• Columbus, United States
  • |
  • ٢٨ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

چین دنیا کا سرفہرست بغیرکیش معاشرہ بننے کی د...

لندن (شِنہوا) کارڈف یونیورسٹی میں بینکنگ اور فنانس کے پروفیسر کینٹ میتھیوز نے حال ہی میں شِنہوا کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ چین کیش فری لین دین کے لئے دنیا کا سرفہرست ملک بننے کی راہ پر گامزن ہے۔

میتھیوز نے کہا کہ چین میں نقدی کی شکل میں گردش میں موجود رقم کا تناسب کم ہو کر 3.7 فیصد رہ گیا ہے اور اس میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔

لوگ 10 یا 20 سال پہلے کے مقابلے میں آج نقد رقم کا بہت کم استعمال کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کیش لیس معاشرے کی جانب رجحان تیزی سے بڑ ھ رہا ہے۔ آج برطانیہ میں نقد رقم گردش میں موجود مجموعی  رقم کا تقریباً 2.9 فیصد ہے۔

میتھیوز نے کہا کہ 20 سال سے بھی کم عرصے میں چین نے متاثر کن رفتار کے ساتھ کیش لیس معاشرے کے حوالے سے برطانیہ کے ساتھ فرق کو ختم کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں نقد رقم سے پاک لین دین اور ادائیگی کی ٹیکنالوجی کتنی تیزی سے آگے بڑھی ہے اور چینی معاشرے نے اسے کتنی تیزی سے قبول کیا ہے۔

میتھیوز نے کہا کہ اگر آئندہ  پانچ سالوں میں چین میں گردش میں موجود کل رقم کے 2 فیصد سے بھی کم نقدی کے استعمال میں کمی واقع ہوتی ہے تو انہیں حیرت نہیں ہوگی۔ چین میں ٹیکنالوجی کو اپنانے کی رفتار بہت تیز ہے۔

میتھیوز نے چین کے حالیہ دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح انہوں نے ایک گلی کے دکاندار سے آم خریدنے کے لیے رقم کی منتقلی بارے اپنے فون کا استعمال کیا تھا۔ 

 میتھیوز نے کہا کہ چین میں ٹیکنالوجی دنیا کے دیگر حصوں کے مقابلے میں بہت جدید ہے اور اس کا تعلق اس کی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے ہے۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قطر کی علاقائی ممالک کے درمیان تعلقات کو بہت...

دوحہ (شِنہوا) قطر کے ایک سینئر عہدیدار نے علاقائی ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں چین کے مثبت کردار کی تعریف کی ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے وزیر مملکت محمد بن عبدالعزیز الخلفی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چین کے خصوصی مندوب برائے مشرق وسطیٰ ژائی جون سے ملاقات کے دوران کہا کہ قطر علاقائی ہاٹ اسپاٹ معاملات پر چین کے ساتھ رابطے اور تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کو مزید کم کیا جاسکے۔

الخلفی نے کہا کہ قطر اور چین کے درمیان گہرے تعلقات ہیں اور دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں اعلیٰ سطح کی ہم آہنگی اور تعاون کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر ون چائنہ پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

 چین اور قطر کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی رواں سال 35 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے ژائی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور قطر کے تعلقات میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کی رہنمائی کے مطابق قطر کے ساتھ کام کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو اعلیٰ سطح تک فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی اور علاقائی امور میں قطر کے منفرد اور اہم کردار کو اہمیت دیتا ہے اور قطر کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی و علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کا خواہاں ہے۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، عمر رسیدہ آبادی کے مسائل سے نمٹنے کا حل...

بیجنگ (شِنہوا) 87 سالہ وانگ جومین ان چینی ریٹائرڈ فوجیوں میں شامل ہیں جو اپنے سنہری سال گزارنے کے لیے صوبہ شان ڈونگ کے ساحلی شہر وائی ہائی پہنچے ہیں۔

تیزی سے بڑھتی عمررسیدہ آبادی اور 81.56 برس کی متوقع اوسط عمر کے سبب وائی ہائی کو بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود اور ان کے ساتھ تعاون میں ترجیح کے سبب بزرگوں کی دیکھ بھال میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔

وانگ نے بتایا کہ یہاں بزرگوں کی دیکھ بھال کے اداروں میں اسپتال موجود ہیں اور وہ قومی طبی بیمہ نیٹ ورک سے منسلک ہیں۔ یہ انضمام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہم سکون سے آرام کریں کیونکہ ڈاکٹرکچھ ہی دوری پر مو جود ہو تے ہیں۔ وہ روزانہ دورے کرتے اور طبی مشاورت فراہم کرتے ہیں۔

شہر نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور سرکاری امداد جیسے جدید طریقوں سے بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کے لئے 162 ادارے قائم کئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے اختتام تک 28 کروڑ افراد کی عمر 60 برس یا اس سے زائد تھی۔

چین نے اپنی عمر رسیدہ آبادی کو سنبھالنے کے لئے ایک فعال قومی حکمت عملی پرعملدرآمد کیا ہے ۔ ملک میں کم شرح پیدائش،عمر بڑھنے، علاقائی سطح پر آبادی میں کمی و بیشی جیسے آبادی میں تبدیلی کے مسائل نمٹنے کے لئے مئوثر اقدامات کئے گئے ہیں۔

400 سے زیادہ چینی شہروں نے اب تک بزرگوں اور بچوں کی دیکھ بھال کا مربوط حل پیش کرنے والے منصوبے تیار کیے ہیں۔

بیجنگ نے جون کے اختتام پر بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات تک آسان رسائی کے لیے ایک ویب سائٹ لانچ کی تھی۔ یہ ویب سائٹ شہر میں اندراج شدہ عمررسیدہ افراد کی دیکھ بھال کے 574 اداروں اور 1 ہزار 469 بزرگ دیکھ بھال مراکز بارے معلومات مہیا کرتی ہے۔

بیجنگ میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران 80 برس یا اس سے زائد عمر کی بزرگ آبادی میں اضافہ ہوا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق عمر کا یہ گروپ شہر کی مجموعی آبادی کے 4.9 فیصد کے مساوی ہے۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان، امریکی فوجی اڈے کا پی ایف اے ایس کے ا...

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان کے مغربی علاقے ٹوکیو میں واقع امریکی یوکوٹا اڈے نے 3 ایسے واقعات کی تصدیق کی ہے جن میں آگ بجھانے کے لئے  "پر اور پولی فلورو الکائل مادوں" (پی ایف اے ایس) پر مشتمل فوم استعمال کیا گیا۔ یہ نامیاتی فلورین مرکبات ہیں جو صحت کے لئے خطرات بڑھاتے ہیں۔

جاپانی اخبار آساہی شمبون کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب امریکی فوج نے یوکوٹا اڈے پر آگ بجھانے والے آلات سے اس طرح کے اخراج کا اعتراف کیا ہے۔

خبر کے مطابق ایسے ہی واقعات جنوری 2010 ، اکتوبر اور نومبر 2012 میں بھی پیش آئے تھے اور اس وقت اسٹوریج کنٹینرز اور ڈرم سے رساؤ ہوا تھا۔

اخبار کے مطابق امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ اڈے کے باہر کسی بھی طرح کے اخراج کے شواہد نہیں ملے تاہم انہوں نے اخراج کی مقدار بارے تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

یہ انکشاف اڈے کے اطراف کی مقامی حکومتوں اور بلدیات پر مشتمل ایک رابطہ کونسل نے کیا جس نے وزارت دفاع کے توسط سے یہ اطلاع دی جسے بدھ کوعام کیا گیا۔

 

 

 

جاپان ، ٹوکیو کے علاقے فوسا میں امریکی یوکوٹا اڈے کی فائل فوٹو۔ (شِنہوا)

رابطہ کونسل نے قومی حکومت سے درخواست کہا ہے کہ وہ زیر زمین پانی پر مرتب اثرات کی تحقیقات کرے اور رساؤ کے مقامات اور مقدار بارے تفصیلی معلومات فراہم کرے۔

یہ اڈہ ٹاما خطے میں واقع ہے جہاں پانی کے کچھ کنوؤں میں پی ایف اے ایس کی بلند سطح کا علم ہوا۔

اگرچہ پی ایف اے ایس کے سبب صحت پر مرتب اثرات کا مکمل طور پر علم نہیں ہوسکا تاہم شہریوں کے ایک گروپ نے 2022 کے اوائل میں 650 رہائشیوں کا خون ٹیسٹ کیا تھا جن میں 55 میں پی ایف اے ایس کی مقدار صحت کو لاحق خطرات کے لئے مقررہ عالمی معیار سے زائد پائی گئی۔

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، تبت نے ڈیجیٹل منصوبوں میں سرمایہ کاری...

لہاسا (شِنہوا) چین کے تبت خود اختیارخطے کے دارالحکومت لہاسا میں گلوبل ڈیجیٹل معیشت کانفرنس 2023 میں 50 سے زائد کمپنیز نے شرکت کی اور خطے کے حوالے سے 21 نئے منصوبوں پر دستخط ہوئے۔

مقامی ذیلی مقام تبت میں منعقدہ فورم رواں سال کی کانفرنس کا سائیڈ لائن ایونٹ تھا جس کا مقصد خطے کے وقف وسائل اور اس کی ڈیجیٹل معیشت میں ممکنہ ترقی کے فروغ اور اس کے اظہار کے ساتھ ساتھ مشرقی خطوں میں زیادہ کمپیوٹنگ وسائل کوکم ترقی یافتہ لیکن وسائل سے مالا مال مغربی خطوں میں منتقل کرنے کے چینی منصوبے کا فروغ ہے۔

عالمی ڈیجیٹل معیشت کانفرنس 2023 کا مرکزی مقام بیجنگ تھا جہاں افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔

ذیلی مقام پر سرگرمیاں 3 روز جاری رہیں گی جس کی میزبانی عالمی ڈیجیٹل معیشت کانفرنس کی منتظم کمیٹی اور لہاسا کی بلدیاتی حکومت مشترکہ طور پر کررہی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی لہاسا بلدیاتی کمیٹی کے سیکرٹری فربو ڈونڈروپ نے بتایا کہ تبت کی اوسطاً بلندی 4 ہزار میٹرسے زائد اور قدرتی فوائد کا حامل ہے جس میں کم درجہ حرارت ، خشک آب و ہوا ، کم آکسیجن اور صاف ہوا شامل ہے۔ یہ بگ ڈیٹا اسٹوریج کی مثالی جگہ بن سکتی ہے ۔ حالیہ برسوں میں اس خطے نے ڈیجیٹل شعبے میں متعدد صنعتی منصوبوں کو راغب کیا ہے جو ترقی کی بڑھتی رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق صرف گزشتہ برس تبت کی ڈیجیٹل معیشت میں 20 ارب یوآن (تقریباً 2.78 ارب امریکی ڈالر) سے زائد کا اضافہ ہوا تھا

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین دنیا کا سرفہرست بغیرکیش معاشرہ بننے کی د...

کارڈف یونیورسٹی میں بینکنگ اور فنانس کے پروفیسر کینٹ میتھیوز نے حال ہی میں شِنہوا کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ چین کیش فری لین دین کے لئے دنیا کا سرفہرست ملک بننے کی راہ پر گامزن ہے۔ میتھیوز نے کہا کہ چین میں نقدی کی شکل میں گردش میں موجود رقم کا تناسب کم ہو کر 3.7 فیصد رہ گیا ہے اور اس میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ لوگ 10 یا 20 سال پہلے کے مقابلے میں آج نقد رقم کا بہت کم استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیش لیس معاشرے کی جانب رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ آج برطانیہ میں نقد رقم گردش میں موجود مجموعی رقم کا تقریبا 2.9 فیصد ہے۔ میتھیوز نے کہا کہ 20 سال سے بھی کم عرصے میں چین نے متاثر کن رفتار کے ساتھ کیش لیس معاشرے کے حوالے سے برطانیہ کے ساتھ فرق کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں نقد رقم سے پاک لین دین اور ادائیگی کی ٹیکنالوجی کتنی تیزی سے آگے بڑھی ہے اور چینی معاشرے نے اسے کتنی تیزی سے قبول کیا ہے۔ میتھیوز نے کہا کہ اگر آئندہ پانچ سالوں میں چین میں گردش میں موجود کل رقم کے 2 فیصد سے بھی کم نقدی کے استعمال میں کمی واقع ہوتی ہے تو انہیں حیرت نہیں ہوگی۔ چین میں ٹیکنالوجی کو اپنانے کی رفتار بہت تیز ہے۔ میتھیوز نے چین کے حالیہ دورے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح انہوں نے ایک گلی کے دکاندار سے آم خریدنے کے لیے رقم کی منتقلی بارے اپنے فون کا استعمال کیا تھا۔ میتھیوز نے کہا کہ چین میں ٹیکنالوجی دنیا کے دیگر حصوں کے مقابلے میں بہت جدید ہے اور اس کا تعلق اس کی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا بی ڈی ایس 200 سے زائد ممالک اور خطوں...

چین کا بائی ڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) اب تک 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں کو خدمات فراہم کرچکا ہے۔ بیجنگ میں منعقدہ بی ڈی ایس -3 کی تیاری کی ایک تعریفی تقریب کے دوران بتایا گیا کہ چین نے ڈھائی سال میں 30 بی ڈی ایس-3 سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیجے اور 2020 میں مقررہ وقت سے 6 ماہ قبل بی ڈی ایس-3 مکمل کیا۔ تقریب میں بتایا گیا کہ بی ڈی ایس-3 چین کا اب تک تیار کردہ ایک بہت بڑا اور پیچیدہ خلائی نظام ہے جس میں سب سے بڑے پیمانے، وسیع کوریج، اعلی ترین خدمات کی کارکردگی، ضروریات اور روزمرہ زندگی کے درمیان قریبی تعلق ہے۔ بی ڈی ایس ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی بارے مختلف صنعتوں میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوا ہے۔ یہ تبدیلی اور اپ گریڈنگ کو فروغ دیتے ہوئے قابل ذکر معاشی اور سماجی فوائد مہیا کرتا ہے۔ بی ڈی ایس اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ 4 عالمی سیٹلائٹ نیویگیشن نظاموں میں سے ایک ہے۔ اس نے شہری ہوا بازی ، بحری امور ، تلاش اور ریسکیو کے شعبوں میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو فعال طریقے سے نبھا یا ہے اور سب کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک معاشرے کے قیام کی چینی کوششوں میں ہاتھ بٹایا ہے۔ چین اگلے قدم کے طور پر دنیا کی خدمت کرنے اور تمام افراد کو فائدہ پہنچانے کے لئے بی ڈی ایس اسکیل ایپلی کیشن کی مارکیٹ پر مبنی ، صنعتی اور عالمی ترقی آگے بڑھانے کی ہرممکن کوشش کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، توانائی کی کارکردگی کے معیار کی مزید اہ...

چین کے اقتصادی منصوبہ ساز کی ویب سائٹ پر جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مزید اہم صنعتی شعبوں کو توانائی کے مئوثر استعمال کے لیے حکام کی جانب سے مقرر کردہ معیارات پر پورا اترنے کی ضرورت ہے۔ سرکلر کا مقصد اہم صنعتی شعبوں میں توانائی کی کارکردگی کے بینچ مارک کی سطح پر پالیسیزکو اپ ڈیٹ کرنا ہے۔ اسے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور چار دیگر سرکاری محکموں کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ ایتھیلین گلائکول، یوریا اور ٹائٹینیم ڈائی آکسائیڈ جیسے کل 11 صنعتی شعبوں کو ان شعبوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا جو توانائی کی کارکردگی کے کچھ معیارات کی تعمیل کرنے کے لئے ضروری ہیں۔ اپ ڈیٹ سے قبل اس فہرست میں 25 شعبے شامل تھے جن میں آئل ریفائننگ، کوئلہ سے کوک اور کوئلہ سے میتھانول شامل ہیں۔ چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2030 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج پر قا بو پا ئے گا اور 2060 تک کاربن اخراج کو مکمل طور پر ختم کردے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملکی برآمدات میں جون کے دوران سالانہ بنیادوں...

ملکی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق جون 2022 کے دوران برامدات کا حجم 594985 ملین روپے تھا جو جون 2023 میں 14.13 فیصد اضافے کے بعد 679027 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس طرح ایک سال کے دوران ملکی برآمدات میں 14.13 فیصد اضافہ ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جعلی زرعی ادویات اور غیر معیاری کھادوں کی تی...

حکومت پنجاب نے جعلی زرعی ادویات اور ناقص و غیر معیاری کھادوں کی تیاری و فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے سمیت فوری آپریشن کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے اور تمام انتظامی و محکمہ زراعت کے حکام سے کہاہے کہ وہ اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت، کوتاہی یالاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں اور پولیس حکام کے ہمراہ جوائنٹ ریڈ کرکے جعلی ادویات کی تیاری و فروخت میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے میں اپنا مؤثر کردار یقینی بنائیں۔پرنسپل ایگریکلچر آفیسروڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری عبدالحمید نے بتایا کہ مذکورہ ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت کی جعلی زرعی ادویات و کھادوں کے خلاف مہم بھرپور انداز سے جاری ہے اور محکمہ زراعت کے افسران کی ٹیموں نے مختلف بعض مقامات پر چھاپے مارکرنہ صرف جعلی زرعی ادویات اور کھادیں برآمد کی ہیں بلکہ کئی افرادکے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کروایا گیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ زراعت کی جعلی ادویات کے خلاف مہم کے نتیجہ میں صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے اور کاشتکاروں کی شکایات کا ازالہ ہوا ہے۔انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ جعلی ادویات اور کھادوں کے خلاف شروع کی گئی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور کسی شکایت کی صورت میں محکمہ زراعت کے مقامی افسران یا زرعی ہیلپ لائن نمبر 0800ـ15000 یا 0800ـ29000پر رابطہ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ جعلی ادویات اور جعلی کھادوں کا فوری سد ِباب وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ جعلی زرعی لوازمات کے استعمال سے کاشتکاروں کا نقصان ہوتا ہے اور پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ ان مسائل کے سد باب کیلئے حکومتی ہدایت پر محکمہ زراعت پنجاب نے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے نتیجہ میں جعلی زرعی ادویات اور جعلی کھادوں کی روک تھام میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملکی برآمدات میں جون کے دوران 8.12 فیصد اضاف...

ملکی برآمدات میں جون 2023 کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 8.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جون 2023 کے دوران ملکی مجموعی برآمدات کا حجم 027 679 ملین روپے رہا جبکہ گزشتہ ماہ مئی کے دوران برآمدات کا حجم 628037 تھا۔ اس طرح ایک ماہ کے دوران برآمدات میں 8.12 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زراعت کی ترقی کیلئے ڈیزل انجنوں اور زرعی مشی...

زراعت کا جی ڈی پی میں حصہ45سو ارب روپے سالانہ ہے جو ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کے ساتھ ساتھ 2کروڑ 50لاکھ زرعی مزدوروں کو روزگارفراہم کررہا ہے لہٰذا حکومت سے اپیل ہے کہ زراعت کی ترقی کیلئے ڈیزل انجنوں اور زرعی مشینری پر سیلز ٹیکس ختم کیا جائے تاکہ غذائی اجناس کی پیداوار میں اضافہ سمیت پیداواری لاگت کو بھی کم کرنے میں مدد مل سکے۔پاکستان کسان بورڈفیصل آباد کے رہنمامیاں ریحان الحق نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مہنگی بجلی، لوڈ شیڈنگ اور مہنگے ڈیزل کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع کے ہزاروں زرعی ٹیوب ویل بند ہورہے ہیں جبکہ ڈیزل انجنوں اور زرعی مشینری پر سیلز ٹیکس کے نفاذ سے ایگری کلچر سیکٹر کو مزید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے لہٰذا حکومت سے اپیل ہے کہ زرعی ٹیوب ویلوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے سمیت ڈیزل انجنوں اور زرعی مشینری پر عائد سیلز ٹیکس بھی فوری ختم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ زراعت کا جی ڈی پی میں حصہ 45سو ارب روپے سالانہ ہے جس میں مزید اضافہ بھی ممکن بنایا جاسکتا ہے نیز یہ شعبہ ملک کی2200 ارب روپے کی برآمدات میں 1600ارب روپے کا حصہ ڈالنے کے علاوہ ملکی فوڈ سکیورٹی بھی یقینی بنارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ خشک سالی، نہری پانی میں 30فیصد کمی اور مہنگی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے زراعت کا شعبہ متاثر ہو رہاہے جس کے باعث گندم، چینی، تیلدار اجناس باہر سے امپورٹ کرنا پڑرہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نہری پانی چوری سے ٹیلوں پر واقع 25فیصد رقبہ بنجر ہورہاہے جبکہ اس وقت کماد،چاول، کپاس، چارہ جات، سبزیوں اور دیگر فصلات کیلئے پانی کی اشد ضرورت ہے لہٰذا اگران فصلات کو مطلوبہ ضرورت کے مطابق وقت پر پانی فراہم نہ کیا گیا تو ان کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے زرعی شعبہ کیلئے بجلی، گیس، ڈیز ل کی قیمتوں میں بھی فوری کمی کی اپیل کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گزشتہ سال اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے 478 مل...

پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث سالانہ17 لاکھ ٹن دالوں کی ضرورت ہے جبکہ گزشتہ سال اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے 478 ملین ڈالرسے زائد کی دالیں درآمد کی گئیں لہٰذاچناودالوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ چنے اور دالوں کی پیداوار میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرکے ملکی ضرورت پوری کرنے کے علاوہ قیمتی زرمبادلہ بچانے میں مدد مل سکے۔چیف سائنٹسٹ شعبہ دالیں آری فیصل آبادڈاکٹر محمد اخترنے بتایا کہ چنا اور مسور اہم پھلی دار غذائی فصلیں ہونے کی وجہ سے دالوں میں اہم مقام کی حامل ہیں لہٰذازرعی خودکفالت کے حصول و معاشی استحکام کیلئے زرعی اجناس بالخصوص دالوں کی کاشت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ یہ پروٹین سے بھرپور اور گوشت کا سستا ترین نعم البدل ہونے کے علاوہ چودہ بنیادی فوڈ آئٹمز میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ چنا اور مسور کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے اعلیٰ صلاحیت کی حامل ترقی دادہ اقسام کے بنیادی بیجوں کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے لہٰذاکاشتکارر اورزرعی سائنسدان مل کر مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ملک میں چنا اور مسور کی کاشت کے فروغ کو یقینی بنائیں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے دالوں کی پیداوار میں اضافہ کریں تاکہ زرعی خود کفالت کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے اور دالوں کی درآمد پر خرچ ہونے والے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جا سکے۔انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں بھکر،منکیرہ، چکوال اور اٹک کے علاوہ بلوچستان کے اضلاع مستونگ،بارخاں، تربت، لسبیلہ، لورالائی اور جعفر آباد،سندھ کے اضلاع سکھر اور لاڑکانہ، خیبر پختونخوا میں کرک اورلکی مروت کے علاوہ گلگت بلتستان میں دالوں کی کاشت کیلئے نئے ایریاز پر فوکس کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زرعی سائنسدانوں نے مختلف فصلوں کی زیادہ گرمی...

موسمیاتی تبدیلیوں، ماحول کی آلودگی، درجہ حرارت و کاربن ڈائی آکسائیڈ میں اضافہ سے گندم، کپاس، چاول، گنا، مکئی، دالوں،سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار میں مستقل بنیادوں پربھرپور اضافہ نہیں ہوپارہا جبکہ موسمیاتی اثرات کی وجہ سے گرمی میں اضافہ اور بارشوں کے اوقات میں تبدیلی بھی نوٹ کی گئی ہے۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین و سائنسدانوں نے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان میں مون سون کی بارشوں میں اضافہ ہوا ہے اورہر سال دریاؤں میں طغیانی کی وجہ سے کئی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کیساتھ ساتھ مال مویشیوں اور فصلوں کی تباہی بھی ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سالوں کے دوران آنے والے سیلابوں کے باعث پنجاب اور سندھ میں سب سے زیادہ نقصان کپاس کی فصل کو ہوا اس کے بعد دھان،کماد، سبزیوں اور پھلوں کی فصلوں کو نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے کہاکہ ہر سال موسم برسات میں آنیوالی بارشوں کو محفوظ بنانے اور فصلوں کو سیلابیپانی سے بچانے کیلئے نئے ڈیموں اور آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقی پسند کاشتکار بھی اپنے ذاتی رقبوں پر چھوٹے ڈیم تعمیر کرکے ذخیرہ شدہ پانی کو سارا سال فصلوں کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آنیوالے وقتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پانی کی کمی بھی ہوسکتی ہے جبکہ پانی کی اس کمی کا سب سے زیادہ اثر دھان کی فصل کو ہوگا اور ایک اندازے کے مطابق اس فصل کی پیداوارمیں 15فیصد تک کمی بھی ہوسکتی ہے۔زانہوں نے بتایاکہ زرعی سائنسدان مختلف فصلوں،سبزیوں، دالوں اور پھلوں کی زیادہ گرمی اور پانی کی کمی برداشت کرنیوالی نئی اقسام متعارف کرانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے اپنی فصلوں کو محفوظ بنانے کیلئے کاشتکاروں کو آج کے جدید ذرائع ابلاغ، انٹر نیٹ، موبائل، ریڈیو، ٹی وی اور اخبارات کے ذریعے موسمی پیش گوئیوں سے بروقت آگاہی حاصل کرنا ہو گی۔انہوں نے کہاکہ انہیں کھادوں اور آبپاشی کا استعمال موسمی تبدیلی کو پیش نظر رکھ کر کرنااور فصلوں کی مخلوط کاشت کو بھی فروغ دینا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف بورڈ چند روز میں قرضہ کی منظوری...

پاکستان اکانومی واچ کے چئیرمین برگیڈئیر(ر) محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے سٹاف لیول ایگریمنٹ کے جائزے اور ممکنہ توثیق کے لئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں چند دن رہ گئے ہیں۔یہ اجلاس بارہ جولائی کو منعقد کیا جائے گا جس میں تین ارب ڈالر کے قرضے کی منظوری اور ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی پہلی قسط جاری ہونے کا قوی امکان ہے جس سے پاکستان کے لئے مزید قرضوں اور سرمایہ کاری کا راستہ کھل جائے گا اور مجموعی صورتحال بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔ اسلم خان نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کو چائیے کہ قرض کی باقائدہ منظوری کے بعد نئے قرضوں کے حصول کے علاوہ عالمی برادری اور دوست ممالک کو انکے وعدوں پر عمل درامد کروانے کے لئے سفارتی مہم شروع کرے۔ انھوں نے کہا کہ معاہدے کے بعد دوست ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر اورچین سے نئے قرض ملنے کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں۔اسکے علاوہ یورو بانڈ کے زریعے 1.5 ارب ڈالر ، کمرشل بینکوں سے 4.6 ارب ڈالر ، آئی ایم ایف سے 2.4 ارب ڈالر اور دیگر کثیر الجہتی شراکت داروں سے2.7 ارب ڈالرملنے کی امید ہے۔ مختلف ممالک نے گزشتہ سال سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کی بحالی کے لیے 9 ارب ڈالر کی معاونت کا وعدہ کیا تھا مگر تاحال کوئی رقم موصول نہیں ہوئی ہے جس کے لئے سفارتکاری کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات قطر اورآذربائیجان بھی مجموعی طور پر 15 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا وعدہ کرچکے ہیں جس پر عمل درامد کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔دوست ممالک پاکستان میں تیل صاف کرنے کے نئے کارخانے لگانے، موجودہ ریفائنریز کو اپ گریڈ کرنے، توانائی، معدنیات، ذراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں اور آئی ایم ایف سے باقائدے معاہدے کے بعد ان پر عمل درامد آسان ہو جائے گا کیونکہ معاہدے سے کاروبار میں آسانی اخراجات میں کمی اور مالیاتی نظم ونسق بہتر ہونے کا امکان ہے جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے معیشت پر دبائو...

تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے معیشت پر دبائو کم ہو رہا ہے ۔ڈیفالٹ کے خدشات دم توڑ رہے ہیں جس سے اقتصادی صورتحال بہتر ہو رہی ہے تاہم اصلاحات کا عمل سست روی کا شکار ہے جسے تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی خبرسے کاروباری برادری کی مایوسی خوشی میں بدل گئی، یہ اطلاع ڈالر پر بجلی بن کر گری ہے جسکی قدر میں زبردست کمی آ گئی ہے، سونا بھی سستا ہو گیا ہے ،افراط زر گھٹ رہا ہے پاکستانی بانڈر کی قدر بڑھی ہے جبکہ سٹاک ایکسچینج میں سرگرمی شروع ہو گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ سارے مثبت اشارئیے وقتی ہیں کیونکہ پاکستان نے امسال قرض خواہوں کو پچیس ارب ڈالر تک کی ادائیگی کرنی ہے۔ برامدات میں کمی کا سلسلہ دس ماہ سے جاری ہے اور جون کی برامدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلہ میں انیس فیصد کم ہو گئی ہیں ، بے روزگاری بہت بڑھ گئی ہے ، ہزاروں کاروبار بند ہو گئے ہیں اور لوگ روزگار کی تلاس میںملک سے بھاگ رہے ہیں۔حکومت کو چائیے کہ معاشی و انتظامی اصلاحات کرے، عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر ٹیکس آمدن میں اضافہ کرے، خسارہ کم کرے اور اشرافیہ کودی جانے والی دسترہ ارب ڈالر کی مراعات کو بتدریج کم کرنا شروع کرے تاکہ ملک کو بچایا جا سکے اور عوام کو سکھ کا سانس لینا نصیب ہو۔ اگر حکومت نے اصلاحات میں تاخیر کی تو صورتحال دوبارہ بگڑ جائے گی۔حکومت اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہے اور بعض حلقے اسے مشورہ دے رہے ہیں کہ تکلیف دہ اصلاحات کے عمل کو آنے والی حکومت پر چھوڑ دیا جائے تاکہ ووٹر مزید ناراض نہ ہوں۔اگر ایسا ہوا تو یہ پاکستان کی بدقسمتی ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گلگت بلتستان زرعی سیاحت کو فروغ دے رہا ہے،وی...

زرعی سیاحت کسانوں کی قسمت بدل سکتی ہے اور ملک میں سماجی و اقتصادی خوشحالی بھی لا سکتی ہے۔پوری دنیا میںکسان زرعی سیاحت کے ذریعے اچھی کمائی کر رہے ہیں اور پاکستان میں معاشی ترقی اور غذائی تحفظ کے لیے اس کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔ گلگت بلتستان کے محکمہ زراعت، سکردو برانچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام اللہ ثاقب نے ویلتھ پاک سے گفتگو میں کہا کہ محکمہ زراعت دیہاتی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہا ہے تاکہ لوگوں کی رہنمائی کر کے ان کے فارموں کو زرعی سیاحوں کے لیے پرکشش، خوشگوار اور پیداواری بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت دیہاتوں میں تقریبات کا انعقاد کر رہا ہے جس سے پاکستان بھر سے لوگوں کو مقامی زراعت کی اقسام دیکھنے کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔ محکمہ کی کوششوں سے اب لوگ زرعی سیاحت کی اہمیت سے آگاہ ہو رہے ہیں۔ وہ معقول آمدنی پیدا کرنے کے لیے اپنی جگہوں کو بہتر کر رہے ہیں۔ کچھ کسانوں نے مہمانوں کو راغب کرنے کے لیے اپنے کھیتوں میں گیسٹ ہاوس بھی بنائے ہیں۔ غلام اللہ ثاقب نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایگری ٹورازم سیریز کا پہلا ایونٹ 2019 میں ضلع شگر میں خوبانی کا میلہ منعقد کیا گیا تھا۔ خوبانی کے میلے 2020 اور 2021 میں بھی منعقد کیے گئے تھے، اب چوتھا ایڈیشن اگست میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

دو روزہ میلہ خطے میں ایک کیلنڈر ایونٹ بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک چھوٹا سا گاوں پھیرنگ باما جو 120 گھروں پر مشتمل تھا کو خوبانی کی وادی کا نام دینے کے بعد اسے 'خوبانستان'، خوبانی کی زمین کا نام دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے گاں کو 'خوبانستان ماڈل ایگری ٹورازم ولیج' کا نام دیا ہے کیونکہ وہاں کل خوبانی کا 50 فیصد پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سے تین سالوں کے دوران گاں میں تقریبا 200,000 پھل والے پودے بوئے گئے جن میں خوبانی، چیری، سیب، آڑو اور بیر شامل ہیں۔ محکمہ زراعت کے اہلکار نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں منایا جانے والا دوسرا پروگرام گھانچے ضلع کے زرعی سیاحتی گاوں گھواری میں منعقدہ قومی چیری فیسٹیول تھاجسے چیری ڈسٹرکٹ بھی کہا جاتا ہے۔ چیری کا تہوار 2019 سے جون میں منایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہاں ایک اور چیری فیسٹیول بھی منعقد کیا گیا جس کا نام چیری کارنیول ہے۔ غلام اللہ ثاقب نے مزید کہا کہ ایپل فیسٹیول تیسرا ایگری ایونٹ تھا جو ہر سال ستمبر اکتوبر میں کھرمنگ ضلع کے پاری گاوں میں منعقد ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پھلوں کے تہواروں سے کسانوں کو اپنی مصنوعات کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے جس سے ملک کے نرم امیج اور مقامی ثقافت کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پاکستان کی صنعتی ت...

دھابیجی اسپیشل اکنامک زون چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کے حصے کے طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے جو صنعتی تعاون پر مرکوز ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اس اقدام سے کراچی کے علاقے میں صنعت کاری واپس آئے گی اور بالواسطہ یا بلاواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اسپیشل اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالعظیم عقیلی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر چار شعبے بشمول لائٹ انڈسٹری فرنیچر، گارمنٹس، الیکٹریکل، ٹیکسٹائل، حلال انڈسٹری ،کھانے پینے کی اشیا، ذاتی نگہداشت، سافٹ ڈرنکس، درمیانی صنعت گاڑیوں کی اسمبلی، آٹو پارٹس، گودام اور انجینئرنگ کا سامان ،کیمیکل، فاونڈری، تیل اپنے پلانٹس لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ سرمایہ کاری سے مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس اور خدمات کی صنعتوں کے ساتھ ساتھ معیشت کے دیگر شعبوں کو بھی فروغ ملے گا۔ عظیم نے کہا کہ سندھ کی صوبائی حکومت نے ضلع ٹھٹھہ میںدھابیجی انڈسٹریل زون کے لیے 1,530 ایکڑ زمین مختص کی ہے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی بالخصوص چینی سرمایہ کاروں کے لیے ایک فرنٹ ڈیسک قائم کیا گیا ہے تاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مرحلے کے دوران نئے منصوبے شروع کیے جا سکیں۔ 250 میگاواٹ بجلی کا منصوبہ بھی اس میںشامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے بندرگاہی شہر سے دھابیجی زون کی قربت قومی اور بین الاقوامی منڈیوں تک آسان رسائی فراہم کرے گی۔

یہ رابطہ زون کے اندر کاروباروں کو درآمد یا برآمد کے مواقع فراہم کرے گا اور ملکی اور غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرے گا۔ معروف ماہر معاشیات اور قائد اعظم یونیورسٹی میں سوشل سائنسز فیکلٹی کی سابق ڈین ڈاکٹر عالیہ ایچ خان نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ سی پیک کے تحت ان زونزکی ترقی پاکستان کی صنعتی ترقی کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ پاکستان کو زونز میں مینوفیکچرنگ اور سروسنگ کمپنیوں کو کارپوریٹ لائسنس فراہم کرنے سے پہلے ماحولیاتی اثرات کی تشخیص جیسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عالیہ نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی انتظام کی تربیت کے لیے کارپوریٹ سطح پر چین کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان زونزکے ذریعے پائیدار معاشی نمو ایک حقیقت بن سکے۔انھوں نے کہا کہ اقتصادی زون صنعت کاری، جدید کاری اور بین الاقوامی کاری میں چین کے لیے ایک کامیاب ماڈل ثابت ہوئے ہیں۔ یہ زون کراچی سے 50 کلومیٹر دور دھابیجی، ٹھٹھہ میں واقع ہے۔ دھابیجی انڈسٹریل زون کے لیے پراجیکٹ سائٹ بن قاسم پورٹ کے قریب واقع ہے۔ اس منصوبے کو بالترتیب 750 ایکڑ اور 780 ایکڑ کے دو مرحلوں میںمکمل کرنے کی تجویز ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے سرحد پ...

پاکستان کسٹمز کے ڈیجیٹلائزیشن اقدام میں میرین فشریز ڈپارٹمنٹ کے شامل ہونے سے ماہی گیری کی مصنوعات میں پاکستان کی تجارت میں اضافے کی توقع ہے۔ اس انضمام کے نتیجے میں کلیئرنس اور لاجسٹکس کے طریقہ کار کو ہموار کیا جائے گا۔ خیبر پختونخواہ کے محکمہ ماہی پروری کے ڈائریکٹر جنرل خسروکلیم نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ دستاویزات، تجارتی سامان کی بورڈنگ، اور فریٹ کلیئرنس پر مشتمل محنتی طریقہ کار نے ماہی گیری کی مصنوعات کی تجارت کے لیے اہم چیلنجز کا سامنا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹائزیشن تجارتی فوائد حاصل کرنے اور ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ایک قابل تعریف اقدام ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 23 میں مچھلی اور کرسٹیشین کی کل برآمدات 378.689 ملین ڈالر تھیں۔ اس نے مالی سال 22 میں 328.786 ملین ڈالر کے مقابلے میں 15.17 فیصد اضافہ دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ کسٹمز کے علاوہ متعدد محکمے جیسے کہ پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ماہی گیری کی تجارت کے مختلف پہلوں میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام متعلقہ محکموں کے لیے ایک متحد مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ماہی گیری سے متعلق برآمدات کے دوران درپیش رکاوٹوں کو کم کرنے میں بہت بڑا وعدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی شراکت داروں اور نجی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تجارت سے متعلقہ ڈیٹا کا تبادلہ کرنے کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن نہ صرف ہمارے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ ڈیٹا کے اشتراک کو قابل بنائے گی، بلکہ نجی سرمایہ کاروں کو قیمتی معلومات بھی فراہم کرے گی جو ماہی گیری کے شعبے میں داخل ہونے پر غور کر رہے ہیں۔ مالی سال 23 کے دوران ماہی گیری کے شعبے نے 1.4 فیصد کی معمولی شرح نمو کا تجربہ کیاجو ایک سست کارکردگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کی بنیادی فعالیت عالمی تجارت میں مصروف شرکا کو ایک مرکزی پلیٹ فارم کے ذریعے یکساں ڈیٹا اور کاغذی کارروائی جمع کرانے کی اجازت دینا ہے جو ریگولیٹری ذمہ داریوں کو پورا کرتی ہے۔ ماہی گیری کے شعبے میں برآمدات کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے گھریلو حکمت عملیوں کی ضرورت پر زور دیا جو صنعت میں اعلی نمو حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کریں اور ساتھ ہی ساتھ ویلیو ایڈیشن کو بھی فروغ دیں۔ فشریز سپلائی چین میں شامل مختلف اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچائیںجن میںلاجسٹک کمپنیاں، کلیئرنگ ایجنٹس اور فریٹ ڈیلرشامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بینک الفلاح کے خالص منافع میں مالی سال23کی پ...

بینک الفلاح لمیٹڈ کے سہ ماہی کھاتوں میں شیئر ہولڈرز کی ایکویٹی دسمبر 2022 میں 100,015 ملین روپے سے بڑھ کر مارچ 2023 میں 104,139 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ بینک کے کل اثاثے دسمبر 2022 میں 2,253,197 ملین روپے سے بڑھ کر مارچ 2023 میں 2,532,315 ملین روپے ہو گئے۔ بینک ڈپازٹس بھی دسمبر 2022 میں 1,486,845 ملین روپے سے بڑھ کر مارچ 2023 میں 1,554,035 ملین روپے ہو گئے۔ یہ صارفین کے ذخائر میں اضافے اوربینک میں رقوم کی آمد میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔تاہم خالص ایڈوانس دسمبر 2022 میں 732,375 ملین روپے سے کم ہو کر مارچ 2023 میں 697,993 ملین روپے رہ گیا۔ یہ اس مدت کے دوران قرض دینے کی سرگرمیوں میں کمی کا اشارہ ہے۔ خالص سرمایہ کاری دسمبر 2022 میں 1,114,407 ملین روپے سے بڑھ کر مارچ 2023 میں 1,283,986 ملین روپے ہوگئی۔ یہ مالیاتی تبدیلیاں بینک کے مجموعی استحکام اور مستقبل کی ترقی کے امکانات کو نمایاں کرتی ہیں۔ 31 مارچ 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے بینک الفلاح کی مالی کارکردگی، 2022 کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں نمایاں نمو اور بہتر منافع کو ظاہر کرتی ہے۔خالص سود کی آمدنی اور غیر مارک اپ آمدنی 34,489 ملین روپے تک بڑھ گئی، جو 85 فیصد کی متاثر کن شرح نمو کی نمائندگی کرتی ہے۔ ایک اہم شراکت مارک اپ آمدنی تھی جس میں نمایاں طور پر 95.5 فیصد اضافہ ہوا اور 27,937 ملین روپے رہا۔ فیس اور کمیشن کی آمدنی میں 33.6فیصدسال بہ سال کے قابل ذکر اضافے کے ساتھ مضبوط نمو کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس نمو کو برانچ بینکنگ فیسوں سے منسوب کیا جا سکتا ہے، جس میں اکاونٹ ہولڈرز کو کچھ خدمات مفت فراہم کرنے کے باوجود کاروباری سرگرمیوں اور صارفین کی بڑی تعداد کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے مشترکہ اخراجات میں 55فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس میں سفر، ایندھن، گروسری اور کھانے پینے جیسے زمروں میں خاطر خواہ اخراجات ہوئے۔

یہ رجحانات فیس پر مبنی خدمات کے ذریعے آمدنی کے مثبت سلسلے کی نشاندہی کرتے ہیں اور صارفین کے اخراجات کے نمونوں اور مارکیٹ کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی بینک کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہیں۔غیر مارک اپ اخراجات بڑھ کر 14,993 ملین روپے تک پہنچ گئے، جو کہ 44 فیصد کی شرح نمو کی عکاسی کرتا ہے، جس سے زیادہ آپریٹنگ اخراجات کا پتہ چلتا ہے۔ خالص ایڈجسٹمنٹ کے بعد پروویژن اور رائٹ آف کی رقم 522 ملین روپے تھی، جو کہ 35 فیصد کی شرح نمو کو ظاہر کرتی ہے جو کہ کریڈٹ کے خطرات کو سنبھالنے کے لیے قدامت پسندانہ انداز کو اجاگر کرتی ہے۔ٹیکس سے پہلے کا منافع 18,974 ملین روپے تک بڑھ گیا جو 142 فیصد کی غیر معمولی نمو کو ظاہر کرتا ہے اور بہتر آپریشنل کارکردگی اور محصولات کی پیداوار کو ظاہر کرتا ہے۔بعد از ٹیکس منافع 10,743 ملین روپے تک پہنچ گیاجو کہ 114فیصدکی شرح نمو کی عکاسی کرتا ہے، اخراجات، پروویژنز اور محصولات کے موثر انتظام کا مظاہرہ کرتا ہے۔فی حصص آمدنی 6.81 روپے رہی جو کہ 141 فیصد کی شرح نمو کو ظاہر کرتی ہے اور فی حصص کی زیادہ آمدنی کو ظاہر کرتی ہے۔ مجموعی طور پر، بینک الفلاح کی مالی کارکردگی سہ ماہی کے دوران نمایاں نمو، بہتر منافع اور موثر انتظام کو نمایاں کرتی ہے۔ بینک کا مارکیٹ شیئر اپنی متعدد مصنوعات کے لیے بڑھا اور اس نے سخت کریڈٹ ڈسپلن کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں اور ٹیکنالوجی میں نمایاں سرمایہ کاری جاری رکھی۔ مالی سال 22، مالی سال 21 اور مالی سال 20 کے لیے آمدنی سے نمو کا تناسب بالترتیب 0.12، 0.12 اور -0.44تھا۔ پی ای جی کا تناسب کمپنی کی قیمت سے آمدنی کے تناسب اور اس کی حصص کی شرح نمو کے درمیان تعلق کا جائزہ لیتا ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور، مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی 2 خوا...

پشاور میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین اور بچی پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے علاقہ زرگرآباد میں پیش آیا جہاں 2خواتین اور بچی پراسرارطور پرلاپتا ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق خواتین اور بچی کی گمشدگی کا روزنامچہ تھانا یکہ توت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لاپتا ہونے والے تینوں افراد کا تعلق مسیحی برادری سے ہے اور وہ قوت سماعت و گویائی سے محروم ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین بچی کو لیکربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے پیسے لینے گھر سے نکلی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی ، 4 ا...

لاہورکے علاقے چونگی امرسدھومیں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی ،ملبے تلے دبنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی میتیں پولیس کے حوالے کردیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹی آرگارڈر کی چھت بارش کے باعث کمزور ہوگئی تھی ۔ دوسری جانب بارش کے باعث مزنگ اسپتال کی دیوارگرگئی،حادثے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال سے ملحقہ دیوارگرنے سے مزنگ اسپتال کا ویٹنگ شیڈگرا ہے۔ زخمیوں کوگنگارام اسپتال منتقل کردیا ہے۔ ڈاکٹرگنگارام اسپتال کا کہنا ہے کہ ایک بچے کی حالت کی تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم اپیلٹ کورٹ نے وزیراعلی گلگت بلتستان کے...

سپریم اپیلٹ کورٹ نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلی کے انتخاب کے شیڈول کی منظوری دے دی۔ اسپیکر اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے وزیراعلی کے انتخاب کا نیا شیڈول سپریم اپیلٹ کورٹ میں پیش کیا تھا جسے عدالت نے منظور کرلیا ہے۔ شیڈول کے مطابق 13جولائی کو گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلی کے لیے انتخاب ہوگا اور اس کے لیے 12 جولائی کو کاغذات نامزدگی داخل کیے جاسکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب پولیس کے کریک ڈاؤن کے خلاف شیخ رشید اح...

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے معزز جسٹس محمد طارق ندیم نے پنجاب پولیس کے کریک ڈاؤن کے خلاف شیخ رشید احمد کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیا اور ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں جواب داخل کروایا جائے۔ جمعرات کے روز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے معزز جسٹس محمد طارق ندیم کے روبرو پنجاب پولیس کے کریک ڈاؤن کے خلاف شیخ رشید احمد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جہاں شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق پیش ہوئے۔فاضل جج نے پنجاب پولیس کے کریک ڈاؤن کے خلاف شیخ رشید احمد کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا۔شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ شیخ رشید اس وقت اپوزیشن کی مضبوط آواز ہیں ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، شیخ رشید کے خلاف اس وقت بظاہر کوئی فوجداری مقدمہ نہیں۔شیچ رشید کے گھروں میں غیرقانونی چھاپے مارے جارہے ہیں اور لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی جارہی ہے۔آئین پاکستان میں درج بنیادی حقوق کا تحفظ عدالت عالیہ کا فرض ہے،اگر شیخ رشید کسی مقدمے میں مطلوب ہیں تو تفصیلات بتائی جائیں تاکہ قانونی چارہ کرسکیں، جس پر فاضل جج نے استفسا کیا کہ کیا آپ نے آئی جی کو درخواست دی، سردار عبدالرزاق نے بتایا کہ آئی جی اور حکومت کے حکم پر ہی تو چھاپے مارے جارہے ہیں،دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد آئی جی پنجاب اور پنجاب حکومت سے سے ایک ہفتے کے اندر تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قائمہ کمیٹی ہوابازی ، پائلٹس جعلی لائسنس سے...

قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی میں پائلٹس جعلی لائسنس سے متعلق ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی ۔جمعرات کے روز چیئرمین ہدایت اللہ کے زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پائلٹس جعلی لائسنس سے متعلق ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی ، رپورٹ میں کہا گیا کہ پی آئی اے کے 262پائلٹس جعلی لائسنس کے معاملے میں متاثر ہوئے، ایف آئی اے نے تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ متعدد پائلٹس سے زبردستی بیان لئے گئے ، پائلٹس کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی اس کی ضرورت ہی نہیں تھی ، رپورٹ کے مطابق سول ایو ی ایشن قانون کے مطابق ہر قسم کی کارروائی کرسکتا تھا ، معاملے میں متعدد پائلٹس سٹوڈنٹس پائلٹ تھے ، ان کو جیل میں ڈال دیا ، سب کمیٹی کی فیلڈنگ کے مطابق ایف آئی آر غلط تھی اس کو واپس لیا جائے ، جعلی پائلٹس کا معاملہ واپس سول ایوی ایشن کو بھیجا جائے ، 180پائلٹس بحال ہوئے جبکہ 82ابھی بھی متاثر ہیں، اجلاس میں سینیٹر فیصل رحیم نے کہا کہ فیک پائلٹس کے معاملے پر وزیر کو بھی مس گائیڈ کیا گیا ، چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ جو ایسا بیان دیں جس سے ملک کو نقصان پہنچا اس کو معافی مانگنی چاہیے ، جعلی لائسنس کے معاملے پر ملک اور ائیرلائن انڈسٹری کو اربوں کا نقصان پہنچا ، کمیٹی کے ممبران نے سب کمیٹی کی رپورٹ کو سراہا ، قائمہ کمیٹی ایوی ایشن نے معاملے پر ذیلی کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک انصاف کی سرگرمیاں غیرآئینی قرار دینے ک...

تحریک انصاف کی سرگرمیاں غیرآئینی قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں درخواست عون چوہدری نے ذاتی حیثیت میں جمع کرائی۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سرگرمیاں ملکی قوانین کیخلاف ہیں، پی ٹی آئی قیادت نے قومی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پرحملے کرائے۔ عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریاست اور ملکی اداروں کیخلاف سرگرمیاں غیرآئینی قرار دیکر غیرآئینی سرگرمیوں پر پی ٹی آئی کو تحلیل کرنے کا حکم دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کمپنی نے ہالا میں تفریحی مقام کی خوبصور...

پاک مٹیاریـلاہور ٹرانسمیشن کمپنی ( پی ایم ایل ٹی سی ) نے سندھ کے ضلع مٹیاری کے ہالا ٹاؤن میں مہران پیراڈائز پکنک پوائنٹ کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیے ریٹائرڈ ایف 7 فائٹر جیٹ کی تنصیب کے لیے فنڈ فراہم کیا ہے۔ اس بات کا اعلان سول سوسائٹی سندھ (ہالا) کے چیئرمین سید گلفام کاظمی نے کیا جو کہ دریائے سندھ کے کنارے مشہور پکنک اسپاٹ پر سیاحتی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے وقف ہے۔ پی ایم ایل ٹی سی ایک چینی الیکٹرک پاور کمپنی کی مالک ہے اس نے مٹیاری اور لاہور کے درمیان پاکستان کی پہلی ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ (ایچ وی ڈی سی ) ٹرانسمیشن لائن تعمیر کی۔ کاظمی نے گوادر پرو کو بتایا کہ پی ایم ایل ٹی سی نے ریٹائرڈ فائٹر جیٹ کی تنصیب کے لیے 900,000 روپے کا عطیہ دیا، فائٹر جیٹ پاکستان ایئر فورس نے عطیہ کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایم ایل ٹی سی کے چینی حکام سے توقع ہے کہ وہ مہران پیراڈائز کا دورہ کریں گے اور اس مشہور تفریحی مقام پر سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے مزید تعاون کا اعلان کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق ان کی حمایت کی تعریف کے طور پر، سول سوسائٹی نے پی ایم ایل ٹی سی کے ایک پاکستانی اہلکار کو شیلڈ پیش کی۔ چین کے ساختہ ایف 7 لڑاکا طیارے، جو چین پاکستان دفاعی تعاون کی علامت ہیں، طویل عرصے سے پاک فضائیہ میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین پاکستان ای وی فورم صنعتی تعاون کو فروغ د...

شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا ہے کہ نیو انرجی وہیکل سیکٹر چین پاکستان تعاون کے سب سے امید افزا شعبوں میں سے ایک ہے،چینی کاروباری اداروں کو ایک بڑی اور بڑھتی ہوئی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کی نئی توانائی کی گاڑیوں کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت نیز حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مراعات دی جاتی ہیں ۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چین پاکستان الیکٹرک وہیکل انڈسٹری ٹیکنالوجی سروس کوآپریشن فورم ہوا ، جس کی میزبانی شنگھائی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل اور آئی سی ٹی بیلٹ اینڈ روڈ یونین نے کی ۔ شنگھائی میں پاکستان کے ڈپٹی قونصل جنرل نواب علی راہوجو نے سیشن کی نظامت کی۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سی پیک کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر، سی پیک انڈسٹری چین کوآپریشن پلیٹ فارم بیک وقت شروع کیا گیا۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد چین اور پاکستان کے درمیان صنعتی تعاون کے کلیدی شعبوں جیسے نئی توانائی، انٹیلیجنٹ مینوفیکچرنگ اور ڈیجیٹل معیشت کا احاطہ کرنے والا ایک جامع سروس سسٹم بنانا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد معلومات کی ہم آہنگی کو دور کرنا، بین الاقوامی سالمیت کو بڑھانا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو ترقی کی اعلیٰ سطح تک پہنچانے میں مدد کے لیے عملی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اپنے ابتدائی کلمات میں، عوامی جمہوریہ چین کی 12ویں این پی سی کی خارجہ امور کی کمیٹی کی نائب سربراہ چاؤ بیگ نے کہا کہ توانائی کی گاڑیوں کی نئی ٹیکنالوجی چوتھے صنعتی انقلاب کے لیے ایک ضروری ٹریک بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی توانائی کی گاڑیوں کی صنعت کی ترقی کے لیے معاون پالیسیوں اور پیداوار کی ضرورت ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چاؤ نے بتایا کہ چین مسلسل آٹھ سالوں سے نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کا دنیا کا سب سے بڑا پروڈیوسر اور فروخت کنندہ رہا ہے، جس کی فروخت 2011 میں 6,000 سے کم تھی جو 2022 میں 6.887 ملین تک بڑھ گئی ہے۔

ایک دہائی سے زیادہ ترقی کے بعد چین ترقیاتی منصوبہ بندی، کھپت کی سبسڈی، ہیجنگ پالیسیاں، تحقیقی سرمایہ کاری، حکومتی خریداری، اور معیاری تشکیل جیسے شعبوں میں توانائی کی نئی گاڑیوں کی تیز رفتار ترقی کی حمایت کے لیے پالیسی نظام قائم کیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق مینیجر (پالیسی)، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی ) عثمان علی نے کہا وزارت صنعت و پیداوار پاکستان نے آٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی (AIDEP) کے تحت پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مراعات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں جیسے 2 سے 3 پہیہ والی گاڑیوں، کاروں، ایس یو ویز ، بسوں، ٹرکوں وغیرہ کے لیے مراعات شامل ہیں۔ پاکستان میں ای وی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے، چارجنگ انفراسٹرکچر کی درآمد پر 0 فی صد کسٹم ڈیوٹی لگتی ہے، اور ایک ای وی کے مخصوص حصوں پر 1 فی صد کسٹم ڈیوٹی،حکومت تمام صوبوں میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس پر بھی سبسڈی دیتی ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق عثمان نے کہا کہ چینی برانڈز جیسے چیری ، ایم جی ، بی اے آئی سی ، ڈی ایف ایس کے ، چنگان جی ڈبلیو ایم ، ایف اے ڈبلیو ، فوٹن ، اور دیگر پاکستان میں پہلے ہی کام کر رہے ہیں اور عوام میں مقبول ہیں۔ چین الیکٹرک گاڑیوں کے لیے کلیدی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں رہنمائی کر رہا ہے، اور پاکستان چینی الیکٹرک گاڑیوں کے اداروں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ چین پاکستان نئی توانائی کی گاڑیوں کی صنعت میں تعاون کو تیز کرتا ہے۔ چین اور پاکستان کی نئی توانائی، ٹیکنالوجی، اور نقل و حمل کی صنعتوں، صنعتی چین کے پرزہ جات اور اجزاء کے مینوفیکچررز ایسوسی ایشنز، اور معروف ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ انٹرپرائزز کے تقریباً 100 نمائندوں نے آن سائٹ اور ویڈیو کنکشن کے ذریعے فورم میں شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی سانحہ 9 مئی کے مزید دو مقد...

فیصل آباد اور گجرانوالا پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف کو سانحہ 9 مئی کے مزید دو مقدمات میں نامزد کردیا۔ فیصل آباد پولیس نے 9 مئی کو حساس ادارے کے دفتر اور وفاقی وزیر داخلہ کے گھر پرحملہ کیس میں ضمنی رپورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزد کردیا۔ دوسری جانب گوجرانوالہ میں پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی قتل ودہشت گردی کے مقدمہ میں نامزد کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی ضمنی بیان میں زیردفعہ109کے تحت ملزم نامزد کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ فوجداری کیس،چیئرمین پی ٹی آئی(آج)...

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں خواجہ حارث کو (آج) جمعہ کو عدالت پیش ہونے کا حکم د یتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ جمعرات کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ہوئی ۔اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت (آج)( جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔ سیشن عدالت نے خواجہ حارث کو (آج) جمعہ کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا، سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت نے ملزم کی جمعرات کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ وکیل گوہر علی خان نے آئندہ سماعت پرپیش ہونے کی ضمانت دی۔ عدالت کے مختصرفیصلے کے مطابق شیرافضل نے ساڑھے 11 بجے سماعت مقرر کرنے کا کہا، جج نے ریماکس میں کہا ساڑھے گیارہ بجے شیرافضل مروت نے بتایا خواجہ حارث پیش ہوں گے،وکیل گوہرعلی نے بتایا کہ خواجہ حارث لاہور میں ہیں،دستیاب نہیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق وکیل نے سماعت ملتوی اور حاضری سے استثنا کی درخواستیں دائر کیں،گوہرعلی خان نے 10 جولائی تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی،وکیل الیکشن کمیشن نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی مخالفت کی۔ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہرعلی اور وکیل الیکشن کمیشن امجدپرویز عدالت پیش ہوئے۔ وکیل گوہرعلی خان نے کہا،سیشن عدالت میں کیس 8 جولائی کے لیے مقرر تھا،چیئرمین پی ٹی آئی نے آج لاہورہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے۔ سیشن جج نے ریماکس دئیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 دنوں میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے، گوہرعلی خان نے استدعا کی 10 جولائی کے بعد کوئی بھی اگلی سماعت کی تاریخ دے دیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرافضل مروت سیشن عدالت پیش ہو گئے۔ شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ گوہرعلی نے ساڑھے 11عدالت پیش ہونا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ کیس کی سماعت بھی اسی وقت رکھ لیں، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے سماعت ساڑھے 11 بجے مقررکردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 705میگا و...

ترجمان پاورڈویژن نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 705میگا واٹ ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزاز 795 میگا واٹ ہے، ملک بھرمیں بجلی کی طلب 27 ہزار500 میگاواٹ ہے،پن بجلی کی پیداوار7 ہزار349 میگاواٹ ہے، ترجمان نے مزید بتایا کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 639 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9048 میگاواٹ ہے، ونڈ پاورپلانٹس سے 534 میگاواٹ، سولربجلی گھروں سے پیداوار123میگاواٹ ہے۔ بگاس سے 115 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ۔نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار 988 میگاواٹ ہے، ملک بھر میں 14 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے،بعض علاقوں میں فنی خرابیوں کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، ہائی لاسز،بجلی چوری کیعلاقوں میں سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب کی جیلوں میں بیکریاں بنانے، مختلف کورس...

پنجاب بھر کی جیلوں میں بیکریاں قائم کرنے اور قیدیوں کو مختلف کورسز کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نگراں وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرِ صدارت جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں قیدیوں کے لیے جیلوں میں یوٹیلٹی اسٹورز کے قیام کی تجویز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مخیر حضرات کے تعاون سے جیلوں میں بیکری قائم کرنے کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں لاہور کی کیمپ جیل میں بیکری قائم کی جائے گی، اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق قیدیوں کے لیے ٹیلی فون کالز کا دورانیہ 300 منٹ ماہانہ بڑھا دیا گیا ہے جبکہ 16جیلوں میں ماڈرن کچن، واش رومز، ملاقاتی کمرے اور لانڈریاں بنائی جائیں گی۔ ٹیوٹا اور محکمہ جیل خانہ جات کے درمیان 10 مزید جیلوں میں قیدیوں کو ٹیکنیکل کورسز کرانے کا معاہدہ بھی طے پا گیا، چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا احمد خاور اور آئی جی جیل فاروق نذیر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت پنجاب کی مزید 10 جیلوں میں قیدیوں کو 16 ٹیوٹا کورسز کرائے جائیں گے، 3 سے 6 ماہ کے کورسز کے اختتام پر قیدیوں کو سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے اور سزا میں رعایت مل سکے گی۔ لاہور، قصور، شیخو پورہ، پاکپتن، اوکاڑہ، جھنگ، سرگودھا، وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لیہ کی جیلوں میں ٹیوٹا کورسز شروع ہوں گے، قیدی الیکٹریشن، ویلڈر، پلمبر، موٹر سائیکل مکینک، فیشن ڈیزائننگ اور کمپیوٹر ایپلیکشن سمیت دیگر کورسز کر سکیں گے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا نے بریفنگ میں بتایا کہ ہر ٹیوٹا کورس میں 25 قیدی حصہ لے سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیوٹا 20 ہزار قیدیوں کو ٹریننگ دے چکا ہے، مزید 10 ہزار قیدی ٹریننگ حاصل کر سکیں گے، خواتین اور نو عمر قیدی بھی ٹیوٹا کورسز کر سکیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ...

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر میاں عبداللہ شاہ شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر عبداللہ شاہ شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، فرار کا راستہ بند ہونے پر دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ ترجمان کے مطابق میجر عبداللہ شاہ نے دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہید میجر عبداللہ شاہ کی عمر 33 سال اور کوہاٹ کے رہائشی تھے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کو دہشت گردی کا عفریت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،ا بہادر جوانوں کی شہادت سیکیورٹی فورسز کے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی ایم ایف معاہدہ کوئی مٹھائی نہیں،مجبوری ہ...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سب کو مل کر پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے فیصلہ کرنا ہوگا،کے پی پاکستان کا ایک خوبصورت ترین صوبہ ہے، تربیلا ڈیم کیلئے یہاں کے لوگوں نے اپنی زمینیں دے دیں، خوشی ہے یہاں کے لوگوں نے پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ،کہ آئی ایم ایف معاہدہ کوئی مٹھائی نہیں،مجبوری ہے، آئی ایم ایف کا پہلا اسٹیپ مکمل ہوگیا ہے، 12جولائی کو آئی ایم ایف کے ساتھ بورڈ کی میٹنگ ہے، اند ر اور باہر بیٹھے کچھ مخالفین ملک کے دیوالیہ کیلئے دعائیں کررہے تھے، پوری دنیا میں سویڈن واقعہ پر پرامن احتجاج ہورہے ہیں، اس حرکت کی مذمت کرنا ہمارا حق ہے، ہم پوری دنیا کو بتائیں گے قرآن کی بے حرمتی ہمیں برداشت نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں مختلف منصوبوں سمیت تورغر بونیر آر سی سی پل کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا ، وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اس موقع پر مقامی قبائلی عمائدین و مشران نے ملاقات کی ، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، مشیروزیراعظم انجینئر امیر مقام اور کیپٹن (ر)صفدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سنگ بنیاد کے موقع پر وزیراعظم نے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کے سنگ بنیاد پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ضلع تورغر میں سڑکوں، پلوں اور دیگرمنصوبوں سے اس پورے علاقے میں اب ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ترقیاتی کام نوازشریف کا ویژن ہیں، نواز شریف نیاپنے دور میں یہاں تاریخی منصوبے شروع کیے ، گزشتہ حکومت نے منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال دیا تھا اور وہ دور کرپشن اور غفلت کا بدترین دور تھا ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے منصوبوں کو اب آگے بڑھایا جارہا ہے ، بجٹ میں منصوبوں کیلئیرقم مختص کردی ہے، وفاقی حکومت منصوبوں کی تکمیل میں صوبے کی معاونت کرے گی۔ وزیراعظم کوبونیر میں بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ بونیر اور تورغر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں پر دن رات کام کیاجائے اور معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہ کیاجائے ۔بعدازاں وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے فیصلہ کرنا ہوگا، کے پی پاکستان کا ایک خوبصورت ترین صوبہ ہے، تربیلا ڈیم کیلئے یہاں کے لوگوں نے اپنی زمینیں دے دیں، خوشی ہے یہاں کے لوگوں نے پاکستان کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ، بدقسمتی سے ہم نے اپنے شہیدوں اور بزرگوں کا احترام نہ کیا۔ وزیراعظم نے آئی ایم ایف معاہدے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ کوئی مٹھائی نہیں،مجبوری ہے، آئی ایم ایف کا پہلا اسٹیپ مکمل ہوگیا ہے، 12جولائی کو آئی ایم ایف کے ساتھ بورڈ کی میٹنگ ہے، اند ر اور باہر بیٹھے کچھ مخالفین ملک کے دیوالیہ کیلئے دعائیں کررہے تھے، چائنہ ،سعودی عرب،یواے ای کا شکر گزار ہوں اسحاق ڈار اور ان کی معاشی ٹیم اور پاکستان کے سپہ سالار کا شکر گزار ہوں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ وقت آئے گا کہ ہم دوسروں کو قرض دیں گے،قرضے لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سوئیڈن واقعے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں سویڈن واقعہ پر پرامن احتجاج ہورہے ہیں، اس حرکت کی مذمت کرنا ہمارا حق ہے، ہم پوری دنیا کو بتائیں گے قرآن کی بے حرمتی ہمیں برداشت نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت...

الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں5رکنی کمیشن فوادچوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ فوادچوہدری کے معاون وکیل نے الیکشن کمیشن سے سماعت کے التواء کی استدعا کی، وکیل کا کہنا تھا کہ کیس ملتوی کردیں،ہائیکورٹ ایک دو دن میں فیصلہ کردے گی، ہائیکورٹ میں آج وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دینے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے نمائندے نے کمیشن کو بتایا کہ فوادچوہدری کے وارنٹس کی تعمیل کے لئے ان کی رہائش گاہ گیا، فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری ملے تھے۔ بھائی نے کہا سیاسی مقدمات ہیں،فواد ہمیں بھی نہیں ملے۔ الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے معاون وکیل کی استدعا مسترد کرکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شاہ محمود قریشی اور اسدعمر کی عبوری ضمانت می...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ تھانہ ترنول مقدمے میں شاہ محمود قریشی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی جبکہ اسد عمر کی عبوری ضمانت پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔ سپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ دونوں کیس ایک ہی بنچ کو بھیجے جائیں، جس کے بعد عدالت نے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو واپس بھیج دی۔ عدالت عالیہ نے تھانہ ترنول مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی غیرشرعی نکاح کیس کے فیصلے...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں درخواست گزار نے نظر ثانی اپیل دائر کردی۔ درخواست گزار محمد حنیف نے سول جج نصرمن اللہ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کی ہے، سیشن جج اعظم خان نے نظرثانی اپیل 13 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔ سیشن جج اعظم خان نے چیئرمین پی ٹی آئی اور درخواست گزار کو نوٹس بھی جاری کردئیے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے بشری بی بی نے خااور مانیکا سے علیحدگی اختیار کرکے چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح کیا، مفتی سعید نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے دوران عدت نکاح کا بیان دیا، دوران عدت غیرشرعی نکاح کے بعد بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی بنی گالا میں رہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فروری 2018 میں مفتی سعید سے دوبارہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا نکاح پڑھوایا گیا، عون چودھری اور مفتی سعید نے سول جج کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے غیر شرعی نکاح سے متعلق سول جج کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سول جج نے شکایت ناقابل سماعت قرار دے کر قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، سیشن عدالت اپیل منظور کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی شروع کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اشتعال انگیز تقاریر کا کیس، یاسمین راشد کے ج...

اداروں کیخلاف تقریر اور جلا ؤگھیراؤ کے مقدمہ میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی۔ سابق صوبائی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت پیش کیا گیا، پولیس نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی استدعا کی۔ پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مقدمہ کا چالان تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی جائے، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مقدمہ کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ بعدازاں عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق وزیراعظم نوازشریف کو سیاسی انتقام کانشا...

لاہور کی احتساب عدالت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا،نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی قانون کے مطابق نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے نواز شریف کی پلاٹ الاٹ منٹ کیس میں بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی قانون کے مطابق نہیں ہے۔ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے نوازشریف کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا، عدالت3 بار منتخب ہونے والے وزیراعظم نوازشریف کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے۔ سابق حکومت نے نیب کو نوازشریف کا مستبقل تباہ کرنے کیلئے ریفرنس پر مجبور کیا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی معاون نے کہا مرکزی ملزمان کو جو ریلیف دیا وہی نوازشریف کو ملنا چاہیے، مرکزی ملزمان کیساتھ اشتہاری بھی اسی سزا یا ریلیف کا مستحق ہوتاہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوازشریف کو بھی وہی ریلیف ملناچاہیے تھاجودیگرملزمان کو دیا گیا۔ تفصیلی فیصلے کے مطابق نیب اور ریونیوبورڈ کو نوازشریف اورانکی جائیدادوں میں حصہ داروں کی جائیدادوں کو غیرمنجمند کرنے کا حکم دیتی ہے، عدالتی فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب سمیت دیگرکوارسال کی جائے۔ عدالتی معاون کے مطابق نوازشریف کو اشتہاری قراردینے کی کاروائی کیلئے مکمل طریقہ کاراپنایا نہیں گیا، نوازشریف کی جائیدادوں کے شیئرہولڈرز نے جائیدادیں منجمدکرنے کے خلاف اعتراضات دائر کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبرپختونخوا ، وزیراعظم کا نوازشریف کے منصوب...

وزیراعظم شہباز شریف نے نوازشریف کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع تورغر میں سڑکوں، پلوں اور دیگرمنصوبوں سے علاقے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، یہ ترقیاتی کام نوازشریف کا ویژن ہیں، نواز شریف نے اپنے دور میں یہاں تاریخی منصوبے شروع کیے۔ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے خیبرپختونخوا میں مختلف منصوبوں سمیت تورغر بونیر آر سی سی پل کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا ، وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اس موقع پر مقامی قبائلی عمائدین و مشران نے ملاقات کی ، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، مشیروزیراعظم انجینئر امیر مقام اور کیپٹن(ر)صفدر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کے سنگ بنیاد پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ضلع تورغر میں سڑکوں، پلوں اور دیگرمنصوبوں سے اس پورے علاقے میں اب ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ترقیاتی کام نوازشریف کا ویژن ہیں، نواز شریف نے اپنے دور میں یہاں تاریخی منصوبے شروع کیے ، گزشتہ حکومت نے منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال دیا تھا اور وہ دور کرپشن اور غفلت کا بدترین دور تھا ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے منصوبوں کو اب آگے بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں منصوبوں کیلئے رقم مختص کردی ہے، وفاقی حکومت منصوبوں کی تکمیل میں صوبے کی معاونت کرے گی۔ وزیراعظم کوبونیر میں بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ بونیر اور تورغر کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں پر دن رات کام کیاجائے اور معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہ کیاجائے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں ایک ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کی 7...

سٹیزنز پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی ) نے کراچی میں ایک ماہ کے دوران ہونے والے کرائم کے اعدادوشمارجاری کردیئے۔ رپورٹ کے مطابق شہرقائد میں جون کے مہینے میں اسٹریٹ کرائم کی 7 ہزار 96 وارداتیں ہوئیں، جون میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں سب سے زیادہ ہوئیں۔ سی پی ایل رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایک ماہ کے دوران4 ہزار 125 شہریوں کو اسلحے کے زور پر موٹر سائیکلز سے محروم کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں 2179 شہریوں کو موبائل فون سے محروم کردیا گیا، گاڑیاں چوری ہونے کی 158 وارداتیں رپورٹ، 34 گاڑیاں چھین لی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پو...

اسلام آباد میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ فائرنگ کا واقعہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید روڈ پر گندم گودام کے قریب پیش آیا، مقتول عنصرمحمود کی لاش پمز منتقل کردی گئی ہے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر حکام نے اسپتال پہنچ کر واقعے کی معلومات حاصل کیں۔ واقعے کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ تحقیقاتی ٹیم کو وقوعہ کی ہر زاویئے سے تفتیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے بظاہر رہزنی کی واردات لگتی ہے، جس میں مزاحمت پر کانسٹیبل عنصر محمود کو گولی ماری گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان میں مون سون کے حوالے سے انتظامات مک...

بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کاکہنا ہے کہ بلوچستان میں مون سون کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جمعرات سے بلوچستان کے کچھ علاقوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات سے رابطے میں ہیں، صوبے کے ہر ضلع میں پانچ پانچ سو خاندانوں کیلئے امدادی سامان بھجوادیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ سال کی بارشوں سے کئی پل ٹوٹے ہوئے ہیں اور معمولی بارشوں سے ٹریفک کے معطل ہونے کا امکان ہے، شہری مون سون کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کے آغاز کے دوران پکنک پوائنٹ پر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ڈیم اور گہرے پانی میں جانے سے اجتناب کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ستلج، راوی اور چناب کی طرف زیادہ بارشوں سے س...

ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ چناب، راوی اور ستلج کے علاقوں میں زیادہ بارشیں ہیں جس سے وہاں سیلاب کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے کہا کہ مون سون کی بارش کسی جگہ زیادہ اور کسی جگہ کم ہوتی ہے، خیبرپختونخوا میں زیادہ تر پہاڑی علاقہ ہے اس لیے وہاں بارش کا پانی زیادہ تباہی مچاتا ہے، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں فلیش فلڈنگ ہوتی ہے جو بہت خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بارش کا سلسلہ 3 سے 8 جولائی تک ظاہر کیا تھا، چناب، راوی اور ستلج کے علاقوں میں زیادہ بارشیں ہیں جس سے وہاں سیلاب کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے، دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ ایسا نہیں کہ ایک یا 10 دن میں بارشیں ہوجائیں یہ تین مہنے کا اسپیل ہوتا ہے بعض اوقات اچھا اسپیل آتا ہے، اس حوالے سے ہم آنے والے دنوں کے لیے کافی تیار ہیں اور ہر چیز عوام کو بروقت پہنچائیں گے۔ صاحبزاد خان نے مزید کہا کہ بارشوں میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں، پہاڑی علاقوں اور پلین ایریاز کے الگ الگ خدشات ہوتے ہیں اس لیے دونوں جگہ رہنے والے لوگ محتاط رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک پرمجموعی قرضوں کا بوجھ ریکارڈ 58 ہزار 96...

ملک پر مجموعی قرضوں کا بوجھ ریکارڈ 58 ہزار962 ارب روپے ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 31 مئی 2023 تک ملک کا مجموعی قرضہ 58962 ارب روپے ہو گیا جو گزشتہ سال کے مجموعی قرضوں سے 32 فیصد زیادہ ہے۔ مئی 2022 میں ملک پر مجموعی قرضوں کا بوجھ44 ہزار 641 ارب روپے تھا۔ رپورٹ کے مطابق مئی2022 سے مئی2023 تک14 ہزار 321 ارب روپے کے قرضے لئے گئے،صرف مئی 2023 میں حکومت نے 363 ارب روپے کے قرضے لئے، ملک پر مجموعی قرضے58 ہزار962ارب روپے کے ہوگئے۔ اعدادوشمار ملک پر37 ہزار54ارب ڈومیسٹک جبکہ 21 ہزار908ارب کا بیرونی قرض ہے۔ حکومت کے اندرونی قرضوں میں ایک سال کے دوران 27 فیصد کا اضافہ ہوا جو 2900 ارب روپے سے بڑھ کر 37000 ارب روپے ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے بیرونی قرضوں میں 40.5 فیصد کا اضافہ ہوا جو 15500 ارب سے بڑھ کر 22000 ارب ہو گیا۔ موجودہ حکومت نے ہر روز39ارب روپے کا قرض لیا، پاکستان کا ہرشہری ڈھائی لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوجرانوالہ،چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت خاتون جا...

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں بارش کے باعث گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں بارش کے باعث گھر کی بوسیدہ چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 2 بچیوں سمیت ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ حاجرہ، 13 سالہ مریم اور 2 سالہ نور شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ افسوسناک واقعے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائیاں...

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری راولپنڈی، ساہیوال، بہاولپور اور گوجرنوالہ سے عمل میں لائی گئی ہے ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے ، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، اسلحہ و گولیاں اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت ابرارالحق، عبدالرحمن، عمیر، عمران، اشفاق، ایواب ور معاویہ کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق رواں ہفتے139 کومبنگ آپریشنز کے دوران 18 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں ، کومبنگ آپریشنز میں 8523 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔ حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میئر کراچی کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا...

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ مرتضی وہاب نے بتایا کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر میری ویدر ٹاور کے قریب بنے قدیم نالے کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگریز دور کے نالے کو ماضی میں ترقیاتی کاموں کے دوران بند کر دیا گیا تھا، اب اسے سٹی نالے اور ہجرت کالونی نالے سے منسلک کیا جائے گا۔ میئر کراچی نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر اس پر کام مکمل ہوجائے گا، نالہ بحال ہونے سے آئی آئی چندریگر روڈ اور ٹاور پر سیوریج کے پانی کے بہاو میں بہتری آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9مئی واقعات کا ایک اور شرپسند گرفتار، والد ا...

نومئی واقعات میں ملوث ایک اور شرپسند حسان شاکر کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم کے والد اور اہلیہ نے سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔ ملزم حسان شاکر کے والد نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کے شرانگیز واقعات سے ہمارا خاندان دلی طور پر دکھی ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، 9 مئی کو شرپسند عناصر نے جو کچھ کیا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، افواج پاکستان ہماری محسن ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ گرفتار ملزم کے والد کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے نوجوان بارڈر پر ڈیوٹیاں دیتے ہیں تو ہم رات کو چین کی نیند سوتے ہیں، ایسا تو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا جو ان شرپسندوں نے 9 مئی کو کر دکھایا، یہ اچھا کام نہیں جس نے بھی کیا ہے میں اس کی پر زور مذمت کرتا ہوں، جو شرپسند اس میں ملوث ہیں ان کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔ ملزم حسان شاکر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کو یہی نصیحت کریں گے کہ ایسے شرپسند عناصر سے دور رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علما کے وفد کا دورہ جناح ہائوس، 9 مئی واقعات...

علما کرام کے وفد نے جناح ہاوس کے دورے کے دوران 9 مئی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت اور سانحہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شرکاِ وفد کا کہنا تھا کہ آج قائد اعظم کے گھر کو اس حال میں دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، تمام ذمہ داروں کو قرار واقع سزا ملنی چاہیے ، قائد اعظم محمد علی جناح کے گھر کو جلانا پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے۔ علما کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کا یہ مطلب نہیں کہ کوئی بانی پاکستان کے گھر کے ساتھ یوں غداری کرے، ایسے لوگ پاکستان کے دشمن ہیں اور انہیں قرار واقع سزا ملنی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۶ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں