمبر 181 کے ذریعے شارجہ جانے والیبنوں کے رہائشی دو ملزمان گرفتارکیے جن کے پیٹ میں موجود 8 عدد منشیات بھرے کیپسولز برآمد کے گئیے۔برآمد شدہ کیپسولز کے اندر سے چرس ، آئس ، اور کوکین برآمد ہوئی۔ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر وین میں موجود مردان اور مظفر آباد کے رہائشی ملزمان سے 1کلو 150گرام چرس برآمد کر لی۔خانیوال موٹروے ٹول پلازہ پر گاڑی کی اگلی سیٹ اور ڈرائیور سیٹ کے نیچے بنائے گئے خفیہ خانے سے منشیات برآمد ہوئی۔خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 24کلو گرام افیون اور 48 کلو چرس برآمد کی گئی۔چارسدہ کی رہائشی خاتون اور 5بچوں سمیت ملزم گرفتار کر لیا گیا۔چمن کے علاقے میں کارروائی کے دوران ایک ویران مکان میں چھپائی گئی 16کلو افیون برآمد کی گئی۔شاہراہِ فیصل کراچی پر کاروائی میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 270گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔برآمدہ ہیروئن 6عدد کرکٹ ہارڈ بالز میں چھپائی گئی تھی۔تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملالہ یوسف زئی اپنی26ویں سالگرہ(آج)منائیں گی

امن کا نوبل پرائزحاصل کرنے والی پاکستانی ملالہ یوسف زئی اپنی26ویں سالگرہ (آج)12 جولائی کو منائیں گی۔ملالہ یوسف زئی12جولائی1997ء کو پاکستان کے صوبہ خیر پختونخواہ کے علاقہ مینگورہ میں پیدا ہوئیں، ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔ملالہ یوسفزئی انسانی حقوق،خواتین کی تعلیم کے سلسلے میں سرگرم عمل ہے وہ کسی بھی شعبے میںنوبل انعام حاصل کرنے والے دنیا کی سب سے کم عمر فرد ہیں10اکتوبر2014ء کو ملالہ یوسفزئی کو بچوں اور نوجوانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے پر نوبل انعام برائے امن سے نوازا گیا۔سترہ برس کی عمر میں نوبل انعام حاصل کرنے والی وہ کم عمر ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عوام سے فراڈ کا ملزم سیف الرحمن خان نیازی گر...

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے سیف الرحمن خان نیازی کو گرفتار کرلیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے فراڈ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ مرکزی ملزم سیف الرحمن خان نیازی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ نیب کے گواہ اور نجی بینک کے ملازم محمد عدنان نے پیش ہوکر بتایا کہ ملزم کیخلاف ریکارڈ مختلف برانچز میں ہونے کے باعث اکٹھا نہیں ہو سکا۔ عدالت نے نجی بینک کے ملازم نیب گواہ عدنان کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے نیب کے مزید دو گواہ عمیر اور علی رضا کو نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے مرکزی ملزم سیف الرحمن خان نیازی کی دونوں اہلیہ رومیسہ سیف اور زرینہ خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب گواہان کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت پیشی سے واپسی پر سیف الرحمن کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سیف الرحمن کو ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ قابل سماعت ہونے کا ٹرائل کورٹ کا ف...

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ قابل سماعت ہونے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کی، درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کے اندرونی معاملات میں اسرائیل کو با...

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں اسرائیل کو بات کرنے کا کوئی حق نہیں۔ اپنے ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارے داخلی مسائل پر اسرائیل کو بات کرنے کا کوئی حق نہیں، پہلی بار ہے کہ اسرائیل کا نمائندہ پاکستان کو نصیحت کر رہا ہے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ انسانی حقوق کا نام لے کر پاکستان کو بدنام کیا گیا، اسرائیلی نمائندے کے بیان پر وزارتِ خارجہ کا موقف آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، اسرائیل پہلے اپنی اصلاح کرے اور فلسطینیوں پر مظالم بند کرے پھر کسی کو نصیحت کرے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ اسرائیل نے ہمیں نصیحت کی ہے، کیا وجہ ہے کہ اسرائیل ہمیں نصیحت کر رہا ہے،جن لوگوں کے لیے اسرائیلی نمائندے نے اقوام متحدہ میں بات کی ہے، قوم سوچے کہ وہ کون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں کسی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور پاکستان قدرتی آفات کی نگرانی میں تعا...

قدرتی آفات کی نگرانی میں تعاون کو بڑھانے کے اقدام میں چین ،پاکستان جوائنٹ ریسرچ سینٹر آن ارتھ سائنسز قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ساتھ مل کر قراقرم پہاڑوں میں قدرتی آفات کے مشاہدے کیلئے تحقیقی مرکز قائم کرے گا۔ یہ بات جوائنٹ ریسرچ سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ریسرچر ہانگ تیانہوا نے گزشتہ جمعہ کو اسلام آباد اور آن لائن منعقدہ چائنہ ـایس سی او جیو سائنسز کوآپریشن ریسرچ سینٹر اور آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن (اے پی سی ای اے) کے ساتھ ایک پینل اجلاس میں کہی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ہانگ تیانہوا نے مزید بتایا کہ پاکستان میں ریسرچ سنٹر، پاسو، جی بی میں 3 سال کے اندر مکمل کیا جائے گا، گلیشیئرز، برف کے احاطہ، موسمیات، ہائیڈرولوجی اور مٹی کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے برفانی جھیلوں کے پھٹنے، گلیشیئر کے ملبے کے بہاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ کی نگرانی کرے گا ۔ چائنہ اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) اور پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ذریعے قائم کیا گیا چائنہ ـپاکستان جوائنٹ ریسرچ سینٹر آن ارتھ سائنسز قدرتی آفات، ماحولیاتی ماحول، وسائل کی ترقی اور سی پیک کی پائیدار ترقی جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے لیے ایک پل کا کام کرتا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق گزشتہ سال سیلاب کے خلاف جنگ میں، سی پیک ملٹی فیکٹر ڈیٹا بیس اور جوائنٹ ریسرچ سینٹر کے ڈیٹا مینجمنٹ اور انفارمیشن سروس سسٹم نے سیلاب کے حوالے سے 26 ڈیٹا سیٹس کا اشتراک کرکے ایک ناگزیر کردار ادا کیا۔ ہانگ تیانہوا نے سامعین کو بتایا اس پر تعمیر کرتے ہوئے جوائنٹ ریسرچ سینٹر اس سال ایک ڈیجیٹل سی پیک پلیٹ فارم بھی قائم کرے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل سی پیک پلیٹ فارم ماحولیاتی تبدیلی اور آفات کی روک تھام اور سی پیک کی کمی سے متعلق ڈیٹا کے حصول، تحفظ، اشتراک اور استعمال میں معاونت کرے گا۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ارضیاتی تعاون کو نومبر 2022 میں دستخط کیے گئے چینـپاکستان کے مشترکہ بیان میں شامل کیا گیا ہے۔ ابھرتی ہوئی موسمیاتی تبدیلی کے پس منظر میں، ممالک کے لیے ارضیاتی تحقیق میں ہاتھ ملانا زیادہ ضروری ہوتا جا رہا ہے۔ چین اور پاکستان کے لیے رفتار تیز ہو رہی ہے۔ چائنہـایس سی او جیو سائنسز کوآپریشن ریسرچ سنٹر کے مستقل سیکرٹری ہی زِکسن نے کہا کہ مرکز نے پاکستان کے ساتھ پانچ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور بنیادی ارضیات کے تقابلی مطالعات، ماحولیاتی ارضیات اور ہائیڈروجیولوجی کے لیے ارضیاتی ڈیٹا بیس کی تعمیر اور اشتراک، ارضیاتی نمونوں کے تجزیہ،تکنیک اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبے کے حوالے سے تعاون کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 100 سے زائد نوجوان تکنیکی ماہرین کو مختلف شکلوں کے ذریعے تربیت دی گئی ہے جیسے کہ تکنیکی تربیتی کورسز، پروجیکٹس، تعلیمی تعلیم اور وزٹ کرنے والے سکالر پروگرام مشترکہ طور پر نافذ کیے گئے ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ہم ارضیاتی سائنس پر چینـپاکستان مشترکہ تحقیقی مرکز کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ جغرافیائی سائنس کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ عملی تعاون کو مزید گہرا کیا جا سکے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اجلاس میں چائنہـایس سی او جیو سائنسز کوآپریشن ریسرچ سینٹر اور چائنہ پاکستان جوائنٹ ریسرچ سینٹر آن ارتھ سائنسز نے اے پی سی ای اے کو پاکستان ان دی آئیز آف جیالوجسٹس کے عنوان سے کتاب عطیہ کی۔ اے پی سی ای اے کے چیئرمین یانگ جیان ڈو کے مطابق جنوری 2023 میں شائع ہونے والی کتاب قارئین کو ارضیاتی تفتیش کاروں کے ساتھ جنوب سے پاکستان کے شمال تک کے بارے میں گہری بصیرت دے گی ۔ کتاب کا انگریزی اور اردو میں ترجمہ بھی کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ قارئین وسائل سے مالا مال زمین کی بہتر تفہیم حاصل کر سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت نے دریائے راوی کے بعد ستلج میں پانی چھ...

بھارت نے دریائے راوی کے بعد ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 18 فٹ تک پہنچ گئی، پی ڈی ایم نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر 30سے 36ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے، 10سے 12گھنٹے تک ستلج میں 50 ہزار کیوسک سے زائد کا ریلہ گزرے گا، دھوپ سڑی پتن کے مقام پر پانی فصلوں میں داخل ہوگیا جس سے تیار مکئی کی فصل بہہ گئی۔ ادھر دریائے چناب میں خانکی، قادر آباد، جھنگ، چنیوٹ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب آیا ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے چناب کے مقام سے ایک لاکھ 62 ہزار کیوسک پانی کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، سیلابی پانی سے 10 سے زائد دیہات زیر آب آگئے، متاثرہ علاقوں میں موضع سانمبل، پیر کوٹ تاجے کا،ٹھٹہ رحموکا،ٹھٹھہ عمر کے سمیت متعدد دیہات شامل ہیں۔ سیلاب کے باعث سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی مکئی، گنا اور چارے کی فصلیں زیر آب آ گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپ مختلف علاقوں میں قائم کر دیئے گئے، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے الرٹ ہیں۔ دوسری جانب جھنگ کے مقام پر بھی دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، دریائے چناب کنارے آباد بستیوں کے مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ضلع جھنگ میں 18 مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے، دریائے چناب میں کشتی چلانے اور نہانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ(پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ تمام دریاں، ڈیمز اور نالوں میں پانی کے بہا کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دریاں اور نہروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب کے دریاں میں پانی کا بہا نارمل ہے، سیلاب کی صورتحال کنٹرول میں ہے، راوی میں خطرے کی صورتحال نہیں، اوورفلو کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں2 ارب ڈالر ڈیپازٹ...

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دوست ملک سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں2ارب ڈالر ڈیپازٹ کردیئے ہیں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف، اپنی طرف سے سعودی عرب کاشکریہ ادا کرتا ہوں،مستقبل میں معاشی معاملات مزیدبہتری کی طرف جائیں گے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اس سے فارن ایکسچینج ریزرو میں اضافہ ہوگا، پاکستان کی معیشت پہلے سے بہترہے، جلد مزید استحکام پیدا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلا دیشی وزیراعظم کا شہباز شریف کو آموں کا...

بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے پاکستانی ہم منصب شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوا دیا۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر نے 1500 کلو آم وزارت خارجہ کے پروٹوکول افسر کے حوالے کیے۔ پاکستان میں بنگلا دیش کے ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم حسینہ واجد کا یہ تحفہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کاسینیٹر دلاور خان ک...

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر محمد شہزاد وسیم نے سینیٹر دلاور خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے سوموار کے روز اپنے تعزیتی پیغام میں سینیٹر دلاور خان اور دیگر سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں و ہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ڈاکٹر شہزاد وسیم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت اوردرجات بلند کرے اور لواحقین کویہ صدمہ صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوات،پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فضل حکیم کے...

سوات کے علاقے مینگورہ میں پی ٹی آئی کیسابق ایم پی اے فضل حکیم کے گھرکے مین گیٹ کے سامنے میگنٹ بم لگا دیا گیا۔ سوات پولیس کا کہنا ہے کہ بم کو میگنٹ سے جوڑ کر مین گیٹ کے ساتھ لگایا گیا تھا،بم دسپوزل یونٹ نے بم کو ڈی فیوز کردیا۔بم دسپوزل یونٹ کا کہنا ہے کہ بم 870 گرام وزنی اور ریموٹ کنٹرول تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملتان، سیپڈو بس ڈرائیورز نے تنخواہوں کی عدم...

ملتان میں سیپڈو بس سروس کے ڈرائیورزکی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔فنڈزکی عدم دستیابی کے باعث ڈرائیورز کو دو ماہ کی تنخواہیں بھی ادا نہ کی جا سکیں۔ ملتان میں سیپڈوبس ڈرائیورز نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سروس معطل کردی۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 سالوں سے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،2 ماہ کی تنخوا بھی نہیں دی گئی۔ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ کمپنی نے بغیر نوٹس 22 ڈرائیورز کو نوکری سے نکال دیا گیا،بس سروس بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائیفرتحقیقات،چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری...

لاہورہائیکورٹ میں سائیفرتحقیقات روکنے کی چیرمین تحریک انصاف کی درخواست، وفاقی حکومت نے متفرق درخواست دائرکردی۔ وفاقی حکومت نے تحقیقات روکنے سے متعلق حکم امتناع خارج کرنے کی استدعاکردی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر چیرمین تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرکے 17جولائی کو جواب طلب کرلیا۔ درخواست وفاقی حکومت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف کو 30نومبرکوطلبی کانوٹس دیاتھا۔ وکیل وفاقی حکومت نے کہا عدالت نے وفاقی حکومت کونوٹس دیے اور سنے بغیر یکطرفہ عمل درآمد معطل کردیا۔ عدالت کے اس فیصلے سے ایف ائی اے تفتیش رک گئی۔ استدعا کی گئی کہ لاہورہائیکورٹ6 دسمبر2022 کو جاری حکم امتناع واپس لے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملازمت پیشہ خواتین، طالبات کو رعایتی قیمت پر...

سرکاری اورنجی شعبہ میں ملازمت کرنے والی خواتین اورطالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔اب انہیں بسوں اور ویگنوں کے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے بلکہ اپنی سواری کی مالک بن سکیں گی۔ خواتین کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کی طرف وفاقی حکومت کا ایک اورانقلابی قدم سامنے آیا ہے۔پاکستان بھر سے بائیس ہزار خواتین کو وزیراعظم ویمن آن ویلزپروگرام کے تحت رعایتی قیمت پرسکوٹیزاورموٹرسائیکلز کی فراہمی کا آغازجلد ہوگا۔صرف ساڑھے چار ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہوگی۔ قومی کمیشن برائے وقارنسواں کی چیئرپرسن نیلوفربختیارکہتی ہیں پروگرام پرعملدرآمد کے لیے پانچ ارب روپے مل گئے ہیں۔ سکوٹیزکی تقسیم کا عمل مکمل طورپرشفاف ہوگا۔ شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی کے نتیجے میں وفاق میں وزیراعظم ویمن آن ویلز پراجکیٹ جلد شروع ہوگا۔ 18 سے 55 سال تک کی خواتین درخواست دے سکیں گی۔ قومی کمیشن برائیوقارنسواں کی چیئرپرسن نیلوفربختیارنے بتایا کہ 22 ہزارسکوٹیز کے لیے فنڈزفراہم کردئیے گئے ہیں۔ سکوٹیزکی تقسیم کا آغاز جلد ہوگا جو بالکل شفاف ہوگا ۔ نیلوفربختیارچیئرپرسن قومی کمیشن وقارنسواں کا کہنا ہیکہ چارہزارسکوٹیز ہرصوبے کی ہے۔اسلام آباد کی بھی ہے 4 ہزارایک ہزارجی بی اورایک ہزاراے جے کے کی ہے۔ یہ تین سال کا پروگرام ہوگا۔ اگر30 ہزارسے لے کر ڈیڑھ لاکھ روپے تک کماتے ہیں تو آپ اس کے اہل ہیں۔ نیلوفربختیارکا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ ملازمت پیشہ خواتین اورطالبات کے ساتھ ساتھ پولیو ہیلتھ ورکرز اورخواتین صحافی بھی مستفید ہوں تاکہ وہ ملکی معاشی ترقی میں مددگارثابت ہوسکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین الیکشن کمیشن کیس،چیئرمین پی ٹی آئی، فو...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چودھری اور اسدعمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور اسد عمر کے وکلا الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔ معاون وکیل نے کہا کہ اسد عمر کے کیسز ہیں اور ڈاکٹر کے پاس ٹائم لیا ہے، آپ حاضری سے استثنی دیں، اسد عمر یہاں حاضر ہوتے رہے ہیں۔ ممبر کمیشن کا کہنا تھا کہ آپ درخواست جمع کرا دیں، جس پر اسد عمر کی معاون وکیل نے حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرا دی۔ اس موقع پر فواد چودھری اور ان کے وکیل فیصل چودھری بھی پیش نہیں ہوئے۔ معاون وکیل نے کہا کہ فواد چودھری لاہور میں ہیں، فیصل چودھری اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہیں، فیصل چودھری نے آنے کا کہا ہے۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 25 جولائی تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زراعت کے شعبے میں بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان شعبہ زراعت میں بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ زراعت اور غذائی تحفظ سے متعلق سیمینار میں زراعت کی اہمیت پر زور دیا، ہم سب نے بلند آواز اور بلند و بالا نظاروں کے بارے میں سنا ہے لیکن بغیر محنت، استقامت اور تندہی کے سب بے کار ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جی سی سی ممالک خوراک اور زراعت سے متعلق سالانہ 40 ارب ڈالر کی امپورٹ کرتے ہیں، حکومت کا مقصد سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل( ایس آئی ایف سی) کی نگرانی میں جی سی سی ممالک سے پاکستان کے زرعی شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری لانا ہے، جس کے لیے گرانڈ تیار کر لیا گیا ہے، اگلے 4 سے 5 سالوں میں 40 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے علاوہ تقریبا 40 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ دوسرا سبز انقلاب زراعت کو ہماری اقتصادی ترقی کا سب سے بڑا محرک بنانے کے بارے میں ہے، جس سے خوراک کی حفاظت ہوتی ہے جو ہماری قومی سلامتی کو تقویت دیتی ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ زراعت اور خوراک کی حفاظت پر قومی سیمینار کوئی معمول کی تقریب نہیں تھی جس کا مقصد صرف بیان بازی ہو، سیمینار میں تمام سٹیک ہولڈرز کی ملکیت والے ملک کی معاشی بحالی کے لیے ایک طویل التوا قومی کوشش کے آغاز کی نمائندگی کی گئی ہے، مستقبل میں قرضوں سے نکل کر ایک لچکدار معیشت کی تعمیر کا وعدہ کیا گیا ہے، جو اپنی اندرونی طاقتوں پر قائم ہے جسے ہم مل کر انجام دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمی خان کے خلاف ار...

اینٹی کرپشن فیصل آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمی خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن فیصل آباد نے اٹھارہ ہزاری میں 300 کنال قیمتی اراضی جعلسازی سے اپنے نام ٹرانسفر کروانے کے الزام میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن عظمی خان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ عظمی خان نے اٹھارہ ہزاری میں چک نمبر 7/2 تھل جنوبی، اور چک نمبر 11/2 تھل جنوبی میں دھوکہ دہی اور جعلسازی سے رقبہ اپنے نام کروایا۔ عظمی خان کے علاوہ تحصیل دار، نائب تحصیلدار، پٹواری، اراضی ریکارڈ سینٹر کے عملہ سمیت کل 9 افراد ایف آئی آر میں ملزم نامزد ہیں جب کہ اینٹی کرپشن پولیس نے نائب تحصیلدار اور پٹواری کو گرفتار کر لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9 مئی کے شرانگیزوں کا انجام قریب، گرفتار شرپ...

9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسند شاہ زیب کے بھائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نو مئی کے شرانگیزوں کا انجام قریب ہے۔ اپنے ایک بیان میں زیر حراست ملزم شاہ زیب کے بھائی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں شاہ زیب گرفتار ہوا، 9 مئی کو جو واقعہ ہوا ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ادارں کے خلاف جو بھی بات کرتا ہے وہ بہت غلط کرتا ہے۔ گرفتار ملزم کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، جس نے بھی توڑ پھوڑ کی، وہ ملک و قوم کا دشمن ہے، ہمارے بھائی کیلئے کوئی ہمیں پوچھنے نہیں آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلا ؤگھیراؤمقدمہ،یاسمین راشد کا درخواست ضمان...

تھانہ شاد مان میں جلا وگھیرا واور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد ڈاکٹر یاسمین راشد نے درخواست ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ رجسٹرار آفس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا، اعتراض میں کہا گیا کہ دیگر ضمانتیں منظور ہونے والے ملزمان کے فیصلے کی کاپیاں ساتھ لف نہیں کیں۔ جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ بطوراعتراضی درخواست پرسماعت کرے گا ، ڈاکٹر یاسمین راشد نے ضمانت بعداز گرفتاری دائر کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹر کو...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹر کو گلی محلے میں بے گناہ ذلیل اور رسوا کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ ملک میں اس قدر قیاس بے یقینی اور افواہوں کا زور ہے کہ آئین اور قانون کے تحت اسمبلیاں ٹوٹنے میں صرف چار ہفتے باقی ہیں لیکن الیکشن کمیشن کے فیصلے کا ساری قوم کو ابھی تک انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ سوچ رہے ہیں پاکستان میں الیکشن وقت پر ہونگے یا نہیں ہونگے، پندرہ مہینوں میں حکومت نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو عوام میں جانے اور منہ دکھانے کی پوزیشن میں ہوں، ذرائع ابلاغ کو پابند سلاسل کر کے لوگوں کی سوچوں پر پہرے بٹھا دیئے گئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو آدمی آٹا لینے جاتا ہے، بجلی کا بل دیتا ہے، بچوں کی فیس دیتا ہے، گھر کا کرایہ دیتا ہے وہ حکومت سے بیزار ہے اور نفرت کا برملا اظہار کرتا ہے اور وقت کے انتظار میں ہے کہ کب اسے ووٹ کا حق ملے اور موجودہ حکومت سے نجات مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑ رہا ہے، سیاسی ورکروں سے دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے کسی کی عزت، جان مال، چادر چار دیواری محفوظ نہیں، عقل کے اندھے لوگوں کے جذبات سمجھنے سے عاری ہیں یہ نہ ہو کہ لوگ سڑکوں پر پھٹ پڑیں اور کسی سے بھی سنبھالا نہ جائے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹر کو گلی محلے میں بے گناہ ذلیل اور رسوا کر دیا ہے، انہیں رات کے اندھیروں میں گھروں سے اٹھاتے ہیں اور عقوبت خانوں میں لے جاتے ہیں، نہ کوئی قانون ہے نہ شنوائی ہے صرف ایک پریس کانفرنس کا سوال ہے جس کے بعد رہائی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دبئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن سے متعلق کو...

مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں کوئی فیصلہ ہوا ہی نہیں کہ جس پر کسی کو تحفظات ہوں۔ اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سیاستدان مل کر سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہیں، دبئی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن کے متعلق کوئی فیصلے نہیں ہوئے، دبئی میں کوئی ایسی شیڈول میٹنگ نہیں تھی، پاکستان مسلم لیگ ن کا دوٹوک اور واضح موقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات نگران سیٹ اپ کے تحت ہونے چاہئیں، چاروں صوبوں اور قومی اسمبلی کے انتخابات ایک دن ہونے چاہئیں، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر کے تحلیل ہوں گی، 2 صوبوں میں نگران سیٹ اپ موجود ہے، باقی 2 صوبوں میں بھی نگران سیٹ اپ آجائے گا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف واپس آئیں گے اور انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے، جیسے ہی انتخابات شروع ہوں گے وہ واپس آئیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ہم سمجھتے ہیں ماسٹر مائنڈ ایک ہی آدمی ہے وہ چیئرمین پی ٹی آئی ہے، وزیراعظم کا مقف ہے تحقیقاتی اداروں کو میرٹ پر تفتیش کرنی چاہیے، تحقیقات اور انویسی گیشن کا عمل جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۱ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ اور یورپی یونین میں آزاد تجارتی م...

ویلنگٹن(شِنہوا)  نیوزی لینڈ اور یورپی یونین نے ایک اہم آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط کیے ہیں جس سے نیوزی لینڈ کے چوتھے بڑے تجارتی پارٹنر کو "اہم نئی تجارتی رسائی" فراہم ہو جائے گی۔

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرس ہپکنز نے پیر کو بتایا کہ آزاد تجارتی معاہدے  سے یورپی یونین کے لیے نیوزی لینڈ کی برآمدات میں 2035 تک سالانہ 1ارب80کروڑ نیوزی لینڈ ڈالر (1 ارب 11کروڑ امریکی ڈالر) تک اضافہ ہوگا۔  انہوں  نے کہا کہ  معاہدے کے نافذ ہونے کے پہلے دن سے نیوزی لینڈ کی برآمدات پر ٹیرف کی مد میں 10کروڑ نیوزی لینڈ ڈالر کی بچت ہوگی جو نیوزی لینڈ کو ایف ٹی اے کی طرف سے فراہم کی جانے والی سب سے زیادہ فوری ٹیرف بچت ہے، ہپکنز نے مزید کہا کہ یہ نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے درمیان ایف ٹی اے سے ہونے والی بچت کے مقابلے میں لگ بھگ تین گنا ہے۔ ہپکنز نے کہا کہ ایف ٹی اے سے نیوزی لینڈ کی جی ڈی پی میں ہر سال اربوں کا اضافہ ہوگا۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ الفاظ کو عملی اقدامات میں تبدیل کرے:ف...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت پر اپنے تنقیدی الفاظ کی ترجمانی فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کے ذریعے کریں۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکی صدر بائیڈن پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی آباد کاری کی توسیع کو روکیں اور اسرائیلی حکومت کو تنازعہ کے حل کے لیے مذاکرات کے سیاسی راستے میں شامل ہونے پر مجبور کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی غیر قانونی آباد کاری کے تسلسل سے نہ صرف اسرائیل بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جوابدہ ہو گا بلکہ اقوام متحدہ کی پابندیوں کا حق دار بھی ٹھرے گا۔

ٹائمز آف اسرائیل نیوز ویب سائٹ کے مطابق بائیڈن نے اتوار کے روز کہا کہ موجودہ اسرائیلی حکومت کے پاس کچھ "انتہائی انتہا پسند ممبران" ہیں جنہیں انہوں نے اسرائیل میں دیکھا ہے۔

بائیڈن نے کہا "اسرائیلی کابینہ کے وزراء جو مغربی کنارے میں جہاں چاہیں آباد ہونے کی حمایت کرتے ہیں وہ اس تنازعے کی وجوہات کا حصہ ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ کے بیان میں امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئےاسے صدر بائیڈن کی جانب سے پہلی بار اسرائیلی حکومت پربےمثال تماچہ قراردیا ہے۔

بیان میں بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی نصب العین کے لیے اپنے اعلان کردہ وعدوں کو پورا اور بین الاقوامی فورمز میں فلسطین کے قانونی نقطہ نظر کی حمایت کرے۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ نے داعش سے تعلق پر22 غیر ملکی شہریوں ک...

انقرہ(شِنہوا)ترکیہ میں پولیس نے دارالحکومت انقرہ میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں داعش گروپ سے وابستہ 22 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

نیم سرکاری انادولو ایجنسی نے پیر کو سیکورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے 27 مشتبہ افراد کو داعش گروپ سے مبینہ تعلق کے الزام میں گرفتار کرنے کے لیے آپریشن کیاجبکہ باقی مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ترکیہ نے 2013 میں ملک میں داعش کی جانب سے مہلک بم حملوں کے سلسلہ میں اسے ایک دہشت گرد گروہ قرار دیا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں کارنجتانگ آتش فشاں پھٹ پڑا، لو...

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے شمالی سولاویسی کے ساحل پر واقع سیاؤ جزیرے پر کارنجتانگ آتش فشاں پیر کی صبح پھٹ پڑا جس پر حکام نے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو علاقے سے دور رہنے کی تنبیہ کی ہے۔

ملک کی جیولوجیکل ایجنسی کے سربراہ سوگینگ موجیانتو نے ایک بیان میں کہا کہ آتش فشاں دو فعال سمٹ کریٹرز پر مشتمل ہے جس نے جنوب مشرق میں 2 کلومیٹر تک گرم لاوا اُگلا ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ قریبی رہائشی اور سیاح لاوا کے بہاؤ اور گرم بادلوں کے ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے کریٹرز کے 2.5 سے3.5 کلومیٹر کے دائرے میں سرگرمیوں سے گریز کریں۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کا تباہ کن "دہشت گرد" حملے کے بعد پاکس...

تہران(شِنہوا)ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے پڑوسی ملک پاکستان پر زور دیا کہ وہ مشترکہ سرحد پرسیکورٹی کو یقینی بنائے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق وحیدی نے یہ بات صحافیوں سے گفتگو کے دوران ہفتے کے روز ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں ایک سرحدی پولیس سٹیشن پر مسلح "دہشت گرد حملے"سے متعلق سوال پر کہی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی سرگرمیوں میں ملوث دہشت گرد گروہ ایرانی انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اعلی چینی سفارتکار کی بان کی مون سے ملاقات

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل اور بوآو فورم فارایشیا (بی ایف اے) کے موجودہ  چیئرمین بان کی مون سے پیر کو بیجنگ میں ملاقات کی۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن،وانگ یی نے بان کی مون کو عالمی ایکشن برائے مشترکہ ترقی کے فورم کی پہلی اعلیٰ سطح کانفرنس میں شرکت کے لیے چین آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے مقصد اور بین الاقوامی تعاون کی ترقی کے لیے انکی نمایاں خدمات کو سراہتا ہے۔

چین کے اعلی سفارتکار نے اس امید کا اظہار کیا کہ بان کی مون بطور بی ایف اے چیئرمین، ایشیا میں امن اور ترقی کے فروغ کے لیے اپنا مثبت اثر و رسوخ اور کوششیں جاری رکھیں گے۔

وانگ کے کہا کہ چین اور جنوبی کوریا کے درمیان 30 سال قبل سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے، دو طرفہ تعلقات ایک غیرمعمولی دورسے گزرے ہیں جس کے دوران بے مثال نتائج حاصل کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات میں جمود یا پسپائی کی بجائے انہیں آگے بڑھنا چاہیے۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور امریکہ کا اقتصادی شعبے میں اعلیٰ سطح...

بیجنگ (شِنہوا) چین اور امریکہ نے انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات میں طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق اقتصادی شعبے میں تمام سطحوں پر اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور رابطوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پیر کو یہ بیان امریکی وزیرخزانہ جینٹ ییلن کے گزشتہ روز ختم ہونے والے چین کے چار روزہ دورے سے متعلق دیا۔

وزارت نے کہا کہ ییلن کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران،  اس امید کا اظہار کیا گیا کہ امریکہ جلد از جلد دو طرفہ تعلقات کو صحیح راستے پر لانے کے لیے عقلی اور عملی رویہ اختیار کرے گا۔ وزارت نے دوطرفہ اقتصادی مسائل اور مشترکہ عالمی چیلنجز پر چین کے موقف کی وضاحت کی جن میں چین-امریکہ اقتصادی تعلقات کی باہمی مفاد پرمبنی نوعیت، امریکی اقتصادی پابندیوں پر تشویش اور چین کو محدود کرنے، صحت مند اقتصادی مسابقت پر چینی موقف اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امریکہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے چین کی آمادگی جیسے امور شامل ہیں۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈی پی آرکے کی جزیرہ نما کوریا میں جوہری آبدو...

سیول(شِنہوا)عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) نے  جزیرہ نما کوریا میں اسٹریٹجک جوہری آبدوز بھیجنے کے امریکی منصوبے کی مذمت کی ہے۔ کوریائی سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے مطابق وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے پیر کو ایک پریس بیان میں کہا کہ  جزیرہ نما کوریا میں جوہری وار ہیڈز لے جانے والی امریکی جوہری آبدوز کی تعیناتی کا مطلب ہے کہ 1981 کے بعد پہلی بار امریکہ کے  اسٹریٹجک جوہری ہتھیار جزیرہ نما میں ظاہر ہوں گے۔ بیان میں جزیرہ نما کوریا میں اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کو متعارف کرانے کی امریکی کوشش کو ڈی پی آر کے اور اس کے ہمسایہ ممالک کے خلاف سب سے زیادہ خفیہ جوہری بلیک میلنگ اور علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ اور چیلنج قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں امریکہ سے فوری طور پر تمام اشتعال انگیز حرکتیں بندکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور بیلاروس بین الحکومتی تعاون کمیٹی کا...

بیجنگ(شِنہوا)چین اور بیلاروس منگل کو چین-بیلاروس بین الحکومتی تعاون کمیٹی کا پانچواں اجلاس منعقد کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو اعلان کیا کہ چین کے نائب وزیر اعظم  اور چین بیلاروس بین الحکومتی تعاون کمیٹی کے چینی شریک سربراہ لیو گوژونگ  کی دعوت پر بیلاروس کے اول نائب وزیر اعظم نکولائی سنوپکوف اور بیلاروس کی کمیٹی کے شریک سربراہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی کے لیے چین کا دورہ کریں گے۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شوکت مرزیوئیف قبل ازوقت انتخابات میں ازبکستا...

تاشقند(شِنہوا)ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف گزشتہ روز ہونے والے قبل ازوقت صدارتی انتخابات میں 87.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوبارہ صدر منتخب ہو گئے۔

شوکت مرزیوئیف کی کامیابی کا اعلان ملک کے مرکزی الیکشن کمیشن نے پیر کو کیا۔

لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف ازبکستان کے امیدوار، مرزییوئیف نے اپنی قبل از انتخابی مہم میں وعدہ کیا تھا کہ وہ معیشت کو آزاد کرنے اور ماحول دوست توانائی، تعلیم، صحت اور سیاحت کی ترقی کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بنیادی آزادیوں کے بہتر تحفظ کے لیے اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھیں گے۔ دیگر صدارتی امیدواروں میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے الوگ بیک انویاتوف، سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف ازبکستان "عدولت" سے روباخون مخمودووا اور ایکولوجیکل پارٹی آف ازبکستان کےعبدالشکور خامزائیف شامل تھے۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں ک...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں طوفانی بارشوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی سرکاری نشریاتی ادارے آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) نے پیر کو بتایا کہ ضلع رائے بریلی میں پانچ اور ضلع بریلی میں چار افراد ڈوب گئے جبکہ مظفر نگر، کوشامبی ایٹہ، قنوج، بڈاؤن، غازی پور، جالون اور کانپور دیہات میں بھی آسمانی بجلی گرنے اور شدید بارش کی وجہ سے اموات ہوئیں۔

مسلسل بارش نے کئی اضلاع بالخصوص ریاست اتر پردیش کے مغربی حصوں میں زندگی درہم برہم کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کچھ اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کر رکھا ہے اور کچھ اضلاع میں سکول اور کالج بند کردیئے گئے ہیں۔

انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ اتر پردیش میں پیر سے بدھ مختلف مقامات پر شدید سے انتہائی شدید  بارش ہو سکتی ہے۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو اقوام متحد...

بیجنگ (شِںہوا) عالمی ترقی کے ایک ماہر  نے کہا ہے کہ گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو پائیدار ترقی میں اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔

چائنہ زرعی یونیورسٹی کے پروفیسر لی شیاؤیون نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ممالک کے درمیان غیر متوازن معاشی و سماجی ترقی عالمی ترقی میں ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس صورتحال میں گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو اس مسئلہ کا حل پیش کرتا ہے کیونکہ اس میں عوام پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

لی نے کہا کہ گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو عالمی ترقی میں شراکت داری کا حامی ہے جس میں یکجہتی، مساوات، توازن اور شمولیت شامل ہے جو شمالی اور جنوبی نصف کرہ کے ممالک کی مشترکہ کوششوں سے وجود میں آتی ہے تاکہ کوئی بھی ملک یا فرد ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائے۔

گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو کے 8 ترجیحی شعبے اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 میں طے کردہ تمام 17 اہداف کا احاطہ کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں 100 سے زیادہ ممالک اور عالمی تنظیمیں اس کی حمایت کرچکی ہیں۔ یہ انیشی ایٹو ستمبر 2021  میں متعارف کرایا گیا تھا۔

گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو پر عالمی ردعمل بارے بات کرتے ہوئے لی نے بتایا کہ یہ ترقی کی مختلف راستوں کی نشاندہی کرتا ہے جو ترقی یافتہ ممالک تک محدود نہیں ہے۔

یہ ترقی پذیر ممالک کو اپنے مخصوص حالات کے تحت اپنا راستہ منتخب کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت شروع کردہ منصوبے اس وقت غربت سے نجات اور اناج کے تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں 40 ممالک کی مدد کررہے ہیں۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں نےپہلی کہکشاؤں کی نوعیت جانن...

بیجنگ (شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے کائنات کے آغاز میں بننے والی پہلی کہکشاؤں اور تاریک مادے کی نوعیت کو جاننے کا ایک نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔

جریدے نیچر آسٹرونومی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق نیوٹرل ہائیڈروجن ایٹمز کی وجہ سے21-سینٹی میٹر کی سپیکٹرا لائینز(21-سینٹی میٹر فارسٹ)ریڈ شفٹ بیک گراونڈ ذرائع  میں نمودار ہونے والی تاریک مادے کی تنگ لائینز پر مشتمل ایک نظام ہیں۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے قومی فلکیاتی رصد گاہوں کے محققین نے اس سے پہلے بہت کم زیر بحث آنے والی 21 سینٹی میٹر فارسٹ کی تحقیقات کا جائزہ لیا اور ایک جدید شماریاتی پیمائش کی اسکیم پیش کی ہے۔ تحقیق کے مطابق محققین  نے دریافت کیا کہ بگ بینگ کے بعد5کروڑ سے1ارب سال کے دور میں 21-سینٹی میٹر فارسٹ سگنل کی یک جہتی پاور سپیکٹرم پیمائش کا استعمال کرتے ہوئے، مربع کلومیٹرارے ریڈیو دوربین بیک وقت کائنات کی پہلی کہکشاؤں اور تاریک مادے کی خصوصیات کو سامنے لانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

ابتدائی کائنات میں تاریک مادے کے اسرار کو سامنے لانے  اور آسمانی اجسام کی تشکیل بارے جاننے کے لیے یہ طریقہ بہت اہمیت کا  حامل  ہے اور یہ تاریک مادے کے بارے میں لوگوں کی سمجھ کو مزید فروغ دیتے ہوئے کائنات کی ساخت کی تشکیل اور ارتقا کو سمجھنے میں مدد کرے گا۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیارچے کو چینی ماہر آثار قدیمہ سے منسوب کردی...

لانژو (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے علاقے ڈن ہوانگ میں یونیسکو کی جانب سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دئے گئے مقام موگاو گروٹوز کے تحفظ، تحقیق اور فروغ میں کوششوں کے اعتراف میں ایک سیارچے کو چینی ماہر آثار قدیمہ فان جن شی سے منسوب کردیا گیا ہے۔

 381323 کوڈ والے اس سیارچے کو چینی اکیڈمی آف سائنسز کی  پرپل ماؤنٹین آبزرویٹری کے ماہرین فلکیات نے دریافت کیا تھا جسے بین الاقوامی فلکیاتی یونین نے منظور کیا تھا۔

سیارچے کو فان جن شی سے منسوب کرنے کا اعلان پیر کو ڈن ہوانگ میں ثقافتی آثار کے تحفظ کے لیے فان کی 60 سالہ کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ ایک سمپوزیم میں کیا گیا۔  

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،پہلی ششماہی کے دوران ریلوے سے 1 ارب 77...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ریلوے سے 1 ارب 77 کروڑ مسافر دورے ہوئے ہیں۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملک بھر میں ریلوے سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا جو 2019 کی اسی مدت کی نسبت اضافہ ہے۔

29 اپریل کو 1 کروڑ 96 لاکھ 60 ہزار ریلوے مسافر دورے ہوئے جو ایک دن میں مسافر دوروں کی تاریخ کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

گروپ نے بتایا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مستحکم معاشی اور سماجی ترقی کی بدولت ملک میں مسافر دوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

گروپ کے مطابق قومی ریلوے نیٹ ورک نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران اوسطاً یومیہ 9 ہزار 311 ٹرینیں چلائیں جو 2019 کی اسی مدت کی نسبت 11.4 فیصد زائد ہے۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، تیان جن میں 3 سال بعد پہلے بین الاقوامی...

تیان جن (شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن کی بندرگاہ پر گزشتہ روز لائبیریا میں اندراج شدہ ایک کروزجہاز لنگرانداز ہوا ہے جو کہ گزشتہ 3 برس میں تیان جن بندرگاہ پر آنے والا پہلا بین الاقوامی کروزجہاز ہے۔

ڈریم نامی اس کروز جہاز کی لمبائی 261 میٹرز اور چوڑائی 40 میٹرز ہے جبکہ مجموعی وزن 77 ہزار 500 ٹن ہے۔ جہاز میں 1 ہزار سے زائد کیبن ہیں جس میں 2 ہزار سے زائد مسافروں کی گنجائش ہے۔

جہاز کے لنگرانداز ہونے کےلئے موثر انتظامات کئے گئے ہیں۔  مقامی حکام نے 60 سے زیادہ چینی اور غیر ملکی عملے کو بندرگاہ میں داخل ہونے کی اجازت دینے  کے لئے تمام ضروری کارروائی آن لائن پوری کرنے میں مدد فراہم کی۔

چین کے شمال میں تیان جن طویل عرصے سے کروز جہازوں کی آمد کا مرکز رہا ہے۔ نوول کرونا وائرس کے بعد لائبیریا کے کروز جہاز کی آمد شہر میں کروز سیاحت کی بحالی کا آغاز ہے۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، 12 دریاؤں میں پانی کی سطح انتباہ کے نشا...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جمعرات سے ہفتہ تک ہونے والی موسلادھار بارش سے ملک بھر میں 12 دریاؤں میں پانی کی سطح انتباہ کے نشان کو عبور کرچکی ہے۔

وزارت آبی وسائل نے بتایا ہے کہ یہ دریا جیانگ سو، لیاؤننگ، گوئی ژو، جیانگ شی ، اندرون منگولیا اور حئی لونگ جیانگ کے صوبائی سطح کے علاقوں میں واقع ہیں۔

چین کے جنوب مغربی علاقوں کے کچھ حصوں میں 3 روز کے دوران شدید بارش ہوئی ، جس سے دریائے یانگسی اور دریائے ہوائی ہی، دریائے زرد اور دریائے ہوائی ہی کے درمیان کچھ علاقے ، چین کا شمال مشرقی علاقہ اور صوبہ ہوبے متاثر ہوئے ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ کچھ چھوٹے اور درمیانے دریاؤں میں پانی کی سطح انتباہ کے نشان سے زائد ہوسکتی ہے۔ شنگھائی، انہوئی، ہوبے، ہونان ، گوئی ژو، یون نان اور جیلن کے کچھ حصوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اندرون منگولیا، لیاؤننگ اور جیلن سمیت صوبائی سطح کے 9 علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ردعمل کی سطح کو 4 کردیا گیا ہے۔

چین میں سیلاب پر قابو پانے کے لیے ہنگامی ردعمل کا نظام 4 سطح پرمشتمل ہے جس میں پہلا درجہ سب سے زیادہ مضبوط ردعمل ہے۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کی آزمائش...

جیوچھوان (شِنہوا) چین نے شمال مغربی علاقے میں واقع جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا آزمائشی سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا ہے۔

سیٹلائٹ اتوار کی شام 7 بجے (بیجنگ وقت) پر لانگ مارچ۔ 2 سی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا جو کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔

یہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے لئے آزمائشی مشن انجام دے گا۔

یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 478 واں پرواز مشن تھا۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، انٹرنیٹ کمپنیز کے منافع میں تیزی سے اضا...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیز اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیز کے منافع میں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ان کمپنیز کا منافع گزشتہ سال کی نسبت 43 فیصد اضافے کے ساتھ 57.62 ارب یوآن (تقریباً 7.99 ارب امریکی ڈالرز) رہا۔

ان کمپنیز کی مجموعی کاروباری آمدنی 531 ارب یوآن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 2.8 فیصد زیادہ ہے۔

بڑی انٹرنیٹ کمپنیز اور متعلقہ خدمات کی کمپنیز  کی سالانہ کاروباری آمدنی کم از کم 2 کروڑ یوآن ہے۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، نجی سرمایہ کاری فنڈز بارے قواعدوضوابط...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں  جس کے تحت نجی سرمایہ کاری فنڈز کی نگرانی اور انتظام بارے ضابطے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ریاستی کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ضابطہ 7 ابواب اور 62 شقوں پر مشتمل ہے جو یکم ستمبر 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔

ضابطے کا مقصد نجی سرمایہ کاری فنڈ صنعت میں معیاری اور مثبت ترقی کی حوصلہ افزائی ، سرمایہ کاروں کے جائز حقوق اور مفادات کا بہتر تحفظ کرنا ہے۔

اس کے علاوہ صنعت کو حقیقی معیشت کی خدمت کے قابل بنانے کے لئے سائنسی اور ٹیکنالوجی اختراع کو فروغ دینے میں مزید کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا شامل ہے۔

یہ ضابطہ اس کے اطلاق کے دائرہ کار کو واضح کرتا ، نجی فنڈ منیجرز اور نگہبانوں کی ذمہ داریوں و ضروریات کی وضاحت کرتا ہے۔اس کے ساتھ یہ رقم اکٹھی کرنے اور سرمایہ کاری کے آپریشنز کو منظم کرتا، وینچر کیپٹل فنڈز کے لئے خصوصی اہتمام کرتا اور نگرانی و انتظام کی قانونی ذمہ داری کو مستحکم کرتا ہے۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ اور چین کے اقتصادی تعلقات بارے آئس ب...

لندن (شِنہوا) برطانیہ کے 48 گروپ کلب کے نائب صدر اور طویل عرصے سے چین کے ماہر کیتھ بینیٹ نے کہا ہے کہ برطانوی تاجروں نے 70 سال قبل چین کا دورہ کرتے ہوئے آئس بر یکنگ  کے جس جذبے کا اظہار کیا تھا اس کی آج بھی ضرورت ہے۔

بینیٹ نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ آئس بر یکنگ کے جذبے کا مطلب یہ ہے کہ مشکلات سے پریشان نہ ہوں اور نامساعد حالات میں بھی آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کریں۔

برطانوی کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک گروپ نے 1953میں ایک کے بعد ایک رکاوٹوں پر قابو پانے کے بعد چین کا مشہور سفر کیا۔

 آئس بریکر مشن نے 1954 میں برطانوی کمپنیز کے 48 تاجروں کے چین کے تجارتی مشن کی راہ ہموار کی  جو بعد میں عام طور پر 48 گروپ کے نام سے  معروف ہو گیا۔

بینیٹ نے کہاہے کہ زیادہ وقت گزر نے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے کہ اصل آئس بریکرز کتنے دور اندیش تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ جب لوگوں میں بصیرت اور ہمت ہو تو آپ مشکل ترین وقت میں بھی ترقی کر سکتے ہیں۔ یہی وہ چیز ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔

بینیٹ کے خیال میں آئس بریکر مشن کے وقت سے اب تک بہت کچھ بدل چکا ہے اور چین کے ساتھ ملک کے تعلقات کے حوالے سے برطانوی کاروباری برادری کی جانب سے بہت زیادہ کشادگی پائی جاتی ہے تاہم انہوں نے نشاندہی کی کہ نام نہادڈی رسکنگ ایک غلط اصطلاح ہے۔

بینیٹ  نے زور د یتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی خطرہ ہے تو آپ کو صرف خطرہ کم کرنے کی ضرورت ہے۔میرے لیے چین خطرے کی بجائے ایک موقع ہے۔

برطانیہ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں برطانیہ اور چین کے درمیان اشیا اور خدمات کی مجموعی تجارت 18.3 فیصد اضافے کے ساتھ 111 ارب پاؤنڈ ز(142 ارب امریکی ڈالرز) اور برطانیہ کی چین کو برآمدات 37.7 فیصد اضافے سے 37.6 ارب پاؤنڈز(48 ارب ڈالرز) تک پہنچ گئیں۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین،ایکو فورم گلوبل بامعنی نتائج کے ساتھ اخت...

گوئی یانگ (شِنہوا) ماحولیاتی تہذیب کے موضوع پر چین کا واحد قومی سطح کا عالمی فورم ایکو فورم گلوبل گوئی یانگ  2023 چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ میں ختم ہو گیا۔

فورم کے دوران چائنہ میٹرولاجیکل ایڈمنسٹریشن نے موسمیاتی تبدیلی پر ایک بلیو پیپر جاری کیا جس میں چین، ایشیا اور دنیا بھر میں آب و ہوا کے نئے رجحانات کا تجزیہ کیا گیا۔

انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) نے چین میں 13 قدرتی ذخائر کے لیے ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا جنہیں اس کی گرین لسٹ میں رکھا گیا تھا۔

فورم نے 42 ممالک اور خطوں سے 3 ہزار 200 سے زائد شرکا کو اپنی طرف متوجہ کیا  اور ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر اور سبز ترقی سے متعلق 14 نقاط پر اتفاق رائے پایا گیا۔

ہفتہ سے اتوار تک جاری رہنے والے اس فورم میں انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کو جدید بنانے اور سبز اور کم کاربن کی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لوریل نے چین کو کمپنی کے لئے اسٹریٹجک ترقی ک...

پیرس(شِنہوا) لوریل کے چیئرمین جین پال اگون نے کہا ہے کہ چین نے خود کو عالمی معیشت کے لیے اسٹیبلائزر، کھپت کے لیے ایک ایکسلریٹر اور جدت سازی کے لیے دنیا کی تجربہ گاہ کے طور پر ثابت کیا ہے۔

اگون نے کہا کہ چین اب دنیا بھر میں لوریل کی دوسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے  اور  ہمارے سب سے زیادہ اسٹریٹجک ترقی کے محرکات میں سے ایک ہے کیونکہ چین صرف ایک بڑی مارکیٹ سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ جدید ترین تصورات کی لیبارٹری ہے اور مارکیٹنگ کے نئے طریقوں کے لئے ٹیسٹنگ فیلڈ ہے جہاں خوبصورتی کا مستقبل پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوریل گروپ کے لیے چین کمپنی کے نئے آئیڈیاز اور کھلے پن کی  جدت سازی  کا انکیوبیٹر ہے جو اپنے مضبوط، متحرک اور منفرد جدت ساز ماحولیاتی نظام کی بدولت ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت، اے آر اور وی آر میں سرفہرست ہے۔

اگون نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چین میں سرمایہ کاری مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔ چین، اس کے عوام اور اس کی صلاحیتوں سے وابستگی ہر بین الاقوامی کمپنی کے لئے جیت کا عنصر ہے اور لوریل ہمیشہ اسی کو برقرار رکھے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ مزید کھلے پن کی  مارکیٹ، کاروباری ماحول میں بہتری اور گھریلو طلب میں اضافے کے اقدامات سمیت چین نئے مواقع کے ساتھ دنیا کو گلے لگا رہا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین دنیا کے لیے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مزید کمپنیز ان مواقع سے لطف اندوز ہوں گی۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، تھری گارجز ہائیڈرو پاور اسٹیشن سے 16 کھ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دریائے یانگسی پر واقع تھری گارجز ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن نے جولائی 2003 میں بجلی پیدا کرنے کے لیے اپنا پہلا جنریٹر یونٹ قائم کرنے کے بعد سے 20 سال میں16 کھرب  کلو واٹ آورز سے زائد بجلی پیدا کی ہے۔

تھری گارجز ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشن کی جانب سے گزشتہ دو دہائیوں میں تیار کی جانے والی صاف توانائی کا تخمینہ  48 کروڑ ٹن سے زائد معیاری کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کے مساوی ہے۔

یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو 1.32 ارب  ٹن تک کم کرتا ہے جس سے چین کو صاف، کم کاربن، محفوظ اور موثر توانائی کے نظام کی تعمیر میں مدد ملتی ہے۔

34 ہائیڈرو پاور ٹربو جنریٹرز کے ساتھ ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی مشترکہ توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت2 کروڑ 25 لاکھ  کلو واٹس ہے اور 88.2 ارب  کلو واٹ آورز کی سالانہ بجلی کی پیداوار کا خاکہ بنایا گیا ہے۔

چین کے بجلی کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی سمجھا جا نے والا ہائیڈرو پاور اسٹیشن بنیادی طور پر چین کے مشرقی، وسطی اور جنوبی حصے کو صاف بجلی کی ترسیل کرتا ہے۔

۱۰ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں