• Columbus, United States
  • |
  • ٢٨ اگست، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

دبئی ، کچرے سے بجلی پیدا کرنے والے دنیا کے س...

دبئی میں کچرے سے توانائی پیدا کرنے کے دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ کا افتتاح کردیا گیا،دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے پلانٹ کا افتتاح کیا اور اس کے لیے دبئی میونسپلٹی منصوبے میں 4ارب درہم کی سرمایہ کاری کی گئی ہے،شیخ حمدان کا کہنا ہے کہ منصوبے سے ایک گھنٹے میں 220میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے،انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی ایک لاکھ 35ہزار رہائشی یونٹس کو بجلی دے سکتی ہے جب کہ سالانہ 2ملین ٹن کچرا بغیر کسی منفی ماحولیاتی اثرات کے پروسیس ہوسکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مڈٹرم ڈیٹ اسٹریٹیجی رپورٹ میں مالی سال 2026ت...

مڈٹرم ڈیٹ اسٹریٹیجی رپورٹ میں مالی سال 2026تک جی ڈی پی گروتھ 5.5فیصد اور قرضوں میں کمی کا ہدف ہے۔بدھ کے روز وزارت خزانہ کی جانب سے مڈٹرم ڈیٹ اسٹریٹیجی رپورٹ میں مالی سال 2026تک جی ڈی پی گروتھ 5.5فیصد اور قرضوں میں کمی کا ہدف ہے،مالی سال 2026تک مہنگائی کی شرح 6.5فیصد کی سطح پر کنٹرول کرنے کا ہدف ہے،اگلے مالی سال 2025تک مہنگائی کی شرح 7.5فیصد تک محدود کرنے کا ہدف ہے،آئندہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 5.0فیصد اور مالیاتی خسارہ 5.1فیصد تک محدود کرنے کا ہدف ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال 5.7کھرب اور آئندہ مالی سال 5.5کھرب روپے قرض کی ادائیگیاں کرنا ہوں گی،مالی سال 2026-27کے دوران قرضوں کی ادائیگیوں کی بوجھ کم ہوگا،قرض حاصل کرنے کیلئے بانڈز کا اجراء اور طویل المدتی پالیسی پر قرض لینا ترجیح ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کا88 واں یوم...

پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کا88 واں یوم پیدائش (آج) 6 جولائی کو منایا جائے گا ۔ ایم ایم عالم کا صل نام محمد محمودعالم تھاوہ 6جولائی1935 کو کلکتہ میں پیداہوئے ۔ یم ایم عالم1952 میں پاکستان ائیرفورس میں شامل ہوئے۔ 1965کی پاک بھارت جنگ میںسرگودھا کے محاز پر ایک ڈاک فائٹ کے دوران پانچ انڈین ہنٹر جنگی طیارے ایک منٹ کے اندر مار گرائے۔ جن میں چار تیس سیکنڈ کے اندر مار گرائے تھے یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا اس جنگ کے دوران ایم ایم عالم نے مجموعی طورپر دشمن کے نو طیارے مار گرائے اور دوطیاروں کو نقصان پہنچایا۔ اس کارنامے پر انہیں دو مرتبہ ستارہ جرات کا اعزاز عطاکیا گیا۔ ایم ایم عالم18 مارچ2013 کو کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہید حوالدار لالک جان کا 24واں یوم شہادت 7جو...

معرکہ کارگل میں نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے شہید حوالدار لالک جان کا 24واں یوم شہادت 7جولائی کو منایا جائے گا ۔ حوالدار لالک جان شہید پاکستان کے جنت نظیر علاقہ گلگت بلتستان میں پیدا ہوئے انہوں نی1999ء میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے جونیئر افسر کی حیثیت میں بھارت کے خلاف کارگل کے معرکے میں حصہ لے کراپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔ حوالدار لالک جان کی مادری زبان کھوا رتھی لیکن انہیں برشسکی اور شینازبانوں پر بھی عبور حاصل تھا۔ وہ نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے اب تک کے آخری فوجی ہیں۔وہ7جولائی 1999ء کو جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان شریعت کونسل کا وزیراعظم کے جمعہ کو ی...

پاکستان شریعت کونسل نے وزیراعظم کی طرف سے جمعہ کو یوم تقدیس قرآن کریم منانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے ،کونسل کے امیر مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی، جنرل سیکرٹری مولانا زاہد الراشدی، نائب امیر مولانا عبدالقیوم حقانی،مولانا تنویر الحق تھانوی، مولاناعبدالرزاق،مولانارشیداحمد درخواستی،مولانا عبدالرف محمدی،مولانا رمضان علوی، مولانا قاری اللہ داد، مفتی محمد نعمان،مولانا ثنااللہ غالب، مولانا عبدالحفیظ محمدی،پروفیسر حافظ محمد منیر اور دیگر نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو بری طرح مجروح کیا ہے،اس قبیح عمل کا بھرپور اور منظم رد عمل آنا ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے اور سویڈن واقعہ پر قومی لائحہ عمل اختیار کرنے کا اعلان بروقت اور خوش آئند ہے جس کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں، پاکستان شریعت کونسل کے رہنماں نے ملک بھر میں موجود دینی کارکنوں بالخصوص کونسل کے اراکین کو جمعہ کے دن احتجاجی ریلیوں میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی اور کہا کہ اس موقع پر پوری قوم کی طرف سے قرآن دشمنوں کو بھرپور پیغام جانا ضروری ہے ،امت مسلمہ کے جذبات سے کھیلنے والے ایسے واقعات کے ذریعے دنیا کا امن تہہ و بالا کر کے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ہر طرح کی تفریق اور اختلافات سے بالاتر ہو کر قرآن کریم سے اپنی محبت کا اظہار کریں اور دشمن کو یہ پیغام دیں کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے مسلمانوں کے دلوں میں اللہ کی کتاب کے احترام کو کسی طور پر بھی کم نہیںکیا جاسکتا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ میں زیر التوا ء مقدمات کی تعداد م...

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 ہوگئی،30 جون تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔عدالت عظمی میں زیر التوا سول پیٹیشنز کی تعداد 29 ہزار 774 ہوگئی۔ رپورٹ کیمطابق زیر التوا سول اپیلوں کی تعداد 9 ہزار 804 تک پہنچ گئی،عدالت عظمی میں زیر التوا فوجداری درخواستوں کی تعداد 8 ہزار 991 ہے،نظرثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 483 ہے۔ اس کے علاوہ زیرالتوا فوجداری اپیلیں 1084 اورآئینی درخواستیں 161 ہیں،عدالت عظمی میں 25 ازخود نوٹس اور ایک ریفرنس بھی زیر التواء ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو 205 نئی بھرتیوں ک...

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو205 نئی بھرتیوں کی اجازت دیدی۔ جسٹس اعجازالااحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی،سپریم کورٹ نے مزید 45 نشستوں پر بھرتیوں کا معاملہ مؤخر کردیا،عدالت کی پی آئی اے انتظامیہ کو بھرتیوں کا عمل صاف شفاف بنانیکی ہدایت کردی۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریماکس میں کہا پی آئی اے اپنے واجبات ادا نہیں کر پا رہا،پی آئی اے کو مزید بھرتیوں کس لیے کرنی ہے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریماکس میں کہا پی آئی اے سروسز کے معیاراپ ٹو مارک نہیں ہے،نئی بھرتیوں سے ماہانہ 9 کروڑ سے زائد کا ادارے پر بوجھ پڑے گا۔ سی ای او پی آئی اے نے کہا پی آئی اے کو پاؤں پر کھڑے کرنے کیلئے پلان بنایا ہے، قومی ایئرلائن کا گزشتہ چھ ماہ کا نفع 3 ارب روپے ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریماکس دئیے کہ دیگر ائیر لائنز کا فلائٹ اسٹاف تو کم ہوتا ہے، یہ بھرتیاں کس بنیاد پر ہوں گی؟پی آئی اے میں بھرتیاں مستقل بنیادوں پر ہوں گی یا کنٹریکٹ پر؟ سی ای او پی آئی اے نے کہا بھرتیاں ایک سال کے قابل توسیع کنٹریکٹ کی بنیاد پرہوں گی،فع بخش روٹس پر فلائٹس آپریشن چلا رہے ہیں، مزید انٹرنیشنل اور نیشنل روٹس پر فلائٹ آپریشن شروع کرنے لگے ہیں،پی آئی اے نے پائلیٹس، کیبن کریو، آئی ٹی ماہر، فنانس اور مینیجمنٹ سائیڈ پر 250 بھرتیوں کی اجازت مانگی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نواز شریف کی قیادت میں سی پیک پروان چڑھا ، م...

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں سی پیک پروان چڑھا ، سی پیک کے تحت ملک میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ، نوازشریف اور ان کی ٹیم کو سی پیک پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، 5جولائی 2013کو بیجنگ میں چین کے صدر اور نوازشریف کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے ،یہ پہلا ایم او یو ہے جس نے حقیقت کا روپ دھارا ، پاکستانی انجینئرز اور ورکرز نے دن رات محنت کرکے سی پیک کو کامیاب بنایا ۔بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستان چین میں سی پیک کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد ہوا ، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔ سی پیک کے دس سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سرینا ہوٹل میں نوازشریف کے ہمراہ چینی صدر سے ملاقات ہوئی تھی ، چینی صدر نے نوازشریف کو دورہ چین کی دعوت دی اور وہیں سے سی پیک کے سفر کا آغاز ہوا ، نواز شریف کی قیادت میں سی پیک نے بے پناہ ترقی دی ، نواز شریف کی قیادت میں سی پیک پروان چڑھا ، سی پیک کے تحت ملک میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ، انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور ان کی ٹیم کو سی پیک پر مبارکباد پیش کرتا ہوں 5جولائی 2013کو بیجنگ میں چین کے صدر اور نوازشریف کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے یہ پہلا ایم او یو ہے جس نے حقیقت کا روپ دھارا ، پاکستانی انجینئرز اور ورکرز نے دن رات محنت کرکے سی پیک کو کامیاب بنایا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ کہہ سکتا ہوں کہ چین سے دوستی نوازشریف کے زمانے سے پہلے بھی تھی اور بعد بھی ہے انشاء اللہ اس میں مزید اضافہ بھی ہوگا ، مجھے یقین ہے سی پیک کا منصوبہ نیا رخ اختیار کرے گا ، ہمیں اپنے ملک میں سپیشل اکنامک زون بنانے ہیں، جہاں صنعت کاری ، پیداوار اور درآمدات کا آغاز ہوگا ، ہمیں زراعت کے میدان میں چین اور پاکستان کے درمیان ایک اہم موقع ملا ہے ، چین اور پاکستان کے اشتراک سے زراعت کے شعبے کو آگے لے کر جائینگے ، انہو ں نے کہا کہ گوادر منصوبے پر برف جم چکی تھی ، ایک سال کے اندر تمام مسائل کے باوجود ہم نے منصوبے کو مکمل کیا ان دنوں دھرنے ، مارچ اور دھمکیاں دی گئیں ، واویلا مچایا گیا کہ خدانخواستہ پاکستان سری لنکا بن جائیگا ، اس سے بڑی بد ترین ملک دشمنی کی کوئی اور صورت نہیں ہوسکتی ، سری لنکا کے صدر نے میرا ہاتھ پکڑ کر آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے بات کرائی ، ہم وطنوں سے کہتا ہوں کہ ہمیں ملکر پاکستان کی معاشی صورتحال کو سنبھالنا ہے سی پیک انتہائی شفاف منصوبہ ہے ، ماضی میں گزشتہ حکومت میں سی پیک منصوبے میں کیڑے نکالنے کی کوشش کی ۔ آئی ایم ایف معاہدہ دوبارہ مکمل ہونے جارہا ہے ،چین نے مشکل وقت میں ہمارا ہاتھ تھاما ، پانچ ارب ڈالر فراہم کیا ، یو اے ای اور سعودیہ عرب اسلامک ڈیولپمنٹ بنک نے بھی مدد کی ۔ گزشتہ حکومت نے پاک چین تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کی ، ہم نے ان کی تمام مذموم کوششوں کو ناکام بنایا ، سی پیک منصوبے کے تحت ملک میں ترقی کا سفر کا آغاز کرینگے اور ملک کو مستحکم بنائیں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو درآمدی لاگت کم کرنے کے لیے خام لو...

پاکستان اسٹیل کی مصنوعات کو مقامی طور پر تیار کرنے کے لیے اسٹیل کے خام مال سکریپ اور انگوٹس کی درآمد پر بڑی مقدار میں زرمبادلہ خرچ کرتا ہے حالانکہ ملک میں خام لوہے کے وسیع ذخائر موجود ہیںجنہیں ضرورت کے تحت استعمال کرنا باقی ہے۔ پراسیسنگ یونٹس کا قیام پاکستان کے تعمیراتی شعبے کو واقعی فروغ دے سکتا ہے کیونکہ لوہے اسٹیل کی قیمتیں کافی کم ہو جائیں گی۔پاکستان مینوفیکچرنگ یونٹس کو 70 فیصد سے زیادہ اسٹیل کا اسکریپ درآمد کرتا ہے، اور اگر لوہے کے مقامی ذخائر پر عملدرآمد کیا جائے تو درآمدی بل میں کافی حد تک کمی آئے گی جس سے اسٹیل کی قیمتوں میں استحکام آئے گا اور اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ اسلام آباد میں ایک مینوفیکچرنگ یونٹ زاک اسٹیلز کے سیلز اور مارکیٹنگ مینیجر فیصل اقبال کھوکھر نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوہے سٹیل کے خام مال کی مختلف شکلوں میں درآمدات جیسے کہ اسکریپ اور انگوٹس پاکستان کو بہت زیادہ زرمبادلہ سے محروم کر رہا ہے۔ لوہے کے مقامی پروسیسنگ یونٹس کے قیام سے لاگت کم ہوگی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مجموعی جی ڈی پی میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیل کا صرف ایک یونٹ تھا

پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ لیکن یہ طویل عرصے سے غیر فعال تھا۔ حکومت کو نہ صرف اسٹیل ملز کو بحال کرنا چاہیے بلکہ تعمیراتی شعبے کو فائدہ پہنچانے کے لیے ملک میں ایسے مزید یونٹس قائم کرنے چاہییں۔اقبال کھوکھر نے اسٹیل مینوفیکچرنگ یونٹس کے قیام کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ چین مینوفیکچرنگ یونٹس کے قیام، افرادی قوت کی تربیت اور گرومنگ انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے۔پاکستان میں خام لوہے کی پروسیسنگ یونٹس کے قیام کی اہمیت کے بارے میں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، وزارت خزانہ کی سیکٹرل کونسل برائے ماربل، گرینائٹ اور معدنیات کے رکن محمد یعقوب شاہ نے کہا کہ پاکستان میں خام لوہے کے ذخائر نوکنڈی، دالبندین، بلوچستان میں دامن نثار اور خیبر پختونخوا میں کالا باغ اور پیزو میں ہیں۔ لوہے کے ذخائر کی نوعیت بھی مختلف جگہوں پر مختلف ہوتی ہے کیونکہ کچھ سلفائیڈ زون میں ہوتے ہیں اور کچھ آکسائیڈ زون میں ہوتے ہیں، جن کو پروسیسنگ کے مختلف طریقوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذخائر کے قریب ایسک پراسیسنگ یونٹ قائم کرنا دانشمندی ہے کیونکہ لوہے کو دور دراز علاقوں تک پہنچانا مہنگا ہے۔ محمد یعقوب نے زور دیا کہ تمام ذخائر سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے سب سے زیادہ قابل عمل چیز لوہے کی دھات کی پروسیسنگ کے چھوٹے یونٹس اسٹیل ملز کا قیام ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کے لی...

زراعت پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے، پاکستان کو موسمیاتی لچکدار ٹیکنالوجیز کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان میں گزشتہ چھ دہائیوں کے دوران زرعی پیداوار میں کمی آئی ہے۔ زرعی کاروبار کی شرح نمو 1960 اور 2000 کے درمیان اوسطا 4فیصد، 2000 اور 2010 کے درمیان 3فیصد، اور 2010 اور 2020 کے درمیان 2فیصدتھی ۔ گلوبل الائنس فار امپرووڈ نیوٹریشن گین ایواکے سینئر پالیسی ایڈوائزر فیض رسول نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی کا زرعی پیداواری صلاحیت پر نمایاں اثر پڑا ہے۔ بڑھتا ہوا درجہ حرارت، بارشوں کے بے ترتیب نمونے، اور شدید موسمی واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد ملک کے زرعی شعبے کے لیے اہم چیلنجز کا باعث بنتی ہے جو بارش سے چلنے والی کاشتکاری پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے، پاکستان کو زرعی پیداوار کو بڑھانے اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موسمیاتی لچکدار ٹیکنالوجیز کی ترقی اور نفاذ میں فعال طور پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی موسمیاتی لچکدار ٹیکنالوجیز کی ترقی میں توجہ کا ایک اہم شعبہ خشک سالی اور گرمی سے مزاحم فصلوں کی اقسام کو فروغ دینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فصلوں کی روایتی اقسام اکثر پانی کی کمی اور گرمی کے دبا کا شکار ہوتی ہیںجس کے نتیجے میں پیداوار میں کمی اور کسانوں کو معاشی نقصان ہوتا ہے۔تحقیق اور افزائش کے پروگراموں کے ذریعے، سائنسدانوں کو فصلوں کی نئی اقسام تیار کرنی چاہئیں جو طویل عرصے تک خشک سالی اور زیادہ درجہ حرارت کو برداشت کر سکیں۔ یہ موسمیاتی لچکدار اقسام کسانوں کو بدلتے ہوئے موسمی حالات کے مطابق ڈھالنے اور اپنی روزی کو محفوظ بنانے کے لیے ایک قابل عمل آپشن پیش کریں گی۔انہوں نے کہا کہ زراعت میں آب و ہوا کی لچک کے لیے پانی کا موثر انتظام بہت ضروری ہے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں پانی کے وسائل پہلے ہی دبا ومیں ہیں، پانی کے استعمال کو بہتر بنانا ناگزیر ہو جاتا ہے۔پاکستان کو آبپاشی کی درست تکنیکوں کو اپنانے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جن میں ڈرپ اریگیشن اور اسپرنکلر سسٹمزشامل ہیں ۔ یہ طریقے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ پانی براہ راست پودوں کی جڑوں تک پہنچایا جائے، ضیاع کو کم سے کم کیا جائے اور اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہااس کے علاوہ، نمی کے سینسر کا استعمال اور موسم پر مبنی آبپاشی کے نظام الاوقات سے کسانوں کو آبپاشی کے بارے میں باخبر فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے تاکہ فصلوں کو صحیح وقت پر پانی کی صحیح مقدار ملے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کولگیٹ پامولیو پاکستان لمیٹڈنے رواں مالی سال...

صارفین کی اشیا بنانے والی مشہور کمپنی کولگیٹ پامولیو پاکستان لمیٹڈ نے حال ہی میں اپنی سہ ماہی منافع کی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں جاری مالی سال 2022-23 کے دوران اہم مالیاتی میٹرکس میں مسلسل اوپر کی رفتار کو ظاہر کیا گیا ہے۔کمپنی کی آمدنی میں تین سہ ماہیوں کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا گیاجو کہ مضبوط فروخت کی کارکردگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبرمیں، کولگیٹ پامولیو نے 19 بلین روپے کی مجموعی آمدنی، 4.7 بلین روپے کا مجموعی منافع اور 1.7 بلین روپے کا خالص منافع پوسٹ کیا۔دوسری سہ ماہی اکتوبر تا دسمبرمیں کمپنی نے 22 ارب روپے کی مجموعی آمدنی، 6.1 بلین روپے کا مجموعی منافع اور 2.4 بلین روپے کی خالص آمدنی پوسٹ کی۔ تیسری سہ ماہی جنوری-مارچ میں، کمپنی نے 24 ارب روپے کی مجموعی آمدنی، 7.2 بلین روپے کا مجموعی منافع اور 2.9 بلین روپے کا خالص منافع شائع کیا، جو تینوں حصوں میں سہ ماہی بہ سہ ماہی میں مسلسل ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ان حوصلہ افزا نتائج کے ساتھ، کولگیٹ پامولیو چوتھی سہ ماہی میں اپنی ترقی کی رفتار کو جاری رکھنے کے لیے تیار ہے، اپنی مضبوط مارکیٹ کی موجودگی اور صارفین کے اعتماد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مارکیٹ شیئر کو مزید وسعت دے گا۔فروخت اور منافع میں مطابقت پذیر اضافہ اشیائے خوردونوش بنانے والے کے لیے سازگار نقطہ نظر کی نشاندہی کرتا ہے، جو کمپنی کی مضبوط مارکیٹ میں موجودگی، گاہک کی وفاداری، اور بدلتی ہوئی مارکیٹ کی حرکیات کو اپنانے کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز اور سرمایہ کار کمپنی کی مسلسل کامیابی اور اشیائے صرف کی صنعت میں ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی اس کی کوششوں کے منتظر ہیں۔

مالی سال 2021-22 میں، کمپنی کی خالص فروخت مالی سال 21 میں 67 ارب روپے سے 22 فیصد بڑھ کر 82 ارب روپے ہوگئی۔مجموعی منافع 16 ارب روپے رہا، جو پچھلے سال کے 14 ارب روپے سے 8 فیصد زیادہ ہے۔کمپنی کا آپریٹنگ منافع مالی سال 22 میں 10 فیصد بڑھ کر 8.86 بلین روپے ہو گیا جو مالی سال 21 میں 8.08 بلین روپے تھا۔ بعد از ٹیکس منافع مالی سال 21 میں 5.6 ارب روپے سے مالی سال 22 میں 3 فیصد بڑھ کر 5.8 بلین روپے ہو گیا۔ فی شیئر آمدنی2019 سے 2022 تک مثبت رہی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کاروبار منافع بخش تھا۔ مالی سال 2022-23 کے لیے تازہ ترین مالیاتی اپ ڈیٹ میں، کمپنی نے تمام سہ ماہیوں میں بڑھتی ہوئی کارکردگی کو ظاہر کیا۔پہلی سہ ماہی کے دوران، کمپنی نے 14.15 روپے ،دوسری سہ ماہی میں حصص میں نمایاں اضافہ ہوا، جو بڑھ کر 20.59 روپے تک پہنچ گیا۔ تیسری سہ ماہی میں ای پی ایس مزید بڑھ کر 24.52 روپے تک پہنچ گیا۔ پہلی سہ ماہی میں، مجموعی منافع کا مارجن 24.38فیصد، خالص منافع کا مارجن 8.8فیصد اور آپریٹنگ منافع کا مارجن 12.7فیصد رہا۔دوسری سہ ماہی میں، مجموعی، خالص اور آپریٹنگ منافع کا مارجن مزید بڑھ کر بالترتیب 25.98، 10.05 اور 14.13فیصد ہو گیا۔تیسری سہ ماہی میں، مجموعی منافع کا مارجن مزید بڑھ کر بالترتیب 27.45فیصد، خالص منافع کا مارجن 10.88فیصد اور آپریٹنگ منافع کا مارجن 16فیصد ہو گیا۔2019 اور 2020 میں، کمپنی کا مجموعی منافع مارجن 28فیصد سے زیادہ رہا۔ تاہم، یہ 2022 میں 25.74 فیصد تک گرنے سے پہلے 2021 میں بڑھ کر 29.36 فیصد ہو گیا۔2019 میں، خالص منافع کا مارجن 9.5فیصد تھا، اور 2020 میں بڑھ کر 11.18فیصد ہو گیا۔یہ کمپنی ڈٹرجنٹ، ذاتی نگہداشت اور دیگر متعلقہ مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خیبر پختونخواہ حکومت نے مربوط ٹورازم زونزپلا...

پاکستان میں بہت سے ایسے مقامات ہیں جو پرکشش سیاحتی مقامات میں تبدیل ہونے کے منتظر ہیں تاکہ اس کے کم ہوتے خزانے میں خاطر خواہ آمدنی حاصل کی جا سکے۔ خیبر پختونخواہ کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے ایک سینئر اہلکار نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں گنول ایک ایسا علاقہ ہے جسے ایک پرکشش سیاحتی مقام میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اہلکار نے کہا کہ حکومت نے گنول کو اپنے مربوط ٹورازم زونز کے منصوبے میں شامل کیا ہے جو خطے میں سماجی و اقتصادی ترقی کے پورٹلز کھولیں گے۔ گنول منصوبہ قومی سماجی و اقتصادی مفاد کے لیے سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ مستقبل میں، یہ لوگوں کے لیے خاص طور پر گنول اور اس کے آس پاس کے لوگوں کے لیے آمدنی کا ایک پائیدار ذریعہ ثابت ہوگا۔ اگر آئندہ مالی سال میں سیاحت کی پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی تو یہ عمل میں آ جائے گا۔ یہ ایک وسیع تر تصور ہے اور اسے مکمل ہونے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے، لیکن اس کے سماجی و اقتصادی نتائج سے ہزاروں لوگ مستفید ہوں گے۔ گنول کو سات اہم زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میںسنٹرل ولیج زون، ڈیسٹینیشن زون، ناردرن اکموڈیشن زون، سدرن اکموڈیشن زون، ٹرانسپورٹیشن زون، ناردرن اکموڈیشن زون بی، اور سدرن اکموڈیشن زون بی شامل ہیں جہاں مکمل رہنمائی اور تفریحی سہولیات، جیسے وزیٹر سینٹر، مہمان نوازی، کلب، کیبل کار، ایکو لاج موجود ہیں۔ حکومت خیبر پختونخواہ کو پاکستان کا سیاحتی صوبہ تصور کرتی ہے۔ اس شعبے کو فروغ دینے کے لیے کے پی ٹورازم ایکٹ تشکیل دے کر ادارہ جاتی ڈھانچے کو مکمل طور پر از سر نو بنایا ہے۔ بنیادی توجہ شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو بڑھانا تھا جو شہری علاقوں سے باہرواقع ہیں۔ سی ٹی اے ڈویلپر کو زمین فراہم کرے گا اور وہ آئی ٹی زیڈز میں یوٹیلیٹیز فراہم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے، جبکہ حکومت زیرو پوائنٹ تک سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو یقینی بنائے گی۔ اہلکار نے کہا کہ ادارہ گنول کو مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں دونوں کے لیے)، ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز اور خریداری، تفریح اور سیاحت کے لیے ایک پرکشش مقام میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔ زمینی اور ہوائی دونوں راستوں سے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ ہزارہ ڈویژن میں واقع ہے اور 60 ایکڑ سے زیادہ پر پھیلا ہوا ہے یہاں کی تمام پیشرفت تحفظات اور مقامی ضابطوں کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کی جائے گی۔بہت سے دوسرے سیاحتی مقامات بھی گنول کے مضافات میں واقع ہیں جن میں سیف الملوک جھیل، دودی پتسر جھیل، پیالہ جھیل، شوگراں، سری پائے، وادی کاغان ہیں۔ حکومت نے ستمبر 2022 میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔اس سیشن کے دوران ڈویلپرز کے کردار کو بہت اچھی طرح سے بیان کیا گیا تھا اور شرکا کے ساتھ ترقی کے متعدد پہلوں کا اشتراک کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

محکمہ زراعت پنجاب نے دھان کی فی ایکڑ زیادہ پ...

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کے کاشتکار فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے باسمتی اقسام کی منتقلی25جولائی تک کرلیں۔اس کے علاوہ شاہین باسمتی اور کسان باسمتی کی پنیری کی منتقلی15 تا31 جولائی تک منتقل کر لیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ غیر باسمتی فائن اقسام پی کے386میں پنیری کی منتقلی25 جولائی اور منظور شدہ ہائبرڈ اقسام کی پنیری کی منتقلی15جولائی تک مکمل کرلیں۔منتقلی کے وقت پنیری کی عمر25تا35 دن ہونی چاہیے۔اگر لاب میں جڑی بوٹیاں اُگ آئیں تواُن کے انسداد کیلئے بعد از اُگاؤ والی محکمہ زراعت کی سفارش کردہ زہر سپرے کریں۔اگر ٹوکے کا حملہ معاشی نقصان کی حد(2ٹوکے فی نیٹ)تک پہنچ جائے تو پنیری اور اس کے اردگرد کی وٹوں پر محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے سفارش کردہ زہر کا دھوڑا کریں۔تنے کی سنڈی کا حملہ جب معاشی حد یعنی0.5فیصد سوک تک پہنچ جائے تومحکمہ زراعت کی سفارش کردہ دانے دار زہر ڈالیں۔یاد رکھیں کہ اگر کاشتہ پنیری کی حالت کمزور نظر آئے یا پتوں کا رنگ پیلا ہو تویوریا کھاد بحساب250گرام یا کیلشیم امونیم نائٹریٹ400گرام فی مرلہ لاب کی منتقلی سے10دن پہلے چھٹہ دیں منتقلی لاب کیلئے کھیت کی تیاری کے وقت موٹی اقسام کیلئے بعد از گندم کاشتہ کھیت میں کھادوں کا استعمال بحساب پونے دو بوری ڈی اے پی سوا بوری ایس او پی فی ایکڑ جبکہ باسمتی اقسام کیلئے ڈیرھ بوری ڈی اے پی ایک بوری ایس او پی فی ایکڑ استعمال کریں۔اگر سابقہ فصل برسیم یا پھلی دار ہو یا کھیت رویال ہو تو نائٹروجن کھاد کی مقدار20 فیصد کم کرلیں۔فصل کی حالت،زمین کی زرخیزی اور سابقہ کاشتہ فصل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے محکمہ زراعت کے ماہرین کے مشورہ سے کھاد کی مقدار میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے۔بوران کی کمی کی صورت میں 3 کلوگرام بورک ایسڈ یا4.5بوریکس(20 فیصد) فی ایکڑ بوقت تیاری کھیت استعمال کریں۔لاب کی منتقلی کے وقت پودوں کی تعداد80 ہزار اور سوراخوں میں 1 لاکھ60 ہزار پودے فی ایکڑ رکھیں یعنی9انچ کے فاصلے پرفی سوراخ 2 پودے لگائے جائیں۔منتقلی لاب کے بعد3تا5 دن کے اندرقبل از اُگاؤاثر کرنے والی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہر شیکر بوتل کے ساتھ کھیت کے اندر پانی میں بکھیر دیں اور پانچ دن تک پانی کھیت میں کھڑا رکھیں۔اگر کسی وجہ سے کھیت میں جڑی بوٹیاں اُگ آئیں تو بعد از اُگاؤ اثر کرنے والی زہریں لاب کی منتقلی کے ایک مہینہ کے اندر استعمال کرلیں۔دھان کے کاشتکارزنک کی کمی کی صورت میں کاشت کے دو ہفتے بعد200 گرام زنک سلفیٹ(33 فیصد) فی مرلہ نرسری میں استعمال کریں یا پنیری کو کھیت میں منتقل کرنے سے پہلے اس کی جڑوں کوزنک آکسائیڈکے2 فیصد محلول میں ڈبو کر لگائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالی سال 2023کے دوران تجارتی خسارے میں 43فیص...

مالی سال 2023کے دوران تجارتی خسارے میں 43فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریا ت پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 کے مقابلے میں مالی سال 2023 کے دوران تجارتی خسارے میں 43فیصد کمی واقع ہونے کے بعد تجارتی خسارہ 48.35ارب ڈالرسے کم ہوکر27.55ارب ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوتی دھاگے کی برآمدات28.7ارب روپے تک پہنچ گئ...

سوتی دھاگے کی برآمدات28.7ارب روپے تک پہنچ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کی جاری رپورٹ کے مطابق مئی 2023 کے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات37.5 فیصد اضافے کے ساتھ 28.7ارب روپے ہوگئی ہیں۔گزشتہ سال مئی کے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات کا حجم 20.8 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

750 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندا...

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت ِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 750روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 95ویں قرعہ اندازی 17جولائی کو ہو گی۔750روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 15لاکھ،دوسرا انعام 5لاکھ روپے کے تین انعامات اور 9300روپے کے 1696انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین...

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ 5 جولائی 1977 کو پاکستان کو اندھیرے کی طرف دھکیل دیا گیا تھا۔ پاکستان آج تک اس اقدام کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا 5 جولائی یوم سیاہ کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ 5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آئین شکن ٹولے نے اقتدار کی لالچ میں قوم سے آئین کا نور چھین لیا تھا۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ اقتدار کے لالچی ٹولے نے وطن کی آزادی، خودمختاری اور خودداری کو پامال کیا، ذوالفقار علی بھٹو شہید نے باوقار اور ایٹمی پاکستان کی تعمیر کی تھی، ذوالفقاربھٹو شہید کی زیر قیادت پاکستان تیز رفتاری سے ترقی کی منزلیں طے کر رہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے آئی پی پیز کو...

توانائی کے شعبے کی پیشرفت میں سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے آئی پی پیز کو 142ارب روپے تقسیم کر دیئے۔بدھ کے روز آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق توانائی کے شعبے میں پیشرفت سامنے آئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے آئی پی پیز کو 142ارب روپے تقسیم کر دیئے،گزشتہ مالی سال 11ماہ کے دوران گردشی قرضوں کے حجم میں 394ارب روپے کا اضافہ ہوا،گزشتہ مالی سال 11ماہ میں توانائی شعبے کا گردشی قرضہ 2کھرب 646ارب روپے ہوگیا،394ارب روپے میں ڈسکوز کے 249ارب روپے کے نقصانات شامل ہیں،171ارب روپے کے سہ ماہی ٹیرف اور فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ بھی شامل ہیں،حبکو، ذیلی ادارے، کیپکو، این پی ایل، ایل پی ایل اور دیگر رجسٹرڈ ادارے شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران یونان ک...

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے بچوں کی اسمگلنگ کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران یونان کشتی حادثے کا تذکرہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یونان میں ہونے والا کشتی حادثہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، سادہ لوح غریب شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیا جاتا ہے، ملک میں خواتین اور بچوں کی بھی انسانی اسمگلنگ ہو رہی ہے، کیا حکومت کے پاس بچوں کی اسمگلنگ کے اعداد و شمار ہیں؟۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں بچوں کی اسمگلنگ کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران یونان کشتی حادثے کا بھی تذکرہ ہوا۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ یونان میں ہونے والا کشتی حادثہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، سادہ لوح غریب شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیا جاتا ہے، شہری انسانی اسمگلروں کے دھوکے میں آکر لاکھوں روپے ادا کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں خواتین اور بچوں کی بھی انسانی اسمگلنگ ہو رہی ہے، کیا حکومت کے پاس بچوں کی اسمگلنگ کے اعداد و شمار ہیں؟ ڈی جی وزارت انسانی حقوق نے کہا کہ بدقسمتی سے درست اعدادوشمار موجود نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے 2018 کے قانون میں ابہام ہے، بنیادی مسئلہ قوانین پر عملدرآمد کیلئے اسپیشلسٹ فورس نہ ہونا بھی ہے، انسانی اسمگلنگ روکنے کا کام بھی پولیس کے ذمہ تھا، سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں کو بھی انسانی اسمگلنگ روکنے کا کہا ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کچھ عرصہ پہلے طیبہ تشدد کیس بھی سنا تھا، کم سن گھریلو ملازمہ طیبہ آج نویں جماعت کی ہونہار طالبہ ہے، طیبہ کو اسکے گھر والے چھوڑ چکے تھے،ایس او ایس ویلج میں ہے۔ بچوں کو صرف تحفظ دینا مقصد نہیں بلکہ انہیں مضبوط بھی بنانا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی مشکلات کا حل نواز شریف کے پاس ہے،...

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی مشکلات کا حل نواز شریف کے پاس ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستانی عوام نے ووٹ دے کر تیسری مرتبہ وزیرِ اعظم بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں معیشت کو استحکام مل چکا تھا، سی پیک کا تحفہ چینی صدر شی جن پنگ اور نواز شریف کا وژن ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ شروع ہوتے ہی سازشی عناصر متحرک ہو گئے تھے، نالائق شخص 4 سال تک پاکستان پر مسلط رہا، گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث ملک میں توانائی سمیت کئی بحران پیدا ہوئے۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ 2013 میں پی ٹی آئی نے ملک میں عدم استحکام کی بنیاد رکھی، کچھ سازشی عناصر نے نالائق ٹولے کو ملک پر مسلط کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج سی پیک کو 10 سال مکمل ہو چکے ہیں، یہ ڈی چوک پر کھڑے ہو کر ملک کو جلانے کی بات کرتے تھے، کنٹینر پر کھڑے ہو کر سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا کہتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز شریف کا کیپٹن کرنل شیرخان شہید نشان حی...

وزیراعظم شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ قوم کیپٹن کرنل شیر خان شہید سمیت اپنے تمام شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرات و دلیری کا اعتراف خود دشمن نے کیا، 17 ہزار فٹ کی بلندی پر گلتری میں دفاع وطن کا حق مثالی فرض شناسی سے ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیر خان اپنے نام کی طرح شیر بن کر دشمن پر جھپٹا اور اسے مار بھگایا، قوم اپنے شہدا کی ہمیشہ مقروض رہے گی، ان کے بلندی درجات کی دعا کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں اور مجسموں کی بے حرمتی سے ندامت کی سیاہ تاریخ لکھی گئی، 9 مئی واقعات سے دنیا خصوصاً دشمنوں کو پیغام گیا کہ ہم اپنے شہدا کی عزت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید پہلے نشان حیدر ہیں جن کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپرا نے بجلی ایک روپے نوے پیسے مہنگی کرنے ک...

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی، بجلی ایک روپے نوے پیسے مہنگی کردی گئی ۔ بجلی ایک روپے نوے پیسے مہنگی ہونے سے صارفین پر23 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافہ مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اس سے قبل جون تک صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 47 پیسے چارج کیا جا رہے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایف آئی اے نے اسرائیل میں ملازمت کرنے والے 5...

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کرائم سرکل میرپور خاص نے اہم کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل میں ملازمت اختیار کرنے والے 5 پاکستانی ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ مجموعی طور پر 8 ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کر لیے گئے۔ ملزمان تل ابیب میں بطور ہیلپر اور کار واشر ملازمت سرانجام دیتے رہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان 4 سے 7 سال تک تل ابیب میں مقیم رہے، جنہوں نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی۔ ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کو فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کیے۔ گرفتار ملزمان نعمان صدیقی، کامل انور، کامران صدیقی، محمد ذیشان اور محمد انور کا تعلق میرپور خاص سے ہے، جو شینگن ویزے پر جارڈن ائرپورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے تھے۔ ملزمان ویسٹرن یونین کے ذریعے پاکستان رقوم منتقل کرتے رہے اور ترکی، کینیا و سری لنکا کے راستے سے بھی جارڈن ائرپورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے رہے۔ ملزمان وطن واپسی کے لیے دبئی کے راستے جارڈن ائرپورٹ سے کراچی آتے تھے۔ ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بینکوں کو آمدن کے برابر ڈالرز کی ایل سی کھول...

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو آمدن کے برابر ڈالرز کی ایل سی کھولنے کی اجازت دینے پر اتفاق کرلیا ۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا سرکلر جاری کیا جائے گا جس کے مطابق بینک جتنے ڈالرز کمائیں گے اتنی مالیت کی ایل سی کھول سکیں گے جب کہ مرکزی بینک صورت حال کی نگرانی کرے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ سہولت نہیں تھی، اس لیے درآمدات کو قابو کیے رکھا اور اس سے آگے بزنس کو بہت زیادہ سپورٹ کریں گے۔ اس سے قبل گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدہ مثبت پیش رفت ہے یہ معاہدہ بیرونی فنڈنگ بہا کو بہتر کرے گا اور معاہدے کا اثر ہر گزرتے دن بہتری کی صورت میں نظر آئے گا، معاہدے سے زرمبادلہ ذخائر بھی بہتر ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت کو سی پیک میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس س...

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک کے دشمن پاکستان اور خطے میں ترقی، امن اور خوش حالی کے دشمن ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے عوام کو غربت سے نجات ملے،بھارت کو سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ چین اور پاکستان آئرن برادر ز ہیں۔ سی پیک اس آزمودہ ،سدا بہار بااعتماد اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کا ایک نیا باب ہے۔ سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر پاکستان اور چین کی قیادت اور عوام کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ سی پیک چین کے صدر شی جن پنگ کا پاکستان کے عوام کے لئے تحفہ ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ 4 سال سی پیک کی راہ میں رکاوٹ آئی۔ چین جیسے عظیم دوست پر بے بنیاد الزامات عائد ہوئے۔ سی پیک کی رفتار دوگنی کررہے ہیں۔ سی پیک غربت ، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خاتمے کا منصوبہ ہے۔ سی پیک سے ایران، افغانستان، وسط ایشیا اور پورے خطے کو ثمرات ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 9 اسپیشل اکنامک زونز کی تعمیر سے ٹیکنالوجی کی منتقلی ہوگی اور صنعتی اشتراک عمل اور مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ این ڈی ایم اے کی استعداد کار میں اضافہ اور قدرتی آفات سے بچا کے لئے پیشگی اقدامات بھی سی پیک کا حصہ ہیں۔ زراعت کی ترقی کے لئے مشترکہ منصوبوں سے غذائی تحفظ یقینی ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی کمپنی پنجاب میں جدید ترین ڈیری فارم قائ...

چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور ( سی پیک ) کے دوسرے مرحلے کے دوران زراعت اور لائیوسٹاک پر توجہ دی جائے گی ، چین کا رائل گروپ پنجاب میں ایک جدید ترین ڈیری فارم قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) کے بیان کے مطابق اس سلسلے میں رائل گروپ آف چائنہ اور محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری پنجاب کے حکام کے درمیان لاہور میں ایک اجلاس ہوا ۔ گوادر پرو کے مطابق سیکرٹری لائیو سٹاک نے اجلاس کی صدارت کی جس کا مقصد رائل گروپ کے تعاون سے 500 جانوروں پر مشتمل ایک جدید ڈیری فارم قائم کرنا تھا، پی بی آئی ٹی نے مزید کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ نے بین الاقوامی معیارات کے مطابق ڈیری مصنوعات کی برآمد میں سہولت فراہم کرنے میں اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ گوادر پرو کے مطابق پی بی آئی ٹی نے مشترکہ منصوبوں کے لیے مقامی شراکت داروں کی تلاش میں رائل گروپ کی مدد کرنے کا وعدہ کیا، خاص طور پر ویلیو ایڈڈ ڈیری مصنوعات کی تیاری میں۔ پی بی آئی ٹی چین کو ڈیری اور گوشت کی مصنوعات کی برآمد میں معاونت کے لیے بھی پرعزم ہے۔ بیان کے مطابق یہ کوششیں چین کو برآمدات شروع کرنے کے مواقع پیدا کرنے کی طرف ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق گزشتہ سال رائل گروپ کا ایک وفد جس میں انتظامیہ اور اعلیٰ سائنس دانوں پر مشتمل تھا، لاہور میں بفیلو ایمبریو ڈیولپمنٹ کی سہولت کے قیام کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔ منصوبے کے مطابق اس سہولت میں بھینسوں کی اعلیٰ کوالٹی کا استعمال کیا جائے گا اور جین کی پیداوار کا 50 فیصد مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ باقی چین کو برآمد کیا جائے گا۔ بفیلو ایمبریوز لیبارٹری پروجیکٹ کے علاوہ، رائل گروپ بھینسوں کے دودھ کی گہری پروسیسنگ (دودھ کا پاؤڈر، پنیر، تازہ دودھ وغیرہ) کا بھی منصوبہ رکھتا ہے۔ اگر عملی جامہ پہنایا جاتا ہے تو یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان میں بھینسوں کے معیار میں اضافہ کرے گا بلکہ مقامی لوگوں کے لیے ہزاروں ملازمتیں بھی پیدا کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب پولیس 10 سال سے روپوش تین افراد کے قات...

پنجاب پولیس کی اسپیشل ٹیم خطرناک قاتل کو اٹلی سے پاکستان لے آئی، ملزم 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے قتل میں ملوث اور اشتہاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم ارشد نے 2013 میں گوجرانوالہ پولیس کی زیر حراست اپنے مخالف شہاب دین کو قتل اور 2 پولیس اہلکار وں گلفان اللہ اور افتخار احمد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا، واردات کے بعد ملزم 10 سال سے روپوش تھا۔ پولیس کے مطابق اسپیشل آپریشن سیل اور سی آئی اے ٹیم نے ملزم کو گزشتہ سال اکتوبر میں اٹلی میں گرفتار کیا تھا جہاں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملزم کو اٹلی سے پاکستان لایا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملزم کو پاکستان لانے والی ٹیم کو شاباش دی اور سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم، انسپکٹر خالد نواز وریا اور سب انسپکٹرچمن شہزاد کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، موسلا دھار بارش کے باعث لیسکو کے110 ف...

لاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث لیسکو کے ایک سو دس فیڈرز ٹرپ کر گئے ،فیڈرزسے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی، لیسکوفیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔لیسکوترجمان کا کہنا ہے کہ شدیدبارش کے باعث بجلی بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامناہے۔ ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بارش رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا ۔ شہری بارش کے دوران بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آصف زرداری اوربلاول کا لیاقت شباب کے انتقال...

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری اوربلاول بھٹوزرداری نے خیبرپختونخوا میں پارٹی رہنما لیاقت شباب کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ٹویٹراکائونٹ پرجاری بیان میں آصف علی زرداری نے لیاقت شباب کے انتقال پر ان کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ، اور مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعاکی ۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ لیاقت شباب مرحوم کی پارٹی کے لئے خدمات یاد رہیں گی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے لیاقت شباب کے انتقال پر اظہاردکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ لیاقت شباب مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھے، ان کی پارٹی کے لیئے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، دعاگو ہوں، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی د...

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منی لانڈرنگ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی گئی ۔ احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ ریفرنس سے بریت کی درخواست وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ کا جھوٹا اور من گھڑت ریفرنس بنایا۔ اثاثہ جات قانون کے مطابق ہیں، جو ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر کیے گئے ہیں ۔ نیب کے پاس کسی قسم کے کوئی ثبوت نہیں ہیں ۔وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف کیس ثابت ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ احتساب عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ریفرنس سے بری کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہوٹلوں کو سپلائی کی جانے والی مردہ مرغیوں کی...

اسٹیل ٹاون پولیس نے نیشنل ہائی وے کے قریب چیکنگ کے دوران مردہ مرغیاں ہوٹلوں کو سپلائی کرنے والی سوزوکی پک اپ کو پکڑ کر اس میں رکھی بوریوں سے 200 مردہ مرغیاں برآمد کر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ مردہ مرغیاں ملیر کے مختلف علاقوں کے ہوٹلوں کو سپلائی کی جانی تھیں جو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پکڑ لیں۔ اس حوالے سے ایس ایچ او اسٹیل ٹان نند لال نے بتایا کہ سب انسپکٹر یارمحمد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نیشنل ہائی وے سومار گوٹھ موڑ کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھی کہ اس دوران گھارو سے کراچی آنے والی سفید رنگ کی سوزوکی پِک اپ رجسٹریشن نمبر کے ڈبلیو 3443 کو روک کر اس کی تلاش لی تو عقب میں رکھے ہوئے بوروں سے مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں۔پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور رضوان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا اور مقدمہ درج کرلیا۔ نند لال نے بتایا کہ گرفتار ڈرائیور نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ مردہ مرغیاں ملیر کے علاقوں گلشن حدید، اسٹیل ٹان اور ملیر سٹی سمیت ملحقہ علاقوں میں قائم ہوٹلوں پر سپلائی کی جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل عوامی کالونی پولیس نے بھی مردہ مرغیوں سے لدی مال بردار گاڑیوں کو پکڑ کر کئی افراد کو گرفتار کیا تھا، ملزمان نے بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ مردہ مرغیوں کو نیشنل ہائی وے پر مختلف ہوٹلوں پر سپلائی کرتے ہیں تاہم پولیس ہوٹل مالکان کو نہ پکڑسکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور، مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری، نشترٹا...

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری ،شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کردیا،سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاون میں 188 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی،بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔مختلف علاقوں میں 100 ملی میٹر سے بھی زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاون میں 188 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،گلشن راوی 100، قرطبہ چوک 94، جوہر ٹاون میں 90 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ5 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، ننکانہ صاحب بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا،واربرٹن،منڈی فیض آباد،بچیکی اورسیدوالامیں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منڈی بہاالدین میں بارش کا سلسلہ آئندہ 2روزتک جاری رہنے کا امکان ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔شکرگڑھ،نورکوٹ،کرتارپوراورگردونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آئندہ 2 سے 3روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ادھرگجرات میں بارش کے باعث خنکی بڑھ گئی،درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔ گیپکوبجلی بحال رکھنے میں ناکام، متعدد فیڈرزبند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مظفرآباد کیندی نالوں میں شدید طغیانی کاخطرہ ہے۔ بارشوں کا سلسلہ8 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میرپور خاص، ڈائریا وبائی صورت اختیار کرگیا،س...

میرپورخاص میں ڈائریا وبائی صورت اختیار کرگیا،سرکاری اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی۔ میرپورخاص سول اسپتال میں روزانہ کی بنیاد پرڈائریا کے 100 کے قریب مریض رپورٹ ہونے لگے،گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ایک ہزارتک ڈائریا کے مریض سول اسپتال لائے گئے،ماہرین نے آلودہ پانی اورغیرمعیاری خوراک کو مرض بڑھنے کی وجہ قرار دیا۔ ایم ایس سول اسپتال، ڈاکٹرشیروموتی کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں آج کل زیادہ مریض ڈائریا کے آرہے ہیں بچوں کے وارڈ سمیت جنرل وارڈ میں 100 سے زائد ڈائریا کے مریض روز کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد ڈائریا کا شکار ہونے والوں میں درجن سے زائد کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد کیخلاف ت...

سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہوگئی ۔ سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن لیڈر امجد ایڈوکیٹ نے جمع کرائی، سکریٹری اسمبلی نے تمام اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیا ۔ گزشتہ روزچیف کورٹ گلگت بلتستان نے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو نااہل قرار دیدیا تھا۔ گلگت بلتستان کے چیف کورٹ نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا۔جسٹس عنایت الرحمان کی سربراہی میں 3 رکنی لارجربنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کی ڈگری کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ان کی نااہلی کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزار نے اپنے وکیل امجد حسین کے ذریعے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ کی جمع کرائی گئی ڈگری کی لندن یونیورسٹی سے تصدیق نہیں ہوئی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اسے جعلی قرار دیا ہے۔ وزیراعلی گلگت نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کوعدالت میں چیلنج کیا تھا جس پر چیف کورٹ کے چیف جسٹس نے تین ججز پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دیا تھا جس نے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی تھی۔ بعد ازاں عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعلی جی بی خالد خورشید کو نااہل قرار دید یا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی نے راجہ اعظم کو گلگت بلتستان کا نی...

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے راجہ اعظم کو نامزد کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعلی گلگت بلتستان کے لیے راجہ اعظم کا نام تجویز کیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جی بی کی وزارت اعلیٰ کے لیے راجہ اعظم متفقہ طور پرپی ٹی آئی کے امیدوار نامزد ہوئے ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی ان کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔ گزشتہ روز گلگت کی عدالت نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۵ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا بی آر آئی کو مختلف ممالک کی ترقی...

بیجنگ(شِنہوا )چین کے صدرشی جن پھنگ نے مختلف ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں اور علاقائی تعاون کے اقدامات کے ساتھ اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں سمیت علاقائی امن کو برقرار رکھنے اور مشترکہ سلامتی کے تحفظ کے لیے کوششوں پر زور دیاہے۔صدر شی نے ان خیالات کا اظہار منگل کو ویڈیو لنک کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران کیا۔ چین کے صدر نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کی لبرلائزیشن اور سہولت کاری کو مزید فروغ دینے، بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے اور علاقائی و بین الاقوامی لاجسٹک راہداریوں کی ترقی کو تیزکرنے اورمستحکم اور ہموار علاقائی صنعتی وسپلائی چین کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ صدر شی نے کہا کہ دس سال پہلے انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کی تجویز پیش کی تھی اور اس کی دسویں سالگرہ پرچین تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کا انعقاد کرے گا۔ چینی صدر نے بیلٹ اینڈ روڈ کو ایک "خوشی کے راستے" کے طور پر وسیع کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تمام جماعتوں کی شرکت کا خیرمقدم کیا جس سے پوری دنیاکو فائدہ حاصل ہوسکے۔چینی صدر نے کہا کہ اس خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین عالمی سلامتی کے اقدام پر عملدرآمد کرنے، بین الاقوامی تنازعات کے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کو فروغ دینے اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی مسائل کے سیاسی حل کی حوصلہ افزائی کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ ہمارے علاقے میں ایک ٹھوس سیکورٹی شیلڈ بنائی جا سکے۔

۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنسدانوں نے پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے...

بیجنگ(شِنہوا )چین کی ایک تحقیقی ٹیم نے پولی تھیلین پلاسٹک کے فضلے کو ری سائیکل کرنے کا ایک نیا طریقہ تیار کیا ہے جس سے کم قیمت میں مختلف مفید پٹرولیم پر مبنی مواد تیارکیا جاسکتا ہے۔نیچر نینو ٹیکنالوجی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق پلاسٹک کی پانچ اہم اقسام میں سے ایک پولی تھیلین پلاسٹک انتہائی مستحکم اور آسانی سے بائیوڈیگریڈ نہیں ہوتا ہے۔ تاہم، چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تحقیقی ٹیم نے ایک نیا ری سائیکلنگ طریقہ دریافت کیا ہے جو موجودہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مفید ضمنی مصنوعات تیار کرتا ہے۔پولی تھیلین اور تیل میں مماثلت کو مدنظر رکھتے ہوئے، کیمیائی ساخت اور کمپوزیشن دونوں کے لحاظ سے، ٹیم نے اپنا نیا طریقہ وضع کرنے کے لیے تیل کی صنعت سے ٹیکنالوجی مستعار لی۔ٹیم نے "ہائیڈروجن بریدنگ" کی حکمت عملی وضع کی، جس میں عمل انگیز کا استعمال کرتے ہوئے فضلہ پلاسٹک کے کیمیائی ڈھانچے کو توڑا گیا اور اسے دوبارہ منظم کرتے ہوئے ہائی ویلیو لچھے کی شکل کے ہائیڈرو کاربن بنائے گئے،جس کے بعد ان کو ادویات، رنگوں،ریزنزاور ریشوں کی ترکیب کے لیے خام مال کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر تعلیم ہان بوشنگ نے کہا کہ اس تحقیق میں پٹرولیم پر مبنی کیمیکل مصنوعات کی تیاری کے لیے ترک شدہ پولی تھیلین پلاسٹک کا استعمال کیا گیا ہے جو فضلہ پلاسٹک کے "مصنوعی کاربن سائیکل" کے لیے ایک نیا طریقہ فراہم کرتی ہے۔

۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپان کے تابکاری سے آلودہ پانی کیاخراج کے لی...

ٹوکیو(شِنہوا )جاپان میں چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی(آئی اے ای اے) کی سیفٹی رپورٹ ضروری نہیں کہ اس سے جاپانی حکومت کو فوکوشیما ڈائیچی جوہری پلانٹ سے تابکاری سے آلودہ پانی بحر الکاہل میں خارج کرنے کے منصوبے کواجازت مل جائے گی۔ٹوکیو میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں سفارت خانے نے کہا کہ اپریل 2021 میں اعلان کردہ تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندربرد کرنے کے فیصلے اور جولائی 2022 میں جاری کردہ سرکاری منصوبے کے بعد، جاپانی حکومت نے بار بار اعلان کیا کہ وہ آئی اے ای اے کی ٹاسک فورس کی تشخیص مکمل ہونے اور حتمی رپورٹ جاری کرنے سے پہلے اخراج میں زیادہ تاخیر نہیں کرے گی، جس سے بین الاقوامی برادری کا جاپان کے اخلاص پر ایک سنگین سوالیہ نشان پیدا ہوا ہے۔ چینی سفارت خانے نے نشاندہی کی کہ فنکشنل اجازت کے لحاظ سے آئی اے ای اے جوہری ٹیکنالوجی کے محفوظ اور پرامن استعمال کو فروغ دینے کا پابند ہے، لیکن تابکاری سے آلودہ پانی کے سمندری ماحول اور سمندری زندگی کی صحت پر طویل مدتی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے یہ مناسب ادارہ نہیں ہے۔ اس بات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہ جاپان نے آئی اے ای اے ٹاسک فورس کے مینڈیٹ کو محدود کر دیا ہے اور دیگرڈسپوزل آپشنزکے نتائج کو ماننے سے انکار کیا ہے سفارت خانے نے کہا کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ جاپان کے سمندری اخراج کے منصوبے کی قانونی حیثیت اور قانونی جوازکو ثابت نہیں کر سکتی اور نہ ہی اس سے جاپان اپنی اخلاقی اوربین الاقوامی قانون ذمہ داریوں سے بری ہوسکتا ہے۔

۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ماسکو پرپانچ یوکرینی ڈرونزکا حملہ،روس کی مذم...

ماسکو(شِنہوا )روس کے نیو ماسکو کے علاقے میں منگل کی صبح پانچ یوکرینی ڈرونز مار گرائے گئے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ اس حملے کی وجہ سے ونوکووو ہوائی اڈہ تقریبا تین گھنٹے تعطل کا شکار رہا۔آر آئی اے نووستی کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ڈرونز ماسکو اور نیو ماسکو کے علاقے میں تنصیبات کو نشانہ بنا رہے تھیجن میں سے چار کو فضائی دفاع اور ایک کو الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے تباہ کیا گیا۔ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانن نے کہا کہ یہ حملہ کیف کی طرف سے روس کو غیر مستحکم کرنے اور اس کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی ایک اور کوشش ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیاہے۔

۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 4 زخمی

واشنگٹن(شِنہوا )امریکی شہر فلیڈیلفیا میں فائرنگ کے واقعے میں میں چار افراد ہلاک اور چارزخمی ہو گئے۔یو ایس ڈیلی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے پیر کی رات 8 بج کر 30 منٹ(پاکستانی وقت منگل صبح 5 بج کر 30 منٹ)کے قریب فائرنگ کی آواز سنی اور انہیں جنوب مغربی فلیڈیلفیا کے کنگ سیسنگ علاقے میں مسلح مرد کی جانب سے فائرنگ کی متعدد اطلاعات موصول ہوئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے متاثرین میں کم سے کم دو نوجوان شامل ہیں تاہم ان کی حالت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ فائرنگ کے تقریبا 10 منٹ بعد پولیس افسران نے اطلاع دی کہ انہوں نے بیلسٹک جیکٹ پہنے ہوئے مشتبہ شخص کو پکڑ لیا ہے اور ایک قریبی گلی میں ایک رائفل اور ایک ہینڈ گن برآمد کر لی ہے۔فلیڈیلفیا کے میئرجم کینی نے ٹویٹ کیا کہ جنوب مغربی فلیڈیلفیا میں فائرنگ کی اطلاعات سے مجھے صدمہ پہنچا ہے اورمیں تہہ دل سے متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہوں اورانکے لیے دعا گو ہوں۔

۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر دفاع کی روسی بحریہ کے سربراہ سے مل...

بیجنگ(شِنہوا )چین کے ریاستی کونسلراور قومی دفاع کے وزیر لی شانگ فو نے بیجنگ میں روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف نیکولے یومینوف سے ملاقات کی اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے پر زوردیا۔اس موقع پر لی نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت نے چین اور روس کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے خاکے تیار کیے ہیں۔ انہوں نے دونوں افواج کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے ، بحریہ کے رابطوں کو مضبوط بنانے اور پیشہ ورانہ شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی کوششوں پر زور دیا۔اس موقع پر روسی بحریہ کے کمانڈر انچیف نیکولے یومینوف نے کہا کہ روس چین کے ساتھ فوجی تعاون کو بڑھانے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ قریبی تعاون برقرار رکھنے کو خواہشمند ہے تاکہ دونوں ممالک اور دوافواج کے درمیان تعلقات کو نئی سطح پر لے جایا جا سکے۔

۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی پولیس نے ٹیلی کام، آن لائن دھوکہ دہی کے...

بیجنگ(شِنہوا )چینی پولیس نے ایک حالیہ مہم میں ٹیلی کام اور آن لائن دھوکہ دہی پر مبنی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 33سو سے زائداڈوں کا قلع قمع کیا ہے۔منگل کو وزارت پبلک سیکورٹی کے مطابق شان ڈونگ، ہینان، ہوبے اور ہونان صوبوں میں عوامی تحفظ کے حکام کی مشترکہ کوششوں کے ساتھ اس مہم میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔مہم میں موبائل فون اور کمپیوٹرزسمیت دھوکہ دہی کے آلات کے تقریبا 1 لاکھ 4 ہزار سیٹس سمیت5 کروڑ 80 لاکھ یوآن(تقریبا 80 لاکھ50ہزارڈالر) مالیت کی نقدی اور ورچوئل کرنسی ضبط کی گئی۔وزارت نے2022 سے ٹیلی کام،سائبردھوکہ دہی اور متعلقہ جرائم کے خلاف متعدد کریک ڈان شروع کیے ہیں جن میں 5 ہزار 1سو سے زیادہ اڈوں کا قلع قمع کیا جا چکاہے۔

۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی میں انفرادی م...

بیجنگ(شِنہوا )چین نے کہا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کے خلاف انفرادی ممالک کی طرف سے الزام تراشی اور ہانگ کانگ ایس اے آر میں قانون کی حکمرانی میں مداخلت کی سختی سے مذمت اوربھرپور مخالفت کرتا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے ان خیالات کا اظہار منگل کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں امریکہ، برطانیہ اورآسٹریلیا کی جانب سیہانگ کانگ پولیس کے 3جولائی کے فیصلے پر تشویش اور مذمت کے اظہار کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا،جس میں بیرون ملک فرارکیون یام سمیت آٹھ چین مخالف شرپسندوں کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ کیون یام اور دیگر طویل عرصے سے ہانگ کانگ کو غیر مستحکم کرنے کے مقصد سے چین مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہے اور انہوں نے مشکلات پیدا کرنے کے لیے اس سے بھی زیادہ اشتعال انگیز طریقے سے کام کیا ،بیرون ملک فرار ہونے کے بعد بھی وہ ملک کی تقسیم اور ریاستی طاقت کے خلاف اپنی تخریبی کارروائیوں کو جاری اور ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت کی کوششوں میں چین مخالف بیرونی قوتوں کے مہرے کے طور پر کام کررہے ہیں، ماو نے کہا کہ ان کے مکروہ اقدامات ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں،جس سے "ایک ملک، دو نظام" کے بنیادی عنصرکو شدید خطرہ لاحق اوریہ ہانگ کانگ کے بنیادی مفادات کے لیے شدید نقصان اور چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقی کے مفادات کے لئے شدید خطرات کاباعث ہیں۔

۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جون میں چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت ت...

بیجنگ(شِنہوا ) چین کی نئی توانائی سے چلنے والی مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ نے اپنی مضبوط توسیع کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کی پیشین گوئی کے مطابق جون میں اس کی ریکارڈ فروخت کی توقع ہے۔منگل کوایسوسی ایشن کے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جون 2023 میں چین میں نیو انرجی وہیکل (این ای وی)کی تھوک فروخت7 لاکھ 40 ہزار کے ریکارڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ پیشن گوئی پرمبنی اعداد و شمار کے مطابق فروخت میں گزشتہ ماہ کی نسبت 10 فیصد اضافہ اورگزشتہ سال کی نسبت 30 فیصد اضافہ ہوگا۔ملک بھر میں جون کے لیے نئی توانائی گاڑیوں کی پرچون فروخت کا تخمینہ بھی7 لاکھ 40 ہزار یونٹس ہے۔

۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت میں ٹرک 3 گاڑیوں پر چڑھ دوڑا،10 افراد...

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی جنوب مغربی ریاست مہاراشٹر میں منگل کو ایک قومی شاہراہ پر تیز رفتارٹرک کے تین گاڑیوں سے ٹکرانے سے کم سےکم 10 افراد ہلاک اور تقریباً 15 زخمی ہو گئے۔

ایک مقامی پولیس افسر نے فون پر شِنہواکوبتایا کہ یہ حادثہ ریاست کے ضلع دھولے میں ملک کے مرکزی شہر ممبئی کو شمالی شہر آگرہ سے جوڑنے والی شاہراہ پر پیش آیا۔

پولیس افسر کے مطابق حادثہ بظاہر ٹرک کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جو تینوں گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس سے 10 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ایک سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہونے والی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرک پہلے گاڑیوں سے ٹکراکر الٹ گیا اور سڑک کے کنارے واقع ایک کھانے پینے کے ڈھابے سے ٹکرا گیا۔

 زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی اے ای اے تابکاری سے آلودہ پانی ٹھکانے لگ...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) پر زور دیا کہ وہ جاپان کے فوکوشیما جوہری پلانٹ سے آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے معاملے میں ذمہ دارانہ حتمی نتیجہ اخذ کرے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار باقاعدہ پریس بریفنگ میں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے منگل سے دورہ جاپان اور فوکوشیما جوہری پلانٹ سے تابکاری سے آلودہ پانی کے محفوظ اخراج سے متعلق رپورٹ پیش کیے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا،رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد  آئی اے ای اے کی جانب سے جاپانی منصوبے کی حمایت کا امکان ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جوہری آلودگی کے خطرے کو باقی دنیا تک پھیلانا نہ تو اخلاقی ہے اور نہ ہی قانونی وانگ نے کہا کہ جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے منصوبے کوآگے بڑھانے  کی جاپانی کوششوں کی چین مستقل طور پر مخالفت کرتا ہے۔  ترجمان نے کہا کہ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری اورجاپان کے لوگوں کی جائز تشویش کو مدنظررکھے،  تابکار پانی کے سمندرمیں اخراج کے منصوبے کو زبردستی آگے بڑھانا بند کرے، جوہری آلودہ پانی کو سائنس پر مبنی، محفوظ اور شفاف طریقے سے ٹھکانے لگائے اور خود کوعالمی برادری کی سخت نگرانی میں  رکھے۔

۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، جاپان اور جنوبی کوریا تعاون کی کوششیں د...

چھنگ ڈاؤ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے کہا ہے کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کو اپنے تعاون کی کوششوں کو دوبارہ شروع کرنا چاہئے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے یہ بات چھنگ ڈاؤمیں سہ فریقی تعاون کے بین الاقوامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وانگ نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں اور اس سے زیادہ عرصے کے دوران چین، جاپان اور جنوبی کوریا کا سہ فریقی تعاون شروع سے بڑھ کر ایشیا میں سب سے زیادہ بااثر ذیلی علاقائی تعاون کے میکانزم تک پہنچ گیا ہے جو تینوں ممالک اور ایشیا کو جدید بنانے کے لئے ایک اہم محرک قوت فراہم کرتا ہے۔

وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چونکہ وہ تاریخ کے ایک چوراہے پر کھڑے ہیں لہذا چین، جاپان اور جنوبی کوریا کو وقت کے رجحان کو سمجھنا چاہئے، ماضی سے حکمت حاصل کرنی چاہئے اور سہ فریقی تعاون کی صحیح سمت کو مضبوطی سے برقرار رکھنا چاہئے۔

وانگ نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے اور ہم آہنگی کے ساتھ رہنا چاہئے، باہمی کامیابی کے حصول کے لئے کھلے پن اور شمولیت پر عمل کرنا چاہئے، آزادی، اتحاد اور خود کو بہتر بنانے کی پاسداری کرنی چاہئے۔

وانگ نے نشاندہی کی کہ ایشیا میں امن، خوشحالی اور بحالی کے لئے تینوں فریقین کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، موسم گرما کی فصل کے دوران گندم مارکیٹ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے موسم گرما کی کٹائی  کو آسان بنا نے کی کوششوں کے دوران گندم کی خریداری کا ہدف برقرار رکھا ہے جس سے گندم مارکیٹ مستحکم رہی ہے۔

قومی خوراک اور اسٹریٹجک ذخائر انتظامیہ کے مطابق 30 جون تک چین میں اناج کے بڑے پیداواری علاقوں میں کاروباری ادارے  تقریباً 25 ارب کلو گرام گندم خرید چکے تھے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ اناج کے بڑے پیداواری علاقوں میں گندم کی خریداری کی قیمت اوسطاً 2.76 یوآن (تقریباً 0.38 امریکی ڈالرز) فی کلوگرام ہے جبکہ مستقبل میں بھی قیمت مستحکم رہنے کی توقع کی جارہی ہے۔

چین خراب موسمی حالات کے باوجود اناج کی حفاظت کے لئے کثیرجہتی کوششیں کر رہا ہے۔ اس ضمن میں چین کے زرعی ترقیاتی بینک نے موسم گرما کے دوران اناج کی خریداری میں تعاون کے لئے 110 ارب یوآن کا قرض جاری ہے۔

۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے علاقا...

استنبول (شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 23ویں اجلاس میں علاقائی اور عالمی ترقی کے حوالے سے اہم پیغامات کی توقع ہے۔

استنبول میں قائم مارمارا گروپ اسٹریٹجک اینڈ سوشل ریسرچ فاؤنڈیشن کےسربراہ اکان سویر نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ اس اجلاس میں ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقبل اور علاقائی و عالمی توازن کو برقرار رکھنے میں اس کی افادیت بارے پیغامات سنیں گے۔

ماہر نے جامع عالمی ترقی کی حمایت میں تنظیم کے بانی رکن کی حیثیت سے چین کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کی ترقی میں چین کا کردار عالمی ہے جو کہ بین الاقوامی جہت تک پہنچ چکا ہے۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم ایک جامع علاقائی تعاون تنظیم، عملی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے۔ سویرنے بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کے ذریعے چین کی جانب سے پیدا کیے گئے مواقع کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے تحت چین کا یوریشیا، یورپ، لاطینی امریکہ اور افریقہ کے ممالک کے ساتھ تعاون ان منصوبوں اور خدمات سے ظاہر ہوتا ہے جو اس نے ٹھوس اور واضح سرمایہ کاری اور تعاون میں مشغول ہونے کے سلسلے میں پیش کیے ہیں۔

۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان، آلو کی کاشت میں اضافہ

ہرات ، افغانستان (شِنہوا) افغانستان میں حکومت نے آسانی سے کاشت ہونے والی کھانے پینے کی اشیا کی کاشتکاری میں حوصلہ افزائی کی ہے جس کے سبب ہرات میں آلو کی زبردست فصل ہوئی ہے۔

افغانستان میں اعلیٰ معیار کے آلو کی پیداوار کا زرعی ماحول پوری طرح موزوں ہے۔

آلو  ایک مضبوط مقامی مارکیٹ اور موسمی اتار چڑھاؤ والی درآمدی وبرآمدی منڈی کے ساتھ ساتھ غریب ملک کے لئے ایک اہم فصل ہے ۔

افغانستان، صوبہ ہرات کے ایک کھیت میں کسان آلو جمع کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبہ ہرات کے ایک کھیت میں بچے زمین سے نکالےگئے آلو تھیلوں میں ڈال رہے ہیں ۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبہ ہرات کے ایک کھیت میں کسان آلو نکال رہا ہے۔ (شِنہوا)

افغانستان، صوبہ ہرات کے ایک کھیت میں بچے  آلو پیک کررہے ہیں۔(شِنہوا)

افغانستان، صوبہ ہرات کے ایک کھیت میں کسان آلو نکال رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

 

 

۴ جولائی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں