• Columbus, United States
  • |
  • ٢٨ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چینی صدر کا نانجنگ آڈٹ یونیورسٹی کے غیرملکی...

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ نے نانجنگ آڈٹ یونیورسٹی کے غیرملکی طلبا کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔صدر شی نے ان خیالات کا اظہار ملک کے مشرقی صوبے جیانگ سو کی یونیورسٹی میں آڈیٹنگ میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے والے غیرملکی طلبا کے خط کے جواب میں کیا۔اپنے خط میں صدرشی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ طلبا نے چین کے آڈٹ نظام، چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم اور سی پی سی کے بارے میں اپنی معلومات اور سمجھ بوجھ میں اضافہ کیا ہے۔اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ طلبا اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ تبادلوں اور باہمی طور پر سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے، چین کو بہتر طور پر سمجھنے اور ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے آڈٹ کو ایک ذریعے کے طور پر لیں گے،چینی صدر نے کہا کہ برسوں کی کوششوں کے بعد، چینی خصوصیات کے حامل ایک آڈٹ نظام کو وضع کیا گیا ہے۔2016 میں آغاز کے بعد سے، نانجنگ آڈٹ یونیورسٹی میں بین الاقوامی آڈیٹنگ ماسٹر پروگرام کے تحت بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع 76 ممالک کی آڈیٹنگ ایجنسیوں کے لیے 280 سے زیادہ پیشہ ور افراد کو تربیت دی گئی ہے۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے اقتصادی منصوبہ سازادارے کی نجی کمپنیو...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلی اقتصادی منصوبہ ساز نے کہا ہے کہ اس نے نجی اداروں کے ساتھ بات چیت کو آسان بنانے کے لیے ایک طریقہ کار ترتیب دیا ہے۔نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) نے حال ہی میں کاروباری افراد کے ساتھ ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا جس میں تفصیلی بات چیت کی گئی اور پالیسی تجاویز کو سنا گیا۔کنسٹرکشن گیئر بنانے والی کمپنی سینی ہیوی انڈسٹریز کمپنی لمیٹڈ ، کورئیر سروس فراہم کرنے والی کمپنی وائے ٹی او ایکسپریس اور آکس گروپ سمیت پانچ نجی اداروں کے سربراہان نے اجلاس میں شرکت کی۔ملکی اور بین الاقوامی ماحول میں تبدیلیوں کی وجہ سے مواقعوں اور چیلنجوں کا تجزیہ کرتے ہوئے پانچوں کمپنیوں کے سربراہان نے پیداوار اور کاروباری سرگرمیوں میں درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا اور نجی کاروباروں کے لیے قانونی اور ادارہ جاتی حکمت عملی کو بہتر بنانے کے لیے مخصوص تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر این ڈی آر سی کے سربراہ ژینگ شانجی نے کمیونیکیشن میکانزم سے استفادہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ژینگ نے کہا کہ کمیشن کاروباری افراد کی تجاویز حاصل کرنے کے علاوہ عملی اور موثر پالیسی اقدامات پیش کرے گا، کاروباری اداروں کی مشکلات کو حل کرنے میں مدد کرنے کی پوری کوشش کرے گا اور نجی اداروں کو ترقی کے لیے ایک اچھا ماحول فراہم کرے گا۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی کوریا میں 5 کار ساز کمپنیاں 92 ہزار88...

سیئول (شِنہوا)جنوبی کوریا میں پانچ مقامی اور غیر ملکی کار ساز کمپنیاں رضاکارانہ طور پر92 ہزار88 گاڑیوں کو مینوفیکچرنگ کی خرابیوں کی وجہ سے واپس منگوائیں گی۔جنوبی کوریا کی وزارت لینڈ، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے مطابق بی ایم ڈبلیو کوریا ڈیش بورڈ سافٹ ویئر کی خرابی کو دور کرنے کے لیے 92 ماڈلز کی 69 ہزار 488 گاڑیاں واپس منگوائے گی جن میں 520 آئی لگژری ماڈل بھی شامل ہے۔ووکس ویگن گروپ کوریا 16 ماڈلز کی18 ہزار 801 گاڑیاں واپس منگوائے گی جن میں آئی ڈی ۔4 82کے ڈبلیو ایچ بھی شامل ہے جوسٹیئرنگ سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے واپس منگوائی جائے گی۔مرسڈیز بینز کوریا تین ماڈلز کی 1 ہزار 557 گاڑیاں واپس منگوائے گی جن میں ای کیو ایس 450 پلس بھی شامل ہے جو ڈرائیو موٹر سافٹ ویئر کی خرابی جبکہ دو ماڈلز کی 230 گاڑیاں ایئر فلو ایڈجسٹمنٹ سرکٹ میں فیوز کی غلط تنصیب پر واپس منگوائیں جائیں گی۔اسی طرح ہونڈائیموٹرز ناقص بریک ویکیوم پمپ کور کے لیے پلیسیڈ ماڈل کی 1 ہزار 25 گاڑیاں جبکہ سٹیلانٹس کوریا اپنی جیپ گرینڈ شیرو کی ایل کے 691 یونٹس ناقص ٹیل لائٹ پر واپس منگوا ئے گی، اس کے علاوہ دوسرے ماڈل کی 296 گاڑیاں بھی واپس منگوائی جائیں گی۔گاڑیوں کے مالکان ناقص پرزہ جات مفت تبدیل کرانے کے لیے مرمت اور خدمت کے مراکز پر جا سکتے ہیں۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہائی نان کی آف شور ڈیوٹی فری دکانوں کی رواں...

ہائیکو(شِنہوا) چین کے جزیرہ نماصوبے ہائی نان میں آف شور ڈیوٹی فری دکانوں کی فروخت کی کل آمدنی اس سال کی پہلی ششماہی میں 32 ارب 40 کروڑیوآن(تقریبا 4 ارب 48 کروڑڈالر) تک پہنچ گئی جس سے گزشتہ سال کی نسبت 31 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ہائی نان کیصوبائی محکمہ تجارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروخت کی مجموعی آمدنی میں سے ڈیوٹی فری فروخت 26 ارب 48 کروڑیوآن تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کی نسبت 26 فیصد زائد ہے۔محکمہ نے بتایا کہ اس مدت کے دوران ہائی نان میں ڈیوٹی فری مصنوعات کے خریداروں کی تعداد کل 51 لاکھ 70 ہزاررہی جوگزشتہ سال کی نسبت 34 فیصد زائد ہے جبکہ اس دوران 2 کروڑ56 لاکھ 80 ہزارسے زائد ڈیوٹی فری مصنوعات فروخت کی گئیں۔اس سال کے آغاز سے ہائی نان میں تقریبا 20 کروڑ یوآن مالیت کے صارفین کے واچرز تقسیم کیے گئے ہیں جس سے آف شور ڈیوٹی فری شاپنگ اور ثقافتی سیاحت کو اپنی صارفی منڈی کی تیزتر بحالی اور توسیع میں بڑی مدد ملی ہے۔صوبے نے منگل کو ایک بین الاقوامی آف شور ڈیوٹی فری شاپنگ فیسٹیول کا آغاز کیا جبکہ اگلے دو مہینوں میں ہائی نان میں 30 سے زیادہ متنوع پروموشنل ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 2022 میں سکولوں کی تعداد تقریبا 5 لا...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں سال 2022 تک تمام سطحوں اور اقسام کے سکولوں کی تعداد 5 لاکھ 18 ہزار 500تک پہنچ گئی جن میں زیرتعلیم طلبا کی کل تعداد 29 کروڑ30 لاکھ تک پہنچ گئی۔چینی وزارت تعلیم کے بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ سال تمام سطحوں پر 1 کروڑ 88 لاکھ کل وقتی اساتذہ رجسٹرڈ ہوئے۔وزارت کے مطابق کنڈرگارٹنز کی کل تعداد گزشتہ سال 1.9 فیصد کم ہو کر2 لاکھ 89 ہزار200 رہ گئی۔وزارت نے کہا کہ ملک بھر میں2 لاکھ 1 ہزار 600 لازمی تعلیم کے سکول ہیں جن میں 15 کروڑ 90 لاکھ طلبا زیر تعلیم ہیں جبکہ نو سالہ لازمی تعلیم کی شرح 2022 میں 95.5 فیصد رہی۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ریاست بہارمیں آسمانی بجلی گرنیاوربارش...

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے اور بارش سے متعلق حادثات میں کم سے کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔بھارتی سرکاری نشریاتی ادارے آل انڈیا ریڈیونے بدھ کو کہا کہ موسلا دھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان نے ریاست کے کئی حصوں کو متاثر کیا۔حکام نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والے زیادہ تر کسان کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ دنوں میں ریاست کے مختلف حصوں میں تیز بارش اور آسمانی بجلی گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔سرکاری اعداد و شمارکے مطابق 2022 میں پورے بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 907 افراد ہلاک ہوئے۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدان نے یورپی تخلیقی ایوارڈ 2023 جی...

میڈرڈ(شِنہوا) ایک چینی سائنسدان اور اس کی ٹیم نے اسپین کے شہر ویلنسیا میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں بیٹری سے چلنے والی گاڑی میں بیٹری کے دھماکے اور آگ لگنے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے "نان ای پی او ممالک" کی کیٹیگری میں یورپی موجد ایوارڈ 2023 جیت لیا ہے۔یورپی پیٹنٹ آفس (ای پی او) کے اعلان کے مطابق کنٹیمپریری ایمپریکس ٹیکنالوجی کمپنی کے چیف سائنس دان وو کائی اور ان کی ٹیم نے ٹاپ کور کے ساتھ لیتھیم آئن بیٹری تیار کی ہے جو بیٹری کے محفوظ ہونے سے متعلق خطرات کو کم کرنے کے لیے ایک رکاوٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔ ای پی او نے کہا کہ یہ ایجاد آتش گیر الیکٹرولائٹ پر مشتمل لیتھیم آئن بیٹریوں سے لیس گاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مددگارہے۔ وو نے کہا کہ ہماری جدید اور محفوظ بیٹریوں سے چلنے والی الیکٹرک گاڑیاں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ایک پائیدار طرز زندگی اختیار کرنے کے قابل بنا رہی ہیں، جو عالمی سطح پر انرجی ٹرانزیشن میں معاون ہیں۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایس سی او رکن ممالک کے لیے تعمیری مکالمے اور...

اسلام آباد (شِنہوا) ایک پاکستانی ماہر نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) عالمی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے رکن ممالک کو تعمیری بات چیت میں حصہ لینے اور کثیر جہتی تعاون کو مضبوط کرنے کا ایک موقع فراہم کرتی ہے۔ ہم نصیب مستقبل کے لیے پاکستان ریسرچ سنٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد تیمور اکرم نے شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایس سی او رکن ممالک کے لیے علاقائی تنازعات سے نمٹنے، استحکام کو فروغ دینے اور غیر مستحکم دنیا میں خطرات کو کم کرنے کے لیے بات چیت اور ذرائع تلاش کرنےکا ایک پلیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  شنگھائی تعاون تنظیم کو علاقائی استحکام اور سلامتی کو فروغ دینے اور دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی سمیت علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک اہم فورم کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ پاکستانی ماہر کا کہنا تھا کہ ایس سی او میں چین کی شمولیت اس تنظیم میں شمولیت کے خواہشمند ممالک کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے اقتصادی مواقع، بنیادی ڈھانچے کی مہارت اور علاقائی اثر و رسوخ ایس سی او میں شامل ہونے کے خواہاں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں، کیونکہ چین انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر پر یقین رکھتا ہے۔ خالد تیمور نے کہا کہ چین کے مجوزہ عالمی ترقیاتی اقدام میں اقتصادی ترقی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا اقدام معاشی انضمام کو فروغ دینے،رابطوں کو بڑھانے اور ایس سی او کے رکن ممالک میں معیار زندگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جامع اور پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، اس سلسلے میں چین کی کوششیں تعاون اور استحکام کو فروغ دینے کے شنگھائی تعاون تنظیم کے اہداف کے مطابق ہیں۔ چین کے مجوزہ عالمی سلامتی اقدام کو  دنیا کے استحکام اور خوشحالی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  یہ بین الاقوامی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے، انسداد دہشت گردی میں مدد، منظم جرائم سے نمٹنے اور سرحدی سلامتی کو بڑھانے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور یورپی یونین کے درمیان ماحولیات اور م...

بیجنگ(شِنہوا)چین اور یورپی یونین کے درمیان چوتھےاعلیٰ سطحی ماحولیات وموسمیاتی مذاکرات گزشتہ روز بیجنگ میں منعقد ہوئے جس میں دونوں فریقوں نے تعاون کو مضبوط کرنے اور عالمی ماحولیاتی وموسمیاتی نظم ونسق میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔ چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شیو شیانگ اور یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر فرانز تمر مانز نے مذاکرات میں شرکت کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کو اپنے رہنماؤں کی طرف سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانا چاہیے،مزید نتائج کے حصول کے لیے ماحولیات اور آب و ہوا کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیتے ہوئے پائیدار عالمی ترقی میں زیادہ سے زیادہ شراکت کرنی  چاہیے۔ ڈنگ نے بتایا کہ چین حیاتیاتی ماحول اور ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ماحول دوست اور کم کاربن ترقی کوغیرمتزلزل طور پر فروغ دے رہا ہے اور اس نے کاربن کی انتہائی سطح اور کاربن غیرجانبداری اہداف کامقررہ وقت کے مطابق حصول یقینی بنانے کے لیے بڑے اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین یورپی یونین کے ساتھ ماحولیات اور آب و ہوا پر بات چیت کے بہتر استعمال، مزید اتفاق رائے پیدا کرنے، باہمی اعتماد اورتعاون کو فروغ دینے اور چین-یورپی یونین تعلقات کی ترقی کے لیے مزید مواقع کھولنے کے لیے تیار ہے۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی اے ای اے کا تابکاری سے آلودہ پانی سمندرب...

ٹوکیو(شِنہوا) بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے اپنی حفاظتی جائزہ رپورٹ میں فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے جاپانی حکومت کے فیصلے کی حمایت نہیں کی۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کی طرف سے گزشتہ روز ٹوکیو میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کو رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ کے پیش لفظ میں آئی اے ای اے کے سربراہ نے کہا کہ وہ  اس بات پر زور دیتے ہیں کہ فوکوشیما ڈائیچی پاور سٹیشن میں ذخیرہ شدہ ٹریٹڈ پانی کو سمندر میں بہانا جاپان حکومت کا قومی فیصلہ ہے اور یہ رپورٹ نہ تو اس پالیسی کی سفارش کرتی ہے اور نہ ہی اس کی توثیق کرتی ہے۔

 

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی ٹوکیو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس میں  بیان کردہ خیالات لازمی طور پر آئی اے ای اے کے رکن ممالک کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتے۔ رپورٹ کے مطابق نہ تو آئی اے ای اے اور نہ ہی اس کے رکن ممالک اس کے استعمال سے پیدا ہونے والے نتائج کی کوئی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

جاپانی حکومت اس موسم گرما میں تابکاری سے آلودہ پانی کوسمندر برد کرنے پر زور دے رہی ہے، جس کی ملک کے فشنگ گروپس ، پڑوسی ممالک، بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں، جنوبی بحرالکاہل کے جزائر پر مشتمل ممالک اور مجموعی طور پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے سخت مخالفت  کی گئی ہے اور اس حوالے سے شکوک و شبہات نے جنم لیاہے۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ نے ایس ڈی جی وعدوں کے اعادہ کے ل...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ نے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے حصول کے لیے کوششوں کو دوبارہ  تیز کرنے کے لیے رابطہ مہم  کا آغاز کیا ہے، ایس ڈی جیز روڈ میپ کی عالمی رہنماؤں کی جانب سے2015 میں منظوری دی گئی تھی۔

اقوام متحدہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کے اہم سربراہی اجلاس سے پہلے شروع کی گئی، اس مہم کا مقصد ہم نصیب مستقبل کے لیے اس مشترکہ ایجنڈے  پر دنیا بھر کے لوگوں کو متحرک کرنا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایس ڈی جی 2023 سربراہی اجلاس 18سے 19 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوگا جس میں عالمی رہنما  اہداف کے لیے اپنے اجتماعی وعدوں اور کسی کو پیچھے نہ چھوڑنے کے وعدے کا اعادہ کریں گے۔ بدھ کو دنیا بھر کے پلیٹ فارمز اور ممالک میں ایک بڑی ڈیجیٹل ایکٹیویشن کے ذریعے شروع کردہ مہم کا مقصد اہداف کے بارے میں بات چیت کو دوبارہ متحرک کرنا ہے۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی پاکستان کے چینی قرض...

ٹوکیو(شِنہوا)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں جاری معاشی بحران کے باوجود قرضوں پر فوری ڈیفالٹ کے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چینی قرضوں کے جال میں نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار بلاول نے اپنے دورہ جاپان کے دوران نکی ایشیا کے ساتھ ایک تحریری انٹرویو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ کرنا غلط ہے کہ پاکستان چین کے قرضوں کے جال میں ہے کیونکہ پاکستان کو چین کی زیادہ تر امداد سرمایہ کاری یا نرم قرضوں کی شکل میں ہے۔

نکی ایشیا کے مطابق انہوں نے ان خدشات کو بھی مسترد کر دیا کہ قرض کے نتیجے میں پاکستان کو اہم بنیادی ڈھانچے کا کنٹرول سونپنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو 2022 میں بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب اور یوکرین کے بحران کی وجہ سے خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے شدید دھچکا لگا ہے تاہم اس کے باوجود ڈیفالٹ کا کوئی فوری خطرہ نہیں ہے۔

انہوں نے دیگر ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تجارت میں اضافہ کریں اور ملک سے مزید تارکین وطن کارکنوں کو لے جائیں۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جاپان کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر می...

جنیوا (شِنہوا) چین نے جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے اخراج پر بین الاقوامی برادری سے گہری توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے عالمی سمندری ماحول، صحت عامہ اور نقل مکانی کے وسیع تر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایک چینی سفارت کا رنے نشاندہی کی کہ سمندر میں جوہری آلودہ پانی کا اخراج تمام انسانیت کو جوہری آلودگی کا خطرہ  منتقل کرنے کے مترادف ہے۔

چینی سفارت کار نے کونسل کو بتایا کہ جاپان کے اقدامات سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن اور کچرے اور دیگر مادوں کو پھینکنے کے ذریعے سمندری آلودگی کی روک تھام سے متعلق کنونشن (لندن کنونشن)جیسی بین الاقوامی اخلاقی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین ایک بار پھر جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے کو روکے، اسے سائنس پر مبنی بنائے اور محفوظ اور شفاف طریقے سے ٹھکانے لگائے ۔

جاپان بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون کرے تاکہ اس کے ہمسایہ ممالک اور دیگر شراکت داروں کو شامل کرتے ہوئے ایک طویل مدتی بین الاقوامی نگرانی کا میکانزم تشکیل دیا جا سکے۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی روبوٹ کانفرنس 2023 بیجنگ میں منعقد ہوگ...

بیجنگ (شِنہوا) عالمی روبوٹ کانفرنس 2023 بیجنگ میں 16 سے 22 اگست تک منعقد ہوگی جس میں کٹنگ ایج کامیابیوں اور روبوٹ صنعت کی جدید ترین اشیاء کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

چائنہ ایسوسی ایشن برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایک عہدیدار شوگوانگ ہونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ عالمی روبوٹ کانفرنس 2023 ، فورم، نمائش اور مقابلے سمیت تین حصوں پر مشتمل ہوگی جس میں صنعت کے سرفہرست رجحانات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

مختلف شعبوں میں روبوٹ اختراع کے اطلاق کا منظرنامے پیش کیا جائے گا اور اعلیٰ سطح کے برین۔ کمپیوٹر انٹرفیس اور مین۔ مشین تعاون کے مقابلوں کا انعقاد ہو گا۔

چائنیز انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل لیانگ لیانگ نے بتایا کہ ماہرین تعلیم، ماہرین، کاروباری افراد اور عالمی تنظیموں کے نمائندے اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

لیانگ نے بتایا کہ اندرون اور بیرون ملک کے 100 سے زائد روبوٹ اداروں کے نمائندے 500 سے زائد اشیاء نمائش کے لئے پیش کریں گے  جس میں مینوفیکچرنگ، زراعت ، طبی و صحت دیکھ بھال اور بڑھاپے کی خدمات جیسے روبوٹ سے متعلق 10ایپلی کیشن شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

رواں سال کی کانفرنس کی میزبانی بیجنگ بلدیاتی حکومت، وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی  اور چائنہ ایسوسی ایشن برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مشترکہ طور پر کریں گے۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، چھونگ چھنگ میں موسلادھار بارش سے 15 اف...

چھونگ چھنگ (شِںہوا) چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ میں پیر کے روز سے جاری  طوفانی بارش کے سبب بدھ کی صبح 7 بجے تک 15 افراد ہلاک اور 4 لاپتہ ہوچکے ہیں۔ 

بلدیاتی بیورو برائے ہنگامی اقدامات کے مطابق دریائے یانگسی کے ساتھ علاقوں میں ہونے والی شدید بارش نے سیلاب اور ارضیاتی آفات کو جنم دیا ہے جس سے 19 اضلاع اور کاؤنٹیز میں 1 لاکھ 30 ہزار افراد متاثر ہوئے۔

بیورو نے ایک بیان میں بتایا کہ 7 ہزار 500 ہیکٹرز سے زائد رقبے پر فصلیں متاثر ہوئیں۔

شہر کے ہنگامی ردعمل ہیڈکوارٹرز دفتر نے امدادی کارروائی کی سطح کو  تیسرے درجے تک بڑھا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  خیمے ، کمبل اور فولڈنگ بستروں سمیت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان کی 29 ہزار سے زائد اشیاء ضلع وان ژو کے لیے مختص کردی گئی ہیں۔

یہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں بہت زیادہ بارش ہوئی ہے۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی تعاون تنظیم کا سلامتی، ، ڈیجیٹل تبدی...

بیجنگ (شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ کونسل کے 23 واں اجلاس کے انعقاد پر دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی سے نمٹنے اور ڈیجیٹل تبدیلی تعاون بارے اعلامیہ جاری کیا گیا۔

دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے بارے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رکن ممالک تنظیم کے اندر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی تعاون کو گہرا کرنے، کثیرجہتی تعاون کے فروغ ، عالمی، علاقائی اور قومی سطح پر تعاون مضبوط بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔

اس کے ساتھ مساوی، مشترکہ، ناقابل تقسیم، جامع، تعاون اور پائیدار سلامتی کو مستحکم طریقے سے برقرار رکھنے ، روایتی اور غیر روایتی سیکیورٹی خطرات اور مشکلات سے نمٹنے کو مربوط بنانے کے لئے عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رکن ممالک شنگھائی روح کی پاسداری کرتے ہوئے مشترکہ طور پر علاقائی امن، سلامتی اور استحکام مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اقوام متحدہ کو مرکزی کردار ادا کرنے، سیاست اور دوہرامعیار ترک کرنے اور انسداد دہشت گردی میں عالمی تعاون مضبوط بنانے میں تعاون کرے۔

دریں اثنا، ڈیجیٹل تبدیلی تعاون بارے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی عالمی، جامع اور پائیدار ترقی کے لئے ایک محرک قوت اور پائیدار ترقی میں اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کے اہداف کے حصول میں سازگار ہے۔

اعلامیہ کے مطابق رکن ممالک کو مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن امکانات کی تلاش ، ڈیجیٹل اور حقیقی معیشت کے گہرے انضمام کے فروغ کے لئے ملکر کام کرنا چاہئے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سماجی، معاشی اور ثقافتی زندگی میں تبدیلی کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی صلاحیتیں  مکمل طور پر تلاش نہیں کی گئیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رکن ممالک عوام پر مرکوز نقطہ نظر پر قائم رہنے کے لئے مسلسل سخت محنت کریں گے اور ارزاں قیمت پر ڈیجیٹل تبدیلی کے فوائد تک عالمگیررسائی کو فروغ دیں گے تاکہ انسانی صلاحیتوں کا مکمل طور پر استعمال کیا جاسکے۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفارت خانے کا برطانوی سیاستدانوں سے چین...

لندن(شِنہوا)برطانیہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے متعلقہ برطانوی سیاست دانوں پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے اندرونی معاملات اور ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کریں۔

برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی اور دیگر برطانوی سیاست دانوں کی جانب سے ہانگ کانگ ایس اے آر پولیس پر چین مخالف 8 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے الزامات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بیان جا ری کیا گیا۔

اس سے متعلق  ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے متعلقہ برطانوی سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ چین کی خودمختاری اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیےان  چین مخالف تخریب کاروں کا استعمال بند کریں۔

ترجمان نے کہا کہ چینی عوام کا غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرنے اور اپنے مفادات کے تحفظ کا پختہ اور غیر متزلزل عزم ہے۔

ترجمان نے کہا  کہ برطانوی سیاستدانوں نے ہانگ کانگ کے قانون کی حکمرانی اور چین کے اندرونی معاملات میں کھل کر مداخلت کرتے ہوئے مطلوب افراد کے حق میں عوامی طور پر بات کی۔ چین اس کی سخت مذمت کرتا ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مطلوب افراد چین مخالف قوتوں کا ایک چھوٹا سا گروپ ہے جو ہانگ کانگ میں مجوزہ قانون سازی کی ترامیم پر ہنگامہ آرائی کو ہوا دینے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

گروپ کے اراکین علیحدگی کو ہوا دے رہے ہیں اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جن کا مقصد ہانگ کانگ میں خلل ڈالنا ہےجس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہانگ کانگ ایس اے آر حکومت نے قومی سلامتی کے قانون اور متعلقہ مقامی قوانین کے مطابق وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

یہ آئینی اور قانونی ہے اور عوام کی مرضی کے مطابق ہے۔ یہ ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لئے ایک منصفانہ اقدام ہے اور چین کی قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لئے ضروری اقدام ہے۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ہنگامی اقدامات کے سابق سینئر عہدیدار بد...

بیجنگ (شِنہوا) اعلیٰ عوامی استغاثہ کی ہدایت پر فوجیان صوبائی عوامی استغاثہ نے وزارت ہنگامی اقدامات کے ماتحت نیشنل فائر اینڈ ریسکیو ایڈمنسٹریشن کے سابق نائب سربراہ ژانگ فوشینگ کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

اعلیٰ عوامی استغاثہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ژانگ پر رشوت ستانی کا الزام ہے۔

ژانگ کا مقدمہ استغاثہ کے سپرد کرنے سے قبل اس کی تحقیقات قومی نگراں کمیشن نے کی تھی۔

اس مقدمے کی مزید کارروائی جاری ہے۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زمبابوے کا چینی امداد سے پاور پلانٹ کی بحالی...

ہرارے (شِنہوا) زمبابوے نے کوئلے سے چلنے والے ملک کے سب سے بڑے پاور پلانٹ ہوانگے تھرمل پاور اسٹیشن کی بحالی کے بعد گزشتہ دسمبر سے ملک میں موجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاعات، تشہیر اور براڈکاسٹنگ سروسز کی وزیر مونیکا متسوانگوا نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ چینی کمپنی سائنو ہائیڈرو کی جانب سے ہوانگے یونٹ7 اور 8 کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد ملک میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔

920 میگاواٹ کی نصب شدہ صلا حیت کا حامل یہ پاور پلانٹ سازوسامان کے پرانا ہونے کے باعث بہترین طور پر کام نہیں کر سکا۔ دونوں یونٹس کی بحالی سے اس منصوبے نے قومی گرڈ میں 600 میگاواٹ کا اضافہ کیا۔

 گھرانوں اور صنعتوں نے شدید قلت کے باعث بجلی کے بغیر  یومیہ 18 گھنٹے تک گزارے  جس کے باعث صورتحال نے صنعتی پیداوار اور لوگوں کے معیار زندگی کو منفی طور پر متاثر کیا۔

یونٹ 7 اور 8 کے فعال ہونے سے  پاور یوٹیلیٹی کو پہلے  6 یونٹس کی تزئین و آرائش کرنے اور پلانٹ میں بجلی کی پیداوار کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کی جانب سے چین کا گھیراؤ خطرناک اور غ...

نیویارک (شِنہوا) کوئنسی انسٹی ٹیوٹ فار ریسپانسبل اسٹیٹ کرافٹ کے کالم نگار ڈینیل لاریسن نے کہا ہے کہ چین کے گھیراؤ کی امریکی پالیسی خطرناک اور غیر ضروری ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں قائم تھنک ٹینک کی جانب سے حال ہی میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں لاریسن نے لکھا کہ واشنگٹن اکثر  بیجنگ کے گھیراؤ کی خواہش کے حوالے سے انکار کر تا رہتا ہےلیکن اقدامات الفاظ سے زیادہ بلند آواز کے حامل  ہیں۔

لاریسن نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ کنٹرول، فوجی اخراجات میں اضافہ اور بیس تک رسائی میں توسیع کے ذریعے امریکہ کا مقصد بھرپور طاقت کے  تنازعے کے خطرے کے باوجود چین کو معاشی طور پر کمزور کرنا اور اسے اپنےحصار میں رکھنا ہے۔

کالم نگار نے متنبہ کیا کہ امریکہ نے اس سے پہلے بھی فوجی گھیراؤ کی پالیسی اپنائی ہے جس کے نتائج کو دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے لئے تباہ کن قرار دیا جا سکتا ہے۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور مراکش کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ ب...

رباط (شِنہوا) چین اور مراکش نے دو طرفہ زرعی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

اس مفاہمت نامے پر چین کے وزیر زراعت اور دیہی امور تانگ رین جیان نے مراکش کے وزیر زراعت، سمندری ماہی گیری، دیہی ترقی، پانی اور جنگلات محمد صادقی کے ساتھ دستخط کیے۔

اس مفاہمت نامے کے تحت دونوں ممالک دور دراز پانی میں ماہی گیری، آبی مصنوعات کی پروسیسنگ ٹیکنالوجی، نامیاتی زراعت، زرعی ڈیجیٹلائزیشن، آبپاشی کی تکنیک اور پانی کے انتظام کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہیں۔

تانگ نے چین اور مراکش کے درمیان سبزیوں کی اقسام کی کاشت، کاشت کاری کی ٹیکنالوجی، ویٹرنری ادویات اور ویکسین کی تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں مفید تعاون کو سراہا کیونکہ دونوں ممالک زراعت میں مضبوط مماثلت اور تکمیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول، خشک زمین کے پانی کو محفوظ رکھنے  والی زراعت، سمندری ماہی گیری کے وسائل کے تحفظ اور زرعی ورثے کے تحفظ اور استعمال پر باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کے لئے مراکش کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

صادقی نے چین سے تعلق رکھنے والےچھو  ڈونگیو کو اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے بارے مبارکباد دی۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لبنان میں 410 چینی امن فوجیوں کو اقوام متحدہ...

بیروت (شِنہوا) لبنان میں تعینات چین کے 21 ویں امن دستے کے 410 امن فوجیوں کو ملک کے جنوب میں استحکام اور امن برقرار رکھنے کے غیر معمولی عزم پر اقوام متحدہ کے امن تمغوں سے نوازا گیا ہے۔

لبنان  میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) کے  حصہ کے طور پر چینی امن دستے کے اعزاز میں ملک کے جنوبی گاؤں ہنیا میں چینی امن دستوں کے کیمپ میں میڈل پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو این آئی ایف آئی ایل کے کمانڈر ارولڈو لازارو سائینز نے اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے چینی حکومت کی مسلسل حمایت اور غیر معمولی عزم کی تعریف کی۔

لبنان میں چین کے سفیر چھیان من جیان، دفاعی اتاشی ژینگ یوچھونگ، لبنانی مسلح افواج کے نمائندوں، مقامی حکام اور یو این آئی ایف آئی ایل کے سویلینز ور فوجی اہلکاروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

یو این آئی ایف آئی ایل کے سربراہ نے کہا کہ یہ لبنانی معاشرے، اس کے عوام اور حکام دونوں کے درمیان اور یو این آئی ایف آئی ایل امن دستوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کا ثبوت ہے، جن کی نمائندگی اس بار چین کے امن دستے کر رہے ہیں۔

چینی امن دستوں کو مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تمغہ گزشتہ 10 ماہ کے دوران پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے ساتھ کی گئی آپ کی سخت محنت کے اعتراف میں تعریف کی علامت ہے۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا سیلاب کی روک تھام میں لوگوں کی ح...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تمام سطح کے حکام پر زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ وہ عوام اور املاک کی حفاظت یقینی بنانے کو اولین ترجیح دیں اور سیلاب کی روک تھام اور قدرتی آفات سے نجات کے کام میں نقصانات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ سمیت خطے میں مسلسل موسلادھار بارش سے ہونے والے نقصانات کے بعد اہم ہدایت میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی سیلاب کی روک تھام اور خشک سالی سے نجات ہیڈکوارٹرز، ہنگامی انتظامات اور آبی وسائل کی وزارتوں سے رابطہ بڑھانے، مشاورت اور تحقیق مستحکم کرنے اور قبل از وقت انتباہ اور پیشگوئی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ہر سطح پر کے اعلیٰ حکام کو سیلاب سے نمٹنے میں قائدانہ کردار ادا کرنا ، لوگوں اور املاک کی حفاظت کو اولین ترجیح دینا اور ہر قسم کے نقصانات کم سے کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا جاپان کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر می...

جنیوا (شِنہوا) چین نے جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے اخراج پر بین الاقوامی برادری سے گہری توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس سے عالمی سمندری ماحول، صحت عامہ اور نقل مکانی کے وسیع تر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایک چینی سفارت کا رنے نشاندہی کی کہ سمندر میں جوہری آلودہ پانی کا اخراج تمام انسانیت کو جوہری آلودگی کا خطرہ  منتقل کرنے کے مترادف ہے۔

چینی سفارت کار نے کونسل کو بتایا کہ جاپان کے اقدامات سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن اور کچرے اور دیگر مادوں کو پھینکنے کے ذریعے سمندری آلودگی کی روک تھام سے متعلق کنونشن (لندن کنونشن)جیسی بین الاقوامی اخلاقی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین ایک بار پھر جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے کو روکے، اسے سائنس پر مبنی بنائے اور محفوظ اور شفاف طریقے سے ٹھکانے لگائے ۔

جاپان بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ تعاون کرے تاکہ اس کے ہمسایہ ممالک اور دیگر شراکت داروں کو شامل کرتے ہوئے ایک طویل مدتی بین الاقوامی نگرانی کا میکانزم تشکیل دیا جا سکے۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، آئی پی وی 6 صارفین کی تعداد 76 کروڑ سے...

ہانگ ژو (شِنہوا) ایک رپورٹ کے مطابق چین میں مئی کے اختتام تک انٹرنیٹ پروٹوکول ورژن 6 کے فعال صارفین کی تعداد 76 کروڑ 30 لاکھ ہو گئی جو مجموعی صارفین کے 71.51 فیصد کے مساوی ہے۔

چین کی آئی پی وی 6 صنعت کی ترقی  بارے رپورٹ دوسری چین آئی پی وی 6 اختراع  اور ترقیاتی کانفرنس کے دوران جاری کی گئی ، جو  چین کے مشرقی  صوبہ ژے جیانگ کے جن ہوا شہر میں ختم ہوئی۔

کانفرنس کے منتظمین میں شامل جن ہوا صوبہ ژے جیانگ کا واحد شہر ہے جس کا انتخاب آئی پی وی 6 ٹیکنالوجی اختراع اور مربوط ایپلی کیشن کے لئے قومی آزمائشی شہر کے طور پر کیا گیا ہے۔

جن ہوا میں مئی کے اختتام تک آئی پی وی 6 کے فعال صارفین کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔

آئی پی وی 6 اگلی نسل کا انٹرنیٹ پروٹوکول ہے، یہ نہ صرف بڑی تعداد میں ایڈریس وسائل مہیا کرتا ہے بلکہ نیٹ ورک صلاحیتوں ، تکنیکی اختراع اور صنعتی ترقی بڑھانے میں بھی بنیادی تعاون کرتا ہے۔

چائنہ اکادمی برائےاطلاعات و مواصلات ٹیکنالوجی کے چیف انجینئر آؤ لی نے بتایا کہ چین میں آئی پی وی 6 کی ترقی سے صارفین کی تعداد تیزی سے بڑھی اور گزشتہ 20 برس میں ٹریفک شیئرنگ اور ایپلی کیشن ڈومینز میں مسلسل اضافہ ہوا۔

چین نے 2017 میں آئی پی وی 6 نیٹ ورک کو وسیع پیمانے پر اپنانے کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک خاکہ جاری کیا تھا جس کے تحت چین میں 2025 کے اختتام تک نیٹ ورک اور ٹرمینل ڈیوائسز کو آئی پی وی 6  کے لیس کرنے میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔

2025 کے اختتام تک دنیا میں آئی پی وی 6 صارفین کی سب سے زیادہ تعداد چین میں ہوگی۔

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زمبابوے کا چینی امداد سے پاور پلانٹ کی بحالی...

زمبابوے نے کوئلے سے چلنے والے ملک کے سب سے بڑے پاور پلانٹ ہوانگے تھرمل پاور اسٹیشن کی بحالی کے بعد گزشتہ دسمبر سے ملک میں موجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات، تشہیر اور براڈکاسٹنگ سروسز کی وزیر مونیکا متسوانگوا نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ چینی کمپنی سائنو ہائیڈرو کی جانب سے ہوانگے یونٹ7 اور 8 کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد ملک میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے۔ 920 میگاواٹ کی نصب شدہ صلا حیت کا حامل یہ پاور پلانٹ سازوسامان کے پرانا ہونے کے باعث بہترین طور پر کام نہیں کر سکا۔ دونوں یونٹس کی بحالی سے اس منصوبے نے قومی گرڈ میں 600 میگاواٹ کا اضافہ کیا۔ گھرانوں اور صنعتوں نے شدید قلت کے باعث بجلی کے بغیر یومیہ 18 گھنٹے تک گزارے جس کے باعث صورتحال نے صنعتی پیداوار اور لوگوں کے معیار زندگی کو منفی طور پر متاثر کیا۔ یونٹ 7 اور 8 کے فعال ہونے سے پاور یوٹیلیٹی کو پہلے 6 یونٹس کی تزئین و آرائش کرنے اور پلانٹ میں بجلی کی پیداوار کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ہنگامی اقدامات کے سابق سینئر عہدیدار بد...

اعلی عوامی استغاثہ کی ہدایت پر فوجیان صوبائی عوامی استغاثہ نے وزارت ہنگامی اقدامات کے ماتحت نیشنل فائر اینڈ ریسکیو ایڈمنسٹریشن کے سابق نائب سربراہ ژانگ فوشینگ کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ اعلی عوامی استغاثہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ژانگ پر رشوت ستانی کا الزام ہے۔ ژانگ کا مقدمہ استغاثہ کے سپرد کرنے سے قبل اس کی تحقیقات قومی نگراں کمیشن نے کی تھی۔ اس مقدمے کی مزید کارروائی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفارت خانے کا برطانوی سیاستدانوں سے چین...

برطانیہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے متعلقہ برطانوی سیاست دانوں پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے اندرونی معاملات اور ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کریں۔ برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی اور دیگر برطانوی سیاست دانوں کی جانب سے ہانگ کانگ ایس اے آر پولیس پر چین مخالف 8 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے الزامات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بیان جا ری کیا گیا۔ اس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے متعلقہ برطانوی سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ چین کی خودمختاری اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لییان چین مخالف تخریب کاروں کا استعمال بند کریں۔ ترجمان نے کہا کہ چینی عوام کا غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرنے اور اپنے مفادات کے تحفظ کا پختہ اور غیر متزلزل عزم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ برطانوی سیاستدانوں نے ہانگ کانگ کے قانون کی حکمرانی اور چین کے اندرونی معاملات میں کھل کر مداخلت کرتے ہوئے مطلوب افراد کے حق میں عوامی طور پر بات کی۔ چین اس کی سخت مذمت کرتا ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مطلوب افراد چین مخالف قوتوں کا ایک چھوٹا سا گروپ ہے جو ہانگ کانگ میں مجوزہ قانون سازی کی ترامیم پر ہنگامہ آرائی کو ہوا دینے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ گروپ کے اراکین علیحدگی کو ہوا دے رہے ہیں اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جن کا مقصد ہانگ کانگ میں خلل ڈالنا ہیجس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ہانگ کانگ ایس اے آر حکومت نے قومی سلامتی کے قانون اور متعلقہ مقامی قوانین کے مطابق وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ یہ آئینی اور قانونی ہے اور عوام کی مرضی کے مطابق ہے۔ یہ ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لئے ایک منصفانہ اقدام ہے اور چین کی قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لئے ضروری اقدام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی تعاون تنظیم کا سلامتی، ، ڈیجیٹل تبدی...

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہ کونسل کے 23 واں اجلاس کے انعقاد پر دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی سے نمٹنے اور ڈیجیٹل تبدیلی تعاون بارے اعلامیہ جاری کیا گیا۔ دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے بارے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رکن ممالک تنظیم کے اندر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی تعاون کو گہرا کرنے، کثیرجہتی تعاون کے فروغ ، عالمی، علاقائی اور قومی سطح پر تعاون مضبوط بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔ اس کے ساتھ مساوی، مشترکہ، ناقابل تقسیم، جامع، تعاون اور پائیدار سلامتی کو مستحکم طریقے سے برقرار رکھنے ، روایتی اور غیر روایتی سیکیورٹی خطرات اور مشکلات سے نمٹنے کو مربوط بنانے کے لئے عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ رکن ممالک شنگھائی روح کی پاسداری کرتے ہوئے مشترکہ طور پر علاقائی امن، سلامتی اور استحکام مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اقوام متحدہ کو مرکزی کردار ادا کرنے، سیاست اور دوہرامعیار ترک کرنے اور انسداد دہشت گردی میں عالمی تعاون مضبوط بنانے میں تعاون کرے۔ دریں اثنا، ڈیجیٹل تبدیلی تعاون بارے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی عالمی، جامع اور پائیدار ترقی کے لئے ایک محرک قوت اور پائیدار ترقی میں اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کے اہداف کے حصول میں سازگار ہے۔ اعلامیہ کے مطابق رکن ممالک کو مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن امکانات کی تلاش ، ڈیجیٹل اور حقیقی معیشت کے گہرے انضمام کے فروغ کے لئے ملکر کام کرنا چاہئے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سماجی، معاشی اور ثقافتی زندگی میں تبدیلی کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی صلاحیتیں مکمل طور پر تلاش نہیں کی گئیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رکن ممالک عوام پر مرکوز نقطہ نظر پر قائم رہنے کے لئے مسلسل سخت محنت کریں گے اور ارزاں قیمت پر ڈیجیٹل تبدیلی کے فوائد تک عالمگیررسائی کو فروغ دیں گے تاکہ انسانی صلاحیتوں کا مکمل طور پر استعمال کیا جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، چھونگ چھنگ میں موسلادھار بارش سے 15 اف...

چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ میں پیر کے روز سے جاری طوفانی بارش کے سبب بدھ کی صبح 7 بجے تک 15 افراد ہلاک اور 4 لاپتہ ہوچکے ہیں۔ بلدیاتی بیورو برائے ہنگامی اقدامات کے مطابق دریائے یانگسی کے ساتھ علاقوں میں ہونے والی شدید بارش نے سیلاب اور ارضیاتی آفات کو جنم دیا ہے جس سے 19 اضلاع اور کانٹیز میں 1 لاکھ 30 ہزار افراد متاثر ہوئے۔ بیورو نے ایک بیان میں بتایا کہ 7 ہزار 500 ہیکٹرز سے زائد رقبے پر فصلیں متاثر ہوئیں۔ شہر کے ہنگامی ردعمل ہیڈکوارٹرز دفتر نے امدادی کارروائی کی سطح کو تیسرے درجے تک بڑھا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خیمے ، کمبل اور فولڈنگ بستروں سمیت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان کی 29 ہزار سے زائد اشیا ضلع وان ژو کے لیے مختص کردی گئی ہیں۔ یہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں بہت زیادہ بارش ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی روبوٹ کانفرنس 2023 بیجنگ میں منعقد ہوگ...

عالمی روبوٹ کانفرنس 2023 بیجنگ میں 16 سے 22 اگست تک منعقد ہوگی جس میں کٹنگ ایج کامیابیوں اور روبوٹ صنعت کی جدید ترین اشیا کو نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔ چائنہ ایسوسی ایشن برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ایک عہدیدار شوگوانگ ہونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ عالمی روبوٹ کانفرنس 2023 ، فورم، نمائش اور مقابلے سمیت تین حصوں پر مشتمل ہوگی جس میں صنعت کے سرفہرست رجحانات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ مختلف شعبوں میں روبوٹ اختراع کے اطلاق کا منظرنامے پیش کیا جائے گا اور اعلی سطح کے برین۔ کمپیوٹر انٹرفیس اور مین۔ مشین تعاون کے مقابلوں کا انعقاد ہو گا۔ چائنیز انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل لیانگ لیانگ نے بتایا کہ ماہرین تعلیم، ماہرین، کاروباری افراد اور عالمی تنظیموں کے نمائندے اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ لیانگ نے بتایا کہ اندرون اور بیرون ملک کے 100 سے زائد روبوٹ اداروں کے نمائندے 500 سے زائد اشیا نمائش کے لئے پیش کریں گے جس میں مینوفیکچرنگ، زراعت ، طبی و صحت دیکھ بھال اور بڑھاپے کی خدمات جیسے روبوٹ سے متعلق 10ایپلی کیشن شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ رواں سال کی کانفرنس کی میزبانی بیجنگ بلدیاتی حکومت، وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور چائنہ ایسوسی ایشن برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مشترکہ طور پر کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہزادہ داد اور سلیمان کی ٹائٹن کے سفر پر جان...

بحیرہ اوقیانوس میں حادثے کا شکار ہونے والی آبدوز ٹائٹن میں سوار شہزادہ دائود اور ان کے کے بیٹے سلیمان دائود کی سمندر سے آخری تصویر سامنے آگئی،شہزادہ دائود اور بیٹے سلیمان دائود کی آخری تصویر داد فیملی کی جانب سے جاری کی گئی جسے امریکی ادارے نیویارک پوسٹ نے شائع کیا ہے،نیویارک پوسٹ کے مطابق شائع کی جانے والی تصویر ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے سے چنچ لمحات قبل ہی لی گئی تھی جس میں شہزادہ دائود کو بیٹے سلیمان کے ہمراہ بیحد خوش پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے،تصویر میں دونوں شخصیات کو ٹائی ٹینک کے سفر پر بحر اوقیانوس کی تہہ میں جانے کیلئے اورنج جیکٹ ، ہیلمٹ اور سیفٹی گلووز پہنے دیکھا جاسکتا ہے،رپورٹ کے مطابق اس تصویر کے فوری بعد ہی شہزادہ دائود اور سلیمان سمیت پانچوں افراد ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے آبدوز میں روانہ ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیرونی طاقتیں ہمارے خلاف ہائی برڈ جنگ اور غی...

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ بیرونی طاقتیں ہمارے خلاف ہائی برڈ جنگ اور غیر قانونی پابندیاں لگانے میں مصروف ہے،پیوٹن نے بھارت کی میزبانی میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جیو پولیٹک اختلافات زور پکڑ چکے ہیں،عالمی سلامتی نظام تنزلی کا شکار ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک کے لا محدود قرض جات کا بوجھ عالمی معیشت اور مالی بحران کے خطرات پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں سماجی خلیج اور غربت بڑھ رہی ہے ، خوراک و ماحولیات کا تحفظ برباد ہو رہاہے اور یہ تمام مسائل تصادم کا خطرہ پیدا کر رہے ہیں جس کا روس پر بھی براہ راست اثر ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں ہمسایہ ملک یوکرین میں ایک طویل عرصے سے روس مخالف ریاست کے قیام پر عمل پیرا ہیں ،ان طاقتوں کا مقصد روس کی سلامتی اور اس کی ترقی کو مسدود کرنا ہے،ہمارے خلاف ہائی برڈ جنگ جاری ہے اور غیر قانونی پابندیوں کا جال بچھایا جا رہا ہے،روس ان تمام پابندیوں کے خلاف مزاحمت کر رہا ہے اور کرتا رہے گا،پیوٹن نے کہا کہ روس پر عزم طریقے سے استحکام برقرار رکھے ہوئے ہے،ہماری عوام متحد ہے جبکہ سیاسی حلقوں نے ویگنر کی بغاوت کے خلاف بہترین اتحاد کابھی مظاہرہ کیا ہے،پیوٹن نے شنگھائی تعاون تنظیم کو روس کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ روابط مزید مضبوط ہونگے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہائوس سے...

امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہائوس سے کوکین برآمد ہونے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے اس حوالے سے کیے جانے والے سوالات پر کوئی جواب نہ دیا،امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہائوس سے کوکین برآمد ہوئی ہے، وائٹ ہائوس میں کوکین کون استعمال کرتا رہا یا چھوڑ گیا، اسی حوالے سے معلومات کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،ویسٹ ونگ میں کوکین برآمد ہونے کے موقع پر صدربائیڈن اور اسکینڈلز کا شکار ان کا بیٹا ہنٹر بائیڈن کیمپ ڈیوڈ میں تھے اور کوکین برآمد ہونے پر وائٹ ہائوس خالی کرالیا گیا،وائٹ ہائوس کمپلیکس کے ساتھ کورٹ آڈیٹوریم میں خاتون اول کی موجودگی میں صدربائیڈن نے اورلینڈو کانفرنس سے ورچوئل خطاب کیا مگر وائٹ ہائوس میں کوکین کی موجودگی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا،امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر کیے گئے اس خطاب میں صدر بائیڈن نیامریکی اسکولوں میں گن وائلنس کی مذمت کی اور کہا کہ اساتذہ کو مسلح کرنا مسئلے کا حل نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

2برس پہلے ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کا سفر...

دو برس پہلے ٹائٹن کی سیاحت کرنے والے جاڈن پین نے انکشاف کیا ہے کہ ٹائٹن خراب ہوئی تو اوشین گیٹ کمپنی کے سربراہ نے کہا سو چاکچھ نہیں ہوگا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جارڈن پین نے بتایا کہ 2برس پہلے ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کا سفر شروع ہونے کے 2گھنٹے بعد ہی بیٹری خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ٹائٹن بحیرہ اوقیانوس کی تہہ میں 24گھنٹے پھنسی رہی تھی،جاڈن کے مطابق ٹائٹن کے سی ای او اسٹاکٹن رش نے تسلیم کیا تھاکہ ایک بیٹری خراب ہونے کی وجہ سے ٹائٹن سطح سمندر پرواپس نہیں جاپارہی تھی مگرخوش قسمتی سے ہائیڈرولکس کی مدد سے وزن گرالیا تھا اور ٹائٹن واپس اوپر آگئی تھی،جاڈن پین کا کہنا تھا کہ ٹائٹن خراب ہونے پر جب انہیں سونے کا کہا گیا تو انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے اسٹاکٹن رش مذاق کررہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین، روسی میزائل حملے سے بچوں سمیت 43افرا...

یوکرین کے علاقے خارکیف میں رہائشی عمارت پر روسی میزائل حملے سے 12بچوں سمیت کم از کم 43افراد زخمی ہو گئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل اینڈری کوسٹن نے کہا کہ خارکیف میں صرف رہائشی عمارتیں تھیں جبکہ حملے میں زخمی ہونے والوں میں مبینہ طور پر ایک سال اور ایک 10ماہ کا بچہ شامل ہے،اینڈری کوسٹن نے کہا کہ رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانا روس کی طرف سے ایک اور جنگی جرم کے مترادف ہے،خارکیف کے علاقائی گورنر اولیگ سینیگوبوف نے تباہ شدہ عمارت کی متعدد تصاویرسوشل میڈیاپر پوسٹ کیں جن میں ٹوٹی ہوئی کھڑکیاں، دھویں کے گہرے بادل اور ایک الٹی ہوئی کار نظر آ رہی تھی،یوکرینی وزارت داخلہ نے کہا کہ 10ماہ کے بچے کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے جبکہ دیگر بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں ، سب زخمیوں کا طبی علاج کیا گیا ہے،روس نے واقعے پر فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم ماسکو اس سے قبل شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کرتا رہا ہے،دوسری جانب یوکرین کی جانب سے باخموت کے قریب کامیابیوں کا دعوی کیا گیا ہے جبکہ روس کیف کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے اپنی تمام طاقت کا استعمال کر رہا ہے،نائب وزیر دفاع حنا ملیار نے کہا کہ یوکرینی فوجی باخموت کے جنوب اور شمال میں جارحانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور حاصل کردہ خطوط پر مضبوطی پیدا کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امرتسر، خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ کے قتل...

خالصتان ٹائیگر فورس کے سربراہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر بھارت میں شدید مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، امرتسر میں سکھ مظاہرین نے بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی'' را ''کے ضلعی ہیڈکوارٹر کے باہر بھی شدید احتجاج کیا،تفصیلات کے مطابق بھارتی سکھوں نے اپنے رہنمائوں کے ماورائے عدالت قتل میں خفیہ ایجنسی'' را ''کو ملوث قرار دے دیا ہے، ہردیب سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کیا گیا، جس پر سکھ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ کینیڈین حکومت قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے،مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قاتل پردھان منتری مودی، ہوم منسٹر، وزیر خارجہ اور اجیت دوول ہیں۔ واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کو بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی'' را ''نے 18جون کو کینیڈا میں گردوارے کے باہر قتل کر دیا تھا،اپریل میں سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد سے بھارت میں خالصتان تحریک میں نئی شدت آ گئی ہے، رواں سال سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے پر 2مرتبہ سکھ مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا،فروری 2023میں بھی آسٹریلیا کے شہر برسبین میں 60ہزار سکھوں نے آزاد خالصتان کے حق میں ووٹ ڈالا تھا، جب کہ مارچ 2023میں لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت پر سکھ مظاہرین نے خالصتانی پرچم لہرایا تھا،مودی کے گزشتہ امریکی دورے پر بھی سکھ مظاہرین اور انسانی و صحافتی حقوق کی تنظیموں نے شدید مظاہرے کیے، آزاد خالصتان کی زور پکڑتی تحریک پر مودی سرکار شدید دبا ئومیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طالبان حکومت کا خواتین کو ہیئر اور بیوٹی سیل...

افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے خواتین کو ہیئر اور بیوٹی سیلون بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا،عالمی میڈیا کے مطابق متعلقہ وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ 2جولائی کو جاری کئے گئے اس حکم کی تعمیل کے لئے کاروباری اداروں کے پاس ایک ماہ کا وقت ہے،رپورٹس کے مطابق 2021میں طالبان کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد خواتین کو مختلف قسم کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، انہوں نے نوعمر لڑکیوں اور خواتین کو تعلیمی اداروں اور پارکوں میں جانے سے بھی روک رکھا ہے اور ان پر اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ،طالبان نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ خواتین کو ایسا لباس پہننا چاہیے جس سے صرف ان کی آنکھیں ظاہر ہوں اور اگر وہ 72 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کر رہی ہوں تو ان کے ساتھ کوئی مرد رشتہ دار ہونا چاہیے،بیوٹی سیلون بند کرنا طالبان کی طرف سے 1996اور 2001کے درمیان آخری بار اقتدار میں آنے کے بعد نافذ کیے گئے اقدامات کا ایک حصہ تھا،دو سال قبل امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بھی بیوٹی سیلون کھلے رہے لیکن دکانوں کی کھڑکیوں کو اکثر ڈھانپ دیا جاتا تھا اور سیلون کے باہر خواتین کی تصاویر ان کے چہرے چھپانے کے لیے سپرے پینٹ کی جاتی تھیں،نئی بندش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک افغان خاتون کا کہنا تھا کہ طالبان افغان خواتین سے بنیادی انسانی حقوق چھین رہے ہیں، وہ خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، اس فیصلے سے وہ خواتین کو دوسری خواتین کی خدمت سے محروم کر رہے ہیں، جب میں نے یہ خبر سنی تو میں پوری طرح سے چونک گئی،واضح رہے کہ طالبان حکومت کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ اس پابندی کی وجہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رائے ونڈ ،بارش کے پانی میں نوجوان ڈوب کر جاں...

رائے ونڈ میں خالی پلاٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کرلڑکا جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 14 سالہ ولی محمد کے نام سے ہوئی، لڑکے کی لاش نکال کرورثا کے حوالے کردی۔ دوسری جانب لاہورمیں بارش کے باعث دو موریہ پل کے قریب مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیوحکام کے مطابق ملبے تلیدب کرتین افرادزخمی ہوگئے،زخمیوں کوطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا،زخمیوں کی حالت خطریسے باہر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیب کیخلاف بیانیہ بنا کر اقتدار میں آنے والو...

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیب کے خلاف بیانیہ بنا کے اقتدار میں آنے والوں نے نیب کو ہی اپنا ہتھیار بنا لیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے صدر کے حج پر جانے کا بھی پورا فائدہ اٹھایا، یہ اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لیے رات کی تاریکی میں ہمیشہ کالے قانون بناتے ہیں بعد میں خود اس میں پھنس جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس چل رہا تھا اسے نیب کے کالے قانون کے مقاصد کے لیے ختم کیا گیا اور رات کے اندھیرے میں کالا قانون ٹھونس دیا گیا، جو گھڑھا کسی کے لیے کھود رہے ہیں بلاآخر ایک دن یہ اس میں خود گریں گے، نیب کا کیس سپریم کورٹ میں ہے، امید ہے اس کا فیصلہ بھی جلد آجائے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ڈیل کا مطلب یہ نہیں کہ خطرہ ٹل گیا، عوام کے لیے ریلیف نہیں تکلیف ہی تکلیف ہے، ایک ہفتہ ڈالر گرایا جائے گا پھر اپنی اصلیت پر لایا جائے گا، جب بجلی اور گیس بڑھے گی تو مہنگائی مزید بڑھے گی۔ شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ اثاثے بیچ کر اور غریب دشمن آئی ایم ایف کی شرائط مان کر جشن منانے والوں کو شرم آنی چاہیے، 24 سال میں نیب ملک میں کرپشن نہیں ختم کر سکی کیونکہ انکو تعینات کرنے والی اشرافیہ خود ہی کرپٹ ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک بحریہ کے 4 افسران کی وائس ایڈمرل کے عہدے...

پاک بحریہ کے 4 افسران کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کردی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عبدالصمد، وائس ایڈمرل عابد حمید، وائس ایڈمرل راجہ رب نواز اور وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی شامل ہیں۔ وائس ایڈمرل عبدالصمد کمانڈر نیول اسٹرٹیجک کمانڈ اور وائس ایڈمرل عابد حمید ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف(میٹریل ) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز کمانڈر کوسٹ اور وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدوں پر فائض ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ترقی پانے والے افسران کمانڈ اینڈ سٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ترقی پانے والے افسران کو اعلی ملٹری سروسز کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا جاچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے ملاقات، آئی ایم...

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی محاذوں پر گہرے تاریخی اور پائیدار تعلقات ہیں۔ وزیرِ خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف سے عملے کی سطح کے معاہدے کی کامیابی سے متعلق آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو معاشی استحکام سے متعلق حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور ترجیحات کے بارے میں بتایا، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے معاشی استحکام کے لیے حکومتِ پاکستان کی پالیسیوں اور پروگرامز پر اعتماد کا اظہار کیا۔ امریکی سفیر نے دو طرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے حمایت کا یقین بھی دلایا، ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے موجودہ دو طرفہ تعلقات پر گفتگو بھی ہوئی۔ وزیرِ خزانہ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے گفتگو میں امریکا کی حمایت اور تعاون کو سراہا، اسحاق ڈار نے امریکا سے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید گہرے ہونے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی حکومت نے آئی پی پیز کو بقایا جات کی مد...

وفاقی حکومت نے آئی پی پیز کو بقایا جات کی مد میں ایک کھرب بیالیس ارب روپے ادا کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جن کمپنیوں کو یہ رقم ادا کی گئی ہے ان میں اے سی ٹی ونڈ 40ملین،اجے پاور 10ملین،اپولو 257ملین،آرٹسٹک انرجی 75ملین،اٹلس پاور 2700ملین،اٹک جین 2750ملین،بیسٹ گرین انرجی 137ملین،چنار انرجی 15ملین،چائنا پاور9210ملین،چنیوٹ پاور 350ملین،کریسٹ انرجی 184ملین،درال خاڑ 100ملین،اینگرو پاور 1000ملین،اینگرو پاور تھر 4310ملین،فوجی کبیر والا پاور 500ملین،ایف ایف سی 100ملین،فاونڈیشن پاور ڈہرکی 2500ملین،فاونڈیشن ونڈ انرجی ون 350ملین،فاونڈیشن ونڈ انرجی ٹو 350ملین،گل احمد 400ملین،ہالمور پاور 1600ملین،حمزہ شوگر ملز 20ملین،ہڑپہ سولر 15ملین،ہوا انرجی 50ملین،ہونینگ شینڈونگ انرجی 10004ملین،ہائیڈرو چائنا داود 295ملین،جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز 90ملین،جھمپیر پاور 50ملین،کراچی نیوکلئیر پلانٹ ٹو 8750ملین،کراچی نیوکلئیر پلانٹ تھری 2668ملین،کروٹ پاور 631ملین،کوہ نور 800ملین،کوٹ ادو 4250ملین،لال پیر 2000ملین،لاریب 125ملین،لبرٹی ڈہرکی 1500ملین،لبرٹی پاور 2050ملین،لکی پاور 5500ملین،ماسٹر ونڈ 50ملین،میٹرو پاور 50ملین،نارووال انرجی 2500ملین،نیشنل پاور پارکس 22000ملین،نیلم جہلم 2200ملین،نشاط چونیاں 1600ملین،نشاط پاور 2000ملین،اورینٹ 1600ملین،پاک جین 2500ملین،پختونخواہ انرجی 250ملین،پورٹ قاسم 8317ملین،پنجاب تھرمل 750ملین،قائد اعظم سولر 50ملین،قائد اعظم تھرمل 7000ملین،روش پاک پاور1750ملین،آر وائی کے ملز 20ملین،سچل انرجی 139ملین،سیف پاور 2250ملین،سیفائر الیکٹرک 2500ملین،سیفائر ونڈ 15ملین،سٹار 100ملین،ٹیناگا 600ملین،تھل 50ملین،تھل نووا 1302ملین،تھر کول بلاک ون 3325ملین،تھر انرجی 2716ملین،حب پاور 2000ملین،تھری گارجز 233ملین،ٹرایکون بوسٹن 75ملین،اچ پاور 8000ملین،یو ای پی 149ملین،یونس انرجی 100ملین،زیفائر 40ملین،زورلو انرجی 25ملین روپے شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تین جولائی گزشتہ 8 سال میں گرم ترین دن قرار

تین جولائی کو دنیا میں اوسط درجہ حرارت 17.01ڈگری تک پہنچ گیا، جس نے اگست 2016کے درجہ حرارت 16.9ڈگری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،اس دور میں جب انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی شدید گرمی کی لہروں نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے 3جولائی کو اب تک کا گرم ترین دن تھا،امریکہ حالیہ ہفتوں میں گرمی کی لہر کی زد میں ہے وہیں چین 35ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت سے نبرد آزما ہے۔ بھارت میں شدید گرمی کے باعث 150سے زائد اموات واقع ہوئی ہیں،ایرانی سرکاری میڈیاکے مطابق زہیک اور ہرمند شہروں میں درجہ حرارت 50ڈگری تک پہنچ گیا،ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او)نے کل ال نینو حالات کے آغاز کا اعلان کردیا ہے، ڈبلیو ایم او کے بیان میںکہا گیا ہے کہ ایل نینو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو تیز کردے گا،بتایا گیا ہے کہ ہ دنیا کے مختلف حصوں میں موسمی حالات متاثر ہوں گے،بیان میں کہا گیا ہے کہ قبل از وقت وارننگ سسٹم زندگی کی حفاظت کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اناج راہداری سمجھوتے کی میعاد میں توسیع کا ک...

روس نے کہا ہے کہ اناج راہداری سمجھوتے کی میعاد میں توسیع کا کوئی جواز نہیں ہے،روسی وزارت خارجہ نے 22جولائی 2022کو ترکیہ، یوکرین، روس اور اقوام متحدہ کے درمیان طے پانے والے اناج سمجھوتے کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا ہے،بیان میں معاہدے کی 17جولائی کو پوری ہوتی میعاد کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی اور کہا گیا ہے کہ روس، ترکیہ اور یوکرین کی رضا کے پابند اس سمجھوتے کے بارے میں مغربی ممالک، یوکرین اور اقوام متحدہ کی طرف سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ سمجھوتے کا مقصد ضرورت مند افریقی، ایشیائی اور لاطینی امریکی ممالک کی مدد کرنا تھا لیکن سمجھوتہ ایسی ممالک کے لئے تجارتی برآمدات کے سمجھوتے میں تبدیل ہو گیا ہے جن کے پیٹ پہلے سے بھرے ہوئے ہیں۔ یکم اگست 2022سے لے کر اب تک اوڈیسا، چورنومورسک اور یوجنی بندرگاہوں سے برآمد کئے گئے 32.6ملین ٹن اناج کا 26.2ملین ٹن یعنی 81فیصد پر مشتمل ایک بڑا حصہ بلند اور درمیانی آمدن والے ممالک کو بھیجا گیا ہے۔ ایتھوپیا، یمن، سوڈان، افغانستان اور صومالیہ جیسے غریب ممالک بندرگاہوں سے نکالے گئے اناج کا 8لاکھ 62ہزار 86ٹن یعنی محض 2.6فیصد حصہ حاصل کر سکے ہیں،بیان میں کہا گیا ہے کہ دو حصوں پر مشتمل سمجھوتے کے روسی خوراک اور کھاد کی ترسیل سے متعلقہ حصے کی صورتحال مستقل خراب ہے۔ مغربی ممالک کی طرف سے روس پر لگائی گئی پابندیاں روسی خوراک کی برآمدات کے راستے میں رکاوٹ بن رہی ہیں،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ستمبر 2022سے اب تک ضرورت مند ممالک کو 2 لاکھ 62ہزار ٹن روسی کھاد عطیہ کرنے کا پروگرام بنایا گیا تھا لیکن اس کی صرف دو کھیپوں کی ترسیل ہو سکی ہے۔ 20ہزار ٹن کھاد ملاوی اور 34ہزار ٹن کینیا بھیجی گئی ہے۔ اقوام متحدہ اس معاملے میں چپ سادھے ہوئے ہے اور مغرب کی ضد ہے کہ خوراک اور کھاد کے معاملے میں بھی روس پر پابندیاں نرم نہیں کی جائیں گی۔ ان شرائط میں 17جولائی کو ختم ہونے والے اناج راہداری سمجھوتے کی میعاد میں اضافے کا کوئی جواز نہیں ہے"۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہالینڈ ، مڈل اور ہائی اسکولوں میں سیل فون کے...

ہالینڈ میں مڈل اسکول اور ہائی اسکول کی کلاسوں میں سیل فون، ٹیبلٹ اور ڈیجیٹل گھڑیوں کا استعمال ممنوع کر دیا گیا ہے ،حکومت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق ، وزارتِ تعلیم، ثقافت اور سائنس کے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کئے گئے فیصلے کی رو سے مڈل اسکول اور ہائی اسکول کے کمرہ جماعتوں میں سیل فون، ٹیبلٹ اور ڈیجیٹل گھڑیوں کا استعمال ممنوع کر دیا جائے گا،بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سیل فون کے استعمال کی وجہ سے طالبعلموں کی تعلیم کی طرف توجہ میں کمی اور سیکھنے کی صلاحیت میں کمزوری پیدا ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ فیصلہ ٹیبلٹ اور ڈیجیٹل گھڑیوں کا بھی احاطہ کرتا ہے،بیان کے مطابق وزیر تعلیم رابرٹ دیژگراف نے کہا ہے کہ اگرچہ سیل فونوں نے ہماری زندگی کے ہر شعبے کو اپنے اثر میں لے لیا ہے لیکن اس کے باوجود اسکول کی کلاسوں میں ان کی موجودگی ضروری نہیں ہے۔ تحقیقات نے ثابت کیا ہے کہ سیل فون طالبعلموں کی توجہ منتشر کرتے اور ان کی سیکھنے کی صلاحیت کو ضعیف کرتے ہیں۔ ہمیں اس صورتحال کے مقابل اپنے بچوں کی حفاظت کرنی چاہیے،بیان کے مطابق اب کمرہ جماعت میں ٹک ٹاک سے ویڈیو دیکھنے ، ایک دوسرے کو پیغام بھیجنے یا پھر سنیپ چیٹ سے تصویریں شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم یہ فیصلہ یونیورسٹیوں کا احاطہ نہیں کرتا،بیان کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق اسکول انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور طالبعلموں پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ فیصلہ یکم جنوری 2024سے نافذہو جائے گا اور 2023.24کے تعلیمی سال کے آخر میں مطلوبہ کامیابی حاصل نہ ہونے کی صورت میں ضرورت پڑی تو اسے قانونی شکل دی جا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قبرصی یونانی انتظامیہ نے جائیداد کو غیر قانو...

قبرصی یونانی انتظامیہ نے اپنی جائیداد کو غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والے ترک قبرصیوں کو 345ہزار یورو معاوضہ ادا کیا ہے،امریکہ کے ترک قبرصی شہری اورحان حسین درویش نے یونانی قبرصی انتظامیہ (GCA)کے خلاف لیماسول میں اپنی جائیداد کو غیر قانونی طور پر استعمال کرنے پر دائر مقدمہ جیت لیا ہے اور یوں معاضہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے،یونانی میڈیاکے مطابق کیس کے نتیجے میں عدالتی فیصلے کے بعد کہ ریاست نے درویش کی جائیداد کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا اور ان کی جائیداد، درویش کو واپس کر نے کے علاوہ انہیں یونانی قبرصی انتظامیہ نے 345ہزار یورو معاوضہ ادا کیا ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درویش نے کبھی بھی نئی شہریت حاصل نہیں کی اور انہوں نے "جمہوریہ قبرص" کے اعلان سے پہلے ہی جزیرہ ترک کردیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانوی وزیر اعظم بھی اسرائیل کی ریاستی دہشت...

اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی پر برطانوی وزیر اعظم بھی خاموش نہ رہ سکے،عرب میڈیاکے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے یہودی آباد کاری کو غیر قانونی اور امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا ہے،جنین میں اسرائیلی افواج کی جانب سے برسوں میں سب سے بڑے آپریشن پر رد عمل میں برطانوی وزیر اعظم رشی سناک نے منگل کو اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطینی شہریوں کی حفاظت کرے،انہوں نے کہا غزہ اور مغربی کنارے میں تشدد کو روکنا چاہیے، فوجی آپریشن میں شہریوں کے تحفظ کو ترجیح دی جانی چاہیے، اور ہم آئی ڈی ایف پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی کارروائی میں تحمل کا مظاہرہ کرے اور فریقین مغربی کنارے اور غزہ میں مزید کشیدگی سے بچیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا میں 20سال کے عرصے میں دوران زچگی مائو...

امریکا میں 20سال کے عرصے میں دوران زچگی مائوں کی اموات کی شرح دگنی سے زیادہ ہوگئی، دوران زچگی یا حمل سے جڑی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کرجانے والی ماں میں زیادہ تعداد سیاہ فام خواتین کی ہے،عالمی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق امریکا میں اس موضوع پر تحقیق کی گئی جس میں 1999سے 2019کے درمیان حمل، زچگی یا اس سے متعلقہ مسائل کی وجہ سے انتقال کرجانے والی خواتین کی اموات کے اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا،اس تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ دو عشروں کے دوران، حمل، زچگی اور وضع حمل کے بعد اس سے جڑی پیچیدگیوں کے باعث موت کا شکار ہوجانے والی مائوں کی تعداد دگنی ہوگئی ہے اور ان میں اکثریت سیاہ فام خواتین کی ہے،طبی جریدے میں شائع ہونے والے تحقیقی مطالعے کے مطابق 2019میں دوران حمل یا زچگی انتقال کر جانے والی مائوں کی تعداد 1210تھی، جب کہ 1999میں دوران زچگی 505خواتین موت کا شکار ہوئی تھیں،تحقیق کے مطابق امریکی قبائل اور الاسکا کی مقامی آبادی کی خواتین میں شرح اموات میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،ایک لاکھ بچوں کی پیدائش پر مائوں کی شرح اموات مجموعی طور پر 12.7فیصد سے بڑھ کر 32.2فیصد پر آگئی ہے،امریکی قبائل اور الاسکا کی مقامی خواتین میں شرح اموات 14سے بڑھ کر 49.2فیصد، سیاہ فام خواتین میں 26.7فیصد سے بڑھ کر 55.4فیصد اور ایشیائی نژاد خواتین میں شرح اموات 9.6فیصد سے بڑھ کر 20.9فیصد ہوگئی ہے،محققین کے مطابق دوران حمل، زچگی یا وضع حمل کے ایک سال کے عرصے میں ماں کی موت کی وجوہات میں دماغی امراض، جریان خون، دل کے امراض، انفیکشن، خون کا جم جانا اور حمل سے جڑاہائی بلڈ پریشرشامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روسی لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر...

روسی فضائیہ کا مگ 31لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ جبکہ طیارے کے پائلٹ لاپتا ہوگئے،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارہ روس کے مشرقی جزیرہ نما صوبہ کامچٹکا سے متصل بحرالکاہل کے ایواچا بے میں جا گرا تھا، روسی بحریہ نے بحرالکاہل میں گرنے والے لڑاکا طیارے کے پائلٹوں کی تلاش شروع کردی ہے،طیارے کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بعد روسی فوج کی جانب سے حادثے کی تفصیل یا اسباب کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی تاہم ایک بیان میں کہا گیا کہ طیارے پر کوئی اسلحہ نہیں تھا،مگ 31لڑاکا طیارے سوویت یونین کے زمانے سے روسی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔ دو انجن اور دو سیٹوں والے سپر سونک لڑاکا طیارے فضائی جنگ کے دوران دشمن کو پسپا کرنے کی غرض سے ڈیزائن کیے گئے ہیں جبکہ یہ لانگ رینج، کروز میزائل فائر کرنے کی صلاحیتوں بھی سے لیس ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں