بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے مشترکہ ترقی کے لئے عالمی ایکشن فورم کی پہلی اعلیٰ سطح کانفرنس کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ہے۔
شی جن پھنگ نے اپنے خط میں کہا کہ دنیا میں ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں ،عالمی معیشت بحالی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور عالمی ترقی کے ایجنڈے کو چیلنجز کا سامنا ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ تعاون پر اتفاق رائے پیدا کرنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے میں نے پائیدار ترقی کی خاطر اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنے میں معاونت کے طور گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو پیش کیا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ تمام فریقین کی مشترکہ شرکت کے ساتھ گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو پر تعاون نے اہم ابتدائی نتائج حاصل کیے ہیں اور متعدد ترقی پذیر ممالک کو فائدہ پہنچا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی انسانی معاشرے کا ابدی موضوع ہے اور مشترکہ ترقی ایک بہتر دنیا کی تعمیر کا ایک اہم راستہ ہے۔
شی نے کہا کہ سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ اپنی ترقی کو انسانی ترقی کے وسیع تر تناظر میں رکھا ہے اور اپنی ترقی کے ذریعے دنیا کی ترقی کے لئے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔
چینی صدر نے کہا کہ چین عالمی ترقیاتی تعاون کے لئے اپنے وسائل میں مزید اضافہ کرے گا، عالمی ترقیاتی اقدام کو مزید آگے بڑھانے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں نیا کردار ادا کرے گا۔
چائنہ انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے زیر اہتمام گلوبل ایکشن فار شیئرڈ ڈیو یلپمنٹ فورم کی پہلی اعلیٰ سطح کانفرنس پیر کے روز بیجنگ میں شروع ہوئی جس کا موضوع "گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو، ایکو دی ڈیویلپمنٹ ایجنڈا اور کال فار گلوبل ایکشن" تھا۔
ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس وقاص رف مرزا نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی توہین پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کے معاملہ پردائر رٹ پٹیشن قابل سماعت قرار دے دی۔ پیر کے روز ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس وقاص رف مرزا کے روبرو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی توہین پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کے معاملہ پر دائر رٹ پٹیشن کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسے سابق وفاقی وزیر نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چلینج کر دیا۔رٹ پٹیشن ایڈووکیٹ فیصل فرید کے ذریعے دائر کی گئی۔رٹ میں شوکاز نوٹس جاری کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا۔واضح رہے 19 اگست 2022 کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔شوکاز نوٹس الیکشن کمیشن 2017 کے ایکٹ کے سیکشن 10 کے تحت جاری کیا گیا تھا۔جس پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس وقاص رف مرزا نے رٹ پٹیشن قابل سماعت قرار دے دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صوابی میں پانچ سالہ بچی کو ذبح کرکے گردہ نکالنے کا بدترین واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے قتل میں ملوث 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کرکے چاقو برآمد کرلیا۔ یہ واقعہ صوابی کے علاقہ سلیم خان محلہ سیدو خیل میں ویران ڈیرے میں پیش آیا جس میں گزشتہ رات پانچ سالہ بچی حزیفہ نور دختر فدا محمد کی ذبح شدہ لاش ملی اور اس کا گردہ غائب تھا۔ پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گزشتہ رات اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تصدیق ہوئی سفاک قاتل بچی کا گردہ نکال کر لے گئے، بچی کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹا گیا۔بعدازاں پولیس نے موضع سلیم خان میں پیش آئے قتل کا یہ معمہ بارہ گھنٹے کے اندر حل کرتے ہوئے سترہ سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے آلہ قتل چاقو برآمد ہوگیا۔ سفاک ملزم نے اپنے حجرے میں پانچ سالہ بچی کو چاقو سے ذبح کیا، ملزم اسی ڈیرے کا مالک ہے۔ ڈی ایس پی سرکل صوابی جواد جان نے ملزم کی گرفتاری میں بنیادی کردار ادا کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے بعد واپس روانہ ہونے لگے تو صحافی کے سوال پر انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔ شاہد خاقان عباسی جب واپس جانے لگے تو صحافی نے پوچھ لیا کہ کہاں جا رہے ہیں؟ اس پر شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ بالٹی گھر رہ گئی ہے وہ لینے جا رہا ہوں۔ خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان عدالتوں میں پیشی کے دوران منہ چھپا کر پیش ہوتے رہے ہیں جس پر انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان سیاعلی سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر تشریف لائے ہوئے پاکستان کے وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن مہیش کمار ملانی نے چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مثالی دوستی کا رشتہ موجود ہے۔چین ہر مشکل دور میں پاکستان کی مدد کرتا ہے، خاص طور پر کووڈ کے دنوں میں چین نے پاکستان کی شاندار انداز میں مدد کی۔ اسی طرح گزشتہ سال جب ہم سیلابی صورت حال کا سامنا کر رہے تھے تو چین نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔پاکستان کو ان دنوں شدید معاشی بحران کا سامنا رہا، اس میں بھی چین نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔چینی طرز کی جدیدیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب مہیش کمار نے کہا کہ چین نے صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں ترقی کی جو منازل طے کی ہیں وہ نہایت قابل تعریف ہیں۔ چین کی ترقی کے ثمرات ملک کے طول عرض میں تمام عوام کے درمیان برابر تقسیم ہورہے ہیں یہی حقیقی ترقی ہے۔بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی دسویں سالگرہ کے حوالے سے جناب رمیش کمار ملانی کا کہنا تھا کہ چین کی یہ خوبی کے کہ یہ جیت جیت تعاون کے تحت تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ ترقی کی خواہش رکھتا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اس کی ایک اہم مثال ہے۔پاکستان خصوصا تھر میں سی پیک کے ثمرات پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب مہیش کمار کا کہنا تھا کہ چین پاک اقتصادری راہدری بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت ایک مثالی منصوبہ ہے۔ اس منصوبے میں چین نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان کے حلقہ انتخاب تھر میں سی پیک کی وجہ سے بہت زیادہ ترقی ہوئی ہے۔ تھر کا کوئلہ آج" بلیک گولڈ" کہلاتا ہیلوگوں کو روزگار ، صحت اور تعلیم کے یکساں مواقع میسر آئے ہیں ۔ خواتین کو ترقی میں برابر کا حصہ ملا ہے۔ یہ سی پیک کی بدولت ہی ہے کہ تھر میں خواتین اس وقت ڈمپرگاڑیاں تک چلا رہی ہیں۔مہیش کمار کا کہنا تھا کہ اس وقت تھر میں سکولوں میں چینی زبان پڑھائی جارہی ہے۔ چینی زبان کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ تھر میں عام لوگ بھی چینی زبان بولنا سیکھ رہے ہیں۔ آج تھر کے لوگ بہت زیادہ باشعور ہو چکے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ چینی ثقافت اور چینی زبان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت وپیدوار نے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قراردے دیا ، کمیٹی نے سیکریٹری فنانس کو ایس ایم ایز پالیسی کے لیے فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کی غیر رسمی اجلاس رکن قومی اسمبلی چیئرمین کمیٹی اخلاق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ، اجلاس میں ای ڈی بی ، سیکرٹری صنعت وپیداوار اور اراکین کمیٹی نے شرکت کی ، اجلاس میںقا ئمہ کمیٹی نے انجینئر نگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی کارگردگی غیر تسلی بخش قرار دے دی۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ای ڈی بی نے کہا کہ 2021-22 میں 3 لاکھ 17 ہزار گاڑیاں بنائی گئیں تھیں، گزشتہ سال 10 ماہ ایک لاکھ 37 ہزار گاڑیاں بنائی گئیں، گاڑیوں کی پیداوار میں بڑی کمی ہوئی ہے، درآمدات پر لگائی جانیوالی پابندیوں نے بھی اثرات مرتب کئے، سیکرٹری صنعت وپیدوار نے کہا کہ حکومت نے گاڑیوں پر ٹیکسوں میں بھی اضافہ کیا ہے، گاڑیوں پر ٹیکس کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت اور پیداوار کم ہوئی۔ ای ڈی بی نے کہا کہ 80 لاکھ روپے کی گاڑی پر حکومت کو 40 لاکھ روپے ٹیکس ملتا ہے، کار مینوفیکچر کمپنیاں طلب کے مطابق گاڑیاں بنارہی ہیں،قائمہ کمیٹی نے انجینرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی کارگردگی غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کمیٹی اراکین نے کہا کہ ادارے کو بنے ہوئے 25 سال ہو گئے،ابھی تک کیا اہداف حاصل کیے، ملک کی صنعتیں گراوٹ کا شکار ہیں ۔ رکن کمیٹی نے سیکرٹری صنعت وپیداور سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ٹشو پیپر بھی باہر سے منگواتے ہیں تو ہم کیا بنا رہے ہیں جس کے جواب میں سیکرٹری صنعت وپیداوار نے کہا کہ آپ نے نہایت بنیادی مسئلہ اٹھایا ہے،اسکی کئی وجوہات ہیں ،ہمارے ہاں صنعتوں کو پروان چڑھانے کی پالیسیز نہیں بنائی ، رکن کمیٹی سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار اس ضمن میں کیا کر رہی ہے جس کے جواب میں وزارت صنعت وپیداوار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لیے تین سالہ پالیسی لا رہے ہیں، مگر وزارت خزانہ نے ابھی تک رقم مہیا نہیں کی، کمیٹی نے سیکریٹری فنانس کو ایس ایم ایز پالیسی کے لیے فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت جاری کردی ، سی ای او ای ڈی بی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رائل گروپ کے نام سے بیماری سے مبرا پہلا لائیو سٹاک فارم شیخوپورہ میں بننے جا رہا ہے، یہ لائیو سٹاک فارم چینی کمپنی اور رائل گروپ کے اشتراک سے بنے گا ساہیوال میں چاول، لائیو سٹاک کا بہت پوٹینشل موجود ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک حادثے میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور اور خاتون مسافر جاں بحق ہوگئے۔ ڈیفنس فیز 8 میں تیزرفتارگاڑی ڈرائیورسے بے قابو پانے کے بعد فٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور اور خاتون مسافر جاں بحق ہوگئے اور ایک مسافر شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں سوار افراد دور جاکر گرے اور گاڑی کو بری طرح نقصان پہنچا۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 30 سالہ علی رضا ولد نصرت اورخاتون کی 25 سالہ شینا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کا نام زوہیب معلوم ہوا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والا شخص تاحال بیہوش ہے اور اس کے ہوش میں آنے کے بعد بیان قلمبند کرنے پرہی حادثے سے متعلق مزید معلومات حاصل ہو سکیں گی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس و دیگر دہشت گردی کے پانچ مقدمات میں پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرواتے ہوئے انہیں ملزم قرار دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ٹرائل کے باضابطہ آغاز کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر، علی نواز اعوان سمیت دیگر ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کر دیے۔ عدالت نے ملزمان کو (آج ) منگل کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔تھانہ سنگجانی، تھانہ رمنا اور تھانہ گولڑہ میں پانچ مقدمات درج ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور علی نواز اعوان سمیت دیگر نامزد ہیں۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی پانچ مقدمات میں ضمانت منظور کر رکھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈاکٹر سید محمد انور نے وفاقی شرعی عدالت کے بطور عالم جج کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا ۔پیر کے روز ایوان صدر میں وفاقی شرعی عدالت کے عالم جج کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تھے،تقریب کا آغاز کلام پاک سے کیا گیا،ایوان صدر میں صدر مملکت نے ڈاکٹر سید محمد انور سے وفاقی شرعی عدالت کے بطور عالم جج کا حلف لیا،ڈاکٹر سید محمد انور نے وفاقی شرعی عدالت کے عالم جج کا حلف اٹھالیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
الیکشن کمیشن وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شیڈول دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے ، پنجاب میں انتخابی گروپوں کی رجسٹریشن کا عمل مورخہ 17 جولائی کو مکمل ہو جائے گا، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔آج الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر نے کی ۔ اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سپیشل سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کو بریف کیا گیا کہ معزز عدالت عالیہ اسلام آباد کے حکم کی روشنی میں وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شیڈول دینے کے لئے الیکشن کمیشن مکمل طور پر تیار ہے ۔ البتہ مورخہ 22 جون 2023 کی میٹنگ کے دوران وزارت داخلہ کے نمائندگان نے مخصوص نشستوں کی تعداد کے نوٹیفکیشن اور امیدواروں کے لئے انتخابی اخراجات کی حد کے لئے رولز بنانے کے لئے انکی درخواست پر الیکشن کمیشن نے انکو مذکورہ بالا دستاویزات مہیا کرنے کی ہدایت کی ۔مگر تاحال وزارت داخلہ کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا اس پر الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ آج ہی وزارت داخلہ کو تحریر کیا جائے کہ وہ 12 جولائی تک مخصوص نشستوں کی تعداد کا نوٹیفکیشن اور امیدواروں کے لئے انتخابی اخراجات کی حد کے رولز ہر صورت الیکشن کمیشن کو مہیا کریں تاکہ الیکشن کمیشن وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔
صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں بریف کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ پنجاب میں انتخابی گروپوں کی رجسٹریشن کا عمل مورخہ 17 جولائی کو مکمل ہو جائے گااور الیکشن کمیشن نے صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔ مگر پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے سیکشن 47(1) کے تحت لوکل گورنمنٹ انتخابات کا انعقاد ای وی ایم (EVM) پر ہوگا اور ووٹروں کو آئی ووٹنگ (I-Voting) کی سہولت بھی میسر ہوگی ۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے متعدد بار صوبائی حکومت کو تحریر کیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات کے دوران EVMکا استعمال ممکن نہیں اور I-Votingکی سہولت بھی فراہم نہیں کی جا سکتی ۔ صوبائی حکومت پنجاب نے اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ کے رولز 35(4) میں ضروری ترمیم کردی ہے اور ووٹنگ کا طریقہ کار بھی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت مہیا کر دیا ہے لیکن لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم ضروری ہے ۔ تاکہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور رولز ایک دوسرے سے متصادم نہ ہوں ۔ اس پر الیکشن کمیشن نید فتر کو حکم دیا کہ فوری طور پر صوبائی حکومت پنجاب کو تحریر کیا جائے کہ الیکشن ایکٹ 2017کی دفعات 103اور 94 میں وفاقی گورنمنٹ کی طرف سےEVM اور I-Voting سے متعلق ترامیم کو مد نظر رکھتے ہوئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 اور رولز میں ضروری ترمیم کرے ۔ تاکہ صوبہ میں الیکشن کا فوری انعقاد یقینی بنایا جائے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی )خیبرپختونخوا نے محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے دہشتگرد گروہ کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کو پشاور اور ہنگو سمیت مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، گرفتار گروہ میں کالعدم تنظیم کے 10 سے زائد دہشتگرد شامل تھے۔ سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم داعش کے یہ کارندے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔ گرفتار دہشتگردوں میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں۔ دہشتگردوں سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ نون کا آفس جلانے، عسکری ٹاور پر حملے ، تھانہ شادمان نذر آتش کرنے اور دیگر مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو مختلف مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا گیا، اے ٹی سی کی سپیشل جج عبہر گل خان نے مقدمات پر سماعت کی، پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ مقدمات کا چالان تکمیل کے مرحلہ میں ہے مہلت دی جائے، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرلی اور سابق صوبائی وزیر کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے 24 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ نون کے آفس، عسکری ٹاور پر حملے اور تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر نیب لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب لاہور نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری کے لیے چیئرمین نیب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کردی۔نیب ذرائع کے مطابق نئے آرڈینیس کے تحت عثمان بزدار کو دوران انکوائری بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ عثمان بزدار کے خلاف خاندان سمیت 9 ارب روپے سے زائد کے اثاثے بنانے، تقرر و تبادلے، گندم برآمد اور ٹھیکوں میں بے ضابطگی کا کیس چل رہا ہے۔عثمان بزدار طلبی کے باوجود 14ویں مرتبہ بھی نیب لاہور پیش نہیں ہوئے۔عثمان بزدار کے وکیل نے نیب کو بتایا کہ عثمان بزدار نیب لاہور میں پیش نہیں ہوسکتے۔ نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب کے وکیل سے جواب وصول کرنے سے انکار کردیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اسلام آباد میں درج 11 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ کھنہ میں درج 2 اور تھانہ بہارہ کہو کے ایک مقدمے کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم مقدمات میں شامل تفتیش ہو چکا ہے، پراسیکیوٹر نے کہا ملزم نے وقوعہ والے دن ٹویٹ کیا تھا۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ٹائر جلانے پر مقدمات درج ہوئے، دہشتگردی ایکٹ کے تحت تینوں مقدمات کی کل تفتیش مکمل ہوگئی۔ جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیئے کہ کیا عدالت صرف ضمانت دینے کیلئے بیٹھی ہے؟ ملزم بے گناہ ہے تو انصاف دیا جائے، تفتیش بروقت اور جامع ہونی چاہئے، ملک بچانے کیلئے ہم بیٹھے ہیں۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کسی کو سپورٹ نہیں کرتی، پراسیکیوشن جامع تفتیش کرے تاکہ انصاف ہو۔ بعدازاں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کر دی۔ دوسری جانب اسلام آباد کی سیشن عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 6 اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف ایک مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے کی۔جج نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ آج حتمی دلائل دیں گے؟ جس پر وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ دلائل دیں گے مگر ابھی ہائیکورٹ جانے دیں۔ لیگل ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے لے جانے کی کوشش کی تو جج نے روک لیا۔ جج نے استفسار کیا کہ دیگر کیسز میں کیا تاریخ ملی ہے؟ وکیل نے بتایا کہ 19 جولائی کی تاریخ ملی، آپ کیلئے دعا نکلتی ہے، 19 جولائی کی تاریخ دے کر دل خوش کر دیں۔ جج طاہر عباس سپرا نے عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے کہا کہ اگر شامل تفتیش نہ ہوئے تو آئندہ سماعت پر فیصلہ سنا دوں گا۔ دوسری طرف چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ شہزاد ٹان میں درج دو مقدمات کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید بلوچ نے کی، عدالت نے ان مقدمات میں بھی ملزم کی 19 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ریلوے مسافر ٹرینوں کی وقت کی پابندی بری طرح خراب ہوگئی، ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم ہوکر 42فیصد رہے گئی، مسافر ٹرینوں کی تاخیر سے کڑوروں روپے کا اضافی ڈیزل خرچ ہوا۔مالی سال 2022-23میں ٹرینیں کل 19972گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں جس کی وجہ سے ہزاروں لیٹر اضافی ڈیزل خرچ ہوا ۔اس خبر رساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابقایک سال میں ٹرینوں کے وقت پر پہنچنے کے تناسب میں مجموعی طور پر کمی واقع ہوئی ہے 2021-22 کے مقابلے میں 2022-23 میں میل،ایکسپریس ٹرینوں کے وقت پر پہنچنے میں 17فیصد کمی ہوئی2021-22 میں میل ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59 فیصد تھی،2022-23 میں میل،ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 42 فیصد رہی،انٹرسٹی ٹرینوں کی وقت کی پابندی 2021-22 میں97 فیصد رہی،سال 2022-23 میں انٹرسٹی ٹرینوں کی وقت کی پابندی 85 فیصد رہی، مجموعی طور پر ٹرینوں کی وقت کی پابندی2021-22 میں 82 فیصد رہی، 2022-23 میں ٹرینوں کی وقت پابندی مجموعی طور پر79 فیصد رہی۔ دستاویزات کے مطابق ٹرینوں انجینئرنگ ریسٹریکشن کی وجہ سے ٹرینیں 4557گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جو مالی سال 2022-23کی نسبت 916گھنٹے زیادہ ہیں حادثات کی وجہ سے 729گھنٹے تاخیر ہوئی، خراب موسم۔کی وجہ سے 6029گھنٹوں کی تاخیر ہوئی جو گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 4163گھنٹے زیادہ ہیں مسافرٹرینوں کے ساتھ ریک منسلک کرنے کی وجہ سے3149گھنٹے تاخیر ہوئی ۔جو کل ملا کر 19972گھنٹے بنتے ہیں ہزاروں گھنٹوں کی تاخیر سے مسافر ٹرینوں نے صرف ڈیزل کی مد میں ہزاروں لیٹر اضافی ڈیزل استعمال کیا جس کی وجہ سے ریلوے کو کڑوروں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔(محمداویس)
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حکومت نے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سیالکوٹ شہر میں ایک ایکسپو سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کے تعاون کے علاوہ مرکز کی تعمیر کے لیے 500 ملین روپے فراہم کرے گی۔ مالی سال 2023-24 کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں اس منصوبے کے لیے 200 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ ایکسپو سینٹر کو مکمل ہونے میں 30 ماہ لگیں گے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد قومی اور بین الاقوامی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے نمائشوں، تجارتی شوز، کانفرنسوں، کنونشنز، پریزنٹیشنز اور ورکشاپس کے لیے ایک مستقل ملٹی فنکشنل جگہ فراہم کرنا ہے۔ ایکسپو سنٹر سیالکوٹ اور اس کے ملحقہ شہروں میں مختلف صنعتی شعبوں میں کام کرنے والے کارکنوں کی ہنر مندی کا ایک موقع بھی فراہم کرے گا۔ وزارت نے کہا کہ یہ مرکز ایک مرکزی ہال، چار کثیر المقاصد ہال اور سٹالز، دفاتر، اجتماع اور تحقیق کے لیے کافی جگہ پر مشتمل ہوگا۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مطابق، سیالکوٹ لاہور اور فیصل آباد کے بعد صوبہ پنجاب کا تیسرا بڑا اقتصادی مرکز ہے اور کراچی کے بعد برآمدات اور ترسیلات زر کے ذریعے زرمبادلہ کمانے کا دوسرا بڑا ذریعہ ہے۔ ٹینریز، چمڑے کے ملبوسات، موسیقی کے آلات، جراحی ، دانتوں کے آلات، کھیلوں کے لباس ، مارشل آرٹ کے لباس، دستانے، بیج، سیٹ ،واکنگ اسٹکس، کٹلری، شکار کے چاقو ، ایئر گن، سائیکلیں اور جوتے شہر کی اہم صنعتی مصنوعات ہیں۔ ایس سی سی آئی کے مطابق شہر کو ایک ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت تھی جہاں کاروباری برادری اپنی مصنوعات کی نمائش کر سکے اور قومی اور بین الاقوامی سطح کی نمائشوں کا اہتمام کر سکے۔کھیلوں کے سامان کی صنعت شہر میں سب سے بڑے صنعت کاروں میں شامل ہے۔ اسی طرح شہر میں ٹینڈ لیدر اور چمڑے کے ملبوسات کی بھی بڑی مقدار تیار کی جا رہی ہے۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق پاکستان نے مالی سال 2022-23 کے پہلے گیارہ مہینوں جولائی سے مئی کے دوران 370.53 ملین ڈالر کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا۔ لاہورسیالکوٹ موٹروے دوسرے شہروں تک سامان کی تیز رفتار نقل و حمل کے قابل بنارہی ہے۔ ایس سی سی آئی کے مطابق ایکسپو سینٹر تجارتی نمائشوں، کاروباری سیمینارز، کانفرنسوں اور تجارتی وفود کے تبادلوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی خریداروں کو راغب کرنے میں مدد کرے گا۔وزارت تجارت کے مطابق کوئٹہ اور پشاور میں ایکسپو سینٹرز پر بھی تعمیراتی کام جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رفحان مکئی پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈنے سیاسی عدم استحکام، غیر ملکی زرمبادلہ کی رکاوٹوں، کرنسی ،توانائی اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ سمیت مختلف مشکلات کے باوجود جاری کیلنڈر سال 2023 کے پہلے تین مہینوں میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کمپنی نے 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 17.6 بلین روپے تک پہنچنے والے محصولات کے ساتھ خالص فروخت میں نمایاں اضافہ کی اطلاع دی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41 فیصد کی شاندار نمو کی نمائندگی کرتا ہے۔ ملک میں موجودہ چیلنجنگ معاشی حالات کے پیش نظر یہ نمو خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ کمپنی کے مجموعی منافع میں بھی قابل ستائش اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو کہ 4.4 بلین روپے ہے، جو 2022 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 56 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ رفحان مکئی کی مصنوعات کا خالص منافع 2.6 بلین روپے تک بڑھ گیا ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 45 فیصد متاثر کن اضافہ کی نمائندگی کرتا ہے۔ ان غیر معمولی مالیاتی نتائج کو کمپنی کے سٹریٹجک اقدامات سے منسوب کیا جا سکتا ہے جو آپریشنل افادیت کو بہتر بنانے، لاگت میں کمی کے اقدامات کو نافذ کرنے، مکئی کی خریداری کو بہتر بنانے اور قیمتوں کو معقول بنانے پر مرکوز ہیں۔ غذائی اجزا کے کاروبار کو بڑھتی ہوئی افراط زر کی وجہ سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر خوراک اور متعلقہ شعبوں میں، جس کی وجہ سے طلب کے پیٹرن میں تبدیلی آئی۔ اس کے نتیجے میں، حجم کم رہاتاہم جانوروں کے غذائی اجزا کی مانگ مستحکم رہی جو بنیادی طور پر پولٹری اور ڈیری لائیو سٹاک کی صنعتوں کے ذریعے چلتی ہے۔ اس استحکام کو متبادل فیڈ اجزا کی کمی اور کمپنی کی جانب سے پیش کردہ مسابقتی قیمتوں کی وجہ سے تقویت ملی۔ موجودہ معاشی خرابیوں کے باوجود، رفحان مکئی کی مصنوعات نے پھلنے پھولنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
کمپنی کی مضبوط مالی کارکردگی، بہتر آپریشنل افادیت، لاگت میں کمی کے اقدامات اور اسٹریٹجک قیمتوں کی وجہ سے، ایک لچکدار مارکیٹ لیڈر کے طور پر اس کی پوزیشن کو مضبوط کرتی ہے۔ مجموعی منافع کا مارجن محصول کے اس فیصد کی پیمائش کرتا ہے جو فروخت شدہ سامان کی قیمت کو کم کرنے کے بعد باقی رہ جاتا ہے۔ زیادہ مجموعی منافع کا مارجن پیداواری لاگت کے انتظام میں بہتر کارکردگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ تاریخی رجحان کو دیکھتے ہوئے، مجموعی منافع کا مارجن پچھلے تین سالوں میں بتدریج کم ہو رہا ہے۔ اس گرتے ہوئے رجحان سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی کو پیداواری لاگت کے انتظام میں چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے اور منافع کو برقرار رکھنے کے لیے اس پہلو کو حل کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔خالص منافع کا مارجن محصول کے اس فیصد کی نمائندگی کرتا ہے جو ٹیکس اور سود سمیت تمام اخراجات کو کم کرنے کے بعد خالص منافع میں ترجمہ کرتا ہے۔ مجموعی منافع کے مارجن کی طرح، خالص منافع کے مارجن نے بھی پچھلے سالوں میں نیچے کی طرف رجحان دکھایا ہے جو کم ہوکر10.52فیصدہو گیا۔ رفحان مکئی کی مصنوعات کے لیے مجموعی مالیاتی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے خالص منافع کے مارجن کو متاثر کرنے والے عوامل کی نشاندہی کرنا اور ان پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔رفحان مکئی کی مصنوعات کے معاملے میں، ای پی ایس کی نمو کئی سالوں سے اتار چڑھا وکا شکار رہی ہے جومنفی 1.25فیصدہو گئی۔پی ای جی تناسب کمپنی کی قیمت سے آمدنی کے تناسب اور اس کی فی شئیر آمدنی کی شرح نمو کے درمیان تعلق کا اندازہ لگاتا ہے۔ 1 سے نیچے کا پی ای جی تناسب بتاتا ہے کہ اس کی آمدنی میں اضافے کی نسبت اسٹاک کی قدر کم ہوسکتی ہے جبکہ 1 سے اوپر کا تناسب بتاتا ہے کہ اسٹاک کی قدر زیادہ ہوسکتی ہے۔رفحان مکئی کی مصنوعات کے معاملے میں، پی ای جی کا تناسب کئی سالوں سے انتہائی غیر مستحکم رہا ہے تاہم یہ تناسب بڑھ کر 5.18 ہو گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فرسٹ داود انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ نے اپنے سہ ماہی منافع کے اعداد و شمار جاری کیے ہیںجو کمپنی کے لیے ایک چیلنجنگ دور کو نمایاں کرتے ہیں۔ مالیاتی رپورٹ گزشتہ مالی سال 2022-23 کے پہلے نو مہینوں کے دوران اتار چڑھاو والی کارکردگی کو نمایاں کرتی ہے۔ کمپنی نے اس سہ ماہی کے دوران 18.2 ملین روپے کا خالص منافع کمایا۔ دوسری سہ ماہی میںکمپنی نے 8.5 ملین روپے کی آمدنی اور 9.6 ملین روپے کا پروویژن پوسٹ کیا۔ تاہم اسے 5.7 ملین روپے کا خالص نقصان اٹھانا پڑا۔ تیسری سہ ماہی میںکمپنی نے 9.3 ملین روپے کی آمدنی اور 9.9 ملین روپے کا پروویژن پوسٹ کیا۔ اس سہ ماہی میں اس نے 2.3 ملین روپے کا خالص منافع ریکارڈ کیا۔ یہ اعداد و شمار فرسٹ داود انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کے سہ ماہی منافع کی غیر متزلزل نوعیت کو نمایاں کرتے ہیں۔ بینک کو موجودہ مارکیٹ کے حالات میں مستحکم منافع برقرار رکھنے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ جیسے جیسے کمپنی آگے بڑھے گی، اسے احتیاط سے انتظامات کا انتظام کرنے اور مستقبل میں پائیدار ترقی اور بہتر مالی کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے موثر حکمت عملیوں پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہوگی۔ بینک کی مالی کارکردگی میں گزشتہ برسوں میں کافی اتار چڑھا ویکھنے میں آیا ہے۔ 2019 میں، بینک کا خالص منافع کافی اچھا تھا، لیکن 2020 میں، یہ منفی ہو گیا۔ تاہم اگلے دو سالوں میں خالص منافع میں بہتری دیکھی گئی۔ بینک کو ان مسائل کی نشاندہی اور ان کی اصلاح کرنی چاہیے جو 2020 کے خالص نقصانات اور اس کے بعد کے سالوں میں نسبتا کم منافع کا باعث بنے۔مالی سال 2021-22 میںکمپنی نے خالص سیلز ریونیو میں 634 فیصد کا زبردست اضافہ رپورٹ کیا، جو پچھلے سال کے 10 ملین روپے سے بڑھ کر 77 ملین روپے ہو گیا۔
پروویژن بھی گزشتہ سال کے 34 ملین روپے سے مالی سال 22 میں 221 فیصد بڑھ کر 111 ملین روپے ہو گیا۔ بعد از ٹیکس منافع میں 23 فیصد اضافہ ہوا، جو مالی سال 21 میں 6 ملین سے بڑھ کر 7.4 ملین ہو گیا۔ فی حصص آمدنی میں بھی سال بہ سال 23 فیصد اضافہ ہوا۔ 2021 میں کاروبار میں نمایاں اضافہ ہوا۔ 2019 اور 2020 میں کمپنی کے فی حصص منافع میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔2019 میںکمپنی کا خالص منافع کا مارجن 171فیصدتھالیکن 2020 میں یہ کم ہو کر 653فیصدہو گیا۔فرسٹ داود انویسٹمنٹ بینک کے حریفوں میں پاک گلف لیزنگ کمپنی لمیٹڈ، فرسٹ پرڈینشل مضاربہ، او ایل پی مضاربہ اور فرسٹ فیڈیلیٹی لیزنگ مضاربہ شامل ہیں۔فرسٹ داد انویسٹمنٹ بینک کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 216 ملین ہے۔کمپنی نے مالی سال 22 میں نان پرفارمنگ لیز اور ایڈوانس پورٹ فولیو کے خلاف 150 ملین روپے کی ریکوری کی۔ جیسا کہ بینک کو مزید ریکوری کی توقع ہے یہ اگلے دو سے تین سالوں میں کیش فلو کشن فراہم کرے گا۔ انتظامی اخراجات کو کم کیا گیا ہے۔ قرض دہندگان کے ساتھ تصفیہ کے ذریعے مالیاتی لاگت میں مجوزہ کمی نقصانات کو مزید کم کرنے اور ایکویٹی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ یہ بینک کو ایکویٹی انضمام کے لیے پرکشش بنائے گا اور ساتھ ہی موجودہ شیئر ہولڈرز کو اضافی ایکویٹی لگانے کا موقع ملے گا۔فرسٹ داد انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ کو کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت 22 جون 1994 کو شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی نے غیر بینکنگ فنانس کمپنیز اسٹیبلشمنٹ اینڈ ریگولیشنرولز، 2003 کے تحت کاروبار اور سرمایہ کاری اور مالیاتی خدمات کو لیز پر دینے کے لیے لائسنس حاصل کیے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاک چائنا ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ گوادر بلوچستان کے سرکردہ اداروں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے جو مقامی نوجوانوں کو جدید ترین پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمان قمبرانی نے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں پاک چائنا ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ صوبہ بلوچستان خاص طور پر گوادرکے نوجوانوں کو فنی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت فراہم کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انسٹی ٹیوٹ کو چین پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت چینی گرانٹ سے بنایا گیا تھا اور اس کے آپریشنل معاہدے پر شیڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی ،گوادر پورٹ اتھارٹی اور یونیورسٹی آف گوادر کے درمیان دستخط کیے گئے تھے۔ چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی چھ ماہ کے مختصر کورسز اور تین سالہ ڈپلومہ پروگرام مفت فراہم کرے گی۔ اسے 20 ماہ کی مختصر مدت میں 10 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ ادارے میں دستیاب سہولیات پر روشنی ڈالتے ہوئے مجیب قمبرانی نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور تکنیکی مہارتوں کے کورسز شروع کیے گئے ہیں جو کہ آنے والے سالوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائیں گے۔انسٹی ٹیوٹ میں نوجوانوں کو بہترین فنی تعلیم اور ہنر فراہم کرنے کے لیے جدید ترین آلات اور مشینری موجود ہے۔
بلوچستان بھر سے داخلہ لینے والے طلبا کو مفت رہائش کے ساتھ ساتھ وظائف بھی فراہم کیے جائیں گے۔پاس آوٹ ہونے والے طلبا کو گوادر پورٹ، فری زون انڈسٹری اور سی پیک کے دیگر منصوبوں میں ملازمت کے سنہری مواقع میسر ہوں گے۔گوادر نے حال ہی میں ترقیاتی منصوبوں کی ایک لہر دیکھی ہے جس سے روزگار اور کاروبار کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔ یہ وقت گوادر میں سرمایہ کاری کرنے اور معاشی منافع حاصل کرنے کا ہے۔عہدیدار نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ مقامی نوجوانوں کو ترقیاتی عمل میں حصہ لینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ مقامی کمیونٹیز میں اعتماد پیدا کرے گا اور انہیں صوبے میں بڑی تکنیکی اور صنعتی ترقی میں شامل کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایک منصوبے سے اب تک 249 ملازمتیں پیدا ہو چکی ہیں جن میں سے 135 مقامی آبادی کو دی گئی ہیں۔قمبرانی نے کہا کہ سی پیک فیز 2 کے بعد گوادر مختلف صنعتی شعبوں اور آٹوموبائل، موبائل فون، ٹیکسٹائل کے مینوفیکچرنگ یونٹس کا مرکز بننے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان صنعتوں کو پیشہ ور افراد کی ضرورت ہے جو پاک چائنا ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ فراہم کرے گا۔انسٹی ٹیوٹ کو چلانے کا کام یونیورسٹی آف گوادر کو دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامی، تعلیمی اور انتظامی سرگرمیوں اور ادارے کے آپریٹنگ اخراجات کے لیے گوادر پورٹ اتھارٹی کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ا ردو ادب کے معروف شاعر قتیل شفائی کی 22ویں برسی 11جولائی کو منائی جائے گی۔ قتیل شفائی 24 دسمبر 1919ء کو ہری پور ہزارہ میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام محمد اورنگزیب تھا جبکہ انہوں نے 1938ء میں اپنا قلمی نام قتیل شفائی رکھا تھا۔ قتیل ان کا تخلص تھا جبکہ انہوں نے اپنے استاد حکیم محمد شفاء کے احترام میں قتیل کے ساتھ شفائی کا اضافہ کیا تھا۔قتیل شفائی نہایت ہی مقبول اور ہردلعزیز شاعر تھے۔ ان کے لہجے کی سادگی و سچائی، عام فہم زبان کا استعمال اور عوام الناس کے جذبات و محسوسات کی خوبصورت ترجمانی ہی ان کی مقبولیت کا اصل راز ہے۔ انہیں صف اول کے ترقی پسند شعراء میں اہم مقام حاصل ہے۔ فلمی نغمہ نگاری میں بھی انھوں نے ایک معتبر مقام حاصل کیاان کا کلام پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں میں یکساں طور پر مقبول ہے۔ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں انہیں 1994ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، آدم جی ادبی ایوارڈ، امیر خسرو ایورڈ، نقوش ایورڈز سے نوازا گیا جبکہ اس کے علاوہ بھارت کی مگھد یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے ''قتیل اور ان کے ادبی کارنامے'' کے عنوان سے ان پر پی ایچ ڈی بھی کر رکھی ہے۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ان کی دو نظمیں شامل نصاب ہیں۔ علاوہ ازیں بہاولپور یونیورسٹی کی دو طالبات نے ایم اے کے لئے ان پر مقالہ جات بھی تحریر کئے ہیں۔ قتیل شفائی کا انتقال 11 جولائی 2001ء کو ہوا تھا۔و نظمیں شامل نصاب ہیں۔ علاوہ ازیں بہاولپور یونیورسٹی کی دو طالبات نے ایم اے کے لئے ان پر مقالہ جات بھی تحریر کئے ہیں۔ قتیل شفائی کا انتقال 11 جولائی 2001ء کو ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہبود آبادی کا عالمی دن 11جولائی کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں آبادی کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جس سے خطاب کے دوران ماہرین کم آبادی کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے،اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے نتیجے میں پیدا شدہ مسائل سے آگاہ کرنا ہے آبادی کا یہ عالمی دن اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے زیر اہتمام 1989 ء سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں منا یا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ ( ایس پی یو )کے اہلکاروں کے لیے تقریباً 10 ہفتے کا دوسرا چینی زبان کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ ایس پی یو پنجاب کے لیے پہلا چینی زبان کا پروگرام 2019 میں شروع کیا گیا تھا۔ کووڈ 19 کے بعد کے منظر نامے میں، اب یہ دوسرا پروگرام ہے جس کا انعقاد چینی قونصلیٹ لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تجویز پر کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چینی قونصلیٹ لاہور کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے ریاض ہال میں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی قونصل جنرل لاہور ژا شیرین، وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم)شکیل احمد، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب طیب حفیظ چیمہ، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹیپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے شرکت کی ۔گوادر پرو کے مطابق کورس ہر ہفتہ اور اتوار کو 10 بجے سے 12 بجے تک منعقد ہونا ہے۔ یہ 16 ستمبر تک چلے گا، تقریبا 10 ہفتوں کا وقت ہے ۔ نصابی کتاب ایس پی یو افسران کے لیے تیار کی گئی ہے تاکہ وہ سی پیک یا نان سی پیک منصوبوں پر غیر ملکیوں اور خاص طور پر پنجاب بھر کے چینی باشندوں کو سیکیورٹی سروس اور تحفظ فراہم کرتے وقت حقیقی حالات سے نمٹ سکیں۔ گوادر پرو کے مطابق تدریسی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے چینی قونصلیٹ لاہور نے 50 منتخب ایس پی یو افراد کو دو کلاسوں میں تقسیم کیا ہے۔ تین اساتذہ مقامی چینی کمیونٹی سے ہیں جن میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ، پنجاب یونیورسٹی کے دو تدریسی معاون ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ایجنڈ نا ہونے پر منسوخ کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ، اجلاس میں ایجنڈا نہ ہونے پر کمیٹی میں شدید تشویش کی لہر پیدا ہوئی اور کہا گیا کہ آئندہ اس سلسلے کو برداشت نہیں کیا جائیگا ، ایجنڈا نہ ہونے کے باعث اجلاس کو منسوخ کردیا گیا اجلاس کو چند روز میں دوبارہ بلایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے شکرگڑھ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کے بروقت انخلا ء اور مدد پر رینجرز اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی خدمات کو سراہا ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شکرگڑھ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کے بروقت انخلا ء اور مدد پر رینجرز اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں لوگوں کی آگاہی اور بروقت و با حفاظت انخلا ء کی تیاریوں کی بھی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ رینجرز اور ریسکیو کی بروقت امدادی کارروائی سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد کی جان بچائی گئی ، پاکستان کے فرض شناس سپوتوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیراعظم نے ریسکیو اداروں کو راوی، چناب اور ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت کردی۔ انہوں نے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں لوگوں کی آگاہی اور بروقت و بحفاظت انخلاء کی تیاریوں کی بھی ہدایت کی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر49 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں ملک میں 2.06 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 49فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 4.02 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔جون 2023 میں ملک میں 0.10 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال جون کے کے مقابلہ میں 78فیصدکم ہے، گزشتہ سال جون میں ملک میں 0.45 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ مئی کے مقابلہ میں جون میں فرنس آئل کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر10 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ مئی میں ملک میں 0.09 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوجون میں بڑھ کر0.10 ملین ٹن ہوگئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے امرود کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پودوں کی مناسب دیکھ بھال اور پودوں کو نقصان رساں کیڑے و بیماریوں کے حملے سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کریں۔ترجمان م زراعت نے بتا یا کہ موسم برسات میں امرود کی گرمیوں کی فصل کو پھل کی مکھی سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مکھی پھل کے اندر اپنا ڈنگ داخل کر کے انڈے دیتی ہے جن سے چھوٹی چھوٹی سنڈیاں پیدا ہوکر گودے کو کھا نا شروع کر دیتی ہیں اور پھل گل سڑ جاتا ہے۔انہوں نے امرود کے باغبانوں کو ہدائت کی کہ وہ ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ انہیں کسی مالی نقصان یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آبادڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈاکٹرحیدر علی نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور انہیں پھپھوندی زدہ روٹی کا ٹکرا کھلانے سے مکمل اجتناب کریں۔ انہوں نے کہا کہ گرم مرطوب آب وہوا کے باعث جانور مختلف اقسام کی وبائی اور متعدی امراض میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس سے ان کی قوت مدافعت بھی کم ہو جاتی ہے جس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔انہوںنے کہا کہ موسم برسات میں جانوروں کو بجلی کے کرنٹ سے بچانے کیلئے الیکٹرک پولز کے ساتھ ہر گز نہ باندھیں۔انہوں نے کہا کہ اس موسم میں جانوروں میں گل گھوٹو کے مرض پھیلنے کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے جس کی ویکسینیشن کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے عملے کو ادویات اور ویکسین وافر مقدار میں فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات جانوروں کے علاج معالجہ کے سلسلہ میں قریبی مرکز سے رابطہ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے کہا ہے کہ جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات(پیسٹی سائیڈز)کی فروخت سنگین جرم ہے،اس جرم میں ملوث افراد کو قانون کے تحت تین سال قید اور 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار زرعی ادویات میں ملاوٹ وجعلی اور غیر معیاری پیسٹی سائیڈز کی فروخت کے متعلق شکایت کی صورت میں محکمہ زراعت کے مقامی دفتر یا متعلقہ پولیس اسٹیشن یا ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی سطح پر فون نمبر042.99202153پر بھی دفتری اوقات میں کال کی جاسکتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی ترجیح ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک میں چائے کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعددوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں چائے کی درآمدات پر463.75 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجومالی سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چائے کی درآمدات پر522.83 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، مئی 2023 میں چائے کی درآمدات کاحجم 41.67 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل میں 38.38 ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 55.47 ملین ڈالرتھا۔ مالی سال 2022میں چائے کی درآمدات پر561.13 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں سالانہ فی کس سبزیوں کا استعمال صرف 50 کلو گرام ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہر شخص سالانہ اوسطاً 105 کلوگرام سبزیاں استعمال کرتا ہے نیز طبی نقطہ نگاہ سے ہر شخص کیلئے سال میں کم از کم 73 سے 80 کلوگرام سبزیوں کااستعمال ضروری ہے۔ جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ چین میں شرح امراض نہ ہونے کے برابرہیں کیونکہ چین میں تقریباً ہر شخص سال میں 311 سے 315 کلو گرام سبزیاں استعمال کرتا ہے جس کے باعث ان میں بیماریوں کی شرح بہت کم ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت، زرعی ماہرین اور کاشتکار ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں لہٰذا شعبہ زراعت، توسیع و ریسرچ ڈیپارٹمنٹ، زرعی ماہرین کے تعاون سے کاشتکاروں کے مسائل حل کر کے زرعی شعبے کو ترقی دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت پر محکمہ زراعت صوبہ بھر میں کچن گارڈننگ کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے جس سے عوام کو سستی، تازہ و معیاری سبزیاں میسر آسکیں گی۔ انہوں نے بتایاکہ گھریلو سطح پر سبزیاں کاشت کر کے سبزیوں پر اٹھنے والے اخراجات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ کاشتکارو ں کی رہنمائی اور انہیں جدید ٹیکنالوجی سے مستفید کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ سرسوں اور کینولا کی نئی اقسام کی تیاری سے درآمدی بیج کی شرح میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے، نئی اقسام کی کاشت سے پاکستان دنیابھر میں کینو پیداکرنے والا تیسرا، کپاس کا چوتھا، گندم کا پانچواں، کماد کا آٹھواں اور دھان پیداکرنے والا 13واں بڑاملک بن گیاہے۔انہوں نے کہا کہ موسمی تغیرات کے باوجود رواں سال پنجاب میں گندم کی ریکارڈ پیداوارہوئی ہے جن میں آری کی دریافت کردہ اقسام کا بھی بڑا عمل دخل ہے۔ماہرین زراعت نے بتایاکہ آبادی میں اضافہ کے باعث فی کس کاشتہ رقبہ میں کمی ہوئی ہے لیکن آری کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کی وجہ سے غذائی اجناس کی فی کس دستیابی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے غذائی اجناس لیبارٹری اور بائیوٹیکنالوجی ریسرچ لیبارٹری کی کارکردگی کو سراہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان اکانومی واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسیف الدین شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو اب بھی پاکستان کے بارے میں خدشات لاحق ہیں جسکی وجہ سے اس کی ٹیم نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کر کے معاہدے پر مکمل عمل درامد کی یقین دہانی حاصل کی ہے۔ ایم ایف چاہتا ہے کہ پاکستان میں جو بھی حکومت آئے وہ معاہدے کی خلاف ورزی نہ کرے بلکہ اس پر مکمل عمل درامد کرے۔ سیف الدین شیخ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ غیر ملکی اداروںاور سرمایہ کاروں کی طرح آئی ایم ایف بھی پاکستان کی مسلسل وعدہ خلافیوں سے خوفزدہ ہے اور اسے یہ یقین دہانی درکار ہے کہ آنے والی حکومت معاہدے کو پامال نہیں کرے گی۔ پی پی پی اور پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو تعاون کی یقین دہانی کروا دی ہے جس کے بعد قرضے کی قسط جلد جاری ہونے کی امید ہے۔انھوں نے کہا کہ مختلف حکومتوں کی وعدہ خلافیوں کی داستان بڑی طویل ہے جس میں ریکو ڈیک آئی پی پیز، حالیہ بجٹ اور سابقہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف معاہدے کی پامالی قابل زکر ہیں۔وعدہ خلافیوں کی سبب کوئی پاکستان میں سرمایہ کاری کو تیار نہیں ہوتا اور اگر کوئی بمشکل مان بھی جائے تو اسے رسک کی وجہ سے ناقابل یقین منافع اورریاست کی ضمانت دینا پڑتی ہے۔وعدہ خلافیوں کے سبب پاکستان کو اربوں ڈالر کے جرمانے بھی ادا کرنا پڑے ہیں اور اسکی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے مگر پھر بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔سیف الدین شیخ نے کہا کہ پہلے ارباب اختیار آنکھیں بند کر کے معاہدے کر لیتے ہیں اور بعد میں اسے ملکی مفاد کے خلاف قرار دکر عمل درامد روک دیتے ہیں یا سرمایہ کاروں کو پریشان کر کے بھگا دیتے ہیں۔ ملکی مفادات کا تحفظ ضروری ہے مگر یہ سب معاہدوں سے پہلے کیا جاتا ہے نہ کہ بعد میں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
محکمہ اقلیتی امور سندھ نے شری ہنگلاج مندر کی یاترا کے لیے یاتری بس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز 15جولائی سے کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا اعلان سندھ کے وزیر برائے اقلیتی امور گیان چند ایسرانی نے سوامی نارائن مندر کراچی میں گرو نانک دربار کے لیے ترقیاتی اسکیم کے تحت ہال کے تعمیراتی کام کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ یاترا بس سروس ان افراد کے لیے شروع کی جارہی ہے جو یاترا کے سفری اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے بتایا کہ سفر کے دوران یاتریوں کو دوپہر کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا جب کہ جو یاتری دوران یاترا وہاں ایک دو دن رہائش اختیار کرنا چاہے گا تو انہیں یہ سہولت بھی محکمہ فراہم کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے لیے درخواست بذریعہ ضلعی پنچایت ڈائریکٹر اقلیتی امور سندھ کو بھیجی جائے گی کراچی میں پہلی یاتری بس 15 جولائی سے سوامی نارائن مندر سے روانہ ہو گی ۔ انہوں نے سوامی نارائن مندر میں غریب بچیوں کے لیے ہاسٹل بنانے کا بھی اعلان کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ارسا حکام نے ڈیموں میں پانی کے مجموعی ذخیرے کا ریکارڈ جاری کردیا۔۔ارسا حکام کا کہنا ہے کہ ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 82 لاکھ 79 ہزارایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا ڈیم میں میں آج پانی کا ذخیرہ 40 لاکھ 14 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ارسا حکام کے مطابق منگلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ40 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہے،چشمہ ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 86 ہزار ایکڑفٹ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم سے بہت اچھی ملاقات ہوئی، ہم نے سٹینڈ بائی معاہدہ کو پاکستان کی خاطر سپورٹ کیا، اگر اس معاہدے کو سپورٹ نہ کرتے تو ڈیفالٹ کا خطرہ تھا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے اندر فضا ابر آلود ہے، دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، کل مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کی ہے اور ن لیگ سے نالاں نظر آئے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی راستے جدا ہوں گے، ایک نئی دلچسپ سیاست جنم لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم سے بہت اچھی ملاقات ہوئی، آئی ایم ایف نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی 9 ماہ کیلئے فسیلٹی دی ہے، ہم نے سٹینڈ بائی معاہدہ کو پاکستان کی خاطر سپورٹ کیا ہے، اگر اس معاہدے کو سپورٹ نہ کیا جاتا تو ڈیفالٹ کا خطرہ تھا، ڈیفالٹ کی صورت میں مہنگائی اور زیادہ بڑھنی تھی۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ریاست پاکستان کے مفادات کو دیکھیں گے، پی ڈی ایم کی جماعتوں کا رویہ بالکل برعکس تھا، ہم نے پاکستان کے مفادات کو ترجیح دی جبکہ پی ڈی ایم نے ذاتی مفاد کو ترجیح دی، ہم نے پاکستان کے مفادات کو اولیت دی، سٹینڈ بائی معاہدہ مسئلے کا حل نہیں، اس معاہدے میں تین اقساط میں پیسے ملیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کھیل میں سیاست مت لائی جائے، دنیا کی نظریں ورلڈ کپ پر لگی ہوئی ہیں، پاکستان کی سوچ ہمیشہ تعمیری رہی ہے، ہندوستان کو یہاں آنے پر کرکٹ میں ہچکچاہٹ کیوں؟ وزیر خارجہ کی صدارت میں کمیٹی بنائی گئی ہے فیصلہ وزیراعظم نے کرنا ہے، مجھے لگتا ہے فیصلہ ہوچکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کر دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ کھنہ میں درج دو اور تھانہ بہارہ کہو کے ایک مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا ملزم مقدمات میں شامل تفتیش ہوچکا ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہا ملزم نے وقوعہ والے دن ٹویٹ کیا تھا۔ وکیل سلمان صفدر نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ٹائر جلانے پر مقدمات درج ہوئے۔ دہشتگردی ایکٹ کے تحت تینوں مقدمات کی کل تفتیش مکمل ہوگئی۔ جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیئے کہ کیا عدالت صرف ضمانت دینے کے لیے بیٹھی ہے؟ ملزم بے گناہ ہے تو انصاف دیا جائے۔ تفتیش بروقت اور جامع ہونی چاہئے۔ ملک بچانے کے لیے ہم بیٹھے ہیں۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کسی کو سپورٹ نہیں کرتی۔ پراسیکیوشن جامع تفتیش کرے تاکہ انصاف ہو۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
حکومت نے کیپسٹی چارجز کی مد میں بجلی صارفین پر46 ارب کی اضافی بوجھ ڈالنے کی منظور دیدی۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کیپسٹی چارجز ڈسکوز درخواست پرعائد کیے گئے، صارفین ماہانہ ایک روپے25 پیسے اضافی ادا کرینگے۔ اعلامیے کے مطابق اگست، ستمبراور اکتوبر کے بلوں میں اضافی چارجز عائد ہوں گے، اضافے کی منظوری رواں سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ جس کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے،عدالت نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت دیگر کو بری کردیا۔ خصوصی سینٹرل عدالت نے سلمان شہباز کو ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کر دیا۔ خصوصی سینٹرل عدالت نے سلمان شہباز کو ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے سے بری کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات نے شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔ جج نے کیس کی تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق پوچھا جس پرتفتیشی افسر نے بتایا کہ تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں، شاہ محمود قریشی کے وکیل بولے میرے موکل کا کوئی ٹویٹ ریکارڈ پر نہیں ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردیتے ہیں۔ دوران سماعت شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ 17 کو ملتان میں 5 مقدمات کی سماعت ہے، اس پر جج نے ریمارکس دئیے وہاں استثنی لے لیجے گا، میں یہاں کارروائی آگے بڑھانا چاہتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 17 کے بجائے 18 کو سماعت رکھ لیں جس کے بعد عدالت نے دونوں کیسز میں سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جا سکا ہے اس لئے مزید وقت درکار ہے، اب ایل این جی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ 18 جولائی کو سنایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں عوام کے مفت علاج کی منظوری دے دی۔ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں گھریلو ملازمین اور عوام کے مفت علاج سے متعلق اہم فیصلے ہوئے، پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں مفت علاج کا اصولی فیصلہ کر لیا، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں گھریلو ملازمین کے علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گھریلو ملازمین ہیلتھ کارڈ پر بھی علاج کروا سکیں گے، ہیلتھ کارڈ کی حد سے زیادہ اخراجات کی صورت میں ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی، گھریلو ملازمین کے علاج کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کو 200 ملین روپے کی گرانٹ دی جائے گی۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پر سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے مریضوں کو ڈیجیٹل کارڈ جاری کئے جائیں گے، صوبائی وزرا ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، منصور قادر، سیکرٹریز صحت، خزانہ، لیبر، اطلاعات، کمشنر پیسی اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
شہر قائد کے علاقے جنجال گوٹھ میں واٹر بورڈ نے پانی چوروں کے خلاف آپریشن کیلئے رینجرز سے مدد مانگ لی۔ واٹربورڈ اینٹی تھیفٹ سیل کے سربراہ تابش رضا نے الزام لگایا کہ سائٹ سپرہائی وے اور گلشن معمار تھانے پانی چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتاہے کہ جنجال گوٹھ کے ڈی اے روڈ پر واٹر بورڈ کی لائن سے لاکھوں گیلن پانی چوری کیا جا رہاہے۔ ٹینکر مافیا نے واٹربورڈ کی مین لائن سیکنکشن لے کر سڑک کنارے بڑے وال لگالیے ہیں، یہی نہیں پانی چوری کی وجہ سے اطراف کی آبادیوں کے ہزاروں گھرانے پانی سے محروم ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کندھ کوٹ پولیس نے اغوا کی جانے والی تین لڑکیوں کو بازیاب کرالیا۔ پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقے گڑھی تیغو میں پولیس نے لڑکیوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن کیا جس میں تینوں لڑکیوں کو بازیاب کرالیاگیا۔ ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق لڑکیاں ڈانسر ہیں، جنہیں ڈیڑھ ماہ قبل شادی کی تقریب کے بہانے کراچی سے لایاگیا تھا۔ ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران جوابی فائرنگ پر ڈاکو تینوں لڑکیاں چھوڑ کر فرارہوگئے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ بازیاب ہونے والی تینوں لڑکیاں تیغانی گینگ کے پاس تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوں کی گرفتاری کیلئے بھی علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے جلسے اور جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ معاشرے کے بعض طبقات اسلام آباد کی حدود میں مجالس اور جلوسوں سمیت غیر قانونی مجالس منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، موجودہ امن و امان اور سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانا ضروری ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ان خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔ انتظامیہ کیمطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق دو ماہ تک رہے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
راولپنڈی پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے قریبی دوست قاسم شاہ کے گھر 2 الگ الگ چھاپے مارے ہیں۔ راولپنڈی پولیس نے پہلا چھاپہ ایئر پورٹ کے علاقے اور دوسرا لوئی بھیر کے علاقے میں مارا، چھاپے کے دوران قاسم شاہ کے بیٹے سید عون کو پولیس ساتھ لے گئی۔ قاسم شاہ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے چھاپے کے دوران دونوں گھروں پر توڑ پھوڑ کی، پولیس سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئی۔ شیخ رشید کے قریبی دوست قاسم شاہ کے اہل خانہ نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے خواتین اور بچوں پر تشدد کیا اور ان سے بدتمیزی بھی کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت سے آنے والا 70 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ شکرگڑھ کے سرحدی گاوں جلالہ میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے کے باعث فصلیں زیر آب آگئیں اور دھان کی کاشت میں مصروف افراد پھنس گئے، تقریبا 300 مرد و خواتین اور بچوں کو ریسکو کرلیا گیا۔ بھارت نے گزشتہ روز دریائے راوی میں ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک کا ریلہ چھوڑا تھا، سیلابی ریلہ نیناں کوٹ سے ہوتا ہوا کرتارپور جسر پہنچنا شروع ہوگیا ہے، اگلے 48 گھنٹوں میں شاہدرہ لاہور پہنچے گا، دریائے راوی، نالہ بئیں اور دیگر معاون ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ دریائے راوی اور دریائے چناب سے ملحق اضلاع میں انتظامیہ الرٹ ہے، سیلاب کے پیش نظر مختلف اضلاع میں ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے چناب میں خانکی اور قادر آباد پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے، شکر گڑھ نالہ بئیں میں بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے، راوی سمیت دیگر دریاں میں پانی کا بہا معمول کے مطابق ہے، تمام دریاں، بیراجوں، ڈیموں اور نالوں میں پانی کے بہا وکی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، کنٹرول روم سے پنجاب میں تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، فسطائیت، چنگیزیت، بربریت اور لاقانونیت ہے۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ آج صبح 2 بجے میرے عزیز دوست سید قاسم شاہ کے دونوں گھروں میں میری گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا جب میں نہ ملا تو ان کے گھروں میں برے طریقے سے توڑ پھوڑ کی گئی اور ان کے اکلوتے 11 سالہ بیٹے سید عون محمد کو اٹھا کر ساتھ لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میرے گھروں میں 5 مرتبہ ریڈ کیا گیا جبکہ 30 سال پہلے میری مرنے والی ماں کے گھر کو بھی نہیں بخشا گیا، میرے 3 ٹیلی فون، لیپ ٹاپ، گھڑیاں، گاڑیاں سب کچھ لے گئے،عدالت کے حکم کے باوجود میری گاڑیوں کو واپس نہیں کیا جا رہا۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج، فسطائیت، چنگیزیت، بربریت اور لاقانونیت ہے، میں اپنی پارٹی کے نشان قلم دوات پر ایک سیٹ پر الیکشن لڑتا ہوں لیکن میرا ٹوئٹ مجھے آزادانہ جینے کا حق نہیں دے رہا، میرے گھروں کو ھلواڑہ اور چونڈہ بنا دیا گیا ہے، میرے ملازمین کو مار مار کر بازو توڑ دیئے گئے، ملازمین کام چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی مجھ سے زیادہ کسی نے مذمت نہیں کی لیکن میں دبا ومیں آ کر پریس کانفرنس کرنے والوں میں سے نہیں، نسلی اور اصلی ہوں دوستی اور دشمنی قبر کی دیوار تک نبھاوں گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ جان آنی جانی چیز ہے اور جو قول میرا دنیا بھر میں مشہور ہوا ہے اسے پھر دہراتا ہوں، موت میری محبوبہ، جیل میرا سسرال، ہتھکڑی میرا زیور ہے، ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے، موت کے منہ سے بھی انشااللہ کامیابی چھین لیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نيودلهي 18 ذو الحجة 1444 هـ الموافق 06 يوليو 2023 م واس
ترأس صاحبُ السموِّ الملكي الأمير فهد بن منصور بن ناصر بن عبدالعزيز مؤسس جمعية رؤية الريادة ورئيس مجموعة الشركات الناشئة السعودية STARTUP20 لمجموعة العشرين ورئيس الوفد السعودي لاتحاد رواد أعمال الشباب في مجموعة العشرين، وفد المملكة في أعمال قمة المجموعة الرسمية للشركات الناشئة في مجموعة العشرين (Startup20) في العاصمة الهندية نيودلهي.
وأكد صاحب السمو الملكي الأمير فهد بن منصور بن ناصر بن عبدالعزيز في كلمته خلال القمة أهمية مشاركة المملكة في القمة كونها دولة رائدة في مجال ريادة الأعمال وممكّنة للشركات الناشئة تحت ظل رؤية السعودية 2030، والتي تستهدف رفع مساهمة المنشآت الصغيرة والمتوسطة في الناتج المحلي من 20% إلى 35% .
وقال سموه : "إن المملكة تدعم مقترح الهند لإنشاء صندوق Startup20 بمبلغ تريليون دولار، ويمكننا أن نتخيّل مدى التأثير والنتائج التي يمكن تحقيقها من إنشاء هذا الصندوق، ونحن مستعدون للتعاون مع Startup20 لتقديم هذه الفرصة لأهم المستثمرين في المملكة وعرض أفضل فرص للشركات الناشئة.
وأفاد سموه بأن المشاركة تهدف إلى إيجاد الشراكات الإستراتيجية والفرص الاستثمارية، والاطلاع على تجارب دول مجموعة العشرين، إضافة إلى ترويج مشاريع رواد أعمال المنشآت الصغيرة والمتوسطة والكبيرة السعودية، والخدمات المميزة المقدمة في المملكة لجذب رواد الأعمال والمستثمرين، وتسعى المملكة أيضاً إلى تعزيز التواصل بين رواد الأعمال السعوديين مع نظرائهم حول العالم لتبادل الأفكار والخبرات العلمية والتقنية واستكشاف الحلول الابتكارية في ظل تحديات الاقتصاد العالمي وكيفية التعامل معها.
وأُقيمت أعمال القمة بمشاركة 29 دولة، بينهم 20 هم الأعضاء بشكل رئيسي، وهم المملكة العربية السعودية، والهند، والأرجنتين، وأستراليا، والبرازيل، وكندا، والصين، وفرنسا، وألمانيا، وبولندا، وإيطاليا، واليابان، وكوريا الجنوبية، والمكسيك، وروسيا، وجنوب أفريقيا، وتركيا، وبريطانيا، والولايات المتحدة، والاتحاد الأوروبي، كما تمت دعوة 9 دول للمشاركة وهم بنغلاديش، ومصر، وموريشيوس، وهولندا، ونيجيريا، وعمان، وسنغافورة، وإسبانيا، والإمارات.
وناقشت القمة على مدى يومين متتاليين بناء نظام بيئي عالمي شامل للشركات الناشئة وتعزيز النمو الاقتصادي والابتكار والتعاون بين دول مجموعة العشرين والبلدان الأخرى، كما أتاحت القمة فرصة التواصل مع خبراء ورواد أعمال وصناع قرار وقادة فكر حول العالم لتشكيل تحالفات إستراتيجية وتشكيل مسار الشركات الناشئة على نطاق عالمي وإيصال صوت منظومة الشركات الناشئة العالمية عبر أعضاء دول مجموعة العشرين، ووضعت توصيات ستُقدَّم رسميًّا إلى قادة مجموعة العشرين للنظر فيها.
وعُقدت على هامش القمة جلسات حوارية بمشاركة خبراء ومتحدثين من مختلف القطاعات، وتم تبادل المعرفة والخبرات حول ريادة الأعمال والابتكار، إضافة إلى إقامة جلسات شبكية ومنتديات لتعزيز التواصل والتعارف بين رواد الأعمال والمستثمرين والشركات الناشئة، كما نظمت القمة ورش عمل تفاعلية وتدريبية لمشاركة الخبرات والمهارات في مجالات متنوعة مثل التكنولوجيا، والتسويق، وإدارة المشاريع، وتخلل القمة عرض المنتجات والابتكارات الجديدة التي طورتها الشركات الناشئة، مما أتاح لهم فرصة لعرض قدراتهم وجذب اهتمام المستثمرين والشركاء المحتملين.
يذكر أن المجموعة الرسمية للشركات الناشئة (Startup 20 ) إحدى مجموعات التواصل الـ 11 الرسمية، وتم إطلاقها هذا العام تحت الرئاسة الهندية لمجموعة العشرين G20 2023، وتعد أول مجموعة رسمية تختص بالشركات الناشئة والتي تعد أهم محركات النمو الاقتصادي والتنمية المستدامة.
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہاربن(شِنہوا) چین کی سب سے بڑی ساحلی آئل فیلڈ ڈاچھنگ آئل فیلڈ میں 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 1 کروڑ 50 لاکھ 90 ہزار ٹن خام تیل کی پیداوار ہوئی۔ چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کے ماتحت ادارے آئل فیلڈ کے مطابق اسی عرصے کے دوران آئل فیلڈ سے تقریبا 2.97 ارب مکعب میٹر قدرتی گیس حاصل ہوئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 کروڑ 30 لاکھ مکعب میٹر زیادہ ہے۔ ڈاچھنگ آئل فیلڈ نے 2023کے آغاز سے تیل کی پیداوار کو مستحکم کرنے اور گیس کی پیداوار میں اضافے کے ہدف کے کاموں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ ڈاچھنگ آئل فیلڈ چین کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والیمراکز میں سے ایک ہے۔ شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں واقع اس آئل فیلڈ نے چین کی جدید پٹرولیم صنعت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈاچھنگ آئل فیلڈ نے اب تک 2.5 ارب ٹن سے زیادہ خام تیل پیدا کیا ہے جو چین کی مجموعی گھریلو خام تیل کی پیداوار کا 36 فیصد ہے۔ اندرون و بیرون ملک تیل اور گیس کی سالانہ پیداوار 2003سے 2022 تک 4 کروڑ ٹن سے زائد رہی۔
شنگھائی(شِنہوا) شنگھائی میں عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس 2023 اربوں کی خریداری اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کے ساتھ ختم ہو گئی۔ شنگھائی میونسپل کمیشن آف اکانومی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر وو جن چھنگ نے کہا کہ کانفرنس میں 11 ارب یوآن (1.5 ارب امریکی ڈالرز) مالیت کے خریداری کے معاہدوں پر دستخط ہوئے اور 28.8 ارب یوآن مالیت کے 32 بڑے سرمایہ کاری منصوبوں پر اتفاق کیا گیا۔ رواں سال کے ایونٹ میں 400 سے زائد کمپنیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے مرکزی مقام پر نمائش کا مجموعی رقبہ 50 ہزار مربع میٹرز تھا۔جب سالانہ تقریب کا افتتاح کیا گیا تو یہ دونوں اعداد و شمار 2018 کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر تھے ۔ کانفرنس میں 30 سے زائد نئی مصنوعات بھی متعارف کرائی گئیں۔ وو نے کہا کہ شنگھائی مصنوعی ذہانت کی صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے کانفرنس کے پرکشش اثر کا بھرپور استعمال کرے گا۔ کانفرنس کی میزبانی شنگھائی میونسپل حکومت اور سات مرکزی حکومتی ایجنسیز نے کی جن میں قومی ترقی و اصلاحات کمیشن اور وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔