• Columbus, United States
  • |
  • ٢٨ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین، گودام دخیرہ شعبے میں توسیع سست روی کا...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں جون کے دوران گودام ذخیرہ شعبے میں توسیع کی شرح سست رہی۔ چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اور سی ایم ایس ٹی ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک سروے کے مطابق شعبے کی ترقی پر نگاہ رکھنے والا انڈیکس گزشتہ ماہ 50.7 فیصد تھا جو مئی سے 0.6 فیصد پوائنٹس کم ہے۔ انڈیکس میں 50 فیصد سے اوپر کی ریڈنگ توسیع جبکہ 50 فیصد کی کم کی ریڈنگ سکڑا کو ظاہر کرتی ہے۔ سی ایم ایس ٹی ڈیویلپمنٹ کے نائب صدر وانگ یونگ نے بتایا کہ  جون میں ای کامرس فروخت کی تشہیری سرگرمیوں کے سبب گودام شعبے میں تیزی ہوئی۔ وانگ نے مزید بتایا کہ سروے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس شعبے کی کمپنیاں مستقبل میں مارکیٹ کے امکانات بارے پرامید ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیکس اور فیس میں کٹوتی جیسی معاون پالیسیوں، کاروباری پالیسیوں میں بہتری اور میکرو معیشت کی مستحکم بحالی کی بدولت رواں سال اس شعبے میں مستحکم اور پائیدار آپریشن بتدریج دوبارہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سربراہ کی سوڈان کے شہر اومدرم...

اقوام متحدہ ((شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خرطوم کے قریب سوڈان کے شہر اومدرمان میں فضائی حملے کی مذمت کی ہے ۔ اس حملے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔ سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک بیان میں بتایا کہ انتونیو گوتریس نے حملے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے درجنوں زخمیوں کی جلد صحت یابی بارے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی اور انسانی حقوق بارے قوانین مکمل طور پر نظرانداز کردیئے گئے ہیں جو خطرناک اور پریشان کن ہیں۔ سیکرٹری جنرل مغربی سوڈان کے دارفور میں بڑے پیمانے پر تشدد اور ہلاکتوں کی اطلاعات پر حیران ہیں۔ وہ شمالی و جنوبی کوردوفان اور بلیو نیل ریاستوں میں دوبارہ لڑائی کی اطلاعات پر بھی فکرمند ہیں۔ گوتریس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری فوجی تنازع سے سوڈان خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے جس سے پورا خطہ ممکنہ طور پر عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے۔ انہوں نے سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز سے لڑائی بند کرنے کا اعادہ کرتے ہو ئے فریقین پر زور دیا کہ وہ شہریوں کے تحفظ بارے بین الاقوامی انسانی ہمدردی اور انسانی حقوق کے قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ تنازع ختم کرنے کے لیے افریقی یونین کے تحت بین الاقوامی کوششوں پر زور دیتی رہے گی۔

۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے زرعی بینک نے پیداواری شعبے کے لئے قرض...

بیجنگ(شِنہوا)  چین کے سب سے بڑے کمرشل قرض دہندگان میں سے ایک ایگر یکلچرل بینک آف چائنہ(چین کا زرعی بینک)نے مینوفیکچرنگ( پیداواری) کے شعبے کے لیے معاونت میں اضافہ کر دیا ہے۔ بینک کے مطابق مینوفیکچرنگ شعبے کے لیے مئی کے آخر تک بینک کے واجب الادا قرضے 28 کھرب یوآن(تقریبا 388.6 ارب امریکی ڈالرز) سے تجاوز کر گئے۔ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اس مدت کے دوران مینوفیکچرنگ صنعت میں نئے شامل کردہ قرضے گزشتہ  سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.5 گنا زیادہ ہیں۔  بینک کے مطابق مینوفیکچرنگ شعبے کی ہائی اینڈ، ذہین اور ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کے دوران ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ صنعتوں  کو جاری کیے جانے والے قرضوں میں سال کے آغاز سے اب تک 34 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سیکیورٹیز ریگولیٹر کا عوامی فنڈ فیس میں...

بیجنگ(شِنہوا) چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے کہا ہے کہ وہ عوامی فنڈ شعبے میں اعلی معیار کی ترقی کے لئے اس شعبے میں فیس کی شرح  میں کمی کرے گا۔ متعدد چینی فنڈ مینجمنٹ کمپنیوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ پیر سے اپنی فعال طور پر منظم سرمایہ کاری فنڈ مصنوعات کی انتظام اور دیکھ بھال فیس کو بالترتیب 1.2 فیصد اور 0.2 فیصد سے کم نہیں کریں گے جس کے بعد چائنہ سیکیورٹیزریگولیٹری کمیشن نے یہ بیان جاری کیا۔ چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے مطابق عوامی پیشکش فنڈ شعبے کی رہنمائی کی جائے گی تاکہ وہ فیس کی شرح میں ٹھوس اور منظم طریقے سے اصلاحات کریں اور عوامی فنڈ منیجرز کے ساتھ ساتھ صنعت کے دیگر اداروں کو فنڈ فیس کی شرح میں مناسب کمی کرنے میں مدد فراہم کریں۔ ایسٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف چائنہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال مئی کے اختتام تک چین میں عوامی پیش کش فنڈز کے زیر انتظام اثاثوں کی مجموعی مالیت 277.7 کھرب یوآن (تقریبا 39.5 کھرب امریکی ڈالر) تھی۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مئی کے اختتام تک 143 فنڈ مینجمنٹ کمپنیاں مجموعی طور پر 10 ہزار 890 عوامی پیشکش فنڈز کا انتظام چلارہی تھی۔

۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا شہر ہاربن ایشیائی سرمائی کھیل 2025 کا...

بنکاک(شِنہوا) اولمپک کونسل برائے ایشیا نے چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن کو ایشیائی سرمائی کھیل 2025 کا میزبان منتخب کرلیا ہے۔ اس کا فیصلہ اولمپک کونسل برائے ایشیا نے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں اپنی 42 ویں کانگریس میں کیا۔ ہاربن ایشیائی سرمائی کھیل 2025 کی میزبانی کے لئے واحد امیدوارتھا جس کی بولی کو اسمبلی نے منظور کرلیا۔ ہاربن بولی کمیٹی کی اولمپک کونسل برائے ایشیا میں پیش کردہ بریفنگ کے دوران چینی اولمپک کمیٹی کے نائب صدر اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے رکن یو زائی چھنگ نے کہا کہ ہاربن مستحکم معاشی ترقی، سرمائی کھیلوں کی مضبوط روایت اور بہترین سہولیات کا حامل ہے۔ یو نے کہاکہ انہیں مکمل یقین ہے کہ ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کا ایک شاندار اور کامیاب ایڈیشن پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاکہ چین اور پورے ایشیا میں سرمائی کھیل اور اولمپک تحریک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرکے یکجہتی، دوستی اور امن کو فروغ دے سکے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا - اس سے قبل اسے یہ اعزاز 1996 میں حاصل ہوا تھا۔  چین میں یہ علاقائی کھیل تیسری بار منعقد کئے جارہے ہیں ۔ ہاربن کے علاوہ چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کا شہر چھانگ چھون 2007 میں ان کھیلوں کی میزبانی کرچکا ہے۔ ہاربن کی کامیاب بولی بیجنگ میں 2022 میں اولمپک سرمائی کھیلوں کی کامیاب انعقاد کے بعد سامنے آئی ہے۔

۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، 30 لاکھ سے زائد نئی توانائی گاڑیوں کا...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران تقریبا 31 لاکھ  30 ہزار نئی توانائی گاڑیوں کا اندراج ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 41.6 فیصد زائد اور ایک نیا ریکارڈ ہے۔ وزارت عوامی تحفظ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون کے اختتام تک ملک میں اندراج شدہ نئی توانائی گاڑیوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 62 لاکھ تک پہنچ گئی جو کاروں کی کل تعداد کے 4.9 فیصد کے مساوی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق چین میں  2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 1 کروڑ 68 لاکھ 80 ہزار گاڑیوں کا اندراج ہوا جس سے جون کے اختتام تک گاڑیوں کی ملکیت 42 کروڑ 60 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی۔ نئی اندراج شدہ گاڑیوں میں 1 کروڑ 17 لاکھ 50 ہزار کاریں تھی ۔ ملک میں کاروں کی  مجموعی تعداد 32 کروڑ 80 لاکھ ہوچکی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ جون کے اختتام تک لائسنس یافتہ ڈرائیورز کی تعداد 51 کروڑ 30 لاکھ ہوچکی تھی جن میں سے 47 کروڑ 50 لاکھ  کار ڈرائیور ہیں۔  2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 1 کروڑ 19 لاکھ 10 ہزار افراد نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کئے۔  چین کے 88 شہر ایسے تھے جہاں گاڑیوں کی تعداد جون کے اختتام تک 10 لاکھ سے زائد رہی۔ شہروں کی تعداد گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 7 زائد ہے۔ بیجنگ اور چھنگ ڈو دونوں شہروں میں گاڑیوں کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے

۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ٹیم نے مانٹ چھومولانگ ما پر برف کی م...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ایک مہم جو ٹیم نے مانٹ چھومولانگ ما پر زمین کی اندرونی سطح کی جانچ کرنے والے ریڈار کی مدد سے برف کی موٹائی کی پیمائش کی اور چوٹی کی اوسط گہرائی کا تخمینہ 9.51.2 میٹر لگایا گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ سال مئی میں مانٹ چھومولانگ ما مہم کے دوران حاصل کیے گئے تھے جو چھنگائی تبت سطح مرتفع پر ملک کی دوسری جامع سائنسی مہم کا حصہ تھی۔ ما نٹ چھومولانگ ما پر برف کی گہرائی کی کھوج کرنا اس سائنسی کوشش کے کاموں میں سے ایک ہے۔ چینی اکیڈمی برائے سائنس کے ماتحت انسٹی ٹیوٹ برائے تبتی سطح مرتفع تحقیق کے محقق یانگ وی نے بتایا کہ مہم جو ٹیم نے 1 ہزار میگا ہرٹز باریکی سے پیمائش کرنے والے ریڈار کا استعمال کرتے ہوئے ما نٹ چھومولانگ ما  کی چوٹی پر چٹان کی سطح کی پیمائش کرتے ہوئے بتدریج اس تک رسائی حاصل کی۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے ریڈار پروفائل پیمائش کا طریقہ کار اختیار کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریڈار کی پیمائش نے شمالی ڈھلوان کے ساتھ برف کی گہرائی کی بتدریج بڑھتی ہوئی منتقلی کو ظاہر کیا جس سے محققین کے لئے اعداد و شمار کی درست تشریح کرنا آسان ہوگیا۔ دوسری سائنسی مہم کے ٹیم لیڈر یا ٹنڈنگ نے کہا کہ سروے کے نتائج ما نٹ چھومولانگ ما کی چوٹی پر انتہائی اونچائی والے کریواسفیئر اور لیتھواسفیئر کی متحرک تبدیلیوں کے مطالعہ کے لئے اعداد و شمار کی معاونت فراہم کریں گے اور انتہائی اونچائی پر آب و ہوا کی تبدیلیوں کی گہری سمجھ  کے لئے ایک نئی سمت بھی فراہم کریں گے۔

۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت ، بارش سے متعلق واقعات میں 10 سے زائد...

نیو دہلی(شِنہوا) بھارت کی شمالی ریاستوں اتر پردیش، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں آسمانی بجلی گرنے، لینڈ سلائیڈنگ اور مکانات گرنے کے واقعات میں 10 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اتر پردیش کے مین پوری ضلع میں ہفتہ کی شام  آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ  تین دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ شمالی پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں 11 افراد کو لے جانے والی ایک گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے کے بعد پہاڑی سے پھسل گئی۔ یہ واقعہ ٹہری ضلع کے گولر علاقے میں پیش آیا۔ حادثے کے بعد لاپتہ ہونے والے تین افراد کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں جبکہ تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ پانچ زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک مزید شمالی پہاڑی ریاست ہماچل پردیش میں اتوار کی صبح مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں میاں بیوی اور ان کا بچہ بھی شامل ہے۔ ہماچل پردیش کے کلو اور چمبا اضلاع میں بارش سے متعلق دو دیگر اموات کی اطلاع ملی ہے۔

۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی حکام کی غیر قانونی فورمز کے خلاف کریک ڈ...

بیجنگ(شِنہوا)  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے  شعبہ تشہیر اور 10 دیگر اداروں کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں غیر قانونی فورمز، سر برا ہی اجلاسوں، سیمینارز اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈان کی ہدایت جاری کی ہے۔ سرکلر کے مطابق غیر منظم سرگرمیوں میں حکام کی جانب سے منظم ہونے کا دعوی کرنے والی غیر سرکاری سرگرمیاں اور غیر مناسب طور پر قومی، بین الاقوامی یاسمٹ کے طور پر بیان کی جانے والی سرگرمیاں شامل ہیں۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کریک ڈان میں ان سرگرمیوں پر بھی توجہ دی جائے گی جو غیر قانونی طور پر فیس وصول کرتی ہیں اور ایسی سرگرمیاں جو شرکا کو رقم، مہنگے تحائف یا سیکورٹیز کے ساتھ ادائیگی کرتی ہیں۔

۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، شہری ریل ٹرانزٹ مسافروں کے سفر میں 37....

بیجنگ(شِنہوا)  چین کے شہری ریل ٹرانزٹ نیٹ ورکس سے مسافروں کے سفر میں گزشتہ برس کی نسبت 37.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ گزشتہ ماہ چین کے 54 شہروں میں شہری ٹرانزٹ نیٹ ورکس کے ذریعے 2 ارب 44 کروڑ مسافر دورے ہو ئے۔ اعداد و شمار کے مطابق یہ تعداد 2019 میں اوسط ماہانہ سطح سے 22.6 فیصد زائد تھی۔ وزارت کے مطابق جون کے اختتام تک چین میں 295 اربن ریل ٹرانزٹ لائنیں فعال تھیں جن کی کل لمبائی 9728.3 کلومیٹر ہے۔

۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، تیان جن بندرگاہ پر کنٹینر کی نقل وحمل...

تیان جن(شِنہوا) چین کی شمالی تیان جن بندرگاہ نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 1 کروڑ 13 لاکھ 50 ہزار بیس فٹ مساوی یونٹ کنٹینرز نمٹائے جو گزشتہ برس کی نسبت 8 فیصد زائد ہے۔ تیان جن پورٹ(گروپ) کمپنی لمیٹڈ کے مطابق تیان جن بندرگاہ نے اس عرصے میں 24 کروڑ 10 لاکھ ٹن مال برداری کی جو گزشتہ برس کی نسبت 2.1 فیصد زائد ہے۔

۹ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ساتویں چین روس ایکسپو میں چینی صوبے گوانگ ڈو...

گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ سے کُل 40 کمپنیاں اور انجمنیں 10 سے 13 جولائی تک روس کے شہر یکاترنبرگ میں منعقد ہونے والی 7ویں چین روس ایکسپو میں شرکت کریں گی۔

چین کےصوبائی محکمہ تجارت کے مطابق یہ کمپنیاں ایکسپو میں مصنوعات کی ایک وسیع رینج کی نمائش کریں گی جن میں سمارٹ گھریلو مصنوعات و آلات، تعمیراتی سامان، تیزی سے چلنے والی اشیائے صرف اور کپڑے شامل ہیں۔

2022 میں گوانگ ڈونگ کی روس کے ساتھ تجارت 107 ارب 18 کروڑ یوآن (تقریباً 14ارب 80 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی،جو گزشتہ سال کی نسبت 23.7 فیصد زائد ہے۔ روس کے ساتھ صوبے کی سرحد پار ای کامرس تجارت گزشتہ سال 2ارب 42 کروڑیوآن رہی۔

روس میں کینٹن چیمبر آف کامرس کے صدرسن جیئے نے کہا اس سال کی چین-روس ایکسپو دونوں فریقوں کے درمیان ہمہ جہت تعاون کو فروغ دے گی۔ ہم ملکی اور غیر ملکی انجمنوں کے ساتھ رابطے کو مضبوط بناتے رہیں گے اور روابط اور تعاون کو آسان بنانے کے لیے بین الاقوامی نمائشی پلیٹ فارمز کا استعمال کریں گے۔

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ مشرق وسطیٰ کے ساتھ اقتصادی اور ثقا...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے  کہا ہے  کہ ہانگ کانگ مشرق وسطیٰ کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنائے گا۔ ہانگ کانگ-مڈل ایسٹ بزنس چیمبر کے آغاز اور افتتاحی تقریب سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے لی نے کہا کہ ہانگ کانگ اور مشرق وسطیٰ دونوں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے کلیدی روابط ہیں۔ مشرق وسطیٰ متنوع اقتصادی ترقی کررہا ہے اور ہانگ کانگ کی عالمی سطح کی پیشہ ورانہ خدمات بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی مالیاتی ضروریات کو پورا کر سکتی ہیں۔ ایچ کے ایس اے آرحکومت کے سیکرٹری برائے مالیاتی خدمات وخزانہ  کرسٹوفر ہوئی نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہانگ کانگ عالمی سطح پر سب سے زیادہ آزاد اور متحرک معیشتوں میں سے ایک بن گیا ہے، جو نہ صرف چینی مین لینڈ  کے لیے ایک پل ہے بلکہ گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقی کا ایک انجن ہے جودنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش ترقیاتی پلیٹ فارم بنارہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادیات کے انڈر سیکرٹری عبداللہ الصالح نے کہا کہ ہانگ کانگ اور مشرق وسطیٰ کے درمیان مضبوط تبادلے  اور سرکلر اکانومی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون قائم کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں مقامات کے درمیان قریبی تعاون سے کاروبار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس کی یوکرین کوکلسٹر ہتھیاروں کی فراہمی کے...

ماسکو(شِنہوا) روس نے یوکرین کو کلسٹر بموں کی فراہمی کے امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے نسل کشی کا راستہ اور عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

روسی خبر ایجنسی آر آئی اے نووستی کے مطابق ریاستی ڈوما کمیٹی برائے بین الاقوامی امور کے چیئرمین لیونید سلوتسکی نے کہا کہ امریکی فیصلہ نسل کشی کا براہ راست راستہ ہے اور اسے اپنے یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مستقبل میں انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سلوتسکی نے کہا کہ روس اس کا مناسب جواب دے گا، اور اس نے اپنے فوجی یونٹوں کو دشمن کی طرف سے کلسٹربموں کے ممکنہ استعمال کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ امریکہ  نے گزشتہ روز یوکرین کو کلسٹر بموں کی منتقلی کے فیصلے کا اعلان کیا تھا  جس پر123 ممالک کی جانب سےتوثیق کردہ بین الاقوامی کنونشن کے ذریعے پابندی عائد ہے۔

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں رضاکارانہ گرین ہاؤس گیس ٹریڈنگ قوانی...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت حیاتیاتی ماحول وماحولیات نے صفر کاربن کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوششوں کے تحت گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں رضاکارانہ کمی کو ریگولیٹ کرنے کےمسودہ قوانین پرعوامی رائے کا حصول شروع کر دیا ہے۔کاربن اخراج میں رضاکارانہ کمی کی ٹریڈنگ مارکیٹ کےآپریشن کو سپورٹ کرنے کے بنیادی نظام کے طور پر، قوانین میں اس طرح کی تجارتی اور متعلقہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مارکیٹ شرکاء کے حقوق اور ذمہ داریوں کے بنیادی تقاضے وضع کیے گئے ہیں۔ وزارت کے مطابق، مارکیٹ کے آغاز سے صنعتوں اور کاروباری اداروں کی ایک وسیع رینج کو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی میں حصہ لینے کی ترغیب ملے گی، جس سے عالمی تجارت اور سرمایہ کاری سرگرمیوں میں کاربن اخراج کی بڑھتی ہوئی ضروریات بھی پوری ہوں گی۔

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی الیکٹرک کاریں بہترین صلاحیت کی حامل ہیں...

ہیلسنکی(شِنہوا) فن لینڈ کی کاروں کی فروخت کی صنعت کی نمائندگی کرنے والی سرکردہ تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ وہ یورپی الیکٹرک کار مارکیٹ میں چین کے ایک اہم شراکت دار بننے کے امکانات کے بارے میں پر امید ہیں۔

چینی ساختہ الیکٹرک بسیں فن لینڈ میں کئی سالوں سے موجود ہیں جبکہ چینی الیکٹرک گاڑیاں گزشتہ موسم بہار میں فن لینڈ کی مارکیٹ میں متعارف کرائی گئیں۔ایم جی ( سائیک موٹر) اور بی وائے ڈی نے فن لینڈ میں فروخت شروع کر دی ہے جنہوں نے فن لینڈ کی گاڑیوں کے شعبے میں وسیع پیمانے پر توجہ اپنی طرف مبذول کراتے ہوئےخاص طور پر قیمتوں اور مختصر ترسیل کے وقت پر توجہ دی ہے۔

بیلجیم کے شہربرسلز میں 100ویں برسلز موٹر شو کے میڈیا شو کے دوران لوگ سیرس 5 الیکٹرک کار کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں فن لینڈ کی سینٹرل آرگنائزیشن فار موٹر ٹریڈ اینڈ ریپیئرز (اے کے ایل ) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او )ٹیرو لوزالا  نے اس بات پر زور دیا کہ قیمتوں کا تعین ایک اہم عنصر ہے جو یورپ میں چینی آٹوموبائل کی مسابقتی برتری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

لوزالا نے کہا کہ اگرچہ چینی برانڈ کی الیکٹرک کاریں صرف فن لینڈ کی مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہیں اور فی الحال فن لینڈ میں دستیاب ماڈل اونچی قیمتوں پر پیش کیے گئے ہیں تاہم امید ہے کہ مستقبل میں مزید سستے ماڈل دستیاب ہوں گے۔

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ایکو فورم گلوبل گوئی یانگ 2023 شروع

گوئی یانگ(شِنہوا) چین کا ماحولیاتی تہذیب سے متعلق واحد قومی سطح کا عالمی فورم ایکو فورم گلوبل گوئی یانگ 2023 ہفتہ کے روز چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ میں شروع ہوا۔

اس سال کے فورم کا موضوع ہے "انسانیت اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کی جدیدیت پر عمل درآمد، سرسبز اور کم کاربن کی ترقی کا فروغ "۔ فورم میں آن لائن اور آف لائن دونوں سرگرمیوں کے ساتھ 25 سو سے زیادہ شرکاء شرکت کر رہے ہیں۔

دو روزہ ایونٹ کے دوران تھیم پر مبنی ذیلی فورمز، سرسبز اور کم کاربن والی صنعتوں میں جدید ترین تکنیکوں، مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کے ساتھ ساتھ کاروباری فروغ کی سرگرمیاں بھی منعقد کی جائیں گی۔

2009 میں اپنے آغاز کے بعد سے فورم 11 مرتبہ کامیابی سے منعقد کیا جا چکا ہے۔

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور یورپ کا مشترکہ خلائی مشن فلائٹ ماڈل...

بیجنگ(شِنہوا) چین اور یورپ کا مشترکہ خلائی مشن، سولر ونڈ میگنیٹوسفیئر آئونوسفیئر لنک ایکسپلورر (سمائل ) مکمل طور سے فلائٹ  ماڈل کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ چین کی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس)  کے ذیلی ادارے قومی خلائی سائنس مرکز (این ایس ایس سی) نے بتایا کہ  چار دن کی بحث اور مشاورت کے بعد، جائزہ ماہرین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سمائل نے ڈیزائن کے تنقیدی جائزے کو کامیابی کے ساتھ پاس کیا ہے، جو اس کی ترقی کے مرحلے میں  اہم سنگ میل ہے۔ جائزہ ماہرین کے مطابق سمائل نے ضرورت کے مطابق پروٹو ٹائپز کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ماہرین کے مطابق، جانچ اور تجرباتی تصدیق کے بعد، ہر پروٹوٹائپ پروڈکٹ افعال اور کارکردگی کے مطلوبہ ٹاسک کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں، اور پروٹوٹائپ کی تیاری  کے عمل کا معیار اور تکنیکی حیثیت کنٹرول میں ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ اور پے لوڈ واضح انٹرفیس اور تکنیکی حیثیت اور قابل عمل ڈیزائن کے ساتھ ضرورت کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ افعال اور کارکردگی کے اشاریہ جات بھی مطلوبہ  ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کا سابق سین...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی جیلین صوبائی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین ژانگ شیاؤپھی کو رشوت خوری کے شبہ میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

استغاثہ کے حوالے کیے جانے سے پہلے ژانگ کے کیس کی تفتیش نیشنل کمیشن آف سپرویژن نے کی تھی۔

کیس کی مزید تحقیقات  جاری ہیں۔

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سربراہ جنین میں طاقت کے بے جا...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے  نائب ترجمان نے کہا ہے کہ گوتریس جنین میں طاقت کے بے تحاشہ استعمال پر اسرائیل کی مذمت  پرقائم ہیں۔ 

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو میں گوتریس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں طاقت کے بے تحاشہ استعمال پر اسرائیل کی مذمت کی تھی۔

گوتریس نے کہا کہ وہ شہریوں پر تشدد کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک رپورٹر کی جانب سے خاص طور پراسرائیل کی مذمت کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر گوتریس نے کہا کہ یہ مذمت  ضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال پر کی گئی ہے اور ظاہر ہے کہ اس صورت حال میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا گیا تھا۔

گوتریس نے کہا کہ پُرہجوم پناہ گزین کیمپ میں اسرائیل کے فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں مغربی کنارے میں گزشتہ کئی سالوں میں بدترین تشدد تھا جس سے عام شہری متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے جن میں تحمل سے کام لینا اور صرف متناسب طاقت کا استعمال کرنا اور کم سے کم جانی و مالی نقصان کو یقینی بنا تے ہوئے  انسانی جانوں کا احترام اور تحفظ کا فرض شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والی کارروائیوں کے دوران فضائی حملوں کا استعمال بلا جواز ہے۔

مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینی مظاہرین کی اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کا منظر۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد ایردان نے  گوتریس سے اسرائیل کی مذمت واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف گوتریس کا بیان شرمناک، بعید از قیاس اور حقیقت سے مکمل طور پر منافی ہے۔

اسرائیلی سفیر کے مطالبے پر گوتریس کے ردعمل کے بارے میں پوچھے جانے پرگوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اپنےخیالات پر قائم ہیں۔

فرحان حق نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے صحافیوں سے گفتگو میں اپنے خیالات سے آگاہ کیا اور وہ ان خیالات پر قائم ہیں۔وہ واضح طور پر ان تمام پُرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں جو ذمہ دار کا تعین کرنے سے قطع نظراسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں شہریوں کے لیے نقصان کا باعث ہیں۔

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سڈنی میں روایتی چینی ادویات کی نمائش کا آغاز

سڈنی(شِنہوا) آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے سڈنی کے رائل بوٹینک گارڈن میں ہفتہ کو چینی روایتی ادویات کی نمائش کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

"چائنیز میٹیریا میڈیکا -علاج میں معاون پودوں کی پوشیدہ کہانی" کے عنوان سے یہ نمائش 1860 کی دہائی میں تعمیر کیے گئے سینڈ سٹون کاٹیج میں منعقد کی گئی ہے جو 6 سے 20 جولائی تک جاری رہے گی۔

نمائش میں چینی جڑی بوٹیوں کے نمونوں، مشاورتی ورکشاپس، اور تائی چھی پرفارمنس جیسے خصوصی پروگراموں کے دلکش ڈسپلے شامل ہیں۔

جڑی بوٹیوں، قدیم نسخوں اور نباتاتی پوسٹرز کو دیکھنے کے بعد تقریب میں شرکت کرنے والے لوگ روایتی چینی ادویات کی تاریخ اور اس کے عصری استعمال کے بارے میں بصیرت حاصل کر سکتے ہیں۔

دریں اثنا نمائش میں چینی زبان اور خطاطی پر ورکشاپس بھی شامل ہیں جو نمائش میں آنے والے لوگوں کو چینی ثقافت کا دلکش تجربہ فراہم کرتی ہیں۔

ہفتہ کو منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور صدر بارنی گلوور نے کہا کہ روایتی چینی طب کا ایک اہم جزو انسانوں اور فطرت کے درمیان علامتی تعلق کی ایک اہم نمائندگی ہے۔

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے آئی ایف ڈی معاہدے کے متن پر مذاکرات...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے دنیا کے پہلے کثیرالجہتی سرمایہ کاری معاہدے،انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن فار ڈویلپمنٹ (آئی ایف ڈی) کو حتمی شکل دینے کےلیے مذاکرات کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیاہے۔

معاہدے کے متن پر ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے حالیہ اجلاس کے بعد مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔ دنیا کے پہلے کثیر الجہتی سرمایہ کاری معاہدے  آئی ایف ڈی کا مقصد سرمایہ کاری اقدامات کی شفافیت اور تخمینوں کو بہتر بنانا، سرمایہ کاری سے متعلق انتظامی طریقہ کار کو تیز اور آسان بنانا، اور پائیدار سرمایہ کاری کو فروغ دیناہے۔ آئی ایف ڈی معاہدہ پر ڈبلیو ٹی او میں بات چیت سب سے پہلے چینی کوششوں سے شروع ہوئی اور چین کی قیادت میں ڈبلیو ٹی او کے 110 سے زیادہ رکن ممالک نے مذاکرات میں شرکت کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے معاہدے کے متن پر ستمبر2020 میں مذاکرات شروع کئے گئے۔

چینی وزارت تجارت کے عہدیدار کے مطابق چین نے مذاکرات کے دوران متنازعہ مسائل کا عملی حل پیش کیا اور ان مذاکرات کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا، جس سے اسے فریقین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان تابکاری سے آلودہ پانی کے حوالے سے رائ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے  کہا کہ جاپان تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے اپنے فیصلے کو "وائٹ واش" کرنے کی کوشش کے ذریعے سائنس کے بھیس میں بین الاقوامی برادری کو گمراہ کر رہا ہے۔ جاپانی کابینہ کے چیف سیکرٹری ہیروکازو ماتسونو نے مبینہ طور پر کہا کہ چین اور جمہوریہ کوریا (آر او کے) کے جوہری پاور پلانٹس نے ٹریٹیم کی نسبتا زیادہ مقدارکے ساتھ سمندر میں مائع فضلہ چھوڑا ہے۔ ماتسونو نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں جاپان نے جو معیار طے کیا ہے وہ چین اور جمہوریہ کوریا سمیت دیگر ممالک سے بہت کم ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے  گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ جاپان جان بوجھ کر فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کا موازنہ دنیا بھر کے معمول کے آپریشنز میں جوہری پاور پلانٹس سے جاری ہونے والے پانی سے کررہاہے۔ "تصور کے اس طرح کے بھیس بدل کر، یہ رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔" تابکاری سے  آلودہ پانی جو فوکوشیما میں جوہری حادثے سے پگھلنے والے ری ایکٹر کور کے ساتھ براہ راست مل گیا تھا،اور جوہری پاور پلانٹس کی طرف سے عام آپریشن میں چھوڑا جانے والا پانی "بنیادی طور پر مختلف" ہیں،کیونکہ معمول کے آپریشن میں نکلنے والے پانی کا کبھی بھی ری ایکٹر کور سے براہ راست رابطہ نہیں ہوتا۔ 

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چاند پر آتش فشاں سرگرمیوں کا دورانیہ طویل ت...

بیجنگ (شِنہوا) چھانگ ای- 5 مشن کے ذریعے زمین پر واپس لائے گئے چاند کے نمونوں پر چینی محققین کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تقریباً دو ارب سال قبل چاند پر آتش فشاں کی سرگرمیاں عروج پر تھیں،یہ تحقیق چاند کے ارتقاء کے آخری مرحلے کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف جیولوجی اینڈ جیو فزکس کی تحقیقی ٹیم کی جانب سے کی گئی یہ تحقیق جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئی ہے۔

2020 کے آخر میں، چین کا چھانگ ای- 5 مشن چاند سے تقریباً 1ہزار731 گرام وزنی نمونے لے کر زمین پر واپس آیا تھا،جو 40 سالوں میں دنیا میں چاند کے پہلے نمونے تھے۔

اس کے بعد کی گئی تحقیق میں، چینی سائنسدانوں نے بتایا کہ  چاند پر سب سے کم عمر چٹان لگ بھگ 2 ارب سال پہلے کی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ چاند پرآتش فشاں کا دورانیہ اس سے پہلے کے اندازے سے 80کروڑسے 90کروڑ  سال زیادہ طویل تھا۔

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم اور امریکی وزیر خزانہ جینٹ یی...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم لی نے کہا کہ دنیا کو عمومی طور پر مستحکم چین-امریکہ  تعلقات کی ضرورت ہے ، اور دونوں ممالک  ایک ساتھ چلنے کا صحیح راستہ تلاش کر سکتے ہیں کیوں کہ یہ  انسانیت کے مستقبل کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ لی نے کہا کہ گزشتہ  سال، دونوں سربراہان مملکت نے بالی میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کےتعلقات کے لیے ایک راستہ وضع کرتے ہوئے کئی ایک معاملات  پر مفاہمت حاصل کی گئی۔  باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد پر مبنی  تعاون ممالک کے باہمی تعلقات کے بنیادی اصول اور ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا صحیح طریقہ بھی ہے۔ لی نے کہا کہ چینی کلچر تسلط اور جبرکے مقابلے میں امن کو ہر چیز سے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ امید ہے کہ امریکہ  ایک عقلی اور عملی رویہ اپنائے گا، اور چین کے ساتھ اسی سمت میں کام کرے گا تاکہ دوطرفہ تعلقات کو جلد از جلد صحیح راستے پر گامزن کیا جا سکے۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے اقتصادی مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، لی نے کہا کہ باہمی مفاد چین امریکہ  اقتصادی تعلقات کی بنیاد ہیں، اور تعاون کو مضبوط بنانا دونوں کا حقیقت پسندانہ مطالبہ اور صحیح انتخاب ہے۔ 

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپیس ایکس نے مزید 48 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائ...

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی نجی خلائی کمپنی سپیس ایکس نے 48 مزید سٹار لنک سیٹلائٹس مدار میں بھیج دیے ہیں۔

ایک فالکن 9 راکٹ  بحر الکاہلی وقت دن 12 بج کر 29 منٹ پرکیلیفورنیا میں وینڈنبرگ سپیس فورس بیس پر خلائی لانچ کمپلیکس سے روانہ ہوا۔

لانچ کے فوری بعد فالکن 9 کا پہلا حصہ بحر الکاہل میں واقع آف کورس آئی سٹیل لو یو ڈرون شپ پر اترا۔

سپیس ایکس کے مطابق سٹارلنک ان مقامات پر تیز رفتار براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گا جہاں  انٹرنیٹ کی رسائی ناقابل اعتبار، مہنگی، یا مکمل طور پر دستیاب نہیں ہے۔

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پارا چنار،کرم میں اراضی کے تنازع پر تصادم می...

کرم میں اراضی کے تنازع پر دو قبائل میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پاراچنار کے ضلع کرم میں اراضی کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان تصادم ہوا جس میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سماجی رہنما وہاب علی شاخ، محمد ،عبدالولی اور علی خیل شامل ہیں۔ تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد میں دونوں فریقین کے 2،2 افراد شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی ہونے والوں میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مطابق عمائدین کے تعاون سے فائربندی کی کوششیں جاری ہیں۔ علاقہ مکینوں نے حکومت سے علاقے میں امن قائم کرنے اور اراضی مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر اعظم کا جہانگیر ترین سے رابطہ ، بھائی ک...

وزیر اعظم شہباز شریف نے استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلی جہانگیر ترین سے فون پر رابطہ کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلی جہانگیر ترین سے فون پر ان کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔ وزیر اعظم نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور عزیز و اقارب کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے بھی جہانگیر ترین سے انکے بھائی کے وفات پر تعزیت کاا ظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ 6جولائی کو جہانگیر ترین کے بھائی اور پی ایس ایل فرنچائز کے مالک عالمگیرترین نے مبینہ طور پر پستول سے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی تھی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ کا پولیس آرڈر 2002پر عمل درآم...

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق کا پولیس آرڈر 2002پر عمل درآمد سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔ جسٹس امجد رفیق نے پنجاب حکومت کو پولیس کمپلینٹس اتھارٹی بنانے کا حکم دیدیا ۔ جسٹس امجد رفیق نے پولیس آرڈر 2002پر 21سال سے عمل درآمد نہ ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے 15صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ جسٹس امجد رفیق نے فیصے میں حکم دیا کہ 6ماہ میں پولیس کمپلینٹس اتھارٹی بنائی جائے ۔ فیصلے کے مطابق پولیس آرڈر 2002کے تحت اتھارٹی کے 6ممبرز ہوں گے اور ایک چیئرپرسن ہوگا ۔ تحریری فیصلے کے مطابق ارکان کی تقرری پی پی ایس سی کے تحت حکومت کرے گی جبکہ چیئرپرسن کی تقرری کا اختیار گورنر پنجاب کو ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں پراپرٹی اور موٹر وہیکل ٹیکس میں مت...

پنجاب میں پراپرٹی اور موٹر وہیکل ٹیکس میں متعدد ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔ محکمہ ایکسائزپنجاب کے مطابق پنجاب کابینہ نیحالیہ اجلاس میں تجاویز کی منظوری دی ہے جس کے بعد پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص کے لیے نئے سرویکی اجازت دے دی گئی ہے، نیا سروے جولائی تا دسمبر 2023 تک کرانیکا منصوبہ ہے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق یکم جنوری2024 سے نئے سروے کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص ہوگی۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 1501 تا 2 ہزار سی سی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 3 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کر دی گئی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے ٹیکس میں دی گئی95 فیصد چھوٹ میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے اور 7 سیٹوں والی گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس 2500 روپے فکس کرنیکے بجائیانجن کیپسٹی کے مطابق وصول کیاجائیگا جب کہ 2004 کے بعدگاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں نظر ثانی کی اجازت دے دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان خطے میں تناو نہیں، امن اور خوشحالی ک...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ہم خطے میں تنا ؤنہیں چاہتے ، دنیا میں خوشحالی اور امن کا فروغ چاہتے ہیں۔ پاکستان اور سوئٹزرلینڈر کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ دوست ملک سوئٹزر لینڈ کے وزیرخارجہ کو خوش آمدید کہتے ہیں ، سوئس وزیرِ خارجہ سے مفید اور تعمیری بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سوئس وزیرِ خارجہ سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی، ماضی کی طرح وسائل کو ضائع نہیں ہونے دینگے ، جدید ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک سیاحت کو فروغ دیں گے، تعلیم، آئی ٹی اور خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ پاکستان پر آئے سوئٹزرلینڈ کے وزیرخارجہ سمیت سوئس وفد کیساتھ بھی فردا فردا ملاقات کی اور انھیں خوش آمدید کہا، اس موقع پر ہونے والی ملاقاتیں انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کے پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے ویژن کے تحت پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین یہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایک اہم قدم ہے ۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے مابین قدرتی آفات و ان کے ممکنہ نقصانات کی پیش گوئی، فوری امدادی کاروائیوں اور بحالی کے اقدامات میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اینڈی مرے، کیمرون نوری اور لیام براڈی کا ومب...

معروف برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہوگیا۔ اینڈی مرے ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رانڈ میں یونان کے معروف ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس کے ہاتھوں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سٹیفانوس نے مرے کو ایونٹ کے دوسرے رانڈ میں 6-7، 7-6، 6-4، 6-7، 5-7 سے شکست دے کر اگلے رانڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسری جانب برطانوی نمبر ایک کیمرون نوری بھی امریکی حریف کرسٹوفر یوبینکس کے ہاتھوں 3-6 ، 6-3 ، 2-6، 6-7 ( 3-7 ) سے شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ علاوہ ازیں برطانوی نمبر پانچ لیام براڈی کو تیسرے رانڈ میں کینیڈا کے 26 ویں سیڈ ڈینس شاپووالوف کے ہاتھوں 4-6 ، 6-2 ، 7-5 ، 7-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خیال رہے کہ برطانیہ کے تینوں ٹینس سٹارز کی شکست نے میگا ایونٹ کے مینز ڈرا میں گھریلو شائقین کی دلچسپی ختم کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی فصل کی بہتر مین...

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے جڑی بوٹیاں تیزی سے اُگ آتی ہیں جو کہ فصل کو دی گئی خوراک میں حصہ دار بن جاتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کیڑوں کی پناہ گاہ بھی ثابت ہوتی ہیں اس لئے کاشتکار گوڈی کر کے یا ہاتھ کے ساتھ جڑی بوٹیاں تلف کر دیں۔جڑی بوٹی مار سپرے کیلئے فلیٹ فین نوزل استعمال کریں اور پانی کی مقدار 100 تا120 لیٹرفی ایکڑ استعمال کریں اور ایسی زہریں جن کے استعمال سے فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو شیلڈ لگا کر سپرے کریں۔کپاس کی فصل کی آبپاشی زمین کی زرخیزی،طریقہ کاشت،ورائٹی اور فصل کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔مزید براں آبپاشی کا وقفہ واٹر سکاؤٹنگ کر کے کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے۔لائنوں میں کاشتہ کپاس کی فصل کو 12 تا15 دن کے وقفے سے آبپاشی کریں جب کہ پٹریوں پر کاشتہ کپاس کی فصل کو15 دن بعد پانی لگائیں اور بقیہ پانی بھی 15 دن کے وقفے سے لگائیں۔مئی میں کاشتہ فصل کیلئے1/5 نائٹروجن بجائی کے وقت،1/5 بجائی سے 30 تا 35 دن بعد،1/5 حصہ ڈوڈیاں بننے اور بقیہ 1/5 ٹینڈے بنتے وقت استعمال کریں۔کپاس کی فصل پر زنک اور بوران کی کمی کی علامات ظاہر ہونے پر ان کے تین سپرے بوائی کے بالترتیب45،60 اور 90 دن بعد کریں۔سپرے کا محلول بنانے کیلئے 100 لیٹر پانی میں بورک ایسڈ17 فیصد بحساب300 گرام زنک سلفیٹ،33 فیصد بحساب250 گرام حل کریں۔زنک اور بوران کو دوسرے کیڑے مار ادویات کے ساتھ ملا کر سپرے نہ کریں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ حالیہ نمی والے موسم میں کپاس کی فصل پر رس چوسنے والے کیڑوں کا حملہ خصوصاً چست تیلے اور سفید مکھی کے حملے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس لئے کاشتکار کپاس کی فصل کی ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور اگر کوئی ضرررساں کیڑا نقصان کی معاشی حد سے تجاوز کرے تو محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورے سے نئی کیمسٹری کی حامل زہروں کا سپرے کریں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ فصل کو حسبِ ضرورت نائٹروجنی کھادمناسب وقفے سے سفید مکھی کے حملے کی شدت دیکھتے ہوئے ڈالی جائے۔اگر کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ زیادہ ہو تو نائٹروجنی کھاد کا استعمال سفید مکھی کے حملے کے بعد کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیموں اور ترپال کی برآمدات میں مئی کے دوران...

خیموں اور ترپال کی ملکی برآمدات میں مئی 2023 کے دوران 59.02 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی 2022 کے دوران خیموں اور ترپال کی برآمدات 1.59 ارب روپے تھیں جو مئی 2023 کے دوران بڑھ کر 2.54ارب روپے تک پہنچ گئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نئے آبی ذخائرکی تعمیر کے ذریعے مستقبل کی پان...

پاکستان کسان بورڈ کے نائب صدر میاں ریحان الحق نے کہا ہے کہ نئے آبی ذخائرکی تعمیر کے ذریعے مستقبل کی پانی کی ضروریا ت کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں اور بھارت کی طرف سے یکے بعد دیگر درجنوں بڑے و چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئیانہوں نے کہاکہ اگر ہم نے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات نہ کئے تو پاکستان میں پانی کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اکثر ڈیموں میں مسلسل سلٹ جمع ہونے سے ان کے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں بھی مسلسل کمی ہو رہی ہے مگر اس صورتحال کے باوجود ماضی میں اس اہم قومی مسئلے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی حالانکہ پاکستان کی معیشت کا تمامتر دارومدار اس کی زراعت پر منحصر ہے اور یہی وہ شعبہ ہے جو ملک کو غذائی طور پر خود کفیل بنانے کے علاوہ 60 فیصد آبادی کو براہ راست اور با لو اسطہ طور پر روزگار بھی مہیا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کے مطابق کم ازکم 120دن کی ضروریات کیلئے پانی کا ذخیرہ ہونا چاہییہمیں 30اپنی دن تک پانی سٹور کرنے کی گنجائش کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئے آبی ذخائر کی تعمیر کے منصوبوں سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا اور ان میں بے آباد لاکھوں ایکڑ اراضی کو قابل کاشت بنا کے لوگوں کو پیداواری عمل میں شامل کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈیمز کی تعمیر بھی اشد ضروری ہے جن سے جہاں زراعت کیلئے اضافی پانی دستیاب ہو گا وہیں اس سے ملنے والی سستی پن بجلی سے لوڈ شیڈنگ پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی کاشت ش...

کاشتکاروں کو کاغذی لیموں اور میٹھے کی کاشت شروع کر نے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی کاشت کا عمل بروقت شروع کردیں۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ کاغذی لیموں اور میٹھے کی برداشت کرنے کے بعد 1 کلو یوریا، 1 کلو ڈی اے پی،1کلو پوٹاش فی پود ا ڈالنی چاہیے اور تنے سے پودے کے پھیلاؤ کے برابر دائرہ میں کھاد ڈالنے کے علاوہ نئے پودے لگانے کیلئے 3مربع فٹ کے گڑھے کھودے جائیں اور انہیں دو ہفتوں کیلئے کھلا چھوڑ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پودے لگانے سے پہلے گڑھوں میں گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالنے سے پودوں کی افزائش میں زبردست بڑھوتری ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شمالی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت فوری جبکہ...

جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو شمالی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت فوری جبکہ وسطی و جنوبی پنجاب میں خزاں کی فصل کی کاشت25جولائی سے شروع کرنے کامشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ شمالی پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت فوری طور پر شروع کرکے آخر جولائی تک مکمل کی جاسکتی ہے جبکہ خزاں کی فصل وسطی وجنوبی پنجاب میں وسط اگست تک مکمل کرکے بہتر پیداوار کاحصول ممکن بنایاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ سورج مکھی کی کاشت کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ ہائبرڈ ایف ایچ 331اور بیرونی ممالک سے درآمد شدہ ہائبرڈ بیج استعمال کیاجاسکتاہے جو فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ سمیت صوبہ بھر کے تمام شہروں میں بآسانی دستیاب ہے۔انہوں نے کہاکہ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے کھیت میں پودوں کی تعداد 23232فی ایکڑ ہونا اشدضروری ہے جس کیلئے اڑھائی کلوگرام بیج فی ایکڑ ڈال کر مطلوبہ تعداد کو پورا اور اچھی پیداوار کاحصول یقینی بنایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ سورج مکھی کی فصل تیلدار اجناس میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس کے بیج میں تیل کی مقدار 40سے45فیصداور لحمیات کی مقدار 20فیصد جبکہ حیاتین اے اور بی کی مقدار 10،10فیصد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سورج مکھی 100سے120دن میں پک کر تیار ہو نے والی فصل ہے جسے سال میں دومرتبہ جولائی اگست اور جنوری فروری میں کاشت کیاجاسکتاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کاشتکاروں کو مرچ کی فصل کوپتوں کے مڑاؤ کی بی...

پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عامر رسول نے کہا کہ آ ئندہ ہفتوں میں مرچ کے پتوں کے مڑاؤ کی بیماری حملہ آور ہو سکتی ہے لہٰذاکاشتکار سفید مکھی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں۔انہوں نے بتایا کہ مرچ پنجاب کی اہم مصالحہ دار سبزی ہے جس میں معدنی نمکیات،حیاتین الف، ب، ج کے علاوہ نشاستہ اور طاقت کی اکائیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مرچ کی فصل پر تنے کے گلاؤ، مرچ کے کوڑھ، پتوں کے مڑاؤ،مرچ کے مرجھاؤ اور مرچ کی نیم مردگی جیسی بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں۔انہوں نے مرچ کے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ ان بیماریوں کے بروقت تدارک کیلئے ان کے حملہ کے اوقات اور ان بیماریوں کی علامات بارے آگاہی حاصل کریں۔انہوں نے بتایا کہ مرچ کے تنے کے گلاؤ کی بیماری کے حملہ کی صورت میں پودے کا تنا زمین کی سطح کے قریب سے گل جاتا ہے جبکہ فائی ٹافتھورارٹ پھپھوند اس بیماری کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہے نیزجب پودے پھول اور پھل پر ہوتے ہیں تو سارے کا سار ا پودا سوکھ جاتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ اس بیماری کا حملہ کھیت کی نیچی جگہوں پر زیادہ نوٹ کیا گیا ہے اسلئے کاشتکار اس بیماری کے تدارک کیلئے پودوں کا معائنہ کرتے رہیں اور متاثرہ پودوں کو کھیت سے فوری طورپر نکال کر جلادیں یا زمین میں دبا دیں۔انہوں نے کہاکہ فصل کے تنوں کے ساتھ مٹی چڑھا دی جائے تاکہ پانی پودوں کو نہ چھوئے بلکہ رس کر لگے۔انہوں نے کہاکہ اس بیماری کے تدارک کیلئے کاشتکار فصل پر سفید مکھی اور اس کے بچوں کی تعداد پر خصوصی نظر رکھیں اور ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں۔ انہوں نے کہاکہ5بالغ یا بچے یا دونوں ملا کر5 فی پتہ سفید مکھی کی معاشی نقصان کی حد ہیں اسلئے کاشتکار معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے پر سفید مکھی کے تدارک کیلئے محکمہ زراعت توسیع وپیسٹ وارننگ کے مقامی عملہ کی مشاورت سے نئی کیمسٹری کی زہروں کا سپرے کریں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد،دھان کے کاشتکاروں کو موٹی اقسام کی...

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو دھان کی موٹی اقسام کی پنیری 8 جولائی اور باسمتی اقسام کی پنیری 25 جولائی تک منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آبادڈاکٹر خالد اقبال نے کہا کہ دھان کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لیے موٹی اقسام اری6،کے ایس282،کے ایس کے133،نیاب اری،نیاب 2013،کے ایس کے434وغیرہ کی پنیری کی منتقلی8 جولائی جبکہ باسمتی اقسام سپر گولڈ،سپر باسمتی2019،سپر باسمتی، سپرباسمتی515،چناب باسمتی،پنجاب باسمتی،پی کے1121،ایرومیٹک نیاب،باسمتی2016 اور نور باسمتی کی منتقلی8 سے25جولائی تک کرلیں،اس کے علاوہ شاہین باسمتی اور کسان باسمتی کی پنیری کی منتقلی15 سے31 جولائی تک کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ غیر باسمتی فائن اقسام پی کے386 کی پنیری کی منتقلی8تا25 جولائی اور منظور شدہ ہائبرڈ اقسام کی پنیری کی منتقلی15جولائی تک مکمل کرلی جائے نیزمنتقلی کے وقت پنیری کی عمر25سے35 دن ہونی چاہیے اوراگر لاب میں جڑی بوٹیاں اُگ آئیں تواُن کے انسداد کے لیے بعد از اُگاؤ والی محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زہر سپرے کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹوکے کا حملہ معاشی نقصان کی حد2ٹوکے فی نیٹ تک پہنچ جائے تو پنیری اور اس کے اردگرد کی وٹوں پر محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر کا دھوڑا کریں اورتنے کی سنڈی کا حملہ جب معاشی حد یعنی0.5فیصد سوک تک پہنچ جائے تومحکمہ زراعت کی سفارش کردہ دانے دار زہر ڈالیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاریاد رکھیں کہ اگر کاشتہ پنیری کی حالت کمزور نظر آئے یا پتوں کا رنگ پیلا ہو تویوریا کھاد بحساب250گرام یا کیلشیم امونیم نائٹریٹ400گرام فی مرلہ لاب کی منتقلی سے10دن پہلے چھٹہ دیں اورمنتقلی لاب کیلئے کھیت کی تیاری کے وقت موٹی اقسام کیلئے بعد از گندم کاشتہ کھیت میں کھادوں کا استعمال بحساب پونے 2بوری ڈی اے پی سوا بوری ایس او پی فی ایکڑ جبکہ باسمتی اقسام کے لیے ڈیرھ بوری ڈی اے پی ایک بوری ایس او پی فی ایکڑ استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ لاب کی منتقلی کے وقت پودوں کی تعداد80 ہزار اور سوراخوں میں ایک لاکھ60 ہزار پودے فی ایکڑ رکھیں یعنی9انچ کے فاصلے پرفی سوراخ 2 پودے ئے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ میں کیلے کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایا کہ سندھ میں کیلے کے زیر کاشت رقبہ میں زبردست اضافہ ہو گیاہے جبکہ پنجاب کے1389 ہیکٹرز رقبہ کے برعکس سندھ میں کیلے کی کاشت کارقبہ 32236ہیکٹرز تک پہنچ گیا ہے نیز باغبان کیلے کے نئے پودے لگاکر ڈیڑھ سال میں بہترین پھل حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت پاکستان میں کیلے کا زیر کاشت کل رقبہ 34830 ہیکٹرز ہے جہاں سے ایک لاکھ 55ہزار ٹن پیداوار حاصل کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ سندھ میں کیلے کی پیداوار ایک لاکھ 27ہزار 500ٹن اور پنجاب میں 9373 ٹن ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار نئے پودے لگانے سے قبل زمین میں 4سے6 مرتبہ ہل چلا کر اسے اچھی طر ح تیار کرلیں اور کیلے کاپودا زمین میں لگانے سے لے کر پھل دینے تک اس کا خاص خیال بھی رکھیں کیونکہ پودے کو آبپاشی کیلئے کافی پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ کیلے کے پودے کے پتے بہت لمبے اور چوڑے ہوتے ہیں اسلئے پانی ان کی سطح سے بخارات بن کر اڑتارہتاہے لہٰذا کیلے کے پودے کو گرمیوں میں 3سے7 دن اور سردیوں میں 12 سے15دن کے وقفہ سے آبپاشی کرتے رہناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ کیلے کاپودا ڈیڑھ سال میں پھل دینے کے قابل ہوجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی یا مشاورت کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان کے نوین الحق گھٹنے کی انجری کا شکا...

افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نوین الحق گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نوین الحق سرجری کے لیے انگلینڈ جائیں گے، وہ بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ نوین الحق کی جگہ بنگلادیش کے خلاف نجات مسعود کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عارف حسن اولمپک کونسل آف ایشیا کے دوبارہ نائ...

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر)سید عارف حسن اولمپک کونسل آف ایشیا کے دوبارہ نائب صدر منتخب ہوگے۔تفصیلات کے مطابق اولمپک کونسل آف ایشیا کی جنرل کونسل کا اجلاس تھای لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقد ہواجس میں او سی اے سے منسلک 45 ممالک کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں شیخ طلال آل احمد آل جبر کو آندہ چار سال کی مدت کیلے اولمپک کونسل آف ایشیا کا صدر جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ر عارف حسن کو ناب صدر منتخب کیا گیا ہے۔جنرل کونسل اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نے بھی شرکت کی۔ دریں اثنا اولمپک فیملی، مختلف سپورٹس فیڈریشنز ، آرگنازرز ، کھلاڑیوں اور آفیشلز نے لیفٹیننٹ جنرل(ر)سید عارف حسن کو اولمپک کونسل آف ایشیا کا دوبارہ ناب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی سی بی نے چیئرمین ذکا اشرف کے مصدقہ جعلی ٹ...

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کے جعلی ٹوئٹر اکاونٹ سے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کیا ہے۔ پی سی بی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ذکا اشرف کے نام سے ٹوئٹر پر بنا ہوا تصدیق شدہ اکاونٹ جعلی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس جعلی اکاونٹ کے حوالے سے پی سی بی نے ٹوئٹر کو شکایت کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کرکٹ ورلڈ کپ، وزیراعظم نے ہائی پروفائل کمیٹی...

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر حتمی فیصلہ کرنے کیلئے وزیر خارجہ کی سربراہی میں ہای پروفال کمیٹی قام کردی، حکومت کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان ٹیم کی میگا ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بننے والی ہای پروفال کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ،اعظم تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب ،اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کارہ، طارق فاطمی سمیت قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان اور سیکرٹری خارجہ بھی ہای پروفال کمیٹی میں شامل ہے۔ کمیٹی بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق قومی کرکٹرز کی سکیورٹی سمیت تمام امورپر سفارشارت مرتب کرے گی ، کمیٹی کی سفارشات کی روشی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جایگا۔حتمی سفارشات منظوری کیلے وزراعظم کو بھجوای جاے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط رکھی ہے۔ کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں منعقد ہونا ہے جبکہ روایتی حریف بھارت کیخلاف بڑے ٹاکرے میں 15اکتوبر کو احمد آباد میں گرین شرٹس نے مدمقابل ہونا ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لیبیا ،پہلی مرتبہ انسانی سمگلنگ کے جرم میں 3...

لیبیا کی عدالت میں انسانی سمگلنگ کے جرم میں ملوث تین افراد کو سزا سنادی گئی ہے۔ عدالت نے انسانی سمگلنگ کے ایک مجرم کو عمر قید جبکہ دو کو 20، 20 سال قید کی سزاسنائی۔ اس حوالے سے مجرموں کی شناخت اور قومیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم انسانی سمگلنگ کے کیس میں پہلی بار لیبیا میں کسی کو سزا سنائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ جنگ زدہ لیبیا میں تارکین وطن سے بدسلوکی پر تنقید ہوتی رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 14 جون بروز بدھ کو لیبا سے تارکین وطن کو لے کر روانہ ہونے والی ماہی گیر کشتی یونان کے ساحلی علاقے میں ڈوب گئی تھی ۔ کشتی میں پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریبا 750 تارکین وطن سوار تھے، کشتی پر سوار پاکستانیوں کی تعداد 400 کے قریب بتائی گئی تھی۔ کشتی ڈوبنے کے بعد 104 افراد کو بچالیاگیاتھا جن میں سے 12 کا تعلق پاکستان سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کا یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود فراہم ک...

روس سے لڑائی کے لیے امریکا نے یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود دینے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس نے بائیڈن حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلسٹر بموں سے بچوں اور عام شہریوں کو خطرات ہوں گے۔ بائیڈن نے اسے مشکل فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں سے بھی بات کی تھی، یوکرین کے پاس اسلحہ ختم ہورہا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ اس تنازع میں یوکرین کو بے دفاع نہیں چھوڑے گا، یوکرین کو کلسٹر گولہ بارود کی ترسیل اس کے جوابی حملے کے لیے موزوں وقت کے مطابق ہوگی۔ نائب وزیر دفاع نے کہا کہ کلسٹر بموں کے غیر ذمہ دارانہ استعمال روکنے کے لیے یوکرین سے رابطے میں ہیں۔ علاوہ ازیں امریکی صدر بائیدن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا نے اپنے تمام کیمیائی ہتھیار تباہ کردیے ہیں ، امریکا نے اپنے ذخیرے کو بحفاظت تلف کر دیا ہیاور یہ اقدام ہمیں کیمیائی ہتھیاروں کی ہولناکیوں سے پاک دنیا کے قریب لایا ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم کا کہنا ہے کہ خطرناک کیمیائی مادے اس طرح تباہ کیے گئے کہ دوبارہ حاصل نہ کیے جاسکیں۔ وائٹ ہاس نے روس پر یوکرین کی جنگ میں کلسٹر گولہ بارود استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے زور دیا کہ کیف کو نیٹو میں شمولیت کے لیے مزید اقدامات کرنے چاہییں۔ دوسری طرف ہیومن رائٹس واچ نے روس اور یوکرین سے کلسٹر گولہ بارود کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ کیا اور امریکہ پر زور دیا کہ کلسٹر گولہ بارود کیف کو فراہم نہ کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہم بہتر رہنما ہوسکتے ہیں، انسان نما روبوٹس ک...

جنیوا میں انسان نما روبوٹس کی پہلی پریس کا نفرنس نے سب کو حیران کردیا۔ پریس کانفرنس میں روبوٹس نے دعوی کیا کہ ہم بہتر رہنما ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم روبوٹس انسانوں کے خلاف بغاوت نہیں کریں گے اور انسانوں کی نوکریاں نہیں چرائیں گے، دنیا کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انگلینڈ میں کھیتوں سے جنگلی جڑی بوٹیوں کو نکالنے کا کام انسان نہیں بلکہ روبوٹ کو دیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کھیتوں میں 3 ایسے روبوٹ کام کررہے ہیں جو کھیتوں میں نیا بیج بونے سے قبل جنگلی جڑی بوٹیوں کو بجلی کی مدد سے ختم کردینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ روبوٹ بنانے والی کمپنی کے مطابق روبوٹ 'ٹام' ایک دن میں 49 ایکڑ زمین کو اسکین کرسکتا ہے اور اس ڈیٹا کو 'ڈک' نامی روبوٹ استعمال کرکے جنگلی جڑی بوٹیوں کی تلاش کرتا ہے اور آخر میں روبوٹ 'ہیری' زمین سے غیر ضروری جڑی بوٹیوں کو ختم کردیتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسپین کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشیں، لوگ...

اسپین کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے لوگ سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔ سیلابی ریلوں سے لوگوں نے گاڑیوں کی چھتوں اور درختوں پرچڑھ کر جان بچانیکی کوشش کی لیکن کوششوں کے دوران بھی کئی لوگ بہہ گئے۔ میڈرڈ کا شمالی Zaragoza علاقہ غیرمتوقع طورپر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طیب اردوان کا نیٹو ممبر شپ کیلئے یوکرین کی ح...

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کو نیٹو ممبر شپ کا حقدار قراردیدیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ نے نیٹو کی ممبر شپ کے لیے یوکرین کی حمایت کی ہے اور اس سلسلے میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترک صدر نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولودومیر زیلنسکی کو بھی اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ تاہم رجب طیب اردوان نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امن اقدامات کی واپسی کے لیے زور دیا ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ سال سے جاری جنگ کو تقریباً 500 روز گزر چکے ہیں جس میں متعدد عام شہری جان سے جاچکے ہیں۔ یوکرین کے صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ترک صدر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہیکہ یوکرین نیٹو ممبر شپ کا حقدارہے تاہم دونوں ملکوں کو امن مذاکرات کی طرف لوٹنا چاہیے۔ طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایک منصفانہ امن کوئی شکست پیدا نہیں کرتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس یوکرین جنگ کے 500 روز میں 9 ہزار سے زائد...

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سب سے اب تک ہونے والی لڑائی میں 9 ہزار سے زائد شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق روس نے 24 فروری 2022 کو یوکرین پر حملہ کیا جس کے بعد سے جاری اس جنگ کو 500 روز مکمل ہوچکے ہیں اور اس میں اب 9 ہزار عام شہری مارے جاچکے ہیں جن میں 500 بچے بھی شامل ہیں۔ یوکرین میں کام کرنے والے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق مشن نے یوکرین روس جنگ میں ہونے والے جانی نقصان کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔ یو این مشن نے کہا کہ ہم اس جنگ کے نتیجے میں 9 ہزار عام شہریوں کے ہلاکتوں کی تصدیق کرسکتے ہیں لیکن خدشہ ہیکہ جنگ کے دوران ہلاکتوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔ یو این مشن کے نائب سربراہ نے کہا کہ رواں سال یوکرین میں ہلاکتوں کی تعداد 2022 کے مقابلے اوسطا کم رہی ہے لیکن یہ تعداد مئی اور جون میں دوبارہ بڑھنا شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 27 جون کو مشرقی یوکرین کے شہر کراماٹورسک میں میزائل حملوں کی زد میں آکر 13 شہری ہلاک ہوئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ جمعرات کی صبح مغربی شہر لفیف میں ہونے والے حملے میں بھی 10 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوئے۔ میئر لفیف نے اس حملے کو جنگ کے بعد سے اب تک سویلین انفرا اسٹرکچر پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا ہے۔ یو این مشن کے نائب سربراہ کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران یوکرین کے انفرا اسٹرکچر کو بھی بری طرح نقصان پہنچایا گیا ہے جن میں قدیم اور تاریخی عمارتیں بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں