• Columbus, United States
  • |
  • ٢٨ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

امریکہ، آگ بجھانے کی کوشش میں دو فائر فائٹرہ...

امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نیوارک میں بندرگاہ میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش کے وقت 2فائر فائٹرز ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے،فائر بریگیڈ کیچیف سٹیون میک گل نے بتایا ہے کہ 5زخمی فائر فائٹرز کا علاج کیا جا رہا ہے،نیویارک فائر بریگیڈ کے ادارے نے بتایا کہ امریکہ اور افریقہ کے درمیان گاڑیوں کو لے جانے والے اطالوی پرچم بردار بحری جہاز میں گزشتہ رات آگ بھڑک اٹھی جو صبح تک بجھائی نہ جا سکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گزشتہ مہینہ انسانی...

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات مسلسل سامنے آ رہے ہیں اور اب سائنسدانوں نے گزشتہ مہینے کو انسانی تاریخ کا گرم ترین جون قرار دیا ہے،گزشتہ مہینے امریکا کے جنوبی حصوں، میکسیکو، چین اور دیگر مقامات پر شدید ہیٹ ویوز دیکھنے میں آئیں جبکہ سمندری سطح کا درجہ حرارت تشویشناک حد تک بڑھ گیا، یورپی یونین کے ماہرین موسمیات نے دریافت کیا ہے کہ جون 2023نے سب سے زیادہ درجہ حرارت کا 2019(جون 2019) میں قائم ہونے والا ریکارڈ واضح فرق سے توڑ دیا ہے،یورپی ادارے کے مطابق انسانی تاریخ کے 10میں سے 9گرم ترین جون کے مہینے گزشتہ 10برسوں کے دوران دیکھنے میں آئے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ انسانوں کے باعث ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں نے زمین کے درجہ حرارت کو بہت زیادہ بڑھا دیا ہے،رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جون میں سمندری سطح کا درجہ حرارت سب سے زیادہ رہا جس کی بنیادی وجہ شمالی اوقیانوس کا درجہ حرارت بڑھنا اور بحر اوقیانوس میں ایل نینو کا مضبوط ہونا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بہتر مستقبل کا خواب سجائے یورپ جانے والے 951...

رواں سال 2023کے پہلے چھ ماہ میں سمندر کے راستے اسپین پہنچنے کی کوشش میں 49بچوں سمیت کم از کم 951افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق سمندر میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق 14ممالک سے ہے جن میں الجیریا، کیمرون، کوموروس، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، ایتھوپیا، گنی، آئیوری کوسٹ، مالی، مراکش، گیمبیا، سینیگال، سری لنکا، سوڈان، شام اور گیمبیا شامل ہیں،رواں سال کی پہلی ششماہی میں چار مختلف راستوں پر روزانہ اوسطا پانچ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ان راستوں میں جزائر کینری کا راستہ، بحیرہ البوران کا راستہ، الجزائر کا راستہ اور آبنائے جبرالٹر کا راستہ ہے، رپورٹ کے مطابق جنوری اور جون کے درمیان 19کشتیاں لاپتہ ہوئیں جن میں یہ تمام افراد سوار تھے،کینری جزائر کے راستے اسپین جانے والے افراد کی راستے میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، 28واقعات میں 778افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کی جانب سے یوکرین کو ممنوعہ کلسٹر بمو...

امریکا نے یوکرین کو ممنوعہ قرار دیئے گئے کلسٹر بموں کی فراہمی کے ممکنہ اعلان پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے برہمی کا اظہار کیا ہے،امریکا کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرنے کے عندیہ پر ہیومن رائٹس واچ نے اپنے رد عمل میں امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ کلسٹر بموں کی فراہمی نہ کرے،انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ روس اور یوکرین کلسٹر بموں کا استعمال کر رہے ہیں جس کا نشانہ یوکرینی شہری بن رہے ہیں، اس دوران امریکا کلسٹر بم فراہم کرنے کے یوکرین کے مطالبے پر غور کر رہا ہے،ہیومن رائٹس واچ نے روس اور یوکرین سے ان ہتھیاروں کا استعمال روکنے کی اپیل کی ہے۔ تنظیم نے امریکا سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ یہ ہتھیار یوکرین کو فراہم نہ کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لندن ،تیز رفتارگاڑی اسکول میں گھس گئی،بچی ہل...

جنوب مغربی لندن کے ایک پرائمری اسکول میں تیز رفتار گاڑی گھس گئی۔حادثے میں ایک بچی ہلاک جبکہ 16افراد زخمی ہوگئے،حکام نے واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی بچی کی عمر 8سال ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی نہیں، 40سالہ خاتون ڈرائیورکو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سویڈن کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیرقانونی ق...

سویڈن کی حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیرقانونی قرار دینے پر غور کررہی ہے،سویڈن کے وزیر انصاف گونارسٹرومر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لی رہی ہے۔ قرآن پاک سمیت دیگر مقدس کتب کی بے حرمتی کو غیرقانونی قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے،سویڈش وزیرانصاف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں خود سے پوچھنا چاہیے کہ موجودہ صورتحال کے بعد قوانین میں تبدیلی کرنا ضروری ہے یا نہیں۔ حالیہ واقعات سے سویڈن کی داخلی سلامتی کے لیے خطرات میں اضافہ ہوا ہے اور سویڈن کے حملوں کا ترجیحی ہدف بننے کا امکان بڑھ گیا ہے،سویڈن کے پولیس حکام کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث رواں سال قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی متعدد درخواستوں کو رد کردیا گیا تھا تاہم عدالتوں نے پولیس کے فیصلوں کومسترد کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار کے منافی قرار دیتے ہوئے مظاہروں اور قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی اجازت دی،سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی مذموم اور ناپاک جسارت کے بعد دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور ملعون شخص کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق کا توہینِ قرآن کرنیوالے ملعون کی گرفتار...

عراق نے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے ملعون شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،غیرملکی میڈیا کے مطابق عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے شخص کے وارنٹ گرفتاری انٹرنیشنل کرمنل پولیس (انٹرپول)کو بھیج دئیے گئے ہیں۔ گرفتاری کے خصوصی وارنٹ عراقی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری کیے گئے ہیں،سویڈن میں پناہ گزین 37سالہ عراقی نژاد معلون شخص سلوان مومیکا نے 28جون کو عید الاضحی کے موقع پر دارالحکومت اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر قرآن پاک نذر آتش کرنے کی مذموم حرکت کی تھی۔ دنیا بھر میں اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنین پر اسرائیل کے فضائی حملے جنگی جرائم کے...

اقوام متحدہ نے فلسطین پر اسرائیلی فضائی حملے کی سختی سے مذمت کی ہے ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے پاس فلسطین میں تشدد کی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں،سیکرٹری جنرل نے کہا کہ جنین پر اسرائیل کے فضائی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں، فضائی حملے قانون نافذ کرنے والے آپریشنز سے مطابقت نہیں رکھتے، اسرائیل بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے،اقوام متحدہ میں فلسطینی نمائندے نے اسرائیل میں بین الاقوامی حفاظتی فورس بھجوانے کا مطالبہ کردیا جس پر انتویو گوتیرس نے کہا مجھے نہیں لگتا کہ اسرائیلی حکومت اس مطالبے سے اتفاق کرے گی،انہوں نے کہا کہ ایسا طریقہ کار طے کیا جائے کہ جس سے فلسطینی شہریوں کا تحفظ ممکن ہوسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹائٹن حادثہ ،اوشین گیٹ کمپنی نے تمام سرگرمیا...

بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے سمندر کی تہہ میں جانے والی آبدوز " ٹائٹن " کی ملکیتی کمپنی اوشین گیٹ نے تمام سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک معطل کردی ہیں،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوشین گیٹ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری مختصر پیغام میں کہا ہے کہ اوشین گیٹ نے تمام ایکسپلوریشن اور کمرشل آپریشنز کو معطل کر دیا ہے ،کمپنی نے بتایا کہ اوشین گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش بھی اس بدقسمت آبدوز میں سوار تھے جو 18جون کو روانہ ہوئی اور پھر 22جون کو اس کا ملبہ ملا،واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے سمندر کی تہہ میں جانے کے سفر کے دوران آبدوز ٹائٹن پھٹ گئی تھی ، آبدوز ٹائٹن 18جون کو ٹائی ٹینک کی طرف غوطہ لگانے کے تقریبا 1گھنٹہ 45منٹ بعد ہی ممکنہ طور پر تباہ ہوگئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برہان وانی شہید کی ساتویں برسی8 جولائی کو من...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی شہید کی ساتویں برسی (آج) 8 جولائی کو منائی جائے گی۔اس سلسلے میں مقبوضہ کشمیر،آزاد کشمیر سمیت کنٹرول لائن کے دونوں جانب شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔تحریک آزادی کشمیر کے کمانڈر برہان وانی پلواما کے علاقہ ترال کے ایک تعلیم یافتہ مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔برہان و انی ایک ہونہار طالب علم تھا لیکن اس نے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف محض 15برس کی عمر میں ہتھیار اٹھا لیے۔برہان وانی سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے نوجوانوں کا آئیڈیل بن چکا تھا۔8جولائی2016ء کو برہانو انی کو مقبوضہ کشمیر کے علاقہ ترال میں بھارتی فوج نے ایک جعلی آپریشن میں شہید کر دیا۔برہان وانی کی شہادت پر مقبوضہ وادی میں ہنگامے پھوٹ پڑے احتجاجی مظاہروں کے دوران سینکڑوںجاں بحق و زخمی ہوئے۔مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی شہید کے جنازے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور شہید کے تابوت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عبدالستار ایدھی کی ساتویں برسی آج منائی جائی...

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی ساتویں برسی 8 جولائی کو(آج) منائی جائیگی اس سلسلے میں ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور اداروں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میںمرحوم عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔عبدالستار ایدھی یکم جنوری1928ء کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا۔عبدالستار ایدھی نے کم عمری سے خدمت خلق کو اپنا شیوہ بنا لیا 1997ء میں گینیز بک آف ورلڈ کے مطابق ایدھی فائونڈیشن کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی فلاحی سروس ہے۔عبدالستارایدھی8جولائی2016ء کو علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لکی مروت میں پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف کریک...

لکی مروت میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے خلاف کریک ڈائون، متعدد رہنما گرفتار کر لئے گئے،جمعہ کی صبح پی ٹی آئی ضلعی صدر جوہر خان اور نائب صدر عرب خان کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے،اسی طرح پی ٹی آئی تحصیل لکی مروت کے صدر ڈاکٹر اقبال مروت کے گھر پر بھی چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا گیا،پی ٹی آئی رہنما اور چیئرمین پی ٹی آئی کے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ شریف اللہ کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے تاہم پولیس ان کے بڑے بھائی کو اپنے ساتھ لے گئی،درجنوں پولیس اہلکاروں نے شریف اللہ کے بھائی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب کہ دیگر کارکنوں کے خلاف بھی چھاپے جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان ریلوے کی ملک بھرمیں آن لائن جعلی ٹکٹ...

پاکستان ریلوے کی ملک بھرمیں آن لائن جعلی ٹکٹیں فروخت ہونے کا انکشاف, ملت ایکسپریس کراچی سے فیصل آباد آنے والی ٹرین میں 50مسافر جعلی ٹکٹوں پر سفر کرتے پکڑے گئی, مسافروں سے ایک لاکھ دس ہزار روپے کرایہ اور جرمانہ وصول جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکیآن لائن جعلی ٹکٹیں جاری کرنے والے گروہ کے چارملزمان کوگرفتار کرلیامزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارجارہے ہیں محکمہ ریلوے نے مزیدتحقیقات شروع کردی تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کو مختلف طریقوں سے نقصان پہنچایا جارہاہے جس میں مبینہ طور پر محکمہ کے کرپٹ ملازمین بھی شامل ہیں ریلوے کے ٹکٹوں کی مد میں ہرسال کروڑوں روپے کرپشن اور لوٹ مار کی جارہی ہے اوراسطرح محکمہ ریلوے کو نقصان پہنچایا رہاہے بتایا گیا ہے کہ محکمہ ریلوے پاکستان کے گروپ انسپکٹر آف اسپیشل ٹکٹ ایکیزامیرفیصل آباد محمد طلحہ نے ایس ٹی ای محمدارشاد اور ایس ٹی ای شاہد پرویز کے ہمراہ کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس کے ٹکٹ چیک کرنے شروع کئے تو دوران چیکنگ 50مسافرآن لائن جعلی ٹکٹوں پر سفر کرتے ہوئے پکڑے گئے مسافروں سے کرایہ اور جرمانے سمیت ایک لاکھ دس ہزار ایک روپے وصول کیا گیا جبکہ آن لائن جعلی ٹکٹیں جاری کرنے والے ملزمان علی مراد, شہزاد,احسان علی,اورمجھدی کے خلاف محمدطلحہ کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے بتایا گیا کہ ملزمان ایک عرصہ سے جعلی آن لائن ٹکٹیں تیار کرکیفروخت کررہیتھے ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ جعلی ٹکٹوں سے پاکستان ریلوے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اس طرح کی سیاست سے مارشل لا بہتر ہے، اسد قیص...

پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں یہ کون سی جمہوریت ہے؟ اگر آپ نے اس طرح کی سیاست کرنی ہے تو مارشل لا اس سے بہتر ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یہ بات کہی ہے،انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اسپیکر کو گلگت بلتستان اسمبلی میں جانے سے روک کر کیا پیغام دیا گیا ہے؟ اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں آئین ہے ہی نہیں، اس ملک میں کون سا قانون ہے؟انہوں نے کہا کہ اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، دنیا میں ہمارا تماشہ بنا ہوا ہے، جمہوریت کا تماشہ بنایا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن پر سائبر حملہ، سکیورٹی الرٹ جار...

الیکشن کمیشن پر سائبر حملہ ہوا ہے، جس کے بعد حکام کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق سائبر حملے کے بعد الیکشن کمیشن کے ملازمین کو ای میلز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،سکیورٹی الرٹ میں ملازمین کو کہا گیا ہے کہ وہ موصول ہونے والی ای میلز کو نہ کھولیں۔ ای میلز کھولنے سے قیمتی معلومات چوری ہو سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے افسران کو نامعلوم ای میلز نظرانداز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک پاکستان کی ترقی میں ٹھوس کردار ادا کر...

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی قومی ترقی میں ٹھوس کردار ادا کر رہا ہے، براہ راست سرمایہ کاری میں 25.4بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے سی پیک کے آغاز کی 10ویں سالگرہ بارے میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال سی پیک کے آغاز کی 10ویں سالگرہ ہے اور 10سال کی تعمیر کے بعد تعاون کی تشکیل کے تحت راہداری کی تعمیر کو بطور مرکز رکھتے ہوئے بندرگاہی نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور توانائی کی صنعت کو ترقی دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے پاکستان بھر میں پھل پھول رہے ہیں جس کے باعث براہ راست سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 25.4بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بکائو مال کی منڈی لگی ہوئی ہے، اب پاکستان می...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غیر مقبول حکومت لا کر اور لوگوں کی خواہشوں کا خون کر کے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر کے دھمال ڈالنے والے اپنے انجام کا انتظار کریں، دنیا کے مبصرین پوچھ رہے ہیں کہ پاکستان میں وقت پر الیکشن ہوں گے یا نہیں؟ اگر ہوں گے تو کیسے ہوں گے؟ قوم یہ سوال پوچھتی ہے کہ پی پی پی اور ن لیگ نے کس کے خلاف الیکشن لڑنا ہے؟ اگر ایسے ہی الیکشن لڑنا ہے جیسے کراچی اور آزاد کشمیر میں ہوا ہے تو اس سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہو گا اور جگ ہنسائی ہو گی، وزیر خارجہ غیر ملکی دوروں کی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 15مہینوں میں چوتھی مرتبہ امریکہ لینڈ کر گئے ہیں، نہ یہ سفارتی دورہ ہے نہ دورے کا اعلامیہ، یہ ان کی سیاسی خفیہ سرگرمیوں کی خواہشوں کا چوتھا ناکام دورہ ہے، خالی ہاتھ لوٹیں گے، ٹوئٹر پر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ بکائو مال کی منڈی لگی ہوئی ہے، اب پاکستان میں ان کا یہ سیاسی مال لوٹ سیل میں بھی نہیں بکے گا، نگران حکومت کون بنائے گا اور نگران وزیراعظم کون بنے گا، ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں، ان کو غیر ملکی دوروں سے فرصت نہیں،سابق وزیر داخلہ نے کہا 20کلو کا آٹا مزید 100رو پے بڑھ گیا غریب مر گیا، ایک طرف گرمی ہے دوسری طرف بجلی نہیں تیسری طرف ہولناک بجلی کے بل ہیں، عوام سینڈویچ بن گئے، جائیں تو کہاں جائیں، غیر مقبول حکومت لاکر اور لوگوں کی خواہشوں کا خون کر کے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر کے دھمال ڈالنے والے اپنے انجام کا انتظار کریں،ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط اور 9یقین دہانیاں 12جولائی کے بعد اپنا حقیقی اثر دیکھائیں گی، ابھی ٹریلر چلا ہے حقیقی فلم چلے گی تو لگ پتہ جائے گا، سازش کے تحت ڈالر نیچے، سٹاک ایکسچینج اوپر کی گئی، 12 جولائی گزر لینے دیں نیچے کا اوپر اوراوپر کا نیچے ہو جائے گا،انہوں نے کہا شہباز شریف اپنے کپڑے بیچ کے آٹا سستا کرنے کی باتیں کر رہا تھا، شہباز شریف کے کپڑے خریدنے کے لیے دنیا میں کوئی تیار نہیں، انہوں نے ناجائز حکومت کے تسلسل کے لیے ملکی اثاثے خارجہ پالیسی اور قومی غیرت فارسیل لگا دی ہے، غریب کے لیے کفن دفن مفت قرار دیا جائے تاکہ تدفین کے مالی بوجھ سے غریب کو ریلیف مل سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم نے سماجی تحفظ اکائونٹ کااجرا کردیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکائونٹ کااجرا کردیا ،بی آئی ایس پی کے تحت سماجی تحفظ اکائونٹ کے اجرا کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی ، تقریب میں وزیراعظم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب، وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے،وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رواں سال بہت بہتری لائی گئی، شازیہ مری کو پروگرام میں بہتری لانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہوئی، سیلاب سے چاروں اطراف تباہی ہی تباہی تھی، سندھ،خیبر پختونخوا اور پنجاب میں ایسا لگتا تھا کہ سمندر امڈ آیا ہو،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات نظر آتے ہیں، بی آئی ایس پی کے ذریعے چاروں صوبوں میں 70ارب تقسیم کئے گئے، صوبوں نے اپنے وسائل سے حصہ ڈالا جب کہ این ڈی ایم اے نے 20ارب خرچ کئے ہیں،وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم کی شکرگزار ہوں، بی آئی ایس پی پروگرام کا شہید بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں ہی سوچ رکھا تھا،انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 15برس سے چل رہا ہے، اس پروگرام میں کبھی سیاست دخل انداز نہیں ہوئی ، بے سہارا خواتین کو بااختیار بنانا بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا، پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کو بلاامتیاز امداد دی جارہی ہے،اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال 3لاکھ نئے افراد کو پروگرام میں شامل کیا جائیگا، سماجی تحفظ اکانٹ سے پروگرام میں شفافیت آئے گی، بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ افراد بینک کے اکانٹ ہولڈر ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوجوان قوم کا مستقبل، قوم کی ترقی کی کنجی نو...

وزیراعظم محمد شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا مستقبل اور خوشحالی کی ضمانت ہیں، قوم کی ترقی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور ان پر سرمایہ کاری سے بڑھ کر کچھ نہیں، لیپ ٹاپ نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور کامیاب پروفیشنل بننے کا ذریعہ بنا، دیہی علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کو بھی 5ارب روپے کے زرعی قرضے فراہم کئے جائیں گے،ہم آئی ٹی کے شعبے میں ہمسایہ ملک کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے اور پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے، میرا بس چلے تو ایک لاکھ نہیں بلکہ ایک کروڑ لیپ ٹاپ نوجوانوں میں تقسیم کروں،جمعہ کوجناح کنونشن سنٹر میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ جب میں خادم پنجاب تھا تو نوجوانوں میں لاکھوں لیپ ٹاپس تقسیم کئے ، پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ سے بے شمار طلباکو تعلیمی وظائف فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ان میں سے بہت سے طلباو طالبات آج ڈاکٹرز ، انجینئرزاور کامیاب پروفیشنلزبن چکے ہیں اور پاکستان کی خدمت کررہے ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ قوم کے روشن مستقبل کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، میرادل چاہتا ہے کہ ہر نوجوان کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دوں ، کوویڈ 19کی عالمگیر وبا آئی تو درسگاہیں بند ہو گئیں یہ لیپ ٹاپ ہی تھا جو نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور کامیاب پروفیشنل بننے کا ذریعہ بنا،انہوں نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق قوم کے ہر بچے جس کے پاس علم ہے اور محنت کرنا چاہتا ہے اسے اپنا پیٹ کاٹ کر لیپ ٹاپ فراہم کریں گے ، یہ لیپ ٹاپ لاکھوں نوجوانوں کو روزگار کمانے کے قابل بنانے کا ذریعہ بھی بنا ہے

،وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ ایک سال کے دوران نوجوانوں میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے ، اس کے لئے بجٹ میں رقم مختص کردی گئی ہیاور یہ لیپ ٹاپ کسی سفارش پر نہیں بلکہ خالصتا میرٹ پر ملے گا،وزیرعظم شہبازشریف نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے 5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، اس کے علاوہ دیہی علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کو بھی 5ارب روپے کے زرعی قرضے فراہم کئے جائیں گے،وزیراعظم نے اس یقین کا اظہارکیا کہ نوجوانوں کی محنت رنگ لائے گی اور ہم آئی ٹی کے شعبے میں ہمسایہ ملک کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے اور پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے،انہوں نے کہا کہ میرا بس چلے تو ایک لاکھ نہیں بلکہ ایک کروڑ لیپ ٹاپ نوجوانوں میں تقسیم کروں کیونکہ یہی لیپ ٹاپ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنیں گے،وزیراعظم نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے دن پوری قوم نے دنیا کو یہ باور کرانے کے لئے احتجاج کیا کہ کوئی مسلمان قرآن مجید کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا،قبل ازیں وزیراعظم نے فیتہ کاٹ کر پورے پاکستان کے طلبا وطالبات میں ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے پروگرام کا افتتاح کیا، وزیراعظم نے تقریب میں شریک مختلف یونیورسٹیوں کے نمایاں تعلیمی قابلیت کا مظاہرہ کرنے والے طلبا وطالبات میں خود لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاور سیکٹر کی بڑھتی ہوئی سبسڈی پاکستان کے لی...

فنانس ڈویژن نے مالی سال 23-2024 میں پاور سیکٹر کی سبسڈیز کے لیے 450 ارب روپے مختص کیے ہیں
جو کہ مالی سال 22-23 میں مختص کیے گئے 350 ارب روپے سے زیادہ ہے ۔یہ بات ایک سینئر افسر نے ویلتھ پاک کو بتائی۔
مالی سال 2023 کے اقتصادی سروے کے مطابق، حکومت نے گزشتہ سال نجی پاور پلانٹس کے لیے سبسڈی کے طور پر 180 ارب روپے تقسیم کیے تھے۔ مزید برآںکسان پیکج کے تحت 48 ارب روپے کی رقم فراہم کی گئی، جو کہ ابتدائی طور پر بجٹ کے تخمینے میں شامل نہیں تھی۔
مالی سال 2024 کے لیے کے الیکٹرک کے لیے سبسڈی کو 315 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ جاریہ سال میں اس کے صارفین کے لیے ابتدائی رقم 80 ارب روپے تھی۔ تاہم اصل سبسڈی کی رقم 193 بلین روپے تھی، جو ابتدائی تخمینہ سے زیادہ تھی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ یہ سبسڈی پاکستان میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کی وجہ سے دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 2023 کے جولائی تا اپریل کی مدت کے لیے جمع شدہ ادائیگیاں 2,631 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.38 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتی ہے، جب گردشی قرضے کی رقم 2,450 بلین روپے تھی۔
وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مالی سال 2022-23 کے جولائی تا فروری کے دوران گردشی قرضے میں اوسط ماہانہ اضافہ 52.4 ارب روپے تھا۔اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے اہلکار نے کہا کہ ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی کی مد میں کھربوں روپے کی ادائیگی نے گردشی قرضے میں جاری اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ ایک غیر اہدافی سبسڈی کے طور پر، بنیادی طور پر معاشرے کے شہری متمول طبقے کو فائدہ پہنچاتا ہے اور کل سبسڈیز کا 90فیصدسے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سبسڈی کو ہٹانے سے نہ صرف مالیاتی خسارہ کم ہوتا ہے بلکہ حکومت کو درپیش مالی مشکلات میں بھی کمی آتی ہے۔ اہلکار نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی کو کم کرنے سے مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور مالی بوجھ سے نجات پر کافی اثر پڑے گا۔
تازہ ترین گردشی قرضوں کے انتظامی منصوبے سے انکشاف ہوا ہے کہ قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے اور 335 ارب روپے کی اضافی سبسڈی کے باوجود گردشی قرضہ مسلسل بڑھتا رہا، جس سے پاور سیکٹر کے لیے تشویش پیدا ہوئی اور مجموعی معیشت پر اس کے وسیع اثرات مرتب ہوئے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاور سیکٹر کو دی جانے والی سبسڈی میں کمی صرف اسی صورت میں ممکن ہو سکے گی جب پالیسی میں مطلوبہ تبدیلی دولت مند شہری طبقے کے بجائے پسماندہ دیہی آبادی کو سبسڈی دینے پر مرکوز ہو۔حکومت کو ایسی ٹارگٹڈ پالیسیاں تیار کرنی چاہئیں جو اس بات کا تعین کریں کہ کس کو سبسڈی ملنی چاہیے اور کس کو ٹیکس کا بوجھ برداشت کرنا چاہیے، جس کا مقصد سماجی بہبود کو بڑھانا ہے۔
مزید برآں، گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لیے ایک مضبوط انتظامی حکومت کی ضرورت ہے جو بلوں کی عدم ادائیگی پر جرمانے کو یقینی بنائے اور بجلی چوری جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کا سدباب کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سولر پینلز کی مقامی مینوفیکچرنگ ترجیح ہونی چ...

پاکستان کی حکومت کو سستے سولر پینلز اور اس سے متعلقہ آلات کی مقامی تیاری کو فروغ دینے کے لیے ایک ٹھوس پالیسی مرتب کرنے کو ترجیح دینی چاہیے۔مورو پرائیویٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مصطفی عبداللہ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کا منصوبہ پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے منظر نامے میں انقلاب برپا کر سکتا ہے اور مقامی ویلیو ایڈڈ مینوفیکچرنگ میں ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ملکی معیشت کو فروغ دے سکتا ہے۔
انہوں نے رائے دی کہ فنانس بل 2023-24 میں سولر پینلز اور اس سے متعلقہ آلات کی تیاری کے لیے درکار خام مال پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرکے حکومت نے مقامی مینوفیکچرنگ کے فروغ کو ترجیح دینے کی جانب سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن حکومت کو سولر پینلز کے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو گھیرنے کے لیے ایک اچھی طرح سے مربوط سولر پالیسی فریم ورک تیار کرنے کی بھی ضرورت ہے اور اسے معیار کو یقینی بنانے اور اجارہ داری کی حوصلہ شکنی کے لیے ایک مخصوص مدت کے لیے ایک منصوبہ تیار کرنا چاہیے۔
مصطفی نے کہا کہ دنیا بھر کے دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پائیدار طریقے سے پورا کرنے کے لیے اپنے پاور جنریشن پورٹ فولیو میں قابل تجدید توانائی کی طرف اپنی تبدیلی کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر شمسی توانائی حاصل کرنے کے لیے یہ نمایاں صلاحیت فراہم کرتی ہے لیکن آج تک کی پیشرفت ناکافی پالیسی ایکشن، کمزور سرمایہ کاری کے ماحول اور توانائی کی منصوبہ بندی کے عمل پر محدود توجہ کی وجہ سے سست ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک پالیسی منتقلی شروع کرنے اور گھریلو صنعتی ترقی کو فروغ دینے میں مدد کرے گی کیونکہ اس وقت سرمایہ کاروں کے پاس شمسی ٹیکنالوجی کے طویل مدتی منافع اور پائیداری کو سمجھنے کے لیے مناسب پالیسی گائیڈ لائنز نہیں ہیں، اس طرح ایک ایسا ماحول پیدا ہوتا ہے جو طویل عرصے کے لیے سازگار نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک متحد شمسی پالیسی فریم ورک ان خلا کو دور کرے گا اور اس سلسلے میں حقیقت پسندانہ مقاصد کے حصول کے لیے انفرادی اقوام کی کوششوں کو ہموار کرے گا۔مصطفی نے کہا کہ درآمدات کے مقابلے سولر پینلز کی مقامی طور پر تیاری کے بہت سے فوائد ہیں، جن میں لاگت کو کم کرنا، ملازمتیں پیدا کرنا اور مقامی صنعتوں کو سپورٹ کرنا شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سولر پینلز کی پیداوار کے فوائد صرف ماحول دوست توانائی کی پیداوار سے بڑھ کر ہیں کیونکہ گھریلو مینوفیکچرنگ صنعتوں کی ایک رینج میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں بھی اہم ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گھریلو پیداوار تحقیق اور ترقی، پروجیکٹ فنانسنگ، آپریشنز مینجمنٹ، لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹیشن میں ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ توانائی کے بحران کے تناظر میں، حکومتیں دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پائیدار توانائی کے استعمال کو فروغ دینے میں اہم پیش رفت کر رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو ترشاوہ پھلوں اور آم کی برآمدات کے...

دوسرے ممالک کے مقابلے میں ترشاوہ پھل اور آم کے معیار میں نمایاں برتری کے باوجود چین کو برآمدات میں پاکستان کا حصہ 2020 میں بیجنگ سے ان پھلوں کی درآمدات کی کل 1.2 بلین ڈالر مالیت کا محض 0.01 فیصد رہا۔ پاکستان کی ٹیرف اور نان ٹیرف کی ضروریات کی تعمیل کرنے میں ناکامی اس کی ایک وجہ ہے۔
چین، جو اس وقت امریکہ کے بعد عالمی سطح پر خوراک کا دوسرا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے، اس نے 2020 میں تقریبا 12 بلین ڈالر مالیت کے پھل درآمد کیے ہیں۔ یہ پوزیشن فی کس آمدنی میں خاطر خواہ ترقی کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے، جس نے چین میں صارفیت کو ہوا دی ہے۔ ملک کے اندر پھلوں کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 2016 اور 2020 کے درمیان، چینی پھلوں کی درآمدات میں 23 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو امریکہ اور جرمنی کے بعد عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان نے ابھی تک چینی پھلوں کی منڈی میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔ اس مارکیٹ میں کامیابی کے ساتھ داخل ہونے کے لیے، پاکستان کو سخت معیار کی جانچ پڑتال اور اچھی طرح سے قائم شدہ لاجسٹکس سسٹم کی ضرورت ہے جو پھلوں کی پیداوار اور نقل و حمل کے لیے مطلوبہ حفاظتی معیارات پر عمل پیرا ہوں۔
ترشاوہ پھل ایک اہم شعبہ ہے جو پاکستان کی کل پھلوں کی پیداوار کا 40 فیصد ہے۔ ترشاوہ پھل سب سے آگے ہے کیونکہ اس کی برآمدات سے پاکستان کو 2021 میں 205 ملین ڈالر کمائے گئے۔ پاکستان نے سال کے دوران 536,000 ٹن ترشاوہ پھل برآمد کیا۔پاکستان اپنی کل ترشاوہ پھل کی پیداوار کا تقریبا 17 فیصد برآمد کرتا ہے، افغانستان 27 فیصد اور روس ان برآمدات کا 23 فیصد حاصل کرتا ہے۔ تاہم، 2020 میں چین کو پاکستان کی ترشاوہ پھل کی برآمدات صرف 80 ٹن تھیں۔پاکستان بیجنگ کو ترشاوہ پھل کی برآمدات بڑھانے کے لیے چین کی جانب سے درکار ضروری اقدامات پر عمل درآمد کے لیے سرگرم عمل ہے۔
پاکستان سالانہ 4.4 فیصد کی اوسط شرح نمو کے ساتھ 1.7 ملین ٹن آم پیدا کرتا ہے۔ 2022 میں، آم کی برآمدات 104 ملین ڈالر کی تھیں، جس میں متحدہ عرب امارات سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے، اس کے بعد برطانیہ اور افغانستان ہیں۔تاہم، جب چین کو آم کی برآمدات کی بات آتی ہے، تو پاکستان کا حصہ آم کی کل برآمدات میں 0.5فیصد سے بھی کم ہے اور یہ چین کی آم کی درآمدات کا صرف 0.3فیصد نمائندگی کرتا ہے۔
خاص طور پر، پاکستان نے 2020 میں چین کو 37 ٹن آم برآمد کیے، 2021 میں 37.42 ٹن اور 2022 میں 23.95 ٹن آم برآمد کیے گئے۔چینی مارکیٹ میں ٹیرف کے سازگار حالات ہونے کے باوجود، پاکستان کی برآمدی کارکردگی اس کی صلاحیت سے نمایاں طور پر کم ہے۔ پاکستان کا ایک فائدہ اس کے آم کی موسمی نوعیت ہے۔ چونکہ جنوب مشرقی ایشیا کے آم مئی سے ستمبر تک مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتے، جو کہ پاکستانی آم کے سیزن کے مطابق ہوتا ہے، اس لیے پاکستان کے پاس چینی مارکیٹ پر قبضہ کرنے کا ایک مناسب وقت ہے۔
چین دنیا کے آموں کا ایک پانچواں حصہ استعمال کرتا ہے، اور پاکستانی آم اپنے منفرد ذائقے کے لیے مشہور ہیں، جو چین میں مارکیٹ میں تیزی سے رسائی کی صلاحیت پیش کرتے ہیںجبکہ چین کا صوبہ ہینان اور دیگر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک جنوری سے مئی تک آم فراہم کرتے ہیں، پاکستان میں آم کا سیزن مئی سے ستمبر تک چلتا ہے، جو اس عرصے کے دوران کم سے کم مقابلے کے ساتھ اسٹریٹجک پوزیشن فراہم کرتا ہے۔
ترقی یافتہ منڈیوں میں بغیر بیج والی اقسام کی بڑھتی ہوئی دستیابی کی وجہ سے پاکستان کے ترشاوہ پھل کی مانگ کم ہو رہی ہے۔ پاکستان دنیا بھر میں 196 ملین ڈالر کے ترشاوہ پھل برآمد کرتا ہے لیکن چین کی 137 ملین ڈالر کی منڈی میں اس کا کوئی خاص حصہ نہیں ہے۔مجموعی طور پر، ترقی یافتہ ممالک کو پاکستان کی ترشاوہ پھل کی برآمدات کا صرف 2.6 فیصد حصہ ہے۔ اس کی بڑی وجہ ترقی یافتہ ممالک میں بغیر بیج کے ترشاوہ پھل کی اقسام کے لیے صارفین کی ترجیح ہے، جو اب اسکی عالمی برآمدات کا 61 فیصد بنتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

صنعت کی ترقی میں مدد کے لیے عالمی فورمز پر '...

عالمی نمائشوں میں برآمدی صنعتوں اور پاکستان میں تیار کردہ مصنوعات کو فروغ دینے سے ملک میں مجموعی کاروباری ماحول کی حوصلہ افزائی ہو گی۔
اسسٹنٹ منیجر ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ڈویژن، ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ضمیر احمد سومرو نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی نمائشوں کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر ترقی پذیر ملک بین الاقوامی خریداروں کو راغب کرنے کے لیے اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ان کی میزبانی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارہ ان پیرامیٹرز پر توجہ مرکوز کر رہا ہے اور مختلف شعبوں کے لیے بین الاقوامی نمائشوں کا اہتمام کر رہا ہے تاکہ عالمی فورمز پر پاکستان میں بنی مصنوعات کو فروغ دیا جا سکے۔
سومرو نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے اس سال مئی میں ٹیکسپو2023 کا اہتمام کیا گیا تھا۔ نمائش میں ٹیکسٹائل یونٹس کو اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم پیش کیا گیاجن میں چمڑے کے ملبوسات، دستانے، جوتے، کاٹن، کڑھائی اور لیس، ریڈی میڈ ملبوسات، گھریلو کپڑے، تولیہ، ہوزری آرٹ سلک، کھیلوں کے لباس اور فنکشنل فیبرکس، لیس اور لوازمات شامل تھے۔ بین الاقوامی خریداروں کو غیر ملکی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ان عالمی نمائشوں کی اہمیت نہ صرف مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لیے ناگزیر ہے بلکہ یہ باقی دنیا کی کمپنیوں کے ساتھ نئی مہارتوں اور مہارتوں کو بانٹنے اور سیکھنے کا ایک مثر پلیٹ فارم بھی ہے۔
پاکستان کو اپنی مصنوعات کے لیے غیر ملکی خریدار حاصل کرنے کے لیے عالمی نمائش میں شرکت اور میزبانی کے لیے ایک موثر طریقہ کار کی اشد ضرورت ہے۔ اسی

طرح یہ نمائشیں مقامی مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کے تعاون سے بھی منعقد کی جانی چاہئی


پاکستان کارپٹس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو اعجاز الرحمان نے کہا کہ پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن اکتوبر 2023 میں پاکستان میں ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی  الاقوامی نمائش منعقد کرنے جا رہی ہے تاکہ غیر ملکی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔پاکستان میں تقریبا 40 سے 50 نمائشیں سالانہ لگائی جاتی ہیںجنہیں مقامی صنعتوں کے تعاون سے بڑھانے کی ضرورت ہے۔چیمبرز آف کامرس کے متعلقہ حکام کو بھی ایسی نمائشوں کے انعقاد کے لیے آگے آنا چاہیے۔
اعجاز الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے اور بین الاقوامی منڈیوں کو راغب کرنے کے لیے کم از کم 200 نمائشوں کا اہتمام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کارپٹ ایسوسی ایشن غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کے لیے اپنے طور پر ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں کو بھی اس سلسلے میں مزید کلیدی اور موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔
اس سال 4 سے 6 اکتوبر تک پاکستان میں منعقد ہونے والی عالمی کارپٹ نمائش ممکنہ طور پر ایسے بین الاقوامی خریداروں کو راغب کرے گی جنہوں نے کبھی پاکستان کا سفر نہیں کیا، اس لیے حکومت اور متعلقہ اداروں سے درخواست ہے کہ وہ تکنیکی اور مالیاتی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستانی مصنوعات کے فروغ اور مارکیٹنگ کے لیے ایسی بین الاقوامی نمائشوں میں تعاون کریں۔


نمائش میں 35 سے زائد ممالک کے خریداروں کی شرکت متوقع ہے اور امیدیں زیادہ ہیں کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کئی ملین ڈالر کے معاہدے ہوں گے جس سے انڈسٹری کو سہارا ملے گا اور پاکستان کے لیے قیمتی زرمبادلہ آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مصنوعات کی بڑی مارکیٹیں محدود ہیں، کیونکہ ہم اپنی بڑی مصنوعات صرف امریکہ، چین، افغانستان، برطانیہ، جرمنی، متحدہ عرب امارات، اٹلی، فرانس اور اسپین کو برآمد کرتے ہیں۔ پاکستانی مصنوعات کے لیے متنوع کوششیں ناگزیر ہیں کیونکہ ہماری برآمدات دنیا بھر میں برآمدات کی نئی منزلیں تلاش کرکے ملکی معیشت کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ نے عمرسرفراز چیمہ کو جیل میں...

لاہورہائیکورٹ نے عمرسرفرازچیمہ کو جیل میں بی کلاس دینے کا حکم دیدیا،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے درخواست پرسماعت کی،لاہورہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ،اہلیہ رابعہ سلطان نے بی کلاس کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی۔ عمرسرفراز چیمہ کواختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کی نااہلی کی مدت پوری ہو چکی ہے ،...

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ نوازشریف کی نا اہلی کے 5سال پورے ہو چکے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز میں کوئی حقیقت نہیں، 5سال سے زیادہ نا اہلی نہیں ہو سکتی، عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پورے کرے گی، الیکشن کا وقت آئین میں طے شدہ ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے، ہماری خواہش ہے کہ نواز شریف الیکشن کی مہم کی قیادت کریں۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ شواہد نہ ہوں تو کیسز اپنی موت آپ مر جاتے ہیں، حکومت کی مدت اگست میں پوری ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حوالدار لالک جان شہید کا 24واں یوم شہادت عقی...

کارگل کے محاذ پر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 24واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے حوالدار لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حوالدار لالک جان نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادر وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، ڈیوٹی پر پختہ ارادہ اور مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ہمت ہماری مسلح افواج کی بہترین مثال ہے،بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے بہادر ہیروز نے مادر وطن کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں پیش کیں، پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی،بیان میں کہا گیا کہ آئیے ہم ان ہیروز کو یاد رکھیں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کیں، شہدا کی قربانیاں ہم سب اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ جج عہدے ک...

جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم آف پاکستان جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،سپریم کورٹ میں جسٹس مسرت ہلالی کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا ، حلف برداری تقریب میں سینئر ججز، اٹارنی جنرل، وکلا بھی شریک ہوئے ،جسٹس مسرت ہلالی 3سال تک سپریم کورٹ کے جج کے طور پر خدمات ادا کریں گی،واضح رہے کہ جسٹس عائشہ ملک کے بعد جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی دوسری خاتون جج ہیں ، جسٹس مسرت کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9 مئی واقعات،اسد عمر، شاہ محمود کو شاملِ تفت...

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9مئی کو پیش آئے واقعات کے کیس میں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا،انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کی عبوری ضمانتوں میں 21جولائی تک توسیع کر دی،اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے 3 مقدمات میں ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری ہونے پر عبوری ضمانتوں کی درخواستیں بھی عدالت میں دائر کر دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سرکاری ملازمین کو اکسانے کا کیس، فوادچوہدری...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فواد چوہدری کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی،ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے فوادچو ہدری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت کی جس کے دوران فواد چوہدری پیش ہوئے،جج طاہر عباس سِپرا نے فواد چوہدری سے کہا کہ موسم اچھا ہو گیا ہے،فواد چوہدری نے جواب دیا کہ موسم تو اچھا ہو گیا ہے، لگے ہوئے ہیں ہم بھی،فوادچوہدری کی جانب سے عدالت میں کیس کی دستاویزات مہیا کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی،فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ آج عدالت میں 265سی کی درخواست دائر کر رہے ہیں، ہمیں تا حال کیس سے متعلق مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں، کیس کی مکمل دستاویزات کی فراہمی ملزم کا حق ہوتا ہے،پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے پاس اس وقت کیس کی فائل موجود نہیں، کیس کی فائل دیکھ کر ہی کوئی بیان دے سکتا ہوں،فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ اگلی سماعت کی کوئی لمبی تاریخ دے دیں، 10محرم کے بعد کی تاریخ دے دیں،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا، فواد چوہدری کے خلاف فردِ جرم کی کارروائی ایک با رپھر موخر اور کیس کی سماعت 14جولائی تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور پولیس کو مطلوب قتل سمیت دیگر جرائم کے6...

پولیس کو مطلوب قتل سمیت دیگر جرائم کے ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا گیا،ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے بڑی کارروائی کرکے پنجاب پولیس کو مطلوب 6ملزمان کو امارات سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ائرپورٹ منتقل کر دیا۔ گرفتار ملزمان میں قمر شہزاد، توقیر بٹ، بوستان حسن، صائم زیب، وقار عظیم اور نسیم عباس شامل ہیں،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف قتل، ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔ گرفتار ملزمان اٹک، وہاڑی، گوجرانوالہ، پاکپتن اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھے۔ ایف آئی اے(این سی بی)انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیے تھے، جس کے بعد ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا،ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول یو اے ای کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ این سی بی انٹرپول پاکستان نے گزشتہ سال ملزمان کی گرفتاری کے لیے 117ریڈ نوٹسز بھی جاری کیے۔ انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ گرفتار ملزمان کی بروقت حوالگی کے لیے ایف آئی اے امیگریشن کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہید میجر عبداللہ، صاحب خان، محمد ابراہیم او...

میجر میاں عبداللہ شاہ، نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدا کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی، چاروں شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران، سپاہیوں، عزیز و اقارب سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی،آئی ایس پی آر کے مطابق نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر خان میران شاہ میں خودکش حملے میں شہید ہوئے تھے جبکہ میجر میاں عبد اللہ شاہ ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران شہید ہوئے، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۷ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کی طرف سے ہتھیاروں کی فروخت تائیوان ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ چین کے تائیوان کو امریکہ کی طرف سے ہتھیاروں کی فروخت جزیرے کے لوگوں کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کیفی نے ان خیالات کا اظہارامریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے  ہتھیاروں کے معاہدے کی منظوری کے جواب میں کیا ،یہ معاہدہ  تائیوان کو گولہ بارود اور لاجسٹک سپلائی سپورٹ کی فروخت پر مشتمل ہے۔

تان نے کہا کہ چین امریکہ کی طرف سے چین کے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور وہ  اس معاملے کو بھرپور طریقے سے اٹھا بھی چکا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسلحے کی فروخت چین کے بنیادی مفادات کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ یہ چین کے اندرونی معاملات میں سنگین  مداخلت اور جان بوجھ کر آبنائے تائیوان میں تناؤ میں اضافے کااقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ ون چائنہ اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ بیانات کی پاسداری کرے۔ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کو تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرتے ہوئے تائیوان کے ساتھ ہر قسم کا فوجی گٹھ جوڑ روکنا چاہیے اور "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہ کرنے کے اپنے عزم کا احترام کرنا چاہیے۔

 

مقامی ٹیلی ویژن چینل نےنامکمل منصوبوں کی تفصیلات نہیں بتائیں جن میں زیادہ ترعالمی بینک کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی تھی تاہم  ان منصوبوں کی تخمینہ لاگت 85 کروڑ ڈالر ہے۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان کا ملک میں منصوبے مکمل کرنے کیلئے...

کابل(شِنہوا)افغانستان میں نگران حکومت نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اگست 2021 میں جنگ زدہ ملک سے امریکی زیر قیادت غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد ترک کیے گئے منصوبوں کو مکمل کرے۔

مقامی ٹیلی ویژن چینل طلوع نیوز نے جمعرات کو بتایا کہ قائم مقام وزیراعظم کے سیاسی دفتر کے سربراہ مولوی ذاکر نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے ) کےقائم مقام سیاسی سربراہ سکاٹ سمتھ سے ملاقات میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں اپنے 50 فیصد مکمل ہونے والےمنصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائے۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ناسا اورسپیس ایکس کی اگست میں خلائی سٹیشن کے...

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی خلائی ادارہ نا سا اور سپیس ایکس اگست میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے عملے کا ساتواں مشن روانہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ناسا کے جاری بیان کے مطابق  عملے کے ساتویں مشن کی روانگی کے لیے ابتدائی طور پر15 اگست کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی سپیس سینٹر میں لانچ کمپلیکس 39 اے سے خلامیں روانہ ہو گا۔

خلا میں جانے والے ساتویں مشن کے عملے میں ناسا کی خلاباز اور مشن کمانڈر جیسمین موگھبیلی، یورپی خلائی ایجنسی کے خلاباز اور پائلٹ اینڈریاس موگینسن ، جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے خلاباز ساتوشی فروکاوا اور راسکوموس کے خلا باز کونسٹانٹن بوریسوو بطور مشن ماہرین شامل ہوں گے۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، چھونگ چھنگ میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتو...

چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کی میونسپلٹی چھونگ چھنگ میں جمعرات کی صبح 11 بجے تک حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی اور دو افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ مقامی امدادی کارکن لاشوں اور ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

وان ژوضلع کے ہنگامی انتظامی بیورو کے مطابق  پہلے سے لاپتہ ہونے والے دو افراد کی لاشیں آج صبح  ضلع کی  ٹاؤن شپ چھانگ تان سے ملی ہیں۔

چھونگ چھنگ میں پیرسے جاری شدید بارشوں سے شہرمیں سیلاب اور ارضیاتی آفات کی صورتحال درپیش ہے  جبکہ چھانگ تان ٹاؤن شپ میں بارشوں کے تازہ سلسلے کے دوران ریکارڈ بارش ہوئی ہے۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے پہلے اوپن سورس ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم...

بیجنگ (شِنہوا) متعدد ڈویلپرز کے اشتراک سے بنایا گیا، چین کے پہلے اوپن سورس ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم، اوپن کائلن 1.0 کا  اجرا کردیا گیا۔

 کائلن سیریز کے آپریٹنگ سسٹم، بشمول اوپن کائلن، کمپیوٹرز اور موبائل فونز کے لیے دستیاب ہیں۔ اوپن کائلن تیار کرنے والی کمپنی، کائلن سافٹ کے مطابق، اوپن کائلن ایپ اسٹور کام، زندگی، تفریح اور پروگرامنگ کے حوالے سے صارفین کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈبلیو پی ایس آفس۔وی چیٹ اور کیو کیوسمیت  تقریباً ایک ہزارتھرڈ پارٹی سافٹ ویئرآپشن پیش کرتا ہے۔

کمپنی کے ایک ایگزیکٹو نے بتایا کہ کمپنی عالمی سافٹ ویئر اور ہارڈویئر پارٹنرز کو آپریٹنگ سسٹم میں شمولیت کی ترغیب دینے کے لیے تعاون کوفروغ دیتی رہے گی۔  فی الحال، کائلن آپریٹنگ سسٹم سیریز کا اطلاق سرکاری انتظامیہ، مالیات، مواصلات، توانائی، ٹرانسپورٹ، صحت اور تعلیم کے ساتھ ساتھ چین کے خلائی پروگراموں میں بھی کیا گیا ہے۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلامتی و خوشحالی کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم...

استنبول (شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم کے سربرا ہان مملکت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے ترک ماہرین نے کہا کہ چین عالمی سلامتی اور خوشحالی کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ارکان کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

ترکیہ کے سابق سفارت کار اور خارجہ پالیسی کے تجزیہ کار گلرو گیزر نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی احترام اور باہمی اعتماد پر مبنی ایک کھلے مکالمے کا انعقاد خاص طور پر اہم ہے۔

دنیا اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے ایسے میں چین عالمی سلامتی اور خوشحالی یقینی بنانے اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کے قیام میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں دیکھیں گے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کیسے اس بنیادی سمجھ بوجھ کی بدولت اپنی رکنیت اور دائرہ کار کو مزید وسعت دیتی ہے ۔ جب ممالک شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت کا عمل شروع کریں گے تو انہیں علم ہوگا کہ ان کی رائے واقعی اہم ہے۔

گیزر نے مزید کہا کہ یہ اہم ترین پہلوؤں میں سے ایک ہے جو شنگھائی تعاون تنظیم کو منفرد بناتا اور چین کے اپنے پڑوسی اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ارکان کے ساتھ ورکنگ تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔

گیزر کے خیالات سے انقرہ میں قائم ترک سینٹر فار ایشیا پیسیفک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر سیلکوک کولاکوغلو نے بھی اتفاق کیا۔

کولاکوغلونے کہا کہ سلامتی کے فروغ میں چین کی کامیابیاں اور تعاون قابل تعریف ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم نے سرحدی سلامتی بڑھانے میں "بہت مضبوط کامیابیاں" سمیٹی ہیں ۔

شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی تعاون میں مسلسل پیشرفت کی بدولت اب ایک وسیع تر تنظیم بن چکی ہے جس کے ارکان تجارت، معیشت، توانائی، تعلیم، نقل و حمل اور ثقافتی شعبوں میں اپنے تعلقات مزید بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، گھرمیں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک

کُن مِنگ (شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان میں جمعرات کی صبح ایک گھر میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

کاؤنٹی گورنمنٹ کے انفارمیشن آفس کے مطابق آگ داگوان کاؤنٹی کے تیان شنگ ٹاؤن میں ایک رہائشی عمارت میں نصف شب کے بعد لگی۔

رات گئے 1 بج کر 20 منٹ تک آگ پر قابو پا لیا گیا تھا تاہم حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سپریم پیپلزپروکیوریٹوریٹ کا سابق سینئ...

بیجنگ (شِنہوا)چین کی سپریم پیپلزپروکیوریٹوریٹ نےرشوت خوری کے شبے میں گوانگ ڈونگ صوبائی پیپلزکانگریس کی قائمہ کمیٹی کےسابق وائس چیئرمین لی چھن شینگ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

استغاثہ کے حوالے کیے جانے سے پہلے لی کے کیس کی تفتیش نیشنل کمیشن آف سپرویژن نے کی۔

 کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں سرمایہ کاری وتجارتی میلے کا آغاز

لان ژو(شِنہوا)29واں چائنہ لان ژو سرمایہ کاری و تجارتی میلہ جمعرات کو چینی صوبہ گانسو کے دارالحکومت لان ژو میں شروع ہوا۔

مقامی حکام کے مطابق پانچ روزہ میلے کا مقصد کھلے پن اور تعاون کو اجاگرکرتے ہوئے مزید کاروباراورسرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ اس سال میلے میں رجسٹرڈ مہمانوں کی تعداد40 ہزار سے تجاوز کرنے کی توقع ہے جبکہ 16 سو سے زائد ملکی اور غیر ملکی کاروباری ادارے بھی میلے میں شرکت کریں گے۔

میلے کے منتظم کے مطابق اس سال کے میلے میں سعودی عرب اور تھائی لینڈ کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

میلے میں فورمز، کاروباری پروموشنز، مذاکرات اورتبادلوں کی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک پاکستان کے معاشی منظرنامے کو تبدیل کر...

اسلام آباد(شِنہوا)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) کا اہم منصوبہ ہے جو پاکستان کے معاشی منظرنامے کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

شہباز شریف نے سی پیک کی ایک دہائی مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت اربوں ڈالرز کے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد سے پاکستان کو سماجی و اقتصادی فوائد حاصل ہوئے ہیں اور ملک کو خطے اور اس سے آگے ترقی کرنے میں مدد ملی ہے۔

2013میں شروع ہونے والا سی پیک ایک راہداری  منصوبہ ہے جو پاکستان میں جنوب مغربی گوادر بندرگاہ کو چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے میں کاشغر سے جوڑتا ہے جس سے  توانائی، نقل و حمل اور صنعتی تعاون اجاگر ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں سی پیک نے چینی قیادت کی مکمل حمایت سے پاکستان کی اقتصادی تاریخ میں ایسی رفتار حاصل کی ہے جس کی مثال پاکستان کی معاشی تاریخ میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کی قیادت کے درمیان سخت محنت اور انتھک عزم کی کہانی ہے، پاکستان نے سی پیک کے تحت توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سمیت سینکڑوں منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔

سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی اور پاکستانی عملے کی انتھک کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہزاروں چینی کارکنوں نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ دن رات کام کیا ۔ متعدد منصوبوں کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا جو دونوں فریقین کے بے مثال عزم اور جوش و خروش کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آ ئندہ دنوں میں سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے گی اور دونوں ممالک کے درمیان زراعت، خصوصی اقتصادی زونز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور معدنی وسائل کی تلاش سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے مالی بحران کے دوران پاکستان کی مدد کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور چین کی جانب سے قرضوں کی واپسی سمیت مالی امداد کی نشاندہی کی۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، 5 جی بیس اسٹیشن کی تعداد 28 لاکھ سے زا...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مئی کے اختتام تک 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 28 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہوچکی تھی۔ یہ چین کی دنیا کا سب سے بڑا اور جدید ترین نیٹ ورک بنیادی ڈھانچہ تعمیر کی کوششوں کا حصہ ہے۔

نائب وزیربرائے صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی وانگ جیانگ پھنگ نے  بیجنگ میں جاری عالمی ڈیجیٹل معیشت کانفرنس 2023 کے دوران بتا  یا کہ  چین نے حالیہ برسوں میں زیادہ تکنیکی اعتبار سے جدید نیٹ ورک بنیادی ڈھانچہ کی بدولت ڈیجیٹل معیشت کی تیزی سے ترقی حاصل کی ہے ۔

 چین کی ڈیجیٹل معیشت کی مالیت سال 2022 میں 502 کھرب یوآن (تقریباً69.3 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ چکی تھی۔ ملک کی مجموعی قومی پیداوارمیں میں ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بڑھ کر 41.5 فیصد ہوچکا ہے جس کے سبب یہ مستحکم ترقی اور تبدیلی کا انجن بن چکا ہے۔

عالمی ڈیجیٹل معیشت کانفرنس 2023 جمعہ کو اختتام پذیرہوگی جس میں دنیا بھر میں ڈیجیٹل معیشت کے لئے ایک کھلا اختراعی نیٹ ورک بنانے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

 اس مرتبہ کانفرنس کا موضوع "ڈیٹا ترقی کی راہ، ذہانت مستقبل کی رہنما" ہے۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان کے تابکاری سے آلودہ پانی کے اخراج پر آ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ  بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی طرف سے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئرپاور سٹیشن کے تابکاری سے آلودہ پانی کو ٹھکانے لگانے کے بارے میں جاری رپورٹ میں اخذ  کردہ نتائج محدوداور نامکمل ہیں۔

چین کی اٹامک انرجی اتھارٹی (سی اے ای اے) کے سیکرٹری جنرل ڈینگ جی  نے کہا کہ آئی اے ای اے نے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے جائزہ مشن میں شرکت کے لیے متعدد ممالک کے ماہرین کو مدعو کیا تھا، تاہم یہ رپورٹ تمام ممالک کی رائے اور ماہرین کے بیانات کی مکمل عکاسی نہیں کرتی،سی اے ای اے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی طرف سے جلد بازی میں اس طرح کی رپورٹ کے اجرا پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے جاپان نے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے اپنے فیصلے کو درست ثابت نہیں کیا۔ جاپان نے  دیگر ممکنہ آپشنز کو چھوڑ کرآئی اے ای اے ٹاسک فورس کو سمندری اخراج کے منصوبے کے جائزےسے جان بوجھ کر روکا ۔ اگرچہ آئی اے ای اے نے تسلیم کیا کہ سمندری اخراج کا منصوبہ متعلقہ بین الاقوامی حفاظتی معیارات کے مطابق ہے، لیکن یہ ثابت نہیں کیا گیا کہ جوہری آلودہ پانی کو ٹھکانے لگانے کے لیے سمندری اخراج کا منصوبہ واحد اور بہترین آپشن ہے۔

ڈینگ نے کہا کہ اس کے علاوہ ، جاپان نے پاور پلانٹ کی ٹریٹمنٹ کے طویل مدت کے لیے موثر اور پائیدار ہونے کا بھی کوئی جواز پیش نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاپان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 70 فیصد سے زیادہ تابکاری اثرات سے صاف پانی معیارات پر پورا نہیں اترتا اور اسے مزید ٹریٹ کرنے کی ضرورت ہے۔تابکار پانی کوصاف کرنے کی سہولت کی کارکردگی کی افادیت اور پائیداری مستقبل کے طویل مدتی آپریشنز کے دوران اس سہولت کے زنگ آلود ہونے اور عمر بڑھنے کے ساتھ مزید کم ہو جائے گی۔

عہدیدار نے کہا کہ تیسرا یہ کہ  جاپان نے تابکاری سے آلودہ پانی کے ڈیٹا کی سچائی اور درستگی کا جواز پیش نہیں کیا۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

باہمی سہولت کی بنیاد پرجوزف بوریل کے جلد دور...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے خارجہ اموراورسلامتی پالیسی کے لیے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل کے باہمی سہولت کی بنیاد پر جلد دورہ چین کا خیرمقدم  کرتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات اظہارباقاعدہ پریس بریفنگ میں اس رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا کہ  چین نے جوزف بوریل کا اگلے ہفتے طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں یورپی یونین کے ساتھ ہر سطح پر تبادلوں کو برقرار رکھ رہا ہے۔ہم جوزف بوریل کو باہمی سہولت کی بنیاد پر جلد چین کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور یورپی یونین کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی چین-برطانیہ تجارتی "جمود توڑنے ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین-برطانیہ تجارت میں "جمود توڑنے کے مشن" کی 70 ویں سالگرہ کی یاد میں منعقدہ تقریب کے شرکا کو مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔

صدرشی نے خط میں اس بات کی نشاندہی کی کہ 70 سال قبل برطانوی تاجروں نے جیک پیری کی نمائندگی میں نئے چین کے روشن مستقبل اورچین-برطانیہ تعاون کی بڑی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے، جرات کے ساتھ منجمد نظریے کو مسمار کیا اورچین-برطانیہ تجارتی تبادلوں کے چینل کو کھولنے میں سبقت حاصل کی۔

چینی صدر نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران "جمود توڑنے والوں" کی نسلوں نے چین کی ترقی اور اصلاحات میں سرگرمی سے حصہ لیا اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے ذریعے ترقی اور نمو حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت چین اور برطانیہ کی تجارت 100 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین اور برطانیہ کا تعاون دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے  اور یہ عالمی امن اور ترقی کے لیے سازگار ہے۔ اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تمام شعبہ ہائے زندگی  سے تعلق رکھنے والے افراد کھلے پن اور تعاون کے علمبردارجذبے کو جاری رکھتے ہوئے نئے دور کے لیے سخت محنت کریں گے،یکساں مفاد پرمبنی تعاون، کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ اوردوطرفہ  دوستی اور تعاون کو فروغ دینے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں گے،صدرشی نے کہا کہ آج کی دنیا میں متعدد چیلنجز ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اوراقتصادی عالمگیریت کوناسازگارحالات کاسامنا ہے۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی سلامتی کا تحفظ ضروری ہے: چینی کمشنر دفت...

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے ہانگ کانگ پولیس کی طرف سے چین مخالف قوتوں سے نمٹنے کے حوالے سے کچھ مغربی سیاستدانوں کے غیر ذمہ دارانہ تبصروں کو سختی سے مستردکردیاہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں چین مخالف قوتوں کے وارنٹ جاری اور گرفتار کرنے کے پولیس کے اقدامات پرکینیڈا کی وزارت خارجہ، خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کے لیے یورپی یونین (ای یو) کے اعلیٰ نمائندے اور چند امریکی اور یورپی سیاست دانوں کے بیانات کے جواب میں ترجمان نے کہا  کہ کوئی بھی ملک اس ملی بھگت سے آنکھیں بند نہیں کرے گا جس سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو۔

 ترجمان نے کہا کہ سیاست دانوں نے ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی صورت حال اور ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کوتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  بیرون ملک فرار ہونے کے بعد، کچھ سرکردہ چین مخالف عناصر جنہوں نےہانگ کانگ کو اپنے جھوٹے فخر کے لیے بیچ دیا، ملک کو تقسیم کرنے اور ریاستی طاقت کو ختم کرنے کی کوشش میں غیر ملکی چین مخالف سیاست دانوں کے ساتھ ملی بھگت کی جو ملک کے بنیادی عنصر اورقانون کی حکمرانی کوچیلنج کرنا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ میں کچھ مقامی چین مخالف قوتیں مفرور افراد کے لیے "ڈارک فنڈز" اکٹھا کر رہی ہیں اور "ہانگ کانگ کی آزادی" کے لیے اشتعال انگیز بیانات دے رہی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ان کے جرائم کے حقائق واضح ہیں۔ ہانگ کانگ پولیس کی جانب سے قانون پر عملدرآمد  قوانین کی تعمیل ہے جو  قومی سلامتی کے تحفظ میں مدد گار ہے اور اس میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی کاروباری ادارے چین کے ساتھ رویہ بہتر...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق  امریکی کاروباری اداروں کی جانب سے امریکی حکومت پر دباؤ ہے کہ وہ چین کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر تبدیل کرے۔

یہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب امریکی حکومت چین کے ساتھ اقتصادی مذاکرات دوبارہ شروع کرنا چاہ رہی ہے۔

رپورٹ میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کچھ امریکی کمپنیز واشنگٹن سے کشیدگی کم کرنے کے لیے لابنگ کر رہی ہیں اور یورپی کمپنیز اپنی متعلقہ حکومتوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ یورپی ایگزیکٹوز نے امریکہ کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ وہ ان کے ممالک اور کمپنیز کوغیر ضروری تنازعے میں گھسیٹ رہا ہے۔

عالمی تجارت کے تجزیہ کار نک مارو کا کہنا ہے کہ امریکہ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ وہ چین کے ساتھ مکمل اقتصادی علیحدگی پر زور نہیں دے سکتا۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، توانائی کی کارکردگی کے معیار کی مزید اہ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اقتصادی منصوبہ ساز کی ویب سائٹ پر جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مزید اہم صنعتی شعبوں کو توانائی کے مئوثر استعمال کے لیے حکام کی جانب سے مقرر کردہ معیارات پر پورا اترنے کی ضرورت ہے۔

سرکلر کا مقصد اہم صنعتی شعبوں میں توانائی کی کارکردگی کے بینچ مارک کی سطح پر پالیسیزکو اپ ڈیٹ کرنا ہے۔ اسے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور چار دیگر سرکاری محکموں کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

ایتھیلین گلائکول، یوریا اور ٹائٹینیم ڈائی آکسائیڈ جیسے کل 11 صنعتی شعبوں کو ان شعبوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا جو توانائی کی کارکردگی کے کچھ معیارات کی تعمیل کرنے کے لئے ضروری ہیں۔

اپ ڈیٹ سے قبل  اس فہرست میں 25 شعبے شامل تھے جن میں آئل ریفائننگ، کوئلہ سے کوک اور کوئلہ سے میتھانول شامل ہیں۔

چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج  پر قا بو پا ئے  گا اور 2060 تک کاربن اخراج کو مکمل طور پر ختم کردے گا۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے مزید تاریخی دستاویزات کی عوام تک ر سا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نیشنل آرکائیوز ایڈمنسٹریشن کے مطابق چین کے  مرکزی  آرکائیوز نے 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد تاریخی دستاویزات اور فائلز کی عوام تک رسائی ممکن بنا دی ہے۔

تحقیق کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل آرکائیوزمیں 1921 سے 1936 تک کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی اور مقامی تنظیموں کی جانب سے تشکیل  کردہ  انقلابی تاریخ کی دستاویزات اور 1949 میں عوامی جمہو ریہ چین کے قیام کے بعد مرکزی اور ریاستی اداروں کی طرف سے تشکیل کردہ دستاویزات شامل ہیں۔

اب تک 2 لاکھ  سے زا ئد دستاویزات اور فائلز مرکزی آرکائیوز میں عوام کے لئے قابل رسائی ہیں۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا بی ڈی ایس 200 سے زائد ممالک اور خطوں...

بیجنگ (شِنہوا) چین کا بائی ڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) اب تک 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں کو خدمات فراہم کرچکا ہے۔

بیجنگ میں منعقدہ بی ڈی ایس -3 کی تیاری کی ایک تعریفی تقریب کے دوران بتایا گیا کہ چین نے  ڈھائی سال میں 30 بی ڈی ایس-3 سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیجے اور 2020 میں مقررہ وقت سے 6 ماہ قبل بی ڈی ایس-3 مکمل کیا۔

تقریب میں بتایا گیا کہ بی ڈی ایس-3 چین کا اب تک تیار کردہ ایک بہت بڑا اور  پیچیدہ خلائی نظام ہے جس میں سب سے بڑے پیمانے، وسیع کوریج، اعلی ترین خدمات کی کارکردگی، ضروریات اور روزمرہ زندگی کے درمیان قریبی تعلق ہے۔

بی ڈی ایس ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی بارے مختلف صنعتوں میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوا ہے۔ یہ تبدیلی اور اپ گریڈنگ کو فروغ دیتے ہوئے قابل ذکر معاشی اور سماجی فوائد مہیا کرتا ہے۔

بی ڈی ایس اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ 4 عالمی سیٹلائٹ نیویگیشن نظاموں میں سے ایک ہے۔ اس نے شہری ہوا بازی ، بحری امور ، تلاش اور ریسکیو کے شعبوں میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو فعال طریقے سے نبھا یا ہے اور سب کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کے قیام کی چینی کوششوں میں ہاتھ بٹایا ہے۔

چین اگلے قدم کے طور پر دنیا کی خدمت کرنے اور تمام افراد کو فائدہ پہنچانے کے لئے بی ڈی ایس اسکیل ایپلی کیشن کی مارکیٹ پر مبنی ، صنعتی اور عالمی ترقی آگے بڑھانے کی ہرممکن کوشش کرے گا۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں